ابتلا ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں مخالفانہ کاروائیاں اور جماعتی ردّ عمل۔ تعمیر بیوت الذکر، بیوت الحمد اور تحریک شدھی کے لئے مالی تحریک

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ابتلاؤں کو روحانی اور دینی ترقی کا ذریعہ قرار دیا اور بنگلہ دیش میں جماعت احمدیہ پر ہونے والے مظالم اور مخالفت کا ذکر کیا۔ آپ نے جماعت کو دعا، ثابت قدمی اور نیکیوں کے ذریعے دشمن کی کارروائیوں کا مثبت جواب دینے کی تلقین فرمائی۔ نیز آپ نے مساجد کی تعمیر، غرباء کے لیے بیوت الحمد اسکیم اور بھارت میں تحریک شدھی کی جوابی مساعی کے لیے مالی قربانی کی تحریک فرمائی۔

موضوعات: ابتلا اور روحانی ترقی، بنگلہ دیش میں مظالم، دعا کی اہمیت، تعمیر مساجد، تحریک بیوت الحمد، تحریک شدھی کا مقابلہ

خطبات طاہر جلد 1
591
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
ابتلا ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں مخالفانہ
کاروائیاں اور جماعتی رد عمل تعمیر بيوت الذكر ، بيوت الحمد
اور تحریک شدھی کے لئے مالی تحریک
( خطبه جمعه فرموده ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
جماعت احمد یہ جس ابتلا کے دور سے گزر رہی ہے یہ اس نوعیت کا ابتلا نہیں ہے کہ جس
کا جلد کنارہ آجائے کیونکہ جتنے لمبے سفر ہوں اسی کی نسبت سے راہ کی مشکلیں بھی ہوا کرتی ہیں۔ ترقی
کے جس دور میں جماعت احمد یہ داخل ہو رہی ہے اور اگلی صدی کی شاہراہ جن بلند تر اور عظیم تر منازل
کی طرف جماعت احمد یہ کو بلا رہی ہے ان کے نتیجے میں کچھ ایسے بھی ہم پر ابتلا آرہے ہیں اور آئیں
گے جن میں سے ترقی کے لئے قوموں کا گزرنا ایک تقدیر مبرم ہے اور آج تک کبھی کوئی مذہبی جماعت
بھی ان مشکلات سے گزرے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکی لیکن جتنا لمبا یہ ابتلا کا دور چل رہا ہے
یا آگے چلے گا اسی کی نسبت سے خدا کے فضل ضرور نازل ہوں گے۔ اس لئے جہاں ایک طرف نگاہ
کر کے خوف پیدا ہوتا ہے وہاں دوسری طرف نظر کر کے حوصلے بڑھتے ہیں اور نئی امنگیں اور نئے
ولولے پیدا ہوتے ہیں۔
وہ لوگ جن کو پہاڑوں پر چڑھنے کا تجربہ ہے وہ جانتے ہیں کہ دوطرف ہی نظریں جایا کرتی

خطبات طاہر جلد ۶
592
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
ہیں یا ان گہری کھڈوں کی طرف جن میں ایک لحظہ کی غلطی بھی انسان کو اگر گرادے تو اس کے جسم کے
پر نیچے اُڑ جائیں اور بسا اوقات بیچ میں سے چٹانیں ایسی ابھری ہوئی ہوتی ہیں کہ زمین کی گہرائی تک
پہنچنے سے پہلے پہلے ہی انسان کے چیتھڑے اُڑ سکتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف وہ بلند پہاڑیاں ہیں،
بلند چوٹیاں ہیں جو ایک کے بعد دوسری ابھرتی چلی جاتی ہیں اور انسان جب ایک طرف نیچے کی طرف
نگاہ کرتا ہے تو پھر بلندی کی طرف بھی دیکھتا ہے۔ وہ بلند پہاڑیاں اس کو اپنی طرف آنے کی دعوت دیتی
ہیں اور اس دعوت میں کتنی قوت ہوتی ہے کہ انسان تھکا ہارا بھی ہو، خواہ پاؤں دکھ رہے ہوں یا جسم کے
عضو عضو میں تکلیف محسوس ہوتی ہو بلندی دکھائی دیتی ہے اس کے ساتھ ہی ایک حوصلہ بڑھتا ہے
اور انسان یہ عزم کرتا ہے کہ اچھا جیسا بھی ہو میں اس چوٹی تک ضرور پہنچ جاؤں گا اور جب وہ اس چوٹی
تک پہنچتا ہے تو اس سے آگے ایک اور چوٹی دکھائی دینے لگتی ہے اور جب پھر اس چوٹی تک پہنچتا ہے تو اس
سے آگے ایک اور چوٹی دکھائی دینے لگتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک لامتناہی سلسلہ ہے۔
دنیا کی رفعتوں میں تو کوئی سلسلہ بھی لامتناہی نہیں ہوا کرتا لیکن جہاں تک روحانی عظمتوں
اور مذہبی رفعتوں کا تعلق ہے یقیناً یہ سلسلہ لامتناہی ہے۔ اس لئے دنیا کی چوٹیاں سر کرنے والے ایک
اس بات پر تو ضرور امید لگائے بیٹھے ہوتے ہیں کہ اس چوٹی کے بعد اگر ایک اور بھی آئی اور ایک اور
بھی آئی تو آخر اس سلسلے کا کوئی انجام ہوگا اور اس کے بعد اس بلندی پر بیٹھ کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ جو بھی
بلندیاں سر کی جاسکتی تھیں وہ سب ہم نے سر کر لیں لیکن ایک مذہبی ترقی کرنے والی جماعت یا روحانی
ترقی کرنے والا فر دبلندیوں کی طرف سفر تو کرتا رہتا ہے خدا اسے نئی منازل سر کرنے کی توفیق بھی
عطا فرما تا رہتا ہے لیکن اسکی سوچ میں یہ عنصر کبھی بھی داخل نہیں ہوا کہ یہ آخری چوٹی ہے جو ہم سر کر لیں
گے اور اس کے بعد اطمینان سے بیٹھیں گے۔ اس لئے ساری زندگی جدو جہد ہے۔ زندگی کے آخری
سانس تک مومن کا جہاد جاری رہتا ہے۔ موت کے بعد کیا ہے یہ ہم نہیں جانتے لیکن یہ ضرور اندازہ
ہو سکتا ہے کہ وہ خدا جس نے یہ سلسلہ ترقیوں کا جاری فرمایا ہے اس نے موت کے بعد بھی کوئی سلسلہ
ترقیوں کا ضرور جاری رکھا ہو گا ورنہ یہ ممکن نہیں کہ اتنے لمبے ترقیات کے دور سے انسان کو گزار کر
خدا تعالیٰ کسی ایسے مقام پر کھڑا کر دے جہاں پھر لیٹ رہنا ہے اور کھانا کھانا ہے یا دودھ پینا ہے اور
نظارے دیکھنے ہیں اور کوئی بھی کام نہیں کرنا، کوئی مزید بلندی نہیں۔ اس لئے میں یہ سمجھتا ہوں اور

خطبات طاہر جلد ۶
593
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
یقیناً یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے کہ مرنے کے بعد بھی رفعتوں کی کوئی انتہا نہیں ہوگی بلکہ درجات انسان
کے بڑھتے چلے جائیں گے اور ان درجات کے لئے اسے روحانی رنگ میں کچھ نہ کچھ محنت بھی ضرور
کرنی پڑے گی۔
اس تربیت کے مضمون کے متعلق ہمیں آنحضرت ﷺ کی حدیث سے علم ہوتا ہے کہ وہ بچے
جو بلوغت تک پہنچنے سے پہلے جب پہلے سے ایک شریعت ان پر فرض ہوئی ، فوت ہو جاتے ہیں
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے سپردان کی روحیں کی جاتی ہیں کہ وہ ترقیات جو اس دنیا میں
نہیں کر سکے وہ ان کی طرف ان کو تربیت دے کر آگے بڑھا ئیں اور ان کی نشو و نما کریں۔ (مسند احمد بن
حنبل، مسند ابی ھریرہ جلد ۲) تو اگر نشو و نما کا سلسلہ بچوں میں جاری ہے تو ہرگز بعید نہیں بلکہ زیادہ قرین قیاس
ہے کہ بڑوں میں بھی آئندہ ترقی کی راہیں کھلی رہیں گی ۔ بہرحال بعد کی دنیا کے حالات تو بعد کی
دنیا میں جانے کے بعد ہی حقیقی طور پر معلوم ہو سکتے ہیں لیکن قرآن کریم نے جو کھڑکیاں کھولی ہیں اس سے
میں یہی اندازہ لگاتا ہوں کہ کوئی آخری ایسی آرام کی منزل نہیں ہے جس کے بعد جد و جہد ختم ہو جاتی ہے۔
پس اس دنیا میں تو جدو جہد ہماری زندگی کا ایک لازمہ ہے اور جیسا کے میں نے بیان کیا
مذہبی دنیا میں تو Retirement کا کوئی تصور نہیں۔ اگر Retirement کا کوئی تصور ہوتا تو
سب سے زیادہ نبی حقدار تھے کہ ان کو Retire کیا جاتا۔ اتنی محنت اٹھاتے تھے اتنی قوم کے لئے
انہوں نے دکھ برداشت کئے اور ہمیشہ کرتے رہے اور اتنا مسلسل ان کے ذہنوں پر اور ان کے اعصاب
پر بوجھ رہا کے دنیاوی مشقتوں سے بڑھ کر ذہنی بوجھ ان کی صحتوں پر زیادہ اثر کرتا رہا۔
صلى الله چنانچہ آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا کہ مجھے تو ہود نے بوڑھا کر دیا۔ تین سورتیں
اکٹھی ہیں تینوں کا ذکر ملتا ہے ایک حدیث میں ہے شیبتنی الھود کے مجھے تو سورۃ ہود نے بوڑھا کر
دیا۔ (ترمذی کتاب التفسیر حدیث نمبر : ۲۲۱۹) یعنی لوگوں کو تو عمر بوڑھا کرتی ہے گزرتا ہوا وقت
بوڑھا کرتا ہے یا جسمانی مشقتیں کرتی ہوں گی لیکن مجھے تو اس مضمون نے جو سورۃ ہود میں نازل
ہوا ہے جس نے مجھے ڈرا دیا کہ قومیں کس طرح ہلاک ہوا کرتی ہیں اس کی فکر نے بوڑھا کر دیا ہے۔
تو انبیاء کے اوپر جو ذہنی بوجھ ہوتے ہیں وہ عام جسمانی بوجھوں سے بہت زیادہ ان کے اوپر
Demanding ہوتے ہیں ، ان کی صحت کے اوپر وہ ایسے گہرے بداثر چھوڑتے ہیں کہ خدا کا فضل

خطبات طاہر جلد 1
594
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
اگر غیر معمولی شامل حال نہ ہو تو وہ اپنی ذمہ داری کو نباہ نہ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ نہایت پاکیزہ زندگی کے
با وجود جو بظاہر عمر ہونی چاہئے اس سے پہلے بعض دفعہ وفات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ آنحضرت ﷺ کی
نبوت سے پہلے ذمہ داری سے پہلے کے چالیس سال جس طرح پاکیزگی سے گزرے اور اس کے
بعد جس طرح پاکیزگی سے ساری زندگی گزری اس میں بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ عمر بہت لمبی ہونی
چاہئے اور پھر غذا میں بھی بہت ہی زیادہ سادگی اس حد تک کہ کسی قسم کی مضر غذا کا کوئی تصور ہی
نہیں ہے۔ پھر زیادہ کھانے کا تو کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا لیکن کم کھا کر اپنے آپ کو ایک ایسی زندگی
کی عادت ڈال لینا انبیاء کا شیوا ہوا کرتا ہے کہ جس کے نتیجے میں ان کے جسم میں کوئی بھی زائد بوجھ
نہیں رہتا ایک چربی کا قطرہ بھی ہم نہیں کہہ سکتے کہ ان کے جسم پر زائد بوجھ ہے۔
صلى الله ۔
ان حالات میں بعض انبیاء کی عمریں بڑی لمبی بھی گزری ہیں لیکن جو سب سے عظیم الشان
نی دنیا میں پیدا ہوا یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ آپ کی عمر ایک پہلو سے ساڑھے باسٹھ سال بنتی آر
ہے یعنی سورج کے سالوں سے حساب کیا جائے تو ساٹھ سال بنتی ہے بڑی وجہ یہ تھی کہ آپ کے
اوپر بے انتہا ذہنی بوجھ تھے اتنے غیر معمولی عصابی تناؤ تھے کہ عبادت کے ذریعے وہ حل ہوتے رہتے
تھے لیکن اس کے باوجود صحت کے لئے سب سے زیادہ مصر کردارا اگر کسی چیز نے ادا کیا ہے تو آپ کی
ذمہ داریوں نے ادا کیا ہے۔
پس اس پہلو سے میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر کسی کو Retirement کا حق ہے تو انبیاء کو
Retirement کا حق ہے لیکن آخری سانس تک آخری ہوش کے لمحے تک انبیاء اپنے کاموں میں
مصروف رہتے ہیں بلکہ بوجھ ان کے بڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ۔ حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کی
زندگی کے حالات پر غور کرنے سے یہی معلوم ہوتا ہے۔ پس اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ مذہبی
دنیا میں ترقیات زندگی کے آخری سانس تک ہمارے لئے مقدر ہیں اور کوئی ترقی ایسی نہیں جو مفت
میں حاصل ہو سکے۔ ہر ترقی کے لئے کچھ محنت کرنی پڑتی ہے، ہر ترقی کے لئے کچھ صرف کرنا ہوگا۔ یہ
وہ ایک Scientific اصول ہے جس میں کوئی آپ استثناء نہیں دیکھیں گے۔ اگر فضل کا مضمون کسی
کے ذہن میں آئے کہ وہ کیا چیز ہے؟ تو جو ترقی ملتی ہے وہ فضل سے ملتی ہے۔ محنت کے ساتھ اس قسم کی
اس کو مناسبت نہیں ہے جیسے دنیاوی محنت میں عمل اور جزا کی ایک مناسبت ہوا کرتی ہے بلکہ روحانی

خطبات طاہر جلد 1
595
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
زندگی میں اور مذہبی زندگی میں ہم جتنی محنت کرتے ہیں اس سے کئی گناہ زیادہ اجر پاتے ہیں اس لئے
وہ کئی گناہ زیادہ اجر یا گناہ زیادہ اجر پانا اور محدود محنت کا لامتنا امتناہی پھل ملنا یہ سارا فضل سے تعلق رکھنے والا مضمون ہے۔
بہر حال اس تفصیل میں میں نہیں جانا چاہتا۔ میں متوجہ یہ کرنا چاہتا ہوں کے اگر جماعت
احمد یہ میں سے کسی کو یا بعض کو یہ خیال ہو کہ یہ ابتلا کا دور لمبا ہورہا ہے یا ایک جگہ کی بجائے دوسری جگہ
بھی ابتلا شروع ہو گئے تو اس کے نتیجے میں خوف نہیں اس کے دل میں پیدا ہونا چاہئے ، مایوسی پیدا نہیں
ہونی چاہئے کیونکہ ایسے ابتلا ساری مذہبی تاریخ گواہ ہے کہ مزید بلند تر منازل کی طرف لے جانے
والے ہوا کرتے ہیں۔ لامذہب قوموں کے ابتلا بعض دفعہ ان کو ہلاک کر دیتے ہیں لیکن با خدا مذ ہبی
قوموں کے ابتلا ان کو کبھی ہلاک نہیں کیا کرتے لازما بلا استثناء ہمیشہ ہر ابتلا کے بعد وہ نئی قوت ،
نئی شان ہنئی زندگی کے ساتھ باہر نکلتے ہیں۔ پس اس لئے ابتلا پر نظر کریں اور ان کے مقابلے کی کوشش
کریں لیکن مایوسی کی کوئی وجہ نہیں ۔
ابھی پاکستان میں جو سلسلہ جاری ہے وہ تو جاری ہی ہے لیکن اب بنگلہ دیش کی طرف بھی
بعض بیرونی ملانوں نے اور بعض بیرونی حکومتوں نے رخ کیا ہے اور بعض ایسے علاقے جہاں احمدیت
سب سے پہلے ظاہر ہوئی تھی اور احمدیت کے لئے وہاں بنیاد بنے وہ آج کل ان کی شرارت کی توجہ کا
مرکز ہیں۔ برہمن بڑیا اور اس کی گرد ماحول میں جماعتوں کا ایک کچھا ہے جو بڑی دیر سے قائم ہے اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور ان برہمن بڑیا سے فساد شروع کر کے اب ان مولویوں نے ان فسادات
کو دیہات میں پہنچا دیا ہے اور بعض جگہ شدید مظالم کئے ہیں بعض نو جوانوں کو بھی ، بوڑھوں کو بھی
اتنا مارا گیا کہ گویا وہ یعنی موت کے کنارے پہنچ گئے اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا بعض ایسی حالت میں
ملے بعض دوسروں کو کہد دو جس طرح کوئی سسک سسک کے دم توڑ رہا ہو ایسی حالت تھی اور خدا تعالیٰ
نے فضل کیا وقت پر پھر ان کو ہسپتال بھی پہنچانے کا انتظام بھی ہو گیا اور بعض ابھی ہسپتالوں میں ہیں
بعض ہسپتالوں سے فارغ ہو چکے ہیں لیکن ان پر جود باؤ ہے وہ یہ ہے کہ ہم تمہیں مار مار کے ہلاک
کر دیں گے جب تک تم مرتد نہ ہو اور وہاں خصوصیت کے ساتھ رخ ارتداد کی طرف ہے۔ پاکستان
میں جو حالات ہیں ان میں اور ان حالات میں ایک فرق ہے۔ پاکستان میں کلمہ پڑھنے سے روکا جا
رہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ جب تک تم کلمے سے بعض نہیں آؤ گئے اس وقت تک ہم تمہیں مارتے

خطبات طاہر جلد ۶
596
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
رہیں گے۔ وہاں وہ اپنی جہالت میں شاید یہ سمجھتے ہیں کے ہم کلمہ نہیں پڑھتے ، وہ کلمہ پڑھانے کے لئے
مارتے ہیں اور جب کلمہ پڑھ کے سناتے ہیں احمدی تو کہتے ہیں کہ نہیں اس کے ساتھ مسیح موعود علیہ السلام
کا انکار بھی کرو لیکن میرے علم میں بنگلہ دیش میں کوئی ایسا واقعہ نہیں آیا کہ کوئی احمدی کلمہ پڑھتا ہواس :
کے نتیجے میں اس کو سزا ملی ہو۔ دراصل تو حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کا انکار کروانے کے لئے یہ
سارے مظالم توڑے جارہے ہیں اور ایک آدھ جگہ ارتداد کی خبریں بھی ملی ہیں مثلاً برہمن بریا
میں ایک دو ایسے اشخاص کے متعلق ارتداد کی ملی جو مظالم زیادہ برداشت نہیں کر سکے لیکن اس کے
با وجود خوش کن پہلو یہ ہے کہ ان کے بیوی اور بچوں کے خطوط مجھے آنے شروع ہوئے اور انہوں نے
اپنے خاوند سے یا اپنے باپ سے بیزاری کا اظہار کیا اور استغفار کے متعلق بتایا کہ مسلسل استغفار کر
رہے ہیں آپ بھی ہمارے لئے دعا کریں۔ ہم تو یہ فیصلہ کر بیٹھے ہیں کہ اس کا مقدرا گر خراب ہوا تو
اللہ تعالیٰ ہمیں اس ذلیل انجام سے بچائے اور جان بھی جائے تو تب بھی ہمارا ایمان سلامت رہے۔
اس قسم کے خط ملتے ہیں ان کی طرف سے۔
تو ارتداد ہے اگر تو بہت تھوڑا اور ایسا نہیں ہے کہ خاندان کے خاندان الگ ہو جائیں ۔
دوسرے مرتدوں کے متعلق جو چند ہیں گنتی کے ان کے متعلق وہاں کی جماعت کی اطلاع یہ ہے کہ یہ
ایسے لوگ ہیں جو پہلے ہی نہ صرف یہ کہ جماعتی تعلق میں بہت کمزور تھے بلکہ بعض گندے کا روبار میں
مصروف تھے۔ ایسے کاروبار تھے ان کے اور معاملات میں ایسے گندے تھے کہ ان کی وجہ سے
جماعت پر داغ تھے۔ اس لئے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک لحاظ سے تو فرق نہیں پڑتا لیکن جب دشمن سے
مقابلہ ہورہا ہو صف آرائی ہو اسی مضمون پر کہ ایمان سلامت رہتا ہے کہ نہیں رہتا ہے۔ اس وقت
کمزور بھیجائے تو داغ ضرور پڑتا ہے اور تکلیف ضرور ہوتی ہے ۔ اگر وہ ایسے تھے تو ان کو وقت کے
او پر سنبھالنا چاہئے تھا، اگر ایسے تھے تو اس وقت ان کو کوشش کر لی چاہئے تھی واپس لانے کی ۔ عدم توجہ
کے نتیجہ میں اگر بیمار عضو بھی کاٹنا پڑے تو اس پر یہ کہ کر تسلی کا اظہار کرنا کہ بیمار تھا کاٹا گیا یہ تو بڑی
بیوقوفی ہے ۔ بیمار تو تھا لیکن کاٹنے کی نوبت کیوں آئی اور اگر سب کوششیں کر لیں گئیں اور اس کے
با وجود ایسا ہوا جیسے بعض دفعہ ہوا کرتا ہے انسان کے بس میں نہیں ہوتا۔ بعض بد نصیب ہیں جنہوں نے
بدنصیب ہی رہنا ہے تو پھر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری طرف سے پوری کوشش ہوئی لیکن یہ بیچ

خطبات طاہر جلد ۶
597
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
نہیں سکا۔ اس کے باوجو د دل میں دکھ ہوتا ہے۔ ایک احمدی بھی کہیں دنیا میں ضائع ہو چائے ہماری غفلت
کی وجہ سے یا اپنی بدنصیبی کی وجہ سے تو اس کا دکھ پہنچتا ہے۔ اس لئے جو بھی احمدی جہاں ضائع ہوں ان
کو واپس لانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے اور یہ کہہ کر معاملے کو ختم نہیں سمجھنا چاہئے کے گندہ تھا نکل گیا۔
دوسری بات یہ ہے کہ جیسا کہ مجھے یقین ہے ان کی اطلاع درست ہوگی اگر چند گندے
آدمی جماعت جماع سے الگ ہو جائیں تو اس سے مایوسی بہر حال نہیں ہونی چاہئے کیونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ
ہے کہ ہر ارتداد کے بعد اللہ تعالیٰ کثرت سے دوسرے پھل عطا فرمائے گا جو پہلوں سے بہتر ہوں
گے ۔ اس لئے خدا تعالیٰ کا جو وعدہ ہے وہ تو جماعت احمدیہ کے حق میں پہلے بھی پورا ہوتا رہا ہے آئندہ بھی
انشاء اللہ ہمیشہ پورا ہوتا رہے گا۔ اس بارے میں ہمیں کوئی بھی کسی قسم کا شک نہیں ہے بلکہ شک کرنا بھی
اپنے نفس کو ہلاک کرنے کے مترادف ہے۔
خدا تعالیٰ کی رحمت کا خدا کی تائید کا ہاتھ جماعت کے ساتھ اتنا واضح ہے، اتنا کھلا ہے اس
طرح بار بار ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے بعد بہت ہی کوئی بد نصیب انسان ہو گا جو خدا تعالیٰ کے وعدوں پر
شک کرے۔ اس لئے ہمیں تو کوئی شک نہیں اس بات میں کہ لازماً پہلے سے بہت بڑھ کر جماعت
احمد یہ کو انفرادی قوت بھی نصیب ہوگی اور روحانی قوت بھی نصیب ہوگی اور اخلاقی لحاظ سے بھی
جماعت پہلے سے بہت سے بہت زیادہ ترقی کرے گی لیکن صرف یہی کافی نہیں ہے یہ امید بھی صرف
کافی نہیں ہے اس امید کے ساتھ ہمیں اپنی کوششوں کو پہلے سے زیادہ تیز کرنا چاہیئے ہر ٹھوکر کے
بعد اپنی رفتار کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ہر تکلیف کے بعد یہ سوچنا چاہئے کہ آئندہ ایسی تکلیف
کی راہ کیسے بند کی جائے ، اس کے ازالے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اس لئے جہاں جہاں بھی جماعت
میں کہیں ارتداد ہو یا کمزوریاں دکھائی گئیں ہیں وہاں کی انتظامیہ کو اور بحیثیت ملک سارے ملک کی
انتظامیہ کو آئندہ کے لئے جماعتی حفاظت کے لئے بہتر سامان پیدا کرنے چاہئے اور سب سے بہتر
روحانی حفاظت کا سامان نیکیوں کی عادت ڈالنے سے ہوتا ہے نصیحت سے نہیں ہوا کرتا اتنا یعنی
اگر یہ نصیحت کی جائے تم لوگ مرتد نہ ہو کمزوری نہ دکھاؤ کچھ اثر تو ضرور ہوتا ہوگا لیکن سب سے زیادہ
انسان کی ابتلا میں حفاظت کرنے والی چیز اس کی وہ نیکیاں ہیں جو پہلے سے جاری ہوں اور ان
نیکیوں کو نئی جلا ملتی ہے ابتلا میں اور اگر اندر سے کوئی کھایا ہوا وجود ہے تو وہ اس کا کھوکھلا پن ظاہر ہو جایا

خطبات طاہر جلد 1
598
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
کرتا ہے۔ اس لئے ہمیں اس جہت سے جماعتوں کو پروگرام بنانا چاہئے کہ جہاں جہاں بھی ابتلا کے
بادل ہیں وہاں خصوصیت کے ساتھ جماعت کی روحانی اور اخلاقی ترقی کی طرف توجہ دینی چاہئے ۔ اگر
نمازوں میں کمزوری ہے تو ان کو نمازوں میں قائم کیا جائے ، اگر مالی قربانی میں کمزوری ہے تو مالی قربانی
میں ان کا قدم آگے بڑھایا جائے ، اگر نظریاتی لحاظ سے علم کی کمی کی وجہ سے کمزوری ہے تو پھر علم کی کمی
پوری کرنی چاہئے ۔ تو بہر حال جہاں بھی دشمن حملہ کرے اس کی جوابی کاروائی کے لئے ٹھنڈے مزاج
کے ساتھ پوری تفصیل کے ساتھ غور کے بعد ایک جوابی کاروائی طے ہونی چاہئے ۔
جہاں تک عمومی طور پر ساری دنیا کی جماعت کے رد عمل کا تعلق ہے اس میں سب سے پہلے
میں آپ کو دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔ جہاں تک ان اطلاعوں کے نتیجے میں دنیاوی کوششوں کا تعلق
ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلا تاخیر جس وقت کوئی بری اطلاع آتی ہے جوابی کاروائیاں شروع
ہو جاتی ہیں اور ہر امکانی جہت میں شروع ہو جاتی ہیں۔ جہاں تک انسانی عقل کام کرتی ہے جہاں تک
اللہ تعالی راہنمائی عطا فرماتا ہے میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ کوئی بھی ایسا گوشہ نہیں چھوڑا جاتا
جہاں انسانی کوشش ہو سکتی ہے اور جماعت نہ کرے لیکن میرا یہ تجربہ ہے کہ انسانی ساری کوششیں ایسے
موقعوں پر بیکار جاتی ہیں۔ وہ اللہ کے حکم کے نتیجے میں ہم کرتے ہیں اور اس وجہ سے کرتے ہیں کہ ہم
خدا کے قانون سے بالا نہیں ہیں۔ ہمیں لازما جو کچھ ہم کر سکتے ہمیں کرنا ہو گا لیکن ہمیشہ مسائل دعا سے
حل ہوتے ہیں اور جب یہ ساری کوششیں بالکل بیکار ہو جاتی ہیں جب ایسی پتھر کی دیوار سا منے نظر آتی
ہے کہ آگے کوئی رستہ دکھائی نہ دے اس وقت ایک ہی گر ہے جو کارآمد ثابت ہوتا ہے اور وہ دعا کا
ہے۔ ایک ہی ہتھیار ہے جوان روکوں کو توڑ دیتا ہے پاش پاش کر دیتا ہے اور وہ دعا کا ہتھیار ہے
اور اس وقت پھر خدا تعالیٰ کی قدرت جس طرح عجیب رنگ میں ظاہر ہوتی ہے اس سے جو لذت پیدا
ہوتی ہے اس کا کوئی عام دنیا وی کوششوں کی کامیابی کی لذت سے کوئی مقابلہ نہیں جو روحانی ہتھیار یعنی
دعا کے ذریعے انسان کو کامیابی سے حاصل ہوتی ہے۔
چنانچہ جماعت احمدیہ کو سب سے پہلے اور سب سے اہم دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔ یہ
ابتلا بڑھ رہے ہیں اور پھیل رہے ہیں اور اس کے پیچھے بڑی بڑی حکومتوں کی سازشیں ہیں جن کی
اطلاعیں جماعت کو مل رہی ہیں اور جو جماعت مقابل پہ کوشش کر سکتی ہے کر رہی ہے لیکن یہ مسائل دعا

خطبات طاہر جلد ۶
599
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
کے بغیر حل نہیں ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی فضل آپ مانگیں گے تو وہ نازل ہوگا۔ کچھ فضل بن
مانگے نازل ہوا کرتے ہیں رحمان کے لیکن کچھ ایسا ہیں جن کا رحیمیت سے تعلق ہے اور ابتلا کے دور کا
رحیمیت سے گہرا تعلق ہے اس کی تفصیل میں اس وقت جانے کا وقت نہیں ہے کیونکہ ایک تفصیلی مضمون
ہے لیکن اتنا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ابتلا کے ادوار کا رحیمیت سے گہرا تعلق ہوا کرتا ہے اور
رحیمیت کے لئے آپ کو مانگنا پڑے گا بن مانگے نہیں ملے گا۔ اپنے نیک اعمال کے ذریعے مانگنا ہوگا
اپنی زبان کے ذریعے، اپنے دل کے ذریعے جو کچھ بھی آپ کے بس میں ہے جس رنگ کی عاجزی کی
دعا آپ کر سکتے ہیں ویسی دعا کریں اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح ان خطرناک راستوں سے
بڑی کامیابی کے ساتھ اور اطمینان کے ساتھ آگے گزارتا ہے۔
دوسری بات جو عمومی طور پر جماعت کر سکتی ہے وہ یہ ہے کہ جہاں جس قسم کی مخالفانہ کوشش ہو
اس کے جواب میں ساری جماعت دنیا میں ہر جگہ اپنے معیار کو بڑھا دے اور پہلے سے زیادہ نیکیاں
اختیار کرے۔ اگر مساجد توڑی جا رہی ہیں، مساجد برباد کی جا رہی ہیں تو مساجد بڑھنی چاہئیں، اگر
غرباء کے گھر برباد کئے جارہے ہیں تو غرباء کے گھروں کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ یعنی جس رنگ میں
بھی دشمن ظلم کرتا ہے اس کی جوابی کاروائی براہ راست ساری دنیا میں جماعت کر سکتی ہے اور وہ نیکیوں
کے ذریعے ہے اسی قسم کی نیکیوں کے ذریعے جن کا ابتلا کے ساتھ ایک قدرتی تعلق ہے۔
چنانچہ اس ابتلا میں بنگلہ دیش میں خصوصیت کے ساتھ ایک انہوں نے مسجدوں پر حملہ کیا
ہے اور ایک غرباء کے گھروں پر اور غرباء کی تجارتوں پر۔ اس لئے ہمیں اس کے رد عمل کے طور پر دو
طرح سے ساری دنیا میں اپنی بعض نیکیوں کو خصوصیت سے آگے بڑھانا چاہئے۔ مسجد سے تعلق کو بڑھانا
چاہئے ۔ جہاں جہاں مساجد ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی نصیحت کی تھی ان کی زینت کی طرف توجہ
کرنی چاہئے ان کی صفائی کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ جہاں جہاں مساجد نہیں ہیں اور جماعتیں ہیں
خواہ چھوٹی ہی ہوں وہاں مساجد بننی چاہئیں اور اللہ کے فضل کے ساتھ جو اطلاعیں مل رہی ہیں گزشتہ
چند مہینے میں خدا کے فضل سے جماعت کی مسجدوں کی طرف بڑی غیر معمولی توجہ ہوئی ہے، بن رہی ہیں
لیکن چونکہ مسجدوں پر خصوصیت سے حملہ ہے اس لئے اور زیادہ تیزی کے ساتھ ہمیں بنانے کی کوشش
کرنی چاہئے اگر بڑی مسجد نہیں بنا سکتے تو جھونپڑی والی مسجد بنالیں لیکن مسجدوں کی تعداد میں غیر معمولی

خطبات طاہر جلد 1
اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
600
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
غرباء کے گھر لوٹے جا رہے ہیں تو غرباء کی طرف توجہ کریں جہاں جہاں جماعتیں ہیں وہ
اپنے غرباء کا خیال رکھیں، ان کی مصیبتیں دور کرنے کی کوشش کریں، جن کے پاس ذریعہ معاش نہیں
ہے ان کو ذریعہ معاش مہیا کرنے کی کوشش کی جائے ۔ جن کے پاس گھر نہیں ہیں ان کے گھر بنا کے
دیئے جائیں۔
کو
یہ بظاہر بنگلہ دیش سے دور ہزاروں میل دور ایک واقعہ ہورہا ہوگا کہیں چھوٹی سی مسجد بن رہی
ہے، کہیں کسی غریب کے گھر کی مرمت میں جماعت کوشش کر رہی ہے، کہیں اس کو نیا گھر بنا کے دے
رہی ہے۔ یہ جو واقعات ہیں بظاہر ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ہزاروں میل کے فاصلے پر ایک واقعہ
چھوٹا سا ہو رہا ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کے خدا کی تقدیر میں ان کا آپس میں گہرا تعلق ہے
جس قسم کا حملہ ہو اس کی جوابی اصلاحی کاروائی کرنا اور نیکی میں اسی میدان میں آگے قدم بڑھانا یہ
قرآن کریم کا حکم ہے۔ اس لئے اگر آپ ایسا کریں گے تو خدا کی تقدیر ایسی کمزور جگہوں سے بھی آپ
کی مسجدوں کی حفاظت کرے گی جہاں آپ کی طاقت پہنچ نہیں سکتی ۔ جہاں آپ کی طاقت ہے وہاں
مسجدوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کریں جہاں آپ کی طاقت نہیں ہے وہاں خدا آپ کی محبت
کو پہنچائے گا اور آپ کی محبت پر کرم اور رحم کی نظر کرتے ہوئے ان کمزور جگہوں سے بھی آپ کی
مسجدوں کی حفاظت کرے گا ۔ اگر آپ ان غریب گھروں کو مسمار ہونے سے نہیں بچا سکتے جن تک
پہنچنا آپ کی طاقت میں نہیں ہے تو جن غریبوں تک پہنچنا آپ کی طاقت میں ہے ان کے گھروں کے
لئے کچھ کوشش کریں کچھ جدو جہد کریں کچھ ان کا انتظام کریں اور پھر آپ دیکھیں کہ کس طرح اللہ
تعالیٰ کی تقدیر کمزور جگہوں سے بھی احمدی غرباء کے گھروں کی حفاظت فرمائے گی۔ یہ ایک بالکل قطعی
بات ہے اس میں کوئی افسانوی پہلو نہیں ہے۔ اتنی قطعی ہے جس طرح آپ مجھے دیکھ رہے ہیں اس
وقت جو میرے سامنے بیٹھے ہیں یا میں آپ کو دیکھ رہا ہوں ۔ لازماً ایسا ہوتا رہا ہے ایسا ہی ہوگا آئندہ
بھی انشاء اللہ ۔ اس لئے ان دو امور کی طرف میں خصوصیت سے آپ کو متوجہ کرتا ہوں ۔
مسجدوں کے ضمن میں ایک ہالینڈ کی مسجد کا واقعہ گزرا تھا جو میں نے آپ کو بتایا ہے کیونکہ یہ
سازش بین الاقوامی ہے اس کے پیچھے بعض بڑی بڑی حکومتوں کا اور بڑی بڑی مالدار حکومتوں کا ہاتھ

خطبات طاہر جلد 1
601
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
ہے۔ اس لئے یہ ہر جگہ پہنچیں گے ہر جگہ شرارت کریں گے۔ جہاں بھی اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل
سے شرارت نہیں ہے وہاں کی جماعت کو بیدار مغز بھی ہونا چاہئے ۔ چنانچہ میں نے اسی وقت ساری
دنیا کی جماعتوں کو ہدایت دی تھی کہ اپنے اتنے قیمتی مسوادات کی بھی حفاظت کا انتظام کریں اور اپنے
مساجد کی حفاظت کا پہلے سے بہتر انتظام کریں یہ بھی اسی اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ لیکن بہر حال جن
مساجد کو نقصان پہنچا ہے ان کی تعمیر نو میں بھی ہمیں جہاں تک کسی کو توفیق ہو حصہ لینا چاہئے ۔ چنانچہ
ہالینڈ کی مسجد کے لئے میں نے اعلان کیا تھا کہ جن دوستوں کو توفیق ہے وہ اس سے پہلے سے بہت
زیادہ شاندار بنانے کے لئے اگر خدا کی راہ میں کچھ خرچ کر سکتے ہیں تو کریں ۔ اسی طرح بنگلہ دیش کی
مساجد میں جب بھی خدا توفیق دے گا ہمیں ان کو نہ صرف یہ کہ دوبارہ بحال کرنا ہے بلکہ پہلے سے
بہت زیادہ بڑھانا ہے اور اگر کوئی معمولی چھپروں کی مسجد تھی اسے پختہ بنا کے دینا ہے۔ چند نمازی نماز
پڑھ سکتے تھے تو کئی گنا زیادہ نمازیوں کے لئے گنجائش پیدا کرنیہ۔ے کوئی ایک جگہ بھی دنیا میں ایسی
نہیں جہاں احمدی مسجد پر حملہ ہوا ہوا اور جواباً ہم نے اس سے زیادہ تر وسیع مسجد بنانے کی کوشش نہیں
کر لی۔ یہ تو لمبے فاصلے ہیں، لمبے سفر ہیں انشاء اللہ اسی طرح ہم یہ سفر آگے کرتے چلے جائیں گے۔
جماعت کا جہاں تک تعلق ہے اپنے طور پر اپنے علاقوں میں مسجدوں کے علاوہ بھی جن
مسجدوں کو نقصان پہنچا ہے ان کے لئے کچھ حصہ لیں۔ اس ضمن میں ایک تاکید ہے کہ جن احباب نے
صد سالہ جو بلی میں ابھی اپنے بقایا ادا کرنے ہیں یا بعض اور کسی بڑی تحریک میں اپنا چندہ ابھی ادا کرنے
والا باقی ہے وہ سوائے اس کے کہ تبرک کے طور پر بالکل معمولی حصہ لیں پہلے اپنے بقایا ادا کریں پھر نئی
تحریکات میں حصہ لیں ۔
صد سالہ جو بلی کے کام بھی بہت زیادہ ہیں اور بڑے Demanding ہیں یعنی ان کا
وقت تھوڑا رہ گیا ہے کام بہت زیادہ ہیں اخراجات بہت ہیں اٹھنے والے اس لئے اس چندے کو تو
بہر حال اہمیت دینی چاہئے ۔ جن کے بقایا ہیں وہ پہلے بقایا ادا کرنے کی طرف توجہ کریں پھر اللہ تعالیٰ
توفیق دے تو پھر ان تحریکات میں بھی شامل ہو جائیں۔
تو مسجد کے لئے میں اپنی طرف سے ان مساجد کی تعمیر کے لئے جن پر دشمن حملہ کرتا ہے ایک
ہزار پونڈ کا اپنی طرف سے میں وعدہ پیش کر چکا ہوں اور بتانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ کئی

خطبات طاہر جلد ۶
602
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
دفعہ میرا تجربہ ہے کے جب میں اپنا چندہ بتا دوں تو جماعت بہت تیزی سے آگے بڑھتی ہے جب
میں مخفی رکھوں تو اس ۔ تو اس بارے میں خاموش رہتی ہے شاید ان کو یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کے میں جہاں چندہ
نہیں لکھواتا وہاں اہمیت نہیں دیتا اس کو خاص حالانکہ ضروری نہیں ہوتا کہ انسان بتا کے چندہ دے۔
تو بعض چندے ایسے ہیں جن میں چونکہ جماعت کو بتایا نہیں گیا، میں نے فہرستوں کا جب جائزہ
لیا تو ان میں کوئی توجہ نہیں تھی جماعت کی جہاں بتایا گیا ہے وہاں غیر معمولی طور پر قربانی میں جماعت
آگے بڑھی ہے۔ تو یہ ممکن ہے ایک طبعی فطری بات ہو۔ اس لئے میں آپ کو بتارہا ہوں کہ اسی نسبت
سے آپ بھی اپنی توفیق کے مطابق جس حد تک حصہ لے سکتے ہیں لیں لیکن وہی جو پہلے صد سالہ جو بلی
کے چندہ ادا کر چکے ہوں ۔
دوسرا بيوت الحمد کا معاملہ ہے۔ بیوت الحمد میں ہماری کوشش ہے کہ ایک سومکان غرباء
کو یا ایسے دین کی خدمت کرنے والوں کو جن کو توفیق نہیں ہے اپنے مکان بنانے کی ان کو بنا کر مکمل
پیش کریں۔ یہ تحریک چار سال پہلے پیش کی گئی تھی اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے
بڑا ہی اچھا رد عمل دکھایا اور کثرت سے اتنے وعدے موصول ہوئے کہ ہمارا خیال تھا کہ اوسطاً اگر
سارے اخراجات ملا کر ایک لاکھ میں ایک مکان پڑے تو ایک کروڑ روپیہ چاہیئے ہوگا اور وعدے
خدا کے فضل سے ایک کروڑ سے زیادہ کے آگئے لیکن ایک بات ہماری نظر سے رہ گئی تھی وہ یہ کہ اس سکیم
کا ایک یہ بھی حصہ تھا کہ وہ غرباء جن کو پورے مکان کی ضرورت نہ ہولیکن ان کا مکان نا کافی ہو
یا چار دیواری نہ بنا سکے ہوں یا نسل خانہ وغیرہ نہ بنا سکے ہوں یا ایک ہی کمرہ ہے اور خاندان بڑا ہے ان
کی جزوی مدد بھی کی جائے گی اور جزوی مدد میں کسی کو کمرہ بنادیا جائے گا کسی کو چار دیواری بنادی جائے
گی۔ تو یہ مجھے اندازہ نہیں تھا اس حصے پر کتنا زیادہ خرچ ہوگا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اکثر رو پیہ اسی حصے پر خرچ
ہو چکا ہے اور سونہیں بلکہ کئی سو مکان ایسے ہیں غرباء کے جن کو کسی کو چار دیواری بنادی گئی، کسی
کو باورچی خانہ بنا کر دیا گیا، کسی کو زائد کمرہ بنا کے دیا گیا۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سکیم کا جو فیض
ذہن میں تھا اس سے زیادہ فیض پہنچ چکا ہے۔ اس وقت جماعت کو تحریض دلانے کی خاطر دوتین
سال کے بعد میں نے اپنا چندہ دگنا کر دیا تھا یعنی ایک لاکھ کی بجائے دولاکھ کر دیا تھا تا کہ دو مکان
اگر میں بنا کے دیتا ہوں تو جو صاحب توفیق ہیں وہ بھی اس معاملے میں آگے قدم بڑھائیں۔ اب جب

خطبات طاہر جلد 1
603
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
جائزہ لیا ہے تو ابھی بھی اور ضرورت ہے اس لئے میں اپنی طرف سے ایک اور مکان کا خرچ پیش
کرتا ہوں اور جن دوستوں کو توفیق ہے کہ وہ ایک مکان کا خرچ پیش کرسکیں یا جن جماعتوں کو توفیق
ہے کہ وہ ایک مکان کا خرچ پیش کر سکیں ان کو بھی اجازت ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ صد سالہ
جو بلی کے بقایا دار نہ ہوں اور بیوت الحمد کی تحریک کے بقایا دار نہ ہوں ۔ پہلے پرانے وعدے پورے
کریں پھر خدا توفیق عطا فرمائے تو پھر بے شک آگے بڑھیں ۔
ایک تیسری تحریک یہ ہے کہ ہندستان میں ہم نے شدھی کی جوابی کاروائی شروع کی تھی
اور اس کا بھی موجودہ مخالفانہ کوششوں کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے۔ وہ ہمیں مرتد بنانے کی کوشش
کر رہے ہیں۔ اس کا طبعی قدرتی جواب یہ کہ جہاں جہاں مسلمان کو مرتد بنانے کی کوشش کی جارہی
ہے وہاں اس ارتداد کو روک دیں اور اپنے بھائیوں کو تقویت دیں اور ان کو اپنے ایمان پہ متحکم کریں۔
چنانچہ یہ تیسری جوابی عمومی کاروائی ہے جس میں ساری دنیا کی جماعت کو میں شامل ہونے کی دعوت
دیتا ہوں۔ اکثر حصہ تو ہندستان سے تعلق رکھتا ہے واقف زندگیوں کا آگے آنا اور انتظامی کوششیں کرنا۔
ان سب کا تعلق صرف ہندوستان سے ہے ان باتوں کا لیکن مالی امداد دینا شدھی کی تحریک کو اس
جب سے۔
میں تو ساری دنیا کی جماعتیں شامل ہو سکتی ہیں۔ اس لئے اس طرف بھی ہمیں توجہ کرنی چاہئے ۔
خلاصہ اس وقت تک کے کام کا یہ ہے کہ اس سے پہلے ہندوستان کی بڑی بڑی مذہبی
جماعتیں جو شدھی کے میدان میں داخل ہوئی تھیں اور ان کے پیچھے بعض حکومتوں کے روپے بھی تھے،
بعض بڑے بڑے تاجروں کے روپے بھی تھے ان کی طرف سے کوئی مؤثر کا روائی نہیں ہو سکی۔ لیکن
جماعت احمد یہ اس میدان میں داخل ہوئی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی اثر
ظاہر ہوا ہے۔ آپ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس علاقے کے ایک بہت ہی بڑے معزز مسلمان
جو اپنے رسوخ کے لحاظ سے اس سارے علاقے میں سب سے، اس وقت ، بڑے کہے جاسکتے ہیں ان
کا مجھے خط آیا کہ میں فلاں شخص ہوں اور یہ یہ میرے کام ہیں اور اس قسم کا میرا رسوخ ہے میں احمدی
نہیں ہوں آپ کو علم ہے لیکن میں شدھی کی تحریک کی جوابی کاروائی کے متعلق آپ کو مطلع کرنا چاہتا
ہوں کہ چونکہ میرا علاقہ ہے اس سے ذاتی طور پر متعلق ہوں اس لئے میں بڑی فکر سے یہ دیکھتا رہا کہ
بعض علماء نے بعض جماعتوں نے جوابی کاروائی کی کوشش کی لیکن کوئی اس کا اثر نہیں تھا، کچھ نہ کچھ کوئی

خطبات طاہر جلد 1
604
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
اثر تو نہیں کہا انہوں نے یعنی بہت معمولی اثر ظاہر ہوا ہے اور بہت سے آتے تھے اور تھک کے چلے
جاتے تھے۔ پھر جب آپ نے تحریک کی تو اس وقت قادیان حرکت میں آیا اور ہندوستان کی احمدی
جماعتوں نے اپنے نمائندے بھیجنے شروع کئے اور جب وہ آئے تو اس وقت نمایاں طور پر نیک
اثر ظاہر ہونے شروع ہوئے اور ایک بڑے علاقے میں جہاں انہوں نے کام شروع کیا ہے وہاں ہم
یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے شدھی کی تحریک کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے اور مسلمان
میں اب نیا حوصلہ پیدا ہونا شروع ہوا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ مجھے یہ دیکھ کر اتنا شوق پیدا ہوا کہ یہ کیسی
جماعت ہے میں ذرا دیکھوں تو سہی کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں قادیان ضرور جاؤں گا۔ چنانچہ میں
قادیان گیا اور جو کچھ ان لوگوں کی زبانی میں سنتا تھا جو یہاں کام کرنے آتے تھے اس سے بہت زیادہ
بہتر پایا قادیان کو ۔ ایک ایسا ماحول تھا جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا اور میں بہت ہی مطمئن اور خوش ہو کر
یہاں آیا ہوں اور میری امید اب اس میدان میں صرف جماعت احمدیہ پر ہے ۔ اس لئے میں آپ
کو خط لکھ رہا ہوں کہ آپ جو نیک سکیم بناتے ہیں اس میں میر ہر قسم کا تعاون شامل ہوگا اور یہ یہ میری
تجویزیں ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مفید ہیں تو ان پر بھی عمل کریں۔
یہ بااثر تو یہ ایک غیر احمدی ایسے دوست جو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت با اثر با رسوخ وسیع
علاقے پر اثر رکھنے والے دوست ہیں ان کے تاثرات ہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کام تو ہو رہا ہے
رہا
لیکن جو اس کام میں نئے مطالبات سامنے آرہے ہیں، نئے میدان سامنے آرہے ہیں ان کے نتیجے
میں میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بیرونی طور پر اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے مالی مدد ضرور دینی پڑے گی
کیونکہ موجودہ طور پر ہندستان کی جماعتیں اتنی استطاعت نہیں رکھتیں۔
تو اس ضمن میں بھی میں اپنی طرف سے ایک ہزار پونڈ کا وعدہ کرتا ہوں اور ساری جماعت
میں جو صاحب استطاعت ہیں اور جو اپنے پرانے اہم وعدے پورے کر چکے ہیں ان کو بھی دعوت دیتا
ہوں کہ وہ جس حد تک اللہ توفیق دے اس میں حصہ لیں اور جو بقایا دار ہیں یعنی صد سالہ جو بلی کے
یا بیوت الحمد کے ان کو چاہئے کہ ثواب کی خاطر یا اپنے اس خیال سے کہ نفس بالکل محروم نہ رہے ٹوکن
کے طور پر بے شک کچھ دے دیں۔ اس سے میں نہیں روکتا نہ جماعت کو ان کو روکنا چاہئے ۔ بعض
مجبوریوں کے پیش نظر بقایا دار ہو جاتے ہیں وہ آہستہ آہستہ ادا کریں گے۔ اس لئے ان کلیہ نیکی سے

خطبات طاہر جلد 1
605
خطبه جمعه ۱۸ استمبر ۱۹۸۷ء
محروم کرنے کا تو ہمیں حق نہیں ہے اس لئے ایسے دوستوں کی خاطر میں یہ اعلان کرتا ہوں جماعتیں
ان کو روکیں نہیں زبر دستی کہ ہم بالکل نہیں لیں گے بلکہ ٹوکن کے طور پر جوان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالے
اپنے دل کی تسکین کی خاطر وہ بھی اس تحریک میں کچھ نہ کچھ حصہ لے سکتے ہیں۔
تو یہ وہ جوابی کاروائی ہے جو بنگلہ دیش کی اطلاعات کے نتیجے میں میں بطور پروگرام کے
جماعت کو دیتا ہوں ۔ وہ دکھ پہنچانے میں آگے بڑھتے رہیں ہم بنی نوع انسان کو آرام پہنچانے میں
آگے بڑھتے رہیں، وہ مسجد میں گرانے میں بدبختی میں آگے بڑھتے رہیں۔ ہم مسجد میں تعمیر کرنے اور
مسجدوں کو پہلے سے بڑھ کر صاف ستھرا کرنے اور سجانے میں آگے بڑھتے رہیں گے۔ وہ مسلمانوں کو
مرتد کرنے میں آگے بڑھتے رہیں، ان کا یہی نصیب ہے، ہم مسلمانوں کو ارتداد سے بچانے کے لئے
آگے بڑھتے رہیں گے انشاء اللہ تعالیٰ اور ان سارے کاموں میں کوششوں سے بہت بڑھ کر دعاؤں
نے ہماری مدد کرنی ہے اس لئے دعاؤں کو ہرگز نہ بھولیں ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔
ابھی جمعہ کے بعد جیسے کہ پہلے بھی اعلان کیا جا چکا ہے نماز جنازہ غائب ہو گی چونکہ فہرست
لمبی تھی اس لئے میں نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی فہرست پڑھ کے سنادی جائے بجائے اس کے کہ ہر جمعہ
نماز جنازہ غائب ادا کی جائے جن لوگوں کی خواہش ہوتی ہے اور میرا خیال ہے دو تین جمعوں کے
بعد اکٹھا ان کی فہرست اکٹھی سنادی جایا کرے اور ان سب کو اکٹھا اس میں شامل کر لیا جایا کرے۔
فہرست سنادی گئی ہے تو انشاء اللہ نماز جمعہ کے معا بعد نماز جنازہ غائب ہوگی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی