دورہ کینیڈا۔ الزراع کی لطیف تشریح اور دعوت الی اللّٰہ کی تلقین

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۶
740
خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء
صلى الله یہ بتاتا ہے کہ وہ سردار جس سے حضور
ایسا کو
محو گفتگو تھے اس نے ناپسند کیا کہ ایک ادنی آدمی آیا ہے اور ایک اولی
اس کی ناپسندیدگی ظاہر کرتی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے اس کی طرف توجہ کی ہوگی ۔
اس مضمون کو خدا تعالیٰ نے بیان فرماتے ہوئے تمام دوسرے مسلمانوں کو یہ نصیحت فرمائی
ہے کہ جو تمہاری طرف توجہ کرے تم اس کی طرف متوجہ ہوئے کرو، اس کو لطف کی نظر سے دیکھا کرواس
سے پیار کا سلوک کیا کرو۔ جو تمہاری طرف متوجہ نہیں ہوتا اس کے اوپر وقت ضائع کرنے کی بجائے
متوجہ ہونے والے کو تر جیح دو۔
اس مضمون کو میں نے امریکہ میں بھی بیان کیا اور آپ کے سامنے بھی رکھتا ہوں ۔ وہ قو میں
جو پسماندہ قو میں کہلاتی ہیں وہ لوگ جن کو لوگ تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں عموما دیکھا گیا ہے کہ جب ان
تک دین کا پیغام پہنچایا جائے تو وہ جلدی جواب دیتے ہیں جلدی لبیک کہتے ہیں۔ تو یہ سب خدا کی
زمینیں ہیں خدا کی نظر میں کوئی بھی گھٹیا اور پسماندہ نہیں ہے اور کوئی بھی ذلیل نہیں ایک ریڈ انڈین اگر
آپ کی بات کا جواب دے تو وہی خدا کی نظر میں معزز ہے ۔ اس لئے آپ زمینوں کی تلاش میں بھی
عقل اور ہوش سے کام لیا کریں۔ جو جلد جواب دیتے ہیں جلد لبیک کہتے ہیں جلد تعاون کرتے ہیں سے
ان کی طرف زیادہ توجہ دیں ۔ جو بار بار بات سننے کے باوجود رسما توجہ کرتے ہیں اور حقیقی طور پر تبدیلی
پیدا نہیں کرتے ان کو نظر انداز کر دیا کریں یا معمولی توجہ دیا کریں اسی نسبت کے لحاظ سے۔ بہر حال یہ
مضمون تو بہت ہی وسیع ہے نہ ختم ہونے والا ہے۔
میں آخر پر آپ کو یہی نصیحت کرتا ہوں کہ جو کچھ بھی بار بار آپ کے سامنے پروگرام رکھے
جاتے ہیں ان کو توجہ سے سنا کریں انہیں قبول کیا کریں اور عمل کے سانچوں میں ڈھالا کریں اگر آپ
یہ کریں گے تو آپ کو تکلیف نہیں ہوگی ، آپ کی زندگیوں میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی ، آپ کو زندہ
رہنے کا زیادہ لطف آئے گا ، آپ کو ایک موقع پر یہ محسوس ہو گا کہ آپ کی پہلی زندگی بیکار اور بے معنی
تھی۔ اب جو زندگی آپ نے بنائی ہے وہ بہت زیادہ پر لطف ہے اور بہت زیادہ معنی خیز ہے با مقصد
ہے اس پہلو سے وہ لوگ جو دعوت الی اللہ کی طرف توجہ نہیں دیتے وہ بیچارے قابل رحم ہیں بالکل اسی
طرح قابل رحم ہیں جس طرح ایک کلر والا کھیت یا کسی اور بیماری کے نتیجے میں ایسا کھیت جو بیج کو
اگانے کی بجائے اپنے اندر سمیٹ لیا کرتا ہے۔ نصیحت سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اسے ضائع کر

خطبات طاہر جلد 1
741
خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء
دیتا ہے۔ ان کھیتوں کی طرف جب نظر پڑتی ہے تو آپ دیکھیں آپ کو ان کے اوپر یا غصہ آئے گا یا رحم
آئے گا لیکن جو کھیت زرخیز ہوں ان کی تو کیفیت ہی اور ہوتی ہے، ان کو دیکھ کر نظر تازہ ہو جاتی ہے۔
پہاڑوں کی طرف دیکھیں جن کو خدا تعالیٰ نے رونق بخشی ہے سرسبزی اور ہریاول کی ان کی طرف
دیکھنے سے اور لطف آتا ہے جو بنجر اور ویران ہیں ان کی طرف دیکھ کر اور قسم کے خیالات اور جذبات
پیدا ہوتے ہیں۔ تو اس لحاظ سے جماعت کا وہ حصہ جو ابھی زرخیز نہیں ہوا، میری نظر میں اس کی حالت
قابل رحم ہے۔ ان کو خود نہیں پتا کہ ان کی زندگی کیسی بے معنی ہے جب وہ زرخیز ہو جائیں گے جب وہ
خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نشو و نما کے آثار ظاہر کریں گے تو وہ خود محسوس کریں گے کہ ان کے اندر
ایک عظیم الشان انقلاب پیدا ہو چکا ہے، ان کی زندگی پہلے سے بہت زیادہ پر لطف ہو جائے گی۔
اس لئے اپنے اوپر رحم کریں اور ان نصیحتوں کی طرف توجہ دیا کریں اور ساری جماعت کو
بالعموم چاہئے کہ اس معاملے میں ایک دوسرے کو نصیحت کرتی رہے اور یاد کراتی رہے اگر اس طرح کا
رد عمل آپ نصیحتوں پر دکھائیں گے تو انشاء اللہ روز بروز آپ کی حالت تبدیل ہونی شروع ہو جائے گی
پھر ہر سال آپ کے اندر حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہوں گی توانائی کا احساس ایک بہت ہی پُر لطف
احساس ہے کمزوری کا احساس اگر وہ دعاؤں میں نہ بدلے تو نہایت ہی تکلیف دہ احساس ہے۔
اس لئے اپنے کمزوری کے احساس دعاؤں کے نتیجے میں اور نیک اعمال کے نتیجے
میں توانائی کے احساس میں تبدیل کریں آپ کے اوپر دنیا میں ورنہ کوئی رحم نہیں کرے گا ، آپ کو ہمیشہ
تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔ آپ دنیا میں کوئی مقام نہیں پیدا کر سکتے جب تک آپ ان رستوں
پر نہ چلیں جو توانائی حاصل کرنے کے رستے ہیں۔ یہ دنیا اخلاق کی دنیا نہیں ہے جس میں آپ زندہ
ہیں۔ یہ دنیا محض جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی دنیا ہے، اس اصول کی دنیا ہے اور وہی قو میں پنپتی ہیں
اور عزت پاتی ہیں جو توانا ہو جایا کرتی ہیں یا توانائی کے رستوں پر چل پڑتی ہیں ۔ جو قو میں کمزور رہتی
ان کو شاید بعض لوگ رحم کی نظر سے دیکھتے ہوں ورنہ اکثر تو ان کو کھا جانے کی سوچتے ہیں ، ان کو اور
زیادہ ذلیل و رسوا کرنے کی سوچتے ہیں۔ اس ملک میں جو کینیڈا ہے یا امریکہ ، شمالی امریکہ میں اور
جنوبی امریکہ میں بھی آپ نے دیکھا ہے کہ کمزور قو میں کس طرح صفحہ ہستی سے ایسے غائب ہوگئیں ۔
اس لئے توانائی کا حاصل کرنا ضروری ہے ان رستوں پر چل کر جن رستوں پر خدا نے چلنے کی تلقین
ہیں

خطبات طاہر جلد ۶
742
خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء
فرمائی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے اندر وہ پاک تبدیلیاں پیدا کریں کہ جس کے
نتیجے میں ہم روز بروز بڑھنا شروع کریں پھولنا اور پھیلنا اور پھلنا شروع کریں ہمارے اندر خدا تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ نشوونما کی ایک انقلابی کیفیت ظاہر ہو جو پہلے سے بالکل مختلف ہو جائے ہمارے
بچوں کے چہرے پر بھی ان حالات کو دیکھ کر رونق آجائے ، وہ محسوس کریں کے وہ ایک طاقتور جماعت
سے تعلق رکھتے ہیں، بڑھنے اور پھیلنے والی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ تبدیلیاں اگر آپ کے اندر
پیدا ہو جائیں گی تو آپ کو زندگی کے نئے لطف آئیں گی جن سے پہلے آپ نا آشنا ہیں خدا تعالیٰ کرے
کہ جلد تر ایسا ہو۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا :۔
نمازیں جمع ہوں گی ظہر کے بعد ساتھ ہی عصر کی نماز پڑھی جائے گی۔ میں چونکہ مسافر ہوں
میں بھی قصر کروں گا اور وہ سب جو مسافر ہیں وہ بھی میرے ساتھ قصر کریں گے اور مقامی لوگ بغیر سلام
پھیرے چار رکعتیں پوری کریں گے۔ یہ اس لئے بتارہا ہوں کہ بہت سے بچے ناواقف ہوتے ہیں
بعض نوجوان بھی وہ سلام پھیر دیتے ہیں ساتھ ہی ، اس لئے بار بار بتانا پڑتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی