دورہ امریکہ کے ایمان افروز حالات اور جماعت کو داعی الی اللّٰہ بننے کی تلقین
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 1
790
خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء
کے نتیجے میں تو ہر اگلی رفتار غیر معمولی طور پر اور بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، ہر اگلے گھنٹے کی رفتار اور ہو
جاتی ہے، ہر اگلے دن اور ہفتے اور مہینے اور سال کی رفتار میں فرق پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ تو پانچ فیصد ہرا او
بھی اگر ہیں تو یہ کافی نہیں ہیں Acceleration پیدا کرنے کے لئے ۔ اگر آپ سو فیصدی نہ بھی
ہوں میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر پچاس فیصد احمدی بھی حقیقی معنوں میں داعی الی اللہ بن جائے تو اتنی
تیزی سے دنیا میں اسلام کا انقلاب آنا شروع ہو جائے کہ آپ بھی کبھی اس کا تصور نہیں کر سکتے ۔ دنوں
میں ہفتوں میں مہینوں میں کیفیتیں اس طرح تبدیل ہونی لگیں کہ آپ حیران ہو جائیں گے دیکھ کر
کہ دنیا کو کیا ہو گیا ہے ۔ بہت بڑی طاقت جماعت کو خدا عطا کر چکا ہے اور یہ طاقت انفرادی طور پر
نہیں بلکہ جماعت کے اخلاص کے لحاظ ہے۔
چنانچہ میں نے امریکہ کے دورے میں یہ بھی محسوس کیا کہ باوجود اس کے کہ اکثریت
داعی الی اللہ نہیں لیکن اخلاص اور محبت کے لحاظ سے ہر ایک ان میں سے داعی الی اللہ بننے کا اہل بن چکا
ہے۔ بہت فرق پڑا ہے پہلے کی نسبت جب میں 1978ء میں امریکہ گیا تھا اس امریکہ میں اور آج
کے امریکہ میں بہت بڑا فرق پڑ چکا ہے۔ اس وقت اکثر خاندان بے تعلق سے یا تعلق تھا بھی تو ہلکا ہلکا
نرم رفتار نرم گفتار سا تعلق تھا لیکن اب تو کیفیت یہ ہے کہ دلوں میں جذبے اُچھلتے ہوئے میں نے دیکھے
ہیں ۔ ہر خاندان میں اکثر ممبران خاندان کے اکثر ممبروں کی جماعت سے محبت کی حالت میں بہت
بڑا فرق پڑا ہوا ہے اور خصوصیت سے مجھے خوشی اس بات کی ہوئی کہ احمدی خواتین میں خدمت دین کا
جذبہ بہت بیدار ہو چکا ہے۔ غیر معمولی محبت اسلام کی اور اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کرنے کی تمنا ان
کے دل میں پیدا ہو چکی ہے۔ چنانچہ یہ نظارہ میں نے دیکھا ہے اکثر خاندانوں میں ملاقات کے وقت
ان کی مائیں جب بچے پیش کرتی تھیں تو ان بچوں کے اوپر ان کی محنت ہوئی ہوئی دکھائی دیتی تھی معلوم
ہوتا تھا کہ ایک لمبے عرصے سے گھر میں انہوں نے دینی ماحول بنایا ہوا ہے، بچوں کو خدا اور رسول کی
باتیں بتاتی ہیں۔ فخر کے ساتھ ان سے وہ کلمے سنواتی تھیں، قرآن کریم کی آیات جو یاد کی ہوئیں تھیں
وہ سنواتی تھیں۔ دین کی محبت کے اظہار والی نظمیں ان کو یاد کروائی ہوئی تھیں اور بچوں کے دل میں بڑا
نمایاں طور پر اسلام کا پیار دکھائی دے رہا تھا۔
تو یہ جو چیز ہے یہ خوش کن بھی بہت ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم میں سے اکثر ا بھی داعی الی اللہ
خطبات طاہر جلد 1
791
خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء
نہیں بن سکے لیکن داعی الی اللہ بننے کے لئے جو مرکزی طاقت چاہئے محبت اور اخلاص کی وہ موجود
ہے۔ اس لئے کوئی فرضی بات نہیں ہے کہ پچاس فیصدی احمدی حقیقہ داعی الی اللہ بن جائیں ۔ میں
یقین رکھتا ہوں کہ پچاس فیصدی احمدی داعی الی اللہ بننے کے اہل بن چکے ہیں اللہ کے فضل سے۔
سے زیادہ ضرورت دعوت الی اللہ کے لئے ایک جذبے کی ہے دوسرے دعا کی ہے۔ علم اور دلیہ دعا دلیلیں
باقی سب چیزیں بعد کی باتیں ہیں۔ یہ دو باتیں آپ اپنے اندر پیدا کر لیں جذبہ پیدا کر لیں اور دعا
کرنی شروع کر دیں اپنے لئے کہ خدا آپ کو توفیق دے تو باقی سب مراحل آسانی سے طے ہو
جائیں گے۔ تو امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف خصوصیت سے توجہ دے گی ۔
سب
جہاں تک یورپ کی جماعتوں کا تعلق ہے ان کو بھی نسبتاً زیادہ تفصیل سے منصوبہ بندی کرنی
چاہئے اب بہت تھوڑا وقت اگلی صدی کے شروع ہونے میں رہ گیا ہے اور وہ صدی اسلام کے مستقل
میں بہت ہی اہم کردار ادا کرنے والی ہے اور آپ یعنی آج کی نسلیں بڑی خوش نصیب ہیں اس لحاظ
سے کہ ایک نئے اسلام کے تاریخی دور میں داخل ہونے والی ہیں۔ ایک ایسے اہم تاریخی دور میں داخل
ہونے والی ہیں ایک ڈیڑھ سال کے اندر اندر جماعت کے نکتہ نگاہ سے اور جو دنیا کی صدی کے حساب
ہیں اس لحاظ سے بھی اگلی صدی بہت دور نہیں رہی۔ تو آپ ایک دوسال کے لحاظ سے جماعت کے نکتہ نگاہ
سے یا چند سالوں میں دنیاوی نکتہ نگاہ سے اگلی صدی میں داخل ہونے والے ہیں۔ خدا کرے کہ ہم
میں سے بھاری اکثریت اگلی صدی میں بالکل نئی سج دھج کے ساتھ داخل ہو۔ ان کے ارادوں
میں ایک عظمت پیدا ہو چکی ہو، ان کے حوصلے بلند ہو چکے ہوں ، وہ سر بلندی کے ساتھ اسلام کے نام
کو اور اسلام کے کام کو آگے بڑھانے کے اہل بن چکے ہوں اور یہ نیتیں لے کر داخل ہوں کہ ہم نے
اگلی صدی نہیں ختم ہونے دینی یہاں تک کہ اسلام دنیا میں غالب نہ آجائے اور یہ دعائیں کر کے داخل
ہونے والے ہوں کہ ہماری نسلیں بھی اس پیغام کو لے کر نئی شان اور نئی ہمت اور نئے استقلال اور
جذبوں کے ساتھ آگے بڑھے۔ اس لئے اس صدی کا قریب آنا بھی آپ کے دلوں میں ایک ہلچل مچا
دینے والا موقع ہے۔ اس لحاظ سے بھی نگاہ کریں کہ آپ کسی زمانے میں پیدا ہوئے ہیں جہاں دو
صدیاں ملائی جا رہی ہیں جو مجمع البحرین ہیں ، جوز والقرنین کے لحاظ سے ایک خاص اہمیت کا زمانہ ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی رسول اکرم ﷺ کی غلامی میں ظلی طور
خطبات طاہر جلد 1
792
خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء
پر ذوالقرنین ہیں اور آپ ایک پرانے زمانے کو یعنی جاہلیت کے زمانے کو جبکہ دنیا کی اکثریت اسلام
سے غافل تھی ایک نئے زمانے سے ملانے والے ہیں جب کہ دنیا کی اکثریت اسلام قبول کرنے والی
ہے۔ آپ کو اس کام کے لئے چنا گیا ہے آپ کو اس سنگم پر پیدا کر دیا گیا ہے جہاں یہ دوصدیاں ملنے
والی ہیں ایک وہ صدی جسے اگلی صدی کا انسان پرانے زمانے کی صدی شمار کرے گا جبکہ دنیا کہ
اکثریت اسلام سے غافل تھی ۔ ایک وہ صدی جس میں اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے گا اور آپ کی
نسلوں کو توفیق دے گا کہ صدی ختم ہونے سے پہلے اسلام غالب آجائے۔
پس ان سب باتوں پر نگاہ رکھیں اپنی خوش نصیبی پر ناز کریں اور اس خوش نصیبی سے فائدہ
اٹھائیں۔ اگر ہمت نہیں ہے خواہش ہے تو دعا کریں تو ہمت بھی پیدا ہو جائے گی بہر حال اب وقت
ضائع کرنے کا نہیں ہے ہم میں سے ہر ایک کو دعوت الی اللہ کے کام میں مصروف ہو جانا چاہئے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔
آج خطبے سے پہلے چند مرحومین کی فہرست آپ کو پڑھ کر سنائی گئی ہو گی جن کی نماز جنازہ
غائب مجھے آج جمعہ اور عصر کی نماز کے معا بعد ادا کرنی ہے یعنی آپ نے اور ہم نے مل کر ۔ چونکہ
میں سفر پر رہا ہوں اس لئے بہت سی ڈاک ایسی تھی جو یہاں پڑی رہی ، وقت پر نہیں مل سکی ایک لمبی
فہرست بن گئی تھی اس لئے میں نے کہا تھا کہ پہلے ہی آپ کو ان کے ناموں سے آگاہ کر دیا جائے۔
ان میں تین نام ایسے ہیں جو ایک قسم کی شہادت کا رنگ رکھتے ہیں ۔ شہادت ایک تو مذہبی
شہادت ہے خالصہ وہ تو بالکل اور مضمون ہے لیکن حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اچانک حادثوں
میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے بھی شہید کا لفظ استعمال فرمایا ہے اور اور بھی بعض لوگوں کے لئے
ڈوب کر مرنے والے وہ بھی حادثاتی موت ہی ہے ایک قسم کی۔ تو اس لئے شہادت کی ایک تعریف کی
رو سے تین ایسے ہمارے مرحوم ہیں جو شہید کہلا سکتے ہیں اس دوسری تعریف کی رُو سے۔
ان میں ایک مکرم مولوی احمد علی صاحب ہیں اہل حدیث مسجد کے امام تھے اور چند سال پہلے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی اور اپنی امامت کو چھوڑ کر بڑی جرات اور بہادری
سے احمدیت کو قبول کیا اور بڑی ثابت قدمی اور وفا سے قائم رہے۔ یہ بس کے ایک حادثے میں شہید
ہو گئے ہیں یعنی شہید ان معنوں میں جن معنوں میں میں نے بتایا ہے کہ ایک دوسری تعریف شہادت کی
خطبات طاہر جلد 1
ان پر چسپاں ہوتی ہے۔
793
خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء
اسی طرح ہمارے وقف جدید کے ایک اچھے مخلص کارکن اور ساتھی پرانے عزیزم ضیاء الرحمان
کا ایک بچہ تھا رفیق الرحمان جو پیدائشی طور پر گونگا تھا لیکن بڑا ذہین اور ہونٹوں کے اشاروں سے بھی پر
اس نے باتیں کرنی سیکھ لیں تھیں اور قرآن کریم پڑھنا سیکھ لیا اور بہت ساری باتیں اپنی ذہانت کی وجہ
سے وہ سیکھتا رہا حالانکہ پاکستان میں ایسے اچھے انتظامات نہیں ہیں کہ ان بچوں کو سنبھالا جا سکے کیونکہ سن
نہیں سکتا تھا اس لئے وہ ریلوے کی پڑی سے گزر رہا تھا کہ اس کو پتا نہیں لگا کہ پیچھے سے گاڑی نے آکر
ٹکر لگائی اور وہ فوری طور پر نہیں لیکن دو تین دن کے اندر ہی ہسپتال میں زخموں سے دم توڑ گیا۔
اسی طرح ایک بہت ہی درد ناک خبر ملی ہے لاس اینجلس سے ۔ ہمارے ایک مخلص احمدی
ڈاکٹر خالد پرویز صاحب ہیں ان کے بچے کو گیارہ بارہ سال کی عمر تھی اس کو کسی نے نہایت بہیمانہ طور پر
قتل کر دیا ہے اور اس قسم کے جرائم امریکہ میں تو کثرت سے ہوتے رہتے ہیں مگر ایک احمدی کا یہ پہلا
واقعہ ہے کہ اس کو ایسے درد ناک رنگ میں قتل کیا گیا ہو ۔ اس بچے کے لئے بھی خصوصیت کے ساتھ
نماز جنازہ میں دعا کریں اور ڈاکٹر صاحب اور ان کے خاندان کے دوسرے لوگ اس کی والدہ وغیرہ
کے لئے بھی اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس بچے کا نام راحیل پرویز تھا ان کے والد
ڈاکٹر خالد پرویز اور ان کی والدہ نرگس پرویز کہلاتی تھیں۔
خطبہ ثانیہ میں حضور نے مرحومین کی جس فہرست کا ذکر فرمایا ہے وہ حسب ذیل ہے:۔
* مکرم مولوی محمد حفیظ صاحب بقاپوری در ویش قادیان
* مکرم شیخ محمد اسلم صاحب سیکرٹری ضیافت کھاریاں ضلع گجرات
* مکرم عبد الحمید صاحب ڈاہری نواب شاہ سندھ
* مکرم حسن خال م حسن خان صاحب ہجا نہ نائب ناظم انصار اللہ ضلع ڈیرہ غازی خان
* مکرم لطیف احمد صاحب بھٹی کا رکن نظارت تعلیم ربوہ۔
* مکرمہ والدہ صاحبہ مکرم عبدالمالک صاحب قائد ضلع کوئٹہ۔
* مکرمه حسن بی بی صاحبہ موصیه اہلیہ محمد حسین گل ناظم انصار اللہ ضلع اوکاڑہ ۔
* مکرمه بشیر بیگم صاحبه زوجہ چوہدری نصر اللہ خان صاحب دا تا زید کا ضلع سیالکوٹ ۔ مرحومہ حمید اللہ
خطبات طاہر جلد ۶
794
خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء
صاحب ظفر نائب قائد ضلع کراچی کی والدہ تھیں ۔
*
مکرم مرزا منیر احمد صاحب نصیر قادیانی ۔ آپ مکرم مرزا آفتاب احمد صاحب آف جہلم کے والد تھے۔
* مکرمه شمیم اختر صاحبہ اہلیہ منیر احمد صاحب گوندل چیف اکا ؤنٹنٹ شوگر ملز منڈی بہاؤالدین ۔
* مکرم عبدالواحد خان صاحب بطور معلم لمبا عرصہ آپ نے خدمت کی توفیق پائی ، مرحوم مکرم عبد الماجد
صاحب امجد ڈیرہ غازی خان کے والد تھے۔
* مکرم محمد داؤد صاحب برادر محمد یوسف شاہد مربی سلسلہ کھڑیانوالہ ضلع فیصل آباد۔
* مکرمه رشیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری تھے خان صاحب آف چک نمبر 641 ضلع شیخو پورہ ۔
* مکرمه امة القدير بشری صاحبہ، آپ مرزا الطاف حسین صاحب آف ڈیرہ اسماعیل خان کی بھانجی تھیں ۔
* مکرم حفیظ احمد صاحب ولد چوہدری اللہ رکھا صاحب بشیر آباد فارم سندھ۔
* مکرمہ والدہ صاحبہ مکرم محمد شفیق شاہ صاحب کنری ضلع تھر پارکر سندھ۔
* مکرمدامة الرحمان صاحبہ بنت عبدالمنان صاحب انور کنڈری ضلع تھر پا کر سندھ۔
* مکرمہ بشری صاحبہ بنت بشیر احمد صاحب ، مرحومہ مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کی بھیجی تھیں اور
مکرم خالد اختر صاحب آف لندن کی خالہ زاد بہن تھیں ۔
* مکرم خالد ظفر صاحب ، مرحوم مکرم پرویز احمد صاحب آف مغربی جرمنی کے بھتیجے تھے۔
مکرمہ امتة المنان صاحبہ آف سرگودھا کا لڑ کا چھوٹی عمر میں وفات پا گیا ہے اور پا
* مکرم احسن الحق صاحب، مرحوم اعزاز الحق صاحب آف لندن کے بھائی تھے۔
محترم امام صاحب بیت الفضل نے یہ فہرست پڑھ کر سنائی جن کی نماز جنازہ غائب حضور نے جمعہ وعصر
کے بعد پڑھائی۔)