بیویوں سے حسن سلوک کی نصیحت اپنے اندر اخلاق حسنہ پیدا کرنے کی کوشش کریں

حصہ 2

خطبات طاہر جلدے
210
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء
حرکتیں کر کے گھر میں کے شریعت کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں عورتیں ، ہر قسم کی بدیاں پھیل رہی ہیں
اور وہ سمجھتے ہیں ہم نرمی کا سلوک کر رہے ہیں یہ ہرگز اسلامی تعلیم نہیں ہے۔ پھر فرماتے ہیں:
بعض ایسے ہیں کہ انہوں نے خلیج الرسن تو نہیں کیا مگر اس کے
بالمقابل ایسی سختی اور پابندی کی ہے کہ ان میں اور حیوانوں میں کوئی فرق نہیں کیا
جا سکتا اور کنیز کوں اور بہائم سے بھی بدتر ان سے سلوک ہوتا ہے۔ مارتے ہیں تو
ایسے بے درد ہو کر کہ کچھ پتا ہی نہیں کہ آگے کوئی جاندار ہستی ہے یا نہیں ۔ غرض
بہت یہ بری طرح سلوک کرتے ہیں یہاں تک کہ پنجاب میں مثل مشہور ہے کہ
عورت کو پاؤں کی جوتی کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں کہ ایک اتار دی دوسری پہن
لی۔ یہ بڑی ہی خطرناک بات ہے اور اسلام کے شعائر کے خلاف ہے۔
رسول اللہ ﷺ ساری باتوں کے کامل نمونہ ہیں ۔ آپ کی زندگی میں دیکھو کہ
آپ عورتوں کے ساتھ کیسی معاشرت کرتے تھے۔ میرے نزدیک وہ شخص بزدل
اور نامرد ہے جو عورت کے مقابلے میں کھڑا ہوتا ہے۔ آنحضرت ﷺ کی پاک
زندگی کا مطالعہ کروتا تمہیں معلوم ہو کہ آپ ایسے خلیق تھے باوجود یکہ آپ بڑے با
رعب تھے لیکن اگر کوئی ضعیفہ عورت بھی آپ کو کھڑا کرتی تو آپ اس وقت تک
کھڑے رہتے جب تک وہ اجازت نہ دے‘ ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ: ۳۸۷)
پھر اپنے ایک صحابی کو آپ نصیحت فرماتے ہیں۔ نصیحت جو ہے یہ بھی نصیحت کے مضمون میں
ایک شاہکار ہے۔ بہت ہی سخت قسم کی اطلاعیں ان کی بد خلقی کے متعلق ملیں لیکن بد خلقی کا علاج بد خلقی
سے نہیں کیا جا سکتا نرمی اور پیار سے کس رنگ میں سمجھانا چاہئے اس کا میں نمونہ آپ کے سامنے رکھنا
چاہتا ہوں ۔ حضرت سید فصیلت علی شاہ صاحب کے نام ایک مکتوب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے تحریر فرمایا :
صلى الله
باعث تکلیف رہی ہے کہ میں نے بعض آپ کے سچے دوستوں
کے زبانی جو در حقیقت آپ سے تعلق اخلاص اور محبت اور حسن ظن رکھتے ہیں سنا
ہے کہ امور معاشرت میں جو بیویوں اور اہل خانہ سے کرنی چاہئے کسی قدر آپ

خطبات طاہر جلدے
211
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء
شدت رکھتے ہیں ۔“
66
کیسا پیارا انداز ہے بیان کرنے کا اور ساتھ ہی آپ ان کی طبیعت کو سمجھ رہے تھے کہ وہ جلدی
غصے میں آنے والی ہے کہیں وہ دوستوں سے ہی ناراض نہ ہو جائیں کہ کس نے میری شکایت کی ہے۔
تو پہلے دوستوں کا دفاع فرمایا خود بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ سے تعلق اخلاص اور محبت اور حسن ظن
رکھتے ہیں۔ ایک اور اس سے سبق یہ ملتا ہے کہ وہ شکایت جو دشمنوں سے پہنچتی ہے وہ لائق تعزیر نہیں
نا اس کے نتیجے میں آپ تعزیر نہیں کر سکتے لیکن جو شکایت دوستوں اور محبت کرنے وا
ہے وہ سننے کے لائق ہے وہ ایسی ہے کہ اس کی طرف توجہ دی جائے ۔ فرمایا:
امور معاشرت میں جو بیویوں اور اہل خانہ سے کرنی چاہئے کسی
قدر آپ شدت رکھتے ہیں یعنی غیظ و غضب کے استعمال میں بعض اوقات
اعتدال کا اندازہ ملحوظ نہیں رہتا ۔
کیسی زبان کو سلجھا کر لطف کے ساتھ نرمی کے ساتھ لپیٹ کرتا کہ ان کی طبیعت میں کہیں بھی
تنافر پیدا نہ ہو، جوش پیدا نہ ہو آپ نے اس پیار سے اپنے مرید کو نصیحت کی جو آپ پر ایمان لاتا تھا کہ
آپ خدا کی طرف سے ہیں۔ خدا کے مقرر کردہ امام ہیں ۔ جو آپ سے محبت رکھتا تھا۔ اس کے متعلق
ایسی احتیاطیں فرما رہے ہیں ۔ وہ لوگ جو اپنی نصیحت میں اپنے ہم جولیوں، اپنے ہم عصروں بلکہ اپنے
بڑوں سے بھی بد تمیزی کرتے ہیں ان کی نصیحت کیسے کارگر ہو سکتی ہے۔ پس نصیحت جب میں کہتا ہوں
تو نصیحت کا نمونہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ یہ وہ طریق ہے نصیحت کرنے کا اسے اختیار کریں۔
پھر فرمایا:
” میں نے اس شکایت کو تعجب کی نظر سے دیکھا کیونکہ اول تو بیان
کرنے والے آپ کی تمام صفات حمیدہ کے قائل اور دلی محبت آپ سے رکھتے
ہیں ۔
بھی نمایاں طور پر ہمارے سامنے رکھ دیا کہ وہ لوگ جو صرف شکایتیں کرتے
ہیں ان کی باتوں کی طرف دھیان نہیں کرنا چاہئے ۔ سچے لوگ وہ ہوتے ہیں جو ساتھ خوبیاں بھی بیان
کرنے والے ہوتے ہیں۔ خوبیوں سے بھی صرف نظر نہیں کرتے ہیں ۔ جب وہ شکایت کرتے ہیں تو

خطبات طاہر جلدے
212
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء
ساتھ یہ بھی ان کو خوف رہتا ہے کہ اس شکایت کے نتیجے میں امام کا دل بدظن نہ ہو جائے ۔ تو اسے نرم
کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ اس میں یہ برائی تو ہے لیکن ساتھ یہ خوبیاں بھی تو ہیں ۔ اس لئے آپ
ناراض نہ ہوں صرف اس برائی کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
کیسا پاکیزہ ماحول تھا جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قائم کرنے کی
توفیق بخشی ۔ یہی وہ ماحول ہے جو زندہ رہنے کے قابل ہے ۔ یہی وہ معاشرہ ہے جس نے آئندہ دنیا
کے مردوں کو زندہ کرنا ہے۔ اس کی حفاظت آپ کو کرنی ہو گی ۔ اس معاشرے کو مرنے دیا تو آپ
زندگی کے پیغمبر نہیں بن سکتے ۔ فرماتے ہیں :
اول تو بیان کرنے والے آپ کی تمام صفات حمیدہ کے قائل اور دلی
صلى الله
محبت آپ سے رکھتے ہیں اور دوسری کیونکہ مردوں کو عورتوں پر ایک گونہ حکومت
قسام ازلی نے دے رکھی ہے اور ذرہ ذرہ سے باتوں میں تادیب کی نیت سے یا
غیرت کے تقاضے سے وہ اپنی حکومت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر چونکہ
خدا تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے رسول ﷺ نے عورت کے ساتھ معاشرت کے بارے
میں نہایت حلم اور برداشت کی تاکید کی ہے اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ
آپ جیسے رشید اور سعید کو اس تاکید سے کسی قدر اطلاع کروں ۔ اللہ جل شانہ
فرماتا ہے وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ یعنی اپنی بیویوں سے تم ایسے
معاشرت کرو جس میں کوئی امر خلاف اخلاق معروفہ کے نہ ہو اور کوئی وحشیانہ
حالت نہ ہو بلکہ ان کو اس مسافر خانہ میں اپنا ایک دلی رفیق سمجھو اور احسان کے
صلى الله
ساتھ معاشرت کرو اور رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں خیر کم خیر کم لاهله
یعنی تم میں سے بہتر وہا سے بہتر وہ انسان ہے جو بیوی سے نیکی سے پیش آوے اور حسن
معاشرت کے لئے اس قدر تا کید ہے کہ میں اس خط میں نہیں لکھ سکتا۔ عزیز من
انسان کی بیوی ایک مسکین اور ضعیف ہے جس کو خدا نے اس کے حوالے کر دیا اور
وہ دیکھتا ہے کہ ہر یک انسان اس سے کیا معاملہ کرتا ہے۔“
فرمایا بیوی تو مسکین اور ضعیف ہے لیکن وہ خدا جو نظر رکھ رہا ہے وہ مسکین اور ضعیف

خطبات طاہر جلدے
213
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء
نہیں ہے۔ وہ یوں ہی نہیں چھوڑی گئی بلکہ خدا تعالیٰ اس بات پر نظر رکھ رہا ہے، دیکھتا ہے کہ ہر یک
انسان اس سے کیا معاملہ کرتا ہے۔
نرمی برتنی چاہئے اور ہر یک وقت دل میں یہ خیال کرنا چاہئے کہ
میری بیوی ایک مہمان عزیز ہے جس کو خدا تعالیٰ نے میرے سپرد کیا ہے اور وہ
دیکھ رہا ہے کہ میں کیونکر شرائط مہمان داری بجالاتا ہوں اور میں ایک خدا کا بندہ
ہوں اور یہ بھی ایک خدا کی بندی ہے۔ مجھے اس پر کون سی زیادتی ہے۔ خونخوار
انسان نہیں بننا چاہئے ، بیویوں پر رحم کرنا چاہئے اور ان کو دین سکھلانا چاہئے ۔“
66
معلوم ہوتا ہے وہ اس لحاظ سے کوئی کمزوری شاید انہوں نے دیکھی ہو اور چونکہ وہ خود
نیک تھے لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ نیکی کو قائم کس طرح کرنا ہے اس لئے اس معاملے میں سختی کی
ہے۔ تو آپ نے فرمایا:
ان کو دین سکھلانا چاہئے ۔ در حقیقت میرا یہی عقیدہ ہے کہ انسان
کے اخلاق کے امتحان کا پہلا موقع اس کی بیوی ہے۔ میں جب کبھی اتفاقاً ایک
ذرہ درشتی بھی اپنی بیوی سے کروں تو میرا بدن کانپ جاتا ہے کہ ایک شخص کو خدا
نے صدہا کوس سے میرے حوالے کیا ہے شاید معصیت ہو گی کہ مجھ سے ایسا ہوا۔
تب میں ان کو کہتا ہوں کہ تم اپنی نماز میں میرے لئے دعا کرو کہ اگر یہ امر خلاف
مرضی حق تعالیٰ ہے تو مجھے معاف فرماویں اور میں بہت ڈرتا ہوں کے ہم کسی
ظالمانہ حرکت میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔ (الحکم ۷ اراپریل ۱۹۰۵ صفحہ ۶ )
صلى الله
علی سالی
یہ ہے نمونہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ۔ اس نمونہ کو پکڑے بغیر وہ نمونہ
زندہ نہیں ہو سکتا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے آقا و مولا حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ سے سیکھا۔ آپ ہی کے مکتب میں یہ شاگرد بڑھا اور جوان ہوا۔ آپ ہی کے مکتب میں
اس نے اخلاق کے بلند ترین مقامات تک رسائی حاصل کی ۔ اسلئے جب میں کہتا ہوں کہ حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اخلاق ہی دنیا کو زندہ کریں گے تو آج کی دنیا میں اس زمانے میں آپ کا
ایک شاگرد کامل پیدا ہو چکا ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ اخلاق صرف چودہ سو سال پرانے زمانے کی

خطبات طاہر جلدے
214
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء
باتیں نہیں تھیں اس زمانے میں بھی وہ زندہ ہو سکتے ہیں اور اس دور میں بھی ان کو زندہ کئے بغیر ہم دنیا کو
زندہ نہیں کر سکتے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی