استغفار کی حقیقت اور اہمیت

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ آل عمران کی آیات کی روشنی میں استغفار کی حقیقت اور اس کی اہمیت بیان فرمائی۔ آپ نے مومنوں کے صبر، صداقت، قنوت، اور انفاق فی سبیل اللہ جیسی بنیادی صفات کی تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ سچی توبہ اور استغفار کے لیے ان کا عملی وجود کس قدر ضروری ہے۔ نیز آپ نے صبح کے وقت استغفار سے مراد روحانی بیداری اور شعور کا ارتقا قرار دیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے حقیقی کفارہ اور مغفرت کا مفہوم کھول کر بیان فرمایا۔

موضوعات: حقیقت استغفار، سورۃ آل عمران، اوصاف مومنین، روحانی بیداری، حقیقی توبہ و کفارہ

خطبات طاہر جلدے
283
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
استغفار کی حقیقت اور اہمیت
( خطبه جمعه فرموده ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں :
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا أَمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ
النَّارِ الصَّبِرِينَ وَالصَّدِقِينَ وَالْقَنِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ
وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ ( آل عمران: ۱۷-۱۸)
پھر فرمایا:
یہ دو آیات جو میں نے آج پڑھی ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو یہ عرض
کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے پس تو ہمارے گناہ بخش اور ہمیں آگ
کے عذاب سے بچا۔ تو ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ یہ کون لوگ ہیں الصُّبِرِينَ
وَالصَّدِقِينَ وَالْقَنِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ یہ وہ لوگ ہیں جو صبر کرنے والے ہیں اور سچے
لوگ ہیں ، وَالصَّدِقِينَ ہیں وَالْقَنِتِينَ اور عجز کرنے والے ہیں ، عجز کے ساتھ خدا کے
حضور مناجات کرنے والے ہیں و المتفقین اور خدا کی راہ میں اپنی طاقتیں اور اپنے رزق
خرچ کرنے والے ہیں وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ اور خدا سے بخشش طلب کرنے والے
ہیں صبح کے وقت ۔
ان آیات کریمہ میں بہت سے مضامین بیان ہوئے ہیں جن میں سے خصوصیت کے ساتھ
میں دوسری آیت میں بیان کردہ صفات سے متعلق ابتداء میں کچھ کہوں گا اس کے بعد اس استغفار سے

خطبات طاہر جلدے
284
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
متعلق کچھ مزید باتیں آپ کے سامنے بیان کروں گا۔
صبر اور صداقت اور قنوت اور انفاق فی سبیل اللہ یہ چار صفات ہیں جو مومن کی بیان فرمائی
گئی ہیں اس کے بعد فرمایا وَ الْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ اور یہ وہ لوگ ہیں جو صبح کے وقت خدا سے
بخشش طلب کرتے ہیں۔
سب سے پہلے تو میں صبح سے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بخشش کے لیے بخشش طلب کرنے
کے لیے صبح کا ہونا تو ضروری نہیں ہے۔ قرآن کریم سے تو یہ پتا چلتا ہے کہ ہر وقت استغفار کرنی چاہئے
صبح بھی شام کو بھی دن کو بھی ، رات کو بھی اور خصوصیت کے ساتھ راتوں کو اٹھ کر استغفار کرنے کا تو بہت ذکر ،
صلى الله
علي
احادیث میں ملتا ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی عبادات کا استغفار سے بہت گہرا تعلق تھا اور بعض
دفعہ صحابہ نے تعجب سے پوچھا بھی کہ یا رسول اللہ ! آپ کیوں راتوں کو ایسی کڑی عبادت کرتے ہیں اللہ
صلى الله
سے استغفار کرتے ہیں کیا خدا نے آپ کے سارے گناہ بخش نہیں دیئے آپ نے فرمایا کہ ہاں لیکن کیا میں
عبد شکور نہ بنوں کیا میں خدا کا شکر کرنے والا بندہ نہ بنوں ( بخاری کتاب التفسیر حدیث نمبر : ۴۴۶۰) اور اس
شکر میں استغفار بھی داخل تھا۔ یہ تعجب کی بات ہے کہ استغفار کا جو معنی حضرت اقدس محمد مصطفی پر
کھولا گیا اس کا شکر سے بھی گہرا تعلق ہے۔ اس مضمون سے متعلق میں مزید بعد میں کچھ
کہوں گا۔ سر دست یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں بِالْأَسْحَارِ میں ایک بہت ہی لطیف نکتہ پوشیدہ ہے
جس کو ہمیں پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ انسان جس قسم کے خیالات کے ساتھ رات بسر کرتا ہے صبح اٹھ کر
سب سے پہلے وہی خیال اس کے ذہن میں اجاگر ہوتا ہے۔ چنانچہ آپ اگر پریشانیوں کی حالت میں
رات بسر کریں، پریشانیوں کو سوچتے ہوئے تو آنکھ کھلتے ہی پہلے اسی پریشانی کی طرف ذہن منتقل ہو
جاتا ہے۔ آپ کسی دوست کے متعلق سوچتے ہوئے رات بسر کریں تو صبح جب آنکھ کھلتی ہے تو پہلے اس
دوست کا خیال آتا ہے۔ کسی خاص سفر کے پیش نظر آپ کے ذہن پہ بوجھ ہو کوئی خاص اور کام ایسا ہو جو
غالب آگیا ہو ذہن پر تو صبح اٹھتے ہی پہلے ان باتوں کا خیال آتا ہے۔ تو بِالْأَسْحَارِ کے متعلق یہاں
بھی فرمایا اور ایک اور جگہ بھی۔ بِالْأَسْحَارِ کے ساتھ استغفار کو لگا کر یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ خدا کے
مومن بندے صرف جاگتے ہوئے ہی استغفار نہیں کرتے بلکہ سوتے میں بھی استغفار کرتے ہیں اور
نیند کی حالت میں بھی ان کے لاشعور میں ہر وقت استغفار کا مضمون گھومتا رہتا ہے۔ اس لیے جب آنکھ

خطبات طاہر جلدے
285
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
کھلتی ہے تو سب سے پہلے استغفار کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے اور وہ استغفار شروع کر دیتے
ہیں ۔ پس یہاں اس اسحار سے یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اللہ کے بندے صبح تو استغفار کرتے ہیں اور
باقی سارا وقت دوسرے کاموں میں مشغول رہتے ہیں یا یوں سمجھیں کہ باقی سارا وقت تو گناہ کرتے رہے
اور صبح استغفار کر لیا۔
اب رہا یہ مضمون کہ الصَّبِرِينَ وَالصَّدِقِينَ وَالْقَنِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ
کا ذکر پہلے کیوں فرمایا گیا ۔ استغفار کا تعلق انسانی عمل کی ایک کوشش سے ہے اگر انسانی عمل کی کوشش
ساتھ شامل نہ ہو تو استغفار بے معنی اور بے حقیقت ہو جاتا ہے۔ اس لیے جو یہ کہتے ہیں کہ
امَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے ہیں اس لیے ہمارے گناہ بخش
دے وہ صرف زبان سے یہ نہیں کہتے بلکہ ان کے اعمال یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان کی گہری توجہ گناہ
بخشوانے کی طرف ہے اور وہ اپنی کمزوریاں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چنانچہ وہ صفات حسنہ
جن کا استغفار سے گہرا تعلق ہے جو استغفار کی دعا کو حقیقت بخشتی ہیں ، اس کو جسم عطا کرتی ہیں،
ٹھوس بنا دیتی ہیں ۔ ٹھوس ان معنوں میں کہ اس کو تصور سے وجود کی دنیا میں اتار دیتی ہیں وہ
صفات حسنہ یہ ہیں کہ صبر کرنے والے ہیں اور صبر کے معنی یہاں غموں پر اور دکھوں پر صبر نہیں وہ
بھی ہو گا لیکن اس موقع پر خصوصیت سے یہاں صبر کے معنی برائیوں سے بچنا ہے۔ چنانچہ یہ تفسیر
خود حضرت اقدس اقدس محمد محمد من مصطفی ﷺ ہی کی تفسیر ہے کہ صبر کا ایک معنی اور بہت اہم معنی برائی سے بچنا
صلى الله
عروسه
ہے۔ جس حالت پر انسان ہے اس حالت پر قناعت کر جائے تو یہاں صبر اور قناعت کے مضمون
ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتے ہیں لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَابِةٍ
أَزْوَاجًا مِنْهُمْ (الحجر:۸۹) والا مضمون اس میں داخل ہو جاتا ہے کہ جو چیزیں تمہیں میسر نہیں
ہیں انہیں فاؤل کھیل کر قانون شکنی کر کے حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو اور جو کچھ ہے اس پر صبر کر کے
بیٹھ جاؤ یہ صبر کا مضمون اس موقع پر زیادہ چسپاں ہوتا ہے اور زیادہ برمی برمحل ہے۔اس لیے یہاں
الصبرین کے معنی خصوصیت سے یہ لینے ہوں گے کہ وہ لوگ جو نیکیوں پر قائم ہو جاتے ہیں اور
گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور جو کچھ ان کو میسر ہے خدا تعالی کے فضل میں سے اس
پر صبر کر کے بیٹھے رہتے ہیں ۔

خطبات طاہر جلدے
286
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
وَالصَّدِقِينَ اور وہ سچے لوگ ہیں ۔ سچائی کا ہر نیکی سے ایک گہرا تعلق ہے لیکن
استغفار کے ساتھ بھی اس کا ایک خاص تعلق ہے اس لیے یہاں الصدقین کے دوسرے معنوں
کے علاوہ خصوصیت کے ساتھ ایک معنی چسپاں ہوں گے۔ وہ شخص جو سچا ہو وہ اپنی کمزوریوں کے
معاملے میں بھی سچائی کی راہ اختیار کرتا ہے اور اسی کو حقیقت میں اپنے گناہوں کے اعتراف کی توفیق
ملتی ہے اگر ایک انسان جھوٹا ہو تو وہ اپنے گناہوں کے اعتراف کی توفیق ہی نہیں پاتا اور استغفار کے
لیے ضروری ہے کہ استغفار سے قبل انسان اعتراف گناہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو اور اعتراف گناہ
کرنے کی توفیق پاتا ہو۔ پس یہاں صادق سے مراد خصوصیت کے ساتھ میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ
جو اپنی کمزوریوں سے باخبر رہتے ہیں اور اتنی ان کے اندر سچائی پائی جاتی ہے کہ وہ اپنی کمزوریوں پر خود
پردہ نہیں ڈالتے جب خدا کے حضور کھڑے ہوتے ہیں تو خوب کھول کر اپنی کمزوریاں اس کے حضور
پیش کرتے ہیں اور اپنی کمزوریوں کے معاملے میں کامل سچائی سے کام لیتے ہیں۔ اس مضمون کو آپ
اچھی طرح سمجھ جائیں تو معلوم ہوگا کہ بہت سے استغفار کرنے والے جو استغفار کے جواب سے محروم
رہ جاتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے۔ اس سلسلے میں میں دوبارہ پھر اس مضمون کو اٹھاؤں گا کچھ آگے چل کر
کیونکہ بہت ہی اہمیت رکھنے والا مضمون ہے۔
وَالْقُنِتِينَ آپ جب وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھتے ہیں تو دعائے
قنوت کہنا ایک قسم کا ایک ہی مضمون کو دو دفعہ بیان کرنے والی بات ہے۔ قنوت کے معنوں میں دعا اور
عاجزانہ دعا شامل ہے۔ اس لیے جب ہم کہتے ہیں والفنتين تو مراد یہ ہے کہ ان کے اندر بہت
ہی معجز پایا جاتا ہے اور الصدِقِین کے مضمون کو جس طرح میں نے بیان کیا ہے جب اس قنوت
کے ساتھ ملا کر پڑھیں تو اس وقت یہ مضمون اور زیادہ واضح ہو جاتا ہے۔ یہ لوگ جب اپنے گناہوں پر
غور کرتے ہیں اور پوری صداقت کے ساتھ ان کو محسوس کرتے ہیں تو سارے تکبر ختم ہو جاتے ہیں۔ خدا کے
حضور پھر وہ بچھ جاتے ہیں۔ اس طرح کھڑے ہوتے ہیں کہ کھڑے ہوتے ہوئے بھی قیام کی حالت میں
بھی ان کی روح ایک سجدے کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور وہ گر جاتے ہیں خدا کے سامنے کیونکہ وہ
جانتے ہیں کہ وہ گناہ گار ہیں اور گناہ گاری کا احساس صداقت سے ملتا ہے اور اس احساس کے نتیجے میں وہ
عجز پیدا ہوتا ہے جو سچا استغفار پیدا کرتا ہے۔

خطبات طاہر جلدے
287
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
وَالْمُنْفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْأَسْحَارِ چوتھی صفت ان کی یہ بیان فرمائی گئی کہ
وَالمُنفِقِينَ انفاق کا مضمون یہاں اس لیے بیان فرمایا گیا کہ خدا تعالیٰ نے تو بہ کے ساتھ خدا تعالیٰ
کی راہ میں خرچ کرنے کے مضمون کو باندھا ہے یعنی وہ لوگ جو توبہ کرتے ہیں اگر وہ خدا کی راہ میں
خرچ کریں تو اس سے ان کی تو بہ کو تقویت ملے گی۔ اس پہلو سے اس مضمون میں ایک نئی شان پیدا
ہو جاتی ہے اور نئی وسعت پیدا ہو جاتی ہے۔ آپ کو اگر اپنا احساس ہے جوں جوں وہ احساس بڑھے گا
آپ کی توجہ استغفار کی طرف مائل ہو گی لیکن وہ لوگ جو اپنے لیے استغفار چاہتے ہیں اگر اپنے بھائی
کی طرف ان کی نگاہ نہ ہو ، اپنے بھائی کے لیے ان کے دل میں ہمدردی نہ ہو، اپنے بھائی کے لیے ان
کے دل میں نیک جذبات نہ ہوں تو ان کے استغفار میں طاقت پیدا نہیں ہو سکتی۔ اس لیے ان کی ایک
خاص خوبی بیان فرمائی گئی ان کا فیض عام ہوتا ہے اور محض خود غرضی کی وجہ سے وہ استغفار نہیں کرتے
بلکہ ان کے احساس کے دائرہ میں بنی نوع انسان اور دیگر ذی شعور وجود داخل ہو جاتے ہیں۔ ہر وہ
چیز جس میں حس ہے ان کے احساس کے ساتھ متعلق ہو جاتی ہے اور ان کے دکھ دور کرنے کے لیے
خرچ کرتے ہیں۔ یہاں المُنفِقِينَ سے مراد یہ ہے ان کی کمزوریاں دور کرنے کے لیے کوشش کرتے
ہیں، ان کے دکھ دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے دکھ بانٹتے ہیں۔
غریب کا دکھ بانٹنے کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ غریب کے لیے صرف دکھ محسوس
کریں۔ غریب کا دکھ بانٹنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی خاطر کچھ آپ بھی غریب بنیں ۔ جو خدا نے
آپ کو عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ اس کو دیں اور اس طرح دکھ بانٹا کرتے ہیں ۔ لفظوں میں نہیں
دکھ بانٹا کرتے وہ ساری شاعری ہے یا افسانہ طرازی ہے کہ جی میں تمہارا دکھ بانٹنا چاہتا ہوں یا میں
دکھ بانٹ نہیں سکتا۔ یہ سب قصے ہیں۔ قرآن کریم جو حقیقت کی کتاب ہے جو سچائیوں کی کتاب ہے
اس نے اس مضمون کو کھول دیا ہے کہ دکھ بانٹے جاسکتے ہیں۔ اپنے بھائی کی خاطر جب آپ تکلیف
اُٹھاتے ہیں، جب اس کے دُکھ کو دور کرنے کے لیے جب اپنا وقت خرچ کرتے ہیں جب اُس کی
کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے اُس پر محنت کرتے ہیں اس لحاظ سے المنفِقِينَ کا لفظ بہت وسعت
اختیار کر جاتا ہے۔ ایک ایسی خاتون جو بچوں کو قرآن کریم پڑھا رہی ہے ان کی کمزوری دور کرنے کے
لیے وہ بھی المتفقین میں داخل ہو جاتی ہے، ایک ایسا شخص جو ہمیشہ غرباء کی خبر گیری میں رہتا ہے وہ

خطبات طاہر جلدے
288
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
صلى الله
بھی المُنفِقِينَ میں داخل ہو جاتا ہے، ایک ایسا شخص جو بیماروں کی تیمارداری کرتا ہے وہ بھی
المتفقین میں داخل ہو جاتا ہے، ایک ایسا ڈاکٹر جو محض فیس کی خاطر نہیں بلکہ ایک تکلیف دور کرنے
کی خاطر کسی کی مرض پر محنت کرتا ہے اور اُس کے لیے شفاء حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے یعنی اپنے
رب سے شفا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسا ڈا کٹر بھی المتفقین میں داخل ہو جاتا ہے غرضیکہ
منفقین کا دائرہ بہت وسیع ہے اور جن اور جتنا جتنا یہ دائرہ وسیع ہو گا اتنا اتنا استغفار کے اندر کے اندر قوت پیدا ہو پیدا ہوتی چلی
جائے گی ۔ یہ وہ باتیں ہیں جنہوں نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی استغفار کو ہر دوسرے انسان کی
استغفار سے ایک الگ روح اور ایک الگ وجود بخش دیا اور ایک بالکل نیا مضمون پیدا کر دیا آپ کے
استغفار میں کیونکہ آپ سے بڑھ کر صبر کرنے والا کوئی نہیں تھا، نہ تھا ، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ آپ سے بڑھ
کر صادق کوئی نہیں تھا، نہ تھا، نہ ہے، نہ ہوگا۔ آپ سے بڑھ کر قانت کوئی نہیں تھا، نہ تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
اور آپ سے بڑھ کر منفق کوئی نہیں تھا، نہ تھا ، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ اس پہلو سے ہر اس صفت میں آپ
نے درجہ کمال حاصل کر لیا جو یہاں بیان ہوئی اور وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ کا مضمون بھی سب
سے زیادہ شان کے ساتھ آپ کے وجود پر صادق آیا اس لیے آپ کے استغفار میں سب دنیا کے لیے
استغفار شامل ہو گئی۔ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ جس طرح خدا کے فرشتے مامور ہیں اس کے کمزور
بندوں کے لیے استغفار کرنے پر اسی طرح حضرت اقدس محمد مصطفی بھی مامور تھے کہ خدا کے
کمزور بندوں کے لیے استغفار کریں اور جو کفارہ کا حقیقی اور سچا مضمون ہے وہ یہی ہے باقی سب قصے
ہیں ۔ مسیحیت کا جو کفارہ کا تصور ہے بالکل بے معنی ہے یہی کفارہ ہے اصل میں کہ انسان جوان صفات
کا مالک ہو جائے اور پھر دوسروں کے لیے اپنی روح کو اپنے وجود کو وقف کر دے اور اُن کا دکھ اپنائے
ان معنوں میں کہ جہاں تک توفیق ہو وہ دکھ دور کرنے کی کوشش کرے اور جہاں تک وہ دکھ اُٹھا کر دور
کیا جا سکتا ہے دکھ اٹھا کر دور کیا جائے ۔ آپ تکلیف میں مبتلا ہو کر بھی ایک دوسرے کی تکلیف د
کرنے کی کوشش کی جائے ۔ یہ وہ سارے مضامین ہیں جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات میں
اپنے درجہ کمال کو پہنچ گئے ۔ اس پہلو سے آپ کو تمام بنی نوع انسان کے لیے استغفار پر مامور فرمایا گیا
صلى الله
دور
اور خصوصیت سے مومن بندوں کے لیے اور خصوصیت سے ان کے لیے جو ان صفات میں آپ کے
قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں ۔

خطبات طاہر جلدے
289
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
صلى الله
عروسه ۔
اس مضمون کو و اگر آپ سمجھیں تو استغفار کا وہ مضمون جو حضور اکرم ﷺ کے ساتھ خاص
تعلق رکھتا ہے وہی سمجھ نہیں آتا بلکہ شفاعت کا مضمون بھی سمجھ آجاتا ہے۔ جب ان صفات میں سے
مومن حضور اکرم ﷺ کے ساتھ ملنا شروع ہوتا ہے، جب ان چاروں صفات میں وہ جوڑ قائم کر لیتا
ہے اور پھر وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ میں بھی شامل ہو جاتا ہے تو وہاں سے شفاعت کا ایک
امکان روشن ہونا شروع ہو جاتا ہے اور آنحضرت ﷺ کی شفاعت میں شامل ہونے کا ایک استحقاق صلى الله
پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ان صفات میں کوئی خدا کا بندہ کس حد تک
حضور اکرم ﷺ کے ساتھ پیوند اختیار کر گیا ہے اور کس حد تک وہ پیوند حقیقی ہے اور دائمی ہے۔ پس یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ ہم چونکہ ان سب امور میں کوشش کر رہے ہیں اس لیے ہم شفاعت حضرت
محمد مصطفی اللہ کے مستحق ہو گئے ہیں۔ استحقاق کا فیصلہ خدا ہی کرے گا مگر رستہ خدا نے بتا دیا ہے کہ اگر عليوسه
آپ یہ رستہ اختیار کریں گے تو آپ استغفار کے مستحق بھی ہوں گے اور استغفار کے بعد پھر شفاعت کا
مضمون بھی جاری ہو سکتا ہے۔
علو
اس پہلو سے اگر ہم دیکھیں تو رمضان کو ایک خاص تعلق استغفار سے ہے اور اسی لیے
آج میں نے استغفار کا مضمون چنا ہے۔ اگر چہ اس سے پہلے ربوہ میں بھی چند سال پہلے استغفار
کے مضمون پر اور تو بہ کہ مضمون پر دو تین خطبے دے چکا ہوں لیکن یہ مضمون اتنا وسیع ہے کہ اسوقت
بھی مجھے تشنگی کا احساس تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہر رمضان میں بھی اس موضوع پر لب کشائی کی
جائے تو تب بھی یہ مضمون ختم ہونے والا نہیں۔ بہت ہی اس کے پہلو ہیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات میں تو یہ مضمون اتنا گہرائی کے ساتھ اتنی وسعت کے ساتھ بیان ہوا ہے
کہ بعض دفعہ ایک ایک فقرے میں ڈوب کر انسان مضامین کا ایک جہان پا جاتا ہے اور وہاں سے پھر
اسی سیر میں اتنی باتیں ہاتھ جاتی ہیں اگر ان کا ذکر کیا جائے تو ایک خطبہ اس کے لیے مشکل سے کافی ہو
گا۔ اس لیے اختصار سے تو بہر حال کام لینا پڑتا ہے لیکن بعض جگہ پھر کچھ تفصیل بھی بیان کرنی پڑتی
ہے۔ تاہم مقصد میرا یہ ہے کہ آپ بھی استغفار کے مضمون پر غور کیا کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ ایک خطبہ
سن لیا تو آپ نے استغفار کے مضمون کو پالیا یا دوخطبے سن لیے تو استغفار کا مضمون آپ کو سمجھ آ گیا۔ یہ
مضمون ساری زندگی پر حاوی ہے اس کا تمام انسانی مفادات سے گہرا تعلق ہے اور یہ سابق سے بھی

خطبات طاہر جلدے
290
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
تعلق رکھنے والا مضمون ہے اور مستقبل سے تعلق رکھنے والا بھی مضمون ہے۔ ہر قسم کے انسانی فوائد خواہ
وہ روحانی ہوں خواہ وہ دنیاوی ہوں استغفار کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اس لیے استغفار کا تفصیل سے
سمجھنا نہایت ضروری ہے۔
رمضان شریف میں بِالْأَسْحَارِ چونکہ استغفار کا خاص موسم آجاتا ہے اس لیے رمضان
میں تو خصوصیت سے اس موضوع پر غور ہوتے رہنا چاہئے ۔ با وجود اس کے کہ اس آیات میں
بالأَسْحَارِ فرمایا گیا لیکن مراد یہ نہیں ہے کہ باقی وقت استغفار کے نہیں ہیں۔ اسی طرح جب میں کہتا
ہوں کہ رمضان استغفار کا موسم ہے تو یہ ہرگز مراد نہیں کہ باقی اوقات استغفار کے اوقات یا استغفار
کے موسم نہیں ہیں۔ دیکھیں چیزیں ہر موسم میں اگتی رہتی ہیں اور ہر موسم میں مرتی بھی رہتی ہیں لیکن
پھر بھی بہار کا بھی ایک موسم ہے اور خزاں کا بھی ایک موسم ہے۔ اس لیے گناہوں سے بخشش حاصل
کرنے کے لیے اگر کسی مہینے کو موسم قرار دیا جا سکتا ہے تو وہ رمضان ہی کا مہینہ ہے۔
میں نے آپ سے یہ گزارش کی تھی کہ الصدقین کا جو لفظ ہے وہ بہت اہمیت رکھتا
ہے باقی سب الفاظ بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن الصَّدِقِین کے مضمون کے متعلق میں کچھ
مزید بیان کروں گا۔ جہاں تک میں نے غور کیا ہے بہت سے استغفار غیر حقیقی ہو جاتے ہیں اور بے اثر
اور بے نتیجہ ثابت ہوتے ہیں اگر صداقت کا معیار بلند نہ ہوا اور صداقت کے معیار کے ساتھ ایک روشنی
کا مضمون بھی ہے اور وَالْمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْأَسْحَارِ میں اس روشنی کی طرف بھی اشارہ فرمایا گیا ہے
جس کا صداقت کے ساتھ تعلق ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ صداقت اور شعور یہ دونوں ایک دوسرے کے
ساتھ گہرا رابطہ رکھتے ہیں اور شعور کے لیے بھی نئی نئی نھیں آتی رہتی ہیں اور بسا اوقت انسان یہ سمجھتا
ہے کہ میں باشعور ہوں لیکن حقیقت میں وہ باشعور نہیں ہوتا بلکہ اچانک اس کی آنکھ کھلتی ہے تو وہ سمجھتا
ہے کہ ایک اور شعور میں میں داخل ہو گیا اس کے مقابل پر جو پہلا شعور تھا وہ نیند کی حالت تھی۔ اس
طرح وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ کا یہ مطلب بنتا ہے کہ وہ صداقت شعار لوگ جو اپنے حالات
پر اپنے گناہوں کے بارے میں اپنی کمزوریوں کے متعلق غور کرتے رہتے ہیں ان کے غور کا ما حصل
ایک مقام پر نہیں کھڑا رہتا جوں جوں ان کا شعور بیدار ہوتا رہتا ہے، جوں جوں خدا تعالیٰ ان کو
لطافتوں کی نئی بسیں عطا فرما تا رہتا ہے۔ ہر وہ نئی صبح ان کے لیے استغفار کی طرف متوجہ کرنے والی

خطبات طاہر جلدے
291
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
ہوتی ہے کیونکہ ان کو اپنی بعض اور چیزوں کا احساس پیدا ہو جاتا ہے اپنی بعض اور کمزوریوں کا احساس
پیدا ہو جاتا ہے۔ تو یہ وہ بیں ہیں جو خصوصیت کے ساتھ یہاں مراد ہیں ۔ اس پہلو سے آپ جب
ایک عام انسان کے حالات کا جائزہ لیں تو جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ایک اقتباس میں بھی یہ مضمون بیان ہوا ہے جس سے میں نے یہا نے یہ اخذ کیا ہے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ بہت
سے لوگ ایسے ہیں جو گناہ کرتے بھی ہیں تو احساس نہیں ہوتا اور ان کا شعور اس حد تک مر چکا ہوتا ہے یا
غفلت کی حالت میں ہوتا ہے کہ گناہ کرتے کرتے بھی ان کو اس کا احساس نہیں ہوتا۔ چنانچہ ایک موقع
پر قرآن کریم فرماتا ہے فِي جَنْبِ الله (الزمر: (۵۷) کہ اللہ کے پہلو میں گناہ کر رہے ہیں لوگ اور
ان کو کوئی خیال نہیں ۔ چنانچہ سب سے پہلے جو صبح طلوع ہوتی ہے ایک استغفار کرنے والے پر وہ اس
کی ابتدائی حالت بالکل یعنی اس کو کہنا چاہئے ۔ Crude حالت ہے یعنی بعد کی حالتوں کے مقابل
پر کثیف ہے اور لطافت کا وہ مقام نہیں رکھتی وہ تو گناہ کا احساس ہے جو عام گناہ ہیں عرف عام میں ۔ وہ
گناہ جس کو ہم گناہ کبائر کہہ سکتے ہیں یا دوسرے بڑے بڑے گناہ بداخلاقیاں وغیرہ ایسی جو غیر مذہبی
دنیا میں بھی گناہ یا کمزوریاں کہلاتے ہیں ان کا احساس پیدا ہونا یہ پہلی صبح ہے جو انسان کو نصیب ہو تو وہ
استغفار کی طرف مائل ہوتا ہے اس کے بعد ان صبحوں کی پھر کوئی حد نہیں رہتی اور انسان جوں جوں
اپنے نفس میں ڈوبتا چلا جاتا ہے اپنے حالات کا جائزہ لیتا چلا جاتا ہے اس کو ہمیشہ اپنی بعض اور
کمزوریاں دکھائی دینے لگتی ہیں جو اس کو پہلے نظر نہیں آیا کرتی تھیں بڑے بڑے با اخلاق لوگ ہیں جو
بہت سی اخلاقی قدروں سے عاری بھی ہوتے ہیں اور جب دوسرے لوگ ان کو دیکھتے ہیں تو کہتے
ہیں کہ دیکھیں یہ کیسا منافق آدمی ہے با اخلاق ہے اُدھر سے با اخلاق ہے اور ادھر سے یہ حالت ہے۔
چنانچہ وہ ان کے اخلاق کے دیگر دائروں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس مضمون کو نہیں سمجھتے
کہ بیداری کی حالت ضروری نہیں کہ ہر جگہ ایک جیسی ہو۔ بعض پہلوؤں سے زندگی کے بعض شعبوں
میں انسان بیدار ہو جاتا ہے بعض دوسرے شعبوں میں سو بار ہتا ہے اور بیدارہی نہیں ہوتا۔ چنانچہ بعض
دفعه بعض خواتین اپنے خاوندوں کے شکوے کرتی ہیں وہ لکھتی ہیں کہ بڑا وہ نیک بنا پھرتا ہے بڑا با
اخلاق سمجھا جاتا ہے باہر اُس کا یہ حال ہے باہر اپنے دوستوں میں فدا اور قربانیاں کرنے والا اور ادھر
یہ حال ہے کہ بیوی کا گلا کاٹتا، بچوں پر ظلم کرتا اور خشونت سے پیش آتا یہ تو منافق انسان ہے بعض ایسے

خطبات طاہر جلدے
292
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
آدمیوں کا ذکر وہ کرتی ہیں جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں اور جہاں تک خدا تعالیٰ نے مجھے فہم عطا فرما
یا ہے میں جانتا ہوں کہ وہ منافق اور جھوٹے بہر حال نہیں ۔ اُس وقت مجھے سمجھ آتی ہے کہ ان بیچاروں
کی بیداری کی حالت جزوی ہے۔ بعض پہلوؤں سے بیدار ہو گئے ہیں اور اُن کو خلق نصیب ہو گیا ہے
اور بعض پہلوؤں سے وہ سوئے ہوئے ہیں ابھی تک اور کسی دن اچانک وہ جاگ سکتے ہیں اگر دعا کی
جائے اور اُن کو نصیحت کی جائے تو ہو سکتا ہے وہ اچانک جاگ اُٹھیں ۔ تو اس پہلو سے قارعہ ہم سب
کے لیے ضروری ہے صرف خدا کے دشمنوں کے لیے نہیں بلکہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے
أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا (الحدید : ۱۷) تو جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے کہ کیا یہ لوگوں کے
لیے وقت نہیں آیا کہ وہ اپنے گناہوں کے لیے بیدار ہو جائیں اور وہ محسوس کریں کہ وہ کیا کر رہیں ہیں
کس حالت میں ہیں اور خدا تعالیٰ سے سچی توبہ کریں۔ یہ وہ مضمون ہے جو بعض دفعہ قارعہ کی طرح
لوگوں کے دل پر ابھرتا ہے اور اُن کو بیدار کر دیتا ہے۔ قارعہ سے مراد ہی یہی ہے وہ ایسی آواز جودا دل ہلا
دینے والی ہو جو خواب غفلت سے جگا دینے والی ہو، دروازے کھٹکھٹا۔ ے کھٹکھٹانے والی ہو۔ بعضوں کی نیند کچی
ہوتی ہے بعضوں کی پکی ہوتی ہے اور مختلف قسم کی قارعہ اُن کو چاہئیں بعض قارعہ دُکھوں کی صورت میں
نازل ہوتی ہیں اور مصائب کی صورت میں نازل ہوتی ہیں اس لیے اُس وقت بھی ایک موسم آتا ہے
استغفار - ارکا اور خصوصیت کے ساتھ اُس وقت استغفار کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔ تو اصل بات یہ ہے کہ
مومن کو ایسی صبحوں کی تلاش میں رہنا چاہئے اور اپنے نفس کے محاسبے کا معیار بلند کرتے رہنا چاہئے۔
اس کا ایک تعلق ایک اور صبح سے بھی ہے جو لطافت طبع کی صبح کہلا سکتی ہے۔ جتنا کسی شخص کی
صداقت کا معیار بلند ہو اور اُس کی لطافت طبع کی صبح زیادہ روشن ہو اس حد تک وہ اپنے گناہوں کا
جائزہ لینے کی زیادہ اہلیت رکھتا چلا جاتا ہے۔ چنانچہ عام انسان کے گناہوں کے تصور اور ایک عارف
باللہ ، ایک ولی کے گناہوں کے تصور اور ایک نبی کے گناہوں کے تصور میں اسی صبح کی روشنی کے تصور
میں فرق پیدا ہوتا ہے۔ آپ بجلی کی روشنی جب رات کو دیکھتے ہیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ اتنی روشنی ہو گئی
ہے کہ اس میں ہر چیز نظر آجائیگی لیکن جب سورج کے وقت اُس روشنی کو دیکھیں تو وہ روشنی اندھیری نظر
آتی ہے اُس میں کوئی نور نہیں آتی۔ اسی طرح بعض دفعہ آپ چاندنی میں سمجھتے ہیں کہ ایسی روشنی ہے
کہ ہر چیز کھلی صاف دکھائی دے رہی ہے اور جب آپ کوئی چیز تلاش کرنے لگیں تو اس وقت پتا چلتا

خطبات طاہر جلدے
293
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
ہے کہ اس چاندنی میں تو اتنا نور نہیں ہے۔ اسی طرح صبح کی پہلی روشنی میں فرق ہے سورج نصف
النہار کو پہنچ جائے اُس وقت فرق پڑ جاتا ہے یہ تو ہماری حدود ہیں جو مادی لحاظ سے ہیں۔ روحانی لحاظ
سے یہ مضمون اس سے بہت زیادہ منازل رکھتا ہے بلکہ لا متنا ہی کہنا چاہئے کیونکہ جس سورج سے ہم
روشنی پاتے ہیں وہ خدا کا نور ہے اور اُس کی کوئی انتہا نہیں۔ اس لیے وہ عالی ظرف لوگ یا وہ عارف با
اللہ بزرگ اولیاء ہوں یا انبیاء ہوں اُن کے اندر درجہ بدرجہ احساس گناہ کا شعور اس صبح سے نصیب ہوتا
ہے اور یہ سمجھیں اُن کو بھی مزید ملتی چلی جاتی ہیں اس کے لیے بھی اُن کا کوئی دائمی مقام نہیں ہے اور
جتنی وہ صبح روشن ہو جائے اُتنا اُن کو وہاں گناہ دکھائی دیتا ہے جہاں عام انسان کو دکھائی ہی نہیں دے
سکتا۔ آپ حیران ہو کے دیکھتے ہیں کہ یہ اتنے بزرگ لوگ اور استغفار استغفار سارا دن صبح شام ہر
وقت استغفار کرتے رہتے ہیں پتا نہیں کیا ہو گیا ہے ان کو گناہ کون سا انہوں نے کیا ہے اور جب وہ
زبان اپنے متعلق استعمال کرتے ہیں تو جس طرح حضرت داوؤد نے زبور میں کی یا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے کلام میں کی تو جاہل آدمی تو بعض دفعہ نفرت کی نگاہ ڈالنے لگتا ہے اچھا یہ
مامور من اللہ بنا پھرتا ہے، یہ خدا کی طرف سے ہمیں نصیحت کرنے آیا ہے اور اپنا اعتراف یہ ہے کہ:
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار ( در نشین صفحہ: ۱۲۵)
پھر یہ غلیظ دنیا کہ کیڑے ٹھٹھا کرتے ہیں ان بزرگوں پر جن کی صبح کا تصور بھی ان کے ذہن
میں نہیں کبھی آ سکتا۔ اندھیروں کی مخلوق ہوتے ہوئے یہ روشنی کی مخلوق پر ہنستے ہیں اور مذاق اُڑاتے
ہیں کہ دیکھو ان کو وہ چیز نظر آرہی ہے اپنی ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جس گند میں ہیں اس نسبت سے بات کر
رہے ہیں اور پھر ساتھ اس گناہ کو دیکھنے کے باوجود کہتے ہیں ہم مصلح ہیں ہم لوگوں کی اصلاح کی خاطر
بھیجے گئے ہیں۔ پھر وہ داؤڈ سے ٹھٹھا کریں یا اس زمانے کے امام ۔ سے حضرت امام مہدی سے ٹھٹھا
کریں جو بھی صورت ہو جہالت یہ ہے کہ وہ رات کے رہنے والے ہیں اور صبح سے ناواقف ہیں اس
لیے جب یہ فرمایا وَ الْمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْأَسْحَارِ تو یہ مضمون اس میں باندھا گیا ہے کہ اُن کو خدا نئی
نئی نجیں عطا کرتا چلا جاتا ہے اور ہر صبح ان کی کمزوریاں ان پر کو روشن کرتی چلی جاتی ہیں اور جتنا زیا
دہ صبح کے بندے ہوں گے جتنا زیادہ خدا کے نور میں چلنے والے ہوں گے اتنا زیادہ ان کو استغفار کی

خطبات طاہر جلدے
294
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
طرف بھی توجہ ہوگی اور ان کے استغفار میں لطافتیں ہوں گی ۔ ایسے باریک مضمون داخل ہو جائیں
گے جس کا وہم و گمان بھی کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق جو
یہ تین جھوٹ والی حدیث بیان کی جاتی ہے یا تو یہ حدیث ہی غلط ہے کیونکہ خدا کہ نبی تو جھوٹ نہیں بولا
کرتے یا پھر انہی معنوں میں وہ حدیث سچی ہے کہ تم لوگ جس چیز کو کامل سچائی سمجھتے ہو بعض انبیاء اتنا
روشن ضمیر رکھتے ہیں کہ ان کے اندر بھی بعض ایسے پہلو پائے جاتے ہیں کہ اُن کے معیار کے مطابق وہ
سچائی نہیں ہو سکتی سچائی نہیں کہلاتی اور یہ جو مضمون ہے یہ جب آگے بڑھ جاتا ہے تو ایسے لوگ جو بہت
ہی بار یک نظر سے اپنے بعض بیانات کو دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید یہ سچ کے معیار پر پورا نہ اترا ہو
وہ لوگ خدا کی نظر میں صدیق کہلا رہے ہوتے ہیں۔ چنانچہ وہی ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام جن کے
متعلق حدیث سے پتا چلتا ہے کہ تین مواقع پر گویا انہوں نے جھوٹ بولے وہاں لفظ گویا کو داخل کرنا
ضروری ہے اُسی ابراہیم کے متعلق قرآن کریم گواہی دیتا ہے کہ صدیق نبی تھا۔
پس یہ جو اعتراف حقیقت ہے اس کا تعلق صداقت سے بھی ہے اور اسحار سے بھی ہے اس لیے اس
رمضان میں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ صداقت نصیب ہو بعض لوگوں کو صداقت صرف یہ دکھائی دیتی ہے
کہ دوسرے کی کمزوریوں پہ نظر رکھیں اور چونکہ عالم الغیب نہیں ہیں وہ بعض دفعہ جہاں کمزوریاں دیکھ
رہے ہوتے ہیں وہاں کمزوری نہیں ہوتی بلکہ کوئی اور وجہ ہوتی ہے اور یہ نہیں سمجھتے کہ وہ شخص جو اپنی
کمزوری نہیں دیکھ سکتا اس کو یہ توفیق کیسے ہو سکتی ہے کہ وہ کسی دوسرے کی کمزوری دیکھ سکتے ۔اس لیے
روشن ضمیری ضروری ہے گناہوں کے اعتراف کے لیے اور دوسرے کی کمزوریاں نہیں دکھائی دے
سکتیں حقیقی معنوں میں اور سچے معنوں میں جب تک انسان اپنی کمزوریاں دیکھنے کا اہل ثابت نہ ہو۔
پس اپنے وجود کی طرف توجہ کریں بجائے اس کے کہ دوسرے کے وجود کی طرف توجہ کریں اور رمضان
مبارک میں یہ اندرونی روشنی حاصل کرنے کی کوشش کریں جس کے نتیجے میں آپ کو خدا تعالیٰ نئی
صبحیں عطا فرما تا چلا جائے گا۔
اب میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات اور بعض
واقعات کی روشنی میں اس مضمون پر کچھ اور روشنی ڈالتا ہوں۔ یہ قرآن کریم کے جتنی صفیں سے میں
آپ کو دکھا رہا ہوں یہ سب قرآن کریم کی وہ آیات ہیں جو اس مضمون کے مختلف پہلوؤں پر روشنی

خطبات طاہر جلدے
295
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
ڈالنے کے لیے میں نے اکٹھی کی تھیں لیکن ایک ہی آیت میں اتنا وقت گزر چکا ہے کہ میرا خیال ہے
کہ اب پھر کبھی آئندہ وقت کے لیے اٹھا رکھتے ہیں انشاء اللہ ۔ ہو سکتا ہے کہ اگلا خطبہ بھی اسی مضمون پر
دیا جائے کیونکہ رمضان کا موسم خصوصیت سے استغفار سے تعلق رکھتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
کوئی چور یا خونی چوری یا خون کرتا ہے تو خدا اس کے دل میں اسی
وقت ڈال دیتا ہے کہ تو نے یہ کام بُرا کیا اچھا نہیں کیا لیکن وہ ایسے القا کی کچھ
پرواہ نہیں رکھتا کیو نکہ اُس کا نور قلب نہایت ضعیف ہوتا ہے“
یہ جو لفظ نور قلب ہے اس کی بنیاد المُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ میں ہے وہ صبحیں جس کا میں نے
ذکر کیا ہے یہاں اُسی نور قلب کی بات ہو رہی ہے، اُسی صبح کی بات ہورہی ہے بعضوں کا نور قلب یعنی
بعضوں کی صبحیں اتنی دھندلائی جاتی ہیں کہ جسے کہتے ہیں کہ صبح کا ذب ہے ان کی اتنی معمولی روشنی
ہوتی ہے کہ ان کو اپنے موٹے موٹے گناہ بھی دکھائی نہیں دیتے حالانکہ خدا تعالیٰ کی آواز بتا بھی رہی
ہوتی ہے۔ یہاں آواز اور نور کا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تقابل فرمایا ہے یہ بہت
دلچسپ ہے۔ جتنا انسان نور قلب سے محروم ہوتا چلا جائے اتنا وہ دوسرے کی ہدایت کا محتاج ہوتا
چلا جاتا ہے آواز کے ذریعہ۔ چنانچہ اندھے کے لیے آواز ہی روشنی کا کام دیتی ہے تو فرمایا ایسے لوگ
ہیں جو دل کے اندھے ہیں اور اُن کو آواز بھی فائدہ نہیں دیتی کیونکہ وہ آواز تو سنتے ہیں خدا تعالیٰ کی کہ
تم ٹھوکر کے مقام پہ جا رہے ہو یہاں گرو گے یا تکلیف پہنچے گی لیکن دل کے ایسے اندھے ہوتے ہیں
اور ایسی خود پرستی ان کے اندر داخل ہو جاتی ہے کہ وہ اُس آواز کی طرف متوجہ نہیں ہوتے اور خود سمجھنے کی
صلاحیت نہیں رکھتے ۔
اور عقل بھی ضعیف یعنی ان کا نور قلب بھی ضعیف ہو جاتا ہے عقل بھی ضعیف ہوتی چلی جا
تی ہے اور قوت بہیمیہ یعنی نفسانی قوت اور جو حیوانی قوت ہے وہ غالب اور نفس طالب ہوتا چلا جاتا ہے
یہ قوت جتنی غالب ہوا تنی نفس کی طلب بڑھتی چلی جاتی ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے فقرے ہیں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بلکہ بعض الفاظ ہیں اُن سب کا قرآن کریم اور احادیث کے مضامین
سے بھی گہرا تعلق ہوتا ہے اور ہر ایک کی جڑیں یا قرآن میں ہیں یا سنت میں ہیں۔ اب طالب ہوتا چلا

خطبات طاہر جلدے
296
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
جاتا ہے اس مضمون کو سمجھنے کے لیے قرآن کریم کی اس آیت کو سمجھنا چاہئے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ جہنم کہے گی کہ هَلْ مِنْ مَّزِيدٍ (ق: ۳۱) جتنی گناہوں کی طلب بڑھے گی اُتنا ہی مزید کی
خواہش بڑھتی چلی جاتی ہے اور عذاب میں بھی اُتنا ہی زیادہ انسان خود اپنے عذاب کو طلب کے
ذریعے گویا بڑھاتا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” اور قوت بہیمیہ غالب
اور نفس طالب ہو جاتا ہے آپ نے صرف لفظ طالب فرمایا:
سو اس طور کی طبیعتیں بھی دنیا میں پائی جاتی ہیں جن کا وجود روز مرہ
کے مشاہدات سے ثابت ہوتا ہے اُن کے نفس کا شورش اور اشتعال جو فطرتی
ہے کم نہیں ہو سکتا کیونکہ جو خدا نے لگا دیا اُس کو کون دور کرے ہاں خدا نے اُن کا
ایک علاج بھی رکھا ہے۔ وہ کیا ہے؟ تو بہ واستغفار اور ندامت یعنی جبکہ برافعل
جوان کے نفس کا تقاضا ہے ان سے صادر ہو یا حسب خاصہ فطرتی کوئی برا خیال
دل میں آوے تو اگر وہ تو بہ واستغفار سے اس کا تدارک چاہیں تو خدا اس گناہ کو
معاف کر دیتا ہے۔ جب وہ بار بار ٹھوکر کھانے سے بار بار نادم اور تائب ہوں
تو وہ ندامت اور تو بہ اس آلودگی کو دھو ڈالتی ہے۔ یہی حقیقی کفارہ ہے جو اس
فطرتی گناہ کا علاج ہے۔
جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی مضمون کو کفارہ
بیان فرمارہے ہیں کہ کفارہ کا باقی جو مضمون ہے وہ تو محض وہمہ ہے یہی ہے حقیقی کفارہ۔
اسی طرف اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا
أَوْ يَظْلِمُ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَّحِيمًا
(النساء:1) یعنی جس سے کوئی بد عملی ہو جائے یا اپنے نفس پر کسی نوع کا ظلم کرے
اور پھر پشیمان ہو کر خدا سے معافی چاہے تو خدا کو غفور و رحیم پائے گا۔ اس لطیف
اور پر حکمت عبادت کا مطلب یہ ہے کہ جیسے لغزش اور گناہ نفوس نا قصہ کا خاصہ
ہے جو اُن سے سرزد ہوتا ہے اس کے مقابل پر خدا کا از لی اور ابدی خاصہ
مغفرت اور رحم ہے اور اپنی ذات میں وہ غفور و رحیم ہے یعنی اُس کی مغفرت

خطبات طاہر جلدے
297
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
سرسری اور اتفاقی نہیں بلکہ وہ اس کی ذات قدیم کی صفت قدیم ہے جس کو وہ
دوست رکھتا ہے اور جو ہر قابل پر اس کا فیضان چاہتا ہے یعنی جب کبھی کوئی بشر
بر وقت صدور لغزش و گناه به ندامت تو بہ خدا کی طرف رجوع کرے تو وہ خدا کے
نزدیک اس قابل ہو جاتا ہے کہ رحمت اور مغفرت کے ساتھ خدا اس کی طرف
رجوع کرے اور یہ رجوع الہٰی بندہ نا بندہ نادم اور تائب کی طرح ایک یا دو مرتبہ میں
محدود نہیں بلکہ یہ خدائے تعالیٰ کی ذات میں خاصئہ دائمی ہے اور جب تک کوئی
گناہ گار توبہ کی حالت میں اُس کی طرف رجوع کرتا ہے وہ خاصہ اس کا
ضرور اس پر ظاہر ہوتا رہتا ہے پس خدا کا قانون قدرت یہ نہیں ہے کہ جو ٹھو کر
کھانے والی طبیعتیں ہیں وہ ٹھو کر نہ کھاویں یا جو لوگ قوائے بہیمیہ یا غضبیہ کے
مغلوب ہیں اُن کی فطرت بدل جاوے بلکہ اس کا قانون جو قدیم سے بندھا چلا
آتا ہے یہی ہے کہ ناقص لوگ جو بمقتضائے اپنے ذاتی نقصان کے گناہ کریں
وہ تو بہ اور استغفار کر کے بخشیں جائیں“
( براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد نمبر اصفحہ ۱۸۶-۱۸۷ حاشیہ )
یہ مضمون چونکہ بعض پہلوؤں سے دقیق ہے اور مزید تفصیل چاہتا ہے اس لیے انشاء اللہ
آئندہ خطبے میں اسی مضمون کو یہاں سے اُٹھاتے ہوئے اس سلسلے میں چند مزید باتیں آپ کے سامنے
رکھوں گا۔ مقصد میرا یہ ہے کہ استغفار کے مضمون کو آپ اچھی طرح سمجھ جائیں کیونکہ جوں جوں آپ
استغفار کے مضمون سے واقف ہوتے چلے جائیں گے آپ اُس سے استفادہ کے زیادہ اہل ہوتے
چلے جائیں گے ورنہ خالی استغفر اللہ کہنے سے ویسے تو خدا ما لک ہے بخش سکتا ہے جب چاہے جس
طرح چاہے بخش دے لیکن ویسا استفادہ نہیں ہو سکتا جیسا کسی چیز کی حقیقت کو سمجھنے سے استفادہ ہو سکتا
ہے۔ مشرق اور مغرب میں جو عظیم الشان ترقیات کا فرق ہے یہاں تک کے مشرق کے بعض ممالک کو
Third World کہا جاتا ہے وہ یہی فرق ہے کہ یہاں مغرب کے لوگوں نے قانون قدرت کو
سمجھنے کی کوشش کی اور خدا تعالیٰ کی مخلوقات کی کنہ کو دریافت کرنے کی جدوجہد کی اور ڈوبتے چلے گئے
مضامین کے اندر اور ان اجسام کی جو زندگی بھی نہیں رکھتے تھے اُن کی بھی عادات دریافت کرنے لگے

خطبات طاہر جلدے
298
خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء
جو عادات پھر قوانین کی دریافت پر منتج ہوئیں اور اسی ہوئیں اور اسی طرح یہ مضمون بڑھتا چلا گیا۔ لہذا بہت معمولی
چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو جب انہوں نے دریافت کر لیں تو ان سے غیر معمولی استفادہ کیا۔ یہ جو ہیں میں جو جب انہوں نے دریافت کر یہ
جکل ہوئے ہیں یہ جو چل رہا دنیا کی آج کل کمپیوٹرز نکلے ہوئے ہیں یہ جو الیکٹرونکس کا مضمون چل رہا ہے ہماری دنیا کی اکثر چیزیں اب
اس کمپیوٹرز کی اور الیکٹرونکس کی محتاج ہو گئی ہیں اس میں چھوٹی چھوٹی معلومات ہی ہیں کہ کوئی چیز کس
کا
طرح Behave کرتی ہے، کس طرح وہ ایک دوسرے کے ساتھ رد عمل دکھاتی ہے ان چیزوں ان
عادات کو سمجھنے کے نتیجے میں، ان خصلتوں کو سمجھنے کے نتیجے میں کتنی عظیم الشان ترقی ہوئی ہے۔
پس روحانی ترقیات کے لیے استغفار کے مضمون کو خصوصیت کے ساتھ سمجھنا بڑا ضروری
ہے۔ اس مضمون پر اگر آپ کی گہری نظر ہو تو آپ کو اس سے استفادہ کے بہت سے نئے مواقع ہاتھ
آجائیں گے جو پہلے نہیں تھے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی روحانی حالت
دن بدن پہلے سے زیادہ اور نمایاں ترقی کرتی چلی جائے گی۔ اس لیے انشاء اللہ تعالی آئندہ خطبے میں
اس کے دوسرے حصے کو بیان کروں گا اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی