جماعت احمیہ کی پہلی صدی کے آخری رمضان کے آخری ایام خصوصی دعاؤں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارریں
حصہ 2
خطبات طاہر جلدے
344
خطبه جمعه ۱۳ رمئی ۱۹۸۸ء
جیل والے ہیں اُن کو جب تک خوش نہ کریں آپ غریب تک بھی نہیں پہنچ سکتے ۔ اس لیے ان اسیروں
کی خدمت کے لیے آپ کو کچھ غیر اسیروں کی بھی ساتھ ساتھ خدمت کرنی پڑے گی۔ لیکن اللہ
برداشت کریں ان باتوں کو تکلیف تو بہت ہوتی ہے کہ ایک اللہ کا بندہ مصیبت میں مبتلا ہے۔ خدا کی
خاطر اُس کے دُکھ دور کرنے کے لیے جا رہے ہیں اور رستے میں رشوت کے ہاتھ پھیلے ہوئے ہیں کہ
اس پہ کچھ ڈالو گے تو ہم تمہیں خدمت کرنے دیں گے لیکن خدا کی خاطر جہاں اور تکلیفیں برداشت
کرتے ہیں وہاں یہ بھی سہی۔ مگر کوشش بہر حال ہونی چاہئے کہ پاکستان میں جتنے بھی قیدی مظلومیت
کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اُن سب تک تو آپ نہیں پہنچ سکتے لیکن کچھ تک ضرور پہنچیں اور
محض اللہ پہنچیں اور اُن کی جیلوں کے اندر ان کی عید بنانے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان چیزوں کی توفیق عطا فرمائے ۔ یہ دو تین چیزیں خصوصیت کے ساتھ میں نے
مچنی تھیں آج کی نصیحت کے لیے۔ ایک بات تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فطرانے کے متعلق عموماً باہر غفلت برتی
جاتی ہے اور رمضان کا تعلق عطا یعنی غریبوں اور مسکینوں وغیرہ کو خدا کی خاطر کچھ دینے سے بہت گہرا ہے۔
چنانچہ آنحضرت محمد ﷺے سارے رمضان مبارک میں کثرت کے ساتھ غرباء پر خرچ کیا
صلى الله
صلى الله
کرتے تھے۔ روایتوں میں آتا ہے کہ یوں لگتا تھا کہ جیسے آندھی چل پڑی ہے (بخاری کتاب الصوم
حدیث نمبر : ۱۷۶۹) اس طرح آپ خیرات عام کر دیا کرتے تھے اور خصوصیت سے مسلمانوں کی تربیت
کی خاطر ایک چیز صدقة الفطر رکھی گئی جس کو ہم فطرانہ کے طور پر جانتے ہیں۔ یہ ہمارے عرف عام
میں آج کل اسے فطرانہ کہا جاتا ہے اس کا نام ہے صدقة الفطر - چنانچہ آنحضرت تاکید فرمایا
کرتے تھے کہ عید سے پہلے صدقة الفطر ضرور دینا چاہئے اور یہ صدقۃ الفطر کو ٹال ٹیکس کی طرح کی
چیز ہے بلکہ اُس سے بھی زیادہ وسیع ۔ ہر بچے پر بھی صدقة الفطر ہے اور آپ نے فرمایا کہ اگر عید کے
دن بھی کوئی بچہ پیدا ہو تو اُس کا بھی صدقة الفطر ادا کرو (مسلم کتاب الزکاۃ حدیث نمبر : ۱۸۷۱) ۔ یہ
بتانے کے لیے کہ مسلمانوں کی تکلیف میں سارے مسلمانوں کا شامل ہونا ضروری ہے اور اس میں
غریب بھی شامل ہوتے ہیں امیر بھی شامل ہوتے ہیں ۔ صدقة الفطر کی تعریف مختلف رنگ میں کی
گئی ہے یعنی کتنا ہونا چاہئے ، کیسا ہونا چاہیے شروع میں تو جو اُس زمانے کے لحاظ سے نصیحت فرمائی گئی
وہ یہ تھی کہ ایک صاع ایک پیمانہ ہے اس کے برابر کھجوریں یا جو وغیرہ جو اُس وقت میسر تھیں وہ دے
خطبات طاہر جلدے
345
خطبه جمعه ۱۳ مئی ۱۹۸۸ء
صلى الله
دیئے جائیں ۔ بعد میں جب باہر سے اچھی گندم آنا شروع ہوئی تو حضرت عمرؓ کے زمانے میں ایک
صاع گندم کی بجائے آدھا صاع گندم مقرر ہوا کیونکہ اُس زمانے میں کھجور کی قیمت کے مقابل پر گندم
کی قیمت زیادہ تھی اور آدھا صاع گندم ایک صاع کے برابر تھی۔ پھر بعد میں فقہاء نے اس سلسلے میں
اختلاف شروع کیے اور بعض اس طرف چلے گئے کہ نہیں گندم کے پوری ایک صاع ہی یعنی مسئلے کہ
مطابق ایک صاع گندم پوری دینی چاہئے کیونکہ رسول کریم ﷺ نے صاع کا پیمانہ مقرر فرمایا
تھا۔ بعض یہ کہتے تھے کہ نہیں یہ تو حکمت سے کام لینا چاہئے ۔ آنحضور ﷺ نے ایک قیمت مقرر کی ہے
اور قیمت کے لحاظ سے خلفیۃ اللہ حضرت عمر بہتر سمجھتے تھے منشاء نبوی کو اور آپ نے بالکل درست فرمایا
کہ مراد تھی کہ یہ قیمت ہے اندازاً اس کے مطابق ادا کرو۔ چنانچہ آدھا صاع گندم دینی چاہئے۔ بعد
میں ہمارے زمانے میں احمدی فقہاء علماء نے اپنی طرف سے ایک نسبتاً وسیع رستہ اختیار کیا اور کہا کہ
ٹھیک ہے جو ایک صاع گندم کے برابر قیمت دے سکتا ہے وہ ایک صاع گندم کی قیمت دے دے، جو
آدھے صاع کے برابر قیمت دے سکتا ہے وہ آدھے صاع کے برابر دے دے۔ لیکن امر واقعہ یہ ہے
کہ اگر کھجوروں کے اوپر دیکھا جائے تو ہمارے ملک میں تو ایک صاع کھجور کے مقابل پر کئی صاع گندم
کے بن جائیں گے اور اگر ایک دفعہ آپ نے اس اصول کو تسلیم کر لیا کہ قیمت مراد ہے تو پھر اس اصول
کو جاری رکھنا چاہئے پھر اس اصول کو دو قدم پر جا کر کیوں کھڑا کر دیتے ہیں یعنی حضرت عمر کے زمانے
میں کیوں کھڑا کر دیتے ہیں۔ جس اصول کے پیش نظر حضرت عمرؓ نے پیمانے کو بدلہ ہے ۔ وہ اصول اگر
سچا ہے تو ہمیشہ کام کرنا چاہئے ۔ اُس کو اس لیے اگر اُس وقت پیمانہ آدھا ہو گیا تھا تو پیمانہ دو گنا بھی تو ہو
سکتا ہے ، چار گنا بھی تو ہو سکتا ہے۔ اب انگلستان میں بھی آپ ایک صاع گندم کے حساب سے ہی
فطرانہ مقرر کرتے ہیں اور وہی مسئلہ آج تک ہماری کتابوں میں چلا آ رہا ہے کہ جس نے پورا صاع دینا
ہے وہ پورا صاع دے دے جس نے آدھا صاع دینا ہے آدھا صاع دے دے حالانکہ بھجور حالانکہ کھجور ایسی
چیز ہے جس کو ہم آج بھی پیمانے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، بنیادی ایک قدر کے طور پر استعمال کر
سکتے ہیں ۔ یہاں جہاں تک میرا تاثر ہے ایک صاع کھجور میں تو آٹھ دس صاع گندم کے آجا ئیں
گے۔ تو کھجور کی قیمت کیوں نہیں رکھ لیتے ، سیدھی بات ہے چھوڑیں گندم کے قصے کواب ۔ کھجور کی جو
قیمت جس ملک میں جتنی بنتی ہے اُسی پیمانے سے کر دیں آپ یا کچھ زائد کر دیں تو کوئی حرج کی بات
خطبات طاہر جلدے
346
خطبه جمعه ۱۳ رمئی ۱۹۸۸ء
نہیں ۔ مگر ہر شخص پر اس کا اطلاق ہونا چاہئے اور اس ضمن میں بقیہ جو ایام رہ گئے ہیں اپنے بچوں کی یہ
تربیت کریں کہ ان کو رمضان سے یہ سبق بھی سیکھنا چاہئے کہ خدا کی راہ میں کچھ نہ کچھ وہ خرچ کریں۔
یہ جو عادت ہے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی بہت ہی ایک ایسی پاکیزہ عادت ہے جو ساری
زندگی میں انسان کے اندر اس کی نیکیوں کی حفاظت کرتی چلی جاتی ہے اور انہیں بڑھاتی چلی جاتی ہے اور اس
سے آگے پھر دوسری نیکیاں پیدا ہوتی رہتی ہیں ۔ اس لیے اس موقع پر آپ بچوں سے پیسے دلوانے کی کوشش
کریں جہاں تک ممکن ہے اپنی طرف سے صرف ادانہ کریں بچوں کو دے کر ان سے کہیں کہ غرباء کی ہمدردی
میں دیا جا رہا ہے اس لیے تم دو اور سارا مسئلہ ان کو سمجھا ئیں کیونکہ یہ ایسا ملک ہے جہاں براہ راست بچوں کو
غریبوں کی خدمت کا موقع نہیں ملتا اور یہ جذبہ پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ سارے ہی کم سے کم اس
معیار پر ہیں کہ اُن کو تکلیف محسوس نہیں ہوتی ۔ افریقہ اور دوسرے مشرقی ممالک جہاں بھوک ہے وہ دور
ہیں براہ راست اُن تک پہنچ نہیں سکتے لیکن عید کے موقع پر ایک احساس پیدا ہو سکتا ہے کہ ہاں ہم پر فرض
ہے ہم نے ضرور غرباء کی خاطر کچھ ادا کرنا ہے۔ تو اس نکتہ نگاہ سے اپنے فطرانے پر نظر ثانی کریں اور جتنے
گھر کے افراد ہیں نوکر ہوں تو نو کر بھی سب شامل ہیں اس میں بلکہ مہمان آیا ہوا ہو تو اُس کی طرف سے
بھی فطرانہ دینا ضروری ہے۔ اگر مہمان نہیں دیتا تو یہ میزبان کا فرض ہے اُس کی میز بانی میں یہ بات
داخل ہے کہ اپنے مہمان کا بھی فطرانہ ادا کرے۔ تو انگلستان میں تو یہ بات فوراً پہنچ جائے گی آپ اس پر
عملدرآمد کر سکتے ہیں اور باقی مغربی ممالک میں بھی فون کے ذریعے آج ہی پیغام بھجوا دیں گے انشاء اللہ
اور مشرقی ممالک میں عموماً نسبتاً معیار بلند ہے لیکن بہر حال جہاں تک یہ آواز پہنچ سکتی ہے بچوں کی
رمضان مبارک میں اس پہلو سے بھی تربیت کیا کریں کہ اُن کے دل میں غریب کی ہمدردی پیدا ہو اور براہ
راست قربانی کا جذ بہ پیدا ہوا اور اس کا مزہ بھی اُٹھا لیں کچھ نہ کچھ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم
رمضان مبارک کے حقوق ادا کر سکیں اور یہ آخری رمضان جو اس صدی کا ہے اپنے پیچھے ایسی برکتیں
چھوڑ جائے جن کا کوئی آخر نہ ہو۔ آغاز تو ہو مگر وہ برکتیں جاری وساری ہوں کبھی ختم نہ ہونے والی ہوں اور
اس رمضان کی برکتوں سے خصوصیت کے ساتھ ہم اس قابل ہوسکیں کہ اگلی صدی میں پہلے سے بہتر وجود
کے طور پر داخل ہوں اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ وہ سارے کام جو ہمارے سپرد اگلی صدی کی
تیاری میں کیے گئے ہیں اُن کو ہم کما حقہ احسن رنگ میں سرانجام دیں سکیں ۔ آمین ۔
اس