پاکستان میں جماعت پر ہونے والے مظالم کی تفصیل اور ان مذموم کوششوں کا انجام
حصہ 2
خطبات طاہر جلدے
384
خطبه جمعه ۲۷ مئی ۱۹۸۸ء
نہیں لیکن جو سب سے زیادہ سینے سے لگایا جانے والا گر وہ ہے جس کو اس حکومت نے گلے سے لگایا وہ
دیو بندی علماء کا گروہ ہے جسے مفتی محمود گروپ یا مولا نا فضل الرحمان گروپ بھی کہا جاتا ہے۔ شروع
سے ہی حکومت کے ساتھ ان کے روابط بڑے گہرے تھے ۔ خصوصاً احمدی مسئلہ میں اور نفاذ اسلام کی
کوششوں میں اور یہی وہ علماء تھے جنہوں نے یہاں تک اعلان کیا تھا کہ ضیاء الحق صاحب نے ایسے
عظیم الشان کارنامے انجام دیتے ہیں کہ اب ہمیشہ ہمیش کے لیے یہ امیر المومنین کے طور پر جانے
جائیں گے اور ساری قوم ہمیشہ ان کی مرہون منت رہے گی اور تاریخ میں ان کا نام روشن رہے
گا۔ مولا نا فضل الرحمان صاحب یہ اعلان فرماتے ہیں کہ موجودہ حکومت جو کہ ملک میں اسلامی نظام
کے نفاذ کا دعوی کر رہی ہے۔ اُس نے نہ صرف اسلام کو زبردست نقصان پہنچایا ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے
کہ اس نے اسلام کو شہید کر دیا ہے تو غلط نہ ہو گا۔ احمدیوں کو قتل کرنے والے جب ہاتھ کھل گئے
تو اسلام کو شہید کرنے سے بھی باز نہیں آئے ۔
اب سوال یہ ہے یہ جو سب دوسرے باتیں کہہ رہے ہیں ، صدر ضیاء الحق صاحب ان باتوں
کو تسلیم بھی کرتے ہیں کہ نہیں ، ہو سکتا ہے یہ ساری باتیں لوگ کہہ رہے ہوں اور ابھی بھی یہی سمجھتے
ہوں بیچارے کہ نہیں میں اسلام کی خدمت کر رہا ہوں اور بڑی کامیابی سے کر رہا ہوں ۔ تو اُن کے
الفاظ میں سنیئے جو جماعت احمد یہ کو کل تک کینسر کہہ رہے تھے، سرطان کہہ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ
اس سرطان کو جڑوں سے اکھیڑ پھینکنا اور ہمیشہ کے لیے ملیا میٹ کر دینا ہمارا فرض منصبی بن چکا ہے۔ وہ
۲۸ اگست ۱۹۸۷ کو کراچی میں بیان دیتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ شہر میں ایسی فضاء ہے جس کا کوئی بھی
تصور نہیں کر سکتا ۔ کیا ہم اس افسوسناک سانحہ کے بعد اپنے آپ کو مسلمان کہلانے کے قابل
ہیں۔ ہمارے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ جب تک ہم اس سرطان کو جڑ سے اُکھاڑ نہیں
پھینکیں گے صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔ یعنی سارا پاکستان کا معاشرہ سرطان بن گیا ہے اور سارے
معاشرے کو اُکھاڑ کر پھینک دیں گے اور بنا کس طرح ہے وہ اُن کوششوں کے نتیجے میں جس کو مسلسل
یہ گزشتہ چند سال سے کر رہے تھے، جن کی پیروی یہ چند سال سے کر رہے تھے۔ اب سنیئے آگے فرماتے
ہیں۔ آخری نتیجہ ان کی اسلام کے نام پر قوم کو اکٹھا کرنا جس نتیجے تک جا کے پہنچا ہے وہ ان کے الفاظ
میں یہ ہے کہ ہمارا سب سے بڑا دشمن تعصب ہے۔ ملک کے مشرق اور مغرب میں مسلمان ، مسلمان کا
خطبات طاہر جلدے
385
خطبه جمعه ۲۷ رمئی ۱۹۸۸ء
خون کر رہا ہے (جنگ ۸ فروری ۱۹۸۸ء)۔ پھر آخر پر ایک اقرار ہے جو سننے سے تعلق رکھتا
ہے۔ جماعت احمدیہ کے متعلق آپ کو یاد ہو گا کہ انہوں نے اعلان کیا اور حکومت پاکستان نے با قاعدہ
رسالے جاری کیے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کھلے لفظوں میں کہ احمدی نہ مسلمان ہیں نہ پاکستانی ۔ یہ
پاکستان کے بھی دشمن ہیں اور اسلام کے بھی دشمن ۔ اب صدر ضیاء الحق صاحب ۸ فروری ۱۹۸۸ کواس
مضمون پر کیا کہتے ہیں۔ فرماتے ہیں افسوس ہے کہ چودہ سو سال بعد ہم مسلمان ہیں نہ پاکستانی اور نہ
صلى الله
انسان رہے ہیں ۔ یہ تو بڑا ظلم ہے چودہ سو سال سے کیوں بات شروع کرتے ہیں ۱۹۸۴ سے بات
شروع کرنی چاہیے تھی۔ جب انہوں نے کوششیں کی تھیں یہ اُن کا نتیجہ ہے محمد رسول اللہ ﷺ کی
کوششوں کا نتیجہ نہیں ہے۔ بڑے ظلم کی بات ہے کہ اس مضمون کو وہاں سے شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ کہنا
مان بنایا ہے اور
صلى الله
چاہیے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے تو انسان کو انسان بنایا اور پھر انسان کو مسلمان ، عروسه
مسلمان کو خدا نما مسلمان بنا دیا اور قوم اور وطن کا وفادار بنا دیا، انسانیت کی قدروں کا وفادار بنا
دیا ، مذہبی قدروں کا وفا دار بنا دیا اس میں کوئی شک نہیں یہ بات درست ہے۔ جو تحریک حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ نے شروع فرمائی تھی۔ اُس کے متعلق جائزہ لینا ہو تو تاریخی پس منظر میں جائزہ لیں کہ
اس تحریک کا کیا نتیجہ ظاہر ہوا، کیسی کیسی برکتیں ظاہر ہوئیں۔ ان کو اپنے زمانے کی بات کرنی چاہیے کہ
۱۹۸۴ء میں میں نے قوم کے سامنے اس عزم کا اظہار کیا تھا ، یہ وعدے کیے تھے ، یہ بلند بانگ دعاوی
کیے تھے کہ میں ساری قوم کو دوبارہ مسلمان بناؤں گا اور اسلامی معاشرے کو نافذ کروں گا اور پاکستان کی
قدروں کو دوبارہ زندہ کروں گا پاکستان کی وفاداری کے جذبات کو دوبارہ زندہ کروں گا ۔ ایک عظیم
پاکستانی قوم میری کوششوں کے نتیجے میں منصہ شہود پر ابھرے گی۔ یہ دعوے کیے تھے۔ مگر میں اب یہ
اقرار کرتا ہوں ان ساری کوششوں کے بعد آج مجھے یہ تسلیم کرنا پڑ رہا ہے کہ ان گزشتہ چار پانچ سال کی
کوششوں کے بعد آج ہم مسلمان ہیں نہ پاکستانی ہیں ، نہ انسان رہے ہیں ۔
جب انہوں نے پاکستانی قوم کی چھاتی پر قدم رکھا تھا اور ہر ڈکٹیٹر قوم کی چھاتی پر قدم رکھ کر
عروج کو حاصل کیا کرتا ہے ۔ اُس وقت تو یقیناً وہ لوگ مسلمان تھے چند سال پہلے جو لوگ پاکستان گئے
ہیں وہ گواہی دیتے ہیں کہ ملک کا حال اور تھا اُس وقت ۔ اُس وقت انسانی قدریں ابھی زندہ تھیں اور
یہ سفا کا نہ حالت نظر نہیں آتی تھی جو اس وقت قوم کی حالت ہے۔ اس لیے انہوں نے جس قوم کو پکڑا وہ
خطبات طاہر جلدے
386
خطبه جمعه ۲۷ رمئی ۱۹۸۸ء
مسلمان قوم تھی۔ حضرت خلیفة المسیح الثالث نے باوجود اکثریت کی مخالفت کے یہ اعلان کیا تھا کہ میں لیا تھا کہ
بتا دیتا ہوں احمدیوں کو کہ اس قوم سے مایوس نہ ہوں ۔ اس میں بہت شرافت ہے، ان کی اکثریت
شرافت رکھتی ہے۔ آپ نے جو جائزہ لیا وہ یہ تھا کہ میرے نزدیک ہر ۰۰ پاکستانی مسلمان میں سے ۹۹
شریف النفس ہیں اور ایک کی وجہ سے پاکستان بدنام ہورہا ہے۔ اس لیے ساری قوم کو مردود نہ کہو۔ اس کی
قوم کو اس قوم کے ڈکٹیٹر نے جوڈکٹیٹر بن کر قوم کی چھاتی پر کھڑا ہو گیا اُس نے پکڑا اور دعوی یہ کیا کہ
میں اس کو بہتر مسلمان بناؤں گا ، بہتر انسان بناؤں گا ، بہتر پاکستانی بناؤں گا اور یہ کیا اور اُس کا اقرار یہ گا، اور یہ
ہے کہ افسوس ہے کہ اس عرصے میں ہم مسلمان ہیں نہ پاکستانی ہیں نہ انسان رہے ہیں۔
یہ اقرار پڑھتے ہوئے مجھے غالب کا وہ شعر یاد آگیا جسے پڑھ کے میں نے سوچا کہ کتنے
اچھے اچھے انسان تھے جو خاک میں دفن ہو گئے اور خاک نے اُن کو خاک بنا دیا، بڑے بڑے حسین
چہرے تھے ، بڑے بڑے اعلیٰ دماغ تھے ، بڑے بڑے وجیہ انسان تھے، پُر شوکت انسان تھے ، بڑے
بڑے عظیم الشان راہنما تھے کہاں چلے گئے۔ تو اس کا درد محسوس کر کے اُس نے ایک بات کہی ہے۔ اگر
یہ درد کے لائق بات ہے تو اس سے بہت زیادہ درد کے لائق یہ بات ہے کہ محمد مصطفی ﷺ کی قوم کو
ہاتھ میں لے کر اس کو یہ کچھ بنا دیا جائے کہ اقرار کیا جا رہا ہے کہ ہم نے بنا دیا ہے۔ اُس پر مجھے وہ شعر
یاد آیا یہ شعر ہی ہے جو ان کے حالات پر صادق آتا ہے اور وہ یہ ہے کہ:
مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم !
صلى الله
عروسه
تو نے وہ گنج ہائے گراں مایا کیا کئے (دیوان غالب صفحہ: ۲۳۵)
کس قوم کو اپنے ہاتھ میں پکڑا ہے اور کیا بنا کر رکھ دیا ہے۔ اس مضمون کے بقیہ حصے کو میں انشاء اللہ
اگلے خطبے میں جاری رکھوں گا اور اس کے نتیجے میں ایک بہت اہم اعلان ہے جو میں آخر پہ کرنا
چاہتا ہوں کیونکہ وقت زیادہ ہو چکا ہے اس لیے انشاء اللہ اس خطبے کا بقیہ حصہ اگلے جمعہ میں پیش
کیا جائے گا۔