ائمة التکفیر کو مباھلے کا چیلنج
حصہ 2
خطبات طاہر جلدے
406
خطبه جمعه ۳ / جون ۱۹۸۸ء
سلسلہ کو چلا وے اور بڑھاوے اور ترقی دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق
کر کے نہ دکھا دے (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۹۴، ۲۹۵)
پھر آپ فرماتے ہیں :۔
”اے تمام لو گو سن رکھو کہ یہ اُس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان
بنایا وہ اپنی جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے
سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔ وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی
ایک مذہب ہو گا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔ خدا اس مذہب اور اس سلسلہ
میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم
کرنے کا فکر رکھتا ہے نامراد رکھے گا اور یہ غلہ اہے نامراد رکھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت
آجائے گی۔ اگر اب مجھ سے ٹھٹھہ کرتے ہیں تو اس ٹھٹھے سے کیا نقصان کیونکہ کوئی
نبی نہیں جس سے ٹھٹھہ نہیں کیا گیا ۔ پس ضرور تھا کہ مسیح موعود سے بھی ٹھٹھہ
کیا جاتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ
مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ (یس : ۳۱)
کہ وائے حسرت انسانوں پر ان بندوں پر کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ
کوئی رسول ان کی طرف آیا ہو اور اُس سے انہوں نے ٹھٹھہ نہ کیا ہو۔
پس خدا کی طرف سے یہ نشانی ہے کہ ہر ایک نبی سے ٹھٹھہ کیا جاتا
ہے مگر ایسا آدمی جو تمام لوگوں کی روبرو آسمان سے اترے اور فرشتے بھی اس
کے ساتھ ہوں اُس سے کون ٹھٹھہ کرے گا ۔ پس اس دلیل سے بھی عقلمند سمجھ سکتا
ہے کہ مسیح موعود کا آسمان سے اتر نا محض جھوٹا خیال ہے۔ یاد رکھو کہ کوئی آسمان
سے نہیں اترے گا۔ ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں
گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر
ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی
بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا“
خطبات طاہر جلدے
407
خطبه جمعه ۳ / جون ۱۹۸۸ء
اس پیشگوئی کا آغاز جن دعاوی سے کیا گیا ہے اس پیشگوئی کا آخران دعاوی کی تصدیق کر رہا
ہے کیونکہ ساری باتیں جو تقریبا ایک سو سال پہلے کئی گئیں آج تک تمام مخالفین کے لئے کھلا چیلنج بنی ہوئی
ہیں اور دو سال قبل میں نے سارے مسلمانوں کے علماء کو جو ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام جھوٹے تھے اور حضرت عیسی بجسد عنصری آسمان پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو چیلنج کیا تھا ساری
جماعت کی طرف سے آج تک اُس چیلنج کو قبول نہیں کیا ۔ ابھی بھی وہ چیلنج کھلا ہے ایک سو سال گزر گئے
ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ ایک ایک بات سچی ثابت ہوئی ہے۔ پس اگر تم
سمجھتے ہو کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جھوٹے ہیں تو حضرت مسیح کو آسمان سے اتار کر دکھاؤ اتنی سی بات
ہے۔ جو زور لگتا ہے لگا لو دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں والی طاقت سے سازش کرو اور ان کے ساتھ ہو جاؤ
اور احمدیت کو جھوٹا کرنے کے لئے صرف اتنی ہی بات ہے اُس مسیح کو جس کے متعلق تم یقین رکھتے ہو کہ
وہ زندہ آسمان پر بیٹھا ہے اور آخری وقتوں میں یہ زمانہ ہے۔ یہ دن ہیں جس میں اترنے کا منتظر ہے
دعاؤں کے ذریعہ گریہ وزاری کے ذریعہ چارے کر کے ہر قسم کی نئی ایجادات سے استفادہ کرتے ہوئے
کوشش کرو کہ کسی طرح اُس روٹھے ہوئے مسیح کو منا کر دوبارہ زمین پر لے آؤ۔ لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ تم کبھی ایسا نہیں کرو گے کبھی ایسا نہیں کر سکو گے فرماتے ہیں:
” ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں تمام مریں گے اور کوئی ان
میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی
رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے
اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان
سے اتر تے نہیں دیکھے گی۔ تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے
گا ( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه : ۶۶ - ۶۷ )
پس یہ گھبراہٹ کے دن آگئے ہیں تم اس گھبراہٹ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو
استغفار سے کام لو اور بے باکی میں آگے نہ بڑھو اور تقویٰ اختیار کرواسی میں تمہاری نجات ہے اللہ تعالیٰ نہ
تمہیں سچائی کو قبول کرنے کی توفیق بخشے ۔ آمین ۔