نمازی بننے کی تلقین نیز نماز میں لذت پیدا کرنے کے طریق از تحریرات حضرت مسیح موعودؑ

حصہ 2

خطبات طاہر جلدے
456
خطبه جمعه ۲۴ جون ۱۹۸۸ء
اس حد تک آپ کا نماز کا سجدہ بنے گا کیونکہ حضرت مسیح موعودہ رت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ سجدہ
سایہ ہے اس اندرونی حالت کا ۔ اگر اندرونی حالت پیدا ہی نہیں ہوئی تو سایہ کیسے ، تو سایہ کیسے بن جائے گا۔ تو نماز
بنانے کا ایک ایک جس طرح اینٹ رکھ کر معمار ایک عمارت بناتا ہے اور سکھاتا ہے دوسرے کو کہ اس
طرح عمارت بنائی جاتی ہے اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمیں نماز کی عمارت بنانے
کے گر سکھا رہے ہیں۔
پس میں جماعت سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ ضرور نماز کی طرف ایک باشعور حالت کے یہ
ساتھ متوجہ ہو گی ۔ صرف ظاہر کو قائم نہیں کرے گی بلکہ اس کی روح کے ذریعے اس کے قیام اور رکوع
اور سجود کو قائم کرنے کی کوشش کرے گی اور اپنے گھروں میں یہ تذکرے کئے جائیں گے۔ اپنے بیوی
بچوں عزیزوں سے ان باتوں پر گفتگو کی جائے گی انہیں پیار سے سمجھایا جائے گا اور اپنی نماز کی
خصوصیت سے نگرانی کی جائے گی۔ آپ نگرانی جب تک شروع نہیں کرتے اس وقت تک آپ کو پتا
ہی نہیں لگتا کہ یہ کیا باتیں ہیں ۔ جب اپنے ذاتی تجربوں سے گزریں گے اپنی نماز کی خالی حالت کو
دیکھیں گے طبیعت میں گھبراہٹ پیدا ہوگی ، خوف پیدا ہو گا اور شعور بیدار ہوگا ایک نیا شعور وجود میں
آئے گا۔ تب آپ کو پتا چلے گا کہ یہ کیا باتیں تھیں جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الفاظ میں آپ کے سامنے رکھی ہیں۔
جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا آخر پر میں یہ یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ اس عظیم الشان
تاریخی مباہلے کا جس کا چیلنج تمام احمدیوں کی نمائندگی میں میں نے تمام دنیا کے مکذبین اور مکفرین کو
دیا ہے نماز سے بھی ہے اور بہت گہرا تعلق نماز سے ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
۳ رفروری ۱۹۰۶ء کو ایک ایسی رات الہام ہوا جبکہ بادل نہایت زور سے گرج رہے تھے اور خدا تعالیٰ
کی ایک رنگ میں بیرونی طور پر قہری تجلی کا نظارہ تھا۔ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا الہام ہوا اٹھو نمازیں پڑھیں اور قیامت کا نمونہ دیکھیں“۔ ( تذکرہ صفحہ: ۵۰۷)
پس اگر آپ دنیا کو بیدار کرنے لئے اور احمدیت کی طرف متوجہ کرنے لئے خدا تعالیٰ سے
ایک ایسا عظیم الشان نشان چاہتے ہیں کہ دنیا قیامت کا نمونہ دیکھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی سچائی روز روشن کی طرح ظاہر ہو جائے اور سارے اندھیرے جو تکذیب کے پھینکے جا رہے

خطبات طاہر جلدے
457
خطبه جمعه ۲۴ جون ۱۹۸۸ء
ہیں وہ سارے چھٹ جائیں ۔ جس طرح سورج چڑھتا ہے تو رات کے لئے بھاگنے کے سوا مقدر کچھ
نہیں رہتا اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تکذیب میں جتنا ظلم پھیلایا جا رہا ہے جتنی
تاریکیاں پھیلائی جا رہی ہیں خدا سے ایسا نشان مانگیں جو سورج کی طرح چڑھے اور ان تاریکیوں کا
تار پود بکھیر کر رکھ دے۔ وہ کیسے حاصل ہوگا الہاما خدا تعالیٰ نے خود بیان فرمادیا ہے یہ وہ طریق ہے۔
اٹھو نمازیں پڑھیں اور قیامت کا نمونہ دیکھیں ۔“
66
پس میں امید رکھتا ہوں کہ ویسے بھی اس صدی کے اختتام پر سب سے زیادہ قابل توجہ امر
نماز ہی تھی اور اسی کی طرف میں نے متوجہ کرنا تھا۔ یہ عجیب خدا تعالیٰ کی طرف سے تصرف ہوا ہے کہ
ساتھ ہی چونکہ مباہلہ کا چیلنج دے دیا گیا ہے اور ان دونوں کے تعلق کو خود خدا نے رؤیا کے ذریعے بھی
مجھے سمجھا دیا کہ اگر مباہلہ کو عظیم الشان طریق پر کامیاب کرنا چاہتے ہو تو نمازوں کی طرف جماعت کو
متوجہ کرو اور پھر اس الہام کی طرف بھی توجہ پھیر دی کہ اس کا بھی اسی سے تعلق ہے اس لئے میں
خصوصیت کے ساتھ جماعت کو ایک دفعہ پھر تاکید کرتا ہوں کہ اس سال کو بشدت عبادت الہی کا سال
بنا دیں جو ذکر الہی سے معمور ہو اور جس میں ہم خدا کی یاد کی لذتیں پائیں ۔ اللہ کرے کے ایسا ہی
ہو۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی