حضور کی ایک رؤیا کا ذکر۔ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے نشانات دیکھ کر قومیں ایمان نہیں لاتیں۔ مکذبین کو انتباہ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الحجر کی آیات کی روشنی میں سنت اللہ اور انبیاء کے مکذبین کے انجام کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ حضور نے اپنے ایک رویائے صادقہ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور مجرموں سے خدا کا سلوک کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔ نیز آپ نے بیان فرمایا کہ محض نشانات دیکھ کر قومیں ایمان نہیں لایا کرتیں اور جماعت کو مخالفین کی ہدایت اور خدا کے رحم کے لیے دعا کرنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: قرآن کریم کی تفسیر، سنت اللہ، تاریخ کا دہرایا جانا، نشانات اور ایمان، ہدایت کی دعا
خطبات طاہر جلدے
547
خطبه جمعه ۱۲ اگست ۱۹۸۸ء
حضور کی ایک رؤیا کا ذکر۔ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے
نشانات دیکھ کر تو میں ایمان نہیں لاتیں ۔ مکذبین کو انتباہ
( خطبه جمعه فرموده ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں :
وَمَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ
كَذَلِكَ تَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ وَلَوْ
فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيْهِ يَعْرُجُونَ )
لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ
پھر فرمایا :۔
(الحجر: ۱۲-۱۶)
سورۃ الحجر سے یہ چند آیات جو میں نے آج کے جمعہ کے لیے منتخب کی ہیں ان کا
ترجمہ یہ ہے کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کے پاس کوئی رسول آئے اور وہ اُس سے استہزاء
کا سلوک نہ کریں یا جب بھی کبھی اُن کے پاس کوئی رسول آتا ہے ۔ وہ اس کے سوا
کچھ نہیں کرتے کہ اُس سے تمسخر کرتے ہیں اور استہزاء کا سلوک کرتے ہیں۔
كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِ مِینَ اسی طرح ہم مجرموں کے
خطبات طاہر جلدے
548
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
دل میں یہ عادت داخل کر دیتے ہیں۔ یعنی اُن کے مزاج میں ، اُن کی عادات میں فطرت ثانیہ کی طرح
یہ کبھی داخل ہو جاتی ہے کہ جب بھی خدا کی طرف سے کوئی آئے اُس کے ساتھ استہزاء کا سلوک
کرنا ہے لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ وہ ایمان نہیں لاتے ۔
بھیجے ہوئے پر ایمان نہیں لاتے اور اُن کے لیے اور اس سے پہلے لوگوں کی سنت اور ان کی تاریخ ایک
نمونہ بن جاتی ہے یعنی اُس نمونے کے پیچھے چلنے والے ہیں ۔ گویا وہی لوگ ہیں جو گزشتہ زمانوں میں اسی
قسم کی حرکتیں کر چکے ہیں اور اب دوبارہ ظاہر ہوئے ہیں۔ تو اپنے سے پہلوں کی سنت پر عمل کرنے والے
یہ لوگ ہیں اور اُس کے مقابل پر خدا کی بھی ایک سنت ہے۔ اُس کا بھی یہیں ذکر ہے فرمایا
قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ حالانکہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس سے پہلے اسی قسم کے لوگوں کے
ساتھ خدا کی کیا سنت جاری ہوئی تھی اور ان دونوں سنتوں میں آپ کوئی تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔ نہ ان
بدکردار لوگوں کی سنت میں تبدیلی دیکھیں گے جن کو خدا تعالیٰ نے اُن کے جرموں کی وجہ سے ایک غلط طرز
عمل اختیار کرنے پر پابند فرما دیا ہے۔ اُن کے دلوں میں جا گزین کر دی ہے یہ بات کہ تم اس لائق نہیں ہو
کہ سچوں کو قبول کرو اس لیے تم جس حد تک تم سے ممکن ہے کج روی اختیار کرو ۔ دوسری طرف
سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ سے مراد وہ سنت ہے جو اولین کے بارے میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتی
رہی ہے۔ جو اُن کے ساتھ خدا کا سلوک ہوتا رہا ہے۔ وہ اُن کی سنت بن گیا یعنی پہلے انکار کی سنت اور پھر
ہلاکت اور تباہی کی سنت وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جن کے
او پر اگر ہم آسمان سے دروازے بھی کھول لیں۔ ایسے دروازے جن پر یہ چڑھ سکیں اور خود آسمان کی بلندیوں پر
جا کر سچائی کا مشاہدہ کریں اور نشانات کو دیکھ لیں لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُ نَا وہ یہ سب کچھ
دیکھنے کے بعد یہ کہیں گے کہ ہماری آنکھیں مد ہوش ہو گئی ہیں، ہماری آنکھوں کو نشہ چڑھ گیا ہے
رو
بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ ہم تو ایسی قوم ہیں جس پر جادو کر دیا گیا ہے۔ ان آیات میں
مضامین بیان ہوئے ہیں۔ اگر چہ تسلسل ہے مضمون کا لیکن اس مضمون کو دو حصوں میں بیان فرمایا گیا
ہے۔ پہلا یہ کہ خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے، خدا تعالی کی یہ تقدیر ہے کہ بعض لوگ لازماً اس کے بندوں سے
اُس کے بھیجے ہوؤں سے استہزاء کا سلوک کرتے ہیں اور اُن کا یہ رویہ ان کا مقدر بنا دیا جاتا ہے۔ ان
کے دلوں میں یہ بات داخل کر دینے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اُس سے ٹل نہیں سکتے ، اُن کے مقدر میں یہ
خطبات طاہر جلدے
549
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
بات لکھی جاتی ہے۔ پہلا سوال تو یہ ہے کہ اگر خدا تعالی خود انبیاء کے منکرین کو استہزاء کا طریق سکھاتا
ہے اور اُن کے دلوں میں یہ بات جما دیتا ہے نقش کر دیتا ہے کہ تمہیں بہر حال میرے بھیجے ہوؤں سے
مذاق کرنا ہے اور استہزاء اور تمسخر کا سلوک کرنا ہے تو اُن کا پھر کیا قصور۔ لیکن اس سوال کا جواب اسی آیت
میں اس کے آخری حصے بیان میں فرما دیا گیا فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ہم یہ نصیبہ مجرموں کا
بناتے ہیں۔ اس سے ایک بات خوب کھل گئی کہ جب خدا تعالی اپنے بندوں کو بھیجا کرتا ہے بنی نوع انسان کی
اصلاح کے لیے تو دراصل وہ قوم مجموعی بحیثیت قوم مجرم ہو چکی ہوتی ہے۔ اُس میں اچھے لوگ بھی ہوتے
ہیں، استثناء بھی موجود ہوتے ہیں لیکن ایک بھاری تعداد اُس قوم میں جرم کرنے والوں کی ہوتی ہے۔
پس در اصل جرم کی سزا میں صداقت سے محرومی بھی شامل ہے۔ پس خدا تعالی کی طرف سے کوئی ظلم
نہیں ہوتا کہ ان لوگوں کو صداقت پہچاننے سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ فرمایا وہ مجرم ہیں اور اس قسم کے مجرم ہیں کہ
اس جرم سے باز آنے والے نہیں۔ ایسے لوگوں کی سزا یہ ہے کہ وہ صداقت سے محروم کر دیئے جاتے ہیں۔ پس
اسی وجہ سے وہ صداقت ن سے سے محروم مح نہیں ہوتے کہ خدا تعالیٰ نے ان کے دل پر پر نقش نقش کر کر دیا ہے کہ تم لاز ما صداقت کا
انکار کرو گے بلکہ جرم کے نتیجے میں یہ اُن کو سزا ملتی ہے۔ چنانچہ اس مضمون کو خوب کھول دیا
لَا يُؤْمِنُونَ ہے وہ کبھی بھی اُس خدا کے بھیجے ہوئے پر ایمان نہیں لائیں گے
وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ اور ان سے پہلے ایسے لوگوں کی سنت گزر چکی ہے۔ جو کسی
صورت بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مرسلین اور اُس کے پیغمبروں پر ایمان نہیں لائے اور اسی حالت میں وہ ہلاک
ہوگئے ۔ دوسرا پہلو وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِنَ السَّمَاء میں یہ مضمون بیان فرمایا گیا ہے
کہ ان کا انکار اس وجہ سے نہیں کہ ان کو کوئی نشان نہیں دکھایا جاتا۔ لیکن اس مضمون کے اس حصے کو میں بعد میں
بیان کروں گا۔ پہلے اس پہلے حصے سے متعلق کچھ مزید باتیں میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔جیسا کہ
میں نے بیان کیا تھا سنت میں دو پہلو ہیں۔ پہلوں کی سنت کیا ہے۔ وہ جو خود کرتے رہے تحقیر اور استہزاء اور
تمسخر ۔ یہ ایک ان کی سنت ہے اور ایک سنت وہ ہے جو خدا نے اُن پر جاری فرمائی اور وہ اُن کا بد انجام ہے۔
اس سے متعلق قرآن کریم میں متعدد آیات ہیں جو اس مضمون کو مختلف رنگ میں کھول کھول کر
بیان فرما رہی ہیں جیسا کہ فرمایا قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ وہی لفظ سنت ہے جس کی جمع
خطبات طاہر جلدے
550
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
استعمال فرمائی گئی یہاں ۔ فرمایا قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ
فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (آل عمران: ۱۳۸) اس سے پہلے تم سے پہلے
لوگوں کی سنت تمہارے سامنے گزر چکی ہے اور اس سنت کا ایک حصہ یعنی اُن کی کج روی ، اُن کی
بغاوت ، اُن کا طعی یہ سب چیزیں تم پر روشن ہیں لیکن تم زمین پر پھر کے خوب سیر کر کے دیکھو تو سہی کہ ان کی
عاقبت کیسے ہوئی تھی ۔ ان جھٹلانے والوں کا انجام کیا تھا۔ پس سنّت میں یہ دونوں باتیں داخل ہیں اُن کی
بداعمالی ، اُن کا انکار اور پھر ان کا انجام ۔ چنانچہ سنن کے تابع ان دونوں مضامین کو قرآن کریم میں یہاں
اکٹھا بیان فرما دیا ہے پھر الانعام آیت ۱۲ میں فرمایا قُلْ سِيرُ وا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (الانعام (۱۲) اے محمد ﷺ مخاطب حضور اکرم ہیں۔ محمد کا نام تو
ظاہر نہیں فرمایا گیا لیکن مراد یہی ہے کہ اے میرے رسول تو اُن سے کہہ دے، ان کو پیغام پہنچا دے
سِيرُوا فِي الْأَرْضِ وہ خوب زمین میں سیر کریں اور پھر کر سیاحت کر کے پرانی قوموں کے
انجام کا مشاہدہ کریں ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ پھر یہ دیکھیں سمجھیں کہ
اس سے پہلے تکذیب کر نیوالے جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا تھا پھر فرمایا:
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا
الطَّاغُوْتَ ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ
الضَّلُلَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ
عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (اخل : ۳۷)
(
کہ ہم نے ہر امت میں رسول مبعوث فرمائے تھے اور ان کو یہ پیغام دیا تھا
أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب
کرو۔ یعنی شیطانی طاقتوں سے الگ رہو فَمِنْهُم مَّنْ هَدَى الله ان میں سے بعض وہ تھے
جن کو خدا نے ہدایت عطا فرمائی وَ مِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَةُ ایسے بھی تھے اُن
میں جن پر گمراہی مقدر کر دی گئی جن کا مقدر ہوگئی گمراہی ۔ حقت کا مطلب ہے لازم ہوگئی ۔ ایسی
خطبات طاہر جلدے
551
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
تقدیر بن گئی جسے ٹالا نہیں جاسکتا۔ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ
عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ پس خوب زمین میں پھر کے سیاحت کر کے دیکھو اور دیکھو کہ جھٹلانے
والوں کا کیا انجام ہے یا کیا انجام تھا۔ پھر سورہ طور میں آیات ۱۲ اور ۱۳ میں بیان فرمایا
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ پر آج کے دن ہلاکت ہے سب جھٹلانے والوں کے لیے
الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ (الطور (۱۲-۱۳) وہ جو اپنی سرکشی اور گمراہی میں بھٹک رہے ہیں۔
اس مضمون کو بیان کرنے کے لیے آج میری توجہ ایک رؤیا کے ذریعہ مبذول کراوئی گئی
ہے۔ رات میں نے رویا میں دیکھا کہ کچھ انگریز احمدی بیٹھے ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک مجھ سے
سوال کرتا ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی کسی تحریر کا جو آپ نے ترجمہ کیا ہے وہ
مجھے درست معلوم نہیں ہوتا اور وہ ترجمہ یہ بیان کرتا ہے۔ انگریزی کا ایک محاورہ ہے History
repeats itself کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ اُس ترجمے میں اس محاورے کا پہلا حصہ
استعمال کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دوسرا نتیجہ نکالا ہوا ہے۔ اردو میں بھی یہی ہے
اور ترجمہ میں بھی یہی ہے کہ ( اُن کے الفاظ اس قسم کے ہیں ) تاریخ اپنے آپ کو ضرور دہراتی ہے اور
خدا تعالیٰ مجرموں کو ضرور سزا دیتا ہے۔ چنانچہ اس کا خواب میں مجھ پر یہ اثر ہے کہ میں نے ترجمہ کیا ہے
کہ History repeats itself اور آگے مجھے یاد نہیں کہ الفاظ کیا تھے لیکن
Punishment کے لفظ تھے یا کوئی اور لفظ تھے لیکن مضمون یہی تھا۔ اس لیے چونکہ خواب کے
انگریزی الفاظ یاد نہیں میں اس کو چھوڑتا ہوں لیکن بعینہ اس مضمون کو میں نے انگریزی میں بیان
کیا یعنی اُس کے نزدیک میری تحریر میں یہ بات تھی ۔ وہ کہتا تھا History repeats کا یہ مطلب
تو نہیں ہے۔ یعنی اعتراض یہ تھا کہ تم نے History repeats کا دوسرا معنی کر دیا ہے حالانکہ اس کا
یہ مطلب تو نہیں ہے۔ کچھ دوسرے انگریز احمدی ہیں وہ میری تائید میں بولتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں نہیں
بالکل صحیح ہے، اس موقع پر یہی محاورہ استعمال ہونا چاہئے تھا۔ پھر میں اُس کو سمجھاتا ہوں اور میں اُسے کہتا
ہوں دیکھو تم لوگوں کا جو دنیاوی محاورہ ہے وہ در حقیقت ایک سطحی بات تھی ۔ اُس میں فی الحقیقت کوئی بھی
ٹھوس مضمون بیان نہیں ہوا بلکہ اس کے نتیجے میں ابہام پیدا کر دیا گیا ہے۔ بہت سے لوگ اس محاورہ
کو سنتے ہیں تو یہ سمجھتے ہیں کہ گویا تاریخ بعینہ دوبارہ اپنے آپ کو دہراتی چلی جاتی ہے کوئی نئے نقوش دنیا
خطبات طاہر جلدے
552
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
میں ظاہر ہی نہیں ہوتے ۔ ہمیشہ وہی چکر ہے جو اپنے آپ کو دوبارہ ظاہر کرتا چلا جاتا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس محاورے میں جان ڈال دی ہے یہ متوجہ فرما
کر کہ تاریخ اس طرح دہرایا کرتی ہے کہ خدا کی کی کچھ سنتیں ہیں جن میں تم کوئی تبدیلی نہیں دیکھو گے اور اور بید بد
کرداروں اور مجرموں کے حق میں وہ سنتیں اس طرح ظاہر ہوا کرتی ہیں۔اس لیے اس History کو تم
کبھی بھی تبدیلی نہیں کر سکتے یہ بہر حال اپنے آپ کو دہرائے گی۔ تو میں دیکھتا ہوں وہ جو تائید میں بولنے
والے تھے ان کے چہرے بشاشت میں کھلکھلا اٹھتے ہیں کہ ہاں اب سمجھ آئی کہ یہ مضمون کیا ہے اور جن کی
طرف جو ایک صاحب اعتراض کر رہے تھے ان کے اندر بھی اعتراض میں گستاخی نہیں تھی بلکہ ایک پوچھنے کا
رنگ تھا۔ اُن کے چہرے پر اس طرح بشاشت تو نہیں آئی لیکن یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ بات سمجھ گئے ہیں۔
اس رؤیا سے مجھے خیال آیا کہ اس مضمون کے متعلق میں آج آپ کے سامنے کچھ بیان
کروں اور آپ کو دعا کی طرف متوجہ کروں کیونکہ یہ بہت انذاری رویا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے
کہ جس قوم کو آج ہم مخاطب کر رہے ہیں ، جس کو ہم نے مباہلے کی دعوت دی ہے بد قسمتی سے ان
کے مقدر میں خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا دن دیکھنا ہے ورنہ اللہ تعالیٰ اس طرح میرے ذریعے پیغام
نہ دیتاHistory repeats itself اس میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھو گے، مجرموں کو خدا ضرور
سزا دے گا ۔ اس لیے وہ آیات جو میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی ہیں یہ وہی تاریخ ہے جو
دہرائی جا رہی ہے جس کا ذکر خدا تعالی قرآن کریم میں بار بار ذکر فرماتا ہے فَسِيرُوا فِي
الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ اور تم خوب دنیا میں سیاحت کرو
اور گھوم پھر کے دیکھو تم دیکھو گے کہ مکذبین کی عاقبت اُن کا انجام بہت برا ہے۔ کیف میں یہ نہیں
فرمایا کہ برا ہے مگر جب ایک چیز بہت ہی زیادہ درجے تک پہنچ جائے تو وہاں یہ کہنے کی ضرورت
نہیں پڑا کرتی کے برا ہے یا اچھا ہے۔ لفظ گیف ہی بتا دیتا ہے کہ دیکھو دیکھو کیسا اُن کا انجام ہے۔
پس جب بدی حد کو پہنچ جائے تو اس کے لیے لفظ کیف ہی استعمال ہوگا اور جب کوئی خوبی حد کو پہنچ
تو اُس کے لیے بھی لفظ کیف ہی استعمال ہو گا لیکن دوسری آیت جوالطور کی ہے اُس میں
اس مضمون مون کو اور بھی کھول دیا۔ بیان فرمایا : فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ہلاکت ہے اس دن اُن
لوگوں کے لیے جنہوں نے تکذیب کی راہ اختیار کی ہے۔
خطبات طاہر جلدے
553
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
ان آیات پر غور کرتے ہوئے انسان کا ذہن اس طرف بھی منتقل ہوتا ہے کہ سارے قرآن
میں کہیں مومنین کے لیے ہلاکت کا ذکر نہیں آیا خواہ وہ غلط ہی ایمان لانے والے ہوں۔ ڈرایا گیا ہے
مکذبین کو ان کی تکذیب سے اور کہیں یہ نہیں فرمایا گیا کہ دیکھو غلطی سے فلاں لوگ ایمان لے آئے
تھے ہم نے اُن کو ہلاک کر دیا ہے۔ غلطی سے وہ لوگ ایک جھوٹے کو سچا سمجھ بیٹھے تھے ہم نے اُن کو تباہ کر
دیا ہے۔ سارے قرآن میں ایک بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ جس میں خدا تعالیٰ نے اس صورت حال
سے متنبہ فرمایا ہو کہ دیکھو فلاں قوم نے غلطی سے ایک ایسے شخص کو قبول کر لیا تھا جس کو میں نے نہیں بھیجا
تھا اور دیکھو وہ کس طرح ہلاک کئے گئے اور کس طرح تباہ کئے گئے ۔ یہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور اس کی
شان ہے ایمان لانے والا اگر سچے دل سے ایمان لاتا ہے۔ تو اس کے لیے کوئی خوف نہیں کوئی اور کوئی
ہلاکت نہیں۔ لیکن تکذیب کرنے والے کے لیے ہلاکتیں ہیں اور متعدد باران ہلاکتوں کا قرآن کریم
میں اس طرح کھول کھول کر ذکر فرمایا گیا ہے کہ کسی پر یہ مضمون مشتبہ نہیں رہنا چاہئے۔
پس اس موقع پر جبکہ مباہلہ کی دعوت غیروں کو دی گئی ہے اس وجہ سے خصوصیت سے کہ یہ
استہزا میں بڑھ رہے ہیں اور اپنے گزشتہ کردار میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر رہے۔ استہزا میں بھی بڑھ
رہے ہیں ظلم میں بھی بڑھ رہے ہیں اور حکومت کا جہاں تک تعلق ہے وہ معصوم احمد یوں پر قانونی
حربے استعمال کر کے طرح طرح کے ستم ڈھا رہی ہے اور آپ کو یاد ہوگا کہ میں نے آغاز ہی میں
حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ آپ اگر اپنی شان کے خلاف بھی سمجھتے ہوں چیلنج کو قبول کرنا اگر آپ زیادتیوں
سے باز نہ آئے اور ظلم وستم کی یہ راہ نہ چھوڑی تو جہاں تک میں سمجھتا ہوں خدا کی تقدیر اسے مباہلہ کا کا چیلنج
قبول کرنے کے مترادف بنائے گی اور آپ سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ تو یہ حالات جس طرف اشارہ
کر رہے تھے وہاں تک ہمارے ظن کا تعلق تھا۔ اندازہ ہو رہا تھا کہ بہت سے ایسے مکذبین ہیں جو
شرارت سے باز نہیں آ رہے بلکہ تمسخر اور استہزا میں اور ظلم وستم میں بڑھ رہے ہیں ۔ چنانچہ سارے
پاکستان میں بار بار یہ کوشش کی گئی ہے علماء کی طرف سے کہ اس مباہلے کو انتہال کی بجائے اشتعال
کا ذریعہ بنایا جائے اور کثرت کے ساتھ احمدیوں کے خلاف عوام الناس کے جذبات مشتعل کر کے
اُنھیں ان کو مارنے پیٹنے قتل کرنے ، لوٹنے اور ان کے گھر جلانے پر آمادہ کیا جائے ۔ وہ سمجھتے ہیں اس
طرح ہم ایک اپنی تقدیر ظاہر کریں گے۔ جہاں تک خدا تعالی کی تائید کا تعلق ہے کوئی اُن کے بیانات
خطبات طاہر جلدے
554
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
میں آپ کو ایسا یقینی اظہار نہیں ملے گا کہ دیکھو خدا ہمارے ساتھ ہے، مباہلہ کر کے یہ لوگ خود تباہ ہو چکے
ہیں آپ دیکھیں گے کہ خدا کی تقدیر ان کو مٹادے گی۔ کہیں کوئی اظہار نہیں ملے گا۔ اس کے برعکس یہ
اعلان آپ کو ملیں گے کہ کچھ بھی نہیں ہونا۔ یعنی مباہلہ تو ہے لیکن کچھ بھی نہیں ہونا آپ دیکھ لینا۔ اب یہ
سچے کے منہ کی بات نہیں ہے۔ اگر کوئی خدا پر ایمان لاتا ہے اور مباہلے کے مضمون سے واقف ہے اور
اُس پر یقین رکھتا ہے۔ تو اس کو یہ اعلان کرنا چاہئے کہ لودیکھو دشمن خود اپنے دام میں آ گیا ہے۔ جب
اعلان کر دیا ہے اس نے کہ اے خدا! جھوٹے پر لعنت ہو تو خود اپنی اس بد دعا کی زد سے بچ نہیں سکے گا
اور تم دیکھنا کہ جو کچھ ہم نہیں کر سکے تھے اس دشمن کے خلاف اب خدا کی تقدیر ظاہر کرے گی۔ یہ ایک
مومن کارد عمل ہونا چاہئے لیکن وہ جس کو خدا کی تقدیر پر خدا کی قدرتوں پر ایمان ہی نہ ہو اور وہ مذہب
کو کھیل بنا رہا ہو اُس کا رد عمل بالکل وہی ہونا چاہئے جو ہمارے مخالفین کا ہے کہ مباہلہ تو خیر چھوڑو یہ
تو فضول باتیں ہیں کچھ بھی نہیں ہونا ۔ کہاں خدا ان باتوں کو سن کر قوموں کے خلاف حرکت میں آیا کرتا
ہے۔ کہاں وہ جھوٹوں کو سز ا دیا کرتا ہے یہ سب قصے ہیں ۔ ہاں ہم اپنے ہاتھوں سے ان کو سزا دے سکتے
ہیں اور ہم ان کو بتائیں گے کہ خدا کون ہے۔ چنانچہ اس عزم کے ساتھ وہ اُٹھے ہیں کہ دنیا سے خدا کی
خدائی کی بجائے اپنی خدائی منوائیں اور یہ بتائیں کہ ہم میں طاقت ہے ان کو مٹانے کی ۔ یہ مباہلہ کیا
لیے پھرتے ہیں کس خدا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اُس خدا نے تو کچھ نہیں کرنا یہ تو اعلان کر چکے
ہیں بار بار۔ ہاں ہم کچھ کر کے دکھا ئیں گے اور یہی انہوں نے مباہلے کا مطلب سمجھا ہے۔ اس لیے
اگر چہ بارہا کثرت کے ساتھ احمدیوں کی تکلیفوں کی خبریں مل رہی ہیں۔ لیکن مجھے کامل یقین ہے کہ یہ
مقابلہ خدا سے ہے ان لوگوں کا اور اس میں جماعت احمد یہ نہ کچھ کر سکتی ہے نہ اُس کے کرنے کا کوئی محل
اور مقام ہے، صرف انتظار ہے۔ خدا کی تقدیر لازما ان کو پکڑے گی اور لازما ان کو سزا دے گی جوان
شرارتوں سے باز نہیں آئیں گے کیونکہ وہ معصوم احمدی جن کو اب سزادی جا رہی ہے اُن کو صرف اس
جرم کی سزادی جارہی ہے کہ ہم خدا کی طرف اپنے مقدمے کو لے جاتے ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے
کیا تھا۔ اس لیے کوئی دنیا کا قانون اس میں ٹوٹتا ہی نہیں۔ پہلے تو ان کے پاس بہانے تھے قانون
توڑنے کے اس موقع پر تو کوئی بھی بہانہ نہیں رہا۔ کھلم کھلا خدا تعالی سے ٹکر ہے اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ
تمہیں یہ بھی اجازت نہیں کہ تم خدا کی عدالت تک پہنچوا گر ایسا کرو گے تو ہم تمہیں سزا دیں گے۔
خطبات طاہر جلدے
555
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
پس یہ حالات دیکھنے کے بعد دل خوفزدہ ہوتا تھا اور انسان طبعا یہ نتائج نکالتا تھا کہ ممکن ہے یعنی
اس بات کا احتمال ہے کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کے مجرمین اور ان کا ساتھ دینے والوں کو سخت سزا دے گا لیکن
رات کے رویا نے میرا دل ہلا دیا ہے کیونکہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ سزا ایک قسم کا مقدر بن گئی ہے اور
لازما ان میں سے ایک طبقہ میں اب بھی یہی کہتا ہوں کہ سب نہیں ان میں سے ایک طبقہ عبرت کا نشان بنے
گا لیکن دوسرا مضمون ان آیات میں جو بیان فرمایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ نشان کے باوجود ضروری نہیں کہ یہ
لوگ ایمان لے آئیں۔ میں نے گزشتہ خطبے میں یہ دعا کی تحریک کی تھی کہ دعا کریں کہ ایسا نشان ظاہر
ہو۔ جس کے نتیجے میں ساری قوم ایمان لے آئے لیکن ان آیات میں مجھے میری غلطی کی طرف متوجہ
فرمایا انسانی سوچ بہر حال ناقص سوچ ہے۔ کلام الہی میں اس مضمون پر روشنی ڈالی اور یہ بتایا نشانات
کے دیکھ کر تو میں ایمان نہیں لایا کرتی ۔ چنانچہ فرمایا لَا يُؤْمِنُونَ نہیں ایمان لائیں گے اور
پہلوں کی سنت پر چلیں گے جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ ان لوگوں نے جو سلوک اختیار کیا وہی یہ
اختیار کریں گے، اُن لوگوں کے ساتھ خدا نے جو سلوک اختیار کیا وہی خدا تعالیٰ اختیار کرے گا۔ وَ لَوْ
فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ اگر ہم آسمان پر ان کے لیے دروازے کھول دیں۔ یا ایک
بہت عظیم الشان دروازہ کھول دیں ( باب واحد کا صیغہ ہے ) اور اُس دروازہ پر یہ چڑھ کر آسمانی باتوں
پر اطلاع بھی پاسکیں۔ اس سے بڑا اور کیا نشان ہو سکتا ہے فرمایا: اُس وقت یہ دیکھنے کے باوجود یہ کہیں گے
لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا ہماری آنکھیں تو مدہوش ہو چکی ہیں۔ ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں یہ
درست نہیں، آنکھوں پہ جادو کر دیا گیا ہے بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ اور دیکھو ہم پر اور ساری قوم
پر جادو کر دیا گیا ہے اب یہ تعجب کی بات ہے صرف تعجب کی بات نہیں بلکہ ایک تنبیہ کی بات ہے کہ بعینہ یہ
بات بہت سے علماء نے اسلم قریشی کی بازیابی کے اوپر بیان کی ہے انہیں الفاظ میں کہ احمدیوں نے پولیس کی
آنکھوں پر جادو کیا احمدیوں نے اسلم قریشی کو سمرائز کروایا پولیس سے اور یہ سب کچھ جادو کا قصہ ہے حقیقت
نہیں ہے۔ سنۃ الاولین کس طرح دہرائی جاتی ہے حیرت ہے خدا تعالیٰ کے کلام کی عظمت کو دیکھیں اور اس کی
سچائی کا مشاہدہ کریں دل عش عش کرنے لگتا ہے ۔ قدیم زمانیں کی باتیں ہیں جن کے متعلق آدمی سوچ بھی نہیں
سکتا تھا کہ اس زمانے میں دہرائی جائیں گی لیکن خدا کا کلام کہہ رہا تھا کہ ضرور دہرائی جائیں گی اور دہرائی گئیں
آپ کی آنکھوں کے سامنے دہرائی گئی ہیں۔ پس کوئی نشان بھی یہ طاقت نہیں رکھتا کہ کسی قوم کو ایمان لانے پر
خطبات طاہر جلدے
556
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
مجبور کر دے یا ایمان لانے پر آمادہ کر دے۔ ایمان خدا کے فضل سے تعلق رکھتا ہے، ایمان کالا نا خدا کے فضل
سے تعلق رکھتا ہے۔ پس وہی لوگ ایمان لاتے ہیں جن پر خدا تعالیٰ فضل فرمائے ۔ چنانچہ اب آپ یہ دیکھیں پر خدا
کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات جو بیان کئے جاتے ہیں اور وہ جیسے سمجھے جاتے ہیں
ایسے حیرت انگیز معجزات ہیں جیسا کہ عیسائی سمجھتے ہیں یا بعض مسلمان قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں
ایک تصور باندھے ہوئے ہیں کہ وہ معجزات یہ تھے۔ اگر سو فیصد وہی تھے تو پھر دیکھیں کہ صدیوں کے مردے
زندہ کیے گئے ہیں مٹی کو مٹھی میں پکڑ کر اسکا پرندہ بنایا گیا اور پھونکا گیا تو وہ پرندہ اڑنے لگا۔ بائبل میں ہے
کہ پانیوں پر چل کر دکھایا اور قرآن کریم کی آیات سے اور بائبل سے مجموعی یہ تصویر نکلتی ہے کہ پیدائشی
اندھوں کو روشنی عطا کر دی ، بصیرت عطا کر دی ۔ کوڑ ہیوں کو ایک دم سے اچھا کر دیا، ماں کے پیٹ سے جذام
کی مرضیں لے کر پیدا ہوئے تھے ان کو ایک پھونک سے درست کر دیا۔ حیرت انگیز نشان دکھائے ہیں اور
اس کے باوجود کتنے ایمان لانے والے تھے۔ ساری زندگی کی محنتوں کے باوجود ساری زندگی کی نشان نمائی
کے باوجود کل بارہ حواری تھے جن میں سے دو نے بدبختی سے دنیا کا خوف کھا کر حضرت مسیح پر لعنت ڈال
دی ، کل دس رہ گئے ۔ اب بتائیے نشان کتنے عظیم الشان کیوں نہ ہوں روز روشن کی طرح کھلے ہوئے
آنکھوں کے سامنے ظاہر ہونے والے کیوں نہ ہوں فی الحقیقت ایمان کا تعلق نشان سے نہیں
ہے، ایمان کا تعلق خدا کے فضل سے ہے۔ اسی طرح قوموں کی تاریخ کا مشاہدہ کریں فرعون اور
اس کے ساتھیوں نے کتنے عظیم الشان معجزے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دیکھے مگر ایمان نہیں
لائے۔ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ جیسا فرقان آنحضرت ﷺ کو عطا ہوا دنیا میں کبھی کسی کوکبھی
صلى
صلى الله
عروسة
بھی ایسا فرقان عطا نہیں ہوا جیسے کھلے کھلے معجزات حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو عطا فرمائے
گئے ویسے کسی اور نبی کو کبھی عطا نہیں کئے گئے ۔ ہر پہلو سے وہ روشن نمایاں اور اجل تھے
لیکن قرآن کریم ساتھ ہی یہ بیان فرماتا ہے وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَبِنْ
جَاءَتْهُمْ آيَةً لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ
أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ (الانعام: ۱۱۰) کہ یہ لوگ محمد مصطفی ﷺ کے مخاطبین بڑی
بڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ خدا کی قسم محمد اگر ایک نشان بھی ہمیں دکھا دے ، ایک نشان بھی محمد کے
ہاتھ میں ہمارے سامنے ظاہر ہو جائے تو ہم ضرور ایمان لے آئیں گے۔ اب بتائیے حضرت محمد
خطبات طاہر جلدے
557
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
صلى الله
صلى الله
صلى الله
مصطفی کے اوپر تو نشانات کی بارش ہو رہی تھی ۔ آپ کا وجود خود ایک نشان تھا، عظیم الشان نشان
تھا ایسا نشان کہ اس سے بڑھ کر سچائی کا کوئی نشان کبھی پیدا نہیں ہوا جو سر تا پاسچائی تھا۔ ادنی سی فراست
رکھنے والا انسان بھی جو آنحضرت ﷺ کی زندگی کے کسی دور سے بھی واقف ہو آپ کو جھوٹا قرار نہیں سے ہو
دے سکتا۔ بچپن کے چند لمحے بھی جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہوں ، آنحضرت کے بچپن کے
چند لمحے تو یہ کہہ ہی نہیں سکتا کہ یہ شخص جھوٹا ہے۔ بچوں کے چہروں پہ بھی سچائی لکھی جاتی ہے ان کی
فطرت کی پھر جوانی میں بھی وہ سچائی ظاہر ہوتی ہے پھر بڑھاپے میں وہ سچائی ساتھ دیتی ہے ۔ تو
آنحضرت کا کا سب سب ۔ سے بڑا معجزہ تو خود محمد رسول اللہ ﷺ تھے اور ان ظالموں کو دیکھیں کہ گستاخی
اور بدتمیزی کی بھی حد ہے، قسمیں کھا رہے ہیں خدا کی اور کہہ رہے ہیں کہ ہاں مان جائیں گے ایک
نشان تو دکھاؤ ، ایک نشانی بھی نہیں دکھا سکے۔ بعض احمدی جب غیر احمدی علماء سے حضرت مسیح موعود
کے متعلق یہ بات کرتے ہیں تو بڑی تکلیف محسوس کرتے ہیں اور کلبلانے لگتے ہیں یہ کیا حرکت کر رہے
ہیں کہتے ہیں ایک نشان بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں ظاہر نہیں ہوا۔ چنانچہ شرعی
عدالت نے یہی بیان دیا ہے کہ مرزا صاحب کے باقی معجزات کی کثرت کا سچا ہونا تو الگ بات ہے تو
ایک بھی پیشگوئی بھی مرزا صاحب کی سچی نہیں نکلی ۔
پس یہ سنت الاولین ہے جو اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ یہی وہ تقدیر ہے یہی وہ تاریخ ہے جو ہمیشہ
اپنے آپ کو دہراتی ہے، اور ہمیشہ لوگ اس کو دیکھنے کے باوجود اندھے ہو جاتے ہیں اور نہیں سمجھتے کہ تاریخ
اپنے آپ کو دہرارہی ہے۔ فرمایا: قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا
جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُوْنَ کہ ان سے کہہ دو خدا کے پاس نشانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بے انتہا نشان
ہیں سب نشان اس کے پاس ہیں۔ وَمَا يُشْعِرُ كُمْ تم عقل کے اندھوں کو کس طرح ہم یہ بات
سمجھا دیں، کیا بات سمجھا سکے گی ۔ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ کہ جب بھی وہ نشان آئیں
گے یہ ایمان نہیں لائیں گے۔ اس لیے دیکھیں کتنی نادانی کی اور کتنی غلطی کی جب میں نے آپ سے یہ کہا کہ
یہ دعا کریں کہ ایسے معجزے ظاہر ہوں، ایسے نشان ظاہر ہوں کہ یہ سارے ایمان لے آئیں ہرگز نشانوں کو
دیکھ کر تو میں ایمان نہیں لایا کرتیں۔ اگر نشانوں کو دیکھ کر تو میں ایمان لایا کرتیں تو تمام گزشتہ انبیاء کی تاریخ
بالکل مختلف طور پہ ظاہر ہوتی، بالکل اور رنگ میں لکھی جاتی ۔ اس لیے ایک ہی طریق ہے جس کے ذریعے
خطبات طاہر جلدے
558
خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء
آپ خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کر سکتے ہیں اور کسی قوم کو توفیق مل سکتی ہے کہ وہ ایمان لے آئے وہ دعا
کا طریق ہے۔ دعا یہ کریں کہ اے خدا ! تو اس قوم پر رحم فرما کہ یہ ایمان لے آئے ۔ یہ نہیں ہے کہ فلاں بات
ظاہر کر دے تو یہ ایمان لے آئے گی ، فلاں بات ظاہر کر دے تو یہ ایمان لے آئے گی۔ ایسی دعا ئیں اکثر
بیکار چلی جاتی ہیں اور باتیں ظاہر بھی ہو جاتی ہیں تو پھر بھی وہ نتیجہ ظاہر نہیں ہوتا جو انسان ان باتوں کی طرف
منسوب کرتا ہے۔ ایسے بار ہا واقعات ہم اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کرتے ہیں۔
میں نے آپ کو شاید پہلے بھی ایک دفعہ آپ کو ایک دلچسپ واقعہ سنایا تھا ہم احمد یہ ہوٹل میں تھے
جب چوہدری محمد علی صاحب، مرزا مجید احمد صاحب، میں اور ایک دو اور دوستوں نے فیصلہ کیا کہ ڈلہوزی
جا کر برفباری دیکھیں۔ چنانچہ جب ہم نے جائزہ لیا تو پتا چلا کہ فلاں وقت سے فلاں وقت برفباری شروع ہو
سکتی ہے اگر بادل آجائیں تو۔ چنانچہ ہم نے اس وقت میں جبکہ برفباری کے امکانات بڑے روشن تھے پروگرام
بنایا اور جب ہم ڈلہوزی جاتے ہوئے بس میں بیٹھے ہوئے باتیں کر رہے تھے تو وہاں ایک ساتھی سے پوچھا کہ
بتائیے ان دنوں میں برف کا امکان ہے تو اس نے کہا اگر بادل آجائیں تو ضرور برف پڑے گی۔ اس پر کیسی
نادانی تھی بچپن کی باتیں ہیں ہم نے یہ دعا کی اے خدا با دل تو بھیج دے برف ہم آپ بنالیں گے اور ایک ہفتہ یا
اس سے زائد قیام رہا مسلسل چوبیس گھنٹے بادل رہے ہیں لیکن اولے برسے ہیں برف نہیں پڑی۔ تو ایک گالا
بھی برف کا نہیں پڑا اور ہم استغفار بھی کرتے رہے اور ہم ہنستے بھی رہے کہ خدا نے خوب ہمیں سمجھایا ہے کہ ایسی
بیوقوفوں والی دعا ئیں نہ کیا کرو۔
تو جو پچھلی دعا کی تحریک تھی وہ منسوخ سمجھیں کوئی معنی نہیں ہیں اس کے۔ دعا یہی صرف ایک ہی دعا
الله
الله
ہے کہ ایک خدا تو دلوں کا مالک ہے، تو قادر و توانا ہے تو رحم کرنے والا ہے۔ عرب کی قوم بھی کب معجزوں کو دیکھ کر
یمان لائی تھی وہ تو حد مصطفی ﷺ کی دعاؤں ہی کی برکت تھی کہ وہ ایمان لے آئے تھے۔ پس پھر وہ معجزہ دیکھا
جو حضرت محمد مصطفیٰ کے وقت میں آپ کی خاطر دکھایا تھا۔ اب بھی تو آپ ہی کا سلسلہ ہے، اب بھی تو ہماری
عزت کا سوال نہیں۔ تمام سلسلہ تمام کاروبار حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا سلسلہ اور آپ ہی کا
کاروبار ہے۔ پس اے خدا ! اس نبی کی قبولیت کی شان کو ایک بار پھر ظاہر فرمادے اور اسی کی برکت، اسی کے
پیار کو پیش نظر رکھتے ہوئے تو اس دفعہ پھر یہ معجزہ ظاہر فرما کہ ان مخالفین کے دل بدل جائیں یہ ایمان لے
آئیں ہمیں ان کے عذاب میں خوشی نہیں ان کی ہدایت میں خوشی ہے۔ آمین ۔