مباہلہ کا اعجازی نشان جنرل ضیاء الحق کی ہلاکت اور پاکستان رہنماؤں کو قیمتی نصائح
حصہ 2
خطبات طاہر جلدے
طاقت روک نہیں سکتی ۔
578
خطبه جمعه ۱۹ اگست ۱۹۸۸ء
یہ یونہی وہم ہے کہ روس ابھی خود ہاتھ چھوڑ کے چلا گیا اور کمزوری کا نشان ہے۔ ہرگز کمزوری
کا نشان نہیں روس کی عالمی Policies تبدیل ہو رہی ہیں ۔ روس نے یہ محسوس کر لیا تھا کہ جب تک
نیوکلیئر ڈیٹرنس موجود ہیں اور اُس میں ہمارے مخالفانہ طاقتوں کو برتری حاصل ہوتی چلی جا رہی ہے۔ یعنی
ایٹمی آلات میں، اُس وقت تک ہمارے Conventional Weapons یعنی جو روایتی ہتھیار
ہیں اُن میں برتری ہمیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی ۔ یعنی ایک اور تین کی نسبت ہے روسی افواج کو اور اُن
کے ہتھیاروں کو جہاں تک پرانے رسمی ہتھیاروں کا تعلق ہے۔ امریکہ اور یورپ کی ساری طاقتیں مل بھی
جائیں تو تب بھی روس کی رسمی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن کیا فائدہ اس برتری کا اگر عالمی طور
پر Atomic Deterrent موجود ہیں ، بین الاقوامی طور پر Atomic Deterrent موجود
ہیں۔ یعنی کچھ بھی نہیں کر سکتے کیونکہ ایٹم بم دونوں طرف ہلاکت کا پیغام بن سکتا ہے۔ اس لیے انہوں
نے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے۔ یہ اب پہلے ایٹمی ڈیٹرنٹ کو ہٹائیں گے اور اُس فضا کو صاف کریں گے
جہاں سے ایٹمی بم ان کے لیے خطرے کا موجب بن سکتے ہیں۔ خواہ وہ مقابلہ امریکہ کے لیے خطرے
کا موجب ہوں۔ یہ فضا صاف ہو جائے گی، چین سے تعلقات درست ہو جائیں گے تو پھر ایک نئی
سیاست اُبھرے گی ۔ اگر یہ واقعات رونما ہو جائیں ، اگر حالات میں اور کوئی تبدیلیاں پیدا نہ ہوں جو
اس سیاست کا رخ بدل دیں۔ تو پھر روس اگر چاہے کہ پاکستان یا ہندوستان کو آناً فاناً اپنے قبضے میں کر
لے تو یہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ جی افغانستان سے نکال کر ہم نے بہت بڑا کمال کر دیا ہے وہ ان کے لیے
بہت بڑی Surprise پڑی ہوئی ہے۔ روس کی اتنی بڑی طاقت ہے کہ مشرقی یورپ کی عظیم الشان
طاقتوں نے جب اس کو نکالنے کی کوشش کی تو چند گھنٹوں میں وہ تباہ کر دی گئیں۔ بعض چند دنوں میں بعض
چند گھنٹوں میں ۔ اس لیے اس غلط نہی میں مبتلا نہ ہوں آپ کا ایک ہمسایہ بہت بڑا طاقتور ہمسایہ ہے۔ وہ
ساتھ جڑا ہوا ہے۔ امریکہ آپ سے دور ہے وہ چاہے بھی تو اُس وقت آپ کی مدد کو نہیں پہنچ سکے گا۔
ایک دفعہ قائد اعظم جب حیدر آباد دکن تشریف لے گئے تو وہاں بہادر یار جنگ صاحب سے
اُن کی گفتگو ہوئی ۔ بہادر یار جنگ صاحب ان کے ساتھی تھے اور ہمیشہ اُن کا ساتھ دینے والے تھے لیکن
انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ ہم یہاں الگ اپنی آزادی کا اعلان کر دیں اور
خطبات طاہر جلدے
579
خطبه جمعه ۱۹ را گست ۱۹۸۸ء
پاکستان ہماری حفاظت کا ذمہ دار ہے ۔ ہمیں آپ سے آپ کے ارادوں پر تو کوئی شک نہیں مگر حالات
بڑے خطرناک ہوں گے کہ چھوٹی سی ایک ریاست ایک بڑی طاقت کے درمیان گھری ہوئی اپنی آزادی کا
اعلان کر دے اور پاکستان دور بیٹھے اُس کی حفاظت کا ذمہ دار ہو جائے ۔ تو قائد اعظم نے جواب میں کہا کہ
ہم تمہاری مدد کو آئیں گے اگر ایسا ہوا، ہماری Comitment ہے۔ اُس پر بہادر یار جنگ نے غالب کا
یہ شعر پڑھا کہ
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک (دیوان غالب صفحہ: ۱۳۶)
ہم یہ تو نہیں کہتے کہ تم تغافل کرو گے تم تو ایک با اصول راہنما ہو ہرگز اپنے وعدے سے پیچھے
نہیں ہٹو گے لیکن دشمن اتنا قریب اور اتنا طاقتور ہے کہ تمہیں خبر ہونے سے پہلے پہلے ہمیں ملیا میٹ ہو
جائیں گے چنانچہ جب وقت آیا تو بالکل یہی بات ہوئی۔
اس لیے روس کے ساتھ ہمارا جو قرب ہے جغرافیائی اُس کا یہ نتیجہ نکل رہا ہے تو اس ملک کو بھی دشمن ہم
نہیں بنا سکتے۔ امریکہ کو صاف بتانا پڑے گا کہ تمہاری خاطر ہم کوئی ایسی پالیسی اختیار نہیں کریں گے جس کے نتیجے
میں ہمارا یہ بڑا طاقتور ہمسایہ ہمارا دشمن بن جائے۔ اپنی سوچ میں پختگی پیدا کریں ، بلوغت پیدا کریں اور اس بات
سے بے نیاز ہو جائیں کہ آپ اس دفعہ طاقت میں آتے ہیں کہ نہیں ۔ اگر تمام سیاسی لیڈر ایم آرڈی کے نیچے ہیں
کسی اور جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہو کر پختہ سوچ کے ساتھ ان امور کو فوج کے سامنے رکھیں ٹھنڈے دل کے ساتھ
مذاکرات کی شکل میں امریکہ کے سامنے رکھیں، روس کے سامنے رکھیں۔ تو میں یقین رکھتا ہوں کہ ایک عظیم الشان
صبح پاکستان کے لیے طلوع ہوگی۔ پاکستان کے اندر وہ بنیادی طور پر قوت موجود ہے یعنی انسانی قوت وہ موجود ہے
جس میں لا متناہی ترقیات کے عناصر موجود ہیں ۔ اس لیے ہمیں دعا بھی کرنی چاہئے۔ یہ جو مباہلے کے نتیجے میں
ایک خدا تعالیٰ کی طرف سے معجزہ رونما ہوا ہے۔ ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ اس قوم کے لیے روحانی برکتوں کا ہی
موجب نہ بنے بلکہ دنیا وی برکتوں کا بھی موجب بن جائے کیونکہ دشمنیاں تو مقصد نہیں تھیں ۔ کسی کی ہلاکت کے
سے خوش ہونے والے لوگ ہی نہیں ۔ اس مباہلے کے نتیجے میں جو اعجازی نشان ہے ہمارے لیے مزید خوشیاں
لے کے آئے گا مزید روشنیاں لے کے آئے گا اور اس کے نتیجے میں قوم روحانی لحاظ سے بھی فائدہ اُٹھائے
اور دنیاوی لحاظ سے بھی فائدہ اُٹھائے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق عطا فرمائے ( آمین )