لیکھرام کی موت کا عظیم الشان نشان۔ دنیا کی دولتوں اور و جاہتوں کو بت نہ بنائیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانوں کے عظیم الشان نشانات کے باہمی تعلق، فرعون کے انجام اور سامری کے بچھڑے سے پنڈت لیکھرام کی مشابہت کا ذکر فرمایا۔ آپ نے لیکھرام کے متعلق پیشگوئیوں کے پس منظر، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پر مبنی اس کی بدزبانی اور اس کے ہلاکت خیز انجام پر روشنی ڈالی اور نصیحت فرمائی کہ دشمنوں کی ہلاکت پر کبر کے بجائے خدا کا شکر بجا لانا چاہیے۔ آخر میں آپ نے جماعت احمدیہ کو دنیا کی دولت اور وجاہت کو بت بنانے سے بچنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ کی پیروی کرنے کی پرزور تاکید فرمائی۔
موضوعات: پیشگوئی پنڈت لیکھرام، حضرت موسیٰ اور فرعون، سامری کا بچھڑا، نشاناتِ الٰہیہ اور عاجزی، دنیاوی جاہ و حشمت سے اجتناب، سنت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات طاہر جلدے
665
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
لیکھرام کی موت کا عظیم الشان نشان ۔ دنیا کی دولتوں اور
وجاہتوں کو بت نہ بنائیں
( خطبه جمعه فرموده ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
گزشتہ جمعہ میں میں نے آغاز ہی میں ذکر کیا تھا کہ انشاء اللہ تعالیٰ دو ایسے عظیم الشان نشانات کا
ذکر کروں گا جن سے مومن کا ایمان تازہ ہوتا ہے۔ ایک نشان کا تعلق حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانے سے ہے اور دوسرے نشان کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے ہے اور
ان دونوں کے درمیان آپس میں رابطہ بھی ہے اور دونوں نشان ایسے ہیں جو درحقیقت ایک بہت ہی
لمبے زمانے پر پھیلے ہوئے ہیں اور ایک کا آغاز اس وقت ہوا اور انجام اس زمانے میں یعنی دوسرا کنارہ
اس زمانے میں ظاہر ہوا۔ ایک بظاہر اس زمانے میں ظاہر ہوا ہے لیکن اس کا پہلا کنارہ الہامات سے پتا
چلتا ہے کہ حضرت موسی کے زمانے میں ہی پیوستہ تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے والا جو
نشان میں نے آپ کے سامنے پیش کیا تھا وہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام اور فرعون کا مقابلہ تھا جس
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے فرعون کی ہلاکت کے سامان پیدا فرمائے اور حضرت موسیٰ علیہ الصلواۃ والسلام اور
آپ کی قوم کی نجات کے سامان پیدا فرمائے ۔
اس ضمن میں یہ بات قابل توجہ ہے کہ جہاں قرآن کریم یہ ذکر کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
فرعون سے وعدہ کیا کہ چونکہ تو اب تو بہ کر رہا ہے اس لئے اگر چہ تیری روح کی نجات کا وقت نہیں لیکن
میں تیرے جسم کو نجات دوں گا۔ اس کا برعکس بھی اسی الہام سے ثابت ہوتا ہے، اسی خدائی کلام سے
خطبات طاہر جلدے
666
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
ثابت ہوتا ہے۔ یعنی اگر وہ تو بہ نہ کرتا تو اس کے جسم کا کوئی وجود ، کوئی نشان باقی نہ رہتا اور وہ اپنے
وجود کے مٹ جانے کے ذریعے عبرت کا نشان بن جاتا۔ عبرت تو بہر حال دونوں صورتوں میں اسے
بننا ہی تھا۔
حضرت موسیٰ علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانے میں فرعون کے نشان کے سوا اور بھی باتیں ہوئی
جن کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے۔ ان میں ایک ذکر سامری کے بچھڑے کا ہے کہ کس طرح سامری
کے فتنہ کے نتیجہ میں ایک بچھڑے کو خدا بنا لیا گیا اور پھر اس بچھڑے کے انجام کا ذکر ملتا ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جب لیکھرام سے اس وجہ سے مقابلہ ہوا کہ لیکھر ام حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کے خلاف انتہائی بد زبانی کرتا تھا اور دریدہ دہنی سے کام لیتا تھا۔ تو اس وقت حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لیکھرام کا جو انجام دکھایا گیا وہ سامری کے گوسالہ بچھڑے کے
مطابق دکھایا گیا ۔ پس اگر چہ یہ نشان اس زمانے میں ظاہر ہوا لیکن اس کا آغاز جیسا کہ میں نے
بیان کیا تھا حضرت موسی کے زمانے ہی میں ہو چکا تھا اور خدا تعالیٰ نے ان دونوں کو آپس میں اس
طرح باندھ دیا اور اس نشان میں یعنی گوسالہ کے نشان میں یہ بات بڑی واضح ہے کہ گوسالہ خود اپنی
پیدا وار آپ نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے کوئی اور طاقت تھی جس نے اس کو کھڑا کیا تھا اور جو کچھ وہ بولتا
تھا اس کی اپنی زبان نہیں تھی بلکہ جو کچھ اس میں بھرا گیا تھا وہی بولتا تھا اور اس کے پیچھے ایک طاقت
تھی جو سامری کی طاقت کہلاتی ہے۔ پس اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جب آپ آگے بڑھیں
گے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہامات اور لیکھرام کے انجام پر غور کریں گے تو اس
میں آپ کو بہت سے روحانی سبق ملیں گے۔
سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لیکھرام کے بارے میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے ۱۸۸۶ء میں خبر دی گئی ہے۔ اس لئے یہ خیال کرنا کہ جس وقت وہ پیشگوئی شائع ہوئی کہ
چھ سال کے اندر اندر تم ہلاک کئے جاؤ گے وہی اس پیشگوئی کا آغاز ہے درست نہیں ہے۔ اشتہار
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء جس کا تعلق حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ ہے اس اشتہار ہی میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام نے اسی زمانے میں آپ نے بڑی وضاحت کے ساتھ لیکھرام کے متعلق ایسے انذار کا ذکر
فرمایا جو خدا تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا تھا۔ جس کی خبر خدا تعالیٰ نے آپ کو دی تھی ۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں:
خطبات طاہر جلدے
667
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
واضح ہو کہ اس عاجز نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں جو اس کتاب
کے ساتھ شامل کیا گیا تھا اندر من مراد آبادی اور لیکھرام پشاوری کو اس بات کی
دعوت دی تھی کہ اگر وہ خواہشمند ہوں تو ان کی قضاء و قدر کی نسبت بعض
پیشگوئیاں شائع کی جائیں ۔“
66
ظاہر ہے کہ بعض پیشگوئیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہو چکی تھیں ورنہ بغیر کسی پیشگوئی کے
کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ اعلان عام فرما سکتے تھے۔ فرماتے ہیں:
دو
سو اس اشتہار کے بعد اندرمن نے تو اعراض کیا اور کچھ عرصہ کے
بعد فوت ہو گیا لیکن لیکھرام نے بڑی دلیری سے ایک کارڈ اس عاجز کی طرف
روانہ کیا کہ میری نسبت جو پیشگوئی چاہو شائع کر دو میری طرف سے اجازت
ہے۔ تو اس کی نسبت جب توجہ کی گئی تو اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا
عجل جسد له خوار له نصب و عذاب
اس حصہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خاص توجہ کے بعد یہ الہام ہوا ہے اور اس سے پہلے کوئی
پیشگوئی نہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ دعوت دینا کہ اگر چاہو تو میں کچھ پیشگوئی
شائع کروں یہ صاف بتا رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی اشارے، کوئی الہام، کوئی القاء اس بات
میں ہو چکے تھے کہ ان دونوں کے متعلق انذاری معاملات سے تمہیں آگاہ کیا جائے گا ۔ اس لئے
اشتہار کے ذریعے آگاہ کر دو اور اگر ان کی طرف سے اجازت ہو تو یہ پیشگوئی شائع کی جاسکتی ہے۔
اس منشاء الہی کے سوا خدا تعالیٰ کے انبیاء از خود قدم نہیں اٹھایا کرتے ۔ اس سے میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے
کہ کسی رنگ میں خواہ کھلے طور پر یا اشارے کے رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان
صلى الله
عروسه
دونوں دشمنان اسلام اور دشمنان محمد مصطفی ﷺ کے متعلق یہ اطلاع مل چکی تھی کہ خدا تعالیٰ ان کے
بارے میں کوئی فیصلہ فرما چکا ہے۔ چنانچہ جب خصوصیت سے توجہ کی گئی تو الہام ہوا:
دو
عجل جسد له خوار له نصب و عذاب یعنی یہ صرف ایک
بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکروہ آواز نکل رہی ہے اور اس کے
لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے
خطبات طاہر جلدے
668
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
جو ضرور اس کو مل کر رہے گا اور اس کے بعد آج جو ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء روز دوشنبه
ہے اس عذاب کا وقت معلوم کرنے کے لئے توجہ کی گئی تو خداوند کریم نے مجھ پر
ظاہر کیا کہ آج کی تاریخ سے جو ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء ہے چھ برس کے عرصہ تک یہ
شخص اپنی بد زبانیوں کی سزا میں یعنی ان بے ادبیوں کی سزا میں جو اس شخص نے
رسول اللہ ﷺ کے حق میں کی ہیں عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا۔“
( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه : ۶۵۰ - ۶۵۱ )
پس چونکہ یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آج کی تاریخ سے جو ۲۰ فروری
۱۸۹۳ء ہے آغاز فرمایا ہے اس لئے عموماً یہی سمجھا جاتا ہے کہ گویا اسی تاریخ کولیکھرام کے متعلق
انداری الہام ہوا تھا حالانکہ اس ساری عبارت میں بات خوب کھول دی گئی ہے کہ انذاری الہام جو
عجل جسد له خوار ہے وہ آج سے بہت پہلے ہو چکا تھا۔ آج جب وقت کے متعلق توجہ کی گئی کہ
کب ہلاک ہو گا تو اس کے جواب میں یہ ہے۔ پس یہاں سے اس کا آغاز سمجھنا درست نہیں۔ پس اگر
جیسا کہ واضح ہے اس کا آغاز اسی الہام سے لیا جائے جس کا ذکر میں نے کیا ہے تو لیکھر ام کی ہلاکت
گیارہ سال گزرنے کے بعد ہوئی ہے اور بعینہ گیارہ سال پورے ہو چکتے ہیں پھر کچھ عرصے کے بعد
یعنی ایک ماہ کے کم و بیش عرصے میں لیکھر ام ہلاک ہوا ہے۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دوسرا الهام بعدا ا۔ انشاء اللہ ( تذکرہ صفحہ: ۳۲۷)
اس حصہ پر بھی چسپاں ہوتا ہے اور چونکہ یہ الہام اس واقعہ کے بعد کا ہے اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ اس
قسم کا ایک اور واقعہ بھی ہونے والا تھا۔ چنانچہ اس کا ثبوت کہ اس قسم کا ایک اور واقعہ ہونے والا تھا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عبارت ہی سے ملتا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
آج جو ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ رماہ رمضان ۱۳۱۰ ھ ہے صبح
کے وقت تھوڑی سے غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع
مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں ۔ اتنے میں
ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرے پر سے خون ٹپکتا ہے میرے
سامنے آکر کھڑا ہو گیا۔ میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی
خطبات طاہر جلدے
669
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں ملائک شداد دوغلاظ میں سے ہے اور
اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے بیست دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو دیکھتا ہی
پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے۔ (صرف ہے اور اورشخص
لیکھرام کے لئے وہ مامور نہیں تھا ایک اور شخص کے لئے بھی وہ مامور تھا) ۔ تب لئے وہ اور کے لیے
میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھر ام اور دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے
مامور کیا گیا ہے۔ مگر مجھے معلوم نہیں ہورہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے۔“
( بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه :۳۳)
بہر حال جیسا کہ تمام احباب کو خوب اچھی طرح علم ہے کہ لیکھرام کی ہلاکت جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں سے ظاہر تھا عین اسی طریق پر ہوئی جس طریق پر آپ کو خدا تعالیٰ
نے کشفاً اور الہاما خبریں دے رکھی تھیں ۔
لیکھرام کی ہلاکت اور فرعون کی ہلاکت میں دونوں میں بعض چیزیں مشترک ہیں ۔ دونوں
ایک لمبے عرصے تک دکھ دیتے رہے لیکن ان کا اپنا انجام بہت تھوڑے سے عرصے میں ختم ہو گیا۔ یعنی
دنیا میں ان کو لمبا ر کھ دیکھنا نصیب نہیں ہوا۔ اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ اتنا
لمبا عرصہ انہوں نے دکھ دیا ، اتنی تکلیفیں پہنچائیں اور آنا فانا اس دنیا سے رخصت ہو گئے تو اس میں مزہ
کیا آیا۔ کچھ دیر یہ تڑپتے ، کچھ دیر بے قرار رہتے اس دنیا میں ذلت اور رسوائیاں دیکھتے تو ہم سمجھتے کہ
واقعی انتظام ہے۔ ایسے لوگ اپنے آپ کو یا تو خدا سمجھتے ہیں کہ ہم تقدیر بناتے تو بہتر بناتے یا وہ ان کو
اس بات پر ایمان ہی نہیں کہ دنیا ایک دنیا نہیں بلکہ دو دنیا ئیں ہیں۔ دنیا تو لفظ اسی دنیا پر اطلاق پائے
گا یوں کہنا چاہئے کہ ایک عالم نہیں دو عالم ہیں۔ ایک اس دنیا کا عالم اور ایک آخرت کا عالم اور خدا
تعالیٰ کا جہاں تک تعلق ہے اس کے لئے تو ان دو عالموں کے درمیان کوئی بھی فرق نہیں۔ جیسے ایک لکیر
پھلانگ کر کوئی شخص دوسری طرف چلا جائے اور ایک ہستی جو دونوں طرف دیکھ رہی ہو اور دونوں
جگہوں پر پورا اختیار اور قدرت رکھتی ہو۔ جہاں تک اس کی نظر کا تعلق ہے اس کی نظر میں کوئی بھی فرق
نہیں پڑا کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا۔ لکیر کے اس طرف ہو کوئی یا اس طرف ہو جس کے قبضہ قدرت میں
دونوں جگہیں یا دونوں میدان ہوں اس کی نظر میں تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ایک طرف کے لوگوں
خطبات طاہر جلدے
670
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
کے لئے فرق پڑ جاتا ہے۔
اس لئے خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ ضروری نہیں ہے کہ اسی دنیا میں عذاب دیا جائے بلکہ
جہاں تک میں نے غور کیا ہے بسا اوقات بعض نیکوں کو لمبا عرصہ اس دنیا میں دکھ اٹھانا پڑتا ہے جس کی
وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم کی ایک آیت سے پتا چلتا ہے کہ ہر شخص کے لئے جہنم کا نمونہ دیکھنا ضروری
ہے۔ وہ جو خدا کے منکر یا گناہوں میں بہت بڑھ جاتے ہیں ان کے لئے دوسری دنیا کی جہنم دیکھنی
ضروری ہوا کرتی ہے۔ اور جو خدا کے پاک بندے ہیں ان کو خدا جہنم میں تو نہیں ڈالتا بلکہ قرآن کریم
فرماتا ہے کہ اس کی حسیں بھی نہیں سن سکیں گے ۔ یعنی آخرت میں اس کی دور کی آواز جو ہلکی سی ہے وہ
بھی وہ نہیں سن پائیں گے۔
تو ان دونوں آیتوں کا انطباق کیا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ جہنم دوسرے معنوں میں لفظی
خدا
طور پر اطلاق نہیں پاتی بلکہ معنوی طور پر تکلیف کے معنوں میں اطلاق پاتی ہے اور خدا کے نیک بندوں
کو بعض دفعہ یہاں لمبی تکلیفیں ملتی ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں بعض بیوقوف اور نادان کہ اتنے نیک ہو کر اتنی
تکلیفیں اٹھائیں اور پھر لمبا سکھ دیکھے بغیر دنیا سے رخصت ہو گئے تو یہ کیا تقدیر ہے خدا کی ۔ یہ اس
کی تقدیر ہے جو دونوں عالم کا مالک ہے۔ جو یہاں کا بھی مالک ہے اور وہاں کا بھی مالک ہے۔ اس
لئے اس جگہ سے گزر کر دوسری جگہ چلے جانا خدا تعالیٰ کے نزدیک کوئی ایسا واقعہ نہیں جس میں کوئی
تبدیلی ہوگئی ہو۔ یا ایسی تبدیلی جس سے اس کے قبضہ قدرت پر فرق پڑتا ہو۔ پس اس لحاظ سے خدا
تعالی بعض اوقات اپنے بندوں کو اس دنیا میں تکلیف یا معمولی تکلیف کہنا چاہئے پہنچنے دیتا ہے تا کہ ان
کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے اور آخرت میں پھر ان سے کوئی باز پرس نہ ہو۔
یہ مضمون میں اپنی طرف سے بیان نہیں کر رہا۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے بھی
سمجھایا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس دنیا میں مومن کو ایک کانٹا بھی چبھ جائے تو اس کے لئے بھی
جزا مقدر ہے اور یہاں کی تکلیفیں مومن کے لئے اس کی خطاؤں کے جھڑنے کا موجب بن جاتی
ہیں ( بخاری کتاب المرضی حدیث نمبر : ۵۲۱۶) یعنی جہاں تک گناہ اور سزا کا معاملہ ہے مومن کی تکلیفیں اس
کے گناہ جھاڑنے اور سزائیں دور کرنے کا موجب بن جاتی ہیں ۔ پس اس وسیع مضمون کو پیش نظر رکھتے
ہوئے یہ توقع رکھنی کہ خدا تعالیٰ ہر نبی کے ہر دشمن کو لمبا عذاب دے کر گویا اس کے نتیجہ میں یہ ثابت
خطبات طاہر جلدے
671
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
صلى الله
عروسة
کرے گا کہ یہ ہمارے ہاتھ سے نکل نہیں سکے بالکل غیر معقول بات ہے اور تاریخی طور پر قطعاً غلط ثابت
ہوتی ہے۔ ابو جہل نے حضرت اقدس محمد مصطفی کو کتنے دکھ دیئے اور آنافا نا چند ثانیے میں ہی وہ اس
دنیا
اسے رخصت ہوا۔ اسی طرح اور بہت سے ایسے تاریخی واقعات آپ کو ملیں گے جہاں انبیاء
دینے والوں نے ایک لمبا زمانہ دکھ دینے کا پایا لیکن اس دنیا سے وہ بغیر کوئی خاص دکھ دیکھے رخصت ہو
انبیاء کو دکھ
گئے ۔ پس اس لئے اس وقت کے نادان بھی میں سمجھتا ہوں فرعون کے زمانہ کے نادان بھی شاید یہ سوچتے
ہوں کہ یہ کیا ہوا اتنا لمبا عرصہ تکلیفیں دی گئیں بلکہ کئی نسلوں سے حضرت موسیٰ کی قوم کو تکلیفیں دی جارہی
تھیں اور چند لمحے کے غرقابی کے سوا اس کو اور کوئی دکھ نہیں پہنچا تو یہ نا سمجھی کی باتیں ہیں خدا کی تقدیر
کے معاملوں کے فہم سے عاری لوگ ایسی باتیں کر سکتے ہیں ۔
دوسرا پہلو دونوں کے درمیان یہ مشترک ہے کہ فرعون کو بھی اپنی موت کے بعد بڑی شان
و شوکت نصیب ہوئی اور آج تک اس کی شان و شوکت کے آثار دنیا میں باقی ہیں اور لیکھرام کو بھی اپنی
ہلاکت کے بعد بہت شان و شوکت نصیب ہوئی لیکن جو بنیادی فرق ایک اور ہے وہ یہ ہے کہ فرعون کی
لاش محفوظ رکھی گئی کیونکہ اس کو تو بہ کا وقت ملا یعنی ایک رنگ میں تو بہ کی توفیق ملی۔ لیکن لیکھرام کی لاش
محفوظ نہیں رکھی گئی۔ اس لئے اسے فرعون کے مشابہ قرار دینے کی بجائے سامری کے گوسالہ کے
مشابہ قرار دیا گیا کیونکہ سامری کے بچھڑے کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ یہ تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ
الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں خدا تعالیٰ نے اس کا ریزہ ریزہ کروایا اور آگ میں جلا دیا گیا۔ پس یہ
انجام چونکہ موسیٰ کے فرعون کے انجام سے مختلف تھا اس لئے سامری کے بچھڑے کی تشریح سامنے رکھ
کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لیکھرام کے انجام سے آگاہ فرمادیا گیا۔ جیسا کہ آپ جانتے
ہیں ہند و ویسے ہی اپنی لاشیں جلاتے ہیں اور چونکہ وہ تلوار سے کاٹا گیا اس لئے اس کے بعد وہ جب جلا
دیا گیا تو اس کی خاک ریزہ ریزہ ہو گئی۔ اس کی راکھ ریزہ ریزہ ہو کر دریا میں بہادی گئی اور بعینہ یہی
سلوک سامری کے بچھڑے سے ہوا تھا۔
جہاں تک لیکھرام کی عزت کا تعلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں
بھی لوگوں نے اس قسم کی باتیں کی ہیں اور معلوم یہ ہوتا ہے کہ وہ باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو پہنچی بھی ہیں۔ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اتنا بڑا انشان ظاہر ہوا ہے اس لئے اس کی موت کے ساتھ
خطبات طاہر جلدے
672
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
و کے
اس کی ساری عزت اس رنگ میں خاک میں مل جائے گی کہ اس کی قوم اس کو چھوڑ دے گی ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں جو گوسالہ بچھڑے کا ذکر فرمایا گیا اس کو تو خدا کے سوا معبود
بنایا گیا تھا ، اس کی تو پوجا کی گئی تھی۔ اس لئے یہ تو اسی رنگ میں پورا ہو سکتا تھا کہ اس کو بھی بہت بڑا
مرتبہ دیا جاتا اور بہت بڑا مقام دیا جاتا نہ کہ اس کو ذلیل و رسوا کر کے پھینک دیا جاتا۔ چنانچہ حضرت
موسیٰ کی قوم میں اس واقعہ کے بعد بھی سامری کے شرک کے لگائے ہوئے پودے نے مختلف وقتوں
نے اپنی شاخیں پھیلائی ہیں اور لمبے عرصے تک سامریت کا اثر حضرت موسیٰ کی قوم میں جاری و باقی
رہا اور حضرت موسیٰ کے لئے دکھ اور تکلیف کا موجب بنتا رہا۔
پس اس پہلو سے جب ہم لیکھرام کے انجام کو دیکھتے ہیں تو اس کے متعلق جو بھی الفاظ
اختیار کئے گئے ہیں جو بھی الفاظ بیان فرمائے گئی ہیں بعینہ صورتحال پر صادق آتے ہیں۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
یہ کام خدا تعالیٰ نے کیا ہے اور ہندوؤں کے دلوں میں اس کی
عظمت ڈال دی تا ایک نامی آدمی کی نسبت پیشگوئی متصور ہو کر اس کا اثر بڑھ
جائے اور روزگار سے مٹ نہ سکے۔ اب جب تک عزت کے ساتھ لیکھرام کو یاد
کیا جائے گا تب تک یہ پیشگوئی بھی ہندوؤں کو یاد رہے گی ۔ غرض لیکھرام کو
عزت کے ساتھ یاد کرنا پیشگوئی کی قدرومنزلت کو بڑھاتا ہے۔ اگر پیشگوئی کسی
چوہڑے چمار اور نہایت ذلیل انسان کے لئے پوری ہوتی تو کیا قدر ہوتی میں
پہلے اس خیال سے غمگین تھا کہ پیشگوئی تو پوری ہوئی مگر ایک معمولی شخص کی
فرماتے ہیں:
نسبت جو پشاور میں سات آٹھ روپیہ کا پولیس کے محکمہ میں نو کر تھا۔
اب دیکھیں کے عارف باللہ اور عام انسان کی سوچ میں کتنا زمین آسمان کا فرق ہے۔
میں اس بات پر غمگین تھا کہ آدمی ویسے معمولی ہے لیکن جب میں
نے سنا کہ مرنے کے بعد اس کی بہت عزت کی گئی تو میرا غم خوشی کے ساتھ بدل
گیا اور میں نے سمجھا کہ اب لوگ خیال کریں گے کہ ایسے معمولی آدمی پر میری
خطبات طاہر جلدے
673
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
دعاؤں کا حملہ نہیں ہوا بلکہ اس پر ہوا جس پر تمام قوم مل کر روئی جس کے مرنے پر
بڑا ماتم ہوا، جس کے مرثیے بنائے گئے ، جس کی یادگار کے لئے بہت سا روپیہ
اکٹھا کیا گیا ۔ سو یہ خدا کا احسان ہے کہ اس طرح پر اس نے پیشگوئی کو عظمت
دے دی۔ الحمد للہ علی ذالک ( ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه: ۴۱۹ )
جولیکھرام کی موت پر ماتم کیا ہے اس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ
آریوں نے جو یہ
والسلام اپنے اشعار میں بھی کرتے ہیں:
جس کی دعا سے آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر
عليه الصلواة
ماتم پڑا تھا گھر گھر وہ میرزا یہی ہے (در مشین صفحہ: ۸۸)
لیکھرام کو شہید کا خطاب دیا گیا اور خلاصہ ساری باتیں تو پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔ چند ایک
جو خطابات ملے ہیں لیکھرام کو وہ میں نے چن لئے ہیں آپ کو بتانے کے لئے کہ اس کے ساتھ کس رنگ
میں قوم نے عزت افزائی کا سلوک کیا۔ شہیدا کبر، شہید صادق، زندہ جاوید، پیغمبر تو حید ، عالم بے مثل ،
عالم فقید المثل مصلح اعظم ، دلیل گمر اہان و بے برسراں ، صدر خیر شہداء، امر ، جرنیل، یکتائے زماں، محافظ
ملت ، حفیظ ملت، پروانه ملت، میر قوم وغیرہ وغیرہ۔ پھر آریہ مسافر لا ہور کا شہید نمبر لکھتا ہے۔
آریہ بھائیو! آؤ ہم اپنے شہیدوں کی یاد کو تازہ رکھیں ان ۔ کے جاری
د
کردہ کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ، ان کے مشن کو پورا کر کے ان کی نصیحت پر
دل و جان سے عمل کریں ۔“
مشن کو پورا کرنا بھی یعنی لیکھرام کے مشن کو پورا کرنا بھی قوم نے بعد میں یعنی ان کے ساتھ
تعلق رکھنے والی قوم نے اپنا فریضہ بنالیا تھا اور اپنے شعار میں اس بات کو داخل کر لیا تھا۔ پھر لکھتے ہیں:
ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے محسن سے عقیدت کا ثبوت دیں۔
زبان سے نہیں بلکہ عمل سے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ ( پھر یہ بھی
فیصلہ ہوا کہ ان کی یاد میں ایک میمورئیل قائم کیا جائے ۔ ) پنڈت جی کی یادگار
میں ایک میمورئیل بھی کھولا گیا اور اس میں تمیں ہزار کے لگ بھگ روپیہ بھی
فراہم ہوا تھا۔ مگر افسوس ہے کہ اس فنڈ سے اس قدر استفادہ نہیں اٹھایا گیا جیسے
خطبات طاہر جلدے
674
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
کہ پنڈت جی کی آشا تھی۔ میرا مطلب یہ ہے کہ پنڈت جی کی یادگار میں ایک
جدا محکمہ ہونا چاہئے تھا جس کا کام تمام مذاہب کے حملہ جات ، ان کی کتابوں اور
اعتراضوں کے جواب دئے جاتے۔ ایک محکمہ ویدک علم و ادب پر مختلف قسم کی
کتب تحریر کرنے اور ان کے ترجمے شائع کرنے کا کام کرتا ۔
66
آریہ مسافر : مارچ ۱۹۳۲ء)
بہر حال لیکھرام کی بہت عزت افزائی کی گئی ، بہت کچھ اس کا ماتم کیا گیا اور بعض لوگوں نے
ظلم کی راہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ لکھا اگر چہ رپورٹ میں ایسا کوئی واقعہ موعود
یہ ج
درج نہیں کیا گیا، مگر یہ لکھا کہ مرزا صاحب یہ کہا کرتے تھے کھلم کھلا کہ یہ شخص ہلاک ہو گا اور قتل کیا
جائے گا اس لئے لازماً اس میں ان کا ہاتھ ہے لیکن جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
قلبی جذبات کا تعلق ہے جماعت احمد ی کو یہ پیش نظر رکھنا چاہئے ایک صاف دل ، پاک دل انسان
کے لئے ایسے موقعوں پر کس قسم کا رد عمل ظاہر کرنا چاہئے اس کا نمونہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے قلبی کیفیات میں ہمیں ملتا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
اگرچہ انسانی ہمدردی کی روح سے ہمیں افسوس ہے اس کی موت
ایک سخت مصیبت اور آفت اور ناگہانی حادثہ کے طور پر عین جوانی کے عالم میں
ہوئی لیکن دوسرے پہلو کی رو سے ہم خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں کہ اس کے منہ کی
باتیں آج پوری ہو گئیں۔ ہمیں قسم ہے اس خدا کی جو ہمارے دل کو جانتا ہے کہ
اگر وہ یا کوئی اور کسی خطرہ موت میں مبتلا ہوتا اور ہماری ہمدردی سے وہ بیچ سکتا تو
ہم کبھی فرق نہ کرتے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۴۳)
پس یہ وہ روح ہے جو زندہ رہنے والی اور زندہ رکھنے کے لائق اور زندہ رکھنے کے لئے
ضروری روح ہے۔ یہ ایسی روح ہے جو زندہ ہے ہمیشہ انبیاء اور پاکیزہ لوگوں کی صورت میں زندہ
رہے گی۔ زندہ رہنے کے لائق ہے اور زندہ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مردوں کو زندہ کرنے والی
۔
روح ہے۔ صرف دوسروں کو نہیں اپنی روح کو زندہ کرنے کے لئے یہ روح ضروری ہے۔ یعنی یہ
رجحان ضروری ہے دل کا ۔
خطبات طاہر جلدے
675
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
اس لئے جماعت احمد یہ کو ان حالات میں اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہئے ۔ اگر خوشی تعلی کا رنگ
رکھتی ہو، اگر خوشی کسی کے غم کے نتیجہ میں ہے تو یہ ظلم کی بات ہے اس کا سچے اور پاک لوگوں کے دلوں سے کوئی ہے یہ یا
تعلق نہیں ہے۔ ایسی خوشی نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔ آپ کو زندہ کرنے کی بجائے آپ کو ہلاک کرنے
کا موجب بن سکتی ہے۔ اصل خوشی وہی ہے کہ نظر خالصہ مرضی مولا پہ رہے اور چونکہ اللہ کی بات پوری ہوئی
اور خدا کے نوشتوں نے جو پہلے پیشگوئیوں کا رنگ رکھتے تھے اب عملاً دنیا میں ظاہر ہو کر ایک حقیقت کا روپ
دھار لیا۔ اس بات کی اگر خوشی ہے تو یہ خوشی انبیاء اور پاک لوگوں کی خوشی کے عین مطابق ہے۔
پس ہر گز تعلی کو اور جھوٹی اور کھوکھلی خوشی کو اپنے دلوں میں جگہ نہیں دینے چاہئے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام مزید فرماتے ہیں :۔
دو
یہ بالکل غلط بات ہے کہ لیکھرام سے مجھ کو کوئی ذاتی عداوت ہے۔ سے
مجھ کو ذاتی طور پر کسی سے بھی عداوت نہیں بلکہ اس شخص نے سچائی سے دشمنی کی
اور ایک ایسے کامل اور مقدس کو جو تمام سچائیوں کا چشمہ تھا تو ہین سے یاد کیا۔ اس
لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے ایک پیارے کی دنیا میں عزت ظاہر
کرے۔“ (تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه :۳۹۳)
صلى الله
عروسه
صلى الله
اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا آنحضرت ﷺ سے عشق تھا جس نے آپ کو
شدید غم میں مبتلا رکھا۔ : مبتلا رکھا۔ جب بھی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی گستاخی ہوتی تھی تو آپ کا دل کہتا تھا
اور اسی اندرونی دل کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا مظہر وہ عذاب بنا ہے جس نے اس دشمن کے ٹکڑے
کئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل کے ٹکڑے کرتا تھا اور آپ کے محبوب کے خلاف
گستاخی کی زبان کھولا کرتا تھا۔ ان دونوں باتوں کا گہرا تعلق ہے ورنہ خدا کے انبیاء اور خدا کے پیاروں
صلى الله
عروسه
کو اور بھی لوگ گالیاں دیا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ دنیا میں ویسا سلوک نہیں ہوتا ۔ آنحضرت ما
کو گالیاں دینے والوں میں سے صرف پلیکھرام ہی نہیں تھا بلکہ مغربی دنیا میں بھی کثرت سے آپ کو
گالیاں دینے والے پیدا ہوئے جنہوں نے بہت گستاخی کے رنگ میں بڑھ بڑھ کر باتیں کی ہیں لیکن
ان میں سے ہر ایک کے ساتھ دنیا میں یہ سلوک نہیں ہوا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں ایک لیکھرام تھا جو ایسے عاشق محمد مصطفی ﷺ کے زمانہ میں پیدا ہوا جس کا دل اس غم کو
خطبات طاہر جلدے
676
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
برداشت نہیں کر سکتا تھا اور ایک ڈوئی تھا اس کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ کیا گیا حالانکہ عیسائی دنیا
میں اس سے پہلے ہزاروں ایسے بد زبان اور بد تمیز لوگ تھے جنہوں نے حضرت اقدس محمد مصطفی یا اے
کے خلاف دشنام طرازی سے کام لیا ہے، گالیاں دی ہیں ۔ پس ان دونوں باتوں میں گہرا تعلق ہے۔
یہ ایک دکھے ہوئے دل کی آواز ہے جو بعض دفعہ خدا کی تقدیر کو حرکت میں لاتی ہے اور وہ تقدیر پھر
عذاب کی صورت میں دشمنوں پر پڑتی ہے۔ پڑتی
۔
پس اس روح کو اگر آپ قائم رکھیں تو ہمیشہ کسی کی نفرت نہیں بلکہ کسی کی محبت معجزے دکھایا
کرے گی اور خدا تعالیٰ کے مقدس بندوں کی محبت ہی دراصل حقیقی معجزہ ہے۔ اس میں کسی دعا کرنے
والے کی بڑائی کا اتنا تعلق نہیں جتنا اس محبت کا تعلق ہے جو اس کو کسی مقدس سے ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر یہ معجزہ جو دکھایا گیا ہے یہ اس عشق کے نتیجہ میں ہے جو آپ کو
حضرت محمد مصطفی اللہ سے تھا۔
پس آج بھی جب لوگ کہتے ہیں کہ فلاں جب گالیاں دیتا ہے ہمارا دل کرتا ہے، حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خلاف بکواس کرتا ہے، بدزبانی کرتا ہے تو ہمارا دل کہتا ہے۔ تو بسا اوقات
مختلف رنگ کے نظارے ظاہر ہوتے ہیں۔ بعض لوگوں کے دل ان کے کہنے کے مطابق کٹتا تو ہے لیکن
اس مخالف پر خدا کی کوئی پکڑ ظاہر نہیں ہوتی اور بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ادھر ہمارے دل سے دعا بلند ہوئی
ہے، ایک بیقرار چیخ نکلی ہے کہ اے خدا ! اس شخص نے ظلم کی حد کر دی ہے یہ ایسی ایسی زبان درازیاں کر
رہا ہے اور چند دن کے اندر اندر وہ شخص حیرت انگیز طور پر ہلاک ہو گیا اور بعض دفعہ اس کے منہ سے نکلی
ہوئی بات کے نتیجہ میں ہلاک ہوا ہے، ان دنوں میں ہلاک ہوا ہے جن دنوں میں آپس میں ان کا معاملہ
طے ہوا کہ جو بھی جھوٹا ہے اس عرصہ کے اندر اندر ہلاک ہو جائے۔ ان میں مختلف قسم کے واقعات رونما
ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ اتفاقی حادثات نہیں ہیں۔ یہ دل کی صداقت ہے جو بعض دفعہ معجزے دکھاتی ہے اور
بعض دفعہ وہ دل کی صداقت میں کوئی کمزوری رہ جاتی ہے اور بعض اور عوامل اس پر اثر انداز ہو جاتے ہیں
ور نہ حقیقت یہ ہے کہ خدا کے کسی مقدس اور برگزیدہ سے آپ کو سچا عشق ہو اور اس کے خلاف گستاخیوں کے
نتیجہ میں آپ کا دل حقیقہ کٹ رہا ہو اور زندگی ایک عذاب بن رہی ہو تو ہو نہیں سکتا کہ خدا کی غیرت اس
وقت ایک غیر معمولی جوش اور غضب کے ساتھ بیدار نہ ہو اور اپنے کرشمے نہ دکھائے۔
خطبات طاہر جلدے
677
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
یہ بیان کرنے کے بعد میں آخری ایک نصیحت یہ جماعت کو کرنا چاہتا ہوں کہ یہ جو الہامات
ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کہ تیرے زمانہ میں موسی کے زمانے کے حالات پیدا ہوں
گے ( تذکرہ صفحہ: ۳۶۶) اس میں مخاطب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اس لئے یہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد واقعات ہوں ان کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام سے ہے۔ اس بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھیں اور آپ ہی کی جو قدر اللہ کے دل میں تھی اس
کے نتیجہ میں ان واقعات نے رونما ہونا تھا۔ دوسری بات ایک انذار کا رنگ رکھتی ہے اور جماعت کو
استغفار کرتے ہوئے دعا میں ہمیشہ مشغول رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اس انذاری پہلو کو ہمارے وقت میں
پورا نہ فرمائے اور اگر ہم سے کوئی کوتاہیاں ہو بھی گئی ہیں تو ان بلاؤں کو ہم سے ٹال دے۔
موسی کے وقت میں ایسے بھی واقعات ہوئے جس سے خود موسی کو تکلیف پہنچی اور اپنی قوم
سے تکلیف پہنچی، ایک گوسالہ کو خدا بنالینا ، بچھڑے کو خدا بنا لینا، اس کے اندر میں نے جب غور کیا تو دو
باتیں ایسی ہیں جن کی طرف میں جماعت کو خاص طور سے متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔ اس بچھڑے کی عظمت
ان لوگوں کے دلوں میں تھی جن کے دل میں دنیا کی وجاہت اور سونے اور چاندی اور دولتوں کی عظمت
تھی ۔ پس ضروری نہیں ہوا کرتا کہ ہر زمانہ میں شرک ایک ہی طرح ظاہر ہو، بعض دفعہ شرک کھلم کھلا بت
پرستی کے رنگ میں ظاہر ہوا کرتا ہے ، بعض دفعہ دل مشرک ہو جاتا ہے خواہ زبان بظاہر مشرک نہ بھی ہو۔
پس جماعت کا وہ طبقہ جو دنیا کی طرف سے آرام یافتہ ہے اس کو اپنی فکر کرنی چاہئے اس کو ہمیشہ اپنے دل
کا تجزیہ کرنا چاہئے کہ کیا وہ دنیا کی دولتوں اور جاہ و حشمت سے متاثر تو نہیں ہو گیا، وہی سونا قوم میں
پہلے بھی موجود تھا اور اس سونے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے کسی ناراضگی کا اظہار نہیں فرمایا لیکن وہ جب
بت بن کر ظاہر ہوا ہے تب خدا تعالیٰ کی پکڑ نازل ہوئی ہے۔ پس سونے سے تعلق یا دنیا کی دولتوں سے
تعلق سے خدا منع نہیں کرتا مگر اس کو بت بنانے سے خدا منع کرتا ہے۔
پس جماعت کو یہ ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ دنیا کی دوستیں اور دنیا کی وجاہتیں ان کے لئے
بت نہ بن جائیں اور خاص طور پر اس دور میں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے
تقریباً ایک سو سال دور ہو چکے ہیں۔ خدا کرے کہ یہ دوری سالوں کی ہو لیکن روحانی رنگ میں نہ ہوان
دعاؤں کی بڑی ضرورت ہے اور روحانی طور پر چونکہ یہ زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی کا زمانہ ہے
خطبات طاہر جلدے
678
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
اس لئے زمانہ کے لحاظ سے ہماری دوری نہ ہو یعنی معنوی رنگ میں دوری نہ ہو اگر چہ ظاہری طور پر عددی
لحاظ سے سالوں کی دوری بنتی ہے۔
اس لئے اس طبقہ کو خصوصیت سے اپنی طرف توجہ کرنی چاہئے اور ان کے دل کی آوازیں
خواہ باہر سنائی دی جائیں یا نہ دی جائیں خود ان لوگوں نے خود سنی ہیں اور ان کے لئے بڑا آسان ہے
اپنے جذبات کا تجزیہ کرنا۔ اگر یہ متاثر ہوتے ہیں کسی گوسالہ کی موت سے اور اس کی دنیا کی وجاہت
سے تو ان کے دل میں وہ شرک پیدا ہو چکا ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں تمثیلاً بیان کیا گیا ہے اور اگر یہ دنیا کی وجاہتوں سے متاثر ہو جاتے
ہیں اور اسی قسم کے خیالات دل میں لانے لگتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تو بڑی شوکت دی ہے، اللہ تعالیٰ
نے تو بڑی عظمت دی ہے تو اسی حد تک وہ سمجھیں کہ ان کا اپنا مقام خدا کی نظر میں گرتا چلا جاتا ہے۔
عظمت وہی ہے جو خدا دیتا ہے جو اس کے پیار کے نتیجہ میں ملتی ہے۔ وہ عظمت نہیں ہوا کرتی جو خدا تعالیٰ
کی طرف وعید کے نتیجہ میں ملتی ہے۔ پس ان دو عظمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ ایک عظمت
وہ ہے جو خدا کا وعید ظاہر ہوتا ہے اور وہ کھل کر ظاہر ہوتا ہے جیسے فرعون کے حق میں ظاہر ہوا، جیسے لیکھر ام
کے حق میں ظاہر ہوا۔ اس کے بعد جو دنیا کی عظمتیں ہیں وہ تو تاریخ بتاتی ہے کہ ایسے لوگوں کو ملا ہی کرتی
ہے اس کے نتیجہ میں دل برداشتہ ہونا یا یہ خیال کر لینا کہ ضرور اس میں کوئی اچھی بات تھی اسی لئے اللہ ہونا یا یہ خیا
تعالی نے اس کو عظمت دی ہے۔ اس میں اچھی بات تھی یا نہیں تھی آپ کے دل میں ضرور کوئی بری بات
ہے جو اس قسم کے خیال آپ کے دل میں پیدا ہوتے ہیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جس شخص کے
حق میں وعید ہو اس کے متعلق یہ تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اب اس کا معاملہ خدا پہ جا پڑا ہے اور ہمیں مزید
تفصیل سے اس کے خلاف بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ بھی انسانی اخلاق پر برا اثر ڈالنے
والی بات ہے کہ مرے ہوؤں کے خلاف انسان بے وجہ بھی ایسی باتیں کرے جو ان کی برائیوں کو اچھال
کے دنیا کے سامنے پیش کرنے والی ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اسی مضمون کا الہام ہوا کہ:
ہن اسدالیکھا خدا نال جا پیا ہے۔“
( تذکره صفحه: ۵۹۹)
غالباً پنجابی کا الہام ہے کہ اب تیرے دشمن کا لیکھا خدا سے جا پڑا ہے جس کا مطلب یہی ہے
خطبات طاہر جلدے
679
خطبہ جمعہ ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
کہ جب خدا نے اپنی تقدیر کو ظاہر فر دیا ہے تو بے وجہ ان بحثوں میں نہیں الجھنا چاہئے ۔ یہ بھی ایک ایسی
وقت کی ضرورت ہے جسے آپ کو پیش نظر رکھنا چاہئے کیونکہ مجھے بعض خطوں سے پتا چل رہا ہے کہ بعض
احمدی بے وجہ دوسروں سے الجھتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں جو دل آزاری کا موجب بنتی ہیں۔
خدا تعالیٰ کی قدرت کے اظہار کے نتیجہ میں حمد و شکر کا مقام تو ہے لیکن اس رنگ میں باتیں کرنا مناسب
نہیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔
اصلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے زمانہ کا فرعون اور آپ کے زمانے کا لیکھرام ابو جہل تھا اور
صلى الله
آپ کے دل کی عظمت دیکھئے کہ جب حضرت عکرمہ نے جو بعد میں حضرت کہلائے آنحضرت ﷺ کی
الله
الله
کا طعنہ
بیعت کے بعد ، آنحضرت ﷺ سے یہ شکایت کی کہ یا رسول اللہ ﷺ لوگ مجھے میرے باپ کا ۔
دیتے ہیں اور مجھے دکھ پہنچتا ہے تو آنحضرت نے سختی سے منع فرمایا اور فرمایا کوئی کسی کے باپ کی وجہ سے
دکھ نہیں دیا جائے کوئی عکرمہ کو اس کے باپ کا حوالہ دے کر تکلیف کی بات نہ کرے۔ (اسد الغابہ فی معرفۃ
الصحابه لا بن اثیر جلد ۴ صفحہ ۵ مطبوعہ بیروت ) یہ ہے سچی عظمت، یہ ہے سچا تقدس جو خدا کے تعلق کے نتیجہ میں
پیدا ہوتا ہے۔ پس ان رسموں کو زندہ رکھیں، اس سنت پر چلیں یہ آپ کی زندگی کی ضامن ہوں گی۔ چند
فخریہ رنگ میں باتیں کر لینا ہمارے لئے کوئی کام نہیں آئے گا، ہمیں کوئی فائدہ نہیں دے گا لیکن
حضرت رسول اکرم ﷺ کی سنت پر اگر ہم عمل پیرا ہوں گے تو وہ اس میں ہمارے لئے بہت ہی برکتیں
ہیں۔ ایسی صورت میں آپ واقعہ دیکھیں گے کہ دشمنوں کی اولادیں اپنے باپوں کی طرف منسوب ہونا
چھوڑ دیں گی۔ وہ حسرت سے یاد کریں گی کہ کاش! ہمارے ماں باپ نے ایسی باتیں نہ کی ہوتیں کہ ان
کے ساتھ ملانا :
صلى الله
ملانا ہمارے لئے ذلت کا موجب بن جائے اور وہ اپنے آپ کو آنحضرت رت اور حضرت مسیح
صلى الله
موعود علیہ الصلوۃ والسلام عاشق محمد مصطفی ﷺ کے ساتھ منسوب کرنا ہی فخر کا موجب سمجھیں گے۔
پس سنت میں عظمتیں ہیں ، سنت میں دائمی فوائد ہیں اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی ۔
اس لئے ایسے نازک وقتوں میں جن سے جماعت آج کل گزر رہی ہے اپنے قدم پھونک پھونک کر
رکھیں۔ وہ باتیں کریں جو خدا کے نزدیک پسندیدہ ہوں اور خدا کے نزدیک وہی پسندیدہ باتیں ہیں جو
حضرت محمد مصطفی فرمایا کرتے تھے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:
خطبات طاہر جلدے
680
خطبه جمعه ۷ را کتوبر ۱۹۸۸ء
آج چونکہ خدام باہر کے ملکوں سے تشریف لائے ہوئے ہیں اور اجتماع ہے اور انہوں نے
اجتماع میں شمولیت کے لئے جانا ہے اس لئے جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز بھی جمع ہوگی۔