معاشرتی برائیوں کا مقابلہ حسن سے کریں۔ خالی برائیوں کو دور کرنے کا کوئی تصور نہیں اور نہ خلا ہوا کرتا ہے۔ خلاؤں کو بھرنے کا تصور ہے نیز اہالیان ربوہ کو خصوصیت سے نصائح
حصہ 2
خطبات طاہر جلدے
738
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۸ء
اس پہلو سے اور بھی بہت سے پروگرام ہیں مگر وقت کی رعائت سے میں ان کی تفاصیل
آپ کے سامنے نہیں رکھنا چاہتا لیکن انشاء اللہ تعالیٰ انتظامیہ کو ایسی ہدایتیں جاری کی جائیں گی ۔
آخری بات پھر میں یہی کہوں گا کہ دل گداختہ پیدا کئے بغیر وہ دل جو غیر کی تکلیف محسوس
کرتا ہے اس کے بغیر آپ معاشرے کی اصلاح نہیں کر سکتے اور یہ دل گداختہ اپنوں اور غیروں میں
فرق نہیں کیا کرتا ۔ آپ صرف اپنوں کے لئے دل میں ان باتوں کا دکھ محسوس نہ کریں بلکہ غیروں کے
لئے بھی کریں۔ ان نوجوانوں کو جن کی آپ اصلاح کرتے ہیں ان کو ساتھ لے کر کبھی نکلیں اور
دوسرے سوسائٹی کے دکھوں یا حصوں کو جا کر ان کو نظارہ کروائیں ، ان کی خدمت کا جذ بہ ان کے اندر
پیدا کریں۔ یہ بھی ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی لذت ہے۔ جس کو یہ ذوق عطا ہو جائے وہ بعض دفعہ باقی
سب لذتوں سے بے نیاز ہو جایا کرتا ہے۔ اس لئے بڑی حکمت کے ساتھ رفتہ رفتہ آگے قدم بڑھانے
پڑیں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو آئندہ احمدیت کا مستقبل ہیں ۔ ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھ کر ضائع نہ
کریں۔ ان کو غم اور دکھ کی نگاہ سے دیکھیں ، ان کو پیار کی نظر سے دیکھیں، ان کو اپنے ساتھ لگانے کی
کوشش کریں۔ پھر وہ لوگ جو ان کو اڈے مہیا کرتے ہیں ان سے ملیں ان کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال
کر سمجھائیں ، ان کو بتائیں کہ تم یہ ٹھیک نہیں کر رہے۔ ان کے بگڑے ہوئے مزاجوں کی اصلاح کی
طرف توجہ کر و بجائے اس کے کہ ان کے بگڑے ہوئے مزاجوں کو بدتر کرنے میں ان کی مدد کرو۔
پس یہ سارے امور ایسے ہیں جن کے متعلق مجھے یقین ہے کہ جماعت احمد یہ بنیادی طور پر
صلاحیت رکھتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔ اس لئے کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں خدا کی خاطر کرتے
ہیں اور جب ہماری نیتیں خدا کی خاطر ہیں ہم واقعہ نیکی کو پنپتا دیکھنا چاہتے ہیں، اس کو بڑھانا چاہتے
ہیں ، اس کو نشو و نما دینا چاہتے ہیں اور نیتیں ہماری صاف ہیں تو پھر دعا کے ذریعے حکمت کے ذریعے،
صبر کے ذریعے اگر ہم آگے بڑھیں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں اس کی ضروری توفیق ملے گی۔
میں نے بار بار ربوہ کے حوالے دئے ہیں اس وجہ سے کہ ربوہ کی دوری کی وجہ سے مجھے شدید فکر رہتی
ہے کہ ربوہ میں کیا ہو رہا ہے۔ اس لئے کہ اگر چہ مرکز فی الحقیقت تو خلیفہ وقت کے ساتھ ہی گھومتا ہے
لیکن جو انتظامیہ مرکز ہے وہ بہر حال ربوہ میں ہے۔ ربوہ کے اوپر اگر خدا نخواستہ برائیوں نے حملہ کر دیا
اور وہاں کی ہماری نوجوان نسلیں خراب ہوئیں تو اس کا ساری دنیا کی احمدی جماعتوں پر برا اثر پڑے
خطبات طاہر جلدے
739
خطبه جمعه ۲۸ را کتوبر ۱۹۸۸ء
گا۔ اس لئے بہت ہی اہمیت رکھتا ہے یہ مقام خاص طور پر بار بار میں نے اس کا ذکر اس لئے کیا مگر یہ
مراد نہیں ہے کہ انگلستان کی جماعت ان برائیوں سے محفوظ ہے یا جرمنی کی جماعت ان برائیوں سے
محفوظ ہے یا امریکہ کی جماعت ان برائیوں سے محفوظ ہے۔ وہاں یہ برائیاں جتنی ربوہ میں پائی جاتی
ہیں اس سے زیادہ پائی جاتی ہیں لیکن اگر ربوہ والی برائیاں صرف یہاں پائی جائیں تو آپ کو برائی
دکھائی نہیں دے گی کیونکہ آپ دوسرے معاشرے میں رہ رہے ہیں۔ یہاں آپ سمجھیں گے بڑے
شریف نوجوان ہیں وہ صرف گانے سننے باہر نہیں نکلتا ، ڈانس کرنے نہیں جاتا ، شراب نہیں پیتا وہ اور کئی
قسم کے بد کام نہیں کر رہا، ڈرگ کا عادی نہیں ہے۔ تو آپ تو اس کو ایک بڑا متقی اور بزرگ سمجھ رہے
ہوں گے جس بیچارے کو وہاں نہایت ہی ذلیل اور رسوا اور گندہ انسان سمجھا جاتا ہے۔ تو معاشرے کے
فرق کے ساتھ برائیوں کے تصور بھی بدل جاتے ہیں آپ کو اور قسم کے خطرات ہیں ، امریکہ کو اور قسم
کے خطرات ہیں۔ ہر ملک میں یہ خطرات بہر حال ہیں ۔ پس ساری دنیا کی جماعتوں کی انتظامیہ کو ان
خطرات کا تجزیہ کر کے حسب حال مناسب کاروائیوں کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔
ان سارے امور کے ساتھ دعا کو ہمیشہ یاد رکھیں میں پھر بھی یاد کراؤں گا خصوصیت سے اس
کا ذکر آخر پر کروں گا لیکن یہ یاد رکھیں کہ ہماری کوئی کوشش بھی برکت حاصل نہیں کر سکتی جب تک دعا
کے ذریعے ہم ان کوششوں کو سیراب نہ کریں ۔ ہماری کوششیں شجرہ طیبہ ہیں اور ہر درخت پانی کا محتاج
ہوا کرتا ہے۔ شجرۂ طیبہ خصوصیت کے ساتھ آسمانی پانی کا محتاج ہوتا ہے جو دعا کے ذریعے میسر آیا کرتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اس عظیم جدو جہد کا ہم حق ادا کر سکیں۔ ابھی ہمیں بہت محنت
کرنے کی ضرورت ہے میں آئندہ خطبہ میں تو نہیں اگلے آئندہ خطبہ میں تو تحریک جدید کا ذکر ہوگا
خصوصیت کے ساتھ اس کے بعد انشاء اللہ حسب توفیق اس مضمون کو آگے بڑھا کر آپ کو یہ بات
سمجھانے کی کوشش کروں گا کہ اگلی صدی جس میں ہم نے داخل ہونا ہے اس میں دن بہت تھوڑے رہ
گئے ہیں اور کام ہم نے بہت زیادہ کرنے ہیں۔ بہت سی ایسی برائیاں ہیں جو ابھی تک ہمارے ساتھ چمٹی
ہوئی ہیں، ان کو جسم سے اتار پھینکے بغیر، اپنے آپ کو ہلکا کئے بغیر ،صاف ستھرا اور پاکیزہ بنائے بغیر اگر ہم
اگلی صدی میں داخل ہوں گے تو پھر اگلی صدی کے پر لے کنارے پر جو برائیاں ظاہر ہوں گی آپ اندازہ
کر سکتے ہیں کہ ان کا کیا حال ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اس عظیم کام کا حق ادا کر سکیں۔
خطبات طاہر جلدے
740
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۸ء
نمازیں جمع ہوں گی اور جب تک سردیوں کے اوقات ہیں جن میں جمعہ کے وقت کا اختتام
عصر سے مل جاتا ہے اس وقت تک جمعہ کے ساتھ حسب سابق نماز عصر جمع ہوا کرے گی بار بار اس کے
اعلان کی ضرورت نہیں۔ جب یہ سلسلہ ختم ہوگا پھر میں دوبارہ اعلان کر دوں گا کہ اب عصر کی نماز آئندہ
سے جمعہ سے الگ ہوا کرے گی۔