واقفین نو کے والدین کی ذمہ داریاں واقفین نو کے اخلاق سب سے بلند ہونے چاہئیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تحریکِ وقفِ نو کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے اگلی صدی کے لیے کم از کم پانچ ہزار بچوں کا ہدف پورا کرنے کی خاطر اس سکیم کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کا اعلان فرمایا۔ آپ نے واقفینِ نو کے والدین کی ذمہ داریوں پر مفصل روشنی ڈالی اور بچوں کو بچپن ہی سے سچائی، قناعت، خوش اخلاقی، تحمل اور مالی دیانت داری سکھانے کی تلقین کی۔ نیز آپ نے فہم کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیم، وسیع تر عمومی معلومات کے حصول، نظامِ جماعت کی اطاعت اور عہدِ وقف کو تا دمِ آخر وفاداری کے ساتھ نبھانے کی اہمیت بیان فرمائی۔

موضوعات: وقف نو، والدین کی ذمہ داریاں، اخلاق حسنہ اور تربیت، قرآن کریم کی تعلیم، اطاعت نظام اور وفا

خطبات طاہر جلد ۸
83
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
واقفین نو کے والدین کی ذمہ داریاں
واقفین نو کے اخلاق سب سے بلند ہونے چاہئیں
( خطبه جمعه فرموده ۱۰ رفروری ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آئندہ صدی کی تیاری کے سلسلے میں ایک بہت ہی اہم تیاری کا تعلق واقفین نو سے ہے۔
وقف نو کی جو میں نے تحریک کی تھی اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بارہ سو سے زائد ایسے
بچوں کے متعلق اطلاع مل چکی ہے جو وقف نو کی نیت کے ساتھ دعائیں مانگتے ہوئے خدا سے مانگے
گئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اُن کی خیر و عافیت کے ساتھ ولادت کا سامان فرمایا۔ یہ
چھوٹے چھوٹے بچے آئندہ صدی کے واقفین نو کہلاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے خطوط
مسلسل ملتے چلے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں دو طرح کی تیاریاں میرے پیش نظر ہیں مگر اس سے
پہلے کہ میں تیاری کا ذکر کروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ وقف نو کے لئے جتنی تعداد کی توقع تھی اتنی
تعداد بلکہ اس کا ایک حصہ بھی ابھی پورا نہیں ہو سکا اور جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے اس میں پیغام
پہنچانے والوں کا قصور ہے۔ بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں عامۃ الناس تک یہ پیغام پہنچایا ہی نہیں
گیا اور جن دنوں یہ تحریک کی گئی تھی اُن دنوں کیسٹ کا نظام آج کی نسبت بہت کمزور حالت میں تھا
اور افریقہ کے ممالک ، ایسے دیگر ممالک جہاں اُردو زبان نہیں سمجھی جاتی اور بعض علاقوں میں انگریزی
بھی نہیں سمجھی جاتی وہاں ترجمہ کر کے کیسٹس پھیلانے کا عملاً کوئی انتظام نہیں تھا۔ اس وجہ سے وہ جو

خطبات طاہر جلد ۸
84
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
براہ راست پیغام کا اثر ہو سکتا ہے اُس سے بہت سے احمدی علاقے محروم رہ گئے ۔ بعد ازاں مؤثر
رنگ میں اس تحریک کو پہنچانا یہ انتظامیہ کی ذمہ داری تھی مگر بعض جگہ ذمہ داری کو ادا کیا گیا اور بعض جگہ یا
ادا نہیں کیا گیا یا نیم دلی کے ساتھ ادا کیا گیا ہے۔ پیغام پہنچانا صرف کافی نہیں ہوا کرتا کس جذبے کے
ساتھ پیغام پہنچایا جاتا ہے، کسی محنت اور کوشش اور خلوص کے ساتھ پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ یہ پیغام کے
قبول کرنے کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔ مختلف دنیا میں پیغمبر آئے بنیادی طور پر ایک ہی پیغام تھا یعنی
علی نے پہنچایا اُس
صلى الله
خدا کا پیغام بندوں کے نام لیکن جس شان کے ساتھ وہ پیغام حضرت محمد مصطفیٰ علیہ نے
شان سے کوئی اور پہنچا نہیں سکا اور جس عظمت اور قدر اور قربانی کی روح کے ساتھ آپ کا پیغام قبول اور
کیا گیا ویسے تاریخ انبیاء میں کسی اور کا پیغام قبول نہیں کیا گیا۔ اس لئے پیغام پہنچانا کافی نہیں۔ کس
رنگ میں اور کس جذبے کے ساتھ ، کس خلوص کے ساتھ ، کس درجہ محبت اور پیار کے ساتھ دعائیں
کرتے ہوئے پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو پیغام کی قبولیت یا عدم قبولیت کا فیصلہ کیا کرتی
ہیں۔ اس لئے میری خواہش یہ تھی کم سے کم پانچ ہزار بچے اگلی صدی کے واقفین نو کے طور پر ہم خدا
کے حضور پیش کریں۔ ابھی کافی سفر باقی ہے اس تعداد کو پورا کرنے میں اور دوست یہ لکھ رہے ہیں کہ
جہاں تک اُن کا تاثر تھایا میں نے جو شروع میں خطبے میں بات کی تھی اس کا واقعہ یہی نتیجہ نکلتا ہوگا کہ
جو اس صدی سے پہلے پہلے بچے پیدا ہو جائیں گے وہ وقف نو میں لئے جائیں گے اور اُس کے بعد یہ
سلسلہ بند ہو جائے گا لیکن جس طرح بعض دوستوں کے خطوط سے پتا چل رہا ہے وہ خواہش رکھتے ہیں
لیکن یہ سمجھ کر کہ اب وقت نہیں رہا وہ اس خواہش کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے اُن کے لئے اور مزید
تمام دنیا کی جماعتوں کے لئے جن تک ابھی یہ پیغام ہی نہیں پہنچا میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ وقف نو میں
شمولیت کے لئے مزید دو سال کا عرصہ بڑھایا جاتا ہے اور یہ عرصہ فی الحال دو سال کا بڑھایا جا رہا ہے
تا کہ اس پہلی تحریک میں شامل ہو جائے ورنہ یہ تحریک تو بار بار ہوتی ہی رہے گی لیکن وہ خصوصاً تاریخی
تحریک جس میں اگلی صدی کے لئے ایک واقفین بچوں کی پہلی فوج تیار ہو رہی ہے اُس کا عرصہ آج
تا دو سال تک بڑھایا جا رہا ہے۔ اس عرصے میں جماعتیں کوشش کر لیں اور جس حد تک بھی ممکن ہو یہ
فوج پانچ ہزاری تو ضرور ہو جائے اس سے بڑھ جائے تو بہت ہی اچھا ہے۔
بہت سے والدین مجھے لکھ رہے ہیں کہ ان کے متعلق اب ہم نے کرنا کیا ہے؟ جیسا کہ میں

خطبات طاہر جلد ۸
85
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
نے بیان کیا تھا اس کے دو حصے ہیں اول جماعت کی انتظامیہ کو کیا کرنا ہے اور دوسرا بچوں کے والدین
کو کیا کرنا ہے؟ جہاں تک انتظامیہ کا تعلق ہے اُس کے متعلق وقتاً فوقتاً میں ہدایات دیتا رہا ہوں اور
جو جو نئے خیال میرے دل میں آئیں یا بعض دوست مشورے کے طور پر لکھیں ان کو بھی اس منصوبے
میں شامل کر لیا جاتا ہے لیکن جہاں تک والدین کا تعلق ہے آج میں اس ذمہ داری سے متعلق کچھ
باتیں کرنا چاہتا ہوں۔
خدا کے حضور بچے کو پیش کرنا ایک بہت ہی اہم واقعہ ہے کوئی معمولی بات نہیں ہے اور آپ
یا درکھیں کہ وہ لوگ جو خلوص اور پیار کے ساتھ قربانیاں دیا کرتے ہیں وہ اپنے پیار کی نسبت سے اُن
قربانیوں کو سجا کر پیش کیا کرتے ہیں۔ قربانیاں اور تحفے دراصل ایک ہی ذیل میں آتے ہیں ۔ آپ
بازار سے شاپنگ کرتے ہیں عام چیز جو گھر کے لئے لیتے ہیں اُس کو با قاعدہ خوبصورت کاغذوں میں
لپیٹ کر اور فیتوں سے باندھ کر سجا کر آپ کو پیش نہیں کیا جاتا لیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ ہم نے
تحفہ لینا ہے تو پھر دکاندار بڑے اہتمام سے اُس کو سجا کر پیش کرتا ہے۔ پس قربانیاں تحفوں کا رنگ رکھتی
ہیں اور ان کے ساتھ سجاوٹ ضروری ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا بعض لوگ تو مینڈھوں کو ، بکروں کو بھی
خوب سجاتے ہیں اور بعض تو اُن کو زیور پہنا کر پھر قربان گاہوں کی طرف لے کر جاتے ہیں، پھولوں
کے ہار پہناتے ہیں اور کئی قسم کی سجاوٹیں کرتے ہیں ۔ انسانی قربانی کی سجاوٹیں اور طرح کی ہیں۔
انسانی زندگی کی سجاوٹ تقوی سے ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے پیار اور اُس کی محبت کے نتیجے میں انسانی
روح بن ٹھن کر تیار ہوا کرتی ہے۔ پس پیشتر اس سے کہ یہ بچے اتنے بڑے ہوں کہ جماعت کے سپرد
کئے جائیں گے۔ ان ماں باپ کی بہت ذمہ داری ہے کہ وہ ان قربانیوں کو اس طرح تیار کریں کہ ان
کے دل کی حسرتیں پوری ہوں ۔ جس شان کے ساتھ وہ خدا کے حضور ایک غیر معمولی تحفہ پیش کرنے کی
تمنا رکھتے ہیں وہ تمنائیں پوری ہوں۔ اس سے پہلے جو مختلف ادوار میں واقفین جماعت کے سامنے
پیش کئے جاتے رہے اُن کی تاریخ پر نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ کئی قسم کے واقفین ہیں کچھ تو وہ
تھے جنہوں نے بڑی عمروں میں ایسی حالت میں اپنے آپ کو خود پیش کیا کہ خوش قسمتی کے ساتھ اُن کی
اپنی تربیت بہت اچھی ہوئی ہوئی تھی اور وقف نہ بھی کرتے تب بھی وقف کی روح رکھنے والے لوگ
تھے۔ صحابہ کی اولا دیا اول تابعین کی اولا داچھے ماحول میں ، اچھی پرورش اور خدا تعالیٰ کے فضل کے

خطبات طاہر جلد ۸
86
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
سے ہر
ساتھ اچھی عادات سے سجے ہوئے وئے لوگ تھے ۔ وہ واقفین کا جو گروہ ہے وہ خدا تعالیٰ کے فضل
پہلو سے زندگی کے ہر شعبے میں نہایت کامیاب رہا۔ پھر ایک ایسا دور آیا جب بچے وقف کرنے شروع
کئے گئے یعنی والدین نے اپنی اولاد کو خود وقف کرنا چاہا۔ اس دور میں مختلف قسم کے واقفین ہمارے
سامنے آئے ہیں۔ بہت سے وہ ہیں جن کو والدین سمجھتے ہیں کہ جب ہم جماعت کے سپرد کریں گے تو
وہ خود ہی تربیت کریں گے اور اس عرصے میں انہوں نے اُن پر نظر نہیں رکھی ۔ پس جب وہ جامعہ میں
پیش ہوتے ہیں تو بالکل ایسے Raw میٹریل کے طور پر، ایسے خام مال کے طور پر پیش ہوتے ہیں
جس کے اندر بعض مختلف قسم کی ملاوٹیں بھی شامل ہو چکی ہوتی ہیں اُن کو صاف کرنا ایک کاردار د ہوا کرتا
ہے۔ اُن کو وقف کی روح کے مطابق ڈھالنا بعض دفعہ مشکل بلکہ محال ہو جایا کرتا ہے اور بعض بد
عادتیں وہ ساتھ لے کر آتے ہیں یعنی بعض باتیں جماعت ویسے سوچ بھی نہیں سکتی لیکن امر واقعہ یہ
ہے کہ بعض لڑکوں کو جامعہ میں چوری کے نتیجے میں وقف سے فارغ کیا گیا ہے۔ کسی کو جھوٹ کے
نتیجے میں وقف سے خارج کیا گیا ہے۔ اب یہ باتیں ایسی ہیں جن کے متعلق یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا
کہ اچھے نیک ، صالح احمدی میں پائی جائیں کجا یہ کہ وہ واقفین زندگی میں پائی جائیں لیکن معلوم یہی
ہوتا ہے کہ والدین نے پیش تو کر دیا لیکن تربیت کی طرف توجہ نہ کی یا اتنی دیر کے بعد اُن کو وقف کا
خیال آیا کہ اُس وقت تربیت کا وقت باقی نہیں رہا تھا۔ بعض والدین سے تو یہ بھی پتا چلا کہ اُنہوں نے
اس وجہ سے بچہ وقف کیا تھا کہ عادتیں بہت بگڑی ہوئی تھیں اور وہ سمجھتے تھے کہ اُس طرح تو ٹھیک نہیں
ہوتا وقف کر دو تو آپ ہی جا کر جماعت سنبھال لے گی اور ٹھیک کرے گی۔ جس طرح پرانے زمانے
میں بعض دفعہ بگڑے ہوئے بچوں کو کہتے تھے اچھا اس کو تھانیدار بنوادیں گے تو یہ جماعت میں چونکہ نیکی
کی روح ہے۔ تھانیداری کا تو خیال نہیں آتا اُن کو لیکن واقف بنانے کا خیال آجاتا ہے حالانکہ تھانیداری
سے تو ایسے بچوں کا تعلق ہو سکتا ہے وقف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ بہت بعید کی بات سوچتے ہیں یہ لوگ ۔
وہ تو لطیفہ ہے تھانیداری والا لیکن یہ تو دردناک واقعہ ہے۔ وہ تو ایک ہنسنے والی کہاوت کے طور پر مشہور ہے
یہ تو ایک بہت بڑا زندگی کا المیہ ہے کہ خدا کے حضور پیش کرنے کے لئے آپ کو بس گندہ بچہ نظر آیا ہے،
ناکارہ محض بچہ نظر آیا ہے جو ایسی گندی عادتیں لے کر پلا ہے کہ آپ اُس کو ٹھیک نہیں کر سکتے ۔ اس لئے یہ
جو تازہ کھیپ آنے والی ہے بچوں کی اس میں ہمارے پاس خدا کے فضل سے بہت سا وقت ہے

خطبات طاہر جلد ۸
87
۱۹۸۹ء
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۸۹
اور اب ہم اگر ان کی پرورش اور تربیت سے غافل رہیں تو خدا کے حضور مجرم ٹھہریں گے اور ہرگز پھر یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ اتفاقاً یہ واقعات ہو گئے ہیں۔ اس لئے والدین کو چاہئے کہ ان بچوں کے اوپر سب
سے پہلے خود گہری نظر رکھیں اور جیسا کہ میں بیان کروں گا بعض تربیتی امور کی طرف خصوصیت سے توجہ
دیں اور اگر خدا نخواستہ وہ سمجھتے ہوں کہ بچہ اپنے تابع طبع کے لحاظ سے وقف کے اہل نہیں ہے تو اُن کو
دیانتداری اور تقویٰ کے ساتھ جماعت کو مطلع کرنا چاہئے کہ میں نے تو اپنی صاف نیت سے خدا کے
حضور ایک تحفہ پیش کرنا چاہا تھا مگر بد قسمتی سے اس بچے میں یہ یہ باتیں ہیں اگر ان کے باوجود جماعت
اس کو لینے کے لئے تیار ہے تو میں حاضر ہوں ورنہ اس وقف کو منسوخ کر دیا جائے ۔ پس اس طریق پر
بڑی سنجیدگی کے ساتھ اب ہمیں آئندہ ان واقفین نو کی تربیت کرنی ہے۔
جہاں تک اخلاق حسنہ کا تعلق ہے اس سلسلے میں جو صفات جماعت میں نظر آنی چاہئیں وہی
صفات واقفین میں بھی نظر آنی چاہئیں بلکہ بدرجہ اولی نظر آنی چاہئیں ۔ ان صفات حسنہ سے متعلق ، ان
اخلاق سے متعلق میں مختلف خطبات میں آپ کے سامنے مختلف پروگرام رکھتا رہا ہوں اور ان سب کو
ان بچوں کی تربیت میں خصوصیت سے پیش نظر رکھیں ۔ خلاصہ ہر واقف زندگی بچہ جو وقف نو میں شامل
ہے بچپن سے ہی اُس کو بیچ سے محبت اور جھوٹ سے نفرت ہونی چاہئے اور یہ نفرت اُس کو گویا ماں کے
دودھ میں ملنی چاہئے اور باپ کی پرورش کی بانہوں میں ۔ جس طرح ریڈی ایشن کسی چیز کے اندر
سرایت کرتی ہے اس طرح سچائی اُس کے دل میں ڈوبنی چاہئے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین کو
پہلے سے بہت بڑھ کر سچا ہونا پڑے گا۔ ضروری نہیں ہے کہ سب واقفین زندگی کے والدین سچائی کے
اُس اعلیٰ معیار پر قائم ہوں جو اعلیٰ درجے کے مومنوں کے لئے ضروری ہے اس لئے اب ان بچوں کی
خاطر ان کو اپنی تربیت کی طرف بھی توجہ کرنی ہوگی اور پہلے سے کہیں زیادہ احتیاط کے ساتھ گھر میں
گفتگو کا انداز بنانا ہو گا اور احتیاط کرنی ہوگی کہ لغو باتوں کے طور پر یا مذاق کے طور پر بھی وہ آئندہ
جھوٹ نہیں بولیں گے کیونکہ یہ ایک خدا کی مقدس امانت اب آپ کے گھر میں پل رہی ہے اور اس
مقدس امانت کے کچھ تقاضے ہیں جن کو آپ نے بہر حال پورا کرنا ہے۔ اس لئے ایسے گھروں کے
ماحول سچائی کے لحاظ سے نہایت صاف ستھرے اور پاکیزہ ہو جانے چاہئیں ۔
قناعت کے متعلق میں نے کہا تھا اس کا واقفین سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ بچپن ہی سے ان

خطبات طاہر جلد ۸
88
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
بچوں کو قانع بنانا چاہئے اور حرص و ہوا سے بے رغبتی پیدا کرنی چاہئے اور عقل اور فہم کے ساتھ اگر
والدین شروع سے یہ تربیت کریں تو ایسا ہونا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ دیانت اور امانت کے اعلیٰ
مقام تک اُن کو پہنچانا ضروری ہے۔
بچپن سے اُن کے اندر مزاج میں شگفتگی پیدا کرنی چاہئے۔ ترش روئی وقف کے ساتھ
پہلو بہ پہلو نہیں چل سکتی ۔ ترش رو واقفین زندگی ہمیشہ جماعت میں مسائل پیدا کیا کرتے ہیں اور بعض
دفعہ خطرناک فتنے بھی پیدا کر دیا کرتے ہیں۔ اس لئے خوش مزاجی اور اس کے ساتھ تحمل یعنی کسی کی
بات کو برداشت کرنا یہ صفت بھی واقفین بچوں میں بہت ضروری ہے۔ یعنی یہ دونوں صفات واقفین
بچوں میں بہت ضروری ہیں ۔
مذاق اچھی چیز ہے یعنی مزاح لیکن مزاح کے اندر پاکیزگی ہونی چاہئے اور مزاح کی
پاکیزگی دو طرح سے ہوا کرتی ہے۔ کئی طرح سے ہو سکتی ہے لیکن میرے ذہن میں اس وقت دو باتیں
ہیں خاص طور پر۔ ایک تو یہ کہ گندے لطائف کے ذریعے دل بہلانے اور اپنے یا غیروں کے دل
بہلانے کی عادت نہیں ہونی چاہئے اور دوسرے یہ کہ لطافت ہو اُس میں ، مذاق اور مزاح کے لئے
ہم لطافت کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں یعنی لطیفہ کہتے ہیں اُس کو ۔ لطیفہ کا مطلب ہی یہی ہے کہ
بہت ہی نفیس چیز ہے اور ہر قسم کی کرختگی اور بھونڈھاپن لطافت سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ کثافت سے
تعلق رکھتا ہے۔ چنانچہ ہندوستان کی اعلیٰ تہذیب میں جب بھی ایسے خاندانوں میں جہاں اچھی
روایات ہیں کوئی بچہ ایسا لطیفہ بیان کرتا تھا جو بھونڈھا ہو اُس کو کہا جاتا تھا کہ یہ لطیفہ نہیں ہے یہ کثیفہ
ہے۔ یہ تو بھانڈھ پن ہے۔ تو بھانڈھ پن اور اچھے مزاح میں بڑا فرق ہے۔ اس لئے جو مزاح ہمیں
آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ کی زندگی میں کہیں کہیں نظر آتا ہے کیونکہ اکثر مزاح کے واقعات
اب محفوظ نہیں ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کے صحابہ کی زندگی میں وہ مزاح نظر
آتا ہے اور خلیفہ اسیح الثانی کی طبیعت میں بھی بڑا مزاح تھا لیکن اُس مزاح کے ساتھ دونوں قسم کی
پاکیزگی تھی لیکن بعض ایسے دوستوں کو بھی میں نے دیکھا جنہوں نے مزاح سے یہ رخصت تو حاصل کر
لی کہ مزاح میں کبھی وقت گزار لینا کچھ کوئی بری بات نہیں ہے لیکن یہ فرق نہیں کر سکے کہ مزاح کے
ساتھ پاکیزگی ضروری ہے۔ چنانچہ بعض نہایت گندے اور بھونڈے لطیفے بھی اپنی مجلسوں میں بیان

خطبات طاہر جلد ۸
89
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
کرتے رہے اور بعض لوگوں نے اُس سے سمجھ لیا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا حالانکہ بہت فرق پڑتا ہے۔
اپنے گھر میں اچھے مزاح کو جاری کریں، قائم کریں لیکن برے مزاح کے خلاف بچوں کے دل میں بچپن
سے ہی نفرت اور کراہت پیدا کریں۔ یہ چھوٹی سی بات ہے بظاہر اور اس پر میں نے اتنا وقت لیا ہے لیکن
میں جانتا ہوں کہ انسانی زندگی میں خصوصاً وہ زندگی جو تکلیفوں سے تعلق رکھتی ہو، جو ذمہ داریوں سے
تعلق رکھتی ہو، جہاں کئی قسم کے اعصابی تناؤ ہوں وہاں مزاح بعض دفعہ بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے
اور انسانی ذہن اور انسانی نفسیات کی حفاظت کرتا ہے۔
غناء کے متعلق میں پہلے بیان کر چکا ہوں ، قناعت کے بعد پھر غناء کا مقام آتا ہے اور غنا
کے نتیجے میں جہاں ایک طرف امیر سے حسد پیدا نہیں ہوتا وہاں غریب سے شفقت ضرور پیدا ہوتی
ہے۔ غناء کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ غریب کی ضرورت سے انسان غنی ہو جائے۔ اپنی ضرورت سے غنی
ہوتا ہے غیر کی ضرورت کی خاطر ۔ یہ اسلامی غنا میں ایک خاص پہلو ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
اس لئے واقفین بچے ایسے ہونے چاہئیں جو غریب کی تکلیف سے غنی نہ بنیں لیکن امیر کی امارت سے
غنی ہو جائیں اور کسی کو اچھا دیکھ کر اُن کو تکلیف نہ پہنچے لیکن کسی کو تکلیف میں دیکھ کر وہ ضرور تکلیف
محسوس کریں۔
جہاں تک اُن کی تعلیم کا تعلق ہے جامعہ کی تعلیم کا زمانہ تو بعد میں آئے گا لیکن ابتداء ہی سے
ایسے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم کی طرف سنجیدگی سے متوجہ کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں یقیناً انشاء اللہ
نظام جماعت ضرور پروگرام بنائے گا۔ ایسی صورت میں والدین نظام جماعت سے رابطہ رکھیں اور
جب بچے اس عمر میں پہنچیں جہاں وہ قرآن کریم اور دینی باتیں پڑھنے کے لائق ہو سکیں تو اپنے
علاقے کے نظام سے یا براہ راست مرکز کو لکھ کر اُن سے معلوم کریں کہ اب ہم کس طرح ان کو اعلیٰ درجہ
کی قرآن خوانی سکھا سکتے ہیں اور پھر قرآن کے مطالب سکھا سکتے ہیں کیونکہ قاری دو قسم کے ہوا کرتے
ہیں ایک تو وہ جو اچھی تلاوت کرتے ہیں اور آواز میں اُن کی ایک کشش پائی جاتی ہے اور تجوید کے لحاظ
وہ درست ادائیگی کرتے ہیں لیکن اُس سے جان نہیں پڑا کرتی ۔ ایسے قاری اگر قرآن کریم کے
معنی نہ جانتے ہوں تو وہ تلاوت کے بت تو بنا دیتے ہیں، تلاوت کے زندہ پیکر نہیں بنا سکتے ۔ وہ قاری
جو تلاوت کرتے ہیں سمجھ کر اور اُس تلاوت کے اُس مضمون کے نتیجے میں اُن کے دل پگھل رہے
سے

خطبات طاہر جلد ۸
90
خطبه به جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
ہوتے ہیں، اُن کے دل میں خدا کی محبت کے جذبات اُٹھ رہے ہوتے ہیں اُن کی تلاوت میں ایک
زائد بات پیدا ہو جاتی ہے جو اصل ہے، زائد نہیں ۔ وہ روح ہے اصل تلاوت کی۔ تو ایسے گھروں میں
جہاں واقفین زندگی ہیں وہاں تلاوت کے اس پہلو پر بہت زور دینا چاہئے ۔ خواہ تھوڑا پڑھایا جائے
لیکن ترجمہ کے ساتھ مطالب کے بیان کے ساتھ پڑھایا جائے اور یہ عادت ڈالی جائے بچے کو کہ جو
کچھ بھی وہ تلاوت کرتا ہے وہ سمجھ کر کرتا ہے۔ ایک تو روزمرہ کی صبح کی تلاوت ہے اُس میں تو ہو سکتا ہے
کہ بغیر سمجھ کے بھی ایک لمبے عرصے تک آپ کو اُس کو قرآن کریم پڑھانا ہی ہو گا لیکن ساتھ ساتھ یہ
ترجمہ سکھانے اور مطالب کی طرف متوجہ کرنے کا پروگرام بھی جاری رہنا چاہئے ۔
نماز کی پابندی اور نماز کے جو لوازمات ہیں اُن کے متعلق بچپن سے تعلیم دینا اور سکھانا ہے یہ بھی
جامعہ میں آکر سیکھنے والی باتیں نہیں اُس سے بہت پہلے گھروں میں اپنے ماں باپ کی تربیت کے نیچے
یہ باتیں بچوں کو آجانی چاہئیں۔
اس کے علاوہ تعلیم میں وسعت پیدا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور دینی تعلیم میں
وسعت کا ایک طریق یہ ہے کہ مرکزی اخبار اور رسائل کا مطالعہ رہے۔ بدقسمتی سے اس وقت بعض
ممالک ایسے ہیں جہاں مقامی اخبار نہیں ہیں اور بعض زبانیں ایسی ہیں جن میں مقامی اخبار نہیں ہیں
لیکن ابھی ہمارے پاس وقت ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں میں اپنے
اپنے اخبار جاری کرنے کے رجحان بڑھ چکے ہیں ۔ تو ساری جماعت کی انتظامیہ کو یہ بات پیش نظر
رکھنی چاہئے کہ جب آئندہ دو تین سال میں یہ بچے سمجھنے کے لائق ہو جائیں یا چار پانچ سال تک سمجھ
لیں تو اُس وقت واقفین نو کے لئے بعض مستقل پروگرام ، بعض مستقل فیچرز آپ کے رسالوں اور
اخباروں میں شائع ہوتے رہنے چاہئیں کہ وقف نو کیا ہے ، ہم ان سے کیا توقع رکھتے ہیں؟ اور بجائے
اس کے کہ اکٹھا یک دفعہ پروگرام ایسا دے دیا جائے جو کچھ عرصے کے بعد بھول جائے ۔ یہ اخبارات
چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تربیتی پروگرام پیش کیا کریں اور جب ایک حصہ رائج ہو جائے تو پھر
دوسرے کی طرف متوجہ ہوں پھر تیسرے کی طرف متوجہ ہوں ۔ واقفین بچوں کی علم بنیاد وسیع ہونی
چاہئے ۔ عام طور پر دینی علماء میں یہی کمزوری دکھائی دیتی ہے کہ دین کے علم کے لحاظ سے تو اُن کا علم
کافی وسیع اور گہرا بھی ہوتا ہے لیکن دین کے دائرے سے باہر دیگر دنیا کے دائروں میں وہ بالکل لاعلم

خطبات طاہر جلد ۸
91
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
ہوتے ہیں اور اس نے اسلام کو بہت شدید نقصان پہنچایا ہے۔ وہ وجوہات جو مذاہب کے زوال کا
موجب بنتی ہیں اُن میں یہ ایک بہت ہی اہم وجہ ہے۔ اس لئے جماعت احمد یہ کو اس سے سبق سیکھنا
چاہئے اور وسیع علم کی بنیاد پر قائم دینی علم کو فروغ دینا چاہئے ۔ یعنی پہلے بنیاد عام دنیاوی علم کی وسیع ہو
اُس پر پھر دینی علم کا پیوند لگے تو بہت ہی خوبصورت اور بابرکت ایک شجر طیبہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس لحاظ
سے بچپن ہی سے ان واقفین بچوں کو عام جنرل نالج بڑھانے کی طرف متوجہ کرنا چاہئے یعنی آپ
متوجہ خود ہوں تو ان کا علم آپ ہی آپ بڑھے گا یعنی ماں باپ متوجہ ہوں اور بچوں کے لئے ایسے
رسائل، ایسے اخبارات لگوایا کریں، ایسی کتابیں ان کو پڑھنے کی عادت ڈالیں جس کے نتیجے میں ان کا
علم وسیع ہو اور جب وہ سکول میں جائیں تو ایسے مضامین کا انتخاب ہو جس سے سائنس کے متعلق بھی
کچھ واقفیت ہو ، عام دنیا کے جو آرٹس کے مضامین ہیں لیکن سیکولر مضامین مثلاً معیشت ہے،
اقتصادیات، فلسفہ، نفسیات اور حساب ، تجارت وغیرہ ایسے جتنے بھی متفرق امور ہیں ان سب میں سے
کچھ نہ کچھ علم بچے کو ضرور ہونا چاہئے ۔ علاوہ ازیں پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہئے کیونکہ سکولوں میں تو
اتنازیادہ انسان کے پاس اختیار نہیں ہوا کرتا یعنی پانچ مضمون ، چھ مضمون ، سات مضمون رکھ لے گا بچہ از
بعض یہاں دس بھی کر لیتے ہیں لیکن اس سے زیادہ نہیں جاسکتے ۔اس لئے ضروری ہے کہ ایسے بچوں کو
اپنے تدریسی مطالعہ کے علاوہ مطالعہ کی عادت ڈالنی چاہئے۔ اب یہ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے
واقفین زندگی بچوں کے والدین میں سے اکثر کے بس کی نہیں یعنی اُن کو تو میں نصیحت کر رہا ہوں لیکن
میں جانتا ہوں کہ بہت سے ایسے ہیں بیچارے افریقہ میں بھی ، ایشیا میں ، یورپ ، امریکہ میں جن کے
اندر یہ استطاعت نہیں ہے کہ اس پروگرام کو وہ واقعہ عملی طور پر اپنے بچوں میں رائج کر سکیں اس لئے یہ
جتنی باتیں ہیں یہ متعلقہ شعبوں کو تحریک جدید کے متعلقہ شعبہ کو نوٹ کرنی چاہئیں اور اس خطبے میں جو
نکات ہیں اُن کو آئندہ جماعت تک اس رنگ میں پہنچانے کا انتظام کرنا چاہئے کہ والدین کی اپنی کم
علمی بھی اور اپنی استطاعت کی کمی بچوں کی اعلی تعلیم کی راہ میں روک نہ بن سکے ۔ چنانچہ بعض جگہوں پر
ایسے بچوں کی تربیت کا انتظام شروع ہی سے جماعت کو کرنا پڑے گا۔ بعض جگہ ذیلی تنظیموں سے
استفادے کئے جا سکتے ہیں مگر یہ بعد کی باتیں ہیں اس وقت تو ذہن میں جو چند باتیں آ رہی ہیں وہ میں
آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ ہمیں کسی قسم کے واقفین بچے چاہئیں۔

خطبات طاہر جلد ۸
92
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
ایسے واقفین بچے چاہئیں جن کو شروع ہی سے اپنے غصے کو ضبط کرنے کی عادت ہونی
چاہئے ، جن کو اپنے سے کم علم کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے ، جن کو یہ حوصلہ ہو کہ وہ مخالفانہ بات
اور تحمل کا ثبوت دیں۔ جب اُن سے کوئی بات پوچھی جائے تو تحمل کا ایک یہ بھی تقاضا ہے کہ ایک
سنیں
دم منہ سے کوئی بات نہ نکالیں بلکہ کچھ غور کر کے جواب دیں۔ یہ ساری ایسی باتیں ہیں جو بچپن ہی سے
طبیعتوں میں اور عادتوں میں رائج کرنی پڑتی ہیں اگر بچپن سے یہ عادتیں پختہ نہ ہوں تو بڑے ہو کر
بعض دفعہ ایک انسان علم کے بہت بلند معیار تک پہننے کے باوجود بھی ان عام سادہ سادہ باتوں سے
محروم رہ جاتا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے جب کسی سے کوئی سوال کیا جاتا ہے تو فوراً جواب دیتا ہے۔
خواہ اس بات کا پتا ہو یا نہ ہو پھر بعض دفعہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ایک بات پوچھی اور جس شخص سے
پوچھی گئی ہے اُس کے علم میں یہ تو ہے کہ یہ بات ہونے والی تھی لیکن یہ علم میں نہیں ہے کہ ہو چکی ہے اور
بسا اوقات وہ کہہ دیتا ہے کہ ہاں ہو چکی ہے اور واقفین زندگی کے اندر یہ چیز بہت بڑی خرابی پیدا کر
سکتی ہے۔ میں نے اپنے انتظامی تجربہ میں بارہا دیکھا ہے کہ اس قسم کی خبروں سے بعض دفعہ بہت سخت
نقصان پہنچ جاتا ہے مثلاً لنگر خانہ میں میں ناظم ہوتا تھا تو فون پر پوچھا کہ اتنے ہزار روٹی پک چکی ہے
کہ جی ہاں پک چکی ہے تسلی ہوگئی۔ جب پہنچا وہاں تو پتا لگا اُس سے کئی ہزار پیچھے ہے میں نے کہا آپ
نے یہ کیا ظلم کیا ہے ، یہ جھوٹ بولا ، غلط بیانی کی اور اس سے بڑا نقصان پہنچا ہے کہ نہیں جی جب وہ میں
نے یہ بات کی تھی اُس سے پہلے ، آدھا گھنٹہ پہلے اتنے ہزار ہو چکی تھی تو آدھے گھنٹے میں اتنی تو ضرور
بننی چاہئے تھی یعنی فارمولا تو ٹھیک ہے لیکن واقعاتی دنیا میں فارمولے تو نہیں چلا کرتے۔ واقعہ ایسی
صورت میں یہ بات نکلی کہ وہاں کچھ خرابی پیدا ہو گئی ، کوئی آپس میں لڑائی ہو گئی ، گیس بند ہوگئی۔ کئی قسم
کی خرابیاں ایسی پیدا ہو جاتی تھیں تو جس آدھے گھنٹے میں اُس نے کئی ہزار کا حساب لگایا وہ آدھا گھنٹہ
کام ہو ہی نہیں رہا تھا۔ تو یہ عادت عام ہے۔ میں نے اپنے وسیع تجربے میں دیکھا ہے کہ ایشیا میں
خصوصیت کے ساتھ یہ بہت زیادہ عادت پائی جاتی ہے کہ ایک چیز کا اندازہ لگا کر اُس کو واقعات کے
طور پر بیان کر دیتے ہیں اور واقفین زندگی میں بھی یہ عادت آجاتی ہے یعنی جو پہلے سے آئے ہوئے
ہیں اور اُن کی رپورٹوں میں بھی بعض دفعہ ایسے نقص نکلتے ہیں جس کی وجہ سے جماعت کو نقصان پہنچتا
ہے۔ اس لئے اس بات کی بچپن سے عادت ڈالنی چاہئے کہ جتنا علم ہے اُس کو علم کے طور پر بیان

خطبات طاہر جلد ۸
93
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
کریں، جتنا اندازہ ہے اُس کو اندازے کے طور پر بیان کریں اور اگر بچپن میں یہ عادت آپ نے نہ
ڈالی تو بڑے ہو کر پھر دوبارہ رائج کرنا، بڑی عمر میں رائج کرنا بہت مشکل کام ہوا کرتا ہے کیونکہ ایسی
با تیں انسان بغیر سوچے کرتا ہے۔ عادت کا مطلب ہی یہ ہے خود بخود منہ سے ایک بات نکلتی ہے اور یہ
بے احتیاطی بعض دفعہ پھر انسان کو جھوٹ کی طرف بھی لے جاتی ہے اور بڑی مشکل صورتحال پیدا کر
دیتی ہے کیونکہ ایسے لوگوں میں سے بہت سے میں نے ایسے دیکھے ہیں جب اُن سے پوچھا جائے کہ
آپ نے یہ کیوں کیا تو بجائے اس کے کہ اُس کی صاف بات بیان کریں کہ یہ ہم سے غلطی ہوگئی ہم
نے اندازہ لگایا تھا وہ اپنی پہلی غلطی کو چھپانے کے لئے دوسری دفعہ پھر جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی ایسا
عذر تلاش کرتے ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی ۔ جب اُس عذر کو پکڑیں تو پھر ایک اور جھوٹ
بولتے ہیں ۔ خجالت الگ ، شرمندگی الگ سب دنیا اُن پہ ہنس رہی ہوتی ہے اور وہ بیچارے جھوٹ پہ
جھوٹ بول کے اپنی عزت بچانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ چیزیں بچپن سے شروع ہوتی
ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے جب گھر میں پکڑے جاتے ہیں کسی بات پر کہ آپ نے یہ کہا تھا یہ نہیں ہوا
اُس وقت وہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں اور ماں باپ اس کا نوٹس نہیں لیتے ۔ اُس کے نتیجے میں مزاج بگڑ
جاتے ہیں اور پھر بعض دفعہ ایسے بگڑتے ہیں کہ ٹھیک ہو ہی نہیں سکتے عادتاً وہ یہ کام شروع کر دیتے
ہیں۔ تو ایسے واقفین اگر جامعہ میں آجائیں گے تو جامعہ میں تو کوئی اور ایسا جادو نہیں ہے کہ اچانک ان
کی یہ پرانے بگڑے ہوئے رنگ اچانک درست ہو جائیں۔ ایسے رنگ درست ہوا کرتے ہیں
غیر معمولی اندرونی انقلابات کے ذریعے ۔ وہ ایک الگ مضمون ہے۔ ہم ایسے انقلابات کے امکانات
کو رد نہیں کر سکتے لیکن یہ دستور عام نہیں ہے۔ اس لئے ہم جب حکمت کے ساتھ اپنی زندگی کے
پروگرام بناتے ہیں تو اتفاقات پر نہیں بنایا کرتے بلکہ دستور عام پر بنایا کرتے ہیں ۔ پس اس پہلو سے
بچوں کو بہت گہری تربیت دینے کی ضرورت ہے یعنی جھوٹ نہیں ہوا کرتا ایک عادت ہے کہ تخمینے کو
ایک اندازے کو حقیقت بنا کر پیش کر دینا ۔
پھر عمومی تعلیم میں ان کی بنیاد وسیع کرنے کی خاطر ان کو ٹائپ سکھانا چاہئے جو ٹائپ سیکھ
سکتے ہوں۔ اکاؤنٹس رکھنے کی تربیت دینی چاہئے ۔ دیانت پہ جیسا کہ میں نے کہا تھا بہت زور ہونا
چاہئے ۔ اموال میں خیانت کی جو کمزوری ہے یہ بہت ہی بھیانک ہو جاتی ہے اگر واقفین زندگی میں

خطبات طاہر جلد ۸
94
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
پائی جائے اور اُس کے بعض دفعہ نہایت ہی خطرناک نتائج نکلتے ہیں۔ وہ جماعت جو خالصہ طوعی
چندوں پر چل رہی ہے اُس میں دیانت کو اتنی غیر معمولی اہمیت ہے گویا دیانت کا ہماری شہ رگ کی
حفاظت سے تعلق ہے۔ سارا مالی نظام جو جماعت احمدیہ کا جاری ہے وہ اعتماد اور دیانت کی وجہ سے
جاری ہے۔ اگر جماعت میں یہ احساس پیدا ہو گیا خدا نخواستہ کہ واقفین زندگی اور سلسلے کے اموال میں
کام کرنے والے خود بد دیانت ہیں تو اُن کو جو چندے دینے کی توفیق نصیب ہوتی ہے اس توفیق کا گلا
گھونٹا جائے گا اور چاہیں گے بھی تو پھر اُن کو واقعہ چندہ دینے کی توفیق نہیں ملے گی۔ اس لئے واقفین
کو خصوصیت کے ساتھ مالی لحاظ سے بہت ہی درست ہونا چاہئے اور اس لحاظ سے اکاؤنٹس کا بھی ایک
گہرا تعلق ہے۔ جو لوگ اکاؤنٹس نہیں رکھ سکتے اُن سے بعض دفعہ مالی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور دیکھنے
والا سمجھتا ہے کہ بددیانتی ہوئی ہے اور بعض دفعہ مالی غلطیوں کے نتیجے میں جن کوا کاؤنٹس کا طریقہ نہ آتا
سے وہ
ہو لوگ بد دیانتی کرتے ہیں اور افسر متعلقہ اُس میں ذمہ دار ہو۔ دار ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کے فضل
لوگ جو اموال پر مقرر ہیں اُن کا مالی لحاظ سے دیانت کا معیار جماعت احمد یہ میں اتنا بلند ہے کہ دنیا کی
کوئی جماعت بھی اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن خرابیاں پھر بھی دکھائی دیتی ہیں۔ عمد ابد دیانتی کی مثالیں
تو بہت شاذ ہیں یعنی انگلیوں پر گنی جاسکتی ہیں لیکن ایسے واقعات کی مثالیں بہت سی ہیں ، بہت سی سے
مراد یہ ہے کہ مقابلہ بہت ہیں کہ جن میں ایک شخص کو حساب رکھنا نہیں آتا، ایک شخص کو یہ نہیں پتا کہ
میں دستخط کرنے لگا ہوں تو میری کیا ذمہ داری ہے اس کے نتیجے میں ، کیا مجھے دیکھنا چاہئے ۔ جس کو جمع
تفریق نہیں آتی اُس بیچارے کے نیچے بعض دفعہ بد دیانتی ہو جاتی ہے اور بعد میں پھر الزام اُس پر لگتے
ہیں اور بعض دفعہ تحقیق کے نتیجے میں وہ بری بھی ہو جاتا ہے بعض دفعہ معاملہ الجھا ہی رہتا ہے پھر ۔
ہمیشہ ابہام باقی رہ جاتا ہے کہ پتا نہیں بد دیانت تھا یا نہیں تھا۔ اس لئے اکا ؤنٹس کے متعلق تمام واقفین
بچوں کو شروع ہی سے تربیت ہونی چاہئے اور ان کا تب ہی میں نے حساب کا ذکر کیا تھا ان کا حساب
بھی اچھا ہو اور ان کو بچپن سے تربیت دی جائے کہ کس طرح اموال کا حساب رکھا جاتا ہے۔ روزمرہ
سودے کے ذریعے سے ان کو یہ تربیت دی جا سکتی ہے اور پھر سودا ان کے ذریعے کبھی منگوایا جائے تو
اُس سے ان کی دیانتداری کی نوک پلک مزید درست کی جاسکتی ہے۔ مثلاً بعض بچوں سے ماں باپ
سودا منگواتے ہیں تو وہ چند پیسے جو بچتے ہیں وہ جیب میں رکھ لیتے ہیں ۔ بد دیانتی کے طور پر نہیں اُن

خطبات طاہر جلد ۸
95
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
کے ماں باپ کا مال ہے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ پیسے کیا واپس کرنے ہیں۔ وہ وقت ہے تربیت کرنے
کا ۔ اُس وقت اُن کو کہنا چاہئے کہ ایک دھیلہ ایک دمڑی بھی ہو جب سودے کے طور پر منگوائی جائے تو
وہ واپس کرنی چاہئے ۔ پھر چاہے دس روپے مانگو دھیلے کی بجائے اُس کا کوئی حرج نہیں لیکن جو دھیلا
جیب میں ڈالا جاتا ہے بغیر بتائے کہ جی بچ گیا تھا اس کا کیا واپس کرنا تھا اُس میں آئندہ بد دیانتی کے
بیج بو دیئے ہیں، آئندہ بے احتیاطیوں کے بیج بو دیتے ہیں۔ تو قو میں جو بگڑتی اور بنتی ہیں دراصل
گھروں میں ہی بگڑتی اور بنتی ہیں۔ ماں باپ اگر بار یک نظر سے اپنے بچوں کی تربیت کر رہے ہوں تو
عظیم مستقبل کی تعمیر کر رہے ہوتے ہیں یعنی بڑی شاندار قو میں اُن کے گھروں میں تخلیق پاتی ہیں لیکن
یہ چھوٹی چھوٹی بے احتیا طیاں بڑے بڑے عظیم اور بعض دفعہ سنگین نتائج پر منتج ہو جایا کرتی ہیں۔ تو مالی
لحاظ سے اُن کو تقویٰ کی باریک راہیں سکھائیں کہ جتنی باتیں میں کہہ رہا ہوں ان سب کا تقویٰ سے ہی
تعلق ہے اصل میں تو تقویٰ کی یہ کچھ موٹی راہیں ہیں جو عام لوگوں کو آتی ہیں کچھ مزید باریک رہیں
ہیں اور واقفین کو ہمیں نہایت لطیف رنگ میں تقوی کی تربیت دینی چاہئے۔
اس کے علاوہ سخت جانی کی عادت ڈالنا، نظام جماعت کی اطاعت کی بچپن سے عادت
ڈالنا، اطفال الاحمدیہ سے وابستہ کرنا، ناصرات سے وابستہ کرنا ، خدام الاحمدیہ سے وابستہ کرنا،
انصار اللہ جو بعد میں آئے گی لیکن پندرہ سال کی عمر تک خدام کی حد تک تو آپ تربیت کر سکتے
ہیں۔ خدام کی حد تک اگر تربیت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر انصار کی عمر میں بگڑنے کا امکان
شاذ کے طور پر ہی کوئی ہوگا ورنہ جتنی لمبی نالی سے گولی چلائی جائے اتنی دور تک سیدھا رہتی ہے۔ خدام
مد تک اگر تربیت کی نالی لمبی ہو جائے تو خدا کے فضل سے پھر موت تک وہ سیدھا ہی چلے گا
انسان ۔ الا ماشاء اللہ ۔ تو اس پہلو سے بہت ضروری ہے کہ نظام کا احترام سکھایا جائے۔
حد
پھر اپنے گھروں میں کبھی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے نظام جماعت کی تخفیف ہوتی
ہو یا کسی عہدیدار کے خلاف شکوہ ہو۔ وہ شکوہ اگر سچا بھی ہے اگر آپ نے اپنے گھر میں کیا تو آپ کے
بچے ہمیشہ کے لئے اُس سے زخمی ہو جائیں گے۔ آپ تو شکوہ کرنے کے باوجود اپنے ایمان کی
حفاظت کر سکتے ہیں لیکن آپ کے بچے زیادہ گہر از خم محسوس کریں گے۔ یہ ایسا زخم ہوا کرتا ہے جس کو
لگتا ہے اُس کو کم لگتا ہے جو دیکھنے والا ہے قریب کا اُس کو زیادہ لگتا ہے اس لئے اکثر وہ لوگ جو نظام

خطبات طاہر جلد ۸
96
خطبه به جمعه فروری ۱۰ ۱۹۸۹ء
جماعت سے تبصرے کرنے میں بے احتیاطی کرتے ہیں اُن کی اولادوں کو کم و بیش ضرور نقصان پہنچتا
ہے اور بعض ہمیشہ کے لئے ضائع ہو جاتی ہیں۔ واقفین بچوں کو نا صرف اس لحاظ سے بچانا چاہئے بلکہ
یہ سمجھانا چاہئے کہ اگر تمہیں کسی سے کوئی شکایت ہے خواہ تمہاری توقعات اس کے متعلق کتنی عظیم بھی
کیوں نہ ہوں اُس کے نتیجے میں تمہیں اپنے نفس کو ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔ اگر کوئی امیر جماعت ہے
اور اُس سے ہر انسان کو توقع ہے کہ یہ کرے اور وہ کرے اور کسی توقع کو اُس سے ٹھوکر لگ جاتی ہے تو
واقفین زندگی کے لئے بہت ضروری ہے کہ اُن کو یہ خاص طور پر سمجھایا جائے کہ اُس ٹھوکر کے نتیجے میں
تمہیں ہلاک نہیں ہونا چاہئے۔ یہ بھی اسی قسم کے زخم والی بات ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے یعنی
دراصل ٹھو کر تو کھاتا ہے کوئی عہدیدار اور لحد میں اُتر جاتا ہے دیکھنے والا ۔ وہ تو ٹھو کر کھا کر پھر بھی اپنے
دین کی حفاظت کر لیتا ہے اور اپنی غلطی سے انسان استغفار تو کرتا ہے لیکن ہلاک نہیں ہو جایا کرتا اکثر
سوائے اس کے کہ بعض خاص غلطیاں ایسی ہوں لیکن جن کا مزاج ٹھو کر کھانے والا ہے وہ ان غلطیوں
کو دیکھ کر بعض دفعہ ہلاک ہی ہو جایا کرتے ہیں، دین سے متنفر ہو جایا کرتے ہیں اور پھر جراثیم
پھیلانے والے بن جاتے ہیں ۔ مجلسوں میں بیٹھ کر جہاں دوستوں میں تذکرے ہوئے وہاں کہہ دیا
جی فلاں صاحب نے تو یہ کیا تھا ، فلاں صاحب نے یہ کیا تھا۔ ساری قوم کی ہلاکت کا موجب بن
جاتے ہیں۔ تو بچوں کو پہلے تو اس بلا سے محفوظ رکھیں پھر جب بڑی عمر کے ہوں تو اُن کو سمجھائیں کہ
اصل تو محبت خدا اور اُس کے دین سے ہے۔ کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے خدا کی جماعت
کو نقصان پہنچتا ہو۔ آپ کو اگر کسی کی ذات سے تکلیف پہنچی ہے یا نقصان پہنچا ہے تو اُس کا ہرگز یہ نتیجہ
نہیں نکلتا کہ آپ کو حق ہے کہ اپنے ماحول کے دوستوں کے ایمانوں کو ، اپنے بچوں، اپنی اولادوں کے
ایمانوں کو بھی آپ زخمی کرنا شروع کر دیں۔ اپنا زخم حوصلے کے ساتھ اپنے تک رکھیں اور اُس کے
اند مال کے جو ذرائع با قاعدہ خدا تعالیٰ نے مہیا فرمائے ہیں اُس کو اختیار کریں لیکن لوگوں میں ایسی
باتیں کرنے سے پر ہیز کریں ۔ آج بھی ایسی باتیں ہو رہی ہیں جماعت میں اور ایسے واقعات میری
نظر میں آتے رہتے ہیں۔ ایک شخص کو کوئی تکلیف پہنچی ہے اور اس نے بعض مخلصین کے سامنے وہ
باتیں بیان کیں اور باتیں سچی تھیں اور یہ سوچا نہیں کہ ان مخلصین کے ایمان کو کتنا بڑا اس سے نقصان
پہنچ سکتا ہے۔ بعض واقفین زندگی نے بھی ایسی حرکتیں کیں اُن کو شکوہ ہوا انتظامیہ سے، تبشیر سے کسی

خطبات طاہر جلد ۸
97
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
سے اور نو احمدی غیر ملکوں کے مخلصین بیچارے ساری رے ساری عمر بڑے اخلاص سے جماعت سے سے تعلق رکھتے
تھے اُن کو اپنا ہمدرد بنانے کی خاطر یہ بتانے کے لئے کہ دیکھیں جی ہمارے ساتھ یہ ہوا ہے وہ قصے بیان
کرنے شروع کئے اور خود تو اُسی طرح بچ کے واپس چلے گئے اپنے ملک میں اور پیچھے کئی زخمی روحیں
پیچھے چھوڑ گئے ۔ اُن کا گناہ کس کے سر پہ ہو گا یہ بھی ابھی طے نہیں ہوا کہ منتظمہ کی غلطی بھی تھی کہ نہیں اور
جہاں تک میں نے جائزہ لیا غلطی منتظمہ کی نہیں تھی ، بدظنی پر سارا سلسلہ شروع ہوا۔ لیکن اگر غلطی ہوتی
بھی تب بھی کسی کا یہ حق نہیں ہے کہ اپنی تکلیف کی وجہ سے دوسروں کے ایمان ضائع کرے۔ پس سچا
وفادار وہ ہوا کرتا ہے جو خدا تعالیٰ کی جماعت پر نظر رکھے اور اُس کی صحت پر نظر رکھے۔ پیار کا وہی
ثبوت سچا ہے جو حضرت سلیمان نے تجویز کیا تھا اور اس سے زیادہ بہتر قابل اعتماد اور کوئی بات نہیں ۔
آپ نے سُنا ہے، بارہا مجھ سے بھی سنا ہے، پہلے بھی سنتے رہے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت سلیمان کی
عدالت میں دو دعویدار ماؤں کا جھگڑا پہنچا۔ جن کے پاس ایک ہی بچہ تھا کبھی ایک گھسیٹ کر اپنی طرف
لے جاتی تھی ، کبھی دوسری گھسیٹ کر اپنی طرف لے جاتی تھی اور دونوں روتی تھیں اور شور مچاتی تھیں
کہ یہ میرا بچہ ہے۔ کسی صاحب فہم کو سمجھ نہیں آئی کہ اس مسئلہ کو کیسے طے کیا جائے۔ چنانچہ حضرت
سلیمان علیہ السلام کی عدالت میں یہ مسئلہ پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ تو بڑا مشکل ہے طے کرنا
کہ کس کا بچہ ہے۔ اگر ایک کا بچہ ہوا اور دوسری کو دے دیا گیا تو بڑا ظلم ہو گا اس لئے کیوں نہ اس بچے کو
دوٹکڑے کر دیا جائے اور آدھا ٹکڑا ایک کو دے دیا جائے اور آدھا ٹکڑا دوسرے کو دے دیا جائے تا کہ
نا انصافی نہ ہو۔ چنانچہ اُنہوں نے جلاد سے کہا کہ آؤ اور اس بچے کو عین بیچ سے نصف سے دو ٹکڑے کر
کے ایک ایک کو کو د۔ دے دو، دوسرا دوسری کو دے دو۔ جو ماں تھی روتی چیختی ہوئی بچے کے اوپر گر پڑی کہ
میرے ٹکڑے کر دو یہ بچہ اُس کو دے دو لیکن خدا کے لئے اس بچے کو کوئی گزند نہ پہنچے۔ اُس وقت
حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ اس کا بچہ ہے۔ پس جو خدا کی خاطر جماعت سے محبت رکھتا
ہے کیسے ممکن ہے کہ وہ جماعت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے دے اور ایسی باتیں برداشت کر جائے کہ جس
کے نتیجے میں کسی کے ایمان کو گزند پہنچتا ہو۔ وہ اپنی جان پر سب و بال لے لے گا اور یہی اُس کی سچائی
کی علامت ہے لیکن اپنی تکلیف کو دوسرے کی روح کو زخمی کرنے کے لئے استعمال نہیں کرے گا۔
تو واقفین میں اس تربیت کی غیر معمولی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک دفعہ واقعہ نہیں ہوا، دو دفعہ

خطبات طاہر جلد ۸
98
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
نہیں ہوا بیسیوں مرتبہ پہلے ہو چکا ہے اور اس کے نتیجے میں بعض دفعہ بڑے بڑے فتنے پیدا ہوئے ہیں
اور ایک شخص سمجھتا ہے کہ میں نے خوب چالا کی کی ہے خوب انتقام لیا ہے۔ اس طرح تحریک جدید نے
مجھ سے کیا اور اس طرح پھر میں نے اُس کا جواب دیا۔ اب دیکھ لو میرے پیچھے کتنا بڑا گر وہ ہے اور یہ
نہیں سوچا وہ گروہ اُس کے پیچھے نہیں تھا وہ شیطان کے پیچھے تھا۔ وہ بجائے متقیوں کا امام بننے کے وہ
منافقین کا امام بن گیا ہے اور اپنے آپ کو بھی ہلاک کیا اور اپنے پیچھے چلنے والوں کو بھی ہلاک کیا۔ پس یہ
چھوٹی چھوٹی باتیں سہی لیکن غیر معمولی نتائج پیدا کرنے والی باتیں ہیں۔ بچپن سے ہی اپنے واقفین نوکو
یہ باتیں سمجھائیں اور پیار اور محبت سے اُن کی تربیت کریں تا کہ وہ آئندہ صدی کی عظیم لیڈرشپ کے
اہل بن سکیں۔ بہت سی باتوں میں سے اب وقت تھوڑا ہے کیونکہ میں نے سفر پہ بھی جانا ہے۔
ایک بات میں آخر یہ یہ کہنی چاہتا ہوں ان کو وفا سکھائیں ۔ وقف زندگی کا وفا سے بہت گہرا
تعلق ہے۔ وہ واقف زندگی جو وفا کے ساتھ آخری سانس تک اپنے وقف سے نہیں چمٹتا وہ جب الگ
ہوتا ہے تو خواہ جماعت اُس کو سزا دے یا نہ دے وہ اپنی روح پر غداری کا داغ لگا لیتا ہے اور یہ بہت بڑا
داغ ہے۔ اس لئے آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اپنے بچوں کو وقف کرنے کا یہ بہت بڑا فیصلہ ہے اس
فیصلے کے نتیجے میں یا تو یہ بچے عظیم اولیاء بنیں گے یا پھر عام حال سے بھی جاتے رہیں گے اور ان کو
شدید نقصان پہنچنے کا بھی احتمال ہے۔ جتنی بلندی ہو اتنا ہی بلندی سے گرنے کا خطرہ بھی تو بڑھ جایا کرتا
ہے۔ اس لئے بہت احتیاط سے ان کی تربیت کریں اور ان کو وفا کے سبق دیں۔ بار بار سبق دیں۔
بعض دفعہ واقفین ایسے ہیں جو وقف چھوڑتے ہیں اور اپنی طرف سے چالاکی کے ساتھ چھوڑتے ہیں
اور سمجھتے ہیں کہ اب ہم جماعت کی حد سے باہر نکل گئے ، اب ہم آزاد ہو گئے اور اب ہمارا کچھ نہیں کیا
جاسکتا ۔ وہ چالا کی تو ہوتی ہے لیکن عقل نہیں ہوتی ۔ وہ چالاکی سے اپنا نقصان کرنے والے ہوتے
ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے میرے سامنے ایک ایسے واقف کا معاملہ آیا جس کی ایسے ملک میں تقرری تھی
اگر وہاں ایک معین عرصہ تک وہ رہے تو وہاں کی نیشنیلٹی کا حقدار بن جاتا تھا اور بعض وجوہات سے میں
نے اُس کا تبادلہ ضروری سمجھا۔ چنانچہ جب میں نے اُس کا تبادلہ کیا تو چھ یا سات ماہ ابھی باقی تھے یعنی
اُس مدت میں باقی تھے جس کے بعد وہ حقدار بنتا تھا۔ اُس کے بڑے لجاجت سے اور محبت اور خلوص
کے خط آنے شروع ہوئے کہ مجھے کچھ مزید مہلت دے دی جائے یہاں قیام کی اور میں نے وہ مہلت

خطبات طاہر جلد ۸
99
خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۹ء
دے دی۔ بعض صاحب فہم لوگوں نے یہ سمجھا کہ وہ مجھے بیوقوف بنا گیا ہے۔ چنانچہ اُنہوں نے لکھا کہ
جناب یہ تو چالا کی کر گیا ہے آپ کے ساتھ اور یہ تو چاہتا ہے کہ عرصہ پورا ہو اور پھر آزاد ہو جائے وقف
سے پھر اس کو پرواہ کوئی نہ رہے۔ تو میں نے اُن کو بتا یا یا لکھا کہ مجھے سب پتا ہے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ
مجھے علم نہیں کہ کیوں یہ ایسا کر رہا ہے لیکن وہ میرے ساتھ چالا کی نہیں کر رہا وہ اپنے نفس کے ساتھ
چالا کی کر رہا ہے۔ وہ اُن لوگوں میں ہے جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے يُخْدِعُونَ اللهَ
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (البقره: ۱۰ ) اس
لئے میں اس کی ڈور ڈھیلی چھوڑ رہا ہوں تا کہ یہ جو مجھے ظن ہے اور آپ کو بھی ہے یہ کہیں بدظنی نہ ہو۔
اگر وہ اس قسم کا ہے جیسا آپ سمجھ رہے ہیں اور جیسا مجھے بھی گمان ہے تو پھر وقف میں رہنے کے لائق
نہیں ہے۔ تو بجائے اس کے کہ بدظنی کے نتیجے میں یعنی اس ظن کے نتیجے میں جو بدظنی بھی ہو سکتی ہے
اگر یہ ظن غلط ہو تو بدظنی ہے۔ ہم اُس کو بدلتے پھریں اور اُس کو بچاتے پھریں۔ اُس کو موقع ملنا
چاہئے ۔ چنانچہ وہ حیران رہ گیا کہ میں نے اُس کو اجازت دے دی ہے۔ پھر اُس نے کہا اب مزید اتنا
مجھے مل جائے تو پھر اتنا روپیہ بھی مجھے مل جائے گا ۔ میں نے کہا وہ بھی تم لے لو بے شک اور جب وہ
واپس گیا تو اُس کے بعد وہی ہوا جو ہونا تھا۔ کیسی بیوقوفوں والی چالا کی ہے۔ وہ بظاہر سمجھ کی بات جو
تقوی سے خالی ہوا کرتی ہے اُس کو ہم عام دنیا میں چالا کی کہتے ہیں ۔
پس اپنے بچوں کو سطحی چالاکیوں سے بھی بچائیں۔ بعض بچے شوخیاں کرتے ہیں اور
چالاکیاں کرتے ہیں اور اُن کو عادت پڑ جاتی ہے۔ وہ دین میں بھی پھر ایسی شوخیوں اور چالاکیوں سے
کام لیتے رہتے ہیں اور اُس کے نتیجے میں بعض دفعہ اُن شوخیوں کی تیزی خود ان کے نفس کو ہلاک کر
دیتی ہے۔ اس لئے وقف کا معاملہ بہت اہم ہے۔ اُن کو یہ سمجھائیں کہ خدا کے ساتھ ایک عہد ہے ہم
نے تو کیا ہے بڑے خلوص کے ساتھ اگر تم اس بات کے متحمل نہیں ہو تو تمہیں اجازت ہے کہ تم واپس
چلے جاؤ۔ ایک گیٹ اور بھی آئے گا جب یہ بچے بلوغت کے قریب پہنچ رہے ہوں گے اُس وقت
دوبارہ جماعت ان سے پوچھے گی کہ چاہتے ہو کہ نہیں چاہتے۔ ایک دفعہ امریکہ میں وہ جو ڈزنی لینڈ
میں ایک رائیڈ ایسی تھی جس میں بہت ہی زیادہ خوفناک موڑ آتے تھے، رفتار بھی تیز تھی اُس رائیڈ کی
اور اچانک بہت تیزی کے ساتھ مڑتی تھی تو کمزور دل والوں کو خطرہ تھا کہ ممکن ہے کہ کسی کا دل ہی نہ

خطبات طاہر جلد ۸
100
خطبه به جمعه فروری ۱۰ ۱۹۸۹ء
بیٹھ جائے۔ چنانچہ اُنہوں نے وارننگز لگائی ہوئی تھیں کہ اب بھی واپس جا سکتے ہو ، اب بھی واپس
جاسکتے ہو اور پھر آخری ایک وارننگ تھی سرخ رنگ میں کہ اب یہ آخری ہے اب واپس نہیں جاسکو
گے۔ تو وہ بھی ایک گیٹ جماعت میں آنے والا ہے جب ان کے بچوں سے جو آج وقف ہوئے ہیں
ان سے پوچھا جائے گا کہ اب یہ آخری دروازہ ہے پھر تم واپس نہیں جا سکتے ۔ اگر زندگی کا سودا کرنے
کی ہمت ہے، اگر اس بات کی توفیق ہے کہ اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو اور پھر کبھی واپس نہ لو۔
پھر تم آگے آؤ ورنہ تم اُلٹے قدموں واپس مڑ جاؤ۔ تو اُس دروازے میں داخلے کے لئے آج سے ان کو
تیار کریں ۔ وقف وہی ہے جو وفا کے ساتھ تا دم آخر قائم رہتا ہے۔ ہر قسم کے زخموں کے باوجود گھسٹتا
ہوا انسان بھی اسی راہ پر بڑھتا ہے واپس نہیں مڑا کرتا۔ ایسے وقف کے لئے اپنی آئندہ نسلوں کو تیار
کریں۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو، اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم واقفین کی ایک ایسی فوج خدا کی راہ
میں پیش کریں جو ہر قسم کے اُن ہتھیاروں سے مزین ہو جو خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے ضروری
ہوا کرتے ہیں اور پھر ان پر ان کو کامل دسترس ہو۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی