واقفین نو کی تعلیمی صلاحیتوں اور اخلاقی کردار کو نمایاں کرنے کا کام بچپن سے شروع کیا جانا چاہئے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے واقفین نو بچوں کی ہمہ جہت تربیت اور تیاری کے رہنما اصول بیان فرمائے۔ آپ نے بچوں کی جسمانی صحت، کھیلوں میں شمولیت اور تعمیری و اخلاقی لٹریچر کے مطالعے کے ذریعے ان کے ذہنی دائرہ کار کو وسیع کرنے کی تلقین کی۔ نیز عربی، اردو اور مقامی زبانوں میں مہارت اور تبلیغی و تربیتی مقاصد کے لیے نرم اور خوش اخلاق رویہ اپنانے پر زور دیا۔ آخر میں بچیوں کی تعلیم و تربیت، قناعت پسندی کی عادت ڈالنے اور بچوں کے لیے نیز خود انہیں دعا کا عادی بنانے کی اہمیت واضح فرمائی۔

موضوعات: وقف نو، بچوں کی تربیت، زبانوں کی تعلیم، حسن اخلاق، دعا

خطبات طاہر جلد ۸
101
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
واقفین نو کی تعلیمی صلاحیتوں اور اخلاقی کردار کو
نمایاں کرنے کا کام بچپن سے شروع کیا جانا چاہئے
( خطبه جمعه فرموده ۷ ار فروری ۱۹۸۹ء بمقام بیت النور ہالینڈ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
یہ خطبہ جمعہ جو آج میں احمد یہ مشن نور ہالینڈ میں دے رہا ہوں دراصل میرے گزشتہ خطبے کا
ایک تتمہ ہے اور اس خطبے میں میں نسبتا آہستہ گفتگو کروں گا کیونکہ اس خطبے میں ساتھ ساتھ ڈچ زبان
میں ترجمہ کیا جارہا ہے اور جہاں تک میرا گزشتہ تجربہ ہے یہاں ڈچ ترجمہ کرنے والے گو انگریزی
سے تو بہت اچھا اور ساتھ ساتھ رواں ترجمہ کر لیتے ہیں مگر ڈچ زبان میں باوجود مہارت کے
ساتھ ساتھ تیزی سے ترجمہ کرنے کی استطاعت ابھی ہمارے مبلغین میں نہیں ہے۔ یعنی اُردو سے
براہ راست ترجمہ کرنے کی اس لئے فقرے بھی چھوٹے بولنے پڑیں گے تا کہ مضمون کا کوئی حصہ ضائع
نہ ہو جائے۔
میں نے گزشتہ خطبے میں واقفین کی نئی نسل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ نصائح کی تھیں۔ یعنی
واقفین کی اس نسل کی تیاری کے سلسلے میں جو اگلی صدی کے تحفہ کے طور پر جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے
حضور پیش کر رہی ہے۔ چونکہ یہ مضمون پوری طرح گزشتہ خطبہ میں ادا نہیں ہو سکا بعض پہلو رہ گئے اور
بعض مزید وضاحت کے محتاج تھے اس لئے آج مختصرا میں اسی مضمون کو بیان کروں گا۔
واقفین کی تیاری کے سلسلے میں ان کی بدنی صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ضروری

خطبات طاہر جلد ۸
102
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
ہے۔ وہ واقفین جو مختلف عوارض کے شکار رہتے ہیں اگر چہ بعض ان میں سے خدا تعالیٰ سے توفیق پا کر
غیر معمولی خدمت بھی سرانجام دے سکتے ہیں لیکن بالعموم صحت مند واقفین بیمار واقفین کے مقابل پر
زیادہ خدمت کے اہل ثابت ہوتے ہیں اس لئے بچپن ہی سے ان کی صحت کی بہت احتیاط کے ساتھ
نگہداشت ضروری ہے۔ پھر ان کو مختلف کھیلوں میں آگے بڑھانے کی با قاعدہ کوشش کرنی چاہئے۔
ہر شخص کا مزاج کھیلوں کے معاملے میں مختلف ہے۔ پس جس کھیل سے بھی کسی واقف بچے کو رغبت ہو
اس کھیل میں حتی المقدور کوشش کے ساتھ ماہرین کے ذریعے اس کو تربیت دلالنے کی کوشش کرنی
چاہئے۔ بعض دفعہ ایک ایسا مربی جو کسی کھیل میں مہارت رکھتا ہو محض اس کھیل کی وساطت سے لوگوں
پر کافی اثر و رسوخ قائم کر لیتا ہے اور نوجوان نسلیں اس کے ساتھ خاص طور پر وابستہ ہو جاتی ہیں۔ پس
ہم تربیت کا کوئی بھی رستہ اختیار کریں کیونکہ ہماری نیتیں خالص ہیں اس لئے وہ رستہ خدا ہی کی طرف
جائے گا۔
نیاوی تعلیم کے سلسلے میں میں نے بیان کیا تھا کہ انکی تعلیم کا دائرہ وسیع کرنا چاہئے ، ان
کے علم کا دائرہ وسیع کرنا چاہئے ۔ اس سلسلے میں قوموں کی تاریخ اور مختلف ممالک کے جغرافیہ کو
خصوصیت کے ساتھ ان کی تعلیم میں شامل کرنا چاہئے لیکن تعلیم میں بچے کے طبعی بچپن کے رجحانات کو
ضرور پیش نظر رکھنا ہو گا اور محض تعلیم میں ایسی سنجیدگی اختیار نہیں کرنی چاہئے جس سے وہ بچہ یا تو بالکل نظر ہوگا اور اختیارنہیں سے وہ یا
تعلیم سے بے رغبتی اختیار کر جائے یا دوسرے بچوں سے اپنے آپ کو بالکل الگ شمار کرنے لگے اور
اس کا طبعی رابطہ دوسرے بچوں سے منقطع ہو جائے ۔ مثلاً بچے کہانیاں بھی پسند کرتے ہیں اور ایک عمر
میں جا کر ان کو ناولز کے مطالعہ سے بھی دور نہیں رکھنا چاہئے لیکن بعض قسم کی لغو کہانیاں جو انسانی تربیت
پر گندے اور گہرے بد اثرات چھوڑ جاتی ہیں ان سے ان کو بچانا چاہئے خواہ نمونے کے طور پر ایک
آدھ کہانی انہیں پڑھا بھی دی جائے۔ بعض بچے Detective Stories یعنی جاسوی
کہانیوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں لیکن انہیں اس قسم کی لغو جاسوسی کہانیاں پڑھائی جائیں جیسی آج
کل پاکستان میں رائج ہیں اور بعض مصنف بچوں میں غیر معمولی شہرت اختیار کر چکے ہیں جاسوسی
کہانیوں کے مصنف کے طور پر تو بجائے اس کے کہ ان کا ذہن تیز ہو، ان کی استدلال کی طاقتیں
صیقل ہو جائیں اور زیادہ پہلے سے بڑھ کر ان میں استدلال کی قوت چھکے وہ ایسے جاہلانہ جاسوسی

خطبات طاہر جلد ۸
103
خطبه جمعه ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
تصورات میں مبتلا ہو جائیں گے کہ جس کا نتیجہ عقل کے ماؤف ہونے کے سوا اور کچھ نہیں نکل سکتا۔
شریک ہومز کو تمام دنیا میں جو غیر معمولی عظمت حاصل ہوئی ہے وہ بھی تو ایک جاسوسی ناول لکھنے والا
انسان تھا لیکن اس کی جاسوسی کہانیاں دنیا کی اتنی زبانوں میں ترجمہ ہوئی ہیں کہ آج تک کسی دوسرے
مصنف کی اس طرز کی کہانیاں دوسری زبانوں میں اس طرح ترجمہ نہیں کی گئیں۔ جس طرح شکسپیر
کے نام پر انگریز قوم کو فخر ہے اس طرح اس جاسوسی ناول نگار کے نام پر بھی انگریز قوم فخر کرتی ہے۔ یہ
محض اس لئے ہے کہ اس کے استدلال میں معقولیت تھی اگرچہ کہانیاں فرضی تھیں ۔ اس لئے اس قسم کی
جاسوسی کہانیاں بچوں کو ضرور پڑھائی جائیں جس سے استدلال کی قوتیں تیز ہوں لیکن احمقانہ جاسوسی
کہانیاں تو استدلال کی قوتوں کو پہلے سے تیز کرنے کی بجائے ماؤف کر دیا کرتی ہیں ۔
اسی طرح ایک رواج ہندوستان میں اور پاکستان میں آج کل بہت بڑھ رہا ہے اور وہ بچوں
کو دیو مالائی کہانیاں پڑھانے کا رواج ہے اور ہندوستان کی دیو مالائی کہانیوں میں اس قسم کے لغو
تصورات بکثرت ملتے ہیں جو بچے کو بھوتوں اور جادو کا قائل کریں اور اس قسم کے تصورات اس کے دل
میں جا گزین کریں گویا سانپ ایک عمر میں جا کر اس قابل ہو جاتا ہے کہ دنیا کے ہر جانور کا روپ دھار
لے اور اسی طرح جادوگرنیاں اور ڈائنیں انسانی زندگی میں ایک گہرا کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ سارے
فرضی قصے اگر بڑا پڑھے تو وہ جانتا ہے کہ یہ محض دل بہلاوے کی من گھڑت کہانیاں ہیں لیکن جب بچہ
پڑھتا ہے تو ہمیشہ ۔ ہمیشہ کے لئے اس کے دل پر بعض اثرات قائم ہو جاتے ہیں جو ، جو بچہ ایک دفعہ ان دفعہ ان کہانیوں
کے اثر سے ڈرپوک ہو جائے اور اندھیرے اور انہونی چیزوں سے خوف کھانے لگے پھر تمام عمر اس کی
یہ کمزوری دور نہیں کی جاسکتی۔ بعض لوگ بچپن کے خوف اپنے بڑھاپے تک لے جاتے ہیں ۔
اس لئے کہانیوں میں بھی ایسی کہانیوں کو ترجیح دینا ضروری ہے جس سے کردار میں عظمت
پیدا ہو۔ حقیقت پسندی پیدا ہو، بہادری پیدا ہو، دیگر انسانی اخلاق میں سے بعض خلق نمایاں کر کے
پیش کئے گئے ہوں۔ ایسی کہانیاں خواہ جانوروں کی زبان میں بھی پیش کی جائیں وہ نقصان کی بجائے
فائدہ ہی دیتی ہیں۔ عربی کہانیاں لکھنے والوں میں یہ رجحان پایا جاتا تھا کہ وہ جانوروں کی کہانیوں کی
صورت میں بہت سے اخلاقی سبق دیتے تھے اور الف لیلیٰ کے جو قصے تمام دنیا میں مشہور ہوئے ہیں
ان میں اگر چہ بعض بہت گندی کہانیاں بھی شامل ہیں لیکن ان کے پس پردہ روح یہی تھی کہ مختلف

خطبات طاہر جلد ۸
104
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
قصوں کے ذریعے بعض انسانی اخلاق کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے ۔ مثلاً یہ قصہ کہ ایک بادشاہ نے اپنی
ملکہ کو کتوں کی طرح باندھ کر ایک جگہ رکھا ہوا تھا اور جانوروں کی طرح اس سے سلوک کیا جا رہا تھا اور
کتے کو بڑے اہتمام کے ساتھ معزز انسانوں کی طرح محلات میں بٹھایا گیا تھا اور اس کی خدمت پر نوکر
مامور تھے۔ یہ قصہ ظاہر ہے کہ بالکل فرضی ہے لیکن جو اعلیٰ خلق پیش کرنا مقصود تھا وہ یہ تھا کہ کتا مالک کا
وفادار تھا اور ملکہ دغا باز اور احسان فراموش تھی ۔
پس ایسی کہانیاں پڑھ کر بچہ کبھی یہ سبق نہیں لیتا کہ بیوی پر ظلم کرنا چاہئے بلکہ یہ سبق لیتا ہے
کہ انسان کو دوسرے انسان کا وفادار اور احسان مند رہنا چاہئے ۔ اسی طرح مولانا روم کی مثنوی بعض
کہانیاں ایسی بھی پیش کرتی ہے جو پڑھ کر بعض انسان سمجھتے ہیں کہ یہ کیسے مولانا ہیں جو اتنی گندی
کہانیاں بھی اپنی مثنوی میں شامل کئے ہوئے ہیں جن کو پڑھ کر انسان یہ سمجھتا ہے کہ ان کی ساری توجہ
جنسیات کی طرف ہے اور اس سے باہر یہ سوچ بھی نہیں سکتے ۔ چنانچہ ایک دفعہ لاہور کے ایک معزز
غیر احمدی سیاستدان نے مجھے مولانا روم کی مثنوی پیش کی جس میں جگہ جگہ نشان لگائے ہوئے تھے اور
ساتھ یہ کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں یہ بزرگ انسان تھا، یہ اتنا بڑا مرتبہ تھا، ایسا بڑا فلسفی تھا ، ایسا صوفی تھا
لیکن یہ واقعات آپ پڑھیں اور مجھے بتائیں کہ کوئی شریف انسان یہ برداشت کرے گا کہ اس کی بہو
بیٹیاں ان کہانیوں کو پڑھیں ۔ چنانچہ جب میں نے ان حصوں کو خصوصیت سے پڑھا تو مجھے معلوم ہوا
کہ نتیجہ نکالنے میں اس دوست نے غلطی کی ہے۔ وہ کہانیاں جنسیات ہی سے تعلق رکھتی تھیں لیکن ان کا
آخری نتیجہ ایسا تھا کہ انسان کو جنسی بے راہروی سے سخت متنفر کر دیتا تھا اور انجام ایسا تھا جس سے جنسی
جذبات کو انگیخت ہونے کی بجائے پاکیزگی کی طرف انسانی ذہن مائل ہوتا تھا۔ پس یہ تو اس وقت میرا
مقصد نہیں کہ تفصیل سے لڑیچر کی مختلف قسموں پر تبصرہ کروں ۔ یہ چند مثالیں اس لئے آپ کے سامنے
رکھ رہا ہوں کہ اپنے بچوں کو جو کچھ آپ پڑھاتے ہیں اس کے متعلق خوب متنبہ رہیں کہ اگر غلط لٹریچر
بچپن میں پڑھایا گیا تو اس کے بداثرات بعض دفعہ موت تک ساتھ چمٹے رہتے ہیں اور اگر اچھا لٹریچر
پڑھایا جائے تو اس کے نیک اثرات بھی بہت ہی شاندار نتائج پیدا کرتے ہیں اور بعض انسانوں کی
زندگیاں سنوار دیا کرتے ہیں۔
جہاں تک زبانوں کا تعلق ہے سب سے زیادہ زور شروع ہی سے عربی زبان پر دینا چاہئے

خطبات طاہر جلد ۸
105
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
کیونکہ ایک مبلغ عربی کے گہرے مطالعہ کے بغیر اور اس کے بار یک دربار یک مفاہیم کو سمجھے بغیر قرآن
کریم اور احادیث نبویہ سے پوری طرح استفادہ نہیں کر سکتا اس لئے بچپن ہی سے عربی زبان کے لئے
بنیاد قائم کرنی چاہئے اور جہاں ذرائع میسر ہوں اس کی بول چال کی تربیت بھی دینی چاہئے ۔ قادیان
اور ربوہ میں ایک زمانے میں یعنی جب ہم طالب علم تھے عربی زبان کی طرف تو توجہ تھی لیکن بول چال کا
محاورہ نہیں سکھایا جاتا تھا یعنی توجہ سے نہیں سکھایا جاتا تھا اس لئے اس کا بھی ایک نقصان بعد میں سامنے
آیا۔ آج کل یہ رواج ہے کہ بول چال سکھائی جا رہی ہے لیکن زبان کے گہرے معانی کی طرف پوری
توجہ نہیں کی جاتی اس لئے بہت سے عرب بھی ایسے ہیں اور تجارت کی غرض سے عربی سیکھنے والے بھی
ایسے بہت سے غیر ملکی ہیں جو زبان بولنا تو سیکھ گئے ہیں لیکن عربی کی گہرائی سے نا سے ناواقف ہیں اور اس کی
گرائمر پر عبور نہیں ہے۔ پس اپنی واقفین نونسلوں کو ان دونوں پہلوؤں سے متوازن تعلیم دیں۔
عربی کے بعد اردو بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ آنحضرت ﷺ کی کامل غلامی میں اس
زمانے کا جو امام بنایا گیا ہے اس کا اصل لٹریچر اردو میں ہے اور وہ لٹریچر کیونکہ خالصہ قرآن اور حدیث
کی تفسیر میں ہے اس لئے عرب پڑھنے والے بھی جب آپ کے عربی لٹریچر کا مطالعہ کرتے ہیں تو
حیران رہ جاتے ہیں کہ قرآن اور حدیث کی کیسی گہری معرفت اس انسان کو حاصل ہے کہ جو ان لوگوں
کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتی تھی جو مادری لحاظ سے عربی زبان سیکھنے اور بولنے والے ہیں۔
چنانچہ ہمارے عربی مجلہ التقویٰ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو اقتباسات شائع
ہوتے ہیں ان کو پڑھ کر بعض غیر احمدی عرب علماء کے ایسے عظیم الشان تحسین کے خط ملتے ہیں کہ انسان
حیران رہ جاتا ہے۔ بعض ان : ان میں سے مفتیوں کے بیٹے ہیں اس عظمت کے آدمیوں کے بیٹے ہیں جن
کو دین پر عبور ہے اور دین میں معروف مفتی ہیں ان کا نام لینا یہاں مناسب نہیں لیکن انہوں نے مجھے
خط لکھا کہ ہم تو حیران رہ گئے ہیں یہ دیکھ کر اور بعض عربوں نے کہا کہ ایسی خوبصورت زبان ہے، ایسی
دلکش عربی زبان ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کہ ایک شخص نے کہا کہ میں بہت شوقین
ہوں عربی لٹریچر کا مگر آج تک اس عظمت کا لکھنے والا میں نے کوئی عرب نہیں دیکھا۔ پس عربی کے
ساتھ ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اردو لٹریچر کا مطالعہ بھی ضروری ہے اور بچوں
کو اتنے معیار کی اُردو سکھانی ضروری ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اردو لٹریچر سے

خطبات طاہر جلد ۸
106
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
براہ راست فائدہ اُٹھا سکیں۔ جہاں تک دنیا کی دیگر زبانوں کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے اب
دنیا کے اکثر اہم ممالک میں ایسی احمدی نسلیں تیار ہو رہی ہیں جو مقامی زبان نہایت شستگی کے ساتھ
اہل زبان کی طرح بولتی ہیں اور یہاں ہالینڈ میں بھی ایسے بچوں کی کمی نہیں ہے جو باہر سے آنے کے
باوجود ہالینڈ کی زبان ہالینڈ کے باشندوں کی طرح نہایت شستگی اور صفائی سے بولنے والے ہیں لیکن
افسوس یہ ہے کہ ان کا اردو کا معیا ر ویسا نہیں رہا۔ چنانچہ بعض بچوں سے جب میں نے پوچھا تو معلوم
ہوا کہ یہ ہالینڈی زبان میں تو بہت ترقی کر چکے ہیں لیکن اردو زبان پر عبور خاصہ قابل توجہ ہے۔ یعنی
عبور حاصل نہیں ہے اور معیار خاصہ قابل توجہ ہے۔ پس آئندہ آپ نے واقفین نسلوں کو کم سے کم تین
زبانوں کا ماہر بنانا ہوگا۔ عربی ، اردو اور مقامی زبان۔ پھر ہمیں انشاء اللہ آئندہ صدی کے لئے اکثر
ممالک میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تعلیم پیش کرنے والے بہت اچھے مبلغ مہیا ہو جائیں گے۔
آئندہ جماعت کی ضروریات میں بعض انسانی خلق سے تعلق رکھنے والی ضروریات ہیں جن
کا میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا اور اب دوبارہ اس پہلو پر زور دینا چاہتا ہوں۔ پس واقفین بچوں کے
اخلاق پر خصوصیت سے توجہ کی ضرورت ہے انہیں خوش اخلاق بنانا چاہئے ۔ ایک تو اخلاق کا لفظ ہے جو
زیادہ گہرے خصائل سے تعلق رکھتا ہے اس کے متعلق میں پہلے کئی دفعہ بات کر چکا ہوں لیکن ایک
اخلاق کا معنی عرف عام میں انسان کی میل جول کی اس صلاحیت کو کہتے ہیں جس سے وہ دشمن کم بناتا
ہے اور دوست زیادہ کوئی بد مزاج انسان اچھا واقف زندگی ثابت نہیں ہو سکتا اور کوئی خشک مزاج
انسان ملاں تو کہلا سکتا ہے صحیح معنوں میں روحانی انسان نہیں بن سکتا۔ ایک دفعہ ایک واقف زندگی کے
متعلق ایک جگہ سے یہ شکائتیں ملیں کہ یہ بد خلق ہے اور ترش روئی سے لوگوں سے سلوک کرتا ہے۔
جب میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے یہ جواب دیا کہ سب جھوٹ بولتے ہیں۔ میں تو
بالکل درست اور صحیح چل رہا ہوں اور ان کی خرابیاں ہیں جب توجہ دلاتا ہوں تو پھر آگے سے غصہ کرتے
ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ خرابیوں کی طرف سب سے زیادہ توجہ تو حضرت محمد مصطفیٰ علی نے
دلائی تھی اور جتنی دوری اُس دنیا کے لوگوں کی آپ سے تھی اس کا ہزارواں حصہ بھی جماعت احمدیہ کے
نوجوان آپ سے فاصلے پر نہیں کھڑے۔ آنحضرت ﷺ کامل طور پر معصوم تھے اور آپ خود اپنے
صلى الله ۔
عروسة
صلى الله ۔
اندر کچھ خرابیاں رکھتے ہیں جن سے حضور ا کرم مع مخاطب تھے جو تمام برائیوں کی آماجگاہ تھے مگر یہ

خطبات طاہر جلد ۸
107
خطبه جمعه ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
صلى الله
نوجوان تو کئی پہلوؤں سے سلجھے ہوئے ، منجھے ہوئے او سے سلجھے ہوئے ، منجھے ہوئے اور باہر کی دنیا کے جوانوں سے سینکڑوں گنا بہتر ۔
پھر کیا وجہ ہے کہ آپ جب نصیحت کریں تو یہ بدکتے ہیں اور متنفر ہوتے ہیں اور آنحضرت ﷺ جب
نصیحت فرماتے تھے تو وہ آپ کے عاشق ہو جایا کرتے۔ ، تھے۔
دوسرے میں نے ان سے کہا کہ ایک آدھ شکایت تو ہر مبلغ کے متعلق ہر ایسے شخص کے متعلق
آ ہی جاتی ہے جو کسی کام پر مامور ہو۔ ہر شخص کو وہ راضی نہیں کر سکتا۔ کچھ لوگ ضرور ناراض ہو جایا
کرتے ہیں لیکن ایک شخص کے متعلق شکایتوں کا تانتا لگ جائے تو اس پر غالب کا یہ شعر اطلاق
پاتا ہے۔
ه
گرمی سہی کلام میں لیکن نہ اس قدر
کی جس سے بات اس نے شکایت ضرور کی
( دیوان غالب صفحه : ۳۴۸)
پس اپنے بچوں کو خوش اخلاق ان معنوں میں بنائیں کہ میٹھے بول بول سکتے ہوں ، لوگوں کو
پیار سے جیت سکتے ہوں۔ غیروں اور دشمنوں کے دلوں میں راہ پا سکتے ہوں ، اعلیٰ سوسائٹی میں سرایت
کر سکتے ہوں کیونکہ اس کے بغیر نہ تربیت ہو سکتی ہے نہ تبلیغ ممکن ہے۔ بعض مبلغوں کو اللہ تعالیٰ نے یہ
صلاحیت عطا فرمائی ہے اس لئے اپنے ملک کے بڑے سے بڑے لوگوں سے جب وہ ملتے ہیں تو
تھوڑی سی ملاقات میں ہی وہ ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل
سے تبلیغ کی عظیم الشان را ہیں کھل جاتی ہیں۔
جہاں تک بچیوں کا تعلق ہے اس سلسلے میں بھی بار ہا ماں باپ سوال کرتے ہیں کہ ہم انہیں کیا
بنائیں۔ وہ تمام باتیں جو مردوں کے متعلق یا لڑکوں کے متعلق میں نے بیان کی ہیں وہ ان پر بھی
اطلاق پاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ انہیں گھر گھر ہستی کی اعلیٰ تعلیم دینی بہت ضروری ہے اور گھریلو
اقتصادیات سکھانا ضروری ہے کیونکہ بعید نہیں کہ وہ واقفین بچیاں واقفین کے ساتھ ہی بیاہی جائیں۔
جب میں کہتا ہوں کہ بعید نہیں تو مراد یہ ہے کہ آپ کی دلی خواہش یہی ہونی چاہئے کہ واقفین بچیاں
واقفین سے بیاہی جائیں ورنہ غیر واقفین کے ساتھ ان کی زندگی مشکل گزرے گی اور مزاج میں بعض
دفعہ ایسی دوری ہوسکتی ہے ایک واقف زندگی بچی کا اپنے غیر واقف خاوند کے ساتھ مذہب میں اس کی

خطبات طاہر جلد ۸
108
خطبه جمعه ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
کم دلچسپی کی وجہ سے گزارہ نہ ہو اور واقفین کے ساتھ شادی کے نتیجے میں بعض دوسرے مسائل اس کو
در پیش ہو سکتے ہیں۔ اگر وہ امیر گھرانے کی بچی ہے اس کی پرورش نازونعم میں ہے اور اعلیٰ معیار کی
زندگی گزار رہی ہے تو جب تک شروع ہی سے اسے اس بات کے لئے ذہنی طور پر آمادہ نہ کیا جائے کہ
وہ سادہ سخت زندگی اور مشقت کی زندگی برداشت کر سکے اور یہ سلیقہ نہ سکھایا جائے کہ تھوڑے پر بھی
انسان راضی ہو سکتا ہے اور تھوڑے پر بھی سلیقے کے ساتھ انسان زندہ رہ سکتا ہے۔ پس ایسی لڑکیاں
جن کو بچپن سے مطالبوں کی عادت ہوتی ہے وہ جب واقفین زندگی کے گھروں میں جاتی ہیں تو
ان کے لئے بھی جہنم پیدا کرتی ہیں اور اپنے لئے بھی ۔مطالبے میں فی ذاتہ کوئی نقص نہیں لیکن اگر
مطالبہ توفیق سے بڑھ کر ہو تو پھر خواہ خاوند سے ہو ، ہو یا ماں باپ سے یا دوستوں سے وہ زندگی کو
اجیرن بنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس معاملے میں کیسا خوبصورت سبق دیا جب فرمایا
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقره: ۲۸۷ ) که خدا کسی کی توفیق سے بڑھ کر اس سے
مطالبے نہیں کرتا تو بندوں کا کیا حق ہے کہ توفیق سے بڑھ کر مطالبے کریں۔
پس واقفین زندگی کی بیویوں کے لئے یا واقفین زندگی لڑکوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ یہ
سلیقہ سکھیں کہ کسی سے اس کی توفیق سے بڑھ کر نہ توقع رکھیں نہ مطالبہ کریں اور قناعت کے ساتھ کم پر
راضی رہنا سیکھ لیں۔ اس ضمن میں ایک اہم بات یہ بتانی چاہتا ہوں کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ
نے وقف کی ایک تحریک کے ساتھ یہ بھی تحریک فرمائی کہ امیر گھروں کے بچوں کے لئے گھر کے باقی
افراد کو یہ قربانی کرنی چاہئے کہ اس کے وقف کی وجہ سے اس کے لئے خصوصیت کے ساتھ کچھ مالی
مراعات مہیا کریں اور یہ سمجھیں کہ جتنا مالی لحاظ سے اس کو بے نیاز بنائیں گے اتنا بہتر رنگ میں وہ
قومی ذمہ داریوں کی امانت کا حق ادا کر سکے گا۔ اس نصیحت کا اطلاق صرف امیر گھرانوں پر نہیں بلکہ
غریب گھرانوں پر بھی ہوتا ہے۔ ہر واقف زندگی گھر کو یعنی ہر گھر کو جس میں کوئی واقف زندگی ہے آج
ہی یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ خدا ہمیں جس معیار پر رکھے گا ہم اپنے واقف زندگی تعلق والے کو اس سے
کم معیار پر نہیں رہنے دیں گے یعنی جماعت سے مطالبے کی بجائے بھائی اور بہنیں اور ماں باپ
اگر زندہ ہوں اور توفیق رکھتے ہوں یا دیگر قریبی مل کر ایسا نظام بنائیں گے کہ واقف زندگی بچہ
اپنے زندگی کے معیار میں اپنے گھر والوں کے ماحول اور ان کے معیار سے کم تر نہ رہے۔

خطبات طاہر جلد ۸
109
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
چنانچہ ایسے بچے جب زندگی کی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں تو کسی قسم کے Inferiority Complex
یعنی احساس کمتری کے شکار نہیں رہتے اور امانت کا حق زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔
جہاں تک بچیوں کی تعلیم کا تعلق ہے اس میں خصوصیت کے ساتھ تعلیم دینے کی تعلیم دلوانا
یعنی بی ایڈ کروانا ۔ مطلب یہ ہے کہ ان کو استانیاں بننے کی ٹریننگ دلوانا خواہ ان کو استانی بنانا ہو یا نہ بنانا
ہوان کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی طرح لیڈی ڈاکٹرز کی جماعت کو خدمت کے میدان میں
بہت ضرورت ہے۔ پھر کمپیوٹر سپیشلسٹ کی ضرورت ہے اور Typist کی ضرورت ہے اور یہ
سارے کام عورتیں مردوں کے ساتھ ملے جلے بغیر سوائے ڈاکٹری کے باقی سارے کام عمدگی سے
سرانجام دے سکتی ہیں ۔ پھر زبانوں کا ماہر بھی ان کو بنایا جائے یعنی لٹریری نقطہ نگاہ سے ، ادبی نقطہ نگاہ
سے ان کو زبانوں کا چوٹی کا ماہر بنانا چاہئے تا کہ وہ جماعت کی تصنیفی خدمات کر سکیں۔ اس طرح اگر ہم
سب اپنے آئندہ واقفین نسلوں کی نگہداشت کریں اور ان کی پرورش کریں، ان کو بہترین واقف
بنانے میں مل کر جماعتی لحاظ سے اور انفرادی لحاظ سے سعی کریں تو میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ صدی
کے اوپر جماعت احمدیہ کی اس صدی کی نسلوں کا ایک ایسا احسان ہوگا کہ جسے وہ ہمیشہ جذ بہ تشکر اور
دعاؤں کے ساتھ یاد کریں گے۔
آخر پر یہ بتانا ضروری ہے کہ سب سے زیادہ زور تربیت میں دعا پر ہونا چاہئے یعنی ان
بچوں کے لئے ہمیشہ دردمندانہ دعائیں کرنا اور ان بچوں کو دعا کرنا سکھانا اور دعا کرنے کی تربیت
دینا تا کہ بچپن ہی سے یہ اپنے رب سے ایک ذاتی گہرا تعلق قائم کر لیں اور اس تعلق کے پھل کھانے
شروع کر دیں۔ جو بچہ دعا کے ذریعے اپنے رب کے احسانات کا مشاہدہ کرنے لگتا ہے وہ بچپن ہی
سے ایک ایسی روحانی شخصیت حاصل کر لیتا ہے جس کا مربی ہمیشہ خدا بنا رہتا ہے اور دن بدن اس کے
اندر وہ تقدس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے جو خدا سے سے تعلق کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتا اور دنیا کی کوئی
تعلیم اور کوئی تربیت وہ اندرونی تقدس انسان کو نہیں بخش سکتی جو خدا تعالیٰ کی معرفت اور اس کے پیار
اور اس کی محبت کے نتیجے میں نصیب ہوتا ہے۔ پس ان بچوں کی تربیت میں دعاؤں سے بہت زیادہ
کام لیں۔ خودان کے لئے دعا کریں اور ان کو دعا کرنے والے بچے بنائیں۔
ہ
میں امید رکھتا ہوں کہ ان ذرائع کو اختیار کر کے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کے سپرد کرنے سے

خطبات طاہر جلد ۸
110
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء
پہلے پہلے ہی یہ بچے ہر قسم کے حسن سے آراستہ ہو چکے ہوں گے اور ایسے ماں باپ بڑی خوشی کے ساتھ
اور کامل اطمینان کے ساتھ ایک ایسی قربانی خدا کے حضور پیش کر رہے ہوں گے جسے انہوں نے اپنی
توفیق کے مطابق خوب سجا کر اور بنا کر خدا کے حضور پیش کیا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان اعلیٰ تقاضوں کو
پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی