نئی صدی کے آغاز پر خدا تعالیٰ کی طرف سے السلام علیکم کا تحفہ حمد اور شکر کے ساتھ نئی صدی میں داخل ہوں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۸
198
خطبه جمعه ۲۴ مارچ ۱۹۸۹ء
پنجاب گورنمنٹ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے بذریعہ ٹیلی پرنٹر پیغام بتاریخ ۲۰ مارچ ۱۹۸۹ء میں
متذکرہ بالا قادیانیوں کے صد سالہ جشن پر صوبے بھر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
که حکومت پنجاب نے فلاں فلاں قانون بذریعہ فلاں کے ذریعہ جو ٹیلی پرنٹر کے ذریعے
بھیجوایا گیا تھا ان کے اوپر پابندی لگانے کا فیصلہ اور یہ خوش ہو رہے ہیں۔ یعنی دلوں کے اوپر بھی پنجاب
کی حکومت فیصلہ کرے گی کہ کیا واردات گزرے۔ ایسا بیوقوفوں والا فیصلہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومتوں کی
تاریخ میں ایک منفرد فیصلہ ہے۔ بڑی بڑی جاہل حکومتیں ہم نے سنی ہیں تاریخ میں ذکر بھی کرتے ہیں
مگر ایسا احمقانہ ، ایسا جاہلانہ حکم نامہ آج تک میرا خیال ہے دنیا کی کبھی کسی حکومت کو جاری کا کرنے کی
توفیق نہیں ہوئی ہوگی ۔ پھر وہ فرماتے ہیں۔
اور جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ ۲۹۸ سی PPC ایکٹ ۷ ۱۸۶۰ ء کے تحت قادیانی
گروہ کے کسی شخص کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بلا واسطہ یا بالواسطہ خود کو مسلمان ظاہر کرے یا اپنے دین کو اسلام
کہے یا قرار دے یا اپنے دین کی تبلیغ یا پر چار کرے یا دوسروں کو اپنے دین کی تحریری زبان یا کسی مرئی
طریق سے دعوت دے یا کسی بھی انداز سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے تو مستوجب
سزا ٹھہرے گا جبکہ میری رائے اور گورنمنٹ کے مندرجہ بالا فیصلے اور تعزیرات پاکستان کے مندرجات
کے مطابق اور زیر دفعہ ۲۹۸ سی PPC ایکٹ XLV آف ۱۸۶۰۔ ایسی کافی وجوہات موجود ہیں
کہ اس کی (یعنی صد سالہ تقریبات کی فوری روک تھام کی جائے اور ایسی ہدایات کا اجراء ضروری
ہے جو انسانی زندگی ، املاک اور امن و سکون عامہ کو در پیش خطرہ کا انسداد کریں۔اس لئے اب میں
چوہدری محمد سلیم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ دفعہ ۱۹۹۸ PC ۴۴اج کے تحت اپنے اختیارات کو
بروئے کار لاتے ہوئے قادیانیوں کو ضلع جھنگ میں مندرجہ ذیل سرگرمیوں سے باز رکھنے کے لئے حکم
صادر کرتا ہوں ۔ ” عمارات اور ان کے احاطوں میں چراغاں کرنا۔ (یعنی اپنے گھروں کے اندر بھی
نہیں چراغاں کر سکتے ) سجاوٹی گیٹ لگانا، جلسے اور جلوس کا انعقاد، لاؤڈ سپیکر یا میگا فون کا استعمال،
نعرے لگانا ، بیجز آویزاں کرنا ، رنگ برنگے قمقے اور بینرز لگانا، پمفلٹ تقسیم کرنا، پوسٹر لگانا، دیواروں
پر لکھنا، مٹھائی یا کھانا یا تقسیم کرنا ( جہالت کی حد ہوتی ہے۔ کیسی احتیاط ہے زبان میں ماشاء اللہ ۔ آخر
وہ ڈپٹی کمشنر ہیں پڑھے لکھے معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کروں کہ کوئی
وو
خطبات طاہر جلد ۸
199
خطبه جمعه ۲۴ مارچ ۱۹۸۹ء
احمدی بیچ کے کے جاہی انہ سکے ۔ اگر مٹھائی تقسیم کرنا ہو تو کہہ دیں گے جی کہ ہم تو کھا رہے ہیں۔ فرماتے
ہیں مٹھائی یا کھانا یا تقسیم کرنا ) اور کوئی ایسی حرکت جو بالواسطہ یا بلا واسطہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات
انگیخت یا مجروح کرنے کا موجب ہو۔
سکو۔ تمہار
بالواسطہ یا بلا واسطہ ۔ اب ہم تو سانس لیتے ہیں تو آپ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ہم
کریں کیا آخر؟ سانس لینا تو نہیں چھوڑ سکتے اور تم میں طاقت نہیں ہے کہ احمدیت کے سانس بند کر
تمہاری مجال نہیں ہے کہ احمدیوں کی خوشیاں چھین سکو۔ تم ایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر ہو کے یہ خدائی
کی باتیں کرتے ہو۔ خدا کی قسم تمام دنیا کی حکومتیں بھی مل کر اگر ایسے ذلیل اور رزیل فیصلے کریں گی تب
بھی احمدیوں کے دلوں سے ان کی خوشیاں نہیں چھین سکیں گی۔ تم ایک سو سال کی خوشیوں پر اس قدر
نامرادی کا اظہار کر رہے ہو تمہیں کیا پتا کہ اگلے سو سال تمہیں کیا دکھانے کے لئے آ رہے ہیں؟
اپنی دلوں کی جنموں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے جو سامان کر سکتے ہو کر ولیکن خدا کی قسم احمدیت میں آنے
والی صدی بیشمار اور بے انتہا خوشیاں لے کر آئے گی اور کوئی دنیا کی طاقت نہیں جو ان خوشیوں
کے دلوں پر اپنے پنجے گاڑ سکے ۔ یہ تمہاری تحریریں ان کی حیثیت کیا ہے۔ یہ تمہاری باتیں شوخیاں
ہیں اس سے بڑھ کر اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اس لئے لگاؤ جتنا مرضی زور لگا ؤ خدا کی بارش کی
طرح برستی رحمتوں کو روک نہیں سکتے تم نا ممکن ہے تمہارے لئے۔ دستخط کرنے کا آخر پر دیکھیں کس
شان سے ذکر فرمایا۔
میرے ہاتھ اور عدالت کی مہر سے آج مورخہ ۲۱ / مارچ ۱۹۸۹ء کو جاری کیا گیا۔ چوہدری
محمد سلیم ڈپٹی کمشنر ۔
اگر تمہاری ڈپٹی مجسٹر یٹی وہاں نہیں کام کر سکی جنہیں آپ حکم دے رہے ہو ساری دنیا سے تم
احمد یوں کی خوشیاں چھین لو گے ۔ حیثیت کیا ہے توفیق کیا ہے تمہاری ؟ اب تم سمجھتے ہو کہ تم حکومت کے
کارندہ ہو تمہارے ہاتھ میں ایک تحریر لکھی ہے اور شائد تم یہ بھی سمجھتے ہو کہ تمہارا دل اس تحریر میں نہیں
ہے صرف تمہارے ہاتھ مجبور ہیں اس لئے تم سزا نہیں پاؤ گے۔ مگر میں تمہاری یہ غلط فہمی دور کرنی چاہتا
ہوں۔ مجھے یاد ہے حضرت مصلح موعودؓ کے گھر کی تلاشی کا جب حکم دیا گیا پنجاب گے پنجاب گورنر کی طرف سے
۱۹۵۳ء کی بات ہے تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے بلایا کہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ
خطبات طاہر جلد ۸
200
خطبه جمعه ۲۴ مارچ ۱۹۸۹ء
پولیس یا ڈی ایس پی تھا اس کے ساتھ پھر کر وہ تلاشی کرواؤں ۔اس زمانے میں شرافت کا معیار آج
سے بہت زیادہ بلند تھا۔ چنانچہ وہ ڈی ایس پی صاحب یا ایس پی صاحب مجھے اب صحیح یاد نہیں جب
تشریف لائے تو بہت ہی زیادہ شرمندہ اور معذرت خواہ تھے۔ بار بار یہ حضرت صاحب سے عرض کر
رہے تھے کہ مجھے معاف کریں میں بالکل مجبور اور بے اختیار ہوں ۔ بتائیے میرا کیا گناہ ہے؟ میں تو
ایک ادنی کارندہ ہوں حکومت کا اور گورنر پنجاب کا حکم ہے میں اس کو ٹال نہیں سکتا میں مجبور ہوں۔
بتائیے اس کی سزا مجھے تو نہیں پہنچے گی، کیا میں بھی بد نصیب ہوں گا اس وجہ سے کہ مجھے استعمال کیا گیا
ہے؟ حضرت مصلح موعود یہ بات سنتے رہے اور مسکراتے رہے اور آخر آپ نے فرمایا کہ دیکھیں میں
جانتا ہوں کہ آپ مجبور ہیں لیکن بعض دفعہ مجبوریوں سے بھی بد بختیاں مل جایا کرتی ہیں اور بعض دفعہ
مجبوریوں سے بھی سعادتیں مل جایا کرتی ہیں ۔ آپ سے زیادہ وہ جوتی مجبور تھی جو ابو جہل کے قدموں
میں تھی اور اسی طرح وہ جوتی مجبور تھی جو ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے قدموں میں
صلى الله
عروسه ۔
تھی ۔ آپ بتائیں کہ کیا دونوں کا ایک ہی سا نصیب تھا؟ کیا وہ جوتی منحوس اور بدنصیب نہیں تھی جو
ابو جہل کے قدموں میں تھی ؟ لیکن تھی بے اختیار ۔ اسی طرح کتنی معزز اور کس شان کی وہ جوتی تھی جس
پر میرے آقا محمد مصطفی ﷺ کے قدم پڑا کرتے تھے اور قدموں کے ساتھ لپٹی پھرا کرتی تھی۔ اس
لئے یہ نحوست تو ایسی ہے جس میں میں بے اختیار ہوں میں چاہوں بھی تو اس نحوست سے آپ کو الگ
نہیں کر سکتا۔ ایسے لرزے وہ اس قدر وہ خوفزدہ ہوئے کہ وہ تلاشی مجھے یاد ہے وہ جس طرح انسان
سونگھتا پھرتا ہے جگہ کو تھوڑا تھوڑا سونگھا اور اس کے بعد کہا کہ بس اس سے زیادہ مجھ میں طاقت نہیں ۔ وہ
زمانہ اور تھا شرافتوں کے معیار، تقویٰ کے معیار اور ہوا کرتے تھے اب تو ہم نے پانیوں میں بہتے بہتے
ایک اور سی فضا میں سر نکالا ہے۔ پس اس موقع پر اگر چہ دنیا کی اکثریت تو پاکستانی نہیں مگر میں پاکستانی
ہوں اور مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور پیار ہے اپنے وطن سے میں مجبور ہوں اور نہیں تو میرے تعلق
کی خاطر ، میری خاطر اس بد نصیب ملک کے لئے دعا کریں کہ جتنے دن باقی ہیں بد نصیبوں کے اللہ
تعالیٰ دور فرمادے۔ ان رزیل اور کمینی حکومتوں کی صفیں لپیٹ دے جو صرف اسلام کے نام پر نہیں
وطنیت کے نام پر بھی داغ ہیں اور انسانیت کے نام پر بھی داغ ہیں۔ حماقتوں کی پوٹیں ہیں اس کے سوا
ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ تمام دنیا میں ہمارے عزیز وطن کو بدنام کرنے کا موجب بن رہی ہیں۔ پس
خطبات طاہر جلد ۸
201
خطبه جمعه ۲۴ مارچ ۱۹۸۹ء
اللہ دن بدلے اور موسم تبدیل فرمادے اور جلد از جلد ہمارا ملک اس قسم کی نحوستوں سے آزاد ہو اور خدا
کی رحمتوں اور برکات کا موجب بنے ۔ پس اور اگر آپ کا تعلق اس ملک سے نہیں تو میری خاطر جس
کے ہاتھ پر آپ نے بیعت کی ہے میرے تعلق کی خاطر مجھ پر رحم کرتے ہوئے میرے ملک کے لئے
بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا :-
ایک ذکر میں بھول گیا تھا جو مجھے بہت عزیز ہے یعنی اسیران راہ مولی کا ذکر ۔ ہم نے
دعائیں کیں ، گریہ وزاری کی کہ اے خدا اگلی صدی کے آغاز سے پہلے ان کے بندھن ٹوٹ جائیں اور
وہ بھی ہماری طرح آزادی کے سانس لیتے ہوئے ہماری خوشیوں میں شریک ہوں لیکن وہ مالک ہے
ہم ادنی بندے ہیں۔ ابھی خدا کی تقدیر کو شائد یہ منظور نہیں تھا لیکن آپ یہ دعا ئیں ضرور جاری رکھیں۔
آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں خدا کی تقدیر کا حکم دنیاوی احکام پر غالب ضرور آئے گا اور مجھے ہرگز
مایوسی نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ غیر معمولی سامان ایسے پیدا فرمائے گا کہ ہمارے عزیز مظلوم بھائی جو تمام
احمدیت کی نمائندگی کے طور پر اسیری کی مشقتوں میں سے گزر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے یہ بوجھ بھی
آسان فرما دے ان کو تسکین قلب عطا کرے، ہر مشکل ان کے لئے ہلکی کر دے اور پھر ان زنجیروں
کے ٹوٹنے کے سامان پیدا کرے۔ بظاہر زنجیریں تو انہوں نے پہن رکھی ہیں لیکن ان زنجیروں کی
بندش ، اس کی تنگی ہمارے دلوں کو محسوس ہو رہی ہے۔ اس لئے جب تک وہ زنجیر میں نہیں ٹوٹیں گی اس
وقت تک ہمارے دلوں کی یہ تنگی کا احساس مٹ نہیں سکتا یہ نہیں ٹوٹ سکتا۔ تو دعا کریں ان کی خاطر نہیں
تو اپنی خاطر ہی کریں لیکن میں جانتا ہوں کہ ہم اگر تکلیف محسوس بھی کر رہے ہوں گے تو اس تکلیف
کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمیں سعادتیں مل رہی ہیں اور یہ تکلیف اپنی ذات میں معزز
تکلیف ہے۔ اس لئے فی الحقیقت کوئی سچا انسان بھی اپنی تکلیف دور کرنے کی خاطر نہیں اپنے بھائی
کی تکلیف کو دور کرنے کی خاطر یہ دعائیں کرے گا۔ اس لئے آپ خالصہ اللہ اپنے ان عزیز بھائیوں کو
جس طرح پہلے دعاؤں میں یاد رکھتے آئے ہیں مزید دعاؤں میں یاد رکھیں اور امید رکھیں اور یقین
رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ضرور مناسب وقت پر جب خدا کی تقدیر فیصلہ کرے گی ان دعاؤں کو سنے گا اور انشاء
اللہ ان بھائیوں کی قید کی زنجیریں لازما توڑی جائیں گی ۔ اللہ وہ دن جلد تر ہمیں دکھائے ۔ آمین ۔