جماعت کلمئہ توحید سے چمٹ جائے ننکانہ اور 563گ ب جڑ انوالہ میں ہونیوالے مظالم کا ذکر
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے چک ۵۶۳ اور ننکانہ صاحب میں احمدیوں کے مکانات اور مساجد پر ہونے والے پرتشدد حملوں اور آتش زنی کے واقعات کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ آپ نے ان مظالم کے پیچھے کارفرما سیاسی خود غرضیوں، منافقت اور ملک میں اخلاقی اقدار کے زوال کا تجزیہ کیا۔ قرآن کریم سے فرعون اور سابقہ اقوام نیز صحابہ کرام کے تاریخ ساز نمونے پیش کرتے ہوئے آپ نے جماعت کو صبر، ثبات قدم اور کلمہ توحید سے مضبوطی کے ساتھ چمٹے رہنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: ننکانہ صاحب میں مظالم، صبر اور استقامت، پاکستانی سیاست کا پس منظر، کلمہ توحید، صحابہ کرام کا اسوہ
خطبات طاہر جلد ۸
229
خطبه جمعه ۱۴ را پریل ۱۹۸۹ء
جماعت کلمہ توحید سے چمٹ جائے
ننکانہ اور ۵۶۳ گ ب جڑانوالہ میں ہونیوالے مظالم کا ذکر
( خطبه جمعه فرموده ۱۴ را پریل ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ ۔
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُوْدِ وَشَاهِدٍ وَ مَشْهُودٍ قُتِلَ أَصْحَبُ
الْأَخْدُودِةُ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودُهُ وَهُمْ
عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودُهُ وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ
إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِهُ الَّذِي لَهُ مُلْكُ
السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدُهُ إِنَّ الَّذِينَ
فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ
عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنْتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ
ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُهُ إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدُهُ إِنَّهُ هُوَ
يُبْدِئُ وَيُعِيدُ وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُهُ
فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُهُ
(البروج: اتا۱۷)
خطبات طاہر جلد ۸
230
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
چند دن پہلے صبح نماز فجر کے بعد تلاوت کے دوران جب میں ایک آیت کے اس ٹکڑے پر
پہنچا قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقره: ۱۵۷) تو بڑی شدت کے ساتھ جیسے ایک خیال
صلى الله
علوسه
میخ کی طرح دل میں گڑھ جائے ۔ یہ القاء ہوا کہ کوئی ایسی خبر پہنچنے والی ہے جس کے نتیجے میں مجھے
خدا نے تلقین فرمائی ہے کہ آنحضرت ﷺ اور آپ کے غلاموں کا اسوہ اختیار کرتے ہوئے اِنَّا لِلهِ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ پڑھوں اور اس کے مضمون کی طرف متوجہ ہوں۔ چنانچہ اسی رات عبدالباقی ارشد
صاحب کے ذریعے شیخو پورہ سے وہ اطلاع ملی جس میں بتایا گیا کہ ایک واقعہ ایسا ہوا جس کے نتیجے
میں چک ۶۳ ۵گ بے تحصیل جڑانوالہ میں دشمنان احمدیت نے احمدی گھروں پر حملہ کیا ، اُن کو لوٹا، اُن
کو آگیں لگائیں اور اس کے بعد ان کا ارادہ ننکانہ صاحب میں بھی اسی قسم کی کاروائیاں کرنے کا ہے۔
دو دن کے بعد پھر وہ ننکانہ صاحب کی اطلاع مکرم چوہدری انور حسین صاحب نے دی جس کی تفصیل
آپ کو معلوم ہو چکی ۔ دم م ہو چکی ہے۔ سوائے تین گھروں کے جن کا شریروں کو علم نہیں ہو سکا باقی تمام گھروں کو یا آگ
لگا دی گئی یا ان کے سامان نکال کر لوٹ لئے گئے اور آگ لگا دی گئی اور یا منہدم کر دئے گئے ۔ مسجد کو بھی
منہدم کر دیا گیا اور آگ لگائی گئی اور مسجد کے ساتھ جو مسجد کے خادم کا کوارٹر تھا اس کے ساتھ بھی یہی سلوک
کیا گیا۔ آگ لگانے کے وقت انہوں نے یہ احتیاط کی کہ دوسرا لٹریچر اور دوسرا سامان ایک طرف
ڈھیری کر کے اس کو آگ لگاتے تھے اور قرآن کریم کو الگ ڈھیری کر کے اس کو آگ لگاتے تھے۔
اس واقعہ کا پس منظر یہ ہے یعنی ایک فوری جو ظاہری پس منظر ہے وہ یہ ہے کہ چک ۱۶۳ ۵۶۳گ ب
میں معلم نے مسجد کی صفائی کی غالباً رمضان کے خیال سے اور جو پرانے کاغذات ایسے تھے جن کی
ضرورت نہیں تھی ان کو تلف کرنے کی خاطر ایک جگہ ڈھیری کر کے ان کو آگ لگائی۔ وہاں ایک ایسا
شخص جس کے والد احمدی ہو چکے ہیں اور وہ اپنے والد کے احمدی ہونے کے نتیجے میں بڑا مشتعل تھا وہ
پہنچا اس نے ان سے پوچھا انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ہے۔ اس نے اسی وقت واویلا مچا دیا اور سارے
گاؤں کو اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ احمدی قرآن کریم کو آگ لگا رہے ہیں۔ چنانچہ اس کے بعد
سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق اس گاؤں سے نہیں بلکہ ننکانہ صاحب ہی سے چند پیشہ ور اس مزاج
کے اس کماش کے لوگوں کو اکٹھا کر کے اور بعض دوسرے دیہات سے باقاعدہ گاؤں پر حملہ کیا گیا اور
ایک چھوٹی سی قیامت صغری وہاں ٹوٹ پڑی۔
خطبات طاہر جلد ۸
231
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
پھر جو واقعہ اس کے بعد ننکانہ صاحب میں ہوا ہے اس میں اب جو تازہ تفصیل آئی ہے اس
کے مطابق یہ بات قابل توجہ ہے جو غالباً پہلے آپ کے علم میں نہیں کہ ڈی ایس پی اسلم لودھی صاحب
پولیس کی سرکردگی میں خود عوام کو ساتھ لے کر آگئیں لگوا رہے تھے اور ایک طرف اے سی صاحب بھی
اسی شغل میں مصروف تھے اور بعض دفعہ وہ خود سامان نکال کے پولیس والے ان کو پکڑاتے تھے کہ یہ چیز
رہ گئی ہے اس کو بھی ڈھیری میں ڈالو اور آگ لگاؤ۔ جہاں تک عوام الناس کا تعلق ہے میں نے پہلے بھی
با رہا توجہ دلائی ہے کہ ایسی باتوں کو سن کر عموماً اپنی قوم کے خلاف اپنے جذبات کو بے لگام نہیں ہونے
صلى الله
علی
دینا چاہئے ۔ امت محمدیہ میں بد قسمتی سے بہت سی کمزوریاں آگئی ہیں لیکن حضرت محمد مصطفی ﷺ کا
نام ایسا با برکت ہے وہ کلام جو آپ پر نازل ہوا وہ ایسا با برکت ہے کہ گئے گزرے مسلمان بھی جو بے
عمل ہو چکے ہوں ان کے اندر بھی شرافت کی بہت سی ایسی قدریں باقی ہیں جو دیگر قوموں میں بہت
شان دکھائی دیتی ہیں۔ اشتعال کی حالت میں دیگر قوموں میں عورتوں کی عزتوں پر ہاتھ ڈالے جاتے
صلى الله
ہیں اور بہت سی بے حیائیوں کی باتیں کی جاتی ہیں اور انسان گر کر بہیمانہ سطح پر اتر کر ان کو بھی شرمندہ کر
دیتا ہے یعنی جو جنگل کے جانور ہیں ان سے بھی آگے گزر جاتا ہے لیکن امت محمدیہ ﷺ پر قرآن کی
تعلیم کا کا اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیم کا یہ فیض ہے کہ سخت اشتعال کی حالت میں بھی انسانی
صلى الله
عروسه
شرافت کی بنیادی قدریں اکثر لوگوں میں زندہ رہتی ہیں اور بعض لوگ جو ملائیت سے مغلوب ہو چکے
ہیں ان کے متعلق تو خود حضور اکرم ﷺ نے یہ فرمایا ہے کہ شرمــن تــحــت اديم السماء
(مشكوة كتاب كتار العلم الفضل صفحہ ۳۸) اس لئے ان پر یہ استثناء ثناء صادق نہیں آتا لیکن وہاں کی رپورٹوں سے
یہ پتا چلا ہے کہ ہمسایوں نے اور دیگر محلہ داروں نے اس موقع پر انسانی شرافت کا سلوک کیا۔ ان کو
سہارا دیا وقتی طور پر ان کی روزہ کشائی کے لئے سامان مہیا کئے ۔ جہاں تک ننکانہ صاحب کی جماعت کا
تعلق ہے یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اپنے عظیم کردار سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جماعت کا سر بلند رکھا ہے۔ کوئی بھاگ کر کہیں نہیں گیا۔ اپنے
جلے ہوئے مکانوں میں ، اپنے بچوں کو لے کر وہیں بیٹھ رہے اور کلیہ دشمن کی اس کوشش کو رد کر دیا ہے
کہ جماعت احمدیہ کی بزدلی دیکھیں اور ان کو اپنے منہدم مکانوں اور جلے ہوئے مسکنوں سے اجاڑ کر
باہر نکال دیں ۔ انہی جگہوں پہ اُسی جگہ وہ بیٹھ رہے اور جیسا کہ میں نے جماعت کو ان حالات میں تلقین
خطبات طاہر جلد ۸
232
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
کی ہوئی ہے صبر کا کامل نمونہ دکھایا۔ یہاں تک کہ دوسرے دن جب باہر کی جماعتوں سے لوگ وہاں
پہنچے ہیں تو اگرچہ فوری طور پر ان کی مدد کا انتظام جماعت کی طرف سے کیا گیا لیکن یہ معلوم کر کے بہت
خوشی ہوئی کہ مقامی دوستوں نے انسانی قدروں کو مرنے نہیں دیا اور بعض جگہ تو بہت ہی غیر معمولی
شفقت اور رحمت کا سلوک کیا ہے۔ یہ میں اس لئے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ واقعات ایسے ہیں جو
جذبات میں ایک قیامت مچا دیتے ہیں اور جتنی محبت احمدی کو احمدی سے ہے اس کی کوئی مثال دنیا میں
نظر نہیں آتی۔ دنیا کے کونے کونے میں زمین کے کناروں تک جب یہ خبر پہنچی ہے یا پہنچے گی تو اس طرح
جماعت کرب میں مبتلا ہو جائے ائے گی جس طرح ان کے عزیز ترین پیاروں، رشتہ داروں کو کسی نے ظلم کا
نشانہ بنایا ہے۔ فاصلے کوئی حیثیت نہیں رکھتے ، قوموں کے فرق کوئی حیثیت نہیں رکھتے ، جغرافیائی
تقسیمیں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ ایک جماعت ہے محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں کے صدقے ساری
دنیا کی جماعت بھائیوں کی طرح ایک ہو چکی ہے۔
صلى الله
اس ضمن میں جہاں تک جماعت کے رد عمل کا تعلق ہے پہلے ایک رد عمل میں بیان کرتا ہوں
اور باقی باتیں بعد میں جس کا مزید پس منظر بیان ہونے والا ہے اس کے بعد پھر بات کروں گا۔ ایک
رد عمل تو وہی ہے جس کی تمہید میں باندھ چکا ہوں ۔ جو الہی جماعتوں میں للہی محبت پائی جاتی ہے اس
کے نتیجے میں اگر ایک جز کو تکلیف پہنچے تو دوسرا حصہ اس تکلیف سے بھاگتا نہیں بلکہ اس کی طرف لپکتا پہنچے سے
ہے اس عضو کی طرف جس کو تکلیف پہنچی ہے۔ ہر زندہ نظام میں یہ قدر مشترک ہے۔ زندگی کی جتنی بھی
شکلیں دنیا میں موجود ہیں ان میں یہ بات آپ ہمیشہ مشترک پائیں گے کہ اگر جسم کے کسی حصے کو
تکلیف پہنچتی ہے تو باقی جسم کا حصہ اس کو چھوڑ کر اس کی طرف پیٹھ نہیں کرتا بلکہ اس کی طرف بے اختیار
لپکتا ہے اور بعض دفعہ یہ رد عمل اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ محبت ہی مصیبت بن جاتی ہے اور خون کا دوران
اس تیزی سے اس ماؤف حصے کی طرف جاتا ہے کہ اس کا زیادہ جانا تکلیف کا موجب بن جاتا ہے۔
چنانچہ بعض دفعہ پھر ڈاکٹروں کو ایسے چوٹ والی جگہ پہ اور ماؤف جگہ پر برف کی پٹیاں کرنی پڑتی ہیں
ٹھنڈا کرنے کے لئے کہ دیکھو اتنا تم زیادہ جوش نہ دکھاؤ تمہارا یہ جوش تمہارے اس ماؤف حصے کی
تکلیف میں اضافے کا موجب ہے۔ پس اس حیثیت سے میرا بھی یہی کام ہے کہ زندہ روحانی
جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے میں ان کے مزاج کو خوب سمجھتا ہوں ۔ کبھی مجھے اس بات کی
خطبات طاہر جلد ۸
233
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
ضرورت پیش نہیں آئی نہ کبھی آئے گی کہ میں جماعت کو کسی واقعہ کے بیان کے بعد مشتعل کرنے کی
کوشش کروں، ان میں ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کروں ۔ میرا کام ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو ڈاکٹر جسم
کے ماؤف حصے کے لئے کرتا ہے کہ ایسے جسم کے ماؤف حصے کے لئے جس میں زندگی کی ساری قوتیں
پائی جاتی ہیں۔ وہ بجائے اس کے کہ اس کو گرم کرے اس کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ اسے سمجھاتا ہے، اس کو توازن
دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تمہارا یہ رد عمل مزید تکلیف کا موجب نہ بن جائے۔ پس اس پہلو سے جب ایک
احمدی کا گھر جلا تو ساری جماعت اپنے گھر جلوانے کے لئے تیار بیٹھی ہے کوئی پیٹھ دکھا کر نہیں جا رہا۔
مجھے ان کو سمجھانا پڑ رہا ہے کہ اپنے رد عمل کو توازن بخشو اور اپنے جوش نکالنے کی خاطر دوسروں کو تکلیف
میں مبتلا نہ کرو۔ اس پہلو سے جو بھی آخری فیصلہ ہوگا وہ تو خوب غور اور فکر کے بعد اور مشوروں کے بعد ہو
گا کہ جماعت کو آئندہ کیا ردعمل دکھانا ہے؟ لیکن یہ تو بہر حال قطعی بات ہے کہ ہمارا رد عمل قرآنی تعلیم
کے تابع ہوگا اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اسوہ کی روشنی میں ڈھالا جائے گا۔
اب میں اس کا کچھ اور پس منظر اس واقعہ کا آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ یہ کوئی اتفاقی
اچانک ہونے والا واقعہ نہیں ہے۔ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالی نے ایک سو سال تک بے انتہاء فضلوں
سے نوازا ہے۔ اتنے کرم فرمائے ہیں ایسی رحمتوں کی بارشیں برسائی ہیں کہ ہم ان قطروں کو گننے کا کا کیا
سوال ان کے شکر کے عمومی تصور سے بھی قاصر ہیں یعنی جس رنگ میں شکر ادا ہونا چاہئے اس کا حقیقت
میں حق ادا کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ اس کے تصور سے بھی ہم قاصر ہیں کہ کس
حد تک خدا نے ہم پر فضل نازل فرمائے ہیں اور ہم کس طرح شکر ادا کریں۔ جیسا کہ میں نے اپنے
پہلے خطبے میں بیان کیا تھا میں جب اس کی تفصیلات پر غور کرتا ہوں تو محض ایک بڑے بیان کے طور پر
نہیں کہ اونچی آواز میں اونچا دعویٰ کر دیا جائے بلکہ جب میں تفاصیل پر غور کرتا ہوں تو کلیۂ خدا تعالیٰ
کے فضلوں کے تصور سے مغلوب ہو جاتا ہوں۔ نہ بیان کی طاقت رہتی ہے نہ تفصیل سے ان کو سوچنے
کی استطاعت رہتی ہے۔ اس لئے جہاں تک خدا کے فضلوں کا تعلق ہے جماعت احمد یہ بھی پوری
طرح ان سے شناسا نہیں ہے۔ انفرادی طور پر احمدیوں کی زندگی میں کس طرح بار بار اللہ نے فضل
فرمائے ہیں اور روز مرہ کی عام زندگیوں میں کیسی غلطیوں سے ان کو بچایا، کیسی غلطیوں کی پاداش سے
محفوظ رکھا اور کیسی کیسی مصیبت کے وقتوں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کے کام آئی۔ یہ تو ہر احمدی گھر
خطبات طاہر جلد ۸
234
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
میں گزرنے والی روز مرہ کی داستانیں ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں تو یہ
داستانیں اس کثرت سے تھیں کہ چھوٹے چھوٹے بچوں پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے سچی رویا ظاہر
ہوتی تھی ، سچی رؤیا ان کو دکھائی جاتی تھی اور جیسا کہ محاورہ ہے بچے نبوت کرتے تھے۔ یعنی اللہ تعالیٰ
سے خبریں پا کر آگے بیان کیا کرتے تھے۔ تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔ دشمن کو بھی اس تفصیل کا تو
علم نہیں لیکن کامیابی کے سو سال گزرنے کی اتنی تکلیف ہے، اتنی تکلیف ہے کہ نہ خدا کے فضلوں کا علم
تصور کر سکتے ہیں نہ دشمن کی تکلیف کا تصور کر سکتے ہیں اور یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ، ہمیشہ سے ایسا ہی ہے۔
چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے زمانے میں بھی کلام الہی میں یہ بتایا گیا کہ تم کیا باتیں کر رہے
ہوا اپنی تکلیفوں کا تمہیں احساس ہے یہ نہیں سوچتے کہ دشمن کسی تکلیف میں مبتلا ہے۔ اس کو تو آگ لگی
ہوئی ہے اور تمہاری کامیابیوں کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے۔ تمہیں دکھ دے دے کر بھی اس کی وہ آگ
نہیں بجھتی اور ایک جہنم ہے جو ہر هَلْ مِنْ مَّزِيدٍ (ق: ۳۱) اس کا مطالبہ کرتی چلی جارہی ہے۔
پس وہ آگ جو ۵۶۳ پر اگلی گئی یا ننکانہ کے معصوم احمدیوں کے گھروں پر برسائی گئی۔ یہ تو پتا
کریں کہ وہ آگ آئی کہاں سے تھی ان کے دلوں سے نکلی ہے ، ان کے دلوں سے نکل کر ان گھروں پر
لیکی ہے۔ اس نے ہماری جائیدادوں کے ظاہر کو تو جلایا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک بھی
احمدی نہیں ہے جس کے دل پر وہ آگ لپک سکتی ہو۔ دلوں سے کھولتی ہوئی اگلی ہے جیسے لا وہ اُگل پڑتا
ہے اور ہمارے گھروں کے، ہماری جائیدادوں کے، ہمارے بعض جسموں کے ظاہر کو تو اس نے جلایا
لیکن دلوں پر حملہ کرنے کی اس کو توفیق نہیں دی گئی ۔ دل اس آگ سے مامون اور محفوظ ہیں کیونکہ جن
دلوں میں خدا کی محبت ہے اور خدا کا پیار ہے اور بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی ہے ان کو کوئی دنیا کی
آگ جلا نہیں سکتی لیکن ان کو میں یہ مطلع ضرور کرتا ہوں کہ ایک اور آگ ہے جس کا خدا تعالیٰ نے ذکر
فرمایا ہے اور وہ دلوں پر لپکتی ہے۔ وہ انسان کی بنائی ہوئی آگ نہیں ہے جیسا کہ تم نے بنائی تھی ۔ وہ
خدا کی آگ ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ
الهمزه ه: خبر ۸،۷) دار ہم تمہیں ایک ایسی آگ سے ڈراتے ہیں جو خدا نے تیار کی ہے اور وہ جسموں پر
نہیں وہ دلوں پر لپکتی ہے اور دلوں کو خاکستر کر دیا کرتی ہے۔ پہلے بھی تم اسی آگ میں جل رہے ہواب
اور بھی زیادہ اپنے لئے اس آگ کو بھڑ کانے کے مزید سامان کر رہے ہو۔ اس لئے وہ لوگ جو نادانی
خطبات طاہر جلد ۸
235
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
اور جہالت میں یہ کام کر رہے ہیں ان کی حالت بذات خود قابل رحم ہے۔ ایک آگ نے تم کو جلا رکھا
ہے وہی آگ تھی جو باہر نکلی ہے لیکن ان کی خاطر ہم دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچانا تو چھوڑ نہیں سکتے۔
ان کی خاطر ہم شاہرائے ترقی رائے ترقی اسلام کی راہ پر قدم آگے بڑھانا تو نہیں چھوڑ سکتے ۔اس لئے یہ واقعات ہے
ہوں گے اور بھی : ور بھی ہوں گے اور بڑے بڑے بدار ادے ہیں جو ہمارے علم میں ہیں لیکن جماعت احمد یہ
عالمگیر ان اپنے مظلوم بھائیوں کے لئے دل میں درد تو محسوس کرے گی، ان کے لئے دعا ئیں بھی
کرے گی، ہر قربانی کے لئے بھی تیار رہے گی ان کے دل ان کی طرف لپکیں گے ان سے بھاگیں گے
نہیں تا کہ ان کی تکلیفوں میں حصہ پا کر اپنے لئے تسکین کا سامان پیدا کریں۔ وہ زندہ صحت مند جسم کی
طرح جو ماؤف حصے کی طرف لپکتا ہے اس طرح ہمارے دل ، ہمارے جسم ان مظلوموں کی طرف لپکتے
رہیں گے اور جب بھی توفیق ملے گی ہم ان کی تکلیفوں میں حصے لے کر اپنے لئے تسکین قلب کا سامان
پیدا کریں گے لیکن جلن کا نہیں ۔ احمدی دلوں کو خدا کی آگ سے بچایا گیا محفوظ رکھا گیا ہے اور مامون
قرار دیا گیا ہے اور کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے جو احمدی دلوں کو جلا سکے ۔
اس کا دوسرا ایک پس منظر ہے وہ بھی میں جماعت کے سامنے کھول کر بیان کرنا چاہتا
ہوں ۔ وہ پس منظر سیاسی پس منظر ہے۔ جماعت احمد یہ پاکستان میں اس وقت بلیک میلنگ کے لئے
استعمال ہو رہی ہے۔ آہستہ آہستہ اس ملک میں اخلاقی قدروں کی بھی قیمت اُٹھتی چلی جارہی ہے۔
ہر نیکی کا تصور وہاں معدوم ہوتا چلا جارہا ہے ظلم اور سفا کی بڑھ رہے ہیں۔ اس حد تک بداخلاقی کی
حالت ہے کہ چند دن ہوئے اخبار میں یہ دردناک خبر شائع ہوئی کہ شب برات کے موقع پر فیصل آباد
جو اس وقت جماعت کی مخالفت میں پیش پیش شہروں میں سے ہے۔ فیصل آباد میں لوگوں نے
بھنگڑے ڈال کے اور ناچ کر کے اور نہایت ہی خلاف اسلام حرکتیں کر کے یہاں تک کہ شرابیں پی
کے شب برات منائی۔ یہ اس ملک کا حال ہو چکا ہے بد قسمتی سے۔ کراچی شہر جلتا ہے، بار بار جلتا چلا
جاتا ہے۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے گلے بھی کاٹتا ہے بلکہ زندہ آگ میں جلا دیتا ہے۔
حیدرآباد میں جو واقعات بار بار رونما ہو رہے ہیں اور پاکستان کے شہروں اور گلیوں سے جس طرح
امن اُٹھ رہے ہیں بچے اغواء ہورہے ہیں ہر قسم کے مظالم کو وہاں کھلی چھٹی ہے لیکن کوئی چیز اتنی ارزاں
نہیں جتنی احمدی کی دولت احمدی کا مال ، احمدی کی جان اور احمدی جسم ارزاں ہیں۔ جب احمدی کا
خطبات طاہر جلد ۸
236
خطبہ جمعہ ۱۴ را پریل ۱۹۸۹ء
سوال آئے پھر تو جس طرح نیلامی بولی جاتی ہے اس طرح سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے سے بڑھ کر
نیلامی بولتے ہیں کہ ہم اس سے زیادہ ظلم کرنے کے لئے تیار ہیں تم کیا باتیں کر رہے ہو۔ اسمبلیوں
میں مقابلے ہوتے ہیں اور ہوئے ہیں کہ تم چیز کیا ہو؟ تم کہاں تک ظلم کر سکتے ہو جو ہم نے کئے اور جو ہم
کریں گے تمہارے تو خواب و خیال میں بھی نہیں آ سکتے ۔ جس ملک کی اخلاقی قدریں یہ ہوں جس کی
سیادت کا یہ حال ہو کہ دیوالیہ پٹ چکا ہو وہاں یہ توقع رکھنی سیاست سے اور سیاسی راہنماؤں سے کہ وہ
اخلاقی قدروں کی بناء پر جماعت احمدیہ کی حفاظت میں کوئی قدم اٹھائیں گے بالکل ایک جھوٹا اور لغو
خیال ہے اسی لئے میں نے آغاز ہی میں جب یہ سیاسی تبدیلی پیدا ہوئی اپنے پہلے خطبے میں جماعت کو
متنبہ کیا تھا۔ ایک پہلو سے خوشی کا وقت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک لمبے عرصے کے بعد ایک
استبدادی آمریت کا خاتمہ ہوا ہے اور جس رنگ میں ہوا اس میں چونکہ ہماری دعاؤں کا بھی دخل تھا،
اس میں ہماری گریہ وزاری کا بھی دخل تھا اس لئے اس پہلو سے ہمارے لئے خوش ہونا ایک طبعی اور
فکری عمل ہے لیکن سیاسی افق پر جو نئے نقوش اُبھر رہے ہیں ان کو دیکھ کر تم اپنی تقدیر کے فیصلے نہ کرنا،
یہ نہ سمجھ لینا کہ صبح صادق آگئی ہے۔ چنانچہ بڑی تفصیل سے میں نے جماعت کو سمجھایا کہ بہت سے
اندھیرے ابھی باقی ہیں اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے۔ چنانچہ ان حالات پر نہ
صرف یہ کہ با قاعدہ میں نے باریکی سے نظر رکھی بلکہ رابطہ رکھا اور بار بار موجودہ قومی سیادت کو سمجھانے
کی کوشش کی کہ بعض وہ بیوقوفیاں دوبارہ نہ کرنا جو پہلے سرزد ہو چکی ہیں کیونکہ ان کے نتائج نہ صرف یہ
کہ وہی نکلیں گے بلکہ اس دفعہ زیادہ بھیانک نکلیں گے لیکن دراصل سیاست خود غرض ہوتی ہے۔ خواہ
کتنا ہی ذہین اور فہیم سیاستدان ہو سیاست کی اس بنیاد سے نہیں ہٹ سکتا اسی پر قائم رہتا ہے، اسی پر
اس کی سیاست کی عمارت تعمیر ہوتی ہے کہ سیاست خود غرض ہے۔ پس جس کی بنیاد میں خود غرضی ہو اس
کی عمارت خواہ کتنی بلند ہو، کتنی تعلیم یافتہ دکھائی دے، کتنی ذہانت کے قمقمے روشنیاں وہاں جل رہی
ہوں یہ بنیاد بہر حال اپنا رنگ آخر تک بلندی کی انتہاء تک پہنچا دیتی ہے اور اس کی خود غرضی اس کی ہر
اینٹ میں ، اس کے سیمنٹ کے ہر حصے میں اپنے جلوے دکھا رہی ہوتی ہے۔ پس سیاست خود غرض
ہے اس کو یاد رکھیں ۔ صرف پاکستان کی سیاست کا سوال نہیں ، ہندوستان کی سیاست بھی خود غرض ہے،
انگلستان کی سیاست بھی خود غرض ہے ، امریکہ کی سیاست بھی خود غرض ہے، روس کی سیاست بھی خود
خطبات طاہر جلد ۸
237
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
غرض ہے۔ پس ایک سیاست سے دوسری سیاست کی طرف جماعت نہیں جاسکتی ۔ ایک سیاستدان کو
چھوڑ کر دوسرے سیاستدان کی طرف رُخ اس اُمید میں نہیں کر سکتی کہ وہاں اس کو امن ملے گا اور وہاں
اسے فیض نصیب ہوگا اور یاد رکھیں کہ خود غرضی اندھی ہوتی ہے اس لئے جب بظاہر بڑے بڑے تعلیم
یافتہ سیاستدان انتہائی حماقت کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں جو ایک عام سادہ مومن کو بھی نظر آ رہی ہوتی
ہیں کہ یہ حماقت کی باتیں ہیں تو دراصل وہ ساری حماقتیں خود غرضی پر مبنی ہوتی ہیں۔ یہ ایک ایسا تجزیہ
ہے جس میں آپ کبھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھیں گے ۔ سیاستدان کی ہر غلطی خود غرضی پر مبنی ہوتی ہے اور
چونکہ خود غرضی اندھی ہے اس لئے اندھے کو تو دکھائی نہیں دیتا اس کو تو اپنا ہاتھ بھی نہیں دکھائی دے سکتا۔
یہ وہ پس منظر ہے سیاسی جس کے جلو میں یہ سب واقعہ ہوا ہے۔ پنجاب کی حکومت نے پہلے ملاں کو اٹھانا
شروع کیا اور بڑے زور کے ساتھ یہ اعلان کئے کہ ہماری سیاست ملاں کی سیاست ہے اور ملاں
ہمارے ساتھ ہے اور ملاں نے بھی خوب ان کی تائید کی اور اسلام کو جیسا کہ ہمیشہ وہ ظلم کا نشانہ بناتے
رہے ہیں اب بھی ظلم کا کا نشانہ بنایا اور یہ آواز اسلام کے نام پر اٹھائی کہ عورت سر براہ نہیں ہو سکتی ۔ اس نشہ
کے نتیجے میں مرکزی سیاست نے جو خود غرضانہ قدم اٹھایا وہ یہ تھا کہ انہوں نے دوسرے صوبے کا
مولوی خرید لیا اور ایسا مولوی خریدا جس کے اثرات اور کانٹے پنجاب میں بھی موجود ہیں اور کافی
گہرے رے ہیں ۔ یعنی ملتان میں بھی ان کا ہیڈ کواٹر ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہے اور ان کے
ساتھ سودا بازی ہوئی جن کا انہوں نے کھلم کھلا اعتراف کیا اور ان سودا بازیوں کے نتیجے میں یہ طے
پا گیا کہ عورت کی سر براہی کا جو اسلامی تصور تم رکھتے ہو اس سے دستبردار ہو جاؤ گے۔ یعنی تم رکھتے تو ہو
تمہیں کامل یقین ہے کہ قرآن کریم کی یہی تعلیم ہے اور رسول کریم ﷺ نے اسی پر زور دیا کہ عورت
صلى الله
عروسة ۔
سربراہ نہیں ہو سکتی اور تم یہ کہتے ہو کہ ایسا ملک ہلاک ہو جایا کرتا ہے جس کی سربراہ عورت ہوتی ہے لیکن
آؤ ہم سودا کرتے ہیں تم اس چیز سے باز آ جاؤ اور مقابل پر جتنا احمدی خون چاہئے ، جتنی احمدی عزتیں
چاہئیں، جتنے احمدی سر چاہئیں وہ سب تمہارے حضور حاضر ہے۔ یعنی کسی کی عزت کا سودا ہو رہا ہے
ان کو کیا فرق پڑتا ہے اور اس طرح پنجاب کے سامنے انہوں نے ایک بڑا بھاری جوابی مسئلہ کھڑا کر
دیا۔ انہوں نے کہا اچھا اگر تم نے احمدیوں کی نیلامی بولنی ہے تو ہم سے نیلامی کر کے دیکھ لو۔ تم ایک
قدم جاؤ گے ان کو مارنے کے لئے ہم دس قدم آگے بڑھیں گے۔ نہ تم میں کوئی غیرت ہے نہ ہمیں کوئی
خطبات طاہر جلد ۸
238
خطبه جمعه ۱۴ را پریل ۱۹۸۹ء
صلى الله
غیرت ہے۔ نہ تمہیں کوئی انسانی عزت اور انسانی اخلاق اور قدروں کا کوئی پاس ہے نہ ہمیں کوئی انسانی
عزتوں اور اخلاق اور قدروں کا پاس ہے۔ اس لئے اس مقابلے میں تو ہم تم سے شکست نہیں کھا سکتے ۔
چنانچہ یہ وہ سودا ہوا جس کے ہوتے ہی وہ آگ جو دلوں میں بند تھی وہ بھڑک کر باہر نکلی ہے اور مزید
منصوبے بنائے جارہے ہیں کہ احمدیوں کے لئے مسائل کھڑے کر کے مرکز پنجاب کو نیچا دکھائے اور
پنجاب مرکز کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے کہ ہم زیادہ سفاک اور ظالم ہیں اور احمدیوں کو جہاں تک دکھ
پہنچانے کا تعلق ہے ہم تم سے آگے بڑھ جائیں گے۔ یعنی یہ ارادے لے کر پنجاب کارروائیاں کرے
اور یہی ارادے باندھ کر مرکز جوابی کارروائی یہ کرے کہ اچھا احمدیوں کو اور بھی ہم مارتے ہیں۔ یہ تو
ہے انسان کی بنائی ہوئی تقدیر۔ جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا ہے
کہ جماعت احمد یہ خدا کے نام پر کوئی سودا نہیں کر سکتی ، ناممکن ہے اور خدا تعالیٰ نے جو اپنی محبت
ہمارے دلوں میں ڈال دی ہے اور اپنے محبوب ترین رسول حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت علی ہمارے
دلوں میں ڈال دی ہے وہ ایسی گہری ہماری ذات ۔ کے ساتھ ، ہمارے وجود کے ساتھ پیوستہ ہو چکی ہے
کہ ہمارے وجود کا ایک انمٹ حصہ بن گئی ہے۔ اسے الگ کرنا ہمارے قبضہ قدرت میں نہیں،
ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ اس برتھ مارک کی طرح جس کے متعلق میں نے ایک دفعہ پہلے بھی آپ
کو سنایا تھا قصہ کہ ایک برتھ مارک کسی خوبصورت چہرے پر تھا اور وہ خاتون جس کے چہرے پر وہ برتھ
مارک تھا اس کا عاشق ایک سائنسدان تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ چہرہ کامل ہو جائے اور ہر داغ اور ہر عیب
سے پاک دکھائی دے۔ چنانچہ اس نے ساری عمر اس پر تحقیق کی اور تحقیق کرنے کے بعد برتھ مارک
دور کرنے کے لئے ایک دوا ایجاد کی اور وہ دوا اس نے اس عورت کو دینی شروع کی۔ جوں جوں قطرہ
قطرہ اس کے جسم میں وہ دوا سرایت کرتی جاتی تھی وہ برتھ مارک ہلکا ہوتا چلا جاتا تھا اور ہلکا اور مدہم پڑتا
چلا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ جب وہ برتھ مارک غائب ہو گیا تو اس عورت کی روح بھی قفس عنصری سے
پرواز کر گئی ۔ یہ خلاصہ ہے اس کہانی کا جو یہ بتانے کے لئے لکھی گئی کہ بعض عادتیں انسانی فطرت کا
حصہ بن چکی ہوتی ہیں ان کو تم مٹا نہیں سکتے ۔ ان کو مٹانا زندگی کو مٹانے کے مترادف ہو جایا کرتا ہے۔
صلى الله
عروسه
چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے عورت کی نزاکت اور اس کے نخرے کا ذکر کرتے ہوئے
نہایت ہی پیارے رنگ میں فرمایا کہ عورت پسلی سے بنائی گئی ہے اور پہلی کو تم سیدھا نہیں کر سکتے توڑ
خطبات طاہر جلد ۸
239
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
سکتے ہو۔ پس بعض عورت کے نخرے تمہیں برداشت کرنے پڑیں گے بلکہ ان کے ساتھ اس طرح رہنا
پڑے گا کہ اس کا لطف اٹھاؤ ۔ ان کی کبھی میں بھی ایک حسن ہے اور مثال کتنی خوبصورت ہے پہلی ۔ پہلی
کی کبھی بد زیب دکھائی نہیں دیتی بلکہ اس کا حسن ہی اس خم میں ہے جس کو خدا تعالیٰ نے خاص تقدیر کے
الله ساتھ بنایا ہے۔ تو ہمارا تو برتھ مارک ہے آنحضرت صلی اور خدا کی محبت اسے کس طرح مٹاؤ گے؟ عليه
ہمارے گھروں کو جلا دو، ہمارے جسموں کو جلا دو، ہمارے اموال لوٹ لو، ہماری عورتوں، بچوں،
مردوں کو فنا کر دو مگر خدا کی قسم محمد مصطفیٰ کے خدا کی قسم اور کائنات کے خدا کی قسم کہ احمدیت کے دل
جو محمد مصطفیٰ اور اللہ کی محبت کا برتھ مارک ہے اس کو نہیں مٹا سکتے تم ۔ تمہیں طاقت کیا، استطاعت
کیا ہے کہ ان دلوں تک پہنچ سکو۔ تمہاری آگیں جسموں تک جا کر ختم ہو جائیں گی۔ ہاں دلوں تک
پہنچنے والی ایک آگ ہے جو خدا جلاتا ہے اور وہ جب فیصلہ کرے گا تمہارے دل پر وہ برسائی جائے گی
تو کوئی دنیا کی طاقت تمہیں اس آگ کے اثر سے بچا نہیں سکتی۔
میں جو محمد
d
اس سلسلے میں میں نے قرآن کریم کی ایک آیت چنی ہے جو نمونہ آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔ مومن کا ایسے حالات میں کیا ردعمل ہوتا ہے اس کے اوپر قرآن کریم نے مختلف مواقع پر مختلف
رنگ میں روشنی ڈالی ہے۔ فرماتا ہے فرعون نے ان لوگوں کو دھمکی دی جو موسیٰ پر ایمان لے آئے تھے
اور کہا فَلَا قَطِعَنَ أَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ وَلَأُوصَلِّبَنَّكُمُ
فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَأَبْقَى (طہ:۷۲) کہ میں
تمہارے ہاتھ کاٹ دوں گا اور تمہارے پاؤں کاٹ دوں گا مخالف سمتوں سے۔ یعنی ایک طرف سے
تمہارے بازو کاٹوں گا تو دوسری طرف سے تمہارے پاؤں کاٹ دوں گا ، تمہاری ٹانیں کاٹ دوں گا
اور اس حالت میں کلیہ بے بس کر کے تمہیں پھینک دوں گا۔ تم ہوتے کون ہو میری اجازت کے بغیر
موسیٰ اور اس کے خدا پر ایمان لانے والے۔ یہ فرعونیت کی آواز جو ہے یہ ہمیشہ ہمیش کے لئے اسی
طرح رہی اور ہمیشہ یہ اسی طرح رہے گی ۔ خدا اس کے بھیجے ہوؤں پر ایمان لانے کے لئے قوموں کی
اجازت کا پابند کیا جاتا ہے۔ ان قوموں کی اجازت جو حاکم ہوں اور ان بادشاہوں کی اجازت کا پابند
کیا جاتا ہے جو حاکم وقت ہوں۔ ان کی مرضی کے بغیر تم کون ہوتے ہو خدا پر ایمان لانے والے اور
خدا کے بھیجے ہوؤں پر ایمان لانے والے۔ یہ سوال تھا جو اس وقت بھی اٹھا تھا ، آج بھی اٹھا ہے،
خطبات طاہر جلد ۸
240
خطبہ جمعہ ۱۴ را پریل ۱۹۸۹ء
آئندہ بھی اٹھتا رہے گا۔ پس خدا کی جماعتیں ہمیشہ اس سوال سے اسی طرح نبرد آزما ہوتی رہیں
گی جس طرح حضرت موسیٰ کے وقت میں نبرد آزما ہوئی تھیں۔ اس کے جواب میں ان کا جو ردعمل
قرآن کریم نے محفوظ فرمایا وہ یہ ہے قَالُوا لَنْ نُؤْثِرَكَ عَلَى مَا جَاءَنَا
مِنَ الْبَيِّنَتِ وَالَّذِي فَطَرَنَا فَاقْضِ مَا أَنْتَ قَاضٍ (طہ:۷۳) کہ اے جابر بادشاہ
ہم ہرگز تجھے ان بینات کے مقابل پر ترجیح نہیں دیں گے جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے بھیجی ہیں۔
ان روشنیوں کے مقابل پر جو خدا نے نازل فرمائی ہیں ہم ہر گز تمہیں ترجیح نہیں دے سکتے۔
وَالَّذِي فَطَرَنَا اور اپنے رب کے مقابل پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہم کیسے تمہیں ترجیح دے سکتے
ہیں ۔ فَاقْضِ مَا أَنْتَ قَاضٍ ہمارا جواب یہ ہے پھر جو کچھ تو کر سکتا ہے کر گزر۔ اگر یہ سودا ہے کہ
ہم اپنے ایمان کو چھوڑ دیں تمہاری تکلیفوں سے بچنے کے لئے تو پھر ہمارا جواب یہ ہے کہ پھر جو تکلیفیں
تمہارے تصور میں آتی ہیں دیتے چلے جاؤ اور دیتے چلے جاؤ لیکن خدا کی قسم ہم اپنے خدا اور اس نور کو
نہیں چھوڑیں گے جو خدا نے ہمارے لئے نازل فرمایا ہے۔ إِنَّمَا تَقْضِي هَذِهِ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا
بیوقوف تو تو صرف اس دنیا کی قضاء و قدر پر کچھ قدرت رکھتا ہے سارے کی ساری تو نہیں لیکن کچھ نہ
کچھ إِنَّا آمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَينَا وَمَا أَكْرَهْتَنَا عَلَيْهِ مِنَ السِّحْرِ
وَاللَّهُ خَيْرٌ وَ أَبقى (طہ: ۷۴) ہم تو اپنے رب پر ایمان لائے ہیں اس نیت اور اس خواہش ۔ کے
ساتھ ، ان امیدوں کے ساتھ کہ وہ ہمارے گناہ بخش دے گا اور ہماری خطائیں معاف فرمائے گا اور جو
کچھ تو نا جائز باتوں پر ہمیں مجبور کرتا رہا ہے یعنی تیرا معاشرہ جو گندہ معاشرہ تھا جس سے ہم نکل کر آئے
ہیں اس لئے ہم سے جو گناہ کروائیں ہیں اس معاشرے نے ان کو سحر کے طور پر بیان فرمایا۔ سحر کا
ایک معنی جھوٹ ۔ تو جھوٹی تحریک کے لئے قرآن کریم نے یہاں لفظ سحر استعمال فرمایا ہے اور ان
لوگوں کے ذکر میں فرمایا ہے جو تھے بھی جادوگر ۔ اس لئے قرآنی فصاحت و بلاغت کا کمال ہے۔ ان
جادوگروں کے ذکر میں لفظ سحر ایک وسیع معنوں میں استعمال فرمایا۔ وَاللهُ خَيْرٌ وَ ابْقَى تو تو باقی
نہیں رہے گا۔ تیرے صرف وہی نشان باقی رہیں گے جو عبرت کے نشان بنا دیئے جائیں گے۔
وَاللهُ خَيْرٌ وَ ابْقَى اللہ بہتر ہے اور اللہ ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔ پس تم ایک عارضی فنا ہونے
والی قدر کو کیسے ایک بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی قدر کے مقابل پر ترجیح دیں۔ اس کے ساتھ ہی
خطبات طاہر جلد ۸
241
خطبہ جمعہ ۱۴ را پریل ۱۹۸۹ء
صلى الله
قرآن کریم نے بعض کمزوروں کی باتیں بھی محفوظ رکھیں جو حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام سے
شکوے کیا کرتے تھے۔ ان میں ایک یہ تھا قَالُوا أَوْ ذِيْنَا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَأْتِيَنَا وَ مِنْ بَعْدِ
مَا جِئْتَنَا (الاعراف: ۱۳۰) کہ تیرے آنے سے پہلے بھی ہم تکلیف دیئے گئے تھے۔ اب تو آ گیا
ہے تو کونسا ہماری تکلیفوں میں کمی آگئی ہے مِنْ بَعْدِ مَا جِئْتَنا تو آیا ہے تو ابھی بھی وہی تکلیف
جاری ہے۔ دیکھیں کتنا نمایاں فرق ہے۔ ایک رد عمل یہ ہے جو شکوؤں اور شکایتوں کا ردعمل کہ تجھے مان کر
تیرے آنے سے ہمارے کون سے حالات اچھے ہو گئے ہیں کیا بدلہ ہے؟ پہلے بھی مصیبتوں میں مبتلا
تھے اب بھی مصیبتوں میں مبتلا ہیں اور ایک یہ رد عمل ہے جس کو میں نے بیان کیا کیسا روشن اور کیسا
عظیم الشان ، کیسا ہمیشہ کی زندگی پانے والا رد عمل ہے کہ جو کچھ تو نے کرنا ہے کر گز رہم خدا اور آسمانی نور کو
تیری خاطر چھوڑ نہیں سکتے۔ تجھے بقا نہیں ہے تو فنا ہونے والی قدر ہے اور خدا اور اس کے نور باقی رہنے
والی قدریں ہیں اور پھر بہتر ہیں ہر لحاظ سے اس لئے ایسے گندے سودے کی طرف ہمیں نہ بلاؤ۔
آنحضرت کے زمانے میں بھی قرآن کریم نے ایسی ہی حالت بیان کر کے دورد عمل عروسه
محفوظ فرمائے ہیں یعنی کلام الہی ہمیں ان رد عمل کی تفاصیل سے آگاہ فرماتا ہے کہ دو مختلف قسم کے
رد عمل ہیں۔ ایک تو وہ ہے جس میں احزاب کے موقع پر جب غیر معمولی طور پر مشکلات کا سامنا تھا اور
خطرات ہر طرف سے اور بڑے محیب خطرات تھے۔ مسلمانوں کو گھیرے میں لئے ہوئے تھے اور
دن بدن قریب آتے چلے جاتے تھے اور ایسے حالات سے یوں لگتا تھا کہ اسلام کی صف پیٹ دی
جائے گی ۔ اسلام کا تمام خلاصہ مدینہ میں محصور ہو چکا تھا اور تمام عرب کے جاہل اور جنگجو قبائل مدینے کو
اپنے گھیرے میں لئے ہوئے تھے اور یہ ارادہ کر کے آئے تھے کہ ہم واپس نہیں جائیں گے جب تک
محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے غلاموں کو صفحہ ہستی سے کلیہ مٹا نہ دیں۔ یہ فیصلے کر کے آئے تھے کہ آج
اس قضیے کو چکا دینا ہے۔ آج ہمیشہ کے لئے اس جھگڑے کو ختم کر دینا ہے۔ اس وقت خدا تعالیٰ فرماتا
ہے بعض کمزور ایسے بھی تھے جن کی حالت یہ تھی فَإِذَا جَاءَ الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنْظُرُونَ
إِلَيْكَ تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ كَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ ( الاحزاب : ۲۰) کہ جب
وہ خوف کے دن آئے تو تو دیکھتا ہے کہ بعض ان میں سے تیری طرف اس طرح دیکھ رہے ہیں کہ ان
کی آنکھیں خوف و ہراس سے گھوم رہی ہیں۔ كَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ اس طرح
صلى الله
علي
خطبات طاہر جلد ۸
242
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
وہ گھوم گئی ہیں جس طرح ایسا شخص جس پر موت کی غشی طاری ہو تو اس کی آنکھیں پھر جاتی ہیں اور
سفیدی دکھائی دینے لگتی ہے اور اس کی سیاہی کا مرکزی حصہ نظر نہیں آتا۔ یہ حالت ہوگئی تھی ڈر کے مارے
ان لوگوں کی ۔ اس کے مقابل پر فرمایا کچھ ایسے بھی لوگ تھے جنہوں نے کہا وَلَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُونَ
الْأَحْزَابَ قَالُوا هُذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ
وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَتَسْلِيمًا (الاحزاب (۲۳) کہ خدا کے ایسے بھی عظیم الشان مومن
بندے تھے کہ جب انہوں نے احزاب کو گروہ در گروہ حملہ آوروں کو اپنی طرف آتے دیکھا تو کہا یہی تو
تھا جس کا خدا نے ہم سے وعدہ فرمایا تھا کہ تم ایسے ایسے خوفناک ابتلاؤں میں ڈالے جاؤ گے اور
آزمائشوں میں سے گزارے جاؤ گے ۔ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ خدا کی قسم اللہ اور اس کے
رسول نے سچ ہی فرمایا تھا ۔ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَ تَسْلِيمًا ایمان اور تسلیم کے سوا
سپردگی کے سوا ان کو وہ حملہ کسی اور چیز میں بڑھا نہ سکا۔ یعنی خوف کی بجائے وہ پہلے سے بھی زیادہ
بہادر ہو گئے اس عہد میں پہلے سے بھی زیادہ پختہ ہو گئے کہ وہ خدا کے حضور ا پنا سب کچھ حاضر کر دیں
گے اور ان کے ایمان کو بھی عظیم الشان تقویت ملی کہ کچھ ایسے بھی خدا کے پاک بندے اور عظیم
انسان ہوا کرتے ہیں الَّذِينَ اسْتَجَابُو اللَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ
( آل عمران : ۱۷۳) کہ دکھ اٹھانے کے باوجود، زخم کھانے کے باوجود پھر وہ آگے بڑھتے ہیں اور خدا اور
رسول کی آواز پر لبیک کہتے ہیں۔ یعنی موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے ہیں۔ دشمن سے
گزند اٹھا چکے ہوتے ہیں کوئی بات ان کو بھولی ہوئی نہیں ہوتی ، تجربوں میں سے گزر کر آتے ہیں اور
پھر کہتے ہیں ہاں اب بھی ہم لبیک کہیں گے اور اب بھی ہم لبیک کہیں گے ۔ فرمایا یہ لوگ جو نیک
اعمال کرتے ہیں اور تقویٰ اختیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم اجر ہے جوان کے لئے
لکھا گیا ہے۔ فرمایا الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ
فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا (آل عمران : ۱۷۴) ان کو لوگوں نے آ آ کے کہا کہ دیکھو لوگ
تمہیں مٹانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ قوم در قوم لوگ ہجوم در ہجوم لوگ تمہیں مٹانے کے لئے امد
آئے ہیں۔ فَاخْشَوْهُمْ ان کا خوف کرو فَزَادَهُمْ إِيمَانًا ان کا خوف کرنے کی بجائے وہ
ایمان میں اور بھی ترقی کر گئے ۔ وَقَالُوا حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ (آل عمران : ۱۷۴)
خطبات طاہر جلد ۸
243
خطبه جمعه ۱۴ را پریل ۱۹۸۹ء
صلى الله
انہوں نے کہا اللہ ہی ہمارا حسیب ہے وہی ہمارے لئے کافی ہے اور ہماری بہترین وکالت وہی کرے گا۔ ان کو
آنحضور ﷺ نے خدا تعالیٰ کی طرف سے پیغام پا کر یہ سمجھایا قُلْ أَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللهُ
لَنَا هُوَ مَوْلنَا ۚ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (التوبۃ:۵۱) کہ دیکھو ہمارے
نصیب میں جو بھی دکھ ہیں اور جو تکلیفیں ہیں وہ بظاہر تم عائد کر رہے ہو مگر ہم جانتے ہیں کہ خدا کی
حکمت بالغہ نے انہیں ہماری اصلاح کے لئے اور ہماری بہتری کے لئے مقدر فرمایا ہے۔ اس لئے
چونکہ ہم جانتے جانتے ہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر ہماری تقدیر ڈھالی نہیں جاسکتی ۔ ہ جا سکتی ۔ ہماری تقدیر تمہارے قلم نہیں
لکھیں گے، تمہارے ظلم ہماری تقدیر نہیں بنانے والے۔ ہماری تقدیر تو آسمان پر بنتی ہے اور خدا نے بنانی
ہے۔ اس لئے بالآخر خدا کی اجازت کے بغیر ہمیں دکھ پہنچ نہیں سکتے ۔ پس اگر اس کی رضا یہی ہے کہ
ہمیں دکھ پہنچیں اس کی راہ میں تو ہمیں بنانے کے لئے دکھ آئیں گے بگاڑنے کے لئے نہیں آسکتے۔
کیونکہ انسان کے بنائے ہوئے دکھ بعض دفعہ قوموں کو بگاڑ دیا کرتے ہیں جن کا ان قوموں کو جن کے
پیچھے خدا نہ ہو لیکن وہ تو میں جن کی تقدیر خدا بناتا ہے ان کو کوئی دنیا کا دکھ بگاڑ نہیں سکتا۔ یہ وہ فلسفہ ہے جو
اس میں بیان فرمایا گیا ۔ قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ
(التوبۃ : ۵۲) اور ان سے کہہ دے کہ کیا تم اس کے سوا ہم سے کیا توقع ، کیا امید رکھ سکتے ہو کہ دو نیکیوں
میں سے ایک نیکی تو تم ہمیں ضرور دے جاؤ گے ۔ دو حسین چیزوں میں سے ایک چیز تم ہمارے لئے
لے کے آئے ہو اور ان دو کے سوا تم اور چیز ہمیں دے ہی نہیں سکتے ۔ شکست ہم تم سے کھا نہیں سکتے
اس لئے یا تو غازی بن کے نکلیں گے اور وہ بھی حسن ہے اور یا پھر خدا کی راہ میں شہید ہوں گے اور ہم
اپنے مقصد کو پا جائیں گے اور شہادت کے وقت ہر شہید ہونے والا فزت برب الکعبه کانعرہ بلند
کرے گا کہ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔
پس یہ دو نیکیاں جن کے لئے مقدر ہوں یہی ہے تقدیر الہی ۔ یہ دکھ کی شکل میں آئیں یا آرام
کی شکل میں آئیں دونوں طرح یہ حسن ہی حسن ہیں ان کے سوا تم ہمیں کچھ نہیں دے سکتے لیکن ہم جو
تمہارے متعلق خطرہ رکھتے ہیں وہ اور ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے عذاب کا خطرہ ہے۔
پس وہ لوگ وہ بیچارے بیوقوف اور جاہل جو یہ سمجھتے ہیں کہ خدا کے نام پر جو قو میں کھڑی
ہوتی ہیں اور خالصہ اللہ دنیا کے مصائب برداشت کرنے کے لئے ایک غیر معمولی عزم اور حوصلہ پاتی
خطبات طاہر جلد ۸
244
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
ہیں اور وہ پاتی ہیں اس لئے کہ وہ خود ان کے اپنے کسی کمال کا نتیجہ نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے ان کو یہ
توفیق عطا ہوتی ہے ورنہ جن حالات کا ان کو سامنا کرنا پڑتا ہے دنیا کی قوموں کو حوصلہ مل نہیں سکتا ان
حالات میں۔ کوئی روشنی بظاہر دور دور تک دکھائی نہیں دیتی ۔ نسلاً بعد نسلا اپنے آپ کو ، اپنے ماضی کو
کمزوریوں میں سے گزرتا ہوا دیکھتی ہیں اور پھر آئندہ بھی دور تک ظلم کے سائے محیط دیکھتی ہیں۔ علم
ایسے حالات میں حوصلہ رکھنا سوائے خدا کے فضل کے کسی کو نصیب نہیں ہو سکتا۔ تو دراصل یہ لوگ جو یہ
سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے حوصلے کو پست کر دیں گے جن کو خدا نے حوصلہ دیا ہے۔ پہلے ان کی کیا
حالت ہے اور جو یہ سمجھتے ہیں اور اگر یہ ان کی نیت ہے کہ وہ ہمیں تکلیف دے کر یہ دنیا کو بتائیں کہ
دیکھو ان کا مباہلہ الٹا پڑ گیا اور مباہلے کے بعد دیکھو ان کو تکلیفیں پہنچائی ہیں ہم نے ۔ انسان کی دی ہوئی
تکلیفوں کو لعنت قرار دینے والے بہت ہی دنیا میں پرلے درجے کے احمق لوگ ہیں کیونکہ انبیاء کے
مقدس گروہ کو ہمیشہ انسانوں نے تکلیفیں پہنچائی ہیں اور آخری وقت تک ان کو تکلیفیں پہنچتی رہی ہیں اور
عذاب وہ ہوتا ہے جو خدا کی طرف سے نازل ہو اور اس کی نشانی یہ ہے کہ عذاب مٹا دیا کرتا ہے قوموں
کو۔ ان کو ذلیل و رسوا کر دیا کرتا ہے، ان کے حوصلے پست کر دیا کرتا ہے، ان کے دل شکست کھا جاتے
ہیں مگر وہ قومیں جو خدا کے لئے ، خدا کی طرف سے ابتلاؤں میں ڈالی جاتی ہیں ان پر ان علامتوں میں
سے ایک بھی صادق نہیں آتی ۔ نہ ان کے سرنگوں ہوتے ہیں ، نہ ان کے حوصلے پست ہوتے ہیں، نہ ان
کے دلوں پر مایوسی کے سائے پڑتے ہیں۔ وہ انتہائی ظلمات کے وقت بھی اپنے دل سے ایک ابلتا ہوا نور
دیکھتے ہیں اور اس نور سے وہ آگے بڑھتے ہیں اس کی روشنی میں وہ آگے چلتے ہیں۔
یہ وہ تقدیر ہے جو جماعت احمدیہ کی تقدیر ہے پہلوں نے بھی آزمایا تھا تم بھی آزمالو، تمہاری
اگلی نسلیں بھی آزماتی چلی جائیں مگر جماعت احمدیہ کی ترقی کو تم نہیں روک سکتے ۔ جماعت احمدیہ کا قدم
ہمیشہ آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ قربانی کے ہر میدان میں ہم لبیک کہیں گے۔
میں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ جماعت کو اس موقع پر کیا ہدایت دوں؟ کیا وہ یہ ہدایت دوں
کہ تم قانونی حق کو اختیار کرتے ہوئے پھر جو کچھ بھی ہے تم اپنا دفاع کرو اور خدا پر توکل رکھو اور ہر قسم کی
ابتلاء کے لئے تیار ہو جاؤ یا یہ ہدایت دوں کہ تم ابھی صبر سے کام لو اور مزید صبر سے کام لو اور مزید صبر
سے کام لو اور خدا کی رحمت کے امیدوار رہو جیسا کہ تم ہو اور دشمن جو کچھ کر سکتا ہے اس کو کر گزرنے دو۔
خطبات طاہر جلد ۸
245
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
یہ فیصلہ تو جب بھی ہوگا میں جماعت کو مطلع کر دوں گا لیکن وہ آیات جو فرعون کے متعلق میں نے پڑھی
ہیں ان کو پڑھنے کے بعد اور بعض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی روشنی میں
سردست میرا رجحان یہی ہے کہ میں جماعت کو مزید صبر کی تلقین کروں کیونکہ قرآن کریم میں بارہا
فرعون کا ذکر تو ملتا ہے اور اس کے مظالم کا ذکر ملتا ۔ کے مظالم کا ذکر ملتا ہے لیکن کہیں بھی اس کے مقابل پر حضرت موسی کو
اور آپ کی قوم کو دفاعی حق استعمال کرنے کی تلقین نہیں ملتی اس میں کوئی حکمت ہے۔ ہاں جب اس
کے ظلم کے پنجوں سے حضرت موسیٰ اور آپ کے غلام آزاد ہو گئے تو پھر خدا نے ان کو بعض دفاعی حق
دیئے بلکہ بعض دفعہ یہ حق ان پر فرض کئے گئے ۔ اس لئے اگر یہ وہی دور ہے جس کا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں ذکر ملتا ہے تو پھر میرا رجحان اسی طرف ہے لیکن ابھی غور ہوگا،
دعائیں ہوں گی ، مشورے ہوں گے اور جو بھی آخری فیصلہ ہو گا مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا کا
حامل ہوگا اور جماعت اس پر قائم رہے گی۔ میں یہ فیصلہ اس لئے نہیں کر رہا کہ مجھے جماعت کی طرف
سے بزدلی کا خوف ہے ہر گز نہیں ۔ میں احمدیوں کو خوب جانتا ہوں وہ میرے دل میں بس رہے ہیں
ان کے دل کی سرسراہٹ میرے دل میں محسوس ہو رہی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ وہ وفادار ہیں جو
صلى الله
علیہ
حضرت محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں کی یاد تازہ کرنے والے ہیں۔ آ
صلى الله
عروسه
-- آنحضرت ﷺ پر ایک ایسا وقت
بھی آیا تھا جیسا بعد بعد : میں یعنی فرعون کے ظلموں سے آزاد ہونے کے کے بعد حضرت موسی" پر بھی آیا یعنی
تلوار سے اپنے دفاع کی اور مقابلے کی اجازت دی گئی تھی۔ حضرت موسی پر جب وہ وقت آیا تو بد قسمتی
سے ان کی قوم نے آپ کو مخاطب کر کے یہ کہا مُوسَی اِنَّا لَنْ نَّدْ خُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوا
فِيهَا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ (المائدہ:۲۵) کہ تیرے خدا نے
بے شک تجھے یہ پیغام دیا ہے کہ قوت کے ساتھ اس شہر میں داخل ہو جاؤ جو خدا تمہیں عطا کرنے والا
ہے لیکن چونکہ وہ واقعہ کمزور تھے اور خدا کی تائید کی عظمت سے ناواقف تھے، ناشناسا تھے اس لئے
انہوں نے ظاہر میں دیکھا کہ طاقتور قوم کے مضبوط قلعہ میں ایک کمزور اور بیابانوں میں صحرا نورد
جماعت کو داخل ہونے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ ان کے قدم اس سے رک گئے اور انہوں نے جواباً یہ کہا کہ
اے موسیٰ جا تو اور تیرا خدا لڑو ہم بیٹھ کے انتظار کرتے ہیں جب تم فتح پا جاؤ گے تو پھر ہمیں آواز دے
دینا پھر ہم تمہارے پیچھے پیچھے شہر میں داخل ہو جائیں گے۔
خطبات طاہر جلد ۸
246
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
صلى الله
علی
ایک اسی قسم کا وقت جنگ بدر کے موقع پر حضرت محمد مصطفیٰ اور آپ کے غلاموں پر
صلى الله
بھی آیا۔ اس وقت آنحضرت ﷺ نے بار بار جب صحابہ سے مشورہ مانگا اور آپ کی مراد یہ تھی کہ عروسه
صلى الله انصار مجھے کیا مشورہ دیتے ہیں۔ تو مقداد بن اسود نے آنحضور ﷺ کی خدمت : علم کی خدمت میں یہ بات یہ بات عرض کی
اور یہ بات ایسی ہے جو جو ہمیشہ کی زندگی پاگئی ہے، انمٹ ہے۔ دنیا میں اور باتیں خدا اور رسولوں کی
باتوں کے علاوہ مٹ جائیں مگر یہ بات کبھی نہیں مٹ سکتی ۔ ایسی اس میں عظمت ، ایسی محبت ، ایسی
والہیت ، ایسا عشق، ایسی وفا ہے کہ اسلام سے وابستہ کوئی انسان کبھی اس کو بھول نہیں سکتا نہ بھلانے
دے گا۔ انہوں نے عرض کیا لا نقول كما قال قوم موسى اذهب انت و ربك فقاتلا كه
اے ہمارے آقا ہم ہرگز یہ نہیں کہیں گے جو موسیٰ کی قوم نے موسیٰ سے کہا تھا۔ اذهب انت و ربك
فقاتلا جاتو اور تیرا خدالڑتے رہو ، لڑتے پھرو۔ ہم کون ہیں ، ہمارے جذبات کیا ہیں؟ انہوں نے
عرض کیا ولكنا نقاتل عن يمينك و عن شمالك و بين يديك وخلفك
( بخاری کتاب المغازی حدیث نمبر: ۳۹۵۲) اے ہمارے آقا ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے، آپ
کے بائیں بھی لڑیں گے، آپ کے آگے بھی لڑیں گے، آپ کے پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن نہیں پہنچ
سکتا آپ تک جب تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے۔
صلى الله
علوس
یہ وہ جواب تھا جو حضرت اقدس محمد مصطفی علی کو آپ ۔
کے انصار نے دیا تھا اور میں جانتا
ہوں کہ اگر میں نے سخت وقتوں کی طرف جماعت کو بلایا تو یہی وہ جواب ہے جو ساری جماعت مجھے
دے گی
صلى الله
علی
کیونکہ میری اپنی ذات میں کوئی بھی حیثیت نہیں میں محمد مصطفی ﷺ کا پیغام ، آپ کے قرآن کا
پیغام ، آپ کی سنت کا پیغام پہنچانے کے سوا اور کوئی حیثیت نہیں رکھتا اور میں جانتا ہوں کہ جماعت
احمد یہ آنحضرت ﷺ اور اللہ کے عشق میں ایسی مگن ہے اور ایسی وفادار ہے کہ جواب بعد میں آنے
صلى الله
کی تو دور کی بات ہے یا دیر کی بات ہے۔ میں آپ کو ایک بات بتاتا ہوں جب میں نے یہ بات سوچی
تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے شہد کی مکھیوں کا چھتا شہد کی ملکہ کو گھیر کر چاروں طرف سے سفر کر رہا ہوتا ہے
اس وجہ سے ایک عجیب بھنبھناہٹ کی آواز آ رہی ہوتی ہے جو دل پر غیر معمولی اثر کرنے والی ہے۔
اس میں ایک قوت ہے، ایک شوکت ہے، ایک رعب ہے اور جس نے بھی وہ آواز سنی ہے اس سے
مرغوب ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ میں نے جب یہ بات سوچی تو میرے گوشتہ تصور میں ، میرے روحانی
خطبات طاہر جلد ۸
247
خطبه جمعه ۱۴ اپریل ۱۹۸۹ء
کانوں نے تمام دنیا سے جماعت احمدیہ کی یہ بھنبھناہٹ سنی جو مجھے پیغام دے رہی تھی کہ لبیک لبیک یا
سیدی لبیک ۔ اے محمد مع اے محمد مصطفیٰ" کے غلام آپ کی غلامی میں جو تو ہمیں پیغام دے گا ہم تجھے یقین دلاتے
ہیں کہ ہم اس نام کی عظمت کی خاطر آگے بھی لڑیں اور پیچھے بھی لڑیں گے، دائیں بھی لڑیں گے اور
باتیں بھی لڑیں گے اور کوئی دنیا کی طاقت ہمیں نا کام اور نا مراد نہیں کر سکتی ۔ آج بھی میرے آگے
لڑنے اور میرے پیچھے لڑنے اور میرے دائیں لڑنے اور میرے بائیں لڑنے کا وقت نہیں ہے۔ کلمہ
توحید کے آگے لڑنے اور پیچھے لڑنے اور دائیں لڑنے اور بائیں لڑنے کا وقت ہے۔ اس لئے میں نے
آپ کو بار بار یہ سمجھایا کہ وہی آواز ہے جو پہلی آواز ہے۔ آج ہم سے مطالبہ یہ ہے کہ تم کلمہ توحید سے
اپنا تعلق توڑ لو۔ آج ہم سے مطالبہ یہ ہے کہ ہم سب آسانیاں تمہارے لئے پیدا کر دیں گے اگر تم یہ
کہہ دو کہ خدا ایک نہیں ہے اور محمد رسول اللہ اس کے سچے رسول نہیں ہیں۔
پس یہ وہ پیغام ہے یہ محمد مصطفیٰ" کی عزت ہے، یہ توحید کا مقام اور مرتبہ ہے ہم جس کے
آگے بھی آج لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے۔
کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے جو اس لحاظ سے ہمیں شکست دے سکے۔ کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے جو
ہمیں اور قدروں کو اس قدر پر ترجیح دینے پر آمادہ اور مجبور کر سکے۔ پس ہمارا جواب تو وہی ہے جو محمد
رسول اللہ ﷺ کے غلاموں کا جواب تھا اور پھر وہی جواب ہے جو ان نیک اور متقیوں کا جواب تھا جن
کو جب فرعون نے ڈرایا تو انہوں نے یہ جواب دیا فَاقْضِ مَا أَنْتَ قَاضٍ جو کچھ کر سکتے ہو کر لو
صلى الله
تم ہمیں نا کام نہیں کر سکتے ۔ کوئی دنیا کی طاقت ہمیں نا کام اور نامراد نہیں کر سکتی۔
اس کا دوسرا پہلو اب چونکہ وقت گزر چکا ہے، زیادہ ہو گیا ہے اس مختصر میں صرف اتنا عرض
کروں گا کہ وہ آیات جو میں نے تلاوت کی تھیں میرے نزدیک ان کا جماعت کے اس دور سے گہرا
تعلق ہے جس میں سے ہم گزر رہے ہیں ۔ ان آیات میں یہ نقشہ کھینچا گیا ہے کہ بعض خدا کے پاک
بندوں نے جب ربنا اللہ کا دعوی بلند کیا تو بعض ظالموں نے ان کو گڑھوں میں اتارا یا ان کے اموال
اور سامانوں کو اکٹھا کیا اور آگئیں لگائیں اور تماشے دیکھے اور وہ شہید تھے اس بات کے گواہ تھے اور دیکھ
رہے تھے اور مزے اُڑا رہے تھے۔ یہ جو واقعہ ننکانہ صاحب میں گزرا ہے یہ بالکل اسی واقعہ کی یاد دلاتا
ہے جو سر گودھا میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں گزرا تھا بالکل وہی نقشہ تھا اسی طرح پولیس