نئی صدی کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ گھروں کو جنت نشان بنادیاجائے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی اہمیت اور خالص توحید کے قیام کا تفصیلی بیان فرمایا۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کی طرف روحانی ہجرت کے مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے تمام باطنی بتوں اور برائیوں کو ترک کرنے کی نصیحت فرمائی۔ نیز آپ نے مختلف ممالک میں مظلوم احمدیوں کے لیے دعاؤں کی تلقین کرتے ہوئے واضح کیا کہ توحیدِ باری تعالیٰ میں فنا ہونے سے ہی ہر خوف اور حزن سے نجات ملتی ہے اور حقیقی غلبہ نصیب ہوتا ہے۔
موضوعات: توحیدِ باری تعالیٰ، رمضان المبارک، ہجرت الی اللہ، مظلومین کے لیے دعائیں، غلبۂ اسلام
خطبات طاہر جلد ۸
265
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
نئی صدی کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ
گھروں کو جنت نشان بنا دیا جائے
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں:
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَنُ
الرَّحِيمُ هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ
السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ
سُبْحْنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ
الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الحشر :۲۳-۲۵)
پھر فرمایا :۔
جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کا پہلا رمضان گزر رہا ہے اور آج ہم اس رمضان مبارک
کے آخری عشرہ میں داخل ہو رہے ہیں ۔ یہ وہ عشرہ ہے جس میں حضرت اقدس محمد مصطفی ال
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت کے مطابق راتوں کو زندہ کر دیا کرتے تھے۔ ویسے
تو حضوراکرم ﷺ کی ہر رات ہی زندہ رات ہوا کرتی تھی اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے
بڑھ کر اس بات کا اور کون گواہ ہو سکتا ہے پھر وہ کیا خاص بات تھی جو آپ نے ان آخری
صلى الله
عروسه
خطبات طاہر جلد ۸
266
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
صلى الله
راتوں میں دیکھی؟ کہ وہ بے اختیار یہ کہنے پر مجبور ہو گئیں کہ رمضان مبارک کے آخری عشرہ میں تو
آنحضرت ﷺ اپنی راتوں کو زندہ کر دیا کرتے تھے۔ پس مراد یہ ہے کہ آپ کی پہلی راتوں کی زندگی علوس
کے مقابل پر ایک ایسی نئی چمک ان ر ایسی نئی چمک ان راتوں میں آیا کرتی تھی کہ بے اختیار انسان یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا تھا
کہ گویا اب راتیں زندہ ہوئی ہیں۔ یہ فصاحت و بلاغت کا کمال ہے جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہا نے آنحضور ﷺ کے ہر رمضان مبارک کے ہر آخری عشرہ کی تعریف میں بیان فرمایا۔
اس موقع پر میں نے سوچا کہ جماعت احمد یہ کو کس دعا کی خصوصیت سے تلقین کروں اور کس
نیکی کی طرف خصوصیت کے ساتھ بلاؤں۔ ویسے تو جماعت ان دنوں نہایت ہی اہم تاریخی لمحات میں
سے گزر رہی ہے اور صرف ایک ہی ملک میں نہیں بلکہ اور بھی بہت سے ممالک میں جماعت کو کئی قسم
کے مصائب اور شدائد کا سامنا ہے اور پہلا دھیان جو ذہن میں آتا ہے وہ یہی آتا ہے کہ ان مظلوم
بھائیوں کی استقامت کے لئے دعا کی تلقین کی جائے جو ان مصائب کا مردانہ وار مومنانہ صداقت کے
ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں اور پھر ان کے دلوں کی ڈھارس کی دعا کی تلقین کی جائے۔ ایسی ڈھارس کی
دعا کی تلقین کی جائے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور انسانی کوشش اور جدو جہد کا اس سے تعلق نہیں
غرضیکہ ان باتوں کو سوچتے ہوئے بالآخر میرا ذہن جس بات پر ٹھہرا اور جم گیا وہ یہ بات تھی کہ میں توحید
کی طرف جماعت احمدیہ کو بلاؤں اور توحید ہی کے ضمن میں دعاؤں کی تلقین کروں ۔
یہ دور جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں یہ دور آتے ہیں اور چلے جایا کرتے ہیں اور بہت
سی برکتیں اپنے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں یہ غم عارضی ہیں جو خوشیاں ان کے بعد آنے والی ہیں وہ دائمی
ہیں اور ہر اس غم کے پیچھے جو خدا تعالیٰ کی خاطر برداشت کیا جائے لازماً ایک دائمی خوشی پیچھے رہ جایا
کرتی ہے اور اسی کا نام جنت ہے۔ یہی وہ جنت ہے جو اس دنیا میں مشاہدہ کریں وہ یقین کے ساتھ
کہہ سکتے ہیں کہ خدا کے فضل کے ساتھ ان کو اگلی دنیا میں بھی یہ جنت نصیب ہوگی ۔ پس یہ باتیں جو غم
کے بھیس میں آیا کرتی ہیں یہ ہمیشہ مومنوں کو خوشیوں کا اور تقویٰ کا لباس پہنا کر چلی جایا کرتی ہیں لیکن
ایک چیز جس کی ہمیں بہت شدید ضرورت ہے اور تمام دنیا کی جماعتوں کو، جماعت کے ہر فرد کو
ضرورت ہے وہ توحید خالص کو اختیار کرنا ہے۔ اس کا ان وقتی آزمائشوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ تعلق نہیں ۔ یہ ایک
مستقل مضمون ہے نمون ہے، یہ وہ مقصد اعلیٰ ہے جس کی خاطر مذاہب قائم کئے جاتے ہیں ۔ یہ انسانی زندگی کا
خطبات طاہر جلد ۸
267
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
معراج ہے ہے ۔ جسے ہم نے حاصل کرنا ہے اور جیسا کہ آپ نے بارہا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ
سے سنا کہ اگلی صدی غلبہ توحید کی صدی ہو گی ۔ اس لئے اس صدی کے آغاز ہی میں اس پہلے
رمضان مبارک کے آخری مبارک عشرہ میں میں نے سوچا کہ میں توحید ہی کی تلقین کروں اور توحید
کے غلبہ کی تیاری سے متعلق آپ کو کچھ نصیحت کروں اور اسی ضمن میں روں اور اسی ضمن میں کثرت کے ساتھ دعائیں کرنے
کی تلقین کروں ۔
توحید کا مضمون بظاہر بہت ہی آسان ہے اور عمومی تصور یہ پایا جاتا ہے کہ لا الہ الا اللہ کا
صلا
اعلان توحید کے غلبے کو ظاہر کرتا ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت کا اقرار انسان کو جہاں تو و توحید کا
مضمون سکھاتا ہے وہاں توحید کے سب سے اعلیٰ وسیلے کی طرف بھی اس کی راہنمائی کرتا ہے۔ اس
بات سے تو انکار نہیں کہ یہ دونوں باتیں درست ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مضمون اتنا سطحی نہیں جتنا
دکھائی دے رہا ہے۔ اتنا آسان بھی نہیں کہ جس طرح اس فقرے میں جو میں نے بیان کیا آپ کو سمجھ
آ گیا کہ ہاں یہ توحید ہوا کرتی ہے اور یہ رسالت کا اقرار ہوتا ہے۔ بہت ہی گہرا مضمون ہے جو مسلسل
جدوجہد کو چاہتا ہے۔ اس کا سمجھنا بھی در حقیقت لمبے تجارب کے بعد نصیب ہوا کرتا ہے اور اس کو سمجھنے
کے بعد پھر تو حید کو اپنے نفس پر جاری کرنا ایک بہت ہی مشکل مضمون ہے اور اسی کا نام جہادا کبر ہے
اور یہی وہ جہاد ہے جس کی قرآن کریم نے کثرت کے ساتھ اور شدت کے ساتھ تلقین فرمائی ہے۔
پس ہم جنہوں نے یہ آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہم اس صدی میں داخل ہو رہے ہیں جو غلبہ
توحید کی صدی ہے اگر ہم نے اس توحید کو خود نہ سمجھا اور خود اپنے دلوں پر اور اپنے نفوس پر اور اپنی رگ
جان میں جاری نہ کیا تو پھر ہمارے دعوے بھی محض کھو کھلے اور بلند بانگ دعاوی تو ثابت ہوں گے جن
کے پیچھے حقیقت کوئی نہیں ہوگی۔ یعنی دعووں کی آواز تو بہت بلند ہو جائے گی لیکن وہ اعمال جوان
دعووں کو رفعت دینے کے لئے ضروری ہوا کرتے ہیں ان اعمال سے یہ دعاوی خالی ہوں گے۔
اس مضمون پر غور کرتے ہوئے چونکہ یہ بہت وسیع مضمون ہے میں نے اس کا ایک حصہ آج
چنا ہے اور وہ ہجرت کا مضمون ہے۔ توحید کے ساتھ ایک ہجرت کا تعلق ہے جس کا قرآن کریم میں بڑی
وضاحت کے ساتھ ذکر ملتا ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ نے اس پر بار ہا بہت ہی بلند حکمت
اور عرفان کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذکر میں قرآن کریم فرماتا
خطبات طاہر جلد ۸
268
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
صلى الله
ہے فَامَنَ لَهُ لُوطٌ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرُ إِلَى رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(العنکبوت: ۲۷) کہ لوط ابراہیم پر ایمان لے آئے اس وقت ابراہیم نے یہ کہا کہ میں تو اپنے رب کی
طرف ہجرت کرنے والا ہوں إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یقیناً وہ عظیم الشان غلبے کا مالک خدا
ہے اور بہت ہی حکیم ہے، بہت معزز ہے اور بہت صاحب حکمت ہے۔ یہاں میں نے یہ ترجمہ کیا
اني مُهَاجِر میں ہجرت کرنے والا ہوں ۔ عموماً یہی ترجمہ قرآن کریم کے تراجم میں ملتا ہے لیکن
ایک اور ترجمہ بھی ممکن ہے اور میرے نزدیک وہی زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں تو ہمیشہ اپنے رب کی طرف
ہجرت کرتا چلا جاتا ہوں اور ایک لمحہ بھی میری زندگی میں ایسا نہیں آتا کہ میں اپنے رب کی طرف
مہاجر نہ ہوں یعنی ہجرت نہ کر رہا ہوں ۔ یہ ترجمہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کی تصدیق کی سند
رکھتا ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں میں وہ حدیث بھی آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس سے آپ کو
معلوم ہو گا کہ مہاجر کی صحیح تعریف کیا ہے؟ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ روایت
کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہجرت کی دو نشانیاں ہیں۔ ایک یہ ہے کہ تو برائیاں چھوڑ عليه ۔
دے اور دوسری یہ ہے کہ تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرے اور یہ ہجرت اس وقت تک
منقطع نہیں ہوگی جب تک تو بہ قبول نہیں کی جاتی اور تو بہ اس وقت تک مقبول ہوتی رہے گی یہاں تک
کہ سورج مغرب سے طلوع ہو ( مسند احمد بن حنبل جلد اول حدیث نمبر : ۱۶۷۱) یعنی توبہ کی مقبولیت کا
مضمون بھی ابدی ہے اور یہ خیال کر لینا کہ کوئی ایسا وقت آئے گا انسانی زندگی پر جب اس کی توبہ قبول
اور اس کے بعد اس کو مزید تو بہ کی ضرورت نہ رہے گی۔ یہ ایسا ہی خیال ہے جیسے کوئی انسان سوچے کہ
سورج مغرب سے نکل آئے گا۔ آنحضرت ﷺ علی نے جس سورج کے مغرب رب سے نکلنے کا ذکر فرمایا ہے
وہ اور مضمون ہے۔ یہاں طرز بیان یہ ہے کہ جس طرح یہ ناممکن ہے کہ مادی سورج کبھی مشرق کو چھوڑ
کر مغرب سے طلوع کر جائے ویسے یہ بھی نا ممکن ہے کہ انسان تو بہ کی اس آخری حالت کو پالے جس
کے بعد کسی اور توبہ کی ضرورت باقی نہ رہے اور چونکہ یہ ممکن نہیں ہے اس لئے انسانی ہجرت کا سفر کبھی
بھی طے نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اس کو آنحضور ﷺ نے مقبولیت تو بہ سے باندھ دیا۔ پس جب حضرت
ابراہیم علیہ الصلوة والسلام یہ عرض کرتے ہیں خدا کے حضور یا بندوں کو یہ بتاتے ہیں کہ
اني مُهَاجِرُ میں اپنے رب کی طرف مہاجر ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ میں ہر لمحہ، اپنی زندگی کا
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۸
269
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
ہر سانس خدا کی طرف ہجرت کر رہا ہوں ۔
اس کا توحید سے کیا تعلق ہے؟ دراصل اس کا توحید سے بڑا گہرا تعلق ہے اور توحید کا جو
پہلا اعلان ہے، اعلان کا پہلا حصہ ہے اس کے اوپر اس مضمون سے روشنی پڑتی ہے۔ آپ کہتے ہیں
لا اله الا الله پہلے لا الہ کا اعلان ہے پہلے اللہ کے ثبات کا اقرار نہیں ۔ لا الہ کے بغیر اللہ تک پہنچنا
ممکن ہی نہیں ہے اور لا الہ کا مضمون یہ ہے کہ انسان ہر غیر اللہ کو پہلے کا لعدم کر دے اور جب مصنوعی
خدا مر نے لگیں اور ان کا خلا پیدا ہونا : اور ان کا خلا پیدا ہونا شروع ہو جائے تو کائنات میں ہر سمت میں سوائے خلا کے اور کچھ
دکھائی نہیں دے گا اور سہارے کے لئے خدا کی ذات کے سوا کچھ باقی نہیں رہے گا۔ یہ ہے توحید
خالص اور ہجرت کا مضمون یہ ہے کہ باری باری انسان اپنے نفس پر غور کرتے ہوئے ، اس کا محاسبہ
کرتے ہوئے ان تمام موجودات سے بے نیاز ہوتا چلا جائے جن کی طرف وہ مشکل کے وقت اور
ضرورت کے وقت جھکا کرتا ہے۔ ویسے تو خدا کی کائنات سے کوئی بے نیازی ممکن نہیں لیکن یہ ایک
معنوی کیفیت ہے یعنی ظاہری طور پر بے نیاز نہ ہوتے ہوئے بھی حقیقی اور عارفانہ طور پر ایک انسان
ایک چیز سے بے نیاز ہو سکتا ہے۔ بسا اوقات انسان کسی چیز سے تعلق رکھتا ہے لیکن وہ چیز اگر اس سے
تعلق توڑ لے تو اس کو کوئی بھی فرق نہیں پڑتا۔ ان معنوں میں خدا تعالیٰ بے نیاز ہے۔ ان معنوں میں
بے نیاز نہیں کہ اس کا کسی چیز سے تعلق نہیں۔ تو جب خدا کا اپنی کا ئنات کے ہر ذرے اور ہر وجود سے
ایک گہرا تعلق ہے تو ہم اسے بے نیاز کیسے کہہ سکتے ہیں؟ انہی معنوں میں کہ وہ چیز اگر خدا سے روگردانی
کرے، اس سے تعلق توڑے تو خدا تعالیٰ کی ذات کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پس انہی معنوں میں
انسان کو تمام کائنات کے ہر وجود سے بے نیاز ہونا پڑتا ہے تب لا الہ کا مضمون پیدا ہوتا ہے۔ ورنہ تو
ہر طرف الہ ہی الہ آپ کو دکھائی دیں گے ۔ اتنے الہ ہیں کہ آپ ان کا شمار ہی نہیں کر سکتے ، آپ کے
دلوں میں بھی پیدا ہونے والے ہیں ، آپ کے ماحول میں بھی پیدا ہونے والے ہیں۔ ہر طرف آپ
کو الهوں کا ایک انبار نظر آئے گا، ایک ہجوم کثیر دکھائی دے گا، ایک انبوہ کثیر دکھائی دے گا نہ ختم
ہونے والا لیکن بطور اللہ کے آپ ان کو پہچانتے نہیں اور واقعہ یہ ہے کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ بطور
الہ کے ان کو اہمیت دیں لیکن جب بھی ابتلا آئے اور جب بھی مشکل وقت پڑتے ہیں اس وقت انسان
کے ذہن میں ان کی اہمیتیں ابھرنے لگتی ہیں۔ اس میں بھی کوئی حرج نہیں یہ بھی شرک نہیں لیکن اگر
خطبات طاہر جلد ۸
270
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
ان کی اہمیت اتنی ثانوی رہے۔ ثانوی کا لفظ بھی پوری طرح اس پر اطلاق نہیں پاتا اگر ان کی اہمیت
اہمیت کے باوجود اتنی بے حیثیت ہو کہ وہ ہو یا نہ ہوا گر خدا آپ کے ساتھ ہے تو آپ کو اس کا کوئی
فرق نہ پڑے۔ یہ مضمون اگر ہر ابتلاء کے وقت ہر اس موقع پر جب آپ نے دو چیزوں میں سے ایک
اختیار کرنی ہے آپ کے ذہن میں نمایاں ہو کر ابھرتا ہے اور کامل یقین کے ساتھ آپ ایک فیصلہ
کرتے ہیں کہ میرا انحصار اس چیز پر نہیں ہے، میرا انحصار خدا پر ہے تو اس حصے سے آپ کی خدا کی
طرف ہجرت ہو جاتی ہے۔ یہ ہجرت کا مضمون جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اتنا آسان نہیں ہے۔ اکثر
انسان اس کو تفصیل کے ساتھ اپنی زندگی کے تجارب پر وارد ہی نہیں کر سکتے اور بہت سے خوش نصیب
ایسے ہیں جو یہ مضمون : یہ مضمون سمجھتے ہیں اور آہستہ آہستہ موحد بننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں لیکن ان کے
لا الہ کا دائرہ اپنے قریب کے دائرے سے باہر رہتا ہے۔ دور کے علاقوں میں تولا الہ کا مضمون ان کو
دکھائی دینے لگ جاتا ہے مگر جتنا اپنے ماحول کے قریب آتے ہیں اتنا ہی اللہ نظر آنے شروع ہو جاتے
ہیں اگر وہ دیکھنا چاہیں تو ۔ مثلاً کسی بہت ہی پیارے کی جدائی کا صدمہ ہے بعض ماؤں کے اکلوتے
بچے فوت ہو جاتے ہیں اس وقت در حقیقت ان کی توحید آزمائی جاتی ہے۔ صدمہ ضرور ہوتا ہے جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے کسی چیز سے تعلق رکھنا یہ اس بات کے خلاف نہیں ہے کہ انسان موحد ہو کسی
سے تعلق رکھنا بے نیازی کے مضمون کے مخالف نہیں ہے۔ ورنہ خدا کا کا ئنات میں کسی چیز سے کوئی
تعلق نہ رہے لیکن اس تعلق کے وقت جہاں ایک خلا پیدا ہوتا ہے کیا وہ خلا خدا بھر دیتا ہے یا نہیں؟ یہ
مضمون ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہی وہ مضمون ہے جو انبیاء علیہم السلام کو عظیم الشان صبر عطا
کرتا ہے اور فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ (الاعراف:۳۶) کا یہی دراصل مضمون
ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ انبیاء پر خوف کے وقت نہ آئیں؟ خوف کے وقت تو آتے ہیں۔ حضرت
اقدس محمد مصطفی پر بھی بڑے بڑے خوف کے وقت آئے اور حزن کے وقت بھی آئے اور بعض
احادیث سے پتا چلتا ہے کہ آپ نے خود فرمایا کسی بات پر کہ اس وجہ سے میں محزون ہوں لیکن
قرآن کریم اعلان کر رہا ہے فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ تو اس سے مراد کیا ہے؟
اس سے مراد یہی ہے کہ کوئی خوف ایسا ان کی زندگی پر نہیں آتا جوان کو مغلوب کرلے کیونکہ ہر خوف
کے وقت خدا ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ ہر خلا کو پُر کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کی ہستی ہر لمحہ ہر آن ان
خطبات طاہر جلد ۸
271
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
کے ساتھ موجود رہتی ہے۔ چنانچہ حضرت موسی نے بھی جب قوم کو خوف در پیش تھا ، آپ کو بھی خوف
در پیش تھا۔ آپ نے فرمایا میرا رب میرے ساتھ ہے وہ میری ہدایت کرے گا۔ آنحضرت ﷺ نے
غار ثور میں فرمایا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ( التوبة : (۴) اے ابو بکر کوئی غم نہ کر خدا ہمارے
ساتھ ہے۔ تو غم تو تھا لیکن اس توحید کامل نے اس غم کو کالعدم کر دیا ، اس کو بے حیثیت کر دیا۔ پس ہر
طرف پہلے خلا پیدا کرنے پڑیں گے مواحد بننے کے لئے ۔ اپنے ہر تعلقات کے دائرے پر نظر کرنی
پڑے گی ، اپنے نفوس کا جائزہ لینا ہو گا، یہ دیکھنا ہوگا کہ کس حد تک وہ ایسے وجود ہیں جو کسی حالت میں
بھی آپ کو چھوڑ نہیں سکتے یعنی آپ ان کو چھوڑ نہیں سکتے اور اگر وہ ہاتھ سے جائیں تو آپ کے اندر
بے اختیار واویلے کی اور نوحے کی کیفیت پیدا ہو جائے گی اور وہ غم ہو سکتا ہے آپ کو مغلوب کرلے اور
نڈھال کر دے۔ اگر کوئی ایسی شکل ہے تو پھر وہاں جھوٹے خدا موجود ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنا
یہ توحید کامل ہے۔ اسی کا نام اللہ کی طرف ہجرت کرنا ہے۔ اس مضمون کا آغاز برائیاں چھوڑنے سے
ہوتا ہے۔ جب ہم کہتے ہیں برائیاں چھوڑ و تو در حقیقت اس کا ہجرت ہی سے تعلق ہے اور توحید ہی سے
تعلق ہے۔ اب برائیوں کے اوپر آپ جب غور کریں کہ آپ کیوں ان کو نہیں چھوڑتے؟ تو ہر تجزیے
کے وقت یہ بات سامنے آئے گی کہ ایک چھوٹا سا بت ہے جس کی آپ پوجا کر رہے ہیں ۔ عمداً
بالا رادہ نہ سہی غیر ارادی طور پر ہی سہی ایک نفس کی مجبوری کی حالت کے طور پر ہی سہی ، بعض عادتوں
کے آپ غلام بن چکے ہیں ، مجبور ہو گئے ہیں لیکن وہ بت بہر حال اپنی جگہ قائم رہتے ہیں اس لئے وہ
شخص جو موحد کامل نہ ہو وہ کبھی بھی برائیوں سے نجات حاصل نہیں کر سکتا ۔
پس وہ جتنی نصیحتیں میں نے جماعت کو کی ہیں نئی صدی میں داخل ہونے کے لئے ان کا
دراصل توحید ہی سے تعلق ہے۔ بارہا میں نے کہا کہ اپنے چھوٹوں سے شفقت کا سلوک کریں، اپنے
گھروں کو جنت نشان بنائیں، اپنی بیچاری مظلوم بیویوں کا بھی خیال کریں۔ وہ بھی کسی کی بیٹیاں تھیں
ناز و نعم سے پلنے والی ۔ آپ کے زیر اثر آگئیں ان کو اس حالت میں نہ چھوڑیں کہ فرعون کی بیوی کی
طرح ان کے دلوں سے دعائیں نکلیں کہ اے خدا ہم مظلوم اور مجبور ہیں، ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے، تو
ہمیں ان مظالم سے بچا۔ یہ ساری باتیں اور اس کے علاوہ بے شمار معاشرے کی برائیاں ہیں جن کو میں
نے گزشتہ چند سالوں میں میں ایک ایک کر کے لیا اور جماعت ۔ کے لیا اور جماعت کے سامنے رکھا۔ ان باتوں کو کچھ چھوڑ ۔
نے
خطبات طاہر جلد ۸
272
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
والے خوش نصیب بھی ہیں لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو آج تک ان کو چھوڑ نہیں سکے۔ ہزاروں
لاکھوں ایسے دکھ ہیں جماعت میں ابھی تک جو میری طرف منتقل ہوتے رہ ہوتے رہتے ہیں کوئی مظلوم ہے، کسی
کے پیسے کھائے گئے ہیں، کسی کی جائیداد چھینی گئی ہے، کسی کو دوسرے اور طریق سے حقوق سے محروم کیا
گیا ہے، کسی بیوی نے خاوند سے بدسلوکیاں کی ہیں، کسی خاوند نے بیوی سے بدسلوکیاں کی ہیں ، کوئی
ماں باپ ہیں جو بچوں کے حقوق ادا نہیں کر رہے، ان کے ساتھ مناسب شفقت اور رحمت سے پیش
نہیں آ رہے۔ کچھ بچے ہیں جو ماں باپ سے باغی ہو رہے ہیں، کچھ ماں باپ ہیں جو نرمی کو اس حد
تک پہنچا دیتے ہیں کہ بچوں میں برائیاں سرایت کرتی چلی جاتی ہیں وہ خدا سے بھی غیر ہوتے چلے
جاتے ہیں ان کو کوئی فکر نہیں ہوتا۔ یہ سارے جتنے مظاہر ہیں یہ شرک کے مظاہر ہیں اور جب تک
ساعت توحید پر قائم نہیں ہوتی اس وقت تک ان مصائب اور برائیوں سے نجات ممکن نہیں ہے اور
نجات حاصل کرنے کے لئے جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا اپنے شعور کو زیادہ تیز کریں اور اپنے مطالعہ کو
وسیع بھی کریں اور گہرا بھی کریں۔ دور کی نظر بھی رکھیں اور قریب کی نظر بھی رکھیں ۔ مشکل یہ ہے کہ
روحانی طور پر بھی انسان کو کم و بیش ویسی ہی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں جیسے جسمانی طور پر لاحق ہوا کرتی
ہیں۔ میں نے دیکھا ہے جیسے مادی دنیا میں بعضوں کی دور کی نظر کمزور ہوتی ہے اور بعضوں کی قریب
کی نظر کمزور ہوتی ہے۔ روحانی دنیا میں بھی بعینہ یہی نظارے ملتے ہیں۔ بعض لوگوں کو وہ خطرات
دکھائی نہیں دیتے روحانی جو کچھ فاصلے پر کھڑے ہوں ۔ آئندہ آنے والی نسلوں کو در پیش ہونے والے
ہوں اُن سے بالکل وہ لوگ اندھے رہتے ہیں۔ جب خطرات آجاتے ہیں سر پر پہنچ جاتے ہیں بعض
اوقات گھیرا ڈال لیتے ہیں اس وقت ان کو دکھائی دینے لگتے ہیں۔ بعضوں کی قریب کی نظر اندھی ہوتی
ہے دور کی تیز ہوتی ہے تو دور کے خطرات بھی دیکھ لیتے ہیں اپنے ماحول کے دور دور کی برائیاں بھی
دیکھ لیتے ہیں اور خاص طور پر غیروں کی برائیاں دیکھنے میں تو نظر اتنی تیز ہوتی ہے کہ انسان حیرت سے
ان کی نظر کی تیزی کو دیکھتا ہے کہ باریک سے باریک برائیاں جو ابھی ظاہر بھی نہیں ہوتیں وہ ان کو
دکھائی دینے لگ جاتی ہیں اور جتنا قریب آتے جائیں اتنی نظر اندھی ہوتی چلی جاتی ہے۔ نہ اپنی برائی
دکھائی دیتی ہے، نہ اپنی بیوی کی ، نہ اپنی بیٹیوں کی ، نہ اپنے بیٹوں کی ، نہ اپنے پوتوں پڑپوتوں کی ، نہ
اپنے دوستوں کی ۔ بس اس قریب کے ماحول میں سب کچھ ٹھیک ہے باہر نکلتے ہی نگاہ تیز ہو جاتی ہے۔
خطبات طاہر جلد ۸
273
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
تو جب تک آپ اپنی نگاہ کو تیز نہ کریں اور دور کی نظر کو بھی تیز نہ کریں اور قریب کی نظر کو بھی تیز نہ کریں
اور اپنی فراست کو روشنی نہ عطا کریں اس وقت تک آپ کو یہ بت دکھائی نہیں دیں گے اور ج جب بت
دکھائی ہی نہیں دیں گے تو آپ ان کو توڑیں گے کیسے؟
اس لئے اس صدی کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ ہم تو حید کامل کے مضمون کو سمجھیں
اور اس کے ساتھ چمٹ جائیں اور اس کے ساتھ وابستہ ہو جائیں ۔ قرآن کریم کے مطالعہ سے بارہا یہ
بات سامنے آتی ہے کہ ہماری جتنی مشکلات اور جتنی مصیبتیں ہیں ان کا حل توحید ہے اور توحید آپ
کے سارے مصائب کا ازالہ کرنے کے لئے کافی ہے۔ وہ مصائب اور وہ مشکلات جو جماعت کو
در پیش ہیں اگر جماعت بڑی شدت وقوت کے ساتھ تو حید کے مضمون کو پکڑ کر بیٹھ جائے تو وہ ساری
مصیبتیں دور ہو جائیں گی ۔ خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے قرآن کریم میں کہ میں موحدین کے مقابل
پر مشرکوں کو نہیں جیتنے دوں گا۔ کامل غلبے کا یقین دلایا ہے موحدین کو اور بار بار اس مضمون کو بیان فرمایا
کہ ممکن ہی نہیں ہو ہی نہیں سکتا کہ مشرک موحدین پر غالب آجائیں اور چونکہ انبیاء کی جماعتوں کے
دشمن خواہ منہ سے توحید کا اقرار کرنے والے ہوں فی الحقیقت وہ مشرک ہو چکے ہوتے ہیں۔ اس وقت
اس مضمون کی تفصیل میں جانے کا ذکر نہیں آئندہ جب اس مضمون کو چھیڑوں گا تو میں آپ کو بتاؤں گا
کہ کس طرح دو اور دو چار کی طرح یہ دکھایا جا سکتا ہے کہ یہ جتنے بھی سچائی کے دشمن ہوتے ہیں وہ اپنے یہ
وقت میں مشرک ہو چکے ہوتے ہیں۔ ان کی ہر بات میں شرک داخل ہو چکا ہوتا ہے۔ پس شرک کے
مقابل پر توحید کی طرف دوڑنا یہ ہجرت ہے اور یہ وہ دراصل روحانی ہجرت ہے جس کی قرآن کریم
میں بار بار تاکید فرمائی گئی ہے۔ اس کے بغیر خالی جسمانی ہجرت کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتی ۔ اوّل
ہجرت یہ ہے اور یہ ہجرت اگر ہو جائے تو پھر انسان مقام محفوظ میں داخل ہو جایا کرتا ہے ورنہ آجکل تو
جسمانی ہجرت کے راستے ویسے ہی مسدود ہیں۔ آجکل کے زمانے میں ایسے ایسے قوانین بن گئے
ہیں کہ کبھی اپنے وطن والے آپ کو ہجرت نہیں کرنے دیتے ، کبھی دوسرے قبول نہیں کرتے۔ ہزار
مصیبتوں میں سے گزر کر بعض دفعہ بعض لوگ فریب دہی سے کام لے کر پھر ہجرت کرتے ہیں اب وہ
خدا کی خاطر ہجرت تو نہیں ہو سکتی۔ کہیں قرآن کریم میں آپ کو فریب اور ہجرت کا مضمون اکٹھا نہیں
ملے گا۔ وہ ہجرت اپنی تن آسانی کے لئے ہو سکتی ہے، بعض جسمانی مصیبتوں سے بھاگنے کے لئے
خطبات طاہر جلد ۸
274
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
ہو سکتی ہے، رزق کی کشائش کی خاطر ہو سکتی ہے مگر یہ وہ ہجرت نہیں ہے جس کا قرآن کریم نے
صلى الله
عليه ۔
ہجرت الی اللہ کے طور پر ذکر فرمایا ہے۔ یہ وہ ہجرت نہیں ہے؟ ہے جس کا مضمون آنحضرت ﷺ نے بارہا
مختلف رنگ میں کھول کے ہمارے سامنے پیش فرمایا اور جس کا عرفان اپنی امت کو آپ نے عطا فرمایا
ہے۔ ہجرت ہوتی ہے خوف سے امن کی طرف اور حقیقت یہ ہے کہ اگر جسم خوف کی حالت میں بھی
رہیں اور روح خدا کی طرف ہجرت کر جائے تو انسان کو امن نصیب ہو جایا کرتا ہے۔ پھر یہ دنیا کے
Tarif دنیا کے قوانین، دنیا کی روکیں اور پاسپورٹ اور ویزوں کے جھگڑے ایسے انسان کو مقام امن
میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتے کیونکہ خدا کی طرف ہجرت کے لئے کوئی روک نہیں ہے سوائے
نفس کی ان دیواروں کے جو انسان خود اپنے ارد گرد کھڑا کر لیا کرتا ہے۔
پس حقیقت میں آج کے مصائب کا حل بھی ، آج کی ان مشکلات کا حل بھی جو مختلف
جماعتوں کو مختلف ممالک میں دکھائی دے رہی ہیں اور جن میں سے ان کو گزرنا پڑ رہا ہے وہ یہی ہے کہ
وہ ہجرت کر جائیں اور ہجرت شرک سے توحید کی طرف ہوا کرتی ہے۔ اگر آپ تو حید کی طرف ہجرت
کر جائیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ قرآن کریم آپ کے حق میں یہ گواہی دے گا کہ
فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ان کے اوپر کوئی خوف نہیں رہا اور کوئی حزن ان پر باقی
نہیں ہے۔ یہ مقام مامون میں داخل ہو گئے ہیں، مقام محفوظ میں داخل ہو گئے ہیں اور اس ہجرت کو
اختیار کرنے کے لئے آپ کو کسی قسم کی دقتوں ، مصیبتوں میں سے گزرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہر قدم
ت کی راہ میں آپ اٹھاتے ہیں وہ راحت کا قدم ہے، طمانیت کا قدم ہے ۔ وہ لوگ جن کو
برائیوں سے بالا رادہ نجات حاصل کرنے کا تجربہ ہے وہ جانتے ہیں کہ پہلے اس سے بہت مشکل
دکھائی دیا کرتی ہے لیکن جب انسان عزم کر کے خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے ایک فیصلہ کرتا ہے،
اس سے مدد مانگتے ہوئے وہ برائی کو چھوڑنے کے لئے قدم اٹھاتا ہے تو اچانک ساری مشکلات اس کی
غائب ہو جاتی ہیں ۔ وہ بڑے ہی راحت اور اطمینان کی فضا میں داخل ہو جاتا ہے اور پھر جب مڑ کر
دیکھتا ہے تو حیران ہوتا ہے کہ میں کن چیزوں میں مبتلا تھا کس مصیبت میں میں مبتلا تھا۔ وہ نجات کا دن
ہے لیکن جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کوئی ایک دن ایسا نہیں ہے جسے آپ نجات کا دن قرار
دے کر پھر ہمیشہ کے لئے اس سے چھٹی کر جائیں، اس کوشش کو ترک کر دیں اور اس میں ایک لطف کی
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۸
275
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
بات بھی ہے۔ نجات میں لطف ہے اور مزہ ہے۔ اگر ایک ہی نجات کا دن ہوتا تو آپ کے لطف اور
مزے کا دن آپ کی زندگی میں بہت پیچھے رہ جایا کرتا محض اس کی یادیں رہ جایا کرتیں لیکن اللہ تعالیٰ
کی عجیب شان ہے کہ اس نے انسان کو یہ مضمون باریکی سے سمجھنے کی ایسی توفیق عطا فرمائی، ایسی
قابلیت بخشی ہے کہ ہر روز اس کے لئے کسی نہ کسی نجات کا دن ہو سکتا ہے اور جتنا وہ نجات حاصل کرتا
چلا جاتا ہے ان بندھنوں کے پیچھے جن کو وہ توڑتا ہے کچھ اور بندھن بھی اس کو دکھائی دینے لگتے ہیں۔
پھر وہ ان سے آزاد ہوتا ہے پھر ان کے پیچھے کچھ اور بندھن اس کو دکھائی دینے لگتے ہیں، پھر اس کے
پیچھے کوئی اور بندھن دکھائی دینے لگتے ہیں اور تب انسان کو سمجھ آتا ہے کہ کس طرح عارف کا طرح عارف کامل حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا تھا کہ ہجرت کا مضمون کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ جس طرح بعض دفعہ
پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے ایک چوٹی کے بعد دوسری چوٹی پھر دوسری کے بعد تیسری دکھائی دیتی ہے
اور انسان حیران ہوتا چلا جاتا ہے میں اپنی طرف سے سب سے بلند نظر آنے والی چوٹی کے سر پہ پہنچ
گیا ہوں اس آگے جا کر پھر ایک چوٹی ہے۔ یہ چوٹیاں تو ختم ہو جایا کرتی ہیں ۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر
آپ پہنچ سکتے ہیں ۔ ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد پھر آپ کو آسمان کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے گا لیکن وہ
چوٹیاں جن کو سر کرنے کا قرآن مجید میں ذکر ملتا ہے وہ ہجرت اور توبہ کی چوٹیاں یہ نہ ختم ہونے والی
ہیں۔ تمام عمر کا سفر ہے لیکن اس سفر کے ساتھ ہر دفعہ جب ایک چوٹی کو سر کرتے ہیں تو ایک عجیب
راحت محسوس کرتے ہیں، ایک عجیب لذت پاتے ہیں۔ یہ لذتیں آپ کی زندگی میں پیچھے نہیں رہا
کرتیں بلکہ آپ کا کا ساتھ دیتی چلی جاتی ہیں اور ہر لذر اور ہر لذت کا تنوع اس کے ساتھ آیا کرتا ہے۔ ہر بدی
سے نجات کا ایک اپنا لطف ہے اس کا ایک اپنا مزہ ہے جو دوسری بدیوں سے نجات کا نہیں ہے بلکہ اور
قسم کی لذت آپ کو نصیب ہوتی ہے اور یہ تجربہ اگر آپ اختیار کریں Consiously یعنی بالا رادہ
تو پھر آپ کو پتا لگے گا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ بعض دفعہ انسان Machanicaly یعنی رسمی طور پر
اور جس طرح ایک مادی چیز کے ساتھ ایک انسان انسان سلوک کرتا ہے بعض بدیاں چھوڑ دیا کرتا ہے بغیر کسی
روحانی تجربے کے۔ یہاں پچھلے دنوں ٹیلی ویژن کے اوپر ایسے پروگرام آ رہے تھے کہ اب یہ
تمباکو نوشی ترک کرنے کا ہفتہ ہے اور بعض لوگ بتارہے تھے کہ ہم نے تمباکو نوشی ترک کی اور اس طرح
ان تجربوں میں سے ہم گزرے اور بعض نے اپنی لذتوں کا بھی بیان کیا لیکن جو ہجرت الی اللہ کی خاطر
خطبات طاہر جلد ۸
276
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
بدیاں ترک کی جاتی ہیں ان کی لذتیں اس اس سے بہت ، زیادہ عظیم الشان ہوا کرتی ہیں۔ وہ عام آدمی
تصور بھی نہیں کر سکتا کہ وہ لذتیں کیا ہیں؟ اس لئے اس ارادے اور اس واضح احساس اور شعور کے بغیر تو
ہر انسان کوئی نہ کوئی بدی چھوڑتا ہی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ توحید کے مضمون کو سمجھ کر اس کے ساتھ وابستہ
کر کے اپنی بدیاں چھوڑنے کا پروگرام بنائیں اور اللہ کی طرف ہجرت اختیار کریں۔ یہ ہجرت اگر
آپ اختیار کریں اور میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت میں ہزاروں لاکھوں ایسے ہوں گے جو ہمیشہ اس
ہجرت کی طرف کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن اگر اس کی رفتار کو تیز کر دیں ،اگر بالا رادہ اپنا محاسبہ شروع
کریں اور بتوں کی نشاندہی کریں اور پھر ان بتوں کو توڑیں اور ابراہیمی صفات کو اپنے اندر جاری
کریں۔ پھر قرآن کریم کو پڑھیں اور دیکھیں کہ قرآن کریم جب ابراہیم کی بت شکنی کا ذکر کرتا ہے
کیوں اس شان سے ذکر کرتا ہے؟ بت شکنی ہوتی کیا ہے؟ تب آپ کو معلوم ہو گا کہ توحید کامل کا
مضمون کتنا عظیم الشان اور کتنا سر بلند کرنے والا ہے۔ یعنی سروں کو بلند کرنے والا ہے اور اس کا عجز
کے ساتھ بھی تعلق ہے اور سر بلندی کے ساتھ بھی تعلق ہے اور بعض دفعہ یہ دونوں کیفیتیں بیک وقت جمع
ہو جایا کرتی ہیں۔ مجھے پہاڑوں پر چڑھنے کا بڑا ہمیشہ سے شوق رہا ہے بچپن میں ۔ اب تو وقت نہیں ملتا
لیکن میں ہائیکنگ بھی کیا کرتا تھا اور پہاڑوں پر بھی چڑھتا تھا۔ مجھے پتا ہے کہ سر بلندی کے ساتھ ایک
انکسار بھی عطا ہوا کرتا ہے۔ جب انسان کسی بلند چوٹی کو سر کرتا ہے تو اس وقت روح خدا کے آستانے
پر بچھ جایا کرتی ہے اپنی بے حقیقتی ، اپنی بے بضاعتی ، اپنی بے بسی انسان پر غالب آ جایا کرتی ہے۔ اس
وقت تکبر کی بجائے کہ ہم اتنی بلندی پر پہنچ گئے ہیں اس وقت اسے اپنی بے حیثیتی ، بے بضاعتی کا
احساس ہوتا ہے، اپنی بے بسی کا اور کم مائیگی کا احساس ہوتا ہے۔
پس تو حید کامل کا سفر بہت ہی عظیم الشان سفر ہے اور نا قابل بیان لذتیں اپنی راہوں کی
ہر منزل پر رکھتا ہے آپ کے لئے ۔ صرف آپ نے آگے بڑھنا ہے اور ان لذتوں سے فیض یاب ہونا
ہے اور یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ خدا پر توکل کرتے ہوئے ، دعائیں کرتے ہوئے آپ کے لئے
لازم ہے کہ آپ یہ سفر اختیار کریں۔ اگر یہ نہیں کریں گے تو آپ نہ مصائب سے نجات حاصل کر سکتے
ہیں نہ دنیا پ کسی قسم کا حقیقی غلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔ عددی غلبہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا جب تک اس
عددی غلبے کے پیچھے غلبہ توحید نہ ہو اور غلبہ تو حید نعرہ ہائے تکبیر کو بلند کرنا نہیں ہے بلکہ غلبہ ہائے توحید
خطبات طاہر جلد ۸
277
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
اس مضمون کا نام ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ۔ پہلے توحید سے اپنے نفس کو مغلوب کر لیں،
اپنی ذات میں خلا پیدا کرنا شروع کریں اور ہر خلا کو خدا سے بھر دیں پھر آپ موحد کامل بنیں گے اور
اگر آپ موحد کامل بن جائیں تو کوئی دنیا کی طاقت آپ پر غالب نہیں آ سکتی ۔ نہ امریکہ آپ پر
غالب آ سکتا ہے، نہ روس آپ پر غالب آ سکتا ہے، نہ چین غالب آ سکتا ہے، نہ جاپان غالب آ سکتا
ہے۔ ان ممالک کی کیا حیثیت ہے جو اپنی بقاء کے لئے ان ممالک سے لٹکے ہوئے ہیں۔ وہ کیسے آپ
پر غالب آ سکتے ہیں؟ اس لئے ایک ہی امن کا رستہ ہے۔ تیزی کے ساتھ اس امن کی طرف دوڑیں۔
فَفِرُّوا إِلَى اللهِہ (الذاریات: (۵) کے مضمون کو سمجھیں اور خدا فرماتا ہے ۔ فرار اختیار کرو،
خطرات ہیں تمہیں چاروں طرف سے ان خطرات سے بچنے کے لئے خدا کی طرف بھا گو اور وہ خدا
کہاں ہے؟ وہ آپ کے نفس میں موجود ہے۔ آپ کی حبل ورید سے بھی قریب تر ہے۔ اس میں
ڈوبنے کی ضرورت ہے اس میں نہاں ہونے کی ضرورت ہے اور محض یہ کہنا کافی نہیں کہ میں خدا میں
ڈوب گیا اور میں خدا میں نہاں ہو گیا کیونکہ یہ سارے جھگڑے اور دلد رلے کر انسان خدا میں نہیں
ڈوب سکتا۔ جس طرح بعض دفعہ آپ نے دیکھا ہے باہر سے واپس آتے ہیں سفر کر کے، شکار کر کے
یا ویسے گندی سڑکوں سے کیچڑ سے گزرتے ہوئے تو اپنے گھر میں بھی آپ ان بوٹوں کے ساتھ داخل
نہیں ہوا کرتے۔ بعض دفعہ اس لباس کے ساتھ بھی داخل نہیں ہوا کرتے۔ بعض دفعہ میں نے دیکھا
ہے انگریز زمینداروں کو کہ زمیندارے کے کام سے فارغ ہو کر لدھے پھندے اپنے گند کے ساتھ اور
خاص قسم کے لباس کے ساتھ جو گندہ ہو جایا کرتا ہے۔ گھر میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے آواز دیتے ہیں
گھر میں کہ لاؤ میرے دوسرے کپڑے لاؤ، میرے دوسرے بوٹ لاؤ، میرے لئے پانی لاؤ۔ وہاں
اپنے پرانے کپڑے اتارتے ہیں ، صفائی کرتے ہیں ، پھر وہ داخل ہوتے ہیں ۔ تو خدا تعالیٰ میں داخل
ہونے کے لئے اس سے بھی زیادہ نظافت کی ضرورت ہے ، صفائی کی ضرورت ہے اور ان گناہوں کی
ڈھیریوں کے ساتھ اور گندگیوں کے ساتھ انسان یہ کہہ کر خدا میں داخل نہیں ہو سکتا کہ اے خدا میں تجھ
میں داخل ہو گیا۔
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
در ثمین صفحه : ۵۰)
خطبات طاہر جلد ۸
278
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
یہ مضمون کہنے میں آسان ہے لیکن اسے ایک عارف باللہ ہی حقیقت میں بیان کر سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام واقعہ خدا میں نہاں ہو جایا کرتے تھے کیونکہ آپ کے ساتھ
غیر اللہ کا تعلق باقی نہیں رہا تھا۔ غیر اللہ سے جڑے ہوئے آپ کس طرح ۔ ح خدا میں نہاں ہو جائیں گے؟
اور جب تک آپ خدا میں نہاں نہ ہوں گے غیروں کے واروں سے آپ بچ نہیں سکتے ۔ غیروں کے
حملے سے آپ پناہ میں نہیں آسکتے۔ آپ کے وجود کا کچھ نہ کچھ حصہ اس محفوظ فصیل سے باہر رہ جائے گا
جو خدا کی حفاظت کی فصیل ہے۔
پس آج سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ ہم تو حید کے مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھیں اور
اس رمضان مبارک میں کثرت کے ساتھ یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا کامل موحد بندہ بنا
دے اور تمام جماعت کے لئے بھی یہی دعائیں کریں۔ اس دعا میں ساری دعائیں آ جاتی ہیں۔ اس
دعا میں اپنے مظلوم بندوں کی حفاظت کی دعا بھی آجاتی ہے۔ کیونکہ آپ ان کی حفاظت نہیں کر سکتے ۔
آپ جو چاہیں کر لیں آپ میں طاقت نہیں ہے۔ اگر آپ میں طاقت ہوتی تو ان ظالموں کو جرات نہ
ہوتی کہ آپ کے بھائیوں کو اس قسم کے دکھ دیں اور اس قسم کی تکلیفیں پہنچائیں۔ پس ایک ہی راہ ہے
آپ ان کی حفاظت کے لئے ایک ہی اقدام ہے جو کر سکتے ہیں کہ ان کے لئے توحید کامل کے حصول
کی دعا کریں اور خود موحد کامل بن جائیں کیونکہ اگر آپ موحد کامل بن جائیں گے تو آپ کی ہر درد
کی پکار آسمان پر سنی جائے گی ۔ آپ کی ہر التجاء مقبول ہوگی یہ ممکن نہیں ہے کہ ان کے دکھوں کا دکھ جو
آپ کے دل کو حاصل ہو گا اس پر خدا رحمت اور شفقت کی نگاہ نہ کرے۔ بارہا میں نے دیکھا ہے کہ
ایسے ایسے خوفناک مصائب یوں آنا فانا ٹل جاتے ہیں جیسے بعض دفعہ آندھیاں بادلوں کو بکھیر دیا کرتی
ہیں۔ اگر دل میں ایک شدید درد کی لہر دوڑے اور انسان اس کو محسوس کر لے کہ خدا کی رحمت کی نظر اس
پر پڑ گئی ہے۔ بعض دفعہ ابتلاء کچھ دیر لمبے بھی ہو جایا کرتے ہیں۔ یہ بھی الگ مضمون ہے لیکن جو موحد
ہو جائے پھر وہ اس بات سے بے نیاز ہو جایا کرتا ہے کہ جلدی سنی گئی ہے یا دیر میں سنی گئی کیونکہ یہ بھی
ایک توحید ہی کی علامت ہے۔ توحید میں سپردگی کا مضمون ہے نہاں ہونے کا مضمون ہے۔ جب آپ
اپنے وجود کو خدا کے سپرد کر دیتے ہیں پھر اس پر چھوڑ دیتے ہیں۔ پھر جانتے ہیں کہ اب جو کچھ بھی ہونا
ہے خدا تعالیٰ کی اعلیٰ اور بار یک دربار یک حکمتوں کے نتیجے میں ہونا ہے اور وہ بہتر سمجھتا ہے کہ کس طرح
خطبات طاہر جلد ۸
279
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
ہماری دعاؤں کو قبول کرے گا اور کونسی چیز ہمارے لئے بہتر ہے لیکن اس مضمون کے ساتھ پھر بے چینی
غائب ہو جاتی ہے، تکلیف کے ازالے ہو جاتے ہیں، انسان اپنے آپ کو امن میں محسوس کرتا ہے۔
تو یہ بقیہ رمضان خصوصیت کے ساتھ توحید کے لئے دعائیں کریں۔ ہم نے تمام دنیا کو
توحید سے فتح کرنا ہے۔ اس کے بغیر عددی غلبہ اور سیاسی غلبہ کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتا۔ سچے مومن کو
ان غلبوں کی ایک جوتی کی نوک کے برابر بھی پرواہ نہیں ہوا کرتی ۔ غلبہ وہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی عظمت
اور خدا کی توحید کو بنی نوع انسان کے دلوں پر قائم کر دے اور بنی نوع انسان کو اس توحید کے جلال سے
مغلوب کر دیں۔
پس ہمارا سفر اس صدی میں اب شروع ہو چکا ہے اس سفر کا منتہاء یہ رہنا چاہئے اور اس سفر
کا قبلہ ہمیشہ یہی رہنا چاہئے اور کبھی بھی ہم میں اس قبلے سے روگردانی نہیں کرنی چاہئے کہ اس صدی
کے اختتام سے پہلے پہلے لازماً خدا کی توحید دنیا پر غالب آجائے ۔ ان علاقوں میں اور ان قوموں پر
بھی غالب آ جائے جہاں تو حید کے نعرے تو بلند ہوتے ہیں مگر دل توحید سے خالی ہیں ۔ ان علاقوں
اور ان قوموں میں بھی غالب آجائے جہاں توحید کے تصور کے ساتھ مشر کا نہ تصور مل جل گئے ہیں اور
توحید کا تصور بھی خالص نہیں رہا اور ان علاقوں میں بھی توحید غالب آ جائے جہاں ابھی تک خدا کا
تصور بھی دوبارہ قائم نہیں ہو سکا یعنی پہلی نسلوں سے اس تصور کو مٹا دیا گیا اور اب اندھی نظریں ایسی پیدا
ہو رہی ہیں۔ کروڑہا کروڑ انسان ایسے پیدا ہو رہے ہیں جو اپنے خالق کے وجود کے احساس سے ہی
عاری ہیں ۔ بہت بڑا کام ہے اتنا بڑا کام ہے کہ ہمارا اپنی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے یہ اعلان کرنا
کہ ہم یہ کام کر لیں گے ایک دیوانے کی بڑ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا ۔ بارہا میں نے تجربہ کیا ہے
بڑے بڑے دانشور مجھے ملنے آتے ہیں جب ان کو میں بتاتا ہوں کہ یہ ہمارا پروگرام ہے تو بعض دفعہ
کہتے ہیں واقعی آپ کو یقین ہے کہ آپ ایسا کر لیں گے؟ میں ان کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ ہاں
ہمیں یقین ہے اور اس یقین کی وجوہات ہیں ۔ میں ان کو ماضی میں لے جاتا ہوں اور پرانے زمانوں
کے سفر کراتا ہوں ، ان کے مسیح کے زمانے کی سیر کراتا ہوں ، ان کو بتا تا ہوں کہ دیکھو پہلے بھی ناممکن تھا،
ناممکن تو ضرور ہے لیکن ہو جایا کرتا ہے یہ نا ممکن ۔ یہ ناممکن وہ نہیں جو اس کو تم دنیا کی نظر سے ناممکن سمجھتے
ہو، یہ اور مضمون ہے۔ وہ ہمدردی میں بعض دفعہ شرافت میں خاموش تو ہو جاتے ہیں لیکن مجھے نظر آتا
خطبات طاہر جلد ۸
280
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
ہے کہ ان کی آنکھوں میں بے یقینی باقی رہی ہے کیونکہ یہ دانشور لوگ ہیں یہ جانتے ہیں کہ اس چھوٹی سی
جماعت کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ٹھیک ہے ایک سو بیس ممالک میں پھیل گئی مگر کہاں تک پھیلی ، کتنا
نفوذ کیا ؟ ایک بھی تو ایسا ملک نہیں جہاں ان کو واقعی غلبہ اور قوت نصیب ہو گئی ہو اس لئے وہ اپنے
اندازے لگاتے ہیں ، اربع لگاتے ہیں اور کہتے ہیں ہاں نیک ارادے ہیں آگے بڑھو لیکن یہ دنیا
تمہارے اختیار کی دنیا نہیں ، تمہاری طاقت سے باہر نکل چکی ہے۔ جس رفتار سے تم اس دنیا کو تو حید کی
طرف لاؤ گے اس سے سینکڑوں گنا زیادہ رفتار سے یہ دنیا غیر موحد اور مشرک اور بے دین بچے پیدا کر
رہی ہوگی۔ اس لئے عقل کے ناخن لو تم کیسے ایسے بڑے دعوے کرتے ہو؟ اگر دنیا کے کمپیوٹر ز میں ان
دلائل کو ڈالا جائے تو کوئی شبہ نہیں آج دنیا ہمیں دیوانہ اور ان توحید کے غلبے کے انکار کرنے والوں کو
فرزانہ قرار دے گی لیکن ایک اور کمپیوٹر ہے اور وہ مذاہب کا کمپیوٹر ہے، مذاہب کی تاریخ کا کمپیوٹر ہے،
وہ تقدیر الہی کا کمپیوٹر ہے۔ اس میں اگر آپ یہی واقعات ڈالیں اور یہی مواز نے کریں تو ہمیشہ یہ
جواب آئے گا کہ یہ دیوانے، یہ کمزور جن کو دنیا سمجھتی ہے کہ آج نہیں تو کل مٹا دیئے جائیں گے انہوں
نے ضرور غالب آتا ہے اور یہ بلند بانگ دعاوی جو تمہیں دکھائی دیتے ہیں یہ ضرور سچے نکلیں گے۔ اس
لئے کہ توحید کا مضمون ہی ایسا ہے۔ غالب نے کہا ہے کہ
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا
درد کا حد سے
ے گزرنا ہے دوا ہو جانا
( دیوان غالب صفحه : ۹۶)
اس نے تو اور رنگ میں کہا ہے مگر میں اس کو ہمیشہ توحید کے مضمون پر اطلاق پا کر کے اس کی
لذت حاصل کرتا ہوں ۔ ہم ایک قطرہ ہیں ہمارے مقابل پر سمندر ہیں۔ ہماری عشرت یہ نہیں ہے کہ
ان شور سمندروں میں غائب ہو جائیں اور ان کے ساتھ یکجہتی اختیار کر کے ان کی عظمتوں کو اپنی عظمت
سمجھنے لگیں۔ یہی پیغام ہے جو آج پاکستان ہمیں دے رہا ہے۔ یہی پیغام ہے جو آج بعض دوسرے
عرب ممالک اور دیگر مسلمان ممالک خواہ عرب ہوں یا غیر عرب ہوں ہمیں دے رہے ہیں اور وہ یہی
کہتے ہیں کہ ہیں کہ آؤ ہم تمہیں عشرت قطرہ بتاتے ہیں۔ تم ہمارے مقابل پر ایک قو ے مقابل پر ایک قطرے سے زیادہ حیثیت
نہیں رکھتے اور قطرے کی لذت یہ ہو جایا کرتی ہے کہ وہ سمندر میں غرق ہو جائے اور اپنے وجود کو ، اپنی
خطبات طاہر جلد ۸
281
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء
انفرادیت کو کھو دے۔ پھر تم ہم جیسے ہو جاؤ گے، ہماری موجوں کے ساتھ موجیں مارو گے، ہمارے
غلبوں کے ساتھ ساحلوں پہ غلبے حاصل کرو گے۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ نہیں ہم اور قسم کے قطرے
ہیں ہم وہ قطرے ہیں جو توحید میں فنا ہونے والے ہیں ۔ تمہارے سمندروں کے تو کنارے موجود
ہیں مگر توحید باری تعالیٰ بے کنار ہے اس کی کوئی حدیں نہیں اگر تمہارے سمندر میں غرق ہونے سے
ایک قطرہ تمہارے سمندر کی سی عظمتیں حاصل کر سکتا ہے تو کیوں غور نہیں کرتے کہ توحید باری تعالیٰ
کے سمندر میں غرق ہونے سے ایک قطرہ کتنی عظیم الشان عظمتیں حاصل کر سکتا ہے، کتنی نا قابل بیان
عظمتیں حاصل کر سکتا ہے۔ پس وہ عشرت ہے جس کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں، اپنے وجود کے
حقیر ذرے کو، اپنی جماعت کے ایک قطرے کو آپ تو حید باری تعالیٰ کے نا پیدا کنار سمندر میں غرق کر
دیں پھر آپ نے غالب آنا ہی آنا ہے کوئی دنیا کی طاقت آپ پر غالب نہیں آسکتی۔ یہ سمندر پھر
آپ کی منتیں کریں گے کہ اے قطرہ توحید ہمیں اپنے اندر داخل کر لو ہم اپنی شورید گیوں سے تنگ آئے
بیٹھے ہیں، ہمیں اپنے وجود کا حصہ بناؤ، ہمیں پاک کرو تا کہ ہم تمہارے ساتھ مل کے خدا کی توحید کے
عظیم سمندر کا ایک حصہ بن جائے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔