صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ نمائشوں میں یکسانیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۸
380
خطبه جمعه ۲ / جون ۱۹۸۹ء
کھینچ لیتی ہے۔ کہیں احمدیت کے خلاف فساد کرتے کرتے آپس میں فسادات میں مبتلاء ہو جاتے
ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے منصوبے چل رہے ہیں اور اس کا مکر یعنی خدا کا مکر جیسا کہ قرآن کریم میں لکھا ہے
خَيْرُ الْمُكِرِينَ (آل عمران : ۵۵) ہے وہ لازماً غالب آنے والا مکر ہے۔ اس لئے اصل
انحصار دعاؤں پر ہے۔ اگر ہم دعائیں کریں گے تو آپ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ ان کی تدبیریں ان پر
الٹ دے گا اور ان کی تدبیریں خدا کی تقدیر پر غالب نہیں آ سکتیں ۔
وہ
ایک اور دعا کی تحریک میں بھول گیا تھا وہ بھی خطبہ ثانیہ سے پہلے کر دیتا ہوں ۔ وہ سیرالیون
کے لئے خصوصیت سے دعا کی تحریک ہے۔ وہاں کے صدر محترم جو بہت نیک دل انسان ہیں ، خدا کا
خوف رکھنے والے اور خدا پر ایمان رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے عام سیاسی دستور سے ہٹ کر اپنے
ملک کی اقتصادی بدحالی سے تنگ آ کر اب یہ تحریک کی ہے کہ آئمہ مساجد اور دیگر مذہبی لوگ سیرالیون
کے لئے دعا مانگیں اور دعاؤں کے ذریعے ہماری مدد کریں کیونکہ ہم جو کوششیں کر سکتے تھے کر رہے
ہیں، کر چکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا اور دن بدن ہم زیادہ سے زیادہ مفلوک الحال ہوتے چلے
جارہے ہیں اور اقتصادی حالت ہمارے دائرہ اختیار سے نکل چکی ہے ہم سنبھال نہیں سکتے اس
کو۔ چونکہ جماعت احمد یہ کے امام کو بھی ان کی طرف سے خصوصی پیغام پہنچا اور وہاں کے جو ہمارے
امام ہیں اور وزیر مذہبی امور نے ان کو پریزیڈنٹ کی یہ خواہش پہنچائی کہ تمام احمدی مساجد میں دعا کا
اعلان کروایا جائے ۔ اس سے مجھے خیال آیا کہ تمام دنیا کی جماعتوں کو ان کے لئے دعا کی تحریک
کروں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ ان کے حالات درست کرے اور جو بھی مخفی محرکات ہیں جو دن
بدن ان کی اقتصادی حالت کو گراتے چلے جا رہے ہیں ان پر خدا کا اختیار ہے، بندے کا اختیار نہیں ۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل ے وہ حالات بدل دے اور ان کو سکون اور امن کے دن دن زن نصیب ہوں۔ بہت
دردناک حالت ہے۔ یہاں تک کہ بعض غریب استاد جن کو پہلے ہی بہت معمولی گزارے ملتے تھے ان
کو چھ چھ مہینے تک کی حکومت تنخواہیں بھی نہیں دے سکی۔ ایک ایسے ہی استاد نے تمام دنیا میں چٹھیاں
لکھنی
عنی
شروع کر دیں کہ ہم مر گئے بھوک سے کچھ کرو ہمارے لئے اور بے بسی کا عالم ہے، بالکل ۔
اختیاری ہے۔ اس لئے خصوصیت سے آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس دعا کے نتیجے میں
وہاں حالات کو تبدیل فرمادے، ایک نہایت عمدہ پاکیزہ انقلاب بر پا ہو جائے ۔اس سے پہلے ہم ایک
سے وہ
بے

خطبات طاہر جلد ۸
381
خطبه جمعه ۲ / جون ۱۹۸۹ء
تجربہ کر چکے ہیں اور اس کے نتیجے میں خدا کے فضل سے غیر معمولی کامیابی بھی ہمیں نصیب ہو چکی
ہے۔ غانا کے متعلق آپ کو یاد ہوگا کہ ایک وقت تھا جب قحط عام ہوتا چلا جا رہا تھا ، خشک سالی تھی،
بارشوں کے کوئی آثار نہیں تھے، دن بدن لوگ بھوک کا شکار ہو رہے تھے اور خیال تھا کہ جس طرح
سوڈان کے بعض حصوں میں یعنی ابی سینیا وغیرہ میں نہایت خوفناک قحط پھیلے ہیں وہاں بھی قحط پھیل
جائے گا۔ قحط تو پھیلا ہوا تھا اور بڑھ جائے گا۔ اس وقت وہاں کے امیر نے مجھے خاص طور پر دعا کی
تحریک کی اور میں نے خطبے میں ربوہ میں غانا کے لئے خصوصیت سے دعا کی تحریک کی اور عجیب بات
ہے کہ اس کے قریباً ہفتہ یا دس دن کے بعد مجھے خط ملا امیر صاحب کا کہ جہاں تک موسموں کے
پنڈتوں کا تعلق ہے انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بارش کے آثار نہیں ہیں بلکہ سارا سال خشک سالی کا سال
گزرے گا لیکن جس وقت آپ وہاں خطبہ دے رہے تھے اس وقت اچانک بادل اُٹھے ہیں اور اس
زور سے بارش ہوئی تھی کہ جل تھل ہو گیا اس بارش سے اور اس دن کے بعد سے غانا کے حالات تبدیل
ہونا شروع ہو گئے۔ تو ہمارا خدا قادر مطلق خدا ہے۔ اسی طرح وہ اپنے وجود کا ثبوت عطا فرماتا ہے۔
پس آپ اگر سنجیدگی سے دعائیں کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالی سیرالیون کے حالات
بھی تبدیل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی