مباہلہ کا سال مکمل ہونے پر احمدیت کی کامیابی اور ظاہر ہونے والے عظیم نشانوں کا ذکر نیز منظور چنیوٹی کی ذلت اور رسوائی کی پیشگوئی

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۸
402
خطبه جمعه ۹ / جون ۱۹۸۹ء
کی ناکامی۔ انجمن سادات جعفریہ اسلام آباد کے سیکرٹری نشر واشاعت ملک اختر جعفری اور جنرل
سیکرٹری سید تقی حسین کاظمی نے عام انتخابات میں مذہبی سیاستدانوں کی شکست فاش کو ضیاء ازم کے
خاتمے کی طرف ایک بڑی پیش قدمی قرار دیا ہے ۔ ( کچھ اقتباسات میں نے چنے تھے وہ بھول گئے
ہیں پیش کرنا۔ پھر بعد میں سہی کبھی۔ وہ رائیٹر وغیرہ کی خبریں تھیں جس میں تبصرہ کیا گیا تھا کہ ان انتخابات ہی بھی۔ وہ را
میں کیا ہوا ہے اور ضیاء ازم کے متعلق کہا گیا تھا کہ تین مہینے کے اندر اندرضیاء کا نام ونشان مٹ گیا ہے
وہ مجھے دکھائی نہیں دے رہی کہیں ۔ )
تو میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مباہلے کا جو پہلا راؤنڈ ہے
یعنی وہ سال جو آج ختم ہو رہا ہے اور وہ چیلنج جو ہم نے دیا تھا وہ عظیم الشان کامیابی کے ساتھ روز روشن
کی طرح ظاہر ہو کر تمام دنیا پر احمدیت کی سچائی کو روشن کر رہا ہے۔ اس سچائی کے نور کو بڑھانے میں
آپ نے بھی کچھ کام کرنا ہے اور وہ ہے آپ کی نیکی ، آپ کا تقویٰ ، آپ کی دعا ئیں۔ یہ وہ سورج
نہیں ہے جو نکلنے کے بعد پھر ایک وقت کے بعد مدھم پڑا کرتے ہیں۔ جو سچائی کے نشان کے طور پر خدا
کی طرف سے سورج اُبھرا کرتے ہیں وقت کے ساتھ ان کی روشنی بڑھتی رہتی ہے اور ان کا نور پھیلتا
چلا جاتا ہے۔ وہ نشانات جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے زمانے میں کور باطن دشمن نزدیک سے
نہیں دیکھ سکتے تھے اور جن کی شہرت زیادہ سے زیادہ مکہ کے ارد گرد تک پہنچی تھی آج دنیا کے کناروں
تک وہ شہرت پاچکے ہیں اور دنیا کی عظیم قوموں تک بھی وہ نشان اپنی روشنی پہنچارہے ہیں اور دن بدن
اپنی چمک میں بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ اس لئے مباہلے کا یہ جو نشان ہے یہ بھی آج اور کل تک کا
نشان نہیں نہ پرسوں تک کا نشان ہے یہ ہمیشہ ہمیش کا ایک نشان ہے جس کی روشنی بڑھ سکتی ہے اور اس
کا احمدیت کے کردار سے گہرا تعلق ہے۔ پس اپنے کردار کو جتنا روشن کریں گے، اپنے سینے کو جتنا منور
کریں گے اتنا ہی احمدیت کی صداقت کا سورج روشن تر ہوتا چلا جائے گا۔ پس میری آپ سے یہی
اپیل ہے کہ خدا کا شکر بھی کثرت سے کریں اس نے بے انتہاء ہم پر فضل نازل فرمائے ، بے انتہاء
برکتیں دیں، جماعت کو اتنی ترقی دی اور جماعت کی تاریخ میں ایسے ایسے دن آئے جن کی کوئی مثال
اس سے پہلے نظر نہیں آتی ۔ مثلاً اسی سال چند دن پہلے ایک ملک سے یہ اطلاع ملی جہاں صرف پانچ سو
احمدی تھے کہ آج خدا تعالیٰ نے یہ ہمیں دن دکھایا ہے کہ تیرہ ہزار آٹھ سو کچھ احباب بیعت کر کے

خطبات طاہر جلد ۸
403
خطبه جمعه ۹ / جون ۱۹۸۹ء
با قاعده جماعت احمدیہ میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے دس ہزار تک کی خبر تو ہم نے سنی ہوئی تھی
غالباً پرانے زمانے میں کہیں لیکن وہ بھی اس قسم کی تھی کہ ایک قبیلے میں جاکے اعلان کیا اور اندازہ لگایا
کہ وہ دس ہزار ہو گا لیکن یہ کہ دس ہزار با قاعدہ افراد ہوں یہ واضح نہیں تھا اب پوری گنتی بتائی گئی ہے۔
تیرہ ہزار اتنے سو افراد جماعت میں داخل ہوئے ہیں اور ہر طرف یہی نظارہ ہے۔ خدیجہ نذیر صاحبہ جن
کو میں نے بیعتوں کے اوپر مقرر کیا ہے جب آتی ہیں وہ ان کی بشاشت سے ان کا چہرہ کھل اُٹھتا ہے۔
کہتی ہیں اب تک خدا کے فضل سے وہ دگنا ہونے کا جو آپ نے کہا تھا وہ خدا تعالیٰ پورا کر کے دکھا رہا
ہے۔ پچھلے سال اگر چودہ ہزار تھی تو آج اٹھائیس ہزار ہو چکی ہے ایک خطے میں اور کل کی پچاس ہزار
ہونے کی توقعات بڑی نمایاں ابھی سے نظر آ رہی ہیں ۔ تو اس طرح خدا تعالیٰ نے اس سال جماعت
پر فضل کثرت سے نازل فرمائے ہیں اور بعض ایسے ممالک میں جماعت کو از سرنو زندہ کیا ہے جہاں
ہمارا کوئی اختیار نہیں تھا۔ میں نے اس مباہلے کی دعا میں یہ بھی کہا تھا کہ تم دیکھو گے اگر تم زندہ رہو
گے۔ میں نے منظور چنیوٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تم زندہ رہے تو دیکھو گے کہ جماعت
مرنے کی بجائے بعض ملکوں میں از سر نو زندہ ہو جائے گی۔ چنانچہ چین ایک ایسا ملک ہے جہاں خدا
کے فضل سے پچھلے چند دنوں میں از سر نو جماعت زندہ ہوئی ہے اور نہ صرف یہ کہ چین میں کئی جگہ
جماعت قائم ہوئی ہے بلکہ چین سے باہر جو بعض علماء نکلے تھے انہوں نے بیعت کر کے جماعت میں
شمولیت کا اعلان کیا اور مجھے ان کے خط موصول ہوئے ہیں کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم واپس
ہیں۔
جائیں گے تو احمدیت کے بڑے زور سے پر چار کریں گے اور وہ اپنے علاقوں کے بڑے لوگ ہا
عجیب اتفاق ہے اور یہ اتفاق نہیں ، خدا کی تقدیر ہے کہ ہمارے عثمان چینی صاحب کے خسر چند دن
ہوئے چین سے آئے وہ اپنے علاقے کے بڑے عالم ہیں اور اسمبلی کے ممبر ہیں وہاں کی پراونشل
اسمبلی کے اور جماعت کے بڑے سخت مخالف ۔ ان کی بیٹی مخلص احمدی ہو گئی لیکن خود مخالف ۔ جب
یہاں تشریف لائے تو بیٹی تنگ آگئی تھی ان کی مخالفت سے میرے پاس آ کے رونے والی ہو گئی۔ باپ
کو ساتھ لے کے آئی کہ ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا میں کروں کیا ۔ آپ میرے لئے خدا کے لئے دعا
کریں میں تو بہت پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہوں۔ میں سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں ان کے بات پلے
ہی بات نہیں پڑتی۔ ان کو میں نے کچھ سمجھایا، کچھ دعا کی اور عثمان چینی صاحب کو بھی بلا لیا کہ بقیہ کسر وہ

خطبات طاہر جلد ۸
404
خطبه جمعه ۹ / جون ۱۹۸۹ء
پوری کریں چنانچہ عجیب اتفاق ، میں اس اتفاق کہہ دیتا ہوں مگر اس کو کہنا چاہئے خدا کی تقدیر ہے۔
ایک دوست ان دنوں میں میرے پاس تشریف لائے لاہور سے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک
خواب دیکھی ہے کہ علماء بعض آپ کے پاس آ رہے ہیں دوسرے ملکوں کے بڑے دور دور سے اور
غالباً چین کا بھی اس کا ذکر تھا میں چیک کر کے بعد میں بتاؤں گا اور وہ ایسے علماء ہیں جو اپنے علاقے پر
بڑا اثر کھتے ہیں اور آپ کے پاس چند دن ٹھہر کے احمدیت قبول کر کے واپس چلے جاتے ہیں اور ان
علاقوں میں پھر آگے احمدیت کے چرچے چل پڑتے ہیں ۔ تو میں نے ان کو کہا کہ ایک عالم تو آج کل
یہاں پہنچا ہوا ہے۔ اب دیکھیں چنانچہ جانے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے سارے شکوک
صاف ہوئے انہوں نے بیعت کی ، آ کے مجھے دعا کے لئے تاکید اور ساتھ میں یہ وعدہ کیا کہ آپ
دیکھیں گے کہ میں اپنے عہد پر پورا اُترنے والا انسان ہوں، میں جا کر اپنی ساری کوشش صرف کروں
گا کہ وہ سارا علاقہ عنقریب احمدیت کے نور سے منور ہو جائے ۔ تو یہ مباہلے کا ایک یہ بھی پھل ہے۔
میں نے کہا تھا اگلی صدیاں اس کے پھل پائیں گی انشاء اللہ ۔ پس چین میں جواز سرنو احمدیت زندہ
ہوئی ہے اس کا پھل تو اگلی صدیاں کیا قیامت تک انشاء اللہ چین کے لوگ کھاتے رہیں گے اور
استفادہ کرتے رہیں گے۔ پس الحمد للہ جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے لیکن ابھی دعا ئیں جاری رہنی
چاہئیں اور نیک اعمال کے ساتھ مباہلے کے نشان کو روشن تر کرنے کی ضرورت باقی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی