جاپانیوں کے دل حسن اخلاق اور اعلیٰ نمونے سے جیتیں جاپانی قوم کے اخلاق کا تذکرہ نیز واقعہ چک سکندر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے صد سالہ تشکر کے سال کے دوران اپنے دورہ جات اور حالات سازگار ہونے کی صورت میں جلسہ سالانہ قادیان میں شرکت کی خواہش و دعا کا ذکر فرمایا۔ اس کے بعد آپ نے چک سکندر میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم کے المناک واقعہ اور اس کا قرآن کریم کی پیشگوئیوں سے تقابل بیان کیا۔ آخر میں آپ نے جاپانی قوم کے اعلیٰ اخلاق، سچائی اور ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے جماعت احمدیہ جاپان کو اپنے بہترین عملی نمونے اور عقلی دلائل کے ساتھ اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: صد سالہ جوبلی دورہ جات، سفر قادیان، سانحہ چک سکندر، قرآن کریم کی پیشگوئیاں، جاپانی قوم کے اخلاق، تبلیغ اسلام

خطبات طاہر جلد ۸
499
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
جاپانیوں کے دل حسن اخلاق اور اعلیٰ نمونے سے جیتیں
جاپانی قوم کے اخلاق کا تذکرہ نیز واقعہ چک سکندر
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء بمقام نا گویا جاپان )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔
جماعت احمدیہ کے صد سالہ تشکر کے سال میں تمام دنیا کی جماعتوں کی یہ خواہش تھی کہ میں
اگر وہاں نہیں جا سکتا تو کم سے کم ان کے قریب کسی ملک میں آجاؤں تا کہ زیادہ سے زیادہ احمدی
دوستوں کو اس خاص سال میں ملاقات کا موقع مل سکے ۔
اس سلسلہ میں یہ تو ممکن نہیں تھا کہ بیک وقت ساری دنیا کے ممالک کا یا ان ممالک کا دورہ
ہی کیا جا سکے جو بطور مراکز مقرر کئے جائیں لیکن یہ ممکن تھا اور یہی کیا گیا کہ مختلف حصوں میں یہ دورہ
مکمل کیا گیا۔ افریقہ کا دورہ تو گزشتہ صدی کے آخر پر ہی شروع کیا گیا تھا تا کہ کچھ وقت بچ جائے اور
گزشتہ صدی کے آخر پر آئندہ صدی کی تیاری کے سلسلہ میں ان کو ہدایات دی جاسکیں ۔ کچھ یورپ کا
دورہ نئے سال میں شروع کیا گیا اور سب سے پہلا دورہ آئر لینڈ کا تھا جہاں نیا مشن کھولا گیا تھا۔
اس کے بعد یہ World Tour شروع ہوا ہے جس میں جاپان وہ آخری ملک ہے جو
اس دورے میں شامل کیا گیا۔ اس کے بعد انشاء اللہ جلسہ سے فراغت کے بعد پھر بقیہ دنیا کے جن
ممالک تک بھی رسائی ہو سکتی ہے انشاء اللہ وہاں جانے کی کوشش کی جائیگی لیکن سب سے اہم دورہ
میرے نزدیک ہندوستان کا ہوگا اگر حالات سازگار رہے ، اگر حکومت ہندوستان نے اجازت دی
جیسا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اجازت دیں گے اور اگر ایسے امکانات ہوئے کہ پاکستان سے بھی

خطبات طاہر جلد ۸
500
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
کثرت سے دوست وہاں تشریف لاسکیں تو میرے نزدیک اس سارے سال کا سب سے اہم سفر
قادیان کا سفر ہوگا کیونکہ ایک سوسال - سو سال کے بعد وہاں: بعد وہاں پھر جلسہ سالانہ منہ ا نہ منعقد کرنے کی توفیق ملے گی جس
میں جماعت کی نمائندگی میں خلیفہ اسیح خود شامل ہو اور باقی جماعت کے نمائندگان بھی شامل ہوں ۔
اس سلسلہ میں پہلے تو میں دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کو یا د رکھیں اور خصوصیت
سے پاکستان کے حالات کے لئے دعا کریں کہ وہاں حالات ایسے سازگار ہو جائیں کہ جلسہ پر تشریف
لانے والوں کے لئے کوئی دقتیں نہ ہوں ورنہ ایک بہت ہی تکلیف دہ شکل پیدا ہو جائے گی کہ جلسہ پر
آنے والوں سے مقامی ملاں اپنا انتقام لے رہے ہوں گے اور ان کو ہر طرح سے دکھ پہنچانے کی
کوشش کریں گے۔ یہ وہ فکر ہے جس کی وجہ سے طبیعت میں کچھ تر دور رہتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے حالات بدل دے اور یہ یقین ہو کہ پاکستانی احمدی بغیر تکلیف کے اس جلسہ میں شرکت کر سکیں
گے تو میرے نزدیک یہ بہت ہی اہم جلسہ ہے۔ ہے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔
اب پیشتر اس کے کہ میں جاپان کے سفر کے متعلق کچھ باتیں کہوں میں چک سکندر کے
ہولناک اور دردناک واقعہ سے متعلق آپ کے سامنے کچھ باتیں رکھنی چاہتا ہوں ۔
مجھ سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ چک سکندر کے متعلق تفصیلات بتائیے ۔ یہ مضمون ایسا مشکل
ہے بیان کرنا کہ اس مجلس میں تو میں نے ٹال دیا اور بلکہ یہ جواب دیا کہ پہلا خطبہ اس موضوع پر ہے
آپ اس کو سن لیجئے ۔ وہ خطبہ انشاء اللہ یہاں پہنچ جائے گا اس میں عمومی تفاصیل ہے۔ مزید میں یہاں
آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس خطبہ میں میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے
تلاوت کی ہے ان سے پتا چلتا ہے کہ جماعت پر اس قسم کے حالات آئیں گے کہ ان کو آگ کا عذاب
دیا جائے گا اور آگ سے ان کے گھروں کو جلانے کی کوشش کی جائے گی اور جو لوگ اس بات کو
دہرائیں گے ان پر خدا کا عذاب بہت شدت سے نازل ہوگا اور ان کو بہت سختی سے خدا تعالیٰ کی
ملامت کا نشانہ بنایا جائے گا اور خدا تعالیٰ اپنی پکڑ کو دہرائے گا جس طرح عذاب دہرانے والوں نے
اپنے عذاب کو دہرایا ہے۔
اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے میں نے یہ بتایا تھا کہ دو Aspects دو مشکوک جماعتیں
ہیں جن کے متعلق یہ شک کیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے پہلے فعل کو، پہلے ظلم کو دہرائیں اور عجیب اتفاق ہے

خطبات طاہر جلد ۸
501
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
کہ موجودہ حالات میں وہی دونوں جماعتیں اس وقت حکومت میں ہیں۔ سب سے پہلے مسلم لیگ
جس نے پنجاب میں ۱۹۵۳ء میں یہ مظالم کا دور شروع کیا اور باقاعدہ مولویوں کی سر پرستی کر کے
کثرت کے ساتھ احمدی گھروں کو جلایا گیا اور ہر طرح سے ان کو عذاب دینے کی کوشش کی گئی ۔ دوسرا اور
پیپلز پارٹی جس نے باوجود اس کے کہ جماعت کے اس پارٹی پر بے انتہا احسانات تھے احسان فراموشی
کا ایک تاریخی مظاہرہ کیا اور ۱۹۷۴ء میں اسی پارٹی کی حکومت میں سرگودھا کے کثرت سے گھر جلائے
گئے اور اس وقت پنجاب کی حکومت پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔
تو میں نے کہا یہ پچھلے خطبہ میں جو باتیں بیان کیں ان میں ایک یہ بھی بات تھی ۔ یہ اتفاقی
حادثات نہیں ہیں۔ قرآن کریم کی آیات ان حالات پر بعینہ چسپاں ہو رہی ہیں ۔ کوئی ایسی جماعتوں کا
ذکر ہے جو ایک دفعہ جماعت کے گھر جلائیں گی اور پھر دوبارہ طاقت پکڑیں گی اور دوبارہ وہی کام
کریں گی اور ان کے لئے شدت سے عذاب کی خبر ہے۔ اس وقت مجھے چونکہ پورے حالات کا علم
نہیں تھا اس لئے میں نے کہا کہ ہو سکتا ہے پیپلز پارٹی بھی ملوث ہو اس کی مرکزی حکومت کیونکہ آئی جی
پولیس ان کا مقرر کردہ ہے۔ اور چونکہ جماعت چک سکندر پہ مظالم میں سب سے بڑا دخل پولیس کا تھا
جب تک پولیس نہیں آئی ہماری احمدی عورتوں نے دشمن کے چھکے چھڑائے ہوئے تھے اور بڑا بھاری
دباؤ تھا ان پر ۔ ان کو جرات نہیں تھی کہ گھروں کے قریب آسکیں اور صرف احمدی عورتیں مقابلہ کر رہی
تھیں چند ایک نوجوان تھے باقی چونکہ بوڑھے اور کمزور لوگ ہیں اکثر نو جوان ہجرت کر چکے ہیں اس
لئے مقابلہ ان بظاہر مردوں کا چند عورتوں کے ساتھ تھا لیکن پولیس نے آکر پھر خود تمام احمد یوں کو نہتا
کیا ۔ آٹھ زخمی عورتیں تھیں ان کو قید کیا گیا اور باقی احمدیوں کو بھی قید کر کے صرف چند ایسے لوگ پیچھے
د۔
گئے جو کسی طرح بھی مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔ پھر دشمن کو دعوت دی کہ جو کچھ ظلم کرنا ہے
کرو اور ظلم اور سفا کی کی حد یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے جہاد کے موقع پر بھی جہاں جائز دفاع ہے جو
صلى الله
عليه
ہدایات دی ہیں ان میں سے ہر ایک کی نافرمانی کی گئی بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ گئے۔ آپ نے فرمایا
عورتوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا، بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا ، کمزوروں اور بوڑھوں کو کچھ نہیں کہنا اور وہاں بظاہر یہ
اسلامی جہاد کرنے والوں کا حملہ عورتوں ، بوڑھوں اور بچوں پر تھا اور بچی بھی ایک شہید ہوئی اور مرد بھی بعض
شہید ہوئے لیکن اصل مقابلہ احمدی بوڑھوں ، بچوں اور عورتوں کا تھا جو ان کے مرد کہلانے والوں سے

خطبات طاہر جلد ۸
ہو رہا تھا۔
502
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
دوسرا پہلو یہ کہ سفا کی کہ حد یہ ہے کہ بڑے سے بڑے مظالم میں بھی جانوروں کو نہیں مارا
جاتا لیکن انہوں نے چن چن کے احمدی جانوروں کو مارا اور پھر ان کو آگیں لگا ئیں اور ان کے پنجر
ہمارے جو نمائندگان تھے پریس کے انہوں نے جا کر دیکھے اور انہوں نے تصویر میں شائع کی ہیں ۔ تو
جو سفا کی کی حد ہوتی ہے وہ اس تک پہنچ چکے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو نقشہ
کھینچا تھا کہ ایک جاہل وحشی قوم ہے جو میرے باغ پر حملہ کر رہی ہے، اس کو اجاڑنے کی کوشش کر رہی
ہے وہ تصویر بعینہ ان حالات پر صادق آتی ہے۔
اس لئے جو خدائی نصرت کے وعدے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم میں خبر تھی
کہ میں انتقام لوں گا اس کے پورا ہونے کے متعلق کوئی احمدی واہمہ بھی نہیں کر سکتا کہ نہیں ہوگا ۔ کوئی
دور کا بھی شک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ چودہ سو سال پہلے جو کلام نازل ہوا ہے حضرت محمد مصطفی پر
اس نے جو نقشہ کھینچے ہیں بعینہ ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے ان کو پورا ہوتے دیکھ لیا ہے۔ صرف
اب ہم نہیں کہہ رہے جب یہ حالات گزر چکے ہیں بلکہ ۱۹۴۵ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے قرآن کریم
کی اسی سورۃ کی تفسیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج تک امت مسلمہ میں یہ واقعات نہیں گزرے اور یہ
قرآن کریم کی دراصل پیشگوئی ہے اور یہ پیشگوئی جماعت احمدیہ کے اوپر پوری ہونے والی اور
جماعت احمد یہ کے گھر جلائے جائیں گے ، ان کے سامان جلائے جائیں گے اور دشمن بیٹھ کر تماشے
دیکھیں گے اور جب یہ اس فعل کو دہرائیں گے تب خدا کی پکڑ ان پر نازل ہوگی ۔
۱۹۴۵ء
لئے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ جب واقعہ ہو گیا تو تم نے اپنی طرف منسوب کر لیا۔
میں اس کا وہم و گمان بھی نہیں تھا جماعت کو اور حکومت بھی اس وقت غیر جانبدار حکومت تھی اور جو مرضی
انگریز کو کہیں اس میں انصاف ضرور تھا۔ ان حالات میں حضرت مصلح موعود کا قرآن کی تفسیر کر کے اتنی
وضاحت کے ساتھ آئندہ زمانے کے متعلق یہ بیان کرنا آپ وہ تفسیر پڑھیں تو آپ حیران رہ جائیں
۔ یوں لگتا ہے جو حالات گزرے ۱۹۵۳ء میں یا بعد میں ۔ اب وہ حضرت مصلح موعودؓ کے سامنے فلم کی
۔
صورت میں چل رہے تھے اور تفسیر صرف قرآن کریم کی اس سورۃ کی کر رہے تھے جس کی میں نے
پچھلے جمعہ میں تلاوت کی تھی ۔

خطبات طاہر جلد ۸
503
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
جو حالات بعد میں سامنے آئے مزید ان سے پتا چلتا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا کہ
مرکزی حکومت کا اس میں دخل نہیں ہے بلکہ خالصہ پنجاب کی مسلم لیگ کی حکومت کا جماعت اسلامی
کے ساتھ جوڑ ہوا ہے اور ان دونوں نے یہ سازش پکائی ہے با قاعد حکومت کی سطح پر اور اس ظلم میں
ڈی سی اور ایس پی پوری طرح شامل تھے اور مقامی ممبر پارلیمنٹ پنجاب کا وہ ان کو ہدایتیں دے رہا تھا
اور پنجاب کی حکومت کے احکامات ان تک منتقل کر رہا تھا۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ مسلم لیگ نے اس
بات کو دہرایا ہے اور ۱۹۵۳ء میں بھی وہی ذمہ دار تھی۔ ایک لمبا عرصہ قریباً چھتیس سال خدا تعالیٰ نے
اس جرم میں ان کو ذلیل و رسوا کیا اور اتنی بڑی پارٹی جو پاکستان کے قیام کا موجب بنی جس نے
سارے ہندوستان میں مخالفت پر فتح پائی۔ ہندوؤں اور سکھوں کی عظیم طاقت کو توڑ کر پاکستان بنانے
میں کامیاب ہوئی۔ احمدیت پر مظالم کے نتیجے میں ایسی ذلیل و رسوا ہوئی کہ یوں لگتا تھا کہ سیاست
سے اس کی ہمیشہ کے لئے صف لپیٹ دی گئی ہو لیکن جیسا کہ قرآن کی پیشگوئی سے پتا چلتا تھا ان کو
دوبارہ موقع ضرور ملنا تھا اور دوبارہ انہوں نے آزمائے جانا تھا اور اس آزمائش پر یہ پورے نہیں
اترے اور وہی جہالت ، وہی سفا کی ، وہی بے حیائی انہوں نے دوبارہ ظاہر کی جو اس سے پہلے ایک
دفعہ کر چکے تھے اور عجیب اتفاق ہے کہ اس وقت بھی جماعت اسلامی ان کے ساتھ تھی۔ یعنی نام نہاد
جماعت اسلامی جس کا اسلام سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں اور اب بھی وہی ہے ان کا کرتا دھرتا اور ان
کی مشیر ۔ تو حالات بعینہ اسی طرح دوبارہ ظاہر ہوئے ہیں۔
ایک اور چیز جو میں نے بیان کی تھی اس میں بھی درستی ضروری ہے۔ مجھے اس وقت یہ خیال
آیا تھا کہ چونکہ یہ عید کے موقع پر واقعہ ہوا ہے اور قربانی کی عید کے موقع پر ہوا ہے اور کیونکہ وہ عید اس
دن واقع ہوئی جس دن حضرت صاحبزادہ عبد الطیف صاحب کی عظیم شہادت واقعہ ہوئی اس لئے اس
میں خدا کی طرف سے جماعت کو کوئی پیغام تھا کہ تمہارے لئے ابھی قربانیوں کا دور باقی ہے اور ان
قربانیوں کا بدلہ ہم دیں گے تمہیں جزا کی صورت میں اور تمہارے دشمنوں کو سزا کی صورت میں کیونکہ
صاحبزادہ عبدالطیف صاحب کو شہید کرنے والوں پر خدا تعالیٰ نے پھر اپنی پکڑ ڈھیلی نہیں کی فوراً بعد بھی
ان کو عذاب میں ؟ اب میں مبتلا کیا اور آج تک جو افغانستان میں گزر رہا ہے یہ ساری ان کی وہی بد بختی ہے کہ
ایک عظیم الشان معصوم کو انہوں نے شہید کیا تھا۔

خطبات طاہر جلد ۸
504
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ ہو سکتا ہے اللہ معاف کرے پاکستان پر بھی ایسے ہی حالات
ہوں لیکن بعد میں جب میں نے مزید غور کیا اور طبیعت بھی دعا کی طرف مائل ہوئی کیونکہ دل نہیں
چاہتا کہ ہمارے وطن پر ویسے ہی حالات پیدا ہو جا ئیں تو مجھے یہ تسلی ہوئی کہ پاکستان سے خدا تعالیٰ کی
تقدیر یہ سلوک نہیں کرے گی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام الناس کا جہاں تک تعلق ہے وہ اس جرم میں
شامل نہیں ہیں۔ ہر جگہ جہاں بھی موقع ملا ہے پاکستان کے عوام الناس کو انہوں نے مولویوں کی
مخالفت کرتے ہوئے اس کی باتوں میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور باوجود اس کے کہ فوراً بعد یہ لوگ
کھاریاں پہنچے اور دیگر دیہات میں جا کر اشتعال کی کوشش کی انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ہم اس
ظلم میں تمہارے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔
اس طرح کثرت سے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ مظالم کے وقت ہمسایوں نے مدد کی۔
شہر کے لوگوں نے ہر طرح سے خیال رکھا۔ تو اس لئے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک سلوک کرنے
والوں کے ساتھ وہ سلوک کرے جو ان لوگوں سے ہوتا ہے جہاں قوم کی قوم کے دل سخت ہو چکے ہیں۔
تو ہمیں دعا بھی کرنی چاہئے اور امید بھی رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ظلم میں اس حد
تک بڑھنے سے روک دے گا جس کے بعد قوموں کی ہلاکت کے فیصلے کئے جاتے ہیں اور اس ملک کو
صلى الله
خدا تعالی آنحضرت ﷺ کے دین کی اشنا اشاعت کا از سر نو مرکز بنا دے گا۔
کہ
اب میں جماعت احمد یہ جاپان کو جاپان سے متعلق کچھ نصیحت کرنی چاہتا ہوں۔ جیسہ
میں نے اپنے دورے میں بیان کیا ہے مختلف مجالس میں پر یس کا نفرنسز میں یہ اتنی با اخلاق قوم ہے کہ
باوجود اس کے کہ میں نے بہت دنیا پھری ہے، بہت قریب سے دنیا کو دیکھا ہے آج تک میں کسی قوم
کے اخلاق سے اتنا متاثر نہیں ہوا جتنا جاپانی قوم کے اخلاق سے متاثر ہوا ہوں ۔ ان کے اندر سچائی
ہے، اور اتنی واضح ہے ان کی سچائی کہ شاید ہی کسی قوم میں اس کثرت سے سچ بولنے والے موجود ہوں
جتنی جاپانی قوم میں ہیں ۔ ان کے اندر باوجود دنیا کی عظیم بڑائیوں کے بڑے بڑے ممالک کو انہوں
نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پھر بھی انکسار موجود ہے اور یہ ایک بہت ہی بڑا خلق ہے جس کو اللہ
تعالیٰ ہمیشہ پیار اور محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
صلى الله
تکبر سے خدا کو نفرت ہے اور انکسار سے محبت ہے اور حضرت رسول اکرم ﷺ نے بار بار

خطبات طاہر جلد ۸
505
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے۔ تو خدا سچ ہے اور سچائی سے محبت کرتا ہے۔ اس قوم میں سچائی موجود ہے۔
خدا اپنی بڑائی کے باوجود اپنے ذلیل ترین بندوں پر بھی رحمت سے جھکتا ہے۔ یہ خدا کے انکسار کی ایک
شکل ہے اور اس قوم میں انسانی نقطہ نگاہ سے ہر قسم کے انکسار کی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ پھر یہ اپنے
معاملات میں صاف ہیں اور معصوم ہیں ۔ اعتماد کرتے ہیں کیونکہ یہ خود وعدوں کے سچے ہیں ۔ اس پہلو
سے بعض بد قسمت قوموں نے ان کو نقصان بھی پہنچایا اور یہاں آکر بد مثالیں بھی قائم کیں اور چونکہ وہ
لوگ اب اکثر مسلمان ممالک سے تعلق رکھتے تھے اس لئے اسلام کی بہت ہی گندی اور بھیانک تصویر
یہاں قائم کی گئی ہے۔
جماعت احمدیہ کا یہ فرض ہے ، آپ میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ یہ تینوں اخلاق جن کی
میں نے بات کی ہے ان سب میں آپ ان سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کے پیچھے ایک
عظیم الشان مذہب کی تعلیم ہے ۔ انہوں نے یہ اخلاق اپنے لمبے انسانی تجربے سے سیکھے ہیں۔ اس
لئے آپ کا فرض ہے کہ ان کی اسلام کی غلط تصویر کو اپنے اعلیٰ حسن اخلاق کے ذریعے مٹائیں اور اس
کی بجائے بہتر نقش ان کے دلوں پر جمائیں۔ یہی ایک رستہ ہے جس کے ذریعے جو گزشتہ مظالم کئے
گئے ہیں اسلام پر ان کی تلافی ہو سکے ۔
پھر خمینی کا قصہ، پھر دوسرے اس قسم کے معاملات، کچھ اوپر سے مغربی قوموں کا زبردست
پرو پیگنڈا۔ یہاں تو اسلام کی تصویر ایسی بھیانک بن چکی ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ کس طرح ان کے دل
صاف کئے جائیں۔ پس سوائے اس کے میرے نزدیک اور کوئی چارہ نہیں کہ احمدی ان اخلاق میں ان
سے آگے بڑھیں جن اخلاق میں یہ دنیا کے لئے نمونہ بن چکے ہیں اور حسن سلوک اور محبت اور پیار
سے ان کو سمجھائیں کہ اصل اسلام یہ ہے جو ہم تمہارے سامنے اپنے نمونہ سے پیش کر رہے ہیں۔
ایک اور چیز اس قوم کے متعلق میں نے محسوس کی ہے وہ حد سے زیادہ ذہین ہیں اور ذہانت
اور خلق جب دونوں مل جائیں تو اس کے نتیجے میں قوموں کو بہت بڑی عظمت حاصل ہو جاتی ہے۔ میں
آج پریس کے انٹرویو میں یہ ذکر ان سے کر چکا ہوں کہ میرے نزدیک آپ کی انڈسٹری کی کامیابی کی
بہت بڑی وجہ اعلیٰ اخلاق اور ذہانت ہیں۔ یہ دونوں جب صنعت میں اپنا جلوہ دکھاتے ہیں تو دنیا کی
دوسری قو میں اس صنعت کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔ اخلاق کی وجہ سے ان کے اندر یہ ہر وقت خواہش ہوتی

خطبات طاہر جلد ۸
506
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
ہے کہ دوسرے کو خوش کریں اور ذہین ہونے کی وجہ سے ان کو طریقہ معلوم ہو جاتا ہے کون سی باریکی
اختیار کریں کہ دوسرا خوش ہو جائے گا۔ ان کے کیمروں میں ، ان کی ویڈیوز میں ، ان کی کاروں میں
Digits جتنی بھی بنائی جاتی ہیں وہ اس اخلاق کی ذہانت کے ساتھ جو بندھن پیدا ہوتا ہے اس کے
نتیجے میں بنتی ہیں اور Digits کے معاملے میں یہ ساری دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں ۔ کوئی چیز جاپانی ہو
یہاں تک کہ ٹائلٹ میں بھی آپ چلے جائیں تو وہاں جاپانی ذہانت آپ کو دکھائی دے گی ۔ یہ چاہتے
ہیں کہ خوش کریں اور کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اور چونکہ ذہین ہیں اس لئے وہ رستہ سوچ لیتے ہیں کہ ہاں
یہ ہم کریں گے تو یہ آرام رہے گا اور آنے والا ، استعمال کرنے والا خوش ہوگا۔
یہ خلق باقی قوموں میں نہیں ہے۔ سخی ہیں ، اعلیٰ اخلاق بھی پائے جاتے ہیں انفرادی طور پر
لیکن قومی طور پر نہیں اور قومی طور پر ذہانت کا وہ معیار نہیں ہے جو جاپانی قوم میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے
ان کو کوئی دنیا کی قوم شکست نہیں دے سکتی ۔ اب اگلا قدم یہ ہے کہ اگر ذہین ہیں تو خدا کا سچا تصور اگر
پیش کیا جائے ، اگر مذہب کا ایسا تصور پیش کیا جائے جو عقلوں کو بھی مطمئن کرتا ہے تو یہ قو میں اس کو
قبول کرنے کے لئے پہلے سے تیار بیٹھی ہیں ۔ آدھی جنگ تو یہ جیت چکے ہیں یعنی اخلاق کی جنگ اور
عملی نمونہ سے یہ مسلمان ہو چکی ہیں اب اگلا قدم ہے خدا سے ان کا تعلق قائم کرنا وہ آپ کا کام ہے
آپ یہ تعلق قائم کروائیں اور اسلام کو جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں ایک نہایت ہی معقول دلائل سے بھرا ہوا
مذہب جو عقل اور منطق سے اپنی صداقت کو منوانے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس رنگ میں اگر آپ اسلام
کو ان کے سامنے پیش کریں تو چونکہ ذہین (Intelligent) تو میں ہیں یہ اس اسلام کو قبول کرنے
کے لئے تیار ہوں گی۔ اگر ایسا آپ نے نہ کیا تو ان کی اگلی نسلیں مذہب سے اور ان اخلاق سے بھی
دور ہٹ جائیں گی کیونکہ میں یہاں دیکھ رہا ہوں کہ مغربی قوموں کے بد اخلاق اور مادہ پرستی کے
اثرات جاپان میں ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ ان کی نئی نسلوں میں نہ صرف دہریت بڑی کھلم کھلا
آرہی ہے ، مذہب سے دوری بلکہ ان کی نئی نسلوں میں مغربی چمک دمک سے متاثر ہونے کے
رجحانات بڑھتے جارہے ہیں اور وہ گندی عادتیں جو وقتی لذت کی خاطر ان قوموں نے اختیار کی ہیں
کہ جس طرح بھی ہو اپنی حیوانی تمناؤں کو پورا کیا جائے اور چاہے اس کے نتیجے میں سوسائٹی درہم
برہم ہو جائے ، یہ رجحانات ان کی نوجوان نسلوں میں داخل ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ اس لئے اگر

خطبات طاہر جلد ۸
507
خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء
جماعت احمدیہ نے اس سے پہلے کہ یہ تو میں ان بدیوں کے ہاتھ میں فروخت ہو جائیں ان تک اسلام
کا سچا پیغام نہ پہنچایا تو ان کی آئندہ نسلوں کی حفاظت کی حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی ۔ ان بدیوں میں مبتلا
ہونے کے بعد جاپانی اخلاق کی حفاظت نہیں ہو سکتی ۔ ان کے ساتھ یہ تصادم رکھتی ہیں یہ بدیاں اور
جب یہ سرایت کریں گی تو آہستہ آہستہ ان کا پرانا معاشرہ ان کی ، ان کا روائتی حسن خلق ، ان کی ذہانت
تک بھی برے رنگ میں اس سے متاثر ہوگی ۔
اس لئے جماعت احمد یہ سے چونکہ انہوں نے حسن سلوک کیا ہے آپ کا فرض ہے کہ اس
حسن سلوک کا بہتر حسن سلوک سے جواب دیں اور ان کو تیزی کے ساتھ سچے مذہب کی طرف مائل
کریں اور خدا کی طرف مائل کریں اور اپنے نمونے سے بتائیں کے ہم اہل خدا ہیں ، ہم خدا والے
لوگ ہیں ، خدا ہماری دعاؤں کو سنتا ہے، ہم سے محبت رکھتا ہے ہماری باتوں کا جواب دیتا ہے اور یہ
نمونہ ایسا ہے جو تم بھی اپنی ذات میں دیکھ سکتے ہو ۔ ہم کسی دور کے خدا کی بات نہیں کر رہے۔ ایسے خدا
کی بات کر رہے ہیں جو تمہارے دل سے بھی زیادہ قریب ہے ۔ اس رنگ میں آپ ان کو خدا کے
قریب کریں تو مجھے یقین ہے کہ یہ اس مقصد کے لئے تیار بیٹھے ہیں اور اگر جاپان اللہ کے فضل سے
احمدی مسلمان ہو جائے تو دنیا میں عظیم تغیر بر پا ہو سکتے ہیں۔ اتنے عظیم الشان تغیر بر پا ہو سکتے ہیں کہ
آپ ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کس تیزی کے ساتھ دنیا میں عظیم انقلاب رونما ہوں گے۔
تو اس لحاظ سے اسلام کی محبت کا بھی یہی تقاضا ہے۔ ان قوموں کے حسن خلق کی جزا کا بھی
یہی تقاضا ہے کہ آپ سب جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں اپنے آپ کو ہرگز پاکستان کا نمائندہ نہ بنائیں
بلکہ خدا اور اسلام کا نمائندہ بنائیں۔ جہاں کہیں سے بھی آئیں خدا کے نمائندے کے طور پر آئیں اور
اپنی زندگی کو اس رنگ میں ڈھالیں جو خدا کے نمائندے کے لئے زیب دیتی ہو۔ اس کی شان کے
خلاف نہ ہو ۔ اللہ اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ ہی لوگوں میں سے خدا وہ خوش نصیب پیدا کرے
جوان قوموں کے دل فتح کرنے والے ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی