رسول اکرمﷺ کا اصل جہاد نصیحت کا جہاد ہے حضرت مسیح موعودؑ کی نفس امارہ کے خلاف جہاد کی عظیم تعلیم

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۸
664
خطبه جمعه ۶ را کتوبر ۱۹۸۹ء
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقرہ : ۱۹) یہ صُمٌّ بُكْمٌ عُنی ہیں ۔ یہ
بہرے اور گونگے اور اندھے ہو۔ وچکے ہیں۔ - فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ یہ نہیں لوٹیں گے ۔ بعض بعض لوگ غلطی
سے یہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ یہ فرما رہا ہے کہ قیامت کے دن یہ خدا کے سامنے نہیں جائیں گے حالانکہ
قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ ہر چیز خدا کی طرف لوٹائی جائے گی ۔ يَرْجِعُونَ سے یہاں مراد ہدایت
کی طرف لوٹنے کا معاملہ ہے۔ یہ لوگ نور اور روشنی کی طرف لوٹائے نہیں جائیں گے۔ ہر چیز دراصل
نور سے نکلی ہے۔ ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوا ہے۔ اپنی اس فطرت کی پاکیزہ حالت کی طرف نہیں لوٹائے
جائیں گے یہ مراد ہے۔ پس صم بكم کہہ کر آپ نے اس ساری حالت کا نقشہ کھینچ دیا ان
لوگوں کا جو نفس امارہ کے غلام ہوتے ہیں۔
اب آج کل کے علماء کو دیکھ لیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اور جماعت
احمد یہ پہ حملے کرتے ہیں ۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سب جانتے ہیں کہ سراسر جھوٹ سے کام لے
رہے ہیں۔ ہر احمدی کے اوپر جو مقدمہ بنایا جاتا ہے وہ سارا جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے، تمام گواہیاں جھوٹی
ہوتی ہیں اور تمام قصہ ہی جھوٹ کا بنایا ہوا ہوتا ہے۔ ایسے احمدی جو اس موقع پر موجود ہی نہیں ہوتے جو
جہاں کوئی جرم ہوا ہے یا جہاں کوئی واقعہ گزرا ہے ان کو دور دور نزدیک سے سمیٹ کر اس جگہ حاضر کر
دیتے ہیں اپنے بیانات میں اور جانتے ہیں کہ جھوٹ بول رہے ہیں اور اس کے باوجود مباہلے کر رہے
ہیں کہ ہم سچے ہیں اور تم جھوٹے ہو۔ دن رات جھوٹ بول رہے ہیں پتا ہی کچھ نہیں۔ یہ حالت اس
کے سوا ہو ہی نہیں سکتی کہ صم بکم ہو۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان دو
لفظوں میں ان کے سارے نقشہ کھینچ دیئے۔ ان بیچاروں کو اپنی حالت کی خبر ہی کوئی نہیں ۔ جو مرضی
کرتے پھریں ، قوم برباد ہو رہی ہے، ہر قسم کی برائیوں کا شکار ہو رہی ہے، جھوٹ ، زنا، فساد، ظلم،
سفا کی ، ایک دوسرے کو قتل کرنا، بچوں کا اغواء کرنا یہ ساری چیزیں ہو رہی ہیں لیکن اگر آنکھیں ہی نہ
ہوں دیکھنے والی یا کان سننے والے نہ ہوں تو کسی آدمی کو کیا پتا کہ کیا ہو رہا ہے۔ جہاں تک علماء کا تعلق
ہے ان کا یہی حال ہے۔ کوئی رد عمل نہیں ، بالکل خاموش اس طرح زندگی گزار رہے ہیں جس طرح
وہاں کچھ ہو ہی نہیں رہا صرف احمدیت ہو رہی ہے اور کچھ نہیں ہو رہا پس ان لوگوں کو آپ کیا ہدایت
دیں گے۔ یہ نفس امارہ کے پوری طرح غلام بن چکے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس

خطبات طاہر جلد ۸
کے بعد فرماتے ہیں :
وو
665
خطبه جمعه ۶ را کتوبر ۱۹۸۹ء
کچھ معلوم اور محسوس نہیں ہوتا کہ کدھر جا رہا ہے۔ امارہ جدھر چاہتا
ہے لے جاتا ہے“
اپنے نفس کے غلام بنے ہوئے ، اس کے ہاتھ میں نوکیلیں دیئے ہوئے ، جدھر وہ چاہتا ہے
ان کو ہانکی پھرتا ہے اور کچھ پتا ہی نہیں لگتا ان کو۔
” اس کے بعد جب اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے تو معرفت کی ابتدائی
حالت میں تو امہ کی حالت پیدا ہو جاتی ہے اور گناہ اور نیکی میں فرق کرنے لگتا
ہے۔ گناہ سے نفرت کرتا ہے مگر پوری قدرت اور طاقت عمل کی نہیں پاتا ۔
یہ وہ حالت ہے جس پر مومنین اپنی ابتدائی حالت میں پائے جاتے ہیں اور جماعت احمدیہ کی اکثریت
کی میں یہی حالت دیکھ رہا ہوں ۔ یہ نہیں کہ وہ گناہوں سے پاک ہو چکے ہیں سب سے پہلی نعمت جو
احمدیت عطا کرتی ہے وہ اپنے نفس کا شعور ہے۔ کثرت کے ساتھ لکھوکھہا کی تعداد میں ایسے احمدی
موجود ہیں جو باوجود اس کے کہ بعض پہلوؤں سے گناہوں میں ملوث ہیں لیکن گناہ کا شعور پیدا ہو چکا
ہے اور اپنے نفس کی معرفت کا شعور پیدا ہو چکا ہے۔ بے چین رہتے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ کسی
طرح ان گناہوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔ دعائیں کرتے ہیں اور دعاؤں کے لئے خط لکھتے ہیں۔
یہ لوامہ کی کیفیت ہے جو خوش نصیبوں کو ملا کرتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ایک دوسری جگہ کہ تم نے احمدیت میں
داخل ہو کر جو پایا ہے وہ یہ نہیں پایا کہ تم ہر طرح سے روحانیت سے سیراب ہو چکے ہو بلکہ احمدیت تمہیں
اس شفاف چشمے کے کنارے پر لے آئی ہے جہاں اگر تم آگے قدم بڑھاؤ اور ہاتھ آگے بڑھا کر چلو
بھر بھر کر پانی پینا چا ہو تو تمہیں اس بات کی توفیق مل چکی ہے لیکن یہ تمہیں خود کرنا ہوگا۔ اس لئے یہ نفس
تو امہ پیدا کرنا یہ ایمان کا پہلا کام ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے
جماعت کی بھاری اکثریت کو نفس لوامہ عطا ہو چکا ہے لیکن تو امہ ایک ایسا نفس نہیں جس پر آپ
ٹھہرے رہیں اور اس پر ٹھہرنے کے نتیجے میں آپ کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔ یہ ایک سفر کی عارضی منزل
ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :

خطبات طاہر جلد ۸
666
خطبه جمعه ۶ را کتوبر ۱۹۸۹ء
مگر پوری قدرت اور طاقت عمل کی نہیں پاتا۔ نیکی اور شیطان سے
ایک قسم کا جنگ ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ کبھی یہ غالب ہوتا ہے اور کبھی مغلوب ہوتا
ہے لیکن رفتہ رفتہ وہ حالت آ جاتی ہے کہ یہ مطمئنہ کے رنگ میں آجاتا ہے پھر
گناہوں سے نری نفرت ہی نہیں ہوتی بلکہ گناہ کی لڑائی میں یہ فتح پالیتا ہے اور ان
سے بچتا ہے اور نیکیاں اس سے بلا تکلف صادر ہونے لگتی ہیں۔ پس اس اطمینان کی
حالت پر پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے تو امہ کی حالت پیدا ہو اور گناہ کی
شناخت ہو۔ گناہ کی شناخت حقیقت میں بہت بڑی بات ہے جو اس کو شناخت
نہیں کرتا اس کا علاج نبیوں کے پاس نہیں ہے ۔ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ: ۸۲)
کیسا عظیم کلام ہے، کیسا عارفانہ کلام ہے۔ کوئی شریف النفس دنیا کا انسان اس تحریر کو پڑھ کر یہ نہیں کہہ
سکتا کہ کسی دجال کی تحریر ہے، خدا پر جھوٹ بولنے والے کی تحریر ہے۔ قرآن کی گہری معرفت کے نتیجے
میں یہ تحریر پیدا ہوئی ہے۔ اس کی جڑیں قرآن میں پیوستہ ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم نے جو فرمایا
صمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ، سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ
تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (البقرہ:۱۹) یہاں آنحضرت ا کو مخاطب فرما دیا۔ فرمایا اے محمد ! جو
نبیوں کا سردار ہے جس سے بڑی نبوت کسی کو عطا نہیں ہوئی یہ جو صُمٌّ بُكُم عُنی لوگ ہیں
تیرے لئے برابر ہے چاہے ان کو نصیحت کر چاہے نہ نصیحت کر یہ ایمان نہیں لائیں گے۔ تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ نبیوں کے پاس ان کا علاج نہیں اس کی بنیا د قرآن کریم میں
ہے۔ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ نبیوں کے سردار کے پاس بھی ان کا علاج نہیں ۔ جب تک اس
حالت سے نکل کر لو امہ کی حالت میں نہیں آتے اس وقت تک کوئی علاج ممکن نہیں ہے اور لوامہ کی
حالت میں آنے سے پہلے اپنے نفس کی بیداری ضروری ہے۔ اپنے گناہوں کا شعور ضروری ہے۔
فرمایا جو اس کو شناخت نہیں کرتا اس کا علاج نبیوں کے پاس نہیں ہے۔ نیکی کا پہلا دروازہ اسی سے کھلتا
ہے کہ اول اپنی کورانہ زندگی کو سمجھے اور پھر بُری مجلس اور بُری صحبت کو چھوڑ کر نیک مجلس کی قدر کرے۔
اپنی بد حالت کو پا تو لے کہ ہے کیا، اپنے نفس کی معرفت حاصل کرنا شروع کرے اور جب یہ شروع
کرے گا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بڑی لمبی منازل ہیں اس سفر میں ۔ ایک تہہ کے نیچے
صلى

خطبات طاہر جلد ۸
667
خطبه جمعه ۶ را کتوبر ۱۹۸۹ء
دوسرے گناہ کی تہہ نظر آئے گی دوسرے گناہ کے نیچے تیسرے گناہ کی تہہ نظر آئے گی۔ ظلمات کے
پر دے دکھائی دیں گے جو انسان کے نفس پر پڑے ہوئے تھے۔ پس جس کو خدا ئی کہتا ہے اس
سے مراد یہ نہیں ہے کہ ایک ہی پردہ ہے آنکھ پر جس کو آپ اُتار کر پھینک دیں تو نظر روشن ہو جائے
گی۔ عملاً بہت سے پردے ہوتے ہیں اور ہر عارف باللہ اس مضمون میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے تو اس
کی نظر تیز ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس کے ایک پردے کے پیچھے جب اس کو دوسرا اندھیرے کا پردہ
دکھائی دیتا ہے تو پھر اس کو دور کرتا ہے۔ پھر وہ تیسرے پر دے کو دور کرتا ہے یہاں تک کہ بالآخر تمام
پر دے جب صاف ہو جائیں تو وہ نفس مطمئنہ پانے والا وجود بن جاتا ہے۔ کامل روشنی کا وجود پھر اس
کی آنکھ کے سامنے کوئی میل باقی نہیں رہتی ۔ فرمایا:
پھر اول اپنی کورانہ زندگی کو سمجھے اور پھر بُری صحبت کو چھوڑ کر نیک
مجلس کی قدر کرے
یہ ایک بہت ہی ضروری بات ہے احمدیوں کے لئے جب ان کے دل میں پاک تبدیلی پیدا
ہو تو وہ لوگ جن کے دل میں پاک تبدیلی پیدا نہیں ہوتی طبعی طور پر ان کو چھوڑتے ہیں۔ ان کی مجلسوں
میں ان کو لطف نہیں رہتا۔ جب اپنی حالت گندی ہوتی ہے اور جہالت کی ہوتی ہے تو ایسی بد مجلسوں ہے
سے وہ لطف اٹھاتے ہیں جہاں تنقید میں ہو رہی ہیں جہاں تمسخر ہورہے ہیں، جہاں ٹھٹھے ہو رہے ہیں۔
پاک لوگوں پر گندی زبانیں کھولی جا رہی ہیں وہ بیٹھے رہتے ہیں مزے سے سنتے رہتے ہیں۔ جب
اپنے نفس کا حال ان پر روشن ہونے لگتا ہے، اپنی گندگیوں سے آگاہ ہونے لگتے ہیں تو گناہ سے وہ
نفرت پیدا ہوتی ہے جو ان کے اندر نیا شعور پیدا کر دیتی ہے پھر یہ مجلسیں ان کو اچھی نہیں لگتیں ، تکلیف ،
دینے لگ جاتی ہیں کیونکہ اپنے اندر بھی وہ ایسی ہی کمزوریاں پار ہے ہوتے ہیں جیسے کمزوریوں پر
دوسرے ٹھٹھہ اُڑاتے ہیں۔
” اس کا یہی کام ہونا چاہئے کہ جہاں بتایا جائے کہ اس کے مرض کا
علاج ہو گا وہ اس طبیب کے پاس رہے اور جو کچھ وہ اس کو بتاوے وہ اس پر عمل
کرنے کے لئے ہمہ تیار ہو۔ دیکھو بیمار جب کسی طبیب کے پاس جاتا ہے تو یہ
نہیں ہوتا کہ وہ طبیب کے ساتھ ایک مباحثہ شروع کر دے بلکہ اس کا فرض یہی

خطبات طاہر جلد ۸
668
خطبه جمعه ۶ را کتوبر ۱۹۸۹ء
ہے کہ وہ اپنا مرض پیش کرے اور جو کچھ طبیب اس کو بتائے اس پر یم اس کو بتائے اس پر عمل کرے۔
اس سے وہ فائدہ اٹھائے گا۔ اگر اس کے علاج پر جرح شروع کر دے تو فائدہ
کس طرح ہوگا ۔ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ : ۸۳ )
66
پس یہ ایک پہلو ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو ہمارے سامنے کھولا ہے
لیکن اس مضمون پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت کچھ تحریر فرمایا ہے اور کئی قسم کے علاج
ہمارے سامنے رکھے ہیں۔ پس جماعت احمدیہ کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی ایسی تحریروں کا مطالعہ کریں جن میں آپ بغیر کسی مد مقابل کے نفس امارہ کو مد مقابل
رکھ کر پاک نصیحتوں کے ذریعے ہمارا علاج کرتے ہیں اور آپ کا سچا ، اندرونی ، فطری حسن بے اختیار
چھلکنے لگتا ہے ان تحریروں سے اور ہر سعید فطرت انسان اس قطعی یقین تک پہنچ جاتا ہے کہ یہ شخص خدا کی
زبان سے کلام کرنے والا ہے۔ اس کا پیوند خدا کی ذات سے ہے۔ ان تحریروں کو پڑھ کر آپ نے اور
آپ کی اولاد میں نئی پاکیزگی پیدا ہو گی اور بدیوں سے مقابلے کی نئی طاقت عطا ہو گی۔ اللہ تعالیٰ اس
کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی