لا غلبن انا و رسلی کا وعدہ ضرور پورا ہوگا پاکستانی احمیوں کو مظالم پر صبر کرنے کی تلقین

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان میں احمدیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم، بدزبانی اور اشتعال انگیزی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے صبر، تقویٰ اور ضبط نفس کی تلقین فرمائی۔ آپ نے قرآن کریم اور انبیاء کرام خصوصاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے صبر کے تاریخی نمونوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ سچے مومنوں کا تمسخر اڑانا ہمیشہ کی سنتِ انبیاء کا حصہ رہا ہے۔ آخر میں حضور نے خدا تعالیٰ کے اپنے رسولوں کو غالب کرنے کے وعدے کا تذکرہ کرتے ہوئے احمدیوں کو قوم کے حق میں دعا کرنے اور تمام تر مصائب میں خدا کی ذات میں پناہ لینے کی نصیحت فرمائی۔

موضوعات: پاکستان میں مظالم، صبر و استقامت، انبیاء کی تاریخ، مومنوں کی آزمائش، خدا اور اس کے رسولوں کا غلبہ

خطبات طاہر جلد ۸
669
خطبه جمعه ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۹ء
لا غلبن انا و رسلی کا وعدہ ضرور پورا ہوگا
پاکستانی احمدیوں کو مظالم پر صبر کرنے کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔
لَتُبْلَوُنَّ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ
أوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا
وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ
( آل عمران: ۱۸۷)
پاکستان سے جو اطلاعیں مسلسل موصول ہو رہی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت احمد یہ
کے دشمنوں نے اپنی ایذاء رسانی کی مہم بہت زیادہ تیز کر دی ہے اور کثرت سے مختلف جگہوں سے جو
خطوط ملتے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ حد سے زیادہ بد کلامی اور بد زبانی کے ذریعے جماعت احمدیہ کے
صبر کو آزمایا جا رہا ہے۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی ایسا منصوبہ ہے کہ جس سے وہ سمجھتے ہیں کہ احمدی
نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے کوئی ایسی جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ
ان کو یہ بہانہ ہاتھ آجائے کہ گویا تشدد میں احمدیوں نے پہل کی ہے۔ اس کے بہت سے ایسے پہلو ہیں
جن کو جماعت احمدیہ کو خصوصاً پاکستان میں پیش نظر رکھنا چاہئے۔
حضرت اقدس مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں جب اس قسم کے حالات پیدا

خطبات طاہر جلد ۸
670
خطبه جمعه ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء
ہوئے تو آپ نے نصیحت فرماتے ماتے ہوئے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ دیکھو ! تمہاری بے صبری سے
کہیں باقی قوم کسی مصیبت میں گرفتار نہ ہو جائے اس لئے تمہارا انفرادی صبر دراصل ساری قوم کی
نمائندگی میں صبر ہے اور اس پہلو سے صبر کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ بعض مقامات پر
جماعت کے حالات نسبتاً طاقت کے ہیں اور وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے غیور اور طاقتور احمدی
نو جوان موجود ہیں کہ جب چاہیں وہ اپنے جذبات کو غالب آنے دیں اور یہ فیصلہ کر لیں کہ اب اس
کے بعد ہم مزید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہتک برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے اختیار
میں ہیں اور ان کا ان علاقوں میں رعب بھی ہے جب چاہیں وہ اپنے ذاتی بدلے اپنے مختصر دائرے
میں لے سکتے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے غالباً اسی امکان کے پیش نظر یا احتمال کو
پیش نظر رکھتے ہوئے یہ نصیحت فرمائی کہ جب بھی تم اپنے جذبات سے مغلوب ہو تمہیں یا درکھنا چاہئے
کہ تمہارے اور بھی بھائی بہن اور قوم کے دوسرے ایسے افراد ہیں جو کمزور ہیں اور ان کی ذمہ داری تم
پر عائد ہو گی ۔ اس لئے جہاں تک صبر کا تعلق ہے جماعت احمدیہ کو پہلے سے بڑھ کر صبر کا دامن تھام لینا
چاہئے اور اس کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے کہ مومن جب ہدایت پاتے ہیں تو ایک مضبوط کڑے پر
ہاتھ ڈال لیتے ہیں جس کے لئے ٹوٹنا مقدر نہیں ہے۔ پس صبر کے ساتھ بھی ایسا ہی تعلق قائم کریں
اور کسی قیمت پر اور کسی بد خلقی کے حد سے بڑھنے کے نتیجے میں بھی آپ اپنے صبر کو زخمی نہ ہونے دیں۔
دوسرا پہلو یہ ہے کہ بعض جگہ جماعت کے نوجوان بے چینی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے
ہیں اتنی دیر ہوگئی یہ لوگ بد کلامی میں حد سے بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور ظلم پر ظلم توڑتے ہیں اور پھر
اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی گستاخیاں کرتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ
دیکھو ہم سچے ہیں ہم نے سب کچھ کر لیا جو تمہارے خلاف کیا جا سکتا ہے اور تمہاری مددکو تمہارا کوئی خدا
نہیں آیا۔ یہ دلیل دے کر وہ اور زیادہ ان کے دلوں پر چر کے لگاتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ
جماعت احمد یہ پاکستان کو غیر معمولی استقامت عطا فرمائی گئی ہے اور مذہب کی تاریخ میں کم ایسے
واقعات ملتے ہیں جہاں اس طرح ح وسیع پھیلے ہوئے علاقے میں لکھوکھہا خدا کے بندوں کو اس قدر
مستقل مزاجی کے ساتھ صبر اور استقامت کی توفیق ملی ہے۔ یہ خدا کا غیر معمولی فضل ہے لیکن اس کے
با وجود کچھ کمز و طبیعتیں ہوتی ہیں کچھ ایسے مزاج ہوتے ہیں جو وساوس کا شکار ہو جایا کرتے ہیں ۔

خطبات طاہر جلد ۸
671
خطبه جمعه ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۹ء
پس ایسے ہی بعض لوگ جو مجھے خطوں میں یہ باتیں لکھتے ہیں کہ ہم کیا کریں اور اس کا کیا
جواب دیں ہمارا دل شدید بے چین ہے۔ کیونکہ یہ لوگ ایک تو ظلم کرتے ہیں اس سے اوپر پھر ایسی
باتیں کرتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ ہم ۔ یہ ہم مباہلہ جیت گئے ہیں دیکھ لو ۔ کیونکہ ہم گند بک رہے ہیں اور
اس کے مقابل پر خدا تعالیٰ ہمیں کوئی سزا نہیں دے رہا۔
اس کا اصل جواب تو اس تاریخ میں مضمر ہے جو قرآن کریم نے ہمارے لئے محفوظ فرمائی ہے
اور بکثرت گزشتہ انبیاء کی تاریخ کو دہراتے ہوئے خدا تعالیٰ بار بار ایسی قوموں کے حالات کو ہمارے
سامنے پیش کرتا ہے جنہوں نے بعینہ یہی رویہ اختیار کیا جو آج جماعت احمد یہ کے مخالفت اختیار کر
رہے ہیں اور اسی قسم کے انہوں نے بلند بانگ دعاوی بھی کئے کہ ہم دیکھ لو خدا کی غیرت کو للکار رہے
الله
ہیں تم پہ ظلم پر ظلم کرتے چلے جارہے ہیں اور اس کے باوجود تم مغلوب ہو اور ہم غالب ہیں۔
اس قسم کی تاریخ قرآن کریم میں آدم سے لے کر آنحضرت ﷺ کے زمانے تک کے
واقعات کی محفوظ فرمائی اور مومنوں کو بارہا اس کی طرف متوجہ کیا۔ اس تاریخ میں جو بنیادی طور پر سبق
دیا گیا ہے وہ تو صبر ہی کا ہے لیکن اس کے علاوہ خدا تعالیٰ کے طرز عمل اور خدا تعالیٰ کی سنت پر بھی روشنی
ڈالی گئی ہے۔ اس دور میں اسے سمجھنا بہت ہی ضروری ہے ورنہ ہو سکتا ہے کہ دماغ بہک جائیں اور غلط
نتیجے نکالا کریں۔
جس آیت کی میں نے تلاوت کی ہے یہ آل عمران کی ۱۸۷ آیت ہے۔ اس میں مومنوں کو متنبہ
کرتے ہوئے فرمایا گیا لتُبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ تم ضرور آزمائے جاؤ گے
اپنے مالوں کے نقصان کے ذریعے بھی اور جانوں کے نقصان کے ذریعے بھی اور صرف اسی پر دشمن
بس نہیں کرے گا تمہارے مال لوٹے گا ، تمہارے اموال کو جلائے گا یا نقصان پہنچائے گا اور تمہاری
جانیں تلف پر تلف کرے گا اور اس کے بعد وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ
مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرً ا ضرور تمہیں بڑی شدت کے ساتھ ان
لوگوں کی طرف سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور ان لوگوں کی طرف سے جو در حقیقت مشرک
ہو چکے ہیں شدید تکلیفیں پہنچائی جائیں گی زبان کے ذریعے بھی۔ وَلَتَسْمَعُنَّ کا مطلب ہے تم
سنو گے ان سے تکلیفیں تم ان کی طرف سے نہایت تکلیف دہ اور دل آزار باتیں سنو گے۔

خطبات طاہر جلد ۸
672
خطبه جمعه ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۹ء
وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ ہماری نصیحت یہ ہے کہ اگر تم
صبر کرو اور تقوی اختیار کرو تو یقین یا درکھو کہ یہ بہت ہی عظیم خوش نصیبیوں میں سے ایک خوش نصیبی ہے۔
یہاں امور سے متعلق امور کا معنی یہاں باتیں نہیں بلکہ غیر معمولی نصیب ہے۔ تو یہ بات ہر
ایک کے مقدر میں نہیں یہ غیر معمولی عظیم مقدر رکھنے والے لوگوں کو توفیق ملتی ہے کہ وہ پہلے اپنے اموال یہ غیر
لٹائیں پھر جانوں کا نقصان دیکھیں پھر اس سے اوپر ان شیخی بگار نے والے بد تمیز لوگوں سے نہایت
ہی دل آزار باتیں سنیں اور اس کے باوجو د صبر کریں۔
اس آیت کی طرف خصوصیت سے میری توجہ اس لئے مبذول ہوئی ہے کہ آج بھی چک سکندر کے
ایک مظلوم کی طرف سے مجھے خط ملا جس میں یہی باتیں بیان ہوئی تھیں اور اس نے لکھا کہ ہمارے
سامنے ہمارے اموال لوٹے گئے ، ہمارے گھر جلائے گئے ، ہمارے مویشی ہلاک کئے گئے اور ہماری
جانیں تلف کی گئیں اور اس کے بعد اب مسلسل وہاں اتنا گندا چھالا جا رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے خلاف اتنی گستاخی کی جا رہی ہے کہ دل پھٹتا ہے اور طبیعت میں حوصلہ نہیں رہتا
ہمت نہیں رہتی کہ ان باتوں کو برداشت کر سکیں اور اس ضمن میں انہوں نے لکھا کہ جب سے نبوت کی
تاریخ کا ہمیں علم ہے اس سے پہلے کبھی کسی قوم کے ساتھ ایسی زیادتی نہیں کی گئی اور اس سے پہلے کبھی
انبیاء کی ایسی بے عزتی اور گستاخی نہیں کی گئی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ در حقیقت انسان اپنے محدود
دائرے میں رہتے ہوئے اپنی دنیا کو باقی سب دنیا پر غالب سمجھ لیا کرتا ہے ، اپنی کا ئنات کو ساری
کائنات سمجھ لیتا ہے اس لئے لکھنے والے کی نہ تو تاریخ پر نظر ہے نہ قرآن کریم کی ان آیات پر نگاہ ہے
اصلى الله
عروسه
جس میں ایسی انبیاء کی تاریخ کے حوالے دئے گئے ہیں، نہ حضرت اقدس محمد مصطفی علی کے ساتھ
دشمنوں نے جو سلوک کیا اس پر تفصیلی نگاہ ہے۔ اسی قسم کا ایک سوال آنحضرت ﷺ سے بھی کیا گیا تھا۔
صلى الله
مکہ کے تیرہ سال جو انتہائی اذیت کے ساتھ تھے اور قوم نے گستاخی کی حد کر دی تھی اور تمام حدیں
پھلانگ دی تھیں در حقیقت ۔ ایسے موقع پر حضرت رسول اکرم ﷺ کے ایک صحابی جو بڑے غیور تھے
اور اسلام لانے سے پہلے بے حد معزز تھے انہوں نے حضور اکرم ﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول الله !
صلى الله
علي
اب تو معاملہ حد برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ ہم لوگ جو اسلام سے پہلے معزز تھے ہمیں انتہائی ذلیل
کیا جا چکا ہے ۔ ہم جو یہ برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ کوئی میلی آنکھ سے ہماری طرف دیکھے۔ اب ہم ہر

خطبات طاہر جلد ۸
673
خطبه جمعه ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء
صلى الله
قسم کے ظلم اور سفا کی کو برداشت کرتے ۔ تے چلے جارہے ہیں اور اس پر مسلسل ہماری تخفیف کی جارہی ۔ رہی ہے،
ہمیں بے عزت کیا جا رہا ہے، ہمیں رسوا کیا جا رہا ہے۔ آخر کب تک ہم ان باتوں کو برداشت کرتے
چلے جائیں جا ۔ آنحضرت ﷺ نے جواب دیا کہ دیکھو! تم میرے میرے غلام غلام ہو ہو ۔ ۔ تم سے پہلے ایسی ایسی قو قوم میں تھیں
جنہوں نے اپنے انبیاء اور ان کے ماننے والوں سے ایسا ظالمانہ سلوک کیا کہ ابھی تم نے وہ باتیں نہیں
دیکھیں اور وہ سلوک یہ تھا کہ لوہے کے آنکڑوں سے ان کی چمڑیاں ادھیڑ دی گئیں ، ان کی کھالیں ادھیڑ
دی گئیں اور ان کے سروں کو آروں کے ساتھ چیرتے ہوئے دو نیم کر دیا گیا لیکن ان لوگوں نے خدا کی
خاطر صبر کیا اور اُف نہیں کی ۔ کیا تم جو میری طرف منسوب ہوتے ہو اس صبر کا نمونہ نہیں دکھا سکتے ۔
الفاظ یہ نہیں لیکن تاریخ میں اسی مضمون کا واقعہ ہمیشہ کے لئے انمٹ حروف میں ثبت ہو چکا ہے اور
آنحضرت ﷺ کی اس نصیحت کا ایسا گہرا ان کے دل پر اثر پڑا کہ وہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد پھر بھی
میرے دل میں اُف کا خیال تک نہیں آیا۔
الله
عروسه
اس دردناک دور میں
پس ہم بھی تو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی غلاموں ہی میں سے اس دردنا
سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں بھی وہی نمونہ دکھانا چاہئے جو محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں کو زیبا ہے جو زیب
تھے۔
دیتا ہے ان کو جو محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کے غلام کہلانے کی خاطر یہ سارے دکھ برداشت کر رہے۔
پس قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ تم سے پہلے بھی ایسا ہوا ہے اور تم سے بھی ایسا ہی ہوگا ۔ وہ لوگ جن کو تم سے
پہلے کتاب دی گئی وہ لازماً تمہیں دکھ پہنچائیں گے اور کسی بات پر ٹھہریں گے نہیں۔ ہر ظلم کے بعد ایک
اور ظلم کی راہ تلاش کرتے چلے جائیں گے اس ضمن میں حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ سے جو سلوک مکہ کی
گلیوں میں ہوا کرتا تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے سورۂ الانبیاء کی ۳۷ ویں آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : تھا کاذکر
وَإِذَا رَاكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا
أَهْذَا الَّذِي يَذْكُرُ الهَتَكُمْ وَهُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمَنِ
هُمْ كُفِرُونَ (الانبياء: ۳۷)
صلى الله
کہ اے محمد ﷺ جب یہ لوگ تجھے دیکھتے ہیں جن لوگوں نے کفر کیا ہے تو سوائے اس کے کہ تجھ سے
ٹھٹھہ کریں اور تجھے مذاق کا نشانہ بنائیں اور کچھ نہیں کر سکتے ۔ اهْذَا الَّذِي يَذْكُرُ الهَتَكُمْ يه
وہ شخص ہے دیکھو ذرا اس کی حالت تو دیکھو یہ باتیں کرتا ہے تمہارے معبودوں کے متعلق ہے۔ کیسا تحقیر

خطبات طاہر جلد ۸
674
خطبه جمعه ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء
صلى الله
کا جملہ ہے؟ کس قدر شدت کے ساتھ تذلیل کی جارہی ہے؟ اور إِذَا رَاكَ کے مضمون سے یہ بات
رت اقدس محمد مصطفی ملکہ کی جس گلی سے گزرتے تھے ظاہر ہوتی ہے کہ روز مرہ کا یہ دستور تھا ۔ حضرت اق
آپ سے یہی سلوک ہوا کرتا تھا اور تیرہ سال تک مسلسل یہ سلوک ہوتا رہا ہے آپ نے تو اُف نہیں کی،
آپ نے تو خدا سے شکوہ ؟ خدا سے شکوہ نہیں کیا۔ خدا نے اس تذب تذلیل کو دیکھتے ہوئے ان لوگوں ؟ پر تو بجلی نہیں گرائی جو پر تو
حضرت اقدس محمد مصطفی علی پر بجلیاں گرایا کرتے تھے جن کی خاطر کا ئنات کو پیدا کیا گیا۔
اس لئے آج اس سے مختلف سلوک خدا کا آپ نہیں دیکھیں گے۔ وہی سلوک ہوگا جو اس سے
پہلے خدا قوموں سے کرتا چلا آیا ہے اور اگر آپ کی آنکھیں کھلی ہیں تو آپ وہ سلوک دیکھ سکتے ہیں کہ ہو
رہا ہے اور ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ قوم کی آنکھیں کھلیں یا یہ قوم زندہ رکھنے کے لائق نہ مجھی جائے ۔
پھر قرآن کریم ایک عمومی مضمون بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے :
وَمَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُ ونَ
كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
(الحجر: ۱۳۱۲)
کہ ان کے پاس کبھی کوئی رسول نہیں آیا یا آتا إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ مگر یہ بد بخت ہمیشہ اس
سے تمسخر کیا کرتے ہیں ۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اگر تمسخر کرتے ہیں تو خدا کے ہر پاک
بندے کے ساتھ یہی سلوک کیا گیا ہے اور یہ آپ کی صداقت کی نشانی ہے نہ کہ جھوٹا ہونے کی نشانی
وہ لوگ جو گند اچھالنے والے ہیں وہ ان لوگوں سے جا ملتے ہیں جو تاریخ میں انبیاء کے مقابل پر
کھڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ، ان بروں میں جاکے شامل ہو جاتے ہیں اور انبیاء کا گر وہ ہمیشہ آپ
کو وہی دکھائی دے گا جو مظلوم ہے جس کے خلاف زبانیں دراز کی جا رہی ہیں، گندا چھالے جارہے
ہیں، ہر قسم کی بکواس کی جارہی ہے، ہر قسم کی ذلت اور رسوائی ان پر ٹھونسی جا رہی ہے اور یہ یک طرفہ
مضمون چلتا چلا جاتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے خدا اپنے انبیاء کی غیرت کے معاملے میں بے حس
ہو چکا ہے لیکن خدا بے حس نہیں ہوا کرتا ہے ہوا کرتا خدا کا جواب ہمیشہ بالآخران لوگوں پر غالب آیا کرتا ہے اور یہ
ہے۔
۔

خطبات طاہر جلد ۸
675
خطبه جمعه ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۹ء
قو میں خود ہمیشہ کے لئے تاریخ میں تمسخر کا نشانہ بن جایا کرتی ہیں ۔
ایسے لوگوں کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ قیامت کے دن ان کے ساتھ جو معاملہ ہوگا اس
میں ان کی بازی الٹا دی جائے گی۔ اس وقت مومن ان کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح دنیا میں یہ
مومنوں کو دیکھا کرتے تھے اور فرمایا دنیا میں ان کا کیا حال تھا: إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوْا مِنَ
الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ (المطففين (۳۰) صرف انبیاء ہی سے نہیں بلکہ ہر اس شخص سے یہ مذاق
کیا کرتے تھے جو ایمان لے آیا۔
پس آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو ہم میں نہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام پر ایمان لانے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہو رہا ہے جو سلوک انبیاء کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
قرآن کریم نے مومنوں کا ذکر بطور خاص فرمایا ہے انبیاء کا نہیں اِإِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا یقینا وہ لوگ
جو مجرم ہوئے كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ وہ ہمیشہ ایمان لانے والوں سے تمسخر
کیا کرتے تھے۔ وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَرُونَ (المطففین: ۳۸) جب وہ ان کے پاس سے
گزرتے تھے تو آنکھیں مٹکاتے تھے اور آنکھیں مارتے تھے ( جس کو کہتے ہیں ) اور ایک دوسرے کو
اشارے کیا کرتے تھے کہ دیکھو جی یہ مرزائی، یہ قادیانی، یہ بد بخت لوگ کیا ان کا حال ہو گیا ہے آج۔
وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ اور جب وہ گھروں میں لوٹتے تھے تو گھر
میں لوٹ کے یہ باتیں کیا کرتے تھے۔ بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اور بڑے بڑے مذاق اڑاتے تھے کہ
آج ہم نے دیکھا ہے رستے میں چلتا ہوا ایک شخص کسی طرح مفلوک الحال، بے نفس، بے یارو مددگار اور
ہم اس کے اوپر یہ باتیں سناتے رہے اور اس کو کوئی اختیار نہیں تھا کہ وہ جوابا ہمارے متعلق کوئی زبان کھول
سکتا۔ وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَؤُلَاءِ لَضَالُّونَ (المطففین (۳۳) اور یہ باتیں کر
کے ان باتوں کو اپنی صداقت کا نشان بتاتے ہیں اور یہ بتایا کرتے تھے کہ دیکھو ہم نے یہ سب کچھ کیا،
ہم سچے اور یہ جھوٹے نکلے ۔ یہ گمراہ لوگ ہیں ۔ جن کے خلاف ہم یہ یہ زیادتیاں کر رہے ہیں اور ان کی
کچھ پیش نہیں جا رہی ۔
آج پاکستان میں یہی صداقت کا نشان یہ لوگ آج پیش کر رہے ہیں جو کل ان کے کذب
اور ذلت کے نشان بن کے قیامت کے دن ان کے سامنے پیش کیا جائے گا لیکن قیامت کس نے

خطبات طاہر جلد ۸
676
خطبه جمعه ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۹ء
دیکھی ہے۔ بے چین اور مضطرب لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ مرنے کے بعد جو ہو گا دیکھا جائے گا اس
دنیا میں بھی تو خدا ہمیں کچھ دکھائے۔ میں ان کو بتاتا ہوں کہ اس دنیا میں بھی خدا ان کو دکھاتا ہے اور
ہمیشہ دکھاتا چلا آیا ہے۔ صرف ان کی آنکھیں کھلنی چاہئیں اور ہوش کی اور بصیرت کی آنکھوں سے اگر وہ
دیکھیں تو خدا تعالیٰ کا سزا جزا کا قانونم قانون مستقل جاری و ساری رہتا ہے اور خدا کی تقدیر ہر وقت
متحرک رہتی ہے۔
عملاً
جب سے پاکستان میں جماعت احمد یہ کے متعلق قوم نے بالعموم یہ رویہ اختیار کیا ہے اور
جب سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف تمسخر اور تضحیک میں یہ سب حدیں
پھلانگ چکے ہیں اس وقت سے ان کی تاریخ کا مطالعہ کریں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ جنہوں
نے احمدیوں کے امن لوٹے ان کے اپنے گھروں کے امن اٹھ چکے ہیں ۔ جنہوں نے احمدیوں کی
جانوں سے کھیلنا جائز سمجھا روز مرہ ان کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ جنہوں نے احمدی عورتوں کی
چادر اتارنے کی کوشش کی ان کی اپنی عورتوں کی چادریں اتاری جارہی ہیں ۔ کوئی پاکستان کا علاقہ نہیں
اس وقت جسے آپ مامون کہہ سکیں۔ ہر جگہ سے امن اٹھ گیا ہے اور اٹھتا چلا جا رہا ہے۔ بچے اغوا ہو
رہے، ہیں، عورتوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں۔ ہر قسم کے جرائم آزاد ہو چکے ہیں اور حکومت جانتے
ہوئے اور دیکھتے ہوئے اپنے آپ کو بے دست و پاتی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعو
الصلوۃ والسلام کی عزت پر حملے کئے انہوں نے یہ بات پیش نظر نہیں رکھی کہ یہ لوگ شعائر اللہ ہوتے
ہیں۔ یعنی وہ خدا کے بھیجے ہوئے بندے شعائر سے تعلق رکھتے ہیں جو اللہ کے شعائر ہیں اور اس کے
مقابل پر دنیا نے بھی بعض شعائر بنائے ہوئے ہوتے ہیں۔ خدا کے شعائر دنیا کو دکھائی نہیں دیتے اور
ان کی بے حرمتی میں وہ اپنے آپ کو آزاد سمجھتے ہیں اور بے باک ہو جاتے ہیں مگر پھر ان کے شعائر پر
بھی ان کے سامنے حملہ کیا جاتا ہے اور وہ اسی طرح بے بس ہوتے ہیں۔
آج پاکستان میں یہ بات بھی ہو رہی ہے۔ کوئی چیز جو پاکستان کی نظر میں شعائر سے تعلق
رکھتی ہے آج پاکستان میں محفوظ نہیں رہی۔ کسی عورت کی حرمت محفوظ نہیں، کسی بچے کی حرمت محفوظ
نہیں، پاکستان کے جھنڈے کی حرمت محفوظ نہیں ، اول سے لے کر آخر تک ایک ایسی خوفناک حالت
جس طرح ان قوموں کے نشان ہوا کرتے ہیں جو مٹنے کے کنارے پر پہنچے ہوئے ہوں لیکن یہ

خطبات طاہر جلد ۸
677
خطبه جمعه ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء
ہمارے لئے اطمینان کا موجب نہیں ہونا چاہئے ، ہمارے لئے بے چینی کا موجب ہونا چاہئے ۔
یہ باتیں میں اس لئے بتا رہا ہوں کہ آپ پہلے سے بڑھ کر اس قوم کے لئے دعائیں کریں
یہ بات سمجھنے کے بعد کہ خدا تعالیٰ آپ کے حال سے غافل نہیں ہے، یہ بات سمجھ لینے کے بعد کہ خدا کی
تقدیر حرکت میں آچکی ہے اور روز بروز وہ تقدیر اپنے غلبہ کی طرف بڑھ رہی ہے اور بالآخر خدا کا یہ
قانون لازما جاری ہوگا کہ : لَأَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِي (المجادلہ:۲۲) خدا نے اپنے اوپر فرض کر لیا ہے
کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب آئیں گے یہ ہو نہیں سکتا کہ دنیا کی طاقتیں ہمیں مغلوب کر دیں۔
پس جب میں نے کہا کہ خدا کی تقدیر غلبہ کی طرف بڑھ رہی ہے تو مراد میری اسی آیت کی
طرف اشارہ کرنا تھا کہ خدا کی تقدیر ہمیشہ غلبہ کی طرف بڑھا کرتی ہے لیکن اس کے غلبہ کی طرف
بڑھنے کے دو معنی ہوا کرتے ہیں ۔ ایک یہ کہ قوم بالآخر اس پیغام سے مغلوب ہو جاتی ہے، اس کو سمجھ
لیتی ہے، اس کی عزت اور توقیر کرتی ہے اور اپنے پچھلے عمل پر پچھتاتی اور پشیمان ہوتی ہے اور بالآخر حق
کو قبول کر لیتی ہے۔ ایک غلبہ کا یہ معنی ہے اور ایک غلبہ کا یہ معنی ہے کہ وہ قوم دن بدن خدا کی تقدیر کے
نیچے پستی چلی جاتی ہے اور اس دوران اگر پھر بھی وہ عقل اور ہوش کے ناخن نہ لے تو صفحہ ہستی سے مٹا
دی جاتی ہے۔
ان دوغلبوں کے سوا مذہب کی تاریخ میں ہمیں اور کوئی شکل دکھائی نہیں دیتی ۔ تمام انبیاء
گزشتہ کی تاریخ کا مطالعہ کر لیں تو ان میں سے ایک بات ضرور ہو کر رہی ہے یا ان قوموں کے تکبر مٹ
گئے اور انہوں نے عاجزانہ طور پر اپنے آپ کو خدا کے حضور پیش کر دیا یا ان قوموں کے وجود صفحہ ہستی
سے مٹا دئے گئے اور پھر ان کا نام و نشان صرف تاریخ کے صفحات میں ملتا ہے اور وہ بھی حسرت کے
ساتھ ۔ جیسا کہ قرآن میں فرمایا: يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ (رئیس: ۳۱) دیکھو ان بندوں پر کیسی
حسرت ہے۔ اگر وہ قو میں غالب آتیں تو وہاں حسرت کا مضمون اطلاق نہیں پا سکتا تھا۔ مراد یہ ہے کہ
یہ استہزاء کرنے والے ہمیشہ مغلوب ہوئے ہیں ۔ اس لئے یا تو پھر بعد میں دیر میں آتے ہیں اور
شرمندہ ہوتے ہیں اور پچھتاتے ہیں اور روتے ہیں اور گریہ وزاری کرتے ہیں اور استغفار سے کام
لیتے ہیں اور یا پھر خودان کی عظمتیں مٹا دی جاتی ہیں۔
پس ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ خدا ہمیں وہ نشان دکھائے جو دلوں کے غلبہ کا نشان ہے اور

خطبات طاہر جلد ۸
678
خطبه جمعه ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۹ء
ہماری اس قوم کو ایمان لانے والوں میں شامل کرلے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی
زمانے کے متعلق غالباً میرا تو یہی یقین ہے کہ اسی زمانے کے متعلق فرمایا ہے خدا کرے کہ یہ بات ہم
اپنی آنکھوں سے پوری ہوتی دیکھ لیں ۔
ه
امروز قوم من نه شناسد مقام من
روزی به گریه یاد کند وقت خوشترم
در نمین فارسی فارسی:ااا) : ۱۱۱)
کہ میری اس قوم نے آج میرے مقام کو نہیں پہچانا اور ظلم اور تعدی میں حد سے بڑھ چکی ہے لیکن ایک دن
آنے والا ہے کہ میرے خوش تر وقت کو حسرت سے یاد کیا کریں گے کہ کاش ہم اس زمانے میں ہوتے۔
پس خدا کرے کہ یہ دوسرا وقت ہم اپنی آنکھوں سے آتا ہوا دیکھ لیں اور اس قوم پر خدا کی
تقدیر اپنے فضل کے ساتھ غالب آئے ، اپنی رحمتوں کے ساتھ غالب آئے ، ہدایت ان پر غلبہ پالے
اور ان کے دلوں کی سب کجیاں دور ہو جائیں اور وہ تقدیر ہم اپنی آنکھوں سے پوری ہوتی نہ دیکھیں
یعنی خدا فضل فرمائے اور ہمیں اس دکھ سے بچائے کہ اس قوم کو خدا کی تقدیر کی چکی کے اندر پیتے ہوئے
دیکھیں اور پارہ پارہ ہوتے ہوئے دیکھیں یہاں تک کہ صفحہ ہستی سے ان کا نشان مٹا دیا جائے ۔ اس
وقت قوم کی جو حرکتیں ہیں وہ اسی طرف جا رہی ہیں اور شدید بے چینی کے ساتھ دعا کی ضرورت ہے۔
بار بار کی نصیحتوں کے باوجود یہ لوگ باز نہیں آئے اور پشیمان نہیں ہوئے لیکن اس کے باوجود جہاں
تک میں نے جائزہ لیا ہے کچھ دبے دبے آثار پشیمانیوں کے بھی ظاہر ہو رہے ہیں اس لئے معاملہ
بالکل یک طرفہ بھی نہیں ۔ قوم میں بالعموم جب آپ کرید کر دیکھتے ہیں تو ایسے شریف النفس آدمی
دکھائی دیتے ہیں جو اس بات کو اٹھانے لگ گئے ہیں، اپنی آواز کو دبانے کی بجائے بعض دفعہ اپنے
ماحول میں یہ بات سنانے لگ گئے ہیں کہ دیکھو یہ ظلم ہو رہا ہے اور اسی ظلم کے نتیجے میں خدا ہم سے
ناراض ہے۔ یہ زیادہ دیر تک بات چلنے والی نہیں اور یہ آواز چھوٹے طبقوں میں بھی اٹھ رہی ہے اور دنیا
کے لحاظ سے بڑے طبقوں میں بھی اٹھ رہی ہے اور صاحب اقتدار لوگوں میں بھی رفتہ رفتہ اس بات کا
شعور پیدا ہو رہا ہے۔
پس اگر کوئی امید کی کرن ہے تو وہ اسی شعور میں ہے۔ اس لئے دعاؤں سے اپنی قوم کی مدد

خطبات طاہر جلد ۸
679
خطبه جمعه ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء
کریں کہ خدا اس شعور کی روشنی کو صبح صادق کی روشنی بنادے جس کے بعد دن چڑھ جایا کرتا ہے۔ جس
کے بعد اندھیرے اور روشنی میں پھر کوئی اشتباہ باقی نہیں رہا کرتا ۔ اس طرح اس قوم پر یہ بات روشن ہو
جائے کہ خدا کی ناراضگی کے نتیجے میں خود یہ اپنے ہی قوم اور اپنے وجود کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور
اپنی ان کی بداعمالی ہی ہے جو دراصل خدا کے ناراض ہونے کی صورت میں ان پر نازل ہو رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کو تقویٰ کے ساتھ اپنے اعمال میں پاک تبدیلی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ
تعالیٰ احمدیوں کو بھی اس وسیع مذہبی تاریخ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے کردار کو پہلے سے زیادہ بہتر
کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ جتنا یہ ظلم اور سفا کی میں آگے بڑھتے ہیں اتنا ہی زیادہ احمدیوں کو خدا کی
ذات میں نہاں ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ ہی ایک علاج ہے اس کے سوا اور کوئی علاج نہیں ۔ صبر کا
دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور جتنا یہ گندا چھالتے ہیں اتنا ہی آپ خدا والے بننے کی کوشش کریں، خدا
کی صفات اپنے اندر جاری کرنے کی کوشش کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ہمیشہ
کے لئے یہ گر سکھا دیا ہے کہ :
عدو جب بڑھ گیا شور و فغاں میں
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
در نمین: ۵۵)
ہم اپنے یار نہانی میں جو دل میں بسا کرتا تھا پہلے تو وہ ہمارے اندر چھپا ہوا تھا پھر ایک ایسا
وقت آیا کہ جب دشمن نے شور شرابا کیا تو ہم اپنے یار میں چھپ گئے اور اس کے اندر غائب اور پنہاں
ہو گئے ۔ پس دنیا کے شور و غونا سے گھبرا کر اگر آپ نے دوڑنا ہے تو خدا کی طرف دوڑیں، اگر چھپنا ہے
تو خدا کے وجود میں چھپ جائیں اور جو لوگ خدا کے وجود میں چھپ جایا کرتے ہیں ان کو دنیا کی کوئی
طاقت مٹا نہیں سکتی وہ لازماً غالب آیا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب احمد یوں کو تقویٰ اور نیکی اور طہارت
اور نیک اعمال اور خدا کی محبت میں پہلے سے بہت زیادہ بڑھا دے۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی