آئندہ ہر ملک کی ذیلی تنظیموں کے صدرران براہ راست خلیفہ وقت کو جوابدہ ہوں گے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نظام خلافت اور ذیلی تنظیموں کے باہمی براہِ راست رابطے کی اہمیت بیان فرمائی۔ حضور نے اعلان فرمایا کہ آئندہ تمام ممالک کی ذیلی تنظیموں کے صدور براہِ راست خلیفہ وقت کو جوابدہ ہوں گے اور اپنی رپورٹیں بھجوائیں گے۔ آخر میں مفتی سلسلہ احمدیہ حضرت ملک سیف الرحمن صاحب مرحوم کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کے علم، تقویٰ، تدریسی خدمات اور لوحِ مزار سے متعلق ان کی وصیت کا ذکر فرمایا۔

موضوعات: نظام خلافت، ذیلی تنظیمیں، براہ راست جوابدہی، ملک سیف الرحمن، جامعہ احمدیہ

خطبات طاہر جلد ۸
709
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
آئندہ ہر ملک کی ذیلی تنظیموں کے صدران براہ راست
خلیفہ وقت کو جوابدہ ہوں گے
( خطبه جمعه فرموده ۱۳ نومبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔
وقت کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں بھی بڑھتی چلی جا رہی ہیں اور جہاں
تک نظام خلافت کا تعلق ہے بظاہر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے نتیجے میں اس کو براہ راست پھیلتے
ہوئے کاموں سے واسطہ نہیں رہنا چاہئے اور سلسلہ وار بیچ میں دوسرے واسطوں کو پیدا ہونا چاہئے
کیونکہ یہی دنیا کا نظام ہے اور اسی طرح دنیا کے نظام بڑھتے اور پھیلتے ہیں لیکن جماعت احمد یہ میں یہ
صورت نہیں ہے۔ خلافت کے ساتھ نظام کے ہر جزو ، ہر شعبہ کا ایک ایسا گہرا براہ راست تعلق ہے کہ
ی تعلق محض نظام جماعت کے شعبوں ہی سے نہیں ان سے پار اتر کر ہر فرد بشر سے بھی جہاں تک ممکن
ہے یہ تعلق قائم ہوتا چلا جاتا ہے اور یہ تعلق کے دائرے پھیلتے چلے جاتے ہیں۔ بظاہر یہ بات نا ممکن
دکھائی دیتی ہے اور دنیا کے دانشور جنہوں نے غور اور قریب سے جماعت احمد یہ کا مطالعہ کیا ہے وہ یہی
نتیجہ نکالتے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ یہ ممکن ہوتا چلا جا رہا ہے بلکہ اس کی ضرورت اور
بھی زیادہ شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک ایسی کتاب کینیڈا سے شائع ہوئی ہے
جسکا میں نے گزشتہ خطبہ میں بھی ذکر کیا تھا۔ پروفیسر Nino Gultairy نے ایک کتاب لکھی ہے
احمد یہ کے نظام کا مطالعہ کرتے
اس میں جماعت احمد بہ Conscience and Coercion

خطبات طاہر جلد ۸
710
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
ہوئے معلوم ہوتا ہے وہ اپنی ذہانت کی وجہ سے بہت گہرائی میں اترے ہیں اور خصوصیت کے ساتھ
خلافت کا جماعت کے ساتھ رابطہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرے لئے یہ ایک نا قابل یقین چیز
تھی کہ مگر میں نے غور سے دیکھا تو یہ نا قابل یقین چیز واقعہ موجود پائی ۔ وہ کہتے ہیں میرے لئے
بہت مشکل ہے کہ میں صحیح معنوں میں بیان کر سکوں جو میں نے دیکھا ہے مگر خلاصہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ
خلافت اور جماعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور دونوں اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ باہم
پیوست ہیں کہ ایک کو دوسرے سے الگ شخصیت کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے محبت کے تعلق
میں ، اپنے نظام کے تعلق میں اپنے مسائل کے تعلق میں ایک ہی وجود بن گیا ہے اور اس ضمن میں وہ
ایک بہت ہی دلچسپ بات یہ لکھتے ہیں کہ میں نے جب خلافت کے کاموں پر غور کیا تو مجھے یوں معلوم
ہوتا تھا کہ یہ ناممکن چیز ہے یہ نہیں ہو سکتا۔ لیکن جب میں نے قریب سے دیکھا اور ملاقاتیں کیں تو مجھے
پتا لگا کہ واقعہ یہ ناممکن ممکن بنا ہوا ہے۔ بہت سے احمدیوں سے میں نے سوال کیا کہ آخر یہ کیوں ہوا
ہے تو انہوں نے کہا یہ معجزہ ہے اور خدا کی ہستی کا ثبوت ہے اور اس بات سے ہمارے یقین زندہ رہتے
ہیں اور ایمان تازہ ہوتے ہیں کہ جو چیزیں دنیا کی نظر میں ناممکن ہیں وہ اللہ تعالیٰ نے جماعت میں
ممکن کر دکھائی ہیں۔ تو وہ لکھتے ہیں کہ جو چیزیں ایک بیرونی نظر سے دیکھی جائیں لا ینحل دکھائی
دیتی ہیں ان کا حل جماعت احمد یہ کے نزدیک یہی ہے کہ خدا ایک زندہ ہستی ہے جس کا جماعت سے
تعلق ہے اور وہ جماعت کے لئے ناممکن کاموں کو ممکن بناتا چلا جاتا ہے۔
میں ان کے اس مطالعہ سے بڑا متاثر ہوا کیونکہ میں نے کبھی کسی مستشرق کو بیرونی جائزہ کے
۔
سوا گہرائی میں اترتے نہیں دیکھا۔ بڑے بڑے عالموں کی کتابیں میں نے پڑھی ہیں لیکن ان کے تمام
مطالعے سرسری ہوتے ہیں اور جلد سے نیچے نہیں اتر تے ۔ اس مصنف نے حیرت انگیز زکاوت کا
ثبوت دیا ہے اور معلوم ہوتا ہے ان کے اندر کوئی روحانیت کا مادہ ہے جس کی وجہ سے ان کو خدا تعالیٰ
نے اندر اترنے کی بصیرت عطا فرمائی۔ بالعموم نظام جماعت کا ان کا مطالعہ درست اور قابل اعتماد
ہے اور اس پہلو سے یہ کتاب نہ صرف پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے بلکہ غیر از جماعت دوستوں اور
غیر مسلموں کو بھی جماعت کا تعارف کروانے کے لئے ایک بہت اچھی کتاب ہے ۔
جہاں تک عقائد کی تفاصیل کا تعلق ہے، جہاں تک اختلافات کا تعلق ہے بہت معمولی بعض

خطبات طاہر جلد ۸
711
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
جگہیں ایسی ہیں جہاں انسان چاہتا ہے ، دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اگر یہ اس بارے میں نسبتاً
زیادہ تفصیل سے گفتگو کر لیتے تو شاید یہ ایک آدھ سقم بھی نہ باقی رہتا لیکن یہ چیزیں تو ہر مصنف کی
کتاب میں خواہ وہ کیسا ہی گہرا محقق کیوں نہ ہو پائی جاتی ہے لیکن ان کی کتاب میں سب سے کم پائی
جاتی ہیں۔ اس ذکر کی ضرورت اس وجہ سے پیش آئی کہ جماعت احمدیہ کے ذیلی نظام پر غور کرتے
ہوئے میں نے اس ضرورت کو محسوس کیا کہ اس کے روابط میں کچھ تبدیلی پیدا کی جائے اور اس تبدیلی کا
رجحان اسی طرف ہے جو میں نے بیان کیا اور جو اس مصنف نے بھی محسوس کیا کہ ہر نظام کے ہر شعبے کا
ایک براہ راست واسطہ خلیفہ وقت کے ساتھ پایا جاتا ہے جو کام کے پھیلنے کے باوجود درمیان میں
منقطع نہیں ہوتا اور کسی اور تعلق کا محتاج نہیں رہتا۔
چنانچہ انہوں نے ایک مثال دیکھی کہ جن دنوں میں میں انگلستان آیا ہوا تھا۔ نیو یارک سے
غالباً ایک انجینئر پہنچے ہوئے تھے وہ ایک احمد یہ مسجد کا تفصیلی نقشہ اور اس کی ساری پلان اور مستقبل کے
متعلق کیا کیا وہاں ہوگا وہ سب چیزیں لے کر آئے تھے اور انہوں نے ان کو بتایا کہ جب تک ہم خلیفہ وقت
کو دکھا کر اس سے تمام تفاصیل منظور نہ کروالیں اور مزید ہدایت نہ حاصل کر لیں ہمیں تسلی نہیں ہو سکتی ۔ اس
لئے ہم مجبور ہیں۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں دنیا بھر میں اتنے کام اس طرح ہو رہے ہیں تفصیل کے ساتھ اور یہ
سارے ایک ذات میں اکٹھے کیسے ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ اس ضمن میں انہوں نے بات چھیڑی۔
خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کے نظام میں میں نے محسوس کیا ہے کہ ایک رخنہ
پیدا ہوا ہے جو واسطے کی کمی کا رخنہ ہے اور وہ اس طرح کہ اب تک مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے دفاتر
اور انصار اللہ مرکزیہ کے دفاتر اور لجنہ کے دفاتر ربوہ میں تھے اور یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ان معنوں
میں مرکز یہ ہیں کہ تمام دنیا کی مجالس کے اوپر وہ نظر رکھتے ہیں اور نظر رکھنی چاہئے ان کو اور ان کے
مسائل سے واقف ہیں اور ان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
میں نے چند سال پہلے یہ محسوس کیا کہ یہ بات درست نہیں ہے۔ اور بھی بہت سے رخنے
وقت کے ساتھ مطالعہ کے نتیجے میں میرے سامنے آنے شروع ہوئے ۔ اول یہ کہ دنیا کے اکثر ممالک
کے حالات پر ان ذیلی مجالس کے دفاتر کی نہ نظر ہے ، نہ ہو سکتی ہے کیونکہ وہ بہت مختصر سا نظام رکھتے
ہیں اور جو جماعتیں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں ان کے مسائل کی تفاصیل ان کے حالات سے باخبری یہ

خطبات طاہر جلد ۸
712
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
ایک بہت ہی بڑا کام ہے جس کے لئے بہت گہرے روابط اور مسلسل روابط کی ضرورت ہے اور محض
ایک رابطہ کی رو کافی نہیں بلکہ مختلف رویں چلنی چاہئیں ہر طرف سے جو رابطے کو ایک مضبوط دھارے
کی شکل میں تبدیل کر دیں۔ خدام الاحمدیہ کے مرکز میں اگر صرف خدام الاحمدیہ کے بعض شعبوں کی
طرف سے یا بعض مجالس کی طرف سے اطلاعیں آتی رہیں تو ان کو کچھ پتا نہیں کہ لجنہ میں وہاں کیا ہو
رہا ہے۔ وہاں انصار اللہ میں کیا ہو رہا ہے ۔ وہاں جماعت کے عمومی رجحانات کیا ہیں اور وہ اس
باریک دھار دھارے سے حاصل جا ہونے والی معلومات دمات کے کے نتیجے نتیجے میں میں ایک نتیجہ اخذ اخذ کرتے کرتے ا اور اس کے اوپر
بعض احکامات جاری کرتے تو اس کے نتیجے میں بہت سی خرابیاں پیدا ہو سکتی تھیں جو خرابی دکھائی دی وہ
ایک معنی میں خوبی بن گئی۔ چونکہ روابط کم تھے اس لئے غلط فیصلے بھی کم ہوئے اور بہت کم ایسے مواقع
پیش آئے کہ مجالس مرکز یہ نے مختلف ممالک کے بارے میں اپنی ذیلی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے
ایسے فیصلے کئے جو بعد میں مشکلات کا موجب بن سکتے ۔ یعنی اول تو فیصلے ہی بہت کم ہوئے مگر جو فیصلے
ہوئے ان میں ایسی مثالیں شاد شاد پیش آتی رہیں ۔
اس کا نتیجہ یہ نکلا کے تحریک جدید نے خلافت کے سامنے اپیل کی کہ مجلس خدام الاحمدیہ یا
مجلس انصار الله یا مجلس لجنہ اماءاللہ یہ اپنی ذات میں ایسے فیصلے کر لیتے ہیں ان کو حالات کا پتا ہی کچھ
نہیں اور وہ جماعت کے لئے مضر اور نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ ایک اور راستہ بیچ میں قائم کر
دیا گیا یعنی مجالس کے صدران تو وہی رہے لیکن وہ رفتہ رفتہ اس بات کے پابند کر دئے گئے کہ
تحریک جدید کو اپنا مشیر سمجھیں اور اس کے نتیجے میں ایک انوکھی سی شکل پیدا ہو گئی۔ تحریک جدید انجمن کا
رنگ رکھتی ہے اور نظام جماعت کے اوپر جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے، بیرون ہندوستان یا
بیرون بنگلہ دیش بھی شامل کر لینا چاہئے سارے نظام کی ذمہ دار تحریک جدید ہے ۔ لیکن یہاں ذیلی
تنظیموں کے ایک قسم کے نائب کے طور پر یا مشیر کے طور پر کام کرنے لگی اور ذیلی تنظیموں میں یہ
احساس پیدا ہونا شروع ہوا کہ یہ مشیر اتنا طاقتور ہے کہ اس مشیر کو ہم لگام نہیں دے سکتے اور جو مشیر تھا وہ
عملاً نگران بن گیا لیکن عملاً نگران اس رنگ میں بنا کہ وکیل التبشیر بھی تفصیل سے ان باتوں پر غور
کرنے کے بعد مشورے نہیں دیتا تھا بلکہ ایک دفتری طور پر ایک قسم کی دخل اندازی سی شروع ہو گئی
اور دونوں جگہ بے اطمینانی کا احساس بڑھنے لگا۔

خطبات طاہر جلد ۸
713
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
جب اللہ تعالیٰ نے میرے سپرد یہ ذمہ داری فرمائی تو مجھے یہ خیال آیا کہ مرکزی تنظیموں کے
وقار کو بحال کرنے کے لئے جب تک یہ دنیا کے قائدین مقرر ہیں ان کو کچھ نہ کچھ اپنی ذمہ داری کا
احساس دلایا جائے اور ان سے کہا جائے کہ دنیا سے تعلق رکھو اور رابطے بڑھاؤ اور سفر اختیار کرو اور
معلوم تو کرو کہ کیا ہو رہا ہے ۔ اس کے بعد جب اہم فیصلے کرو تو تحریک جدید سے ضرور مشورہ کر ولیکن
بالعموم جو ہدایتیں تمہیں خلافت سے ملتی ہیں وہ جاری کرو دنیا میں اور اگر مرکزی کہلانا ہے تو مرکزی بنو۔
چنانچہ جب انہوں نے مرکزی بننا شروع کیا تو پھر بعض اور خامیاں سامنے آنی شروع
ہوئیں۔ بہت سے ایسے غلط فیصلے ہونے شروع ہوئے جو پہلے کام نہ ہونے کے نتیجے میں نہیں ہوتے
تھے۔ اب جب کام کھل کے ہونا شروع ہوا تو پتا لگا کہ یہ محدود دائرے کی اطلاعیں اور محدود دائرے کی
اطلاعات جب مرکز میں پہنچتی ہیں تو مرکزی دماغ ان معلومات پر صحیح فیصلہ کرنے کا اہل نہیں بنتا۔ اس
لئے لازماً اس سارے نظام کو خلافت سے وابستہ کرنا پڑے گا اس طریق پر جس طریق پر دنیا کے باقی نظام
وابستہ ہیں اور بیچ سے یہ جو واسطے ہیں یہ ہٹانے پڑیں گے۔ چنانچہ امسال جلسہ سالانہ کے بعد میں نے
مرکز یعنی پاکستان سے آئے ہوئے سلسلے کے مختلف بزرگوں اور انجمن اور تحریک اور بعض ذیلی تنظیموں کے
نمائندوں سے مشورہ کیا تو سب کی بالا تفاق رائے یہی تھی کہ اس نظام میں تبدیلی کی شدید ضرورت ہے۔
چنانچہ آج میں اس تبدیلی کے متعلق اعلان کرنا چاہتا ہوں ۔ نظام میں تبدیلی سے مراد یہ نہیں
ہے کہ خدام الاحمدیہ کے نظام اور بحیثیت نظام کے تبدیل کئے جارہے ہیں صرف رابطے میں تبدیلی کا
نظام مراد ہے۔ تو فیصلہ یہ ہے کہ آئندہ سے جس طرح پاکستان کا صدر خدام الاحمدیہ انجمن کا ممبر بھی ہوتا
ہے اور باقی ناظروں کی طرح براہ راست خلیفہ وقت کو جوابدہ ہوتا ہے اور اس سے ہدایات لیتا ہے اور
اس کے سامنے اپنے مسائل رکھتا ہے اس طرح باقی دنیا کے صدران مجلس خدام الاحمدیہ بھی براہ راست
خلیفہ وقت سے تعلق رکھیں اور اپنی مرکزی مجالس کا واسطہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ نظام
اس لئے بھی ضروری ہے کہ آگے مجلس خدام الاحمدیہ مثلا یا دوسری مجالس بھی ہیں ان میں تفصیلی طریق
کار یہ ہے کہ ایک منتظم بیرون بنایا جاتا ہے اور منتظم بیرون کی اپنی علمی حیثیت یا جماعت سے واسطے کی
حیثیت کا کام کے تجربے کی حیثیت بالعموم ایسی نہیں ہوتی کہ وہ تمام دنیا کی مجالس پر جو دن بدن پھیلتی
چلی جا رہی ہیں اور بڑھتی چلی جا رہی ہیں اور قوی تر ہوتی جا رہی ہیں ان پر نظر بھی رکھے ان کے پر

خطبات طاہر جلد ۸
714
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
لات سے واقف ہو اور صحیح مشورہ صدر کو دے سکے۔
اول تو اپنی ذات میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے معلومات کا دھارا تنگ اوپر سے صدر اور
مجالس کے درمیان ایک اور واسطہ پڑ جائے جو مجلس بیرون کے سیکرٹری کا واسطہ ہو اس کو مہتمم کہا جاتا
ہے یا انصار اللہ میں غالباً کوئی اور نام ہے۔ بہر حال اس بیچارے کو کچھ پتا لگ ہی نہیں سکتا کہ کیا ہو رہا
ہے میں نے کیا فیصلے کرنے ہیں ۔ یا تو من وعن ہر رپورٹ کو اسی طرح قبول کرتا چلا جائے گا اور اس
میں بعض غلط مشورے آئیں گے تو اس کو پتا نہیں لگے گا کہ اس کو قبول کرنا ہے یا نہیں کرنا۔ چنانچہ ایسے
فیصلے بعض دفعہ ہو گئے غلطی سے کہ ایک ایسا شخص جس کے متعلق خلیفہ وقت کو تو علم تھا کہ وہ ایک بیرونی
خطر ناک تنظیم کا نمائندہ بن کے جماعت میں داخل کیا گیا ہے لیکن اس کی تفصیل سے تحریک کو بھی علم
نہیں تھا۔ وہ سارے ملک کا صدر منتخب ہو جاتا ہے اور مجلس مرکز یہ کی طرف سے منظوری کی اطلاع چلی
جاتی ہے یا جانے لگتی ہے تو علم میں بات آجاتی ہے۔
ایسا ایک واقعہ اس زمانے میں ہوا جب میں خود تحریک جدید میں عارضی طور پر وکیل التبشیر
کے طور پر کام کر رہا تھا۔ چنانچہ ایک شخص کے متعلق میرا ذاتی تاثر ( میں دورہ کر کے آیا تھا دنیا کا اپنے
ذاتی طور پر ) اس کے متعلق ایسا تھا جب اس کی اطلاع ملی کہ یہ بنے لگا ہے کچھ اہم عہد یدار تو میں نے
ذکر کیا حضرت خلیفة المسیح الثالث سے۔ آپ کی معلومات اس سے بہت زیادہ تھیں جو میرا تاثر
تھا آپ نے بتایا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ فوری طور پر تحریری حکم دو کہ یہ کام نہیں ہو گا اور ان کو سمجھاؤ
کہ ایسے معاملات میں مشورہ کیا کریں پہلے جو بڑے اہم فیصلے ہیں ۔ اور بعد میں بھی ایسے اکا دکا
واقعات ہوتے رہے۔
تو اس وجہ سے عملاً جو قیادت ہونی چاہئے دنیا کی وہ دنیا کو نصیب نہیں ہے۔ یعنی خدام الاحمدیہ،
انصار اللہ اور لجنہ کو جو ذاتی حق ہے کہ مرکزی قیادت ان کو حاصل ہوا اور خلیفہ وقت براہ راست ان سے
تعلق رکھتا ہو ان کے حالات پر نظر رکھتا ہو اس سے وہ محروم ہونے کی وجہ سے کاموں سے محروم رہ گئے
ہیں اور الا ما شاء اللہ وہ چند مجالس جہاں خلیفہ وقت کا بار بار آنا جانا ہے یا عارضی قیام ہے وہاں خدا
کے فضل سے ایک بڑی نمایاں تبدیلی پیدا ہوئی ہے اور اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ باوجود اس کے کہ
نظام تبدیل نہیں ہوا عملاً ان مجالس نے براہ راست رابطے قائم کئے ہوئے ہیں۔اس لئے خدا کے فضل

خطبات طاہر جلد ۸
715
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
سے وہاں یہ کمزوریاں محسوس نہیں ہور ہیں مگر ایک سو بیس ممالک میں پھیلی ہوئی جماعت میں پھیلی ہوئی
تنظیمیں موجودہ نظام کے مطابق تو سنبھالی جاہی نہیں سکتیں۔ لازما ہر ملک کی ذیلی تنظیم کو براہ راست
خلیفہ سے واسطے کا حق ہے اور اس کا یہ حق بحال ہونا چاہئے ۔
جہاں تک بڑھتے ہوئے بوجھ کا تعلق ۔ ہے میں نے جیسا کہ بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ خود را ہنمائی
فرماتا چلا جاتا ہے اور بوجھ ہلکے بھی کرتا چلا جاتا ہے اور کاموں کو آسان کر دیتا ہے۔اس سلسلے میں میں نے
جب غور کیا تو زندگی کی مثال اپنے سامنے رکھی۔ میں نے سوچا کہ خدا تعالیٰ نے جو نظام پیدا کئے ہیں وہ
اتنے تفصیلی اتنے گہرے ہیں کہ ایک شخصیت کا مرکزی نقطہ یعنی اس کی Consciousness اس کا
شعور بیک وقت کس طرح اس سارے نظام کی نگرانی کر سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ایسا ہی ہے۔
زندگی کے ہر جنس کے ہر جز ء میں یہی نظام کارفرما آپ کو دکھائی دے گا کہ مرکزی نقطہ اگر اسے کہیں تو
اس کا براہ راست سارے نظام سے واسطہ ہے۔ اگر اسے دماغ کہیں تو اس کا بھی براہ راست سارے
نظام سے واسطہ ہے اور وہ جگہ جہاں دل اور دماغ اکٹھے ہو جائیں اس آخری نقطہ کا نام روح ہے اور
اس کا بھی سارے نظام سے واسطہ ہے۔
یہ کیسے ممکن ہے؟ اس بات پر غور کرتے ہوئے مجھے ایک بہت ہی لطیف نقطہ سمجھ آیا۔ میں
Conscious Mind Unconscious Brain اورConscious Brain
یا Unconscious Mind کے مسئلے پر غور کیا تو ایک معمہ میرے لئے حل ہو گیا کہ نظام کس
طرح جاری ہے اور کس طرح Unconscious Mind بنتا ہے اور کیسے بنتا ہے۔
چنانچہ مجھے خدا تعالیٰ نے یہ بات سمجھا دی کہ آغاز زندگی کا Conscious Mind
سے ہوا ہے کوئی چیز Unconscious نہیں تھی ۔ پہلی حرکت زندگی نے جو کی ہے وہ
Conscious Mind کے ذریعے ہوئی ہے اور جب Conscious Mind نے یعنی ایک
آخری احساس جسے ہم شعور کہہ سکتے ہیں اس نے جب ایک نظام مکمل کر لیا اور اس کی نگرانی خوب ایسی
کی کہ وہ اپنی ذات میں جاری وساری ہو گیا تو اس کی توجہ پھر اگلے قدم کی طرف خدا نے پھیری اور جو
پہلا حصہ تھا اس کو لاشعور دماغ بنا دیا۔ وہ تھا اسی دماغ کا حصہ لیکن دب کر نیچے اتر آیا اور اس وقت تک
یہ واقعہ نہیں ہوا جب تک سو فیصدی اطمینان اور کمال حسن کے ساتھ وہ حصہ نظام کا جاری نہیں ہوا۔

خطبات طاہر جلد ۸
716
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
اس پہلو سے جب میں نے انسانی زندگی پر غور کیا تو میں حیران رہ گیا یہ دیکھ کے کہ زندگی
کے وہی شعبے صرف شعور کی طرف منسوب ہیں یا شعور سے تعلق رکھتے ہیں جن میں ابھی درجہ کمال
حاصل نہیں ہوا۔ جو اپنی ذات میں کلیہ آزادانہ جاری وساری ہونے کی صلاحیت اختیار کر چکے ہیں
ان کا تعلق بھی دماغ سے ہے مگر لاشعوری دماغ سے رہ گیا شعوری دماغ سے نہیں ۔ تو شعوری دماغ کی
ترقی کے ساتھ لاشعوری دماغ کی ترقی ہوتی ہے اور یہ ترقی اسی وقت ہوتی ہے جب نظام کا ایک حصہ
کامل ہو جائے اور اپنے درجہ کمال کو پہنچ کر مستقل حرکت شروع کر دے اس کے بعد تفصیل سے اس
کی نگرانی کی ضرورت نہ رہے۔
اس نقطہ کا تفصیلی ذکر اس لئے ضروری ہے کہ جماعت احمد یہ میں بھی کام بڑھنے کے ساتھ
یہی واقعہ ضرور ہونا ہے اور بعض پہلوؤں سے ہو رہا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خلیفہ وقت کا شعور بغیر
زیادہ بوجھ اٹھائے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے تو جن باتوں میں وہ شعوری توجہ کا محتاج ہے ان میں اس
کی توجہ پر بوجھ کم کرنے کے لئے اس نظام کو کامل کر دیں اور خودرو بنا دیں۔ جتنا نظام درجہ کمال کو پہنچتا
چلا جائے گا اور خود رو ہوتا چلا جائے گا خلیفہ کی براہ راست توجہ کا محتاج نہیں رہے گا اور اس کی توجہ جو
سابق میں تھی یا کئی خلفاء کی توجہ جو سابق میں رہی ان کا مجموعی فائدہ جماعت کو یہ پہنچے گا کہ اپنی ذات
میں وہ نظام چل پڑے گا اور الا ماشاء اللہ شعوری دخل کی ضرورت نہیں رہے گی اور پھر وہ شعوری دماغ
اور حصوں کی طرف توجہ کرنے کے لئے آزاد ہوتا چلا جائے گا۔
اس مسئلے پر غور کرتے ہوئے گزشتہ خطبہ والا مضمون میرے ذہن میں پھر حاضر ہو گیا جب
میں نے بیان کیا کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں جو یہ بتایا ہے کہ ہم نے چھ دنوں میں زمین و آسمان کو پیدا کیا
اسے مسخر کیا ، اس کو کامل کیا اور جب وہ درجہ کمال کو پہنچ گیا اور جاری وساری ہو گیا پھر ہم عرش پر بیٹھ
گئے۔ تو یہ بھی ویسی ہی ایک مثال ہے۔ انسانی دائرے میں عرش دماغ کے اس آخری حصے کو کہہ سکتے
ہیں آخری نقطہ عروج کہہ سکتے ہیں جس پر روح مسلط ہے اور اس کا عرش بھی اسی طرح بنا ہے ۔
ارب ہا ارب سال کی مسلسل ترقی کے ساتھ رفتہ رفتہ زندگی نے قدم آگے بڑھائے اور ایک نظام کا
دائرہ مکمل ہوا تب اس کا اونچا Next قدم قائم ہوا ایک نیا درجہ ظاہر ہوا جو رفعت میں پہلے سے بلند تر
تھا اور اس طرح شعوری دماغ اپنے پیچھے ایک نظام کا ایک جلوس چھوڑتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ انسان

خطبات طاہر جلد ۸
717
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
کے درجے تک پہنچتے پہنچتے یہ اتنا وسیع نظام ہو چکا ہے کہ اگر آپ کو اس نظام کے ایک معمولی سے حصے
کے متعلق بھی میں پوری معلومات حاصل کرنے کے بعد بتانا شروع کروں تو بیسیوں خطبے گزر جائیں
گے لیکن وہ ذکر مکمل نہیں ہوگا۔
حیرت انگیز نظام ہے اور آخر پر ایک ہی دماغ ہے۔ ایک ہی شعور ہے جو یوں معلوم ہوتا ہے
کہ سب کا آخری نگران ، اور ہے بھی آخری نگران ، لیکن از خود کام ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ سارا ہمارا
جو نظام ہے پیدائش کا نظام ، سانس لینے کا نظام انہظام کا نظام ، بے شمار نظام ہیں گردوں کا کام کرنا اور
کئی قسم کے تیزابوں اور زہروں کو جسم سے نکالنے کا نظام ، دفاع کے مختلف نظام ۔ ان میں سے ہر نظام
کا ہر حصہ اتنا پیچیدہ اور اتنا توجہ کا محتاج ہے کہ ناممکن ہے کہ بغیر توجہ کے یہ خود بخود کام کرے لیکن مجھے یہ
بات سمجھ آئی کہ یہ توجہ رفتہ رفتہ ایک ایسے نظم و ضبط کی شکل اختیار کر گئی جس کو ہم غیر شعوری دماغ کہتے
ہیں او ہیں اور اس لمبے عرصے کی کمائی کا نتیجہ ہے کہ یہ نظام جاری ہے۔ یہ سوچتے ہوئے میرا ذہن اس طرف
منتقل ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کی یہ ایک عظیم الشان دلیل ہے۔ اگر انسانی زندگی کے تجربہ میں بھی یہ
نا ممکن ہے کہ لمبے عرصے کی شعوری کوشش کے بغیر کوئی نظام جاری رہ سکے۔ تو ساری کائنات کا جو نظام
چل رہا ہے یہ غیر شعوری کوشش کے بغیر کیسے ہو گیا۔
اس لئے جو خود بخود چل رہا ہے جس طرح ہمارے جسم میں خود بخود چلنے والا نظام بھی ارب ہا ارب
سال پہلے شعوری طور پر چلایا جارہا تھا ورنہ از خود چلنے کی صلاحیت اس میں پیدا ہی نہیں ہو سکتی تھی ۔ اس
طرح ساری کائنات کا نظام بھی جو از خود چلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے بہت ہی لمبے عرصے تک شعوری
طور پر چلایا گیا ہے اور اس شعور نے پھر آگے مختلف درجے اختیار کر لئے ہیں اور سلسلہ وار اس کا آخری
درجہ خدا سے ملتا ہے اور یہ سلسلہ وارشعوری نظام یا اگر انسانی اصطلاح میں بات کریں تو بعض پہلو سے
غیر شعوری بھی کہہ سکتے ہیں اس کو ۔
یہ جو جاری ہوا ان سلسلوں کا نام فرشتے ہیں اور بے شمار فرشتے ہیں جو سلسلہ وار اس کام کو
چلاتے چلے جا رہے ہیں اور پھر خدا تک ان کا تعلق ہے اور وہ آخری فرشتہ جو اس میدان میں سب سے
بلند مرتبہ رکھتا ہے اور خدا سے تعلق رکھتا ہے اس فرشتہ کا نام ہمیں قرآن کریم میں ملتا ہے یا بعض جگہ ذکر ملتا
ہے اور تفصیل سے نام نہیں ملتا لیکن یہ ضرور پتا چلتا ہے قرآن کے مطالعہ سے اور حدیث کے مطالعہ سے

خطبات طاہر جلد ۸
718
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
بھی کہ ایسے فرشتے ہیں جو نظام کی ہر تفصیل کی آخری رپورٹ خدا کے حضور پیش کر رہے ہوتے ہیں۔
پس نظام کا بڑا ہو نافی ذاتہ کوئی چیز نہیں ہے، کوئی بوجھ نہیں ہے۔ اس نظام کا صحیح ہونا
ضروری ہے۔ اگر نظام صحیح ہو جائے اور چل پڑے تو ساری کائنات کا خدا بھی عرش پر مسلط ہو سکتا ہے
اور جانتا ہے اور یقین رکھتا ہے اس کو علم ہے کہ اس کی تفصیلی توجہ کی اس طرح اب ضرورت نہیں ہے وہ
نظام اس کی توجہ کی برکت سے آگے چل پڑا ہے اور چلتا رہے گا اور ذیلی توجہ کرنے والے بہت سے
پیدا ہو چکے ہیں۔
اس لئے خدام الاحمدیہ کا نظام ہو یا لجنہ کا یا انصار اللہ کا ان میں ابھی وہ پختگی نہیں آئی وہ روانی
نہیں آئی کہ خلیفہ وقت کی ذاتی براہ راست توجہ کے بغیر یہ پوری طرح جاری وساری ہو سکیں اور اپنی
ذات میں Sub Conscious دماغ کے سپرد کئے جاسکیں ۔ خصوصاً وہ علاقے جہاں پہلے ہی
رابطے کمزور ہیں ان میں ان کو اپنی کامل روح کے ساتھ جاری کرنے کی ضرورت ہے وہاں لازماً خلیفہ کو
اپنی شعوری توجہ کو ان کی طرف منتقل کرنا پڑے گا اور شعوری توجہ کا رابطہ ان سے لمبے عرصے تک رکھنا
پڑے گا۔
پس آج کے اس خطبے کے ذریعے میں یہ اعلان کرتا ہوں کے آئندہ سے تمام ممالک کی ذیلی
مجالس کے اسی طرح صدران ہوں گے جس طرح پاکستان کی ذیلی مجالس کے صدران ہیں اور وہ اسی
طرح براه راست خلیفہ وقت کو اپنی آخری رپورٹیں بھجوائیں گے جس طرح پاکستان کے صدران اپنی
رپورٹیں بھجواتے ہیں۔ اس کام کو ہلکا اور آسان کرنے کی خاطر میں نے یہ سوچا ہے کہ دفتر پرائیویٹ
سیکرٹری کے شعبہ کے ساتھ ایک شعبہ ذیلی مجالس قائم کیا جائے اور سر دست وہاں مستقل نائب
پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کرنے کی بجائے انگلستان کی جماعت سے کچھ مستعد احباب جماعت کو چن کر
ان کو اس معاملے میں اپنی مدد کے لئے مقرر کروں۔ وہ ان سب رپورٹوں کا مطالعہ کریں جو اس شعبہ کو
موصول ہوتی ہیں اور ان کے متعلق مجھ سے وقت لے کر زبانی مجھ سے گفتگو کیا کریں اور ان خاص
باتوں کو Highlight کریں یعنی نمایاں کریں جہاں میری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ پھر میں
ان رپورٹوں کی تفصیلات کو بھی پڑھ سکتا ہوں لیکن سردست اس طرح کام آگے بڑھایا جائے گا اور میں
نے یہ سوچا ہے کہ بہت سے ایسے کام ہمیں دنیا میں اب کرنے ہیں جن میں ان تنظیموں کو سب دنیا میں

خطبات طاہر جلد ۸
719
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
زندہ اور فعال بنانے کی ضروت ہے اور ان کا رابطہ اپنی امارتوں کے ساتھ بہترین بنانے کی ضرورت
ہے تا کہ کسی قسم کے رخنہ کا کوئی سوال نہ رہے۔
پس یہ تنظیمیں اپنی امارتوں سے کیا تعلق رکھتی ہیں اور محبت اور ادب اور وفا کا تعلق ہے یا کوئی کیا
اور تعلق ہے اس پر بھی میری نظر تبھی رہ سکتی ہے اگر ان کی رپورٹیں مجھے مل رہی ہوں اور میں پہچان رہا
ہوں کہ ان میں کیا کیا باتیں پیدا ہو رہی ہیں ، کیا رجحانات ہیں ۔ پس آئندہ سے انشاء اللہ تعالیٰ اس
طریق پر کام ہو گا تبھی میں نے اس دفعہ ربوہ میں ہونے والے مرکزی اجتماعات کے موقع پر جو انتخاب ہوگا
ہوئے ان میں یہ واضح ہدایت بھیجی تھی کہ آپ اپنے اپنے ملک کے صدر کا انتخاب کریں اور وہاں عمداً
مرکزی لفظ استعمال نہیں کیا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ ان کو میرا یہ پیغام سمجھ آیا یا نہیں لیکن ہدایت کے
مطابق جو جو صدر بھی منتخب ہوئے ہیں وہ پاکستان کے صدران ہیں اور باقی دنیا کے تمام ذیلی
تنظیموں کے آخری عہدیداران آج کے بعد صدر مجلس کہلائیں گے ۔ یعنی انگلستان میں صدر مجلس
خدام الاحمد یه انگلستان ، صدر مجلس انصار الله انگلستان ، صدر مجلس لجنہ اماءاللہ انگلستان ہو گا اور اسی طرح
باقی دنیا کے ملکوں کا حال ہوگا۔
اس سلسلے میں میں دعا کی بھی تحریک کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ جو قدم اٹھایا ہے یہ صرف لمبے
مشوروں کے بعد نہیں بلکہ بہت لمبی دعا کے بعد اور بہت غور کے بعد اور تامل کے بعد اٹھایا ہے اور اور اس
آخری شکل میں جب تک مجھے پوری طرح شرح صدر نصیب نہیں ہوا میں نے اس فیصلے کا اعلان
نہیں کیا حالانکہ جلسے پر مشورہ دینے والے کہتے تھے کہ بالکل ٹھیک ہے:
در کار خیر حاجت استخاره نیست
فوراً اعلان کر دیں لیکن میرے دل پہ ابھی ایک بوجھ تھا کہ جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے پوری
فراست نصیب نہ ہو جائے اور پوری طرح شرح صدر نہ ملے اور دعاؤں کے ذریعے اس میں خیر نہ
طلب کرلوں اس وقت تک یہ اعلان نہیں کرنا۔
تو آپ سے یعنی ساری جماعت سے میری درخواست ہے کہ دعا کے ذریعے میری مدد
کریں کہ اللہ تعالی اس فیصلے کو درست اور بابرکت ثابت فرمائے اور کثرت کے ساتھ جماعت اس کی
خیر کا پھل کھائے اور نظام جماعت تیزی کے ساتھ اپنی تکمیل کے وہ مراحل طے کرے جس کے بعد

خطبات طاہر جلد ۸
720
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
نظام کے ہر حصے کو غیر شعوری دماغ کی طرف منتقل کیا جا سکتا ہے اور نظام جماعت کا عرش بلندتر ہوتا چلا
جائے گا۔ یہی وہ نظام ہے جس کے ذریعے ہم مزید رفعتیں حاصل کر سکتے ہیں۔
الدوسري
اس کے بعد میں ذکر کرنا چاہتا ہوں ایک غم کی خبر بھی ہے مگر رضائے باری تعالیٰ کا تقاضا یہ
ہے کہ ہم اس کے سامنے سرتسلیم خم کریں ۔ غم جدائی کا تو ہے لیکن اپنی ذات میں جن کی وفات کا میں
ذکر کرنے لگا ہوں وہ ایک نہایت ہی نیک انجام کو پہنچے اور کسی پہلو سے بھی ان کی اس وفات کے
اوپر کسی کے لئے شکوہ کی کوئی جانہیں ۔ حضرت ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ عالیہ احمد یہ جو
۲۵ اکتوبر کو ۲ بجے کینیڈا میں وفات پاگئے ہیں ان کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے ان کا مختصر ذکر
خیر کرنا چاہتا ہوں ۔
ملک صاحب مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی علم عطا فرمایا، غیر معمولی فراست عطا فرمائی، غیر
معمولی اطاعت کی روح عطا کی اور ایسا حسین ذہن اور قلب کے درمیان توازن عطا کیا کہ جو شاذ شاذ
بندوں میں پایا جاتا ہے ۔ ایک بہت ہی ایک دلر با وجود تھے ۔ میں ان کے ساتھ مختلف تعلق رکھتا رہا
ہوں خصوصیت کے ساتھ جامعہ کے زمانے میں شاگرد کی حیثیت سے جب میں نے ان کو دیکھا تو ان
کے وجود کی عظمت مجھ پر ظاہر ہونی شروع ہوئی۔ نہایت منکسر المزاج لیکن بہت گہرا علم رکھنے والے
اور بہت ہی اپنے طلباء سے شفقت کا سلوک کرنے والے اور اتنے ذہین کہ مشکل سے مشکل مسائل کو
اس طرح سمجھاتے تھے کہ کم سے کم مجھے تو پھر کبھی دوبارہ کتاب اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی ۔ جو
کچھ ان سے میں نے پڑھا وہ آسانی سے یاد ہوتا چلا گیا ۔ مثلاً صرف اور نحو شروع میں انہوں نے مجھے
پڑھائی اور باوجود اس کے صرف و نحو کو عربی جامعات میں بہت ہی مشکل مضمون سمجھا جاتا ہے اور لوگ
رٹے لگاتے ہیں اور صرف کے متعلق تو کہتے ہیں کہ اس کے لئے کتے کا دماغ چاہئے ۔ یعنی مولویوں
نے محاورہ بنایا ہوا ہے۔ جس طرح کتا بھونکتا رہتا ہے اس طرح ایک لفظ بار بار بھونکنا شروع کر دو تو پھر
صرف یاد آتی ہے لیکن ملک صاحب کو چونکہ خدا نے دماغ کا سلیقہ عطا کیا تھا اس لئے آپ اس طرح
اس کو نظام کے طور پر سمجھتے تھے اور اس طرح سمجھانے کی اہلیت رکھتے تھے کہ از خود وہ چیز یاد ہونی
شروع ہو جاتی تھی کبھی کسی رٹا لگانے کی ضرورت نہیں پیش آتی تھی ۔ چنانچہ جب میں نے حضرت
خلیفہ المسیح الثانی کے حکم پر جامعہ سے فارغ ہو کر تھوڑی دیر کے اندر ہی مولوی فاضل کا امتحان دیا تو باقی

خطبات طاہر جلد ۸
721
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
طلباء جو مولوی فاضل کے تھے وہ اکثر صرف و نحو میں فیل ہوا کرتے تھے اور قریب آنے کی وجہ سے
امتحان بہت رٹے لگاتے تھے اور مجھے پڑھنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئی اس حصے کو کیونکہ وہ
ملک صاحب سے پڑھا ہوا تھا۔ پھر ملک صاحب نے جس حد تک فقہ کی تعلیم دی یا دوسری بعض علوم کی
شاخوں میں ہمارے استاد بنے ان حصوں میں مجھے خوب یاد ہے کہ کبھی محنت کی ضرورت نہیں پڑی
کیونکہ ملک صاحب صاحب ۔ سے پڑھا ہوا تھا۔ یا د رکھیں جہاں استاد محنت کرنے والا ہو، جہاں استاد کا شعور
روشن ہو اور وہ اپنے مضمون کے نظام کو سمجھتا ہو اس کی روح سے واقف ہو اس کے طلباء کو بہت کم محنت کی
ضرورت پیش آتی ہے۔ ہے۔ جتنا زیادہ محنت کرنے والا طالب علم ہے وہ ضروری نہیں کہ استاد استاد کے اوپر حرف
آئے لیکن اکثر صورتوں میں معلوم ہوتا ہے کہ استاد کا کوئی قصور رہ گیا ہے۔ بہر حال ملک صاحب کے
متعلق تو میں ذاتی گواہ ہوں کہ یہ نہیں کہ ہر لیکچر لیکچر پہ محنت کرتے تھے جب پڑھا تھا انہوں نے تو اس توجہ
کے ساتھ پڑھا تھا اور اس محنت کے ساتھ پڑھا تھا کہ ان کے دماغ میں اس مضمون کا جہان روشن ہو چکا
تھا۔ پھر اسی روشنی سے انہوں نے باقیوں کو حصہ دیا اپنے طلباء کو اور وہ مضمون آسان ہوتے چلے گئے۔
جامعہ احمدیہ کو بھی ملک صاحب کی ان نیک صفات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے علوم کی تعلیم
میں اس نقطہ کو سمجھنا نا چاہئے اور ملک صاحب کا یہ فی صاحب کا یہ فیض ان کے بعد بھی ہمیشہ جامعہ
میں جاری رہنا چاہئے ۔ تمام اساتذہ کوشش یہ کریں کہ اس طرح اپنے طلباء کو پڑھائیں کہ طلباء اس
مضمون کو عقلاً ذہناً خود بخود جذب کرتے چلے جائیں اور ان کے شعور کا ایک ایسا حصہ بن جائے کہ پھر
اس کے بعد ان کو خاص غیر معمولی محنت کی ضرورت نہ پڑے۔ بعض نئے لفظوں کو یاد کرنے میں ضرور
محنت کرنی پڑتی ہے مگر یہ ضمنی باتیں ہیں ۔ بعض تاریخیں یاد کرنی پڑتی ہیں ۔ بعض Sequence
بعض دفعہ یاد کرنے پڑتے ہیں یعنی آگے پیچھے کون سی چیز پہلی تھی کون سی بعد میں ۔ معمولی توجہ سے یہ
چیزیں یاد ہو جاتی ہیں لیکن اگر اچھا پڑھانے والا ہو تو جلدی یاد ہو جاتی ہیں۔
اور تدریس میں
دوسری بات ان کے متعلق قابل ذکر یہ ہے کہ یہ مجلس احرار سے تعلق رکھنے والے ایک
جوان تھے۔ جب یہ قادیان آئے ہیں اور اور غالباً یہ ۳۳ ۱۹۳۴ء کا واقعہ ہے مجلس احرار جب زوروں
پر تھی اور ان جلوسوں میں سے بعض کی راہنمائی کرنے والے تھے جو نہایت ظالمانہ گند بکتے ہوئے
قادیان پر حملہ آور تھے اور یہ دعویٰ لے کر قادیان پر یلغار کی تھی کہ ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا

خطبات طاہر جلد ۸
722
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
دیں گے۔ ملک صاحب کے زندگی کے حالات کچھ الفضل میں پیچھے شائع ہوئے ممکن ہے آپ میں
سے بعضوں نے پڑھے ہوں اور بعض نے نہ پڑھے ہوں اگر نہیں پڑھے تو وہ پڑھنے چاہئیں ۔ بڑے
دلچسپ حالات ہیں ان سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کس طرح ان کو خدا نے ذہنی ارتقاء نصیب فرمایا ۔
اب دیکھیں کیسا نیک اور پاک انجام ہے کہ اگر خدا نخواستہ اسی حالت میں یہ اپنی باقی زندگی بسر کرتے
تو ایک نہایت غلیظ گند بکنے والے ملاں کے طور پر مرتے جس کی زندگی کا مقصد ، جس کے اسلام کی
خدمت کا تصور سوائے اس کے کچھ نہیں کہ سارا دن گند بولو اور گالیاں دو اور غلاظتیں پھیلاؤ اور
دشمنیاں پیدا کرو اور خدا کے بندوں کے قتل و غارت کی تعلیم دو اور مسجدوں کو منہدم کرنے کی تلقین کیا
کرو۔ کیسا بد انجام ہے۔ اس انجام سے نکال کر ، اندھیروں سے خدا ان کو روشنی میں لے آیا اور یہ
بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ مجلس احرار سے آنے کے باوجود اپنی زبان میں بعد میں ایسے پاکیزہ
ہوئے کہ کبھی ساری زندگی کسی سے سخت کلامی نہیں کی۔ نرم رو اور نرم گفتار تھے اور طلباء کے طور پر بھی ہم
جانتے ہیں کہ ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں ، بعض دوسرے اسا تذہ بعض دفعہ زبان کی سختی بھی کیا کرتے
تھے۔ بعض اسا تذہ ایسے بھی تھے جن کے منہ سے بعض دفعہ ایسے کلمے بھی نکل جاتے تھے جنہیں طلباء
گالی کہہ دیتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ گالی نہیں حقیقت ہے مگر بہر حال وہ گالی کے قریب قریب مضمون پہنچ
جایا کرتا تھا لیکن ملک صاحب کی زبان سے کبھی کسی نے کبھی ساری زندگی ایسا کلمہ نہیں سنا جس کے
متعلق آپ کہہ سکیں کہ اس نے دل پر بوجھ ڈالا ہے۔
پس یہ روحانی پاک تبدیلی ہے جو خدا تعالیٰ نے ان کی ذات میں فرمائی اور انجام ایسا نیک
کے ساری اولاد، سات بچے ہیں چار بیٹیاں اور تین بیٹے سارے ہی اللہ کے فضل سے نہایت مخلص اور
فدائی احمدی سلجھے ہوئے ، با اخلاق لوگ اور دنیا میں بھی ہر جگہ بہترین زندگی گزارنے والے اور اچھے
مناصب پر فائز ، اچھی جگہ بچیوں کی شادیاں ہوئیں، سارے گھر خوش اور آباداللہ کے فضل کے ساتھ
اور کبھی کسی جماعت سے میں نے ان کے بچے کے خلاف کبھی کوئی شکایت نہیں سنی بلکہ جب بھی سنا ہے
تعریف سنی ہے کہ خدا کے فضل سے صف اول کی خدمت کرنے والے ہیں۔
وفات کے وقت آپ کی عمر اناسی سال سے کچھ اوپر تھی اور آخری کام جو انہوں نے کیا ہے
وفات سے پہلے وہ مجھے خط لکھا دعا کا جو مجھے ان کی وفات کے بعد ملا ۔ بہت دعاؤں کے مستحق ہیں اور

خطبات طاہر جلد ۸
723
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
چونکہ ایسے متبحر علماء دنیا میں کم کم پیدا ہوتے ہیں اس لئے ان کے خلا کو بھرنے کی ضرورت پیش آتی ہے
اور یہ یقین کے ساتھ کہا جا کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ کچھ عرصے تک جماعت کو یہ خلا ضرور محسوس ہوگا ۔اس لئے اس
عرصے میں ہماری نوجوان نسلوں کو اپنی علمی کمزوریاں دور کرنی چاہئیں، اپنے اندورنی خلا بھر نے
چاہئیں تا کہ جماعت کا یہ خلا ان کے وجود سے بھر سکے۔
اس سلسلے میں جہاں ان کے لئے دعا کی تحریک کرتا ہوں ان کی اولاد کے لئے بھی دعا کی
تحریک کرتا ہوں اور سلسلے کے تمام علماء کے لئے بھی دعا کی تحریک کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صیح معنوں
میں علم علم اور علم کا عرفان نصیب کرے اور جماعت کو کبھی بھی دنیا میں علماء کی کمی محسوس نہ ہو۔
ان کی نماز جنازہ غائب آج میں جماعت انگلستان کے مخلص دوست عبدالرشید صاحب کی
نماز جنازہ حاضر کے ساتھ پڑھا چکا ہوں اس لئے آخر پر صرف یہی ایک درخواست ہے کہ دوست
ملک صاحب اور ان کی اولاد اور سلسلے کے بزرگوں کو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھتے رہیں ۔
ایک چیز جس کا ذکر کرنا تھا میں بھولنے لگا تھا میری اب نظر پڑ گئی وہ یہ ہے کہ ملک صاحب
مرحوم نے اپنے وصال سے تقریباً چودہ پندرہ سال پہلے ایک بند تحریر ہادی علی صاحب کے سپرد کی ۔
انہوں نے مجھے لکھا ہے کہ یہ عید الاضحیہ کا دن تھا اور مجھے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میرے کتبہ پر یہ تحریر
ہو لیکن یہ لفافہ بند ہے تم نے نہیں پڑھنا۔ جب میرا وقت آئے تو اس وقت کے خلیفہ کو یہ پیش کر دینا۔
آگے ان کی مرضی ہے وہ چاہیں تو اسے قبول کریں چاہے تو نہ کریں لیکن میری تمنا ان تک پہنچ جانی
چاہئے ۔ وہ تحریر یہ ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
اپنے اعمال کے لحاظ سے اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ بہشتی مقبرہ میں دفن کیا جاؤں
لیکن مولیٰ کریم کے فضلوں سے نا امید بھی نہیں ہوں کیونکہ میری ساری زندگی اس کے فضلوں کے
سہارے ہے ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ بہر حال اگر اس کا یہ فضل ہو کہ بہشتی مقبرہ میں جگہ ملے تو میری
لوح مزار پر مندرجہ ذیل آیت لکھی جائے ۔ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ
لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ (ئیس : ۲۷۔۲۸) جس کا ترجمہ یہ ہے کہ
اے کاش ! میری قوم کو معلوم ہو سکتا یا معلوم ہو جائے بما غفر لی رب کہ خدا نے مجھے بخش دیا ہے اور

خطبات طاہر جلد ۸
724
خطبه جمعه ۳ نومبر ۱۹۸۹ء
وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ اور مجھے معزز لوگوں میں شمار فرما دیا۔ اگر اس کی اجازت نہ
ملے تو پھر یہ شعر لکھا جائے۔
ایک عالم مر گیا ہے تیرے پانی کے بغیر
پھیر دے اے میرے مولا اس طرف دریا کی دھار (در شمشین صفحہ: ۱۲۸)
اگر اس کی اجازت بھی نہ ملے تو پھر بابا طاہر اصفہانی کی یہ رباعی لکھی جائے :
یا رب! ز گناه زشت خود منفعلم
فعل بد خوئے بخود نجلم
و از
فيض بدلم ز عالم غیب رساں
تا محو شود خیال باطل از دلم
جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے میرے رب ! میں اپنے گندے گناہوں کے بارے میں خود بہت
شرمندہ ہوں اور اپنے بد خوفعل سے سخت خجالت محسوس کر رہا ہوں ۔ فیض بدلم ز عالم غیب رساں“۔
عالم غیب سے میرے دل کو ایک فیض پہنچادے۔ تا محو شود خیال باطل ز دلم تا کہ خیال باطل میرے
دل سے ہمیشہ کے لئے محو ہو جائے ۔ جماعت کو یعنی ربوہ کے نظام جماعت کو میری تاکید ہے کہ اگر
موجودہ زمانے کے بدخو علماء کی وجہ سے جو از خود خدا بنے بیٹھے ہیں جماعت کو یہ اجازت نہ ہو کہ وجہ کو نہ
احمدیوں کے کتبوں پر قرآن کریم کی آیات کندہ کی جائیں تو جب تک اللہ تعالیٰ ان حالات کو تبدیلی
نہیں فرماتا اس وقت تک یہ آیت لکھنے کی بجائے اس کی جگہ چھوڑ دی جائے اور جب بھی خدا زمانے
کے حالات تبدیل فرمائے پھر اس آیت کو کندہ کر دیا جائے اور باقی عبارت من و عن اسی طرح درج کر
دی ۔ جائے ۔ البتہ شروع میں مختصر ملک صاحب کا تعارف جیسا کہ دستور ہے وہ انجمن کی طرف سے
تجویز ہو کر منظوری کے لئے مجھے بھیجوا دیا جائے ۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا :
دیا
آج اور آج کے بعد جب تک دن چھوٹے ہیں جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز بھی ساتھ جمع ہوا
کرے گی کیونکہ خطبے کی وجہ سے اتنا وقت ہو جاتا ہے کہ نماز پڑھتے پڑھتے عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے
اس لئے جب تک یہ مجبوری در پیش ہے اس وقت تک نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع ہوا کرے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی