احمیت سے محرف ہونے والوں اور ایمان لانے والوں کے درمیان فرق کا نہایت ایمان افروز تذکرہ

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں ایمان اور ارتداد کے فرق اور ان کی علامات کو مفصل بیان فرمایا ہے۔ آپ نے پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف جاری پرتشدد مہم اور جبر یا لالچ کے ذریعے کرائے جانے والے نام نہاد ارتداد کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ سچا ایمان قربانی اور استقامت کا تقاضا کرتا ہے۔ نیز حضور نے یہ بشارت دی کہ ایک ایک مرتد کے بدلے اللہ تعالیٰ جماعت کو ہزاروں مخلصین عطا فرما رہا ہے اور خطبے کے اختتام پر پاکستان کے مظلوم احمدیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کی تحریک فرمائی۔

موضوعات: ایمان اور ارتداد کا فرق، قرآن کریم کی کسوٹی، پاکستان میں احمدیوں پر مظالم، صبر اور استقامت، جماعت احمدیہ کی ترقی، دعاؤں کی تحریک

خطبات طاہر جلد ۸
725
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
احمدیت سے منحرف ہونے والوں اور ایمان لانے والوں
کے درمیان فرق کا نہایت ایمان افروز تذکرہ
( خطبه جمعه فرموده ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔
جماعت احمد احمد یہ کی دوسری صدی کا یہ پہلا سال جسے ہم تمام دنیا میں جشن تشکر کے طور پر منا
رہے ہیں جہاں خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو لے کے آیا ہے وہاں ان فضلوں کے نتیجے میں دشمن کا عناد
بھی بہت بڑا ہے اور لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ (الفتح (۳۰) کی آیت کا اطلاق ان پر ہوتے ہوئے ہم نے
دیکھا۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو نشو و نما عطا فرماتا ہے وہ لہلہاتے ہوئے سبزوں کی
طرح بڑھتے اور پھولتے اور پھلتے ہیں اور تناور ہوتے چلے جاتے ہیں تو یہ اس لئے بھی ہے تا کہ دشمن اپنے غیظ
میں بڑھے اور اپنی بے اختیاری کو محسوس کرے اور بے بسی کو محسوس کرے اور جان لے کہ اس کا غیظ اس کو کوئی بھی
فائدہ نہیں پہنچا سکتا اس لئے وہ اپنے غلیظ میں کوشش تو ضرور کرتا ہے اور کوشش میں بڑھتا ہے پہلے سے لیکن اس
کے باوجود خدا کے فضلوں کو روکنے میں کلیہ نامراد اور نا کام رہتا ہے۔ یہ نظارہ بھی ہم نے اس سال میں بڑی شان
کے ساتھ دیکھا ہے۔ کبھی گزشتہ مخالفت کے سالوں میں ارتداد کی اتنی کوشش منظم طور پر نہیں کی گئی جتنی امسال
دشمن کی طرف سے کی گئی ہے اور جہاں تک میں نے پاکستان میں تشدد کے حالات کا جائزہ لیا ہے بڑی واضح طور
پر یہ بات دکھائی دیتی ہے کہ یہ محض تشدد کی ایک مہم نہیں تھی بلکہ اس تشدد کوارتداد میں تبدیل کرنے کی مہم تھی اور ہر
جگہ تشدد کے بعد Follow Up کے طور پر اس کے پیچھے آنے والے ایک منظم منصوبے کے طور پر ارتداد کی

خطبات طاہر جلد ۸
726
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
کوشش کی گئی ہے۔ چنانچہ چک سکندر میں جو واقعات ہوئے یا فیصل آباد میں اور بہت سی جگہوں پر جو
واقعات گزرے ہیں ان میں یہ دشمن کی سازش بڑی کھل کر نمایاں ہو کر ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی
ہے۔ چک سکندر میں جو کچھ مظلوم باقی رہ گئے تھے ان پر مسلسل اور شدید دباؤ ڈالتے ہوئے ان کو مرتد
بنانے کی کوشش کی گئی اور ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے احمدیت سے بے تعلقی کا اظہار
بھی کیا لیکن بہت سے مراد میری یہ نہیں ہے کہ نعوذ باللہ چک سکندر کی اکثریت کیونکہ بھاری اکثریت
نے تو عظیم الشان قربانیاں دیں اور کلیہ ان کی ان کوششوں کو رد کر دیا لیکن وہ چند عورتیں اور بچے جو پیچھے
رہ گئے ان کا یہ حال ہے کہ ان پر دباؤ ڈال کے ان کے ارتداد کا اعلان کرایا گیا اور یہ جو تاخیر ہو رہی ہے
احمدیوں کی واپسی کی اس میں بڑی وجہ یہی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ مل کر چھوٹی چھوٹی
ٹولیوں میں احمدیوں کو لا کر دباؤ کے نیچے مرد بھی کیا جائے پھر دوسرے لائے جائیں پھر ان کو مرتد کیا
جائے اور اس شرط کے اوپر کوئی احمدی وہاں واپس جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔
یہ جو واقعات گزر رہے ہیں ان سے مجھے خیال آیا کہ آج جماعت کو ارتداد اور ایمان کے
فرق سے متعلق کچھ باتیں بتاؤں۔ دیکھنے میں جو آپ کو ارتداد نظر آتا ہے ان کے لئے ایمان ہے۔
یعنی وہ کہتے یہی ہیں کہ اتنے لوگ جو بے ایمان تھے وہ ایمان لے آئے ہیں اور جو ہمیں ایمان دکھائی
دیتا ہے ہم سمجھتے ہیں اللہ کے فضل کے ساتھ لوگ احمدیت کو قبول کر کے ایمان میں داخل ہو رہے ہیں وہ
ان لوگوں کو ارتداد دکھائی دیتا ہے۔ تو کیا یہ محض نظر کا دھوکا ہے۔ کیا محض زاویہ بدلنے سے اشتبہات
پیدا ہور ہے ہیں یا حقیقت حال اپنی ذات میں بھی کوئی حیثیت رکھتی ہے اور جسے پہچانا جاسکتا ہے۔
یہ مضمون ہے جو جماعت کے سامنے بڑے واضح طور پر پیش ہونا چاہئے تا کہ ان میں سے
ہر ایک کا دل گواہی دے کے جو احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں وہ اللہ کے فضل سے ایمان قبول کر
رہے ہیں اور اندھیروں سے روشنی میں آرہے ہیں جو احمدیت سے باہر جا رہے ہیں ان کے اوپر قرآنی
اصطلاح کے مطابق ارتداد کا لفظ صادق آتا ہے۔
اس مضمون کو بیان کرنا کچھ مشکل نہیں چند ایک نکات میں نے آج کے خطبہ کے لئے اختیار
کئے ہیں۔ سب سے پہلی بات جو قرآن کریم سے معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ ارتداد اس ایمان کی
تبدیلی کو کہتے ہیں جس میں دباؤ شامل ہو۔ جس میں جبر اور تشد د شامل ہو۔ پس قرآن کریم نے اس

خطبات طاہر جلد ۸
727
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
مضمون کو بارہا اتنا کھول کر بیان کیا ہے کہ کوئی کلیۂ عقل کا اندھا ہو تو اسے یہ دکھائی نہیں دے گا یا جس
کے دل پر مہر لگ گئی ہو اس کو یہ بات سمجھ نہیں آئے گی ورنہ قرآن کریم تو اس مضمون کو اتنا کھول کھول کر
بیان کرتا ہے اور تاریخ مذاہب کے حوالوں سے اتنی وضاحت کے ساتھ یہ بات کھلی کھلی دنیا کے سامنے
پیش کرتا ہے کہ جبر کے نتیجے میں اگر ایمان تبدیلی کیا جائے تو اسے ارتداد کہتے ہیں اور ایمان اس کے
برعکس ایک اور تفسیر رکھتا ہے۔ جبر کے باوجود اگر اپنادین بدلا جائے تو اس کو ایمان کہتے ہیں ۔ یعنی ایک
طرف سے جبر اور تشدد موجود ہے اس کے ہوتے ہوئے ایک انسان اپنادین تبدیل کر لیتا ہے۔ ایسی
تبدیلی ایمان کی علامت ہے ۔ قطع نظر اس بات کے کہ فی ذاتہ اس کا یہ فعل درست تھا یا غلط تھا لیکن
ایک بات بہر حال اس سے ثابت ہو جاتی ہے کہ مذہب تبدیل کرنے والا اپنی ذات میں سچا ہے اور جو
تبدیلی اس نے اختیار کی ہے وہ ایمان کے نتیجے میں ہے۔ تشدد اور دباؤ کے نتیجے میں نہیں تشد داور دباؤ
اف ہے۔ ایک وجہ یہ قرآن کریم پیش کرتا ۔ کرتا ہے جو سب سے زیادہ موثر سے زیادہ مؤثر نظر آتی ہے یعنی تاریخ میں
کے خلاف
اس سے زیادہ موثر اور کوئی وجہ ارتداد کی دکھائی نہیں دی۔
چنانچہ آج کے حالات میں جو پاکستان پہ گزر رہے ہیں قرآن کریم کی اس کسوٹی پر ان کو پر کچھ
کر دیکھیں تو خوب کھل جائے گا کہ کس کا ایمان ہے اور کس کا ارتداد ہے۔ سارے پاکستان میں جو گنتی
کے چند احمدی وہ مرتد کرنے میں کامیاب ہوئے ان میں بلا استثناء جبر بھی تھا ، دباؤ بھی تھا اور ایک اور
بھی چیز تھی جس کا قرآن کریم دوسری جگہ ذکر فرماتا ہے اور وہ ہے لالچ اور لالچ کا ذکر بھی قرآن کریم
میں جگہ جگہ پھیلا ہوا ہے۔ شیطان ان کو لالچ دیتا ہے، ان کو دھو کے دیتا ہے ان کو بتاتا ہے تمہارے
دنیاوی فوائد ہمارے ساتھ وابستہ ہیں تم گھاٹا کھاؤ گے اگر دوسرے مذہب کی طرف جاؤ گے۔ تو دوسرا
مضمون قرآن کریم نے لالچ کا بیان کیا ہے اور یہ بھی ہمیں پاکستان کے حالات میں ہر جگہ صادق آتا
دکھائی دیتا ہے۔
ایک تیسرا مضمون یہ بیان فرمایا ہے کہ بعض لوگ دل کے گندے ہوتے ہیں اور ان کے اندر
مرض موجود ہوتا ہے۔ حالات کی وجہ سے وہ مرض نمایاں ہو جاتا ہے۔ اس مضمون کو ارتداد کے حوالے
کے بغیر بھی بیان فرمایا گیا ہے اور ارتداد کے مضمون بیان ہوتے ہوئے بھی اس مضمون کا ذکر فرمایا گیا
ہے۔ چنانچہ یہ آیت جو يَمِينَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ ( آل عمران: ۱۸۰) کے الفاظ ہیں کہ یہ

خطبات طاہر جلد ۸
728
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
فتنے پیدا ہوتے ہیں، ہچکولے آتے ہیں طرح طرح کی آزمائشیں پڑتی ہیں ان کی اور انبیاء کے آنے
کے ساتھ یہ زلازل واقع ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ا سے انبیاء آتے ہیں تا کہ خبیث کو طیب سے الگ کر
دیں۔ چنانچہ وہ لوگ جو مومنوں کی جماعت میں بھی بطور خبیث شامل ہو چکے ہوتے ہیں ان کے دو
طرح کے اظہار ہوتے ہیں۔ ایک وہ کہ وہ منافق بن جاتے ہیں جب تک رہتے ہیں منافقانہ باتیں
کرتے ہیں اور علیحدگی اختیار کئے بغیر جماعت کے اندر رہتے ہوئے بھی ان کا نفاق وقتاً فوقتاً پھوٹتا
رہتا ہے اور نفاق خود سب سے گندی قسم کا جھوٹ ہے۔ نفاق اور ایمان کا آپس میں کوئی تعلق ہی نہیں۔
نفاق کا مطلب یہ ہے کہ دل کسی اور بات کی گواہی دے رہا ہے اور عقل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ بات
ظاہر نہیں کرنی، کرنی ہے تو خاص شرارت اور خاص مکر کے تابع کرنی ہے ورنہ اپنے اعتقاد کے خلاف
ایک سوسائٹی کے اندر اس سوسائٹی کا حصہ بن کر رہنا ہے۔
تو یہ جھوٹ کی ایک نہایت مکروہ شکل ہے۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایسے لوگ یا وہ
منافق ہو جاتے ہیں یا پھر وہ ارتداد اختیار کرتے ہیں ایسی حالت میں کہ ان کا گند بہت بڑھ چکا ہوتا
ہے اور خبیث اور گندے لوگ ہیں جو سوسائٹی سے باہر پھینکے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تاریخ بھی
جماعت کے سامنے کھلی پڑی ہے۔ اکثر یہ وہ لوگ ہیں جن کے باہر نکلنے سے پہلے جماعت نے ان کو
کھوٹے پیسے کے طور پر رد کر دیا تھا۔ ان کے خلاف نظام جماعت حرکت میں آچکا تھا۔ ان کے خلاف
قضا حرکت میں آچکی تھی ۔ ان کی بد دیانتیاں ثابت تھیں لین دین میں یا اور ایسی باتیں جو مکروہات
سے تعلق رکھتی ہیں یا شنیعہ حرکتیں جو گناہوں سے تعلق رکھتی ہیں ان کے ظاہر ہونے کے نتیجے میں جب
ت نے ان پر ہاتھ ڈالاتو پھر وہ باہر نکلے اور ارتداد کا اعلان کیا۔
تو ایک طبقہ ان کا جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہے وہ گندے اور کھوٹے لوگوں کا ہے۔
اس کے برعکس قرآن کریم سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ ایمان لانے والے لالچ کے نتیجے میں نہیں بلکہ اس
کے برعکس
بر عکس حالات میں ایمان لاتے ہیں۔ ایک طرف مرتد ہونے والوں کو یہ کہا جاتا ہے کہ تم ہمارے
اندر شامل ہو جاؤ ۔ ہم تمہیں اعلیٰ نوکریاں دلوائیں گے۔ تم پر خرچ کریں گے۔ تمہیں رزق عطا کریں
گے یا کئی قسم کی نوکریاں یا جائدادیں یا تنخواہیں لگا دیں گے۔ غرضیکہ لالچ سے اس قسم کے ارتداد کا گہرا
تعلق ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ایمان کی یہ شان ہے کہ وہ لوگ جو ایمان اختیار کرتے ہیں ان کو مالی

خطبات طاہر جلد ۸
729
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
قربانی دینی پڑتی ہے اور ان کو کچھ لٹوانا پڑتا ہے اور کثرت کے ساتھ پاکستان اس بات کا گواہ ہے کہ
اس شدت کی مخالفت کے دور میں جو دوست احمدی ہوئے ہیں وہ سارے کے سارے کچھ نہ کچھ مالی
قربانی کر کے احمدی ہوئے ہیں۔ بعضوں کو تو کلیہ اپنے تمام اموال سے بے دخل کر دیا گیا۔ بعضوں
کے چلتے چلتے کاروبار بند کرا دئے گئے ، ان کے ٹوٹل بائیکاٹ ہو گئے ۔ بعضوں کے اموال لوٹ لئے
گئے بلکہ بیویاں بھی چھین لی گئیں اولا دیں بھی چھین لی گئیں۔ بعضوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ، بعضوں
کو ترقیوں سے محروم کیا گیا۔
غرضیکہ تمام احمدی ہونے والے اس بات پر گواہ بن گئے اور ان کے حالات ان پر گواہ بن
گئے کہ وہ مومن ہیں کیونکہ مومن کی یہ نشانی خدا تعالیٰ نے بتائی ہے کہ وہ قربانی دے کر ایمان لاتا ہے۔
کسی سے پیسے لے کر یا جائدادیں قبول کر کے یا نوکریاں لے کر ایمان نہیں لایا کرتا۔
تو وہ چیز جو پہلے آپ کو مشتبہ دکھائی دیتی تھی یا متشابہ دکھائی دیتی تھی یہ سمجھتے تھے کہ اچھا ایک
طرف سے ایمان ہے دوسری طرف سے ارتداد ہے دونوں میں سے سچائی کیا ہے۔ اب دیکھیں قرآن
کریم کے مطالعہ کی روشنی میں کس طرح کھل کر الگ الگ واضح ہو کر دکھائی دینے والی چیزیں ہیں۔
ارتداد کی اور صفات ہیں، ایمان کی اور صفات ہیں اور ان دونوں میں کوئی اشتباہ نہیں ہے۔ جس طرح
دن اور رات میں اشتباہ نہیں ہو سکتا اس طرح ایمان اور ارتداد میں کوئی اشتباہ نہیں ہو سکتا۔
لالچ دینے کا جہاں تک تعلق ہے کثرت کے ساتھ مجھے ایسے خط ملتے رہتے ہیں جہاں نوکر
پیشہ احمدی لکھتے ہیں کہ ہمیں یہ کہا جا رہا ہے کہ تم صرف توبہ کر لو اور ہم تمہیں اگلی ترقی دے دیتے ہیں
بلکہ جو پہلے تمہارے حقوق چھینے گئے تھے وہ سارے واپس کر دیں گے لیکن ہمارا ان کو جواب یہ ہے کہ
ہم ان ترقیات کے منہ پر تھوکتے بھی نہیں ۔ پھر ایسے خط ملتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم تمہیں نوکری سے
نکالنے لگے ہیں اب وقت ہے کہ تم تو بہ کر لو اگر تم تو بہ کر لیتے ہو تو تمہاری نوکری بچ جاتی ہے۔ سینکڑوں
ایسے احمدی ہیں جنہوں نے نوکریوں کو ٹھوکریں مار دیں اور ایک کوڑی کی بھی پرواہ نہیں کی اور یہ جواب
دیا کہ ہمارا رازق ہمارا خدا ہے تم ہمارے رازق نہیں ہو۔ نوکریوں کے بدلے اور رزق کے بدلے ہم
اپنے ایمان کو بیچ نہیں سکتے ۔
اب یہ دیکھیں کتنا فرق ہے ارتداد اور ایمان میں ۔ مذہب تبدیل کروانے کی خاطر لالچیں

خطبات طاہر جلد ۸
730
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
دینا ارتداد سے تعلق رکھتا ہے اور مذہب تبدیل کرتے ہوئے اپنے حقوق کو قربان کر دینا یہ ایمان سے
تعلق رکھتا ہے۔ پس پاکستان میں کثرت کے ساتھ ایسی مثالیں دکھائی دیتی ہیں۔
پھر قرآن کریم یہ فرماتا ہے کہ یہ ردی لوگ ہیں جو ادھر چلے جاتے ہیں اور آنے والے
جو ہیں وہ ا ہ اچھے ہوتے۔ ہوتے ہیں۔ اس پہلو سے بھی آپ دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ جماعت احمد یہ
میں جتنے شامل ہوتے ہیں وہ ان کے ردی لوگ نہیں ہوتے ۔ دو قسم کے آنے والے ہیں لیکن ایک قسم
وہ ہے میں دوسری قسم کا بھی ابھی ذکر کروں گا اور اس میں بھی علامتیں بالکل واضح ہوں گی ۔ ایک قسم وہ
ہے جو ان میں سے بہترین ہیں۔ ان کی اپنی سوسائٹی جانتی ہے کہ وہ نسبتا سچے لوگ ہیں صاف گولوگ
ہیں، ایماندار لوگ ہیں اور ان کے اندر کچھ ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جن کو سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے
دیکھا جاتا ہے۔ جب وہ ایمان لاتے ہیں تو ایک اضطراب پیدا ہو جاتا ہے سوسائٹی میں ۔ وہ کہتے ہیں
تم تو اچھے بھلے تھے۔
وو
جس طرح حضرت صالح کو ان کی قوم نے کہا تم تو مر جو تھے۔ تم سے تو امید میں وابستہ
تھیں تمہیں کیا ہو گیا۔ یہ کیا حرکت کر بیٹھے اور جماعت میں سے جو ادھر جاتا ہے اس کے متعلق ہمیشہ یہ
اطلاع ملتی ہے کہ یہ صاحب تو کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ یہ گند تھا فلاں گند تھا کبھی چندہ نہیں دیا،
کبھی نماز نہیں پڑھی ۔ فسادات میں سب سے آگے۔ پارٹی بازی میں پیش پیش تو ان کو تو پہلے نکال دینا
چاہئے تھا۔ تھا۔ میں امور عامہ امہ کو پھر بعض دفعہ لکھتا ہوں کہ ” نکال دینا چاہئے تھا اب کیوں وں نہ بتاتے ہو ۔ بہتر
یہ تھا کہ پہلے وقت پر بتاتے اور اس معاملے میں جماعت کو پاک اور صاف کرنے کی آج کل
شدید ضرورت ہے کیونکہ پاک اور طیب میں تمیز کرنا بھی انبیاء کا ایک کام ہے اور وہ لوگ جو جماعت
کے اندر داخل ہوتے ہیں ان کو پاک ہونا پڑے گا۔ اگر وہ پاک ہو رہے ہیں تو پھر ان پر کوئی اعتراض
نہیں خواہ وہ درجہ کمال تک نہ پہنچیں لیکن اگر وہ پاک ہونے کی بجائے خبیث ہو رہے ہوں، دن بدن
ان کی گندی عادتیں بڑھ رہی ہوں اور نظام جماعت خاموش بیٹھا رہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نظام
جماعت نے وہ فرض ادا نہیں کیا جو قرآن کریم نے انبیاء کے سپرداس پہلو سے کیا ہے کہ تم ان میں سے
خبیث اور طیب میں تمیز کیا کرو اور ایک کو دوسرے سے الگ کرتے رہو ۔
دوسرا طبقہ جو غیروں سے آتا ہے اس میں ایک حصہ گندوں کا بھی ہے۔ میں نے دیکھا ہے

خطبات طاہر جلد ۸
731
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
ڈا کو بھی آجاتے ہیں ۔ چور بھی آجاتے ہیں۔ بڑے بڑے لفنگے بھی جو اپنی سوسائٹی میں لفنگے سمجھے
جاتے ہیں وہ بھی آتے ہیں اور بعض دفعہ جماعت میں سے نسبتاً اچھے دکھائی دینے والے لوگ بھی
غیروں میں چلے جاتے ہیں۔ اگر چہ ان کی تعداد بہت تھوڑی ہے لیکن یہاں بھی بڑی واضح اور قطعی تمیز
ممکن ہے۔ چنا چنانچہ غیروں میں سے جو گندے : سے جو گندے ہوں ، شرابی کبابی یا اور گناہوں میں ملوث : وث ہوں جب و
وہ
احمدیت میں داخل ہوتے ہیں وہی تطہیر کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور ایسا آدمی جو جماعت میں داخل ہو
اور اس سے پہلے گندا ہو یقیناً جماعت میں داخل ہونے کے بعد اصلاح شروع کر دیتا ہے اور بعض تو
انقلابی اصلاح کرتے ہیں۔
ایک دفعہ سندھ کے دورے پر مجھے ایک دوست کا تعارف کرایا گیا کہ وہ ہر شرعی عیب میں
مبتلا ڈا کو اور ظالم اور سفاک انسان تھا اور سارے علاقے میں ان کا رعب تھا اور ان کے متعلق کہا جاتا
تھا کہ اس سے زیادہ گندہ انسان اور اس سے زیادہ ظالم انسان کوئی نہیں ۔ احمدی ہوا تو ایک دفعہ ان
ساری بدیوں کو خیر باد کہہ بیٹھا ۔ خیر باد تو نہیں جہنم رسید کر بیٹھا اور ایسی کامل تو بہ کی کہ وہی شخص اس
علاقے میں ولیوں میں شمار ہونے لگا۔ یہ مضمون جو ہے چوروں قطب بنانا، جس کو پنجابی میں کہتے
ہیں، یہ وہ مضمون ہے۔ تو ایمان تو اپنی واضح علامتیں رکھتا ہے۔ اگر اندھیرا روشنی کے ساتھ مشتبہ نہیں کیا
جا سکتا تو کیسے ممکن ہے کہ ارتداد کو ایمان کے ساتھ مشتبہ کر دیا جائے۔
رو
اس کے برعکس جو احمدی یعنی پہلے احمدی تھے اور بظاہر وہ اچھے نظر آتے تھے وہ جب
غیروں کے ساتھ جا کر ملتے ہیں تو آپ ان کے حالات کا جائزہ لے کر دیکھیں بلا اشتباہ ان کے
اندر اعمال کا انحطاط شروع ہو جاتا ہے۔ ان کے اندر نہ صرف اپنی ذات میں انحطاط شروع ہوتا
ہے بلکہ اکثر صورتوں میں ان کی اولادیں مذہب سے ہی بھاگ جاتی ہیں اور میں نے جہاں
تک ان مرتدوں کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے جو جماعت میں بظاہر کوئی مقام رکھتے تھے ان کی
اولادوں کی بھاری اکثریت دہر یہ ہو چکی ہے اور کوئی بھی دین سے یا مذہب سے ان کا کوئی تعلق
نہیں رہا۔ تو کون کہہ سکتا ہے کہ ایمان اور ارتداد ایک ہی جیسی چیزیں ہیں صرف زاویہ بدلنے
سے مختلف دکھائی دیتی ہیں ۔
علاوہ ازیں جہاں تک لالچ کا تعلق ہے ایک اور بات بڑی نمایاں قرآن کریم پیش کرتا ہے

خطبات طاہر جلد ۸
732
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
کہ یہ لوگ جو لالچ دیتے ہیں اس کے نتیجے میں اکثر تو دھوکا ہے لیکن بعض دفعہ رزق ان کے لگا بھی
دئے جاتے ہیں لیکن رزق ان لوگوں کے لگتے ہیں جو گند بولنے میں زیادہ بڑھے ہوئے ہوں اور
تکذیب میں آگے جائیں ۔ غریب کے رزق نہیں لگتے وہ صرف دھوکا ہے ان کے ساتھ۔
چنانچہ میں نے اس بات کا بھی گہری نظر سے جائزہ لیا ہے اور وسیع نظر سے جائزہ لیا ہے۔
احمد یوں میں سے جو مرتد ہوتا ہے اس نے اگر اپنا رزق لگوانا ہے ان لوگوں سے تو اسے دن بدن زیادہ
بکواس کرنی پڑے گی ۔ جتنا زیادہ وہ گند بولے گا اور تکذیب میں آگے بڑھے گا اتنے اس کے لئے
رزق کے امکانات ہوں گے اور کچھ دروازے کھولے جائیں گے جہاں وہ خاموش ہو کے بیٹھا وہاں
ردی کے طور پر پھینک دیا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم اس مضمون کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ (الواقعہ: ۸۳) کیسے جاہل اور بے وقوف لوگ ہو اس
بات پہ رزق لگا بیٹھے ہو کہ تم تکذیب کرو لیکن یہ مرتد ہونے والے ہوتے ہی بے وقوف ہیں۔ ان
بیچاروں کو اپنے نفع نقصان کی حقیقت کا علم نہیں ہوتا تو وہ رزق کی خاطر پھر گند بولتے ہیں اور دوسروں کو
بھی لالچ دیتے ہیں کہ آؤ تا کہ ہم تمہارا رزق لگا ئیں ۔ اس کے برعکس مومنوں کی یہ شان ہے جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے وہ قربانی کرتے ہیں نہ صرف یہ کہ اپنے اموال غیروں کے سامنے لٹواتے ہیں
بلکہ مومن ہونے کے بعد ہر حالت میں وہ دین کی خاطر خرچ کرنے لگ جاتے ہیں۔
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاء (آل عمران:۱۳۵) یہ ایسے لوگ ہیں جو اچھے حال
میں ہوں تب بھی خرچ کرتے ہیں اور تنگ حال میں ہوں تب بھی خرچ کرتے ہیں اور مرتدین میں
آپ کو کوئی بھی ایسا دکھائی نہیں دے گا۔ آپ سارے مرتدین کے حالات پر نظر ڈال کے دیکھ لیں وہ
غیروں سے لینے والے تو ہیں ان کی خاطر دینے والے کچھ نہیں ہیں۔ جس مذہب کو بظاہر وہ سچا کہہ کر قبول
کرتے ہیں اس مذہب کی خاطر کوئی قربانی نہیں کر رہے ہوتے۔
پس قرآن کریم نے تو اتنا کھول کھول کے یہ مضمون واضح فرما دیا ہے کہ کسی موٹی سے موٹی
عقل والے کے لئے بھی یہ بات مشکل نہیں رہنے دی کہ ارتداد کیا ہوتا ہے اور ایمان کیا ہوتا ہے؟ پس
ان لوگوں نے جہاں تک زور لگایا جماعت کے اندر رخنہ پیدا کرنے کا اور ارتداد پیدا کرنے کا اس کا
نتیجہ ماحصل صرف یہ ہوا کہ کچھ لوگ ایسے ان کو ملے جن سے جماعت ناراض تھی اور ان کے ساتھ ان

خطبات طاہر جلد ۸
733
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
کی بدکرداری کی وجہ سے جماعت نے خفگی کا اظہار کیا اور بعض دفعہ انتظامی کارروائیاں کیں۔ ایسے
لوگ ان کی طرف گئے اور جن کو خالصہ پیسے کی لالچ دی گئی اور پیسے کی لالچ اختیار کرتے ہوئے
انہوں نے تکذیب کو پیشہ بنالیا اور دل ان کے ایمان سے خالی تھے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہاں جا کر
جس کو ایمان کے طور پر قبول کیا اس کی خاطر کبھی کوئی مالی قربانی نہیں کی بلکہ لینے والے مومن
ہیں یہ
دینے والے اور خرچ کرنے والے مومن نہیں ہیں۔
غرضیکہ اس پہلو سے آپ تفصیلی جائزہ لیتے چلے جائیں تو آپ کو خود پاکستان ہی میں اس
ارتداد کی مہم کے سال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کے حیرت انگیز نشان
ابھرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ ہر ارتداد کے واقعہ میں قرآن کریم کی صداقت کا اعلان بھی ہے اور
جماعت احمدیہ کی صداقت کا اعلان بھی ہے کیونکہ بلا استثناء ان ارتداد کے واقعات پر قرآن کریم کی
کوئی نہ کوئی آیت گواہ کھڑی ہے کہ تم مرتد ہو مومن نہیں ہو اور ہر وہ شخص جوان سے روگردانی کر کے
احمدیت میں داخل ہوتا ہے اس کے اوپر بھی قرآن کریم کی ایک نہیں کئی آیات گواہ کھڑی ہو جاتی ہیں
لہ تمہیں مرتد کہنا جھوٹ اور ظلم - ور ظلم ہے تم مومن ہو کیونکہ تم میں قرآن کریم کی بیان کردہ مومنانہ صفات
کہ
پائی جاتی ہیں ۔
اور ان سب کے علاوہ اس وہم کو دور کرنے کے لئے کہ شاید ابھی کوئی شبہ باقی ہوا ایمان اور
ارتداد میں قرآن کریم نے ایک عظیم الشان مضمون بیان فرمایا ہے جو روز روشن کی طرح سورج جس
طرح چڑھ جاتا ہے کھلے دن میں یا کھلا دن جس طرح سورج کی روشنی میں پیدا ہوتا۔
ایمان اور ارتداد کے فرق کو نمایاں کر دینے والی ایک میزان ہے۔
قرآن کریم فرماتا ہے:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ
عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُوْنَ لَوْمَةَ
لا بِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
(المائده: ۵۵)

خطبات طاہر جلد ۸
734
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
اے ایمان لانے والو! اگر تم میں سے کوئی مرتد ہو جاتا ہے تو بالکل اس کے نتیجے میں پریشان
نہ ہو (یعنی یہ Implied ہے یہ فقرہ جو میں بول رہا ہوں لفظی ترجمہ میں شامل نہیں لیکن مضمون یہی
ہے کہ ) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو!! اگر تم میں سے کوئی مرتد ہو جائے تو ہرگز پریشانی کی ضرورت
نہیں کیوں؟ اس لئے کہ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ ایک ایک
مرتد کے بدلے خدا تمہیں تو میں عطا کرے گا اور وہ قو میں ایسی ہوں گی جو کوئی نفاق نہیں رکھتی ہوں گی وہ تم
سے محبت کرنے والی ہوں گی تم ان سے محبت کرنے والے ہو گے ۔ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
اعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِینَ کہ مومنوں کے لئے بے انتہا منکسر المزاج اور رحمت کرنے والی اور
شفقت کرنے والی اور منکرین اور کافروں کے لئے وہ بہت ہی سخت ہوں گی اور وہ تمہارے ساتھ مل
کر ان لوگوں کے خلاف جہاد شروع کر دیں گی ۔ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَا بِم اور کسی لعنت
ملامت کرنے والے کی لعنت ملامت سے کوئی خوف نہیں کھائیں گی ۔
یہاں ایک اور مضمون بھی بیان کر دیا کہ ارتداد کی وجہ ایک لعنت ملامت بھی ہوا کرتی ہے اور
اس میں Implied ہے یہ بات۔ اس کے اندر یہ بات مضمر ہے۔ فرمایا کہ نئے آنے والے وہ
صفات نہیں رکھیں گے جو جانے والوں کی صفات تھیں ۔ گویا جانے والوں کی ایک صفت یہ بھی تھی کہ وہ
اس لئے مرتد ہوئے کہ معاشرے نے ان کے اوپر لعنتیں ڈالیں جیسا کہ اس وقت پاکستان میں
کثرت کے ساتھ ہر احمدی پر اس کے ماحول کے رہنے والے لعنتیں ڈال رہے ہیں ، ملامتیں پھینک
رہے ہیں ان پر۔ ان کو کہہ رہے ہیں کہ تم ذلیل اور رسوا ہور ہے ہو اور کیوں ہم میں واپس نہیں آ جاتے
آؤ ہم سے عزتیں حاصل کرو۔
تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ چونکہ ان میں سے بعض کمزور اس وجہ سے بھی غیروں میں شامل
ہوئے ہوں گے کہ وہ دنیا کی لعنتوں اور ملامتوں سے ڈر گئے اور انہوں نے یہ قبول کر لیا کہ ہم چاہے
جھوٹ ہی ہولیکن اکثریت کے جھوٹ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے اور دنیا کی عزتیں ہمیں حاصل ہو
جائیں گی۔ فرمایا ایسے لوگوں کے بدلے خدا تم سے وعدہ کرتا ہے کہ ایک ایک کے بدلے تمہیں قو میں
عطا کرے گا اور وہ ایسی قومیں ہوں گی جو ہر اس برائی سے پاک ہوں گی جس برائی کے نتیجے میں بعض
لوگ تم میں سے مرتد ہوئے ۔ ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ یہ اللہ کا فضل ہے اور اللہ کا

خطبات طاہر جلد ۸
735
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
فضل انسانوں سے بنایا نہیں جایا کرتا ۔ اب مقابلہ کر کے دیکھ لو کتنا عظیم الشان چیلنج ہے۔ اللہ کا فضل
ہے جسے چاہے گا وہ دے گا اور زبر دستی تم اس فضل کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔ خدا کی تقدیر میں تمہیں کوئی
دخل دینے کی جانہیں ہے۔ پس اگر یہ معلوم کرنا ہے کہ مومن کون ہے اور مرتد کون ہے تو دیکھو فضل کس
پر نازل ہوتے ہیں اور کون اس پہلو سے فضلوں سے محروم ہے۔
میں نے گن گن کر ان مرتدوں کا جائزہ لیا جو اس نہایت شدید مخالفت کے دور میں اس اہم
سال میں ارتداد اختیار کر گئے ہیں اور ان کے مقابل پر فی مرتد ایک ایک ہزار بیعتیں اللہ تعالیٰ نے عطا
کی ہیں ہمیں۔ یہ سال پورا ہو جائے میں آپ کے سامنے اعداد و شمار رکھوں گا آپ حیران ہو جائیں
گے۔ اب تک تو ایک ہزار سے کم نہیں ہیں ۔ جتنے بد نصیب پاکستان میں مرتد ہوئے ہیں ان
دباؤں کے نتیجے میں ، لالچوں کے نتیجے میں ، عزتوں کی حفاظت کے نتیجے میں جو جو بھی ان کے منشایا
مقاصد تھے ان کے نتیجے میں وہ مرتد ہوئے ان میں سے ہر ایک کے بدلے میں خدا نے دنیا میں ایک
ایک ہزار احمدی عطا کیا ہے اور یہ پہلو میرے سامنے اب آیا ہے یعنی اس آیت کے مطالعہ کے بعد کہ وہ جو
آنے والے لوگ ہیں وہ انشاء اللہ بہت اچھے ثابت ہوں گے کیونکہ خدا کا وعدہ ہے کہ میں صرف تعداد
پوری نہیں کروں گا ۔ اصل جھگڑا تعداد کا نہیں تھا بلکہ Quality کا اس کی حیثیت کیا تھی جانے والے
کی؟ اور قرآن کریم کے نزدیک اصل نقصان حیثیت کا ہوا کرتا ہے نہ کے تعداد کا ۔
تو یہ قرآن کریم کی عظمت کا ایک نشان ہے اس آیت میں ۔ کس فصاحت و بلاغت کے
ساتھ اصل مضمون کو ابھار کر ہمارے سامنے رکھ دیا۔ یہ نہیں فرمایا کہ ایک ایک کے بدلے تمہیں تو میں
عطا کروں گا۔ فرمایا ایک ایک گندے کے بدلے اچھے، صالح لوگ پاکیزہ لوگ عطا کروں گا کیونکہ اگر
صرف تعداد کا مقابلہ ہو تو پھر تو مومن ہارے ہی ہوئے ہیں کیونکہ دنیا کی بھاری اکثریت ان کو جھوٹا
سمجھتی ہے ان سے روگردانی کرتی ہے ان میں سے ایک حصہ ان پر ظلم کرتا ہے تو تعداد کا اگر خالی مقابلہ
ہو تو پھر تو ایمان اور ارتداد میں فرق کرنا مشکل ہوگا ۔
تو خدا تعالیٰ نے اس ایک آیت میں ایمان اور ارتداد کا کیسا نمایاں فرق کر دیا ہے ۔ فرمایا
دیکھو جتنے جانے والے لوگ تھے وہ بزدل کمینے آپس میں دشمنیاں کرنے والے اور غیروں سے ڈرنے
اور ان کے سامنے جھکنے والے اور پھر اس کے علاوہ لَوْمَةَ لا ہم سے ڈرنے والے لوگ تھے۔ اب

خطبات طاہر جلد ۸
736
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
آپ ان صفات کو مرتدین پر اطلاق کر کے دیکھ لیں ہر جگہ یہ آپ کو اطلاق پاتی ہوئی دکھائی دیں گی۔
فرمایا جو آنے والے ہیں وہ ایسے نہیں ہوں گے یہ میرا وعدہ ہے۔
پس خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ سال جو مولویوں نے احمدیت کو مٹانے کا سال بنایا تھا
اور یہ منظور چنیوٹی وغیرہ اس قماش کے مولوی بڑی بڑی شان بڑی شان سے یہ دعوے کر رہے تھے کہ تم دیکھنا یہ
سال احمدیت کے مٹنے اور نابود ہونے کا سال ہوگا ۔ فلاں ستمبر کی تاریخ تک میں تو ہوں گا جماعت
احمد یہ دنیا میں نہیں ہو گی۔ اس قسم کے دعوے کر رہے تھے۔ آج دیکھ لیں کیسی ذلت کے سامان خدا نے
ان کے لئے مہیا فرمائے۔ ہر جگہ ان کے نزدیک جو مومن ہوئے ہیں ان کے اوپر قرآن کریم کی
ارتداد کی علامتیں صادق آرہی ہیں۔ ہر جگہ ان کے نزدیک جو مرتد ہوئے ہیں ان کے اوپر قرآن کریم
کے مطابق ایمان کی علامتیں صادق آ رہی ہیں۔
پس یہ کوئی گھٹیا کوئی نقصان والا سودا نہیں ہے۔ جہاں تک انگلستان کی جماعت کا تعلق ہے
اللہ کے فضل سے دن بدن بڑھ رہی ہے۔ یہاں باہر سے آیا ہوا ایک شخص صرف اس سال مرتد ہوا اور
اس کے ارتداد کی وجہ بھی جو سب لوگوں کو علم ہے کہ اس ارتداد سے پہلے جماعت نے اس کی بعض
بیہودگیوں کی وجہ سے اس کے اوپر ایکشن لیا۔ اس کو ناراضگی کا نشانہ بنایا اور پھر وہ بھاگا ہے اپنی انتظامی
کارروائی کے طور پر لیکن چند دن ہوئے مجھے اس کا ایک واقعہ معلوم ہوا جس سے مجھے بہت لطف آیا کہ
کس طرح اس نے اپنے ایک فعل سے اپنا شیطان ہونا ثابت کر دیا ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ
شیطان لالچیں دے کر اپنے ساتھ شامل کرتا ہے۔ چنانچہ اس شخص نے دو عرب نو جوانوں کے لئے
ایک موٹر بھجوائی اور کہا کہ تمہاری بہت عزت افزائی ہو گی تم ہمارے پاس آجاؤ ۔ ان نوجوانوں نے رد کر ہوگی رد
دیا کہ بالکل نہیں ہمیں تمہارے پاس آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پھر ان کو دوبارہ کار بھجوائی اور پیغام
بھیجا کہ منظور چنیوٹی سے ملاقات ہوگی اور یہ یہ تمہارے لئے ہم رزق کے سامان کریں گے۔ جو تمہیں
اب نوکری میں مل رہا ہے اس سے بہت زیادہ ہم تمہیں دیں گے اور انہوں نے کہا ہمیں تمہارے رزق
کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمیں جوتی کی بھی پرواہ نہیں ہے اور آئندہ ہمارے پاس ایسے پیغام نہ بھیجنا۔
تو سوال یہ ہے کہ قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ ایمان بدلنے کے لئے شیطان لالچ دیا کرتا
ہے۔ پس وہ مرتد ہونے والا اپنی شیطانیت پر گواہ بن گیا کیونکہ لالچ دے کر اس نے قرآن کریم کی

خطبات طاہر جلد ۸
737
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
آیت کے مصداق بنتے ہوئے اپنے اس گند کا ثبوت مہیا کر دیا کہ قرآن کے نزدیک وہ حرکت جو
شیطانوں کی حرکت ہے وہ میں کر رہا ہوں اور یہی مضمون ضمون ہے جو سارے پاکستان میں آپ کو دکھائی
دے گا مسلسل شیطان احمدیوں کو لالچیں دے رہا ہے۔ کہیں دباؤ ڈال رہا ہے کہیں لالچ دے رہا ہے
اور اس کے سوا ان کو کوئی تبلیغ کا ذریعہ معلوم نہیں ۔ یہی دو ذریعے رہ گئے ہیں جس کے ذریعے یہ
احمدیت کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور خدا کے فضل کے ساتھ جس شان کے ساتھ
جماعت احمد یہ پاکستان نے استقامت کے نمونے دکھائے ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مذاہب
کی تاریخ میں شاذ ہی ایسے واقعات ہوئے ہوں گے۔ ایک حیرت انگیز تاریخ بن رہی ہے آج ۔ کبھی
دنیا کی کسی قوم نے جو آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب نہ ہوتی ہو اس: انہ ہوئی ہو اس شان کے ثبات قدم کے نمونے
نہیں دکھائے جس شان کے ساتھ آج پاکستان میں جماعت احمد یہ دکھا رہی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم
یہ بھی فرماتا ہے کہ بعض کمزور ان میں سے وقتی طور پر ظاہراً ارتداد اختیار کر لیتے ہیں لیکن محض اس لئے
کہ ان کو سخت مجبور کر دیا گیا۔ ان لوگوں پر کوئی حرف نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ اس کے کمزور
بندے بھی ہیں ۔ پس ان لوگوں میں ایسے بھی ہیں کچھ۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِهِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ
مُطْمَئِنٌ بِالْإِيْمَانِ وَلَكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا
صلى الله
فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
(النحل: ۱۰۷)
کہ دیکھو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ایمان لانے کے بعد ۔ ان پر خدا کا غضب نازل ہوگا اور
عذاب عظیم ان کو ملے گا لیکن ان میں استثنا ہیں۔ اِلَّا مَنْ أُكْرِهَ سوائے اس کہ جو مجبور ہو چکا ہو لیکن
واقعہ وہ دل میں مومن ہو وَ قَلْبُهُ مُطْمَئِنٌ بِالْإِيْمَانِ اس کا دل ایمان پر پوری طرح مطمئن کا
ہو، مجبور کر دیا گیا ہو مَنْ أَكْرِہ وہ شخص مجبور کر دیا گیا ہے وَلَكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ ہاں وہ
لوگ جن کا دل کفر پر کھل گیا ہے ان لوگوں کو سزا ملے گی ۔
چنانچہ ایسے لوگوں کی بھی کثرت سے اطلاعیں مل رہی ہیں اور ایک طرف یہ لوگ اعلانات

خطبات طاہر جلد ۸
738
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
اخبارات میں شائع کرتے ہیں کہ فلاں مرتد ہو گیا ، فلاں مرتد ہو گیا ، فلاں مرتد ہو گیا ۔ جب تحقیق کی
جاتی ہے تو بہت سے ان میں احمدی ہوتے ہی نہیں ۔ جو ہوتے ہیں ان پر وہ حالات صادق آتے ہیں
جو میں نے بیان کئے ہیں اور ان میں سے بعض پھر بہت جلدی بڑے بڑے دردناک خط لکھتے
ہیں معافی کے لئے اور یہ بھی لکھتے ہیں کہ ہم اب ہر تکلیف برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں ہمیں کوئی
پرواہ نہیں لیکن جب سے ہم نے مجبور ہو کر احمدیت سے توبہ کی ہے ہم ایک جہنم میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن پر یہ آیت صادق آتی ہے مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِةٍ إِلَّا
مَنْ أَكْرِه سوائے اس کے کوئی شخص مجبور کر دیا گیا ہو وَ قَلْبُهُ مُطْمَئِنٌ بِالْإِيْمَانِ اور اس کا
دل ایمان پر مطمئن ہو، وہ لوگ پھر وہاں ٹھہر ہی نہیں سکتے ۔
پس جانے والوں کی خبریں تو دے رہے ہیں جو آ رہے ہیں ان کی خبریں نہیں شائع کر
رہے۔ حالانکہ مسلسل ان لوگوں میں سے آبھی رہے ہیں اور کچھ ایسے بھی حیرت انگیز خطوط ملتے ہیں
کہ بیویاں اور بچے لکھتے ہیں کہ ہمارے خاوند نے یا باپ نے یہ حرکت کی ہے ہمارا اس سے یہ کوئی تعلق
نہیں رہا۔ ہم اس کو چھوڑ کر الگ آکے بیٹھ گئے ہیں ہمیں کوئی پرواہ نہیں جو کچھ ہم سے ہوتا ہے لیکن ہم اپنے
خاوند کی طرح بز دل نہیں بن سکتے یا اپنے باپ کی طرح بز دل نہیں بن سکتے۔
ابھی چند دن ہوئے ہیں چک سکندر سے ایک خط کسی طرح سمگل کر کے کسی نے بھجوایا بچوں
نے ۔ اسی مضمون کا بڑا دردناک خط ہے۔ بچے لکھتے ہیں کہ ہمارے متعلق بھی آپ کو اطلاع ملی ہوگی کہ
ہم مرتد ہو گئے ہیں لیکن واقعہ یہ ہے کہ ہمارا باپ ہوا ہے اور ہم نہیں ہوئے ۔ ہم جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی نظمیں گھر میں پڑھتے ہیں تو ہمیں سخت مارتا ہے اور تشدد کرتا ہے اور اس کے بعد
ہم روتے پیٹتے کچھ دیر کے لئے چپ کر جاتے ہیں پھر ہم شروع کر دیتے ہیں اس لئے ہمارے متعلق
ہرگز یہ گمان نہ کرنا کہ ہم بھی اپنے مرتد باپ کے ساتھ شامل ہیں۔ ہمیں کوئی پرواہ نہیں جب تک اس
معاشرے کا دباؤ ہے ہم کھل کر باہر نہیں آسکتے مگر ہمارے دل مومن ہیں اور ہمارے اعمال بھی جماعت
احمد یہ کے ساتھ ہی ہیں۔ اس قسم کا یعنی الفاظ یہ نہیں مگر اس مضمون کے خط ان کے ملے اور پھر کھاریاں
سے بھی اسی قسم کا ایک خط ملا اور بھی ایسے آنے شروع ہوئے ہیں ۔ پس وہاں جہاں دباؤ کے ذریعے
مرتد کیا جا رہا ہے وہاں اللہ کے فضل کے ساتھ ایک احمدیت میں واپسی کی اور بڑی شرمندگی کے ساتھ

خطبات طاہر جلد ۸
739
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
واپسی کی رو بھی شروع ہو چکی ہے۔
پس میں آپ سے اس وقت آخر پر اس دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ یہ سال جو جماعت
احمد یہ کے لئے ایک تبین کا سال ہے۔ کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنے والا سال ہے اور ہر پہلو سے
خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کو دوسرے لوگوں سے ممتاز اور جدا کر کے دکھا رہا ہے اور جماعت احمدیہ کے
ایمان پر خدا تعالیٰ کے کلام کی تصدیق کی مہریں لگتی چلی جارہی ہیں۔
پس اس سال میں خصوصیت سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ پاکستان کے
احمدیوں کو مزید ثبات قدم عطا فرمائے ان کو حو صلے دے، ان کی برداشت کی طاقت کو بڑھائے۔ وہ جو
شدید قسم کی زبانی اذیتیں ان کو پہنچائی جارہی ہے یا تحریری اذیتیں ان کو پہنچائی جارہی ہیں ان اذیتوں کا
ان کو سب سے زیادہ صدمہ ہے اور یہ وہ دکھ ہے جو بعض لوگ کہتے ہیں ہم سے برداشت نہیں ہوتا اور
اکثر جو شکایتیں ملتی ہیں وہ جسمانی جبر اور تشدد کے خلاف نہیں بلکہ اس قسم کے جبر و تشدد کے خلاف
ہیں جہاں احمدی طلباء کو گندی گالیاں دی جا رہی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف
روزانہ بکواس کی جارہی ہے ان کے سامنے کلاس روم میں ، باہر، کھانے کے کمروں میں ۔ ہر قسم کے
پلید لفظ ان کے لئے بولے جا رہے ہیں ۔ گلیوں میں ان کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے، شہروں میں،
دیہات میں۔ یہ وہ تکلیف ہے اور عذاب ہے جس کو وہ بڑے حوصلے سے برداشت کر رہے ہیں اور
لَوْمَةَ لَا ہم سے نہیں وہ ڈر رہے۔
اس لئے ہمارا فرض ہے کہ خاص طور پر دردناک دعاؤں کے ذریعے ان کی مدد کریں کہ
صبر کی ایک انتہا ہوتی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں ہماری انتہا ہو چکی ہے۔ اب ہم کیا کریں اور ۔اس لئے
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان سے یہ صبر کا ابتلاء اب ٹال دے اور جزا کا جو نظام ہمارے لئے دنیا میں
جاری ہے وہ پاکستان میں بھی جاری فرمائے ۔ وہاں بھی ایسے حالات تبدیل فرمادے کہ یہ لوگ کھل کر
اپنے دلوں کی امنگیں ظاہر کر سکیں ، کھل کر اپنے دماغ کے خیالات ظاہر کر سکیں، کھل کر اپنے زندہ رہنے
کے حق استعمال کریں اور خدا تعالیٰ کے دین کی خاطر جو امنگیں ان کے سینوں میں مچل رہی ہیں اور باہر
نکلنے کی راہ نہیں پار ہیں اللہ تعالیٰ ان کی روکیں دور فرمائے اور یہ کھل کر اللہ کے فضل کے ساتھ اس کے
دین کی خدمت میں ہر میدان میں آگے دوڑنا شروع کر دیں اور ان کی تمام روکیں دور ہو جائیں ، ان

خطبات طاہر جلد ۸
740
خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء
کی تمام سلاسل ٹوٹ جائیں ، ان کی تمام پابندیاں ختم ہو جائیں اور خدا ایک نیا دور پھر ایک کے بدلے
ہزار عطا کرنے کا پاکستان میں بھی جاری فرمائے ۔ ہم تو ان کو باہر سے بتا رہے ہیں لیکن ان کے دل کی
تمنا تو یہی ہوگی کہ خدا ہمیں یہاں دکھا۔ اس ملک میں جہاں ہم سے یہ ظلم ہو رہا ہے یہاں اپنے فضل
نازل فرما اور ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور اپنے سینے ٹھنڈے کریں۔
پس یہ دعا ئیں ہیں جن میں خصوصیت سے احباب جماعت پاکستان کو ہمیں یا درکھنا چاہئے
اور مظلوموں کے لیے بھی دعائیں کریں، ان بچوں کے لئے ، ان عورتوں کے لے جو بڑی کس مپرسی
کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن شکوہ زبان پر نہیں لاتے۔ اللہ ان کے سارے غم دور فرمائے
ان کے سارے نقصانات جو ہیں وہ لامتناہی فوائد کی صورت میں ان پر نازل ہوں اور جو کچھ کھویا ہے
اس سے ہزاروں گنا زیادہ پانے والے ہوں۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی