ذیلی تنظیموں کو پانچ بنیادی اخلاق، قیام نماز اور تلاوت قرآن کی طرف خصوصی توجہ دینے کی تلقین
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے احمدی قوم کی روحانی و اخلاقی تعمیر میں بنیادی امور پر توجہ دینے کی اہمیت بیان فرمائی۔ آپ نے بچوں اور نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے پانچ بنیادی اخلاق یعنی سچائی، نرم کلامی و ادب، وسعتِ حوصلہ اور نعمتوں کے ضیاع سے بچاؤ، غریبوں کی ہمدردی اور پختہ عزم کی تلقین کی۔ اس کے بعد آپ نے ذیلی تنظیموں کو ہدایت فرمائی کہ وہ پنجوقتہ نماز کے قیام، نماز با ترجمہ سکھانے اور تلاوتِ قرآن کریم کو اپنی بنیادی ترجیح بنائیں اور اس حوالے سے ٹھوس عملی نتائج پر مبنی رپورٹیں پیش کریں۔
موضوعات: اخلاقی تربیت، پانچ بنیادی اخلاق، سچائی کی عادت، ذیلی تنظیمیں، قیامِ نماز با ترجمہ، تلاوتِ قرآن کریم
خطبات طاہر جلد ۸
755
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
ذیلی تنظیموں کو پانچ بنیادی اخلاق، قیام نماز اور تلاوت قرآن
کی طرف خصوصی توجہ دینے کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۲۴ رنومبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔
وہ لوگ جو بڑے بڑے منصوبے بناتے ہیں ان کو یہ رجحان پیدا کرنا چاہئے کہ ابتدائی باتوں
کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ بعض دفعہ بعض بہت ہی بلند بانگ منصوبے بنانے والے اور بلند بانگ
دعاوی کرنے والے ابتدائی باتوں سے بے خبر رہ جاتے ہیں اور وہ چیزیں جو ان کی نظر میں ابتدائی ہیں
در حقیقت بنیادی حیثیت رکھنے والی باتیں ہوا کرتی ہیں اور جب تک بنیادیں قائم نہ ہوں کوئی بلند عمارت
تعمیر نہیں کی جا سکتی ۔ یہ ایک ایسا قانون ہے جسے کوئی دنیا کا انجینئر کوئی ماہر فن نظر انداز نہیں کر سکتا۔
قوموں کی تعمیر میں اور میری مراد مذہبی قو میں ہیں مذہبی قوموں کی تعمیر میں دو باتیں بہت ہی
رکھتی ہیں اور انہی کے گرد سارا فلسفہ حیات گھومتا ہے یعنی بندے سے تعلق اور خدا سے
تعلق ۔ ان دونوں تعلقات میں اسلام نے بہت ہی وسیع تعلیمات دی ہیں اور بہت ہی بلند منصوبے
پیش کئے ہیں لیکن ان منصوبوں پر عمل تبھی ممکن ہے جب ان کے ابتدائی حصوں پر خصوصیت سے توجہ
دی جائے اور صبر کے ساتھ پہلے بنیادیں تعمیر کی جائیں پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے توقع رکھی جائے کہ
ان بنیادوں پر عظیم الشان عمارتیں تعمیر ہوں گی ۔
بڑی اہمیت ر
جماعت احمدیہ کا جو موجودہ دور ہے یہ غیر معمولی اہمیت رکھنے والا دور ہے اور جیسا کہ میں
خطبات طاہر جلد ۸
756
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
نے بارہا پہلے توجہ دلائی ہے ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی صدی سے دور ہور ہے
ہیں۔ یعنی زمانے اور وقت کے لحاظ سے دور ہو رہے ہیں لیکن عین ممکن ہے بلکہ قرآن کریم نے اس کی معین
پیشگوئی بھی فرمائی ہے کہ زمانے کی دوری پائی جاسکتی ہے، عبور ہو سکتی ہے اگر اخلاق کو دور نہ ہونے دیا
جائے ، اگر اعمال کو دور نہ ہونے دیا جائے ۔ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمعة: ۴)
میں یہی تو پیغام ہے اور یہی تو خوشخبری ہے جس کو پورا ہوتے دیکھ کر ہمارے ایمان پھر زندہ ہوئے ہیں۔
پس بہت ہی اہم بات ہے ۔ ہم نے آخرین ہو کر قرآن کریم کی اس پیش گوئی کا مصداق
بنتے ہوئے قطعی طور پر یہ دیکھ لیا اور دنیا پر ثابت کر دیا کہ زمانے کی دوری کو اخلاق کی قربت کے ذریعے
مٹایا جا سکتا ہے اور نیک اعمال کے نتیجے میں زمانے کے فاصلے ماضی میں بھی طے ہو سکتے ہیں اور
مستقبل میں بھی طے ہو سکتے ہیں ۔
پس اس پہلو سے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر صدی کے قدم پر یہ دیکھیں کہ ہمارا قدم
پچھلی صدی کے ساتھ ملا ہوا ہے یا نہیں اور ہمارا اخلاقی اور عملی فاصلہ کہیں بڑھ تو نہیں رہا۔ پس آگے
بڑھنا دو طرح سے ہوگا۔ ایک زمانے میں آگے بڑھنا وہ تو ایسی مجبوری ہے جس پر کسی کا کوئی اختیار نہیں
اور ایک آگے بڑھنا یہ بھی ہو سکتا ہے جیسے قو میں بظاہر آگے بڑھتی ہیں لیکن بنیادی طور پر انحطاط کا شکار
ہو جاتی ہیں۔ اخلاقی قدروں کے لحاظ سے انحطاط کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ وہ آگے بڑھنا تو تنزل کی
علامت ہے اس پہلو سے ہم نے آگے نہیں بڑھنا بلکہ واپس جانا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے بھی جو سب سے بڑا معجزہ دکھایا ، جو سب سے عظیم الشان کارنامہ کر کے دکھایا وہ واپسی کا
کارنامہ ہے آگے بڑھنے کا کارنامہ نہیں ۔ تیرہ سو سال کے فاصلے حائل تھے۔ کس طرح ایک ہی جست
میں آپ اس زمانے میں جا پہنچے جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا زمانہ تھا۔ پس ہر صدی کی زمانی
جست کے ساتھ ہمیں ایک واپسی کی جست بھی لگانی ہوگی اور بڑے معین فیصلے اور بڑے قطعی فیصلے
کے ساتھ ایسا پروگرام طے کرنا ہو گا کہ جب ہم وقت میں آگے بڑھیں تو اخلاقی اور اعمالی قدروں میں
واپس جارہے ہوں ۔
اس پہلو سے اس دور میں جب میں چاروں طرف دیکھتا ہوں تو جماعت کے پھیلاؤ کے
ساتھ ساتھ اور بھی مسائل بڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیزی سے
خطبات طاہر جلد ۸
757
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
بڑھ رہی ہے اور اس کی رفتار ہر طرف پہلے سے بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ پس بڑی جماعتوں میں رفتار کا
پھیلاؤ جہاں مبارک بھی ہے وہاں خدشات بھی پیدا کرنے والا ہے اور فکریں بھی پیدا کرنے والا
ہے۔ اسی طرح بڑی جماعتوں میں نسل پھیلتی ہے تولید کے ذریعے جماعتیں بڑھتی ہیں اس پہلو سے
بھی ساتھ ہی تربیتی فکریں بڑھنے لگتی ہیں۔
پس جب میں نے مجلس خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ کو تمام ملکوں میں براہ راست اپنے
تابع کرنے کا فیصلہ کیا تو اس میں یہ ایک بڑی حکمت پیش نظر تھی تاکہ میں ان مجالس س سے براہ راست
ایسے کام لوں جن کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہماری تربیتی ضرورتیں پوری ہو
سکیں اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ محض خوابوں کے محل تعمیر نہ کریں بلکہ چھوٹے
چھوٹے ایسے اقدام کریں جن کے نتیجے میں غریبانہ سر چھپانے کی گنجائش تو پوری ہو ۔ یہ وہ ضرورت
ہے جس کے پیش نظر جیسا کہ میں نے بیان کیا مجھے یہ اقدام کرنا پڑا۔
اس سلسلے میں میں آج میں دو ابتدائی پروگرام جماعت کے سامنے رکھتا ہوں اور یہ تینوں
مجالس خصوصیت کے ساتھ میری مخاطب ہیں ان کو تنظیمی ہدایات انشاء اللہ تعالیٰ پہنچتی رہیں گی اور
چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ، چھوٹے چھوٹے آسان حصوں میں ان کے سپر دعملی پروگرام کئے جائیں
گے لیکن جو بنیادی باتیں میرے پیش نظر ہیں وہ میں آپ سب کے سامنے پہلے بھی مختلف حیثیتوں میں
رکھتا رہا ہوں آج پھر ان باتوں میں سے بعض کو دہرانا ضروری سمجھتا ہوں ۔
مذہبی قو میں بغیر اخلاقی تعمیر کے تعمیر نہیں ہو سکتیں اور یہ تصور بالکل باطل ہے کہ انسان
بداخلاق ہو اور با خدا ہو اس لئے سب سے اہم بات مذہبی قوموں کی تعمیر میں ان کے اخلاق کی تعمیر ہے
اور یہ تعمیر جتنی جلدی شروع ہو اتنا ہی بہتر اور اتنی ہی آسان ہوتی ہے۔ پس اس پہلو سے لجنہ اماءاللہ
نے سب سے ابتدائی اور بنیادی کام کرنے ہیں اور یہی ابتدائی اور بنیادی کام عمر کے دوسرے حصوں
میں خدام کے سپر د بھی ہوں گے اور انصار کے بھی سپر دہوں گے لیکن بنیادی طور پر ایک ہی چیزیں ہیں
جو مختلف عمر کے حصوں میں مختلف مجالس کو خصوصیت سے سرانجام دینی ہیں۔
سب
سے پہلی بات سچ کی عادت ہے۔ آج دنیا میں جتنی بدی پھیلی ہوئی ہے اس میں سب
سے بڑا خرابی کا عنصر جھوٹ ہے۔ وہ تو میں جو ترقی یافتہ ہیں جو بظاہر اعلیٰ اخلاق والی کہلاتی ہیں وہ بھی
خطبات طاہر جلد ۸
758
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
اپنی ضرورت کے مطابق جھوٹ بولتی ہیں، اپنوں سے نہیں بولتی تو غیروں سے جھوٹ بولتی ہیں ۔ ان
کے فلسفے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا نظام حیات جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کی اقتصادیات جھوٹ پر مبنی ہے۔
غرضیکہ اگر آپ باریک نظر سے دیکھیں تو اگرچہ بظاہر ان کے زندگی کے کاروبار پر
Civilization اور اعلیٰ تہذیب کے ملمعے چڑھے ہوئے ہیں لیکن فی الحقیقت ان کے اندر مرکزی
نقطہ جس کے گرد یہ تو میں گھوم رہی ہیں اور ان کی تہذیبیں جن کے اوپر مبنی ہیں وہ جھوٹ ہی ہے لیکن یہ
ایک الگ بحث ہے مجھے تو اس وقت جماعت احمدیہ کے اندر دلچسپی ہے اور جماعت احمد یہ کے بچوں
کے اوپر خصوصیت کے ساتھ میں نظر رکھتا ہوں اور میرے نزدیک جب تک بچپن سے سچ کی عادت نہ
ڈالی جائے بڑے ہو کر سچ کی عادت ڈالنا بہت مشکل کام ہو جاتا ہے اور جیسا کہ میں نے اپنے بعض
خطبات میں تفصیل سے بیان کیا ہے سچ بولنا بھی مختلف درجات سے تعلق رکھتا ہے، مختلف مراحل سے
تعلق رکھتا ہے اور کم سچا اور زیادہ سچا اور اس سے زیادہ سچا اور اس سے زیادہ سچا اتنے بے شمار مراحل ہیں
سچ کے بھی کہ ان کو طے کرنا بالآخر نبوت تک پہنچاتا ہے اور صدیق کے مرحلے سے آگے سچائی کا جو خدا
تعالیٰ نے مقام مقرر فرمایا ہے اسی کو نبوت کہا جاتا ہے۔ ایسا سچا کہ جس کا کوئی پہلو بھی جھوٹ کی ملونی
اپنے اندر نہ رکھتا ہو لیکن یہ ہیں بڑے اور اونچے اور بلند منصوبے جو قرآن کریم نے ہمارے سامنے
پیش کئے ہیں۔
وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ
اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ
وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا
(النساء: ۷۰)
کتنے عظیم الشان اور بلند منصوبے ہیں لیکن ان کا آغاز سچ سے ہوتا ہے اور کوئی شخص صالح
بھی نہیں بن سکتا جب تک وہ سچا نہ ہو۔ اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ ہم اپنے بچوں کو شروع ہی
سے نرمی سے بھی اور سختی سے بھی سچ پر قائم کریں اور کسی قیمت پر ان کے جھوٹے مذاق کو بھی برداشت نہ
کریں۔ یہ کام اگر مائیں کر لیں تو باقی مراحل جو ہیں قوم کے لئے بہت ہی آسان ہو جائیں گے اور
خطبات طاہر جلد ۸
759
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
به
ایسے بچے جو سچے ہوں اگر وہ بعد میں لجنہ کی تنظیم کے سپرد کئے یا خدام الاحمد یا خدام الاحمدیہ کی تنظیم کے سپرد کئے
جائیں ان سے وہ ہر قسم کا کام لے سکتے ہیں کیونکہ سچ کے بغیر وہ Fiber میسر نہیں آتا وہ تانا بانا نہیں ملتا
جس کے ذریعے آپ بوجھ ڈال سکتے ہیں یا منصوبے بنا کر ان کو ان میں استعمال کر سکتے ہیں ۔
جھوٹی قو میں کمزور ہوتی ہیں ان کے اندر اعلیٰ قدریں برداشت کرنے کی طاقت ہی نہیں ہوا
کرتی لیکن یہ ایک بڑا لمبا تفصیلی مضمون ہے اس کو آپ فی الحال نظر انداز فرمائیں ۔ یہ یقین رکھیں کہ
سچ کے بغیر کسی اعلیٰ قدر کی کسی اعلیٰ منصوبے کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ اس لئے جماعت احمد یہ میں بچپن
سے ہی سچ کی عادت ڈالنا اور مضبوطی سے اپنی اولادوں کو سچ پر قائم کرنا نہایت ضروری ہے اور جو
بڑے ہو چکے ہیں ان پر اس پہلو سے نظر رکھنا اور ایسے پروگرام بنانا کہ بار بار خدام اور انصار اور لجنات
اس طرف متوجہ ہوتی رہیں کہ سچائی کی کتنی بڑی قیمت ہے اور کتنی بڑی جماعت کو اس وقت اور دنیا کو
جماعت کی وساطت سے ضرورت ہے۔
دوسرا پہلوتر بیت کا نرم اور پاک زبان استعمال کرنا اور ایک دوسرے کا ادب کرنا ہے۔ یہ
بھی بظاہر چھوٹی سی بات ہے ابتدائی چیز ہے لیکن جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے وہ سارے جھگڑے
جو جماعت کے اندر کے اندر نجی طور پر پیدا ہوتے ہیں یا ایک دوسرے سے ، دوسرے سے تعلقات میں پیدا ہوتے ہیں ان
میں جھوٹ کے بعد سب سے بڑا دخل اس بات کا ہے کہ بعض لوگوں کو نرم خوئی کے ساتھ کلام کرنا نہیں
آتا۔ ان کی زبان میں درشتنگی پائی جاتی ہے۔ ان کی باتوں اور طرز میں تکلیف دینے کا ایک رجحان پایا
جاتا ہے جس سے بسا اوقات وہ باخبر ہی نہیں ہوتے ۔ جس طرح کانٹے دکھ دیتے ہیں اور ان کو پتا نہیں
کہ ہم کیا کر رہے ہیں اسی طرح بعض لوگ روحانی طور پر سوکھ کے کانٹے بن جاتے ہیں اور ان کی
روزمرہ کی باتیں چاروں طرف دکھ بکھیر رہی ہوتی ہیں، تکلیف دے رہی ہوتی ہیں اور ان کو خبر ہی نہیں
ہوتی کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ ایسے اگر مرد ہوں تو ان کی عورتیں بے چاری ہمیشہ ظلموں کا نشانہ بنی رہتی
ہیں اگر عورتیں ہوں تو ان مردوں کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔
یہ بات بھی ایسی ہے جس کو بچپن سے ہی پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ گھر میں بچے جب ایک
دوسرے سے کلام کرتے ہیں اگر وہ آپس میں ادب اور محبت سے کلام نہ کریں۔ اگر چھوٹی چھوٹی بات
پر تو تو میں میں ہو اور جھگڑے شروع ہو جائیں تو آپ یقین جانیں کہ آپ ایک گندی نسل پیچھے چھوڑ کر
خطبات طاہر جلد ۸
760
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
جانے والے ہیں۔ ایک ایسی نسل پیدا کر رہے ہیں جو آئندہ زمانوں میں قوم کو تکلیفوں اور دکھوں سے
بھر
دے گی اور آپ ذمہ دار ہیں اس بات کے ۔ جن کی آنکھوں کے سامنے ان کے بچوں نے ایک
دوسرے سے زیادتیاں کیں ، سختیاں کیں، بدتمیزیاں کیں اور آپ نے ان کو ادب سکھانے کی طرف
کوئی توجہ نہ کی اور صرف یہی نہیں بلکہ ایسے بچے پھر ماں باپ سے بھی بد تمیز ہوتے چلے جاتے ہیں اور
ماں باپ جن کے جلد بچوں کی تعزیر کے لئے ہاتھ اٹھتے ہیں ان کے بچوں کے پھر ان پر ہاتھ اٹھنے لگتے
ہیں۔ اس روز مرہ کے حسن سلوک اور ادب کی طرف غیر معمولی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ بھی
گھروں میں بچپن ہی میں اگر تربیت دے دی جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی آسانی کے
ساتھ یہ کام ہو سکتے ہیں لیکن جب یہ اخلاق زندگی کا جزو بن چکے ہوں، جب ایسے بچے بڑے ہو
جائیں تو پھر آپ دیکھیں گے کہ سکول میں جائیں تو کلاسوں میں یہ بچے بد تمیزی کے مظاہرے کرتے
شور ڈالتے ایک دوسرے کو تکلیفیں پہنچاتے اور اساتذہ کے لئے ہمیشہ سردردی بنے رہتے ہیں۔ یہی
بچے جب اطفال الاحمدیہ کے سپرد ہوں یا لجنات کے سپرد بچیوں کے طور پر ہوں تو وہاں ایک مصیبت
کھڑی کر دیتے ہیں۔ ان بچوں کی تربیت کرنا بہت مشکل کام ہے اور ہم نے جو تربیت کے بڑے
بڑے کام کرنے ہیں وہ ہو ہی نہیں سکتے اگر ابتدائی طور پر یہ مادہ تیار نہ ۔ مادہ تیار ہو تو پھر اس کے اوپر
جتنا کام آپ کرنا چا ہیں، جتنا سجانا چاہیں اتنا سجا سکتے ہیں لیکن وہ مٹی ہی نرم نہ ہو اور اس کے اندر ڈھلنے کی
طاقت نہ ہو تو پھر کیسا بڑ ا صناع ہی کیوں نہ ہو وہ اس مٹی کو خوبصورت شکلوں میں تبدیل نہیں کر سکتا۔
پس اس پہلو سے نرم کلامی ادب اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے سلوک کرنا یہ بہت
ہی ضروری ہے۔ بڑے بڑے خطرناک جھگڑے اس صورتحال کی طرف توجہ نہ دینے کے نتیجے میں پیدا
ہوتے ہیں اور چونکہ مجھ تک ساری دنیا سے مختلف نزاع کبھی بالواسطہ کبھی بلا واسطہ پہنچتے رہتے ہیں اس
لئے میں نے محسوس کیا ہے کہ جب تک بچپن سے ہم اپنی اولادکو زبان کا ادب نہیں سکھاتے اس وقت
تک آئندہ بڑے ہو کر قوم میں ان کے کردار کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے اور ان کی بد خلقیاں بعض
نہایت ہی خطرناک فساد پیدا کر سکتی ہیں۔ جن کے نتیجے میں دکھ پھیل سکتے ہیں جماعتیں بٹ سکتی ہیں،
منافقتیں پیدا ہوسکتی ہیں سلسلے سے انحراف کے واقعات ہو سکتے ہیں کیونکہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں
جن کو لوگ معمولی سمجھتے ہیں جن کے اوپر آئندہ قوموں کی تعمیر ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں بہت
خطبات طاہر جلد ۸
761
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
بڑے بڑے واقعات رونما ہو جاتے ہیں ۔
تیسری چیز وسعت حوصلہ ہے۔ بچپن ہی سے سے اپنی اپنی اولاد اولا د کو یہ سکھانا چاہئے کہ اگر تھوڑی سی
تمہیں کسی نے کوئی بات کہی ہے یا کچھ تمہارا نقصان ہو گیا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اپنا حوصلہ
بلند رکھو اور یہ حوصلہ کی تعلیم بھی زبان سے نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر اپنے عمل سے دی جاتی ہے۔ بعض
بچوں سے نقصان ہو جاتے ہیں ، کوئی گھر کا برتن ٹوٹ گیا کوئی سیاہی کی دوات گر گئی، کھانا کھاتے
ہوئے پانی کا گلاس الٹ گیا اور ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر میں نے دیکھا ہے کہ بعض ماں باپ
برافروختہ ہو کر بچوں کے اوپر برس پڑتے ہیں ، ان کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں، چپیڑ میں مارتے
ہیں اور کئی طرح کی سزائیں دیتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ جن قوموں میں یا جن ملکوں میں ابھی
تک ان کا ایک طبقہ یہ توفیق رکھتا ہے کہ وہ نوکر رکھے وہاں نوکروں کے ساتھ تو اس سے بھی بہت بڑھ
کر بدسلوکیاں ہوتی ہیں ۔ تو ان جگہوں میں جہاں نوکروں سے بدسلوکیاں ہو رہی ہوں ، ان گھروں
میں جہاں بچوں سے بدسلوکیاں ہو رہی ہوں وہاں آئندہ قوم میں بڑا حوصلہ پیدا نہیں ہوسکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جو اپنے بچوں کی تربیت کی وہ محض کلام کے
ذریعے نہیں کی بلکہ اعلیٰ اخلاق کے اظہار کے ذریعے کی ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ جب بچے تھے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک بہت ہی قیمتی مقالہ جو آپ نے تحریر فرمایا تھا اور اس کو
طباعت کے لئے تیار فرمایا تھا وہ آپ نے کھیل کھیل میں جلا دیا اور سارا گھر ڈرا بیٹھا تھا کہ اب پتا نہیں
کیا ہوگا اور کیسی سزا ملے گی ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو علم ہوا تو آپ نے فرمایا کوئی
بات نہیں خدا اور توفیق دے دے گا۔
حوصلہ اپنے عمل سے پیدا کیا جاتا ہے اور وہ ماں باپ جن کے دل میں حوصلے نہ ہوں وہ
اپنے بچوں میں حوصلے پیدا نہیں کر سکتے اور نرم گفتاری کا بھی حوصلے سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ چھوٹے
حوصلے ہمیشہ بد تمیز زبان پیدا کرتے ہیں ۔ بڑے حوصلوں سے زبان میں بھی تحمل پیدا ہوتا ہے اور زبان
کا معیار بھی بلند ہوتا ہے۔
پس محض زبان میں نرمی پیدا کرنا کافی نہیں جب تک اس کے ساتھ حوصلہ بلند نہ کیا جائے
اور وسیع حوصلگی جماعت کے لئے آئندہ بہت ہی کام آنے والی چیز ہے۔ اس کے غیر معمولی فوائد ہمیں
خطبات طاہر جلد ۸
762
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی نصیب ہو سکتے ہیں لیکن وسیع حوصلگی کا یہ مطلب نہیں کہ ہر
نقصان کو برداشت کیا جائے اور نقصان کی پرواہ نہ کی جائے ۔ یہ ایک فرق ہے جو میں کھول کر آپ کے
سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔ اس کے دائرے کے اندر اس کو سمجھ کر ان دونوں باتوں کے درمیان توازن
کرنا پڑے گا۔ نقصان ایک بری چیز ہے۔ اگر نقصان کا رجحان بچوں میں پیدا ہو تو ان کو سمجھانا اور عقل
دینا اور یہ بات ان کے ذہن نشین کرنا بہت ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو چیزیں پیدا فرمائی ہیں وہ
ہمارے فائدے کے لئے ہیں اور ہمیں چاہئے کہ چھوٹی سی چھوٹی چیز کا بھی نقصان نہ ہو۔ وضو کرتے
وقت پانی کا بھی نقصان نہیں ہونا چاہئے ۔ منہ ہاتھ دھوتے وقت پانی کا نقصان نہیں ہونا چاہئے ۔ برتن
دھوتے وقت پانی کا نقصان نہیں ہونا چاہئے ۔ کپڑے دھوتے وقت پانی کا نقصان نہیں ہونا چاہئے ۔
صرف ایک پانی ہی کو لے لیں تو آپ دیکھیں گے کہ ہماری قوم میں اور بعض ترقی یافتہ قوموں میں بھی
نقصان کا کتنا رجحان ہے۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ ٹوٹیاں کھول کر کھڑے ہو جاتے ہیں ان کو
کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ گرم پانی یا ٹھنڈا پانی جیسا بھی ہے وہ اکثر ضائع ہو رہا ہے اور بہت تھوڑا ان
کے کام آ رہا ہے۔ حالانکہ پانی خدا تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ضروری ہے اور قطع نظر
اس سے کہ اس سے آپ کا مالی نقصان کیا ہوتا ہے یا قوم ہے یا قوم کا مجموعی نقصان کیا ہوتا ہے یہ بات ناشکری
میں داخل ہے کہ کسی نعمت کی بے قدری کی جائے۔
تو حوصلے سے مراد ہرگز یہ نہیں کہ نقصان کی پرواہ نہ کرنے کی عادت ڈالی جائے۔ یہ دو
باتیں پہلو بہ پہلو چلنی چاہئیں ۔ حوصلہ سے مراد یہ ہے کہ اگر اتفاقا کسی سے کوئی نقصان پہنچتا ہے تو
اس پر برداشت کیا جائے اور اس سے کہا جائے کہ اس قسم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں اور جن کے حوصلے
بلند ہوں وہ پھر بڑے ہو کر بڑے نقصان برداشت کرنے کے بھی زیادہ اہل ہو جاتے ہیں۔ بعض
دفعہ آفات سماوی پڑتی ہیں اور دیکھتے دیکھتے انسان کی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔ جن کو چھوٹی چھوٹی
باتوں کا حوصلہ نہ ہو وہ ایسے موقعوں کے اوپر پھر خدا سے بھی بد تمیز ہو جاتے ہیں اور بے حوصلگی کے
ساتھ ایک خود غرضی کا رشتہ ایسا گہرا ہے کہ اس خود غرضی کے نتیجے میں ہر دوسری چیز اپنی تابع دکھائی
دینے لگتی ہے۔ اگر وہ فائدہ پہنچارہی ہے تو ٹھیک ہے ذرا سا بھی نقصان کسی سے پہنچے تو انسان حوصلہ
چھوڑ بیٹھتا ہے اور جب بندوں سے بے حوصلگی شروع ہو تو، ہو تو بالآخر خدا سے بھی انسان بے حوصلہ ہو
خطبات طاہر جلد ۸
763
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
اصلى الله
جاتا ہے۔ اسی لئے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ہمیں یہ گر سمجھایا کہ: من لم يشكر الناس لا
يشكر الله ( كنز العمال حدیث نمبر : ۶۴۴۰) کہ جو بندے کا شکر ادا نہ کرنا سیکھے وہ خدا کا کہاں کر سکتا
ہے۔ جو بندے کا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر نہیں کرتا۔
یہ جو گہرا فلسفہ ہے یہ ہم روزمرہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں ۔ حوصلہ پر بھی اسی بات کا اطلاق
ہوتا ہے اسی لئے میں نے کہا تھا کہ یہ معمولی بات نہیں بڑے ہو کر اس کے بہت برے نتائج پیدا ہو
سکتے ہیں۔ وہ نقصان جس میں انسان بے اختیار ہو اس پر صبر کا نام حوصلہ ہے۔ نقصان کی طرف طبیعت
کا میلان ہونا یہ حوصلہ نہیں ہے یہ بے وقوفی ہے، جہالت ہے اور بعض صورتوں میں یہ خود ناشکری بن
جاتا ہے۔ اس لئے بچوں کو جب حوصلہ سکھاتے ہیں تو چیزوں کی قدر کرنا بھی سکھائیں۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اب یہاں بھی انگلستان میں میں نے دیکھا ہے پانی کا
نقصان اور گرمی کا نقصان یہ دو ایسی چیزیں ہیں جو عام قوم میں پائی جاتی ہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
ہمارے خود پاکستان سے یہاں آکے جو بسنے والے ہیں بے ضرورت ہیٹر جلاتے ہیں۔ بے ضرورت
آگ جلتی رہتی ہے اس کے اوپر پھیلی ہو یا نہ ہو عورتیں پرواہ نہیں کرتیں، بے ضرورت پانی بہتے رہتے
ہیں۔ اس سے بہت کم میں انسان اپنی ضرورت کو پوری کر سکتا ہے اور قومی طور پر جو فائدہ ہے وہ تو ہے
لیکن بنیادی طور پر ہر انسان کو ان باتوں کی طرف توجہ دینے کے نتیجے میں اپنی اخلاقی تعمیر میں مدد ملتی
ہے اور بچوں کی تربیت میں اس سے بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بجلیوں کو دیکھ لیجئے۔ میں نے دیکھا ہے
کہ گھروں میں بے وجہ بجلیاں جلتی چھوڑ جاتے ہیں لوگ ۔ ریڈیو آن کیا ہے یا ٹیلی ویژن آن کیا ہے تو
کمرے سے چلے گئے اور خالی کمروں میں بجلیاں بھی جل رہی ہیں، ریڈیو آن ہیں یا ٹیلی ویژن آن
ہیں۔ کئی دفعہ میں اپنے گھر میں اپنے بچوں سے کہا کرتا ہوں کہ ہمارے گھر جن ہیں کیونکہ میں کمرے
میں گیا وہاں بجلی جل رہی تھی اور ٹیلی ویژن چلا ہوا تھا۔ معلوم ہوتا ہے کوئی ایسی غیر مرئی مخلوق ہے جو
آئے یہ کام کر جاتی ہے۔ انسانوں کو تو زیب نہیں دیتا کہ اس طرح بے وجہ خدا کی نعمتوں کو ضائع کریں۔
تو بارہا یہ دیکھا ہے تربیت کرنی پڑتی ہے لیکن صبر کے ساتھ بد تمیزی کے ساتھ نہیں اور یہ جو
دو باتیں ہیں یہ اکٹھی چلیں گی یعنی حوصلے کی تعلیم اور نقصان سے بچنے کا رجحان کسی قسم کا قومی نقصان
نہ ہواس کے کے ۔ نتیجے میں اندرونی طور پر بھی آپ کی ذات کو، آپ کے خاندان کو فوائد پہنچیں گے اور
خطبات طاہر جلد ۸
764
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
بڑے ہو کر تو اس کے بہت ہی عظیم الشان نتائج نکلتے ہیں۔ وہ لوگ جن کو چھوٹے چھوٹے نقصانوں کی
پرواہ نہیں ہوتی جب وہ تجارتیں کرتے ہیں تو اپنی طرف سے وہ حوصلہ دکھا رہے ہوتے ہیں کہ اچھا یہ ہو
گیا کوئی فرق نہیں پڑتا ، اچھا وہ نقصان ہو گیا کوئی فرق نہیں پڑتا ہم اور آگے کمالیں گے۔ یہ جہالت کی
باتیں ہیں اچھے تاجر وہی ہوتے ہیں جو چھوٹے سے چھوٹا نقصان بھی برداشت نہ کریں اور حوصلہ کا
مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اپنے نقصان کو آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھیں اور روکنے کی کوشش نہ کریں۔
چوتھی بات غریب کی ہمدردری اور دکھ دور کرنے کی عادت ہے۔ یہ بھی بچپن ہی سے پیدا کرنی
چاہئے ۔ جن بچوں کو نرم مزاج مائیں غریب کی ہمدردی کی باتیں سناتی ہیں اور غریب کی ہمدردی کا
رجحان ان کی طبیعتوں میں پیدا کرتی ہیں وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مستقبل میں ایک عظیم الشان
قوم پیدا کر رہی ہوتی ہیں۔ جو خَيْرَ اُمَّةِ بننے کی اہل ہو جاتی ہیں لیکن وہ مائیں جو خود غرضانہ
رویہ رکھتی ہیں اور اپنے بچوں کو ان کے اپنے دکھوں کا احساس تو دلاتی رہتی ہیں غیر کے دکھ کا
احساس نہیں دلاتی وہ ایک خود غرض قوم پیدا کرتی ہیں جو لوگوں کے لئے مصیبت بن جاتی
ہیں ۔ اس لئے انسانی ہمدردی پیدا کرنا نہ صرف نہایت ضروری ہے بلکہ اس کے بغیر آپ اپنے اس
اعلیٰ مقصد کو پا نہیں سکتے جس کے لئے آپ کو پیدا کیا گیا ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران : 11) تم دنیا کی بہترین امت ہو جس
کو خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے فوائد کے لئے پیدا فرمایا ہے اس لئے ہم اپنی زندگی کا قومی مقصد
کھو دیں گے اگر ہم بچپن ہی سے اپنی اولاد کو لوگوں کی ہمدردی کی طرف متوجہ نہ کریں اور عملاً ان سے
ایسے کام نہ لیں یا ان کو ایسے کام نہ سکھائیں جس کے نتیجے میں غریب کی ہمدردی ان کے دل میں پیدا
ہو اور اس کی لذت یابی بچپن ہی سے شروع ہو جائے ۔ لذت یابی سے مراد میری یہ ہے کہ اگر کسی بچے
سے کوئی ایسا کام کروایا جائے جس سے کسی کا دکھ دور ہو تو اس کو ایک لذت محسوس ہوگی ۔ اگر محض زبانی
بتایا جائے تو وہ لذت محسوس نہیں ہوگی اور جب تک نیکی کی لذت محسوس نہ ہو اس وقت تک نیکی دوام
نہیں پکڑا کرتی اس وقت تک یہ محض نصیحت کی باتیں ہیں ۔
اس لئے اس کے دو پہلو ہیں ایک تو آپ اپنے بچوں کو اچھی کہانیاں سنا کر سبق آموز نصیحت
کر کے یا سبق آموز واقعات سنا کر غریبوں کی ہمدردی کی طرف مائل کریں دکھ والوں کے دکھ دور
خطبات طاہر جلد ۸
765
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
کرنے کی طرف مائل کریں۔ ہر وہ شخص جو مصیبت زدہ ہے کسی تکلیف میں مبتلا ہے یہ احساس پیدا
کریں کہ اس کی مصیبت دور ہونی چاہئے اس کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ خدمت کا
جذبہ ان کے اندر پیدا کریں بلکہ اس کے ساتھ مواقع بھی مہیا کریں۔ یہاں عام طور پر ایسے مواقع
میسر نہیں آتے یعنی روزمرہ کی زندگی میں کیونکہ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں امیروں اور غریبوں کے
درمیان فاصلے بہت ہیں۔ یا درمیانے طبقے کے لوگوں کے درمیان اور غریبوں کے درمیان بہت
فاصلے ہیں لیکن ہمارے ملکوں میں یعنی غریب ملکوں میں تیسری دنیا کے ملکوں میں تو غریب اور امیر
ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ ہر روز ان کی گلیوں ، ان کے بازاروں میں غربت تکلیف اٹھاتی ہوئی دکھائی
دیتی ہے اور محسوس ہوتی ہے۔ وہاں تو نہ صرف یہ کہ یہ کام بہت آسان ہے کہ عملاً بچوں کو بچپن ہی سے
لوگوں کی تکلیفیں دور کرنے کی عادت ڈالی جائے بلکہ مشکل بھی ہے کہ تکلیفیں اتنی ہیں کہ انسان کے حد
استطاعت سے بہت بڑی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ایسے ہی ملکوں کے متعلق غالباً ایسے ہی ماحول میں
غالب نے یہ کہا تھا کہ:
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند
کس کی حاجت روا کرے کوئی
( دیوان غالب صفحه : ۳۳۰)
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ چونکہ حاجتیں پوری کرنا ہمارے بس سے بڑھ گیا ہے اس
لئے ہم حاجت پوری کرنا چھوڑ دیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کس کس کی کریں دل یہ چاہتا ہے کہ
ہر ایک کی کریں۔
پس جس کسی کی بھی جتنی حاجت بھی آپ دور کر سکتے ہیں خود بھی کریں اور بچوں سے بھی
کروائیں اور بچپن میں اگر اس کی عادت پڑ جائے تو اس کے نتیجے میں بچہ جولذت محسوس کرتا ہے وہ
اس کی نیکی کو دوام بخش دیتی ہے اور پھر بڑے ہو کر خدام الاحمدیہ میں جا کر یا لجنہ کی بڑی عمر کو پہنچ کر پھر
ان تنظیموں کو ان میں محنت نہیں کرنی پڑے گی اور بنے بنائے با اخلاق افراد قوم کو میسر آئیں گے جو پھر
بڑے بڑے کام کرنے کے لئے اپنے آپ کو مستعد اور تیار پائیں گے۔
آخر پر پانچویں بات آج کے خطاب کے لئے جو میں نے پچنی ہے وہ مضبوط عزم اور ہمت
خطبات طاہر جلد ۸
766
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
ہے۔ مضبوط عزم اور ہمت اور نرم دلی اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ اگر یہ ا کٹھے نہ ہوں تو ایسا انسان کمزور تو ہوگا
با اخلاق نہیں ہوگا۔ نرم دلی جب آپ پیدا کرتے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایسا نرم دل انسان
اور ایسا نرم خو انسان مشکلات کے وقت گھبرا جائے اور مصائب کا سامنا کرنے کی طاقت نہ پائے۔
صلى الله
حضرت ابوبکر صدیق اکبر ہمیشہ ہمیش کے لئے تاریخ میں ایک کامل نمونہ کے طور پر پیش
کئے جا سکتے ہیں۔ یہ نمونہ اگر چہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ ہی سے حاصل کیا مگر آپ کی زندگی میں
ایک ایسا مقام آیا جہاں اس خلق نے نمایاں ہو کر ایک ایسا عظیم الشان کردار ادا کیا ہے کہ جس کے نتیجے
میں ہمیشہ کے لئے ہم آپ کی مثال دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں ۔ بے حد نرم خو اور نرم دل ہونے کے
باوجود جب اسلام پر آپ کی خلافت کے پہلے دن ہی عظیم مصیبت واقع ہوئی ہے اور مشکلات کا دور
شروع ہوا ہے تو وہ شخص جو دنیا کی نظر میں اتنا نرم دل تھا، اتنا نرم خو تھا کہ معمولی سی تکلیف سے ہی اس
کے آنسو رواں ہو جایا کرتے تھے۔ کسی کی چھوٹی سی تکلیف بھی وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا ۔ اتنے
حیرت انگیز عزم کے ساتھ ان مشکلات کے مقابل پر کھڑا ہو گیا ہے کہ جیسے سیلاب کے سامنے کوئی
عظیم الشان چٹان کھڑی ہو جاتی ہے ۔ ایک ذرہ بھی اس کے سرکنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ اس طرح
حضرت ابو بکر صدیق نے اس وقت اپنے نرم دل سے عظمت کا ایک پہاڑ نکلتا ہوا دکھا یا دنیا کو۔
پس نرم دلی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انسان مشکلات کے وقت کمزور ہو یا بڑھتی ہوئی
مشکلات کے سامنے ہمت ہار جائے ۔ پچپن سے یہ خلق پیدا کرنا چاہئے کہ ہم نے شکست نہیں کھانی۔
حضرت ت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ جو فقرہ ہے ایک عظیم الشان فقرہ ہے جو آپ
کے اس عظیم خلق پر روشنی ڈالتا ہے کہ :۔
وو
میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں
بہت ہی بلند تعلیم ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عظیم خلق پر روشنی ڈالنے
والا یہ ایک بہت ہی پیارا فقرہ ہے کہ :۔
وو
میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہونے والوں کی سرشت میں بھی ہرگز
ناکامی کا خمیر نہیں ہونا چاہئے اور یہ عزم اور ہمت بچپن ہی سے پیدا کئے جائیں تو پیدا ہوتے ہیں ۔ وہ
خطبات طاہر جلد ۸
767
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
لوگ جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمتیں ہار جاتے ہیں۔ امتحان میں فیل ہو جا ئیں تو زندگی سے بیزار ہو
جاتے ہیں۔ کوئی زندگی کی مراد پوری نہ ہو تو ان کا سارا فلسفہ حیات ایک زلزلے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
وہ سوچتے ہیں پتا نہیں خدا بھی ہے کہ نہیں۔ ان کی چھوٹی سی کا ئنات تنکوں کی بنی ہوئی ہوتی ہے اور
معمولی سازلزلہ بھی اس کی خاک اڑا دیتا ہے۔ اس لئے وہ قو میں جنہوں نے بہت بڑے بڑے دنیا
میں ۔ کام کرنے ہیں عظیم الشان مقاصد کو حاصل کرنا ہے اور عظیم الشان ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے۔ جن
کا مشکلات کا دور چند سالوں سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ صدیوں تک پھیلا ہوا ہے۔ ہر مشکل کو انہوں نے
سر کرنا رنا ہے، ہر مصیبت کا مردانگی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ ہر زور آور دشمن سے ٹکر لینی ہے اور اس کو
نا کام اور نامراد کر کے دکھانا ہے۔ ایسی قوموں کی اولادیں اگر بچپن ہی سے عزم کی تعلیم نہ پائیں تو
آئندہ نسلیں پھر اس عظیم الشان کام کو سر انجام نہیں دے سکیں گی۔
اس لئے بہت ہی ضروری ہے کہ جہاں نرم کلام بچے پیدا کریں، جہاں نرم دل بچے پیدا
کریں، جہاں نرم خو اولاد پیدا کریں جو دوسروں کی ادنی سی تکلیف سے بھی بے چین اور بے قرار ہو
جائیں اور ان کے دل کسی دوسرے کے دل کے غم سے پگھلنا شروع ہو جائیں اس کے باوجود اس اولاد
کو عزم کا پہاڑ بنادیں اور بلند ہمتوں کا ایک ایسا عظیم الشان نمونہ بنا دیں کہ جس کے نتیجے میں قو میں ان
سے سبق حاصل کریں ۔
یہ وہ پانچ بنیادی اخلاق ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ ہماری تنظیموں کو خصوصیت کے ساتھ اپنے
تربیتی پروگرام میں پیش نظر رکھنے چاہئیں۔ ان پر اگر وہ اپنے سارے منصوبوں کی بناء ڈال دیں اور
سب سے زیادہ توجہ ان اخلاق کی طرف کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کا فائدہ آئندہ سو سال ہی نہیں
بلکہ سینکڑوں سال تک بنی نوع انسان کو پہنچتا رہے گا کیونکہ آج کی جماعت احمد یہ اگر ان پانچ اخلاق پر
قائم ہو جائے اور مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جائے اور ان کی اولادوں کے متعلق بھی یہ یقین ہو جائے
کہ یہ بھی آئندہ انہی اخلاق کی نگران اور محافظ بنی رہیں گی اور ان اخلاق کی روشنی دوسروں تک پھیلاتی
رہیں گی اور پہنچاتی رہیں گی تو پھر میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم امن کی حالت میں اپنی جان دے سکتے ہیں
سکون کے ساتھ اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر سکتے ہیں اور یقین رکھ سکتے ہیں کہ جو عظیم الشان کام
ہمارے سپرد کئے گئے تھے ہم نے جہاں تک ہمیں توفیق ملی ان کو سر انجام دیا۔
خطبات طاہر جلد ۸
768
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
دوسرا پہلو مختصراً عبادات کا پہلو ہے۔ اس سلسلے میں میں بارہا جماعت کو پہلے بھی متوجہ کر چکا
ہوں کہ ابتدائی چیزوں کی طرف بہت ہی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان میں سب سے ابتدائی اور
سب سے اہم نماز ہے۔ ہماری نمازوں میں ابھی کئی قسم کے خلا ہیں جو بلند تر منازل سے تعلق رکھنے
والے خلا ہیں ان کا میں تفصیل سے ذکر کر چکا ہوں لیکن اب میں آپ کو اس بنیادی کمزوری کی طرف
متوجہ کرتا ہوں کہ ہمارے اندر آج کی نسلوں میں بھی بہت سے بچے ایسے ہیں جن کو پانچ وقت نماز
پڑھنے کی عادت نہیں ہے۔ بہت سے نوجوان ایسے ہیں جن کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی عادت
نہیں ہے۔ بہت سے بوڑھے ایسے ہیں جن کا پانچ وقت نماز پڑھنے کی عادت نہیں ہے اور یہ بات
ہمیں روز مرہ نظر آنی چاہئے اور ہمیں اس سے بے چین ہو جانا چاہئے۔ تنظیمیں کیوں اس سے بے
چین نہیں ہوتیں، تنظیمیں کیوں یہ کمزوری نہیں دیکھتیں اور کیوں خصوصیت کے ساتھ ان باتوں کی
طرف متوجہ نہیں ہوتیں۔ نماز پڑھنا صرف کافی نہیں نماز ترجمہ کے ساتھ پڑھنا بہت ضروری ہے اور نماز
کا ترجمہ ہر احمدی کو آنا چاہئے خواہ وہ بچہ ہو، جوان ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت ہر شخص کے لئے ضروری
ہے کہ وہ نماز کا ترجمہ جانتا ہو اور اس حد تک یہ ترجمہ رواں ہو کہ جب وہ نماز پڑھے تو سمجھ کر نماز پڑھے۔
عبادت کے مضمون میں تو بہت ہی وسیع باتیں ہیں۔ بہت سی باتیں ہیں جو اپنے اندر پھر اور
ہے۔
بہت سی منازل رکھتی ہیں لیکن سب سے بنیادی بات یہی ہے کہ ہم اپنی جماعت کو مکمل طور پر نماز پر قائم
کر دیں۔ کسی اور نیکی کی اتنی تلقین قرآن کریم میں آپ کو نہیں ملے گی جتنی قیام عبادت کی تلقین ہے،
قیام سلوة کی تلقین ہے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کی تلقین بھی ہمیشہ اس کے ساتھ وابستہ کی گئی
پس قرآن کریم کی تعلیم کی رو یہی ہے کہ ہم اپنی عبادات کو کھڑا کر دیں اور اپنے پاؤں پر
مضبوطی کے ساتھ ان کو اس طرح مستحکم کر دیں کہ کوئی ابتلا ، کوئی زلزلہ، کوئی مشکل ہماری نمازوں کو گرانہ
سکے۔ اس کے لئے پہلا بنیادی قدم یہی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک شخص نماز باترجمہ جانتا ہو اور نماز
پانچ وقت پڑھنے کا عادی ہو اور ساتھ ہی دوسری چیز اس کے ساتھ ملانے والی ضروری ہے کہ صبح
تلاوت کی عادت ڈالیں۔ ہر شخص جو نماز پڑھتا ہے اس کو یہ عادت پڑ جائے کہ کچھ نہ کچھ تلاوت ضرور
کرے۔ یہ بنیا دا گر قائم ہو جائے تو اس کے اوپر پھر عظیم الشان عبادات کی عمارتیں قائم ہوسکتی ہیں۔
منازل نئی سے نئی بن سکتی ہیں۔ نئی رفعتیں عبادتوں کو حاصل ہو سکتی ہیں۔ مگر یہ بنیاد نہ ہوں تو اوپر کی
خطبات طاہر جلد ۸
منزلیں بن ہی نہیں سکتیں۔
769
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
اس لئے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنات کو اپنے آئندہ کے پروگراموں میں سب سے
زیادہ اہمیت اس بات کو دینی چاہئے کہ ان کی مجالس کے اندر ایک بھی فرد نہ رہے جو نماز کا ترجمہ نہ جانتا
ہوا اور پنجوقتہ نماز پر قائم نہ ہو۔ باقی ساری با تیں انشاء اللہ رفتہ رفتہ سکھائی جائیں گی ۔ میرا پروگرام یہ
ہے کہ تمام مجالس پر اس پہلو سے نظر رکھوں اور ان کی رپورٹوں کو سر دست مختصر بنا دوں ۔ ان سے یہ توقع
رکھوں کہ آپ لمبی تفصیلی رپورٹیں مجھے نہ کریں جن سے میں خود براہ راست گزر نہ سکا رد براه راست گزر نہ سکوں بلکہ مجھ تک جو
آپ کام پہنچانا چاہتے ہیں وہ مختصر کر دیں اور بجائے اس کے کہ یہ بتائیں کہ آپ نے کتنے پیڑ لگائے
اور کتنی محنتیں کیں اور کس طرح ان پودوں کو تناور درختوں میں تبدیل کیا مجھے صرف یہ بتا دیا کریں کہ
پھل کتنے لگے۔ پیڑوں سے مجھے غرض نہیں ہے۔
تو پھلوں کے لحاظ سے ان پانچ عادات کے متعلق رپورٹ مل جائے کہ آپ نے کتنے
احمد یوں میں یہ عادات راسخ کرنے میں کام کیا ہے، کتنے بچوں نے ، بڑوں نے ، مردوں اور عورتوں
نے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور اس سلسلے میں آپ نے کیا کارروائیاں کی ہیں۔
سر دست یہ بتائیں صرف یعنی نظر رکھنے کے لئے کیا کارروائیاں کی ہیں۔ عادتوں کو مزید راسخ کرنے
کے لئے کیا کارروائیاں کی ہیں۔ اتنا حصہ بے شک مزید بھی بتا دیں جو پھلوں کی حفاظت سے تعلق
رکھنے والا حصہ ہے۔ پھل پیدا کریں ، ان کی حفاظت کا انتظام کریں اور وہ حفاظت کی جو
کارروائیاں ہیں مختصر وہ اپنی رپورٹ میں بے شک لکھ دیا کریں۔
دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ پتا لگ جایا کرے کہ عرصہ زیر رپورٹ میں کتنے ایسے احمدی بچے،
بڑے تھے جو نماز پنجوقتہ نہیں پڑھتے تھے جن کو آپ نے نماز پنجوقتہ کی عادت ڈالی ہے۔ کیا کوئی نماز
نہیں پڑھتے تھے اور آپ نے ایک یا دو نمازوں کی عادت ڈالی ہے۔ صرف یہ تعداد کافی ہے۔ اگلی
رپورٹ میں ان کا ذکر نہ ہو بلکہ مزید جو آپ نے اس میں شامل کئے ہوئے ہیں ان کا ذکر ہو۔ یا اگر دو
پڑھتے تھے اور تین پڑھنے لگ گئے تو ان کا ذکر ہو سکتا ہے اور اسی طرح یہ ذکر ہو کہ کتنے ایسے احمدی تھے
جن کو نماز کا ترجمہ نہیں آتا تھا اور ان کو آپ نے کسی حد تک ترجمہ پڑھایا ہے۔ اس کے بھی مختلف
مراحل ہیں۔ کسی کو ترجمہ شروع کر وا دیا گیا ہے، کسی کا ترجمہ مکمل ہو گیا ہے۔ تو دوحصوں میں بیان کیا جا
خطبات طاہر جلد ۸
770
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء
سکتا ہے کہ اتنے ترجمہ پڑھ رہے ہیں اور اتنے ایسے خوش نصیب ہیں جو اگے جو اگرچہ پہلے ترجمہ نہیں جانتے
تھے اور اب ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کو ترجمہ آگیا ہے۔
تو یہ چھوٹے چھوٹے کام ہیں ان کی طرف ساری مجالس اپنی ساری توجہ مبذول کر دیں۔
ان کے علاوہ جو دوسرے کام ہیں سردست وہ جاری تو رہیں گے مگر ان کو مقابلہ ثانوی حیثیت دیں۔
اس سے میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی عظیم الشان تعمیر کی ایسی بنیادیں قائم ہو جائیں
گی جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تمام دنیا میں اسلام کی عمارت کو مستحکم اور بلند تر کرنے میں عظیم
الشان کارنامے سرانجام دے گی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔