رسول کریمﷺ نُور عَلٰی نُور تھے نور محمدﷺ سے دنیا کے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حقیقی ایمان اور اللہ تعالیٰ کے نور کے حصول کی اہمیت کو بیان فرمایا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں واضح کیا کہ بیرونی تعلیمات کا نور تبھی فائدہ دیتا ہے جب انسان اپنے دل کے اندرونی نور کو بیدار کرے۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مثالوں کے ذریعے باطنی بصیرت اور آسمانی نور کے اشتراک کو واضح کیا۔ آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ باقاعدہ نمازوں اور محاسبہٴ نفس کے ذریعے اس نور کو زندہ رکھا جائے اور دوسروں تک پہنچا کر دنیا کے اندھیروں کو دور کیا جائے۔

موضوعات: حقیقی ایمان، نور الٰہی کا حصول، قرآن کریم، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام، نماز اور محاسبہٴ نفس

خطبات طاہر جلد ۹
33
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
صلى الله
رسول کریم نُورٌ عَلَى نُورٍ تھے
نور محمد ﷺ سے دنیا کے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیں
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ
كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ
وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (الحديد (۲۹)
پھر فرمایا :
یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! اللہ کا تقویٰ ک
اختیار کرو اور اس کے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لاؤ۔ اللہ تعالیٰ اس کے نتیجے میں تمہیں اپنی رحمت سے
دوہرا حصہ عطا فرمائے گا ۔ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُورًا اور تمہارے لئے ایک عظیم الشان نور تیار
فرمائے گا ۔ تَمْشُونَ بِہ جس کی روشنی میں تم چلو گے ۔ وَيَغْفِرْ لَكُمْ اور وہ تم سے بخشش
کا سلوک فرمائے گا۔ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے۔
اس آیت کریمہ میں سب سے پہلی بات جو نظر کو پکڑتی ہے وہ یہ ہے کہ اگر چہ خطاب
مومنوں سے ہے لیکن پہلی نصیحت یہ فرمائی گئی کہ اللہ کے رسول پر ایمان لے آؤ۔ وہ لوگ جو ایمان لے
آئے ہیں ان کو یہ کہنا کہ ایمان لے آؤ! کچھ عجیب سی بات معلوم ہوتی ہے لیکن جب انسان اس پر

خطبات طاہر جلد ۹
34
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
مزید غور کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اکثر ایمان لانے والے حقیقت میں ایمان نہیں لائے ہوئے
ہوتے اور محض زبان کا ایمان ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا۔ اب یہاں حقیقی ایمان کی بات ہو رہی ہے کہ تم
نے ایک منزل تو طے کر لی تم نے اعلان کر دیا کہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہو لیکن محض
یہ کافی نہیں ۔ اب تمہیں ایمان کی روح کو اختیار کرنا پڑے گا، ایمان میں ڈوبنا ہوگا اور اس فائدے کی
تلاش کرنی ہوگی جو ایمان کے نتیجے میں لازماً عطا ہوتا ہے اور وہ فائدہ جس کا بعد میں ذکر فرمایا گیا ، وہ
حقیقی ایمان اور غیر حقیقی ایمان کے درمیان تمیز کر کے دکھاتا ہے اور ایسی روشن تمیز کرتا ہے کہ اس کے
نتیجے میں کسی ابہام کسی شک کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی ۔
اس مضمون کے تناسب سے بہت ہی خوبصورت جواب اس کا دیا گیا ۔ فرمایا:
يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِه تم دو دفعہ ایمان لاؤ ، خدا تم پر دوہری رحمتیں کرے گا۔ پہلے
ایمان کے نتیجے میں بھی تم پر رحمت فرمائے گا اسے ضائع نہیں ہونے دے گا اور اس دوسرے ایمان
کے نتیجے میں جو حقیقی ایمان ہوگا جو ایمان کی روح کو سمجھنے کے نتیجے میں نصیب ہوتا ہے تم پر خدا دو ہری
رحمتیں نازل فرمائے گا اور مزید نتیجہ یہ نکالا کہ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ اس
ایمان کی علامت یہ ہے اور خدا تعالیٰ کے دوہرے فضل کی علامت یہ ہے کہ تمہیں ایک نور عطا ہوگا جس
کے ذریعے تم دیکھنے لگ جاؤ گے، تمہارے رستے روشن ہو جائیں گے۔ تمہاری زندگی کی ہر راہ تم پر اس
طرح واضح ہو جائے گی کہ اس میں تم ٹھوکروں سے محفوظ ہو جاؤ گے ۔ پس یہ وہ فرق ہے جو مومن کو
ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ اگر کوئی شخص ایمان لاتا ہے تو اگر چہ ہمیں یہ کہنے کا حق نہیں کہ تم
جھوٹ بولتے ہو ۔ ظاہری ایمان ہے حقیقی ایمان نہیں ۔ مگر قرآن کریم نے ہر ایسے دعویدار کے لئے
ایک علامت کھول کر بیان فرمادی اور ہر شخص اس آیت کی روشنی میں اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے یہ
پہچاننے کی استطاعت رکھنے لگ گیا کہ آیا میرا ایمان حقیقی ایمان ہے یا نہیں جس کے نتیجے میں میں
دوہری رحمتوں کا مستحق قرار دیا جاؤں اور پہچان کتنی واضح ہے نور عطا ہوگا۔ ایسا نور جو تمہاری راہیں
تمہارے لئے واضح فرمادے گا اور تم اندھوں کی طرح اندھیرے میں ٹولتے ہوئے نہیں چلو گے بلکہ
تمہیں صاف رستے دکھائی دینے لگ جائیں گے ۔ یہ جو عرفان کا دوسرا جلوہ ہے یہ اس حقیقی ایمان کے
نتیجہ میں نصیب ہوتا ہے اور اس کے بغیر مومن کی زندگی مکمل نہیں ہوتی اور در حقیقت مومن کا ایمان

خطبات طاہر جلد ۹
35
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
اسے کوئی بھی فائدہ نہیں دیتا اگر وہ نور کی تلاش نہ کرے اور نور کو حاصل نہ کرے۔ چنانچہ قرآن کریم
نے اس مضمون پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور اس مضمون کو ادل بدل کر مختلف پہلوؤں سے ایسی
حیرت انگیز صفائی کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ اس کا کوئی پہلو بھی اوجھل نہیں رہتا اور جب ذکر نور کا چل
رہا ہو جو روشنی ہے تو پھر کسی پہلو کے اوجھل رہنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔ نور تو اندھیروں کو دور
کرنے والا ہے۔ نور کا ذکر ہو تو کیسے ممکن ہے کہ کچھ شبہے کی گنجائشیں باقی رکھی جائیں ۔ پس یہ وہ
مضمون ہے جس کے متعلق پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم اپنے رستے دیکھنے لگ جاؤ گے، اپنی
زندگی کے ہر عمل کے لئے تمہیں یہ روشنی نصیب ہو جائے گی کہ درست یہ بات ہے اور غلط یہ بات
ہے۔ اس کے بعد فرمایا - وَيَغْفِرْ لَكُمْ تمہیں پھر خدا تعالی بخشے گا اور تم سے مغفرت کا سلوک
فرمائے گا۔ مغفرت کا سلوک نور کے عطا ہونے کے بعد ایک خاص معنی رکھتا ہے کیونکہ اس کے
با وجود کہ انسان کو کھرے اور کھوٹے کی تمیز عطا ہو جائے ۔ اس کیبا وجود کہ وہ روشنی نصیب ہو جائے
جس کے ذریعے وہ اپنی راہوں کو دیکھنے لگ جائے ، پھر بھی اس کا نفس اسے غلطیوں پر مجبور کرتا رہتا
ہے اور وہ بعض دفعہ جان بوجھ کر دیکھتے ہوئے بھی ٹھوکر کھا جاتا ہے۔ بعض دفعہ اپنی اندرونی
کمزوریوں کی وجہ سے رستہ دیکھتے ہوئے اس پر چل نہیں سکتا اور اس سے استفادہ نہیں کر سکتا۔ پس
ایسے موقعہ پر لاز ما بخشش کا مضمون شروع ہو جاتا ہے اور ایسا شخص جسے خدا نور عطا کرتا ہے، اس نور
کے بعد اگر اس سے کچھ غلطیاں ہوں تو بخشش کا بھی سلوک فرماتا ہے اور درگز رفرماتا ہے۔ لیکن
یہاں بخشش کا مضمون صرف ان معنوں میں نہیں ہے کہ وہ کوتاہیاں کرتا چلا جائے اور خدا تعالیٰ
بخشتا چلا جائے بلکہ ان معنوں میں ہے کہ نور کے عطا ہونے کے بعد جو مجبوری کی کمزوریاں ہیں جو
مجبوری کی غفلتیں ہیں ان سے اللہ تعالیٰ درگزر فرمائے ۔ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمُ الله تعالیٰ بہت
ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے قرآن کریم نے اس مضمون کو بڑی تفصیل سے بیان فرمایا ہے
اور اس مضمون کو آج میں آپ کے سامنے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں اور تربیت کے سلسلے میں بیان
کرنا چاہتا ہوں ۔ ہر وہ شخص جو تربیت کرنے کا دعویدار ہے، ہر وہ شخص جولوگوں کو ہدایت کی طرف
اور خدا کی طرف بلانے کا ادعا کرتا ہے، اس کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ وہ تعلیم جو وہ پیش کرتا ہے وہ

خطبات طاہر جلد ۹
36
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
درانی ہو کیونکہ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ ہر تعلیم جو خدا نے انبیاء کو عطا فرمائی وہ نور ہی کی تعلیم تھی
لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس نور کو اپنا کر اپنی ذات کے لئے اس نور سے حصہ نہیں پایا ، وہ اس تعلیم سے
کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
قُلْ مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُوْرًا وَهُدًى
لِلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهُ قَرَاطِيْسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا
وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ قُلِ اللَّهُ ثُمَّ
ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ (الانعام : ۹۲)
-
کہ ان سے کہہ وہ کون سی ذات تھی جس نے وہ کتاب اتاری جو موسیٰ لے کر آیا
نُورًا وَهُدًى لِلنَّاسِ وہ نور تھی اور لوگوں کے لئے ہدایت کا موجب تھی
تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيْس تم نے اسے کاغذ بنا ڈالا ۔ یعنی کاغذوں کا سلوک کیا محض تحریریں سمجھ
کر ان کو پڑھتے رہے یا اپنے گھروں میں رکھتے رہے۔ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا عن
تحریر میں تو تم ظاہر کرتے رہے اور لوگوں کے سامنے پیش کرتے رہے یہ ہماری روحانی کتاب ہے ۔
اس کتاب سے ہم نے نور حاصل کیا ہے ۔ وَ تُخْفُونَ كَثِيرًا مگر اس کے جو اچھے نورانی پہلو تھے
ان کو دبا دیتے رہے۔ ان کے اچھے پہلوؤں سے صرف نظر کرتے رہے ان کو نظر انداز کرتے رہے۔ یا
اس تعلیم کے بعض حصوں کو پیش کرتے رہے اور بعض حصوں کو چھپاتے رہے جو تمہیں مجرم کرتے تھے۔
یہ دونوں معنی ہیں اس کے اور جو قو میں نور دیکھ کر نور سے استفادہ نہ کریں وہ نوران پر گواہ ٹھہرتا ہے
اور ان کو بتاتا ہے کہ تم ظلم کرنے والے ہو اس لئے ایسی قو میں بھی ہیں جن کو نو ر عطا ہوا ان کو اس نور نے
دکھا دیا کہ تم کہاں کہاں غلطی کر رہے ہو اور اس کے باوجود اس سے وہ صرف نظر کرتے رہے اور لوگوں
سے وہ گواہیاں چھپاتے رہے جو دراصل ان کی ذات کے خلاف گواہیاں تھیں ۔ پس یہ وہ لوگ ہیں
جنہوں نے نور سے کسی قسم کا استفادہ نہیں کیا۔
پس یہ دو الگ الگ مضمون ہیں۔ ایک وہ کہ کسی کو نور عطا ہو جائے اور وہ عمدا جان بوجھ کر
۔
اخفاء سے کام نہ لے اور اس کی روشنی سے حتی المقدور استفادہ کی کوشش کرتا رہے اور اس کو اپنے دل کا

خطبات طاہر جلد ۹
37
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
نور عطا ہو جائے ۔ ایسے شخص کے لئے مغفرت کا مضمون ہے اور وہ لوگ جونور کو پہچانتے ہیں اور اس کی
ان گواہیوں کو چھپا دیتے ہیں جو ان کے خلاف ہیں۔ ان کی ذات کے خلاف ہیں ۔ اپنی آنکھیں بھی
ان سے بند کر لیتے ہیں اور لوگوں پر بھی اس تعلیم کو ظاہر نہیں ہونے دیتے اور اپنی کبھی کی تائید میں آیات
کے بعض ٹکڑے نکال کر وہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں جو اپنے مضمون سے الگ کر کے دوسرے
معنوں میں پیش کئے جاتے ہیں کیونکہ کبھی کی کوئی تعلیم نور میں تو نہیں ملتی ۔ تو فرمایا کہ ایسے لوگوں کے
لئے تو کوئی بخشش نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اس حال میں چھوڑ دے گا کہ وہ اپنے اندھیروں میں ٹامک
ٹوئیاں مارتے رہ جائیں گے۔ اور ان کو کچھ بھی نصیب نہیں ہوگا ۔ پس نور کا تعلیم کی صورت میں نصیب
ہونا کافی نہیں بلکہ نور کا اپنی ذات کو عطا ہونا ضروری ہے۔ اور اس مضمون پر غور کرنے سے معلوم ہوتا
ہے کہ ہر شخص اپنے دل میں ایک نور پیدا کرتا ہے اس نور کے نتیجے میں پھر باہر کا نور اس کو عطا ہوتا ہے۔
بغیر اس اندرونی نور کے محض تعلیم کا نور اس کے لئے کوئی بھی فائدہ نہیں دیتا۔ تعلیم کے نور کی مثال
سورج کی روشنی کی سی ہے۔ جو جب نکلتا ہے تو اس سارے کرہ ارض کو روشن کر دیتا ہے جس پر وہ طلوع
ہوا ہے اور اس کی ساری فضا کو روشنی سے بھر دیتا ہے لیکن وہ لوگ جن کو نور بصیرت عطا نہیں ہوتا وہ اسی
طرح اندھیروں میں رہتے ہیں اور اس نور سے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔
پس قرآن کریم نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ اپنے نفس کے لئے نور حاصل کرو اور
وہی نور ہے جو تم دوسروں کو عطا کرنے کے اہل ہو گے۔ اگر دنیا کی اصلاح کے لئے نکلے ہو تو چراغ
لے کر نکلو لیکن وہ : اوہ چراغ نہیں جو تعلیم کی صورت میں ملتا ہے یعنی محض وہ چراغ لے کر نہیں بلکہ اپنے
نفوس میں وہ چراغ روشن کرو جن کے ذریعے تم روشنی والے بن جاؤ اور تم دوسروں کو روشنی دکھانے کی
اہلیت حاصل کرلوں۔ لیکن فرمایا کہ یہ وہ چیز ہے جو خالصہ اللہ سے نصیب ہوتی ہے اور اپنے طور پر انسان
زبر دستی حاصل نہیں کر سکتا۔ وَمَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ نُورٍ ( النور :(۴) وه
شخص جس کو خدا نور عطا نہ کرے ، اس کے لئے کوئی نور نہیں ہے۔ پس اس پہلو سے وہ پہلی آیت جو
میں نے تلاوت کی تھی وہ دعا کے طور پر ہمیں سکھائی گئی ہے اور ہمیں سمجھایا گیا ہے کہ خدا سے نور مانگا
کرو کیونکہ خدا کی طرف سے عطا کردہ نور کے سوا اور کوئی نور میسر نہیں آسکتا اور نور حاصل کرنے کا اور
اصلى الله
علیه
اس دعا کی قبولیت کا ذریعہ یہ بتایا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر حقیقی ایمان لے آؤ۔
اور

خطبات طاہر جلد ۹
38
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
صلى الله
صلى الله
صلان
حقیقی ایمان تو ایک بہت ہی وسیع مضمون ہے یہاں اس مضمون کا خلاصہ اس طرح بیان کیا
جا سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ ایک ایسی ذات تھے جن پر جونو را تارا گیا وہ آپ کے جسم میں اس طرح
تحلیل کر گیا کہ آپ گویا مجسم نور ہو گئے۔ اور اس مضمون کو قرآن کریم نے بار ہا بیان فرمایا ہے کہ ہم نے
تم پر ایسا رسول نور کی صورت میں اتارا ہے جو مجسم ذکر الہی ہے اور کئی جگہ آنحضرت کو اسی طرح
نور قرار دیا جس طرح قرآن کریم کو نور قرار دیا اسی طرح نور قرار دیا جس طرح فرقان کو نور قرار دیا اور
نور کا لفظ دونوں پر یکساں اطلاق کر کے یہ د اطلاق کر کے یہ دکھا دیا کہ آنحضرت ﷺ کی ذات میں خدا کا نور مجسم ہو گیا
ہے۔ یہ تعلیم اس طرح کھول کھول کر بار بار قرآن کریم میں بیان ہوئی کہ مسلمانوں میں سے ایک
فرقے کو ٹھوکر لگ گئی اور وہ ان بچگانہ بحثوں میں پڑ گئے کہ آنحضرت ﷺ کا جسم تھا بھی کہ
نہیں کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہ نور تھے اور اتنا واضح نور کا لفظ آپ کی ذات پر قرآن کریم
اطلاق فرماتا ہے کہ ان لوگوں نے جو بچگا نہ نظر سے اس تعلیم کو دیکھا وہ سمجھے کہ یہاں نور سے مراد یہ
ہے کہ آپ کا جسم تھا ہی نہیں صرف نور ہی نور تھے اور جو کچھ ہمیں دکھائی دیتا تھا وہ محض ایک نظر کا
دھو کہ تھا۔ ایک عکس ساتھ اور نہ حقیقت میں آپ کا کوئی جسم نہیں تھا۔ اس لئے یہ بحثیں عام ہو گئیں کہ
آپ کا سایہ تھا کہ نہیں تھا ۔ آپ کی جو ماہیت تھی وہ کس قسم کی تھی اور ایک بہت بڑا فرقہ اس کے نتیجہ
میں وجود میں آیا ہے اور ایک دوسرا فرقہ ایسا بنا جس نے جسم پر زور دینا شروع کیا اور نور کے پہلو کو
حقیقت میں نظر انداز ہی کر دیا ۔ مقابلے میں آکر جسم پر اتنا زور دیا کہ گویا آنحضرت ام نور نہیں
تھے اور محض بشر تھے۔ حالانکہ قرآن کریم یہ بتانا چاہتا ہے کہ آپ ایک ایسے بشر تھے جونور بن گئے
اور بشر کونور میں تبدیل کرنے کے لئے وحی کی ضرورت ہے اور خدا سے تعلق کی ضرورت ہے۔ پس
یہ جو مضمون ہے کہ خدا سے نور ملتا ہے۔ اس کو ہی قرآن کریم نے بیان فرمایا ۔ جب فرمایا کہ :
:
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ (الكيف : (١) کم
دیکھو میں بظاہر تم جیسا ہی بشر ہوں۔ پھر یہ اتنا فرق تم کیا دیکھتے ہو؟ یہ فرق وحی کا فرق ہے۔ تمہارے
جیسا بشر مگر ایسا بشر جس پر وحی نازل ہونے لگ گئی۔ پس بشریت کو نور میں تبدیل کرنے کے لئے وحی
کی ضرورت ہے اور یہ وحی آنحضرت ﷺ کی وساطت سے ہمیں نصیب ہوئی لیکن یہ جب تک
ہمارے ذاتی نور میں تبدیل نہ ہو اس وقت تک ہم اندھے رہیں گے۔ اور اس کو ذاتی نور میں تبدیل
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۹
39
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
صلى الله
کرنے کے لئے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کے مطالعہ کی ضرورت ہے اور آپ کی حقیقی
پیروی کی ضرورت ہے۔ ان معنوں میں آپ پر ایمان لانے کی ضرورت ہے کہ جس طرح آپ کی
بشریت نور میں ڈھل گئی اسی رستے پر چلتے ہوئے انہی طرق یا ان رستوں کو اختیار کرتے ہوئے میں
بھی رفتہ رفتہ اس نور سے حصہ پانے لگ جاؤں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم یہ کوشش کرو اور ہم یہ وعدے
کرتے ہیں کہ ہم تمہیں وہ نور عطا کر دیں گے کیونکہ آنحضرت ﷺ کو بھی یہ نور خدا تعالیٰ نے عطا فرمایا
تھا۔ لیکن اس نور کے عطا کرنے کی شرط یہ ہے کہ نفس کے اندر ایک شعلہ نور پیدا ہو۔ اس کے بغیر یہ
بیرونی نور جو خدا کی طرف سے نازل ہوتا ۔ سے نازل ہوتا ہے یہ عطا نہیں ہوتا ۔ قرآن کریم ۔ ہوتا ۔ قرآن کریم نے آنحضرت ﷺ کے نور
کی جو تفصیل بیان فرمائی اس کو اسی رنگ میں بیان فرمایا کہ آپ کے نفس کے اندر ایک نور تھا جو اتنا
لطیف تھا کہ وہ خود بخود بھڑک اٹھنے کے لئے تیار بیٹھا تھا ۔ ایسی صورت میں جب آسمان سے شعلہ
نور نازل ہوا تو نور علی نور بن گیا۔ یہ نہیں فرمایا کہ اس کو بھڑ کا دیا اور نور بنا دیا۔ فرمایا نور تھا پہلے
ہی۔ نور علی نور ہوا ہے ایک نور پر ایک اور نور نازل ہوا ہے۔
صلى الله
صلى الله
پس اپنے نفوس کے اندر جب تک آپ کوئی شمعیں روشن نہیں کریں گے ۔ آسمان سے
نور نہیں اترے اترے گا گا اور آنحضرت ﷺ پر ایمان لانے کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح آپ کا وجود
اندرونی طور پر لطافت اختیار کرتے ہوئے نور بن چکا تھا اور بھڑک اٹھنے پر تیار تھا یعنی ایسا نور
جو تمام دنیا میں روشنی پیدا کر دے۔ یہ جو مثال دی ہے قرآن کریم نے یہ اس طرح کی مثال
ہے جیسے Super Nova کا ذکر سائنس میں ملتا ہے کہ بعض جو Stars ہیں ان کے اندر
Radiation کی ایسی Concentration ہو جاتی ہے۔ اس ریڈیائی قوت کا غیر معمولی طور پر
ایسا اجتماع ہوجاتا ہے کہ وہ پھر اچانک بھڑک اٹھتے ہیں اور سارے جو کو وہ اتنی حیرت انگیز روشنی سے
بھر دیتے ہیں کہ انسان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ کروڑوں اور اربوں سال تک وہ روشنی مسلسل پھیلتی
چلی جاتی ہے اور دوسروں کو روشن کرتی چلی جاتی ہے ۔ یہ جواچانک روشنی کا بھڑک اٹھنا ہے
سائنس دان بتاتے ہیں کہ اس میں ایسی قوت ہے کہ میں ارب سال پہلے جو روشنی بعض ستاروں میں
بھڑ کی تھی وہ آج تک جو میں موجود ہے۔ اب نہیں ارب سال تک ، آپ اندازہ کریں کہ وہ کتنا
بڑا فاصلہ ہے اور کتنا عظیم تصور ہے جس کو ہمارے دماغ حقیقت میں پکڑ بھی نہیں سکتے ۔ تو روحانی دنیا

خطبات طاہر جلد ۹
40
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
صلى الله
میں بھی اس قسم کا وہ واقعہ ہوا ہے جس کی طرف قرآن کریم اشارہ فرماتا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ملے
عليه
کا دل ان نوروں کا اجتماع تھا جو اپنی ذات میں اتنے حیرت انگیز طور پر قوت کو مجتمع کرنے والے تھے کہ
اسی قوت کے زور سے وہ بھڑک اٹھنے پر تیار ہو گئے تھے۔ اس وقت آسمان سے شعلہ نور آپ پر نازل
ہوا۔ یہ تمثیل حضرت محمد مصطفی اللہ عليسة کی بیان ہوئی ہے اور اس کے مقابل پر حضرت موسیٰ ا علیہ علیہ ال السلام کی
تمثیل ایک اور رنگ میں پیش ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِةٍ أَنَسَ مِنْ جَانِبِ
الطُّورِ نَارًا قَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي أَنَسْتُ نَارًا لَعَلَى آتِيكُمْ
مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ فَلَمَّا أَتْهَا
نُودِيَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبْرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ
أَنْ يَمُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ (القصص: ۳۰-۳۱ )
کہ جب موسیٰ نے اپنے خسر جن کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ وہ حضرت شعیب تھے۔ ان سے
اپنی مدت کا معاہدہ پورا کر لیا تو اپنے اہل کو لے کر وہ واپسی کے لئے روانہ ہوئے ۔ جب وہ طور کے قریب پہنچے تو
انہوں نے طور پر ایک آگ کو روشن دیکھا۔ اس پر انہوں نے اپنے اہل سے کہا کہ ذرا یہاں ٹھہرو۔ مجھے ایک
آگ دکھائی دے رہی ہے۔ ہو سکتا ہے میں وہاں سے کوئی روشنی کی خبر لاؤں۔ خبر سے مراد یہاں روشنی حاصل
کرنا ہے۔ راستہ تلاش کرتے ہوئے ایک انسان جس طرح کسی دوسرے سے پوچھتا ہے کہ مجھے بتاؤ میں کون
سارستہ اختیار کروں۔ تو یہاں آگ سے پہلا خیال آگ لینے کا نہیں بلکہ رستے کی تلاش کا سوال پیدا ہوا ہے۔
جو حضرت موسی کے ذہن میں اٹھا ہے۔ پھر فرمایا أَوْ جَذْوَةٍ مِنَ النَّارِ یا ایک دہکتا ہوا کوئلہ، ایک
آگ کی چنگاری لے آؤں ۔ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ تا کہ تم اس کو سینکو اور اس سے گرمی محسوس کرو ۔
معلوم ہوتا ہے ظاہری طور پر بھی سردیوں کا موسم تھا۔
اعر
فَلَمَّا أَتْهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبْرَكَةِ
مِنَ الشَّجَرَةِ أَنْ يَمُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعُلَمِينَ )
جب وہ قریب پہنچے تو اس مبارک وادی سے، اس درخت سے جہاں خدا کا نور جلوہ گر تھا۔
وہاں سے آپ کو یہ آواز آئی کہ اے موسیٰ میں خدا ہوں ۔ یعنی جو نور تو نے دیکھا ہے وہ خدا کا نور ہے اور

خطبات طاہر جلد ۹
41
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
میں تجھے اپنی طرف بلانے کے لئے متوجہ کرنے کے لئے ایک ظاہری نور کی صورت میں دکھائی دیا
تھا۔ چنانچہ اس وقت سے پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ وحی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور وہ پیغام
عطا ہوتا ہے۔ یہ بحث الگ ہے اور لمبی ہے کہ یہ واقعہ کب ہوا تھا ۔ کیا حضرت موسیٰ علیہ الصلواۃ والسلام
کے سفر سے پہلے آپ کو جانے کا اشارہ ملا تھا یا نہیں کیونکہ قرآن کریم سے یہی پتہ چلتا ہے کہ سفر سے
پہلے آپ کو جانے کا اشارہ مل چکا تھا اور یہ بعد میں اس کی تفصیل عطا ہوئی ہے۔ مگر میں اس بحث کو
یہاں نہیں چھیڑنا چاہتا ۔ مراد میری یہ ہے کہ وہاں بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دل میں پہلے نور کی
ایک طلب پیدا ہوئی اور جس آنکھ نے وہ نور دیکھا ہے اس آنکھ کو اندرونی طور پر نور بصیرت حاصل تھا
ور نہ آپ کے اہل کو وہ نور کیوں دکھائی نہ دیا ۔ اگر وہ کوئی ظاہری آگ ہوتی تو آپ اپنی بیگم کو بتاتے یا
جو بھی سفر کے ساتھی تھے ان کو کہتے وہ دیکھو سا منے آگ جل رہی ہے اور اس آگ سے ہم کچھ حصہ
پاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کچھ لوگ آگ کے گرد بیٹھے ہوں ان سے ہم ہدایت پائیں اور یا آگ میں سے
کچھ حصہ لے لیں لیکن قرآن کریم کے بیان سے پتا چلتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سوا کسی اور
کو وہ آگ نظر نہیں آرہی تھی۔ یہ وہی مضمون ہے جو اندرونی بصیرت کے نور کا مضمون ہے۔ جب تک
اندرونی نور نصیب نہ ہو خدا کا نور دکھائی نہیں دیتا اور جب اندرونی نور نصیب ہو جائے تو پھر خدا کا نور
جلوہ گر ہو کر پہلے نور کو نُورٌ عَلَى نُورٍ (النور: ۳۷) بنا دیتا ہے مگر دونوں واقعات کا فرق بتاتا ہے کہ
آنحضرت کے نور کی قوت کیا تھی اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نور کی قوت اس کے
مقابل پر کیا تھی ۔ بہت بڑا فرق ہے۔ ایک جگہ قلب محمدمصطفی کوطور بنا دیا گیا ہے اور وہاں خدا کا
نور جلوہ گر ہوتا ہے ۔ ایک جگہ موسیٰ تلاش میں طور کا سفر کرتے ہیں اور وہی طور ہے جہاں جب وہ
مطالبہ کرتے ہیں کہ مجھے وہ شان دکھا جو تو نے آئندہ آنے والے ایک نبی کو دکھانی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ تو اس کا متحمل نہیں ہو سکتا تو میری پوری رؤیت نہیں کر سکتا۔
پس یہ تو نبوت کا مضمون ہے اور نبوت کا مضمون اندرونی نور سے شروع ہوتا ہے اور بیرونی
نور پر جا کر ا تمام پاتا ہے۔ پس قرآن کریم نے جہاں اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا (التحریم: ۹) کی دعا سکھائی
وہاں یہ بھی بتا دیا کہ محض ایک شعلہ نور کا حاصل ہونا کافی نہیں۔ اس کے اتمام کے لئے کوشش بھی
کرتے رہو اور دعا بھی کرتے رہو۔

خطبات طاہر جلد ۹
42
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اپنے دل میں اس نور کوٹٹولے اور محسوس کرے اور اگر اس کو
نور کی شکل میں وہ شعلہ دکھائی نہیں دیتا تو جس طرح آگ کا ایک طلب گار بعض دفعہ راکھ کو ٹولتا ہے
اور ٹول کر اس کے اندر سے وہ چھوٹا سا دہکتا ہوا کوئلہ نکالتا ہے جس کو پھونکیں مارتا ہے تو پھر وہ نور
میں تبدیل ہو جاتا ہے ، ایک آگ بھڑک اٹھتی ہے ۔ ہم بچپن میں جب شکار پہ جایا کرتے تھے تو
دیہات میں ٹھہرتے تھے و رتے تھے وہاں ہم نے یہ نظار یہ نظارہ کئی دفعہ دیکھا کہ ز ا که زمیندار حقہ کے شوقین صبح کے وقت
جب ہم اٹھ رہے ہوتے تھے۔ وہ اس شعلے کی تلاش میں چولہوں کے اندروہ جو راکھ پڑی ہوتی ہے
اس کو ٹول ٹٹول کے اندر سے پھر وہ چھوٹا سا ایک چنگارا نکالا کرتے تھے اور اس کو کاغذ پر رکھ کر
پھونکیں مار کر اس کو آگ میں تبدیل کیا کرتے تھے۔ پس تمباکو کا ایک نشئی ایک ظاہری شعلے کو
بھڑ کانے کیلئے اگر اتنی محنت کرتا ہے ایک ظاہری شعلے کو بھڑکانے کے لئے تو وہ لوگ جونور کے
علمبردار بنا کر دنیا کے لئے نکالے گئے ہیں وہ جن کے سپر د اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کرنا ہے وہ
کیوں ایسی محنت نہ کریں ۔ اس سے ہزاروں لاکھوں گنا زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ یہ یقینی امر
ہے کہ ہر انسان کے اندر شعلہ نور موجود ضرور رہتا ہے ۔ یا یوں کہنا چاہئے کہ ہر انسان اس پہلو سے
خدا تعالیٰ کے ایک عظیم انصاف کا مظہر ہے۔ کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں پیدائشی اندھا تھا اور
مجھے یہ نور کبھی نصیب ہی نہیں ہوا۔
نور ہر ایک کو نصیب ہوتا ہے وہ اس کی تلاش نہ کرے اسے نکال کر ابھارے اور اجالے نہیں تو
رفتہ رفتہ پھر وہ راکھ میں دبا ہوا شعلہ بھی مر جایا کرتا ہے۔ بعض لوگ ایسے بھی دیکھے، بیچارے وہ ٹھنڈی
راکھ کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔ راکھ اٹھتی ہے ان کے سانسوں کے اندران کے Lungs میں داخل
ہوتی ہے ان کا چہرہ خراب کرتی ہے ٹولتے رہتے ہیں کچھ نہیں نکلتا۔ تو ایسے بھی بد نصیب ہوتے ہیں جو
اگر اپنی راکھ کو چھیڑیں نہیں اور اسی طرح پڑا رہنے دیں تو رفتہ رفتہ ان کا نوران کے سینوں میں مرجاتا
ہے اور ہمیشہ کے لئے بجھ جاتا ہے۔ ایسے بد نصیبوں کا بھی قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے۔ لیکن آپ نے
تو دنیا کو روشن کرنا ہے۔ آپ نے تو اپنی نئی نسلوں کی تربیت کرنی ہے اور یہ تربیت احمدیت کی تعلیم کے
ذریعے آپ نہیں کر سکتے جب تک کہ اس تعلیم کے نور کو پہلے اپنے وجود کا حصہ نہ بنائیں اور وہ وجود کا
حصہ تب بنتی ہے جب آپ کے دل میں ایک نور پیدا ہواور نورنور پر لپکتا ہے۔ اس بنیادی نکتے کو آپ

خطبات طاہر جلد ۹
43
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
ہمیشہ یا درکھیں۔
قرآن کریم سے بالکل واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ جب تک اندرونی نور نصیب نہ ہو
بیرونی نور اترتا نہیں ۔ روشنی کو ایک روشن جگہ کی ضرورت ہے جہاں وہ نازل ہوتی ہے۔ وہ ایک
اشتراک ، ایک اتحاد ہے جس کے نتیجے میں ایک روشنی دوسرے کی طرف کشش کرتی ہے۔ پس
اندرونی نور کے حصول کے لئے سب سے پہلی تو کوشش ہے احساس ہے یہ شعور ہے کہ مجھے اپنے نفس
کے نور کو زندہ رکھنا ہے اس لئے اپنے اندر ان اچھی چیزوں کو تلاش کریں جو خدا کے نور کی یاد دلاتی
ہیں۔ اپنے پاکیزہ جذبات کو ابھاریں اپنی نیکیوں کو ٹولیں اور انہیں زندہ کریں اور ان کو صاف
کریں، ان کو مانجیں، ان کو روشن کرنے کی کوشش کریں۔ یہی وہ طریق ہے جس کے نتیجے میں آپ
کے دل میں دبا ہوا شعلہ نور بھڑک اٹھے گا۔ جو اس وقت چنگاریوں کی صورت میں، چھوٹے چھوٹے
دیکتے ہوئے کوئلوں کی صورت میں ہوگا۔ لیکن جب آپ یہ کوشش کریں گے اور اس پر پھونکیں ماریں
گے تو انشاء اللہ وہ ایک روشن آگ میں تبدیل ہو جائے گا۔ اور اس کے لئے ایک لمبی جدوجہد کی
ضرورت ہے ۔ یہ مضمون چونکہ بہت گہرا ہے اور تصوف کا رنگ اختیار کر جاتا ہے اور چونکہ ہم میں ۔
بھاری اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو تصوف کے باریک نکتوں کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ اگر وہ
سنیں اور لطف محسوس کریں تو اس سے زیادہ آگے نہیں بڑھتے اور اسی لطف کو اپنا مقصد بنا کر خوش ہو کر
پھر اس سے آگے گزر جاتے ہیں۔ اس لئے میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ بات سمجھا کر پھر وہ آسان
طریق بتاؤں جس کے ذریعے محض تصوف کا ایک نکتہ نہ رہے بلکہ ایک ایسی ٹھوس حقیقی تعلیم بن جائے
جس کو ہم میں سے ہر ایک اختیار کرنے کا اہل ہو جائے۔
میں سے
میں نے جو یہ تحریک کی تھی کہ نمازوں پر زور دیں اور قرآن کریم کی تلاوت پر زور دیں۔ اس
میں بڑا مقصد یہ تھا کہ اس طرح آپ کو اپنے نفس کے نور کواجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ وہ لوگ جو
عبادت پر قائم نہیں ہوتے ان کا نور بجھتا رہتا ہے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کبھی کوئی انکار
ممکن نہیں ۔ عبادت سے غافل لوگ نسبتاً روز بروز ٹھنڈے ہونے لگ جاتے ہیں۔ عبادت کو جب
اختیار کرتے ہیں تو ایک لمبا عرصہ ایسی کیفیت کا ان پر گزرتا ہے کہ وہ عبادت کرنے کے باوجود کوئی
گرمی محسوس نہیں کرتے اور بے چین ہوتے ہیں کہ پھر اس عبادت کا فائدہ کیا ؟ ہمیں تو کوئی گرمی نہیں

خطبات طاہر جلد ۹
44
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
مل رہی ۔ وہ اس نکتہ کو بھول جاتے ہیں کہ ان کے دل کے شعلے یا دل کے دہکتے ہوئے کو کلے رفتہ رفتہ
اتنی ڈھیروں راکھ کے تلے دب چکے ہیں اب آسانی کے ساتھ وہ آگ بھڑک نہیں سکتی ۔ اس پر محنت
کرنی پڑے گی ۔ پس اسی لئے میں نے آپ کو حقے والوں کی مثال بتائی ہے۔ وہ جب طلب محسوس
کرتے ہیں تو خواہ ان کو وہ چنگاری ملے یا نہ ملے ۔ وہ ٹٹولتے رہتے ہیں ، دیکھتے رہتے ہیں، بے چین
ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ایک معمولی سی چنگاری بھی ملے تو اس کو وہ سنبھال لیتے ہیں بڑی احتیاط سے
کاغذ پر اٹھاتے ہیں پہلے ہلکی پھونکیں مارتے ہیں پھر زیادہ پھونکیں پھر جب وہ روشن ہو جاتی ہے تو ان
کے چہرے بھی روشن ہو جاتے ہیں کہ اب ہمیں ہماری طلب کی پیاس بجھانے کا موقعہ مل جائے گا۔ تو
جو نماز پڑھنے والے ہیں ، مجھے خیال آیا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہم ایک بے کار کوشش کر رہے ہیں۔ گرمی کا
فقدان یہ بتا رہا ہے کہ ایک لمبا عرصہ یا تو انہوں نے عبادت نہیں کی یا عبادت ایک سرسری طور پر کرتے
رہے ہیں اور اس سے استفادہ نہیں کر سکے لیکن مایوسی کی نہ ضرورت ہے نہ مایوسی کا حق ہے نہ مومن کو
مایوسی کی اجازت ہے اور مایوس ہونے والوں کو پھر کچھ نصیب نہیں ہوا کرتا ۔ پس اپنی عبادتوں کو تیز
کریں اپنی جستجو کو بڑھا ئیں اور ہر کونے کھدرے پر اپنے نفس کے اندر نظر ڈالیں اور دیکھیں وہاں کون
سی ایسی نیکی کی روشنی ہے جس کے حوالے سے خدا سے تعلق پیدا کریں اس کے بغیر نمازوں میں زندگی
پیدا نہیں ہو سکتی ۔ دوستم کے حوالے ہیں جن سے نمازوں میں جان پڑتی ہے۔ ایک وہ حوالہ جو راکھ کا
حوالہ ہے یعنی آپ تلاش کر رہے ہیں اور روشنی نہیں مل رہی اور آپ بے قرار ہو کر خدا سے کہتے ہیں کہ
میرے پاس تو صرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے مجھے کوئی روشنی دکھائی نہیں دیتی اس لئے اے خدا ! تو
میری مدد کو آ! اور اس راکھ میں سے شعلہ نور پیدا کر دے۔
پس مایوسی کی بجائے اس عدم حصول کو مزید طلب میں تبدیل کر دیں بے چینی اور بے قراری
کے ساتھ دعائیں کرنے لگ جائیں کہ اے خدا! تو میری مدد کو آ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ چنانچہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نماز کے قیام کے سلسلے میں یہی مضمون بیان فرمایا
ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ نمازوں کو زندہ کرنا ہے تو خدا سے مانگو اور بے قراری سے یہ عرض کرو کہ خدایا
میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ میری نمازیں خالی پڑی ہیں تو آاور ان نمازوں کو زندہ کر دے، تو اپنے
نور سے ان نمازوں کو روشن فرمادے، اپنی محبت کی گرمی سے انہیں تو انائی بخش۔

خطبات طاہر جلد ۹
45
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
یہ وہ دعائیں ہیں جو راکھ پر نظر کر کے دل میں پیدا ہوتی ہیں اور نیکی کے نور کو دیکھ کر اس
کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کا تصور باندھ کر اس سے تعلق پیدا کرنا ایک اور مضمون ہے ۔ ہر انسان
میں خدا تعالیٰ نے نیکی مختلف رنگ میں رکھی ہوئی ہے۔ نیکی کے اس حصے پر خدا کی طرف نگاہ کرنا
اور اس کا شکر ادا کرنا یہ دراصل صفات الہی کا پر تو ہے جو میرے دل میں مختلف شکلوں میں نیکیوں
کی صورت میں موجود ہے اور اس پر خدا کا احسان کرتے ہوئے ان نیکیوں کو زندہ کرنا ، ان میں
پھونکیں مارنا ، ان کو بھڑ کا نا ، ان کو اونچا لے کے جانا ، یہ وہ کوشش ہے جو عبادت کے ذریعے کی
جاتی ہے اور عبادت میں کی جاتی ہے۔ غور اور فکر کے ساتھ عبادت کے وقت اپنے نفس کا جائزہ
لیتے رہنا اور بعد میں بھی ذکر الہی کی صورت میں اپنے نفس کا جائزہ لیتے رہنا ان معنوں میں
جماعت کو چاہئے کہ اپنے نفوس کے نور کو بھڑکائے اور روشن کرے کیونکہ ہم میں سے ہر ایک شخص
نور کا محتاج ہے۔ پہلا ایمان ایمان کافی نہیں ایک د ایک دوسرا ایمان لانا ہوگا اور وہ آنحضرت ﷺ کی حقیقت
پر ایمان لانا ہوگا ۔ حقیقت محمدیہ کے مضمون کو سمجھنا ہوگا ۔ اس دوسرے ایمان کے نتیجے میں
خدا تعالی دوہری رحمتیں لے کر آپ پ پر نازل ہوگا اور آپ کے اندر اور باہر کو ایک نور میں تبدیل
فرمادے گا ۔ اور ایسا نور ہوگا جس سے دوسرے دیکھنے لگیں گے اور اس کی روشنی میں نہ صرف
آپ آگے بڑھیں گے بلکہ لوگوں کو بھی وہ روشنی فائدہ پہنچائے گی اور لوگوں کے لئے بھی وہ رستہ
دکھانے کا موجب بنے گی۔
صلى الله
قرآن کریم فرماتا ہے کہ مومن کو ہم نے یہ ذاتی نور صرف اس لئے عطا نہیں کیا کہ وہ خود
اپنے لئے استعمال کرے بلکہ لوگوں کو وہ نور دکھانے کے لئے استعمال کرنے لگ جائے اور وہ ایسا
شمع بردار ہو جو قافلوں کو اپنے پیچھے لے کر چلنے والا ہو ۔ رستہ دکھانے والا ہو اور اس مقصد کو پورا
کرتے ہوئے جب وہ بالآخر خدا کی طرف واپس چلا جاتا ہے تو وہ لوگ جنہوں نے اس کو دیکھا تھا
وہ اس کے نور سے محروم رہے تھے ۔ قیامت کے دن اس سے مطالبہ کریں گے اب اس نور سے ہمیں
کچھ حصہ دے دو ۔ ہم بڑے بد نصیب تھے کہ تمہارے نور سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔ اس مضمون کو
قرآن کریم سوره حدید آیات ۱۴ تا ۱۶ میں بیان فرماتا ہے۔ فرمایا:

خطبات طاہر جلد ۹
46
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
يَوْمَ يَقُولُ الْمُنْفِقُوْنَ وَالْمُنْفِقْتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انْظُرُونَا
نَقْتَبِسُ مِنْ نُوْرِكُمْ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا
نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَّهُ بَابُ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ
کہ جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں، یہ رحم کا مطالبہ کریں
گے کہ وانْظُرُ ونَا ہم پر شفقت کی نظر ڈالو ۔ نَقْتَبِسُ مِنْ نُوْرِكُمْ ہم بھی تمہارے نور
سے کچھ حصہ پالیں۔ قِيلَ ارْجِعُوا ان سے کہا جائے گا واپس جاؤ، وَرَاءَ كُمْ اپنے ماضی کی
طرف لوٹنے کی کوشش کرو فَالْتَمِسُوا نُورًا اور وہاں نور کی تلاش کرو۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ
واپس جاسکتے ہیں۔ یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ اس دنیا میں جو نور سے محروم رہ جاتا ہے پھر قیامت کے
دن اسے کوئی نور نصیب نہیں ہوتا اور مومنوں کے نور سے دوسروں کے لئے فائدہ اٹھانا ضروری
ہے۔ اگر وہ اس دنیا میں مومنوں کے نور سے فائدہ نہ اٹھائیں تو قیامت کے دن ان کو اس نور سے کوئی
حصہ نہیں ملے گا۔
پس جہاں یہ مومنوں کے لئے ایک قسم کی خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے دنیا کے نور کے
نتیجے میں ان کو آخرت میں نور عطا فرمائے گا وہاں ان کی ذمہ داری کا احساس بھی تو ہے جو انہیں دلایا
جا رہا ہے کہ تم اگر اس نور کو دوسروں تک نہیں پہنچاؤ گے اور وہ اندھے مرجائیں گے تو پھر قیامت کے
دن ان کو کوئی نور نہیں ملے گا اور ایک رنگ میں مومن اگر حساس ہو تو وہ یہ محسوس کرے گا کہ گویا مجھ پر
ذمہ داری ہوگئی۔ میں نور دے سکتا تھا اور نہیں دیا۔ اب یہ دو پہلو ہیں جو آپ کے سامنے روشن ہونے
چاہئیں ۔ اول یہ کہ آپ نے نور پہنچانے کی کوشش کی اور پھر کوئی نور سے محروم رہا اس میں آپ کلیہ
بری الذمہ ہیں لیکن اگر نور پہنچانے کی کوشش نہ کی تو قیامت کے دن وہ منافقین خدا تعالیٰ سے یہ کہہ
سکتے ہیں کہ ہم تو مجبور تھے ہمیں تو نور دیا ہی نہیں گیا اور ان نو روالوں کو پھر وہ پہچان بھی نہیں سکتے کیونکہ
جس نے نور پیش نہیں کیا ہوا سے قیامت کے دن پہچان کون سکے گا۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ مومنوں کی یہ
صفات بیان فرمائی گئی ہیں کہ وہ ہمیشہ اپنے نور سے دوسروں کو روشنی عطا کرنے کی کوشش کرتے چلے
جاتے ہیں اور اس شان کے ساتھ اور اس استقلال کے ساتھ ایسا کام کرتے ہیں کہ وہ لوگ ان کو

خطبات طاہر جلد ۹
47
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
پہچاننے لگتے ہیں ، جاننے لگتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو روشنیاں پھیلا رہے ہیں۔ پھر اگر وہ ان
روشنیوں کو رد کر دیں تو پھر قیامت کے دن ان کی ذمہ داری ان کی ذات پر ہے، مومنوں پر عائد نہیں
ہوتی ۔ پس آپ نے اگر اپنے گھروں میں اپنے بچوں کو روشنی عطا کرنی ہے، اپنے ماحول میں اپنے
دوستوں کو عطا کرنی ہے۔ اپنی گلیوں ، گلیوں والوں کو، محلے میں محلے والوں کو ۔ اگر شہروں کو نور سے بھرنا
ہے، اگر ملکوں کو نور سے بھرنا ہے تو یہ نور وہ کافی نہیں جو تعلیم کی صورت میں موجود ہے ۔ یہ تعلیم کا نور
آپ کے دل میں اس وقت اترے گا جب آپ کے دل سے ایک شعلہ نور پیدا ہوگا۔ پھر
نُورٌ عَلَى نُورِ بن کر آپ اس دنیا کو روشن کرنے کی اہلیت حاصل کریں گے۔
پس دعا کرتے رہیں اور عاجزانہ دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے نور کی حفاظت
فرمائے ۔ آپ کو نور عطا کرے اور پھر اس کو روشن تر کرتا چلا جائے۔
صرف یہ بھی کافی نہیں کہ آپ نور حاصل کریں ۔ اس کی حفاظت کا مضمون بھی قرآن کریم
نے بیان فرمایا ہے۔ فرمایا ہے ۔ جب یہ نور خدا کے بندوں کو عطا ہوتا ہے تو لوگ اس کو بجھانے کی
کوشش کرتے ہیں۔ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ
وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ (الصف :(۹) کہ یہ لوگ ایسے ظالم ہیں کہ ایک طرف تو مومن چراغ لے کر
نکلتے ہیں کہ ان کے اندھیروں کو روشنیوں میں تبدیل کر دیں دوسری طرف یہ پھونکیں مار مار کر ان کے
نور کو بجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آؤ تم بھی ہم جیسے اندھے ہو جاؤ تم بھی نوروں سے محروم رہ جاؤ تو
عظیم جدو جہد ہے اس سلسلے میں نور کو پھیلانے کی جس کا قرآن کریم نے بیان فرمایا اور ہم پر واضح
کر دیا کہ اس راہ میں یہ خطرات بھی ہوں گے کہ جن کو تم نور عطا کرنے لگو گے وہ تمہارے نور کو بجھانے
کی کوشش کریں گے لیکن اگر تم دعا کرتے رہو اور خدا کی طرف متوجہ رہو اور کامل خلوص کے ساتھ اس
راہ پر گامزن رہو۔ تو یا د رکھو کہ خدا تم سے وعدہ کرتا ہے واللهُ مُتِمُّ نُوْرِہ وہ نور جو تمہارے دلوں
میں خدا تعالیٰ نے روشن فرمایا۔ جو خدا کا نور ہے اس کے اتمام کا وعدہ خدا کرتا ہے۔ وہ اس کی حفاظت
فرمائے گا اور وہ تمہارے نور کو روشن سے روشن تر کرتا چلا جائے گا۔

خطبات طاہر جلد ۹
48
خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء
پس خدا کرے ہم سب اس مفہوم کو سمجھ کر اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنی نیکیوں کے چراغ
مزید روشن کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ کا وہ نور جو قرآن کریم کی صورت میں اور محمد مصطفی ﷺ کی
عليسة
صورت میں ہم پر نازل فرمایا گیا اس نور کا اہل بننے کے لئے اپنے دلوں میں روشنی پیدا کریں۔ وہ
دلوں کی روشنی اس نور کو کھینچے اور پھر ایسی خوبصورت شمعیں روشن ہو جائیں جن کی روشنی میں ہم دنیا کے
اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کر دیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی