لا الہ الا اللّٰہ پر قائم ہوکر توحید کے علمبردار بن جائیں۔ پاکستان حضرت مسیح موعودؑ کے انکار کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے کلمہ توحید کی اہمیت اور حقیقی ایمان کے حصول کے لیے طاغوت کے انکار کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طغیانی اور سرکشی کے مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے سابقہ قوموں اور موجودہ دور کی مثالوں سے واضح کیا کہ حد سے بڑھ جانا عذاب الٰہی کا باعث بنتا ہے۔ حضور نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، بدامنی اور اخلاقی زوال کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انکار کا نتیجہ قرار دیا۔ آخر میں انہوں نے جماعت احمدیہ کے افراد کو تنبیہ فرمائی کہ وہ اپنی اور نئی نسلوں کی روحانی تربیت پر کڑی نظر رکھیں اور سرکشی کے ابتدائی آثار ہی میں دعا اور مناسب تدابیر سے اصلاح کریں۔

موضوعات: توحید باری تعالیٰ، انکار طاغوت، سرکشی اور عذاب الٰہی، پاکستان کے حالات، تربیت نسل نو

خطبات طاہر جلد ۹
99
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
لا اله الا اللہ پر قائم ہو کر توحید کے علمبردار بن جائیں۔
پاکستان حضرت مسیح موعود کے انکار کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہے۔
( خطبه جمعه فرموده ۱۶ رفروری ۱۹۹۰ء بمقام بیتا بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ کلمہ توحید یعنی لا اله الا اللہ ایک ایسا کلمہ ہے جو تمام دنیا کے
مذاہب کا خلاصہ اور ان کی جان ہے۔ مذہب خواہ قدیم ترین ہو یا اسلام جو آخری صورت میں ظاہر ہوا ان
سب میں اگر کوئی قدر مشترک ہے تو وہ یہی ہے۔ لا الہ الا اللہ اور اسی لئے آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اس کو افضل الذکر بھی فرمایا۔ (ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر : ۳۳۰۵) یعنی جتنے بھی ذکر ممکن ہیں
خدا تعالیٰ کی یاد کے جتنے بھی طریقے سوچے جاسکتے ہیں ان میں سب سے زیادہ بہتر ، سب سے شاندار
، سب سے زیادہ خوبصورت یہ کلمہ لا الہ الا اللہ ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے قرآن کریم کی
متعدد آیات اس امر پر روشنی ڈالتی ہیں کہ یہی کلمہ ہے جو ہمیشہ سے ہر مذہب کی جان رہا ہے۔اس کے
معانی پر جتنا بھی غور کیا جائے ، مزید گہرائیاں دکھائی دینے لگتی ہیں اور عملاً میں نے غور کر کے دیکھا ہے
کہ اس میں تمام مذاہب کی تمام سچائیاں پائی جاتی ہیں۔ اس مضمون کو آپ کریدتے ہوئے آگے
بڑھتے چلے جائیں تو در حقیقت کلمہ توحید کا مضمون پھیلتا چلا جاتا ہے، وسیع ہوتا چلا جاتا ہے، گہرا ہوتا
چلا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ہر مذہب کی ہر تعلیم کا خلاصہ یہ کلمہ بن جاتا ہے۔ انہیں معنوں میں ایک مرتبہ حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ نے حضرت ابو ہریرہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ من من قال قال لا اله لا اله الا الا الله الله دخل
صلى الله
علوسه ۔

خطبات طاہر جلد ۹
100
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
الجنة اس پیغام کوسن کر حضرت ابو ہریرہ با ہر گلیوں میں نکل کھڑے ہوئے اور بلند آواز سے یہ منادی کرنی
شروع کر دی کہ اے لوگو! مبارک ہو جنت کی کنجی مل گئی۔ من قال لا اله الا الله دخل الجنة جس نے بھی
لا اله الا الله کہہ دیا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب یہ سنا تو آپ کو فکر پیدا
ہوئی کہ لوگ اس کلمہ کے سچے مفہوم کو سمجھے بغیر اس خوشخبری کی گہرائی کو پائے بغیر سطحی طور پر کلمے سے چمٹ کر
صلى الله
سمجھیں گے کہ وہ جنت میں داخل ہو رہے ہیں تو وہ اسی طرح ان کو پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے حضرت رسول اکرم ہے
رض
معلقة
کی خدمت میں لے گئے اور کہا: یا رسول اللہ ! آپ نے فرمایا تھا کہ اس طرح کہو۔ آپ نے فرمایا: ہاں میں
نے کہا تھا۔ تو اس پر انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! لوگ اس سے غلط نہی میں مبتلا ہو جائیں گے تو آپ
نے حضرت ابو ہریرہ کو منع فرما دیا کہ اس کا اس طرح اعلان نہ کرو جس طرح اب تم کرتے پھر رہے تھے
(مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر: ۴۶) لیکن آنحضرت ﷺ کی بات درست تھی۔ اس میں تو کوئی شک نہیں ۔ وقتی علوس
طور پر ایک مصلحت کی خاطر اس کا اعلان تو منع فرمادیا مگر قیامت تک کے لئے وہ اعلان دنیا میں گھومتا پھر رہا
ہے۔ ابو ہریرہ کی بات تو لوگ بھول جائیں گے، اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی لیکن حضرت محمد مصطفی اللہ کی
بات تو بھلائی نہیں جا سکتی یقینا یہ ایک دائمی سچائی ہے اور اس میں گہری حکمت کا راز ہے ۔ مــن قـال لا الــه
الا الله دخل الجنة_اس ۔ اس کا ایک پہلو یعنی جھوٹے خداؤں کی پرستش کا جو پہلو ہے۔ اس کے متعلق میں ایک
دفعہ کچھ حصہ مضمون کا بیان کر چکا ہوں ۔ اب میں ایک اور پہلو سے متعلق جماعت کے سامنے اس مضمون
کو رکھنا چاہتا ہوں، قرآن کریم کی ایک آیت سے جس کی نشاندہی ہوتی ہے اور وہ آیت در حقیقت اسی کلمہ کی
ایک تفسیر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ فَقَدِ
اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا (البقرہ:۲۵۷) جس طرح کلمے میں ایک
انکار اور ایک اثبات شامل ہے۔ انکار جمع کی صورت میں ہے اور اثبات وحدت کی شکل میں تمام
خداؤں کا انکار ہر قسم کے خداؤں کا انکار ہر طرز کے، ہر امکانی خدا کا انکار مگر ایک اللہ کا اقرار تو توحید
پہلے سب کی نفی کر دیتی ہے اور جب کچھ باقی نہیں رہتا تو پھر خدا کے وجود کا اثبات آپ کے سامنے اس
طرح پیش فرماتی ہے کہ اور کچھ بھی نہیں صرف ایک خدا ہی رہ گیا ہے۔ وہی مضمون ایک اور پہلو کے
لحاظ سے اس آیت میں بیان ہوا ہے ۔ فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ جو
طاغوت کا انکار کر دے اور اللہ پر ایمان لے آئے فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى اس

خطبات طاہر جلد ۹
101
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
کا حال یہ ہو گا کہ گویا اس نے ایک مضبوط کڑے پر ہاتھ ڈال دیا ہے نہ وہ ہاتھ چھوٹنے والا ہے۔ نہ وہ
کڑا ٹوٹنے والا ہے اور پھر اس سے اس کی جدائی کبھی نہیں ہوگی ۔ یہ جو موحد کے لئے عظیم الشان
خوشخبری ہے اس کا آغاز طاغوت کے انکار سے ہوتا ہے۔ اگر طاغوت کا کوئی پہلو باقی رہ جائے تو پھر
اس نیک انجام کی کامل یقین کے ساتھ خوشخبری نہیں دی جاسکتی ۔ یہ خوشخبری اپنی ذات میں یہ پیغام
رکھتی ہے کہ اگر تم طاغوت کا انکار کر کے پھر خدا پر ایمان لائے ہو تو یہ اس کا لازمی نتیجہ ہوگا اور اگر
تمہارے طاغوت کے انکار میں کوئی کمی رہ گئی ، کوئی رخنے رہ گئے تو پھر اسی پہلو سے تمہارے انجام کے
او پر بھی خطرات کے سائے پڑ سکتے ہیں۔
طاغوت کا لفظ توجہ طلب ہے۔ طاغوت کا لفظ جس مادے سے بنا ہے اس میں سرکشی ، حد
سے بڑھ جانا، ظلم ، تعدی، یہ ساری باتیں شامل ہیں اور طاغوت کا لفظ واحد کے لئے بھی استعمال ہوتا
ہے اور جمع کے لئے بھی اس لئے اس میں ہر قسم کی شیطانی طاقتیں شامل ہو جاتی ہیں اور جس طرح کا
الہ میں جمع کے معنی شامل ہیں بلکہ کلیہ ہر قسم کے خدا کا انکار لازم قرار دیا گیا ہے۔ سوائے اللہ تعالیٰ
کے۔ اسی طرح طاغوت نے بھی ہر قسم کی ان شیطانی طاقتوں کو، ان شیطانی تحریکات کرنے والے
وجودوں کو شامل کر لیا جو امکانی طور پر ہو سکتے ہیں یعنی عالم امکان میں جن کا وجود ممکن ہے اور وہ
سارے اس میں شامل ہو گئے ۔ تو یہاں بھی انکار جمع کا ہے اور اقرار صرف اللہ کا۔ تو وہ کون سی طاغوتی
طاقتیں ہیں جن کا انکار ہے؟ اس کا مضمون اس لفظ کے معنی میں شامل ہے۔ ہر وہ شخص، ہر وہ
دوست، ہر وہ دشمن، ہر وہ فلسفی ، ہر وہ ذات ، وہ تصور جو انسان کے دل میں کسی قسم کی کچی پیدا کرے،
اسے سرکشی پر آمادہ کرے، اسے حد سے تجاوز کرنے کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرے ، صراط مستقیم
سے ہٹا کر بچی کی طرف لے جائے ، ہر ایسی طاقت کو طاغوت کہتے ہیں۔ پس طاغوت کا انکار بہت ہی
اہم ہے اور جب تک طاغوت کا انکار نہ ہو، اللہ کے ایمان کے تمام مثبت نتائج ظاہر نہیں ہو سکتے ۔ اسی
حد تک وہ مثبت نتائج خام رہ جائیں گے ان میں کوئی نہ کوئی خلا رہ جائے گا کوئی کمی باقی رہ جائے گی
جس حد تک انسان کا تعلق کسی طاغوت سے باقی رہے گا۔
اس مضمون کو جماعت احمد یہ کے لئے بہت گہرائی میں سمجھنا ضروری ہے اور ہرقسم کے
طاغوتی خیالات کو دل سے مٹانا، ہر ایسے شخص سے تعلق توڑ نا جو قومی وحدت کے خلاف کسی قسم کے

خطبات طاہر جلد ۹
102
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
وسو سے پیدا کرتا ہو اور جس کا آخری نتیجه طَغَو " بنتا ہو یعنی بغاوت کرنا انحراف کرنا ، حد سے
بڑھنا۔ قرآن کریم نے اس مضمون کو ایک اور پہلو سے بھی بیان فرمایا ہے اور وہ یہ ہے کہ جن لوگوں
نے طَغَوْ کا جرم کیا۔ یعنی جو بغاوت میں سرکشی میں ملوث ہوئے اور طاغوت کے تابع چلے ، ان کی سزا
ان کی اپنی طاغوتی حرکتوں کے نتیجے میں ان کو ملتی ہے اور ان کی سزا کا نام بھی یہی رکھا گیا ہے۔ چنانچہ
شمود کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے ماتا ہے فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ (الحاقہ (۲) وہ اپنی سرکشی کے
ذریعے سزا پا گئے ۔ یعنی ان کے لئے جو سزا مقرر ہوئی تھی وہ یہ تھی کہ حد سے بڑھا ہوا عذاب، ایسا
عذاب جس کا بیان ممکن نہ ہو۔ یعنی اس حیرت انگیز طور پر وہ اس قدر طغیانی دکھا رہا ہو۔ اس قدر جوش
دکھا رہا ہو کہ اس کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر حد پھلانگ چکا ہے۔ تو قو میں طاغوت کی غلامی میں جس قسم کے
جرائم کرتی ہیں ، بعینہ ویسا ہی عذاب ان کے لئے مقدر ہوتا ہے جو دراصل ان کے اعمال کی ایک
دوسری شکل ہے پس جو لوگ طغیانی کے مرتکب ہوں گے وہ طغیانی کے ذریعے تباہ کئے جائیں گے۔
چنانچہ قرآن کریم نے حضرت نوح کی قوم کو بھی جب ہلاک فرمایا تو اس کا نقشہ اس طرح کھینچا ۔
لَمَّا طَعَا الْمَاءِ (الحاقہ :۱۲) جب پانی نے سرکشی دکھائی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو قو میں خدا کے
خلاف سرکشی دکھاتی ہیں، ان کا جرم یہ ہوتا ہے کہ ادنی ہو کر اپنے آقا کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور
قرآن سے پتہ چلتا ہے کہ ساری کائنات کو انسان کے غلام کے طور پر پیدا فرمایا گیا ہے انسان کے
لئے مسخر فرمایا گیا ہے۔ تو دیکھیں کیسا خوبصورت جواب ہے ان کی سزا کا کہ پھر جو تمہارے غلام ہم
نے بنائے تھے، ہم ان کو تمہاری غلامی سے آزاد کرتے ہیں۔ ان کو تمہارے خلاف اٹھا دیں گے ۔
تمہارے خلاف بغاوت کرنے پر آمادہ کریں گے۔ تم نے اپنے آقا کے خلاف بغاوت کی اور تمہارے
آقا نے جو غلام تمہیں بخشے تھے، وہ تمہارے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ پانی کا بھی طغیانی کے طور پر
استعمال ہونا دراصل اسی لفظ طَغَو“ سے نکلا ہے جس کا مفہوم ہے سرکشی کرنا۔ تو پھر پانی بجائے اس
کے کہ تمہارے لئے رحمت بن کر برستا، وہ سرکشی کے ساتھ اٹھ کھڑا ہو گا اور تمہیں ہلاک کر دے گا۔
اس مضمون کو غالباً سورۃ نوح میں ہی اس طرح بھی بیان فرمایا ہے کہ جب نوح نے ان
سے کہا تھا کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی اطاعت کرو گے تو پانی تمہارے لئے رحمت کا پانی بن کر برسے گا۔ پس
پانی اپنی ذات میں انسان کی غلامی بھی کر سکتا ہے اور انسان کے خلاف بغاوت کر کے اس پر غالب بھی

خطبات طاہر جلد ۹
103
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
آسکتا ہے۔ اسی طرح کا ئنات کی تمام قوتیں ایسی قوموں سے باغی ہو جایا کرتی ہیں جو خدا سے باغی ہو
جائیں۔ پس طاغوت کے لفظ میں بہت ہی گہری حکمتیں ہیں اس کو سمجھنا چاہئے ۔ جس قسم کی سرکشی کوئی
انسان کرتا ہے اسی قسم کی سزا وہی سرکشی اس کے لئے مہیا کر دیتی ہے۔
آج کی دنیا میں اس کی مثال Aids کی بیماری ہے ۔ جس میدان میں آج مغرب کی دنیا
نے خدا کے خلاف کھلی کھلی بغاوت کی ہے۔ جنسیات کے مضمون میں انہوں نے ہر حد کو توڑ دیا ہے اور
ایسی کھلی بغاوت ہے کہ ان کے ریڈیو، ان کے ٹیلی ویژن ، ان کے اخبارات بے حیائی میں حد سے
زیادہ بڑھ چکے ہیں اور اسی میدان میں ان کی سزا کے سامان اس طرح مہیا کئے گئے کہ جنسی طاقتوں
نے ان کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔ جہاں سے وہ لذت ڈھونڈنا چاہتے ہیں وہاں سے ان کو
عذاب مہیا کیا جا رہا ہے۔
پس یہ مضمون کوئی معمولی مضمون نہیں ہے اس میں بہت گہرائی اور بہت ہی وسعت ہے۔ ہر
انسان جس قسم کی روحانی بغاوت میں مبتلا ہوگا ، جب وہ حد سے بڑھ جائے گی تب اس کی سزا مقدر
ہوگی ۔ یہاں اس سوال کا بھی جواب آجاتا ہے کہ کیوں ہر جرم کے وقت انسان پکڑا نہیں جاتا؟ کیوں
قو میں ابتدا میں ہی پکڑی نہیں جاتیں ؟ اس لفظ میں یہ مضمون داخل ہے کہ جب کوئی حد سے بڑھ
جائے تب اس کی سزا کا وقت ہوگا اور پھر سزا حد سے بڑھ جائے گی۔ پس قوموں کو ان کے جرم کی
طاقتوں ، ان کے عصیان کی طاقتوں کے مطابق مہلت دی جاتی ہے اور گناہوں کی حیثیت سے
خدا تعالیٰ کی تقدیر میں کچھ حدیں مقرر ہیں۔ جو قو میں وہ حدیں پھلانگ جاتی ہیں۔ پھر ان کی سزا کا دور
شروع ہو جاتا ہے اور وہی چیزیں جن میں انہوں نے حد سے تجاوز اختیار کیا ہوتا ہے، ان کے خلاف
اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور ان کے خلاف پھر تجاوز اختیار کرتی ہیں ۔ یہ ایک عام جزاوسزا کا مضمون ہے جو
ساری کائنات میں جاری وساری دکھائی دیتا ہے۔ اس پہلو سے جماعت احمد یہ کے لئے اس میں
بہت غور کرنے کے مواقع اور اس سے عبرت حاصل کرنے کے مواقع ہیں ۔
ہم نے بہت لمبے عرصے تک بنی نوع انسان کی خدمت کرنی ہے ہمارا کام یہ نہیں کہ ایک ہی
نسل میں اپنے مقصد کو حاصل کر جائیں بلکہ ہمارے مقصد کا حصول نسلاً بعد نسل جس طرح جھنڈے
منتقل کئے جاتے ہیں اس طرح اگلی نسلوں میں منتقل ہوتا چلا جائے گا اور ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ

خطبات طاہر جلد ۹
104
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
ہر نسل اپنے مطلوب مطلوب کے قریب تر ہوتی چلی جائے ، دور نہ ہٹے۔ اس اعلیٰ اور عظیم الشان مقصد کے
حصول کے لئے جس کا دائرہ ایک نسل پر نہیں پھیلا ہوا بلکہ مسلسل بیسیوں نسلوں تک پھیلا ہوا ہے، اتنی
ہی زیادہ محنت ، اتنی ہی زیادہ توجہ ، اتنی ہی زیادہ حکمت اور منصوبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت
ہے پس ہمیں موجودہ نسلوں کو ہر قسم کی طغیانی سے پاک کرنا چاہئے خدا تعالیٰ کی رضا کے سامنے
سر جھکانے پر آمادہ کرنا چاہئے اس مضمون کو بچوں کو بڑوں کو سمجھانا چاہئے ، ان کو یہ بتانا چاہئے کہ قو میں
ہمیشہ اسی طرح ہی ہلاک ہوا کرتی ہیں اور تمہارے سامنے ہلاک ہونے والی بعض قوموں کی تقدیریں
بن رہی ہیں ان کے نقوش ابھرتے چلے جارہے ہیں تم کیوں ان سے نصیحت نہیں پکڑتے ؟ جہاں تک
پاکستان کے حالات کا تعلق ہے اس آیت پر غور کرتے ہوئے اس بد نصیب ملک کا خیال آنا ایک طبعی امر بن
چکا ہے کیونکہ پاکستان جا کر وہاں سے ہر آنے والا یہ انتہائی دکھ بھری اور تکلیف دہ کہانی سناتا ہے کہ ہر دفعہ
وہاں جانے پر ہمیں طغیانی بڑھی ہوئی دکھائی دی ہے، ہر شعبہ زندگی سے امن کلیتہ اٹھ چکا ہے، شرافت دن
بدن ملتی اور غائب ہوتی چلی جاتی دکھائی دیتی ہے اور بے حیائی، ظلم ، زیادتی ، ہر قسم کی بغاوت جود۔
قدروں سے ہو یا عام انسانی قدروں سے ہو وہ زیادہ زور مارتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، زیادہ سرکش
ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
جو دینی
اس کی تفصیل بڑی درد ناک ہے اور بھیانک ہے۔ قوم سے رحم مٹتا چلا جا رہا ہے اور ظلم بڑھتا
چلا جا رہا ہے۔ کراچی میں جو واقعات پیچھے ہوئے ان میں پانچ نوجوانوں کو پہلے باندھ کر بہت ہی
خوفناک اذیتیں دی گئیں، اس کے بعد ان کو ایک کار میں جو غالباً انہی کی تھی ، اس میں بندھا ہوا بٹھا کر
کار کو آگ لگا دی گئی اور ڈاکٹروں کی رپورٹ یہ ہے کہ وہ اس حالت میں زندہ تھے اور اس آگ سے
جل کر مرے ہیں۔ اس ظلم سے یہاں تک قوم کو جھٹکالگا ہے کہ مختلف راہنماؤں نے بیان دئے ہیں کہ
یہ تو کوئی مسلمانی نہیں ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ یہاں پہنچ کر ان کو پتہ چلا ہے کہ یہ مسلمانی نہیں
ہے۔ وہ ساری منازل جو بالآخر قوم کو یہاں تک پہنچا گئی ہیں۔ وہ ہر منزل غیر مسلمان ہونے کی دلیل
تھی ، وہ ہر منزل بتا رہی تھی کہ تمہارا قدم اسلام سے غیر اسلامی طاقتوں کی طرف ہے۔ ایمان سے
طاغوتی طاقتوں کی طرف اٹھ رہا ہے اور دن بدن تم طاغوت کے غلام ہوتے چلے جارہے ہو۔
رشوت ستانی کا تو یہ عالم ہے ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ جب میں کراچی پہنچا تو مجھے

خطبات طاہر جلد ۹
105
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
جلدی لاہور پہنچنا تھا اور وہاں ہوائی جہاز کے ٹکٹ بھی نہیں ملتے جب تک یا پہلے تعلقات نہ ہوں یا
بہت پہلے سے نہ خریدے گئے ہوں یا آپ غیر معمولی زیادہ قیمت ادا نہ کر دیں۔ اور گاڑی کا یہ حال
ہے وہ ٹکٹ جو ایک سو بیس روپے کا مہیا ہوتا تھا، انہوں نے کہا کہ جب میں نے کوشش کی کہ مجھے کسی
ذریعہ سے مل جائے تو مجھے صاف انکار ہو گیا کہ سارے ٹکٹ بک چکے ہیں۔ کوئی گنجائش نہیں پھر مجھے
کسی نے کہا کہ بے وقوف نہ بنو قلی ٹکٹ بیچتے ہیں۔ آپ چھ سات سور و پیران کو دیں تو آپ کو ٹکٹ مل
جائیں گے تو بجائے اس کے کھڑکیوں پر ٹکٹ مل رہے ہوں وہاں اسٹیشن کے قلی ٹکٹ بیچتے پھرتے
ہیں۔ چنانچہ انہوں نے بتایا کہ ایک سو بیس روپیہ کا ٹکٹ غالباً ایک سو بیس کا ہی بتایا تھا ، وہ ساڑھے چھ
سوروپے میں میں نے مجبور آ خریدا۔ تو جس قوم کا یہ حال ہو چکا ہو ظاہر بات ہے کہ اس کا ایک ہی نتیجہ
ذہن میں آتا ہے کہ یہ قوم اپنی سب حدیں پھلانگ چکی ہے۔ اتنے رخنے ان میں پڑ چکے ہیں کہ دن
بدن اور زیادہ پھٹتے چلے جا رہے ہیں۔
بعض دفعہ رخنے پڑنے کی تصویر اتنی تیزی سے بنتی ہے کہ آنکھ اس کو دیکھ نہیں سکتی پھر اس کو
ا
Slowmotion میں دکھانا پڑتا ہے۔ بعض دفعہ اتنی آہستہ بن رہی ہوتی ہے یا اتنے وسیع پیمانے
پر بن رہی ہوتی ہے کہ بیک وقت آنکھ اس کا اندازہ نہیں کر سکتی ۔ پھر اس کو تیزی کے ساتھ اکٹھا کر کے
دکھانا پڑتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا شاید کہ بعض دفعہ گولی لگنے سے جو شیشے پھٹتے ہیں ان کو معلوم کرنے
کے لئے کہ کس طرح پھٹے تھے، بہت ہی آہستہ رفتار کے ساتھ اس تصویر کو دہراتے ہیں پھر انسان کو پتہ
چلتا ہے کہ اس وقت گولی لگی تو پہلی درزیں کہاں کہاں پڑی تھیں، پھر کیا رخنے ظاہر ہوئے ، پھر کس
طرح شیشہ پھٹنا شروع ہوا کیونکہ بہت تیزی سے واقعہ ہو رہا ہے۔ اس کو آہستہ کر کے دکھانا پڑتا
ہے۔ پاکستان کا اس وقت یہ حال ہو چکا ہے کہ یہاں تیزی سے بھی ہو رہا ہے اور اتنے وسیع پیمانے پر
بھی ہو رہا ہے کہ نظر چندھیا جاتی ہے اس کو سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ ہر سطح پر رخنے پڑ چکے ہیں
اور مزید پڑتے چلے جارہے ہیں اور اس قوم کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ہم سے یہ کیوں ہو رہا ہے ان کی
تاریخ میں جو تقریب کی تاریخ ہے، جو سب سے بڑا تاریخی کارنامہ سر انجام دیا گیا وہ حضرت مسیح موعود
ہیں
علیہ السلام کا انکا تھا اور قوم سطح پر انکار تھا۔ ایک ایسا انکار جس کے متعلق آج تک علماء کہتے چلے جاتے
کہ نعوذ باللہ یہ طاغوت کا انکار تھا اور توحید سے وابستہ ہونے کے لئے امت کو ایک کرنے کے لئے

خطبات طاہر جلد ۹
یہ انکار ضروری تھا۔
والا
106
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
جہاں تک قرآن کریم کے مضمون کا تعلق ہے۔ فی ذاتہ یہ بات غلط قرار نہیں دی جاسکتی کہ
طاغوت کے انکار کے بغیر کامل ایمان میسر نہیں آسکتا اس میں کوئی شک نہیں لیکن اگر واقعہ طاغوت کا
انکار ہوا ہو تو جو ایمان نصیب ہوتا ہے اس کی تصویر قرآن کریم نے کھینچی ہے کہ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ
بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا (البقره: ۲۵۷) وہ ساری قوم ایک وجود بن جایا کرتی ہے جو
ہر قسم کی طاغوتی طاقتوں کا انکار کر دیتی ہے اور پھر ایمان لاتی ہے اور اس طرح توحید سے چمٹ جاتی
ہے کہ اس کے لئے اس سے الگ ہونا ممکن ہی نہیں رہتا۔ ہمیشہ کے لئے تو حید اس کے وجود کا حصہ بن
جاتی ہے۔ یہ ہے نتیجہ جو قرآن کریم نے نکالا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے انکار کے
نتیجے میں ان کو جو تو حید ملی اس توحید کا نقشہ بھی قرآن کریم نے ہی کھینچا ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے ۔
تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَ قُلُوبُهُمْ شَتَّى (الحشر : ۱۵) کیسی بد نصیب تو حید ان کو حاصل ہوئی کہ دیکھنے
یہ سمجھتا ہے کہ یہ ایک ہو گئے ہیں انکار اور کفر اور ظلم کے نتیجے میں ، دشمنی کے نتیجے میں یہ ا کٹھے ہوئے
ہیں اور چونکہ نفرت کے نتیجے میں اکٹھے ہوئے ہیں خود نفرت کا شکار ہیں محبت کے نتیجے میں اکٹھے نہیں
ہوئے بلکہ نفرت کے نتیجے میں اس طرح اکٹھے ہوئے ہیں کہ ہر دل پھٹا ہوا ہے۔ قرآن کریم نے جو
کسوٹی پیش کی ہے اس کسوٹی پر آپ اس قوم کو پرکھ کر دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ نہ صرف یہ کہ
واقعہ یہ اس وقت بھی پھٹے ہوئے تھے جب جماعت احمد یہ کو الگ کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی تکذیب کے نتیجے میں ایک وحدت کا اعلان کیا تھا یعنی مذہبی لحاظ سے اس وقت بھی پھٹے
ہوئے تھے بلکہ اس کے بعد ہر دوسری جہت سے بھی پھٹنے لگے ۔ کوئی ایک پہلو بھی پاکستانیوں کی
شخصیت کا ایسا نہیں رہا جس میں پھر درزیں نہ پڑنی شروع ہوں مزید رخنے نہ پیدا ہونے شروع
ہوئے ۔ بکھرتے چلے جارہے ہیں جس طرح شیشہ ٹوٹتا ہے تو کہتے ہیں کہ کرچی کرچی ہو گیا یہ تو
بد نصیب ملک ہے جو کرچی کرچی ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ مذہبی وحدت کا تو یہ حال ہے کہ ہر فرقہ ایک
دوسرے کے خلاف عناد میں دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
جماعت احمد یہ کے خلاف ہر قسم کا گند جو سفا کا نہ رنگ میں شائع کیا جاتا ہے ، اس کو ایک
طرف چھوڑ دیجئے ۔ کل ہی مجھے وہاں سے بعض اشتہارات ملے ہیں جو شیعوں کے خلاف ہیں اور ایسی

خطبات طاہر جلد ۹
107
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
گندی زبان استعمال کی گئی ہے ایسا خوفناک اشتعال دلایا گیا ہے شیعہ علماء کی تحریروں سے کہ یوں
معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ چیزیں پھیلیں تو نہایت خون ریز فسادات شروع ہو جائیں گے اور وہ جو
اشتہارات شائع کرنے والے ہیں معروف سنی علماء ہیں۔ یہ نہیں کہ کوئی مخفی اشتہارات ہیں سب کو پتا
ہے کہ کون ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔
کہ
صوبائی طور پر تقسیم ہوئی تھی اور ایک وقت ایسا تھا کہ ہم اس بات پر فکر مند اور پریشان تھے
کہ صوبائی قسمیں شروع ہوگئی ہیں ۔ اب صوبے خود تقسیم ہور ہے ہیں شہر تقسیم ہونے لگے کوئی ایک
افتراق کی راہ ایسی نہیں ہے جو کسی جگہ جا کر بند ہو چکی ہو۔ کوئی رخ ایسا نہیں ہے افتراق کا جس کی کوئی
آخری منزل ہو ہر تفریق کے بعد ایک اور تفریق ہوئی شروع ہو جاتی ہے۔ پہلے سندھ اور پنجاب کی
تفریق تھی ، پنجاب اور صوبہ سرحد کی تفریق تھی ، بلوچستان اور پنجاب کی تفریق تھی ، اب پنجاب عین بیچ
میں سے بٹ چکا ہے، سندھ بٹ چکا ہے، کراچی بٹ چکا ہے ، حیدر آباد بٹ چکا ہے اور ان کے اندر
پھر مزید رخنے پیدا ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ یہ جزا وہ جزا نہیں ہے جس کو قرآن کریم کی یہ آیت
بیان کرتی ہے۔ فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ
الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا کہ دیکھو اگر واقعہ تم نے طاغوت کا انکار کیا اور تمام طاغوتی طاقتوں
سے تعلق تو ڑ لیا تو تم طغیانی میں نہیں بڑھو گے تمہیں وحدت عطا کی جائے گی تمہیں قوت عطا کی جائے
گی تمہارا تعلق خدا تعالیٰ سے ایسا پختہ ہو جائے گا کہ پھر اس کے ٹوٹنے کا کوئی سوال باقی نہیں رہے گا۔
یہ کیسا انکار تھا جس انکار نے اس قوم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے کیا قرآن کریم کی اس آیت
کے تابع انکار تھا ؟ کیا قرآن کریم کی یہ پیشگوئی اور یہ وعدے نعوذ باللہ جھوٹے نکلے؟ ہرگز نہیں ! صاف
ظاہر ہے کہ یہ ایمان کا انکار ہے اور طاغوت پر ایمان لانے کے مترادف بات ہوئی ہے ورنہ خدا تعالیٰ
تو ایس نا شکر انہیں ایسا بے وفا ہیں کہ وہ قوم جو اس کی خاطر عظیم الشان اقدامات کر رہی ہو اور طاغوت کو
مٹانے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہو، اس قوم کو پکڑ کر اپنے سے تعلق توڑ کر طاغوت کے حوالے کر دے۔
اس وقت پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا خلاصہ طغیانی ہے۔ اسی لئے میں نے وہ آیت آپ کو
پڑھ کے سنائی تھی جس میں نمود کا ذکر ہے ۔ فَأَهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ (الحاقہ : ۶) وہ اپنی سرکشی کا ہی
شکار ہو کر رہ گئے ۔ وہی سرکشی جو انہوں نے خدا اور خدا والوں کے خلاف اختیار کی تھی، وہی ان کے لئے

خطبات طاہر جلد ۹
108
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
وہ طاغیہ بن گئی جو حد سے بڑھے ہوئے عذاب کی صورت میں ان کو ہلاک کر گئی ان کو دنیا سے مٹا گئی ۔
پس میں یہ نہیں کہتا کہ یہ ہماری تمنا ہے کہ ایسا ہو۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ہمارا یہ خوف ہے کہ
یہ قوم اگر نہ سمجھی تو ایسا نہ ہو جائے ۔ آپ کو یاد ہوگا کوئی چند سال پہلے میں نے خطبات کا ایک سلسلہ
شروع کیا جس میں قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں بتایا کہ اس قوم کا رخ کس طرف ہے اور کسی قسم
کی سزائیں ان کا مقدر معلوم ہوتی ہیں ۔ ان میں ایک یہ مضمون بھی تھا کہ لوگ لوگوں کے خلاف
ہو جائیں گے ہر شخص ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے گا اور ملک سے امن اٹھ جائے گا۔ وہ خطبہ آپ
دوبارہ سنیں یا وہ خطبات سنیں تو آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ کس طرح چودہ سو سال پہلے قرآن
کریم نے جو سرکش ہونے والی قوموں کے حالات بیان کئے تھے وہ پاکستان کے حالات پر کتنے
دردناک طور پر اطلاق پارہے ہیں اور ان پر ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے بڑی گہری
فکر کی بات ہے۔
جہاں تک تمام دنیا کی جماعتوں کا تعلق ہے، ایک تو ان کے لئے اس بات میں ایمان کی
مضبوطی کا پہلو ہے۔ یعنی ایک پہلو سے ایمان افروز واقعہ ہے کہ ان حالات کو دیکھنے کے بعد دنیا
کے پردے پر جہاں بھی کوئی احمدی بستا ہے وہ ایک لمحہ کے لئے بھی گمان نہیں کر سکتا کہ نعوذ باللہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جھوٹے تھے کیونکہ اگر آپ نعوذ باللہ جھوٹے تھے تو قرآن کریم کی
یہ آیت پھر بالکل مہمل اور بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے کہ طاغوت کا انکار کرنے والے خدا سے مضبوط تعلق
قائم کر لیا کرتے ہیں اور ایک وحدت میں تبدیل ہو جایا کرتے ہیں۔ پس اگر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام نعوذ باللہ جھوٹے تھے تو جس قوم نے اس شدت کے ساتھ قومی سطح پر پورے کامل غوران
کے کہنے کے مطابق فکر اور تدبر کے بعد ایک سوچا سمجھا فیصلہ کرتے ہوئے انکار کیا ہے، اس قوم کو جزا
ملنی چاہئے یا سزاملنی چاہئے یہ سیدھا سوال ہے۔
پس اتنے بڑے عظیم الشان فیصلہ کے بعد جو ان کے فکر کے مطابق طاغوت کا کلیہ قومی سطح
پر انکار تھا ، وہ کیسا خدا ہے جس نے ان کو طاغوت کے حوالے کر دیا اب یہ دیکھنے کے لئے تو کسی خاص
بصیرت کی ضرورت نہیں ہے کہ اس وقت پاکستان طاغوت کے حوالے ہے اور احمدیت کا بڑے سے
بڑا دشمن بھی خود یہ کہتا چلا جا رہا ہے کہ ہاں ہم طاغوتی طاقتوں کے حوالے ہو چکے ہیں۔ پھر کس نے

خطبات طاہر جلد ۹
109
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
آپ کو طاغوت کے حوالے کیا کس خدا نے ؟ اس خدا نے جس پر آپ ایمان لائے تھے جس کی خاطر
آپ نے نعوذ باللہ طاغوتی طاقتوں سے تعلق توڑا تھا اس لئے یہ ایسی قطعی منطق ہے، ایسی یقینی دلیل
ہے کہ دنیا کے پردے پر جو احمدی بھی ان حالات کا مشاہدہ کرے اور اس کے پس منظر میں ہونے
والے واقعات کو نگاہ میں رکھے، اس کا ایمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایسا مستحکم ہو جائے
گا کہ اس کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ لَا انفِصَامَ لَهَا ان حالات کو دیکھنے کے بعد دنیا کے پردے
پر کوئی احمدی ایسا نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کڑے پر ہاتھ نہ ڈال دے، جو خدا کی
رسی سے بندھا ہوا ہے اور پھر یہ اقرار نہ کرے کہ ہاں اے خدا میں نے اس کڑے پر ہاتھ ڈالا اور مجھے انے اس کڑے پر ہاتھ ڈال اور مجھے ما پر ہاتھ
یہ جزا مل گئی ہے کہ لَا انفِصَامَ لَهَا نہ اب یہ کڑا ٹوٹ سکتا ہے نہ میرا اس سے یہ تعلق ٹوٹ سکتا ہے
لیکن دوسرے پہلو سے ایک بہت ہی بڑی عبرت بھی اس میں ہے اور ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی
آتی ہے۔ عبرت اس میں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ایسی قوموں کو پھر معاف نہیں کیا کرتا جو حد سے تجاوز
کر جاتی ہیں اور نام کے لحاظ سے ان کا کسی سے بھی تعلق ہو، اس تعلق کی پھر پرواہ نہیں کیا کرتا ۔ پس
جماعت احمدیہ کو چاہئے کہ اس کڑے پر ہاتھ ڈالنے کے بعد پھر کبھی اس سے بے وفائی نہ کرے
اور مسلسل اپنی ذات پر نگران رہے، ہم میں سے ہر شخص بحیثیت شخص، ہر جماعت بحیثیت جماعت ، ہر
تنظیم بحیثیت تنظیم ، ہر گھر والا بحیثیت گھر کے مالک کے ، ہر عورت بحیثیت ماں کے یا بہن کے یا اور
اپنے تعلقات کے دائرے میں اس بات پر نگرانی کرے کہ ہم میں کسی قسم کی طغیانی کے آثار نہ پیدا
ہونے شروع ہو جائیں۔
طغیانی کا جو مضمون ہے یہ اپنی ذات میں ایک بہت ہی واضح تصویر پیش کرتا ہے ۔ طغیانی
یونہی اچانک تو نہیں آجایا کرتی ۔ اس سے پہلے آثار پیدا ہوتے ہیں لہریں اٹھتی ہیں۔ ہواؤں کے
مزاج بگڑنے لگتے ہیں۔ دیکھنے والوں کو خواہ موسم والوں نے پیش خبری کی ہو یا نہ کی ہو اندازہ ہو جایا
کرتا ہے پرندوں کو بھی اندازہ ہو جاتا ہے کتوں کو بھی اندازہ ہو جاتا ہے، وہ بھی بے چین ہوتے ہیں
بھونکنے لگتے ہیں ، کوے کائیں کائیں کرنے لگتے ہیں اور جو بعض بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ، ان کی
بیماریوں کی علامتیں ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں ۔ چنانچہ ایک تجربہ آج سے آٹھ دس سال پہلے کیا گیا
ایک بچی کو موسم بگڑنے پر دمے کی تکلیف ہو جایا کرتی تھی اور ڈاکٹروں نے جب اس کا تفصیل سے

خطبات طاہر جلد ۹
110
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
جائزہ لیا تو یہ بات دیکھ کر حیران رہ گئے کہ دنیا کا کوئی آلہ ابھی موسم کی تبدیلی کا حال جانچ نہیں سکتا تھا
کوئی علامت نہیں پکڑ سکتا تھا لیکن اس کی بیماری اس علامت کو پکڑ لیا کرتی تھی اور جب وہ بیماری کے
آثار ظاہر ہوتے تھے تو لازماً موسم میں وہی تبدیلی پیدا ہوتی تھی جو اس تبدیلی سے پہلے وہ بیماری اس کو
پکڑ لیتی تھی۔ تو خدا تعالیٰ نے تو Consciously یعنی باشعور طور پر بھی اور غیر شعوری طور پر بھی
انسان کے اندر یہ طاقتیں پیدا فرمائی ہیں کہ وہ حالات کا جائزہ لے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ گناہ جڑ
پکڑ رہے ہوں طغیانیاں آہستہ آہستہ سراٹھا رہی ہوں اور کسی صاحب بصیرت کو، کسی آنکھوں والے کو
کچھ دکھائی نہ دے۔ جو خاندان ہلاک ہوتے ہیں جن کی بچیاں آزاد ہو کے گھروں سے نکل جاتی ہیں
وہ خاندان جن کی اولادیں ان کے لئے کسی نہ کسی طرح ذلت کا موجب بنتی ہیں ان کا یہ کہنا اچانک یہ
ہو گیا ، ہم بے بس ہیں بالکل جھوٹ ہے۔
طغیانی کا مضمون ہر جگہ بالکل اسی طرح صادق آتا ہے جس طرح بیرونی دنیا میں صادق آتا
ہے۔ ایک دن میں طغیانی نہیں ہوا کرتی اور خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ ہم مہلت دیتے چلے جاتے ہیں
یہاں تک کہ حدوں سے تجاوز کر جاؤ ، یہ بتاتا ہے کہ بہت لمبا عرصہ ان چیزوں کے پیدا ہونے اور اپنے
پایہ تکمیل تک پہنچنے میں لگتا ہے ۔ پس کسی کے لئے یہ کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا کہ جی ہم اچانک
پکڑے گئے ۔ چھوٹے بچے جب سکول جاتے ہیں اور واپس آکے کچھ حرکتیں کرتے ہیں تو ہر صاحب
بصیرت کے لئے اس میں ایک انتباہ ہوتا ہے۔ اسی وقت وہ پہچان سکتا ہے کہ اس بچے کا رخ کس
طرف ہو چکا ہے۔ چنانچہ بعض مائیں جو ذہین ہیں اور ان باتوں کا خیال کرتی ہیں ، بعض دفعہ اپنے
چھوٹے چھوٹے بچے، دو دو، تین تین سال کے میرے پاس لے کے آئی ہیں کہ اس میں یہ بات پیدا
ہو رہی ہے ۔ جب ٹیلی ویژن دیکھتا ہے تو حرکت کرتا ہے ۔ جب کنڈرگارٹن جاتا ہے تو یہ حرکت کرتا
ہے اور ہمیں فکر پیدا ہوگئی ہے۔ وہ بالکل معمولی سی بات ہوتی ہے اور میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں
کہ کیسی پاکیزہ اور کیسی اعلیٰ اور کیسی ذہین مائیں خدا تعالیٰ نے احمدیت کو بخشی ہیں ۔ پھر ان کو میں سمجھاتا
ہوں کہ یہ طریق اختیار کریں ۔ یہ کریں ۔ چنانچہ یہیں انگلستان میں ایک ایسی ماں اپنے بچے کو لے
کے آئی کہ یہ حرکت کرتا ہے ۔ مجھے اس سے بڑی فکر پیدا ہو گئی ہے میں نے اسے سمجھایا۔ اس کے بعد
دوبارہ پھر چند مہینے یا ایک سال کے بعد وہ خاندان آیا اور انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب

خطبات طاہر جلد ۹
111
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
ہمیں تسلی ہو گئی ہے بالکل ٹھیک ہے۔ جرمنی سے ایک خاتون کا خط آیا کہ میری بچی اس عمر میں ہے ،اس
نے یہ بات شروع کر دی ہے ۔ میں بڑی پریشان ہوں تو وہ ذہین قو میں جنہوں نے لمبے فاصلے طے
کرنے ہیں ۔ جن کا کام ایک نسل سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ نسلاً بعد نسل پھیلا ہوا ہے، انہیں لازماً اسی
طرح صاحب بصیرت ہونا ہوگا۔ انہیں لازما اسی طرح حساس بننا ہوگا ۔ جب طغیانیاں زور پکڑ جائیں
تو پھر ان کے سامنے کوئی پیش نہیں جاسکتی ۔ بڑی سے بڑی قو میں بھی ان کے سامنے بالکل بے حقیقت
ہو کر رہ جایا کرتی ہیں ۔ اب یہ چھوٹے سے طوفان آئے ہیں انگلستان میں آپ نے دیکھ لیا ہے کہ کتنی
بڑی عظیم الشان طاقت ہے، انگلستان کی یعنی گئی گزری ہونے کے باوجود ابھی غریب ملکوں کے
مقابل پر بہت ہی بڑی ایک طاقت ہے، بہت منظم ہے، ہر قسم کے سامان ان کو مہیا ہیں لیکن ہواؤں
کے سامنے اور بارش کے سامنے اس طرح بے بس ہو گئے کہ کوئی بھی پیش نہیں جاتی۔ جس طرح
پاکستان کے جھونپڑیوں والے بے بس ہو جایا کرتے ہیں اسی طرح یہ بڑی بڑی مضبوط عمارتوں والے
بے بس ہو کر رہ گئے ۔ وہاں یونائیٹڈ سٹیٹس یعنی امریکہ میں بعض اچانک آنے والے خوفناک طوفان
ہیں ۔ اچانک ان معنوں میں کہ جب وہ پہنچتے ہیں ساحل تک تو بڑی تیزی کے ساتھ وہ شدت اختیار
کرتے ہیں مگر ان معنوں میں نہیں کہ وہ بنتے ہی وہیں ہیں ۔ سینکڑوں میل پہلے ، بعض دفعہ مہینوں پہلے
سے وہ پرورش پا رہے ہوتے ہیں۔ وہ آثار بن رہے ہوتے ہیں لیکن جب وہ کنارے ے تک پہنچتے ہیں
اور کسی شہر پر کسی ساحلی قصبے پر حملہ کرتے ہیں تو وہ طوفان اس طرح ہیں جیسے بالکل اچانک پیدا ہوئے
ہوں ۔ ان کے اندر اتنی طاقت ہوتی ہے کہ بعض دفعہ مضبوط چھتیں اچانک اڑ جاتی ہیں۔ کاریں کئی کئی
فٹ بلندی تک اٹھ کے پھر گرتی ہیں اچانک انسان کھڑا ہوا ایک دم بگولے کی طرح ہوا میں اڑ جاتا ہے
اور پھر سینکڑوں و کڑوں فٹ کی بلندی سے گرتا ہے۔ بڑے بڑے مضہ دے مضبوط گارڈر، بڑے بڑے بھار بڑے بڑے بھاری کنکریٹ
کے تو دے کے تو دے یوں ہوا میں اڑ جاتے ہیں جس طرح چھوٹے سے کنکر کو انسان اچھال دے ۔
اس وقت انسان کی کیا پیش جاسکتی ہے ۔ قرآن کریم نے بہت خوبصورت نقشہ کھینچا ہے۔
لَمَّا طَعَا الْمَاءِ ان کو الطَّاغِيَةِ نے پکڑ لیا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا عذاب جس کے
سامنے انسان بالکل بے بس اور بے اختیار ہو کر رہ جائے ۔
تک
پس جب یہ الطَّاغِيَةِ بنتی ہے ، اس وقت آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔ جب آپ کے کسی بچے

خطبات طاہر جلد ۹
112
خطبه جمعه ۱۶ فروری ۱۹۹۰ء
میں ، آپ کے کسی عزیز میں یہ بغاوت اپناز ور مار چکی ہوتی ہے اور وہ اپنا سر اٹھا لیتا ہے پھر وہ وقت نہیں
ہے کہ آپ اس کو سنبھال سکیں۔ پھر رونے اور حسرت کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہتا ۔ ہاں دعا کے
ذریعہ بعض دفعہ اللہ تعالیٰ غیر معمولی تبدیلیاں پیدا کر دیتا ہے۔ اور دعا کے ذریعے ہر طغیانی پر بھی فتح
پائی جاسکتی ہے۔ دیکھیں حضرت نوح بھی تو اسی طغیانی کا شکار تھے۔ لیکن کس طرح خدا تعالیٰ نے آپ
کو اس طغیانی پر فتح عطا فرمادی ۔ پس یہ ایک الگ مضمون ہے لیکن عام حالات میں انسان، جب سرکشی
اپنی انتہا کو پہنچے تو پھر انسان بے بس ہو جایا کرتا ہے۔ اس لئے آپ خصوصاً وہ لوگ جو مغربی ممالک میں
رہتے ہیں اور وہ لوگ بھی جو آج کل بد قسمتی سے تیسری دنیا کے ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں
نام کی مذہبی قدریں رہ گئی ہیں لیکن ہر لحاظ سے ہر بدی زور مار چکی ہے ان کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو ، اپنے
گردو پیش کو ، اپنے ماحول کو ، اپنے عزیزوں کو ہمیشہ باریک نظر سے دیکھیں اور آثار جب پیدا ہور ہے
ہوں اس وقت ان آثار سے نپٹنے کے سامان کریں۔ ان آثار سے نپٹنے کے سامان میں دعا بھی شامل
ہے اور اس وقت کی دعا زیادہ موثر ہوگی ۔ پھر دوسرے ذرائع دعا کے لئے لکھنا، جماعت کے نظام سے
تعلق جوڑنا اور ہر قسم کی کوششیں کرنا جب کہ ابھی بیماری سراٹھا رہی ہے۔ جب کینسر بن چکی ہو جب اپنی
انتہا کو پہنچ چکی ہو تو پھر کچھ پیش نہیں جاسکتی ۔ چنانچہ کینسر بھی دراصل اس الطاغیة کی ایک شکل
ہے۔ وہ بیماری جو بے قابو ہو جائے جو سرکش ہو جائے ۔ جو نظام کو قبول کرنے سے انکار کر دے۔
پس جماعتوں میں بھی جہاں جہاں ایسے لوگ پیدا ہوں جو ایسے وسو سے پھونکتے ہیں جو
بالآخر نظام کے خلاف بغاوت پر منتج ہوتے ہیں ان کی بھی نگرانی کریں اور وقت پر انہیں سمجھائیں ۔
معمولی کوششوں سے بھی ابتدا میں چیزوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پس عبرت بھی ہے جو کچھ پاکستان
میں ہو رہا ہے اور ساری دنیا کی جماعت کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہئے اور اس سے سبق سیکھنا
چاہئے اور یہ دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ کبھی بھی جماعت احمدیہ کو اس انجام تک نہ پہنچائے کہ اس کے
نفس کی الطَّاغِيَةِ اس پر قابو پالے اور پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے قدرت اس سے بیرونی الطَّاغِيَةِ
کے ذریعے انتقام لے۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں راہ راست پر قائم رکھے اور وہ توازن اختیار کرنے کی
توفیق بخشے جو اسلامی تعلیمات کی روح ہے۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی