پرتگال میں کسی خلیفہ کا پہلا خطبہ جمعہ اور احمدیہ مشن ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پرتگال کے تاریخی سفر، وہاں جماعت احمدیہ کے مشن ہاؤس کے باقاعدہ افتتاح اور کسی خلیفہ کے پہلے خطبہ جمعہ کا ذکر فرمایا۔ آپ نے الٰہی تائیدات کے مشاہدات بیان کیے جن کے ذریعے پرتگال کے معزز اراکین پارلیمنٹ، دانشوروں اور سفارت کاروں تک اسلام کی خوبصورت تعلیمات پہنچیں۔ نیز آپ نے مقامی مبلغ کے خاندان کی مخلصانہ خدمات کو سراہا اور پرتگال میں مسجد کے لیے وسیع جگہ کی فراہمی اور جماعت کی عالمی ترقی کے لیے دعائیں کیں۔

موضوعات: دورہ پرتگال، جماعت احمدیہ، حقوق انسانی کی اسلامی تعلیمات، سفارت کاروں سے ملاقاتیں، تعمیر مسجد

خطبات طاہر جلد ۹
127
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۹۰ء
پرتگال میں کسی خلیفہ کا پہلا خطبہ جمعہ
اور احمد یہ مشن ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ مارچ ۱۹۹۰ء بمقام پرتگال )
تشہد اور تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج یہ مختصر خطبہ جمعہ جو میں دے رہا ہوں یہ پرتگال ملک میں دیا جا رہا ہے۔ یہاں خطبہ
دینے کی وجہ یہ بنی کہ چونکہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ مجھے پرتگال ملک میں آکر جماعت احمدیہ کے مشن کا
با قاعدہ افتتاح کرنے کا موقعہ ملا ہے اس لئے میری خواہش تھی کہ اس سفر میں ایک جمعہ بہر حال
پرتگال کی زمین پر پڑھا جائے ۔
ہے اور چند
جہاں تک اس سفر کا تعلق ہے۔ جب سے ہم سپین کی سرزمین سے پرتگال میں داخل ہوئے
ہیں اور اب جب کہ ہم جانے کے قریب ہیں اس تمام عرصے میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم سب
نے بے شمار تائیدات الہی کے نظارے دیکھے ہیں۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں احمدیت بالکل غیر
معروف تھی ۔ اگر چہ دو سال سے مکرم کرم الہی صاحب ظفر نے یہاں مشن کا آغاز کر رکھا۔
سعید روحوں کو احمدیت میں داخل ہونے کی بھی توفیق ملی ہے لیکن جہاں تک ملک کے اکثر عوام کا تعلق
ہے، یہاں کے دانشوروں کا تعلق ہے، یہاں کی حکومت کے نمائندگان کا تعلق ہے جماعت احمد یہ عملاً
کالعدم سمجھی جاتی ہے لیکن خدا تعالیٰ نے یہاں آنے سے پہلے ایسے حیرت انگیز انتظامات جماعت کو
یہاں متعارف کروانے کے پہلے سے ہی تجویز فرما رکھے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ سارا سفر

خطبات طاہر جلد ۹
128
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۹۰ء
خدا تعالیٰ کے ہاتھوں میں اس کی انگلیوں کے درمیان چل رہا ہے۔ چنانچہ یہاں آنے سے کچھ عرصہ
قبل محض اتفاقا یوں لگ رہا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ خدا کی تقدیر نے ایسا کام کروایا ۔ پرتگال کی
پارلیمنٹ کے ایک ممبر سے کسی دوست نے تعارف کروایا۔ وہ وہاں ہمارے ساتھ کھانے کے لئے بھی
تشریف لائے اور تھوڑے عرصے میں ہی وہ اتنا گھل مل گئے اور احمدیت کی تعلیم سے اتنا متاثر ہوئے
کہ انہوں نے مجھ سے اس تمنا کا اظہار کیا کہ جب میں پرتگال آؤں تو ان کو بھی جماعت کی کچھ
خدمت کا موقعہ ملے۔ چنانچہ میری اطلاع پر جب مبلغ پرتگال نے ان سے رابطہ کیا تو یہاں کے
انتظامات کے سلسلے میں انہوں نے غیر معمولی مستعدی کے ساتھ غیر معمولی طور پر نصرت کی اور جن
باتوں کا وہم وگمان میں بھی نہیں تھا وہ ساری باتیں ان کی اس غیر معمولی محبت اور تعلق اور کوشش کے
نتیجہ میں سرانجام پاگئیں ۔
تمام پارٹیوں کے اہم نمائندے ایک ایسی دعوت میں تشریف لائے جو
(Foreign affairs) فارن افیئرز کی ہاؤس کمیٹی کے چیئر مین نے دی اور یہ ایک بہت
ہی اہم تقریب تھی ۔ جس میں یہاں کے فارن افیئر ز کی کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے اور مجھے اپنے
خیالات کے اظہار کا موقعہ دیا اور پھر اس کے بعد بعض سوالات کئے جن کے جواب دئے ۔ اس کے
بعد ان کی طرف سے پنچ دیا گیا۔ جس میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے تمام پارٹیوں کے نمائندگان
شامل تھے اور وائس پریذیڈنٹ بھی تھے اور اس فارن افیئر زکمیٹی کے پریذیڈنٹ بھی تھے اور بعض
سابق وزراء بھی تھے اور ان سے جب گفت و شنید ہوئی تو اندازہ ہوا کہ کس طرح اسلام کے لئے یہ جگہ
پیاسی ہے اور اسلام کی تعلیم سے متاثر ہونے کے لئے بالکل تیار بیٹھی ہے ۔ میرے ساتھ جو معزز
خاتون بیٹھی ہوئی تھیں انہوں نے تعارف کروایا کہ وہ ایک یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں لیکن چونکہ
پریذیڈنٹ ان کو جانتا تھا ان کی قابلیت سے متاثر تھا اس لئے ان کو حکومت میں ایک لمبا عرصہ وزیر کے
طور پر رہنے کا موقع ملا اور اب بھی بڑے اہم عہدے پر فائز تھیں اور انہوں نے باتوں باتوں میں
جب اپنا تعارف کروایا تو پتا چلا کہ ایک Nun School میں امکانی طور پر ایک Nun بننے کے
لئے وہ داخل ہوئی تھیں اور چونکہ عیسائیت کے متعلق وہ بے تکلف سوال کیا کرتی تھیں۔ اس لئے
وہ ایک پسندیدہ طالب علم نہ بنیں اور یہ کورس مکمل کرنے کے بعد وہ با قاعدہ یونیورسٹی میں داخل ہوئیں

خطبات طاہر جلد ۹
129
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۹۰ء
اور اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ ان کے بیان کے مطابق وہ عیسائی تو ضرور ہیں لیکن عیسائیت کی بہت سی ایسی
تعلیمات جوان کے دماغ کو مطمئن نہیں کر سکتی تھیں اس کی وہ قائل نہیں رہیں۔ جب میں نے اسلامی
تعلیمات کے متعلق ان کو بتایا اور اسلام کے عمومی رحجانات کے متعلق بتایا تو حیرت انگیز طور پر متاثر
ہوئیں اور انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بڑا خوش قسمت دن ہے مجھے آج پہلی دفعہ اسلام کی
سچی تعلیم کا علم حاصل ہوا ہے۔ یہ ایک نمونے کا رد عمل ہے جو سب نے اسی طرح دکھایا۔
ایک اور بڑی اہم تقریب Porto میں جو یہاں کا دوسرا بڑا اہم شہر ہے اور تجارتی لحاظ سے
پہلا اہم شہر ہے۔ وہاں کی سب سے زیادہ معزز کلب جس کے دو ہزار ممبر ہیں ان کے پریذیڈنٹ نے
پہلے ہمیں لنچ دیا۔ پھر اس کے بعد رات کو ایک ڈنر دیا جس میں بہت شہر کے بڑے بڑے معززین اور
اسٹینٹ گورنر بھی شامل ہوئے اور بہت ہی بارونق محفل رہی ۔ اس کے بعد مجھے کلب کے ہال میں
تقریر کا موقع دیا گیا۔ جس کا موضوع یہ تھا کہ اسلام انسان کے بنیادی حقوق کے متعلق کیا رائے رکھتا ہے
چنانچہ میں نے مختلف پہلوؤں سے اسلام کی بنیادی حقوق کی تعلیم کا ذکر کیا تو اس کے بعد جو دوست
ملے ہیں انہوں نے بہت ہی خوشی اور محبت کا اظہار کیا بلکہ ایک ممبر پارلیمنٹ Brito صاحب نے یہ
اصرار کیا کہ انہیں اس کی کیسٹ مہیا کی جائے کیونکہ وہ اپنے دوستوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ تو یہ
سارے امور ایسے ہیں جن پر ہمارا کچھ بھی اختیار نہیں تھا۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں کے
اونچے طبقے تک اسلام کا صحیح پیغام پہنچانے کے ذریعے خدا تعالیٰ نے مہیا فرمائے اور ان ذریعوں میں
سے ہمیں بھی ایک ذریعہ بنا دیا۔
66
ان ذریعوں میں جو مقامی طور پر احمدیوں کو خاص سعادت نصیب ہوئی ان میں مکرم کرم الہی صاحب ظفر
کا خاندان حسب سابق اپنی سابقہ سپین کی روایات کے مطابق بہت مستعدی سے ہر پہلو سے
ہر خدمت کے میدان میں صف اول میں رہا ہے اور ان کی ایک بیٹی طاہرہ بھی اپنی بڑی بہن کی
روایات کو قائم رکھتے ہوئے جنہوں نے سپین کی تقریبات میں غیر معمولی محنت کی تھی اسی شان کے نے کی غیر
ساتھ محنت کر کے جماعت احمدیہ کی تقریبات کو کامیاب کرانے میں ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں
نے ایک تاریخی سعادت حاصل کی ہے۔ پس ایک مبلغ نہیں بلکہ اس مبلغ کا سارا خاندان ہی مبلغ ہے۔
اور جو مخلص احمدی یہاں ملے ہیں ان کے اندر میں نے یہ صلاحیتیں دیکھی ہیں کہ اگر انہیں با قاعدہ

خطبات طاہر جلد ۹
130
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۹۰ء
مستعد کیا جائے تو وسیع پیمانے پر تبلیغ کے نئے رستے کھل سکتے ہیں چنانچہ ان کے ساتھ جو مجالس ہوئیں
ان میں اس موضوع پر گفتگو ہوئی اور میں یہ اندازہ کرتا ہوں اور خدا تعالیٰ سے توقع رکھتا ہوں کہ میرا یہ
اندازہ درست ہو گا اور وہ ایک نیا ولولہ لے کر نئے عزم لے کر اسلام کی تبلیغ کو پھیلانے کے لئے مستعد
ہو چکے ہیں اور ان کی آنکھوں میں ان کی طرز میں ایسے ولولے میں نے دیکھے ہیں جس سے میں امید
رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالی آئندہ جب بھی خدا یہاں آنے کی توفیق دے گا اس سے پہلے یہ جماعت
جو چند نفوس پر مشتمل ہے سینکڑوں بلکہ ہزار ہا نفوس تک پھیل چکی ہوگی ۔
صرف اب ایک مسئلہ یہاں باقی ہے کہ ابھی تک ہمیں با قاعدہ مسجد کے لئے زمین دستیاب
نہیں ہوسکی ۔ جو جگہ مشن کے طور پر خریدی گئی ہے وہ سر دست اس چھوٹی جماعت کے لئے تو کافی ہے
لیکن آئندہ جیسا کہ میں نے توقعات کا اظہار کیا ہے ضروریات کے لئے بالکل ناکافی ثابت ہوگی اور
میری دعا یہ ہے کہ بہت جلد نا کافی ہو جائے اور اس عرصے میں خدا تعالیٰ ہمیں ایک بہت عمدہ، بڑی
وسیع زمین بھی مہیا فرمادے۔ آمین
جو Reception جماعت کی طرف سے کل یہاں دی گئی تھی اس Reception میں
دنیا کے مختلف ممالک کے اور بعض بہت اہم ممالک کے سفارت کا ر بھی شریک ہوئے اور ان سے
گفت و شنید کے دوران ان کے ممالک میں بھی تبلیغ کے نئے رستے نکلے بلکہ ایک ملک کے سفیر نے تو
تقریب کے معاً بعد فون کر کے اس خواہش کا اصرار سے اظہار کیا کہ میں دوبارہ ملنا چاہتا
ہوں۔ چنانچہ ان کے سفارت خانے جا کر ان سے گفتگو ہوئی اور اس سے مجھے یہ اندازہ ہے بڑی
احتیاط کے ساتھ وہ وعدے کر رہے تھے لیکن ان کی طرز سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ بڑے مخلصانہ طور پر وہ
اپنے ملک میں احمدیت کی تعلیم کی اشاعت چاہتے ہیں ۔ وعدے اس لئے نہیں کرتے کہ ممکن ہے کہ
ان کی حکومت اس طرح ان کے ساتھ تعاون نہ کرے جس طرح وہ چاہتے ہیں لیکن ان کے محتاط الفاظ
سے ایک بات قطعی طور پر ثابت ہورہی تھی کہ وہ اپنی ذات میں عزم رکھتے ہیں اور چونکہ اسی ملک کے
ایک اور سفیر نے بھی پہلے رابطہ کیا تھا اور اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا اس لئے میں امید رکھتا ہوں
کہ ان دونوں سفراء کی کوششیں انشاء اللہ بار آور ثابت ہوں گی اور اگر جماعت دعاؤں میں مشغول
رہے اور اللہ تعالیٰ سے غیبی امداد طلب کرتی رہے تو ایک تقریب کئی اور تقریبات کے راستے کھول دیتی

خطبات طاہر جلد ۹
131
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۹۰ء
ہے اور ایک ملک میں مقبولیت کئی اور ملکوں میں مقبولیت کے سامان مہیا کر دیا کرتی ہے ۔ اس طرح
ہمارے دروازے جن نئے میدانوں میں کھلتے ہیں اور بہت سے دروازے اور میدانوں میں کھلتے
ہوئے دکھائی دیتے ہیں صرف یہ ایک فکر لاحق ہوتی ہے کہ نئے تقاضوں کو ہم پورا کرنے کے اہل
ثابت ہوں گے یا نہیں اور ان نئی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کر سکیں گے کہ نہیں لیکن چونکہ یہ دروازوں
کے کھلنے کا جو سلسلہ جاری ہوا ہے یہ بھی ہماری کوششوں سے نہیں بلکہ محض اللہ کے فضل کے ساتھ جاری
ہوا ہے اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ وہی فضل ہمارا حامی و مددگار ہوگا اور ان نئے تقاضوں کو پورا
کرنے کے لئے ہمیں نئی جوان ہمتیں عطا کرے گا ، نئے حوصلے بخشے گا ، نیا استحکام جماعت کو عطا
کرے گا اور جو جونئی زمینیں ہم اسلام کے لئے فتح کریں گے ساتھ ساتھ ان کو متحکم کرتے چلے جائیں
گے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق بخشے ۔ جماعت احمدیہ کے لئے ساری عالمگیر جماعت احمد یہ کے
لئے بہت سی خوشخبریاں ہیں جو ظاہر ہو چکی ہیں اور بہت سی ظاہر ہو رہی ہیں اور اس جو بلی کے سال کا
پھل ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کثرت سے کھا رہے ہیں کہ دشمن کے لئے سوائے حسرت اور
ناکامی اور دانت پیسنے کے کچھ بھی باقی نہیں رہا۔
-
اللہ تعالیٰ دشمن کے اس بڑھتے ہوئے غیظ و غضب کو ہمارے لئے مزید فضلوں کا موجب
بنادے اور اس کا جو دکھ جو تکلیف جماعت کو پہنچتی ہے اپنے فضل سے اس کثرت سے برکتیں نازل
فرمائے کہ وہ دکھ راستہ چلتے ہوئے ایک معمولی سے کانٹے کے دکھ سے بھی کم حیثیت کا دکھ رہ جائے اور
خدا کے فضل ہمیں ہر آن ہر پہلو سے بڑھاتے چلے جائیں ۔ (آمین )

آج 10 میں سے 10 باقی