عاجزانہ دعائیں کرتے ہوئے دل کو تبلیغ میں ڈال دیں تا کہ سپین میں اسلام نئی شان کے ساتھ دوبارہ زندہ رہو

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اسپین کے تاریخی قصبے شاطبہ میں مسلمانوں کے شاندار تاریخی آثار، قلعوں اور آبپاشی کے بے مثال نظام کا ذکر کیا۔ آپ نے واضح فرمایا کہ تلوار کی فتوحات عارضی ہوتی ہیں جبکہ دلوں کی حقیقی فتح صرف اسلام کے پُرامن پیغام، محبت، حکمت اور اعلیٰ اخلاق سے ہی ممکن ہے۔ آپ نے اسپین میں مقیم احمدیوں کو تلقین کی کہ وہ ایک مخلص داعی الی اللہ بنیں اور مقامی آبادی تک اسلام کا پیغام پہنچانے میں سستی نہ کریں۔ آخر میں آپ نے اس بات پر زور دیا کہ دلوں کی تبدیلی کے لیے اعلیٰ اخلاق کے ساتھ ساتھ دلی سوز اور عاجزانہ دعاؤں کے ذریعے خدا تعالیٰ کے فضل و رحمت کا طلبگار ہونا ناگزیر ہے۔

موضوعات: تاریخ اسپین، تبلیغ اسلام، جہاد بالسیف اور جہاد بالقرآن، دعا اور سوز، اخلاق حسنہ

خطبات طاہر جلد ۹
133
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
عاجزانہ دعائیں کرتے ہوئے دل کو تبلیغ میں ڈال دیں
تاکہ سپین میں اسلام نئی شان کے ساتھ دوبارہ زندہ ہو
( خطبه جمعه فرموده ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء بمقام JATIVA سپین )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج ہمیں یہ جمعہ سپین کے ایک چھوٹے سے قصبے خاطبہ (Xativa) میں پڑھنے کی توفیق
مل رہی ہے ، خاطبہ کا ایک تلفظ شاطبہ (xativa) بھی ہے اور یہ معین طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ کون سا
تلفظ درست ہے۔ یہ قصبہ اگر چہ چھوٹا ہے لیکن تاریخی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل قصبہ ہے اور
یہاں اس کے ماحول میں پہاڑوں کے اوپر آج تک مسلمانوں کی عظمت کے آثار باقیہ ان کی عظیم
تاریخ کی اور ان کی یہاں موجودگی کی گواہی دے رہے ہیں ۔
یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک احمدی خاندان آباد ہے ۔ یعنی ڈاکٹر منصور احمد جن کو
خدا تعالیٰ نے ایک اور ماہر لسانیات کے ساتھ مل کر قرآن کریم کے پہلے سپینش زبان میں ترجمہ کی
توفیق دی اور اللہ کے فضل کے ساتھ ان کا یہ ترجمہ بہت ہی مقبولیت اختیار کر گیا۔ یہاں آنے سے
پہلے جب پید رو آباد میں مجھے چند روز ٹھہرنے کا موقع ملا تو وہاں بعض ایسے سپینش علم دوستوں سے
ملنے کا موقع ملا جنہوں نے قرآن کریم کا گہرا مطالعہ کیا ہے اور دوسرے تراجم کے ساتھ ہمارے تراجم
کا موازنہ بھی کیا ہے ۔ چنانچہ انہوں نے بالا تفاق بڑے زور سے اس بات کی گواہی دی کہ خدا تعالیٰ
کے فضل سے جماعت احمدیہ کا ترجمہ ہر دوسرے ترجمہ پر نمایاں فوقیت رکھتا ہے ۔ کیا بلحاظ مضمون کی

خطبات طاہر جلد ۹
134
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
وفاداری کے اور کیا بلحاظ زبان کی سلاست کے ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ قرآن کریم کا وہ ترجمہ جو
جماعت نے کیا ہے وہ غیر معمولی طور پر ان سے بڑھ گیا ہے۔ ایک صاحب نے یہاں تک بتایا کہ
میرے پاس پانچ دوسرے تراجم ہیں اور میں ایک لمبے عرصے سے ان تراجم کا بڑے غور سے مطالعہ
کر رہا ہوں لیکن جب تک احمدی ترجمہ میرے ہاتھ نہیں آیا مجھے حقیقت میں قرآن کریم کے علوم سے
تعارف نہیں ہوا اور اب میرے دل میں قرآنی مضامین کی عظمت بیٹھی ہے کیونکہ بڑی وضاحت کے
ساتھ آپ کے علماء نے ہر پہلو سے تمام مشکل مقامات کو روشن کر دیا ہے۔ بہر حال منصور صاحب کی یہ خواہش
تھی کہ یہ خطبہ یہاں دیا جائے باوجود اس کے کہ جگہ چھوٹی تھی لیکن چونکہ انہوں نے اپنے ساتھ گھر کے
نیچے ایک اور گھر بھی کرایہ پر لیا ہے اور وہاں بھی مستورات کا انتظام موجود ہے اس لئے خدا کے فضل
سے یہاں ہم پورے آگئے ۔ یہاں کی جماعت تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک ہی گھر پر مشتمل
ہے لیکن میڈرڈ سے ان کے بھائی، ان کی والدہ وغیرہ اور بہنیں اور پھر پید رو آباد سے ان کے والد اور
جماعت کے دیگر مخلصین یہاں جمعہ پڑھنے کی خاطر پہنچ گئے اس لئے خدا کے فضل سے یہاں کافی
رونق ہے۔
خاطبہ کا شہر مسلمانوں کے آثار باقیہ کی وجہ سے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک خاص
اہمیت رکھتا ہے اور یہ سارا علاقہ سپین میں ایک پہلو سے ممتاز ہے یعنی قتلانیہ یا اس سے ملتا جلتا کوئی نام
ہے جس میں کئی صوبے شامل ہیں یہاں مسلمانوں نے آبپاشی کا ایک ایسا عظیم الشان نظام چھوڑا ہے
جو تقریباً ہزار برس سے اسی طرح جاری وساری ہے اور زمانے کی ترقی کے باوجود آج تک عصر جدید
کے انجینئر ز اس نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے بلکہ اسی نظام کو اپنے اصل حال پر قائم رکھنا ہی ان کا
بڑا کارنامہ ہے۔ یہ آب پاشی کا ایسا نظام ہے جس میں بغیر کسی شور کے بغیر کسی آواز کے بلکہ دیکھنے
والے کو نمایاں طور پر نظر بھی نہیں آتا کہ پانی کہاں سے آ رہا ہے اور کدھر کو جا رہا ہے۔ اس وسیع علاقے
کی زمین کے چپے چپے کی آب پاشی کا انتظام موجود ہے اور پہاڑوں پر سے اس طرح نہریں اور زیر
زمین نالیاں کھینچ کر تمام ملک میں پانی پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے کہ بغیر کسی محنت ، بغیر کسی کوشش کے
ہر زمیندار کو اپنی ضرورت کا پانی مہیا ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ بہت ہی شاداب ہے، بہت
عظیم الشان باغات کا علاقہ ہے اور ہر قسم کی بہترین فصلیں بھی یہاں ہوتی ہیں۔ اس پہلو سے یہ سپین

خطبات طاہر جلد ۹
135
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
کے امیر ترین علاقوں میں شامل ہے۔
جہاں تک ان قلعوں کا تعلق ہے جو اس چھوٹے سے قصبے کے اردگرد موجود ہیں ان میں تین
قلعے بہت نمایاں اہمیت رکھتے ہیں اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر وہ آج بھی یوں معلوم ہوتا ہے جیسے سنتری
پہرہ دے رہے ہوں ۔ دور دور تک اس علاقے پر ان چوٹیوں سے نظر پڑتی ہے اور وہ قلعے نمایاں طور پر
دکھائی دیتے ہیں۔ ایک قلعہ جس میں آج صبح ہمیں پھر کر مختلف پہلوؤں سے دیکھنے کا موقع ملا وہ
شاطبہ کا قلعہ کہلاتا ہے اور ان سب قلعوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ اس میں حیرت انگیز صناعی
کے کام کئے گئے ہیں۔ پانی کی حفاظت کا ایسا انتظام ہے کہ پہاڑی کھود کر زمین کے نیچے اتنے بڑے
بڑے پانی کے ذخائر بنائے گئے ہیں کہ اگر ارد گرد محاصرے کے نتیجے میں سال بھر بھی وہاں کے لوگوں
کو محصور رہنا پڑے تو پانی کی کمی محسوس نہ ہو اور سال بھر سے مراد یہ ہے کہ پھر ہمیشہ کے لئے کیونکہ ہر
سال اتنی بارش اس علاقے میں ہو جاتی ہے کہ قلعے میں اس کا پانی محفوظ کرنے کا انتظام ہو تو پھر کبھی
بھی بیرونی ضرورت محسوس نہیں ہو سکتی ۔ وہ بہت بڑے بڑے ذخائر ایک عرصے تک یہاں استعمال
میں آتے رہے لیکن اب چونکہ ان کی صفائی کا انتظام موجودہ حالات میں مشکل ہے اس لئے ان کو بند
کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زیر زمین سرنگیں ہیں جو قلعے کے ایک مقام کو دوسرے مقام سے ملاتی
ہیں اور یہی نہیں بلکہ وہاں جو پرانے خاندان قلعے کے حالات سے واقف بسے ہوئے ہیں ان میں
سے ایک نے ہمیں بتایا کہ پرانے آباؤ اجداد سے ہم لوگ یہ سنتے آئے ہیں کہ پہلے ایسی سرنگیں بھی
تھیں جو ان تینوں قلعوں کو آپس میں ملاتی تھیں بلکہ دور دور کے قلعوں کو بھی اس قلعے سے ملاتی
تھیں۔ چنانچہ اگر کسی ایک جگہ بھی دشمن کی طرف سے حملہ ہو تو مسلمان فوجیں دوسری ساتھی فوجوں کی
حفاظت کے لئے یا قلعوں کی حفاظت کے لئے زیر زمین لمبے سفر طے کر کے پہنچ جایا کرتی تھیں۔ یہ
ایک حیرت انگیز نظام ہے اور یقین نہیں آسکتا کہ کس طرح کس نے اتنی عظیم ہمت سے کام لیا ہو ۔
ایک سنگلاخ زمین میں تو قبر کھودنا بھی مصیبت کا کام ہوا کرتا ہے کجا یہ کہ ان پہاڑوں کا سینہ چیر کے
اتنے وسیع نظام قائم کر دیئے گئے ہوں ۔ لازما یہ محنت کا عرصہ سینکڑوں سال تک پھیلا ہوگا اور سینکڑوں
سال کی یہ محنت معلوم ہوتا ہے ہزار ہا سال تک اسی طرح جاری وساری رہے گی اور آئندہ آنے والی
نسلیں دیکھ کر ان لوگوں کے عزم اور ہمت پر تعجب کیا کریں گی۔

خطبات طاہر جلد ۹
136
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
یہ دونوں نظام اپنی جگہ قابل تعریف ہیں، قابل ستائش ہیں اور ان کو دیکھ کر انسان کا سران
لوگوں کی عظمت کے سامنے تعریف کے رنگ میں جھلکتا ہے۔ مگر حقیقت میں تو انسان کا سر عظمت کے
لحاظ سے تو صرف خدا کے سامنے جھکنا چاہئے اور اس پہلو سے جو مضمون میں آپ کے سامنے رکھنا
چاہتا ہوں اسے خوب اچھی طرح ذہن نشین اور دل نشین کرنا چاہئے ۔
ایک مسلمانوں کی قوم کی ظاہری عظمت تھی جس کے آثار باقیہ یہاں دکھائی دیتے ہیں اور
ایک اسلام کی تعلیم کی عظمت ہے جو ان علاقوں سے بالکل مٹائی جا چکی ہے۔ پس جو روح تھی وہ تو
غائب ہو گئی اور جسم کے نشان اس طرح ملتے ہیں جیسے ہزاروں سال کے فراعین مصر کی ممیاں موجود
ہوں ۔ جب روح باقی نہ رہے تو جسم کی عظمت کی کوئی حقیقت نہیں رہا کرتی ۔
پس سپین کی سرزمین در حقیقت عبرت کا ایک نشان ہے۔ وہ لوگ جو آج بھی ببانگ دہل
اعلان کرتے ہیں کہ اسلامی جہاد کا معنی تلوار کا جہاد ہے اور تلوار کے زور سے علاقوں کو فتح کرنا اور
قوموں کو اسلام کو تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہی دراصل حقیقی اسلامی جہاد ہے ان کے لئے یہ سپین کا علاقہ
ہمیشہ کے لئے ایک عبرت کا نشان پیش کرتا ہے اور ان کو بانگ دہل یہ بتاتا ہے، بڑے زور سے اس
بات کا اعلان کرتا ہے کہ تلوار کی عظمت کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ تلوار کی عظمتیں تلواروں کے ذریعے
توڑ دی جاتی ہیں اور حقیقی عظمت پیغام ہی کی عظمت ہے اور محبت کی عظمت ہے اور عقل اور حکمت کی
عظمت ہے جو ہمیشہ باقی رہا کرتی ہے۔ پس آپ دیکھیں کہ وہ علاقہ جو مسلمانوں نے پیغام کے
ذریعے فتح کئے تھے ۔ آج تک اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خدا اور رسول کے پیاروں کی عظمت کے
گیت گا رہے ہیں ۔ آپ انڈو نیشیا چلے جائیں ، آپ ملائیشیا چلے جائیں ، آپ چین کے ان علاقوں
میں جا کر سیر کریں جہاں مسلمانوں نے پیغام پہنچا کر یعنی قرآن کریم کا پیغام پہنچا کر لوگوں کے دل اور
دماغ جیتے تھے پھر آپ روس کے ان علاقوں کی سیر کر کے دیکھیں جو تلوار سے فتح نہیں ہوئے بلکہ
پیغام سے فتح ہوئے تھے۔ پھر آپ چینی ترکستان اور اس سے ملحقہ علاقوں کو جا کر دیکھیں ، منگولیا کے
علاقوں کو دیکھیں جہاں سے فاتح آئے تھے انہوں نے اسلام کی سرزمینیں فتح کی تھیں لیکن اسلام نے
ان کے دل فتح کر لئے ، آج تک باوجود اس کے کہ بہت ہی ناسازگار حالات رہے، باوجود اس کے
کہ دھر یہ حکومتیں ان بعض علاقوں میں قائم رہیں۔ اسلام کا نام مٹانے سے وہ کلیتہ قاصر رہے اور

خطبات طاہر جلد ۹
137
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
خائب و خاسر رہے۔
ابھی کچھ عرصہ پہلے مشرقی یورپ کے ایک سفیر سے میری ملاقات ہوئی اور انہوں نے یہ
بات تسلیم کی کہ تمام تر کوششوں کے باوجود اشتراکیت اسلام کا نام مٹانے میں ناکام رہی ہے ۔ پس
تلوار کی فتح تو کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتی ۔ دراصل پیغام کی فتح ہی وہ فتح ہے جس کی قدر ہونی چاہئے ۔
اور سپین کی سرزمین کو دوبارہ پیغام کے ذریعے اسلام کے لئے جیتنا ہمارا فرض ہے اور آج یہ پیغام کی فتح
ہمارے نام لکھی گئی ہے اگر جماعت احمد یہ نے اس ذمہ داری کو ادا نہ کیا تو کوئی اور اس ذمہ داری کو ادا
نہیں کر سکے گا۔
چند دن پہلے Sevilla کی یونیورسٹی میں عربی کے ڈیپارٹمنٹ میں مجھے ایک خطاب
کرنے کی توفیق ملی ، اس خطاب سے پہلے عربی ڈیپارٹمنٹ کے جو ہیڈ تھے انہوں نے مجھے کہا کہ آپ
ان کو ابتدائی باتوں پر خطاب کریں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں باوجود اس کے کہ ان کا عربی سے تعلق ہے اور پر
کچھ اسلامی تعلیم سے تعلق رکھنے والے ڈیپارٹمنٹ کے طلباء بھی شاید آئیں لیکن ان کو اسلام کی حقیقت
میں الف، ب کا بھی پتا نہیں اس لئے آپ زیادہ گہری اور فلسفیانہ باتیں کرنے کی بجائے سیدھی
سادھی بنیادی تعلیم پر لیکچر دیں۔ ان کو یہ بتائیں کہ اسلام کے پانچ ارکان کیا ہیں اور ان کے کیا معانی
ہیں۔ چنانچہ میں نے ان کے مشورے کے مطابق اسی مضمون پر وہاں خطاب کیا لیکن خطاب کے
شروع میں میں نے ان سے کہا کہ آج کے خطاب میں مجھے بہت حیرت بھی ہے کہ وہ ملک جہاں آٹھ
سو سال تک اسلام نے حکومت کی تھی اور آٹھ صدیوں کی حکومت بہت ہی شاذ کسی قوم کو نصیب ہوا
کرتی ہے۔ آپ تاریخ عالم پر نظر ڈال کر دیکھ لیں سو ، دو سو سال ، تین سو سال کی حکومت بھی بہت ہی
بڑے اثرات پیچھے چھوڑ جایا کرتی ہے۔
انگلستان نے ہندوستان پر ، سوسال یا ڈیڑھ سو سال اگر پچھلا ان کا تجارتی زمانہ بھی شمار
کر لیں اور اس کو بھی ان کے اثر و نفوذ میں شامل کر لیں تو ڈیڑھ سو سال کا عرصہ بنتا ہے جس میں انہوں
نے حکومت کی ہے اور اس ڈیڑھ سو سال کے آثار آج تک قائم چلے آرہے ہیں اور عیسائیت کی شکل
میں بھی یہ آثار بڑی کثرت سے آپ کو ہر جگہ ملتے ہیں۔ تو کجا ڈیڑھ سو سال اور کجا آٹھ سو سال تاریخ
عالم میں بہت کم مثالیں آپ کو دکھائی دیں گی کہ کسی قوم نے کسی اور قوم پر اتنی لمبی حکومت کی ہولیکن

خطبات طاہر جلد ۹
138
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
تاریخ عالم میں شاید ایک بھی مثال آپ کو نظر نہ آئے کہ اتنی لمبی حکومت کے بعد ایک سو سال کے اندر
اندران آٹھ سو سال کے تمام نشانات مٹادئے گئے ہوں ۔ سوائے ان ظاہری نشانات کے جو قلعوں اور
قبرستانوں کی صورت میں آپ کو سرزمین اندلس اور سپین کے دیگر علاقوں میں پھیلے ہوئے دکھائی دیتے
ہیں۔ مسلمانوں کے لئے کتنا درد ناک عبرت کا نشان ہے ان مسلمانوں کے لئے جو آج بھی بلند آواز
سے دنیا میں یہ اعلان کرتے پھرتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے دین کو پھیلانے کی اجازت دیتا
ہے، اور اسی کا نام مقدس جہاد ہے۔ ہرگز نہیں اس مقدس جہاد کو تو اس طرح شکست فاش دی جا چکی
ہے۔ اور سپین کی سرزمین ہمیشہ اس بات پر گواہ رہے گی کہ اگر یہ مقدس جہاد ہے تو اس مقدس جہاد کی
کوئی بھی قیمت نہیں ۔ ہاں دلوں کی فتح کا جہاد جو قرآن بتاتا ہے اس کی عظمت کے گیت تمام دنیا کے
مسلمان علاقے گارہے ہیں جہاں پیغام نے دلوں اور دماغوں کو فتح کیا تھا اور آج تک وہاں باوجود
مخالفانہ کوششوں کے اسلام کے نشان نہیں مٹائے جا سکے بلکہ ایک ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر اسلام
ان علاقوں میں دوبارہ بڑی شان سے ابھر رہا ہے۔
پس جماعت احمدیہ نے اب وہ کام جو تلوار سے نہیں ہو سکا تھا ، محبت اور پیار سے کرنا ہے۔
وہ دل جن میں تلوار نے نفرت کے بیج بوئے اور مسلمان حاکموں نے نفرت کی فصلیں کاٹی تھیں آج
آپ نے ان دلوں کو صاف کر کے ان میں محبت کے بیج بونے ہیں اور محبت کے ذریعے سپین کی
سرزمین کو دوبارہ اسلام کے لئے فتح کرنا ہے۔ ایک ایسی فتح کرنی ہے جو دائمی فتح ہو گی۔ ایک ایسی فتح
کرنی ہے جو قیامت تک قائم و دائم رہے گی اور کوئی دنیا کی طاقت اس فتح کو مٹا نہیں سکے گی۔ اس کے
لئے ہم ایک چھوٹی سی جماعت ہیں ، ہمارے کندھوں پر بہت سے بوجھ ہیں۔ تمام دنیا میں ہم نے
اسلام کی عظمت اور اسلامی تعلیم کی عظمت کے جھنڈے گاڑنے ہیں اس لئے ہر ملک کو اپنی ذمہ داریاں
خود سنبھالنی ہوں گی۔
یہ پیغام ہے جو میں سپین کے احمدی مسلمانوں کو دینا چاہتا ہوں ۔ آپ غفلت کی حالت میں
نہ بیٹھے رہیں اگر آپ نے اس زمین کو فتح نہ کیا تو اور کہیں سے لوگ نہیں آئیں گے۔ خدمت کرنے
والوں نے یہاں خدمتیں کیں ، قربانی کرنے والوں نے یہاں قربانیاں کیں اور آج تک وہ لوگ
یہاں موجود ہیں جنہوں نے ابتدائی احمدی مبلغ کی عظیم قربانیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور گہرے

خطبات طاہر جلد ۹
139
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
اثرات ان کے دلوں پر قائم ہوئے ۔ آج کے دور میں یہاں کئی احمدی باہر سے آکر مستقل آباد ہو چکے
ہیں اور باقاعدہ جماعت کا قیام ہو چکا ہے۔ اس لئے آپ سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اس عظیم
مقام کو پہچانیں اور کبھی احساس کریں کہ آپ کون لوگ ہیں، آپ کے سپر د اللہ تعالیٰ نے اس علاقے کی
فتح کا سہرا لکھ دیا ہے لیکن اس سہرا کے حصول سے پہلے آپ کو کچھ محنت کرنی ہوگی، کچھ مشقت کرنی
ہوگی ۔ بیٹھے بٹھائے تو یہ سہرا آپ ۔ جائے تو یہ سہرا آپ کے سر نہیں باندھا جائے گا ۔ ہاں خدا کی تقدیر میں یہ مقدر ہے کہ احمد یہ
جماعت نے بہر حال اس سرزمین کو فتح کرنا ہے اور احمد یہ جماعت کے سر پر یہ سہرا باندھا جائے گا۔
میں نے جو یہاں جماعت کی حالت دیکھی ہے، مجھے اخلاص تو دکھائی دیا ہے۔ قربانی کی
روح بھی نظر آتی ہے، قربانی کا جذبہ موجود ہے لیکن اپنے اپنے منصب کو پہچاننے اور اس اور اس منصب کو
پہچان کر اس کے مطابق اپنے اعمال کو ڈھالنے کی کمی دکھائی دیتی ہے۔ اس پہلو سے آپ لوگوں کا
منصب اول جو آپ کو سمجھنا چاہئے وہ ایک مبلغ کا منصب ہے۔ آپ کی زندگی کی ہر دلچسپی اس منصب
کے مطابق ڈھالی جانی چاہئے ۔ آپ کے ذاتی کاروبار ہوں یا دوسرے کام ہوں ، جماعتی کام ہوں یا
سوشل دلچسپیاں ہوں ، ان سب میں سب سے اہم بات ہمیشہ جو پیش نظر رکھنی چاہئے وہ یہ ہے کہ آپ
کا کردار ایک مبلغ کے طور پر نمایاں ہو کر ابھرے اور تمام اہل سپین احمدیوں کو سب سے پہلے ایک مبلغ
کے طور پر جاننے اور پہچاننے لگیں ۔ آپ کپڑے بیچ رہے ہوں یا کپڑے خرید رہے ہوں دیگر
کاروبارں میں مصروف ہوں۔ جہاں بھی آپ جائیں ، ان کے میلوں ٹھیلوں میں کبھی سوشل تعلقات
بڑھانے کی خاطر شامل ہوں ہر حیثیت میں آپ کے مبلغ کا کردار نمایاں ہو کر ابھرنا چاہئے اور آپ کو
دل جیتنے والے احمدی بننا چاہئے اور یہی جماعت احمدیہ کی شہرت اس ملک میں پھیلنی چاہئے۔
آپ نے اگر دیر کر دی تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ملک بڑی تیزی کے ساتھ مذہبی
اقدار سے دور جا رہا ہے۔ اس وقت آپ کے لئے ایک موقع ہے، اس وقت آپ کے لئے خدا تعالیٰ
نے یہ تھوڑی سی سہولت مہیا فرمادی ہے کہ ابھی ان میں مذہبی سوچ رکھنے والے کافی لوگ موجود
ہیں۔ عیسائیت کے تعصبات بھی ان میں ہوں گے لیکن خدا کی محبت ابھی باقی ہے۔ دین کی محبت ابھی
باقی ہے۔ ابھی ان لوگوں میں روحانیت کی قدر موجود ہے لیکن چونکہ سپین کا علاقہ بہت تیزی کے ساتھ
یورپ میں مدغم ہو رہا ہے اور E۔E۔C کا ایک مستقل حصہ بن کر یہ ملک تیزی کے ساتھ دیگر مغربی

خطبات طاہر جلد ۹
140
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
اقدار کے تابع ہو جائے گا اس لئے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ بہت تیزی کے ساتھ اس قوم میں کام
کرنے کی ضرورت ہے اور ابھی جو وقت میسر ہے اس کو غنیمت سمجھیں ورنہ دیکھتے دیکھتے مغربی اور مادہ
پرست تہذیب ان پر مزید اس طرح غالب آجائے گی کہ پھر یہاں کام کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
جیسے ہمیں یورپ کے دیگر علاقوں میں مشکلات اور دقتیں پیش آرہی ہیں ۔ اسی طرح آپ کے لئے بھی
دقتیں پیش آئیں گی اور کام پہلے سے مشکل ہو جائے گا۔
پس اس پہلو سے کچھ نصیحتیں میں نے پید رو آباد کی مسجد میں جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے
کی تھیں ان کو ملحوظ رکھیں اور کچھ مزید آپس میں بیٹھ کر مشورے کیا کریں۔ ایک خاندان کی طرح سر جوڑ کر
بیٹھا کریں اور آپس میں ایک دوسرے کے سامنے اپنے مسائل رکھا کریں، ان کے حل تلاش کرنے میں
ایک دوسرے سے مدد مانگا د مانگا کریں ! ب اور جہاں جہاں خدا نے آ نے آپ کو کوئی اچھا بصیرت کا اچھا بصیرت کا نکتہ سمجھایا ہوا ہو
وہاں وہ دوسروں کو سمجھایا کریں۔ اپنے تجارب سے جہاں خود فائدہ اٹھاتے ہیں، دوسروں کو بھی فائدہ
پہنچائیں اور اس طرح جماعت مل کر بڑی تیزی کے ساتھ آگے قدم بڑھانا شروع کرے۔
سپین کے ایک دوست جو مجھے ملنے آئے انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ۔ وہ مسلمان ہو
چکے ہیں اور کافی عرصے سے مسلمان ہیں لیکن ابھی جماعت احمد یہ سے ان کا تعلق نہیں لیکن جماعت
سے گہری محبت رکھتے ہیں اور دن بدن ان کی محبت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ
آپ کی جماعت میں میں نے بہت سی خوبیاں دیکھی ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ یہ جماعت آئندہ
اسلام کے لئے عظیم کردار ادا کرے گی لیکن تبلیغ سے غافل ہے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اس جماعت کو
لوگ بیرون سے آئی ہوئی ایک جماعت سمجھتے ہیں اور جس تعداد میں سپینش احمدی ہونے چاہئیں اس
تعداد میں تو در کنار اس کا ایک حصہ بھی موجود نہیں۔ یعنی چالیس پچاس احمدی جو اس وقت ہیں وہ سبھی
سپین میں موجود نہیں، کچھ ارد گرد پھیل گئے ، کچھ عدم تربیت کا شکار ہو گئے اور عملاً ٹھوس کام کرنے والوں
کی تعداد بہت تھوڑی ہے ۔ پس انہوں نے کہا کہ سپین میں آپ کو اندازہ نہیں کہ کس طرح لوگ ایک
قومی تعصب نہیں تو قومی جذبے سے متاثر ہیں اور وہ غیر قوموں کو خواہ وہ اچھا پیغام بھی دیں بہر حال
غیر قو میں سمجھتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ آپ جلد سے جلد سپینش احمدی پیدا کریں اور وہ آپ کی
آواز آگے قوم تک پہنچائیں تا کہ قوم یہ سمجھے کہ یہ ہماری آواز ہے۔

خطبات طاہر جلد ۹
141
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
پس ان کے کہنے کے مطابق ابتداء میں یہ مشکل تو ضرور ہوگی کہ آپ کی آواز ایک بیرونی
جماعت کی آواز سمجھی جائے گی لیکن انہوں نے ساتھ اس امید کا بھی اظہار کیا کہ میں جماعت سپین کے کا
جن دوستوں کو جانتا ہوں ، ان کے اخلاق سے بڑا متاثر ہوں ان کی صاف گوئی اور سچائی سے بڑا متاثر
ہوں اس لئے مجھے یقین ہے کہ یہ بیرونی پن کی جو اجنبیت ہے اس پر احمدیوں کے اخلاق فتح پالیں
گے اور شروع میں کچھ دقت تو ہوگی لیکن رفتہ رفتہ آپ لوگوں نے اگر ایک سپینش احمدیوں کی جماعت
تیار کر لی تو پھر آئندہ بڑی تیزی کے ساتھ تبلیغ اسلام اتھ تبلیغ اسلام کے رستے کھل جائیں گے۔
اس وقت یعنی اس مجلس کے بعد ایک احمدی دوست نے ان سے کہا کہ آپ بیعت کر کے
جائیں تو میں نے ان کو سمجھایا کہ اس طرح نہیں یہ خود اپنے مطالعہ کے ذریعہ آہستہ آہستہ جماعت کے
قریب آرہے ہیں ان کو اور موقع دیں۔ ہمیں تو ایسے احمدی چاہئیں جو سرتا پا جماعت کے مضمون
کو، جماعت کے عقائد کو، جماعت کے کردار کو سمجھ کر اپنا لیں اور پھر اس خدمت میں وقف ہو جائیں ۔
چنانچہ بعض خدا کے فضل سے ایسے مخلص احمدی نو جوان اور بعض نسبتاً بڑی عمر کے یہاں موجود ہیں جن
کے اندر اسلام کی سچی تعلیم گہرے طور پر سرائت کر چکی ہے اور ان کی شخصیت تبدیل ہو کر ایک اسلامی
شخصیت میں تبدیل ہو چکی ہے۔
پس کوشش کریں کہ اس قسم کے سپینش احمدی ہمیں میسر آئیں خاطبہ میں بھی اور میڈرڈ میں
بھی اور پید رو آباد میں اور قرطبہ میں بھی اور اس کے علاوہ اندلس میں جہاں جہاں بھی ، خصوصیت سے میں
اندلس میں میں نے اس لئے کہا ہے کہ اندلس مسلمانوں کے لئے ایک خاص عظمت اور محبت کا نشان
بن چکا ہے اور اندلس کا نام آتے ہی سپین کے لوگ بھی لازماً مسلمانوں کو یاد کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں
اندلس میں غرناطہ میں ہماری جماعت ہے۔ صرف غرناطہ میں ہی نہیں ہونی چاہئے اردگرد
دیہایت میں پھیلنے کی ضرورت ہے ۔ پس بہت سے کام ہونے باقی ہیں ۔ مجھے جماعت کے ایک
دوست نے کہا کہ آپ پانچ سال کے بعد آئے ہیں جلد جلد آیا کریں میں نے کہا آپ جلد جلد بڑھیں
تا کہ میں جلد جلد آنے پر مجبور ہو جاؤں ۔
پس میں امید رکھتا ہوں کہ میرے اس پیغام کو آپ اپنے دل میں بٹھا ئیں گے اور محض دماغ
قائل نہیں ہوں گے بلکہ دل قائل ہو جائیں گے۔ دماغ تو قائل ہو جایا کرتے ہیں لیکن قوت عمل دل

خطبات طاہر جلد ۹
142
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
کے قائل ہونے سے آیا کرتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کثرت کے ساتھ یورپ میں جب خطابات کا
موقع ملتا ہے یا سوال و جواب کی مجالس میں بیٹھنا پڑتا ہے۔ تو کھلم کھلا لوگ اظہار کرتے ہیں کہ
ہمارے دماغ آر آپ کی باتوں کے قائل ہو گئے ہیں لیکن عمل کی قوت پیدا نہیں ہوتی ۔ عمل کی قوت دل
کے قائل ہونے سے یا دل کے گھائل ہونے سے پیدا ہوا کرتی ہے۔ پس دلوں کو تو دلوں نے گھائل کرنا
ہے۔ دماغوں کو دماغ کی باتیں قائل کریں گے لیکن اس کے باوجود تبدیلیاں پیدا نہیں ہوں گی۔ یہ
آپ کی محبت ہے جو دلوں پر غالب آسکتی ہے اور محبت سے بڑھ کر آپ کی دعائیں ہیں جو دلوں کو قائل
کر سکتی ہیں۔
صلى الله
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے جو دل جیتے ان کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اگر
میرا فضل اور میری رحمت شامل حال نہ ہوتی تو تو یہ دل نہیں جیت سکتا تھا ۔ پس آنحضرت ما ت علیسه سے
بڑھ کر کسی کے لئے اخلاق کا دعویدار ہونے کا کوئی وہم و گمان بھی نہیں آسکتا ۔ پس اگر خدا آپ کو
مخاطب کر کے یہ فرماتا ہے کہ تو اپنے اخلاق حسنہ کے باوجود یہ دل نہیں جیت سکتا تھا ان کو اکٹھا نہیں
کر سکتا تھا جب تک میری رحمت شامل حال نہ ہوتی ۔ تو اس کے مقابل پر آپ کیا ہیں آپ کی کیا
حیثیت ہے ، اگر چہ دلوں کو جیتنے کے لئے اخلاق حسنہ ضروری ہیں مگر صرف انہی پر انحصار نہیں کرنا خدا
کی رحمت پر انحصار کرنا ہے اور اس کے لئے آپ کو لا زما دعا گو ہونا پڑے گا اس کے لئے لازما خدا سے
تعلق باند۔ باندھنے ہوں گے اور دنیا کو نظر آئے یا نہ آئے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ خدا کے بندے
بن چکے ہیں۔ آپ خدا کے نمائندہ بن چکے ہیں۔ پس یہ وہ آخری میرا پیغام ہے جسے آپ کو لازماً سمجھنا
چاہئے اور اس کی اہمیت کو دنشین کرنا چاہئے ۔
پیغا مبر کئی قسم کے ہوا کرتے ہیں۔ ایک زبان کے ذریعے پیغام کا حق ادا کرنے کی کوشش
کرتے رہتے ہیں اور جہاں تک ان کا بس چلتا ہے منطقی دلائل کے ذریعے اپنے پیغام کی فضیلت کو
لوگوں پر ثابت کرتے رہتے ہیں مگر کتنے دل ہیں جو اس سے بدلے جاتے ہیں دلوں کی تبدیلی حقیقت
میں اس کے بعد دو مراحل سے تعلق رکھتی ہے اور یہ بات میں آپ کو اپنے وسیع تجربہ کی بناپر کہ رہ
ہوں ۔ دوسرا مرحلہ دلوں کو اخلاق حسنہ سے جیتنے کا مرحلہ ہے اور اس کے بغیر حقیقت میں پیغام کو قبول
کرنے کے لئے کوئی قوم تیار ہو ہی نہیں سکتی ۔ پھر بھی جب آپ اس مرحلے پر فتح حاصل کر لیں تو آپ

خطبات طاہر جلد ۹
143
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
کو کچھ کمی محسوس ہوگی ۔ آخری فیصلہ کرنے کے لئے لوگ ڈرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔ کئی دفعہ اتنے فیه
قریب آجاتے ہیں اور اتنے قریب رہتے ہیں کہ آدمی حیران ہوتا ہے کہ اس کے باوجود آخری قدم
کیوں نہیں اٹھا ر ہے۔ اس صورت میں ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دعائیں ہیں جو کام کرتی ہیں
اور دعاؤں کے ذریعے حیرت انگیز تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ ایسے ایسے عظیم نشان ظاہر ہوتے ہیں کہ انسان
کی عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں کہ کیسے یہ واقع ہوا۔
اجب
پس اس کے لئے با خدا بننا ضروری ہے۔ منہ کی خشک دعا ئیں کبھی قبول نہ قبول نہیں ہو سکتیں :
تک دل کی سوزش کے ساتھ ان کا تعلق نہ ہو اس لئے دعاؤں میں سوز پیدا کریں، اپنے دل میں وہ
گرمی پیدا کریں جو خدا کی محبت کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے اور پھر یہ محسوس کیا کریں کہ آپ خدا کے
نمائندہ ہیں۔ خدا کے نمائندے ہونے کا احساس ایک بہت بڑا عظیم احساس ہے۔ اس احساس کے
نتیجے میں تکبر نہیں بلکہ انکسار پیدا ہوتا ہے اور یہی اس احساس کی پہچان ہے ۔ وہ علماء جو خدا کا نمائندہ
بنتے ہیں اور خدا کی مخلوق سے تکبر سے پیش آتے ہیں وہ جھوٹے ہیں کیونکہ خدا کا نمائندہ کبھی بھی خدا کی
مخلوق سے تکبر سے کام نہیں لیتا خدا کی مخلوق اس کی اپنی بن جاتی ہے۔ تبھی قرآن کریم نے آنحضرت
کو مخاطب کرتے ہوئے ا کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا کہ قُلْ يُعِبَادِ (الزمر : 11) کہ اے محمد ! تو یہ اعلان کر پر بداء
کہ اے میرے بندو! بہت سے علماء کے لئے اس آیت کو سمجھنے میں الجھن پیش آئی اور وہ حیران رہ گئے
صلى الله
عروسه
صلى الله
عليه لو
کہ قرآن تو اتنی عظیم الشان توحید کی تعلیم دیتا ہے پھر مد مصطفی ﷺ کو مخاطب کر کے خدا نے یہ کیوں کہا
کہ یہ اعلان کر دے کہ اے میرے بندو ! وہ تو خدا کے بندے ہیں وہ تو اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ یہ
صلى الله
تکبر کی انتہاء نہیں بلکہ انکسار کی انتہاء ہے ۔ آنحضرت ﷺ خدا کی محبت میں ایسا بڑھے کہ خدا کے
بندے ان کو اپنے بندے لگنے لگے اور جن بندوں سے خدا کو پیار تھا ان بندوں سے محمد مصطفی ام علی کو
بھی پیار ہو گیا اور اس طرح دوئی مٹ گئی۔
پس حقیقت میں عرفان کے نتیجے میں تکبر نہیں بلکہ انکسار نصیب ہوا کرتا ہے۔اس پہلو سے
آپ کو خدا کا نمائندہ بننا چاہئے اور جب آپ میں یہ احساس پیدا ہوگا تو لازماً نہایت تیزی کے ساتھ
پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی اور آپ کو اپنے وجود کے اندر سے ایک نیا وجود نکلتا ہوا دکھائی دے گا۔
آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے اندر ایک انقلاب آچکا ہے اور اس تبدیل شدہ شخصیت میں ایک

خطبات طاہر جلد ۹
144
خطبه جمعه ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء
الله
مقناطیسی طاقت پیدا ہو جائے گی ۔ یہ وہ طاقت ہے جو دلوں کو فتح کیا کرتی ہے اور دراصل یہ خدا کی
طاقت ہے جو دلوں پر غالب آیا کرتی ہے۔ آنحضرت ﷺ کی ذات میں وہ خدائی طاقت پیدا را ہو چکی
تھی ۔ پس جب خدا نے یہ کہا کہ خدا یہ تبدیلی کرتا ہے تو یہ مراد نہیں تھی کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا ایک
ذریعہ الگ کام کر رہا تھا اور خدا کے ذرائع الگ کام کر رہے تھے بلکہ آنحضرت ﷺ کی ذات میں وہ
ذریعے ظاہر ہوئے۔ آپ کی ذات میں خدا کی طاقتیں ظاہر ہوئیں اور ان کے ذریعے وہ عظیم الشان
تبدیلیاں پیدا ہوئیں جو لاکھوں دلوں کو خدا تعالیٰ نے آناً فاناً تبدیل کر کے دکھا دیا۔
صلى الله
پس یہ سپین کی سرزمین کتنی ہی بھاری اور سنگلاخ زمین کیوں نہ نظر آئے میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ جو نسخے پہلے کارآمد ثابت ہوئے ہیں آج بھی لازماً کار آمد ثابت ہوں گے۔ یہ وہ نسخے
نہیں جو اپنے اثر کو چھوڑ دیا کرتے ہیں ۔ یہ دائمی نسخے ہیں، یہ قانون قدرت سے تعلق رکھنے والے نسخے
ہیں اور جیسے قانون قدرت تبدیل نہیں ہوتا یہ نسخے جو قانون قدرت پر مبنی نسخے ہیں ان کا اثر کبھی بھی
پھر زائل نہیں ہو سکتا۔ کبھی بھی ان نسخوں کا اثر ضائع نہیں ہو سکتا ۔ پس آپ ان کو استعمال کر کے
دیکھیں۔ اس رنگ میں تبلیغ کریں جیسا کہ میں نے آپ سے بیان کیا ہے۔ عاجزانہ دعائیں کرتے
رہیں اور دل کو تبلیغ میں ڈال دیں تبلیغ کے ہو جائیں ۔ خدا کی نمائندگی اختیار کرنے کی کوشش کریں اور
دعاؤں کے ذریعے خدا سے مدد مانگیں۔ پھر دیکھیں انشاء اللہ دیکھتے دیکھتے اس سرزمین کی تقدیر تبدیل
ہوگی نئی شان کے ساتھ اسلام دوبارہ اس سرزمین میں آئے گا۔ یہ شان تلوار کی شان نہیں ہوگی بلکہ
پیغام کی شان ہوگی ۔ یہ سرزمین کی فتح نہیں ہو گی بلکہ دلوں کی فتح ہو گی جو اس سرزمین پر بستے ہیں اور
یہ فتح دائمی فتح ہوگی پھر دنیا کی کوئی طاقت ، کوئی تلوار اسلام کے نشان اس مقدس زمین سے مٹا نہیں
سکے گی۔ خدا کرے اس کی آپ کو توفیق ملے، خدا کرے آپ وہ تاریخی شخصیتیں بن جائیں جن کے
نام کے ساتھ علاقے لکھے جائیں جن کے نام کو آئندہ آنے والی قو میں فخروں سے یاد کریں اور کہیں
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اندلس کی زمین کو دوبارہ خدا کے لئے فتح کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
توفیق عطا فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی