لقائے باری تعالٰیٰ کا حصول اعلیٰ اخلاق سے مزین ہوئے بغیر ممکن نہیں۔ حصول لقاء کے دیگر ذرائع
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے لقائے باری تعالیٰ کی تیاری کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ یہ کوئی ایک لمحے کی ملاقات نہیں بلکہ خدا کی ذات میں ایک لامتناہی روحانی سفر ہے۔ آپ نے کائنات کے مناظر اور انسانی وجود میں غور و فکر کے ذریعے خدا شناسی کا ذکر کیا اور زور دیا کہ حقیقی لقا اعلیٰ اخلاق اور لطیف ذوق کے بغیر ممکن نہیں۔ آخر میں حضور نے رمضان المبارک میں اخلاقی اصلاح اور زبان کی صفائی کی تلقین فرمائی اور متعدد مرحومین کے جنازہ غائب کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: لقائے باری تعالیٰ، روحانی سفر، کائنات اور انسانی تخلیق، اعلیٰ اخلاق، رمضان المبارک، جنازہ غائب
خطبات طاہر جلد ۹
159
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
لقائے باری تعالیٰ کا حصول اعلیٰ اخلاق سے مزین ہوئے
بغیر ممکن نہیں ۔ حصول لقاء کے دیگر ذرائع
-
( خطبه جمعه فرموده ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک بار کسی نے یہ سوال کیا کہ
یا رسول اللہ! قیامت کب ہوگی ۔ تو آپ نے جواباً فرمایا تم نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے بہت ہی
پیارا اور بہت ہی گہرا پر حکمت جواب ہے۔ ہے ۔ کب سے انسان سے انسان کو کو غرض غرض نہیں ہونی چاہئے تیاری ہمیشہ رہنی
چاہئے ۔ پس گزشتہ جمعہ میں جب میں نے اللہ تعالیٰ سے لقاء کے متعلق جو دعاؤں کی تحریک کی تھی ۔
اس کے تعلق میں مجھے خیال آیا کہ تیاری کے سلسلے میں بھی کچھ باتیں آج آپ کے سامنے
رکھوں کیونکہ قیامت کی تیاری در حقیقت لقاء کی ہی تیاری ہے اور دونوں ایک ہی مضمون ہیں ۔ حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ نے جب فرمایا کہ قیامت کی کیا تیاری کی ہے۔ تو بلا شبہ اس سے مراد یہ تھی کہ
قیامت میں تو خدا سے لقا ہوگی یعنی وہ لقاء جو ایک نہ ایک رنگ میں ہر ایک کو نصیب ہوگی اس کے
سامنے پیش ہونا ہوگا ان معنوں میں لقاء ہے۔ پس جب پیش ہو گے تو اس کے لئے کیا تیاری ہے اور
مراد در حقیقت یہ تھی کہ اصل لقاء جو تعلق اور محبت کی لقاء ہوا کرتی ہے ،اس کے لئے اگر تم نے اس دنیا
میں تیاری نہ کی تو قیامت کا تمہیں کوئی بھی فائدہ نہیں ہوگا۔ پس اس پہلو سے ہمیں خدا تعالیٰ کی لقاء
کے مضمون کو سمجھنا بھی چاہئے اور اس کے لئے ہمہ وقت تیاری بھی کرنی چاہئے ۔
خطبات طاہر جلد ۹
160
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
اس ضمن میں پہلی بات تو یہ آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں کہ لقاء کسی ایسے ایک لمحے کی
ملاقات کا نام نہیں جو اچانک نصیب ہو جاتا ہے اور جس طرح آپ ایک دوست سے ملتے ہیں اور پھر اس
سے جدا ہو جاتے ہیں اور اس کی خوشیاں دل میں لئے پھرتے ہیں۔ خدا سے بھی گویا اسی قسم کی کوئی
ملاقات ہوگی ۔ لقاء کا مضمون جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف ملفوظات اور
کتب میں بہت کھول کر بیان فرمایا ہے عام انسانی ملاقات سے مختلف حیثیت رکھتا ہے۔ یہ لقاء ایسی ہے
جس میں جس حصے کی لقاء نصیب ہو جائے وہ پھر مستقل لقاء رہتی ہے اور اگلے کی طلب پیدا ہو جاتی ہے۔
خدا تعالیٰ کی لقاء دنیا میں بیک وقت کسی کو نصیب نہیں ہو سکتی کیونکہ خدا تعالیٰ لا محدود ہے اور
انسان محدود ہے اور محدود انسان لا محدود میں سفر کر سکتا ہے لیکن اس کا احاطہ نہیں کر سکتا ۔ پس لقائے
باری تعالیٰ کا مضمون خدا کی ذات میں سفر کرنے کا مضمون ہے اور جو قدم آگے بڑھایا جاتا ہے پھر اس
میں واپسی نہیں ہوا کرتی ۔ یہ تو نہیں ہوا کرتا کہ جتنا حصہ خدا کا پالیا پھر اس کے بعد خدا کے احاطے میں
سے باہر نکل جائیں اور کہیں کہ یہ لقاء ہوگئی اب ایک دوسری لقاء کی کوشش کرتا ہوں بلکہ ایک سفر ہے جو
لامتناہی ہے۔ تبھی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک دفعہ جب ایک کھو کھلے فلسفی نے یہ
سوال کیا کہ اگر کوئی انسان سمندر میں کشتی پر سفر کر رہا ہو اور کنارہ آجائے ۔ وہ پھر بھی کشتی میں بیٹھا
رہے تو اس کے متعلق آپ کیا خیال کریں گے ۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی یہ واقعہ بیان کیا ہے بڑا
دلچسپ ہے۔ مطلب یہ تھا کہ عبادتیں کرتے ہو اس غرض سے کہ خدا مل جائے لیکن اگر خدا مل جائے
اور پھر کشتی میں ہی بیٹھے رہو تو بڑی بے وقوفی ہوگی ۔ تو آپ نے فرمایا کہ اگر تو کوئی کنارے والا سمندر
ہو تو کشتی میں بیٹھے رہنا بہت بے وقوفی ہے لیکن اگر کوئی سمندر بے کنار ہو تو کسی مقام کو کنارا سمجھ کر
وہاں جو اترے گا، وہیں ہلاک ہو جائے گا۔
پس خدا تعالیٰ کی لقاء کا مضمون دراصل یہی ایک لامتناہی سفر ہے اور اس سفر میں کوئی واپسی
نہیں ہے کوئی قدم پیچھے اٹھنے والا نہیں ہے کیونکہ اگر اس سفر میں واپسی شروع ہو جائے تو وہ بہت ہی
زیادہ خطرناک بات ہے۔ خدا کو پانے کے بعد اس سے بے وفائی کرنا اور اس سے منہ موڑ نا ہلاکت کو
دعوت دینے والی بات ہے۔ پس ایسی لقاء جو سلسل بڑھتی چلی جائے اس کو لقائے باری تعالیٰ کہتے ہیں
اور جو اس دنیا میں نصیب ہونی شروع ہو جائے پھر قیامت کے دن اس لقاء کا ایک ظاہری نظارہ بھی
خطبات طاہر جلد ۹
161
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
خاص
صلى الله
دکھائی دے گا وہ کیا ہوگا ؟ ہم اس کا تصور نہیں باندھ سکتے ۔ مگر ہر شخص کی لقاء کی حیثیت اور توفیق اس دنیا
میں طے ہوگی اور جتنی لقاء اس دنیا میں کسی کو نصیب ہوئی ہے۔ اس سے ممکن ہے ہزاروں لاکھوں گنا
زیادہ اس میں روشنی پیدا ہو جائے اور اس لقاء کی جزا یہ ہو کہ خدا ایسے دکھائی دینے لگے گویا ہماری
آنکھوں کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔ مگر اس کے باوجود ہر شخص کی لقاء الگ الگ ہے۔ چنانچہ اس
گڈریے کی لقاء اور تھی جو خدا تعالیٰ سے اپنے رنگ میں پیار سے باتیں کر رہا تھا کہ تو مجھے ملے تو میں
تیری جوئیں ماروں ، تیرے کپڑے دھوؤں ، کانٹے نکالوں اور موسی" کی لقا اور تھی۔ موسیٰ علیہ السلام کو
خدا تعالیٰ نے کلیم اللہ کا لقب عطا فرمایا اور لقاء کے تعلق میں حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک
مقام تھا ۔ مگر وہ مقام محمد مصطفی ﷺ کی لقاء کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا تھا۔ پس وہ سفر جو
ایک گڈریے کی لقاء سے شروع ہوتا ہے، وہ طور پر جا کر ختم نہیں ہوتا بلکہ طور کے بعد مقام محمد مصطفیٰ
آتا ہے۔ یعنی محمد مصطفی کا قلب جس پر خدا جلوہ گر ہوا تو انسانی لقاء کا مضمون کامل ہوا۔ لیکن یہ
مطلب نہیں کہ خدا محدود ہو گیا۔ مراد صرف یہ ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ نے جتنی توفیق عطا فرمائی
ہے، جتنی استطاعت بخشی ہے۔ اس کی آخری حد تک خدا تعالیٰ نے حضرت محمدمصطفی ﷺ کو پہنچنے کی
توفیق بخشی، لیکن ساتھ ہی معراج میں یہ بات ظاہر فرمادی کہ وہ حد آپ کی آخری حد تھی خدا کی آخری
م نہیں تھی بلکہ خدا کی حدود کا آغاز تھا۔ جہاں وہ تمثیلی پیری لگی ہوئی ہے جو انسان کی حد کو خدا کی حدوں
سے جدا کرتی ہے۔ وہاں تک پہنچنا انسان کامل کا کام تھا لیکن یہ مراد نہیں کہ اس کے بعد خدا ختم ہو جاتا
ہے۔ خدا تو ایک لا متناہی ہستی ہے اور پھر اپنے فضل سے اس نے کس حد تک آنحضرت ﷺ کو اپنے
اندر سفر کی توفیق بخشی ۔ یہ ایک عام انسان خواہ وہ کیسا ہی نیک اور بزرگ اور فلسفی کیوں نہ ہو سوچ بھی
نہیں سکتا کیونکہ یہ ایسی باتیں ہیں جن کا تصور تجربے کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتا ۔ بہت سی باتیں ایسی
ہیں جو تجربے کے بغیر بھی سوچی جاسکتی ہیں۔ بہت سی ایسی باتیں ہیں جو بغیر تجربے کے نصیب نہیں
ہو سکتیں ۔ تبھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعوی فرمایا کہ محمد مصطفی ﷺ کے
دیدار کا دعوی کرنے والو اور دیکھنے والو جب تک میری آنکھ سے نہ دیکھو تمہیں پتہ ہی نہیں کہ وہ کیا چیز
تھی۔ پس اگر حضرت محمدمصطفی بھی عام انسانوں کومکمل طور پر دکھائی نہیں دے سکتے۔ تو خدا تعالی
کے متعلق یہ تصور کر لینا کہ اس کی لقاء آناً فانا ایک جلوے کی صورت میں ظاہر ہو اور وہی اس کا منتہی بن
علیسه
صلى الله
عروسه
خطبات طاہر جلد ۹
162
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
جائے یہ ناممکن بات ہے ۔ یہ بے وقوفی والی بات ہے۔ پس اس پہلو سے لقاء کے مضمون کو اپنی توفیق
کے مطابق سمجھنے اور اپنی توفیق کے مطابق اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
لقاء تو ہر جگہ ہر صورت میں ممکن ہے۔ جہاں آپ کی نظر پڑے وہاں خدا کی لقاء ہو سکتی ہے۔
جب ہم یہ کہتے ہیں کہ خدا ہر جگہ ہے تو اس کا ایک تو وہ تصور ہے جو ظاہری شش جہات کا تصور ہے لیکن
خدا کے معاملے میں یہ تصور اس سے بہت زیادہ گہرا ہے اور غور طلب ہے۔ خدا ہر جگہ کا مطلب یہ ہونا
چاہئے اور یہ ہے کہ جہاں بھی آپ نگاہ ڈالیں ، جہاں بھی آپ غور کریں وہاں آپ کو خدا دکھائی دینا
چاہئے اور اگر نہیں دیتا تو اس حصے میں آپ لقاء سے محروم ہیں۔ لقاء کے متعلق یاد رکھیں کہ عام
انسانوں کی لقاء بھی آسان نہیں ہوا کرتی ، ملنے کے باوجود آپ اجنبی رہا کرتے ہیں۔ بہت سے ایسے
آدمی ہیں جن کی مردم شناسی کی نظر کمزور ہوتی ہے ۔ بعض لوگوں کی صحبت میں وہ عمریں گزار دیتے
ہیں لیکن وہ ان کو دکھائی نہیں دیتے ۔ ایسے نامردم شناس انبیاء کے زمانے میں بھی پیدا ہوتے ہیں ۔
صلى الله
الله
۔
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی وحی لکھنے والا ایک کا تب اس قسم کا آنکھوں کا اندھا تھا۔ ظاہری ط طور پر
فن کتابت سے واقف اور روحی لکھنے والا یعنی اس سے زیادہ مقدس اور کیا چیز لکھی جاسکتی ہے اور اس کے
با وجود بصیرت سے عاری ، آنحضرت ﷺ کو ظاہری آنکھ سے دیکھتار ہا لیکن باطن کی آنکھ سے نہیں دیکھ
سکا۔ یہ تو خیر بہت ہی بلند مقام کی بات ہے عام روز مرہ کے تجربے میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت
سے آدمیوں سے آپ شناسا ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم جان چکے ہیں لیکن پھر وقت کے ساتھ
ساتھ رفتہ رفتہ مختلف زاویوں سے اس کا مطالعہ کرتے ہیں مختلف مواقع پر اس سے واسطے پڑتے ہیں ۔
اس کی اچھائی اور برائی کا مضمون آپ پر کھلتا چلا جاتا ہے اور بسا اوقات تو بیویاں بھی ہمیشہ خاوند سے
واقف نہیں ہوا کرتیں اور پوری طرح واقف نہیں ہوا کرتیں اور بسا اوقات خاوند بھی اپنی بیویوں سے
پوری طرح واقف نہیں ہوا کرتے۔ کئی عورتیں بے چاری ہمیشہ اس احساس میں گھل گھل کے زندگی بسر
کرتی ہیں کہ ہمارے خاوند کو ہماری خوبیوں کا پتا ہی نہیں اور وہ سب کچھ فدا کرتی ہیں ان کے لئے اچھی
سے اچھی زندگی کی راحتیں مہیا کرتی ہیں۔ لیکن وہ خاوند اندھی آنکھ سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔ اس کو ان
چیزوں کا ذوق ہی نہیں ہوتا۔
پس لقاء کا ذوق سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ اعلیٰ چیز کی لقاء کے لئے ذوق بلند کرنا پڑتا ہے اور
خطبات طاہر جلد ۹
163
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
خدا تعالیٰ کی لقاء کے لئے لطیف ذوق کے سوالقاء کا تصور ہی بالکل بچگانہ تصور ہے۔ پس خدا تعالیٰ کی
ذات میں گم ہونے اور اس کی ذات میں سفر کرنے کے لئے اس کی تیاری بھی ضروری ہے اور وہ ذوق
جو انسانوں کی نظر میں انسان کو ایک مرتبہ اور مقام عطا کرتا ہے۔ وہی ذوق ہے جو مزید لطافت اختیار
کرتا ہے تو خدا کی نظر میں انسان کو ایک مرتبہ اور ایک مقام عطا کرتا ہے۔
پس جو لوگ اپنے انسانی واسطوں اور تعلقات میں لطیف مزاج پیدا نہیں کرتے ، اچھے ذوق
کا مظاہرہ نہیں کرتے ، جن کی زبان گندی اور کثیف رہتی ہے، جو معاملات میں سختی کرتے ہیں اور ان
کے اندر کوئی لچک نہیں پائی جاتی، ان کے اندر کوئی لطافت نہیں پائی جاتی، ان کا یہ توقع کر لینا کہ محض
رمضان کی دعاؤں کے نتیجے میں خدا سے ان کی ملاقات ہوگی یہ ایک بچگا نہ توقع ہے۔ اس میں یہ تو
نہیں کہا جا سکتا کہ خدا ملاقات کرنے پر پابند ہے۔ وہ مالک ہے جب چاہے کوئی تبدیلی پیدا کرتا ہے۔
لیکن جن کے لئے وہ لقاء کی عطا کا فیصلہ کرتا ہے ان کے ذوق میں ضرور تبدیلی پیدا کر سکتا ہے۔ پس
اگر آپ کے ذوق میں وہ تبدیلی پیدا نہیں ہورہی جو لقاء باری تعالیٰ کے لئے ضروری ہے تو آپ یہ
سمجھیں کہ آپ دعا تو مانگ رہے ہیں لیکن آپ نے تیاری کوئی نہیں کی ۔ ظاہری آنکھ سے آنکھ سے جیسا کہ میں
نے دیکھا ہے آپ دنیا کو دیکھتے چلے جاتے ہیں، صبح شام ظاہر ہوتے ہیں ، موسم بدلتے ہیں۔ کسی جگہ
خوبصورت نظارہ کرتے ہیں کسی جگہ ایک مکروہ منظر دیکھتے ہیں ان تمام امور سے اگر نظر تھرکتی ہوئی چلی
جائے اور خدا تعالیٰ سے تعلق قائم نہ کرے اور خدا تعالیٰ کا خیال دل میں نہ آئے تو آپ نے ظاہری
نظارے تو بہت کئے لیکن اس کے باوجود خدا کو نہ دیکھا۔ ایسا ہی ہے جیسے بعض انسانوں کے ساتھ آپ
رہے لیکن ان سے آپ کو کوئی شناسائی نصیب نہیں ہوئی۔ پس پہلے تو آفاقی نظر سے بھی خدا کو دیکھنے اور
اس کی لقاء کی کوشش شروع کریں۔ یہ ایک بہت سطحی لقاء ہے لیکن اس لقاء کا لطف آپ کے اندر مزید ذوق
پیدا کرے گا اور اس ذوق کے نتیجہ میں پھر آپ کو گہری روحانی لقاء بھی نصیب ہوگی ۔ یہ جو میں نے کیفیتیں لقاء
بیان کی ہیں ، ان کیفیتوں کو میں نے آفاقی اس لئے کہا کہ آپ باہر تمام کا ئنات میں جب بھی نظر ڈالتے
ہیں کوئی نہ کوئی ایسا منظر ضرور دکھائی دیتا ہے جس کے ساتھ آپ کو خدا شناسی ہو سکے لیکن اس کے لئے غور
خطبات طاہر جلد ۹
164
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
اور فکر اور تدبر کی عادت ضروری ہے۔ اس کے لئے اولی الالباب ہونا ضروری ہے۔
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يَتٍ لِأُولِي
الْأَلْبَابِ ( آل عمران: ۱۹۱) یقینا دن کے الٹنے پلٹنے میں، موسموں کے بدلنے میں نشانات ہیں مگر
صاحب عقل لوگوں کے لئے وہ جو ان چیزوں کو دیکھتے ہیں تو کیا کرتے ہیں ۔ يَذْكُرُونَ اللهَ اللہ کو
یاد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ قِيمًا وَقُعُودً ا نمازوں کا انتظار نہیں کرتے کہ نماز پڑھیں گے تو یاد
کریں گے بلکہ جس حالت میں بھی وہ کائنات کے مناظر دیکھتے ہیں ، اسی حالت میں خدا تعالیٰ کو یاد
کرنا شروع کر دیتے ہیں اور یہ جو کیفیت ہے یہ خدا تعالیٰ نے اس رنگ میں بیان فرمائی جیسے کوئی
خودرو بہتا ہوا پانی ہو۔ اس میں جدو جہد ، کوشش ، محنت کا دخل نہ ہو بلکہ طبیعت کی ایک عادت بن چکی
ہو۔ پس اس پہلو سے آفاق کا مطالعہ بہت ہی ضروری ہے کہ آپ کی عادت بن جائے کہ آپ کو اپنے
گردو پیش میں خدا تعالی دکھائی دینے لگے اور اس کی یاد دل میں پیدا ہو۔ پھر اندرونی مطالعہ ہے جو
انسان اپنے دل میں ڈوب کر ، اپنے نفس کی شناسائی حاصل کر کے خدا تعالیٰ کو پاتا ہے۔
اس ضمن میں بھی مطالعہ کی بہت سے قسمیں ہیں۔ ایک تو اپنے نظام کو جو ظاہری نظام ہے،
اس کو دیکھنا اور اس پر غور کرنا اور اس پر یہ احساس کرنا کہ خدا تعالیٰ نے کتنا حیرت انگیز جسمانی نظام
انسان کو بخشا ہے اور کتنی بار یک نظر سے ہماری راحتوں کا سامان مہیا فرمایا ہے ۔ یہ ایک ایسا مضمون
ہے جس میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے سطحی بھی ہے لیکن اس میں گہرائی بھی بہت ہے۔ جتنا
سائنس دان جستجو کرتا چلا جاتا ہے، اس کو انسانی جسم کے اندر حیرت انگیز نظم وضبط اور تخلیق کے ایسے عظیم اندر اور تخلیق
کارنامے دکھائی دینے لگتے ہیں کہ اس کی روشنی سے اس کی نظر خیرہ ہو جاتی ہے اور جتنا آگے سفر کرتا
ہے اتنا ہی مزید اس کو اور اس کے پیچھے، کچھ اور اس کے پیچھے کچھ اور دکھائی دینے لگتا ہے لیکن یہی
مطالعہ چونکہ ایک اندھی آنکھ کا مطالعہ ہے یعنی روحانیت سے اندھی ہے ۔ وہ اسے خدا کی طرف نہیں کا ہے۔
لے کے جاتا لیکن اس کے برعکس جو اولی الالباب ہیں، وہ جب اپنی ذات پر غور کرتے ہیں ۔ اپنے
روز مرہ کے رہن سہن پہ، اپنی بھوک پر اپنی پیاس پر ان سب زہروں پر جو ہر وقت جسم سے مختلف
خطبات طاہر جلد ۹
165
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
Justification
صورتوں میں خارج ہوتے رہتے ہیں ، جن کے بند ہونے پر جسم ایک عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ان
سب کیفیات پر غور کے نتیجے میں ان کو اپنی کا ئنات کے اندر بھی خدا دکھائی دینے لگتا ہے ۔ اپنے وجود
کے ذرے ذرے میں خدا دکھائی دینے لگتا ہے ۔ بسا اوقات ایسے لوگوں سے گفتگو ہوئی اور ہوتی ہے
جو خدا کی ہستی کے قائل نہ ہوں اور مختلف رنگ میں ان کو سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بعض دفعہ جو
انسانی جسم کا شعور رکھنے والے لوگ ہیں جب وہ ملتے ہیں تو میں نے ان سے مثلاً یہ سوال کیا کہ کبھی
آپ نے اپنے اوپر غور بھی کیا کہ آپ ہیں کون؟ آپ کے اندر جو یہ شعور ہے کہ میں ہوں ۔ یہ فزکس کا
کوئی قانون ہے یا کیمسٹری کا قانون ہے وہ میں کیا چیز ہے جو بول رہی ہے۔ آپ کو دکھ کیوں پہنچتا
ہے؟ حالانکہ دکھ محسوس کرنا اور خوشی محسوس کرنا اس کے لئے کوئی فزیکل اور کیمیکل
ہونی چاہئے ۔ کوئی اس کے لئے جواز ہونا چاہئے۔ میں ۔ ئے۔ میں نے کہا میں نے آپ کو
بری نظر سے دیکھ لیا آپ تکلیف میں مبتلا ہو گئے ۔ کون سا قانون ہے فزکس کا اور کیمسٹری کا یا کوئی اور
قانون جس کو آپ مادی زندگی میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایسی حرکتیں اس سے پیدا ہوتی ہوں؟ میں نے
آپ کے اوپر محبت کی نظر ڈالی اگر آپ کو مجھ سے تعلق ہے تو آپ کا دل خوش ہو گیا ۔ یہ کیا مطلب ہے
اس کا؟ یہ کیا چیز ہے؟ ایک معمولی سی بات پر بھی آپ اپنی کیفیتوں پر غور کرنا شروع کریں تو آپ کو
خدا کا حیرت انگیز ہاتھ دکھائی دینے لگے گا۔ پھر میں نے بعض دفعہ ان سے پوچھا کہ اپنی آنکھ پر غور
کریں۔ آنکھ کا ارتقاء کیسے ہوا ؟ ایک مکمل کیمرے سے بڑھ کر خوبصورت سیٹ ہے جو خدا نے آپ کو
عطا کیا ہے اور تدریج اس میں ممکن ہی نہیں ہے سوائے اس کے کہ اس کے تمام اجزاء کٹھے پیدا ہوئے
ہوں یہ ممکن نہیں ہے کہ Retina پہلے Automatically پیدا ہو جائے اور بغیر کسی مقصد کے
اتفاقاً پیدا ہو جائے اور Lens ابھی نہ بنا ہو اور Lens بھی پھر اپنی ذات میں جو مختلف اعضاء رکھتا
ہے اور اس کے اردگرد جو مسلز کا نظام ہے جو اس کو کنٹرول کرتا ہے وہ اگر کام نہ کرے تو Lens کا کوئی
بھی معنی نہیں ہے۔ وہ مسلز جب بڑھاپے میں ڈھیلے پڑ جاتے ہیں تو آپ کو انہی آنکھوں کے ساتھ نظر
آنا بند ہو جاتا ہے۔ آپ اپنے آپ کو ایک آنکھ پر Adjust ہی نہیں کر سکتے ، میں نے کہا آپ غور
کر کے دیکھیں ۔ اگر آپ کے اندر کوئی صداقت ہے تو آپ یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ ایک ایسا
خالق ہے جو ماوراء ہے میں نہیں ہوں ۔ اگر میں اپنا خالق آپ ہوتا تو مجھے تو ان سب باتوں کا علم
خطبات طاہر جلد ۹
166
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
ہونا چاہئے تھا کیونکہ یہاں ایک باشعور وجود کا ہونا ضروری ہے جب تک شعور نہ ہو اس وقت تک
یہ چیزیں از خودا تفاقا بن نہیں سکتیں ۔
پس اگر آپ ارتقاء پر غور کریں تو جتنا بھی غور کریں گے آپ کو معلوم ہوگا کہ ارتقاء اندھا نہیں
ہے بلکہ آنکھوں والا بینا ارتقاء ہے اور اس کو باہر سے بینائی نصیب ہوئی ہے۔ اپنی بینائی سے وہ نہیں
چلا۔ پس ایسا ارتقاء ہے جو چلتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ پوری بینائی رکھتا ہے ۔ جب اس کو آپ غور
سے دیکھتے ہیں تو بے آنکھوں کے ہے تو کیا مطلب بنے گا ؟ اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ کوئی آنکھوں
والا اس کو ہاتھ پکڑ کے چلا رہا ہے ۔ پس جو بینا ارتقاء دکھائی دیتا ہے وہ سائنس دان کی زبان میں بینا
نہیں ہونا چاہئے ۔ اس کی کوئی آنکھ نہیں ہے اور باوجود اس کے اس کی حرکت، اس کا رخ ، اس کے ایک
جزو کا دوسرے جزو سے اجتماعی تعلق ۔ یہ ساری باتیں نظر کی محتاج ہیں جو ظاہری طور پر اس کو میسر نہیں
لیکن اس کی تمام ادائیں ، اس کا رخ اس کے سارے اطوار ایک بینا وجود کے سے ہیں تبھی قرآن کریم
نے اس سوال کو اٹھاتے ہوئے فرمایا کہ کیا تم خود اپنے خالق ہو؟ عقل کے اندھو غور تو کرو تم تو اپنی کسی
چیز کے بھی خالق نہیں ہو۔ معمولی سا نظام اس طرح بگڑے کہ جو چیز خدا کی طرف سے عطا کردہ ہے وہ
مر جائے تو ساری انسانی ترقیات مل کر جو طاقت پیدا کرتی ہیں وہ بھی وہ چیزیں دوبارہ پیدا نہیں
کر سکتیں ۔ کئی بے اولا دلوگ ہوتے ہیں میرے پاس علاج کے لئے اکثر آتے رہتے ہیں ۔ میں نے
دیکھا ہے کہ اگر ان کے خلیے مر چکے ہوں تو لازماً ہاتھ کھینچنا پڑتا ہے کیونکہ موت کا کوئی علاج نہیں اور جو
چیز خدا نے رکھی تھی اور اب نہیں رہی۔ اس کو دنیا کی کوئی طاقت کھینچ کر دوبارہ لانہیں سکتی ۔
قرآن کریم انسان کی اس بے اختیاری اور مجبوری کا ذکر کر کے فرماتا ہے کہ تم تو اتنے کمزور
ہو کہ ایک معمولی سی لکھی جو چیز تم سے چھین لے تم اسے اسی حالت میں واپس لوٹا نہیں سکتے ۔اس کے
اندر جو تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور جس طرح وہ اس کے نظام میں جذب ہو جاتی ہے۔ تمہارے
ہاتھوں سے گئی تو ہمیشہ کے لئے چلی گئی ۔
پس خدا تعالیٰ کی لقاء تو ظاہری آنکھ سے بھی ہو سکتی ہے ان معنوں میں کہ اس آنکھ سے دیکھ کر
آپ مزید غور کریں اس کی کنہ میں داخل ہوں۔ اس کی تہہ میں ڈوبیں اور رفتہ رفتہ آپ کو ایک عظیم
جہان دکھائی دینے لگے گا۔ جس میں خالق اپنی تخلیق کے ذریعہ آپ پر ظاہر ہوگا۔ جس طرح مصور اپنی
خطبات طاہر جلد ۹
167
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
تصویر کے ذریعہ کسی پر ظاہر ہوتا ہے پس تصویریں تو اتنی بے انتہاء ہیں۔ ہماری ذات کے اندر بھی
ہمارے گردو پیش میں بھی کوئی لمحہ ایسا میسر نہیں آسکتا جس میں انسان کے سامنے خدا کی کوئی تصویر
جلوہ گر نہ ہو ۔ پس نہ کوئی جگہ اس سے خالی ہے نہ کوئی لمحہ وقت اس سے خالی ہے، وہ تمام کا ئنات پر محیط
ہے، ہر جگہ ہے ان معنوں میں ہے کہ دیکھا جا سکتا ہے اور ہر لمحہ دیکھا جا سکتا ہے۔ کوئی ایک لمحہ بھی خدا
کی ذات سے عاری نہیں ہو سکتا ۔
پس لقاء کے مضمون کو سمجھ کر اپنے اندر شعور پیدا کرنا یہ لقاء کی طرف پہلا قدم ہے۔ پھر جیسا
کہ میں نے بیان کیا ۔ اپنے اندر ذوقی لطافتیں پیدا کریں تا کہ یہ دیدار جو ہے یہ محض ایک غائب کا
دیدار نہ ہو بلکہ ایک ایسے حاضر کا دیدار ہو جو دیکھ کر پھر آنکھوں سے آنکھیں ملائے ورنہ یہ سارے
نظارے یوں ہوں گے جیسے آپ کسی چیز کا حسن دیکھ رہے ہیں لیکن علم نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ وہ نظر آنے
کے باوجود بھی پردوں میں رہے گی۔ لیکن اگر وہ صاحب بصیرت ہو اور آپ اسے دیکھ رہے ہوں اور
نظر ، نظر سے مل جائے ، پھر وہ لقاء میں ایک اور مضمون داخل ہو جاتا ہے۔
پس خدا تعالیٰ تو ایک ایسا وجود ہے جو بصیرت عطا کرنے والا اور بصارت بخشنے والا ہے۔ وہ
بے بصیرت تو نہیں ، بے بصارت تو نہیں ۔ پس اگر اس سے لقاء کرنی ہے تو ان نظاروں کو پھر مقابل
پر پیدا ہونے والے نظاروں کے ساتھ ملا کر دیکھیں تب لقاء کا مضمون آگے بڑھے گا اور اس میں ایک
نیا لطف پیدا ہو جائے گا ۔ ایک ایسا آدمی جو غافل سو یا پڑا ہوا گر اندھا نہ بھی ہو، آپ اس کے حسن کا
نظارہ کرتے چلے جائیں اس کے باوجود آپ کو پوری تسکین نصیب نہیں ہو سکتی ۔ ہاں جب آنکھیں
کھولے پھر یہ فیصلہ ہوگا کہ آپ نے مزید لطف حاصل کرنا ہے یا آپ کے نصیب میں بے قراری لکھی
گئی ہے۔ اگر ان آنکھوں میں پیار ہے، اگر ان آنکھوں میں محبت ہے، شناسائی ہے، تعلق ہے تو وہ
حسن کا نظارہ اچانک ایسی عظیم کیفیتوں میں تبدیل ہو جائے گا کہ پہلے نظارے کو اس کے سا ساتھ کوئی
بھی نسبت نہیں رہتی اور اگر اس میں نفرت کے آثار پائے جاتے ہیں بیزاری کے آثار پائے جاتے
ہیں تو وہ جو پہلا لطف تھا وہ بھی ہاتھ سے گیا۔
پس خدا تعالیٰ ایک باشعور زندہ ہستی ہے جو زندگی کا سرچشمہ ہے اور شعور کا سر چشمہ ہے۔
فرماتا ہے لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ (الانعام : محض ۱۰۴) اپنی اپنی آنکھ
خطبات طاہر جلد ۹
168
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
سے اس کو نہیں دیکھ سکتے ۔ ہاں اس کی آنکھ تمہیں پاتی ہے۔ وہ تم تک پہنچتا ہے۔ پس ان سب نظاروں
کے ذریعے لقاء کا ایک قدم تو لازماً اٹھ چکا ہوتا ہے لیکن جب تک وہ اس قدم میں تبدیل نہ ہو کہ خدا
میں حرکت پیدا ہو جائے اور وہ آپ کی طرف آئے ، اس وقت تک لقاء کا مضمون پورا نہیں ہو سکتا ۔ پس
آنحضرت ﷺ نے اس دوہری حرکت کو ہی لقاء قرار دیا ہے۔ فرمایا! بندہ خدا کی طرف ایک قدم
اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ دس قدم اس کی طرف آتا ہے ۔ وہ چل کر اس کی طرف جاتا ہے تو وہ دوڑتا ہوا اس
کی طرف آتا ہے۔ (مسلم کتاب الذکر حدیث نمبر : ۴۸۵۰) پس پاتا وہی ہے جو تیز ہو۔ جوسست ہو اس کی
طرف پانے کا مصدر منسوب نہیں ہو سکتا ۔ جو چیز کھڑی ہو آپ اسکی حرکت کرتے ہیں۔ آپ اس کو
پاتے ہیں اور جو چیز کھڑی ہے آپ اس تک پہنچیں گے تو آپ ہی پائیں گے وہ تو حقیقت میں آپ کو
نہیں پاتی اور رفتاروں کا موازنہ بھی دراصل Relativity کے تصور میں ایسی ہی کیفیت پیدا کر دیتا
ہے۔ جو چیز ہلکی رفتار سے کسی طرف بڑھ رہی ہے اور اس کے مقابل پر کوئی چیز تیز رفتار سے اس کی
طرف آرہی ہے تو جو تیز رفتار سے آتی ہے وہ پاتی ہے نہ کہ ہلکی رفتار والی ۔ تو خدا تعالیٰ ہی ہے۔ جو
دراصل لقاء کی تمنا رکھنے والے کو ہمیشہ پاتا ہے اور اس کے لئے جب تک آپ کو مقابل پہ وہ حرکت
دکھائی نہ دے اس وقت تک آپ کو لقاء کا مزہ صحیح معنوں میں نہیں آسکتا، ایک فلسفیانہ لقاء
ہوگی ۔ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں۔
یہ تو خود اندھی ہے گر نیر الہام نہ ہو ( کلام محمود صفحه : ۵۲ )
کہ عقل کے ذریعے بھی تمہیں لقاء ملے گی مگر نیر الہام کے بغیر پوری روشنی نصیب نہیں
ہو سکتی ۔ اس طرف ہے کون؟ اس کا جواب جب تک اس طرف سے نہ آئے محض یک طرفہ نظارے
سے آپ تسکین نہیں پاسکتے ۔ بعض کہانیوں میں ہم نے پڑھا ہوا ہے کہ بعض آباد کے آباد شہر لوگ چھوڑ
کے چلے جایا کرتے ہیں اور ان میں کوئی وجود نہیں ہوتا۔ یہ کہانیوں کا قصہ تو بچپن کی باتیں تھیں ۔ اب
ایسے شہر دریافت ہوئے ہیں جنوبی امریکہ میں جہاں بالکل یوں لگا ہے کہ اس کہانی کا مضمون صادق
آتا ہے۔ بعض شہر دریافت ہوئے ہیں جن میں کوئی تباہی نہیں آئی، کوئی جنگ کے آثار نہیں ہیں مگر کوئی
نہیں سمجھ سکا اب تک کہ کون سی بلا نازل ہوئی جس کے نتیجے میں لوگ رستہ بستہ شہر چھوڑ کر الوداع
کر گئے اور اس طرح شہر کی چیزیں پڑی کی پڑی رہ گئیں ۔ کیا پتہ کون تھے کہاں چلے گئے اور پھر واپس
خطبات طاہر جلد ۹
169
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
آنے والے بھی ہیں کہ نہیں یعنی انہوں نے تو بہر حال واپس نہیں آنا جو مدتوں پہلے گزر گئے لیکن
خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق یکطرفہ نظارہ ایسی ہی کیفیت پیدا کرتا ہے ابہام کی اور تفکرات کی اور سوچ
کی کہ وہ کون ہے کہاں ہے؟ ہے بھی کہ نہیں؟
پس وہ قومیں جو دنیا دار ہو گئیں ان کو اگر اتنی بصیرت نصیب ہوئی کہ انہوں نے خدا کی ہستی
کے آثار دیکھے ان میں سے کئی فلاسفرایسی کتابیں لکھتے ہیں کہ خدا Dead ہے یعنی ہو گا ضرور ہم انکار
نہیں کر سکتے لیکن اب نہیں رہا وہ قو میں جو الہام کی منکر ہو جاتی ہیں ان کا بھی خدا مر جاتا ہے۔ پس اگلا
قدم لقاء کا بہت ضروری ہے اور اس کے لئے اپنے ذوق کی لطافت پیدا کرنا ضروری ہے۔ اپنے گھر کو
سجانا ضروری ہے۔ عام معمولی مہمان کے لئے بھی آپ تیاری کرتے ہیں، کچھ نہ کچھ حسب توفیق اپنے
گھر کو سجاتے ہیں، اگر غریب بھی ہو تو کچھ کھانے کا معیار بلند کر لیتا ہے ۔ جس حد تک بھی اس کو توفیق
ہو تو جب خدا کا نظارہ کیا اور دل یہ چاہا کہ وہ آپ کی ذات میں داخل ہو جائے تو اس کے لئے آپ کو
ضرور تیاری کرنی ہوگی اور اس تیاری کا پہلا قدم اعلیٰ اخلاق ہیں۔
اعلیٰ اخلاق کے بغیر حقیقت میں خدا کی لقاء ممکن نہیں ہے۔ جزوی لقاء تو ہوسکتی ہے کیونکہ
لقاء کے بعض نظارے جزوی اصلاح سے بھی تعلق رکھتے ہیں لیکن یہ ایک اتفاقی واقعہ، اتفاقی حادثے
کی صورت میں ہو سکتا ہے۔ وہ لقاء جو دائمی لقاء ہے جو مسلسل خدا کی ذات میں آگے بڑھنے کا نام ہے
وہ لقاء اخلاقی اصلاح کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ آپ کو کسی انسان کا حسن دل لبھانے والا دکھائی دے۔
آپ کے اندر ایک کشش پیدا ہو جائے ۔ آپ جب اس سے ملتے ہیں تو کچھ دیر کے بعد آپ محسوس
کرتے ہیں کہ وہ بات نہیں۔ ہمیں خواہ مخواہ کی کچھ دلچسپی پیدا ہوگئی تھی ، ظاہری شکل وصورت ہے مگر کوئی
ایسے اخلاق نہیں ہیں کہ جو اس کشش کو دوام بخش سکیں جو پہلے پیدا ہوئی تھی۔ بعض دفعہ تو معمولی سی
بات سے بھی ساری کشش کا فور ہو کر اڑ جاتی ہے۔ انگلستان کے ایک مصنف ہیں جنہوں نے ایک
واقعہ بیان کیا کہ میں ایک دفعہ ایک دکان میں داخل ہوا اور وہاں ایک ایسی حسینہ مجھے دکھائی دی جس کو
دیکھ کر مجھے یقین آگیا کہ ایک نظر میں محبت ممکن ہے اور چند لمحوں بعد اس سے ملاقات کا بھی ایک
سامان پیدا ہو گیا۔ اس کے ہاتھ سے کوئی بنڈل تھا جو گر گیا ۔ میں نے دوڑ کر لپک کر اس بنڈل کو اٹھایا
اور اس کے سپرد کیا۔ اس نے جس Flat آواز میں شکر یہ ادا کیا وہ اس طرح جذبات سے عاری، خالی
خطبات طاہر جلد ۹
170
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
اور کھوکھلی آواز تھی کہ مجھے دوسرا یقین یہ ہو گیا کہ ایک لمحے میں محبت غائب بھی ہو سکتی ہے یعنی اگر لمحے
میں پیدا بھی ہو سکتی ہے تو پھر ایک لمحے میں ختم بھی ہوسکتی ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ انسانی تجارب میں یہ بات آتی ہے کہ محض حسن کا نظارہ کافی نہیں ہوا کرتا
جب تک گہر ا حسن نہ ہوا اور خدا تعالیٰ کو آپ ایسا بے ذوق سمجھیں نعوذ بالله من ذلك كہ آپ کے
اندرحسن کے کوئی آثار پائے نہ جائیں اور وہ پھر بھی آپ کا دوست بنا پھرتا رہے یہ نہیں ہوسکتا۔ جس
قسم کی ذات سے تعلق قائم کرنا ہے اپنی توفیق کے مطابق کیونکہ یہاں اپنی توفیق شرط ہے۔ وہ لامحدود
ہے اور ہم محدود ہیں اس لئے مجبوری ہے اپنی توفیق کے مطابق کچھ تو زینت اختیار کریں ۔ غریب
دلہنیں بھی دولہا کے گھر سج کے جایا کرتی ہیں ۔ ایک پنجابی شاعر ، صوفی شاعر ہیں ان کا پنجابی شعر تو مجھے
یاد نہیں لیکن مضمون بڑا پیارا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ساری رات میں ناچ کے اپنے روٹھے یار کو مناؤں ۔
اور مراد یہ ہے کہ خدا کے حضور گریہ وزاری کروں عبادت کروں تو ہر شخص اپنی توفیق کے مطابق اپنے
اندر کچھ زینت ایسی پیدا کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے پیار اور محبت کی نظر اس پر پڑے
اور وہ زینت کی تکمیل کا انتظار نہیں کرتا ۔ یہ اس کی رحمانیت ہے بلکہ زینت کے آغاز پر ہی وہ اپنا جلوہ
دکھاتا ہے۔ اس لئے ہر وہ شخص جو لقائے باری تعالیٰ کی خاطر اپنی ذات میں کوئی اصلاح پیدا کرتا ہے،
اپنے اخلاق کو حسن عطا کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ پہلے سے بہتر میں خدا کے وصال کے قابل بن
جاؤں ۔ ایسے شخص پر پھر خدا خود نازل ہوتا ہے اور اس کے نزول کے ساتھ پھر باقی اصلاح ہونی شروع
ہو جاتی ہے۔
پس یہ جو مضمون ہے اس کو سمجھتے ہوئے رمضان شریف میں اپنے اوپر غور کریں ۔ بعض دفعہ
خدمت سلسلہ کرنے والے جو خط لکھتے ہیں ، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی بہت ہی اصلاح کی گنجائش
ہے اور بہت تکلیف دہ حالت ہے۔ میں نے ایک لمبا سلسلہ خطبات کا شروع کیا تھا، مختلف اخلاق پر
زور دینے کے لئے ، مالی لین دین، بیویوں سے سلوک، خاوندوں سے سلوک ، دوستوں سے گفتگو میں ،
طرز تکلم میں اصلاح وغیرہ وغیرہ وہ اگلی صدی میں داخل ہونے کا بہانہ سامنے رکھ کرتا کہ اس طرح
جماعت میں ایک ولولہ پیدا ہو جوش پیدا ہو، میں نے وہ باتیں بیان کیں لیکن حقیقت میں تو ان باتوں کا
صدیوں سے تعلق نہیں تھا۔ وہ ایک دائمی اہمیت ، دائمی حیثیت کی باتیں ہیں ۔ حقیقت میں ان باتوں کا
خطبات طاہر جلد ۹
171
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
صدیوں سے نہیں بلکہ ہر آنے والے لمحے سے تعلق ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی وہ لقاء جو زبردستی کی لقاء
ہوگی ، ہمارا اس میں اختیار نہیں ۔ ہم نے بہر حال لوٹ کے اس کے پاس جانا ہے۔ وہ تو صدیوں کا
انتظار نہیں کیا کرتی ۔ اس میں تو لمحے لمحے کی بھی ہمیں خبر نہیں کہ اب ہوگی یا اگلے لمحے ہوگی ۔ پس وہ
ساری باتیں ایسی ہیں جن کا لمحات سے تعلق ہے اور ہر آنے والے لمحے سے تعلق ہے۔ ان باتوں میں
اصلاح کریں اور پھر دیکھیں کہ آپ کے لئے اللہ تعالیٰ کی لقاء زیادہ آسان ہونی شروع ہو جائے گی ۔
اور بعض دفعہ اخلاق کی ترقی کے ساتھ انسان جزوی طور پر خدا کو اس طرح پانا شروع کر دیتا ہے کہ اس
کو پھر چسکا پڑ جاتا ہے پھر وہ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے پھر اور آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور جو لقاء کا لطف
ہے وہی اگلے قدموں کے لئے غذا بن جاتا ہے لیکن اگر وہ لطف ہی نصیب نہ ہوا ہو تو اگلے قدم کے
لئے طاقت نہیں ہوتی بلکہ قدم واپس مڑتے ہیں اور دنیاوی مادی لذتوں کی طرف جھکتے ہیں اور انسان
دن بدن اپنے ذوق میں زیادہ سفلہ پن محسوس کرنے لگتا ہے لیکن ایسے بھی ہیں جو کوئی محسوس نہیں
کرتے ان کو پتا بھی نہیں لگتا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔
پس خدا کی طرف سفر کے لئے ذوق کا لطیف تر ہوتے چلے جانا نہایت ضروری ہے پس
اپنے ماحول میں ، اپنے بچوں سے گفت و شنید میں اعلیٰ ذوق کا مظاہرہ کریں اپنی بیویوں سے
گفت و شنید میں اعلیٰ ذوق کا مظاہرہ کریں۔ بیویاں خاوندوں سے گفت و شنید میں اعلیٰ ذوق کا مظاہرہ
کریں۔ بھائی بہنوں سے ، دوستوں سے بے تکلفی کے باوجود ایک اخلاق کا پاس ضرور رکھا
کریں کیونکہ وہ بے تکلفی جو بد تمیزی پر منتج ہو جائے ، وہ بے تکلفی جس سے کلام میں بدخلقی پیدا ہو، وہ
بے تکلفی حقیقت میں ایک مہلک زہر ہے۔ وہ دوستیوں کو تباہ کرنے والی بے تکلفی ہوا کرتی ہے،
دوستیوں کو بڑھانے والی نہیں ہوا کرتی اور ہمارے ملک میں خصوصیت سے یعنی پاکستان میں اور
ہندوستان میں بھی اب یہ کثرت سے رواج ہو رہا ہے کہ بے تکلفی اور دوستی کا اظہار گندی گالیوں سے
کرنا ہے اور یہ گندی گالیاں پھر آہستہ آہستہ ایسی عادت بن جاتی ہیں کہ اس میں انسان کو شعور ہی نہیں
رہتا کہ میں کہہ کیا رہا ہوں اور کر کیا رہا ہوں۔
ہمارے ایک خادم سلسلہ نے خدام الاحمدیہ کے اصلاحی دوروں کے سلسلہ میں حیدر آباد
ڈویژن کا اور بعض دوسرے علاقوں کا سفر کیا تو ان کا بڑا تکلیف دہ خط موصول ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ
خطبات طاہر جلد ۹
172
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
ماحول کو تو میں جانتا ہی ہوں کیا حال ہو چکا ہے؟ مجھے تعجب ہوا کہ بعض دیہاتی احمدی جماعتوں میں بھی
زبان کی صفائی کا خیال نہیں ہے۔ وہ عام روز مرہ گالیاں دینے لگ گئے ہیں۔ محاورے کے طور پر ہل
چلا رہے ہیں تو اور کچھ نہیں تو بیل کو ہی ساتھ گالیاں دیتے جاتے ہیں۔ کس قدر بے وقوفی ہے؟ کہتے
ہیں کہ ایک فرق میں نے ضرور دیکھا کہ اگر باقی معاشرے کی اصلاح کے لئے میں عمر بھی وقف کر دیتا
تو کسی نے میری بات نہیں مانتی تھی۔ میں عمر کا چھوٹا ہوں ، ان سے نا واقف بھی تھا جن کے پاس پہنچا
لیکن جب میں نے ان کو سمجھایا کہ تم ہو کون اور تم سے کیا توقعات ہیں تو ہر ایک نے فوری طور پر مثبت
رد عمل دکھایا اور پھر کہتے ہیں کہ میں نے دوروں میں دوبارہ جا کر رابطے کئے تو مجھے یہ معلوم کر کے خوشی
ہوئی کہ وہ محض ایک فرضی رد عمل نہیں تھا بلکہ واقعہ ان کے اندر تبدیلیاں پیدا ہورہی تھیں ۔ پس احمدیت
کی مٹی میں یہی تو مزہ ہے کہ واقعتہ وہ مٹی ہے جو نم ہو تو بہت زرخیر ہے۔ اس وقت احمدی معاشرے کی
اصلاح مشکل نہیں ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان نے دلوں میں ایک ایسی نرمی
پیدا کر دی ہے اور وہ ملائمت پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں جس طرح آپ موم کو جس طرح چاہیں
ڈھال لیں ، یہ مٹی نیکی میں ڈھلنے کے لئے موم کی طرح اثر رکھتی ہے اور بدی میں ڈھلنے کے لئے سخت ہو
جاتی ہے۔ بیک وقت اس مٹی میں یہ دو خصوصیات موجود ہیں ۔ خدا ان خصوصیات کو ہمیشگی کی زندگی دے
جس قوم میں یہ خصوصیات پائی جائیں ان کی اصلاح آسان ہو جایا کرتی ہے اور بہت ہی ہوا کے رخ پر
چلنے والی بات ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ہاتھوں میں ڈھلنے والی مٹی کی
یہ تعریف فرمائی: مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح : ۳۰) یہاں أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ میں جو سختی بتائی گئی ہے ،
در اصل کفار کی عادات کے خلاف سختی مراد ہے ، کفر کے خلاف سختی ہے۔ جہاں تک بدی کا تعلق ہے وہ
بدی ان کے اوپر اثر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے اور نامراد رہتی ہے۔ وہ ان کو اپنے رنگ میں ڈھال نہیں سکتی
لیکن جہاں مومنوں کے اثر قبول کرنے کا معاملہ ہے۔ فرمایا رُحَمَاء بَيْنَهُمْ وہ نہایت ہی نرم اور
بہت ہی تعاون کرنے والے اور جھکنے والے اور ان کے سامنے مٹ جانے والے لوگ ہیں۔ پس جو کوشش
بھی آپ آج جماعت احمد یہ میں اصلاح کی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے : جماعت احمد یہ کارد عمل
عام دنیا کے رد عمل کے مقابل پر ایک بالکل جدا گانہ رد عمل ہے۔ محض باشعور طور پر محنت کی ضرورت ہے۔
خطبات طاہر جلد ۹
173
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
پس ہمارے نظام سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی عہدیداران ہیں خواہ وہ خدام الاحمدیہ سے
تعلق رکھتے ہوں، لجنہ سے تعلق رکھتے ہوں ، انصار سے تعلق رکھتے ہوں اور نظام جماعت کے
دوسرے عہدیداران وہ ان باتوں کا خیال کریں اور اس رمضان میں خصوصیت سے ہر جگہ یہ شعور
بیدار کریں کہ ہم نے خدا سے لقاء کی دعائیں مانگنی ہیں اور لقاء کی تیاریاں کرنی ہیں اور اس کی لقاء کی
خاطر اپنے گھروں کو سنوارنا ہے۔ اپنے صحنوں کو جھاڑو دینے ہیں اور اپنی دیواروں کو دھونا اور صاف کرنا
اور اپنے فرشوں کو مانجھنا ہے ۔ جس طرح ایک اچھے مہمان اور پیارے مہمان کی تیاری ہر گھر کرتا ہے
خواہ وہ غریب ہو، خواہ امیر ہو۔ ہم نے اپنی توفیق کے مطابق اپنے گھر کو خدا کے لئے سنوارنا ہے تا کہ
وہ ایک معزز مہمان کی طرح یہاں نازل ہو۔
کئی دفعہ اگر وقت نہ بھی ہو اور پتا چلے کہ کوئی شخص بیچارہ تیاری کر کے بیٹھا ہوا ہے تو انسان
مجبوراً بھی وہاں چلا جاتا ہے ۔ میں نے سفروں کے دوران دیکھا ہے وقف جدید ، انصار اللہ ،
خدام الاحمدیہ کے دوران میں نے پنجاب میں بڑے سفر کئے ہیں ۔ بعض دفعہ ہمارے دور میں ایک
گاؤں نہیں ہوا کرتا تھا اور ان کو پتا ہوتا تھا کہ یہ دورے میں شامل نہیں ہے ۔ گاؤں والے پہنچ جاتے
تھے۔ کہتے تھے کہ جی ہم تو تیاری کر کے بیٹھے ہیں کیا کریں؟ اس میں محبت کا ایک ایسا جذ بہ پایا جاتا
ہے کہ دوسرے کو بے اختیار کر دیتا ہے جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم تو جی تیار بیٹھے ہیں تو پھر انسان کیسے کہہ
دے اچھا تیار بیٹھے رہو ہم نہیں آسکتے ۔ مجبوراً وقت نکالنا ہی پڑتا ہے کچھ وہاں سے پھر وقت کھینچا، کچھ
کہیں سے کھینچ کر لمبا کیا۔ بہر حال وقت دینا پڑتا ہے تو اگر انسان میں ایسا جذبہ ہے احسان مندی
کا، تو خدا تعالیٰ نے تو ہمیں احسان سکھایا ہے ۔ وہ ہمارے احسان کا بھی خالق ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ
آپ خدا کے لئے کچھ تیاری کریں اور خدا کی طرف سے کورا سا جواب مل جائے کہ میرے پاس
تمہارے لئے وقت نہیں ہے کہ تم پوری طرح صاف نہیں ہوئے ۔ پس صاف ہونے کی کوشش شروع
کر دیں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح آپ پر اپنی رحمت کا جلوہ دکھاتا ہے وہ جھکا کرتا ہے۔ آپ
میں اٹھنے کی طاقت نہیں ہے اور حقیقت میں معراج بھی خدا کے جھکنے کا ہی نام ہے اور معراج کا جو عرش
ہے وہ حقیقت میں انسان کے دل کا عرش ہے۔ پس آپ لقاء باری تعالیٰ کی تیاری اس طرح تفصیل
سے اس مضمون کو سمجھنے کے بعد کچھ نہ کچھ ضرور شروع کر دیں اور آج کے بعد جب رمضان ختم ہو تو
خطبات طاہر جلد ۹
174
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
دیکھیں کہ آپ نے کتنا خدا کی ذات میں سفر کیا ہے۔
یا درکھیں وہی سفر سفر ہوگا جو رمضان کے بعد بھی جاری رہے گا۔ وہ سفر جہاں آپ پھسل کر
واپس آجائیں وہ سفر سفر نہیں ہے۔ یہ ممکن ہے کہ کوششوں میں انسان پھسلتا رہے لیکن جب ایک مقام
کو حاصل کر لیتا ہے تو پھر اس کے بعد پھسلنا نہیں ہونا چاہئے ۔ ہم نے کئی دفعہ بچپن میں ایسے
Poles پر چڑھنے کی کوشش کی جس میں انسان پھسل جاتا ہے ۔ بعض درختوں پر انسان چڑھنے کی
کوشش کرتا ہے اور پھسل جاتا ہے ۔ کیڑیاں بھی دیواروں پر چڑھتی ہیں اور پھسل جاتی ہیں لیکن اگر
انسان عزم جاری رکھے تو بار بار پھسلنے کے باوجود پھر ایک موقعہ ایسا نصیب ہوتا ہے جب انسان اس
چوٹی کو پالیتا ہے جس کی طرف وہ حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب اس درخت پر چڑھ کراس
چوٹی پر بیٹھتا ہے تو پھر کوئی پھسلنا نہیں ہے۔ پھر اپنی مرضی سے نیچے اترے تو اترے۔ ایک اور ہی لطف
اس وقت فتح کا محسوس ہورہا ہوتا ہے کہ ہاں اب میں مقام محفوظ پہ پہنچ گیا ہوں ۔ پس اس لقاء کو جو اس
رمضان کے دوران حاصل ہو، اس پیمانے پہ جانچیں اور دیکھیں کہ آپ نے جو کچھ خدا کا پایا تھا ،
رمضان گزرنے کے بعد بھی ہاتھ میں رہایا نہ رہا۔ اگر نہیں رہا تو پھر میرا آپ کو یہی پیغام ہو سکتا ہے کہ
کوشش جاری رکھیں اور نہیں تو بار بار گرنے والی کیٹڑیوں سے ہی سبق حاصل کریں۔ پھیلیں بے شک
پھیلیں مگر پھر اس نیت کے ساتھ دوبارہ سفر شروع کریں کہ میں نے ہمت نہیں توڑنی اور ضرور اپنے
مقصد کو حاصل کر کے چھوڑنا ہے ۔ پھر انشاء اللہ آپ کے پھسلنے سے نقصان نہیں ہو گا لیکن اگر پھسلنے کا
مطلب یہ ہے کہ اگلے رمضان تک مسلسل خدا سے دور ہی ہٹتے چلے جانا ہے تو پھر یہ لقا نہیں ہے۔اس
کا جو کچھ اور نام رکھ دیں لیکن اسے آپ لقاء نہیں کہہ سکتے ۔
پس اللہ اللہ تعالیٰ جماعت احمد احمدیہ کو حقیقت میں لقاء کے مضمون کا عرفان عطا فرمائے ۔ ۔ اور اس
مضمون کو سمجھنے کے بعد لقائے باری تعالیٰ نصیب کرے ۔ مذہبی قوموں میں سب سے بڑی دنیا کی
طاقت لقاء سے حاصل ہوا کرتی ہے۔ اتنا بڑا کام ہمارے سپرد ہے، اتنے بڑے انقلابات ہم نے برپا
کرنے ہیں لقاء کے بغیر نا ممکن ہے کہ ہم اس کو سر انجام دیں سکیں ۔ پس اس کی اہمیت کو سمجھیں ۔ جتنے
زیادہ صاحب لقاء جماعت احمد یہ کونصیب ہوں گے اتنے ہی جلدی بڑے بڑے عظیم الشان انقلاب
دنیا میں بر پا کرنے کی ہمیں توفیق عطا ہو گی۔ اللہ کرے کہ جلد تر ہمیں یہ توفیق نصیب ہو۔ امین ۔
خطبات طاہر جلد ۹
175
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا کہ:
کچھ عرصہ سے بعض دوستوں کی طرف سے جنازہ غائب کی درخواستیں موصول ہوتی رہی
ہیں جو جمع ہوتی رہیں۔ بعض کے متعلق میرا خیال تھا کہ شاید پڑھا دیا ہے لیکن آج پرائیوٹ سیکرٹری
نے جو فہرست دی ہے ، معلوم ہوتا ہے وہ پہلی فہرستیں نظر سے اوجھل رہی ہیں ۔ صدر انجمن کی طرف
سے بھی با قاعدہ بعض سفارشات موصول ہوئی ہیں۔ پس چونکہ یہ فہرست بہت لمبی تھی اس لئے میں
نے اس سے پہلے امام صاحب سے کہا تھا کہ پڑھ کر سب کو سنا دی جائے۔ پس نماز جمعہ کے بعد ان
سب کی نماز جنازہ ہوگی ۔
اس میں بعض ایسے متوفی شامل ہیں جن کا مختصراً ذکر مناسب ہوگا ۔ ایک ہمارے قادیان
میں پرانے خادم سلسلہ شریف احمد صاحب امینی کچھ عرصہ ہوا وفات پاگئے ۔ اسی طرح چوہدری
عبدالعزیز صاحب کھو کھر تحریک جدید کے پرانے خادم تھے۔ عبدالقیوم صاحب کھوکھر ان کے بیٹے
جرمنی میں ہیں ۔ بشارت احمد صاحب امروہی بھی سلسلے کے پرانے خادم واقف زندگی ۔ اسی طرح
ہمارے یہاں کے انگلستان کے واقف زندگی مبلغ مجید احمد صاحب سیالکوٹی کی والدہ بھی وفات
پاگئیں ۔ مبشر احمد صاحب طارق مربی سلسلہ کی والدہ بھی وفات پا گئی ہیں ۔ مسعود احمد صاحب دہلوی
سابق مدیر الفضل کے نام سے سب جماعت شناسا ہے یہ بھی بڑا مخلص فدائی خاندان ہے۔ ان کے
نوجوان بیٹے جرمنی میں پیچھے کچھ عرصہ ہو ا وفات پاگئے ۔
اسی طرح ہمارے امریکہ کے مبلغ اظہر حنیف صاحب کے برادر نسبتی اسلم ندیم چوہدری
کراچی میں وفات پاگئے ۔
ہمارے ایک مبلغ اللہ دتہ صاحب مبشر ۔ وقف جدید کے معلم ہوا کرتے تھے۔ بہت سادہ
طبیعت اور کم تعلیم یافتہ لیکن بہت ہی روشن دماغ والے اور صاحب عرفان انسان تھے۔ چوروں قطب
بنانے والا مضمون کچھ نہ کچھ ان پر ضرور صادق آتا تھا۔ واقعہ چور اور ڈاکو تھے جب انہوں نے احمدیت
کو قبول کیا اور اس کے بعد خدا کی راہ میں اتنی تکلیفیں اٹھائیں ۔ اتنی ماریں کھائیں ۔ جن علاقوں میں
ان کے رعب سے لوگ کا نپتے تھے وہاں جا کر انہوں نے ماریں بھی کھانی شروع کیں لیکن بڑے
با ہمت انسان تھے۔ ان کا مجھے بارہا اکثر خط آتے تھے کہ میرا جنازہ آپ نے ضرور پڑھانا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۹
176
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
صالحہ ایاز بیگم اہلیہ مختار احمد صاحب ایاز ۔ والدہ افتخار احمد صاحب ایاز جو طوالو کے ہمارے
فاتح ہیں۔ ماشاء اللہ جنہوں نے طوالو میں طوعی طور پر دعوت الی اللہ کا کام کر کے جماعت قائم کی جس
سے آگے پھر وہ بنیاد بنی جس کے نتیجے میں ہم نے پھر اللہ کے فضل سے South Pecific کے
جزائر پر اسلام کا ہلہ بولا ہے اور ایسے ایسے جزائر میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلام نافذ ہوا ہے۔
جہاں اس سے پہلے کوئی بھی مسلمان نہیں تھا۔ پس یہ ان فتوحات کا پیش خیمہ بنا ہے۔ ان کی والدہ کا
بھی خاص طور پر ذکر کرنا ضروری تھا۔
اسی طرح ہمارے ڈاکٹر نصیر احمد صاحب چوہدری جو امریکہ میں ہیں، بہت ہی مخلص اور
قربانی کے میدان میں پیش پیش ان کے والد چوہدری ناصر احمد صاحب امریکہ میں وفات پاگئے ۔ ان
کا بھی میں نے وعدہ کیا ہوا تھا لیکن مجھے اب پتہ لگا ہے کہ جنازہ پہلے نہیں ہو سکا تھا۔
عنایت اللہ صاحب والد مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب ۔ یہ بھی سلسلے کے ایک فدائی
خاندان سے تعلق رکھنے والے بزرگ ہیں ۔ پروفیسر عطاء الرحمن صاحب مرحوم کی اہلیہ وفات پاگئی
ہیں۔ اسی طرح کراچی کے ڈاکٹر طاہر کی بیگم ڈاکٹر زبیدہ طاہر ہاشمی جو سلسلے کی ایک بہت ہی مخلص
خادمہ تھیں، وہ بھی کینسر میں کچھ عرصہ تکلیف اٹھا کر وفات پاگئی ہیں۔
اور آپ کی جماعت میں ایک ابھی تازہ حادثہ ہوا ہے یعنی چوہدری شاہنواز صاحب کے
وصال کی اطلاع لاہور سے ملی ہے ۔ یہ جماعت لندن کے بہت ہی مخلص اور فدائی ممبر تھے اور جب
سے میں یہاں آیا ہوں میں نے ان کو نصرت کے میدانوں میں ہمیشہ صف اول میں دیکھا ہے۔ جب
بھی کوئی تحریک ہوئی۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے فوری طور پر انہوں نے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لیا بلکہ اس رنگ میں کہ اپنے خاندان کو اپنے طور پر حصہ لینے کی شہہ دلائی اور ایک ہی تحریک میں دونوں
الگ الگ حصہ لیتے رہے ۔ چوہدری شاہنواز صاحب اپنے طور پر اور ان کے بچے، بہوئیں ، بیٹیاں
اور داما دو غیرہ یہ سارے اپنے طور پر اکٹھا حصہ لیتے رہے۔
ان کا مجھ سے تعلق رفتہ رفتہ بڑھا ہے۔ پہلے میں ان سے بہت زیادہ متعارف نہیں تھا لیکن
شروع میں جب خلافت کے بعد انہوں نے مجھ سے گہرا رابطہ قائم کیا تو حجاب کے طور پر یہ اس طرح
اپنا تعارف کرایا کرتے تھے کہ میں خود تو شاید خلافت سے تعلق میں اتنا مرتبہ نہیں رکھتا ہوں لیکن میری
خطبات طاہر جلد ۹
177
خطبه
جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۹۰ء
،،
بیوی آپ کی پکی مریدنی ہے۔ پس وہ ہمیشہ آپا مجیدہ کا تعارف ” آپ کی مریدنی کے طور پر کرا کر پھر
اس رستے سے تعلق میں داخل ہو میں داخل ہوتے تھے اور پھر رفتہ رفتہ خدا کے فضل سے یہ تعلق اتنا بڑھایا کہ پھر ایک
دن میں نے ان کو کہا کہ اب ” آپ کی مریدنی کی ضرورت نہیں رہی ہے۔ اب تو آپ خود مرید ہو
چکے ہیں تو چہرے پر بشاشت کی مسکراہٹ آئی اور اس کے بعد پھر انہوں نے وہ ذکر ضروری نہیں سمجھا۔
ان کی اولا د بھی خدا کے فضل سے بڑی مخلص فدائی اور منکسر المزاج ہے۔ یہ بڑی خوبی ہے اس خاندان
میں اور یہ بڑا وسیع احسان کرنے والے تھے یہ ۔ جماعت ہی کی خدمت نہیں بلکہ غرباء ، دوسرے
خاندانوں پر ، عزیزوں پر اور رشتے داروں کے علاوہ بھی بڑا وسیع ان کا احسان کا دائرہ تھا اور جو
اصل خوبی کی بات ، جس سے میں متاثر ہوا کرتا تھا وہ یہ تھی کہ محض روپے پیسے سے مدد نہیں کرتے
تھے بلکہ اقتصادی طور پر خاندانوں کی تعمیر کرتے تھے اور ایسے بہت سے خاندان ہیں جن کی
اقتصادی تعمیر میں انہوں نے حصہ لیا ہے۔ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے ہیں ، باعزت روزی
کمائی اور خدا کے فضل سے بڑے بڑے صاحب دولت بھی بن گئے ۔ تو ان سب کے لئے جو اپنے
اپنے رنگ میں احمدیت کے پھول ہیں ۔ کسی کا رنگ کچھ کسی کا کچھ ۔ ان سب کو نماز جنازہ میں خاص
طور پر دعاؤں میں یا درکھیں ۔