تکبر سے بچیں اور عاجزانہ راہوں کو اختیار کریں حضرت محمدﷺ کے وسیلہ سے لقائے باری تعالیٰ حاصل کریں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روشنی میں عاجزی و انکسار کے ذریعے لقائے باری تعالیٰ کے حصول اور تکبر کی ہلاکت خیز بیماری کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ ہونے کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ آپ کا یہ مقام دراصل اللہ تعالیٰ اور بندوں کے ساتھ انتہائی عاجزانہ تعلق اور خدمتِ خلق کا نتیجہ تھا۔ آخر میں آپ نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ رمضان المبارک میں غرباء کی خبرگیری کریں، لوگوں کے دکھ درد میں عملی طور پر شریک ہوں اور صلہ رحمی کو مضبوط بنائیں۔

موضوعات: عجز و انکسار اور تکبر سے اجتناب، لقائے باری تعالیٰ، آنحضرت ﷺ کا مقامِ وسیلہ، رمضان میں غرباء کی خدمت، صلہ رحمی

خطبات طاہر جلد ۹
197
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
تکبر سے بچیں اور عاجزانہ راہوں کو اختیار کریں
صلى الله
حضرت محمد ﷺ کے وسیلہ سے لقائے باری تعالیٰ حاصل کریں
( خطبه جمعه فرموده ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
گزشتہ دو جمعوں سے لقاء باری تعالیٰ کا مضمون چل رہا ہے اور میں نے یہ بیان کیا تھا کہ
خدا تعالیٰ کو پانے کی ایک بہت ہی پیاری راہ عجز کی راہ ہے۔ ویسے تو جیسا کہ میں نے قرآن کریم
کی آیت پڑھ کر سنائی تھی ۔ خدا کو پانے کی بہت سی راہیں ہیں بلکہ لا تعداد راہیں ہیں اور ان کی
طرف بسا اوقات انسان کے ذہنی تصرف کے بغیر دروازے کھلتے ہیں، بعض قلبی کیفیات انسان کی
زندگی میں ایسی اس پر طاری ہوتی ہیں کہ جن کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کی طرف دل لپکتا ہے اور یہ جو
وصال کی راہیں ہیں یہ اس موقع کی مناسبت سے دل کے اس تعلق کے نتیجے میں کھلتی ہیں ۔ پس وہ
جو کھڑ کی کسی ایک راہ کی طرف کھل رہی ہے یا وہ در جو ایک راہ کی طرف کھل رہا ہے اس میں انسان کا
تصرف کوئی نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے اور اس کی دل پر نظر پڑتی ہے اور دل کی جنبش کے
نتیجے میں یہ دروازے کھلا کرتے ہیں۔ لیکن اس مضمون کو سمجھنا پھر بھی ضروری ہے کیونکہ اس مضمون کو
سمجھنے کے نتیجے میں وہ روکیں دور ہوتی ہیں جو دل کو خدا کے لئے متحرک کرتی ہیں اور انسان زیادہ
عرفان کے ساتھ اور زیادہ وضاحت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہوں کی تلاش کر سکتا ہے اور ان میں
قدم آگے بڑھا سکتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۹
198
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
ہے
عجز کے ذکر میں میں نے یہ بتایا تھا کہ اس کا برعکس یعنی تکبر بھی غور کے لائق
کیونکہ بسا اوقات انسان اپنے آپ کو عاجز سمجھ رہا ہوتا ہے لیکن اس میں تکبر کا ایک پہاڑ چھپا
ہوا ہوتا ہے ۔ لوگ اس محاورے سے تو واقف ہیں کہ اپنی آنکھ کا شہتیر تو دکھائی نہیں دیتا
دوسرے کی آنکھ کا تنکا دکھائی دے دیتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ تکبر پر اس سے بہت بڑھ کر
مثال صادق آتی ہے۔ تکبر اگر پہاڑ کی شکل میں بھی انسان میں موجود ہو تو بسا اوقات اس سے
مخفی رہ جاتا ہے ۔ اس ضمن میں ہمارے ایک احمدی شاعر مکرم چوہدری محمد علی صاحب جو
سائیکالوجی کے پروفیسر تھے، ان کی ایک نظم کا ایک مصرعہ خصوصیت سے مجھے بہت ہی پسند آیا
تھا جس میں وہ لکھتے ہیں کہ
آنکھوں میں ہیں انا کے ہمالے پڑے ہوئے۔
یعنی اپنی آنکھوں میں انا کے ہمالے پڑے ہوئے ہیں اور اس کو نظر نہیں آ رہے۔ پس متکبر کو
ہر دوسری چیز دکھائی دے رہی ہوتی ہے اپنا تکبر دکھائی نہیں دیتا اس لئے ایسے مریضوں سے جب مجھے
واسطہ پڑتا ہے جن کو یہ سمجھانا ہو کہ آپ متکبر ہو رہے ہیں اپنی فکر کریں ورنہ یہ ہلاکت کی راہ ہے تو سب
سے زیادہ مشکل ان کو یہ سمجھانے میں پڑتی ہے کہ آپ کے اندر تکبر کا مادہ پایا جاتا ہے کیونکہ وہ شخص
اپنے آپ کو عام طور پر عاجز سمجھ رہا ہوتا ہے۔
بہر حال یہ مضمون ایسا ہے جس پر مزید وضاحت سے روشنی کی ضرورت ہے ۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک صاحب تجربہ عارف باللہ کے طور
پر جو تکبر کا ذکر فرمایا ہے اس میں سے چندا اقتباسات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ منظوم
کلام میں بہت سی جگہ آپ نے اس مضمون کو چھیڑا ہے ۔ چند شعر یہ ہیں جو میں آپ کے سامنے
آج پڑھ کے سناتا ہوں ۔
ه
جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشنا
اے آزمانے والے ! یہ نسخہ بھی آزما
شوخی و کبر دیو لعیں کا شعار ہے
آدم کی نسل وہ ہے جو وہ خاکسار ہے

خطبات طاہر جلد ۹
199
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
اے کرم خاک چھوڑ دے کبروغرو رکو
زیبا ہے کبر حضرت رب غیور کو
بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں
شاید اسی سے دخل ہو دار الوصال میں
چھوڑ و غرور و کبر کہ تقویٰ اسی میں ہے
ہو جاؤ خاک مرضی مولا اسی میں ہے (درین صفحہ: ۱۱۲ ۱۱۳)
پھر فرماتے ہیں :
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے دن شرک کے بعد تکبر جیسی اور
کوئی بلا نہیں یہ ایک ایسی بلا ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا کرتی ہے ۔
خدا تعالیٰ کا رحم ہر ایک موحد کا تدارک کرتا ہے مگر متکبر کا نہیں
66
یہ لفظ موحد ہی لکھا ہوا ہے مگر ہو سکتا ہے کوئی اس میں لفظ چھٹ گیا ہو۔ موحد کے مرض کا
( تدارک) مراد معلوم ہوتی ہے ہر توحید پرست کی بیماریوں کا ازالہ فرماتا ہے مگر متکبر کا نہیں ۔
شیطان بھی موحد ہونے کا دم مارتا تھا مگر چونکہ اس کے سر میں
وو
تکبر تھا اور آدم کو جو خدا تعالیٰ کی نظر میں پیارا تھا جب اس نے توہین کی نظر سے
دیکھا اور اس کی نکتہ چینی کی اس لئے وہ مارا گیا اور طوق لعنت اس کی گردن میں
ڈالا گیا۔ سو پہلا گناہ جس سے ایک شخص ہمیشہ کے لئے ہلاک ہوا تکبر ہی تھا۔
( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد : ۵ ، صفحہ: ۵۹۸)
یعنی شیطان کے موحد ہونے کے باوجود تکبر اس کی ہلاکت کا موجب بن گیا۔ پھر فرماتے ہیں:
” میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو کیونکہ تکبر بچو
ہمارے خداوند ذوالجلال کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔ مگر تم شاید نہیں سمجھو گے
کہ تکبر کیا چیز ہے۔ پس مجھ سے سمجھ لو میں خدا کی روح سے بولتا ہوں ۔ ہر ایک
شخص جو اپنے بھائی کو اس لئے حقیر جانتا ہے کہ وہ اس سے عالم یا زیادہ عقلمند یا
زیادہ ہنر مند ہے وہ متکبر ہے کیونکہ وہ خدا کو سر چشمہ عقل اور علم کا نہیں سمجھتا اور

خطبات طاہر جلد ۹
200
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
اپنے تئیں کچھ چیز قرار دیتا ہے۔ کیا خدا قادر نہیں کہ اس کو دیوانہ کر دے اور اس
کے اس بھائی کو جس کو وہ چھوٹا سمجھتا ہے اس سے بہتر ہنر عقل اور علم اور ہنر دے
دے۔ ایسا ہی وہ شخص جو اپنے کسی مال یا جاہ و حشمت کا تصور کر کے اپنے بھائی کو
حقیر سمجھتا ہے وہ بھی متکبر ہے کیونکہ وہ اس بات کو بھول گیا ہے کہ یہ جاہ و حشمت
خدا نے ہی اس کو دی تھی اور وہ اندھا ہے اور وہ نہیں جانتا کہ وہ خدا قادر ہے کہ ا
اس پر ایک ایسی گردش نازل کرے کہ وہ ایکدم میں اَسْفَلَ سَفِلِينَ
(التین (۶) میں جا پڑے اور اس کے اس بھائی کو جس کو وہ حقیر سمجھتا ہے اس سے
بہتر مال و دولت عطا کر دے ۔ ایسا ہی وہ شخص جو اپنی صحت بدنی پر غرور
کرتا ہے۔ یا اپنے حسن اور جمال اور قوت اور طاقت پر نازاں ہے اور اپنے
بھائی کا ٹھٹھے اور استہزاء سے حقارت آمیز نام رکھتا ہے اور اس کے بدنی عیوب
لوگوں کو سناتا ہے وہ بھی متکبر ہے اور وہ اس خدا سے بے خبر ہے کہ ایک دم میں
اس پر ایسے بدنی عیوب نازل کرے کہ اس بھائی سے اس کو بدتر کر دے اور وہ
جس کی تحقیر کی گئی ہے ایک مدت دراز تک اس کے قومی میں برکت دے کہ وہ کم
باطل ہوں ں کیونکہ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ ایسا ہی وہ شخص بھی جو
نہ ہوں اور نہ
66
اپنی طاقتوں پر بھروسہ کر کے دعا مانگنے میں سست ہے وہ بھی متکبر ہے۔
یہ ایک بہت ہی اہم مضمون ہے جس کے متعلق کچھ مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔
ہمارے ملک میں عام طور پر یہ محاورہ ہے کہ اب تو ہمارا کچھ بھی نہیں رہا اس لئے دعا کرتے ہیں۔ اب تو
کوئی اور شکل نہیں باقی رہی گویا اس سے پہلے وہ خود اپنے کفیل تھے اور اس فقرے کے اندر ایک تکبر
پوشیدہ ہے اور دعا کی قبولیت کا مانع رجحان اس میں پایا جاتا ہے۔ پس حقیقی طور پر دعا کے مضمون اور
مفہوم کو سمجھنے والا وہی انسان ہے جو طاقتوں کے باوجود یہ یقین رکھتا ہو کہ ان طاقتوں میں فی ذاتہ کچھ
حاصل کرنے کی استطاعت نہیں جب تک خدا کا فضل شامل حال نہ ہو ۔ اس لئے یہ جو تکبر کا مضمون
ہے اس کو آپ دیکھیں تو کتنا باریک تر ہوتا چلا جاتا ہے اور تکبر دکھانے کے لئے بھی ایک عارف باللہ
کی انگلی چاہئے ۔ جس نے اپنے وجود کا بہت ہی بار یک نظر سے مطالعہ کیا ہے اور اپنے گرد و پیش کا بھی

خطبات طاہر جلد ۹
201
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
بہت باریک نظر سے مطالعہ کیا ہے۔ کوئی انسان جس میں صداقت کا ایک ذرا سا بھی بیج ہو وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس قسم کے کلام کو پڑھنے کے بعد وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا
کہ یہ شخص جھوٹا ہو سکتا ہے کیونکہ تقویٰ کی یہ باریک راہیں سوائے اعلیٰ درجے کے صداقت شعار
لوگوں کے اور کسی کو نصیب نہیں ہوا کرتیں۔ پس دیکھیں ! کس طرح آپ ہماری اصلاح فرماتے ہیں
ہمیں تقویٰ کی باریک راہیں دکھاتے ہیں۔ ان خطرات سے آگاہ کرتے ہیں جو ہمیں روز در پیش
ہوتے ہیں اور ہم ان سے اپنی آنکھیں بند کئے رکھتے ہیں ۔ فرماتے ہیں:
لقي
وو
وہ شخص بھی جو اپنی طاقتوں پر بھروسہ کر کے دعا مانگنے میں سست
ہے وہ بھی متکبر ہے کیونکہ قوتوں اور قدرتوں کے سرچشمہ کو اس نے شناخت نہیں
کیا اور اپنے تئیں کچھ چیز سمجھا ہے۔ تو تم اے عزیز و! ان تمام باتوں کو یاد رکھو ۔
ایسا نہ ہو کہ تم کسی پہلو سے خدا تعالیٰ کی نظر میں متکبر ٹھہر جاؤ اور تم کو خبر نہ ہو۔ ایک بانہ تم
شخص جو اپنے بھائی کے ایک غلط لفظ کی تکبر کے ساتھ تصحیح کرتا ہے اس نے بھی
تکبر سے حصہ لیا ہے“
تصحیح منع نہیں یعنی کسی کو درست کرنا لیکن رجحان ہے جو یہ فیصلہ کرے گا کہ وہ خدا کی نظر میں
پسندیدہ فعل تھا یا برا فعل تھا۔ ایک صحیح ہے جیسا کہ میں پہلے بھی جماعت کو متوجہ کر چکا ہوں ۔ جو حضرت
اقدس محمد مصطفی اللہ نے ہمیں سمجھائی کہ جب نماز میں امام غلطی کرے تو سبحان اللہ کہا کرو۔ کیسی
پیاری تصحیح ہے۔ یہ بتایا گیا کہ صرف اللہ پاک ہے۔ نتھی کرنے والا غلطی سے پاک ہے، نہ وہ پاک
ہے جس کی تصحیح کی جارہی ہے اور اللہ پاک ہے۔ تو تصحیح کے ساتھ ہی انکسار کا نسخہ بھی دے دیا اور تکبر
سے بچنے کی راہ بھی دکھا دی ۔ تو آپ فرماتے ہیں کہ تکبر کے ساتھ جو صحیح کرتا ہے اس نے تکبر کیا ہے
ور نہ تصحیح اپنی ذات میں کوئی برا فعل نہیں ۔ ہمیں تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے کھڑا کیا گیا
ہے۔ اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ ہم کسی بھائی کی درستی کریں تو نعوذ باللہ وہ تکبر ہوگا۔ کس انداز میں درستی
کرتے ہیں ۔ یہ ہے جو فیصلہ کن بات ہے کہ کوئی انسان متکبر ثابت ہوتا ہے یا عاجز ثابت ہوتا ہے ۔
بعض دفعہ کسی انسان کی تصحیح کی طرف آپ توجہ کرتے ہیں اور استغفار بھی کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ
یہ غلطی اس سے ہوئی ہے، کل مجھ سے بھی ہوئی تھی۔ میں اس بات کا اہل بھی ہوں کہ نہیں کہ اس کی تصحیح

خطبات طاہر جلد ۹
202
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
کر سکوں، ایک یہ رجحان ہے ، ایک یہ ہے کہ میں نے پکڑ لیا اس کو ، یہ بڑا بنا پھرتا تھا اپنا یا جماعت کا
عہد یدار فلاں یا فلاں شخص ۔ اب میں اس کو بتا تا ہوں کہ یہ کیا چیز ہے؟ تو ان دونوں باتوں میں،
دونوں رجحانات میں زمین آسمان کا فرق ہے حالانکہ امر واقعہ وہی رہتا ہے ایک غلطی سرزد ہوئی ہے۔
وہ برحق ہے۔
پس یہ ہیں وہ باریک راہیں جن پر چل کر آپ پہلے اپنے تکبر کو مٹائیں کیونکہ متکبر خدا کی
راہوں میں داخل نہیں ہوتا، متکبر کو رفعتوں کے آسمان نصیب نہیں ہوتے یہ قرآن کریم کا فیصلہ ہے ۔
اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ۔
ایک شخص جو اپنے بھائی کی بات کو تواضع سے سننا نہیں چاہتا اور منہ
پھیر لیتا ہے اُس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ ایک غریب بھائی جو اس کے
پاس بیٹھا ہے اور وہ کراہت کرتا ہے اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ ایک شخص
جو دعا کرنے والے کو ٹھٹھے اور ہنسی سے دیکھتا ہے اُس نے بھی تکبر سے ایک حصہ
لیا ہے۔ اور وہ جو خدا کے مامور اور مرسل کی پورے طور پر اطاعت کرنا نہیں چاہتا
اُس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔ اور وہ جو خدا کے مامور اور مرسل کی باتوں
کو غور سے نہیں سنتا اور اس کی تحریروں کو غور سے نہیں پڑھتا اُس نے بھی تکبر سے
ایک حصہ لیا ہے۔ سو کوشش کرو کہ کوئی حصہ تکبر کا تم میں نہ ہو تا کہ ہلاک نہ ہو جاؤ
اور تا تم اپنے اہل و عیال سمیت نجات پاؤ۔ خدا کی طرف جھکو اور جس قدر دنیا میں
کسی سے محبت ممکن ہے تم اُس سے کرو اور جس قدر دنیا میں کسی سے انسان ڈرسکتا
ہے تم اپنے خدا سے ڈرو۔ پاک دل ہو جاؤ اور پاک ارادہ اور غریب اور مسکین اور
بے شر تا تم پر رحم ہو۔ ( نزول مسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه :۴۰۳)
پھر آپ فرماتے ہیں:
یادر ہے کہ تکبر کو جھوٹ لازم پڑا ہوا ہے بلکہ نہایت پلید جھوٹ وہ ہے
جو تکبر کے ساتھ مل کر ظاہر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ جل شانہ، متکبر کا سب سے
پہلے سر توڑتا ہے ۔ ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۵۹۹ )

خطبات طاہر جلد ۹
203
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
تکبر کا جھوٹ کے ساتھ جو رشتہ ہے یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز مضمون ہے جس کے اوپر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لب کشائی فرمائی ہے اور اس پر غور کرنا چاہئے ۔ امر واقعہ یہ
ہے کہ آپ جب غور کر کے تجزیہ کریں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ کس طرح تکبر اور جھوٹ کا
چولی دامن کا ساتھ رہتا ہے۔ تکبر ایسی بلا ہے کہ انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ پھر حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وو
یا د رکھو تکبر شیطان سے آتا ہے اور تکبر کرنے والے کو شیطان بنادیتا
ہے۔ جب تک انسان اس سے دور نہ ہو یہ قبول حق اور فیضان الوہیت کی راہ
میں روک ہو جاتا ہے۔۔۔۔
یہ فقرہ غور کے لائق ہے کہ تکبر شیطان سے آتا ہے اور تکبر کرنے والے کو شیطان بنادیتا ہے۔
آپ غور کریں تو شیطان بنا ہی تکبر سے تھا۔ اس کا آغاز ہی تکبر سے ہوا تھا اور اس کا انجام شیطانیت پر
تکبر کے نتیجہ میں ہوا۔ پس شیطان ہی سے تکبر آتا ہے اور بالآخر انسان کو شیطان بنا دیتا ہے۔
جب تک انسان اس سے دور نہ ہو یہ قبول حق اور فیضان الوہیت
کی راہ میں روک ہو جاتا ہے کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہئے ۔ نہ علم کے
لحاظ سے، نہ دولت کے لحاظ سے، نہ وجاہت کے لحاظ سے، نہ ذات اور
خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے کیونکہ زیادہ تر انہی باتوں سے یہ تکبر پیدا
ہوتا ہے۔ اور جب تک انسان ان گھمنڈوں سے اپنے آپ کو پاک صاف نہ
کرے گا اس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک برگزیدہ نہیں ہو سکتا ۔“
66
( ملفوظات جلد ۴ صفحه : ۲۱۲)
قرآن کریم نے جہاں تکبر کا بکثرت ذکر فرمایا ہے ۔ ان آیات پر اگر آپ غور کریں تو
تکبر کی بہت سی باریک راہوں پر آپ اطلاع پا سکتے ہیں کیونکہ قرآن کریم کا یہ اسلوب ہے کہ
بظاہر ایک ہی مضمون بار بار دہراتا ہے لیکن جب آپ سیاق و سباق پر غور کریں اور آ پر غور کریں اور آیات میں
معمولی تبدیلیوں پر غور کریں تو تب آپ کو یہ سمجھ آتی ہے کہ ایک ہی مضمون نہیں ہے بلکہ ایک
مضمون کی مختلف شاخوں پر بحث ہو رہی ہے اور مختلف پہلوؤں اور زاویوں سے ایک مضمون کو

خطبات طاہر جلد ۹
204
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
زیادہ روشن اور واضح کر کے دکھایا جا رہا ہے ۔ قرآن کریم کی متعدد آیات میں سے جو دو وقت
کی رعایت سے میں نے آج چنی ہیں ۔ ایک دو اور ہیں شاید بعد میں ان کا ذکر آجائے ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
سَأَصْرِفُ عَنْ أُيْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ
وَإِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَّا يُؤْمِنُوا بِهَا وَإِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ
لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا وَإِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ
سَبِيلًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِايْتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ
(الاعراف: ۱۴۷)
سَأَصْرِفُ عَنْ ايْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ میں ان لوگوں کے منہ
اپنے نشانات سے اور اپنی آیات سے پھیر دوں گا جو زمین میں تکبر کرتے ہیں اور ان کو اس بات کا کوئی
حق نہیں۔ پس سب سے بڑا نقصان متکبر کا یہ ہے کہ وہ ان نشانات کو جو قدرت میں ہر طرف پھیلے
پڑے ہیں ان کو دیکھ کر ان سے استفادہ نہیں کر سکتا اور ان کو سمجھ نہیں سکتا۔ وہ اپنی آنکھیں ان کو دیکھتے
ہوئے پھیر لیتا ہے۔ پس ایک دنیا دار کا قانون قدرت کا مطالعہ اسی وجہ سے اس کو کوئی فائدہ نہیں دیتا
کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ میری ذاتی عظمت ہے کہ میں نے یہ باتیں معلوم کی ہیں ۔ ہر دریافت کے نتیجے
میں اس کی انا بلند تر ہوتی چلی جاتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ دیکھو میں نے دنیا کو یہ دولت دی ہے کہ میں
یہ راز سمجھ گیا ہوں حالانکہ اگر عرفان میں تکبر نہ ہوتا تو ہر مطالعہ اس کو زیادہ عاجز کرتا چلا جاتا ہے۔ پس
سائنس کی دنیا میں بھی ہمیں ایسے عاجز بندے دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے جتنا زیادہ خدا کے رازوں
پر سے پردے اٹھانے کی سعادت پائی اتنا ہی زیادہ وہ عاجز اور منکسر المزاج ہوتے چلے گئے ۔ نیوٹن کا
وہ فقرہ آج تک دنیا کے لٹریچر میں بارہا Quote کیا جاتا ہے اور بیان کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی
آخری عمر میں کہا کہ دنیا یہ سمجھتی ہے کہ میں نے بہت کچھ دریافت کر لیا بہت سے علوم سے پردے
اٹھائے ، ایک نیا جہان زاویہ نگاہ کا تمہیں بخشا ہے لیکن میں جب اپنے او پر غور کرتا ہوں اور اپنی علمی

خطبات طاہر جلد ۹
205
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
حالت کا جائزہ لیتا ہوں تو اس بچے کی طرح اپنے آپ کو پاتا ہوں جو علی جو علم کے سمندر کے کنارے
گھونگھوں کی تلاش میں پھر رہا ہو اور کوئی گھونگھا اٹھاتا ہے اور کان سے لگا کر سنتا ہے کہ دیکھیں اس کے
اندر کیا چیز ہے جبکہ ابھی وہ سمندر میں داخل ہی نہیں ہوا، پہلا قدم بھی اس نے نہیں رکھا۔
پس قانون قدرت نے اپنے جو راز خود باہر پھینک دیئے ہیں ان پر نظر کرنے والا سائنسدان
اگر متکبر ہو تو وہ کسی رنگ میں بھی خدا کے وصل کا فیض نہیں پا سکتا لیکن اگر اس میں معجز ہو تو اس کی توجہ اس
طرف مبذول ہوتی ہے کہ کسی حد تک وہ خدا کو پالے؟ یہ دوسری باتیں ہیں جو اثر انداز ہوتی ہیں لیکن کم
سے کم اس کے لئے ایک راہ کھل جاتی ہے وہ چاہے تو اس راہ پر آگے قدم بڑھا سکتا ہے ۔ پس اس
مضمون کو جب ہم روحانی دنیا میں دیکھتے ہیں تو تمام وہ لوگ جو تکبر رکھتے ہیں وہ ہمیشہ نبوت کا انکار
کرتے ہیں ۔ جب سے دنیا بنی ہے نبوت کا سب سے زیادہ شدت سے انکار ہوا ہے۔ یہ وہم کہ یہ کوئی
نیار جحان پیدا ہوا ہے اور اس رجحان کی وجہ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالی نے خاتم النبیین قرار
دیا اس کے بعد سے ختم نبوت کا تصور پیدا ہوا ہے۔ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے۔ قرآن کریم
فرماتا ہے کہ یوسف کو بھی تم نے بڑے دکھ دئے تھے۔ پہلے تو قبول نہیں کرتے تھے لیکن جب قبول کر لیا
اور وہ ہلاک ہو گیا، وہ چلا گیا ، تو پھر تم نے یہ عقیدہ بنالیا کہ اب اس کے بعد خدا اور کسی کو نہیں بھیجے گا۔
یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ نبوت کا انکار ہمیشہ ہوا ہے اور اس کی راہ میں تکبر حائل ہوا کرتا ہے۔ اس
مضمون کو یہ آیت کھول رہی ہے۔ سَأَصْرِفُ عَنْ ايْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ
بِغَيْرِ الْحَقِّ وہ لوگ جو تکبر کرتے ۔ رتے ہیں ان کے سامنے میرے نشان کھلے کھلے آتے ہیں لیکن وہ دیکھ
نہیں سکتے ، میں ان کے منہ پھیر دیتا ہوں۔ میں ان کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ وہ ان نشانات کی راہوں
سے مجھ تک رسائی پائیں ۔ پھر فرمایا ۔ وَإِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَّا يُؤْمِنُوا بِهَا قرآن کریم میں
اسی مضمون کو ایک اور جگہ بیان فرمایا ہے۔
إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا
يُؤْمِنُونَ (الانعام: ۱۱۰)
کہ خدا کے ہاں تو بے شمار راہیں ہیں جو آیات کی صورت میں بکھری پڑی ہیں لیکن تمہیں کیا

خطبات طاہر جلد ۹
206
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
سمجھائیں کس طرح ہم تمہیں عقل دیں کہ جب وہ نشانات ظاہر ہوں گے تم نہیں دیکھ سکو گے۔ تم پھر بھی
انکار کرتے چلے جاؤ گے۔ یہ مرض کیا ہے؟ یہ آیت جس پر ہم غور کر رہے ہیں یہ بتاتی ہے کہ تکبر کی مرض
ہے۔ كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا وہ دیکھیں گے ہر قسم کے نشانات لا يُؤْمِنُوا بِهَا لیکن بدنصیبوں
کو یہ توفیق نہیں ملے گی کہ ان آیات سے فائدہ اٹھا کر ایمان حاصل کرلیں ۔ وَإِنْ يَرَوْا
سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ہاں ہر بھلائی کی راہ دیکھ کر اس سے ان کے قدم رک
جائیں گے۔ وَإِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ہاں جب وہ ٹیڑھی اور کج را ہیں
دیکھیں گے تو ان پر آگے قدم بڑھائیں گے اور تیزی کے ساتھ ان کو قبول کریں گے ۔ ذلِكَ بِأَنَّهُمْ
كَذَّبُوا بِايْتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے نشانوں کا انکار
کر دیا ہے۔ وَكَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ اور وہ اس سے غفلت کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں ۔
پس متکبر قوموں کے لئے کچھ بھی بھلائی باقی نہیں رہتی اور ان کی یہ پہچان بن جاتی ہے کہ وہ
عقل کی بات دیکھ کر اس سے رک جاتے ہیں اور غلط اور کج بات دیکھ کر اس میں آگے بڑھنا شروع
کر دیتے ہیں۔ پس ایسی قومیں دن بدن اپنی اخلاقی، سیاسی، معاشی، تمدنی، اقتصادی ہر پہلو سے
انحطاط پذیر ہو جاتی ہیں کیونکہ تکبر کے نتیجے میں جب وہ خدا کے عرفان سے غافل رہ جاتے ہیں یا
حجاب پیدا ہو جاتا ہے تو چونکہ نور دراصل اللہ ہی کا نور ہے، اس لئے ان کی عقلوں میں دوسرے نور کو
پہچاننے کی بھی استطاعت باقی نہیں رہتی ۔ پھر فرمایا۔
إِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ
عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ يَسْجُدُونَ (الاعراف: ۲۰۷)
اس کے برعکس وہ لوگ جو تیرے رب کے حضور ہیں۔ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ
وہ خدا کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے ۔ وَ يُسَبِّحُونَهُ وَ لَهُ يَسْجُدُونَ اور اس کی تسبیح کرتے
رہتے ہیں اور اس کے حضور سجدوں میں پڑے رہتے ہیں ۔ پس یہ جو سجدہ ہے، یہ روح کا سجدہ
ہے، رجحان کا سجدہ ہے یہ اپنے تعلقات کا ایک سجدہ ہے۔ جو عارضی طور پر اختیار نہیں کیا جاتا کہ سجدہ
کیا اور پھر سجدے سے الگ ہو گئے ۔ یہ وہ دائمی سجدہ ہے جس میں ایک غیر متکبر اور عاجز بندہ خدا کے

خطبات طاہر جلد ۹
207
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
حضور پڑا رہتا ہے۔ اسی لئے اس آیت نے بڑے ہی حسین انداز میں خدا کے حضور ان کی حاضری کا
صلى الله
علی سے
مضمون بیان فرمایا ۔ إِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّكَ ال محمد ﷺ وہ لوگ جو تیرے رب کے حضور
رہتے ہیں ہر وقت خدا کی آنکھوں کے سامنے رہتے ہیں ان کی یہ کیفیت ہے کہ وہ تکبر نہیں کرتے۔
پس لقاء جو ہے وہ رب کے حضور رہنا ہی تو ہے ۔ لقاء کے مضمون کو سمجھنے کے لئے عجز کا
مضمون سمجھنا چاہئے اور اس کے برعکس تکبر کا مضمون سمجھنا چاہئے ۔ عجز کی راہ اختیار کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے اور تکبر کی ہر شکل سے نجات حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے
دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے توفیق کے بغیر انسان اپنے نفس کے تکبر سے
آگاہ ہی نہیں ہو سکتا ۔ جب اس کو علم ہی نہیں ہوگا کہ مجھ میں کس کس رنگ کا تکبر پایا جاتا ہے تو
کیسے وہ اس تکبر سے بچ کر وصل کی راہ تلاش کر سکتا ہے۔ قرآن کریم نے جو فرمایا۔
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت : ۷۰ ) وہ لوگ جو ہماری راہوں پر
قدم بڑھاتے ہیں۔ ہماری خاطر مختلف راہوں سے چل کے آتے ہیں ۔ ہم ان کو اپنی راہ کی ہدایت
دیتے ہیں۔ ہم ان کو اپنی ذات کی طرف چلے آنے کی توفیق عطا کرتے ہیں۔ لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
یہ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں ایک جوابی دعا کے رنگ میں یا بے اختیار خواہش
کے رنگ میں پایا جاتا ہے۔ آپ عرض کرتے ہیں۔
ترے کوچے میں کن راہوں سے آؤں
وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھ کو پاؤں
کیسی بے اختیار عشق کی آواز ہے۔ اے میرے آقا ! میں جانتا ہوں کہ بہت سی راہیں ہیں
لیکن اتنی را ہیں کہ دل جس طرح Excitement کی وجہ سے مرتعش ہو گیا ہے۔ اس میں ایک
اضطراب پیدا ہو گیا ہے، کس کو پکڑوں میں اس کو ، اس کو کن کن راہوں سے تیرے حضور حاضر ہوں ۔
یہ جو عشق کی بے اختیار آواز ہے اس کے پیچھے ایک بہت گہری تڑپ پائی جاتی ہے ۔ کوئی انسان جسے
ادنی سا بھی نفسیات کا شعور ہو، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس شعر کو سننے کے بعد
آپ کے متعلق یہ وہ بھی نہیں کرسکتا کہ یہ خص نعوذ باللہ جھوٹا ہے خدا پر جھوٹ بولنے والاشخص ہے۔
یہ بے قرار تڑپ گہری سچائی کے نتیجے میں نصیب ہوتی ہے اور گہرے عشق کے نتیجے میں نصیب ہوتی

خطبات طاہر جلد ۹
208
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
ہے۔ اس کو آپ جتنی دفعہ پڑھیں ، آپ پھر بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل کی اس
تڑپ کا تصور نہیں باندھ سکتے کیونکہ اس کے لئے کچھ نہ کچھ تجربہ ضروری ہے۔ فرماتے ہیں ۔
ه
ترے کوچے میں کن راہوں سے آؤں
وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھ کو پاؤں
وہ شخص جس کی ساری زندگی خدمت میں وقف ہو، جس کی ہر راہ خدا کی طرف جانے والی
ہو اس کے دل کا یہ حال ہے:
ترے کوچے میں کن راہوں سے آؤں
اس کو عجز کہتے ہیں ۔ حقیقی معجز یہ ہے۔ عرض کرتے ہیں۔
محبت ہے کہ جس سے کھینچا جاؤں
خدائی ہے خودی جس سے جلاؤں
محبت چیز کیا کس کو بتاؤں
وفا کیا راز ہے کس کو سناؤں
میں اس آندھی کو اب کیونکر چھپاؤں
یہی بہتر ہے کہ خاک اپنی اڑاؤں
کہاں ہم اور کہاں دنیائے مادی
فسبحان الذي اخزى الأعادي در ثمین صفحه :۵۴)
پس یہ جو عجز کا مضمون ہے کہ اس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس کلام نے
عشق سے باندھ دیا ہے اور تمام راہوں کا خلاصہ جو خدا کی طرف لے کر جاتی ہیں ان چند شعروں میں
بیان کر دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سچے عجز کی راہ سچی محبت کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتی اور یہی وہ عجز کی
راہ ہے جس کی تلاش میں ہمیں سرگرداں رہنا چاہئے ۔ جس کے لئے ہمیں اس رمضان میں خصوصیت
سے دعا کرتے رہنا چاہئے کہ ہمیں سچا عجر نصیب ہوا اور تکبر کا ہر پہاڑ ہمارے وجود میں سے ملیا میٹ ہو
جائے اور ہماری زمین خدا کے حضور اس طرح بچھ جائے جس طرح روح بعض دفعہ خدا کے حضور اس
کی محبت میں بڑھتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ اس طرح ہمارا سارا وجود خدا کے لئے ہمیشہ بچھ جائے اور یہ

خطبات طاہر جلد ۹
209
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
و ہی مضمون ہے جسے مستقل سجدے کے مضمون کے طور پر قرآن کریم نے پیش کیا ہے۔
صلى
جہاں تک راہوں کا تعلق ہے، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔ عجز کی راہ کہنے کو تو آسان لفظ
ہے مگر اسے پہچاننا مشکل کام ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ جب تک ایک عارف باللہ عاجز سے عجز کا
مضمون سیکھا نہ جائے ، اس وقت تک انسان کو یہ راہ نصیب نہیں ہوسکتی۔ مختلف راہوں میں جو سب
سے بنیادی راہ ہے وہ عجز کی ہے لیکن اس کا عرفان انبیاء سے حاصل ہوتا ہے اس کے بغیر نہیں ۔ تبھی
قرآن کریم انبیاء کو وسیلے کے طور پر پیش کرتا ہے۔ یعنی یوں کہنا چاہئے کہ قرآن کریم نے حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کو ایک وسیلے کے طور پر پیش فرمایا ہے اور تمام دوسرے انبیاء بھی اپنے اپنے وقتوں
میں اپنے وسیلے ہونے کا مضمون اپنے متبعین کے سامنے رکھتے ہیں ۔ پس جو را ہیں انبیاء اختیار کرتے
ہیں ان راہوں سے گزر کر خدا ملے گا اور انبیاء نے ہمیشہ عجز کی راہوں سے خدا کو پایا ہے۔ یہ وہ مضمون
ہے جسے آپ کو خوب اچھی طرح ذہن نشین رکھنا چاہئے ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جب یہ عرض کیا کہ ترے کوچے میں کن راہوں سے آؤں تو جواباً اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا
کہ تیری عاجزانہ را ہیں اس کو پسند آئیں ( تذکرہ صفحہ: ۵۹۵) کیسا پیارا جواب ہے۔ جس طرح تو نے
اپنے عشق کا اظہار کیا ہے۔ جس عاجزی کے ساتھ تو میرے حضور بچھ گیا ہے۔ یہی تو راہ ہے جس کی مجھے
تلاش تھی، یہی تو راہ ہے جو مجھ تک پہنچاتی ہے۔ پس تیرے سوال میں ہی تیری بات کا جواب موجود ہے
تو کہتا ہے کہ اے میرے مولا ! ترے کوچے میں کن راہوں سے آؤں۔ میں بتاتا ہوں کہ یہی راہیں جو
مجھے پسند ہیں۔ انہیں راہوں پر چلتا رہ۔ یہ تیری عاجزانہ راہیں ہیں جو مجھے پسند آئی ہیں۔
صلى
پس حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو بھی جب وسیلہ فرمایا گیا تو ہم اس مضمون پر غور کرتے
ہیں تو حیران ہو جاتے ہیں کہ وسیلہ کہنے کے باوجود جب خدا یہ اعلان کرتا ہے کہ یہ جو محمد کی راہ ہے اس
صلى الله
علی
راہ سے مجھ تک آؤ۔ اس رستے سے مجھ تک پہنچو تو آنحضرت ﷺ خود اپنے متعلق کیا سوچتے ہیں اور کیا
طرز عمل اختیار فرماتے ہیں ۔ آپ کو پتا ہے یا ان لوگوں کو جنہوں نے اذان کے بعد کی دعاسنی ہوئی
ہے، وہ کم سے کم جانتے ہیں کہ اس دعا میں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ہمیں یہ سکھایا کہ تم میرے لئے
بھی دعا کیا کرو اور یہ دعا کیا کرو اللهم ات محمد الالوسيلة والفضيلة والدرجة الرفيعة
وابعثه مقاما محمود الذي وعدته (بخاری کتاب الاذان حدیث نمبر : ۵۷۹) کہ اے ہمارے آقا !

خطبات طاہر جلد ۹
210
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
تو ہمارے آقا اعلا آقا محمد مصطفی کو وسیلہ عطا کر اور فضیلت عطا کر اور وہ درجہ رفیعہ عطا فرما اور وہ مقام محمود عطا عليه
فرما جس کا تو نے وعدہ کیا ہے۔
اب جسے وسیلہ بنایا گیا ہے اس کے عجز کا یہ عالم ہے کہ جن لوگوں کے لئے وسیلہ ہے ان سے
کہتا ہے کہ میرے لئے دعا کرو کہ خدا تعالیٰ مجھے واقعی وسیلہ بنادے۔اس سے زیادہ عجز کا مقام متصور
ہی نہیں ہو سکتا۔ خدا کا قطعی وعدہ ہے کہ ہم تجھے مقام محمود ضرور عطا کریں گے اور خدا کا یہ وعدہ سننے کے
بعد ، جاننے کے باوجود کہ میرے حق میں یہ وعدہ ہے پھر وہ اپنے غلاموں کو نصیحت کرتا ہے کہ میرے
لئے دعا کیا کرو کہ خدا واقعی مجھے مقام محمود عطا کرے۔ پس نبوت کی کنہ کو سمجھنے کے لئے عجز کے مقام کو
سمجھنا چاہئے ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی میرے ایمان کے مطابق تمام بنی نوع انسان میں سب
سے زیادہ عاجز بندے تھے اور یہ جو دعا ہے اس قسم کی دعا آپ کو دنیا کے کسی اور نبی نے نہیں
سکھائی ۔ مذاہب کے مطالعہ میں کم سے کم میرے علم میں ایسی کوئی دعا نظر نہیں آتی حالانکہ دوسروں کو
بھی وسیلہ قرار دیا گیا ہے۔ حضرت مسیح کا یہ قول ہمیں ملتا ہے کہ
دعا
راہ اور حق اور زندگی میں ہوں۔ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا“
لیکن ایسی کوئی دعا نہیں ملتی جس میں اپنے غلاموں کو انہوں نے یہ نصیحت کی ہو کہ میرے
یا کرو کہ جو وسیلہ خدا نے مجھے بنایا ہے اور وراہ بنایا ہے وہ واقعہ اپنے تمام تر معانی کے ساتھ
مجھے نصیب ہو جائے ۔
صلى الله
علوم
پس وسیلہ ہونا اپنی ذات میں ایک بڑا گہرا مضمون ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی سے
صلى
تعلق قائم کے بغیر یہ وسیلہ نہیں نصیب ہو سکتا اور یہ تعلق جس طرح آنحضرت ﷺ کو اپنے رب سے
صلى الله
عاجزانہ تھا ، اسی طرح آپ کی امت کا فرض ہے اور اس کے بغیر راہ کوئی نہیں کہ آنحضرت ﷺ سے
اپنے تعلق کو عاجزانہ بنادے اور اپنے وجود کو آنحضور کے وجود کے سامنے بچھا دے گویا کہ کلیہ آپ کی
بادشاہی کو قبول کرلے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی وسیلہ کے مضمون کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
والله ان محمدا كردافة
وبه الوصول بسدة السلطان (القصائد الاحمد یه صفحه : ۶ )

خطبات طاہر جلد ۹
211
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
خدا کی قسم ! حضرت محمدمصطفی ہے تو خدا تعالیٰ کے وزیر اعظم ہیں ۔ وَبِهِ الْوُصُولُ بِسُدَّةٍ صلى الله
عليسة
السلطان اس بادشاہ یعنی خدا تعالیٰ کی چوکھٹ پر اس وزیر اعظم کے وسیلے سے پہنچا جائے گا۔
اگر وزیر اعظم کی طرف سے حکم نصیب نہ ہو، اجازت نامہ نصیب نہ ہو تو کون ہے جو بادشاہ کی چوکھٹ
تک پہنچتا ہے۔ پس آنحضرت سے ایک تعلق لازمی ہے اور وہ تعلق اسی طرح عاجزانہ ہونا چاہئے جس
اصلى الله
علوم
حضرت اقدس محمد مصطفی علی کا تعلق عاجزانہ تھا۔
طرح حضرت
علاوہ ازیں آنحضرت ﷺ کا بندوں سے بھی ایک عاجزانہ تعلق تھا اور اس مضمون کو سمجھیں
d
گے تو پھر آپ کے وسیلہ ہونے کا مضمون زیادہ سمجھ آجائے گا ۔ اپنے غلاموں کو دعا کے لئے کہنا ان
باتوں میں دعا کے لئے کہنا جن کا حتمی طور پر فیصلہ شدہ ہونا معلوم ہو چکا تھا یہ اپنے غلاموں کے سامنے
ایک عاجزانہ تعلق کا اظہار ہے۔ حضرت عمرؓ کو ایک موقعہ پر کہا۔
صلى الله
بھائی ! میرے لئے دعا کرنا ۔ ( ابوداؤد کتاب الصلوۃ حدیث نمبر : ۱۲۸۰) پس آنحضرت ﷺ کا
خدا تعالیٰ سے جو عاجزانہ تعلق تھا۔ اس کے ساتھ بنی نوع انسان کے ساتھ بھی ایک عاجزانہ تعلق تھا اور
صلى الله
غریبوں سے ایک گہرا تعلق تھا۔ پس محض ایک رومانی عشق کا اظہار کافی نہیں ہے۔ آنحضرت ا اگر
وسیلہ بنیں گے تو ان لوگوں کے لئے بنیں گے جو آپ کے وسیلہ ہونے کے مضمون کو سمجھتے ، ہیں اور ان
راہوں سے آپ کے پاس پہنچتے ہیں جو راہیں آپ نے خود ہمیں دکھائی ہیں ۔ ان میں جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے عاجزانہ راہیں ہیں جو ہر سمت میں عاجزی کے ساتھ چلتی ہیں ۔ بنی نوع انسان سے بھی
عاجزانہ تعلق ہے اور خدا سے بھی عاجزانہ تعلق ہے اور جہاں تک خدا کے غریب بندوں کا تعلق ہے ان
میں اتر کر دراصل آپ نے خدا کو پایا ہے خدا کے مصیبت زدہ بندوں کی راہ سے آپ نے خدا کے وجود
کو پایا۔ اس بات کا قطعی ثبوت اس واقعہ میں ملتا ہے جو نبوت کے حصول کے معا بعد پیش آیا۔ حضرت
اقدس محمدمصطفی ﷺ کو جب نبوت کے مقام پر فائز فرمایا گیا اور پہلی وحی نازل ہوئی تو جب آپ بہت عليه
سخت خوفزدہ حالت میں کہ یہ کیا واقعہ مجھ سے گزر گیا ہے گھر واپس لوٹے اور اس واقعہ کا اس قدر گہرا اثر
تھا کہ آپ شدت سے کانپ رہے تھے اور سخت سردی محسوس کر رہے تھے ۔ حضرت خدیجہ نے آپ کو
چادریں اوڑھائیں یا لحاف ڈالے، جس قسم کی بھی اس وقت سہولت تھی تن ڈھانپنے کی ۔ اس کے بعد
آپ کے خوف دور کرنے کے لئے اور یہ بتانے کے لئے کہ آپ کے ساتھ خدا کا جو سلوک ہے وہ محض
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۹
212
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۹۰ء
آپ کا وہم نہیں۔ یہ کوئی اور واقعہ نہیں ہو رہا بلکہ اس کی ایک ٹھوس وجہ موجود ہے۔ جس قسم کے آپ ہیں
ان سے خدا ایسے ہی سلوک کیا کرتا ہے یعنی آپ کو جو نبوت عطا ہوئی ہے یہ تو بہر حال وہمی ہے لیکن
آپ یہ عرض کر رہی تھیں آنحضور ﷺ کی خدمت میں آپ کے اندر وہ صفار کے اندر وہ صفات موجود ہیں جن کے نتیجے
میں اللہ تعالیٰ رحمت فرماتا ہے اور پھر ایسے بندوں کو نبوت عطا کرتا ہے۔ وہ صفات کیا ہیں؟ عرض کیا۔
صلى الله
صلى الله
انك لتصل الرحم وتحمل الكل وتكسب المعدوم وتقرى
الضيف وتعين على نوائب الحق ( بخاری کتاب الوحی حدیث نمبر : ۲) کہ اے محمد ﷺ!
كلا والله ما يخزيك الله ابدا ہرگز نہیں ۔ خدا کی قسم ! خدا تجھ جیسوں کو کبھی ضائع نہیں کیا
کرتا۔ کسی قسم کا خوف نہ کھائیں۔ آپ وہ نہیں ہیں جو ضائع کر دیئے جاتے ہیں کیونکہ اگر آپ ضائع
کر دیئے جائیں تو دنیا سے تمام نیکیاں ضائع کر دی جائیں گی۔ پھر غریبوں ، مجبوروں ، یتیموں ، بے
سہاروں کا پوچھنے والا کوئی باقی نہیں رہے گا ۔ انك لتصل الرحم تو وہ شخص ہے جس نے رشتوں
کے احترام قائم کر دیئے ہیں ۔ جس نے بہن کو بھائی سے محبت کرنی سکھا دی ہے، بیٹوں کو ماں کی
عظمت بتائی ، ماں باپ کو اپنے بیٹوں سے تعلق سمجھایا۔ سارے رشتے جو ادب اور احترام اور پیار اور
محبت کے تقاضے کرتے ہیں وہ آپ نے قائم کئے ہیں حالانکہ ابھی نبوت نصیب نہیں ہوئی تھی ۔
وتحمل الكل - وہ خدا کے بندے جن کی کمریں بوجھوں سے ٹوٹ رہی تھیں ۔ کوئی ان کا بوجھ
اٹھانے والا نہیں تھا۔ تحمل الكل ۔ تیری عادت بن چکی ہے تو آگے بڑھتا ہے اور ایسے مظلوموں
کے بوجھ اٹھا لیتا ہے۔ وتكسب المعدوم ۔ اور وہ تمام اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے تھے ان
میں سے ایک ایک کو تو اپنی روزانہ کی زندگی میں زندہ کرتا چلا جا رہا ہے۔ وتـقـــرى الضيف تو بے
حد مہمان نواز ہے۔ اور مہمانوں کے ساتھ بہت ہی حسن سلوک کرنے والا ہے۔ وتعین علی نوائب
الحق اور آسمان سے جو بلائیں نازل ہوتی ہیں بنی نوع انسان پر تو آگے بڑھتا ہے اور ان بلاؤں میں
ان کے ہاتھ بٹاتا ہے اور ان کے دکھ بانٹتا ہے۔
پس دیکھیں ! وسیلہ جس کو بنایا گیا ہے خود وہ خدا تک کن راہوں سے پہنچا تھا۔ وسیلہ بنا کیسے؟
وسیلہ بنا ہے خدا کے بندوں کے ساتھ تعلق قائم کر کے ۔ تب اُس نے خدا کو پایا ہے ۔ یہ وہ راہیں ہیں
جن راہوں سے خدا کا وصال اسے نصیب ہوا اور ایسا وصال کہ ہمیشہ کے لئے اس کو دنیا کے لئے وسیلہ

خطبات طاہر جلد ۹
213
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
بنا دیا گیا ۔ پس خدا سے تعلق اور بندوں سے روگردانی خدا کی محبت اور خدا کے پیار کی جستجو اور بندوں
سے بے مہر ہوجانا اور اپنی محبتیں ان پر سرد کر دیا یہ دو متضاد چیزیں ہیں۔ یہ کبھی اکٹھی نہیں رہ سکتیں۔
پس اس رمضان المبارک میں یہ بھی یاد رکھیں کہ آنحضرت ﷺ رمضان المبارک میں اس
صلا
طرح خیرات کیا کرتے تھے ، اس طرح غریبوں کے دکھ بانٹا کرتے اور ان کے لئے آسائشیں پیدا
کرنے کی کوشش کرتے تھے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ آپ تو بادصبا
کی طرح ہمیشہ ایک چلنے والے فیض پھیلانے والے وجود تھے، ہمیشہ ہی چلا کرتے تھے لیکن رمضان کے
دنوں میں تو یوں لگتا تھا جیسے یہ باد صبا آندھی بن گئی ہے ( بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر : ۱۷۶۹) ۔اس
کثرت سے آپ فیض پھیلاتے تھے۔
پس میں نے جو جماعت کو پہلے بھی ایک دفعہ توجہ دلائی تھی کہ اپنی عید میں بھی غریبوں کو شامل
کریں۔ میں اس ضمن میں اس کی یاد دہانی بھی کرواتا ہوں ۔ اس رمضان المبارک میں اپنے نفوس کا
جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ کا کس حد تک اللہ کے بندوں سے تعلق ہے۔ خدا کے بندوں کے لئے
اپنے وجود کو جھکائیں اور پھر دیکھیں کہ کس طرح خدا کی رحمت آپ کی طرف جھکتی ہے۔ آپ خود
آسمانوں کی طرف نہیں اٹھ سکتے ۔ ہاں آسمانوں والا اگر جھک کر آپ کو اٹھا لے تو پھر آپ اٹھائے
جائیں گے۔ اس مضمون کو سمجھنے کے بعد اگر بنی نوع انسان کے تعلقات میں آپ وہ حسن پیدا کریں جو
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے تعلقات میں تھا۔ جس نے آپ کو رفعتیں عطا کیں ، جس نے آپ کو
وسیلہ بنا دیا۔ تو پھر آپ لقاء کی ایک توقع رکھنے کے حقدار بن جائیں گے۔ پھر خدا بہتر جانتا ہے کہ کس
حد تک آپ اس کی نگاہ میں حقدار ہیں کہ نہیں لیکن کم سے کم اپنی نظر میں تو آپ ایک معقول طریق پر
سوچ سکتے ہیں کہ ہاں میں بھی شاید لقاء والوں میں داخل کر لیا جاؤں لیکن اس کے بغیر نہیں ۔ اس کے
بغیر یہ محض کہانیاں ہیں محض جذباتی خیال کی باتیں ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ سے بڑی محبت ہے۔
صلى الله
بڑا عشق ہے۔ لیکن جب راہیں اختیار کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ راہیں اختیار نہیں کی جاتیں۔
میں نے بار ہا نصیحتیں کی ہیں کہ اپنے خاندانی تعلقات کو بہتر کریں ۔ اپنے روز مرہ کے
تعلقات میں سوچیں کہ صلہ رحمی کو کتنی اہمیت حاصل ہے۔ کس طرح میں نے بار بار آپ کو سمجھایا ہے کہ
ساسوں کو چاہئے کہ دوسروں کی بیٹیاں جب اپنا گھر چھوڑ کر ان کے گھر میں آجاتی ہیں تو وہ ان پر رحم کیا

خطبات طاہر جلد ۹
214
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
کریں اپنی بیٹیاں سمجھا کریں اور بہوؤں کو سمجھایا ہے کہ تم اپنے دوسرے گھروں میں جا کر اپنی ماں کی
طرح سلوک کیا کر ولیکن اس کے باوجود لوگ سنتے ہیں اور شاید دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں یا
سنتے ہی نہیں اور محض ظاہری طور پر کانوں کے پردے مرتعش ہوتے ہیں کیونکہ یہ شکایتیں پھر بھی آتی
رہتی ہیں ۔ بڑے بڑے تکلیف دہ خط بعض بچیوں کے ملتے ہیں کہ ہم گئیں تو ہماری جو نسبتی بہنیں ہیں وہ
اس طرح سلوک کرتی ہیں گویا کہ میں نے ان کے بھائی پر ڈاکہ ڈالا ہوا ہے اور وہ جب تک مجھے
ذلیل و رسوا نہ کر دیں کہ یہ ہمارا زیادہ ہے اور تمہارا کم ہے اس وقت تک ان کو چین نصیب نہیں ہوتا ۔
ساسیں ہیں جو ہر وقت ہمارے خاوندوں کے کان بھرتی رہتی ہیں۔ کئی خطوط اس قسم کے ملتے ہیں کہ
جب تک تم اس کو رسوا کر کے ذلیل کر کے میرے سامنے جھکاؤ نہیں تم میرے بیٹے نہیں اور اس میں یہ
نقص ہے اور اس میں وہ نقص ہے۔ اس کے برعکس دوسری طرف سے بھی شکایتیں ملتی ہیں تو وہ راہیں
کون سی تھیں جن راہوں سے آنحضرت ﷺ نے خدا کو پایا۔ ان میں سے ایک راہ صلہ رحمی کی راہ تھی ۔
اپنے خاندانی تعلقات کو درست کیا اور کوئی رشتے دار آپ کا انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا کہ کبھی بھی حضور ا کرم
علو سلم
صلى الله
سے اس کو کسی قسم کی جائز شکایت پہنچی ہو۔
پھر دوسروں کے بوجھ اٹھانا ہیں ۔ تكسب المعدوم ۔ مٹے ہوئے اخلاق کو زندہ کرنا ہے
نہ کہ زندہ اخلاق کو مٹا دینا ہے۔ آج دنیا میں احمدیت اور غیر احمدیت کا یہ فرق ہے جو ظاہر ہونا چاہئے ۔
کروڑ ہا انسان ایسے ہیں جو آج ان اخلاق کو جو انہوں نے اپنے آباؤ اجداد سے پائے ، مٹانے کے
درپے ہیں اور اس طرح ملیا میٹ کر رہے ہیں کہ دیکھتے دیکھتے ہماری گلیوں ، ہمارے شہروں کو چوں ،
ہمارے گھروں کے چہروں سے وہ اخلاق مٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ بداخلاقی سیاہی کی صورت میں
آپ کو دیواروں پر دکھائی دے گی ، ہر قسم کے گندے کلمات وہاں لکھے ہوئے دکھائی دیں گے، ہر قسم کی
گندی تصویریں وہاں دکھائی دیں گی۔ لیکن یہ ظاہری تصویریں نہیں ہیں۔ یہ دلوں کی تصویریں ہیں جو
اچھل اچھل کر باہر نکل رہی ہیں ۔ اخلاق معدوم ہو رہے ہیں ۔ پس احمدی اگر اخلاق کو قائم نہیں کریں
گے تو کیسے خدا کو پائیں گے۔ ایک ایسا شخص جو اپنی بد خلقی سے باز نہیں آتا۔ گندی زبان استعمال
کرتا چلا جاتا ہے، اپنے بھائی سے حقارت سے پیش آتا ہے،اپنے بیوی بچوں سے ظلم کا سلوک کرتا ہے
اور تلخی سے ان سے باتیں کرتا ہے۔ خیال نہیں کرتا کہ ان کے بھی دل ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کے

خطبات طاہر جلد ۹
215
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء
بھی جذبات اور احساسات ہیں ۔ پھر وہ باتیں لقاء کی کر رہا ہو یہ باتیں کرے رمضان المبارک میں
اے خدا! مجھے اپنا لقاء نصیب کر دے، جسے ان کا لقاء نصیب نہیں جو ہر وقت ساتھ رہتے ہیں اسے خدا کا
لقاء کیسے نصیب ہو سکتا ہے؟ پس جو ساتھ ہیں ان کا عرفان حاصل کریں ان کا لقاء حاصل کریں۔ پھر
یا درکھیں کہ یہ وہی راہ ہے جس راہ پر چل کر حضرت محمد مصطفی اللہ نے اپنے رب کو پایا تھا۔
عليه
صلى الله ۔
یہ ہے وسیلہ ہونے کا مضمون اس کو سمجھیں گے تو وہ آپ کے لئے وسیلہ بنیں گے ۔ اگر نہیں
سمجھیں گے تو محض کہنے سے اور محض زبان سے درود پڑھنے سے حضرت اقدس محمد مصطفی علی آپ
علیہ
کے لئے وسیلہ نہیں بن سکتے ۔ تَقْرِئُ الضَّيْفَ ۔ یہ وہ مضمون ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت
میں نسبتاً بہتر حالت میں پایا جاتا ہے۔
اکرام ضیف کا جہاں تک تعلق ہے بسا اوقات یہ اطلاعیں ملتی ہیں اور کثرت سے کہ اس
طرح احمد یوں نے ہماری مہمان نوازیاں کی ہیں کہ عقل دنگ رہ گئی ہے اس لئے اس مضمون کو میں
چھوڑتا ہوں۔ یہ صرف کہوں گا کہ دعا کیا کریں کہ یہ خوبی جو ہم نے لنگر خانوں سے سیکھی ہے جو قادیان
میں آنے والوں سے سیکھی اور قادیان میں میز بانوں سے سیکھی یہ خدا ہمیشہ ہم میں جاری اور زندہ رکھے
اور کبھی بھی اس خوبی کو مٹنے نہ دے۔
وتعين علی نوائب الحق ۔ اور اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو جن کا بس نہیں چلتا کوئی
ایسی مصیبت ، آفت پڑ جاتی ہے کہ وہ گر جاتے ہیں ان کو اٹھانے کی کوشش کیا کریں۔
پس عید میں جہاں آپ اپنے خاندان کے ساتھ خوشیاں منائیں گے میں یہ نہیں کہتا کہ ان کو
چھوڑ دیں ان کا بھی اپنا حق ہے، ان خوشیوں کو ضرور قائم رکھیں، ان روایات کو زندہ رکھیں لیکن جہاں
تک ممکن ہو کچھ وقت غرباء کے لئے بھی نکالیں کچھ نعمتیں ان کے سامنے بھی پیش کریں تا کہ وہ بھی
آپ کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ اس ضمن میں میں آخری بات یہ سمجھانی چاہتا ہوں کہ خوشیوں
میں شریک کرنا اور بات ہے اور کسی کے غم میں شریک ہونا اور بات ہے اور یہ دونوں باتیں ضروری
ہیں۔ بہت سے امیر ایسے ہیں اور خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ میں کثرت سے ایسے ہیں جو
چندوں کے علاوہ اور دینی خدمات کے علاوہ مسلسل غرباء پر کچھ خرچ کرتے ہیں ، صدقات کی صورت
میں بھی اور ذاتی طور پر اپنے غریب رشتہ داروں کی مدد کے ذریعے بھی ۔ اس کو کہتے ہیں اپنی خوشیوں

آج 10 میں سے 10 باقی