جمعة الوداع کو جمعة الوصال بنادیں رسول کریمﷺ کے وسیلہ ہونے کی حقیقت
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۹
238
خطبه جمعه ۲۰ را پریل ۱۹۹۰ء
جاتی ہے یہ بھی سمجھنا ضروری ہے۔ پس پہلے نمازوں کے لئے وہ ہنڈیا تو بنا ئیں جس ہنڈیا سے ابلنے کی
آواز آئے گی اگر نماز کا بدن ہی قائم نہ ہوا گر پنچ وقتہ نمازوں کی حفاظت نہ ہو تو وہ کون سی ہنڈیا ہے جس
سے ابلنے کی آواز آئے گی ۔ پس آپ کا سینہ تب اس ہنڈیا کی طرح بنے گا جب ہنڈیا موجود ہو گی اور وہ
نمازوں کی ہنڈیا ہے اگر نہیں ہے تو اس کو حاصل کریں اس کے بغیر تو روحانیت کے جوش مارنے کا
سوال نہیں پیدا ہوتا ۔ روحانیت کہاں بٹھا ئیں گے آپ ؟ آنحضرت ﷺ نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ
آپ نمازوں کے برتن میں اپنی محبت کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرتے تھے اور نمازوں میں لپٹی ہوئی
آپ کی روح خدا کے حضور جوش مارتی تھی اور واقعتہ دیکھنے والوں کو یوں آواز آتی تھی جیسے واقعی کوئی
ہنڈیا ابل رہی ہے۔ پھر آپ کے متعلق بیان کیا جاتا ہے۔
صلى الله
حضرت مغیرہ سے روایت ہے کہ آنحضور بعض اوقات نمازوں میں رات کو اتنی دیر تک
کھڑے رہا کرتے تھے کہ آپ کے دونوں پاؤں اور پنڈلیاں تک متورم ہو جایا کرتے تھے۔ یعنی
کھڑے کھڑے سوج جاتے تھے اس بارے میں آپ سے عرض کیا گیا تو آپ نے فرمایا افلا اکون
عبدا شكورا۔ (بخاری کتاب التفسیر حدیث نمبر : ۴۴۵۹) کہ کیا میں اپنے رب کا شکر گزار بندہ نہ بنو۔
مطلب یہ ہے کہ کسی نے تعجب سے کہا ہوگا کہ یا رسول اکرم ﷺ آپ کو کیا ضرورت ہے اتنی لمبی
چوڑی عبادتوں کی آپ گو تو خدامل چکا ہے، آپ تو خدا کے ساتھ رہتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ تبھی تو
مجھ پر دہرا فرض ہے کہ اس پاک ذات کا شکریہ ادا کروں۔ پس ایک عبادت ہوتی ہے حصول کے
لئے ، ایک ہے لقاء کے بعد اپنے محبوب کو راضی رکھنے کے لئے ، ایک گریہ وزاری ہوا کرتی ہے ہجر کی
گریہ وزاری ، اکثر کو تو وہ بھی نصیب نہیں ہے لیکن ہجر کے بعد جب محبوب مل جاتا ہے تو اس کے مل ا
حضور جو انسان بیٹھ کر روتا ہے اور اس سے پیار کی باتیں کرتا ہے، اسے اپنا رکھنے کیلئے اس کی منتیں کرتا
ہے یہ وہ گریہ وزاری تھی جو آنحضرت ﷺ کو نصیب ہوئی تھی ۔ پس عبد شکور بنے کا یہ مطلب ہے کہ تم
ہجر کے واقف لوگ ہو تمہیں کیا پتا کہ لقاء کے رونے کیا ہوا کرتے ہیں۔ جب خدا نصیب ہو جائے تو
کتنے پیار کے ساتھ اس کو اپنا بنائے رکھنا پڑتا ہے اور بار بار عرض کرنی پڑتی ہے کہ تیرا احسان ہے کہ تو
مجھے نصیب ہو گیا ہے ورنہ میں کہاں اس لائق تھا۔
صلى
پھر صاحب لقاء کو ایک مرتبہ اور ایک مقام عطا کیا جاتا ہے جو اسے باقی بندوں سے ممتاز
خطبات طاہر جلد ۹
239
خطبه جمعه ۲۰ اپریل ۱۹۹۰ء
کر دیا کرتا ہے۔ لقاء کے دعویدار دنیا میں بہت ہوں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ لقاء کوئی ایسی چیز نہیں
ہے جو پھر اگر انسان چھپانا چاہے بھی تو چھپ سکے۔ صاحب لقاء وجود میں کچھ علامتیں ظاہر ہوتی ہیں
جو خدا سے تعلق کی علامتیں ہیں ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا اور ابو ہریرہ کی یہ روایت ہے۔
آپ فرماتے ہیں خدا نے فرمایا کہ جس نے میرے ولی سے عداوت و دشمنی کی تو میں اسے
اصلى الله
جنگ کی خبر دیتا ہوں ۔ میرا بندہ نوافل کے ذریعہ میرا ایسا مقرب ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے
لگ جاتا ہوں اور جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو پھر میں اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا
ہے اور اس کی آنکھیں ہو جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے اور اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا
ہے اور اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے (بخاری کتاب الرقاق حدیث نمبر : ۶۰۲۱)
اب کوئی ملاں ہو تو کہے گا نعوذ باللہ من ذالك کیسی گستاخی والی بات ہے۔ خدا پاؤں
بن جاتا ہے۔ لیکن وہی بات ہے جس کو وصل نصیب ہی نہ ہو اس کو کیا پتا کہ وصل کیا ہوتا ہے۔ ہجر میں
بیٹھے اندھیری راتوں میں جو چاہیں آپ تصور کرتے پھریں۔ یہ تو ایک صاحب وصل کی خبر
ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفی علی بتا رہے ہیں ؟ محمد مصطفی ع بتا رہے ہیں جن سے زیادہ خدا سے محبت کے محبت کرنے والا کوئی نہیں تھا
سے زیادہ خدا کے ادب اور احترام کا کوئی تصور بھی نہیں رکھ سکتا۔ آپ کو خدا نے خود بتایا کہ میرا بندہ
جب مجھ سے پیار کرنے لگتا ہے تو مجھے دیکھو کہ میں پھر اس کے مقابل پر کتنا جھکتا ہوں یعنی عجز کا
جن
صلى الله
مضمون اپنی انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔ بندہ جب عاجزی میں کمال اختیار کرتا ہے تو پھر محبوب آقا اپنے
آسمانی آقا کی عاجزی بھی تو دیکھو کہ وہ کیا رنگ اختیار فرماتا ہے۔ کہتا ہے
میں اس سے محبت کرتا ہوں میں اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے۔ اس کی
آنکھیں ہو جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے اور اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے اور اس
کے پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے کچھ مانگے تو ضرور اسے عطا کرتا ہوں
اور اگر وہ میری پناہ کا طلب گار ہو تو ضرور اسے اپنی پناہ میں لے لیتا ہوں ۔
پس یہ ہے لقائے باری تعالیٰ جو ہم نے قرآن اور حضرت محمد مصطفی اللہ سے سیکھی اور جن کا
عرفان پا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان باریک راہوں کو خوب کھول کر ہمارے
سامنے روشن کر دیا ہے۔ پس یہ لقاء ہے جس کا ہمیں طالب ہو جانا چاہئے اور یہ رمضان اگر خدانخواستہ
خطبات طاہر جلد ۹
240
خطبه جمعه ۲۰ را پریل ۱۹۹۰ء
ضائع چلا گیا ہو تو باقی دنوں میں بھی کوشش کرتے رہیں ۔ یہ درست ہے کہ بعض دفعہ بعض علاقوں میں
ہیرے جواہرات یا سونے کی خبر ملتی ہے اور وہ ایک ہی لمحہ ہوا کرتا ہے جو انسان کو امیر بنا دیتا ہے لیکن
اس لمحہ کی تلاش میں کتنے لاکھوں کروڑوں لمحے انسان کو صرف کرنے پڑتے ہیں پس لیلۃ القدر کا ایک
لمحے میں آپ کا پا جانا یہ مطلب نہیں رکھتا کہ آپ صرف اسی لمحے کولیلۃ القدر کے حضور حاضر ہونے کی
کوشش کریں۔ دیکھیں جو سونے کی تلاش کرتے ہیں وہ اپنی زندگیاں گنوا دیتے ہیں۔ پھر ان میں سے
خوش نصیب وہ ہوتے ہیں جنہیں وہ جگہ مل جاتی ہے۔ جہاں سونے کی کانیں ہوتی ہیں جو ہیرے،
جواہر کی تلاش میں رہتے ہیں وہ دن رات سرگرداں رہتے ہیں ۔ مہینوں ،سالوں اپنے صرف کر دیتے
ہیں بعض اپنی ساری دولتیں اس راہ میں لٹا دیتے ہیں پھر بعض کو خوش نصیبی سے وہ ہمیرا میسر بھی آجاتا
ہے جو ان کی دنیا بھی بنا دیتا ہے اور اگر وہ نیکی کی طرف مائل ہوں تو عاقبت بھی بنا سکتا ہے۔ خدا ایک
لعل بے بہا ہے اس کے لئے کم سے کم وہ رجحان تو پیدا کریں جو دنیا والا دنیا کے ہیروں کی محبت میں
پیدا کرتا ہے۔ اگر خدا نخواستہ یہ رمضان بھی خالی گزر جائے تو باقی سارا سال پڑا ہوا ہے۔
اگلی لیلۃ القدر کی تیاری شروع کردیں اس جمعہ کو وداع نہ کہیں بلکہ اس نے جو پاک سبق
آپ کو سکھائے ہیں ان سے چمٹ کر بیٹھ رہیں۔ اپنی عبادتوں کے معیار کو بلند کریں اور خدا سے ہمیشہ
یہ الجی رہیں اور متمنی رہیں اور اس کے در سے امید رکھیں کہ آج نہیں تو کل اس دنیا میں آنکھیں بند
کرنے سے پہلے وہ آپ کو لقاء عطا فرمادے گا۔ احمدی صاحب لقاء بن جائیں تو ساری دنیا ان کے
قدموں کی ٹھوکروں میں پڑی ہو گی ۔ تمام دنیا کے وہ موتی بن جائیں گے ۔ تمام دنیا کے وہ داتا
ہو جائیں گے۔ کیونکہ وہ خدا کے ہوں گے اور خدا کی آواز سے بولنے والے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں
عبادت کا یہ معراج عطا فرمائے۔ (آمین )