سب سے عالیشان وہ دربار ہے جو رات کے وقت لگتا ہے اسے تہجد کا دربار کہا جاتا ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کے بعد بھی الٰہی درباروں کی برکات کو جاری رکھنے کا ذکر فرمایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجوقتہ نمازوں اور نماز جمعہ کی باقاعدگی سے رمضان کی برکتیں ضائع نہیں ہوتیں بلکہ برقرار رہتی ہیں۔ مزید برآں، آپ نے نماز تہجد کو رات کے وقت خدا سے راز و نیاز اور خصوصی ملاقات کا سب سے عالیشان دربار قرار دیا۔ آخر میں آپ نے نصیحت فرمائی کہ ان درباروں میں حاضری کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ انسان ہمیشہ ان روحانی برکات سے فیضیاب ہوتا رہے۔

موضوعات: برکات رمضان، پنجوقتہ نمازیں، نماز جمعہ، نماز تہجد، قرب الٰہی

خطبات طاہر جلد ۹
241
خطبہ جمعہ ۲۷ اپریل ۱۹۹۰ء
سب سے عالیشان وہ دربار ہے جو رات کے وقت لگتا ہے
نامه
اسے تہجد کا دربار کہا جاتا ہے۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۷ را پریل ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد اور تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
وہ ایک مہینہ رمضان کا جو ابھی گزرا ہے وہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے خدا تعالیٰ ہر سال ایک
مہینے کے لئے ایک دربار لگاتا ہے اور بادشاہوں کا بھی یہی طریق ہے کہ وہ کبھی کبھی کچھ دن دربار
لگانے کے لئے مخصوص کر لیا کرتے ہیں۔ وہ لوگ جن کی عام طور پر رسائی نہ ہو وہ دربار میں حاضر ہو کر
اپنی مناجات پیش کرتے ہیں اپنی حاجات پیش کرتے ہیں اور اس طرح ان کی اس دربار تک ایسے
رسائی ہوتی ہے کہ بالعموم خالی ہاتھ نہیں لوٹتے ۔ تو اللہ تعالیٰ کی بھی ایک شان ہے کہ اس نے کئی قسم کے
اپنے دربار جاری فرمائے ہوئے ہیں۔ ایک مہینے کا یہ خصوصی در بار تو اب ختم ہوا لیکن آپ کو یا درکھنا
چاہئے کہ خدا کے ہاں صرف یہ ایک مہینہ ہی دربار لگانے کا نہیں ۔ ایک پانچ وقت کا روزانہ کا دربار بھی
تو لگتا ہے ۔ وہ لوگ جو یہ احساس کرتے ہیں کہ رمضان اپنی برکتیں لے کر چلا گیا ۔ میں ان کو یاد کراتا
ہوں کہ وہ لوگ جو پنچ وقتہ درباروں کی حاضری دینے والے ہیں ان سے رمضان کبھی برکتیں لے کر
نہیں جایا کرتا۔ برکتیں چھوڑ کر جایا کرتا ہے اور ہر دربار میں ان برکتوں کا اعادہ ہوا کرتا ہے۔
پھر اسی طرح ہفت روزہ دربار بھی تو لگتا ہے اور سب سے عالیشان وہ دربار ہے جو محرم راز
لوگوں کا دربار ہے جو رات کے وقت لگتا ہے اسے تہجد کا دربار کہا جاتا ہے۔ جس میں وہ لوگ جو دنیا کی

خطبات طاہر جلد ۹
242
خطبہ جمعہ ۲۷ اپریل ۱۹۹۰ء
نظر سے الگ ہو کر چھپ کر خدا سے ملنا چاہتے ہیں وہ اٹھ کر خدا کے حضور حاضری دیتے ہیں اور
آنحضرت ﷺ نے ہمیں مطلع فرمایا ہے کہ اس وقت کثرت سے فرشتوں کا نزول ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ
سے بندوں کا تعلق قائم کرنے کے لئے ایک خاص نظام جاری رہتا ہے۔ وہی نظام ہے جولیلۃ القدر
کی صورت میں ایک غیر معمولی شان کے ساتھ رمضان کے مہینے میں بھی دوبارہ لگتا ہے لیکن وہ عام
نظام در بار خاص کا جو خاص بندوں کے لئے علیحدہ ملاقاتوں کے لئے لگایا جاتا ہے اس کی ایک اپنی
شان ہے۔ میرا تجربہ ہے کثرت سے ملاقاتوں کا موقع ملتا ہے ۔ بیسیوں ملکوں میں میں پھرا
ہوں ، بیسیوں بڑے بڑے ملکوں کی سینکڑوں جماعتوں سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن کچھ لوگ پھر بھی تشنگی کا
اظہار کرتے ہیں کہ علیحدہ ملاقات کا وقت دیں اور بعض دفعہ اتنا اصرار کرتے ہیں کہ وقت نہ ہوتے
ہوئے بھی وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اللہ کی عجیب شان ہے ، روزانہ علیحدہ ملاقات کا وقت دیتا ہے، اور
آدھی رات کے بعد سے یہ دربار لگ جاتا ہے کہ جس کو جو توفیق ہے وہ حاضر ہو جائے تو میں آپ کو یہ
نصیحت کرتا ہوں کہ اگر رمضان کے دربار کو زندہ رکھنا ہے۔ اس سے فائدے جاری رکھتے ہیں تو ان
درباروں میں حاضری دینا نہ چھوڑیں پھر دیکھیں کہ انشاء اللہ کوئی رمضان بھی آپ سے برکتیں لے کر
نہیں جائے گا بلکہ ساری برکتیں آپ کی جھولی میں ڈالتا چلا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔ (آمین )

آج 10 میں سے 10 باقی