عُسر کے بعد یُسر نصیب ہوتا ہے۔ وہ رستے تلاش کریں جس سے خدا کا پیار حاصل ہو

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الانشراح کی آیات کی روشنی میں عسر کے بعد یسر اور عبادت کے اعلیٰ روحانی و اخلاقی مقاصد بیان فرمائے۔ آپ نے واضح کیا کہ سچی عبادت وہی ہے جو خلوص اور محبت الٰہی کے تحت کی جائے، جس کے نتیجے میں عبادت میں لذت حاصل ہو اور انسان کے اخلاق میں پاکیزہ تبدیلی واقع ہو۔ نیز حضور رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیموں کی طرف سے نماز اور عبادت کے قیام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور خدا کی محبت حاصل کرنے کے راستے تلاش کرنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: سورۃ الانشراح، حقیقت عبادت، محبت الٰہی، اخلاقی تبدیلی، جماعت احمدیہ

خطبات طاہر جلد ۹
243
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
سر کے بعد یسر نصیب ہوتا ہے۔
وہ رستے تلاش کریں جس سے خدا کا پیار حاصل ہو۔
( خطبه جمعه فرموده ۴ مئی ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں :
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا فَإِذَا فَرَغْتَ
فَانْصَبْ وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبُ ۔ (الم نشرح : ۶ تا ۹ )
پھر فرمایا :
یہ آیات کریمہ جو میں نے تلاوت کی ہیں ، ان میں بہت سے دائمی ، غیر مبدل اصول
بیان فرمائے گئے ہیں اور بعض ایسے قوانین قدرت کا بھی ذکر ہے جن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی
اسی طرح قوموں کی زندگی اور موت، ترقی اور زوال کے اسباب کی طرف بھی ان مختصر آیات
میں اشارہ ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو بڑے بڑے منصوبے بناتے ہیں اور بعض انتظامات
چلاتے ہیں ، ان کے لئے بھی اس میں ایک گہری نصیحت ہے۔
ان آیات کا ترجمہ اگر چہ بالکل سادہ اور واضح ہے مگر پھر بھی ممکن ہے کہ بعض دوست
آپ میں سے نہ جانتے ہوں اس لئے میں سادہ الفاظ میں ان کا ترجمہ کرتا ہوں۔
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا یقیناً تنگی کے ساتھ آسائش بھی ہے۔ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
یقیناً تنگی کے ساتھ آسائش بھی ہے یا محنت اور مشقت کے ساتھ آسائش بھی ہے ۔

خطبات طاہر جلد ۹
244
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ پس جب تو فارغ ہو جائے تو خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے کھڑا
ہو جایا کر۔ وَإِلى رَبِّكَ فَارْغَبْ پھر اپنے رب کی طرف ہی رغبت کر۔ ان آیات پر میں نے
پاکستان میں بعض خطبات میں روشنی ڈالی تھی ۔ ان تمام باتوں کو دہرانا آج مقصود نہیں ہے بلکہ ایک دو
زائد باتوں کی طرف اشارہ کرنا ہے۔
صلى الله
صلى الله
ایک بات تو یہ ہے کہ فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ میں ایک مضمون میں پہلے بیان
ہ یہ تھا کہ آنحضرت ﷺ کے لئے خدا تعالیٰ کے ذکر میں اور خدا تعالیٰ کی عبادت میں کر چکا ہوں وہ یہ تھا کہ آ
تکلیف نہیں تھی بلکہ راحت تھی اور دنیا کے کاموں میں یا دین کے وہ کام جو براہ راست عبادت سے
تعلق نہیں رکھتے اور دوسری مصروفیات میں انسان کو الجھائے رکھتے ہیں ان کاموں میں وہ لذت
نہیں تھی جو لذت عبادت میں تھی ۔ تو جس طرح عُسر کایسر سے مقابلہ ہوتا ہے، عُسر اگر محنت اور
مشقت اور تنگی کو ور تنگی کو کہتے ہیں تو سر آسائش کو، آرام کو سکینت کو کہتے ہیں ۔ تو آنحضرت ﷺ کے لئے
دن کے کاموں میں ہر چند کہ وہ دین کے ہی کام تھے اور خدا کی عبادت میں وہی نسبت تھی جو عسر کو پیسر
سے ہوتی ہے ۔ چنانچہ فرمایا فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ جب تو دین کے کاموں سے جو دن کو
در پیش ہوتے ہیں لیکن براہ راست عبادت سے تعلق نہیں رکھتے ، ان سے فارغ ہو جایا کرے تو پھر اپنی
مرضی سے تیرا حق ہے کہ کچھ آرام بھی کرلے اور وہ آرام یہ ہے کہ وَ إِلَى رَبِّكَ فَارْغَبُ اپنے
رب کی طرف رغبت کر اور خدا کی یاد سے لذت پا۔ یہ وہ مقام ہے جو ابتداء میں نصیب ہونا تو درکنار
انسان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا کیونکہ بہت سے عبادت کر نیوالوں کے لئے ”نصب“ کا مقام تو رہتا
ہے ۔ ”نصب“ کی منزل پہ آکر وہ کھڑے ہو جاتے ہیں اور رغبت کی منزل ان کو نصیب نہیں
ہوتی ۔ اس لئے وہ بڑی الجھنوں کا شکار رہتے ہیں ۔ وہ کہتے چلے جاتے ہیں کہ ہم نے تو عبادت کی
ہمیں مزا نہیں آیا۔ اس مزے سے پہلے وہ اندرونی نفسیاتی رحجان پیدا کرنا ضروری ہے جو محبت کے
نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ جب تک عبادت کے اندر محبت کی روح نہ پائی جائے اس وقت تک
نہ رغبت کا مضمون سمجھ آ سکتا ہے نہ رغبت نصیب ہو سکتی ہے۔ پس اس آیت کریمہ اس آیت کریمہ میں جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے، معانی کے سمندر ہیں اور بہت سی نصیحتیں ہیں، بہت سے قوانین قدرت کے راز ہیں جن
سے پردے اٹھائے گئے ہیں ۔

خطبات طاہر جلد ۹
245
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا کو اگر سائنسی زبان
میں آپ ڈھالنے کی کوشش کریں تو سائنس کا یہ مشہور محاورہ کہ:
ہے یہ و
ہے وہ Output ہے کہ جو Output is never greater than input۔
Input سے زیادہ کبھی نہیں ہو سکتی اور اس کا لازمی انحصار Input پر ہے۔ Input انرجی
Feed کرنے کا نام ہے۔ کسی کام کو حاصل کرنے کے لئے آپ جو قوت خرچ کرتے ہیں اس کو
Input کہتے ہیں اور اس کام کے نتیجے کو Output کہتے ہیں۔ تو سائنس کے اس سادہ سے فقرے
میں بہت گہرا قانون قدرت کا ایک راز بیان ہوا ہے۔ جس سے مغربی قوموں نے بے انتہا فائدے
اٹھائے ہیں ۔ گھر بیٹھے جنتر منتر سے کچھ نصیب نہیں ہوگا یہ پیغام ہے۔ جو کچھ تمہیں نصیب ہوتا ہے
تمہاری محنت سے نصیب ہوتا ہے اور یہ بھی یاد رکھو کہ جو نصیب ہوتا ہے وہ محنت کے مقابل پر کم ہوتا
یہ قانون ہے ناس قانون کو جب ہم مذہبی رنگ میں سمجھتے ہیں تو بالکل ایک نیا مضمون : مون پیدا ہو جاتا
ہے۔ قرآن کریم بتاتا ہے کہ Input کے سوا تمہیں راحت نصیب نہیں ہو سکتی لیکن خدا کی راہ میں تم جتنی
Input کرتے ہو اس سے بہت زیادہ راحت نصیب ہوگی۔ یہاں سائنس کا وہ ابتدائی قانون صرف عمل پیرا
نہیں رہتا بلکہ ایک قدم اور آگے یہ مضمون بڑھ جاتا ہے وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
(النجم:۴۰) تو اپنی جگہ قائم ہے، کسی انسان کو بغیر محنت کے نہیں ملے گا۔ مگر جب Input
خدا کے لئے کی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنا حصہ بیچ میں ڈال دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں پھر
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَ إِلَى رَبِّكَ فَارْغَبُ کا مضمون شروع ہو جاتا ہے۔ جب
تو خدا کی راہ میں محنت کرے گا تو پھر رغبتوں کالا متناہی سلسلہ ہے۔ ایک ایسا سلسلہ ہے جو نہ ختم ہونے والا ہے اور وہ
اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں جس کے لئے وہ جتنا چاہے بڑھاتا چلا جاتا ہے۔
پس حقیقت میں دنیا کے قوانین پر ہی قدم رکھتے ہوئے روحانیت کے قوانین تک رسائی ہوتی ہے۔
یہ خیال کر لینا کہ ہم دنیاوی قانون سے بالا ہیں یہ درست نہیں ہے۔ پہلے مادی قوانین جو قدرت کے قوانین ہیں
اور خدا ہی نے بنائے ہیں ان پر عمل کرنا سیکھیں، ان کی حقیقتوں کو سمجھیں ، ان حقیقتوں کو سمجھ کر ان کے مطابق
اپنے زندگی کے منصوبے ڈھالیں اور منتیں کریں۔ پھر یاد رکھیں کہ آپ اس مقام پر فائز ہو چکے
ہیں جہاں اب دین میں آپ جب وہی راہ اختیار کریں گے تو ایک بالائی منزل تعمیر ہوگی اور وہ قانون

خطبات طاہر جلد ۹
246
خطبه جمعه ۴ امتی ۱۹۹۰ء
قدرت ان نتائج کے مقابل پر کوتاہ رہ جائے گا جو آپ کو نصیب ہوں گے۔ قوانین قدرت تو یہ بتاتے
ہیں کہ آپ کی محنت کا زیادہ سے زیادہ برابر نتیجہ نکل سکتا ہے۔ لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جہاں تک ہم نے
ملاحظہ کیا ہے محنت کا برابر نتیجہ بھی نہیں نکلا کرتا۔ کیونکہ محنت میں کچھ حصہ ضیاع کا ہو جاتا ہے۔ کچھ
چیزیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ مثلاً جب آپ موٹر میں پٹرول ڈالتے ہیں تو اگر چہ اس کی طاقت کا ایک بڑا
حصہ پہیوں کو چلانے میں کام آتا ہے اور دیگر بجلی کے کل پرزوں کو چلانے میں کام آتا ہے ۔ لیکن
فریکشن (Friction) کے نتیجے میں اور کچھ مشین کی خرابی کے نتیجے میں مشین میں یہ صلاحیت نہیں
ہوتی کہ تمام طاقت کو وہاں منتقل کر سکے جہاں منتقل کرنا مقصود تھا ایک حصہ اس کا ضائع چلا جاتا
ہے۔ اسی لئے آپ اگر سائنسی محاوروں سے واقف ہوں تو آپ مشینوں کے متعلق یہ بھی لکھا ہوا پائیں
گے کہ اس کی Efficiency ستر فیصدی ہے۔ اسی فیصدی ہے ، نوے فیصدی ہے، آج تک کوئی کار
ایسی ایجاد نہیں ہوئی ، کوئی بھی مشین دنیا میں ایسی ایجاد نہیں ہوئی جو سو فیصدی امانت کے ساتھ آپ کی
طاقت کا پھل آپ کو عطا کر دے۔ پس وہ جو درمیان میں Friction ہے وہ دراصل مشین کی خیانت
ہے۔ وہ کچھ حصہ اپنے لئے رکھ لیتی ہے کچھ ضائع کر دیتی ہے۔ پس اس میں ہمیں ایک اور نکتہ بھی ہاتھ
آیا کہ جتنا خدا کی راہ میں کوئی امین ہوگا اتنا ہی اس کی محنتوں کو بہتر پھل لگیں گے اور جتنا امانت
میں خیانت کرنے والا ہوگا اتنا ہی اس کی محنت کے پھلوں میں کمی آتی چلی جائے گی۔ اب بظاہر دو
عبادت کرنے والے ایک رات جاگ کر خدا کی راہ میں کھڑے رہتے ہیں ۔ لیلۃ القدر میں یعنی
لیلۃ القدر کی رات سمجھتے ہوئے ۲۷ / رمضان کو مثلاً بعض ایسے لوگ بھی عبادت کے لئے حاضر ہو
جاتے ہیں جن کو عام وقتوں میں پانچ وقت نمازوں کی بھی توفیق نہیں ہوتی لیکن بہر حال ایک جذبہ
ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شاید اس گھڑی کا کوئی ایسالحہ ہمیں نصیب ہو جائے کہ ہماری زندگی کی ساری
کوتا ہیاں دھل جائیں اور اللہ تعالیٰ مغفرت کا سلوک فرماتے ہوئے ہمیں دونوں جہان کی نعمتوں سے
نوازے۔ اس نیک تمنا پہ تو کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ بھی کھڑے رہتے ہیں اور ایک ایسا آدمی بھی کھڑا
رہتا ہے جس کا دل عبادت میں رہتا ہے جو ہمیشہ خدا کی محبت کی تلاش میں رہتا ہے۔ ان دونوں کا
ظاہر ایک ہی ہے ، ایک جیسا ہی وقت ہے لیکن واقعہ ان کی عبادت کی کیا کیفیت ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ
کے سوا کوئی سمجھ نہیں سکتا لیکن دنیا کے اندازوں کے مطابق ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ بعض لوگ اس قسم

خطبات طاہر جلد ۹
247
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
کے ہوں گے اور بعض لوگ اس قسم کے ہوں گے۔ کچھ ایسے بھی ہوں گے جو کھڑے رہتے ہیں۔ ان کو
تکلیف محسوس ہوتی ہے بار بار دل اکتا جاتا ہے، تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں، محنت کرتے ہیں، کوشش
کرتے ہیں کہ ہم کھڑے رہیں اور خدا کو یاد کریں لیکن دوسرے تصورات ، دوسرے خیالات ، فکریں،
آرزوئیں ان کا دامن تھامتی ہیں اور دعا کرتے کرتے ان کی توجہ بکھر کر ادھر ادھر چلی جاتی ہے اور خدا
سے ہٹ جاتی ہے۔ کچھ ایسے ہیں جن کی عبادت کا اکثر حصہ اسی کیفیت میں گزرتا ہے۔ کچھ ایسے ہیں
جن کی عبادت کا نسبتاً کم حصہ اس کیفیت میں گزرتا ہے۔ کچھ ایسے ہیں جن کی عبادت پر خدا کی یاد کا ،
خدا کی محبت کا غلبہ رہتا ہے۔ کچھ ایسے ہیں جن کی عبادت پر دنیا کی محبتوں کا غلبہ رہتا ہے اور خدا کی
محبت کی جھلکیاں کہیں کہیں ان کی دکھائی دیتی ہیں۔
تو یہ فرق ہے امین اور غیر امین میں جو خدا کی طرف سے اس کی عبادت کا امین ہو وہ تمام تر
تو جہات کو خدا کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں اس کی Output بہت زیادہ ہوتی
ہے۔ بنسبت ایسے شخص کے یعنی Input گو برابر ہوگی لیکن Output زیادہ ہوتی
ہے۔Input Inpi سے مراد ہے جو اس نے محنت کی۔ دونوں محنتیں کر رہے ہیں لیکن ایک کی محنت ضائع
جا رہی ہے چونکہ وہ امین نہیں ہے وہ اچھی قسم کی مشین نہیں ہے اس لئے مقصد پر خرچ کرنے کی بجائے
وہ طاقت کو دائیں بائیں خرچ کر رہا ہے اور ایک شخص جواللہ وقف ہے اور خدا کی راہ میں ایسا امین ہے
کہ وہ تمام طاقتیں خالصہ خدا کے لئے خرچ کر رہا ہوتا ہے وہ مقام محمد یت پر فائز ہے۔ پس ادنی مقام
سے لے کر مقام محمدیت تک لاکھوں کروڑوں دیگر مراتب اور منازل ہیں۔ جن میں سے گزرتے
رہنے کا نام ہی دراصل سلوک ہے۔ یعنی خدا کی راہ میں قدم بڑھانا۔ کوشش کرتے چلے جانا تو
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًانَ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا کے ساتھ جب یہ فرمایا:
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَ إِلَى رَبِّكَ فَارْغَب تو یہ سبق دیا کہ دنیا میں تم جو محنتیں
کرتے ہو ان کا تو تمہیں برابر نتیجہ ملے گا ۔ لیکن ہم تمہیں ایک اور سلوک کا اور محنت کا راستہ بتاتے ہیں
جہاں اجر لا متناہی ہو جاتا ہے ۔ چنانچہ لامتناہی اجر کا مضمون قرآن کریم میں ہمیشہ ایمان اور عمل صالح
کے ساتھ منسلک پایا جاتا ہے۔ دنیا کے کسی قانون کے متعلق خدا تعالیٰ نے غیر مـمـنـون اجر کا کوئی
ذکر نہیں فرمایا ۔ پس اس پہلو سے جماعت احمد یہ کو اپنی محنتوں کو زیادہ سے زیادہ ان راہوں میں

خطبات طاہر جلد ۹
248
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
استعمال کرنا چاہئے جو راہیں لامتناہی اجر کی طرف لے کر جاتی ہیں اور ان محنتوں پر نگر ان رہنا چاہئے
کہ جن مقاصد کی خاطر ہم کام کر رہے ہیں۔ ہمارا وقت ، اور ہماری توانائی انہیں مقاصد پر خرچ ہو
رہے ہیں اور ادھر ادھر بکھر نہیں جاتے اور ہمارے نفسانی خیالات اور دل کی بے ایمانیاں ان نیک
کوششوں کو ضائع نہیں کر دیتیں ۔ یہ وہ فرق ہے جو عبادت اور عبادت میں پیدا ہوتا ہے اور اسی کے
نتیجے میں پھر Output کا فیصلہ ہوتا ہے کہ کسی کو کیا ملے گا۔ پس جماعت احمد یہ ایک عارفانہ جماعت
ہے یہ کوئی مولویوں کی جماعت نہیں ہے۔ جس نے ظاہری طور پر وضو کی بعض شرطیں ادا کر دیں اور نماز
کے لئے کھڑا ہو کر ایک قسم کی مصنوعی سی نماز پڑھ لی جو زبان سے ادا کی جاتی ہے۔ بلکہ جماعت احمد یہ
چونکہ عرفان پر مبنی جماعت ہے اس لئے جماعت احمدیہ کی نمازوں میں دل کا شامل ہونا بلکہ مسلسل دل
کا عبادت میں شامل رہنا ضروری ہے۔ جہاں آپ دل اُچٹتا دیکھیں گے وہیں سمجھ لیں کہ عبادت میں
کچھ خیانت ہوگئی ہے اور وہاں پھر استغفار کا مضمون شروع ہو جاتا ہے۔
اور اس کا فیصلہ کیسے ہو کہ ہم عبادت میں امانت کا حق ادا کرنے والے ہیں یا اس پہلو
سے کوتا ہیاں ہو رہی ہیں ۔ اس کا ایک آسان گر خدا تعالیٰ نے انہیں آیات کریمہ میں آخر پر
فَارْغَبُ کے لفظ سے بتا دیا کہ وہ عبادت جس میں تم لذت محسوس کرنے لگو گے یقین کرو کہ وہ
عبادت درست تھی اور اس عبادت میں تم نے اپنی محنت کو ضائع نہیں کیا اور صحیح رستے پر خرچ
کیا ۔ جو عبادت جس حد تک لذت سے محروم رہتی ہے اس میں رغبت کا پہلو پیدا نہیں ہوتا ، اسی
صلى الله حد تک تم نے امانت کا حق ادا نہیں کیا۔ پس آنحضرت ﷺ کو چونکہ امین مقرر فرمایا گیا تھا اور عليه
تمام امانت داروں سے بڑھ کر آپ امین تھے اس لئے آپ کی عبادت کا لازمی نتیجہ یہ نکالا ہے
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَ إِلَى رَبِّكَ فَارْ غَبْ خدا کی طرف آپ کے مائل
ہونے کا نام ہی رغبت ہے اور کوئی مضمون بیچ میں پیدا ہی نہیں ہوتا ۔ جب بھی آپ کھڑے ہوں گے
رغبت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جب بھی عبادت کریں گے رغبت کے ساتھ کریں گے ۔ پس
رغبت کے ساتھ عبادت اس لئے ضروری ہے کہ فَانْصَب کا نتیجہ یہ ہے ورنہ
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا کا مضمون نہیں بنتا۔
عُسر کے بعد ٹیسر نصیب ہونا چاہئے اگر عبادت کی سختیاں انسان جھیلتا ہے اور لذت

خطبات طاہر جلد ۹
249
خطبه جمعه ۴ امتی ۱۹۹۰ء
سے محروم رہتا ہے تو پھر سختیاں ہی حصے میں آئیں گے اور لذت سے محرومی بتاتی ہے کہ ٹیسر کی
کوئی منزل اس کو نصیب نہیں ہوئی۔ پس شروع میں جب آپ اس مضمون کو پڑھتے ہیں
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا تو عبادت کا مضمون بھی خوب
واضح ہو جاتا ہے اور ہر انسان کو اللہ تعالیٰ اپنی عبادت کی پہچان کا ایک ذریعہ عطا فرما دیتا ہے۔ اپنے
مقام اور مرتبے کی پہچان کا اور یہ وہ ایسا راز ہے جو خدا اور بندے کے درمیان رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جانتا
ہے کہ کس کی عبادت کس حد تک مقبول ہے۔ کسی حد تک کسی بندے کو رغبت نصیب ہوئی یا وہ بندہ جانتا
ہے اگر وہ جاننا چاہے۔ لیکن بدنصیبی یہ ہے کہ اکثر انسان ایک غفلت کی حالت میں زندگی گزار دیتے
ہیں اور اگر وہ جاننا چاہیں بھی تو اس لئے جاننا نصیب نہیں ہوتا کہ ان کی آنکھوں پر غفلت کے پردے
ہوتے ہیں اور نہیں پتہ کہ کیسے جانا جا سکتا ہے۔ اس لئے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس عبادت میں سے گزر کر
جب ہم واپس آتے ہیں تو ہم پہلے سے بہتر بن چکے ہوتے ہیں۔ لیکن اس بات کی پہچان کے اور بھی
پہلو ہیں کہ عبادت نے ان میں کوئی فرق ڈالا یا نہیں ڈالا ۔
جب میں یوگنڈا سفر پر تھا وہاں میں نے عیسائیوں اور مسلمانوں کے ایک مشترکہ اجتماع
سے خطاب کرتے ہوئے ان کے سامنے اس بات کو کھولا تو بہت سے وہاں کے جو معززین تھے انہوں
نے بعد میں اس بات میں بہت ہی گہری دلچسپی لی۔ موقعہ یہ تھا کہ ہم وہاں ایک مسجد کے افتتاح کے
لئے اکٹھے ہوئے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ جب بھی کوئی عبادت کرنے والا مسجد جاتا ہے یا
گر جے جاتا ہے یا جو بھی اس کے عبادت گھر کا نام ہے وہاں جاتا ہے تو جس حالت میں جاتا ہے اگر
ویسا ہی واپس آجاتا ہے تو پھر اس کا آنا جانا محض ایک وقت کا ضیاع ہے۔ ایک حرکت ہے جس کا نتیجہ
کوئی نہیں۔ اگر آپ کسی کپڑے کو کسی رنگ میں بھگوئیں اور باہر نکالیں تو وہ سارا رنگ پیچھے چھوڑ آئے تو
ایسے کپڑے کو رنگ دینا بالکل ایک مسخرانہ بات ہوگی ۔ جو کپڑا رنگ قبول ہی نہیں کرتا اس غریب کو بار
بارغو طے دینے کا فائدہ کیا ؟ اس لئے رنگ کے فن کے جو بھی واقف ہوتے ہیں وہ کپڑے کو پہلے تھوڑا
سا بھگو کے دیکھتے ہیں اگر وہ رنگ کو قبول نہ کرے تو پھر یہ توجہ کرتے ہیں کہ کیوں رنگ کو قبول نہیں
کر رہا۔ پھر ان داغوں کو دور کرتے ہیں ان کو بعض ایسے تیزابوں سے گزارتے ہیں جن کے نتیجے میں
وہ رنگ کو قبول نہ کرنے والی جو بعض بدیاں یا بعض دھبے ان پر پیدا ہو چکے ہوتے ہیں ان کو وہ کاٹتے

خطبات طاہر جلد ۹
250
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
ہیں اور صاف کر کے پھر جب ڈبوتے ہیں تو وہ رنگ قبول کر لیتا ہے۔ تو ہر شخص جو عبادت کے لئے
کہیں جاتا ہے وہ جب واپس آتا ہے تو اس میں کچھ تبدیلی ہونی چاہئے۔ یعنی جب وہ خدا سے
ملاقات کر کے آئے واپس آکے ویسے کا ویسا رہے تو یہ عجیب سی بات ہے۔ کم سے کم اتنا ہی کرے کہ
جب ملاقات کر کے آئے تو محسوس کرے کہ میں کسی بڑے گھر سے واپس آیا ہوں اور کچھ دیر اپنی
عادات میں کچھ پاک تبدیلیاں پیدا کرے۔ جب کسی کو کوئی منصب نصیب ہوتا ہے تو اس کے اردگرد
کے لوگ بھی اس ذمہ داری کو محسوس کرنے لگ جاتے ہیں کچھ فرق محسوس کرتے ہیں۔
پس عبادت کا ایک عام نتیجہ نکلتا رہنا چاہئے کہ عبادت کرنے والا زیادہ سے زیادہ خدائی
رنگ اختیار کرتا چلا جائے اور یہ شعور اس میں پیدا ہوتا چلا جائے کہ چونکہ میں عبادت کرنے والا ہوں
اس لئے عام انسانوں سے بڑھ کر مجھ پر ذمہ داریاں ہیں ۔ عام انسانوں سے بڑھ کر مجھے باوقار ہونا
چاہئے اور میری عادات اور خصلتوں میں کچھ خدا کے رنگ چڑھنے چاہئیں اگر وہ رنگ نہیں چڑھتے ۔
اگر وہ بنی نوع انسان سے جیسے پہلے بدسلوکی کیا کرتا تھا ویسے ہی بدسلوکی کرتا چلا جاتا ہے۔ اگر وہ ویسے
ہی لوگوں کے اموال کھا : اموال کھاتا ہے، اگر ویسے ہی وہ غریبوں پر ظلم کرتا ہے، اگر ویسے ہی بد دیانتی سے پیش
آتا ہے، ویسے ہی ترش روئی سے پیش آتا ہے، اپنے اہل و عیال کے حقوق ادا نہیں کرتا ، ان سے نرمی کا
سلوک نہیں کرتا یا بیوی ہے تو اپنے خاوند کے حقوق ادا نہیں کرتی، بچوں کے ساتھ حسن خلق کا مظاہرہ
نہیں کیا جاتا ، رشتے داروں کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے، بدمعا لگی کی جاتی ہے۔ یعنی یہ سارے
معاملات اور اس قسم کے بہت سے ہیں جن میں روزانہ سچی عبادت کے نتیجے میں کچھ نہ کچھ فرق ہونا
چاہئے۔ یہ ناممکن ہے کہ عبادت سچی ہو اور ان تمام امور میں جن کا میں نے ذکر کیا ہے بلکہ انسانی
زندگی کے ہر شعبے میں کوئی نہ کوئی پاک تبدیلی نہ پیدا ہونی شروع ہو جائے۔ پس جب نہیں ہوتی تو
آپ کے دل میں سوال اٹھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا تھا کہ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراعُر
کے بعد پیر نصیب ہوا کرتا ہے۔ میرے حصے میں تو صرف عُسر ہی آرہا ہے۔ میں تو پانچ وقت وضو کرتا
ہوں ، محنت کرتا ہوں ، مسجد کے چکر لگاتا ہوں یا گھر میں ٹکریں مارتا ہوں اور کچھ تکلیف اٹھاتا ہوں مگر وہ
یسر کہاں چلا گیا جس کو خدا رغبت فرماتا ہے مجھے تو وہ نصیب نہیں ہوئی اور میرے اندر وہ تبدیلیاں
پیدا نہیں ہوئیں جن کے نتیجہ میں خلق خدا سمجھے کہ یہ خدا والا انسان ہے۔ اس سے روز مرہ ہر شخص اپنی اپنی

خطبات طاہر جلد ۹
251
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
توفیق اور حیثیت کے مطابق اپنی عبادت کی قدر پہچان سکتا ہے لیکن کتنے ہیں جو ایسا کرتے
ہیں۔ جماعت احمدیہ میں چونکہ آج کل میں عبادت کے مضمون پر زور دے رہا ہوں اور بار بار سمجھا
رہا ہوں کہ جب تک ہم عبادت پر قائم نسلیں پیچھے نہیں چھوڑیں گے ہم اپنے حق کو ادا کرنے والے
نہیں ہوں گے اس لئے اس مضمون کی طرف میں خصوصیت سے توجہ دلا رہا ہوں ۔
پہلا کام تو وہ تھا جس کے متعلق ے متعلق مجالس خدام الاحمدیہ ، انصار الله ، بلجنات نے محنت ، شروع
کر دی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ ساری دنیا سے کثرت سے ایسی رپورٹیں آرہی ہیں کہ مختلف
ممالک کے صدران لجنہ ، خدام الاحمدیہ ، انصار اللہ اپنے اپنے دائرے میں منصوبے بنارہے
ہیں لٹریچر تیار کر رہے ہیں، آڈیو ویڈیو سے مدد لے رہے ہیں، گھر گھر بچوں تک پہنچ کر ان کے جائزے
لئے جارہے ہیں اور جہاں ان باتوں سے بڑے محروم ہیں ان کے جائزے لئے جارہے ہیں۔ ساری
جماعت میں بیداری کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ کہنا درست نہیں کہ ساری جماعت بیدار ہو چکی ہے کیونکہ
بیداری ہوتے ہوتے بھی وقت لگا کرتے ہیں۔ جب پہلے شفق کی پو پھوٹتی ہے تو کون سی سب دنیا ایک
دم اٹھ جایا کرتی ہے۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو پھر نو ، دس بجے ہی اٹھتے ہیں اور بعض بے چارے تو
گیارہ ، بارہ بجے تک پڑے رہتے ہیں سورج سر پر چڑھ آتا ہے اور وہ اپنی غفلتوں وں میں پڑے رہتے
ہیں ۔ تو ایسے بھی ہوں گے لیکن جب عموماً بیداری شروع ہو جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ صبح ہوگئی ہے تو
میں اس صبح کے آثار دیکھ رہا ہوں جو ہر طرف خدا تعالیٰ کے فضل سے پھیلتی چلی جارہی ہے اور جماعت
احمد یہ میں تنظیمی لحاظ سے یہ احساس بیدار ہو رہا ہے کہ ہمارے مقاصد میں اول مقصد عبادت گزار
بندے پیدا کرنا ہے اور اس پہلو سے جو لوازمات ہیں ان کی طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے ۔ نماز کے
آداب سکھانے چاہئیں، نماز کی عبارت یاد کروانی چاہئے ۔ اس کے معانی سمجھانے چاہئیں چنانچہ اللہ
کے فضل سے اس طرف سے کوششیں شروع ہیں۔ لیکن ایک حصہ وہ بھی ہے جو عبادت پر قائم ہے اور
باقیوں کے مقابل پر بالعموم جماعت احمدیہ کو ایک عددی اکثریت حاصل ہے یا تناسبی اکثریت حاصل
ہے۔ نسبت کے لحاظ سے جماعت احمد یہ میں خدا کے فضل سے زیادہ نماز پڑھنے والے ہیں لیکن وہ جو
نماز پڑھنے والے ہیں ان کو کیسی نماز پڑھنی چاہئے یہ بھی تو ہمیں سمجھانا چاہئے۔ اس کے بعد کے
جو وسیع مراتب ہیں اور بڑے بڑے مقامات ہیں وہ تو بعد میں آئیں گے لیکن اس سمت میں درست

خطبات طاہر جلد ۹
252
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
حرکت ہونا ضروری ہے۔ پس ان دو پہلوؤں سے اپنی نمازوں کو جانچیں اور یہ دونوں پہلو خدا تعالیٰ
نے بیان فرمائے ہیں اور کھول کر بیان فرمائے ہیں۔
آپ کی نماز ایک محنت ہے۔ اس محنت کے نتیجے میں آپ کو ٹیسر نصیب ہونا چاہئے اور ٹیسر
انسانی اخلاق کا سر بھی ہے۔ آپ کے اندر جو تیزی اور ترشی پائی جاتی ہے وہ سر ہے۔ اس کے مقابل
پر جب اخلاق درست ہو جائیں اور مزاج کا میزان درست ہو جائے۔ مزاج اعتدال پر آجائے تو
آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ پہلے کی نسبت زیادہ ہلکے پھلکے وجود بن گئے ہیں تو عام پہچان عبادت
کی مقبولیت کی یہ ہے کہ آپ کے اندر ایسی پاک اخلاقی تبدیلیاں پیدا ہوں کہ آپ زیادہ اعلیٰ درجے
کے انسان بننا شروع ہو جائیں اور اس پاک تبدیلی کو اپنی ذات میں محسوس کرنے لگیں اگر ایسا نہیں
کریں گے تو آپ کی عبادت صرف محنت ہے اور اس کا پھل آپ کو نصیب نہیں ہورہا۔ دوسرا یہ کہ
عبادت میں اگر پہلے لذت نہیں تو لذت کی کچھ جھلکیاں آنی شروع ہو جائیں ۔ جس کا مطلب یہ ہے
کہ آپ نے عبادت کے ایک حصے کا حق ادا کیا۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ امین ہیں تو خدا سب سے بڑھ کر
امین ہے۔ یہ ناممکن ہے کہ آپ خدا کی خاطر عسر اختیار کریں اور امانت کا حق ادا کر رہے ہوں ۔ جتنی یہ
محنت کر رہے ہیں خدا کی خاطر اس کی جانب کر رہے ہوں اخلاص کے ساتھ اس کی طرف رخ کرتے
ہوئے کر رہے ہوں اور آپ کو یسر نصیب نہ ہو آپ کو آسانی بھی نہ ملے، یہ ناممکن ہے۔ وہی خدا جو
حضرت محمد مصطفی علی کا خدا تھا وہی آپ کا خدا ہے جس نے ان کی عبادت کے متعلق فرمایا ۔
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَ إِلَى رَبِّكَ فَارْغَبُ تو جب خدا کی راہ میں کھڑا ہوگا
صلى الله
تو ہمیشہ رغبت پائے گا۔ ایک لمحہ بھی تجھے ایسا نصیب نہیں ہوگا کہ جو رغبت سے عاری ہو۔
پس اسی خدا نے آپ سے بھی سلوک فرمانا ہے اس لئے اپنی رغبتوں کو کسوٹی بنالیں یہ جانچنے
کی کہ کس حد تک آپ خدا کی عبادت کے حق ادا کر رہے ہیں۔ اس پہلو سے پھر آئندہ نسلوں کو بھی
سمجھانا شروع کریں اپنے گردو پیش کو سمجھانا شروع کریں اور اگر کچھ پیش نہ جائے ، کچھ سمجھ نہ آئے تو
اس کا جیسا کہ میں نے علاج بتایا تھا وہ بھی لفظ رغبت میں رکھا گیا ہے۔ دل کو ٹولیں آپ کے اندر
محبت کی کمی ہے۔ محبت کے بغیر رغبت نصیب نہیں ہو سکتی ۔ جو شخص اپنے دنیاوی محبوب سے ملنے کیلئے
محنت کرتا ہے اس کے لئے یہ وقت کہ آج سردی کی کڑی رات ہے یا گرمی کی کڑی رات ہے، یہ محبوب

خطبات طاہر جلد ۹
253
خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۹۰ء
سے ملنے کی لذت میں کمی نہیں پیدا کر سکتی۔ یہ دقتیں اپنی جگہ ہوں گی لیکن جس کو سچا پیار ہو گا اس کو اپنے
محبوب سے چاہے وہ گرمی کی تپش میں ملاقات ہو یا سردی کی انتہاء میں ملاقات ہو، لاز ما لذت ملے گی
اور اس کے لئے پھر لوگ بڑی بڑی محنتیں بھی کرتے ہیں ۔ راتیں جاگ کر گزارتے ہیں ، کئی جو صبح دیر
سے اٹھنے والے ہیں ایسے بھی ہیں جو عبادت کی بجائے دنیاوی محبوبوں کے لئے جاگ کے راتیں گزار
رہے ہوتے ہیں ، صبح پھر وقت پر اٹھا نہیں جاتا لیکن لذت تو ملتی ہے۔ کم سے کم وہ امین ہیں ، دنیاوی
محبتوں کے ضرور امین ہیں تو آپ خدا کی محبتوں کے امین بنے بغیر کیسے لذت حاصل کر لیں گے۔
پس وہ امانت کا حق یہی ہے کہ آپ اس سے پیار کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں اور اگر نہیں
ہے تو فکر کریں اور وہ رستے تلاش کریں جن سے خدا تعالیٰ کا پیار پیدا ہوتا ہے۔ جیسا کہ میں پہلے اس
مضمون پر روشنی ڈال چکا ہوں ، صرف بیداری اور شعور کی ضرورت ہے ۔ چاروں طرف سے خدا کی
رحمتوں نے آپ کو گھیرا ہوا ہے، کوئی لمحہ ایسا نہیں جب آپ خدا کی رحمتوں کے نزول سے عاری ہوں،
صرف احساس اور شعور ہے۔ یہ پیدا ہونا شروع ہو جائے تو پیار کا احساس بھی بڑھتا چلا جائے گا اور
جب محبت پیدا ہو جائے تو پھر خشک نصیحتوں کی ضرورت باقی نہیں رہا کرتی ۔ پھر ایک طبعی نتیجے کے طور
پر آپ کی عبادتوں میں سرور پیدا ہو جائے گا ۔ آپ کے ذکر الہی میں ایک گرمی پیدا ہو جائے گی ۔
اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو عبادت کے مناسب حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
پر جانا ہے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:
آج جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز بھی ادا کریں گے کیونکہ میں نے بعد میں ایک جگہ سفر

آج 10 میں سے 10 باقی