پاکستان میں ملّائیت کے پیدا کردہ بدترین حالات کا تذکرہ پاکستانی مُلّاؤں کو حضرت مسیح موعودؑ کی زبان میں چیلنج
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان میں ملائیت کے زیر اثر اخلاقی زوال، بڑھتے ہوئے تشدد اور بے حسی کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آپ نے چک سکندر میں احمدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور ان سفاکانہ واقعات کو یوم بدر سے تشبیہ دینے کو ناپاک جسارت قرار دیا۔ آخر میں حضور نے مخالف علماء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں چیلنج دیتے ہوئے دعا کے میدان میں آنے کی نصیحت فرمائی اور مخالفین کے بے بس ہو جانے سے متعلق ایک رویا اور بشارت کا ذکر فرمایا۔
موضوعات: پاکستان کی صورتحال، ملائیت کا کردار، چک سکندر کے مظالم، یوم بدر سے موازنہ، حضرت مسیح موعود کا چیلنج، نوید فتح اور رویا
خطبات طاہر جلد ۹
271
خطبه جمعه ۱۸ مئی ۱۹۹۰ء
پاکستان میں ملائیت کے پیدا کردہ بدترین حالات کا تذکرہ
پاکستانی ملاؤں کو حضرت مسیح موعود کی زبان میں چیلنج
( خطبه جمعه فرموده ۱۸ مئی بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
دنیا کی کوئی چیز بھی اور کوئی حالت بھی نہ کلیہ فائدے سے خالی ہوتی ہے نہ کلیہ نقصان سے
خالی ہوتی ہے۔ اب خوف و خطر اور خاص طور پر ایسے خوف و خطر کے ایام جو قوموں کے لئے زندگی اور
موت کے سوال اٹھا رہے ہوں اگر چہ ایک ایسی حالت ہے جو ہر لحاظ سے معیوب اور تکلیف دہ معلوم
ہوتی ہے لیکن ان حالات میں بھی بعض ایسے چھپے ہوئے فوائد موجود ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ
ظاہر ہونے لگتے ہیں ۔ اسی طرح امن کی حالت بھی اور خوشحالی کی حالت بھی اگر چہ ایک بہت ہی اور
پسندیدہ حالت ہے لیکن ایک لمبے عرصے تک اگر امن اور خوشحالی کا دور رہے تو اس دور میں بعض
نقصانات بھی مضمر ہوتے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ حضرت نوح کی قوم کو ایک لمبا
زمانہ امن کا نصیب ہوا اور خوشحالی کا نصیب ہوا اور اس لمبے دور کے نتیجے میں ان کے اندر سے تمام
خوبیاں غائب ہو گئیں اور ان کے اندر سے نیکی اور تقویٰ کا پانی اس طرح سے سوکھ گیا جس طرح لمبے
عرصے تک برسات نہ ہونے کی وجہ سے بعض دفعہ پانی سوکھ جایا کرتا ہے اور بدیوں نے طغیانیاں
شروع کیں اور ایسا جوش دکھایا کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پھر وہ عذاب نازل ہوا جس
نے ان کے مقابل پر طغیانی دکھائی۔ پس حالتوں کے بدلنے سے خود بخو د نتائج ظاہر نہیں ہوا کرتے
خطبات طاہر جلد ۹
272
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
اگر انسان توجہ اور غور سے ان بدلتے ہوئے حالات پر غور کرے تو ان میں سے ہر حالت میں اس کے
کچھ سبق پوشیدہ ہوتے ہیں
ایک زمانہ تھا جبکہ پاکستان کو خطرات کا سامنا در پیش ہوا کرتا تھا جب اس قوم کی چھپی ہوئی
خوبیاں ابھر کر باہر آجایا کرتی تھیں اور اس وقت دل میں ایک یقین پیدا ہو جاتا تھا کہ یہ قوم زندہ رہنے
والی قوم ہے۔ باوجود اس کے کہ اس زمانے میں بھی کچھ بدیاں قوم میں راہ پا جاتی تھیں اور وقتاً فوقتاً
سر اٹھاتی رہتی تھیں لیکن مجھے یاد ہے کہ جب پہلی بار ہندوستان سے لڑائی کا خطرہ در پیش ہوا تو اچانک
سارے پاکستان میں یوں معلوم ہوتا تھا جیسے نیکیوں کی ایک ہوا چل پڑی ہے، ایک لہر دوڑ رہی تھی جس
کی آواز فضا میں سنائی دیتی تھی اور کسی انسان کے لئے شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی تھی کہ یہ قوم
خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سی خوبیوں کی مالک ہے جو وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق
ابھرتی ہیں اور ان خوبیوں کی بناء پر ایک انسان یہ فتوی دے سکتا تھا کہ یہ قوم زندہ رہنے کے لائق ہے
اور اس میں زندگی کی ساری علامتیں پائی جاتی ہیں۔
پھر ایک دوسری جنگ آئی پھر بھی ہم نے یہی کچھ دیکھا مگر نسبتا کم ، پھر ایک تیسری جنگ آئی
اور اس میں بھی ہم نے یہی کچھ دیکھا مگر ان خوبیوں کے اظہار میں کچھ اور کمی آگئی ۔ اس کے بعد ایک
لمبا عرصہ ایسے ابتلاء کا گزرا ہے جس کے نتیجے میں معلوم یہ ہوتا ہے کہ پاکستان کے باشندوں کی نیکیاں
سوکھنی شروع ہوئیں اور اس کی پہچان کا آج وقت ہے یہ وقت کسی تبصرے کا محتاج نہیں بلکہ خود بول رہا
ہے اور اب پھر پاکستان کی چاروں طرف سے سرحدوں کو شدید خطرہ لاحق ہے اور اتنا بڑا خطرہ ہے کہ
دنیا کے مبصرین سمجھتے ہیں کہ پہلے کسی جنگ سے پاکستان کو ایسا خطرہ در پیش نہیں ہوا تھا جیسا اس جنگ
سے ہوگا اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے مقابل پر ہندوستان کو بھی شدید نقصانات پہنچیں گے اور
مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جنگ اگر چھڑی تو چند دنوں کی جنگ نہیں ہوگی بلکہ لمبے عرصے تک دونوں
ملکوں کی اقتصادی حالت کو کلیہ تباہ کر کے ختم ہو گی ۔ اس شدید خطرے کے باوجود، جیسا خطرہ آج تک
اس ملک کو کبھی پیش نہیں آیا تھا وہ ابھرتی ہوئی خوبیاں دکھائی نہیں دے رہیں بلکہ ساری قوم خود اپنے ہی
گناہوں کی طغیانی میں ڈوبی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ وہ ظلم اور وہ سفا کی جو مسلمانوں کے ہاتھ سے
دوسرے مسلمانوں پر روار کھے جارہے ہیں ان میں نہ صرف یہ کہ کوئی کمی نہیں آئی بلکہ پہلے سے بڑھتے
خطبات طاہر جلد ۹
273
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
چلے جارہے ہیں ۔ ایک وہ دور تھا جب کہ حیدر آباد میں یا کراچی میں جب مسلمان دوسرے مسلمانوں
کے گلے کاٹتے تھے اور فخر محسوس کرتے تھے کہ ہم نے اپنے دوسرے بھائیوں کے اتنے آدمی مار دئے یا
اتنے آدمی اغواء کر لئے یا اتنا ظلم کیا تو جب بھی پولیس کی طرف سے یا فوج کی طرف سے مؤثر
کارروائی ہوتی تھی تو کچھ عرصہ کے لئے یہ جوش و خروش دب جایا کرتا تھا۔ اب خبریں یہ آرہی ہیں کہ
فوجی مداخلت کے باوجود اور کرفیو کے باوجود مسلسل اسی طرح قتل و غارت جاری ہے اور حیدر آباد
سندھ میں فوج کو جہاں اور کوئی پناہ کی جگہ نہ ملی اس نے مسجدوں کے میناروں پر قبضہ کیا اور وہاں سے
شر پسندوں پر گولیاں برسائیں اور یہ حالات آج کل کے حالات ہیں جبکہ اس ملک کی بقاء کا مسئلہ
در پیش ہے ایک انتہائی طاقتور دشمن کا سامنا ہے جس کے دوسرے بازو پر افغانستان کی حکومت ہے جو
ایک لمبے عرصے سے پاکستان سے کئی شکائتوں اور شکووں کی بناء پر موقع کی تلاش میں ہے کہ کسی وقت
ان کو موقع ملے تو وہ اپنے پرانے بدلے اتارے اور قوم کو کوئی حس نہیں صرف یہ نہیں کہ جس نہیں ہے
بلکہ بے حسی کے نتیجے میں جو گناہ پیدا ہوتے ہیں ان گناہوں میں تیزی پیدا ہو رہی ہے اور شرم و حیا اس
طرح قوم کی آنکھوں سے اور اس کے چہرے سے غائب ہو رہے ہیں جیسے کبھی ان سے کوئی تعارف
ہی نہیں تھا۔
چنانچہ ایک عجیب خبر میں نے کل اخبار میں دیکھی یا پرسوں کی بات ہے جس سے یوں معلوم
ہوتا تھا جیسے میرے اوپر بجلی گر گئی ہو۔ ایسی دردناک اور ایسی ہولناک خبر ہے اور سرخی لگانے والے نے
بڑے مزے سے سرخی لگا کر اس طرح واقعہ بیان کیا ہوا ہے جیسے کوئی بہت ہی دلچسپ اور لذیذ واقعہ
ہوتا ہے۔ وہ خبر یہ ہے کہ پہلے تو کلاشنکوفس اکٹھی کی جاتی تھیں آج کل بجلی سے چلنے والے آروں کی
اتنی مانگ بڑھی ہے کہ ملک میں یہ آرے ملنے بند ہو گئے ہیں اور بلیک پر فروخت ہوتے ہیں اور
سمگلنگ کی جارہی ہے کہ کسی طرح اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اور ان آروں کی اس
لئے ضرورت ہے کہ اپنے مخالف دھڑوں کے ہاتھوں کی اور پاؤں کی انگلیاں کاٹی جائیں اور بجلی سے
چلنے والے آروں سے وہ کہتے ہیں جو لذت محسوس ہوتی ہے دوسرے کی انگلیاں کاٹنے کی ویسے عام
آرے میں مزہ نہیں ہے اور یہ خبر شائع ہو رہی ہے پاکستان کے اخباروں میں اور کسی کے کانوں پر جوں
تک نہیں رینگی ۔ کسی نے کوئی حیا محسوس نہیں کی کوئی دل نہیں لرزا اور ساتھ ہی یہ خبریں شائع ہو رہی
خطبات طاہر جلد ۹
274
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
ہیں کہ شریعت بل نافذ ہو گیا اور ہمیشہ کے لئے اسلامی شریعت اس ملک میں نافذ ہوگئی ہے ۔
انا لله وانا اليه راجعون - کیا شیطانی اعمال پر بھی اسلامی شریعت نافذ ہو سکتی ہے۔ کیا یہ
اسلامی اخلاق ہیں اور یہ مسلمانوں کا بھی بھائی چارہ ہے جس کے اوپر اسلام کا رنگ کسی طرح بھی چڑھ
سکتا ہے اور اس قدر بے حیائی اور بیبا کی پیدا ہو چکی ہے کہ ظلموں کی مثالیں حضرت اقدس مصطفی الا اللہ
کے زمانے سے دی جا رہی ہیں۔
عروسه
چنانچه چک سکندر کے متعلق ایک اور خبر شائع ہوئی کہ علماء نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جس دن
وہاں خون کی ہولی کھیلی گئی اور نہایت ہی سفا کا نہ واقعات ہوئے اور احمدیوں کو ان کے مکانوں میں
زندہ جلانے کی کوشش کی گئی بہتی عورتوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ جانوروں سے بھی
اس قدر بغض کا اظہار کیا گیا کہ جانوروں کو گولیاں مار مار کے ان پر تیل چھڑک کے ان کو آگ لگائی
گئی۔ یہ جو خوفناک اور بھیانک واقعات ہے بات ہوئے ہیں ان واقعات کا حضرت اقدس محمد مصطفی علی
اصلى الله
علیہ اور
کہا
آپ کے غلاموں کی سنت سے کوئی دور کی بھی نسبت دے تو اس نسبت دینے والے کو شیطان تو
جا سکتا ہے مسلمان نہیں کہا جا سکتا لیکن ان علماء نے بڑے فخر سے یہ اعلان کیا ہے کہ اس دن جس دن
ہم نے یہ ظلم کئے تھے۔ اس دن ہم چک سکندر میں یوم بدر منائیں گے نعوذ باللہ یہ بدر کی فتح کا دن
تھا۔ آپ سوچیں جس کو اسلام کی تاریخ سے ادنی سی بھی واقفیت ہو اور یوم بدر کا اس کو معلوم ہو کہ وہ کیا
دن تھا کس طرح چند نہتوں نے خدا کے نام پر اپنے جگر گوشے خدا کے حضور میدان جنگ میں ڈال
دیئے تھے اور کس طرح ایک بہت بڑے طاقتور دشمن کو ان خدا کے برگزیدہ بندوں نے جو نہایت کمزور
اور دنیاوی ساز و سامان سے بھی آراستہ نہیں تھے جن کے پاس پورے ہتھیار بھی نہیں تھے، اس بڑے
غالب دشمن کو اس طرح شکست دی کہ اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں شاذ کے طور پر کہیں دیکھی جاسکتی
ہو گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ دنیا کی غیر مذہبی تاریخ پر بھی نظر ڈال کر دیکھیں تو ایسے کمزور،
ساز وسامان سے عاری کسی ایسی چھوٹی فوج کو جو اس طرح نہتی ہو کہ ان کے ہر سپاہی کے پاس معمولی
ہتھیار بھی نہ ہوں اتنے بڑے اور غالب دشمن پر اس قسم کی غالب اور فیصلہ کن فتح کبھی نصیب نہیں
ہوئی ہوگی ۔
وہ لوگ تھے جنہوں نے دعاؤں کے ساتھ ، تقویٰ کے ساتھ اور خدا سے ڈرتے ڈرتے اپنی
خطبات طاہر جلد ۹
275
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
زندگی گزاری اور اسی حالت میں خدا کے حضور اپنی جانیں پیش کرنے کے لئے میدان بدر میں حاضر
ہوئے۔ وہ فتح ان دعاؤں کی فتح تھی جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اس میدان کے ایک طرف اپنے علی
خیمہ میں کر رہے تھے اور اس قدر آپ پر گریہ و زاری کی حالت طاری تھی کہ بار بار جوش گریہ سے بدن
کانپتا تھا تو آپ کے کندھے سے چادر گرتی جاتی تھی۔ حضرت ابوبکر صدیق جو آپ کی ذاتی حفاظت
کے لئے وہاں اس موقعہ پر کھڑے تھے بار بار وہ چادر اوڑھاتے تھے اور ان کی بھی حالت غیر ہوتی چلی
جاتی تھی ۔ اس خیمے میں جو دعائیں کی گئی تھیں یوم بدر کی یہ فتح ان دعاؤں کی فتح تھی ورنہ میدان جنگ
میں جو واقعات ہورہے تھے ان کی رو سے ممکن نہیں ہے کسی صورت ممکن نہیں ہے کہ اتنے بڑے اور قوی
دشمن پر اتنی کمزور اور بے ساز و سامان فوج کو ایسی عظیم الشان فتح نصیب ہوئی ہو۔
صلى الله
چک سکندر میں سفا کی اور ظلم کی جونئی تاریخ لکھی گئی ہے اس کو یہ بد بخت علماء یوم بدر سے
مشابہ رار دے رہے ہیں۔ جو قانون پاکستان میں بنایا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی گستاخی کرنے
والے کو موت کی سزاملنی چاہئے ۔ قطع نظر اس کے کہ یہ شریعت کے مطابق درست قانون ہے یا نہیں
لیکن اس ملک میں یہ قانون نافذ ہے اگر کبھی کوئی موقعہ اس قانون کے نفاذ کا تھا تو آج ہے۔ ان
ظالموں اور بے حیاؤں پر یہ قانون چلنا چاہئے ۔ جنہوں نے اس سفا کی اور ظلم کے دن کی مشابہت
اصلى الله
علی
حضرت اقدس محمد مصطفی کی اس عظیم فتح کے ساتھ دی ہے جسے یوم بدر کی فتح قرار دیا جاتا ہے لیکن
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بے حیائی ایسی عام ہو چکی ہے ، جس اس طرح مٹ چکی ہے کہ کچھ بھی
احساس نہیں رہا۔ بس بجلی سے چلنے والے آروں سے اپنے بھائیوں کی اور معصوم بچوں کی انگلیاں
کاٹنے کا مزہ اس قوم کے حصے میں رہ گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ جیسے کہ ایک عام معروف تصور ہے کہ بعض دوائیں ایسی ہیں
یا ایک دوا ایسی ہے جو ہر بیماری کی دوا بن جاتی ہے اور اسے ہماری تصوراتی دنیا میں اکسیر کہا جاتا ہے۔
ویسے تو ہر بیماری کی خاص دوا کو بھی اکسیر کہہ دیتے ہیں لیکن اکسیر کا جو روایتی تصور ہے وہ یہ ہے کہ ایک
ایسی دوا جو ہر بیماری میں کام آجائے ، ہر بیماری کا نسخہ ہو اس کو انگریزی میں Panacea کہتے
ہیں۔ اسی طرح بیماریوں میں سے ایک ایسی بیماری ہوتی ہے جو ہر مرض کو پیدا کرنے والی اور ہر مرض
کی جڑ ہوتی ہے اور وہ تقویٰ کی کمی ہے جب دل سے تقویٰ اٹھ جائے تو ہر قسم کی روحانی بیماری پیدا
خطبات طاہر جلد ۹
276
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
ہو جاتی ہے۔ پس پاکستان کی بیماریوں کی نشاندہی کرنے کے لئے اس سے زیادہ صحیح نشاندہی ممکن نہیں
کہ اس قوم کے دل سے تقویٰ اٹھ چکا ہے جس طرح پرندہ گھونسلے کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیتا ہے۔
اسی طرح یوں معلوم ہوتا ہے کہ تقوی نے اس قوم کے دلوں کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اس کی سب سے
بڑی اور بنیادی وجہ وہاں کا منحوس مولوی ہے۔ ملاں نے اسلام کے نام پر وہ ظالموں کی ہولی کھیلی ہے،
وہ فساد مچایا ہے ، اس طرح قوم کے دل پھاڑے ہیں ، اس طرح نفرتوں کی تعلیم دی ہے اور اس بات
سے قطع نظر کہ اسلامی اعمال اور اسلامی اخلاق کا کیا ہو رہا ہے اپنی حکومت کے حصول کی خاطر ، اپنی
بڑائی کی خاطر ، نام نہاد اسلامی شریعت کے نفاذ کے لئے وہ ایک لمبے عرصے سے کوشش کرتے چلے
آرہے ہیں اور خواب یہ دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی شریعت کے نفاذ کے ساتھ ہی مولوی کی حکومت دنیا
میں قائم ہو جائے گی۔ یہ ایک نفسانی خواہش ہے جس کا اسلام سے کوئی بھی تعلق نہیں اگر اسلام سے
محبت ہوتی اس مولوی کو تو اسلام کے ساتھ پاکستان کی گلیوں ، اس کے شہروں ، اس کے گھروں ، اس کی
بستیوں میں جو ظلم ہو رہا ہے، جو خون وہ اپنے بھائیوں کا کر رہے ہیں وہ اسلام کا خون کر رہے ہیں یہ
ان کو دکھائی نہیں دیتا ۔ اسلام سے ایک ادنی بھی محبت ہوتی تو معلوم کر لیتے کہ یہ سارا ملک دن بدن
تمام اسلامی قدروں سے محروم ہوتا چلا آرہا ہے۔ اتنا ہے۔ اتنا جھوٹ ہے، اتنا فساد ہے، اتنا ظلم ہے، اتنی
رشوت ستانی ہے، اتنی بے حسی ہے کہ دنیا کی تاریخ میں کم قوموں کے حالات پاکستان کے آج کے
حالات جیسے آپ کو دکھائی دیں گے۔
پس ان سب بلاؤں کا تو درحقیقت ایک ہی علاج ہے کہ یہ سب سے بڑی بلا جو ملاں ہے
ساری قوم اس پر لعنت ڈالے اور دعائیں کرے اور گڑ گڑائے کہ اے خدا! ہمیں اس لعنت سے نجات
بخش کیونکہ جب تک یہ لعنت ملک پر سوار ہے کبھی بھی اس ملک کے لئے کوئی نجات کی راہ نہیں نکل
سکتی ۔ پس اگر کبھی پہلے ضرورت تھی کہ ملاں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور ساری قوم متحد ہو کر اس
لعنت سے نجات پانے کا فیصلہ کرے تو آج یہ وقت ہے کیونکہ آج پاکستان کا ملاں پاکستان کی زندگی
اور موت کا سوال بن کر کھڑا ہوا ہے اگر یہ ملاں اپنی اس نحوست کے ساتھ باقی رہا تو یہ ملک باقی نہیں رہ
سکتا اس لئے ہر وہ محب وطن جس کو پاکستان سے پیار ہے ہر وہ اسلام سے محبت کرنے والا جس کو
اسلامی قدروں سے پیار ہے اس کا فرض ہے کہ وہ اس ملاں کے خلاف علم بغاوت بلند کرے اور قوم
خطبات طاہر جلد ۹
277
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
میں یہ احساس پیدا کرے کہ یہ اسلام کے ہمدرد اور اسلام سے پیار کرنے والی قوم نہیں بلکہ ظالم اور
سفاک لوگ ہیں جن کو اسلامی قدروں کو پامال ہوتے دیکھنے کے باوجود کوئی دکھ نہیں ہوتا کوئی شعور
بیدار نہیں ہوتا اور ظلم اور سفا کی کو عام ہوتے ہوئے دیکھنے کے باوجود ان کے کان پر جوں تک نہیں
رینگتی ان کو کوئی احساس نہیں ہوتا احساس نہیں ہوتا کہ یہ کیا ظلم ہورہے ہیں اور اس کے باوجود اسلامی شریعت کا نام ہے
جوڈنکے کی چوٹ لیا جا رہا ہے اور ساری دنیا میں اعلان ہو رہا ہے کہ ہم سب سے زیادہ اسلام سے محبت
کرنے والے، اسلام کو نافذ کرنے والے ہیں ۔
شراب خوری اتنی عام ہو چکی ہے کہ عام خبروں سے پتا چلتا ہے کہ یہ تو اب کوئی کبھی
کبھار سننے والا واقعہ نہیں رہا یہ تو روز مرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے قوم کی ایک بھاری
تعداد Drug Addiction میں مبتلا ہو چکی ہے یعنی وہ جو نشہ آور دوائیں ہیں ان کی عادی بن
رہی ہے یا ان کی تجارت کر رہی ہے۔ ہر قسم کی بدیاں جو سوچی جاسکتی ہیں وہ اس وقت اس قوم
پر نافذ ہو چکی ہیں ۔
اس لئے یہ وقت ہے کہ دعاؤں کے ذریعے پاکستان کی مدد کی جائے اور اگر چہ ساری دنیا
میں ایک سو بیس ملکوں کے احمدی پاکستانی تو نہیں ہیں لیکن پاکستان کے متعلق میں بارہا پہلے کہہ چکا
ہوں کہ پاکستان سے ایک لمبے عرصے تک اسلام کا نام بلند ہوا ہے اور دنیا کے کونے کونے تک پہنچا
ہے اور یہ ایک سو بیس ملک کسی نہ کسی رنگ میں جہاں ہندوستان کے زیرا احسان ہیں کہ وہاں سے اسلام
کی احیاء نو کا آغاز ہوا تھا ، وہاں پارٹیشن کے بعد پاکستان کے بھی زیرا احسان ہیں۔ پس آج ان دونوں
ملکوں کے لئے دعا کرنی چاہئے لیکن پاکستان کے لئے خصوصیت سے اس لئے کہ یہ اسلام کے نام پر
قائم کیا گیا تھا اور اسلام کے نام پر قائم ہونے کے باوجود ہر غیر اسلامی حرکت کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
یہاں تک کہ ہندوستان کی ایمبیسی کی طرف سے حال ہی میں کچھ پمفلٹس تقسیم ہوئے تقسیم ہوئے ہیں۔ان
پمفلٹس میں سے ایک کو دیکھ کر تو میرا سر شرم سے جھک گیا اور یوں لگتا تھا جیسے دل کٹ گیا ہے۔
ہندوستان کی حکومت پاکستان کو یہ بتا رہی تھی کہ تم نے اسلام کے نام پر یہ ملک قائم کیا تھا۔ یہ حرکتیں جو
تم لوگ کر رہے ہو کیا یہ اسلامی حرکتیں ہیں؟ اور وہ حرکتیں گنائی ہوئی تھیں کہ اس طرح تم ایک دوسرے
کا خون کر رہے ہو۔ اس طرح یہ ہو رہا ہے اس طرح وہ ہو رہا ہے۔ ہر بدی جس کے خلاف اسلام نے
خطبات طاہر جلد ۹
278
خطبه جمعه ۱۸ مئی ۱۹۹۰ء
جہاد کیا وہ تمہارے اندر قائم ہو چکی ہے، راسخ ہو چکی ہے اور باتیں کرتے ہو کہ ہم اسلام کے نام پر قائم
ہوئے تھے۔ وہ تو یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ جنگ مسلمان اور غیر مسلم کی جنگ نہیں ہے ان
کا مقصد تو یہ تھا کہ دنیا کو یہ بتائیں کہ مسلمان ممالک بیجا پاکستان کی حمایت نہ کریں کیونکہ ہرگز یہاں اسلام
اور غیر اسلام کا مقابلہ نہیں ہے بلکہ ایک غیر اسلامی اقدار میں ہندوستان سے آگے بڑھے ہوئے ملک کا
ایک ایسے غیر مسلم ملک سے مقابلہ ہے جو نسبتا اسلامی اقدار سے کچھ زیادہ تعلق رکھتا ہے اگر چہ اسلام کے
نام پر نہ بھی ہو یعنی یہ موازنہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن مسلمان کے لئے ایک ہندو ملک کی ایمبیسی
(Embassy) کی طرف سے شائع ہو نیوالا یہ لٹریچر تو ایسا لٹریچر ہے کہ وہ شرم سے کٹ مرے۔
پس اس لحاظ سے دونوں ملکوں کا تمام دنیا پر ایک احسان ہے اس احسان کو یاد رکھتے ہوئے
ہندوستان کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے ملک کے باشندوں سے انصاف اور تقویٰ کے
ساتھ پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے ہی ملک کے باشندوں کے حقوق ان کو دینے کا حوصلہ
عطا کرے اور ظلم اور سفاکی سے ان کے ہاتھ روکے۔ وہاں پاکستان کے لئے دعا کرنی چاہئے کہ یہ جو
موجودہ حالات ہیں ان حالات میں تو یہ ملک بچتا ہوا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کے نام پر اور خدائے واحد و یگانہ کے نام پر یہ ملک مانگا گیا تھا اور یہ ملک حاصل کیا گیا تھا
اس لئے یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہوش عطا کرے۔واپس اسلامی قدروں کی طرف
لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے اور سب سے بڑی دعا کہ ملاں کی نحوست سے ان کو نجات عطا
فرمائے۔ (آمین )
جہاں تک مولویوں کا تعلق ہے وہ جماعت احمدیہ کی مخالفت میں آج بھی اسی طرح مصروف
ہیں جس طرح پہلے مصروف تھے ان کو پتہ ہی نہیں کہ باہر دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ ان کو یہ بھی پتا نہیں کہ
پاکستان کے اندر کیا ہورہا ہے۔ صرف ایک رٹ ہے کہ نام کی اسلامی شریعت کی حکومت قائم ہو جائے
اور جماعت احمدیہ کے خلاف فتنہ و فساد، افتراء پردازی، جھوٹ ، دنگا، سازشیں یہی ان کی زندگی کا
مقصد ہیں اس میں مبتلا رہتے ہوئے ، اس نشے میں مست وہ اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں ۔ انہوں
نے اپنی ہر کوشش کر دیکھی ہے یہاں تک کہ آج ساری قوم کے لئے وہ خطرہ بن چکے ہیں ۔
اس لئے میں نصیحتاً ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الفاظ میں یہ بتاتا
خطبات طاہر جلد ۹
279
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
ہوں ، بڑی عاجزی کے ساتھ ان کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اگر وہ اپنی عاقبت کی خیر چاہتے ہیں اگر وہ
ملک کی عاقبت کی خیر چاہتے ہیں اگر وہ اسلام سے کچھ معمولی سی بھی محبت رکھتے ہیں تو مخالفت بے
شک کریں لیکن اسلامی طرز کی مخالفت کریں۔ اس محمد مصطفی ﷺ کے صدقے میں ان سے یہ التجا کرتا
اصلى الله
ہوں کہ مخالفت ویسی کریں جیسے حضرت محمد مصطفی یا اپنے مخالفوں کی کیا کرتے تھے۔ یہ میں نہیں کہتا علیم
صلى الله
صلى الله
اہے کے
کہ آنحضرت ا ان کے ہیں ، ہرگز میرا یہ کہنے کا مطلب نہیں ۔ جو نقشہ میں نے کھینچا ہے اس
بعد یہ کہنا کہ آنحضرت یہ ان کے ہیں یہ تو بڑا ظلم ہوگا۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ دعویٰ
کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ ہمارے ہیں پس اس دعوی کی شرم رکھیں اور مخالفت بھی کرنی ہے تو سنت
مصطفیٰ کے مطابق مخالفت کریں پھر ہمیں کوئی عذر نہیں۔ پھر خدا کی تقدیر کے حوالے کریں جو بھی فیصلہ
خدا کی تقدیر کرے گی اس پہ ہم راضی ہیں اور ساری دنیا کو اس پر راضی ہونا پڑے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان مخالفتوں کا ذکر کرتے ہوئے اسی رنگ میں
علماء کو کچھ نصیحتیں کی تھیں کچھ امور کی طرف ان کو متوجہ کیا تھا اس لئے آپ کے الفاظ میں یہ اقتباسات
پڑھ کر میں آج کے اس خطبے کو ختم کروں گا ۔ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
” خدا تعالیٰ اپنی تائیدات اور اپنے نشانوں کو ابھی ختم نہیں کر چکا
اور اسی کی ذات کی مجھے قسم ہے کہ وہ بس نہیں کرے گا جب تک میری سچائی
دنیا پر ظاہر نہ کر دے ۔ پس اے تمام لوگو! جو میری آواز سنتے ہو خدا کا خوف
کرو اور حد سے مت بڑھو اگر یہ منصوبہ انسان کا ہوتا تو خدا مجھے ہلاک کر دیتا
اور اس تمام کا روبار کا نام ونشان نہ رہتا مگر تم نے دیکھا ہے کہ کیسی خدا تعالیٰ
کی نصرت میرے شامل حال ہو رہی ہے اور اس قدر نشان نازل ہوئے جو
شمار سے خارج ہیں ۔ دیکھو کس قدر دشمن ہیں جو میرے ساتھ مباہلہ کر کے ہیں۔ کس
ہلاک ہو گئے ۔ اے بندگان خدا ! کچھ تو سوچو کیا خدا تعالیٰ جھوٹوں کے ساتھ
ایسا معاملہ کیا کرتا ہے؟“
پھر فرماتے ہیں :
کون جانتا تھا اور کس کے علم میں یہ بات تھی کہ جب میں ایک
خطبات طاہر جلد ۹
280
خطبه جمعه ۱۸ مئی ۱۹۹۰ء
چھوٹے سے بیج کی طرح بویا گیا اور بعد اس کے ہزاروں پیروں کے نیچے کچلا گیا
اور آندھیاں چلیں اور طوفان آئے اور ایک سیلاب کی طرح جو شور بغاوت میرے
اس چھوٹے سے تخم پر پھر گیا پھر بھی میں ان صدمات سے بچ جاؤں گا۔
(حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۲ ۶۳ )
یعنی کون جانتا تھا کہ اس سب کے باوجود میں ان صدمات سے بچ جاؤں گا )
سو وہ تم خدا کے فضل سے ضائع نہ ہوا بلکہ بڑھا اور پھولا اور آج وہ
ایک بڑا درخت ہے جس کے سایہ کے نیچے تین لاکھ انسان آرام کر رہا ہے ۔“
پھر آخر پر حضور نصیحہ علماء کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ یعنی ان مخالف علماء کو جنہوں نے
اپنی زندگیاں احمدیت کو نیست و نابود کرنے کے لئے وقف کر رکھی ہوئی تھیں اور آج بھی کی ہوئی ہیں۔
میں نصیحہ اللہ مخالف علماء اور ان کے ہم خیال لوگوں کو کہتا ہوں کہ
گالیاں دینا اور بد زبانی کرنا طریق شرافت نہیں ہے۔ اگر آپ لوگوں کی یہی
طینت ہے تو خیر آپ کی مرضی ! لیکن اگر مجھے آپ لوگ کا ذب سمجھتے ہیں تو آپ
کو یہ بھی تو اختیار ہے کہ مساجد میں اکٹھے ہو کر یا الگ الگ میرے پر بد دعائیں
کریں اور رو رو کر میرا استیصال چاہیں
ضمیمه اربعین روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه : ۴۰۳ ۴۰۴ )
یعنی بجائے اس کے کہ تم گند بکنے میں، سازشوں میں ، فتنہ پردازیوں میں حد سے بڑھ جاؤ
جیسا کہ بڑھ بھی چکے ہو۔ میں تمہیں ایک اور طریق بتاتا ہوں اگر تمہیں خدا پر ایمان ہے اور خدا کی
خاطر تم مخالفت کر رہے ہو تو دعاؤں سے کام کیوں نہیں لیتے ۔ مسجدوں سے نکل کر گلیوں اور گھروں میں
فساد بر پا کرنے کی خاطر جو بھڑک بھڑک کر نکلتے ہو واپس مسجدوں کو لوٹو اور مسجدوں میں خدا کے حضور
سجدہ ریز ہو جاؤ اور دعائیں کرو کہ اے خدا ! یہ وہ شخص ہے جو ظالم ہے جس نے ایک ظالم جماعت پیدا
کی ہے اور جو تیرے ہی دشمن لوگ ہیں ۔ ہم بھی ان کے دشمن تیری خاطر ہیں پس تو ہماری مدد فرما اور
ان کو نیست و نابود کرنے میں آسمان سے کارروائی کر کیونکہ ہماری زمین کی کاروائیاں تو بالکل نا کام و
نامراد ہو چکی ہیں۔ یہ مراد ہے کہ اس رنگ میں تم دعائیں کرو استیصال چاہو۔ یعنی مجھے کلیہ ملیا میٹ
خطبات طاہر جلد ۹
281
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
کر دینے کے لئے دعائیں کرو جڑوں سے اکھیڑ پھینکنے کے لئے دعائیں کرو۔
پھر اگر میں کا ذب ہوں گا تو ضرور وہ دعائیں قبول ہوں گی اور آپ لوگ ہمیشہ دعائیں
کرتے بھی ہیں لیکن یا درکھیں کہ اگر آپ اس قدر دعائیں کریں کہ زبانوں میں زخم پڑ جائیں اور اس
قدر رو رو کر سجدوں میں گریں کہ ناک گھس جائیں اور آنسوؤں سے آنکھوں کے حلقے گل جائیں اور
پلکیں جھڑ جائیں اور کثرت گریہ وزاری سے بینائی کم ہو جائے اور آخر دماغ خالی ہو کر مرگی پڑنے لگے
یا مالیخولیا ہو جائے تب بھی یہ دعا ئیں سنی نہیں جائیں گی کیونکہ میں خدا سے آیا ہوں ۔ جو شخص میرے پر
بددعا کرے گا وہ بددعا اسی پر پڑے گی ۔ جو شخص میری نسبت یہ کہتا ہے کہ اس پر لعنت ہو وہ لعنت اسی
کے دل پر پڑتی ہے مگر اس کو خبر نہیں ۔“ (اربعین روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۲۰ ۴۷ )
پس یہی ایک طریق رہ گیا ہے۔ علماء کی سرشت کو میں جانتا ہوں اور باوجود اس کے کہ جس
طرح یہ نصیحت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کامل خلوص سے اللہ کی تھی میں بھی اسی
طرح عاجزانہ غلامی کے رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیروی کرتے ہوئے اسی
طرح خلوص اور عجز کے ساتھ اور تقویٰ کے ساتھ کر رہا ہوں ۔ لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان
علماء کی سرشت کو ہم جانتے ہیں۔ یہ اس طرف متوجہ نہیں ہوں گے اور شرارت سے کبھی باز نہیں آئیں
گے۔ قوم پر جو بلا ٹوٹ جائے ، جو قیامت گزر جائے ان کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے اپنی ضد
اور بیبا کیوں سے باز نہیں آنا اور یہ اسی طرح فساد اور فتنے میں مبتلا ر ہیں گے لیکن میں آج یہ بھی ان کو
بتانا چاہتا ہوں اور جماعت احمدیہ کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ایک عظیم الشان
خوشخبری عطا کی ہے۔ جس کے پورا ہونے کے دن آچکے ہیں ۔
میں نے چند دن ہوئے رویا میں دیکھا کہ تذکرہ میرے سامنے کھلا پڑا ہے اور اس کے ایک
طرف ایک پیرا گراف ہے جس پر میری نظریں مرکوز ہیں اور میرے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ڈالا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی ہے جس کے پورا ہونے کے دن آچکے
ہیں اور وہ پیشگوئی میں پڑھتا ہوں اس میں سے سب سے مرکزی بات جس پر میری نظر اٹک جاتی ہے
اور ور وہ طرز بیان دل کو بہت ہی لذت پہنچاتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ علماء اپنی مخالفت سے باز نہیں آئیں گے
اور جس طرح دکھ اور آزار پہنچانے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں اسی طرح کرتے چلے جائیں
خطبات طاہر جلد ۹
282
خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۹۰ء
گے لیکن جس طرح خزاں کے موسم میں بھڑوں کے ڈنگ جھڑ جاتے ہیں اور نیش زنی کرنے سے عاجز
آجاتے ہیں۔ یہ نہیں کہ ان کا دل نہیں چاہتا۔
وو
الہام
پنجابی میں ہم تو ان کو ” دوگا“ کہا کرتے تھے۔ اردو میں مجھے علم نہیں لیکن وہ الفاظ جوالا
کے وہاں لکھے ہوئے ہیں وہ دو گے" کے لفظ ہی لکھے ہوئے ہیں اور وہ مضمون تو بالکل یہی ہے الفاظ
ممکن ہے آگے پیچھے ہو چکے ہوں ذہن میں پوری طرح وہ یاد نہ رہے ہوں ۔ وہ یہ تھے کہ مولوی تو اپنی
شرارتوں سے باز نہیں آئیں گے اور ڈنگ مارتے چلے جائیں گے لیکن خدا کی تقدیر ان کو دوگا“
کر دے گا اور ڈنگ مارنے کی طاقت ان سے جاتی رہے گی۔ سے
پس یہ وہ خوشخبری ہے جو میں دیکھ رہا ہوں کہ لازماً اس کے پورا ہونے کے دن آ رہے ہیں ں دیکھ رہا ہوں
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ خبر عطا فرمائی ہے اور میں نہیں جانتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات
میں ان الفاظ میں کوئی پیشگوئی تھی یا نہیں تھی مگر جس رنگ میں خدا نے مجھے یہ خبر دی ہے یہ مضمون ضرور
کہیں موجود ہے۔ پس ان مولویوں کو میں یہ کہتا ہوں کہ جو زور تم سے لگتا ہے لگاتے چلے جاؤ اور
دعائیں کرو اور گریہ وزاری کرو اور اس کی توفیق نہیں تو گالیاں بکتے چلے جاؤ ہر قسم کی سازشیں کرو۔ مگر
میرے خدا نے یہ فیصلہ کر لیا ہے اور جماعت احمدیہ کے خدا نے یہ فیصلہ کر لیا ہے اس کی تقدیر تمہارے
ڈنگ نکال دے گی اور جماعت کو بالآخر تمہارے آزاروں سے نجات بخشی جائے گی۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا
آج چونکہ جمعہ کے بعد ایک سفر پر روانہ ہونا ہے اس لئے جمعہ کی نماز کے ساتھ ہی عصر کی
نماز بھی جمع ہوگی۔