خلیج کے بحران پر حقیقت افروز تبصرہ اسلامی دنیا کی ترقی اور امن مسیح محمدیؐ کی دعاؤں پر منحصرے ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مشرق وسطیٰ اور خلیج کے بحران کے حقیقی اسباب اور پس منظر کا تفصیلی تجزیہ فرمایا۔ آپ نے مغربی طاقتوں کی دوغلی اور غیر منصفانہ پالیسیوں اور مسلم قیادت کی مسلسل غلطیوں اور ناعاقبت اندیشی کا ذکر کیا۔ آخر میں آپ نے واضح فرمایا کہ عالم اسلام کی حقیقی بقا اور امن کا دارومدار قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کی پرخلوص دعاؤں پر ہے۔

موضوعات: خلیج کا بحران، مشرق وسطیٰ کے حالات، مغربی سیاست، مسلم قیادت کا کردار، دعاؤں کی اہمیت، جماعت احمدیہ

خطبات طاہر جلد ۹
485
خطبه جمعه ۲۴ را گست ۱۹۹۰ء
خلیج کے بحران پر حقیقت افروز تبصرہ
اسلامی دنیا کی ترقی اور امن مسیح محمدی کی دعاؤں پر منحصر ہے
( خطبه جمعه فرموده ۲۴ را گست ۱۹۹۰ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
گزشتہ کئی صدیوں سے شرق اوسط کا علاقہ مسلسل انحطاط کا شکار ہے اور جنگوں اور
بے چینیوں اور بدامنی اور کئی قسم کے کروب میں اور دکھوں اور تکلیفوں میں مبتلا رہا ہے لیکن گزشتہ
چالیس سال سے خصوصیت کے ساتھ ان تکلیفوں اور بے چینیوں اور دکھوں میں اضافہ ہوا بلکہ ہوتا چلا
جارہا ہے ۔ اس کی وجوہات معلوم کرنا کرنا کچھ مشکل نہیں لیکن معلوم ہونے کے باوجود ان وجوہات پر نہ
مشرق کی توجہ ہے نہ مغرب کی توجہ ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ گزشتہ چالیس سال کے دور میں جتنی بار اس
علاقے کا امن پارہ پارہ ہوا اور اس کے نتیجے میں عالمی امن کو صدمے کے احتمالات پیدا ہوئے اتنی ہی
بار اس کے نتیجے میں جو رد عمل مغرب نے دکھایا وہ آئندہ ایسے ہی خطرات پیدا کرنے والا رد عمل تھا اور
ایسے ہی خطرات کو بڑھانے والا رد عمل تھا ان کو دور کرنے والا نہیں تھا اور ہر ایسے تجربے سے گزرنے
کے بعد شرق اوسط میں بسنے والے مسلمان عربوں نے جو ردعمل دکھایا وہ وہی رد عمل تھا جس کے نتیجہ
میں وہ پہلے بارہا نقصانات اٹھا چکے تھے اور بارہا اپنی تکالیف میں اضافہ کر چکے تھے۔ پس بار بار کے
تجارب سے گزرتے ہوئے ، بار بارا نہی نتائج تک پہنچنا جو پہلی مرتبہ بھی غلط ثابت ہو چکے ہیں یہ
دانشوروں کا کام نہیں لیکن بظاہر دونوں طرف دانشور بھی موجود ہیں اس لئے کچھ اور وجہ ہے جس کی بناء

خطبات طاہر جلد ۹
486
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
پر یہ صورتحال سلجھنے کی بجائے مسلسل الجھتی چلی جارہی ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس تمام بے چینی کی جڑ
اسرائیل ہے اگر چہ ہر لڑائی کے بعد مغرب نے اس کا ایک تجزیہ پیش کیا اور یہ بتایا کہ مشرق وسطی کے
لوگوں کی کیا غلطی تھی ان کے راہنماؤں کا کیا قصور تھا جس کے نتیجے میں یہ سب نقصان پہنچے ہیں لیکن کبھی
بھی انہوں نے مرض کی جڑ نہیں پکڑی اور اپنے طرز عمل میں اصلاح کی طرف کبھی توجہ پیدا نہیں کی ۔
مثال کے طور پر اس سے پہلے جنرل ناصر کے اوپر یہ الزام لگایا جاتا تھا کہ عبدالناصر ایک
پاگل شخص ہے یہ اپنا توازن کھو بیٹھا ہے۔ اس کو علم نہیں کہ اس کے مقابل پر طاقتیں کتنی غالب ہیں اور
ان کے مقابل پر اس کی یا اس کے ساتھیوں کی سارے عربوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جتنی دفعہ
یہ جنگ کو جائے گا ہر بار ہزیمت اٹھائے گا اور پہلے سے بدتر حال کو پہنچے گا اس لئے مغربی دنیا کے
تجزئے ئے کے مطابق ایک پاگل راہنما اٹھا جس نے اپنے جوش کی وجہ سے تمام قوم کے دل جیت لئے مگر
ہوش سے عاری تھا اس لئے ان کی ہوش کے لئے اس نے کوئی چارہ نہ کیا۔ نتیجہ اس کا ہر اقدام جو اس
نے اپنے دشمن کے خلاف کیا بالآخر اسی پر اور اس کے ساتھیوں پر الٹا اور ہر بار جب اس کا مقابلہ غیروں
سے ہوا تو نہ صرف یہ کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا بلکہ ہمیشہ اپنے ہاتھ سے کچھ کھویا اور
مسلسل کھوتا چلا گیا۔ یہی حال کچھ عرصے تک اس کے پیچھے آنے والے دوسرے راہنماؤں کا رہا۔
پس پہلے دور کا تجزیہ یہ مغرب کے نزدیک مسلمانوں، عربوں میں سے اٹھنے والا ایک جوشیلا
پاگل لیڈ رتھا اور یہی تجزیہ اب صدام حسین کے بارہ میں پیش کیا جا رہا ہے اور تمام دنیا کی توجہ اس طرف
مبذول کروائی جارہی ہے کہ لو ایک اور پاگل لیڈر اٹھا ہے۔ ایسا پاگل لیڈر جس کی بنیادیں صرف
ناصریت یعنی جنرل ناصر کے نظریات اور اس کے رویے پر ہی مبنی نہیں بلکہ ہٹلر میں بھی پیوستہ ہیں
اور ہٹلریت میں پیوستہ ہیں جسے نانسی ازم (Natsizm) بھی کہا جاتا ہے ۔ اصل نام تو نائسی ازم
ہے لیکن اس کا Symbol بن کر ھٹلر ابھرا تھا اس لئے ھٹلرانہ طرز عمل بھی اسے کہا جاتا۔ اسے کہا جاتا ہے۔ تو یہ آج
کل مغربی دنیا میں ٹیلویژن وغیرہ کے اوپر بکثرت ہٹلر کے دور کی فلمیں دکھا رہے ہیں اور اس جنگ
کے ایسے واقعات پیش کر رہے ہیں جس سے نائسی ازم کے دور کی یادیں مغرب میں تازہ ہو جائیں اور
از خود بغیر کچھ کہے وہ نائٹسی ازم کے دور اور اس کے محرکات کو جنرل صدام حسین کے دور اور اس کے
محرکات کے ساتھ وابستہ کر دیں۔ پس یہ ان کا تجزیہ ہے لیکن کسی مغربی مفکر نے یہ نہیں کہا کہ اگر یہ
دو

خطبات طاہر جلد ۹
487
خطبه جمعه ۲۴ را گست ۱۹۹۰ء
واقعہ بیمار ذہن تھے جو راہنما بن کر ابھرے تو ان بیمار ذہنوں کو پیدا کر نیوالی بیماری کونسی تھی اور یہ نہیں
سوچا کہ اگر بیمار سر اڑا بھی دیئے جائیں تو جو بیماری باقی رہے گی وہ ویسے ہی اور سر پیدا کرتی چلی جائے
گی اور کبھی بھی اس بیماری سے اور اس بیماری کے اثرات سے یہ نجات حاصل نہیں کر سکتے ۔
وہ بیماری کیا ہے؟ وہ اسرائیل کا قیام اور اس کے بعد مغرب کا مسلسل اسرائیل سے ترجیحی
سلوک ہے۔ جب بھی کسی دوراہے پر اسرائیل کے مفاد کو اختیار کرنے یا مسلمان عرب دنیا کے مفاد کو
اختیار کرنے کا سوال اٹھا بلا استثناء ہمیشہ مغرب نے اسرائیل کو فوقیت دینے کی راہ اختیار کی اور مسلمان
دنیا کے مفادات کو ٹھکرا دیا۔
پس اس بیماری کا خلاصہ ایک عرب شاعر نے اپنے ایک سادہ سے شعر میں یوں بیان کیا ہے کہ
من كان يلبس كلبه شيء ويقنع لى جلدى
ما الكلب خير عنده منی وخير منه عندى
کہ وہ شخص جو اپنے کتے کو تو پوشاکیں پہنا تا ہو اور میرے لئے میری جلد ہی کو کافی سمجھتا ہو،
بلا شبہ اس کے لئے کتا مجھ سے بہتر ہے اور میرے لئے کتا اس سے بہتر ہے۔
بعینہ یہی مرض کی آخری تشخیص ہے۔ عرب دنیا کے دل میں یہ بات ڈوب چکی ہے اور ان کا
یہ تجزیہ حقائق پر مبنی ہے کہ مغرب اپنے کتوں کو تو پوشاک پہنائے گا لیکن ہمیں ننگا رکھے گا اور یہ صورتحال
اسرائیل اور عرب موازنے میں پوری طرح صادق آتی ہے۔
پس مغرب کا رد عمل ایسے مواقع پر ہمیشہ یہ ہوا کہ اس جاہل عرب دنیا سے بچنے کے لئے اور
اس کے نقصانات سے دنیا کو بچانے کے لئے ایک ہی راہ ہے کہ اسے پارہ پارہ کر دو، ٹکڑے ٹکڑے
کر دو اور آئندہ کے لئے اس کے اٹھنے کے امکانات کو ختم کر دو ۔ یہ ویسا ہی تجزیہ ہے گو اتنا ہولناک
نہیں اور اتنا مجرمانہ نہیں جتنا پہلی جنگ عظیم کے بعد کیا گیا اور پھر دوسری جنگ عظیم کے بعد کیا گیا۔
دونوں صورتوں میں وہ تجزیہ ناکام رہا وہ بنیادی محرکات جو ناٹسی ازم کو پیدا کرتے ہیں یا ناصریت کو
پیدا کرتے ہیں یا صدا میت کو پیدا کرتے ہیں ۔ جب تک ان محرکات پر نظر ڈال کر اس مرض کی صحیح
تشخیص کر کے اس کے علاج کی طرف متوجہ نہ ہوا جائے ، بار بار وہ سر اٹھتے رہیں گے اور دوسرے
سروں کے کٹنے کا موجب بھی بنتے رہیں گے اور یہ پھوڑا پکتا رہے گا۔ یہاں تک کہ کوئی ایسا وقت بھی
رو

خطبات طاہر جلد ۹
488
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
آسکتا ہے کہ جب مغرب کی طاقتور حکومتوں کے اختیار سے باہر نکل جائے ۔
صدام حسین کو جو طاقت دی گئی ہے یہ بھی دراصل مغربیت کی نا انصافی کا ایک مظہر ہے اور
ان کے لئے بے اصول پن کا ایک مظہر ہے۔ اس سے پہلے مغرب ہی تھا جس نے خمینی ازم کی بناڈالی
تھی ۔ فرانس وہ مغربی ملک ہے جس میں امام خمینی صاحب نے پناہ لی اور بہت لمبے عرصے تک فرانس
کی حفاظت میں رہے اور فرانس کے اثر اور تائید کے نیچے وہ پراپیگنڈہ کی مہم جاری کی گئی جس نے
بالآخر وہ انقلاب برپا کیا جو ابھی تک جاری ہے اور اس عرصے تک چونکہ مغرب کو یہ خطرہ تھا کہ اگر خمینی
ازم او پر نہ آیا یعنی مذہبی انقلاب برپا نہ ہوا تو شاہ کی نفرت اتنی گہری ہو چکی ہے کہ لازماً اشترا کی
انقلاب برپا ہوگا۔ پس خمینی ازم یا اسلام کے اس نظریے کی محبت نہیں تھی جو ایران میں پایا جاتا ہے بلکہ
اس سے بڑے دشمن کا خوف تھا جس نے ان کو مجبور کیا کہ وہ خمینی ازم کی پرورش کریں اور جب وہ
طاقت پا گیا تو کیونکہ وہ مذہبی لوگ تھے اور وہ جانتے تھے کہ مذہبی جذبات کے نتیجے میں ہم ابھرے
ہیں ، اس لئے لازماً ان کے مفاد میں یہ بات تھی کہ مذہبی جذبات کو مشتعل رکھنے کے لئے ایک نفرت
کے بدلے دوسری نفرت کی طرف رخ پھیرا جائے ۔ پہلا انقلاب بھی نفرت کی بنا پر تھا اور وہ نفرت
شاہ ایران اور اس کے پس منظر میں اس کے طاقتوار حلیف اور سر پرست امریکہ کی نفرت تھی۔ چنانچہ
یہی نفرت انہوں نے مذہبی فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کی اور امریکہ کو شیطان اعظم کے
طور پر پیش کیا اور ہر طرح سے قوم کے ان مذہبی جذبات کو زندہ رکھا جو نفرت سے تعلق رکھتے ہیں اور
اس بنا پر اس کے رد عمل میں خمینی ازم کو تقویت ملنی شروع ہوئی ۔
پس پہلے بھی اس علاقے میں جو بدامنی ہوئی ۔ جو خوفناک جنگیں لڑی گئیں یا فسادات ؟ بر پا
ہوئے یا قتل و غارت ہوئی یا نا انصافیاں ہوئیں ان کی بھی بنیادی ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے اور
بنیادی اس لئے کہ شاہ کے مظالم میں بھی مغرب ہی کی سر پرستی شامل تھی اور ذمہ داری تھی ۔ یہ کیسے ممکن
ہے کہ امریکہ جسے آج دنیا میں تجسس کے نظام پر اتنا عبور حاصل ہو چکا ہے کہ دور دور کے ایسے واقعات
جن کے متعلق اس ملک کے رہنے والے بھی ابھی شعور نہیں پاتے ابھی احساس ان کے اندر بیدار نہیں
ہوتا ، ان کی انٹیلی جینس کی رپورٹیں ان کو بھی ان سے باخبر کر دیتی ہیں ۔ چنانچہ یہ عجیب بات ہے کہ
ہمارے ملک میں جو کئی انقلابات ہوئے ان میں امریکہ سے یہ شکوہ بھی کیا گیا کہ ہمیں خبر نہیں دی ۔

خطبات طاہر جلد ۹
489
خطبه جمعه ۲۴ را گست ۱۹۹۰ء
یعنی ایک راہنما کی حکومت الٹی ہے، ایک پارٹی کو الٹایا گیا ہے اور وہ امریکہ سے شکوہ کر رہے ہیں کہ
عجیب لوگ ہیں ہمیں خبر ہی نہیں دی ۔ جس ملک میں رہتے ہو، تمہیں اپنے ملک کی خبر نہیں اور شکوہ
کر رہے ہو کہ ہمیں خبر نہیں دی پس شعور کی کمی جتنی زیادہ مشرق میں نمایاں ہوتی چلی جا رہی ہے اور
اپنے حالات سے ۔ بے حسی جتنی بڑھتی جا رہی ہے اتنا ہی ان قوموں کے اندر دوسروں کا شعور بیدار ہو
رہا ہے اور دوسروں کے معاملات میں جس تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے۔
پس یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کو پتا نہ ہو کہ شاہ ایران نے کیسے سخت مظالم توڑے ہیں اور ان کا
کتنا خطرناک رد عمل ہے جو ملک میں پنپ رہا ہے ۔ ان مظالم کے دوران اس کے سر پر ہاتھ رکھنے کی
اول ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے اور دنیا کا کوئی باشعور انسان امریکہ کو اس ذمہ داری سے مبرا
نہیں کر سکتا ۔ اس میں دشمنی یا جذبات کی بات نہیں ایک ایسی حقیقت ہے جو ادنی سی سمجھ رکھنے والا
دانشور بھی آج یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ شہنشاہیت جو ایران کی شہنشاہیت ہے وہ امریکہ کی پروردہ
تھی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سارے رد عمل کی ذمہ داری اصل میں امریکہ پر عائد ہوتی
ہے اور اس رد عمل کو سنبھالنے کے لئے امریکہ نے جو طریق کار اختیار کیا وہ بھی ان کے مفاد میں یا ان
کے نزدیک دنیا کے مفاد میں ضروری تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ اس رد عمل سے اب دو ہی طاقتیں فائدہ اٹھا
سکتی ہیں یا خمینی ازم ، مذہب کی طاقت اور یا پھر اشتراکیت ہے اور اشتراکیت چونکہ زیادہ سخت دشمن تھی
اور اس دور میں اگر اشتراکیت کو یہاں غلبہ نصیب ہو جاتا تو جو صلح آج روس اور امریکہ کے درمیان
میں ہوئی ہے وہ کبھی واقعہ نہیں ہوسکتی تھی۔ پھر صدامیت پیدا نہ ہوتی پھر روس کی طرف سے اور روسی
ایران کی طرف سے مشرق وسطی کے امن کو شدید خطرہ درپیش ہوتا اور ایسا خطرہ در پیش ہوتا جس کا کوئی
مقابلہ ان کے پاس نہیں تھا ، مقابلہ کرنے کی کوئی طاقت ان کے پاس نہیں تھی ۔
پس بہر حال اپنے مفاد میں اور جسے جس طرح یہ پیش کرتے ہیں کہ ساری دنیا کے امن کے
مفاد میں انہوں نے خمینی ازم کو پیدا کیا اور اس کی پرورش کی۔ یہاں تک کہ جب وہ طاقت پکڑ گیا تو
انہوں نے اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے اپنے نظام کی بقاء کی خاطر اور امریکہ کے بداثرات سے
اسے بچانے کے لئے ایک درمیانی راہ اختیار کی جو درمیانی راہ ان معنوں میں تھی کہ روس اور امریکہ کے
بیچ میں چلتی تھی مگر اسلامی انصاف کے لحاظ سے وہ درمیانی راہ نہیں تھی کیونکہ انہوں نے اپنے دائیں بھی
-

خطبات طاہر جلد ۹
490
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
قتل و غارت کا بازار گرم کیا اور اپنے بائیں بھی قتل و غارت کا بازار گرم کیا اور اسلام کے نام پر ایسا کیا۔
بس عالم اسلام کو ئی نقصانات پہنچے اور پھر ایران سے اپنا بدلہ لینے کے لئے صدا میت“ کو
وو
پیدا کیا گیا اور عراق کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی گئی اور تمام عرب طاقتیں جو ان کے زیرنگیں تھیں ۔
ان کے ذریعے بھی مدد کروائی گئی اور براہ راست بھی یہاں تک کہ ایک موقعہ پر جبکہ عراق کو شدید خطرہ
لاحق ہوا اور صاف نظر آنے لگا کہ ایرانی فوجیں اب بغداد پر قابض ہو جائیں گی تو اس وقت امریکہ
نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ ایسا نہیں ہو گا یا ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ چنانچہ بڑی تیزی کے ساتھ ان کی
مدافعانہ طاقت کو بڑھا کر جارحانہ طاقت میں تبدیل کیا گیا اور یہ جو دنیا میں آج پرو پیگنڈا کیا جا رہا ہے
کہ ایسا ظلم اور بے حسی ہے کہ Poisonous گیسیں جو اعصاب کو تباہ کرنے والی یا جسم پر چھالے
ڈالنے والی یا دم گھوٹنے والی گیسیں ہیں، بنی نوع انسان کے خلاف ان کو استعمال کرنے میں کوئی جھجک
محسوس نہیں کرتے ، اس لئے اس ظالم سے دنیا کو نجات دلانا ضروری ہے ۔ کل یہی وہ قو میں تھیں
جنہوں نے وہ گیس بنانے کے طریقے ان کو سکھائے تھے۔ ان کے علم میں تھا اور ان کی آنکھوں کے
سامنے مسلسل وہ فیکٹریاں بنائی گئیں اور ان کا Know how ان کو عطا کیا گیا کیونکہ اس وقت
مقابل پر بڑا دشمن ایران تھا اور ان قوموں کا یہ کہنا، اگر آج یہ کہیں کہ ہمیں تو علم نہیں، یہ کام تو عراق نے
خفیہ طور پر خود بخود کر لئے ، یہ بالکل جھوٹ ہے۔
لیبیا میں جب گیسوں کے کارخانوں کا آغاز ہوا تو اس وقت انہوں نے وہاں بمباری کی اور
دنیا میں اعلان کیا کہ ہم کسی قیمت پر اس کارخانے کو قائم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ دنیا کے امن کے
لئے بہت بڑا خطرہ ہوگا اور پھر تفاصیل بیان کیں جو حیرت انگیز طور پر درست تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ
لیبیا کہتا ہے کہ ہم یہ گیسیں نہیں بنارہے بلکہ دوسری قسم کی فرٹیلائز ریا اور کیمیا تیار کر رہے ہیں تو ہم ان
میں اور یہ کی تصویر میں آپ کو دکھاتے ہیں اندر سے یہ وہ کارخانہ ہے، یہاں یہ چیزیں بن رہی ہیں اور یہ یہ
چیزیں پیدا ہورہی ہیں۔ اتنی ہو چکی ہیں ایک ایک جزء ایک ایک تفصیل کا ان کو علم تھا اور دنیا کے سامنے
اس کو پیش کیا۔ تو عراق کے معاملے میں کس طرح آنکھیں بند تھیں جب اس کی پشت پر کھڑے تھے
اور چاہتے تھے کہ کسی قیمت پر بھی ایران کو عراق پر یا عرب دنیا پر فوقیت حاصل نہ ہوا اور غلبہ حاصل نہ ہو
ور نہ ان کو خطرہ تھا کہ پھر سارا معاملہ ان کے اختیار اور قبضہ قدرت سے باہر نکل جائے گا اور اس وقت

خطبات طاہر جلد ۹
491
خطبه جمعه ۲۴ را گست ۱۹۹۰ء
ان سے
بیران شور مچا رہا تھا کہ ظلم ہوگیا، اندھیرنگری ہے، ایسی سفا کی ہے۔ وہ اپنے بیماروں کی تصویر میں دکھا رہا
تھا اور چند ایک معمولی جھلکیوں کے بعد انہوں نے وہ منظر دنیا کے سامنے لانے بند کر دیئے ۔ اب جبکہ
اس ، جس کو یہ سر پھرا کہتے ہیں اور بیمار دماغ کہتے ہیں اس بیمار دماغ کو جس کو انہوں نے خود پیدا کیا،
جب اس بیمار دماغ کو ذلیل و رسوا کرنا پیش نظر ہے تو وہی تصویر میں جو ایران کے وقت پہلے ایران دکھایا
کرتا تھا وہ اب ساری دنیا کو دکھا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ایسا ظالم شخص جس نے اپنے بھائی ایرانی
مسلمانوں پر ایسے ظلم کئے تھے اس کے ظلم سے دنیا کیسے بچے گی ۔ وہ دوسروں پر رحم کرے گا یا ان ا
انسانیت کا سلوک کرے گا ۔ تو یہ رد عمل جو ہے یہ بھی وہی پرانے رد عمل اور وہی پرانا طریق یعنی بیماری
کو نہیں دیکھتے جو بیمار سر پیدا کرتی ہے، ان طاقتوں کو جو یہ خود طاقتیں ہیں نظر انداز کر دیتے ہیں جو
بیماری پیدا کرنے میں مسلسل محمد رہتی ہیں اور ایک بیماری کو آغاز سے لے کر نقطہ انجام تک پہنچاتی ہیں
بلکہ آخر پر توجہ صرف بیمار سروں کی طرف مبذول کرا دیتے ہیں کیونکہ ان کو انہوں نے تن سے جدا کرنا
ہوتا ہے اس لئے دنیا کو یہ دکھانے کے لئے کہ ہم مجبور ہیں ایک پاگل ذہن ابھرا ہے جس کا یہ مقدر ہے
کہ اسے تن سے جدا کیا جائے ورنہ وہ باقی دنیا کے سروں کے لئے خطرہ بن جائے گا۔
آخری بات وہی ہے ۔ یہ بیمار ذہن کیوں پیدا ہورہا ہے؟ اس لئے کہ مسلسل مغرب کا
سلوک خصوصاً عرب مسلمانوں سے اور ایران کے مسلمانوں سے ظالمانہ رہا ہے، سفا کا نہ رہا ہے ،
جارحانہ رہا ہے اور باوجود اس کے کہ ان میں بہت سے ممالک کی دوستیوں کے ہاتھ انہوں نے جیتے ۔
ان کی ما سر پرستیاں کیں اور بظاہر ان کے مددگار بنے لیکن عملاً اس کی وجہ واضح تھی کہ ان ان سے استفادہ
کرنے کے لئے سب سے اچھا ذریعہ ان سے دوستی پیدا کرنا تھا۔ ان کے تیل کی دولت تمام کی تمام
اپنے بینکوں میں رکھوائی اور اس سے دہرا فائدہ اٹھایا۔ ایک تو یہ کہ وہ بہت بڑے دولت کے ذخائر بن
گئے جس سے ان کی سرمایہ کاری کو غیر معمولی تقویت ملی اور دوسرے ہر خطرے کے وقت ان کی دولت
پر قابض ہونے کا اختیار ان کو حاصل ہو گیا ۔ اب جہاں دوسری جگہ امانت کی باتیں کرتے ہیں وہاں
ان کے امانت کے تصور بدل جاتے ہیں یعنی ایک شہری جب دوسرے ملک میں جاتا ہے تو اس کی
امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہئے مگر امن اور دوستی کے زمانے میں اعتماد کرتے ہوئے ایک خبر
بین الاقوامی مالی نظام کے تحفظات سے استفادہ کرتے ہوئے یا ان پر غلطی سے یقین کرتے ہوئے

خطبات طاہر جلد ۹
492
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
جب دولتیں ان کے بینکوں میں جمع کرائی جاتی ہیں تو کیا حق ہے ان کا کہ کسی دشمنی کے وقت بھی ان کی
دولت کے اوپر ہاتھ رکھ دیں اور کہیں کہ اس کو ہم بنی نوع انسان کے فائدے میں سیل
(Seal) کر رہے ہیں، سر بمہر کر رہے ہیں ۔ کتنے ہی مشرقی ممالک ہیں جن کی دوستیں اس طرح ہر
لڑائی اور ہر خطرے کے وقت سر بمہر کر دی گئیں اور اب بھی کو بیت کی دولت سر بمہر کی گئی لیکن وہ ان کو
بعد میں ان کی دوستی کی وجہ کی وجہ سے چھوڑ دینے کی نیت سے اور عراق کا سارا سرمایہ جو غیر ملکوں میں تھا، اسے
سر بمہر کر دیا گیا، تو یہ دجل کی باریکیاں ہیں لیکن ان تمام چالا کیوں کو اور ان تمام ظلموں کو یہ ایک نہایت
نفیس Civilize زبان میں پیش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور اس میں درجہ کمال کو پہنچے ہوئے ہیں۔
اس کے مقابل پر ہر دفعہ بد نصیب عرب مسلمان دنیا نے ہوش کا جوش سے مقابلہ کرنے کی
کوشش کی ہے اور ہر دفعہ جوش کو ہوش سے ٹکرا کر جوش کو پارہ پارہ کروایا ہے اور مسلمان دنیا کو مزید
ذلیل و رسوا کروایا ہے ۔ سب سے بڑی غلطی عرب دنیا نے یہ کی اور ہمیشہ کرتی چلی گئی کہ یہ سیاسی
محرکات اور یہ دنیاوی معاملات جن میں خود غرض قوموں کا رد عمل مذہب کی تفریق کے بغیر ہمیشہ ایک
ہی ہوا کرتا ہے۔ ان محرکات کو ان کے مواضع پر جہاں یہ واقع ہیں، ان تک رکھنے کی بجائے ان کو
مذہب میں تبدیل کر دیا گیا اور جو نفرت پیدا کی گئی وہ اسلام کے نام پر پیدا کی گئی ان قوموں کا جن
قوموں نے آپ کے مفادات پر حملہ کیا ہے۔ مقابلہ کرنے کا انسانیت آپ کو حق دیتی ہے۔ اس کو
بلا وجہ اسلامی جہاد میں تبدیل کر کے ان کو اور موقع دیا گیا کہ پہلے تو یہ صرف اسلامی دنیا پر حملہ کرتے دیا تو یہ
تھے اب وہ اسلام پر بھی حملہ کریں اور تمام بنی نوع انسان کو کہیں کہ اصل بیماری اسلام
ہے۔ اسرائیلیت نہیں ہے ہماری نا انصافیاں نہیں ہیں بلکہ اسلام ایک کج مذہب ہے جو کبھی پیدا کرتا
ہے ۔ ایک غیر منصفانہ مذہب ہے جو غیر منصفانہ خیالات کو فروغ دیتا ہے اور ساری بیماریاں اسلامی
طرز فکر میں ہیں۔ چنانچہ ایران کے رد عمل میں بھی جو غیر اسلامی رد عمل تھا اور جس کا اسلام سے کوئی
دور کا بھی واسطہ نہیں تھا لیکن دنیاوی اصول کے مطابق اگر اس کو پیش کیا جاتا تو بہت حد تک دنیا کو
مطمئن کروایا جاسکتا تھا کہ ہم مظلوم رہے ہیں ۔ اب ہمارا وقت ہے انتقام لینے کا، ہم مجبور ہیں دنیا کسی
حد تک اس کو سمجھ سکتی تھی لیکن اسلامی دنیا کی لیڈرشپ کی جہالت کی حد ہے کہ قول سدید کی بجائے ، دنیا
کو صاف بات بتانے کی بجائے کہ ہم مجبور ہیں ہم بے اختیار ہیں ۔ جب بھی ہمیں موقعہ ملے گا ، انہوں

خطبات طاہر جلد ۹
493
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
نے ہمارے اندر اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں اور نا انصافیوں کی اتنی صدیاں ہمارے موجودہ رد عمل کے پیچھے
کھڑی ہیں کہ ہم مجبور ہو کر ایک کمزور آدمی کا رد عمل دکھا ئیں گے جس کے ہاتھ میں جب اینٹ آتی
ہے تو وہ اٹھا کر مارتا ہے پھر یہ نہیں سوچا کرتا کہ اس کے نتیجے میں اس کو کیا سزا ملے گی یا طاقتور اس سے
کیا سلوک کریں گے ۔ اس صورتحال کو تقوی کے ساتھ اور اسلامی تعلیم کے مطابق قول سدید کے ساتھ
نتھار کر اور کھول کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بجائے ، جس میں غیر معمولی فوائد مضمر تھے، انہوں نے
پھر اسلام پر حملہ کروانے کے ان کو مواقع فراہم کئے ۔ پہلے کہا کہ ہمارے بدن پر حملہ کرو پھر کہا کہ آؤ اب
ہماری روح پر بھی حملہ کرو، اور ایسے ظالمانہ طور پر اسلامی تعلیم کو توڑ مروڑ کر پیش کیا کہ اس کے نتیجے میں دنیا کے
تمام اہل دانش جانتے تھے کہ یہ مذہبی رد عمل نہیں ہے اس لئے اگر یہ مذہبی کہتے ہیں تو بہت اچھا، ہم ان کے
مذہب پر حملہ کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ مذہب ٹیڑھا ہے،۔ ان کے دماغ ٹیڑھے نہیں ہیں۔
پس وہ سرجن کو یہ بیمار سروں کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے اور جوان کی بیماری کی
وجہ سے بیمار ہوئے ، اسی مسلمان دنیا نے ان کو موقع فراہم کئے کہ ان کی بیماری کی وجہ بھی اسلام قرار دیا
جائے اور غلط تشخیص دوبارہ دنیا کے سامنے پیش کی جائے اور دنیا اس کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے
کیونکہ جو بیمار ہے اس کی بات زیادہ سنی جاتی ہے۔ بیمار کہتا ہے کہ میرے سر میں درد ہے اور ساتھ بتاتا
ہے کہ میں نے یہ کھایا تھا اور یہ حرکت کی تھی اس کے نتیجے میں سر میں درد ہے۔ پھر ڈاکٹر اگر کچھ اور
بات کہے بھی تو اس پر کسی کو اطمینان نہیں ملتا۔ چنانچہ جب یہ بیمار سر دنیا کو دکھائے جاتے ہیں تو ساتھ
کہتے ہیں کہ اس کی بہت اعلیٰ تشخیص خود اس بیمار نے کر دی ہے ۔ یہ بیمار کہتا ہے کہ میرا مذہب پاگل
ہے، میرا مذہب مجھے نا انصافیوں پر مجبور کرتا ہے، میرا مذہب مجھے کہتا ہے کہ عورتوں اور بچوں سے ظلم
کرو اور اس طرح تم اپنے بدلے اتارو اور اس طریق پر تمہیں انتقام لینے کا اسلام حق دیتا ہے ۔
سبوتاژ کرو، بموں سے شہروں کا امن اڑاؤ ، جس طرح بھی پیش جاتی ہے تم اپنے دکھوں کا بدلہ لو لو اور
تمہارے پیچھے خدا کھڑا ہے اور اسلام کھڑا ہے اور تمہیں تعلیم دیتا ہے کہ مذہب کے نام پر ایسا کرو ۔
بالکل غلط بات تھی ، اس میں اس کا ادنی سا بھی کوئی جواز نہیں تھا۔ جو باتیں میں نے بیان کی ہیں یہ ایسی
باتیں ہیں جو دنیا کے سامنے کہیں بھی آپ پیش کریں دنیا تسلیم کرنے پر مجبور ہوگی کہ بیمار سر کیوں ہیں
اور بیماری کی وجہ کیا ہے؟ لیکن ان ظالموں نے خود اپنے اوپر ہی حملہ نہیں کرنے دیا بلکہ اپنے مذہب کو
-

خطبات طاہر جلد ۹
494
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
بھی حملے کا نشانہ بنانے کے لئے سامنے پیش کر دیا۔
یہ ہے خلاصہ ظلم و ستم کا جو اس وقت روا رکھا ج روا رکھا جا رہا ہے ۔ آج سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ
اسلامی لیڈر شپ ان محرکات کو، ان مواجهات کو سمجھے اور تمام تر توجہ اصل بیماری کی طرف مبذول
کرے اور مبذول کروائے اور دنیا کے سامنے یہ تجزیے کھول کر رکھے کہ ہم مجبور اصدام کے مقابل پر
تمہارے ساتھ شامل ہوئے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ تم بری الذمہ ہو اور اس کا ہرگز یہ
مطلب نہیں ہے کہ صدام کا دور کرنا یا عراق کی بربادی عالم اسلام کا علاج ہے۔ یہ عالم اسلام کے لئے
مزید تباہی کا موجب بنے گا اور وہ محرکات جاری رہیں گے اور وہ بیماریاں باقی رہیں گی جن کے نتیجے
میں بار بار مشرق وسطی کا امن برباد ہوتا ہے اور بار بار دنیا کو ان سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔
پس جہاں تک انصاف کا تعلق ہے اس طرف واپس جا کر دیکھیں تو اسرائیل نے ہر لڑائی
کے بعد کچھ مسلمان علاقوں پر قبضہ کیا اور اسے دوام بخشنے میں مغربی طاقتوں نے ہمیشہ اس کا ساتھ دیا۔
ایک انچ زمین بھی ایسی نہیں جسے خالی کروایا گیا ہو سوائے مصر کے اور اس وقت مصر کے سیناء کے
ریگستان کو جب یہودی تسلط سے خالی کروایا گیا تو پہلے مصر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا گیا۔ اسرائیل سے ایسی
صلح کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا تخمینہ یہ تھا کہ مصر ہمیشہ کے لئے اسلامی دنیا سے کٹ
جائے گا اور ان کی دشمنیوں کا نشانہ بن جائے گا اور اس بناء پر اس کی بقاء ہم پر منحصر ہو گی اور جب تک ہم
اس کا سہارا بنے رہیں گے یہ زندہ رہے گا ورنہ یہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے گا۔ یہ وہ تخمینے تھے جن کی بنا
پر انہوں نے ریگستان کے وہ علاقے مصر کو واپس دلوا دیئے جو یہود کے تسلط میں تھے لیکن اس کے
علاوہ کہیں بھی ایک انچ زمین بھی واپس نہیں کرائی گئی یعنی اسرائیل سے ان لوگوں کو زمین واپس نہیں
کروائی گئی جو گر کر ذلت کی صلح پر آمادہ نہیں تھے ۔ Jorden کتنی دیران کا دوست رہا ہے ابھی بھی
جب وہ خبروں میں اس کا ذکر کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دیکھو ہمارا دوست، سب سے زیادہ اس پر
انحصار کیا کرتے تھے کہتے ہیں کتنے ہم پاگل تھے ، کیسا بے وفا دوست نکلا ؟ اور یہ نہیں دیکھتے کہ تم نے
اس دوستی میں اس کو دیا کیا ہے؟ تمام عرصہ اس دوست کے وطن کا نہایت قیمتی ایک ٹکڑا اس کے دشمنوں
کے قبضے ہیں میں رہا اور تم نے ہمیشہ دشمن کو تو طاقت دی اور دشمن کو اس نا جائز قبضے کو برقرار رکھنے میں مدددی
اور اس کے باوجود کہ یہ تمہارا دوست تھا۔

خطبات طاہر جلد ۹
495
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
قرآن کریم نے جہاں فرمایا ہے کہ غیروں کو دوست نہ بناؤ اس سے بھی غلط فہمیاں پیدا کی
گئیں اور اس کے نتیجے میں بعض وسطی زمانوں کے مسلمان علماء نے اسلام کو مزید بد نام کروایا۔ یہ وہ
مواقع ہیں جن میں اسلام فرماتا ہے کہ غیروں سے دوستی نہ کرو۔ اسلام اور انصاف کے تقاضوں کو بیچتے
ہوئے دوستیاں نہ کرو۔ یہ وہ پس منظر ہے جس میں تعلیم ہے اور ساتھ ساتھ ذکر فر ما دیا گیا کہ وہ لوگ جو
تم سے دشمنی نہیں کرتے جو تم سے نا انصافی کا سلوک نہیں کرتے۔ ان سے دوستی سے خدا تمہیں منع نہیں
کرتا بلکہ ان سے حسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ یہ اسلام ہے لیکن اسلام کی وہ تعلیم جو عقل کی تعلیم ہے
اسے انہوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا اور اس تعلیم پر عمل کیا جس کو خود بے عقلی کے معنے پہنائے پس جہاں
دوستی سے منع کیا گیا وہاں دوستیاں کیں ۔ جہاں دوستیاں کرنے کی تلقین کی گئی اور طریقہ سکھایا گیا کہ
کسی قسم کی قوم سے دوستیاں کرنی ہیں وہاں دوستیوں سے باز رہے۔
الله
پس ان کی بیماری کی آخری شکل یہی بنتی ہے کہ تقویٰ سے دور جا چکے ہیں ، قرآن کریم کی
تعلیم سے دور جا چکے ہیں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ مومن ایک بل سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا ۔
( بخاری کتاب الادب حدیث نمبر: ۵۶۶۸) لیکن کتنی بارڈ سے جاچکے ہیں۔ اسی سوراخ میں دوبارہ انگلیاں
ڈالتے ہیں اور اسی سوراخ سے بار بارڈ سے جاتے ہیں اور آج تک انہوں نے ہوش نہیں پکڑی۔ پس
صاحب ہوش مغرب کے حالات کا تجزیہ کریں تو وہ بھی جاہل ہے اور بے وقوف ہے اور بار بار کے
نقصانات کے باوجود آج تک نصیحت نہیں پکڑ سکا کہ اصل بیماری کیا ہے اور جب تک یہ بیماری رہے
گی دنیا کے لئے خطرات ہمیشہ اسی طرح ان کے سر پر منڈلاتے رہیں گے اور مقابل پر جو مسلمان
ممالک نے بھی بار بار کی تکلیفیں اٹھانے کے باوجود نصیحت نہیں پکڑی اور بار بارا نہی غلطیوں میں مبتلا
ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ اس کا کیا علاج ہے اس کا صرف ایک علاج ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
نے ہمیں سکھلایا اور جس کی طرف میں نے آپ کو پہلے بھی توجہ دلائی تھی اور اب پھر دوبارہ توجہ
دلاتا ہوں ۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا : مختلف بڑی لمبی پیشگوئیاں ہیں ان میں سے ایک ٹکڑا آپ کو بتاتا
ہوں ۔ آخری زمانے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یا جوج ماجوج دنیا پر قابض ہو جائیں گے اور
موج در موج اٹھیں گے اور تمام دنیا کو ان کی طاقت کی لہریں مغلوب کر لیں گی ۔ اس وقت دنیا میں مسیح

خطبات طاہر جلد ۹
496
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
نازل ہوگا اور مسیح اپنی جماعت کے ساتھ ان کے مقابلے کی کوشش کرے گا، ان کے مقابلے کا ارادہ
کرے گا۔ تب اللہ تعالیٰ مسیح سے یہ فرمائے گا ۔ لَا يَدَانِ لَاحَدٍ لِقَتَالِهِمَا کہ ہم نے جو یہ دوقو میں پیدا
کی ہیں ان دونوں سے مقابلے کی دنیا میں کسی انسان کو طاقت نہیں بخشی تمہیں بھی نہیں بخشی ۔ ایک
اصلى
d
علاج ہے کہ تم پہاڑ کی پناہ میں چلے جاؤ اور دعائیں کرو۔ (مسلم کتاب الفتن حدیث نمبر : ۵۲۲۸)
دعا ہی وہ طاقت ہے جو ان قوموں پر غالب آئے گی اس میں پہاڑ سے کیا مراد ہے؟ میں
سمجھتا ا ہوں کہ قرآن کریم وہ پہاڑ ہے جس کا ذکر فرمایا گیا ہے کیونکہ قرآن کریم کے متعلق فرماتا ہے کہ
لَوْ اَنْزَلْنَا هُذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ
الله (الحشر : ۲۲) کہ یہ قرآن اگر ہم پہاڑ پر بھی اتارتے تو وہ اس کی عظمت سے خشیت اختیار کرتا اور ات
ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ، گر جاتا لیکن اس میں نصیحتیں ہیں ان لوگوں کے لئے آیات ہیں جو فکر کرنے کے
عادی ہیں۔ مراد یہ ہے کہ محمد مصطفی ﷺ کو پہاڑوں پر عظمت حاصل تھی ۔ محمد مصطفی ﷺ پہاڑوں میں
سب سے سر بلند تھے۔ دنیا کے پہاڑوں میں تو یہ طاقت نہیں تھی کہ اس کلام کی عظمت اور جلال کو
برداشت کر سکے لیکن ایک محمد مصطفیٰ " ہیں جو سب سے سر بلند پہاڑ تھے اور سب سے قوی پہاڑ تھے۔
پس مراد یہی ہے کہ محمد مصطفیٰ" کی عظمت کی طرف لوٹو اور آنحضرت ﷺ کی تعلیم میں پناہ مانگو۔ اس صلى
سے طاقت پاؤ اور اگر تم محمد مصطفی ﷺ کی عظمت کی طرف لوٹو گے اور اس میں پناہ لے کر دعائیں کرو
گے تو محمد مصطفی اللہ کے سائے میں پلنے والی دعا ئیں کبھی نا کام نہیں جایا کرتیں۔ اس عظمت سے پھر
تم بھی حصہ پاؤ گے۔ تمہاری دعائیں حصہ پائیں گی اور دوسر اسبق اس میں یہ ہے کہ اس زمانے کے
تمام مسلمانوں میں سے کسی کے متعلق نہیں فرمایا کہ خدا ان کو کہے گا کہ تم دعا ئیں کرو۔ صرف مسیح اور مسیح
کی جماعت کے متعلق یہ فرمایا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کا اس زمانے میں حقیقت میں دعا
سے ایمان ہی اٹھ چکا ہو گا دعا کو وہ لوگ اہمیت نہیں دیں گے۔ اس لئے جن لوگوں کو دعا کی اہمیت ہی گے۔اس
کوئی نہیں ان کو دعا کا نسخہ بتا نا ہی بالکل بے کار بات ہے ۔ چنانچہ آپ دیکھ لیجئے کہ کتنے ہی مسلمان
راہنماؤں کے بڑے بڑے بیانات آرہے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ امریکہ کی طرف دوڑو اور اس سے پناہ
لو اور اس سے مدد لو اور کوئی ایران سے صلح کر رہا ہے یا اپنی تقویت کی اور باتیں بیان کر رہا ہے۔ کسی
ایک نے بھی خدا کی پناہ میں جانے کا اور محمد رسول اللہ ﷺ کی پناہ میں جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ کسی
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۹
497
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
صلى
نے یہ نصیحت نہیں کی کہ اے مسلمانو! یہ دعا کا وقت ہے دعا ئیں کرو۔ کیونکہ دعاؤں کے ذریعہ ہی تمہیں
دشمن پر غلبہ نصیب ہوگا۔ پس ایک جماعت ہے اور صرف ایک جماعت ہے جو مسیح محمد مصطفی ﷺ کی
جماعت ہے جس کے متعلق خدا نے یہ مقدر کر رکھا تھا کہ اگر عالم اسلام کو بچایا گیا تو اس جماعت کی
دعاؤں سے بچایا جائے گا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ محمد مصطفی کی عظمت میں پناہ لیں، آپ کی تعلیم میں صلی
پناہ لیں ، آپ کے کردار میں پناہ لیں ۔ آپ کی سنت میں پناہ لیں اور پھر دعا ئیں کریں۔
پس اس سارے مسئلے کا اگر کوئی عارضی حل تجویز بھی کیا گیا تو ایک بات تو بڑی واضح ہے کہ
وہ حل پہلے سے بدتر حال کی طرف مشرق وسطی کے رہنے والوں کو بھی لوٹائے گا اور دنیا کو بھی لوٹائے
گا۔ بہت دردناک حالات پیدا ہونے والے ہیں اور جہاں تک بیماریوں اور دکھوں کا تعلق ہے اس کا
کوئی حل نہیں ہوگا ۔ وہ حل اگر ہے تو آپ کے پاس یعنی مسیح محمدی" کی جماعت کے پاس ہے آپ
دعائیں کریں اور دعائیں کرتے چلے جائیں کیونکہ یہ تکلیفوں کا زمانہ ابھی لمبا چلنے والا ہے۔ ابھی حالات
نے کئی پلٹے کھانے ہیں، کئی نئے ادوار میں داخل ہونا ہے اس لئے دعا کے لحاظ سے ابھی تاخیر نہیں ہے۔ ہم
تو پہلے بھی دعائیں کرنے والے لوگ ہیں لیکن آج کی دنیا میں ان حالات کے پیش نظر، اس تجزیے کے
پیش نظر جو میں نے آپ کے سامنے رکھا ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دعا کے سوا آج ان دنیا کی
امراض کا اور امت مسلمہ کی امراض کا اور کوئی چارہ نہیں اور اہل مغرب کے لئے بھی دعا کریں کہ خدا ان کو
عقل دے، بار بار وہ اپنی چالاکیوں اور اعلیٰ سیاست کے ذریعے دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش
کر چکے ہیں اور ہر بار ناکام رہے ہیں ایک بار بھی ان کی چالاکیاں دنیا کے کام نہیں آئیں کیونکہ ان کی
چالاکیوں میں خود غرضی ہوتی ہے اور نفسانیت محرک بنتی ہے آخری فیصلوں کے لئے۔
پس عقل کل کا تقویٰ سے تعلق ہے یہ بات دنیا کو آج تک سمجھ نہیں آئی۔ قرآن کریم جب
تقویٰ پر زور دیتا ہے تو پاگل ملائیت پر زور نہیں دیتا ۔ ایسے تقویٰ پر زور دیتا ہے جس سے فراست پیدا
ہوتی ہے۔ جس سے مومن خدا کے نور سے دیکھنے لگتا ہے اور عقل کل اور تقویٰ دراصل ایک ہی چیز کے
دو نام ہیں۔ ہر چالا کی جو تقوی سے عاری ہوگی وہ لا ز ما بالآخر نا کامی پر منتج ہوگی۔ اسے چالا کی کہہ سکتے
ہیں اسے عقل نہیں کہہ سکتے ۔
پس آج دنیا خواہ مشرق کی ہو یا مغرب کی ہو، عقل کل سے عاری ہے کیونکہ تقویٰ سے عاری

خطبات طاہر جلد ۹
498
خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء
ہے اور تقویٰ کی دولت کے امین اے محمد مصطفی ﷺ کی جماعت! اے مسیح محمدی کی جماعت ! تمہیں بنایا
گیا ہے ۔ پس اس امانت کا حق ادا کرو اور جب تک تم اس امانت کے امین بنے رہو گے خدا تمہیں
ہمیشہ غلبہ عطا کرے گا اور ناممکن کو تم ممکنات بنا کر دکھاتے چلے جاؤ گے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی