تمام کام خدا کے فضل سے ہوں گے۔ اپنا اور اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کے معیار کو بلند کریں۔ اخلاقی تربیتی ورثہ اپنے بچوں میں بانٹیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کے تنظیمی ڈھانچے کے دائرہ کار میں وسعت اور عہدیداروں پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے امراء اور عہدیداران کو نصیحت فرمائی کہ وہ اپنے تمام امور کی بنیاد دعا اور توکل علی اللہ پر رکھیں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت کارکنوں کے تقویٰ کا معیار بلند کرنے کے لیے ہمدردی اور انکسار سے کوشش کریں۔ نیز آپ نے تقویٰ کی قدر شناسی کی اہمیت اجاگر کی اور آخر میں چند مرحومین کا ذکر خیر فرمایا۔

موضوعات: نظام جماعت، عہدیداران کی ذمہ داریاں، تقویٰ، دعا اور توکل علی اللہ، ذکر خیر مرحومین

خطبات طاہر جلد ۹
547
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
تمام کام خدا کے فضل سے ہوں گے۔
اپنا اور اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کے معیار کو بلند کریں ۔
اخلاقی تربیتی ورثہ اپنے بچوں میں بانٹیں ۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
-
آج جمعۃ المبارک کے دن مجلس انصار اللہ UK کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے اور اس
میں شرکت کے لئے یورپ کی بعض دوسری مجالس کے نمائندگان بھی تشریف لائے ہوئے ہیں ۔ اسی
طرح آج ہی ماریشس کی جماعت کا سالانہ جلسہ منعقد ہو رہا ہے اور امیر صاحب ماریشس کا مجھے
پرسوں خط ملا ہے جس میں ا میں انہوں نے اس خواہش کا اخر ، اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ چونکہ آپ کا یہ خطبہ براہ راست
ماریشس میں سنا جا رہا ہو گا اس لئے ہمارے اس جلسے کو ملحوظ رکھتے ہوئے چند کلمات ہماری جماعت کو سنا جا رہا ہوگا اس جلسے کو
مخاطب کر کے بھی کہیں اس سے جماعت کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔
جہاں تک جماعتی نظام کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا
ہے۔ اس پہلو سے کہ پاکستان کی جماعتوں سے باہر پہلے وہ نظام جو پاکستان میں یا اس سے پہلے
ہندوستان میں رائج تھا وہ تمام دنیا میں اس طرح تفصیل سے رائج نہیں ہوا تھا بلکہ بالعموم دستور یہی تھا
کہ جو مرکزی نمائندہ بطور مربی کسی ملک میں مقرر کیا جائے وہی امیر ہوا کرتا تھا اور دراصل اسی کی

خطبات طاہر جلد ۹
548
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
وساطت سے مرکز سے ساری جماعت کا رابطہ رہتا تھا یا بعض صورتوں میں عدم رابطہ کا بھی وہی ذمہ دار
بنتا تھا۔ گزشتہ چند سالوں سے اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی کہ سارے نظام عام کو ہمہ گیر کیا جائے
اور جماعت احمد یہ دنیا میں جہاں کہیں بھی پائی جائے ایک ہی نظام کی لڑیوں میں منسلک ہو۔ ایک ہی
اسلوب پر چل رہی ہو اور ملک ملک کا فرق نہ رہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ عرصہ پہلے ایک یہ فیصلہ بھی
کیا گیا کہ صدران مجالس مرکز یہ یعنی خدام الاحمدیہ کے صدر اور انصار اللہ کے صدر اور لجنہ کی صدر ، یہ
تمام دنیا کے صدران نہ ہوں بلکہ ہر ملک کا صدر اپنے ملک کے لحاظ سے جواب دہ ہو اور وہی اس ملک
میں آخری ذمہ دار ہو جس کا تعلق براہ راست خلیفہ وقت سے ہو اور اس طرح دنیا میں ہر صدارت کا
نظام بھی پاکستان کے صدارت کے نظام سے متوازی جاری ہو جائے اور یہ نہ ہو کہ صدارتیں پاکستان
کی صدارت کے تابع ، ان کی وساطت سے خلیفہ وقت سے رابطہ رکھیں ۔
ان دونوں انتظامی تبدیلیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی بیداری پیدا
ہوئی اور نشوونما کے لحاظ سے ایک ایسے دور میں داخل ہوئی ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی امید
افزا ہے بہت تیزی کے ساتھ جماعت کے ہر حصے ، ہر شعبے اور ہر طبقہ زندگی میں بیداری پیدا ہورہی
ہے۔ اس کے نتیجے میں ذمہ داریاں بھی بڑھ رہی ہیں اور بعض امراء پر اور بعض صدران پر اتنا بڑا بوجھ
پڑا ہے کہ بعض دفعہ وہ پریشان ہو جاتے ہیں اور بعض دفعہ راہنمائی کے لئے مجھے لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے جماعتی کام اس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور جماعتی معاملات میں دلچسپی لینے والوں کی
تعداد اس تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پھر نئے نئے پروگرام بھی ملتے چلے جارہے ہیں تو کس طرح ہم
ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو سکیں گے۔ صرف ملکی سطح ہی پر نہیں بلکہ ملک کے اندر مقامی سطح پر بھی
بعض احمد یوں پر جب ذمہ داری ڈالی جاتی ہے تو وہ اس ذمہ داری کے تقاضوں کے خیال سے لرزتے
ہیں اور بڑے ہی انکسار اور لجاجت سے خط لکھتے ہیں کہ ہم کیسے اس اہم ذمہ داری کو ادا کر سکیں گے۔ تو
جہاں بیداری عام ہوتی چلی جا رہی ہے وہیں بیداری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ذمہ داریاں بھی
ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہیں ۔
اس پہلو سے میں نے سوچا کہ آج دو باتوں کی طرف تمام دنیا کے امراء کو بھی اور صدران کو
بھی اور اسی طرح ان تمام عہدیدران کو متوجہ کروں جن دو باتوں پر نظام جماعت کا انحصار ہے اور اسی

خطبات طاہر جلد ۹
549
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
طرح باقی عہدیداران بھی اس نصیحت میں شامل ہیں ۔ اگر وہ ان باتوں کو خوب اچھی طرح ذہن نشین
کر کے ان سے منسلک ہو جائیں گے، زندگی بھر ان باتوں سے چمٹے رہیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ ان
کے سارے مسائل آسانی سے حل ہوں گے اور جماعت احمد یہ کے نظام کو چلانے کے متعلق کسی قسم کی
بلا وجہ کی فکر لاحق نہیں ہوگی ۔ ایک فکر تو وہ ہوتی ہے جو ہر ذمہ دار آدمی کو ذمہ داری کے ساتھ ہی لاحق ہو
جاتی ہے۔ اس کا تعلق تو اس کی زندگی سے ہے۔ موت تک یہ فکر اس کو دامنگیر رہتی ہے اور ایک فکر وہ
ہوتی ہے جو بدانتظامی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ پس میں جس فکر کے دور ہونے کی خوشخبری دیتا
ہوں وہ بدانتظامی کے دور ہونے کی فکر سے نجات کی خوشخبری دیتا ہوں ۔ ذمہ داری کے فکر سے نجات
کی خوشخبری نہیں وہ اگر میں دوں تو ایک بری خبر ہوگی ۔ تو ہر عہدیدار اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، ایک
فکر میں تو مبتلا ہے اور زندگی بھر مبتلا رہے گا اس کا فکر میں مبتلا رہنا اس کی زندگی کی علامت ہے اور اس
کے اس فکر کے بڑھنے کی دعا کرنی چاہئے کم ہونے کی نہیں ۔ لیکن جہاں کام کے بوجھ بڑھنے کے نتیجے
میں خلا رہ جاتے ہیں اور عہدیداران کی تربیت کی کمی کی وجہ سے پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں وہ فکریں
بہر حال دور ہونی چاہیں اور ان کے دور ہونے کے علاج بھی سوچتے رہنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے
کہ اللہ تعالی اس قسم کی فکروں سے ہمارے تمام عہدیداران کو آزاد کرے۔
پہلی بات تو اس مثال کے ساتھ آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو غالبا پہلے بھی بیان کر چکا ہوں
اور آپ میں سے کئی نے حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی کتاب میں پڑھی بھی ہوگی ۔ ایک
موقعہ پر ان کی والدہ سے ہندوستان کے وائسرائے نے یہ سوال کیا کہ مجھے بتائیں کہ کیا ایک چھوٹے
سے گھر کا انتظام چلا نا زیادہ مشکل ہے یا ایک ایسی عظیم سلطنت کا انتظام چلانا جس پر سورج نہ غروب
ہوتا ہو۔ تو ان کی والدہ نے بڑے تحمل سے اور بڑی گہری فکر کیساتھ جواب دیا کہ اگر خدا کا فضل شامل
حال نہ ہو تو چھوٹے چھوٹے گھر کا انتظام بھی چلایا نہیں جا سکتا چھوٹی سے چھوٹی ذمہ داری کو بھی ادا
نہیں کیا جا سکتا اور اگر خدا کا فضل شامل حال ہو جائے تو بڑی سے بڑی سلطنت کا انتظام چلانا بھی کوئی
حیثیت نہیں رکھتا ہر پہلو سے آسان ہو جاتا ہے خود بخود چلنے لگتا ہے۔ تقویٰ کی کتنی گہری بات ہے جو
صرف متقیوں کو نصیب ہو سکتی ہے اور ایک عارف باللہ کا کلام ہے اس کے سوا کسی کے ذہن میں ایسا
خوبصورت ، ایسا حسین ، ایسا حقیقی جواب آہی نہیں سکتا ۔

خطبات طاہر جلد ۹
550
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
پس اس بات کو یاد رکھیں کہ جماعتی ذمہ داریاں بڑھنے کے نتیجے میں جہاں آپ کی
ذمہ داریاں بڑھتی ہیں وہاں اللہ سے تعلق رکھنے کے نتیجے میں اللہ تعالی کی ذمہ داریاں بڑھتی ہیں اور وہ
بندے جو خدا سے پیار کرتے ہیں اور خدا پر انحصار کرتے ہیں ان کے کام خدا خود آسان کر دیتا ہے اور
ان کے کام از خود رواں ہو جاتے ہیں اس لئے سب سے بڑی نصیحت یہ ہے کہ کاموں کے بڑھنے کے
نتیجے میں آپ خدا سے تعلق بڑھائیں اور اس پر انحصار کریں ۔ اس کا برعکس بہت ہی خطرناک ہے
جہاں آپ یہ خیال کریں کہ گویا آپ کے زور پر کام چل رہے ہیں وہاں نفسانیت کا ایک کیڑا داخل ہو
جاتا ہے جو نیک اعمال کو کھانے لگتا ہے اور وہیں کاموں میں خرابی کی بنیادیں پڑ جاتی ہیں ، خرابی کا
آغاز شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے وہ لوگ جو خدا ہی پر توکل رکھتے ہیں اور یقین کرتے ہیں کہ سارے
کام خدا کے فضلوں سے چلیں گے وہ ہمیشہ دعاؤں میں مصروف رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ان کے کام بہتر ہوتے چلے جاتے ہیں اور بہتر ہونے کے نتیجے میں ان کو تکبر کی ٹھو کر نہیں لگتی بلکہ انکسار
بڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ پر تو کل بڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے محبت بڑھتی ہے ۔ اس کے لئے دل میں تشکر
کے زیادہ جذبات پیدا ہوتے ہیں اور اس کے رد عمل کے نتیجے میں پھر خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوتا ہے
کہ جو بھی میرا شکر گزار بندہ ہو گا اس کو میں مزید دوں گا۔
پس سب سے اہم نکتہ یہی ہے جس کو آپ یا درکھیں، پلے باندھ لیں کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی
بھلا ئیں نہیں کہ انتظام خواہ کتنے ہی بڑے اور وسیع تر ہوتے چلے جائیں خدا کے فضل سے چلیں گے اور
جو لوگ خدا سے تعلق رکھتے ہیں ان کے کام آسان ہو جایا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ خود اپنے فضل سے وہ
کام بنا دیتا ہے اس لئے اپنا تعلق بڑھائیں اور پھر دعاؤں پر زور دیں اور یاد رکھیں کہ جب بھی کوئی مشکل
پیش آئے سب سے پہلا خیال دعا کا ہونا چاہئے اور سب سے پہلا سہارا خدا کا ڈھونڈ نا چاہئے یہ عادت
زندگی بھر آپ کے کام آئے گی اور ہمیشہ آپ کے سارے کام آسان کرتی چلی جائے گی۔
دوسرا پہلو تقویٰ کا ہے جس کا اسی سے تعلق ہے۔ اللہ سے تعلق بڑھانا ہو تو تقویٰ کا معیار بھی
بڑھانا چاہئے اور اس پر میں بہت دفعہ گفتگو کر چکا ہوں لیکن یہ مضمون اتنا وسیع ہے بلکہ عملاً لا متناہی
ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح خدا کی ذات لامتناہی ہے اس طرح تقویٰ کا مضمون بھی لا متناہی ہے
کیونکہ اس کا خدا کی ذات سے گہرا تعلق ہے۔ تقویٰ کا تمام تر انحصار اللہ تعالیٰ پر ہے اس لئے متقی کے

خطبات طاہر جلد ۹
551
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
بلند مراتب اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ تقویٰ کا مضمون بھی پھیلتا چلا جاتا ہے اور وسعت اختیار کرتا
چلا جاتا ہے اور اس کی کوئی حد نہیں آتی ۔ اس پہلو سے خواہ لاکھ خطبات بھی دیئے جائیں یہ مضمون اپنی
ذات میں ختم ہونے والا مضمون نہیں ۔
آج میں اسی پہلو سے امراء کو اور دیگر عہدیداران کو، صدران مجالس ہوں یا دیگر
عہدیداران ہوں ، ان کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس دعا کو جس کی طرف میں پہلے بھی
متوجہ کر چکا ہوں اس کو خصوصیت کے ساتھ اپنا لازمہ بنالیں ۔ اس دعا کے ساتھ چمٹ جائیں اور اس
دعا کو اپنے ساتھ چمٹا لیں اور وہ یہ ہے کہ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا کہ اے خدا! ہمیں متقیوں
کا امام بنا۔ یہ دعا کرتے ہوئے جب وہ اس پر غور کریں۔ ، وہ اس پر غور کریں گے تو اس کے نتیجے میں نئے نئے مضامین ان
کو سجھائی دیں گے اور وہ مضامین ان کے کام آسان کریں گے ۔ خاص طور پر اس مضمون کو پیش نظر
رکھیں کہ اگر کوئی امیر ہے یا صدر ہے یا جیسا کہ میں نے کہا ہے دوسرا عہد یدار ہے، اس کا کام تب اچھا
ہوگا اگر وہ متقیوں کا امام بننے کی دعا بھی کرے گا اور کوشش بھی کرے گا اور اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کا
معیار بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ منتظمین یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اگر حسن
انتظام سے آراستہ ہوں یعنی ہم میں یہ صلاحیت ہو کہ ہم اچھا انتظام چلا سکیں تو یہی کافی ہے حالانکہ
ہرگز یہ کافی نہیں ہے۔ حسن انتظام اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے لیکن وہ مہرے جن کو اس نے چلانا ہے وہ
مادہ جس سے اس نے کام لینا ہے اس کی اپنی صفات ہیں، اپنی خصلتیں ہیں جن کے اچھے ہونے کے
نتیجے میں حسن انتظام بہتر پھل لائے گا اور جن کے کمزور ہونے کے نتیجے میں حسن انتظام کو بھی اسی طرح
کمزور اور ناقص پھل لگیں گے۔
ہماری جماعت کا کا رکن وہ مادہ ہے جس کا معیار بڑھانا ضروری ہے اگر اس مادے کو تقویٰ
نصیب ہو تو اس کے اندر نئی صفات ابھریں گی ، نئی خصوصیات پیدا ہوں گی اور ایک اچھا منتظم ایسے
مادے سے بہت بڑے بڑے کام لے سکتا ہے۔ اگر تقویٰ کا معیار گرا ہو تو یہ ایک بوسیدہ اور بیکار مادہ
نہیں
ہوگا جس کے نتیجے میں اچھے سے اچھا حسن انتظام بھی اس پر اچھا عمل نہیں دکھا سکتا اور اچھا نتیجہ پیدا
کر سکتا۔ جو بوسیدہ چیز ہے اس کو کہاں تک آپ سنبھال سکتے ہیں جو شکل بھی دیں گے وہ شکل
عارضی ثابت ہوگی اور رخنوں والی ہوگی ۔ اس لئے مٹیریل یعنی مادے کا اچھا ہونا بہت ہی ضروری ہے

خطبات طاہر جلد ۹
552
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
اور یہ دعا ہمیں یہ بات سکھاتی ہے کہ دینی انتظامات میں، دینی معاملات میں ہر امیر، ہر صاحب عمل کو
اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کا معیار بڑھانے کی فکر کرنی چاہئے ورنہ وہ دعا اثر نہیں دکھائے گی جس کے
ساتھ اس دعا کی تائید میں نیک اعمال شامل نہ ہوں ۔ یہ وہ عمل صالح ہے جو دعا کو رفعت عطا کرتا ہے۔
پس ہر دعا کیسا تھ عمل صالح کا ایک مضمون بھی چسپاں ہے، اس کے ساتھ وابستہ ہے، اس کو لازم ہے
اور اسی عمل صالح کو اختیار کرنا چاہئے جس کے لئے دعا کی جاری ہے۔
پس تمام امراء اور تمام عہدیداران کی بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ان کی اپنی کامیابی کا
انحصار اس بات پر ہے کہ جہاں وہ اپنے لئے متقیوں کا امام ہونے کی دعا کریں وہاں اپنے ماتحتوں کا
تقویٰ کا معیار بڑھانے کی کوشش کریں اور اس پہلو سے مجھے یہ خلا محسوس ہوتا ہے کہ جماعت کے
ہمارے بہت سے منتظمین بھی اس کو براہ راست اپنی ذمہ داری نہیں سمجھتے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دوا لگ
الگ باتیں ہیں ۔ ہیں ۔ ہم ہیں انتظام انتظام کے سربراہ اور مربیان یا بعض بزرگ لوگ تقویٰ کے سر براہ ہیں اور
گویا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں حالانکہ جماعت احمدیہ میں جو ایک روحانی جماعت ہے حسن انتظام کو
حسن تقوی سے الگ کیا ہی نہیں جاسکتا۔ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ مومن کی زندگی کے وجود کا تقویٰ
ایک دائمی حصہ ہے۔ اس لئے یہ باطل تصور دل سے بالکل نکال دیں کہ آپ منتظم ہیں اور تقویٰ کے
نگران اور لوگ ہیں۔ آپ ہی منتظم ہیں اور آپ ہی تقویٰ کے نگران بھی ہیں اس لئے سب سے زیادہ
آپ کی نظر اپنے ماتحت کارکنوں کے تقویٰ پر بھی ہونی چاہئے اور عام افراد جماعت کے تقویٰ پر بھی
ہونی چاہئے اور ہمیشہ اس فکر میں غلطاں رہنا چاہئے کہ میرے دائرہ کار میں جو احمدی بستے ہیں خواہ کسی
حیثیت سے بھی ہوں ، کسی عمر سے تعلق رکھنے والے ہوں ، ان کے تقویٰ کا کیا حال ہے ان پر نظر رکھنی
ضروری ہے ان کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے ہمیشہ تجزیاتی نظر اختیار کرنی چاہئے۔ لیکن تجزیاتی
نظر سے مراد تخریبی ، تنقیدی نظر نہیں یا منتقمانہ نظر نہیں اس معاملے میں جماعت کو بار بار نصیحت کی
ضرورت ہے۔
بعض لوگ اپنی خشکی کو نیکی سمجھنے لگتے ہیں اور خشک مزاجی کی وجہ سے کیونکہ وہ بدی کرنے کے
اہل ہی نہیں ہوتے ، کیونکہ مزاج ہی بڑا خشک ہوتا ہے اس میں رس ہی کوئی نہیں ہوتا، اس سے کوئی
نچوڑے گا کیا؟ نہ نیکی نچڑتی ہے نہ بدی نچڑتی ہے اور وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم تقومی کے بڑے اعلیٰ

خطبات طاہر جلد ۹
553
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
معیار پر فائز ہیں اور ان کی علامت یہ ہے کہ ان کی تنقیدی نظر ہمیشہ لوگوں کو چھلنی کرتی رہتی ہے اور کبھی
اندرونی نظر سے اپنے آپ کو نہیں دیکھتے اور یہ بھی نہیں دیکھتے کہ میری باتیں کسی کو تکلیف پہنچاتی ہیں یا
آرام پہنچا رہی ہیں۔ میں بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے باتیں کر رہا ہوں یا اپنا ایک دبا ہوا
جذبہ انتقام پورا کر رہا ہوں اور یہ ظاہر کر رہا ہوں کہ میں بہتر ہوں تم لوگ گندے ہو۔ ایسے لوگ نیکوں
پر بھی تنقید کرتے ہیں یہ بتانے کے۔ یہ بتانے کے لئے جی یہ فلاں بات : یہ فلاں بات میں تو نیک ہوگا ۔ آپ کو لگتا ہوگا اندر سے
پھو لو تو یہ حال ہے اور گویا خدا نے ان کو داروغہ بنایا ہوا ہے۔ اندر سے پھولنے کا ، یہ پھولنے کا لفظ پنجابی
ہے لیکن ہے بہت بر محل اطلاق پانے والا اس لئے میں نے عمداً اس کو استعمال کیا ہے۔ یعنی کرید کرید
کر اندر سے تلاش کر کے قریب سے دیکھ کر معلوم کرنا کہ کون کون سے نقص اس پردے کے پیچھے چھپے
ہوئے ہیں جو خدا کی ستاری کا پردہ ہے۔ پس یہ خدا کی ستاری کے پردے کو چاک کر کے اس سے
پرے جھانک کر مومنوں کی برائیاں تلاش کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
امیر کا نظم کا ایسی آنکھ سے احتراز ضروری ہے اور ایسی سرشت سے اس کو تو بہ کرنی چاہئے
اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا چاہئے ۔ اس کی نظر بالکل اور طریق سے اپنی جماعت کو، اپنے ماتحتوں کو
دیکھتی ہے۔ جیسے ماں اپنے بچے کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔ اس کی نظر میں پیار ہوتا ہے، اس کی نظر میں فکر
ہوتا ہے، اس کی نظر جب کسی برائی کو تلاش کرتی ہے تو اس کو گہر اغم لگا دیتی ہے، روگ لگا دیتی ہے اور وہ
بے چین ہو جاتا ہے دوسرے کو بے چین نہیں کرتا خود بے چین ہوتا ہے اور اس بے چینی کے نتیجے میں
اس کے دل سے جو دعائیں اٹھتی ہیں ان میں ایک عجیب شان پیدا ہو جاتی ہے جو مقبولیت کی شان ہے
اور اس کی نصیحت میں اثر پیدا ہو جاتا ہے۔ پس اس پہلو سے خامیوں پر نظر رکھیں کیونکہ خامیوں کو ڈور
کرنے کی ذمہ داری ہر عہدیدار کی ذمہ داری ہے جو اپنے دائرہ کار میں اثر دکھائے لیکن اس نظر سے
جس نظر سے میں نے آپ کو تلقین کی ہے اس نظر سے خامیوں پر نگاہ رکھیں اور ان کو دور کرنے کی ہر ممکن
کوشش کرتے رہیں اور یاد رکھیں کہ جتنا زیادہ آپ اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کے معیار کو بلند کریں گے
اتنے ہی عظیم الشان کامیاب منتظم ثابت ہوں گے اور اللہ کی نظر میں آپ کا اپنا مرتبہ بلند ہوگا۔
اس سلسلے میں ایک اور چیز بھی ہے جو قرآن کریم ہمیں تقویٰ کے معیار کو بڑھانے کے لئے بتاتا ہے۔ اس
کو خصوصیت سے پیش نظر رکھنا چاہئے اور وہ یہ ہے کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ

خطبات طاہر جلد ۹
554
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
(الحجرات (۱۴) تم میں سب سے زیادہ معز اللہ کے نزدیک وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہو۔ یہ بات
بالکل درست ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز شخص وہی شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی
ہو۔ لیکن یہ بات بھی تو درست ہے کہ جو اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ متقی ہو گا وہ سب سے زیادہ
اللہ کے رنگ ڈھنگ اختیار کرنے کی کوشش کرے گا۔ پس ہر متقی کا کام ہے کہ تقویٰ کو عزت دے۔
کیونکہ تقویٰ خدا کی نظر میں عزت پاتا ہے۔ یہ وہ بنیادی نکتہ ہے جس کو اپنے روزمرہ کے معاملات میں
اختیار کرنے کے نتیجے میں جماعت میں تقویٰ کی قدر و قیمت بڑھے گی اور اس سلسلے میں بھی بعض
خطرات ہیں جن سے بیچ کر چلنا ضروری ہے۔
قادیان میں مجھے یاد ہے کہ ہم نے یہ باتیں ورثے میں پائی تھیں یعنی وہ نسلیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کے ساتھ مل کر بڑھی ہیں اور اس ماحول کو انہوں نے پایا
ہے۔ ان کی اپنی کوئی خوبی نہیں تھی مگر صحابہ کی جو تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمائی تھی اس کے نتیجے میں یہ روز مرہ کی باتیں تھیں جن کا نصیحت سے تعلق نہیں تھا بلکہ ایک معاشرتی
ورثہ تھا اور اس ورثے میں یہ بات شامل تھی کہ عزت کے لائق وہی ہے جو نیک ہے اور اس میں یہ
کلاس کا جو فرق ہے یہ بالکل کلیۂ نظر انداز ہو جایا کرتا تھا یعنی مختلف طبقات جو دنیا کی نظر میں یعنی دنیا
کے پیمانوں سے بنائے جاتے ہیں اور جن میں دنیاوی و جاہت ، عہدہ، مقام، مرتبہ، دولت یہ سارے
وہ محرکات ہیں جو کسی نہ کسی رنگ میں حصہ لیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کلاسز کا وجو دا بھرتا ہے اور
طبقات بنتے ہیں۔ یہ بھی ایک طبعی روز مرہ جاری رہنے والا سوشل نظام ہے اور اس سے مومن بھی کلیہ
بیچ ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ ایک نظام ہے جو خود بخود تشکیل پاتا چلا جاتا ہے اور طبقات ابھرتے چلے جاتے
ہیں لیکن جہاں تک عزتوں کا تعلق ہے وہاں عزتوں کے معاملے میں مومن ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے اس
فرمان کو پیش نظر رکھتا ہے کہ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقُكُمْ (الحجرات : ۱۴)
طبقات بے شک ہوں ۔ ہم نے تمہیں شعوب اور قبائل میں بھی تقسیم کیا ہوا ہے اس طرح انسان بھی
طبقات میں بٹ جاتا ہے لیکن جہاں تک عزتوں کا تعلق ہے، تم ہمیشہ تقویٰ کو عزت دینا کیونکہ خدا
تقویٰ کو عزت دیتا ہے۔
اس اصول کو ہم نے قادیان میں اس زمانے میں کار فرمادیکھا جس کا میں نے ذکر کیا ہے اور یہ میں

خطبات طاہر جلد ۹
555
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
بتانا چاہتا تھا کہ اس کا نصیحتوں سے تعلق نہیں تھا۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اخلاقی تربیتی
ورثہ تھا جوان نسلوں نے پایا تھا۔ اس ورثے کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کی سرمایہ کاری کی ضرورت
ہے۔ اب وہ دور آ گیا ہے جس دور میں اس ورثہ کو دوبارہ بڑھانا چاہئے کیونکہ تمام دنیا میں پھیلنے والی جماعتوں
نے یہ ورثہ از خود اپنے آباؤ اجداد سے نہیں پایا۔ اس لئے میں نے لفظ سرمایہ کاری استعمال کیا۔ یہ جماعت
احمدیہ کا بہت ہی قیمتی سرمایہ ہے اور تعداد کے مقابل پر یہ سرمایہ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اس لئے اس
سرمائے کو بڑی حکمت کے ساتھ اور بڑی محنت کیساتھ دانش مندی سے بڑھانا چاہئے اور حرکت میں
لانا چاہئے ۔
پس امراء اور عہدیداران اگر یہ بات ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ تقویٰ کو عزت ملنی چاہئے تو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سرمایہ دوبارہ نشو و نما پانے لگے گا اور جماعت پھر اس پہلو سے بہت ہی متمول
ہوتی چلی جائے گی۔ یہاں تک کہ ہم اس دور کی تمام نسل کو اس پہلو سے اتنا متمول اور غنی کر دیں کہ
آئندہ آنے والی نسل پھر شکر کے ساتھ ان کی طرف دیکھے جس طرح ہم نے بڑے ہی شکر کے ساتھ
جھکی ہوئی نگاہوں سے اپنی پہلی نسلوں کو دیکھا تھا اور اس بات کو ہمیشہ دل میں جانشین کیا کہ ہم ان کی
دولتوں کا سرمایہ حاصل کرنے والی نسل ہیں۔ ویسا ہی آج کی نسل خدا کرے کہ اس پہلو سے اتنی متمول
لہ وہ آئندہ آنے والی تمام نسلوں کو جو ساری دنیا میں کہیں بھی ہوں ان کو یہ سرمایہ عطا کرنے
ہو جائے کہ وہ
والی نسل بنے اور یہ سرمایہ ان کے ہاتھوں میں چھوڑ کر جانے والی نسل بنے۔
اس پہلو سے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا بعض خطرات بھی ہوتے ہیں یا ریا کاری بھی بعض
دفعہ شروع ہو جاتی ہیں اور تصنعات بھی آجاتے ہیں، بعض اور بھی کئی قسم کے ایسے خطرات اُبھرتے ہیں
جن کی نشاندہی ضروری ہے لیکن اس سے پہلے میں مختصراً آپ کو بتاتا ہوں کہ قادیان کا معاشرہ تھا کیا؟
ایک ایسا عجیب معاشرہ تھا جس کی کوئی مثال دنیا میں نہیں ۔ وہاں ایک غریب مزدور جو
سارا دن محنت کر کے اپنا پیٹ پالتا تھا، بچے تھے تو ان کی نگرانی بھی اسی محنت سے کرتا تھا، وہ بعض دفعہ
اپنی نیکی کی وجہ سے ایسی عزت کے مقام پاتا تھا کہ بڑے بڑے دنیاوی طبقات سے تعلق رکھنے والے
جھک کر اس سے ملتے تھے ، اس کو محبت اور پیار اور اکرام کی نظر سے دیکھتے تھے۔ مصافحہ کرتے وقت
عزت کے ساتھ مصافحہ کیا کرتے تھے اور دعا کی درخواست کرتے تھے ۔ ایسے فقیر بھی وہاں تھے جن کی

خطبات طاہر جلد ۹
556
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
بے حد عزت کی جاتی تھی۔ مجھے یاد آیا ہماری مسجد مبارک کے نیچے سیڑھیاں اترتے ہی بائیں طرف
ایک چبوترے کے اوپر شمس الدین مرحوم ایک درویش تھے جو مفلوج تھے اور ان کا گزارا بھیک پر تھا
لیکن شاید کم ہی دنیا کے کسی بھکاری نے اتنی عزت پائی ہو جتنی بھائی شمس الدین کی عزت کی جاتی تھی
کیونکہ یہ بھی ہمارے معاشرہ کا ورثہ تھا کہ چونکہ وہ نیک انسان تھے اور خدا سے تعلق رکھنے والے انسان
تھے اور بھکاری اس رنگ کے نہیں تھے کہ بھیک کی خاطر بیٹھے ہوں ۔ ایک مفلوج آدمی بیٹھا تھا جو آئے
کبھی عزت اور محبت کے ساتھ کچھ دے جائے تو اس کو دعا دے کر قبول کرتے تھے اور اسی سے چندے
بھی دیا کرتے تھے۔ ان کے اس مقام کا ایک احترام قائم تھا اور بچے بھی جب گزرتے تھے تو بھائی
شمس الدین کہہ کے سلام کر کے ادب سے جھک کر وہاں سے گزرا کرتے تھے۔ وہاں بعض پاگلوں کی
بھی عزت کی جاتی تھی کیونکہ وہ نیکی کی حالت میں پاگل ہوئے اور پاگل پن کی حالت میں بھی نیکی
ساتھ چل رہی تھی اور ان کے ساتھ بھی بڑی محبت اور احترام کا سلوک کیا جاتا تھا۔ چنانچہ ایک ایسے ہی
پاگل تھے جو مجھے یاد ہے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے مردانے میں بڑے حق کے ساتھ داخل ہوا
کرتے تھے، ان کا جو مطالبہ ہو وہ وہاں پورا کرنے کی کوشش کی جاتی تھی ۔ مجلس میں بیٹھتے تھے اپنے
رنگ کی باتیں کر کے چلے جایا کرتے تھے اور پاگل پن تو تھا لیکن پاگل پن کے ساتھ کچھ نیکی کی حکمت
بھی ہوتی تھی۔ وہ جو ہمارے معاشرے میں مجذوب کا تصور پیدا ہوا ہے وہ غالباً اسی وجہ سے ہوا ہے جو
بیرونی معاشروں میں نہیں ملتا۔ مجذوب ایسے پاگل کو کہتے ہیں جو غالباً پاگل ہونے سے پہلے خدا سے
تعلق رکھنے والا ہوتا تھا اور اس کی وجہ سے پاگل پن میں بھی اس تعلق کی جزاء اس کو ملتی رہتی ہے اور اس
کے منہ سے بعض دفعہ بہت سے عارفانہ کلمات جاری ہوتے رہتے ہیں ۔ جہاں جاہل سوسائٹی ہو وہاں
وہ اس نکتے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پاگلوں کی عزت کرنے لگ جاتے ہیں۔ ہر فقیر، پاگل ، بے وقوف خواہ ،
وہ گندہی بکنے والا ہو اس کی بھی عزت کرنے لگ جاتے ہیں ۔ کہتے ہیں جی ! مجذوب ہے حالانکہ یہ
جہالت ہے ۔ ہر شخص مجذوب نہیں ہوا کرتا ۔ مجذوب وہ پاگل ہے جس کے پاگل پن میں بھی خدا کے
تعلق کے آثار ظاہر ہوں اور بسا اوقات اس کے منہ سے عرفان کی باتیں جاری ہوتی ہیں جو
قرآن وحدیث اور سنت کے مضامین کے مطابق ہوتی ہیں ان سے ٹکرانے والی نہیں ۔
بہر حال جب ایسی سوسائٹی ہو تو جیسے میں نے بیان کیا ہے یہ عزتیں طبقات کے پیش نظر

خطبات طاہر جلد ۹
557
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
نہیں کی جاتیں بلکہ تقویٰ کے پیش نظر کی جاتی ہیں۔ وہاں ایسے بھی بزرگ تھے جو ہر لحاظ سے بلند مقام
اور مراتب رکھتے تھے، اپنے عہدوں کے لحاظ سے بھی ، دنیا کے لحاظ سے بھی ۔ ان کو اس وجہ سے کہ خدا
نے ان کو دنیاوی عزت دی ہے حسد کا شکار نہیں بنایا جاتا تھا۔ تقویٰ کی سوسائٹی کا ایک یہ بھی پہلو ہے
جسے پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ بعض جہلاء تقویٰ کا یہ مطلب سمجھتے ہیں کہ صرف غریب کی عزت کی جائے
اور امیر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جائے لیکن متقی وہ ہے جو تقوی کی عزت کرتا ہے تقوی اگر گودڑی میں
بھی دکھائی دے تو وہ اس سے محبت کرے گا اور پیار کرے گا اگر شاہانہ فاخرانہ لباس میں بھی دکھائی
دے تب بھی وہ تقویٰ سے پیار کرے گا نہ گودڑی کے چیتھڑے اسے تقویٰ کی عزت کرنے سے باز رکھ
سکیں گے، نہ فاخرانہ لباس کی چمک دمک اس کی نظر میں شامل ہو سکے گی کیونکہ اس کی نظر تقویٰ کی
عاشق ہوتی ہے۔ جہاں بھی دکھائی دے وہ اس کی عزت کرتی ہے۔
پس یہ تقویٰ کا وہ اکرام ہے جو ہم نے اس آیت کریمہ سے سیکھا۔ جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقُكُمْ ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ تمہارا خدا تقویٰ کو
عزت دیتا ہے۔ اگر اس خدا سے تمہیں محبت اور تعلق ہے تو تم بھی ہمیشہ تقویٰ کو عزت دینا۔ اگر سوسائٹی
میں تقویٰ کو عزت دی جائے تو تقویٰ پہنچتا ہے اور بڑی عمدگی سے نشو و نما پاتا ہے جیسے بہار میں پودے
جو پہلے مرجھائے ہوئے دکھائی دیتے ہیں وہ از خود نئی نئی کونپلیں نکالنے لگتے ہیں۔ نئے رنگ ان پر ظاہر
ہوتے ہیں اسی طرح تقویٰ کے لئے ایک ماحول کی ضرورت ہے اور یہ ماحول جس کا میں ذکر کر رہا
ہوں ۔ یہ تقویٰ کی افزائش میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں جیسا کہ بہار ہو یا
برسات ہو تو بعض غلط جڑی بوٹیاں بھی سر نکالنے لگتی ہیں ایسے ماحول میں بعض دفعہ دنیا دار لوگ بھی
نیکی کے لبادے اوڑھ کر ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان میں نمائش آجاتی ہے اور
وہ تقویٰ کو بعض دفعہ پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا لیتے ہیں ۔ ایسی عورتیں پیدا ہو جاتی ہیں جو پیر بنتی ہیں اور ان
کی جو ایجنٹس ہیں وہ مشہور کرتی ہیں کہ فلاں بی بی جو ہے وہ بڑی نیک ہے وہ اتنی تہجد پڑھتی ہے اتنی
نمازیں پڑھتی ہے کسی ضرورت کے وقت اس کے دربار میں حاضری دو گے مرادیں پوری ہوں گی۔ یہ
مرض بڑھ کر پھر قبر پرستی تک پہنچ جایا کرتی ہے۔ ایسے خطرناک اڈوں سے پناہ مانگنی بھی ضروری ہے اور پناہ
بعض باتیں جو سچے تقوی اور دکھاوے کے تقوی میں تفریق کرنے والی ہیں ان کو آپ پیش نظر رکھیں۔

خطبات طاہر جلد ۹
558
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
ت مصلح موعود اس معاملے میں بڑی ہی بار یک اور نگران نظر رکھتے تھے۔
مجھے یاد ہے حضرت
اس لئے بعض لوگ جن کی طرف لوگوں کا رجحان ہوتا تھا اس پر وہ سخت رد عمل دکھایا کرتے تھے اور بعض
لوگ جن کی طرف لوگوں کا رجحان ہوتا تھا اس پر نہ صرف یہ کہ رد عمل نہیں دکھاتے تھے بلکہ خود بھی ان کو
دعاؤں کے لئے لکھتے تھے۔ حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ، حضرت مولوی شیر علی صاحب،
حضرت مولوی سرور شاہ صاحب ، اسی قسم کے کثرت سے اور بزرگ تھے، حضرت مفتی محمد صادق
صاحب، جن کو حضرت مصلح موعود ہر موقعہ پر دعا ۔ تعہ پر دعا کے لئے لکھا کرتے تھے اور محبت اور احترام سے پیش ا
آتے تھے اور جہاں تک توفیق ملتی تھی ان کی خدمت بھی کیا کرتے تھے یعنی عام خدمتوں کے علاوہ بھی
ان سے محبت اور ہدیے دینے کا تعلق بھی رکھتے تھے لیکن بعض لوگ جو نیکی کے نام پر سراٹھاتے تھے ان
پر وہ اس طرح برستے تھے جس طرح آسمان سے بجلی کڑک کے ٹوٹتی ہے اور بڑے سخت ان کے بارے
میں پریشان ہو جاتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ کی آنکھ اللہ کے نور سے دیکھتی تھی اور آپ جانتے
تھے کہ کہاں فتنہ پیدا کرنے والی نیکی ہے جو بظاہر نیکی ہے لیکن حقیقت میں تقویٰ سے عاری ہے اور
کہاں سچا تقویٰ ہے۔ اس کی ایک اور پہچان بھی جو عام نظر سے بھی سامنے آجاتی ہے اور وہ یہ ہے۔ کہ
قرآن کریم فرماتا ہے۔ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ خدا سے تعلق رکھنے والے جو متقی ہیں
( تقوی کی تعریف ہی ہو رہی ہے کہ وہ کیا ہے؟ فرمایا: متقی وہ لوگ ہیں کہ خدا جو ان کو دیتا ہے وہ خدا
کی راہ میں آگے جاری کرتے ہیں ۔ پس وہ بزرگ جن کا میں نے ذکر کیا جو سچے بزرگ تھے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پروردہ تھے ان کو ایک ہاتھ سے ملتا تھا تو وہ دوسرے ہاتھ سے لوگوں
پر خرچ کیا کرتے تھے۔ ایک ہاتھ سے ملتا تھا تو دوسرے ہاتھ سے وہ جماعت پر خرچ کیا کرتے تھے۔
اور ضرورتمندوں کی ضرورت پورا کرنے پر نگران اور مستعد رہا کرتے تھے اور یہ وہ بات تھی جو ان کو عام
لوگوں سے جو لوگوں کی دولتیں بٹورنے کی خاطر بزرگ بنتے ہیں ان سے ممتاز اور الگ کر دیا کرتی
تھی ۔ یہ جو نیک بیبیوں کے اڈے بعض دفعہ بن جاتے ہیں اور غیر احمد یوں میں تو کثرت سے یہ رواج
ہے ان میں بھی آپ یہ بات دیکھیں گے کہ یہ نیک بیبیاں چندوں میں پیچھے ہوں گی بلکہ شاید نہ ہی
دیتی ہوں اور غریبوں پر خرچ کرنے والی نہیں ہوں گی بلکہ اپنے تقویٰ کا ڈھنڈورا پیٹ کر اپنا ایک بلند
مقام بنا کر گدی بنانے کی کوشش کرتی ہیں اور ایسے نیک مرد بھی ہوتے ہیں یعنی بظاہر نیک مرد اور پھر

خطبات طاہر جلد ۹
559
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
بعضوں کے ملے جلے حالات بھی ہوتے ہیں ۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا حال ہے ، کچھ خرچ کرنے
والے بھی ہیں لیکن بعض دفعہ ریا کاری ان کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہے۔ نیک بننے کا شوق اس طرح
ظاہر ہوتا ہے کہ جب کوئی ان سے جھک کر سلام کرتا ہے۔ ان کے ہاتھوں کو بوسہ دیتا ہے تو وہ سمجھتے ہیں
کہ یہ ہمارا حق ہے اور بڑے مزے سے ہاتھوں کو لمبا کر کے اس پہ بوسہ وصول کرتے ہیں اور متقی وہ ہے
جو شرم سے غرق ہو جاتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میرا کوئی حق نہیں ہے اگر یہ شخص میری بدیوں پر نظر ڈالے تو
متنفر ہو کر مجھے پیٹھ دکھا کر چلا جائے اور اب ان دونوں کے دل کے معاملات ہیں۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ
کون متقی ہے اور کون نہیں مگر وہ لوگ جن کو خدا اپنا نور عطا کرتا ہے وہ ظاہری طور پر ثبوت نہ ہونے کے
باوجود جانتے ہیں کہ کن میں سچے تقویٰ کی روح ہے اور کن میں سچے تقویٰ کی روح نہیں ہے۔
اس دوسرے پہلو سے تقوی کا معیار بڑھانے کے لئے انکسار کا معیار بڑھانا ضروری
ہے۔ یا د رکھیں کہ تقوی کی جڑیں جتنی گہری ہوں اتنا ہی زیادہ تقویٰ کا درخت نشو و نما پاتا ہے
اور تقوی کی جڑیں گہری ہونے کا مطلب انکسار کا بڑھنا ہے ۔ جتنا زیادہ کسی شخص میں عارفانہ
انکسار ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کی جڑیں زمین میں گہری پیوست ہوں گی اور اتنا ہی زیادہ صحیح
معنوں میں اس کا تقویٰ کا درخت نشو و نما پائے گا۔ اس مضمون کو قرآن کریم نے یوں بیان فرمایا:
أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ (ابراهیم : ۲۵ ) کہ وہ کلمات طیبہ جو خدا کے کلام کا مظہر ہوا وه
کرتے ہیں ان کی مثال ایسے درختوں کی ہے جن کی جڑیں ثابت ہوں اور جن کی شاخیں آسمان سے
باتیں کرنے والی ہوں۔ یہاں لفظ ثابت استعمال کیا گیا ۔ یہ نہیں فرمایا گیا کہ جڑیں گہریں ہو لیکن
اس ایک لفظ ثابت نے دو مضامین بیان کر دیئے کیونکہ بعض درخت جن کی جڑیں گہری ہوں اور
کھوکھلی ہوں یعنی اندرونی طور پر بیماریوں کی شکار بھی ہوں وہ ثابت نہیں ہو سکتے اور بعض دفعہ
اپنے مادے کے مزاج کے لحاظ سے یعنی قدرت نے مادے کو جو صفت بخشی ہے اس پہلو سے بعضوں
کی جڑیں ویسے ہی کمزور ہوتی ہیں۔ گہری ہوتی ہیں مگر جب آندھی چلتی ہے تو وہ درخت یوں
جڑوں سے ٹوٹ کے گر جاتے ہیں اور اگر گہری نہ ہوں اور مضبوط ہوں اور زمین کی سطح پر پھیلی ہوں
جیسا کہ عموماً یورپین درختوں میں یہ بات پائی جاتی ہے ۔ تو بڑے بڑے تناور درخت بہت اچھے
لہلہاتے ہوئے نشو و نما پاتے ہوئے ہر موسم میں ترقی کرتے ہوئے درخت آندھی کے مقابل پر اس

خطبات طاہر جلد ۹
560
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
طرح منہدم ہو جاتے ہیں جس طرح بعض دفعہ کھوکھلی جڑوں والے درخت گر جاتے ہیں۔ پیچھے جب
آندھیاں آئیں تو جن پارکوں میں ، کبھی کسی میں کبھی کسی میں ، ہم سیر پر جاتے رہے ہیں۔ ان میں
جب سیر پہ جانے کا موقعہ ملا تو میں نے تعجب سے دیکھا کہ بہت ہی عظیم الشان درخت جن کا بہت
رعب پیدا ہوتا تھا ان کی جڑیں سطحی تھیں اور اکثر درخت جڑوں سے اکھڑے ہوئے ہیں۔ ان کی
جڑیں بھی ساتھ اکھڑی ہوئی ہیں۔ ان کے اوپر لفظ ثابت کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ ثابت
لفظ میں دونوں خوبیاں آجاتی ہیں۔ ایسی جڑیں جو مضبوط ہوں اور درخت کو تحفظ دیں اور ایسی جڑیں جو
گہری ہوں کیونکہ ابتلاء کے وقت اگر وہ گہری نہیں ہوں گی تو ثابت نہیں رہ سکیں گی ۔ اس لئے
مضبوط بھی ہوں تو کافی نہیں ۔
پس قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا یہ کمال ہے کہ اس نے تقویٰ کے درخت کی مثال
ایسے جڑوں والے درخت کی مثال سے دی ہے جس کی جڑیں ثابت ہوں یعنی مضبوط بھی ہوں
اور گہری بھی ہوں اور ابتلاء کی کوئی آندھی انہیں ہلا نہ سکے اور ہر حال میں نشو و نما پانے والے ہوں ۔
جتنی ان کی جڑیں ثابت ہوں گی یعنی مضبوط اور گہری ہوں گی اتنا ہی ان کا تقویٰ مضبوط ہوگا ۔
دراصل یہ تقویٰ کی تعریف ہے یعنی انکساری وہ جو حقیقی اور عارفانہ انکساری ہے اور چھپی ہوئی نیکیاں وہ
جو جراثیم کے اثر سے پاک ہیں اور ان کے نتیجے میں ان کے درخت وجود کو ایک مضبوطی اور طاقت ملتی
ہے۔ یہ تقویٰ کی بہترین مثال دی گئی ہے جتنی نیکیاں ان کی چھپی ہوئی ہیں اتنا ہی ان کے درخت کو
اللہ تعالی رفعتیں عطا کرتا ہے ۔ ان کی نیکیاں جتنی صحت مند ہیں اتنا ہی وہ آزمائشوں کے مقابل پر
ثابت قدم ہونے کی استطاعت رکھتے ہیں اور طاقت پاتے ہیں ۔ ایسے درختوں کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ ہر حال میں پھل لگتے رہتے ہیں اور ان کے پھل دائمی ہوتے ہیں ۔ آسمان سے ان کو پھل ملتے ہیں
لیکن جڑیں ان کی ان کے انکسار کی وجہ سے چھپی ہوئی ہوتی ہیں اور زمین کے اندر گہری داخل ہو جاتی
ہیں اور ان کی گہرائی کا تناسب ان کی بلندی کے ساتھ ہے ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ یہ دو
متقابل تصویر میں ہیں جن کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔ جتنی ثابت ہوں گی، جتنی مضبوط اور
گہری ہوں گی اتنا ہی درخت بلند تر ہوتا چلا جائے گا۔
پس اس پہلو سے ان صفات کی پرورش کرنے کی ضرورت ہے یعنی جس طرح ماں بچوں کی

خطبات طاہر جلد ۹
561
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
پرورش کرتی ہے۔ جس طرح ایک زمیندار اپنے درختوں کی پرورش کرتا ہے اور ہر ایسا ذریعہ استعمال
کرتا ہے جس سے یہ صفات پیدا ہوں جو میں نے آپ کے سامنے رکھی ہیں، اسی طرح امراء اور
عہدیداران کو اپنے ماتحت عہدیداران کی تربیت کرنی چاہئے اور ان سے معاملات کے درمیان جب
ایسی باتیں دکھائی دیں جن سے معلوم ہو کہ بعض پہلوؤں سے ان کے تقویٰ میں کمزوری ہے۔ بعض
دفعہ جذبات سے مغلوب ہو جاتے ہیں ، بعض دفعہ کسی شخص سے اس بنا پر حسد کرنے لگتے ہیں کہ اس کو
امیر کا زیادہ قرب حاصل ہے اور اس کی کمزویوں کی تلاش شروع کر دیتے ہیں۔ بعض دفعہ اپنے مزاج
کے اختلاف کی وجہ سے دوسرے کی اچھی بات بھی ان کو بری لگنے لگ جاتی ہے اور مجلس عاملہ میں اس
بنا پر پارٹی بازی شروع ہو جاتی ہے بعض دفعہ گروہی تعلقات کی بنا پر مشورے غلط دیئے جاتے ہیں اور
جس کے ساتھ زیادہ دوستی ہو اس کی ضرور تائید کرنی ہے۔ اگر ضرور نہیں تو اکثر صورتوں میں تائید کرنی
ہے۔ اس قسم کی بہت سی بیماریاں ہیں جو جڑوں کو کھانے والی ہیں۔ ایسے درختوں کی جڑیں بظاہر گہری
بھی ہوں تو ثابت نہیں کہلا سکتیں ۔
پس ایک امیر کے
امیر کے لئے ایک صدر کے لئے یا دوسرے منتظم کے لئے اگر وہ اپنا تقویٰ کا
معیار بڑھالے اور خدا کے نور سے دیکھنے لگ جائے یہ باتیں معلوم کرنا ہرگز مشکل نہیں ہے۔ اس
لئے ان باتوں پر وہ تنگی محسوس کرنے کی بجائے ایسے لوگوں کے لئے گہری ہمدردی کے جذبات
رکھے ان کی خاطر دکھ محسوس کرے۔ تنگی اور چیز ہے اور دکھ اور چیز ہے ان دونوں باتوں میں فرق
ہے۔ تنگی کے نتیجے میں بعض امراء پھر بیزار ہونے لگتے ہیں۔ کہتے ہیں کیا بکواس ہے۔ کس قسم کے
بیہودہ لوگ ہیں اور ان کے دل اچاٹ ہونے لگ جاتا ہے ۔ دکھ کے نتیجے میں ان کے لئے زیادہ
فکر ، ان سے زیادہ گہرا تعلق ہونے لگ جاتا ہے۔ پس تنگی محسوس کرنے کی بجائے ان کے لئے دکھ
محسوس کرنا چاہئے ۔ تنگی کو خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کوالها ما فرمایا: ولا تسئم عن الناس ۔ ( تذکره صفحه: ۱۹۷) یہاں تَسْتَم کا جو مضمون ہے یہ تنگی کا
مضمون ہے ۔ تکلیف تو تجھے لوگوں کے کثرت سے آنے کے نتیجے میں پہنچے گی۔ بے وقت تجھ سے
مطالبات کرنے کے نتیجے میں لیکن دل میں تنگی نہ پیدا کرنا۔ ہاں تکلیف کے نتیجے میں جو دوسرے
لوازمات ہیں ان سے تو انسان کو مفر نہیں ہے۔ ان میں دعا کی طرف متوجہ ہونا قربانی کی روح اختیار

خطبات طاہر جلد ۹
562
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
کرنا، زیادہ انکسار اختیار کرنا اور بہت سی خوبیاں ہیں جو خدا کی خاطر تکلیف اٹھانے کے نتیجے میں
خود بخود پیدا ہوتی ہیں۔ تو اگر تنگی نہ ہو تو وہ خوبیاں پیدا ہوں گی اگر تنگی ہوگی تو وہ خوبیاں ضائع ہو
جائیں گی۔
پس جب میں تنگی کہتا ہوں تو اس وسیع مضمون کو پیش نظر رکھ کر یہ الفاظ استعمال کر رہا ہوں کہ
امراء کو اور عہدیداران کو چاہئے کہ ماتحتوں میں جب اس قسم کی خامیاں دیکھیں تو تنگی محسوس کرنے کی
بجائے ان کے لئے درد محسوس کریں اور ان کو نصیحت کریں اور ان کو اس طرح پرورش دیں کہ گویا ان
کے اپنے وجود کی بناءان پر ہے۔ اس پہلو سے عہد یدار اور امیر درخت کا وہ حصہ بن جاتا ہے جو باہر نکلا
ہوا ہے جس کی شاخیں آسمان پر ہیں اور یہ تمام عہدیداران اور کارکن اس کی جڑیں بن جاتے ہیں ۔
پس ایک اور منظر ہمارے سامنے ابھرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر عہدیدار کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اس کے
ماحصل کی بلندی اور جو کچھ وہ خدا کی نظر میں حاصل کرتا ہے اس کی رفعت اس بات پر منحصر ہے یعنی اس
بات پر بھی بہت حد تک منحصر ہے کہ ان کے ماتحتوں کا تقویٰ کیسا ہے۔ اگر وہ متقی ہوں گے اگر وہ پیوستہ
ہوں گے اور گہرے ہوں گے اور ثابت کہلا سکتے ہوں گے تو ایسے امیر کا درخت بہت رفعتیں
اختیار کرے گا اور اس کے کاموں کو بہترین پھل لگیں گے۔
پس اس نئی تعریف کی رو سے ، اس نئے زاویہ کی رو سے پھلوں کی تعریف بدل جاتی
ہے۔ یہاں پھلوں سے مراد ہے جماعت کی اجتماعی کوششوں کا پھل جتنا زیادہ جڑیں اچھی ہوں گی اور
ان کے تقویٰ پر امیر کی یا دیگر عہدیداران کی نظر ہو گی اسی حد تک ان لوگوں کی اجتماعی کوششیں پھل
لائیں گی اور اس کے نتیجے میں امیر چونکہ ان کا نمائندہ ہے اور ان کا ایک Symbol بن جاتا ہے اس
لئے اس کی رفعتیں یعنی امیر کی سر بلندی اور اس کی ترقی دراصل ساری جماعت کی سر بلندی اور ساری
جماعت کی ترقی ہے۔
تو اس پہلو سے گہری نظر رکھتے ہوئے اپنے ماحول کی نگرانی کرنی چاہئے ۔ کمزوریوں پر بھی
نگاہ رکھنی چاہئے ۔ تقوی سے وابستہ ان فتنوں پر بھی نگاہ رکھنی چاہئے جن میں سے بعض کی مثال میں
نے دی ہے لیکن اور بھی بہت سے فتنے ہیں جو نیکی کا روپ دھار کر جماعتوں کو شیطانی وساوس میں بھی
مبتلا کرتے ہیں اور شیطانی تحریکات کو پھیلانے میں مدد دیتے ہیں ان سب پر نگاہ رکھتے ہوئے اور

خطبات طاہر جلد ۹
563
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
استغفار کرتے ہوئے اور دعا کرتے ہوئے اگر تمام جماعتی عہدیداران اپنے کام کے معیار کو بڑھانے
کی کوشش کریں گے تو میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ کام دراصل خدا ہی نے کرنے ہیں اور وہی بات
ہے جس سے میں نے اس خطبے کا آغاز کیا تھا کہ کام خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا خدا کی طرف سے توفیق مل
جائے تو ہر بات آسان ہو جاتی ہے۔ ہر بات پہاڑی ندیوں کی طرح خودرو بڑی طاقت سے بہنے لگتی
ہے اور اس کو چلانے کے لئے اس کو جاری کرنے کے لئے بظاہر کسی محنت کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ جو
محنت اس میں داخل ہوتی ہے وہ ایک طبعی قانون کے طور پر خود بخود اس کام کو آگے بڑھانے میں
جذب ہو جاتی ہے اور دیکھنے والا یہی محسوس کرتا ہے کہ خود بہنے والی ایک طاقتور پہاڑی ندی ہے لیکن
ان دو باتوں پر اس کا انحصار ہے جو میں نے بیان کی ہیں ۔
اپنے تقویٰ کا معیار بڑھاتے ہوئے خدا پر انحصار کریں اور دعاؤں پر زور دیں اور دعاؤں پر
اپنے سب کاموں کی بناء کریں اور پھر اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کو بڑھائیں اور ہمیشہ کوشش کرتے
رہیں ۔ اللہ تعالیٰ اگر ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے کام آج جس
رفتار سے چل رہے ہیں ان سے سینکڑوں گنا زیادہ رفتار سے اور زیادہ قوت کے ساتھ اور شان کے
ساتھ آگے بڑھنا شروع ہوں گے اور آئندہ نسلوں کو ہم ورثے میں جو تقویٰ دیں گے اس کی جزاء ہمیں
نصیب ہوتی رہے گی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔
اب اختتام پر میں اپنے ایک بہت ہی پیارے بھائی صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی
وفات کا اعلان کرتے ہوئے یہ بتاتا ہوں کہ نماز جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی اور ان کے
ساتھ ہی ہمارے اور بھی بہت سے ایسے دوست ہیں جو دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ جن کے اپنے
مقامات اور ایسے مراتب تھے جو بعض صورتوں میں دکھائی دیتے ہیں بعض صورتوں میں جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے نظر سے مخفی بھی رہتے ہیں تو ان سب کا نام پڑھ کر سنا دیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کا
ذکر میں خصوصیت سے کرنا چاہتا ہوں۔
ایک ہمارے چوہدری فتح محمد صاحب نائب امیر جماعت لاہور ، ان کی وفات کی بھی کل
اطلاع ملی ہے۔ یہ بھی بہت مخلص فدائی اور بے لوث خدمت کرنے والے اور ہر قسم کی ریا کاری سے
کلیه پاک صاف گو ، صاف دل انسان تھے اور انہوں نے امیر جماعت لاہور کے لئے بہت ہی ان

خطبات طاہر جلد ۹
564
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
کے کام آسان کئے اور ان کے دست راست کے طور پر ایسا دست راست جو مخفی طور پر چلتا رہا ان کے
بہت ہی بوجھوں کو اٹھایا اور ان کی مدد کی ۔ ان کا خاندان آپ جانتے ہیں چوہدری فتح محمد صاحب سیال
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خاندان ہے یا شاید آپ نہ بھی جانتے ہوں۔ یہ ہم نام ۔ یہ ہم نام بھی تھے اور کئی پہلوؤں سے ان
کی خوبیوں کے بھی مالک تھے پس ایسے لوگ جواب رخصت ہوئے ہیں ، اللہ تعالیٰ ان سب کو اس دنیا میں
ان کی نیکیوں کی جزاء دے جن کی اس دنیا میں ان کو توفیق ملی اور ان کی اگر کمزوریاں رہ گئی تھیں تو اللہ ان کی
پردہ پوشی فرمائے اور آئندہ نسلوں کو ان کمزوریوں سے بچائے اور ان کی خوبیاں ان میں جاری فرمائے ۔
برادرم مرزا منور احمد صاحب کا خط ان کے وصال کے بعد ملا ہے یعنی جس دن وصال کی
اطلاع ملی اسی دن ان کا خط ملا جس میں انہوں نے ایک خواب لکھی ہے جو شاید پہلے ملتی تو مجھے سمجھ نہ
آتی کہ اس کا کیا مفہوم لیکن عین اس وقت ملی جبکہ اس کا مفہوم ظاہر ہو چکا تھا۔ وہ لکھتے ہیں کل خواب
میں دیکھا کہ غالباً نماز تراویح پڑھا رہا ہوں اور تمام قرآن کریم اس وقت پڑھ کرختم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ
میرا انجام بخیر فرمائے۔
اس رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو محسوس ہو گیا تھا کہ وقت قریب آرہا ہے اور خدا کے فضل
سے خوشخبری بھی ملی ہے کہ انجام بخیر ہے کیونکہ جس رنگ میں انجام کی خبر دی گئی بہت ہی پیارا رنگ
ہے۔ انہوں نے ساری عمر کبھی تراویح نہیں پڑھائیں اور نہ ہی کبھی ایسی خواب پہلے دیکھی ہوگی ۔
میرے علم میں تو کبھی نہیں۔ پس وفات سے کچھ عرصہ پہلے رویا میں اس قسم کا انجام دکھایا جانا بہت ہی
مبارک انجام ہے۔ جس دن ان کی وفات ہوئی ہے اس سے دورات پہلے یہاں دو مختلف لوگوں نے
خوا میں دیکھیں وہ بھی ایسا رنگ پیش کرتی ہیں کہ اگر اس وقت وفات سے پہلے بتائی جاتیں تو سمجھ میں
نہ آتی کہ کیا بات ہے لیکن دونوں خوا میں ایک ہی رات دکھائی گئیں اور دراصل ایک ہی منظر کے دو پہلو
ہیں اور وفات کے بعد پھر وہ بالکل صاف دکھائی دیتا ہے کہ کیا مطلب تھا۔ ایک ہماری خاتون جو خدا
کے فضل سے کئی دفعہ بہت ہی اچھی سچی خوابیں دیکھنے والی ہیں انہوں نے عزیزم مرزا مبشر احمد کو جو
بھائی منور کے صاحبزادے ہیں ان کو دیکھا کہ بہت مغموم دکھائی دے رہے ہیں اور اسی رات میری
اہلیہ نے خواب میں نواب محمد احمد خان صاحب مرحوم کو جو ان کی بیگم کے بھائی اور حضرت نواب محمد علی
ن صاحب اور سیدہ مبارکہ بیگم صاحبہ کے بڑے صاحبزادے تھے ان کو دیکھا کہ بہت ہی خوش کسی کا

خطبات طاہر جلد ۹
565
خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء
انتظار کر رہے ہیں۔ تو یہ دونوں خوا میں اب اکٹھی ہوں تو پھر صاف نظر آجاتا ہے کہ کیا مراد ہے۔ مبشر کا
مغموم ہونا رخصت کے نتیجے میں ہے اور ان کی بیگم کے بھائی کا خوش ہونا ان کی آمد کے انتظار میں ہے
تو اس طرح اللہ تعالیٰ جماعت کو اپنے وجود کے رنگ دکھاتا رہتا ہے اور اپنے قرب کے آثار ظاہر کرتا
رہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ جماعت کو اس قسم کے قرب کے نشان دکھاتا رہے جس پر ان کے ایمان کی
بنا ہے اور انحصار ہے جس پر در حقیقت ہمارے تقویٰ کا انحصار ہے۔
صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کے متعلق صرف ایک بات کہہ کر اب میں اس خطبے کو ختم
کروں گا کہ ان میں جو سب سے زیادہ حسین پہلو تھا وہ خلافت سے ان کا عشق اور وفا کا پہلو تھا۔ ایسی
حیرت انگیز محبت ان کو خلافت سے تھی اور اس کا احترام ملحوظ تھا کہ جب وہ ملتے تھے تو جس محبت اور
خلوص سے ملتے تھے میں ملتے تھے میں شرم سے پانی پانی ہو جاتا تھا۔ بعض دفعہ طبیعت پر بوجھ ہوتا تھا کہ اب یہ سب
کے سامنے آکر اس طرح اظہار کریں گے تو میرا کیا حال ہوگا ۔ بڑے بھائی تھے اور اس سے پہلے کی
زندگی میں وہ ناراض بھی ہوا کرتے تھے۔ ان کا بالکل اور رنگ کا تعلق تھا لیکن جب سے خدا تعالیٰ نے
خلافت کا منصب عطا کیا ان کی کیفیت ہی بدل گئی اور سب بھائیوں میں میں نے اس پہلو سے سب
سے زیادہ ان میں امتیاز دیکھا ہے ۔ ایک غیر معمولی امتیازی شان پائی ہے تو اللہ تعالیٰ انہیں غریق
رحمت فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی یہ نیکیاں زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ کیا کیا صورتیں ہیں جو
خاک میں پنہاں ہوگئی ہیں یا ہو رہی ہیں ۔ یہ صورتیں پچھلی صدی نے پیدا کی تھیں خدا کرے کہ اگلی
صدی میں ان کے پسماندگان کی گل و لالہ کی شکل میں ان کی خوبیاں زندہ رہیں اور اگلی صدی ان
بزرگوں کا یہ ورثہ پائے اور پھر ان کے پنہاں ہونے کے بعد نئے لالہ وگل پھوٹتے رہیں۔ خدا کرے
کہ یہ سلسله دوام اختیار کرے اور ہمیشہ اچھی نسلیں، اچھی نسلیں پیچھے چھوڑ کر جانے والی ہوں ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا:
ایک اور دوست کا میں ذکر کرنا چاہتا تھا جو میں نے کہا تھا تین کا میں کروں گا ، وہ بھول گیا۔
وہ جماعت انگلستان کے ایک انگریز نو مسلم ہیں مسٹر Bill Nedges یہ ہارٹلے پول کے رہنے
والے تھے اور معمر بزرگ تھے جن کی بیگم نے سب سے پہلے بیعت کی اور بہت ہی نیک خاتون ہیں
اور بے حد تبلیغ کا شوق ہے اور ان کی تبلیغ کے نتیجے میں پھر ان کا بیٹا بھی احمدی ہوا، ان کے خاوند بھی

آج 10 میں سے 10 باقی