نسل پرستی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ تقویٰ پر مبنی قوم کا تصور اسلامی تصور ہے۔ عراق کی تباہی کا مکمل منصوبہ بنالیا گیا ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے دنیا بالخصوص مغرب اور بکھرتے ہوئے روس میں قوم پرستی اور نسل پرستی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا تجزیہ فرمایا۔ آپ نے قرآن کریم کے حوالے سے واضح کیا کہ قوموں اور قبیلوں کا فرق محض تعارف کے لیے ہے اور فضیلت کا اصل معیار صرف تقویٰ ہے۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے عراق کی مکمل تباہی کے عالمی منصوبوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعاؤں کی تحریک فرمائی۔
موضوعات: نسل پرستی اور قوم پرستی، تقویٰ کا معیار، سوویت یونین کا زوال، عراق کی صورتحال، عالم اسلام کے لیے دعائیں
خطبات طاہر جلد ۹
629
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
نسل پرستی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ تقویٰ پر مبنی قوم کا تصور
اسلامی تصور ہے۔ عراق کی تباہی کا مکمل منصوبہ بنالیا گیا ہے۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :-
يَا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَّ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ
شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقُكُمْ
إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
پھر فرمایا :
(الحجرات : ۱۴)
گزشتہ خطبے میں میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ بدلتے ہوئے حالات میں
جماعت احمد یہ کے سامنے نئے میدان کھل رہے ہیں جن میں اسلام کا غیر اسلامی قدروں سے جہاد ہو
گا اور نئے معرکوں کے میدان کھلیں گے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ معر کے اپنی نوعیت کے لحاظ سے نئے
نہیں بلکہ تاریخی لحاظ سے ہمیشہ سے ان کا وجود چلا آ رہا ہے لیکن بعض ادوار میں یہ نمایاں طور پر سر
اُٹھاتے ہیں اور نسبتی لحاظ سے ایک غیر معمولی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں ۔ پس اس دور میں جس میں سے
اب ہم گزر رہے ہیں اس میں اسلام کا بہت بڑا مقابلہ معاشرتی قدروں سے ہوگا اور اہلِ مغرب جو
زیادہ تر عیسائیت سے تعلق رکھنے والے ہیں اُنہوں نے نظریاتی جنگ سے بہت زیادہ بڑھ کر عمداً جنگ
کا رُخ معاشرے کے اختلاف کی طرف موڑ دینا ہے اور اسی بناء پر وہ مغربی قوموں کی اپنی دانست
خطبات طاہر جلد ۹
630
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
میں اسلام سے حفاظت کریں گے۔ دوسرا پہلو Racialism یعنی نسل پرستی کا بڑی شدت کے ساتھ
اُبھرنا ہے۔ باوجود اس کے کہ آپ مغربی دنیا میں بکثرت نسل پرستی کے خلاف آواز سنتے ہیں اور نسل
پرستی کا الزام کسی پر لگانا ایک بہت بڑی گالی سمجھا جاتا ہے لیکن یہ محض ایک دکھاوے کی بات ہے۔
مغربی دنیا میں نسل پرستی کے خلاف جو بھی مہم چلائی گئی ہے یہ بڑے وسیع پیمانے پر یہود کی طرف سے
چلائی گئی ہے اور اس کا رُخ صرف یہودی نسل پرستی کے خلاف تعصب کا قلع قمع کرنا ہے۔ یعنی
یہودیت میں جہاں تک نسل پرستی موجود ہے اُس کے خلاف مہم نہیں بلکہ یہودی نسل پرستی کے خلاف
جو مختلف تحریکیں دنیا میں اُٹھتی رہتی ہیں اُن کو ملیا میٹ کر دینے کے لئے ایک بہت بڑا عالمگیر
پرو پیگنڈا کیا جا رہا ہے جو ہے جس کا رُخ خاص طور پر یورپ اور امریکہ کی طرف ہے اور اس پہلو سے آج
خصوصیت سے نازی دور کے نسل پرستی سے تعلق رکھنے والے ظلموں کو اُبھار کر کبھی ڈراموں کی شکل
میں ، کبھی دوسری صورتوں میں کبھی مقالوں کی صورت میں اہلِ مغرب کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور
متنبہ کیا جاتا ہے کہ دوبارہ کبھی اس قسم کی غلطی کا اعادہ نہ کرنا اور ساتھ ساتھ پرانے جنگی جرموں کی سزا
آج تک جاری ہے اور یہ یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ اگر تم میں سے کبھی کسی نے پھر نسل پرستی کے
جذبے سے یہود کی مخالفت کی یا اُن پر ظلم کرنے کا ارادہ کیا تو یا د رکھنا تمہیں کبھی معاف نہیں کیا جائے
گا۔ پس در حقیقت یہاں جو نسل پرستی کے خلاف اب کوئی مہم آپ کو ملتی ہے وہ محض اس محدود دائرے
سے تعلق رکھتی ہے۔
امرواقعہ یہ ہے کہ نسل پرستی ان قوموں میں شدت کے ساتھ بڑھ رہی ہے لیکن اس نسل پرستی
کا رخ مشرقی دنیا ہے یا افریقہ کی دنیا ہے یا اسلام ہے جو ایک قوم کے طور پر بعض دفعہ پیش کیا جاتا ہے
اور اُس کے خلاف نسل پرستی کے جذبات کو ابھارا جاتا ہے۔ بعض دفعہ مذہب اور معاشرے کے طور پر
پیش کیا جاتا ہے اور اُس کے خلاف معاشرتی اور مذہبی جذبات کو اُبھارا جاتا ہے۔ روس میں جو کچھ ہوا
اور ہو رہا ہے دیوار برلن کے گرنے سے جو نئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ان کے نتیجے میں ظاہر ہونے والی
عالمی تبدیلیوں سے متعلق کچھ ذکر میں نے اپنی جلسہ سالانہ کی آخری تقریر میں کیا تھا۔ اُس میں ایک
پہلو ہے نسل پرستی کے جذبے کا اُبھرنا۔ یہ ایک بہت ہی اہم پہلو ہے جس کا اسلام سے براہ راست
ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ اس لئے چونکہ صرف جماعت احمد یہ ہے جو درحقیقت اسلامی قدروں کی
خطبات طاہر جلد ۹
631
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
حفاظت کے لئے قائم کی گئی ہے اور حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے تائید یافتہ ہے اس
لئے جماعت احمد یہ کو اس خطرے کو خوب اچھی طرح سمجھنا چاہئے اور اس کی باریک راہوں سے بھی
واقف ہونا چاہئے۔ تا کہ جس راہ سے بھی یہ حملہ کرے اُس راہ سے جماعت بڑی بیدار مغزی کے
ساتھ اور مستعدی کے ساتھ اس حملے کو نا مراد اور نا کام کرنے کے لئے تیار ہو۔ یورپ کی تبدیلیاں جن
کا میں نے ذکر کیا ہے اُن کے نتیجے میں خود یورپ میں پہلے قوم پرستی اُبھرے گی اور پھر نسل پرستی ۔ قوم
پرستی اور نسل پرستی کا آپس میں گہرا تعلق ہے صرف دائروں کا اختلاف ہے۔ ہے۔ سب سے پہلے تو یہ بات
آپ کو پیش نظر رکھنی چاہئے کہ روس کسی ایک قوم کے باشندوں پر مشتمل نہیں ہے۔ دنیا میں مختلف قسم کی
ریاستیں پائی جاتی ہیں بعض ریاستیں قوم کے تصور پر ابھرتی ہیں اور اُسی تصور پر قائم ہوتی ہیں بعض
نظریات کے نام پر قائم کی جاتی ہیں جیسے کہ اسرائیل ہے یہاں دونوں باتیں اکٹھی ہو گئی ہیں مگر اکثر
دنیا کے ممالک ایسے ہیں جن میں قوم کے نام پر ملک کا تصور محض ایک موہوم تصور ہے عملاً ایک سے
زیادہ تو میں ان ملکوں میں بستی ہیں اور ان ملکوں کی ہمیشہ جدو جہد یہ رہتی ہے کہ قوم کے تفریق کی طرف
سب سے بڑا
اہل ملک کا دھیان نہ جائے ورنہ یہ کا نہ جائے ورنہ یہ ملک آپس میں پھٹ جائے جائے گا ۔ یہ مسئلہ انگلستان کا سب ۔
مسئلہ ہے یعنی اندرونی لحاظ سے۔ ایک طرف شمال میں سکاٹ لینڈ ہے پھر مغرب میں Wales ہے
پھر مزید مغرب میں آئر لینڈ ہے اور پھر شمال اور جنوب سے اختلافات بھی ایک قسم کے قومی اختلاف کا
رنگ اختیار کرتے جاتے ہیں ۔
ان تمام اختلافات میں سے یہ جو بڑے قومی اختلاف ہیں وہ سکائش اور انگلش ، ویلش اور
انگلش اور آئرش اور انگلش کے اختلافات ہیں۔ اب آپ دیکھیں کہ Great Britian یا
United Kingdom دراصل ایک ملک ہے اور جب وسیع پیمانے پر بیرونی خطرات در پیش
ہوں تو وہاں ان سب قوموں کے مفاد ا کٹھے ہو کر اُس ملک کو اندرونی طور پر تقویت دیتے ہیں اور اس
وقت برٹش قوم کا وسیع تر تصور ابھرتا ہے۔ جب امن کے حالات ہوں تو قومی رجحانات سراُٹھانے
لگتے ہیں اور خطرات کی نوعیت بدل جاتی ہے۔ ایک دوسرے سے عدم اعتماد، ایک دوسرے سے خود
غرضانہ تعلقات یا عدم تعلقات یہ چیزیں قوم کے رنگ میں اپنا اپنا اثر دکھاتی ہیں اور قومیت کے
پیمانے پر تعلقات کو جانچا جانے لگتا ہے۔ خود غرضی قومی سطح پر محض اس وجہ سے آپس میں تفریق پیدا کرتی
خطبات طاہر جلد ۹
632
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
ہے کہ ساؤتھ کے باشندے کہتے ہیں کہ ہم نے ساؤتھ کے مفاد کی حفاظت کرنی ہے۔ انگریز سمجھتا ہے
کہ ہم نے انگریز کے مفادات کو سکائش کے مفادات پر قربان نہیں ہونے دینا۔ ویلش سمجھتا ہے کہ ہم
سے زیادتی ہو رہی ہے اور Exploitation کی جارہی ہے اور جو حقوق ویلش کو ملنے چاہئیں وہ بقیہ
انگلستان ہمیں نہیں دیتا غرضیکہ یہ ایک مثال ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ در حقیقت دنیا کی اکثر ریاستیں
امریکہ ہو یا انگلستان ہو یا جرمنی ہو یا دیگر ریاستیں دراصل وہ ایک قوم پر مشتمل نہیں۔
اہلِ علم کے نزدیک اگر کوئی ایک ملک حقیقت ایک ہی قوم پر مشتمل ہے تو وہ لڑکی ہے لیکن
در حقیقت یہ بات بھی درست نہیں کیونکہ کردش قوم اپنے آپ کو ٹرکش قوم سے بالکل الگ سمجھتی ہے۔
اُن کی قدریں اور اُن کی زبان ، اُن کے مزاج عام ٹرکش سے بالکل مختلف ہیں اور یہی وجہ ہے ان
دونوں قوموں کے درمیان شدید منافرت بھی پائی جاتی ہے، عدم اعتماد بھی پایا جاتا ہے اور کر د دنیا میں
یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں اللہ بہتر جانتا ہے کہ کس حد تک درست ہے یا غلط کہ وہ لمبے عرصے سے ٹرکش
قوم کے مظالم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں لیکن اگر کسی حد تک کسی ایک ملک کو قومی ملک قرار دیا جا سکتا ہے تو
گردی حصے کو چھوڑ کر باقی ترک قوم کو واقعہ ایک قوم اور ایک ملک ہونے کی فضیلت حاصل ہے یعنی
نسبتاً اُن کے اوپر اس کا اطلاق پا سکتا ہے کہ ایک قوم اور ایک ملک ہے لیکن جہاں تک تر کی قوم کا تعلق
ہے یہ عجیب بات ہے کہ ترک قوم ترکی میں کم اور ترکی سے باہر زیادہ ہے اور چھ اور چار کی تقریباً نسبت
ہے۔ اگر چار ترک ترکی میں آباد ہوں تو چھ ترک ترکی سے باہر ہیں اور اس سے میری مراد یہ نہیں کہ
یورپ میں مختلف حصوں میں پھیلے پڑے ہیں وہ تو ہیں ہی وہ تو دنیا کی ہر قوم دنیا کے تقریباً ہر دوسرے
ملک میں چلی جاتی ہے مگر زیادہ تر روس میں ترک قوم آباد ہے اور ترکمان کہلاتے ہیں۔ اگر چہ یہ آپس
میں بھی بیٹے ہوئے ہیں اور مختلف قسم کی تحریکات اب جنم لے رہی ہیں جن میں ایک دوسرے سے ایک
ترک ریاست کو جو دوسری ترک ریاست سے خطرات درپیش ہیں اُن کو اُبھار کر آپس میں ایک دوسرے
کے مقابل پر پیش بندیاں کی جارہی ہیں لیکن ساتھ ہی ایک عمومی جذ بہ اُبھر رہا ہے کہ ہم ترک قوم ہیں اور
ہمارا ترکی سے الحاق ضروری ہے اور اس خیال کو تر کی قوم آئندہ ہوا دے گی اور ترک قوم کے مفادات
اس بات سے وابستہ سمجھے جائیں گے کہ دنیا کے تمام ترک اکٹھے ہو جائیں اور ترکی کا لفظ ایک وسیع تر
ملک پر اطلاق پائے اور Ottoman ایمپائر کا جو وسیع تصور تھا اُس نے لازماً دوبارہ جنم لینا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۹
633
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
اُدھر اسلام بھی اس معاملے میں ایک کردار ادا کرنے والا ہے اور اُن قوموں میں سے جو
ایران سے تعلق رکھنے والی قومیں ہیں اور ترکی بولنے کے باوجود اُن میں ایرانی اثرات بھی بڑے
گہرے ہیں اُن کو ایران اپنی طرف بلائے گا اور اُن میں سے بہتوں کا شیعہ ہونا اس بات میں محمد ہو
گا۔ پھر ایسی قومیں ہیں جو خالصہ سُنی ہیں قطع نظر اس کے کہ وہ تر کی بولنے والی ہیں ، اوٹی فر زبان بولتی
ہیں یا کوئی اور زبان بولتی ہیں اُن کو سُنی مسلمان دنیا اگر اُن کو اپنی ہوش آنے دی گئی تو اپنی دولت کے
ذریعے اپنی طرف کھنچنے کی کوشش کریں گے۔ روس ویسے ہی ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں یہ ٹوٹ رہا
ہے اور بکھرنے والا ہے۔ کوئی غیر معمولی قوت ایسی اُبھرے جو اُس کو بکھرنے اور ٹوٹنے سے روک
دے تو یہ ایک الگ مسئلہ ہے مگر سر دست جہاں تک میں نے مطالعہ کیا ہے ایسی کوئی بیرونی یا اندرونی
طاقت دکھائی نہیں دیتی جو روس کو سنبھالے رکھے۔ اور روس کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک
نظریہ کو قوم بنا دیا گیا جیسا کہ پاکستان میں ایک نظریے کو قوم بنایا گیا۔
روس کا بحیثیت ملک کے دنیا کے نقشے پر ابھرنا کسی ایک قوم کے وہاں ہونے کے
مرہون منت نہیں بلکہ اشترا کی نظریے کی پیداوار ہے۔ اس سے پہلے زار نے جو مختلف ممالک پر قبضہ
کیا تھا اس وقت اس قسم کی کلونیل ازم (Colonialism) کی کیفیت پائی جاتی تھی یعنی ایک بہت
بڑی یورپین طاقت نے بہت سے وسیع ارد گرد کے مسلمان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جیسے اس سے پہلے
مسلمان خوانین روس پر قابض ہوا کرتے تھے اور اس کے یورپین علاقہ پر قابض ہوا کرتے تھے۔ تو وہ
جو کیفیت تھی وہ تبدیل کر دی گئی اور ۱۹۱۸ء کے انقلاب میں جونئی بات روس سے رونما ہوئی وہ یہ تھی کہ قوم
کی بجائے نظریے نے ایک ملک پیدا کیا اور روس نے تمام دنیا میں بڑے زور سے اس بات کا پرو پیگنڈا
شروع کیا کہ ملک حقیقت میں قوموں سے نہیں بنا کرتے بلکہ نظریوں سے بنتے ہیں اس لئے ہمارا نظریہ
عالمگیر ہے اور عالمگیر اشترا کی قوم دنیا میں ابھرے گی اس نظریے سے استفادہ کرتے ہوئے چھوٹے
چھوٹے ممالک کو آپس میں پھاڑنے میں ان لوگوں نے بہت سا کام کیا اور جہاں جہاں یہ نظریہ پھیلا
ہے وہاں قومیت کے خلاف بھی جہاد شروع ہوئے لیکن بعض جگہ اس نظریہ کا کھلم کھلا تصادم ہوا کہ اسلام
بھی در اصل نظریہ کے نام پر ملک قائم کرنا چاہتا ہے اور قوم کا کوئی تصور اس کے سوا موجود نہیں۔
اس نظریے کی ایک محدود شکل پاکستان کا دو قومی نظریہ ہے۔ اس وقت میرے پاس وقت
خطبات طاہر جلد ۹
634
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
نہیں کہ میں اس کی تفصیل بیان کروں اور صحیح صورتحال آپ کے سامنے رکھوں کہ دوقومی نظریہ کس حد
تک قابل عمل تھا کس حد تک نہیں اور حقیقت سے اُس کا کیا تعلق ہے؟ اور جو غیر معمولی جدوجہد
مسلمانان ہند نے پاکستان کے قیام کے لئے کی اُس کی دراصل کیا وجہ تھی اور اس کے محرکات حقیقی
معنوں میں کیا تھے؟ کیا اقبال کے نظریوں کو پڑھنے کے بعد اُ نہوں نے ایسا کیا تھا؟ اور اُس سے متاثر
ہو کر ایسا کیا یا بالکل مختلف وجوہات تھیں؟ بہر حال یہ مضمون الگ ہے مگر میں یہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں
کہ روس میں جب اشتراکیت کا نظریہ شکست کھا گیا جو مرکزی حیثیت رکھتا تھا اور اُس کے گرد ساری
قوموں کی چکی گھوم رہی تھی اور اُس کا جو حور تھا اُس پر یہ نظریہ بڑی قوت سے ان قوموں کو اپنے اردگرد
باندھے ہوئے تھا وہ جب محور نکل گیا تو لازماً انہوں نے بکھرنا ہے اور کوئی دنیا کی طاقت اس کو روک
نہیں سکتی ماسوائے اس کے کہ کچھ عرصے کے بعد بیرونی دباؤ کے نتیجے میں ایسے رد عمل ظاہر ہوں کہ یہ
قو میں ایک دوسرے کے ساتھ اپنا مفاد وابستہ سمجھیں لیکن مفاد وابستہ ہونے کا جو نظریہ ہے جس نے
شمالی امریکہ کو اکٹھا کیا یہ نظریہ روس میں اس وقت قابلِ عمل نہیں کیونکہ اگر چہ اشترا کی تصور کے نتیجے میں
روسی قوموں کو اکٹھا کیا گیا لیکن در حقیقت یورپ کی قوموں کے سوا باقی قوموں سے نا انصافی کی گئی
یعنی یورپین بھی مختلف قوموں میں وہاں موجود ہیں۔ جہاں تک روس کے اقتصادی نظام کا تعلق ہے
اور یا آپس میں قوموں کے تعلقات کا معاملہ ہے حقیقت یہ ہے کہ مسلمان قو میں اور بعض دیگر پسماندہ
قو میں اس طرح برابری کی سطح پر روس میں حصہ دار نہیں رہیں اور اقتصادی مفادات کے لحاظ سے اور
صنعتی ترقی کے لحاظ سے اُن کو پس پشت ڈالا گیا ۔ پس بجائے اس کے کہ وہ باہمی قومی مفاد کے نظریے
کے تابع کسی وجہ سے اکٹھا رہنے کی کوشش کریں معاملہ اس کے برعکس صورت اختیار کر گیا ہے اور یہ
قو میں نہ صرف یہ کہ روی اشترا کی نظریہ کے ٹوٹنے کی وجہ سے لاز ما طبعا بکھرنے کے لئے تیار ہیں بلکہ
ماضی کے مظالم کی ، ماضی کی نا انصافیوں کی یادیں ان کو اس بات پر انگیخت کر رہی ہیں۔
جہاں تک اسلام کا تعلق ہے اسلام بحیثیت ایک مذہب یہاں سر دست کوئی اثر ظاہر نہیں کر
سکتا کیونکہ ان قوموں کی بھاری اکثریت عملاً لا مذہب ہو چکی ہے اگر چہ مسلمان بھی کہلاتی ہو۔ ان کے
نوجوانوں میں ہی نہیں بلکہ علماء میں بھی خدا کا حقیقی تصور نہیں ہے بلکہ ایک موہوم سا تصور ہے اور خدا
کے نام پر عبادت کرنا قربانی کرنا، اپنے آپ کو تبدیل کرنا یہ تو ایک لمبی محنت کو چاہتا ہے دوبارہ اسلام
خطبات طاہر جلد ۹
635
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
رفتہ رفتہ ان میں نافذ کرنا ہوگا اور یہ ایک ایسا اہم معرکہ ہے جس کو جماعت احمد یہ نے سر کرنا ہے۔
بہر حال اسلام ایک اور رنگ میں ان پر اثر پذیر ہو رہا ہے اور وہ ہے اسلام کا قومیت کے ساتھ تعلق اور
وہی دو قومی نظریہ جس کی ایک شکل علامہ اقبال نے پیش کی وہ ان جگہوں پر روس کی یونائیٹڈ ریپبلک
سے نجات حاصل کرنے کی خاطر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسے بغاوت کے لئے استعمال کیا جاسکتا
ہے اس لئے نہیں کہ یہ نمازیں نہیں پڑھتے اس لئے جہاد کیا جائے ، اس لئے نہیں کہ نئی ابھرتی ہوئی شکل
میں اُن کی مذہبی آزادیوں پر قدغن لگا دی جائے گی بلکہ اس کے بالکل برعکس صورت ہے اور اس کے
با وجود یہ قومی نظریہ ایک قوت بن کر ابھرنے والا ہے۔
اس وقت صورت یہ ہے کہ ان کے تبدیل شدہ حالات میں مذہبی آزادی دی جا رہی ہے اور
صرف مسلمان علاقوں میں نہیں بلکہ یورپین علاقوں میں بھی عیسائیت کی خاطر بہت سے قوانین میں
تبدیلی پیدا کی جا رہی ہے جن کا اثر اسلامی دنیا پر بھی لازمی ہوگا۔
پس اگر اسلام کے نقطہ نگاہ نگاہ سے کوئی رد عمل ہوتا تو اُس کے ۔ کے لئے تو ضروری تھا کہ اسلام میں
دخل اندازی بڑھتی ۔ جب دخل اندازی تھی اُس وقت تو کوئی رد عمل نہیں ہوا ۔ اُس وقت تو روس کا کوئی
حصہ یہ طاقت ہی نہیں رکھتا تھا کہ اسلام کے نام پر روس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ اب
بھی جونئی نسلیں روس کی مرکزی حکومت سے بغاوت کا خیال کر رہی ہیں اُن کو بذات خود تو اسلام سے کا
تعلق نہیں ہے یعنی اکثریت اُن میں سے نماز نہیں جانتی ، قرآن نہیں جانتی۔ محبت اسلام کی اُٹھ رہی
ہے اس میں کوئی شک نہیں اور اسی محبت سے ہم نے فائدہ اُٹھانا ہے لیکن محبت عمل کے سانچے میں
ڈھل جائے یہ بات محض خیالی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ابھی تک محبت صرف ایک نسلی
تصور کے سانچے میں ڈھل رہی ہے، ایک قومی تصور کے سانچے میں ڈھل رہی ہے اور اُس کے نتیجے
میں اس قوم میں مرکزی روس سے بغاوت کے خیالات اُبھر رہے ہیں ۔
ان خیالات پر باہر سے چھاپے پڑیں گے، ان خیالات پر سنی اسلام بھی چھاپہ مارے گا اور
انہیں اپنانے کی کوشش کرے گا ، ان خیالات پر شیعہ اسلام بھی چھاپے مارے گا اور اُن کو اپنانے کی
کوشش کرے گا۔ اسی طرح دوسرے مذہبی اور قومی اختلاف جو مسلمانوں کی باہر کی دنیا میں موجود ہیں
وہ اپنا اپنا رنگ دکھائیں گے اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے اور مسلمانوں
خطبات طاہر جلد ۹
636
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
کے روس کے اندر واقع زیادہ سے زیادہ حصے پر اپنا اثر جمانے کی کوشش کریں گے۔ یہ ایک نیا معرکہ
کھل رہا ہے اور اگر جماعت احمد یہ نے جلدی نہ کی اور حقیقی اسلام سے ان قوموں کو متعارف نہ
کروایا۔ اگر اس عالمگیر اسلام سے ان قوموں کو متعارف نہ کروایا جس کا نسل پرستی سے کوئی تعلق نہیں
ہے، جس کا اُس قومی نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو دنیا میں قوموں کے تعلق میں پایا جاتا ہے بلکہ
اسلام کا ایک ایسا عالمگیر تصور ہے جو قومی اور نسلی تصورات کی نفی پر قائم ہوتا ہے اور اُن کی موجودگی
سے شدید نقصان اُٹھاتا ہے۔ اسی لئے جو آیت میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی اُس میں یہ
بات خوب کھول دی گئی کہ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنثَى وَجَعَلْنَكُمْ
شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا کہ اے بنی نوع انسان ! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے
گویا کہ نسلی اور قومی لحاظ سے تم ایک ہی چیز ہو۔ اگر کوئی تفریق ہے تو مرد اور عورت کی اس تفریق کو نہ تم مٹا
سکتے ہو نہ اُس تفریق پر قومی اور نسلی نظریات قائم کر سکتے ہو اور اگر کرو گے تو وہ غلط ہوگا کیونکہ مرد اور
عورت کے باہمی اشتراک کے بغیر بنی نوع انسان قائم نہیں رہ سکتے وَجَعَلْتُكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ
ہم نے مختلف گروہوں اور قبیلوں میں تمہیں اس لئے بانٹا لِتَعَارَفُوا تا کہ ایک دوسرے سے تعارف
کرواسکو۔ تمہاری شخصیات پہچانی جائیں۔ جیسے ناموں کی تفریق سے انفرادی شخصیات پہچانی جاتی
ہیں لیکن ناموں کی تفریق پر گروہ تقسیم نہیں ہوا کرتے۔ یہ نہیں ہوا کرتا کہ ناصر نام کے سارے آدمی
اکٹھے ہو جائیں اور طاہر نام کے سارے آدمیوں کے مقابل پر ایک گروہ بنالیں۔ یا خلیل نام کے
سارے نام کے آدمی اکٹھے ہو کر مبارک نام کے تمام آدمیوں کے خلاف ایک گروہ بندی کر لیں ۔ یہ
ایک تعارف کا طریق ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں کسی قسم کے
تعصبات نہ اُبھر نے چاہئیں نہ عقلاً اُبھر سکتے ہیں۔ تو قرآن کریم نے یہ مثال دی ، تعارف کا لفظ کہہ کر
یہ بتایا ہے کہ اس سے آگے بڑھو گے تو حماقت ہوگی اور جہالت ہوگی ۔ تعارف کی حد تک قوموں کی تقسیم
رہنی چاہئے اور رہے گی۔ ان کی مزاج شناسی کے لحاظ سے اگر یہ تفریق رہے تو اس کا کوئی حرج نہیں لیکن
اس سے آگے اس تفریق کو بڑھنے کا حق نہیں ۔ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ اتَّقُكُمْ اب تمام
عالم اسلام صرف ایک لحاظ سے قوموں کو قوموں سے یا فرد کو فرد سے الگ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ر
وہ ہے تقوی ۔ اگر کوئی زیادہ متقی ہے تو قطع نظر اس کے کہ اُس کی قوم کیا ہے اُس کا مذہب کیا ہے، اُس کا
خطبات طاہر جلد ۹
637
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
رنگ کیا ہے، جغرافیائی لحاظ سے وہ کس ملک کی پیداوار ہے اُس کی عزت کی جائے گی۔
گویا تقوی انگلستان کے باشندے کو ویلز کے باشندے سے ملا دے گا اور ویلز کے
باشندے کو سکاٹ لینڈ کے باشندے سے ملا دے گا اور سکاٹ لینڈ کے باشندے کو آئر لینڈ کے
باشندے سے ملا دے گا اور اسی طرح افریقہ کے باشندوں سے بھی ان کو ہم آہنگ کر دے گا اور عرب
کے باشندوں سے بھی ان کو ہم آہنگ کر دے گا اور روس کے باشندوں سے بھی ہم آہنگ کر دے گا
اور چین کے باشندوں سے بھی ہم آہنگ کر دے گا اور جاپان اور امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے
بھی تقویٰ رکھنے والے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے اور یہی وہ قومی نظریہ ہے جو
اسلام پیش کرتا ہے اس کے سوا اور کوئی قومی نظریہ نہیں۔ تقویٰ کی بناء پر عزتیں کی جائیں گی، تقویٰ ہی
اس لائق ہے کہ اس پر نظر رکھی جائے اور ہم مزاج لوگ جو نیکی کے نام پر اکٹھے ہوں وہ نیکوں کی ایک
قوم بنانے والے ہوں گے مگر اس قوم کا سیاسی تفریق اور سیاسی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں۔
اب جہاں روس میں نئی تبدیلیاں اثر انداز ہو رہی ہیں اور غلط رنگ میں قومی نظریے اُبھر
رہے ہیں وہاں یورپ میں اور دیگر مغربی دنیا میں بھی نئے قسم کے نسلی تعصبات اُبھر رہے ہیں جن کا
تعلق اندرونی طور پر بھی ہے اور بیرونی طور پر بھی ہے۔ اندرونی طور پر یورپ میں اب لازماً ایک قوم
کے دوسری قوم کے خلاف عدم اطمینان کے جذبات ابھرنے والے ہیں اور عدم اعتماد کے جذبات
اُبھرنے والے ہیں اور ایک دوسرے سے اگر آج رشک ہے تو کل حسد میں تبدیل ہونے والا ہے اور
جہاں ایک طرف یورپ آپس میں اکٹھا ہوتا دکھائی دے رہا ہے وہاں اسی باہمی اتحاد کی رو میں افتراق
کے بیج بوئے جاچکے ہیں اور لا زمانئے اکٹھے ہونے والے یورپ کے اندر شدید اختلافات پیدا ہوں
گے اور اُبھارے جائیں گے اور اُن کا تعلق ایک دوسرے سے عدم اعتماد اور ایک دوسرے کا حسد ہے۔
اب جرمنی ہے مثلاً وہ یورپ میں بہت بڑی قوت بن کر اُبھرنے والا ہے اور جرمنی سے جہاں تک
خدشات کا تعلق ہے بعض قو میں اس بارے میں زبان نہیں کھول رہیں۔ لیکن اندرونی طور پر ممکن ہے
اُن قوموں میں بھی خدشات کا احساس پیدا ہو چکا ہو لیکن جہاں تک انگلستان کا تعلق ہے انگلستان تو
بار باران خدشات کا اظہار کر رہا ہے کہ جرمنی بہت بڑی طاقت بن کر اُبھر جائے گا اور پھر ہوسکتا ہے
ماضی کی طرح وہ تمام غلطیاں دہرائے جن غلطیوں کے نتیجے میں ایک عالمگیر جنگ رونما ہوئی تھی ۔
خطبات طاہر جلد ۹
638
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
چنانچہ ابھی کچھ عرصہ پہلے جو کیبنٹ میں ایک نائب وزیر نے استعفیٰ دیا تھا وہ اسی موضوع پر دیا تھا، اسی
مسئلے پر دیا تھا۔ جرمنی جا کر ا نہوں نے ایسے خیالات کا اظہار کر دیا جو پہلے جرمنی کے نزدیک در حقیقت
انگلستان کی کیبنٹ کی باتیں تھیں لیکن اُس نے اپنی طرف سے ان کو ظاہر کیا اور جہاں تک کیبنٹ کا
تعلق ہے اُنہوں نے اُس سے نہ صرف قطع تعلقی کا اظہار کیا بلکہ اگر وہ کہتا ہے میں حق پرست تھا اُس
حق پرست کو استعفیٰ دینے پر بھی مجبور کیا گیا لیکن یہ بات یہاں ختم نہیں ہوئی بار بار اس قسم کی آوازیں
اُٹھائی جارہی ہیں ۔ ابھی حال ہی میں سویڈن میں ایک انگریز دانشور مسٹر ایتھنی برگس
(Mr۔Anthony Burgiss) کا ٹیلی ویژن پر انٹرویو ہوا اور غالبا اخباروں میں بھی اُن کا کوریج
ہوا وہ ایک انگریز دانشور کے طور پر وہاں متعارف کروائے گئے اور تعارف یہ کروایا گیا کہ ان کو اسلام کا
بہت گہرا علم ہے اور بڑے وسیع اور دیرینہ تعلقات ان کے مسلمان ممالک سے رہے ہیں اور اور بلکہ یہ
وہاں لمبا عرصہ ٹھہر کر بھی آئے ہیں۔ یہاں تک ان کو اسلام ئے ہیں۔ یہاں تک ان کو اسلام کا علم سیکھنے کا شوق تھا کہ شدید خطرہ تھا کہ یہ
مسلمان ہی نہ ہو جائیں مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو اس جہالت سے بچالیا وہ گویا اس رنگ میں ان کو پیش کیا
جارہا تھا کہ وہ آخری مقام پر پہنچ کر پھر ان پر وہ باتیں کھل گئیں کہ یہ واپس آگئے اور اب ہم آپ کے
سامنے ایک ایسے دانشور کے طور پر پیش کرتے ہیں جو مسلمانوں کی سیاست سے بھی واقف ہیں اور
اسلام کی کنبہ سے بھی واقف ہیں۔ یہ تھا دراصل اُن کے یورپ میں جانے اور مختلف مواقع پر اپنے
خیالات کے اظہار کا مقصد چنانچہ اسلام کو اس نے بہت ہی ظالمانہ حملوں کا نشانہ بنایا اور خلاصہ کلام یہ
تھا کہ آج کی دنیا میں آزادی انسان اور آزادی ضمیر کا اگر کوئی مذہب دشمن ہے تو اسلام دشمن ہے اور
آج آزادی ضمیر کا سب سے بڑا خطرہ دنیا میں اسلام سے وابستہ ہے، لاحق ہے۔ یہ کہنے کے بعد پھر
اُنہوں نے آخر وہ بات کہہ دی جو کہا جاتا ہے کہ آج کل لوگوں کے ذہن میں عام طور پر گھومتی ہے کہ
جرمنی کس شکل میں یورپ میں اُبھرے گا۔ چنانچہ انہوں نے اُسی تسلسل اور بڑے زور سے یہ بھی کہہ
دیا کہ جس طرح جرمنی آجکل یورپ کے امن کے لئے ایک نئے خطرے کے طور پر ابھر رہا ہے اُسی
طرح اسلام آزادی ضمیر کے لئے خطرے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس پر اس پینل نے جس میں وہ
بات کر رہے تھے ایک مشرقی یورپ کے نمائندہ نے بڑی شدت سے ان کی مخالفت کی صرف اس
حد تک کہ مثال تم نے غلط دی ہے جیسے اسلام کے معاملے میں تو ہم مان جائیں گے لیکن جرمنی خطرہ
خطبات طاہر جلد ۹
639
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
نہیں بنے گا اور اس نے کہا کہ میں موجودہ نسلوں کو اچھی طرح جانتا ہوں یہ تو تم محض پروپیگنڈہ کر رہے
ہولیکن یہ پروپیگنڈے کی بات نہیں ہے یہ انسانی نفسیات سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔ وہ قومیں جو
بنیادی طور پر خود غرض ہوں اور ان کے انصاف کا تصور قومیت سے وابستہ ہو اور قومیت قومی تصور میں
پیوست ہو اُن کے ہاں قومی تصور آپس کے معاملوں میں بدلنے لگتے ہیں۔ جب آپس کے مقابلے
ہوں گے ایک ملک کے دوسرے ملک سے تو وہاں ویلش تصور اور آئرش تصور اور سکاٹش تصور اور
انگلش تصور یہ سارے مل کر ایک وسیع تر برطانوی تصور کے طور پر ابھرتے ہیں اور جرمن میں بوار ئین
تصور اور دوسرے جرمن تصور کی بجائے ایک وسیع تر جرمن تصور ابھرتا ہے جس میں نہ مشرقی جرمنی کا
تصور باقی رہتا نہ مغربی جرمنی کا نہ شمال کا نہ جنوب کا۔ تو قومیت رفته رفته نسل پرستی کا رنگ اختیار کرنے
لگتی ہے۔ پہلے جغرافیائی حدوں میں پھیلتی ہے اور ایک قوم کی بجائے دو چار قو با ارقو میں مل کر دوسری دو چار
قوموں کے مقابل پر اپنے اڈے بناتی ہیں اور جب ان سب کے مجموعی مفادات باہر کی دنیا سے
ٹکراتے ہیں تو یہی قومی تصور نسلی تصور بن جاتا ہے اور White against black سفید فام کا
مقابلہ سیاہ فام سے شروع ہو جاتا ہے اور سرخ فام کا مقابلہ زرد فام سے شروع ہو جاتا ہے اور ہم جیسے
سانولے لوگ بھی بیچ میں آ جاتے ہیں جو اس لحاظ سے بھی تعصب کا شکار بن جاتے ہیں اور اُس لحاظ
سے بھی تعصب کا شکار بن جاتے ہیں چنانچہ امریکہ میں پاکستانی اور ہندوستانی نسل سے تعلق رکھنے
والے لوگ کالوں کے نزدیک بھی الگ قوم ہیں اور Colonist کے طور پر دیکھے جاتے ہیں اور سفید
فاموں کے نزدیک بھی یہی حال ہوتا ہے۔ یہی خطرات افریقہ میں اُبھر رہے ہیں کہ پاکستانی کا رنگ
چونکہ اُن سے مختلف ہے اس لئے پاکستانی کو بھی وہ ایک غیر قوم سمجھ کر یہ تعصب دل میں بٹھانے لگتے
ہیں کہ یہ بھی آئے ہوئے ہیں باہر سے گویا ہم پر راج کرنے آئے ہیں۔
بہر حال یہ تعصبات پھر جو قومی تعصبات ہیں یہ وسیع تر ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر
رنگوں میں بدل جاتے ہیں۔ روس اور چین کے درمیان جو تاریخی اختلافات ہیں اُن کا زیادہ تر تعلق
اشتراکیت کے مختلف تصورات سے بتایا جاتا ہے یعنی یہ تعلق بتایا جاتا ہے کہ روس کے ہاں اشتراکیت کا
الگ تصور ہے اور چین کے ہاں الگ تصور ہے اور چونکہ دونوں ملکوں کے درمیان فلسفہ اشتراکیت کو
سمجھنے میں اختلافات ہیں اور اُس کی تعبیروں میں اختلافات ہیں اس لئے ان دونوں قوموں کے
خطبات طاہر جلد ۹
640
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
درمیان اتحاد نہیں ہو سکتا۔ حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ اختلافات بالکل سطحی نوعیت کے ہیں۔ بنیادی
اختلاف یہ ہے کہ روس اپنی عظمت اور طاقت کے زمانے میں بھی کبھی یہ برداشت نہیں کر سکتا تھا کہ
اشتراکیت چین کی زرد فام رنگ اختیار کر کے دنیا پر قابض ہو جائے اور چین کسی قیمت پر یہ
برداشت نہیں کر سکتا تھا کہ اشتراکیت زرد رو ہو کر نہ اُبھرے بلکہ سُرخ و سفید ہو کر یورپین
اشتراکیت کے طور پر دنیا پر قابض ہو جائے ۔ پس در حقیقت ان دونوں قوموں کے درمیان جو حسد
تھا وہ زرد قوم اور سرخ و سفید قوم کے درمیان کا حسد تھا جو اپنے جلوے دکھاتا تھا اگر چہ دبا رہا اور
دنیا کی نظر میں اس طرح اُبھر کر نہیں آیا لیکن جو لوگ ان کی قومی نفسیات سے واقف ہیں وہ جانتے
ہیں یہ اشتراکیت کے جھگڑے نہیں تھے بلکہ چینی قوم کے یعنی زرد رو چینی قوم کے سفید اور سرخ رخ
رکھنے والی روسی قوموں سے جیلسی سے جیسی Jealousy تھی یا حسد تھا جو دراصل ان اختلافات کو ہوا دے رہا
تھا اور اس کے نتیجے میں جو عدم اعتماد پیدا ہوتا ہے وہ بعد میں پیدا ہوا۔
تو یہ جو بدلتے ہوئے حالات ہیں ان میں یہ اختلافات اور بھی زیادہ بڑھنے والے ہیں اور ان
کے ساتھ جماعت احمدیہ کو براہ راست مقابلہ کرنا ہوگا۔ چونکہ اب وقت زیادہ ہو گیا اور تمہید ہی جو کافی وقت
چاہتی تھی مشکل سے ختم ہوئی ہے اس لئے میں اس مضمون کو آج یہاں ختم کرتا ہوں ۔ آئندہ خطبہ چونکہ
تحریک جدید کے موضوع پر دیا جانا ہے اس لئے آئندہ خطبے میں انشاء اللہ تعالیٰ حسب توفیق تحریک جدید کا
موضوع بیان ہوگا اور اُس کے بعد پھر خطبہ جب آئے گا تو پھر میں اس مضمون کو جماعت احمد یہ کے تعلق
میں اُس کی مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے تعلق میں بیان کروں گا کہ ہمیں کیا کیا خطرات درپیش ہیں،
دنیا کو ان خطرات سے بچانے کے لئے ہمیں کیا کرنا ہے اور اسلام کی روح کو زندہ رکھنے کے لئے اور نسل
پرستی کے حملوں سے بچانے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے اور کسی قسم کے خطرات ہمارے سامنے ہیں۔
اب آخر پر میں دوبارہ عراق اور عرب اور مسلمانوں کے عمومی مفاد کے متعلق دعا کی تحریک
کرنا چاہتا ہوں ۔ اس مسئلے پر میں تفصیل سے پہلے روشنی ڈال چکا ہوں اس لئے اُس کو دوبارہ چھیڑ نے
کی ضرورت نہیں جو نئے حالات سامنے اُبھر رہے ہیں ان کی رُو سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مغربی قو میں
جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ اسرائیل کے چنگل میں مکمل طور پر پھنس کر اُن کے اس
منصوبے کا شکار ہو چکی ہیں کہ بہر حال عراق کی اُبھرتی ہوئی طاقت کو ملیا میٹ کر دیا جائے اور اسی
خطبات طاہر جلد ۹
641
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
تسلسل میں مسلمانوں کی دیگر طاقتیں جو ہیں وہ بھی کمزور ہو جائیں اور بکھر جائیں لیکن اس سطح پر یہ
مقابلے نہ ہوں کہ گویا مسلمان ایک طرف اور عیسائی ایک طرف، مغربی قو میں ایک طرف اور مشرقی
ایک طرف بلکہ اس دفعہ کا جو منصوبہ ہے اُس میں جاپان تک کو بھی اس میں شامل کرنے کا پختہ منصوبہ
بنایا جا چکا ہے اور آج کل جاپان میں یہی بحث چل رہی ہے کہ محض اس لئے کہ جاپان کو بھی عراق کو تباہ
کرنے میں حصہ دار بنا دیا جائے۔ جاپان کے اُس قانون کو بدلنے کے لئے جاپانی اسمبلی میں
Resolutions پیش کئے جاچکے ہیں جس قانون کو خود مغربی اقوام نے ایک لازمی اور غیر متبدل
لائحہ عمل کے طور پر جاپان کے لئے تجویز کیا تھا کہ کبھی بھی دنیا میں جاپانی فوج اپنے ملک سے باہر جا کر
کوئی لڑائی نہیں لڑے گی اور اپنے ملک سے باہر کسی اور سرزمین پر جا کر کسی قسم کی فوجی کارروائیوں میں سی
ملوث نہیں ہوگی ۔ یہی قانون جرمنی کے لئے بھی بنایا گیا تھا جو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہی قانون
جاپان کے لئے بنایا گیا تھا تا کہ آئندہ کبھی بھی جاپانی قوم کو کسی عالمی جنگ میں شرکت کا خیال تک پیدا
نہ ہو اور مسلمان دشمنی میں اور عرب دشمنی میں کہہ لیجئے مگر میرے خیال میں تو زیادہ صحیح تشریح یہ ہے کہ
مسلمان دشمنی میں انہوں نے اب جاپان کو بھی اس رنگ میں ملوث کیا ہے کہ وہ بھی ساری دنیا کے
ساتھ مل کر مسلمانوں کی موجودہ اُبھرتی ہوئی بڑی طاقت کو گلی نیست و نابود کر دے تا کہ کوئی یہ نہ کہہ
سکے کہ یہ مغربی دنیا کا کھیل ہے اور نہ مشرق اور مغرب کی تقسیم ہو اس موضوع پر اور نہ اسلام اور غیر
اسلام کی تقسیم ہو۔ عرب ممالک بھی ساتھ ہوں ، مسلمان ممالک بھی ساتھ ہوں، مغربی بھی ہوں اور
مشرقی بھی اور جاپان چونکہ ایک بہت بڑی طاقت رکھتا ہے اور جاپان کے چونکہ اقتصادی مفادات تیل
کے ملکوں سے بڑے گہرے وابستہ ہیں اس لئے اُن کو یہ بھی خطرہ تھا اگر جاپان الگ رہا تو بعد کی ر رہا کی
اُبھرتی ہوئی شکل میں جن نفرتوں نے جنم لینا ہے اُس کا نشانہ صرف مغربی طاقتیں نہ بنیں بلکہ جاپان
بھی ساتھ شامل ہو جائے کیونکہ اقتصادی طور پر مقابلہ اگر ہے تو جاپان ہی سے ہے۔ بہر حال بہت ہی
ہوشیاری کے ساتھ بہت ہی عظیم منصوبے کے تحت جاپان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
ان کی جو مختلف ممالک میں کانفرنسز ہو رہی ہیں اور ان کے دانشور جن خیالات کا اظہار کر
رہے ہیں اُس کا خلاصہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ آپ کو اندازہ ہو کہ یہ کتنا بھیا نک منصوبہ
ہے جس کے نتیجے میں اتنا گہرا اور لمبا نقصان عالم اسلام ہی کو نہیں بلکہ دوسری مشرقی دنیا کو بھی پہنچے گا
**
خطبات طاہر جلد ۹
642
خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۹۰ء
کہ پھر اُس سے بعض ممالک جانبر ہی نہ ہوسکیں اور بہت دیر تک یہ ممالک اپنے زخم چاٹتے رہیں گے۔
اس کے سوا ان کے پاس کوئی چارا نہیں ہوگا۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اتنی بڑی جنگ جو وہاں ٹھونسی جا رہی
ہے، اس پہ بڑے اخراجات کئے جارہے ہیں یہ اخراجات کیسے پورے ہوں گے؟ اور تیل کی جو بڑھتی
ہوئی قیمت ہے اُس کے نتیجے میں یورپ کو اور دوسری مغربی دنیا کی صنعت کو نقصان جو پہنچے گا اُس کا
ازالہ کیسے ہوگا۔ مختلف سیمینار ہورہے ہیں مختلف ممالک میں اور اُن کی رپورٹیں مجھے پہنچتی ہیں اُن میں
وہ سب تفصیل تو نہیں صرف دعا کی تحریک کے طور پر خلاصہ آپ کو یہ بتاتا ہوں ۔ منصوبہ یہ ہے کہ اس
جنگ کا تمام خرچ عرب مسلمان قوموں سے وصول کیا جائے گا اور ان معاہدات پر دستخط ہو چکے ہیں کہ
جو جنگ تھوپی جائے گی اور تھو پی جا رہی ہے اس کا بل سعودی عرب سے لیا جائے گا اور کویت سے اور
دوسری قو میں جتنی بھی شامل ہیں اُن سے اُس کی قیمت وصول کی جائے گی۔ خاص طور پر سعودی عرب
کو سب سے زیادہ بل ادا کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور چونکہ سعودی عرب کے اکثر خزانے امریکہ کے
ہاتھ میں پہلے سے ہی موجود ہیں اس لئے اُن کے بھاگ جانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔ دوسری
بات یہ کہ تیل کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں مغرب کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اُس کے متعلق یہ معاہدہ ہو
چکا ہے کہ مغربی قوموں کو وہ زائد قیمت یہ مسلمان ممالک واپس کر دیں گے جو موجودہ مشکلات کی وجہ
سے اُن کو بڑھانی پڑی یا موجودہ حالات کے نتیجے میں جو بڑھ گئی ہے۔ یہ تو یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا
کہ معاہدے کس رنگ میں ہوئے ہیں لیکن ان کے دانشوروں نے اپنی تقریروں میں مختلف کا نفرنسز
میں یہ بیان کھل کے دیئے ہیں اور اس سے زیادہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ یہ بیان بہر حال دیئے
گئے ہیں کہ ہم آپ کو اطمینان دلاتے ہیں آپ کی اقتصادیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا کیونکہ ہمارا ان
یہ سمجھوتہ ہو چکا ہے کہ جتنی بڑھی ہوئی قیمت وہ ہم سے وصول کریں گے اور موجودہ شکل میں مجبور
ہیں کہ اُس قیمت کو کم نہ کریں ورنہ دنیا کے باقی ممالک سے بھی وہ نہیں وصول کر سکتے اس لئے تیل
کے بڑھے ہوئے منافع میں سے جہاں تک عرب منافع کا تعلق ہے وہ واپس کیا جائے گا اور جہاں
سے یہ
تک مغربی تیل کی بڑھی ہوئی قیمت کا منافع ہے وہ پہلے ہی ان کی جیب میں موجود رہے گا۔
اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ ہو چکا ہے کہ صرف یہ سوال نہیں ہے کہ کویت واپس لیا جائے گا۔
سوال یہ ہے کہ صدام حسین کی تمام بڑھتی ہوئی طاقت کو ہر پہلو سے ہر جگہ کچل دیا جائے گا۔ اسی لئے
خطبات طاہر جلد ۹
643
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
آپ نے ایک شاخسانہ سُنا ہو گا کہ کہہ رہے ہیں کہ صرف کیمیاوی جنگ کی صلاحیت نہیں ہے صدام
حسین کو بلکہ بائیولاجیکل وار فیئر Biological Warfare کی صلاحیت بھی ان کے اندر موجود
ہے اور اُنہوں نے ایسے جراثیم پر قدرت پالی ہے ، ایسے جراثیم کو محفوظ طریقے پر بڑھا کر بموں کی شکل
میں دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کے ذرائع اُن کو مہیا ہو چکے ہیں اور ٹیکنالوجی حاصل ہو چکی ہے
جس کے نتیجے میں بہت ہی خطرناک جراثیم غیر قوموں میں پھیلائے جاسکتے ہیں اور اُس کے لئے پیش
بندی کرنا بہت مشکل کام ہے۔ مثلاً اینتھر کس ہے ایک ایسا جرثومہ ہے جس کے نتیجے میں جلد پر
خوفناک قسم کے پھوڑے بھی نکلتے ہیں، خون میں Poisining ہو جاتی ہے اور بہت ہی در ناک
حالت میں موت واقع ہوتی ہے۔ ایتھر کس کو جنگی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کرنے کی ایجاد اگرچہ
مغرب ہی کی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی عراق کو بھی حاصل ہو چکی ہے۔ اسی طرح
ٹائیفائیڈ ہے کالرا ہے اسی قسم کے اور بہت سی مرضیں ہیں جن سے خود حفاظتی کے لئے اگر چہ ٹیکے ایجاد
ہو چکے ہیں لیکن مغربی مفکرین یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ عراق ان کو آپس میں ملا کر ایسی خوفناک
پوشنز (Potions) یا ملی جلی جس طرح کہ ادویات ہوتی ہیں اُن کا ایک مرکب کہہ لیں ، معجون کہہ
لیں یعنی مختلف جراثیم کے مرکبات اور معجونیں بنا کر ان کو یہ دنیا میں پھیلا دیں گے اور یہ ناممکن ہے کہ
ہر ایک کے لئے خود حفاظتی کی اور دفاعی کار روائی کی جاسکے ۔ اب جہاں تک میرا علم ہے ابھی تک چند
دن سے پہلے یہ باتیں دنیا کے سامنے نہیں لائی گئی تھیں نہ کبھی عراق کی طرف سے ایسی دھمکی دی گئی
تھی۔ عراق نے جب بھی دھمکی دی ہے کیمیاوی جنگ کی دھمکی دی ہے لیکن یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا
کی رائے عامہ پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کی خاطر یہ باتیں بھی داخل کر رہے ہیں اللہ بہتر جانتا ہے سچ
ہے یا جھوٹ ہے لیکن مقصد یہ ہے کہ اگر ہم عراق کو کلیہ تباہ و برباد کریں اور کچھ بھی وہاں باقی نہ
چھوڑیں تو دنیا کی رائے عامہ مطمئن ہو جائے کہ اصل وجہ کیا تھی اور یورپ اور مغرب میں جب یہ
باتیں بیان کرتے ہیں کہ ہمارا معاہدہ ہو چکا ہے اس بات پر اور اس بات پر تو یہ وجہ نہیں ہے کہ اپنے راز
خود اُگل رہے ہیں بلکہ پراپیگنڈے کے ہتھیار کے طور پر یہ باتیں بتانے پر مجبور ہیں ورنہ مغربی
رائے عامہ اتنا اقتصادی رجحان رکھتی ہے کہ اگر یہاں یہ بات ذہن نشین ہو جائے کہ اس جنگ کے نتیجے
میں شدید اقتصادی نقصانات ہمیں پہنچیں گے تو مغربی رائے عامہ یقینا اپنے سیاستدانوں کو اس جنگ کی
خطبات طاہر جلد ۹
اجازت نہیں دے گی۔
644
خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
پس یہ ان کی مجبوریاں ہیں ۔ یہ نہیں کہ کسی جاسوس نے یہ باتیں نکالی ہیں۔ کھلے عام اب یہ
باتیں ہو رہی ہیں وجہ اُس کی یہی ہے کہ رائے عامہ کو اُبھارنا ہے اور رائے عامہ کو اکٹھا کرنے کی خاطر
یہ قربانی کرنی پڑتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری جنگ کی تیاری ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ جو
بھی جنگ اب تھوپی جائے گی اُس میں عالم اسلام خود عالم اسلام کے دور رس مفادات کو ہمیشہ کے
لئے تباہ و برباد کرنے کے لئے پوری مستعدی سے ان کا ساتھ دے رہا ہوگا ۔ اس سے زیادہ بھیانک
تصور انسان کے دماغ میں اسلام کے تعلق میں نہیں اُبھر سکتا کہ دنیا کی اکثر مسلمان قو میں جن میں
پاکستان بھی شامل ہے مغربی دنیا کا اس بات میں بھر پور ہاتھ بٹائیں اور ان کے افعال کی پوری
ذمہ داری قبول کریں ، ایک اُبھرتی ہوئی اسلامی طاقت کو اس طرح صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے
کہ اُس کا نام و نشان مٹ جائے ۔ ہمارے پاس تو سوائے دُعا کے اور کوئی ہتھیار نہیں ہے اور میں
پہلے ہی جماعت کو متوجہ کر چکا ہوں۔ میں بھی دعا کرتا ہوں ہمیشہ آپ بھی یقین ہے کہ دعاؤں میں اس
بات کو یاد رکھتے ہوں گے۔ یہ خطرہ سارے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے اور کوئی معمولی خطرہ نہیں ۔
اس کے عقب میں بہت سے اور خطرات آنے والے ہیں ۔ ان باتوں کے رد عمل پھر اور بھی پیدا ہوں
گے اور اُس کے نتیجے میں قومیاتی تصورات پھر اور بھی زیادہ اُبھریں گے نسلی تصورات اور بھی زیادہ
اُبھریں گے اور اگلا جو دنیا کا نقشہ ہے وہ اُلٹنے پلٹنے والے دور سے گزرنے والا ہے۔ نئے نقشے بننے
میں تو ابھی دیر ہے۔ اس دور میں اگر ہم مستعد ہو جائیں اور دعاؤں کے ذریعے اور اپنی ذہنی اور قلبی
صلاحیتوں کے ذریعے ان تمام خدشات کا مقابلہ کرنے کے لئے اور اسلام کے دشمنوں کے سامنے
سینہ سپر ہونے کے لئے تیار ہو جائیں۔ پورے اخلاص کے ساتھ عہد کریں کہ ہم ہرگز اسلام کی بقا کے
لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تو پھر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری دعا ئیں اور ہماری
پر خلوص کوششیں یقیناً دنیا کے حالات پر اچھے رنگ میں اثر انداز ہوں گی اور ہم انشاء اللہ تعالی اسلام
کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین ۔