عالمی امن رحمة للعالمینﷺ کے دست شفقت سے ہی مل سکتا ہے۔ آج امن عالم کو سب سے زیادہ خطرہ عصبیت اور خود غرضی سے ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے عالمی امن کو لاحق خطرات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عصبیت، خود غرضی اور سیاست میں اخلاقی قدروں کے فقدان کو بدامنی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ آپ نے دنیا کے مختلف خطوں جیسے جنوبی ایشیا، یورپ، افریقہ اور امریکہ میں موجود نسلی، لسانی، سیاسی اور مذہبی تنازعات کا جائزہ لیتے ہوئے بڑی طاقتوں کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا۔ آپ نے واضح فرمایا کہ حقیقی امن و انصاف کا قیام صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک تعلیمات اور اسوہ حسنہ کی پیروی سے ہی ممکن ہے۔ آخر میں آپ نے جماعت احمدیہ کو تلقین فرمائی کہ وہ دنیا میں تعصبات کے خاتمے اور اسلامی عدل کے قیام کے لیے پرامن اور فکری جہاد کریں۔

موضوعات: امن عالم، اسلامی عدل و انصاف، بین الاقوامی سیاست، عصبیت اور خود غرضی، اسوہ حسنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات طاہر جلد ۹
679
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
صلى الله
عالمی امن رحمة للعالمین ﷺ کے دست شفقت سے ہی
مل سکتا ہے۔ آج امن عالم کو سب سے زیادہ خطرہ
عصبیت اور خود غرضی سے ہے
( خطبه جمعه فرموده ۶ ارنومبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج امن عالم کو سب سے زیادہ خطرہ عصبیت اور خود غرضی سے ہے جو بد قسمتی سے اس وقت
دنیا کے اکثر سیاستدانوں کے دماغوں پر راج کر رہی ہیں۔ سیاستدان خواہ مغرب کا ہو یا مشرق کا ، سیاہ
فام ہو یا سفید فام، بالعموم سیاستدانوں کے ساتھ شاطرانہ چالیں اس طرح وابستہ ہو جاتی ہیں کی
اخلاقی قدروں اور سیاست کے اکٹھا چلنے کا سوال نہیں رہتا۔ صرف ایک اسلام ہے جس کی سیاست
شاطرانہ چالوں سے پاک ہے اور وہی اسلامی سیاست ہے ورنہ یہ کہہ دینا کہ اسلام ہمارا دین ہے اور
ہماری سیاست ہے اور سیاست کی اقدار کو اسلام سے الگ کر دینا یہ ایک غیر حقیقی بات ہے۔ اس میں
کوئی سچائی نہیں ہے۔ اسلامی سیاست کا فی الحال دنیا میں کہیں کوئی نمونہ دکھائی نہیں دے رہا خواہ وہ
خطرہ
اسلامی ممالک ہوں یا غیر اسلامی ممالک ہوں ہر جگہ سیاست کا ایک ہی رنگ ڈھنگ ہے اور سیاست
پر خود غرضی حکومت کر رہی ہے۔ اصولوں سے الگ عصبیتیں حکومت کر رہی ہیں ۔ پس سب سے بڑا
رہ دنیا کو عصبیت سے اور خود غرضی سے لاحق ہے۔ جب روس اور امریکہ - اسے لاحق ہے۔ جب روس اور امریکہ کے درمیان یہ صلح کا ان کا انقلابی

خطبات طاہر جلد ۹
680
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
دور شروع ہوا تو دنیا کے سیاستدانوں نے بڑی امید سے مستقبل کی طرف نظریں اٹھائیں اور یہ کہنا
شروع کیا کہ اب امن کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ یہ محض خوابوں میں اور جاہلانہ خوابوں
میں بسنے والی بات ہے۔ ان نئے انقلابی حالات کے نتیجے میں کچھ فائدے بھی ۔ پہنچے ہیں لیکن کچھ نقصا
نات بھی ہوئے ہیں اور ان نقصانات میں سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ مغرب اور مشرق کی نظریاتی
تقسیم کے نتیجے میں جو عصبیتیں پہلے سے دبی ہوئی تھیں وہ اب ابھر کر سامنے آگئی ہیں اور دن بدن
زیادہ ابھر کر مختلف علاقوں میں کئی قسم کے خطرات پیدا کرنے والی ہیں۔ جب بہت بڑے بڑے
خطرات درپیش ہوں ، ات در پیں ہوں ، جب دنیا دو بڑ۔ دنیا دو بڑے حصوں میں میں منقسم ہو تو بہت سے چھوٹے چھوٹے خطرات اُن
خطرات کے سائے میں نظر سے غائب ہو جایا کرتے ہیں یا بعض دفعہ دب جاتے ہیں، ایسا ہی
بیماریوں کا حال ہے۔ بعض دفعہ ایک بڑی بیماری لاحق ہو جائے تو چھوٹی چھوٹی بیماریاں پھر ایسے
انسان کو لاحق نہیں ہوتیں اور جسم کی توجہ اس بڑی بیماری کی طرف ہی رہتی ہے۔
پس بنی نوع انسان کے لئے جو خطرات اب اُبھرے ہیں وہ اتنے وسیع ہیں اور اتنے
بھیانک ہیں کہ جب تک ہم ان کا گہرا تجزیہ کر کے ان کے خلاف آج سے ہی جہاد نہ شروع کریں اس
وقت تک یہ خیال کر لینا کہ ہم امن کے ایک دور میں ہیں ، امن کے گہوارے میں منتقل ہو رہے ہیں یہ
درست نہیں ہے بلکہ آنکھیں بند کر کے خطرات کی آگ میں چھلانگ لگانے والی بات ہوگی۔ میں چند
مثالیں آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں ۔ تا کہ تمام دنیا میں جماعت احمد یہ خصوصیت کے ساتھ ہر
ملک میں جہاں بھی جماعت احمد یہ موجود ہے، اس کے دانشوروں تک یہ پیغامات پہنچائیں ۔ انہیں
سمجھانے کی کوشش کریں اور ان پر جہاں تک ممکن ہے اخلاقی دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے ملکوں میں ان
خطرات کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنی اپنی رائے عامہ کو علمی روشنی عطا کریں اور ان کو بتائیں کہ دنیا
کو اس وقت کیا کیا خطرات درپیش ہیں ۔ آج اگر توجہ نہ کی گئی تو کل بہت دیر ہو جائے گی۔
عراق کے جھگڑے میں جو بات کھل کر سامنے آئی وہ یہ نہیں تھی کہ ایک ظلم کے خلاف ساری
دنیا متحد ہوگئی ہے۔ اس حقیقت کو اس طرح دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے کہ دیکھور وس اور امریکہ کی
صلح کے نتیجے میں یا ان دو بلاکس کے قریب آنے کے نتیجے میں اب ساری دنیا خطرات کا نوٹس لے
رہی ہے اور امن عامہ کو جہاں بھی خطرہ در پیش ہوگا وہاں سب دنیا اکٹھی ہو کر اس خطرے کے مقابلے

خطبات طاہر جلد ۹
681
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
پر متحد ہو جائے گی ، یہ بات درست نہیں ہے۔ میں خطرات کی بعض مثالیں آپ کے سامنے رکھوں گا جو
اس سے بہت زیادہ بھیا تک خطرات ہیں جو عراق کی صورت حال سے دنیا کے سامنے آئے ہیں اور
ان سے نہ صرف آنکھیں بند کی جا رہی ہیں بلکہ لمبے عرصے سے آنکھیں بند کی گئی ہیں اور آئندہ بھی کی
جائیں گی ۔ یہاں تک کہ بعض قوموں کے خود غرضی کے مفادات ان خطرات کی طرف انہیں متوجہ
ہونے پر مجبور کریں گے۔
قوموں میں نسلی خطرات اور لسانی اختلافات کے خطرات اور مذہبی اختلافات کے خطرات
اور تاریخی جھگڑوں کے خطرات اور اس طرح کی بہت سی قسمیں ہیں جن میں ہم خطرات کو تقسیم کر سکتے
ہیں اور ان کی مثالیں جب سامنے رکھتے ہیں تو ایک انسان حیران رہ جاتا ہے کہ کتنے بڑے آتش فشاں
مادے ہیں، کتنے بھیا تک آتش فشاں مادے ہیں جو ساری دنیا میں جگہ جگہ دبے پڑے ہیں اور کسی
وقت بھی ان کو چھیڑا جا سکتا ہے۔ چند مثالیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
مذہبی سیاسی خطرات میں سے ہندوستان کی مثال آپ کے سامنے ہے۔ وہاں پہلے سکھ قوم
نے اپنے مذہب کی بناء پر ایک قومی تشخص اختیار کرتے ہوئے ہندوستان کی دیگر قوموں سے علیحدگی کا
مطالبہ کیا ۔ یہ مطالبہ پاکستان کے تصور سے کچھ ملتا جلتا مطالبہ ہے۔ لیکن خالصہ سیاسی مطالبہ نہیں تھا
بلکہ مذہب اور سیاست نے مل کر ایک عصبیت کو پیدا کیا اور اس عصبیت کے نتیجے میں باقی قوموں مل
سے اس ملک میں علیحدگی کا ایک رجحان پیدا ہوا ۔ اس کے برعکس اس کو دبانے کے لئے بھی عصبیتیں
ابھری ہیں، اور اس جھگڑے میں دونوں طرف سے کسی نے بھی نہ مطالبہ کیا ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر
انصاف کے تقاضوں کے مطابق ان جھگڑوں کو طے کریں اور یہ دیکھیں کہ کس حد تک انصاف اور
حسن سلوک کے نظریے کے تابع یہ معاملات طے ہونے چاہئیں اور خطرات اگر سکھوں کو در پیش ہیں تو
ان کا ازالہ ہونا چاہئے لیکن دونوں طرف سے یہی آواز بلند کی جارہی ہے کہ سکھ کہتے ہیں کہ ہندوستان
کے ساتھ رہنا ہمارے لئے خطرہ ہے۔ ہمارے مذہبی قومی تشخص کو ہندوستان کے ساتھ رہنا ہمیشہ کے
لئے مٹا دے گا اور ہندوستان کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اس آواز کو اگر ہم نے تسلیم کر لیا تو
ہندوستان پھر اس طرح ٹکڑوں میں تقسیم ہونا شروع ہو جائے گا کہ اس کو پھر روکا نہیں جا سکتا۔ دونوں
آوازوں میں بڑ اوزن معلوم ہوتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اگر آخری وجہ تلاش کی جائے تو

خطبات طاہر جلد ۹
682
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
آپ کو معلوم ہوگا کہ دونوں طرف خود غرضیاں بھی ہیں اور دونوں طرف مصبتیں بھی ہیں ۔ ہندوستان
نے تقسیم ہند کے بعد چھوٹی قوموں سے جو سلوک کیا ہے اس میں عصبیتوں نے بہت کام دکھائے
ہیں، بہت کردار ادا کیا ہے۔ ہندو بھاری اکثریت ہے اور باوجود اس کے کہ ہندوستان کی ریاست
مذہبی نقطہ نگاہ پر قائم نہیں ہوئی ہے لیکن ہندو نے ایک قومیت اختیار کر لی ہے اور اپنی کثرت اور
اکثریت کی بنا پر جو قوت ہندو کے ہاتھ میں ہے ، اس قوت میں باقی چھوٹی قو میں شریک نہیں رہی
ہیں اور فیصلے کی تمام تر طاقتیں ہندوؤں کے ہاتھ میں رہی ہیں۔ خواہ وہ اپنی حکومت کو سیکولر کہتے چلے
جائیں مگر امر واقعہ یہی ہے اور ہندوؤں ہی میں صرف ہندؤں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ ہندوؤں کے
ایک طبقے کے ہاتھ میں رہی ہیں ۔ جسے ہم برہمن طبقہ یا اونچی ذات کا طبقہ کہتے ہیں ۔ یہ وہ عصبیتیں
تھیں جنہوں نے پھر آگے جھگڑوں کو جنم دیا ہے۔ بنیادی طور پر سیاست کارفرما تھی لیکن اس بنیاد کے
نیچے حقیقت میں عصیبتیں دبی پڑی تھیں اور ان عصبیتوں نے اس عمارت کو ضرور ٹیڑھا بنانا تھا
جو عصبیتوں کے اوپر قائم کی جا رہی تھی ۔ پس ہندوستان میں اس وقت ہمیں جو بہت سے خطرات نظر
آرہے ہیں اس کی آخری وجہ عصبیت ہے اور انصاف سے ہٹ کر خود غرضی کے نتیجے میں فیصلے کرنے کا
رجحان ہے۔ چنانچہ دیکھیں ، اب جو مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیاں تفریق ہونا شروع ہوئی ہے
اور بہت گہری Rift پڑ چکی ہے بہت گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔ اس کی بنا ہندو کہتے ہیں کہ مسلمانوں
کی عصبیت ہے اور مسلمان کہتے ہیں کہ ہندوؤں کی عصبیت ہے۔ اسی طرح لسانی لحاظ سے ہندوستان
میں جو خطرات ابھر رہے ہیں ان میں بھی دراصل عصبیتیں کام کر رہی ہیں۔
جنوبی ہندوستان اس احساس محرومی میں مبتلا ہو رہا ہے کہ شمالی ہندوستان کی قو میں جو ہندی
سے زیادہ آشنا ہیں یا سنسکرت سے کسی حد تک آشنا ہیں وہ سارے ہندوستان پر حکومت کر رہی ہیں اور
ہندوستان میں جو تقریبا ۵۰۰ از بانیں بولی جاتی ہیں ان زبانوں سے منسلک قوموں کے ساتھ انصاف
نہیں ہورہا یعنی وہ قومیں جن کی یہ زبانیں ہیں ، ان سب کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔ تو ہندوستان کی
ہر تقسیم کے پیچھے دراصل پس منظر میں عصبیت اور خود غرضی دکھائی دے گی۔ ان کے نام مختلف ہو
جائیں گے کہیں لسانی جھگڑے نظر آئیں گے، کہیں مذہبی جھگڑے نظر آئیں گے، کہیں قومی جھگڑے
نظر آئیں گے، کہیں ذات پات کے جھگڑے نظر آئیں گے۔ کہیں چھوٹی ذات کا ہندو جو ہے وہ

خطبات طاہر جلد ۹
683
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
ہزاروں سال سے اونچی ذات کے ہندو کے مظالم کا نشانہ بنا ہوا ہے اور ان کی چکی کے اندر پیسا جا رہا
ہے اور اس کو کوئی انسانی شرف نصیب نہیں ہو سکا۔ اس قدر ظالمانہ سلوک ہے یعنی عملاً سلوک کی بات
نہیں میں کر رہا۔ فلسفیاتی اور نظریاتی تفریق ایسی ہے کہ اس کے نتیجے میں ادنی قو میں جو ہیں وہ کسی
انسانی شرف کی مستحق ہی نہیں ہیں۔ حال ہی میں وی۔ پی سنگھ صاحب کی جو حکومت ٹوٹی ہے اس کے
ٹوٹنے کی وجہ حقیقت میں یہی ہے کہ انہوں نے عصبیتوں کے خلاف آواز بلند کی تھی ۔ انہوں نے
انصاف کے حق میں جھنڈا بلند کیا تھا اور باوجود اس کے کہ خود اونچی قوم سے تعلق رکھتے تھے یعنی
راجپوت قوم سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے چھوٹی قوموں کے حقوق دلانے کے لئے ایک عظیم مہم کا
آغاز کیا اسی طرح مسلمانوں کے مذہبی تقدس کی حفاظت کی ۔ غرضیکہ یہ جو لڑائی ہندوستان میں اب
شروع ہوئی ہے اس کے نام آپ کو مختلف دکھائی دیں گے۔ تفریقیں مختلف نہج کی ہوں گی۔ لیکن امر
واقعہ یہ ہے کہ انصاف کی کمی اور عصبیت کا عروج یہی وہ بنیادی حقیقت ہے جو سارے ہندوستان کے
لئے ایک خطرہ رہ بن کر ابھر رہی ہے اور یہ خطرہ دن با اور یہ خطرہ دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
برطانیہ جیسا ملک جو بظاہر بیسویں صدی کے اب تو اکیسویں صدی شروع ہونے والی
ہے۔ بیسویں صدی کے آخری کنارے پر دنیا کے ممتاز ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ہے، یہاں آج
تک عصبیتیں کام کر رہی ہیں۔ اور ان کی سیاست آج بھی عصبیتوں سے آزاد نہیں ہو سکی ۔ آئر لینڈ
میں مذہبی عصبیت سیاست کے ساتھ مل کر اپنے جو ہر دکھا رہی ہے۔ دوسری قوموں کے اوپر حکومت
کرنے کا جو تاریخی عمل ہے وہ باوجود اس کے کہ ہمیں رُکا ہوا دکھائی دیتا ہے مگر واقعہ جاری ہے
انگریز کی حکومت دنیا سے سمٹ کر بظاہر اب اپنے علاقے میں آچکی ہے لیکن انگریز کی تجارتی حکومت
انگریز کے سیاسی نفوذ کی حکومت آج بھی سب دنیا میں جگہ جگہ پھیلی پڑی ہے اور یہ عصبیت کہ ہمیں حق
دنیا پر راج کریں اور اُن کی اقتصادیات پر بھی حکومت کریں ، ان کے جغرافئے پر بھی حکومت
کریں۔ ان کے سیاسی جوڑ توڑ پر بھی حکومت کریں اور ان کو اپنی خارجہ پالیسی پر آخری اور مکمل اختیار
نہ ہو بلکہ عملاً ہم اُن کی خارجہ پالیسی طے کرنے والے ہوں ۔خواہ بظاہر دنیا ہمارے اور اُن کے درمیان
اس کے اندر کوئی رشتہ نہ دیکھے لیکن اُصولی اور وسیع پیمانے پر جو خارجہ پالیسی بنائی جاتی ہے۔ یہ قو میں
چھوٹی قوموں کو اس کے تابع دیکھنا چاہتی ہیں اور تب اُن کو پتا لگتا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں

خطبات طاہر جلد ۹
684
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
ہے جب اپنی خارجہ پالیسی کو اس رنگ میں تشکیل دینے کی کوشش کرتے ہیں جو ان بڑی قوموں کی قائم
کردہ حدود سے تجاوز کرنے کے مترادف ہو جاتی ہے۔ یعنی تجاوز اختیار کرنے لگتی ہے۔ یعنی عملاً یہ ہو
رہا ہے کہ بڑی قو میں چھوٹی قوموں کی خارجہ پالیسی اس طرح بناتی ہیں کہ انہوں نے خود بعض دائرے
مقرر کر لئے ہیں۔ ان دائروں کے اندر رہتے ہوئے یہ دوسری قوموں سے اپنے تعلقات اختیار کریں
یا ان میں تبدیلیاں پیدا کریں تو کوئی حرج نہیں لیکن جہاں ان دائروں سے باہر قدم رکھا وہاں ہم ضرور
کوئی بہانہ ڈھونڈیں گے ان کے معاملات میں دخل دینے کا اور ان کو اس کی اجازت نہیں دی جائے
گی۔ تو برطانیہ بھی بذات خود عصبیتوں کا بھی شکار ہے اور ان کی عصبیت طرح طرح کے مظالم دنیا پر بھی
توڑ رہی ہے۔ نسلی عصبیتوں میں ہمیں مثال کے طور پر روس میں اس وقت بہت سے خطرات دکھائی
دیتے ہیں ۔ نسلی عصبیتوں کے لحاظ سے ترک قوم اس وقت ایسے تاریخی دور سے گزر رہی ہے کہ اس میں
نئے نئے قسم کے خیالات اور اُمنگیں پیدا ہو رہی ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ اس قوم نے آئندہ چند
سالوں میں کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کرنی ہے جس کے نتیجے میں بہت بڑے بڑے عالمی تغییرات برپا
ہو سکتے ہیں یا کل عالم کے امن پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ میں نے گزشتہ خطبے میں بتایا تھا کہ ترکوں کی
اکثریت ترکی سے باہر بستی ہے اور نصف سے زیادہ اُن میں سے سوویت یونین میں رہتے
ہیں۔ چنانچہ ترکی میں کل ترک ۴۴ ملین ہیں یعنی ۴ کروڑ ۴۰ لاکھ اور سوویت یونین میں ۴۲ ملین یعنی
۴ کروڑ اور ۲۰ لاکھ اس طرح چین میں سے ملین گویا ان دونوں اشتراکی ملکوں میں بسنے والے ترک اپنی
مجموعی طاقت کے لحاظ سے ترکی سے بھی زیادہ ہیں۔ ترکی میں بسنے والے ترکوں سے بھی زیادہ ہیں
لیکن ان کا رجحان ان ملکوں کی طرف نہیں جن میں یہ رہتے ہیں۔ بلکہ ترکی کی طرف ہے اور ترکوں کا
رجحان بھی اب ان کی طرف ہے اور ان کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔
میں جب پرتگال اور سپین کے دورے پر گیا تو دونوں جگہ بلغاریہ کے ایمبیسیڈ رز نے مجھ سے
ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور ملاقات کی اور اُن سے گفتگو کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ یہ دونوں ترکی
سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں چنانچہ زیادہ تفصیل سے جب چھان بین کی گئی تو مجھے محسوس ہوا کہ یہ ترکی
سے اس وجہ سے خائف ہیں کہ انہوں نے ماضی میں ترک قوموں پر کچھ زیادتیاں کی ہوئی ہیں اور اب
جبکہ روس کی حفاظت کا سایہ اُن کے سر سے اُٹھ رہا ہے تو اُن کو خطرہ یہ ہے کہ ہم ترکی کے رحم و کرم پر

خطبات طاہر جلد ۹
685
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
چھوڑ دیئے جائیں گے اور ترک قوم اپنے تاریخی بدلے ہم سے لے گی ۔ چنانچہ اس وقت تو مجھے علم نہیں
تھا، یہاں آنے کے بعد جب میں نے مزید جستجو کی تو مجھے بلغاریہ کی پریشانی کی وجہ تو سمجھ
میں آگئی ۔ ۱۹۸۹ء میں ! ۱- ۱۹۸۹ء میں یعنی پچھلے سال بلغاریہ نے بلغاریہ کے اندر بسنے والے ترکوں پر اتنے مظالم
کئے کہ ایک ہی سال میں ۳ لاکھ ترک بلغاریہ سے ہجرت کر کے ترکی چلے گئے ۔ پس قومی عصبیتیں نہ
صرف اس دور میں قائم ہیں بلکہ روس کے اندر بر پا ہونے والے انقلاب کے نتیجے میں ابھر رہی
ہیں۔ پس بہت ہی جاہل انسان ہو گا جو یہ کہہ دے کہ دنیا ایک بڑے امن کے دور میں داخل ہو رہی
ہے۔ بڑی بڑی جنگوں کے خطرے ٹل گئے ہیں۔ عملاً یہ دبے ہوئے خطرے ہیں اب سر نکال رہے
ہیں۔ اس طرح آرمینیا اور ترکی کے درمیان دیرینہ مخالفتیں ہیں اسی طرح آذر بائیجان جو روس کا ایک
علاقہ ہے اور آرمینیا ان دونوں کے درمیان تاریخی مخاصمتیں چلی آرہی ہیں اور جو ترک روس میں بستے
ہیں اُن میں بھی آپس میں ایک دوسرے سے اختلافات ہیں اور از بک ترک باقی ترکوں سے الگ
اپنی ایک شخصیت کے متقاضی ہیں اور ان کو خطرہ ہے کہ اگر ہم روس کے دوسرے ترکوں کے ساتھ ملا
دئے گئے تو ہماری شخصیت اس میں کھوئی جائے گی اور ہم اُن سے مغلوب ہو جائیں گے اور ازبکستان
اور ساتھ کے ہمسایہ ترک صوبوں میں لمبے عرصہ سے لڑائیاں جاری ہیں اور اختلافات ہیں ۔
جہاں تک نسلی تعصبات کا تعلق ہے اُن میں ہمیں اب افریقہ پر نظر کرنی چاہئے ۔ دراصل یہ
افریقہ میں جتنے بھی اختلافات ہیں اور خطرات ہیں اس کا پس منظر جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبے میں
بیان کیا تھا، مغربی قوموں کا افریقہ پر تسلط ہے جس نے ماضی میں کئی قسم کے رنگ دکھائے اور قوموں کو
ٹکڑے ٹکڑے کیا۔ ایک زبان بولنے والوں کو الگ الگ کیا۔ قبائل کی اس طرح تقسیم کی کہ ملک کے
اندر بھی اختلافات دینے کی بجائے اور زیادہ نمایاں ہو کر اُبھر نے لگے اور اب موجودہ حالت میں
افریقہ میں ایسے خطرات درپیش ہیں کہ پہلے اگر روس اور امریکہ کی رقابت کے نتیجے میں بعض قوموں کو
بعض قوموں کے خلاف تحفظات حاصل ہو گئے تھے، اب وہ تحفظات قائم نہیں رہ سکتے تھے اور کچھ
عرصے کے بعد ان کے اندرونی جھگڑے رنگ لانے لگیں گے ۔ چنانچہ لائبیریا میں جو کچھ ہوا ہے یہ
دراصل اسی کا نتیجہ ہے۔ اس سے پہلے لائبیریا پر مغربی قوموں کی بڑی گہری نظر رہتی تھی اور اختلافات
جو قومی اختلافات تھے اُن کو یہ لوگ کسی حد تک سنبھالے ہوئے تھے۔ لیکن جب روس اور امریکہ کی

خطبات طاہر جلد ۹
686
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
رقابت ختم ہوئی تو اچانک وہ خطرے اُٹھ کھڑے ہوئے اور سارے افریقہ میں اب جمہوریت کے نام
پر Multi Party سسٹم کو نافذ کرنے کے لئے آوازیں اُٹھنی شروع ہوئی ہیں۔ تو سیاسی نقطہ نگاہ
سے بھی افریقہ مختلف خطرات کا شکار ہے یعنی سیاسی نقطہ نگا سے مراد یہ ہے کہ کونسا سیاسی نظام وہاں
جاری ہونا چاہئے ، اس نقطہ نگاہ سے بھی قومی نقطہ نگاہ سے بھی اور قوموں کے درمیان سرحدی جھگڑوں
کے لحاظ سے بھی اور بد قسمتی ۔ سے مذہبی نقطہ نگاہ انقطہ نگاہ سے بھی کئی قسم کے خطرات درپیش ہیں اور مشکل یہ ہے
کہ ان خطرات کو دور کرنے کے لئے کوئی اجتماعی کوشش ابھی شروع ہی نہیں کی گئی۔ اس سے آپ کو
اندازہ ہوگا کہ یہ جب کہتے ہیں کہ ہم نے ساری دنیا کو اکٹھا کر کے عراق کے خطرے کی طرف متوجہ
کر دیا اور بہت ہی عظیم الشان کارنامہ ہوا ہے امن عالم کے قیام کے سلسلہ میں ، تو محض فرضی باتیں
ہیں اور جھوٹے حقیقت سے خالی دعوے ہیں ۔
یہ سارے خطرات جو میں نے آپ کو دکھائے ہیں یہ چند نمونے ہیں۔ بے شمار خطرات اس
نوعیت کے ہیں جو آتش فشاں مادہ کی طرح جگہ جگہ دبے بڑے ہیں۔ بعض میں سرسراہٹ پیدا ہو رہی
ہے اور وہ پھٹنے پر تیار بیٹھے ہیں اور بعض کچھ وقت کے بعد پھٹیں گے۔ لیکن جو تفریقیں ہیں یعنی
،لسانی ، مذہبی، یہ تفریقات اپنی جگہ کھل کھیلنے کے لئے تیار بیٹھی ہیں۔ میں چند نمونے آپ کے
قومی
سامنے اور رکھتا ا ہوں ۔
گر یک اور ٹرکش یعنی یونانی اور ترک قوم کے دیرینہ اختلافات جو نیٹو کی وجہ سے دبائے گئے
تھے یعنی گریس (Greece) بھی مغربی ملک تھا اور ترکی بھی ایک حصے میں مغربی ہونے کے لحاظ
سے یعنی یورپین کہلانے کی وجہ سے نیٹو کا ممبر تھا اس لئے ان کے مفادات کا تقاضا تھا کہ جب تک روس
کا خطرہ درپیش ہے ان کو آپس میں نہ لڑنے دیا جائے ۔ لیکن وہ اختلافات دبے نہیں ختم نہیں ہوئے
بلکہ کچھ عرصے کے لئے وقتی مفادات نے ان کو نظر انداز کئے رکھا لیکن موجود ہیں۔ اسی طرح آرمینیا کا
میں نے آپ کے سامنے ذکر کیا ہے۔ ہندوستان میں لسانی جھگڑے ہیں ۔ سری لنکا میں لسانی تفریق
کے نتیجے میں اور قومی تفریق کے نتیجے میں خوفناک جھگڑے ہیں۔ نسلی برتری کے اعتبار سے یہود کی
طرف سے تمام دنیا کو آج بھی اسی طرح خطرہ ہے۔ جیسا کہ گزشتہ کئی ہزار سال سے رہا ہے اور یہودی
قوم دنیا سے نسلی برتری کے تصور کو مٹانے میں بظاہر صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور دنیا میں بہت

خطبات طاہر جلد ۹
687
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔ یہودیوں کی طرف سے کہ نسلی تقسیموں کو مٹانا چاہئے اور نسلی تعصبات کو مٹانا
چاہئے ، یہ صرف اس لئے کیا جا رہا ہے کہ ان کو خطرہ ہے کہ نسل کے نام پر یہود کو کسی وقت بعض تو میں
اپنے غضب کا نشانہ نہ بنالیں لیکن جہاں تک یہود کی غیر قوموں پر نسلی برتری کا تعلق ہے ان کا نظریہ
ہٹلر کے نائسی نظریہ سے کسی طرح بھی کم نہیں بلکہ ان کے لٹریچر کا میں نے تاریخی طور پر مطالعہ کر کے
دیکھا ہے۔ آج کا لٹریچر نہیں ، قدیم سے ، حضرت داؤد کے زمانے سے ان کے لٹریچر میں ایسا مواد ملتا
ہے کہ گویا یہ قوم دنیا پر غالب آکر دنیا کو غلام بنانے کے لئے پیدا کی گئی تھی اور جب تک تمام عالم کو
یہودی تسلط کے نیچے نہ لایا جائے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ بات یہ بھی امن کی کرتے ہیں لیکن
ایسے امن کی بات کرتے ہیں جو ان کے زاویہ نگاہ سے امن دکھائی دیتا ہے اور ساری دنیا کے زاویہ نگاہ
سے فساد اور ظلم دکھائی دیتا ہے۔
پھر اسی طرح امریکہ میں نسلی برتری کا تصور آج بھی اسی طرح اپنے جو ہر دکھا رہا ہے اگر چہ
جہاں تک قانونی تحفظات کا تعلق ہے، امریکہ کے کالے لوگوں کو سفید فام قوموں کے ساتھ ایک
مساوات عطا ہو چکی ہے لیکن نسلی تعصبات ان قوانین کے ذریعہ مٹا نہیں کرتے ۔ قوانین جو بھی ہوں
نسلی تعصبات کا اپنا ایک قانون ہے جو رائج رہتا ہے اور باقی قوانین پر غلبہ پالیتا ہے۔ پس امریکہ سیاہ
نام قوموں کی جو موجودہ حالت ہے اس کو سفید فام قوموں کے برابر سمجھنا انتہائی پاگل پن ہوگا۔ کسی
پہلو سے بھی ان کو مساوات نصیب نہیں ۔ ہر پہلو سے وہ اتنا پیچھے جاچکے ہیں اور اتنے دبائے گئے ہیں
کہ ان کے اندر نفرتیں ابھر رہی ہیں ۔ جب میں امریکہ گیا تو مجھے کسی نے یہ کہا کہ آپ کی جماعت
بہت آہستہ پھیل رہی ہے اور بعض دوسرے جو مسلمان فرقے ہیں وہ ان کالے افریقنوں میں بڑی
تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں ، آپ بھی کوئی ایسی ہی ترکیب کریں۔ میں نے ان کو کہا کہ میں تو
ایسی ترکیبوں کے خلاف جہاد کرنے کے لئے آیا ہوں ۔ مذہب کے نام پر یہ ان کے اندر دبی ہوئی
نفرتوں کو ابھارتے ہیں اور چنگاریوں کو آگ بناتے ہیں اور یہ ان کے مزاج کے مطابق بات ہے۔
اس لئے آج اگر احمدیت نفرت کی تعلیم دینا شروع کرے اور ان کے اندر جو احساس کمتری ہے اس
سے کھیلنے لگے اور اس دبی ہوئی آگ کو شعلے بنانا چاہے تو جماعت احمد یہ اتنی منتظم جماعت ہے کہ تمام
دوسری جماعتوں سے سبقت لے جاسکتی ہے۔ دس پندرہ سال کے اندر سارے امریکہ کے کالوں پر

خطبات طاہر جلد ۹
688
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
جماعت احمد یہ قبضہ کر سکتی ہے۔ مگر ہمیں کسی عددی غلبے کی ضرورت نہیں ۔ ہم ایسے عددی غلبے کے منہ
پر تھوکتے بھی نہیں جس کے نتیجے میں قو میں قوموں سے نفرت کرنے لگیں اور امن جو ہے وہ جنگ کی
آگ میں تبدل ہو جائے ۔ اس لئے جماعت احمدیہ کا نظریہ بالکل مختلف نظر یہ ہے ہمیں آج اگر غلبہ
نصیب نہیں ہو گا تو دوسو سال کے بعد نصیب ہو جائے گا۔ چار سو سال ، ہزار سال کے بعد ہو جائے
گا لیکن وہ غلبہ نصیب ہوگا جومحمد رسول ﷺ کا غلبہ ہے۔ آپ کے خلق کا غلبہ ہے۔ آپ کی تعلیم کا غلبہ ہے
الله
جو قرآن کا غلبہ ہے۔ اسی غلبے کی ہمارے ذہنوں میں اور ہمارے دلوں میں قدرو قیمت ہے۔ باقی غلبے تو
ظلم اور سفاکی کے غلبے ہیں شیطانیت کے غلبے ہیں، ہمیں ان میں کوئی دیسی نہیں بلکہ ہم ان کو مٹانے ۔
الجسم
کے
لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ ان سے ٹکرانے کے لئے ، ان سے تصادم کرنے کے لئے کھڑے کیا گیا ہے۔
پس یہ جو نسلی تفریقیں ہیں یہ امریکہ میں شمال میں بھی ملتی ہیں اور جنوب میں بھی ملتی
ہیں۔ وہاں کے، ریڈ انڈینز کا جہاں تک تعلق ۔ اہے وہ تو عملا صفحہ ہستی سے مٹائے جاچکے ہیں لیکن جنوبی
امریکہ میں ریڈ انڈینز بڑی بھاری تعداد میں موجود ہیں بلکہ Latin یعنی لاطینی قوموں کے مقابلے پر
بہت سے ممالک میں بھاری اکثریت میں موجود ہیں ۔ اس کے باوجود ان کو اس طرح دبایا جا رہا
ہے، اس طرح ان کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں کہ اس کے نتیجے میں دن بدن ان کے اندر تشدد کا
رجحان بڑھ رہا ہے۔ اپنا انتقام لینے کے لئے ان کے اندر ایسی تحریکات چل رہی ہیں جس کے نتیجے میں
آج نہیں تو کل وہاں کئی قسم کے دھماکے ہوں گے اور جو دھما کہ خیز رجحانات ہیں جن کے نتیجے میں جگہ
جگہ بم چلائے جاتے ہیں معصوم شہریوں کی زندگی لی جاتی ہے۔ امن عامہ کو برباد کیا جاتا ہے۔ اس کو
آپ باہر بیٹھے جتنا مرضی Condemn کریں ، نفرت کی نگاہ سے دیکھیں ، اس کے خلاف تقریریں
کریں جب تک ان وجوہات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے جو یہ باتیں پیدا کرتی ہیں اس وقت تک اس
قسم کی Large Scale ، وسیع پیمانے پر Condemnation سے اور ان پر تنقید کرنے سے تو
یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔
پس نسلی تفریقوں کے نتیجے میں جو خطرات ہیں وہ بھی ساری دنیا میں جگہ جگہ پھیلے پڑے ہیں۔ یوگو
سلاویہ میں دیکھیں چھ Republics ہیں اور ان چھ ریپبلک میں سے ہر ایک ،ایک دوسرے سے غیر
مطمئن اور ایک دوسرے سے دور بھاگنے کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔ دو خود مختار Republics ہیں جو

خطبات طاہر جلد ۹
689
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
کیتھولک مذہب سے تعلق رکھنے والے ہیں اور باوجود اشتراکیت کے لمبے دور کے کیتھولیزم
Catholicism وہاں آج تک بڑی قوت سے موجود ہے یعنی سیاسی حیثیت میں قوت کے ساتھ
موجود ہے مذہبی حیثیت سے پتا نہیں کس حد تک موجود ہے۔ ان میں سلوویکیا (Slovakia) اور کروشیا
(Croatia) یہ دو بڑی بڑی ریپبلکس ہیں جو سب سے زیادہ امیر بھی ہیں ان کے اندر جو علیحدگی پسندی
کے رجحانات ہیں یہ بڑے نمایاں ہو رہے ہیں۔ جنوب میں سر بیا Serbia مسلمان اکثریت کا علاقہ
ہے اور اسی طرح ایک اور علاقہ ہے غالباً کسو دو یا اس قسم کے نام ہیں ، مجھے کچھ صحیح تلفظ یاد نہیں
مگر Albanian speaking جو بھی علاقے ہیں ان کی بھاری اکثریت مسلمانوں کی ہے پس
وہاں مذہب جمع قومیت اور سابق میں ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک ، یہ چیزیں مل کر ان کو آزادی پر
انگیخت کر رہے ہیں اور وہاں بھی تحریکات پیدا ہو رہی ہیں اور اس وقت یوگوسلاویہ کی مرکزی حکومت کو
ان مسلمان علاقوں سے ایسے خطرات محسوس ہورہے ہیں کہ ان پر دن بدن زیادہ ہستی ہو رہی ہے اور باہر
سے لوگوں کے لئے وہاں جانا اور زیادہ مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔ باقی جگہ نسبتاً آزادی ہے ابھی ہم
نے حال ہی میں ایک مرکزی وفد وہاں بھجوایا تھا۔ ایک بڑی کتابوں کی نمائش میں شرکت کے لئے ۔ تو
انہوں نے بتایا کہ وہاں مسلمان علاقوں میں وہ نہیں جا سکے لیکن دوسرے علاقوں میں جہاں کچھ مسلمان
بستے ہیں ان سے ان کا رابطہ ہو سکا۔ وجہ یہ تھی کہ وہاں آجکل بڑی سختی کی جارہی ہے۔
سپین میں علاقائی تفریق اور اس کے نتیجے میں بموں کے دھما کے ایک لمبے عرصے سے
جاری ہیں اور وہ تنازعات ایسے ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو مستقل رہتا ہی ہے۔ جس طرح
آئر لینڈ کا ناسور ہے۔ پھر بین الاقوامی سرحدی تنازعات ہیں ۔ پھر ایسے تنازعات ہیں جس میں بعض
قوموں نے بعض چھوٹی قوموں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کے علاقوں کو ہمیشہ کے لئے اپنے ساتھ ضم کر
چکے ہیں ۔ جہاں تک پرانے تاریخی معاملات ہیں ، ان کو نہ بھی چھیڑیں اور حال ہی کی باتیں دیکھیں تو
بڑے بڑے خطرات امنِ عالم کو اس قسم کے اختلافات کے نتیجے میں در پیش ہو سکتے ہیں ۔
تبت اور چین کا معاملہ ہے۔ اب چین نے تبت پر زبر دستی قبضہ کیا ہے اور ہندوستان نے
بھی شور مچایا اور کوشش کی کہ تبت سے چین کو نکال سکے لیکن چین کی غالب قوت نے ہندوستان کی ایک
نہیں چلنے دی اور جو تصویریں یہاں کے ٹیلیویژنز پر تبت کے معاملے میں دکھائی جاتی ہیں ان
ان سے

خطبات طاہر جلد ۹
690
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ بچی ہیں ، پرو پیگنڈا نہیں ہیں تو چینی قوم کی طرف سے تبت قوم کے اوپر بھی
بڑے بڑے مظالم توڑے گئے ہیں۔
اب یہ بتائیے یعنی سوچئے اور غور کیجئے کہ عراق اگر کویت پر قبضہ کرتا ہے تو اس کا مواز نہ تبت
پر چین کے قبضے سے کیوں نہیں کیا جاتا جبکہ امر واقعہ یہ ہے کہ وہاں قومی اختلافات بھی ہیں نسلی اور
مذہبی اختلافات بھی ہیں اور کئی قسم کے اختلافات ہیں ، جنہیں کچلا گیا ہے۔ جن کے نتیجے میں ایک قوم
کو کچلا گیا ہے یہاں تو ایک مسلمان ملک ہی ہے جس نے ایک ہمسایہ ریاست پر اس بنا پر قبضہ کیا کہ
عملاً تو ان کے درمیان فرق کوئی نہیں ہے، وہی عرب وہ ہیں ، وہی وہ ہیں۔ جیسے مسلمان یہ ہیں ویسے وہ
مسلمان ۔ لیکن تاریخی طور پر اور زیادہ پرانی تاریخ نہیں ، اس دور کی تاریخ میں ہی کو یت عراق کا حصہ تھا
اور انگریز حکومت نے اسے کاٹ کر جدا کیا تھا۔ میں ہرگز یہ تلقین نہیں کر رہا کہ اس قسم کی تاریخ کے
گڑے مردوں کو اکھیڑا جائے ۔ میں صرف آپ کو یہ دکھا رہا ہوں کہ بنی نوع انسان کا عراق کے خلاف
اجتماع کسی تقوی اور انصاف پر مبنی نہیں ہے۔ اسرائیل جب دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ
کر لیتا ہے اور اس قبضے کے نتیجے میں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور کوئی یہ خیال نہیں کرتا کہ
اس سے امن عالم کو بڑا بھاری خطرہ در پیش ہو گیا ہے۔
پس خود غرضی ہے جو اس وقت دنیا پر حاکم ہے اور خود غرضی سے خطرات درپیش ہیں اور جو
طاقتور بڑی قومیں ہیں ان کا رجحان یہ ہے کہ بہت سے خطرات کو اپنے سیاسی مفادات کی خاطر
استعمال کرنے کے لئے یہ دبائے رکھتی ہیں اور اپنی سوچوں میں مزے لیتی رہتی ہیں کہ ہاں اگر فلاں
شخص نے بد تمیزی کی یعنی فلاں لیڈر نے بد تمیزی کی یا فلاں قوم نے اپنے نئے پینترے دکھائے تو اس
صورت میں ہم یہ جو وہاں دبا ہوا خطرہ ہے اس کو ابھار دیں گے اور اس آتش فشاں مادے کو چھیڑیں
گے تا کہ پھر ان کو مزہ چکھائیں کہ اس طرح اختلافات ہوا کرتے ہیں ۔ اب آپ دیکھیں کہ ایران نے
جب امریکہ کے ساتھ سختی کا سلوک کیا ۔ جماعت احمد یہ چونکہ انصاف پر مبنی ہے جماعت احمدیہ نے
ہرگز ایک دفعہ بھی ایران کی اس معاملے میں تائید نہیں کی کہ امریکہ کے سفارت کاروں کو وہ اپنے قبضہ
میں لے لیں ۔
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے سفارت کاروں کا جو تقدس قائم فرمایا ہے اور اس بارے

خطبات طاہر جلد ۹
691
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
میں جو عظیم الشان تعلیم عطا کی ہے اس تعلیم سے انحراف کسی مسلمان حکومت کو زیب نہیں دیتا۔ پس ہم
نے ان کی تائید نہیں کی لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ یک طرفہ ظلم تھا۔ امریکہ نے شاہ ایران کے ذریعے ایک
لمبے عرصے تک ایسے مظالم توڑے ہیں ، ایران کے عوام پر اور اس طرح جبر و استبداد کا ان کو نشانہ بنایا
گیا کہ اس کے نتیجے میں پھر دماغی توازن قائم نہیں رہتے ۔ پھر جب انتقام کا جذبہ ابھرتا ہے تو وہ کہاں
متوازن سوچوں کے ساتھ صحیح رستوں پر چلایا جا سکتا ہے۔ انتظام تو پھر اعتدال کی راہ نہیں دیکھا
کرتا۔ وہ تو سیلاب کی صورت میں ابھرتا ہے اور سیلاب، کبھی یہ تو نہیں ہوا کرتا کہ دریاؤں کے رستوں
کے اوپر بعینہ ان کی حدود میں چلیں ۔ سیلاب تو کہتے ہی اس کو ہیں جو کناروں سے اچھلنے والا پانی ہوتا
ہے۔ پس انتقام کے جذبے بھی کناروں سے اچھلتے ہیں اور ان کے نتیجے میں پھر یہ زیادتیاں ہوتی
ہیں ، جیسے آپ نے دیکھیں لیکن اس پر جو انتقامی کارروائی پھر ایران کے خلاف کی گئی اس میں عراق کو
استعمال کیا گیا اور عراق کو اس طرح استعمال کیا گیا کہ عراق کا ایران سے ایک تاریخی سرحدی اختلاف
پایا جاتا تھا اور دونوں قوموں کے درمیان اس بات پر اتفاق نہیں تھا کہ کہاں ایران کی حدیں ختم ہوتی
ہیں یا عراق کی ختم ہوتی ہیں اور ایران کی شروع ہوتی ہیں ۔ وہ خطرات ہمیشہ سے ترقی یافتہ بیدار مغز
قوموں کی نظر میں تھے۔ اس موقع پر ان کو استعمال کیا گیا۔ اس موقع پر عراق کو شہ دی گئی اور مدد کے
وعدے دیئے گئے ۔ میں نے جب پہلے اپنی کتاب Murder In The Name of Allah میں یہ گئے۔ Of
لکھا کہ سعودی عرب نے ان کی مدد کی تھی اور سعودی عرب نے ہی انگیخت کیا تھا تو بعض لوگوں نے
مجھے کہا کہ ثبوت کیا ہیں؟ یہ تو آپ کے اندازے ہیں ۔ اب ثبوت سامنے آ گیا ہے۔ سعودی عرب
ڈنکے کی چوٹ پر کہہ رہا ہے کہ ایسا ظالم ملک ہے کہ ہم نے ہی تو اس کو لڑنے کی طاقت دی تھی ۔ ہم نے
ہی تو ایران کے مقابل پر اس کی پشت پناہی کی تھی اور اب ہمیں آنکھیں دکھانے لگا ہے تو کھل کر یہ
حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے۔
میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ جو خطرات مختلف جگہوں پر دبے ہوئے ہیں اور بے شمار ایسی قسمیں
ہیں ان دبے ہوئے خطرات کی کشمیر کا جھگڑا بھی ان ہی میں شامل ہے اور بہت سے جھگڑے
ہیں۔ ان دبے ہوئے خطرات کو یہ قو میں دیکھتی ہیں اور اس کے باقاعدہ جس طرح جغرافیہ میں نقشے
بنائے جاتے ہیں کہ کہاں کہاں کون کون سی معدنیات دفن ہیں اسی طرح سیاست کے نقشے بھی بنے

خطبات طاہر جلد ۹
692
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
ہوئے ہیں ۔ یہ جو بیدار مغز ر مغز تعلیم یافتہ ترقی یافتہ قومیں ہیں ان کے ہاں با قاعدہ ان کے نقشے موجود
ہیں اور ان کو علم ہے کہ کس وقت کسی خطرے کو ابھارنا ہے اور کس بم کو چلانا ہے اور دھما کہ پیدا کرنا ہے
اور یہ جونیتیں ہیں یہ ساری انتقامی کارروائیوں کی غرض سے خاموشی سے ان کے ذہنوں میں موجود رہتی یہ
ہیں ۔ ظاہر اس وقت ہوتی ہیں جب ان کے خود غرضانہ مفادات ان کو ظاہر ہونے پر مجبور کر دیں۔ ورنہ
ذہنوں میں موجود ہیں اور مغربی ڈپلومیسی کا حصہ ہیں ۔ افسوس یہ مسلمان ممالک بھی اسی سیاست میں مبتلا
ہو چکے ہیں ۔ افسوس یہ ہے کہ ہندو ممالک بھی اسی سیاست میں مبتلا ہو چکے ہیں اور بدھسٹ ممالک بھی
اسی سیاست میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ساری دنیا پر اسی ظالمانہ سیاست نے قبضہ کر لیا ہے۔ جس کے اوپر
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ خود غرضی راج کر رہی ہے، نا انصافی راج کر رہی ہے۔
ان خطرناک رجحانات کا جب تک قلع قمع نہ کیا جائے اس وقت تک دنیا امن میں نہیں آسکتی
اور جنگ کے سائے دنیا کے اوپر سے نہیں ملیں گے بلکہ اب جبکہ روس اور امریکہ میں صلح ہو چکی ہے، یہ
چھوٹے چھوٹے خطرات زیادہ قوت کے ساتھ ابھریں گے اور ان کو اب آتش فشاں پہاڑوں کی طرح
جاگ کر آگ برسانے سے کوئی دنیا میں روک نہیں سکے گا کیونکہ جب دنیا کی بعض اور عظیم قوموں ۔
کے
مفادات یہ چاہتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں چھیڑ خانی چلی جائے ۔ غالب کہتا ہے : ( دیوان غالب: ۲۳۹)
ه
یار سے چھیڑ چلی جائے
اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی
اب یہ جو بڑی قومیں آپس میں خوباں نہیں تھیں اس وقت بھی ان کی چھیڑیں جاری
تھیں ۔ اب ان کی صلح ہو گئی ہے تو یہ چھوٹی چھوٹی قو میں ان کے لئے خوباں بن گئی ہیں ۔ ان کے ساتھ
وصل تو ان کو نصیب نہیں ہو سکتا ۔ حسرتوں کی چھیڑ خانی اب باقی رہ گئی ہے۔ اب یہ جو مضمون
ہے، سو فیصدی تو کچھ شعر اطلاق نہیں پاتے اس لئے اسے کچھ تھوڑ اسا حالات پر چسپاں کرنے کے
لئے مجھے مولد Mold کرنا پڑے گا ۔ یہ حسرتوں کی چھیڑ خانی جب محبوب اور عاشق کے درمیان ہوتی
ہے تو مارا تو ہمیشہ عاشق ہی جاتا ہے۔ کیونکہ محبوب طاقتور ہوتا ہے اور عاشق کمزور ہوتا ہے۔ معشوق کو
عاشق پر ہمیشہ غلبہ رہتا ہے۔ لفظوں کی تفریق ہی یہ بتا رہی ہے کہ معشوق وہ ہے جو عاشق پر حکومت
کرے۔ تو یہاں عشق اور معشوق کا معاملہ تو نہیں ہے مگر غلبے اور مغلوبیت کا معاملہ ضرور ہے۔ طاقت

خطبات طاہر جلد ۹
693
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
اور کمزوری کا تعلق ضرور ہے۔ پس یہاں اگر خوباں سے چھیڑ چلے گی تو حسرت ہمیشہ کمزور کے حصے میں
آئے گی۔ حسرت کبھی محبوب کے حصہ میں نہیں آیا کرتی حسرت ہمیشہ محبت کرنے والے کے حصہ میں
آیا کرتی ہے۔ پس بہت سی حسرتیں ایسی ہیں جو ہم کمزور ، غریب قوموں کے حصے میں آنے والی ہیں
اور چھیڑ خانی سے ان لوگوں نے باز نہیں آنا۔
عليه
اس لئے جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی تعلیم سے دنیا کی اصلى
سیاست کو روشناس کرائے اور جس ملک میں بھی احمدی بستے ہیں وہ ایک جہاد شروع کر دیں۔ ان کو
بتائیں کہ تمہارا آخری تجزیہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ تمہارے ہر قسم کے خطرات کی بنیاد خود غرضی اور نا انصافی یہ بتاتا ہے کہ بہار ۔
پر ہے۔ دنیا کی قوموں کے درمیان جو چاہیں نئے معاہدات کر لیں جس قسم کے نئے نقشے بنانا چاہتے
ہیں بنائیں اور ان کو ابھاریں لیکن جب تک اسلامی عدل کی طرف واپس نہیں آئیں گے (واپس کیا ؟
وہ چلے ہی نہیں تھے وہاں سے ) اس لئے یوں کہنا چاہئے ، جب تک اسلامی عدل کی طرف نہیں آئیں
گے۔ جب تک حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اخلاق میں پناہ نہیں لیں گے جو تمام جہانوں کے
لیے ایک رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔ اس لئے صرف اور صرف آپ کی تعلیم ہے جو بنی نوع انسان کو امن
عطا کر سکتی ہے۔ باقی ساری باتیں ڈھکوسلے ہیں ، جھوٹ ہیں، سیاست کے فسادات ہیں ۔ ڈپلومیسی
کے دجل ہیں۔ اس کے سوا ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پس امن عالم کے قیام کی خاطر آج صرف
جماعت احمد یہ ہے جس نے صحیح خطوط پر ایک عالمی جہاد کی بناڈالنی ہے۔اس لئے میں آپ سب کو اس
امر کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ دنیا سے تعصبات کے خلاف جہاد شروع کریں اور دنیا سے ظلم ظلم وستم و کو
مٹانے کے لئے جہاد شروع کریں۔
سیاست کو عدل سے روشناس کرانے کے لئے جہاد شروع کریں۔ اگر یہ سب کچھ ہو تو
یونائیٹڈ نیشنز یعنی اقوام متحدہ کی سوچ میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی، پھر اقوام متحدہ کی بہت
سی کمیٹیاں ایسی بنائیں جائیں گی جو جس قسم کے خطرے میں نے آپ کے سامنے رکھے ہیں، ان کے
او پر غور کرنے کے لئے اور ان خطرات کے ازالے کی خاطر وہ کام شروع کریں گی اور اس کے لئے ان
کو دنیا میں ایسے منصف مزاج سابق میں عدلیہ سے تعلق رکھنے والے کارکن مل سکتے ہیں جن کے
انصاف کے اوپر دنیا کو کوئی شک نہیں ہے ۔ مثلاً "ڈوشین "ہیں کینڈا کے ایک جسٹس

خطبات طاہر جلد ۹
694
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
(Justice۔J۔Dechene) ان کی انصاف کی نقطہ نگاہ سے بڑی شہرت ہے۔ ہمارے پاکستان
میں ہمارے پارسی ایک جسٹس تھے جسٹس دراب پٹیل صاحب، جنہوں نے اس وجہ سے استعفی دے
دیا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ فوجی انقلاب کے نتیجے میں جو کاروائیاں کی جا رہی ہیں ان کے لئے کوئی
منصفانہ بنیاد نہیں ہے۔ چنانچہ ان کا انصاف کے نقطہ نگاہ سے ایک تقویٰ کا مقام ہے۔
تقویٰ ایک بہت بڑا وسیع لفظ ہے غیر مذہبی اقدار پر بھی تقویٰ کا لفظ صادق آتا ہے کیونکہ
اخلاق حسنہ فی الحقیقت اپنی آخری شکل میں خدا ہی سے تعلق رکھنے والی چیزیں ہیں۔ پس جو جسٹس، جو
منصف ، اپنے انصاف میں جن دوسری اغراض اور اثرات سے بالا ہو جائے اس کو انصاف کے لحاظ
سے ہم متقی کہہ سکتے ہیں ۔ پس ایسے متقی جسٹس آپ کو پاکستان میں بھی ملیں گے، ہندوستان میں بھی
ملیں گے، سپین میں بھی ملیں گے۔ میں جب پرتگال گیا تھا تو وہاں ایک سابق جسٹس سے میری
ملاقات ہوئی جن کو پرتگال کی حکومت اچھی نظر سے نہیں دیکھتی تھی کیونکہ یونائیڈ نیشنز نے بین الاقوامی
معاملات میں جہاں نا انصافی ہورہی ہے ان پر غور کرنے کا کام ان کے سپر کیا تھا اور ان کے بعض فیصلے
پرتگال کے خلاف تھے۔ وہ پرتگالی تھے۔ ان سے میں جب ملا تو انہوں نے ہنس کر کہا کہ تم اپنے مظالم
کے قصے، نا انصافیوں کے قصے بتارہے ہو، میں تو آواز اٹھاؤں گا۔ لیکن کیا آواز ، کن کانوں میں پڑنے
کے لئے اٹھاؤں گا۔ کیونکہ جس ملک میں میں بس رہا ہوں جہاں ساری عمر میں نے عدالت کی
ہے۔ یہ خود اس معاملے میں مجھ سے ہی انصاف نہیں کر رہے اور دنیا کی ساری قو میں ناانصافی پر مبنی
ہیں۔ دوستانہ ماحول میں بڑی لمبی گفتگو ہوئی ، بہت معمر بزرگ ہیں۔
انسانی قدروں کے لحاظ سے لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔ لیکن سیاسی نقطہ نگاہ سے ان کو
ایک طرف پھینکا گیا ہے تو دنیا میں شریف النفس انصاف پر قائم عالمی شہرت رکھنے والے ایسے
سابق جسٹس مہیا ہو سکتے ہیں یا دوسرے بعض سیاستدان ، اتفاق سے ایسے بھی پیدا ہو جاتے ہیں جن کی
انصاف کے لحاظ سے شہرت ہو جاتی ہے۔ ان کو چن کر ، نہ کہ جتھہ بندی کے نتیجے میں لوگوں کو چنا
جائے ۔ پس انصاف کے نقطہ نگاہ سے اگر ایسے لوگوں کو چن کر عالمی خطرات کو مختلف قسموں میں بانٹ
کر مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں اور یہ فیصلہ ہو کہ ان خطرات کو ہمیشہ کے لئے مٹانے کے لئے بنیادی
جھگڑوں کی وجوہ پر غور ضروری ہے اور قوموں کی تعلیم تربیت ضروری ہے زیادہ سے زیادہ ہمیں یہ کوشش

خطبات طاہر جلد ۹
695
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
کرنی چاہئے کہ جھگڑوں کی کنہ کو سمجھ کے ان کی تہہ تک پہنچ کر دونوں متقابل یا متصادم قوموں کو پہلی سٹیج
پر سمجھایا جائے اور ساری دنیا کی اس نقطہ نگاہ سے تربیت کی جائے اور دنیا کی رائے عامہ کو بتایا جائے
کہ یہ جھگڑے ہیں ، ان میں ہماری کمیٹیوں نے یہ کام کئے ہیں۔ یہ حقیقی صورت ابھر کر سامنے آئی
ہے۔ پس حل تو اس سٹیج کے اوپر ایک دم نہیں سوچے جا سکتے کیونکہ یہ معاملے بعض صورتوں میں بہت
الجھے ہوئے ہیں لیکن حل تلاش کرنے کی کوشش شروع کرنی ضروری ہے۔ پس جن لوگوں کو یعنی جن
قوموں کو آج عراق میں یہ خطرہ دکھائی دے رہا ہے۔
میں ان کو ہزار خطرے سارے عالم میں پھیلتے ہوئے دکھا سکتا ہوں ۔ اگر وہ واقعی امن عالم
کے خواہ ہیں تو جیسا کہ میں نے ان کو مشورہ دیا ہے وہ انصاف پر قائم ہو کر، اسلامی انصاف پر قائم ہو کر
جو نہ مشرق جانتا ہے نہ مغرب ، نہ شمال اور جنوب کی تقسیم سے واقف ہے بلکہ محض اللہ کو پیش نظر رکھ کر
ایک نظریہ انصاف پیش کرتا ہے اس اسلامی انصاف پر قائم رہ کر اگر یہ اپنے تنازعات کو حل کرنے یا دنیا
کے تنازعات اور جھگڑوں کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تو میں یقیں دلاتا ہوں کہ دنیا کو امن نصیب
ہو سکتا ہے۔ لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کے دست شفقت سے ہی یہ امن نصیب ہو سکتا ہے کیونکہ ایک ہی
نبی ہے جس کو رحمۃ للعالمین قرار دیا گیا ہے۔ پس جسے خدانے دنیا کی سب قوموں اور سب
جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے اس کے سامنے جب تک تم دست سوال نہیں بڑھاتے ، جب
تک تم اس سے فیض نہیں پاتے تم دنیا کو امن نہیں عطا کر سکتے ۔ اس سلسلے میں جماعت احمد یہ کو ایک
عالمگیر جہاد شروع کر دینا چاہئے اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہو۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی