تقویٰ اختیار کرتے ہوئے حبل اللّٰہ کو مضبوطی سے تھامے رکھیں، حبل اللّٰہ سے مراد خلافت ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ آل عمران کی آیات کی روشنی میں تقویٰ کا حق ادا کرنے اور حالت اسلام میں جان دینے کے حقیقی مفہوم کو بیان فرمایا۔ آپ نے واضح کیا کہ بیرونی حالات اور جذبات کے ردعمل میں اعتدال اور ضبط نفس برقرار رکھنا ہی حقیقی سپردگی اور تقویٰ ہے۔ اس کے بعد آپ نے حبل اللہ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سے مراد عہد الٰہی اور نظام خلافت ہے، جو امت کو تفرقے سے بچا کر وحدت بخشتا ہے۔ آخر میں آپ نے عالم اسلام کے باہمی انتشار اور جنگوں پر درد کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کو اتحاد، دعاؤں اور خلافت سے وابستگی کی طرف توجہ دلائی۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، حقیقی تقویٰ، حبل اللہ، نظام خلافت، اتحاد امت

خطبات طاہر جلد ۹
697
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
تقوی اختیار کرتے ہوئے حبل اللہ کو مضبوطی سے
تھامے رکھیں، حبل الله سے مراد خلافت ہے۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقْتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ
مُسْلِمُونَ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا
وَاذْكُرُ وَانِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ
قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى
شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ
لَكُمْ آيَتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۔ ( آل عمران : ۱۰۳-۱۰۴)
پھر آپ نے فرمایا:
یہ دو آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ آل عمران سے لی گئی ہیں اور ان کا بسم اللہ
کا شمار کرتے ہوئے نمبر ۱۰۳ اور ۱۰۴ ہے پہلی آیت میں یہ فرمایا گیا کہ اے وہ لوگو جو ایمان لاتے ہو اللہ کا
ایسا تقویٰ اختیار کرو جیسا کہ تقویٰ اختیار کرنے کا حق ہے ۔ وَلَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ
اور ہرگز نہ مرومگر اس حالت میں کہ تم مسلم ہو۔ اسلام لانے والے ہو اور اپنے آپ کو خدا کے سپرد
کرنے والے ہو۔

خطبات طاہر جلد ۹
698
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
اس آیت میں دو احکام جاری فرمائے گئے ہیں اور دونوں احکامات کے ساتھ ایک ایک
سوال دل میں اٹھتا ہے۔ فرمایا : تقوی اختیار کرو جیسا کہ تقویٰ اختیار کرنے کا حق ہے۔ سوال یہ ہے کہ
تقوی اختیار کرنے کا حق کیا ہے؟ کیسے تقویٰ کا حق ادا ہو گا ؟ دوسرا ارشاد یہ ہے کہ ہرگز نہ مروجب تک
تم مسلمان نہ ہو اور مرنا اپنے اختیار میں نہیں ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیسے ہم اپنی موت پر اختیار
رکھیں گے۔ کس طرح اس حکم کی اطاعت کر سکتے ہیں جبکہ ہمیں علم نہیں ہے کہ کس وقت موت ہمیں
آجائے ۔ در حقیقت اس آیت کے یہ دونوں ٹکڑے جو یہ دو سوال اٹھاتے ہیں ایک دوسرے کا جواب
ہیں ۔ اگر تم خدا کا ویسا تقوی اختیار کرو جیسا کہ تقویٰ اختیار کرنے کا حق ہے تو اس کے نتیجے میں تم ہمیشہ
اپنے نفس کی ایسی حفاظت کرتے رہو گے کہ جس سے تم اپنے آپ کو ہر وقت اطاعت کی حالت میں
رکھو گے۔ یہاں مسلم سے مراد یہ نہیں ہے کہ تم اسلام لے آؤ کیونکہ مخاطب ہی مومنوں کو فرمایا گیا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اے وہ لوگو جو ایمان لے آئے ہو تمہیں ہم حکم دیتے ہیں کہ اسلام کی حالت میں
مرو اور اس حالت کے سوا سوا کسی اور حالت میں ہرگز نہ مروتو یہاں اسلام لانے سے مراد اطاعت
ہے۔ خدا کی اطاعت کا اختیار کرنا اور خدا کے سپر در بنا تو تقویٰ کا حق ہی ہے۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ
تقویٰ کا حکم ہے لیکن ہمیں علم نہیں کہ تقویٰ کیسے اختیار کیا جاتا ہے۔ان کے لئے یہ آیت ان کے اس
مدہ جواب پیش کرتی ہے کہ تقوی اس طرح اختیار کیا جاتا ہے کہ اپنی زندگی کے ہر لحہ نگران
رہو کہ کسی وقت بھی ایسی باغیانہ حالت نہ ہو کہ اگر تم اس حالت میں مرجاؤ تو تم پر اس آیت کا مضمون
صادق نہ آسکے اور یہ جو مضمون ہے کہ اپنی زندگی کی ہر حالت میں نگرانی کرنا۔ یہ ایک بہت ہی مشکل
مضمون ہے کیونکہ بسا اوقات انسان ماحول سے پیدا ہونے والے اثرات کے نتیجے میں جو ردعمل
دکھاتا ہے وہ رد عمل تقویٰ سے ہٹا ہوتا ہے اور سپردگی کا رد عمل اسے نہیں کہا جا سکتا۔ چنانچہ دنیا میں جتنے
بھی عوامل انسان کی فطرت پر عمل پیرا ہوتے ہیں ان کا تجزیہ کر کے آپ دیکھ لیجئے تو آپ کو معلوم ہوگا
کہ ہر عمل کے نتیجے میں انسان کا رد عمل بالعموم توازن سے ہٹ کر ہوتا ہے اور جہاں بھی انسان تو ازن
کھو بیٹھے وہاں تقوی کی راہ گم ہو جاتی ہے اور ایک باغیانہ حالت پیدا ہوتی ہے۔ چنانچہ اس مضمون کو
مزید گہرائی میں جا کر اگر باریکی سے اس کا مطالعہ کریں تو یہ مضمون نہ صرف یہ کہ زندگی کے ہر لمحے
پر حاوی ہے بلکہ ہر لمحے پر نگرانی کا طریق بتاتا ہے۔ مثلاً ایک آدمی عام حالت میں بغیر کسی ہیجان کے

خطبات طاہر جلد ۹
699
خطبه جمعه ۲۳ رنومبر ۱۹۹۰ء
بیٹھا ہوا ہے اور اس کو کئی قسم کی خبریں مل سکتی ہیں۔ کئی قسم کے معاملات اسے پیش آسکتے ہیں۔ ایک آدمی
اس کو بلا وجہ غصہ دلا سکتا ہے، اس کے مزاج کے خلاف بات کر کے اور بلا وجہ چڑا کر یا ایک ایسی خبر دے
کر جس سے اس کا نقصان ہوتا ہو اور بد تمیزی کے انداز میں دل دکھانے کی خاطر اس کو اگر کوئی بری خبر
دے تو عام ایسی خبر کے نتیجے میں جو اثر ہے اس سے کہیں زیادہ شدت کا عمل پیدا ہوتا ہے اور جو ردعمل
ہے اس میں اکثر انسانوں کا اختیار نہیں ہوتا کہ اس رد عمل کو متوازن رکھیں ۔ اگر ایک انسان کسی عمل
سے کسی کو تکلیف دیتا ہے اور غصہ دلاتا ہے ۔ مثلاً ایک چیڑ کسی نے مار دی تو فورا رد عمل یہ ہوگا کہ میں
اس کو دس چیڑ میں ماروں ۔ ایک گالی دی تو ایک گالی کے جواب میں ایک گالی دے کر انسان رکتا نہیں
بلکہ دس ، پچاس، سو گالیاں دے کر بھی بعض کا دل ٹھنڈا نہیں ہوتا۔ کسی کو ایک ٹھونکا لگا دیں تو وہ بعض
دفعہ اتنی ذلت محسوس کرتا ہے کہ اس کے نتیجے میں مار مار کر جب تک کچومر نہ نکال دے اس کا دل ٹھنڈا
نہیں ہوتا تو یہ جو رد عمل کی حالت ہے وہ باغیانہ حالت ہے وہ سپردگی کی حالت نہیں ۔ اس حالت میں
اگر کوئی جان دے دے تو وہ اسلام کی حالت میں جان دینے والا نہیں ہوگا۔
اس سلسلے میں ایک لطیفہ حضرت مصلح موعود سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک بہت موٹا تازہ
پہلوان اکھاڑے سے آ رہا تھا، خوب مالش کی ہوئی ، سر منڈھایا ہوا اور ٹنڈ کہتے ہیں جب بال بالکل نہ
ہوں اور چکنی چپڑی کھوپڑی نظر آتی ہو تو اس کی ٹنڈ چمک رہی تھی ، اس کے پیچھے پیچھے ایک کمزور نحیف
انسان جو اس کی پھونک کی مار بھی نہیں تھا وہ چلا آ رہا تھا۔ اس کو اس کا چمکتا ہوا صاف شفاف سر دیکھ کر
شرارت سوجھی اور اس نے بھرے بازار میں اچھل کر اس کی ٹینڈ پر ایک ٹھونگ لگا دیا۔ وہ جس کو ہم پنجابی
میں ٹھونگ مارنا کہتے ہیں ( ٹھونگا ہی غالباً اسکا اردو میں لفظ ہے ) بہر حال انگلی سے الٹی کر کے اس نے
یوں سر پر ایک ٹھونکا لگایا، سارا بازار ہنس پڑا۔ غصے میں آکر اس کو اتنا مارا کہ نیم بے ہوش کر دیا۔ جب
مار بیٹھا تو اس نے کہا کہ پہلوان جی ! آپ جتنا مرضی مار لیں مجھے اس ٹھونکے کا جو مزا آ گیا ہے۔ وہ
آپ کو نہیں آ سکتا ۔ اب یہ ہے تو لطیفہ مگر اس میں فطرت کا ایک گہرا راز بیان ہوا ہے ۔ ایک شخص کو
ہے
بظاہر ایک ٹھونکا لگتا ہے لیکن وہ ایسی ذلت محسوس کرتا ہے اس کے نتیجے میں اس قدر خفیف ہو جاتا
اور سمجھتا ہے کہ دنیا کی نظر میں میں بالکل ذلیل اور رسوا ہو گیا ہوں ۔ تو جو دل کا رد عمل ہے اس کے نتیجے
میں پھر وہ بیرونی رد عمل دکھاتا ہے جو ہمیشہ حد سے بڑھا ہوا رد عمل ہوتا ہے اور اعتداء میں داخل ہو جاتا

خطبات طاہر جلد ۹
700
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
ہے سوائے ایسے آدمی کے جو تقویٰ کا حق ادا کرنے والا ہو۔
ایک خوشخبری آپ سنتے ہیں اس پر بھی جو رد عمل ہوتا ہے وہ بھی ویسی ہی صورت اختیار کرتا
ہے۔ بعض لوگ خوشخبری سن کر اچھلنے لگ جاتے ہیں بیہودہ ، لغو حرکتیں کرنے لگ جاتے ہیں ۔ شیخیاں
بگھارنے لگتے ہیں، بغلیں بجاتے ہیں ۔ عجیب عجیب پاگلوں والی حرکتیں کرتے ہیں۔ خوشی کی کوئی خبر
سنیں یا خوشی کا کوئی موقعہ دیکھیں، کسی پر فتح حاصل کریں یا اچانک کوئی بڑا منافع حاصل ہو ، ہر ایسی
حالت میں انسان اپنے رد عمل میں حد سے تجاوز کرنے والا ہوتا ہے اور وہ اس کی اسلام کی حالت نہیں
رہتی ۔ غم کی خبر دیکھیں تو بالکل نڈھال ہو کر اس غم کے اثر کے نیچے دب جاتے ہیں۔ خوف کی خبر سنیں تو
خوف سے مغلوب ہو جاتے ہیں ۔ قرآن کریم کافروں کی حالت بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے۔
لَفَرِحُ فَخُورٌ (ھود: 11) وہ چھوٹی سی بات پر نہایت خوش ہو جانے والے اور معمولی سے حاصل
کے نتیجے میں بے حد فخر کرنے لگتے ہیں ۔ اچھلتے ہیں اور اپنی بڑائی بیان کرتے ہیں تو درحقیقت ہر روز
ہر لمحہ جب بھی ہم پر بیرونی عوامل اثر انداز ہوں وہ وقت ہے تقویٰ کا حق ادا کرنے کا اور اس وقت
انسان اکثر بے خبری کی حالت میں ہوتا ہے اور کبھی بیدار مغزی کے ساتھ اپنے نفس پر غور نہیں کرتا تا کہ
مجھ سے جو سلوک کیا گیا ہے یا جو کچھ مجھے اطلاع ملی ہے یا جو تبدیلی میرے حالات میں پیدا ہوئی ہے
اس کے نتیجے میں میں اگر خدا کی نظر میں رہنے والا انسان ہوں یا یہ معلوم ہو کہ کون مجھے دیکھ رہا ہے تو
میں کیا رد عمل دکھاؤں گا ؟ خدا کی نظر میں رہنے والا انسان ہمیشہ معتدل ہوتا ہے۔ اس کا رد عمل کبھی بھی
حد سے تجاوز نہیں کرتا اگر ایک ایسے انسان کی موجودگی میں جس کا آپ پر رعب ہو، جس کی ہیبت آپ
کے دل پر طاری ہو کو طاری ہو کوئی شخص آپ کی بے عزتی کرے تو آپ ہرگز اس طرح اس کو گندی گالیاں نہیں
دیں گے جس طرح علیحدگی میں بے عزتی کرنے پر دیں گے۔ اس وقت آپ کو کوئی نقصان پہنچائے تو
بڑا د باد با اور گھٹا گھٹا رد عمل دکھائیں گے ورنہ اس کی بھی بے عزتی ہوتی ہے جس کی موجودگی میں آپ
حد سے تجاوز کرتے ہیں۔ ماں باپ کی موجودگی میں بچوں کا رد عمل اور ہوتا ہے۔ ماں باپ سے علیحدگی
میں اور رد عمل ہوتا ہے۔ ایک صاحب جبروت بادشاہ کے حضور درباریوں کے ساتھ اگر کوئی حرکت ہو تو
انکارد عمل بالکل اور ہو گا اور گلیوں میں، بازاروں میں چلتے ہوئے انہیں درباریوں سے اگر کوئی بدسلوکی
کرے تو ان کا رد عمل باکل اور ہوگا۔

خطبات طاہر جلد ۹
701
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
پس تقویٰ کا معنی یہ ہے اور تقویٰ کا حق ادا کرنے کا معنی یہ ہے کہ زندگی کی ہر وہ حالت جس
میں آپ کے اوپر کسی قسم کے عوامل کار فرما ہوں آپ کی عام حالت میں تبدیلی پیدا کرنے والے کوئی
بیرونی محرکات ہوں اس وقت اپنے رد عمل کو اس طرح دیکھو کہ جیسے تمہارے علاوہ خدا بھی اس کو دیکھ رہا
ہو اور اگر ان معنوں میں خدا کے سامنے رہو تو یہ تقوی کی حالت ہے جس کا دوسرا نام اسلام ہے یعنی علمی
دنیا میں ہر وقت خدا کے حضور سر بسجو درہنا اور اس کی اطاعت کے اندر رہنا اس کی فرمانبرداری اور سپردگی
میں رہنا ۔ پس یہ چھوٹی سی آیت دو سوال اٹھاتی ہے اور یہ آیت انہی دونوں سوالات کا جواب خود دیتی
ہے لیکن اس کی مزید تفصیل اس کے بعد آنے والی آیت پیش فرماتی ہے اور اسلام کی ایک اور تصویر ایسی
کھینچتی ہے جس کی طرف از خود محض اس آیت سے توجہ مبذول نہیں ہوتی وہ مضمون جب تک کھولا نہ
جائے انسان پر از خود کھل نہیں سکتا۔ چنانچہ فرمایا: وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا اگر تم تقویٰ
کا حق ادا کرنے والے ہو اگر تم اس کے نتیجے میں یہ تسلی پا جاتے ہو کہ تم اس حالت میں جان دو گے جو
سپردگی کی حالت ہے تو پھر جو کسوٹی ہم تمہارے سامنے رکھتے ہیں اس پر اپنے آپ کو پرکھ کر دیکھو اور
اسلام کے جو حقیقی اور بنیادی معنی ہیں وہ ہم تم پر کھولتے ہیں اور یہ دیکھو کہ تم ان معنی سے انحراف تو نہیں
کر جاتے۔ فرمایا ! وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا حقیقی اسلام یہ ہے کہ اللہ کی رسی کو پکڑے
رکھو اور یہ اطاعت کی حالت ہے مگر جَمِيعًا اجتماعی طور پر انفرادی طور پر نہیں ۔ پس ایک اور مضمون
بیان ہوا ہے جو پہلے مضمون کے تسلسل میں ہی اس کا اگلا قدم ہے۔
بِحَبْلِ اللہ کس کو کہتے ہیں؟ پہلے اس مضمون پر میں کچھ بیان کر دوں پھر اس مضمون پر
کچھ مزید روشنی ڈالوں گا۔ قرآن کریم کی روح سے حبل اللہ کا ترجمہ کرتے ہوئے دو ایسی آیات ذہن
میں ابھرتی ہیں جہاں حبل کا لفظ بیان ہوا ہے ایک تو آیت وہ ہے جہاں فرمایا: ضُرِبَتْ
عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللهِ وَحَبْلٍ مِنَ النَّاسِ ( آل عمران : ۱۳)
کہ وہ لوگ ہیں جن پر ذلت مسلط کر دی گئی ہے۔ اَيْنَ مَا ثُقِفُوا جہاں کہیں بھی وہ پائے
جائیں گے وہ ذلت اور رسوائی اور نکبت کی حالت میں پائے جائیں گے۔ اِلَّا بِحَبْلٍ مِنَ اللهِ سوائے
اس کے کہ اللہ کی حبل ان کو اس ذلت سے مستثنیٰ کرنے والی ہو اور لوگوں کی حبل ان کو اس ذلت سے مستثنیٰ
کرنے والی ہو۔ وَحَبْلٍ مِنَ النَّاسِ ذلت سے ان کی اس حصے میں حفاظت کرنے والی ہو ۔

خطبات طاہر جلد ۹
702
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
وو
66
وو
یہاں حبل الله “ سے اور حبل الناس “ سے بلحاظ معنی ایک ہی مراد ہے کیونکہ
دونوں کے ساتھ حبل کا لفظ استعمال ہوا ہے اور تمام مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہاں حبل
سے مراد عہد ہے۔ یعنی خدا کا عہد جو بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اس عہد کے نتیجے میں بعض دفعہ قو میں
ذلت سے بچائی جاتی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ان سے عہد ہے کہ اس حالت میں میں تمہیں ایک خاص
تکلیف سے بچاؤں گا۔ جو بھی عہد کی نوعیت ہو اس کے نتیجے میں خدا کا عہد ان کو پہنچتا اور وہ ان کی
حفاظت کرتا ہے۔ اسی طرح قوموں کے عہد ہیں۔ ایک قوم کا دوسری قوم سے معاہدہ ہو جاتا ہے کہ اگر
کوئی دشمن ہم پر حملہ کرے تو تم ہمارے دفاع کے لئے چلے آنا تو اس معاہدے کی رو سے پھر بعض دفعہ
انسان بعض قسم کے شر سے بچائے جاتے ہیں تو حبل کا بنیادی معنی عہد ہوا۔
دوسرا حبل کا لفظ " حبل الوريد " کے محاورے کے طور پر ہمیں قرآن کریم میں ملتا
ہے۔ "حبل الورید " شہ رگ کو کہتے ہیں۔ یہ وہ رسی ہے جو دل اور دماغ کا تعلق سارے بدن سے
ملاتی ہے اور اگر یہ رسی کٹ جائے تو دل اور دماغ دونوں کا تعلق بدن سے کٹ جاتا ہے اور اس کا دوسرا
نام موت ہے وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا کی آیت میں یہ وہ جگہ یعنی وہ آیت ہے جس
کا مضمون میں نے بیان کیا ہے ، یہ وہ جگہ ہے جہاں حبل کا لفظ در حقیقت ان دونوں معنوں میں
استعمال ہوا ہے یعنی وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اپنے
تعلقات کو استوار رکھو جو تمہاری زندگی کی ضمانت ہے اگر تمھارے ان تعلقات پر ضرب پڑ گئی یا وہ منقطع
ہو گئے تو اسی حد تک تم زندگی سے محروم ہو جاؤ گے۔ حبل کا دوسرا معنی بھی یہاں صادق آتا ہے اور پہلے
معنی کی مزید تشریح کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ در حقیقت قرآن کریم نے تمام مومنوں کو ایک معاہدے کی
رو سے اپنے انبیاء اور شریعتوں سے باندھ دیا ہے اور یہ عہد اللہ تعالیٰ کا آغاز انسانیت سے لے کر آج
تک ہمیشہ قوموں سے لیا جاتا ہے۔
پس ہر صاحب شریعت نبی اور اس کی شریعت عملاً حبل اللہ بن جاتے ہیں کیونکہ خدا کے
ساتھ کئے جانے والے عہد کے ذریعے وہ ان دونوں سے باندھے جاتے ہیں۔ شریعت کی اطاعت اور
صاحب شریعت نبی کی اطاعت یہ ضروری ہو جاتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر حبل اللہ کا یہی معنی
ہے تو ایک دفعہ ایک صاحب شریعت نبی آگیا اور شریعت پیش کر کے چلا گیا تو کیا ہر انسان یہ نہیں کہہ

خطبات طاہر جلد ۹
703
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
سکتا کہ میرا اس صاحب شریعت نبی سے ایک تعلق قائم ہو چکا ہے اللہ کی حبل کے ذریعے۔ میں اپنے
عہد بیعت میں جو روحانی معنوں میں میں نے اس سے جوڑا ہے یا باندھا ہے مخلص ہوں اور ثابت قدم
ہوں اور اسی طرح شریعت سے میرا مخلصانہ تعلق ہے تو مجھے اب کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے گویا
میرا اسلام اسی سے کامل ہو گیا کہ میں نے ایک شارع نبی کو قبول کیا اور اس کی شریعت کے ساتھ
اطاعت کا تعلق جوڑ لیا۔
یہ ایک سوال جو پیدا ہوتا ہے اس کا جواب یہی آیت یہ دیتی ہے کہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ
اللهِ جَمِيعًا اسلام سے مراد یہ نہیں ہے کہ تم شریعت سے تعلق جوڑ لو اور صاحب شریعت نبی سے تعلق
جوڑ لو بلکہ "حبل الله سے مراد یہ ہے یعنی دوسرے معنوں میں اسلام سے مراد یہ ہے کہ اکٹھے رہ کر تعلق
جوڑو جہاں بھی تمہارا تعلق بظا ہر قائم رہا اور آپس کا اتحاد ٹوٹ گیا وہاں تم اسلام کی حالت سے باہر نکل جاؤ
گے۔ پس صرف خدا کی رسی کو پکڑ نا کافی نہیں خدا کی رسی کو اجتماعی طور پر پکڑ ناضروری ہے۔
یہ ایک عظیم الشان مضمون ہے جس نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ امت کا
شیرازہ بکھر نے نہیں دینا ورنہ شریعت اور صاحب شریعت نبی سے تمہارا تعلق کوئی کام نہیں دے گا۔ اگر تم
بظاہر تعلق رکھتے ہوگے لیکن تمہاری حرکتوں کی وجہ سے تمہارے اعمال کی وجہ سے یا تمہارے اقوال کی
وجہ سے امت کا شیرازہ بکھرنے لگے گا اور تم ایک دوسرے سے جدا ہونے لگو گے تو پھر حبل الله سے
تمہارا تعلق حقیقی معنوں میں شمار نہیں کیا جائے گا اور خدا کے نزدیک تم سزا کے مستحق ٹھہرو گے۔ پس اسلام
کی یہ مزید تشریح ہے جو پہلی آیت سے ذہن میں نہیں ابھرتی تھی از خود ذہن اس طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا
لیکن دوسری آیت نے اس کو کھول کر بیان فرما دیا۔ پس بیعت خلافت کی جو ضرورت پڑتی ہے وہ اس لئے
نہیں کہ خلیفہ کوئی صاحب شریعت مامور ہوتا ہے بلکہ خدا کے صاحب شریعت رسول کے گزر جانے کے
بعد اس قرآن کے یا اس کتاب کے باقی رہنے کے بعد جو ہر صاحب شریعت نبی کے بعد باقی رکھی جاتی
ہے محض ان سے تعلق کافی نہیں ہے، پھر جمیعت کیسے نصیب ہوگی۔ جمیعت مرکزیت سے نصیب ہوتی ہے
اور نظام خلافت وہ جمیعت عطا کرتا ہے۔ خدا سے تعلق ٹوٹ جائے تو پھر امتیں بکھر جاتی ہیں۔
پس جب ایک امت دو فرقوں میں تبدیل ہو جائے یا تین یا چار یا پانچ فرقوں میں بٹ جائے اور ان
میں کسی کا بھی خلافت سے تعلق قائم نہ ہو اور خدا کی رسی کو اس طرح نہ چمٹیں کہ گویا سب اکٹھے ہو گئے

خطبات طاہر جلد ۹
704
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
اور ایک ہاتھ پر جمع ہو گئے تو در حقیقت قرآن کریم کے بیان کے مطابق ان کا حبل الله سے تعلق
ٹوٹ جاتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ خلافت کے سوا ہ خلافت کے سوا کوئی دنیا کا نظام جمیعت پیدا نہیں کرتا۔ فرقے تو
آپ کو بہت سے دکھائی دیں گے۔ مگر کسی فرقے میں بھی وہ جمیعت نہیں ہے جو نظام خلافت کے اندر
آپ کو دکھائی دیتی ہے۔
پس خلافت راشدہ کے بعد آپ دیکھیں کہ کس طرح امت بکھر نے لگی اور متفرق ہونے لگی اور وہ
جمیعت جو آپ کو خلافت راشدہ کے وقت دکھائی دیتی تھی جب ایک دفعہ ٹوٹی تو پھر ٹوٹ کر بکھرتی چلی
گئی اور ٹکڑوں پر ٹکڑے ہوتے چلی گئی ۔ پس یہ بہت ہی اہم مضمون ہے اسلام کا یعنی حقیقی اسلام کا ۔
صاحب شریعت نبی سے تعلق باندھو ، اس کی ذات سے بھی تعلق باندھو اور اس کی شریعت سے بھی
کیونکہ وہ عہد جو رسول سے، صاحب شریعت رسول سے باندھا جاتا ہے وہ صرف یہ نہیں ہوتا کہ ہم اس
شریعت کی اطاعت کریں گے جو تجھ پر نازل ہوئی بلکہ یہ ہوتا ہے کہ اس شریعت کی بھی اطاعت کریں
گے اور تیری بھی اطاعت کریں گے پس صاحب شریعت نبی کے گزرنے کے بعد جمیعت کا تصور ہی
نہیں پیدا ہو سکتا اگر خلافت جاری نہ ہو ورنہ یہ ماننا پڑے گا کہ اس کے جانے کے بعد ہر شخص انفرادی
طور پر حبل اللہ کو پکڑ لے اور یہی اس کے لئے کافی ہے۔ حالانکہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ کافی
نہیں ہے۔ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا مل کر اکھٹے ہو کر تم نے حبل الله کو پکڑنا
ہے۔ پس منطقی طور پر کوئی اور راہ دکھائی نہیں دیتی سوائے اس کے کہ نبوت کے بعد خلافت جاری ہو
اور جب خلافت ایک دفعہ بکھر جائے تو پھر دوبارہ نبوت کے ذریعے قائم ہوتی ہے خواہ وہ پہلی شریعت
کی نبوت کا اعادہ ہو۔ نئی شریعت نہ بھی آئے ۔ مگر دوبارہ آسمان سے حبل الله اترتی ہے اور
پھر دوبارہ جمیعت عطا ہوتی ہے اس کے بغیر جمیعت نصیب نہیں ہو سکتی۔ پھر فرمایا
وَاذْكُرُ وا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ دیکھو
اس وقت کو یاد کرو۔ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے۔ فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْ بِكُمْ یہ اللہ تھا
جس نے تمہارے دلوں کو آپس میں محبت کے رشتوں سے مضبوطی سے باندھ دیا۔
فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا تو یہ کیا عجیب معجزہ رونما ہوا کہ تم جو ایک دوسرے کے دشمن
تھے، ایک دوسرے کے بھائی بھائی بن گئے وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ اور تم

خطبات طاہر جلد ۹
705
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
ایک ایسے گڑھے کے کنارے پر کھڑے ہوئے تھے جو آگ سے بھرا ہوا تھا فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا پس
یہ اللہ تھا جس نے تمہیں اس گڑھے سے بچالیا۔ اس کنارے کی حالت سے ہٹا کر تمہیں دور لے گیا۔
كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیات
تم پر کھول کھول کر بیان کرتا ہے۔ تا کہ تم ہدایت پاؤ۔
اب اس دوسرے حصے میں یہ مضمون بیان فرمایا کہ تفرقہ لازماً آگ تک پہنچاتا ہے ۔ آگ
سے مراد لوگ عموماً یہ سمجھتے ہیں کہ جہنم کی آگ مراد ہے مگر قرآن کریم کے محاورے سے ثابت ہے کہ
آگ سے مراد خوفناک لڑائیاں بھی ہیں اور صرف مرنے کے بعد آگ مراد نہیں ہے بلکہ اس دنیا میں
بھی جو مختلف جگہوں پر ہم ہر وقت قوموں کو آپس میں لڑتا دیکھتے ہیں یا ہر وقت نہیں تو کبھی کبھی لڑتا
دیکھتے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ تفرقہ ہے۔ اور جب تفرقہ شدت اختیار کر جائے تو ایسی قو میں لازماً پھر
لڑائی کی آگ میں جھونکی جاتی ہیں ، حرب کی آگ میں جھونکی جاتی ہیں ۔ یہ ایک مزید کسوٹی اپنی حالت
کو پہچاننے کے لئے پیش کر دی۔ فرمایا کہ اگر تم واقعی مسلمان ہو۔ اگر تم واقعی اللہ کی اطاعت میں داخل
ہو اور حبل اللہ کو تھامے ہوئے ہو تو یہ ناممکن ہے کہ تم آپس میں لڑ پڑو ۔ یہ نا ممکن ہے کہ تم آگ کی
بھٹی میں جھونکے جاؤ یعنی لڑائی کی بھٹی میں جھونکے جاؤ ۔ اللہ نے تمہیں اس آگ سے دور کر دیا یعنی
حبل الله کے نتیجے میں تم اس کنارے سے دور لے جائے گئے اور جب تک تم اس کنارے پر
کھڑے تھے تیز ہوا کا کوئی جھونکا بھی تمہیں اس میں دھکیل سکتا تھا، کوئی شدید دشمن تمہیں دھکا دے کر
اس میں دھکیل سکتا تھا ، کوئی شدید دشمن تمہیں دھکا دے کر اس میں گراسکتا تھا لیکن جو کناروں سے دور
ہٹ جائیں گے ان کو ایک جھونکا یا ایک ، دو چار دھکے تو اس آگ کے گڑھے میں نہیں گرا سکتے اور پھر
حبل الله کو جس نے مضبوطی سے تھاما ہوا ہو وہ تو اتنی دور آگ کے کناروں سے نکل جاتا ہے کہ
کوئی دنیا کی طاقت اس کو آگ میں نہیں دھکیل سکتی ۔
اس مضمون کو سمجھنے کے بعد آپ اس زمانے میں آج بد نصیبی سے مسلمانوں کی جو حالت ہے
اس کی طرف واپس آئیں ۔ ایران اور عراق میں جو جنگ ہوئی ہے ۸ سال تک مسلمان ایک دوسرے
کا خون بہاتے رہے۔ کیا اس آیت کریمہ کی روشنی میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ لوگ آگ کے کنارے
پر نہیں کھڑے تھے ؟ کیا اس آیت کریمہ کی روشنی میں کوئی انسان یہ کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے مضبوطی

خطبات طاہر جلد ۹
706
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
سے خدا تعالی کی رسی کو تھاما ہوا تھا ؟ اور جَمِيعًا وہ سب اجتماعی طور پر اس رسی سے چمٹے ہوئے تھے۔
پس یہ آیت محض ایک نظریاتی فلسفہ پیش نہیں کر رہی بلکہ دنیا کی گہری حقیقتوں سے ہمیں آشنا کر رہی ہے
یہ ایسی ٹھوس حقیقتیں ہیں جن سے انسان نظر بچا کر نکل نہیں سکتا ایسی حقیقتیں ہیں جو قوموں کو گھیر لیتیں
ہیں اور خواہ آپ ان کو نظر انداز کریں ان کے نتائج کے نتائج سے آپ بچ نہیں سکتے ۔
پس قرآن کریم کا یہ ارشاد کہ تقویٰ اختیار کرو اور تقویٰ کا حق اختیار کرو یعنی تقوی اختیار کرو
اور تقویٰ کا حق ادا کرو اور ہرگز نہ مرو جب تک مسلمان نہ ہو، مسلمانوں پر لازم کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ
کی اطاعت میں اکٹھے ہو کر ایک جان ہو کر خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور اس سے اس طرح
چمٹے رہیں کہ ایک لمحہ کے لئے بھی ان کا ہاتھ خدا کی رسی سے جدا نہ ہو اور ایک دوسرے سے بھی جدا نہ
ہو یعنی ایک طرف خدا کی رسی کو تھاما ہوا ہوا اور دوسری طرف وہ سب اکٹھے ہوں اور مل کر ایک ہی رسی کو
پکڑا ہو ۔ یہ امت مسلمہ کی وحدانیت کا وہ منظر ہے جو قرآن کریم کی ان آیات نے تفصیل سے کھول کر
ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔ بد قسمتی یہ ہے کہ مسلمان جو قرآن کریم کو پڑھتے بھی ہیں تو مضامین پر گہرا
غور نہیں کرتے ۔ اکثر تو ایسے ہیں جونہ تو پڑھنے کے اہل رہے نہ غور کرنے کے مگر ان کے راہنما قرآن کریم
کی آیات پڑھ کر ان کو اکٹھا کرنے کی بجائے ان کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کرتے
ہیں۔ یعنی ظلم کی حد ہے کہ قرآن کریم تو اللہ کی رسی کی یہ تعریف فرما رہا ہے کہ اس کو پکڑو اور اجتماعی طور
پر پکڑو اور تم یقیناً آگ کے عذاب سے بچائے جاؤ گے ۔ اگر تم لڑائی کے لئے تیار بھی بیٹھے ہو
گے۔ ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے کے لئے مستعد ہو گے تو اللہ تعالیٰ اس رسی کی برکت سے تمہیں
ایک دوسرے سے دور ہٹا دے گا یعنی دشمنی کی حالت سے دور ہٹا دے گا اور پھر محبت کی حالت میں
قریب کرے گا اور اتنا قریب کر دے گا کہ تم اس کی نعمت سے بھائی بھائی بن جاؤ گے ۔ کتنا حسین منظر
ہے جو تقویٰ کے نتیجے میں پیدا کر کے دکھایا گیا ہے اور اس کے برعکس آج مسلمان علما ء قرآن کے
حوالے دے دے کر منہ سے جھا گئیں اڑاتے ہوئے ایک دوسرے سے نفرت کی تعلیم دیتے
ہیں۔ پہلے ۸ سال تک دنیا نے یہ تماشا دیکھا کہ ایران قرآن کے حوالے سے عراقیوں کے قتل کی تعلیم
دے رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ یہ کافر ہیں ان کو ماروان کو قتل کرو اور تم غازی بنو گے اور اگر تم ان کے ہاتھ
سے مارے گئے تو تم شہید ہو گے اور عراقی علماء اسی زور اور شدت کے ساتھ اہل عراق کو یہ خوشخبری سنا

خطبات طاہر جلد ۹
707
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
رہے تھے کہ اگر تم ایرانی کافروں کے ہاتھوں مارے جاؤ گے تو یقیناً جنت میں جاؤ گے ۔ خدا کے
نزدیک تمہارا مرتبہ شہداء کا مرتبہ ہو گا اور اگر ان بد بختوں کو مارو گے تو ایک کافر کو واصل جہنم کر رہے ہو
گے۔ یعنی ان کی تقریریں اور خطبات ایسے نہیں تھے کہ جو وقتی طور پر پیغام کی صورت میں لوگوں تک پہنچائے
جا رہے ہوں ۔ کھلم کھلا دنیا کے اخبارات میں یہ خبریں چھپتی تھیں۔ روز مرہ یہ اعلانات ہوتے تھے۔ ان کے
ریڈیو، ان کے ٹیلیویژن ، ان کے اخبارات ان پروپیگنڈوں میں ہمیشہ منہمک رہے یعنی ۸ سال تک۔
اب آپ اندازہ کریں کہ یہ حبل اللہ ہے جس کی قرآن کریم تعلیم دیتا ہے۔ اب وہی
عراق ہے جس کے ساتھ سارا عرب تھا اور یہ جو اسلام اور غیر اسلام کی جنگ جاری تھی اب اس نے
مختلف روپ دھارے ہیں ۔ کبھی تو یہ سنی اسلام کی شیعہ اسلام سے جنگ قرار دی گئی۔ کبھی بدکرداروں
اور غاصبوں کی ( جو حقیقت میں اسلام سے مرتد ہو چکے تھے ) ایمان والوں اور تقوی شعار لوگوں سے
جنگ قرار دی گئی، کبھی اہل عرب کی عجمیوں سے جنگ بن گئی اور جو بھی عرب ممالک عراق کے ساتھ
اکٹھے ہوئے در حقیقت محض اسلام کے نام پر نہیں اکٹھے ہوئے تھے کیونکہ ان کے دوسری جگہ شیعوں
سے اسی طرح تعلقات تھے بلکہ بہت سے شیعہ اکثریت کے ممالک بھی عراق کے ساتھ اکٹھے ہو گئے
اس لئے کہ عرب تھے اس لئے وہ جنگ عرب اور عجم کی جنگ بن گئی۔ اس طرح انہوں نے عراق کی
حمایت کی لیکن نام اسلام کا استعمال کیا کہ ظلم ہو رہا ہے۔ ایک ایسا ملک جو حقیقت میں اسلام سے دور
جا پڑا ہے وہ مسلمانوں اور عربوں پر حملہ کر رہا ہے یعنی دہرا گناہ کر رہا ہے اور اب آپ دیکھ لیں کہ
عالم اسلام (یعنی سنی عالم اسلام کہہ لیں یا عرب عالم اسلام ) عین بیچ سے دو نیم ہو چکا ہے اور بہت
سے عرب مسلمان ممالک مل کر ایک بہت بڑے مسلمان ملک عراق کے مقابل پر اکٹھے ہو گئے ہیں
اور جنگ کی آگ بھڑکنے کو تیار بیٹھی ہے جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس وقت تم آگ کے
کنارے پر کھڑے تھے، اللہ تھا جس نے اس سے تمہیں بچالیا۔ پس ابھی اس آگ کے گڑھے میں یہ
پڑے نہیں ہیں لیکن اگر قرآن کریم پر ان کا ایمان ہے اور اس آیت کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس کے
حوالے سے میں ان سب سے عاجزانہ التجا کرتا ہوں اور بڑی شدت سے التجا کرتا ہوں کہ خدا کے
واسطے اس آیت کے درس آج کل اپنی مساجد میں ، اپنے ریڈیو پر، اپنے ٹیلیویژنز پر ، اپنے اخبارات
میں دیں اور اپنے ملکوں کے باشندوں کو بتائیں کہ قرآن کریم تم سے کیا توقع کرتا ہے اور اگر تم لڑ

خطبات طاہر جلد ۹
708
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
پڑے تو پھر ہرگز تمہاری موت اسلام کی موت نہیں ہوگی ۔ قرآن سچا ہے تمہارے دعوے جھوٹے ہو
سکتے ہیں۔ یہ نا ممکن ہے کہ قرآن جھوٹا نکلے اور تمہارے دعوے سچے ہوں
قرآن کریم فرماتا ہے : لَا تَفَرَّقُوا ہر گز تفرقہ نہ اختیار کرنا۔ خدا کی رسی کو اکٹھے مضبوطی
سے تھامے رکھو اور یہی چیز ہے جو تمہیں جنگوں کی ہلاکتوں اور جنگوں کے عذاب سے بچا سکتی ہے۔
پس تمام دنیا میں احمدیوں کو مسلمانوں کی توجہ اس طرف مبذول کرانی چاہئے کہ تمہیں
ہلاکت سے بچانے کا نسخہ قرآن کریم کی ان آیات میں ہے جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ ان
پرغور کرو، خدا کا خوف کرو اور مسلمان، مسلمان کی گردن کاٹنے سے اپنے ہاتھ کھینچ لے کیونکہ نہ مقتول
کی موت اسلام کی ہوگی اور نہ قاتل خدا کے نزدیک غازی ٹھہرے گا بلکہ ایک مسلمان کو قتل کرنے والا
قرار دیا جائے گا اور اگر اس قتل میں غیر قوموں کو بھی وہ اپنا شریک کرلیں، غیر مسلموں کو بھی آواز دے
کر بلائیں کہ آؤ اور ہمارے بھائیوں کی گردن اڑانے میں ہماری مدد کرو تو پھر یہ اور بھی زیادہ بھیانک
شکل بن جاتی ہے پس دعاؤں کا تو وقت ہے کیونکہ دعاؤں کے بغیر دلوں کے قفل کھل نہیں سکتے۔ محض
نصیحت کی کنجی سے دل نہیں کھلا کرتے جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے توفیق نصیب نہ ہو ۔ پس
دعا ئیں بھی کریں اور کوشش بھی کریں اور مسلمانوں کی توجہ بار باران آیات کریمہ کی طرف مبذول
کرائیں اور ان کو بتائیں کہ اسی میں تمہاری زندگی ہے اور اس سے روگردانی میں تمہاری موت ہے
لیکن ایسی درد ناک موت ہے جس کے متعلق قرآن کریم کی یہ آیت گواہی دے گی کہ جب تم مرے
تھے تو تقویٰ کا حق ادا کرنے والے نہیں تھے۔ جب تم مرے تھے تو اسلام کی حالت میں نہیں تھے۔ پس
تمہاری زندگی مسلمان کہلا کر اسلام کے اوپر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے اب بظاہر اسلام کے نام پر
جان دینے کے باوجود اگر یہ بد نصیب انجام تمہارا ہوا کہ خدا کا کلام تم پر گواہ بن کر کھڑا ہو جائے کہ اے
ایمان کی باتیں کرنے والو، اے تقویٰ کی باتیں کرنے والو، اے اسلام کی باتیں کرنے والو، خدا کا
کلام گواہ ہے کہ تم نے نہ ایمان کا مزا چکھا ہے ، نہ تقویٰ کا معنی جانتے ہو، نہ تم اسلام کی بات کرنے کا
حق رکھتے ہو۔
پس بہت ہی خطرناک وقت ہے جو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے کھڑا دیکھ رہے ہیں ۔
پس تمام دنیا میں ایک ہی جماعت ہے جو خدا تعالیٰ کی خلافت کی رسی سے وابستہ ہے ۔اس

خطبات طاہر جلد ۹
709
خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
صلى الله
حبل اللہ سے وابستہ ہے جس نے محمد رسول ﷺ اور آپ کی شریعت سے عہد وفا باندھ کرا۔ اکٹھے ہو
کر ایک ہی ہاتھ پر جمع ہو کر اس آیت کے مضمون کا حق ادا کر دیا ہے۔ اور حبل الله کو جَمِيعًا
اجتماعی طور پر چمٹ گئے ہیں۔
پس نہ صرف یہ کہ آپ چمٹے رہیں بلکہ دوسروں کو بھی نجات کی دعوت دیں اور اس رسی کی
طرف بلائیں جو زندگی کی واحد ضمانت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ سننے
والوں کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس مضمون کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں اور یہاں سے اپنے زندگی
کا آب حیات حاصل کریں کیونکہ اس کے سوا زندگی کا کوئی اور ذریعہ باقی نہیں رہا۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی