ذکر الہٰی کے مضمون کو سمجھ کر خدا تعالیٰ کی حمد کریں۔ اگر نماز میں لذت پیدا کرنی ہے تو نماز سے باہر ذکر الہیٰ کا سلیقہ سیکھیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ذکر الٰہی کے مفہوم، اس کی حقیقت اور نماز میں لذت پیدا کرنے کے لیے کائنات پر غور و فکر کرنے کے موضوع پر بیان فرمایا۔ انہوں نے جانوروں، حشرات اور سمندری مخلوقات میں روشنی اور آوازوں کے ذریعے باہمی رابطوں کی سائنسی مثالیں دے کر واضح کیا کہ کائنات کی ہر شے اپنے انداز میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح و حمد کر رہی ہے۔ نیز انہوں نے بیان فرمایا کہ آفاق اور اپنے نفس میں موجود خدا کے نشانات پر غور کرنے سے انسان کو ذکر الٰہی کا حقیقی سلیقہ ملتا ہے، جبکہ روحانی پردوں کی وجہ سے غافل لوگ حق کو سمجھنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

موضوعات: ذکر الٰہی، تخلیق کائنات، حمد و تسبیح، لذت نماز، قرآن کریم

خطبات طاہر جلد ۹
727
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
ذکر الہی کے مضمون کو سمجھ کر خدا تعالیٰ کی حمد کریں۔ اگر نماز میں
لذت پیدا کرنی ہے تو نماز سے باہر ذکر الہی کا سلیقہ سیکھیں
( خطبه جمعه فرموده ۷ دسمبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمُوتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ
وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ
إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ
وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًان
وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي
أَذَانِهِمْ وَقْرًا وَ إِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ
وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا ۔ ( بنی اسرائیل: ۴۵ تا ۴۷)
پھر فرمایا:
یہ تین آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورہ اسراء جس کا دوسرا نام بنی اسرائیل بھی
ہے اُس سے لی گئی ہیں ۔ آیت نمبر ۴۵ ، ۴۶ اور ۴۷۔ اگر بسم اللہ شامل کر لی جائے جیسا کہ ہمارے
ہاں رواج ہے اور قرآن کریم میں بسم اللہ کا نمبر شامل کیا جاتا ہے تو پھر یہی ہے۔ بسم اللہ کے بغیر ۴۴،
۴۵ اور ۴۶ نمبر ہوگا ۔

خطبات طاہر جلد ۹
728
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں سات آسمان اور زمین اور جو کچھ بھی
ان میں ہے اور فی الحقیقت کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو خدا تعالیٰ کی تسبیح نہ کر رہی ہو لیکن تم لوگ ان
تسبیحوں کو سمجھتے نہیں ۔ یعنی زندہ چیزیں بھی اور بظاہر مردہ نظر آنے والی چیزیں بھی جو کچھ بھی کائنات
میں آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے لیکن تم اُسے سمجھ نہیں سکتے ۔
إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا - یقیناً وہ یعنی اللہ تعالیٰ بہت ہی بردباد اور بہت ہی مغفرت کا سلوک
فرمانے والا ہے۔ وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ اے محمد ! مخاطب کا نام تو نہیں لیا گیا لیکن مخاطب حضرت
اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو ہی فرمایا گیا ہے۔ کہ اے محمد ! تو جب قرآن کی تلاوت کرتا ہے ہم تیرے
درمیان اور اُن لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ایک ایسا پردہ وارد کر دیتے ہیں جو
دکھائی نہیں دیتا۔ یعنی مخفی پردہ ہے۔ دیکھنے میں کوئی پردہ نہیں لیکن فی الحقیقت وہ پردہ ہے۔ وہ تیرے اور
آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان حائل ہو جاتا ہے۔ وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ
صلى الله
عروسة
أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ اور ہم اُن کے دلوں پر طرح طرح کے پردے ڈال دیتے ہیں ۔
-
چنانچہ وہ اُن پردوں کی وجہ سے سمجھ نہیں سکتے یا اس غرض سے پردے ڈال دیتے ہیں کہ وہ کچھ سمجھ نہ سکیں
اور اُن کے کانوں میں بوجھ ہے۔ یعنی اول تو آواز ہی دلوں تک نہیں پہنچتی کیونکہ کان ہی اُس آواز کو
رڈ کر دیتے ہیں اور جو آواز دلوں تک پہنچتی ہے، دل پر دوں میں ملفوف ہیں، لیٹے ہوئے ہیں اور ایک
نہیں کئی قسم کے پر دے ایسے ہیں جنہوں نے دلوں کو حق کی بات سمجھنے سے محروم کر رکھا ہے اور جب بھی
تو قرآن کریم میں اپنے رب کو اُس کی توحید کے ساتھ ، ایک خدا کے طور پر پیش کرتا ہے یا اُس کا ذکر
کرتا ہے تو یہ لوگ پیٹھ پھیر کر نفرت کے ساتھ منہ موڑ کر چلے جاتے ہیں۔
گزشتہ خطبے میں میں نے نماز میں لذت پیدا کرنے کا ایک طریق یہ بیان کیا تھا کہ
سورۂ فاتحہ کے مضمون کو خوب غور سے پڑھیں اور حمد کے لفظ میں ساری لذتوں کی کنجی ہے۔ اگر
خدا تعالیٰ کی حمد اس طرح کی جائے کہ انسان کا دماغ ان لفظوں کے ساتھ مل جائے ، وابستہ ہو جائے
جو سورہ فاتحہ میں ادا کئے جاتے ہیں اور سوچ سوچ کر حمد کو مختلف پہلوؤں سے خدا تعالیٰ کی ذات پر
طلاق کرتا چلا جائے اور اُس کی صفات کو حمد کی روشنی میں سمجھے تو ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ مضامین کا
ہے جو انسان پر روشن ہوتا چلا جاتا ہے۔ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ حمد کرنے میں کائنات کی ہر چیز

خطبات طاہر جلد ۹
729
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
شامل ہے۔ صرف جانداروں ہی کا ذکر نہیں فرمایا گیا بلکہ ہر وہ چیز جو آسمانوں میں یا زمین میں ظاہر یا
مخفی طور پر موجود ہے وہ سب خدا تعالیٰ کی حمد کر رہی ہوتی ہے۔ فرمایا لیکن تم اُس کو سمجھتے نہیں ہو۔
اس ضمن میں میں چند اور پہلوؤں سے احباب جماعت پر حمد کو سمجھنے کا اور اس کو اپنانے کا
طریق پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ پہلا تو یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ آفاق پر غور کرنے
سے انسان کو خدا تعالیٰ کی ہستی سے شناسائی ہوتی ہے اور دوسرا طریق یہ ہے کہ اپنے نفس پر غور کرنے
سے انسان کو خدا تعالیٰ کی ہستی کی شناسائی ہوتی ہے۔ آفاق میں بھی خدا کے نشان ملتے ہیں اور اپنے
وجود میں بھی خدا تعالیٰ کے نشان ملتے ہیں۔ آفاتی لحاظ سے خدا تعالیٰ کو یاد کرنے کا طریق قرآن کریم
نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اُس کے زمین و آسمان کی اور جو کچھ اُن دونوں میں ہے اُن کی
تخلیق پر غور کریں۔ جیسا کہ فرمایا الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُو بِهِمْ
( آل عمران : ۱۹۲) یعنی لِأُولِي الْأَلْبَابِ وہ لوگ جو صاحب عقل ہیں، جو خدا تعالیٰ کو یاد کرتے
ہیں، اپنے پہلوؤں پر کھڑے ہوئے، بیٹھے ہوئے ہر حالت میں وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ اور ان کی یاد محض ایک خیالی اور فرضی یاد نہیں ہوتی بلکہ خدا تعالیٰ کی تخلیق پر
غور کرنے کے نتیجے میں اُس سے مدد حاصل کر کے ان کی یاد میں بہت گہرائی پیدا ہو جاتی ہے اور غیر
معمولی لذت پیدا ہو جاتی ہے۔ پس زمین و آسمان کی تخلیق پر غور کرنا اور دن اور رات کے بدلنے پر غور
کرنا ذکر الہی کے ساتھ ایک گہرا تعلق رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اگر صاحب عقل ہو ، تم
صاحب ہوش ہو تو ہم تمہیں یہ طریق بتاتے ہیں کہ ہمیں یاد کرنے کے لئے ہماری تخلیق پر غور کیا کرو اور
جب تم ہماری تخلیق پر غور کرو گے تو ہم سے اس طرح تمہاری شناسائی ہو جائے گی ، ایسا گہرا تعلق پیدا
ہو جائے گا کہ عاشق کی طرح تم خود بخود ہمیں یاد کرنے لگو گے اور پھر دن رات یاد کرو گے لیٹے ہوئے
اپنے پہلوؤں پر اُس وقت بھی ہمیں یاد کرو گے اور اُٹھتے ، چلتے پھرتے، بیٹھتے گویا کہ ہر حالت میں ہم
تمہیں یادر ہیں گے یہ طریق ہمیں سمجھایا گیا اور جہاں غور کرنے کے لئے نصیحت فرمائی وہاں یہ بھی
ساتھ بتا دیا کہ تم اکیلے نہیں ہو حمد میں ۔ جن چیزوں پر تم غور کر کے اُن سے مدد لیتے ہوئے ہمیں یاد
کرتے ہو، ہر وہ چیز جس پر تم غور کرو گے وہ خود ہماری یاد میں مصروف ہے اور ہماری یاد میں محو ہے اور
ہماری تسبیح کر رہی ہے۔ یاد کرنے والوں کا یہ مضمون اتنا وسیع ہو جاتا ہے کہ ساری کائنات کا ذرہ ذرہ

خطبات طاہر جلد ۹
730
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء ۷
اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول اور محمد کھائی دیتا ہے لیکن اُس کے باوجود انسان جسے سب سے زیادہ عقل دی
گئی ہے، سب سے زیادہ نا سمجھ ہے۔ لا تَفْقَهُونَ تم اُن کی تسبیح کو سمجھتے ہی نہیں ۔ کیسا تم غور کر رہے ہو
کہ نہ خدا تعالیٰ کی کائنات پر غور کر کے خدا کی یاد تمہارے دل میں پیدا ہوتی ہے نہ جن چیزوں پر غور کرتے
ہو یہ سمجھ سکتے ہو کہ وہ کیوں ان باتوں میں مصروف ہیں جو تمہیں دکھائی تو دیتی ہیں مگر سمجھ نہیں آتی ۔
اس کے بعد اگلی آیت کا تعلق بظاہر اس مضمون سے نہیں لیکن فی الحقیقت اسی سے ہے اور اسی
کی اگلی کڑی ہے لیکن وہ میں بعد میں بیان کروں گا۔ اب میں اس مضمون کے پہلے حصے کو ذرا زیادہ کھول کر
بیان کرتا ہوں ۔ انگلستان میں آجکل بدھ کے روز رات کو جو زندگی کی مختلف شکلیں ہیں اُن سے متعلق
ایک David Attenborough کی فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ David Attenborough
بیالوجسٹ ہے جو اس فن میں غالباً آج تمام دنیا کے زندہ لوگوں میں سب سے زیادہ ماہر ہے کہ مختلف
جانوروں کی زندگی کے حالات کو فلمائے یعنی ویڈیو کے ذریعے اور پھر اُن کی ایسی حالتوں میں اُن کو
پکڑلے جو عام طور پر نظر سے اوجھل رہتی ہیں اور اس طریق پر پھر پیش کرے کہ جس کے نتیجے میں
ایک حیرت انگیز منظم زندگی کا نقشہ ہمارے سامنے اُبھرتا ہے اور مختلف پہلوؤں کو وہ لیتا ہے اور اُن
پہلوؤں سے تعلق رکھنے والے مختلف جانوروں کی فلمیں پھر اکٹھی کر دیتا ہے اور ایک وسیع نظر میں آپ
کو کسی زندگی کے ایک پہلو پر مختلف جانوروں کی قدر اشتراک دکھائی دینے لگتی ہے۔ اس کی مثال میں
آپ کو دوں گا تو پھر بات آپ کو سمجھ میں آجائے گی۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کی تخلیق پر
غور کیا ہے اور بہت سے گہرے رازوں سے پردے اُٹھائے ہیں مگر کم اُن میں سے وہ خوش نصیب ہیں
جو اس کے نتیجے میں ذکر الہی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ وہ ان چیزوں کو دیکھ تو رہے ہیں لیکن اُن پر یہ
آیت صادق آتی ہے کہ تم سمجھتے نہیں اُن کی تسبیح کو کیونکہ تمہارا اپنا مزاج تسبیح کا نہیں ہے۔ نہ تم یہ سمجھتے ہو
کہ یہ کیا حرکتیں کر رہے ہیں اور کیوں خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور کیسے تسبیح کرتے ہیں۔ نہ تمہارا اپنا ذہن
اس طرف منتقل ہوتا ہے کہ یہ تو حیرت انگیز خدا تعالیٰ کی تخلیق کے کرشمے ہیں۔ جس طرح ایک مصور
کے شاہر کار کو دیکھ کر ذہن وہیں نہیں اٹکا رہتا بلکہ مصور کی طرف منتقل ہوتا ہے اور اُس کی تعریف کی
طرف دل مائل ہوتا ہے۔ بعینہ یہی نتیجہ کا ئنات پر غور کرنے کا نکلنا چاہئے تھا اور جب بھی خدا تعالیٰ کی
نئی نئی صنعتیں اور حیرت انگیز تخلیق کے کارنامے ہمارے سامنے آتے اُسی حد تک ، اُسی شناسائی کے

خطبات طاہر جلد ۹
731
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
معیار کے مطابق ہمیں اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مصروف ہو جانا چاہئے تھا۔ مگر قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم
دیکھتے تو ہولیکن تم سمجھتے نہیں ہو۔
یہ بڑا دلچسپ مضمون ہے اگر چہ مجھے اتنا وقت نہیں ملتا کہ میں اس قسم کی فلمیں سب دیکھ
سکوں۔ بعض دیکھ لیتا ہوں اور بعض کے متعلق ہمارے عبدالباقی ارشد صاحب کا بیٹا نبیل ہے اُس کو
میں کہہ دیتا ہوں وہ میرے لئے تیار کر لیتا ہے۔ ریکارڈ کر کے پھر مجھے بعد میں بھجوا دیتا ہے اور بہت سی
میں نے ربوہ اس غرض سے بھی بھجوائیں کہ وہاں کی نئی نسلوں میں وہ فلمی گانوں کے شوق اور بیہودہ
فلمیں دیکھنے کے شوق پیدا ہو رہے ہیں ۔ وہ یہ کچھ دیکھیں جن کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے، جن کے
متعلق توجہ دلائی گئی ہے کہ ان چیزوں کو دیکھو، ان پر غور کرو اور پھر تمہیں خدا تعالیٰ سے محبت پیدا کرنے
کے لئے کوئی کوشش نہیں کرنی پڑے گی از خود تمہارے دل میں خدا کی محبت موجیں مارنے لگے گی اور
بے اختیار ذکر میں اُتر جاؤ گے اور تسبیح از خود، خودرو چشموں کی طرح تمہارے دل سے پھوٹنے لگے گی
مگر چند بھجوائی ہوں گی مگر بہت سی ایسی ہیں میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ اور بھی اکٹھی کر کے وہاں بھی
بھجوائی جائیں اور باقی افریقہ وغیرہ کے ممالک میں بھی ایسی فلمیں بھجوائی جانی چاہئیں اور بچپن ہی سے
بچوں کو دکھا کر اُن کے مضامین سے اُن کو شناسائی کروانی چاہئے۔
اب میں آپ کے سامنے مثالیں رکھتا ہوں کہ کس طرح یہ شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے
غیر معمولی طور پر صلاحیتیں عطا کیا گیا ہے اور نہایت ہی اعلیٰ طریق پر یہ ان مضامین کو ہم سے روشناس
کرواتا ہے جبکہ کسی اور سائنسدان کو میں نے اس حکمت اور عقل اور گہرائی کے ساتھ ایسی فلمیں بناتے
ہوئے نہیں دیکھا۔ ایک مضمون ہے آپس میں جانور ایک دوسرے سے کس طرح اپنے مطالب بیان
کرتے ہیں، کس طرح ایک دوسرے سے رابطے پیدا کرتے ہیں۔ اس ضمن میں اُس نے مختلف
ذرائع کو خصوصیت سے اختیار کیا اور پھر ایک ایک ذریعے سے تعلق رکھنے والے مختلف جانوروں کی
مثالیں پیش کر کے یہ مضمون کھول کر سامنے رکھا اُس وقت صاف دکھائی دینے لگتا ہے کہ ایک
حیرت انگیز خلاق عظیم ہے جس نے باقاعدہ ایک نظام کے تابع یہ حیرت انگیز کائنات پیدا فرمائی ہے
یہ اتفاقات کا حادثہ نہیں ہے۔ چنانچہ مثال کے طور پر روشنی کے ذریعے جانور ایک دوسرے سے رابطے
پیدا کرتے ہیں۔ وہ دکھاتا ہے کہ کس طرح جگنو جو چمکتے ہیں ، ہم لوگ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں بچے بھی

خطبات طاہر جلد ۹
732
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
ان سے کھیلتے ہیں ، دلچسپی لیتے ہیں یہ کہ اتفاقاً یہاں اس کے اندر کوئی روشنی کا مادہ پیدا ہو گیا ہے جو
خود بخود جلتا بجھتا رہتا ہے اور وہی اُس کا مقصد ہے۔ لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب وہ غور کرتے
ہیں تو بے اختیار ان کے دل سے یہ بات نکلتی ہے رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا اے خدا! تو نے
یہ چیزیں باطل اور بے مقصد پیدا نہیں فرمائیں۔ تو یہی بات کہ باطل نہیں پیدا فرمائی یہاں تک تو دنیا
کے سائنسدان پہنچنے لگے ہیں۔ خدا کرے اُس سے اگلا قدم بھی وہ اُٹھا لیں فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
تک بھی پہنچ جائیں اور ذکر الہی میں بھی مشغول ہو جائیں۔ ہو سکتا ہے کچھ ہوں بھی لیکن اکثریت
بد نصیبی سے اس سے محروم ہے۔ تو روشنی سے جو پیغام رسانی کی جاتی ہے اُس کے متعلق اُس نے
مختلف ملکوں میں ، مختلف موسموں میں جگنوؤں کا پیچھا کیا اور اُن کی فلمیں بنائیں اور پھر ان کے
پیغامات پر غور کر کے اُن کو سمجھا ۔ اس حد تک اُن کو سمجھا کہ سائنسی لحاظ سے پھر وہ ثابت بھی کر سکتا ہے
کہ جو نتیجہ میں نکال رہا ہوں یہ درست ہے ۔
جہاں تک پیغامات کا تعلق ہے ان سائنسدانوں کی نظر صرف یہاں تک پہنچتی ہے کہ نر کا پیغام
مادہ کو کس طرح پہنچتا ہے، مادہ کا پیغام نر کوکس طرح پہنچتا ہے لیکن David Attenbrough آگے
بھی ایک قدم بڑھا چکا ہے اور یہ باتیں کہنے کے بعد جو عام طور پر سائنسدان کہتے ہیں وہ کچھ مثالیں
ایسی بھی پیش کرتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف اتنی سی بات نہیں ہے اور بھی بہت سی باتیں ہیں،
اور بھی بہت کچھ یہ ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں اور باقاعدہ ان کی ایک روشنیوں کی زبان ہے۔
چنانچہ جگنوؤں کی پیروی میں وہ ملائشیا بھی گیا اور وہاں اُس نے ایسے ایسے عظیم مناظر دیکھے کہ جن کو
دیکھ کر انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے لبریز ہو جاتا ہے۔ ایک بہت بڑے درخت پر لکھوکھہا جگنو بھی
ہو سکتے ہیں۔ اتنے کہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ پتے پتے پر ایک جگنو ہے اور وہ سارے کے سارے ایک
ہم آہنگی کے ساتھ جس طرح تال پر سر چلتے ہیں اُس طرح ایک نغمگی کے ساتھ اکٹھے بجھتے ہیں اور
اکٹھے جلتے ہیں اور اُن کے درمیان کوئی فرق نہیں جیسے ایک دل ڈھرک رہا ہو، جیسے نبض چلتی ہو اُس
طرح وہ سارے ایک دم جلتے ہیں اور ایک دم بجھتے ہیں ۔ وہ کہتا ہے کہ عجیب بات ہے کہ ہم نے
امریکہ میں بھی دیکھے وہاں اکیلے اکیلے جگنو چمکتے بجھتے دیکھے لیکن یہ عجیب کا ئنات ہے خدا کی کہ ان
سب نے ایک دوسرے سے ہم آہنگی سیکھ لی ہے اور پھر اُس نے مزید جب اُن پر غور کیا تو اُس نے یہ

خطبات طاہر جلد ۹
733
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
بات معلوم کی کہ نر جب چپکنے کے ذریعے مادہ کو پیغام بھیجتا ہے اگر مادہ اُس کا جواب دینا چاہے اور اپنی
طرف بلانا چاہے تو یونہی اتفاقاً ایک طبعی رد عمل کے طور پر وہ نہیں چمکے گی بلکہ بعینہ دو سیکنڈ انتظار کے
بعد آدھے سیکنڈ کے لئے چمکے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہاں میں تیار ہوں تم سے تعلق قائم کرنے کے
لئے میری طرف آجاؤ۔ چنانچہ اس نے روشنی سے یعنی ٹارچ کے ذریعے یہ کر کے دکھایا۔ جگنو چمکے تو
اُس کے پورے دو سیکنڈ کے بعد اُس نے ہاتھ پر تھوڑی سی ٹارچ روشن کی اور آدھا سیکنڈ صرف روشن
کی اور اُڑتا ہوا ایک جگنو وہاں پہنچ گیا لیکن یہ جو اتنی سی بات اُس نے حاصل کی ہے اس کے لئے
سالہا سال کی اُس کو محنت کرنا پڑی ہوگی ، غور کرنا پڑا ہوگا اور ایک چھوٹا سا علم اُس کو حاصل ہو گیا جسے
اُس نے سائنسی طور پر ثابت بھی کر دیا۔
مجھے یاد ہے جب میں ایک دفعہ بنگلہ دیش گیا تو خیال تھا سند ربن میں نئی نئی جماعتیں قائم ہو
رہی تھیں اس لئے سندر بن بھی جانا چاہئے چنانچہ یہی نظارہ پہلی مرتبہ میں نے سندر بن میں دیکھا تھا
اور مجھے علم نہیں تھا کہ ملائیشیا میں بھی ایسا ہوتا ہوگا اور آج تک مجھے یاد ہے اُس کی کیفیت۔ یاد تو ہے
لیکن نا قابل بیان ہے ۔ جب آپ خود یہ نظارہ دیکھیں کہ دور تک میل ہا میل تک سارے درخت
جگنوؤں سے بھرے ہوئے ہیں سارے بیک وقت بجھتے بیک وقت جلتے ہیں اور کوئی انسانی روشنیوں
کا کھیل اس سے زیادہ دل کو متاثر نہیں کر سکتا لیکن ملائیشیا کا مجھے تو علم نہیں مگر بنگلہ دیش میں سندر بن
میں ایک مزید بات اور بھی تھی کہ ( وہ اُن کا نام مجھے یاد نہیں جھینگر قسم کی چیزیں ہیں جو درختوں کے اوپر
آوازیں نکالتے ہیں خاص قسم کی کرچ کرچ کی سی آوازیں بھی نکلا کرتی ہیں) لیکن جو بنگلہ دیش میں
آوازیں تھیں وہ گھنٹیوں سے مشابہ تھیں اور بعد میں مجھے علم ہوا کہ ایک ایسا Insect حشرات الارض
میں سے ایک قسم ایسی ہے جس کا نام ہی اُنہوں نے گھنٹی والا رکھا ہوا ہے۔ تو یوں لگتا تھا گھنٹی بجی ہے تو
وہ روشنیاں یک دفعہ جلتی اور یک دفعہ بجھتی تھیں اور ادھر یہ گھنٹیاں یک دفعہ چلتی اور ایک دفعہ ختم ہو جاتی
تھیں اور ان کی ٹن ٹن ٹن ٹن کی آواز اس رات کے وقت حیرت انگیز ایک کیفیت ، ایک حیرت انگیز اثر
پیدا کرنے والا تجربہ تھا جس پر میں غور کرتا رہا اور حیران تھا کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے مختلف جگہوں
میں کیا کیا حسن پھیلا رکھا ہے اور اپنے کیسے کیسے جلوے دکھاتا ہے اور اُس کو کوئی پرواہ نہیں کہ باہر سے
دنیا آتی ہے دیکھتی ہے نہیں دیکھتی ، ان لوگوں کو بھی کوئی سمجھ آتی ہے کہ نہیں آتی مگر وہ سارے جگنو

خطبات طاہر جلد ۹
734
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء ۷
ایک دم سے جلتے تھے اور ایک دم سے کیوں بجھتے تھے۔ اگر مادہ کی تلاش تھی تو عام طور پر جانوروں میں یہ
رجحان پایا جاتا ہے کہ مادہ کے لئے وہ الگ ہو کر باقیوں سے بچ کر ایسے اشارے دیتے ہیں تا کہ دوسرے
رقیب نہ اُن تک پہنچ جائیں مگر وہاں یہ نظارہ نہیں تھا۔ پس David Attenbrough کی فلم میں
جب میں نے دیکھا تو مجھے وہ یاد آ گیا۔
یہ ایک طریق ہے تسبیح کا۔ خدا تعالیٰ کی تسبیح دنیا میں ہر چیز کر رہی ہے ۔ کچھ آوازوں کے
ذریعے، کچھ روشنی کے ذریعے، کچھ سجدہ ریز ہو کر، کچھ لہکتے ہوئے ۔ ہزار ہا مخلوقات کی قسمیں یا ان گنت
کہنا چاہئے یا ہزار ہا تسبیح کی قسمیں یا انگنت کہنا چاہئے دنیا میں موجود ہیں لیکن ہم غافل آنکھوں سے اُن کو
دیکھ کر گزر جاتے ہیں اور معلوم نہیں ہوتا کہ ہمارے خالق نے کیسی کیسی حسین چیزیں تخلیق فرما رکھی ہیں۔ ے خالق نے کیس کی تین چیزیں تخلیق فرمارکی ہیں۔
روشنیوں کے سلسلے میں مجھے یاد ہے وہاں ہی رات کے وقت کشتی میں سفر کا موقع ملا تو
ایسی مچھلیاں ہمارے ساتھ ساتھ دوڑتی تھیں جو چاندی کی طرح چمک رہی تھیں اور پہلی مرتبہ
مجھے یہ اتفاق ہوا تھا کہ ایسی مچھلی دیکھوں جو چاندی کی طرح چمکتی ہو لگتا تھا کہ با قاعدہ چاندی
کی بنی ہوئی مچھلیاں ہیں جو کوندے مار رہی ہیں ساتھ ساتھ اور سطح کے قریب آ کر کشتی کی پیروی کرتی
ہوئی ۔ David Attenbrough نے فلم میں نہ صرف فضا میں چپکنے والے حشرات الارض کی
تصویریں کھینچی ہیں مختلف قسم کی صرف جگنوؤں کی نہیں بلکہ زمین پر چلنے والوں کی بھی کھینچی ہیں اور
سمندر میں ڈوبے ہوؤں کی بھی کھینچی ہیں اور وہ بتاتا ہے کہ نہ جو اس حیرت انگیز جلوہ آرائی سے
خالی ہے نہ خشکی پر چلنے والے جانور اس سے خالی ہیں نہ سمندر کے اندر بسنے والے اس سے خالی
ہیں۔ چنانچہ سمندر میں جب وہ جا کر دکھاتا ہے تو سطح پر یعنی سطح کے قریب رہنے والی مچھلیاں اور اس
قسم کے جانوررات کے وقت جب ایک دوسرے سے روشنیوں کے ذریعے باتیں کر رہے ہوتے
ہیں اور بہت ہی خوبصورت نظارے پیدا ہوتے ہیں لیکن سب سے زیادہ حیرت انگیز چیز
جو David Attenbrough نے بھی محسوس کی اور ہر دیکھنے والا محسوس کرتا ہے یہ وہ ہے کہ
سمندر کی تہہ میں اتنی گہرائی پر جہاں سمندر کے پانی کا بوجھ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ فضا کے اندر جو بوجھ
ہے جس میں ہم زندگی بسر کرتے ہیں اُس سے پچاس گنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ یعنی اتنا بوجھ ہے
کہ اگر ایک انسان بغیر کسی مشینی سہارے کے بغیر خاص قسم کے خود پہنے ہوئے نیچے چلا جائے تو اُس

خطبات طاہر جلد ۹
735
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
بوجھ سے پیچک کر اس طرح چپک کے وہ پھیل جائے اور بکھر جائے جس طرح اُس کے اوپر کٹی ٹن
وزن ڈال دیا جائے ۔ شاید اُس سے بھی زیادہ وزن ہو کیونکہ پچاس گنا فضائی وزن سے زیادہ وزن ہو
جاتا ہے نیچے جا کر ۔ وہاں David Attenbrough یہ تمہید قائم کرتا ہے کہ میں جب خاص قسم کی
کشتی میں بیٹھ کر کیمرے وغیرہ لے کر نیچے گیا تو اول تو یہ بھی نہیں سوچ سکتا تھا انسان کہ اس نے اتنے
حیرت انگیز دباؤ کے نیچے کوئی زندگی پل سکتی ہے لیکن مزید حیرت اس بات پر ہے کہ وہاں روشنی کا کوئی
اشارہ بھی نہیں پہنچتا ، نور کی کوئی ایک اچٹتی ہوئی کرن بھی وہاں داخل نہیں ہو سکتی کیونکہ اوپر کی سطح کا پانی
اُس کو جذب کر لیتا ہے اور مکمل تاریکی کا اگر کہیں کوئی تصور ہے تو وہ نیچے ہے۔ کلیہ بالکل ایک تاریک
دنیا ہے۔ کہتا ہے وہاں جب نیچے پہنچے یعنی دکھاتا ہے وہ فلم تو وہاں ہمیں ایسی حیرت انگیز مچھلیاں دکھائی
دیں، ہر قسم کے مختلف جانور چلتے پھرتے دکھائی دیئے جن کا آپس میں گفتگو کا ذریعہ روشنی تھا۔
پس اُس انتہائی اندھیرے میں بھی خدا نے مخلوق کو روشنی کے ذریعے ایک دوسرے سے
گفتگو کرنے کا سلیقہ سکھایا ہوا ہے اور ملکہ عطا کر رکھا ہے۔ اُن کو وہ اعضاء عطا کر دیئے ہیں جن کا بنانا
آج کے سائنسدان کے بھی اختیار میں بھی نہیں کہ اس طرح اُس کو بنا کر ان کے جانوروں کے اندر رکھ
دے اور وہ ایسے حیرت انگیز طریق پر کار فرما ہوں کہ اُس کو سمجھنا بھی انسان کے لئے ایک امر محال ہے
یعنی اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتا۔ وہ جو ٹارچیں نیچے خدا نے بنا رکھی ہوئی ہیں مختلف قسم کی مچھلیوں کے
لئے وہ ہمارے جس طرح بلب تعلق رکھتے ہیں بٹنوں کے ساتھ مرضی سے جلائے بجھائے جاسکتے ہیں
اسی طرح جانوروں کی مرضی پر وہ روشنیاں ہیں، از خود طبعی طور پر نہیں جلتیں بلکہ جانوروں کی مرضی ہے
جب چاہیں روشن کر لیں جب چاہیں بجھا دیں اور اتنے خوبصورت رنگ ہیں کہ بعض مچھلیاں جب
اکٹھے اپنے سارے رنگ ظاہر کرتی ہیں تو کوئی آگ کا کھیل جو آپ نے دنیا میں دیکھا ہوگا اُس کا
مقابلہ نہیں کرتا ۔ حد سے زیادہ خوبصورت مناظر پیدا ہوتے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ اتنا مکمل
اختیار دے دیا گیا ہے اُن کو کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے ایک طرف کے آدھے جسم کو روشن کریں، اگر
چاہیں تو دوسری طرف کے آدھے جسم کو روشن کریں۔ چنانچہ وہ دوستوں کا جوڑا جو یہ پسند نہیں کرتا کہ
لوگوں کو پتا چلے کہ ہم دوستی کر کے اکٹھے پھر رہے ہیں اُن کی تصویر اُس نے اس طرح لی ہوئی ہے کہ اُن
کا وہ پہلو جو ایک دوسرے کی طرف ہے وہ خوبصورت اور چمک رہا ہے اور دوسرا پہلو بالکل تاریک ہے

خطبات طاہر جلد ۹
736
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
اور اگر ان کا رُخ بدل جائے تو دوسرا جو ایک دوسرے کے سامنے پہلے آئے گا وہ روشن ہو جائے گا اور
جو دوسری طرف چلا جائے گا وہ بجھ جائے گا اور اُن کے اندر چھوٹے چھوٹے قمقمے سے بھی لگے ہوئے
ہیں مختلف شکلوں میں جب چاہیں وہ اُن کو روشن کر لیں تو روشنیوں کے ذریعے گفت و شنید کا ایک نظام
خدا تعالیٰ نے قائم کر رکھا ہے اور وہ صرف مذکر اور مؤنث کے درمیان گفت و شنید کا ذریعہ نہیں بلکہ وہ
ایک دوسرے کو مختلف حالتوں میں مختلف کیفیات بتانے کے لئے روشنیوں کے ذریعے پیغام بھیجتے ہیں
لیکن ابھی پوری طرح اُن کے حالات کو انسان سمجھ نہیں سکا۔
اول تو یہ کہ بہت مشکل کام ہے دوسرا یہ کہ سائنسدانوں کا جب ایک طرف دماغ چل پڑے
تو عادت پڑ جاتی ہے ہر بات کا وہی نتیجہ نکالتے ہیں۔ اتنی سی بات سمجھ آگئی کہ مرد اور عورت میں آپس
میں تعلق ہوتا ہے تو ہر اشارے کا یہ مطلب نکالنے لگ جاتے ہیں۔ حالانکہ خدا تعالیٰ کی کائنات وسیع
ہے وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ (البقرہ:۲۵۶) وہ تو خدا کی کسی چیز کے
ایک چھوٹے سے پہلو کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے ۔ اِلَّا بِمَا شَاء جس کی خدا توفیق بخشے، جتنا چاہے
ان کو علم عطا فرما دیتا ہے۔ تو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں جب ہمیں یہ بتایا کہ تم کا ئنات میں
خدا تعالیٰ کی تخلیق پر غور کیا کرو۔ اگر لِأُولِي الْأَلْبَابِ ہو۔ فرمایا الأولى الْأَلْبَابِ ہی
نہیں کرتے ہیں ۔ صاحب علم اور عقل غور کرتے رہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کائنات کیسے بنائی ہے، کیا کیا
نظام اُس میں رکھے ہوئے ہیں، کس طرح خدا تعالیٰ کی صفات اس کا ئنات میں جلوہ گری کرتی ہیں؟ اور
جب وہ یہ دیکھتے ہیں تو اُس سے ذکر الہی پیدا ہوتا ہے اور یہی عقل کی تعریف ہے۔ نہا کیلا ذکر الہی کوئی معنی
رکھتا ہے جس میں عقل شامل نہ ہو۔ آنکھیں بند کر کے آپ کسی کی تعریف کرتے رہیں آپ کو پتا ہی نہ ہو کہ
تعریف کسی چیز کی کر رہے ہیں اُس کو ذکر کہنا ہی حماقت ہے اور چیز دیکھ رہے ہیں مگر تعریف پیدا نہیں ہو
رہی، صاحب حمد کی طرف ذہن نہیں جا رہا یہ بھی ایک اندھا پن ہے تو عقل کی نشانی یہ ہے کہ ان دونوں
چیزوں میں امتزاج ہو جائے، یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہو جائیں اور پھر خدا تعالیٰ کی
عجیب شان آپ کو ہر جگہ دنیا میں پھیلی ہوئی دکھائی دے گی جیسا کہ اس آیت میں بیان فرمایا ہے : تسبح
لَهُ السَّمُوتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ
وَلكِنْ لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ کہ دیکھو اسی کی تعریف کر رہے ہیں سارے آسمان یعنی

خطبات طاہر جلد ۹
737
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
سات آسمان اور زمین اور جو کچھ اُن میں ہے اور کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو ہمیشہ خدا تعالیٰ کی حمد اور تسبیح
میں مصروف نہ ہو مگر تم سمجھتے نہیں۔ پھر آوازوں کے ذریعے جو ایک دوسرے سے جانور باتیں کرتے
ہیں اُن کے متعلق ہمیں اتنا تو علم ہے کہ ہم یعنی انسان ایک دوسرے سے اس طرح باتیں کرتے ہیں
لیکن جانوروں کے متعلق ہم یہی سمجھتے ہیں کہ صرف ایک دو ایسے اشارے ہیں خوف کے یا حرص کے
جو وہ اپنی چیخوں کے ذریعے یا بے ہنگم آوازوں کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھانے میں کامیاب ہو
جاتے ہیں مگر امر واقعہ یہ ہے کہ جب جانوروں کی زندگی پر تحقیق کی جائے اور ان کی آوازوں کو سمجھنے کی
کوشش کی جائے تو بہت کچھ اور بھی معلوم ہونے لگتا ہے۔
آجکل کے زمانے میں سائنسدانوں نے اس علم کی طرف توجہ کی ہے اور معلوم کرنا شروع کیا
ہے کہ پرندے جب آوازیں نکالتے ہیں تو کیا صرف خوف کی آواز ہی ہے یا کچھ اور بھی باتیں ہیں۔
چنانچہ ان کو پتا چلا کہ صرف خوف کی یا اُمید کی باتیں نہیں بلکہ اور بھی اشارے اپنی آوازوں میں وہ
کرتے ہیں لیکن چونکہ ہمارے سننے کی جو Wavelengths ہیں یعنی ارتعاش کے اندر کتنی مرتبہ
او بیچ بیچ پیدا ہوتی ہے آواز کے ارتعاش میں اُس کو Wavelengths کہتے ہیں۔ ایک ارتعاش
اور دوسرے ارتعاش کی پیک (Peak) کے درمیان آپس میں کیا فاصلہ ہے۔ بہر حال یہ ایک ایسا
رہے جس کی مجھے اُردو نہیں آ رہی تو میں Wavelengths کے طور پر آپ کے سامنے بیان کر
رہا ہوں۔ آواز کو سننے کا خدا تعالیٰ نے ہمارا ایک دائرہ مقرر فرما دیا ہے اُس دائرے سے کم
لفظ
Wavelengths کی آوازوں کو ہم نہیں سُن سکتے اُس دائرے سے آگے بڑھی ہوئی
Wavelengths کی آوازوں کو ہم نہیں سن سکتے اور جانور اس سے بہت زیادہ سنتے ہیں اور بہت
کم بھی سنتے ہیں ۔ اس لئے اول تو وہ جو آوازیں ہمیں اُن کی آتی ہیں اُن سے زیادہ کچھ باتیں وہ کر
رہے ہوتے ہیں جن کا ہمیں پتا ہی نہیں اور مختلف جانوروں کے لئے مختلف سمت میں خدا تعالیٰ نے
انسان پر برتری عطا کی ہوئی ہے۔ بعض کم Wavelengths کی آوازیں سنتے ہیں بعض زیادہ کی
آوازیں سنتے ہیں مگر جو کچھ آوازیں وہ نکالتے ہیں اُن میں بہت کچھ مضامین بھی بیان ہو رہے ہوتے
ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں جب ہم نے بچپن میں پہلی مرتبہ یہ پڑھا کہ حضرت سلیمان کو پرندوں کی
اور جانوروں کی زبان سکھائی گئی تھی تو حیرت بھی ہوتی تھی اور ذہن زیادہ اُن پر یوں ، جنوں کی کہانیوں

خطبات طاہر جلد ۹
738
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
کی طرف منتقل ہو جایا کرتا تھا جن سے یہ اندازہ ہوتا تھا کہ انسانوں کی طرح با قاعدہ باتیں کر کے ایک
دوسرے کو اپنا مضمون سمجھاتے ہیں لیکن بعد میں جب سائنس کی مدد سے ان باتوں پر غور کیا تو معلوم
ہوا کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بہت ہی غیر معمولی حکمت عطا کی تھی اور وہ ان
جانوروں کی آوازوں کو محض لغو نہیں سمجھا کرتے تھے مہمل نہیں سمجھا کرتے تھے بلکہ ان پر غور فرمایا کرتے
تھے۔ اور غور فرمانے کے نتیجے میں اُن پر بہت سے ایسے مضامین روشن ہو جاتے تھے جو عام آدمی پر
روشن نہیں ہوتے ۔ طیور کے اور بھی معانی ہیں جو تفاسیر میں ملتے ہیں لیکن ظاہری طور پر اگر معنے کئے
جائیں تو یہی معنے بنتے ہیں کہ حضرت سلیمان ایک بہت ہی غیر معمولی حکمت رکھنے والے نبی تھے جن کو
خدا تعالیٰ نے عام نبوت کی باتوں کے علاوہ بھی بہت سی حکمت کی باتیں بتائی تھیں اور اُن میں ایک اُن
کا یہ شوق بھی تھا کہ جانوروں کے اشاروں سے اُن کی حرکتوں سے، اُن کی آوازوں سے معلوم کریں
کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ اس مضمون پر بھی David Attenbrough نے ایک بہت ہی دلچسپ
فلم بنائی ہے یا ایک سے زائد بنائی ہوں گی۔ مجھے ایک دفعہ ایک دیکھنے کا موقعہ ملا اور اُس سے پتا چلتا
ہے کہ پرندوں کی جو آوازیں ہیں وہ صرف آپس میں ایک ہی جنس کے پرندے نہیں سمجھتے بلکہ دوسری
جنس کے پرندے بھی سمجھتے ہیں اور جب یہ خاص وقتوں میں خاص پیغام دینا چاہتے ہیں تو سارا جنگل
ان آوازوں سے گونج رہا ہوتا ہے۔ انسان سمجھتا ہے کہ اب اس نقار خانہ میں طوطی کی آواز کون سنے گا
اور کون سمجھے گا لیکن اُس نے بڑے گہرے غور سے معلوم کیا کہ وہ جانور جو اپنی آواز دور تک دوسرے
اپنے ہم جنسوں کو پہنچانا چاہتے ہیں وہ اس آواز کے ہنگامے میں ان وقفوں کی تلاش کرتے ہیں
جب دوسروں کی آوازیں بند ہوتی ہیں چنانچہ عین اُس وقت جبکہ دوسری بڑی آوازیں جو ان کی آواز
کوڈ بوتی ہیں وہ رکتی ہیں تو ایکدم پھر یہ اپنی چیخ چلاتے ہیں اور اس سلسلے میں اور بھی بہت سی اُس نے
دلچسپ باتیں دریافت کیں تو پتا چلا کہ با قاعده ردم (Rythem) ہیں با قاعدہ آپس میں جس طرح
ریڈیو سٹیشنز نے آپس میں Wavelengths آلاٹ کی ہوئی ہوتی ہیں کہ
اسWavelengths پر ہم پیغام بھیجیں گے، اس پر تم بھیجو تا کہ مل جل نہ جائیں اُسی طرح
جانوروں کی آوازوں کی Wavelengths اُن کی پچیس (Pitches) اُن کی بہت سی اور
چیزیں اُن کو ایک دوسرے سے مختلف بھی کر دیتی ہیں اور آوازوں کے ایک شور میں جہاں بظاہر تو یوں

خطبات طاہر جلد ۹
739
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
معلوم ہوتا ہے کہ ہر آواز ایک دوسرے سے مل گئی ہے وہاں ان کی آواز میں اپنی خاص ادا کے ساتھ ،
اپنی خاص خصوصیت کے ساتھ ان کے ہم جنسوں کو پہنچ رہی ہوتی ہیں ۔ پس بعض دفعہ وقفہ سے فائدہ
اُٹھا کر ، بعض دفعہ آواز کی قسموں کی صلاحیت کی بناء پر یہ بے انتہاء شور میں بھی ایک دوسرے سے گفت
و شنید کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اُس کے ساتھ پھر بعض پرندے بعض دوسری آوازوں کو ساتھ شامل
بھی کر لیتے ہیں چنانچہ ایک افریقہ نہیں کسی اور ملک غالبا ساؤتھ افریقہ کا ہے ایک خاص قسم کا طوطا ہے
وہ جب ایک درخت پر قبضہ جماتا ہے اور یہ اعلان کرنا چاہتا ہے کہ یہ درخت میرا ہو گیا ہے اور کوئی طوطا
ادھر اب نہ آئے تو نہ صرف یہ کہ وہ خاص قسم کی آوازیں نکالتا ہے بلکہ ایک لکڑی توڑ کر ڈھول کی طرح
درخت کے ساتھ بجاتا بھی ہے اور اُس میں ایک (Rythem) ہے، اُس میں ایک نغمگی پائی جاتی
ہے یوں ہی بے ہنگم طریق پر نہیں مارتا بلکہ اپنی آواز کے ساتھ ملا کر گویا ڈھول بھی بج رہا ہے اور اعلان
بھی ساتھ ساتھ ہو رہا ہے کہ اس درخت پر میں نے قبضہ کر لیا ہے اب کوئی نہیں آئے گا۔
پھر سمندر کے اندر جو مختلف آوازیں پیدا ہو رہی ہیں وہ اگر باہر اُسی قوت کے ساتھ سنائی
دینے لگیں تو انسان کی زندگی حرام ہو جائے ۔ ایک دفعہ سان فرانسسکو میں بعض لوگوں نے جو بہت
بڑے بڑے امیر تھے اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم ہاؤس بوٹ (House Boat) میں رہا کریں
زیادہ مزہ آئے گا یعنی جس طرح کشمیر میں رواج ہے کہ ڈل جھیل میں کشتیوں کے گھر بنے ہوئے
ہوتے ہیں اُس کو ہاؤس بوٹ کہتے ہیں ۔ اُنہوں نے بہت ہی عظیم الشان اور عیاشی کے تمام سامانوں
سے مرصع کر کے ایسے کشتیوں کے گھر بنائے اور اُن میں رہنے لگے ۔ اُن کو چین نصیب نہ ہوا کیونکہ
ساری رات اتنی خوفناک آوازیں آتی تھیں کہ دل دہل جاتے تھے اور آوازوں کی قسمیں ایسی تھیں
جس سے وہ سمجھتے تھے کہ شاید بجلی والوں نے جو کیبلز بچھائی ہیں اُن سے متقناطیسی لہریں اُٹھتی ہیں جو
بعض دوسروں سے ٹکرا کر یہ آواز پیدا کرتی ہیں ، بعضوں کا خیال تھا کہ سیورج والوں نے اس طریق پر
گندا پانی قریب سے گزارا ہے کہ اُس سے یہ گونج پیدا ہورہی ہے چنانچہ مختلف مقدمے بن گئے ۔ کوئی
بجلی کی کمپنی پہ بن گیا ، کوئی کمیٹی پہ بن گیا کہ تم نے سیورج غلط طریقے سے گزارا ہے اُس سے ہماری نیند
حرام ہو گئی ہے۔ یہ بھی مقدمے چل ہی رہے تھے کہ ایک سائنسدان نے تحقیق کی اور اُس نے اُس کی
وجہ معلوم کر لی ۔ اُس علاقے میں ایک خاص قسم کی مچھلی پائی جاتی ہے جو سارا دن خاموش رہتی ہے اور

خطبات طاہر جلد ۹
740
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
ساری رات آوازیں نکالتی ہے اور ان آوازوں کے ذریعے مچھلیاں ایک دوسرے کو رات کو پیغام
دے رہی ہوتی ہیں کہ ہم یہاں ہیں یہاں آ جاؤ۔ چنانچہ اُس نے اُسی قسم کی آواز ریکارڈ کی یعنی خود بنا
کر اور سمندر کے اندر ایک لاؤڈ سپیکر جس پر پانی اثر نہیں کرتا تھا وہ لڑکا یا اور کیمرے مقرر کئے جو اُس کی
تصویریں کھینچیں ۔ جب وہ وہی آواز نکالتا تھا تو اُس لاؤڈ سپیکر کے گرد بڑی تیزی کے ساتھ وہ مچھلیاں
حملہ کر کے آتی تھیں اور اُس وقت پتا چلا کہ یہ ہیں آواز نکالنے والی مچھلیاں سمندر کے اندر وہ آواز
بہت ہی زیادہ شدت سے محسوس ہوتی ہے لیکن وہ اتنی قوی آواز تھی کہ سمندر سے باہر بھی سنائی دیتی
تھی۔ یہ عام طور پر نہیں ہوتا لیکن سمندر کے اندر تو بعض مچھلیوں کی آوازیں اتنی طاقت کے ساتھ
حرکت کرتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے تین تین سو میل دور باتیں کر لیتی ہیں۔ چنانچہ اب باقا اب با قاعده
سائنسدانوں نے یہ تحقیق کر کے عملاً تین تین سو میل بلکہ بعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ دور ان
مچھلیوں کی آواز میں پکڑی ہیں اور ان کو حل کیا ہے اور معلوم کیا ہے کہ یہ پیغام اس طرح بھیجتی ہیں ۔ تو
سمندر کے نیچے بھی پھر وہ David Attenborough چلا جاتا ہے آوازوں کے آلوں کے
ساتھ اور وہاں خدا کی ایک عجیب کا ئنات دکھائی دیتی ہے۔ اس قدر شور برپا ہے، اس قدر ہنگامہ ہے
کہ بظاہر ہمارے کان کچھ بھی نہیں سن رہے، کوئی آواز بھی نہیں آ رہی لیکن سمندر کی دنیا اس طرح بول
رہی ہے، اس طرح باتیں کر رہی ہے کہ جس طرح ہمارے ہاں کہتے ہیں نا مچھلی ھٹے میں چلے جاؤ،
شور وغل بر پا ہوا ہوتا ہے کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے اگر اُن سب کی آوازیں انسان سمجھنے
لگے اور انسان سننے لگ جائے تو سمجھنا تو درکنار اس کے کان کے پردے پھٹ جائیں یہ اتنی طاقتور
آوازیں ہیں کہ انسان اُن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
پس اللہ تعالیٰ جب فرماتا ہے کہ ہم نے کانوں پر پردے ڈالے ہیں جن کو تم دیکھتے نہیں ہو،
دیکھ سکتے نہیں ہوامر واقعہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسے پردے بنا رکھے ہیں یعنی ظاہری دنیا میں بھی
وہ پردے بنے ہوئے ہیں جن کو ہم دیکھ نہیں سکتے ۔ Wavelengths بدلنے کے نتیجے میں ایک
پردہ بن گیا۔ آپ خاص قسم کی آوازیں سنتے ہیں، بعض دوسری قسم کی آوازیں سن ہی نہیں سکتے ورنہ
اگر سنتے تو اپنی آوازیں سننے کے بھی اہل نہ رہتے اس قدر طاقتور آوازیں ہیں اتناز بردست شور ہے کہ
پردوں کے پر خچے اڑ جائیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے پردے رکھے ہوئے ہیں حفاظت کی خاطر لیکن

خطبات طاہر جلد ۹
741
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
بد نصیب لوگ وہ ہیں جو ان پردوں کے نتیجے میں حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے جو پردے
بنائے ہیں وہ خاص مقاصد کے لئے بنائے ہیں۔ اب روحانی دنیا میں بھی جب ہم پردوں کی بات
کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے قائم کئے ہوئے پر دے کچھ مصالح رکھتے ہیں لیکن بد نصیب لوگ اُن
پردوں کے نتیجے میں حق بات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ پردے اس لئے خدا تعالیٰ نے عطا کئے انسان
کوتا کہ گندی باتوں سے بچے ، لغو باتوں سے بچے ۔ وہ اُن چیزوں سے بچے جو خدا سے دور لے جاتی
ہیں۔ یہ تھا استعمال پر دے بنانے کی یہ حکمت تھی اس لئے بنایا تو خدا ہی نے ہے مگر انسان جب چیزوں
کے غلط استعمال کرنے لگتا ہے تو وہ چیز جو فائدے کی خاطر بنائی جاتی ہے وہ نقصان کا موجب بن جاتی
ہے۔ جہاں بھی آپ یہ پڑھتے ہیں کہ ہم نے ایسا کیا، ہم نے پردے بنائے ، ہم نے خاص فاصلے
حائل کئے روکیں پیدا کیں تو نعوذ باللہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے شر پہنچانے کے لئے ایسا
کیا۔ مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون نے بعض مصلحتوں کی وجہ سے بعض چیزیں بنارکھی ہیں ، بعض
روکیں پیدا کرنے کی صلاحیت انسان کو بخشی ہے۔ آنکھیں بند کر سکتا ہے۔ یہ بھی اس کی ایک نعمت ہے
اگر انسان آنکھیں بند نہ کر سکتا تو اُس کا نظام عصی تباہ و برباد ہو جاتا۔ نیند نہیں آ سکتی تھی اُس کو اور ہر
وقت کی آنکھیں کھلی ہوئی تو ایک عذاب ہے۔ اب دیکھیں آنکھیں بند کرنا ایک نعمت کے طور پر دیا گیا
تھا مگر آپ اگر روشنیوں سے آنکھیں بند کر لیں اور جگہ جگہ ٹھوکریں کھاتے پھریں اور مصیبت میں مبتلا
رہیں تو معمولی روز مرہ کی زندگی آپ کے لئے عذاب بن سکتی ہے۔ ایک دفعہ ہم نے سیر کرتے ہوئے
مقابلہ کیا کہ آنکھیں بند کر کے کون سیدھا چل سکتا ہے تو آنکھیں بند کر کے اول تو چلنا ہی بڑا مشکل
ہے، بہت بڑی مصیبت ہے۔ آدمی کا بیلنس بگڑ جاتا ہے۔ دوسرے رخ کا پتا ہی نہیں چلتا۔ چنانچہ
جب میں اور میری بچیاں ساتھ تھیں ہم نے کہا ہم آنکھیں بند کر کے سیدھا چلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
میں نے کہا جب میں آواز دوں گا ”ہاں“ تو اُس وقت آنکھیں کھولنا۔ جب میں نے آواز دی تو کوئی
کسی طرف نکلا ہوا تھا، کوئی کسی طرف نکلا ہوا تھا اور کوئی اُس سے پہلے ہی کسی جگہ ٹھوکر کھا کر سفر بند کر
چکا تھا۔ اب آنکھیں بند کرنا ایک نعمت ہے مگر غلط جگہ آنکھیں بند کرنا تو نعمت نہیں وہ تو ایک مصیبت
بن جاتی ہے روزمرہ کی زندگی انسان نہیں گزار سکتا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے پردے بنارکھے ہیں جو خاص مقاصد کے لئے بنائے گئے ہیں

خطبات طاہر جلد ۹
742
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
مگر یہ بدنصیب ایسے ہیں کہ پردے غلط جگہوں پر استعمال کرتے ہیں۔ بعض پہلوؤں سے وہ تیز نظر
رکھتے ہیں ، بعض پہلوؤں سے کچھ بھی نہیں دیکھتے۔
بد نصیبی سے ایسے پردے بعض مسلمان علماء کی آنکھوں پر بھی ہیں بعض چیزیں وہ نہیں دیکھ
سکتے اور عجیب حالت ہے کہ جس قرآن کریم نے یہ عظیم راز ہمیں سمجھائے ۔ ایسے عظیم راز جو دنیا کی اور
کسی کتاب میں نہیں ملتے وہ مسلمان خدا کی کائنات کی تخلیق پر غور کرنے سے عاری رہے۔ ایک دور تھا
چند سو سال کا یعنی بغداد میں جب اسلامی مملکت کا مرکز تھا جس میں سائنسدانوں نے بڑی ترقی کی
ہے اس میں کوئی شک نہیں مگر وہ ماضی کی بات بن چکی ہے۔ اب ان چیزوں پر غور کے لئے مسلمانوں
کی آنکھیں نہیں کھلتیں اور غیر کھولتے ہیں لیکن مسلمان ذکر کی طرف تو بہر حال مائل ہوتے ہیں لیکن یہ
لوگ ذکر کی طرف مائل نہیں ہوتے ۔ کسی نے آنکھ پر ایک پردہ گرا رکھا ہے کسی نے دوسرا پردہ گرا رکھا
ہے اور جہاں تک دلوں کی کیفیت کا تعلق ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دلوں پر تو ہم نے کئی قسم کے
پر دے بنارکھے ہیں۔ ایک نہیں بہت سے پردے ہیں جو حائل ہو جاتے ہیں۔
یہ جو مضمون ہے اس سے متعلق میں پھر انشاء اللہ کسی وقت بیان کروں گا اب وقت زیادہ ہو
رہا ہے اب دوسری آیت کی طرف آکر آپ کو مختصراً اس کا پہلی آیت سے تعلق بنا کر دکھاتا ہوں یعنی
تعلق تو ہے لیکن دکھانا چاہئے کہ کیا تعلق ہے۔
معاً اس مضمون کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے یعنی بظاہر چھوڑ کر وَ إِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ
جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًان
اے محمد ! اسی طرح ہم نے تیرے اور اُن لوگوں کے درمیان بھی جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے نہ
دکھائی دینے والے پر دے بنا رکھے ہیں۔ جب تو قرآن پڑھتا ہے تو ان کے پلے کچھ نہیں پڑتا۔
قرآن ذکر ہے مراد یہ ہے کہ جب تو ذکر الہی کرتا ہے اُس قرآن کے ذریعے جو خدا نے تجھے عطا کیا
ہے تو تو لذتوں کی دنیا میں کھویا جاتا ہے۔ کلیہ خود فراموش ہو جاتا ہے لیکن یہ جو لوگ سُن رہے ہیں ان
کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی ہوتی ۔ ہم نے ایسے پردے بنارکھے ہیں گویا ان کی سُننے کی Wavelengthہی
اور ہے اور عملاً روحانی دنیا میں مختلف Wavelengths ہیں ۔ مختلف قسموں کی آوازیں ہیں جو
صاحب عرفان سمجھ سکتے ہیں اور جن کو عرفان نصیب نہ ہو وہ نہیں سمجھ سکتے ۔ تو دیکھئے قرآن کریم میں ان

خطبات طاہر جلد ۹
743
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
دو انتہاؤں کو کس طرح چھوٹی سی آیات میں بیان فرما دیا۔ ایک طرف انسان کی یہ بدنصیبی اُس کو دکھائی
کہ ہر چیز تسبیح کر رہی ہے۔ تم سے نیچے جتنی مخلوقات ہیں وہ سب تسبیح اور حمد میں مصروف ہیں مگر تمہیں
دیکھنے کے باوجود اُن کی تسبیح سنائی نہیں دیتی اور سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کس طرح کر
رہے ہیں اور خود تم اپنی ذات میں بھی تسبیح اور حمد سے ایسے غافل ہو گئے ہو کہ جب خدا تعالیٰ کی حمد بیان
کرنے والا ایسا آیا جو سب دنیا میں حمد بیان کرنے والوں سے آگے بڑھ گیا ۔ جب خدا تعالیٰ کی تسبیح
کرنے والا ایسا وجود ظاہر ہوا کہ اس جیسا کبھی نہ پہلے پیدا ہوا تھا نہ آئندہ پیدا ہو سکتا ہے یعنی حمد مصطفیٰ
جس کے متعلق فرمایا کہ ذِكْرً ا ر سُولًا (الطلاق: ۱۲۰۱۱) وہ مجسم ذکر الہی ہے۔ تم اُس کی باتوں
سے کھلا کھلا ذکر الہی سنتے ہو اور تب بھی تمہارے اور اُس کے درمیان پردے پڑے ہوئے ہیں۔
صلى الله
عروسه ۔
پس اس صورت میں کائنات میں سب سے زیادہ اندھا جانور انسان بن جاتا ہے نہ خود تسبیح
اور حمد کا سلیقہ اور نہ دوسروں کو دیکھ کر وہ کچھ سیکھتا ہے اور اُن کی سمجھ بھی نہیں آتی۔ ساری کائنات بھری بھر
ہوئی ہے خدا کی حمد اور تسبیح کرنے والوں سے۔ اُن کی آوازیں سُنائی دے رہی ہیں ، اُن کی روشنیاں
جل رہی ہیں اور عجیب مناظر ہیں جو تمام دنیا میں کا ئنات میں ہر طرف پھیلے پڑے ہیں۔ ہواؤں میں
بھی ہیں، خشکی کے اوپر بھی ، زمین پر چلنے والوں میں بھی اور سمندر کی گہرائیوں تک بھی ہیں اور دن
رات وہ جلوہ افروزیاں ہو رہی ہیں۔ خدا تعالیٰ کے جلوے ظاہر ہورہے ہیں مختلف شکلوں میں مگر دیکھنے
والے کو بھی دکھائی نہیں دے رہا ، سُننے والے کو بھی سنائی نہیں دے رہا اور پھر ایسے اندھے اور غافل ہو
جاتے ہیں جب حضرت اقدس محمد مصطفیٰ اللہ ان پر ذکر الہی پڑھتے ہیں ان کے اور اُن کے درمیان
ایک پردہ آجاتا ہے اور کچھ ؟ ور کچھ سمجھ نہیں آتا۔
پس اگر نماز میں لذت پیدا کرنی ہے تو نماز سے باہر ذکر الہی کا سلیقہ سیکھیں۔
وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ (العنکبوت : ۴۶) کا ایک یہ بھی معنی ہے کہ نماز میں تو تم تھوڑی دیر ٹھہرتے
ہو لیکن خدا کے ذکر کا مضمون بہت وسیع تر ہے ہر طرف پھیلا ہوا ہے اور ذکر کو سمجھو تو پھر جب تم نمازوں
کی طرف لوٹو گے تو ہر دفعہ آنے میں تمہیں ایک نئے خدا سے شناسائی ہوگی۔ خدا تو وہی ہو گا لیکن اُس
کے نئے جلوے دیکھ کر تم آ رہے ہو۔ اس مضمون کو اگر اس مضمون کے ساتھ ملا لیں جو دل کے اندر
اپنے وجود پر اپنے حالات پر غور کرنے کے ذریعے خدا دکھائی دیتا ہے تو اس کو کہتے ہیں اندر اور باہر

خطبات طاہر جلد ۹
744
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
دونوں کا روشن ہو جانا ۔ صوفیاء جو باتیں کرتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں پتا نہیں کس قسم کی روشنی ہے آنا فانامل
گئی۔ کہتے ہیں جی ہمارے تو چودہ طبق روشن ہو گئے ، ہمارا تو باہر بھی روشن ہو گیا ، ہمارا تو اندر بھی روشن
ہو گیا۔ یہ کوئی ایسی روشنی نہیں ہے جو اچانک بلب جلا کر اُن کو نصیب ہو جاتی ہے وہ عمر بھر کے ذکر الہی
کے نتیجے میں پیدا ہونے والی روشنیاں ہیں جو باہر سے بھی دکھائی دیتی ہیں اور اندر سے بھی دکھائی دیتی
ہیں اور وہ بڑھتی رہتی ہیں اور اُن کے اندر ایک نئی چمک پیدا ہو جاتی ہے، نئے نئے رنگ ظاہر ہونے
لگتے ہیں ۔ پس وہ سمندر کی گہرائیاں بھی جو بعض لوگوں کے لئے تاریک تر ہیں جب بصیرت نصیب ہو
تو وہاں بھی روشنیاں جلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
پس ذکر الہی کے مضمون کو سمجھیں اور یہی حمد ہے۔ غور کے بعد جب حمد کے ذر ، ذریعے آپ خدا
تعالیٰ سے محبت اور تعلق پیدا کریں گے تو پھر نمازوں میں جب حمد کا لفظ آئے گا اور حمد کے ساتھ وابستہ
صفات الہی نظر آئیں گی تو اُن میں آپ کو نئے نئے نور دکھائی دینے لگیں گے، نئی نئی روشنیاں نظر آنے
لگیں گی ، نئے حمد کے ترانے گاتے ہوئے لفظ دکھائی دیں گے اور آپ کی روح بے شمار لذتوں میں
ڈوب جائے گی لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ ہر نماز میں کلیہ تمام تر نظارے ایک ہی دفعہ آپ کو دکھائی
دیں۔ عادت ڈالنی پڑے گی رفتہ رفتہ تھوڑی تھوڑی حسب توفیق ۔ ہر دفعہ جب نماز پڑھیں تو کچھ تو
سوچیں خدا کی حمد کی بات جو آپ کے دل پر اُس کیفیت کے وقت زیادہ اثر انداز ہو رہی تھی اور چاہے
آدھا منٹ ہے چاہے ایک منٹ ٹھہریں اس مضمون کو ایسے حقیقی حمد کے مضمون سے باندھ کر آگے
چلیں جو آپ نے محسوس کیا ہو۔ محض زبان سے ادا نہ کیا جا رہا ہو۔ پس جب الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ کہتے ہیں تو جتنے نظارے میں نے آپ کو بتائے ہیں یہ ربوبیت ہی کے نظارے
ہیں۔ تمام جہانوں کا رب ہے اور کیسی کیسی صنعتیں اُس نے پیدا کر رکھی ہیں اور ان کا عشر عشیر بھی ہمیں
پتا نہیں چلا بلکہ ہزارواں ، لاکھواں، کروڑواں حصہ بھی ہم پر ابھی روشن نہیں ہوا لیکن جو کچھ بھی ہم نے
دیکھا حیرت انگیز پایا۔ اس طرح آپ کا علم بڑھتا ہے تو خدا کی حمد بڑھتی چلی جاتی ہے اُس کا شعور
بڑھتا چلا جاتا ہے۔ پھر اپنے نفس اور اپنے دل پر غور کریں ، اپنی زندگی پر غور کریں روزمرہ کے تجارب
پر غور کریں، خدا تعالیٰ کے احسانات پر غور کریں تو جتنا جتنا غور کریں گے اُتنا اُتنا آپ کی نمازیں
لذتوں سے بھرنی شروع ہو جائیں گی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

خطبات طاہر جلد ۹
745
خطبہ جمعہ کے دسمبر ۱۹۹۰ء
میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ایسے عظیم مضامین ہیں کہ جن کا سمجھانا بھی مشکل ہے
لیکن یہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ایک ہی علاج ہے اور صرف ایک ہی ۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ کا دروازہ کھول کر ذکر الہی میں مصروف ہوں۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ ہم صرف تیری ہی
عبادت کرتے ہیں یا تیری ہی عبادت کریں گے مگر کس طرح اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تجھ سے ہی مدد
مانگتے ہوئے۔ اگر تیری مدد نصیب نہ ہو تو ہم نہیں کر سکتے۔ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ یہاں عبادت
میں حمد کا مضمون داخل ہے۔ سچی حمد کے بغیر عبادت کا حق ادا ہو ہی نہیں سکتا اور سچی حمد نہ ہو عبادت کے
ساتھ تو إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا قبول نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ حمد کا قبولیت دعا سے گہرا تعلق ہے۔ چنانچہ
اسی مضمون کو رکوع سے اٹھتے وقت جو کلمہ کہتے ہیں وہ کھول دیتا ہے۔ وہ کلمہ یہ ہے سمع اللہ لمن حمدا۔
اللہ اس کی سنتا ہے جو اُس کی حمد کرتا ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں ہمیں یہی تو بتایا
گیا تھا کہ خدا سے عرض کرو کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں اس لئے تجھے ہی فرماتے ہیں کہ اے خدا !
ہماری مدد فرما، ہماری دعا قبول کر لیکن عبادت حمد سے خالی نہیں ہونی چاہئے ورنہ یہ دعا نا مقبول ہو
جائے گی ۔ اس مضمون کو سمع اللہ لمن حمد نے کھول دیا کہ اللہ سنتا ضرور ہے اور اُس کی سُنتا ہے
جو اُس کی حمد کرتے ہیں۔ حمد کے ذریعے تعلق قائم ہوتا ہے۔
پس خدا سے حمد کا تعلق قائم کریں ، اپنی روز مرہ کی زندگی میں یہ تعلق بڑھائیں پھر عبادت
میں جب اُس کے حضور حاضر ہوں گے تو آپ کو ہر عبادت کے وقت ایک قریب تر آیا ہوا خدا
دکھائی دے گا جس کے بہت سے تعلقات آپ سے قائم ہو جائیں گے۔ جتنی حمد آپ سوچیں گے
اتنے ہی محبت کے رابطے خدا تعالی سے بڑھنے شروع ہو جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی