سورة فاتحہ میں بیان صفات باری تعالیٰ کا مظہر بننے کی کوشش اور منعم علیہ گروہ میں شامل ہونے کی دعائیں کریں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نماز کی اصل روح اور سورۃ فاتحہ میں مذکور صفات الٰہیہ کے انسانی زندگی میں عملی مظہر بننے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کی تشریح کرتے ہوئے رب، رحمان، رحیم اور مالک کی صفات کو اپنانے کی اہمیت بیان فرمائی۔ آخر میں حضور نے صراط مستقیم کی دعا اور منعم علیہ گروہ کے مختلف روحانی درجات میں شامل ہونے کے لیے مخلصانہ کوشش اور دعا کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: سورۃ فاتحہ، حقیقت نماز، صفات باری تعالیٰ، قرب الٰہی، منعم علیہ گروہ

خطبات طاہر جلد ۹
763
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
سورۃ فاتحہ میں بیان صفات باری تعالیٰ کا مظہر بننے کی کوشش
اور منعم علیہ گروہ میں شامل ہونے کی دعائیں کریں
( خطبه جمعه فرموده ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج کا خطبہ بھی گزشتہ خطبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں میں یہ سمجھانے کی کوشش
کرتا چلا آیا ہوں کہ کس طرح نماز کے ساتھ ایک ذاتی تعلق پیدا کیا جائے اور کس طرح نماز کے
مطالب میں ڈوب کر نماز سے لذت حاصل کی جائے اور وہ مقصد پالیا جائے جو نماز کی ادائیگی کا حقیقی
مقصد ہے یعنی یہ ایک ذریعہ ہے بندے کو خدا سے ملانے کا۔ پس جب تک ذریعے کا صحیح استعمال نہ ہو
اُس وقت تک ذریعہ اپنے مقصود کو پانہیں سکتا ۔ پس خدا تعالیٰ کا وصل، خدا تعالیٰ سے تعلق مقصود
بالذات ہے اور نماز سے جتنا تعلق بڑھے گا نماز کا جتنا عرفان بڑھے گا اُتنا ہی زیادہ خدا تعالیٰ کی ہستی اتناہی
سے تعلق بڑھے گا اور خدا تعالیٰ کا عرفان بڑھے گا اور نماز کے ذریعہ آپ اپنی زندگی کے، اپنی پیدائش
کے مقصد کو پا سکتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم نماز سے بے سوچے سمجھے گزرتے چلے جائیں تو تمام
عمر کی نمازیں بھی اس عارف باللہ کی ایک نماز کے برابر نہیں ہو سکتیں جو ایک نماز سے گزرتا ہے مگر اس
میں ڈوب کر ، اُس کو اپنا کر، اس کا ہو کر اس میں سے نکلتا ہے اسی لئے بعض دفعہ بعض کم فہم لوگ یہ سمجھ
لیتے ہیں کہ وہ ایک ہی نماز ہوا کرتی ہے جو خدا سے ملا دیتی ہے اور صرف ایک ہی نماز کافی ہے۔ یہ
ایک بالکل غلط اور جاہلانہ تصور ہے۔ بعض جو زیادہ عارف بننے کی کوشش کرتے ہیں اور صوفیانہ مزاج

خطبات طاہر جلد ۹
764
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
رکھتے ہیں یا نہیں مگر لوگوں کو دکھاتے ضرور ہیں ۔ وہ یہ کہا کرتے ہیں کہ بس زندگی کا ایک لمحہ کافی ہے وہ
لمحہ جو خدا سے ملا دے اور مفہوم یہ ہوتا ہے کہ بس ایک لمحے کی ملاقات کے بعد پھر ہمیشہ کے لئے
چھٹی ۔ حالانکہ ملانے والا لمحہ وہ لمحہ ہوا کرتا ہے جو ہمیشہ کے لئے وابستہ کر دے۔ جس کے بعد علیحدگی کا
کوئی تصور نہ رہے۔ پس ایک نماز کا سوال نہیں ہے ۔ سوال ایک ایسی نماز کا ہے جو آپ کا نماز کے
ساتھ ایسا گہرا اور دائمی رشتہ باندھ دے، ایسا تعلق پیدا کر دے کہ جو پھر کبھی نہ ٹوٹے۔ محبت کے متعلق
شعراء کہتے ہیں کہ ایک ہی نظر میں ہو جایا کرتی ہے مگر وہ ایک ہی نظر ایسی تو نہیں ہوا کرتی کہ دوبارہ
محبوب کی طرف اُٹھنے کی تمنا سے ہی محروم رہے۔ ایک نظر سے مراد یہ ہے کہ محبت جب ہو جائے تو پھر
ہر نظر اپنے محبوب کو تلاش کرتی ہے اور یہی عرفان الہی اور وصلِ الہی کی حقیقت ہے۔ ایک دفعہ جب
اللہ تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا ہو جائے جس کا نماز سب سے بڑا ذریعہ ہے تو پھر یہ تعلق دائمی ہو جایا کرتا
ہے اور اس تعلق کی سچائی کا نشان ہی اس کا دوام ہے اس لئے میں آپ کو مختلف پہلوؤں سے نماز کے
مضمون پر غور کرنے کے طریق بتانے کی کوشش کر رہا ہوں تا کہ ہر شخص اپنے اپنے مزاج کے مطابق وہ
طریق اختیار کرے اور عبادت کا صرف فریضہ ادا نہ کرے بلکہ عبادت کی لذت حاصل کرے اور
عبادت کے پھل کھائے ۔
جب ہم صفات باری تعالیٰ کا ذکر سورہ فاتحہ کے الفاظ میں کرتے ہیں تو اس کے بعد
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا ہے اس کا ایک مفہوم میں پہلے بیان کر چکا ہوں اب
ایک اور امر کی طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ چار بنیادی صفات بیان ہوئی ہیں : رَبِّ الْعَلَمِينَ ،
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۔
**
پس جب ہم إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتے ہیں تو اس کا ایک مطلب تو ہے کہ ہم تیری عبادت
کرتے ہیں۔ تیرے سامنے سر جھکاتے ہیں اور اپنے وجود کو تیرے حضور پیش کر دیتے ہیں گویا آج
کے بعد یہ وجود ہمارا نہیں تیرا ہو گیا اور دوسرا معنیٰ یہ ہے کہ ہم قدم بقدم تیرے پیچھے چلتے ہیں۔ جس
طرح ایک غلام آقا کی پیروی کرتا ہے اور اپنی مرضی کا مالک خود نہیں رہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ مالک کی
تصویر بن جائے ۔ جیسا ما لک کرتا ہے ویسا ہی وہ کرے تو اس کا نام بھی عبدیت ہے۔ پس عبدیت
اور عبودیت دو مفہوم عبد کے اندر پائے جاتے ہیں۔ جہاں تک دوسرے مفہوم کا تعلق ہے اس کو

خطبات طاہر جلد ۹
765
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
پیش نظر رکھیں تو نماز آپ کو روزانہ ایک پیغام بھی دے گی اور ایک محاسبہ بھی کرے گی۔ جب آپ کہتے
ہیں إِيَّاكَ نَعْبُدُ تو سب سے پہلے رَبِّ الْعَلَمِينَ کی صفت آپ کے سامنے آکھڑی ہوگی
اور آپ اپنے دل میں یہ سوچیں گے اگر سوچنے کی اہلیت رکھتے ہوں کہ کیا میں بھی رب بننے کی کوشش
کرتا ہوں؟ کیا میری ربوبیت کا فیض بھی تمام جہانوں پر ممتد ہے یا ممتد ہونے کی کوشش کرتا ہے؟ یہ
ایک سوال اتنا گہرا اور اتنا وسیع سوال ہے کہ اس کے حقیقی جواب تلاش کرنے میں بھی مد تین درکار ہیں
اور اس کی مختلف جگہوں پر باری باری اطلاق کرتے ہوئے پھر اس کا الگ جواب حاصل کرنا ایک بڑی
محنت کا کام ہے مگر ایک بہت ہی دلچسپ سیر ضرور ہے۔
جب انسان کسی ذات کو رَبِّ الْعَلَمِينَ تسلیم کرتا ہے اور - رتا ہے اور ساتھ یہ اقرار کرتا ہے کہ یہ
ایک قابلِ تعریف بات ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - رَبِّ الْعَلَمِينَ ہونا کوئی بُرائی
کی بات نہیں بلکہ ہر پہلو سے قابل تعریف ہے بلکہ تمام حقیقی تعریفوں کا مستحق رَبِّ الْعَلَمِينَ ہے تو
اگر آپ رَبِّ الْعَلَمِينَ بنے کی کوشش نہیں کرتے تو آپ جھوٹے ہیں۔ یہ منہ کی تعریف محض
ہونٹوں سے نکلی ہوئی تعریف ہے اور دل سے اس کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ جو چیز آپ کو پسند آئے آپ
ویسا ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ پس رَبِّ الْعَلَمِینَ کہہ کر رَبِّ الْعَلَمِينَ کا تعلق حمد باری
تعالیٰ سے باندھ کر ہر سچے عبادت کرنے والے پر فرض ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کے دل کی آرزو بن جاتا
ہے کہ وہ ویسا بننے کی کوشش کرے۔ اب رب العلمین کا مضمون تو بہت ہی وسیع ہے لیکن اپنے گرد و پیش
سے اگر آپ شروع کریں تو اس کا اطلاق نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔ بعض لوگ اپنے بچوں کے لئے
رب ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے لئے نہ صرف یہ کہ رب نہیں ہوتے بلکہ ربوبیت کے برعکس اثر
دکھاتے ہیں۔ ماں اگر بچوں سے پیار کرتی ہے تو وہ بھی ایک ربوبیت کا مظہر ہے لیکن وہ ربوبیت
خدا کی نظر میں قابل تعریف نہیں ٹھہرتی یا قبولیت کی مستحق قرار نہیں پاتی جب وہی ماں اپنے سوتیلے
بچوں سے ظلم کر رہی ہوتی ہے۔ جب دوسرے بچوں سے اس کا منفی سلوک ہوتا ہے تو وہیں
رَبِّ الْعَلَمِينَ کا مضمون منقطع ہوتا جاتا ہے۔ ایسی ربوبیت جو محدود دائرے سے تعلق رکھتی ہو اس
وقت تک نا قابلِ قبول ہے جب تک دائرہ وسیع ہو تب بھی ربوبیت جاری رہے اور منقطع نہ ہو جائے
لیکن ماں کی اپنے بچوں سے محبت اسی وقت ربوبیت کی تعریف سے باہر قدم نکال دیتی ہے جبکہ ماں

خطبات طاہر جلد ۹
766
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
کے تعلقات دوسرے بچوں سے اور دوسرے بنی نوع انسان سے منفی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ
ایک چھوٹی سی مثال ہے مگر اس کو آپ انسانی دائروں میں پھیلا ئیں تو آپ کے لئے اپنا جائزہ لینا
بہت ہی آسان ہو جاتا ہے۔ جب بھی آپ کسی سے تعلقات قائم کرتے ہیں تو وہ ایک لمحہ اپنے نفس کی
اندرونی حالت کو جانچنے کا ہوتا ہے۔ تعلقات کسی قسم کے قائم ہو رہے ہیں، کیوں ہو رہے ہیں؟ کیا ان
تعلقات میں ربوبیت کا کوئی عنصر ہے بھی کہ نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو آپ کے تعلقات کو وضاحت
سے کھول کے آپ کے سامنے لاکھڑا کرتا ہے اور جب بھی تعلقات کروٹیں بدلتے ہیں اور لاشعوری
حالت سے شعوری میں اُبھرتے ہیں تو وہ وقت بھی ایسے ہوتے ہیں جب آپ اپنا جائزہ لے سکتے ہیں
کہ آپ واقعہ رَبِّ الْعَلَمِین بنے کی کوشش کرتے ہیں کہ نہیں ۔
بعض تعلقات جاری و ساری ہیں اور وہ ایک قسم کے لاشعور میں رہتے ہیں۔ مثلاً اپنے
ماحول سے گرد و پیش سے، جانوروں سے تعلقات، یہ اگر چہ دبے ہوئے تعلقات ہیں لیکن ہیں سہی
کیونکہ جس کا ئنات میں ہم سانس لے رہے ہیں یہاں لازماً ہمارے اس سے تعلقات ہیں۔ ایک بچہ
چھوٹی سی بندوق لے کر شکار پر نکلتا ہے اور جب وہ شکار کرتا ہے تو اس کا جانور سے ابہ ا جانور سے ایک قسم کا تعلق قائم
ہوتا ہے۔ یہ لاشعور سے شعور میں اُبھر آتا ہے۔ اس وقت اگر وہ شکار کرتا ہے اور ربوبیت پر نظر رکھتے
ہوئے ان معنوں میں خدا کی حمد کرتا ہے کہ مالک وہی ہے اور رب بھی وہی ہے اس نے ہر شخص کے
رزق کے انتظام فرمائے ہوئے ہیں اور میرا جو اس جانور سے تعلق ہے بظاہر میں شکاری ہوں لیکن
یہاں خدا کی ربوبیت میرے لئے جلوہ دکھا رہی ہے جس طرح اسی پرندے کے لئے اس نے اس
وقت جلوے دکھائے جب یہ چھوٹے چھوٹے جانوروں کا شکار کر کے خدا کی ربوبیت کے مزے
چکھتا تھا۔ تو ربوبیت کا مضمون بظاہر اس صورت میں متصادم ہونے کے باوجود ایک نئی شکل میں آپ
کے سامنے ظاہر ہوتا ہے یعنی خدا تعالیٰ ایک پہلو سے رب بنتا ہے اور دوسرے پہلو سے بظاہر ربوبیت
کی نفی ہو رہی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ایک بنیادی قانون ہے جو ہمیشہ کارفرما ہے اور وہ یہ ہے کہ
بہتر کے لئے ادنی کو قربان کیا جائے گا۔ یہاں ربوبیت ایک اور رنگ میں آپ کے سامنے اُبھرتی ہے
مگر وہی بچہ جب آگے بڑھتا ہے اور ایک ایسے جانور کو جو خدا نے خوبصورتی کے لئے پیدا کیا ہے جو
اس کے کھانے کے کام نہیں آسکتا یا ایسے جانور کو جو خدا تعالیٰ نے صفائی کے لئے مقرر فرمائے ہوئے

خطبات طاہر جلد ۹
767
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
ہیں یا اور مقاصد کے لئے پیدا کئے ہیں ان کو محض مارنے کی نیت سے مارتا ہے تو یہاں ربوبیت سے وہ
اپنا تعلق تو ڑ لیتا ہے اور واضح طور پر ربوبیت کی حدود سے باہر قدم رکھتا ہے تو بظاہر ایک ہی فعل ہے یعنی
جانور سے تعلقات کے دوران کسی جانور کو ذبح کرنا یا شکار کرنا اور کسی جانور کی جان بخشی کرنا لیکن یہ
ایک فعل نہیں رہتا جب آپ ان افعال کو مختلف حالات میں ربوبیت کی کسوٹی پر پرکھ کر دیکھتے ہیں ۔
پھر جانور جو ضرورتمند ہیں، جو مصیبت میں مبتلا ہیں ان کے لئے آپ نے مغربی قوموں میں خاص طور
پر ربوبیت کے جذبے دیکھے ہوں گے جو بد قسمتی سے مسلمانوں میں نسبتاً کم پائے جاتے ہیں تو ایک ہی
چھوٹی سی مثال سے جو رستہ کھلتا ہے وہ ایک لا متناہی سفر بن جاتا ہے۔
انسان کے گردو پیش سے تعلقات میں بیشمار قسم کے تعلقات ممکن ہیں اور ہر تعلق میں جب
آپ آگے قدم بڑھاتے ہیں یا نئے تجارب حاصل کرتے ہیں، جب لاشعوری تعلقات اچانک شعور
میں اُبھرتے ہیں تو وہ اوقات ہوتے ہیں جب آپ اپنا جائزہ لے سکتے ہیں اور رَبِّ الْعَلَمِينَ
سے اپنے تعلق کو یا قائم کر سکتے ہیں یا منقطع منقطع کر کر سکتے۔ سکتے ہیں ۔ پھر ربوبیت کے دائرے میں بالعموم جیسا کہ
آپ سب جانتے ہیں غرباء سے تعلق ہے خدا کے مصیبت زدہ بندگان کی مصیبتوں کا حل ہے اور اس
کے برعکس ایسے افعال ہیں جو منفی اثر پیدا کرنے والے ہیں۔ ایک آدمی اگر ایک غریب سے ہمدردی
نہیں کر سکتا تو اس کی ربوبیت کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ افسانوی ربوبیت ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ
میں رب سے محبت کرتا ہوں لیکن حقیقت میں نہیں کیونکہ ویسا بننا نہیں چاہتا لیکن ایک شخص جب
ربوبیت کے برعکس تعلقات کسی سے قائم کرتا ہے، کسی غریب کا حق مارتا ہے، کسی یتیم کے اموال ہضم
کرنے لگ جاتا ہے کسی کمزور پر ظلم اور زیادتی کرتا ہے تو یہ ربوبیت کی منفی علامات ہیں ۔ اب ایسا
شخص جب نماز میں اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کہتا ہے تو حقیقت میں آسمان سے یہ آواز کیا
بن کر اُس پر پیٹتی ہے؟ یہ سوال ہے۔ کیا وہ رحمت کے پھول بن کر اس پر برسے گی جیسا کہ آگے رحمان
کا ذکر چلا ہے یا برعکس شکل اختیار کرے گی۔ امر واقعہ یہ ہے کہ اگر انسان کا اپنا عمل ربوبیت سے منفی
ہو گا تو یہ آواز کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ہمیشہ اس پر لعنت بن کر گرے گی اور از خود یہ آواز
اس پر رحمت کے پھول برسانے کا موجب نہیں بنے گی۔
پس یہ مضمون بہت ہی وسیع اور گہرا ہے اور اس مضمون کو آپ آگے بڑھا ئیں اور رحمانیت

خطبات طاہر جلد ۹
768
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
سے تعلق جوڑیں تو ايَّاكَ نَعْبُدُ دوبارہ کہیں اور پھر سوچیں کہ رحمان خدا نے آپ کے لئے کیا کیا
کچھ پیدا کیا ہے۔ رحمان کا تصور قائم ہی نہیں ہو سکتا جب تک عدل کا تصور نہ ہو کیونکہ رحمان عدل سے
بالا ہے اور اوپر ہے۔ بالا ان معنوں میں نہیں کہ بے نیاز بلکہ عدل کے قیام کے بعد رحمانیت کا مضمون
شروع ہوتا ہے۔ پس جو شخص عدل پر ہی قائم نہیں وہ یہ کیسے کہہ سکتا ہے الْحَمْدُ لِلهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رحمان تو ضرورت سے بڑھ کر دینے والا ، حق
سے بڑھ کر دینے والا ، بن مانگے دینے والا ۔ پس یہاں تعلقات کے دائرے ربوبیت کی ایک
بالاشان دکھانے لگتے ہیں۔ ربوبیت کا مضمون زیادہ ارتقائی صورت میں انسانی ذہن میں اُبھرتا ہے
66
اور اس کے اعمال پر جلوہ گر ہوتا ہے۔ پس جب إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتے ہیں تو یہاں ” “ سے مراد
اللہ تو ہے ہی کہ اے خدا تجھ سے مگر خدا کی کس شان سے تعلق باندھا جا رہا ہے۔ ربوبیت کا مضمون
ایک تعلق پیدا کرے گا تو رحمانیت کا مضمون ایک دوسرا تعلق پیدا کرے گا۔
پھر رحیمیت کا مضمون ہے جس میں محنت کا پورا پورا اجر بلکہ محنت سے کچھ بڑھ کر اجر دینے والا
اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ ایک انسان اپنے تعلقات کے دائرے میں بڑی آسانی کے ساتھ اپنے
آپ کو پر کچھ سکتا ہے کہ کیا میں جب کہتا ہوں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ تو رحیم تک میری حمد کی آواز پہنچتی بھی ہے کہ نہیں یا رحیمیت کو میں واقعی قابل تعریف
سمجھتا ہوں اور اگر سمجھتا ہوں تو پھر میں خود کیوں رحیم بنے کی کوشش نہیں کرتا ۔ پس جہاں جہاں اس کے
اس سوال کے جواب میں ایک منفی تصویر ابھرتی ہے یا بے رنگ تصویر ابھرتی ہے وہیں وہیں اس کا
إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہنا اثر سے خالی ہوتا چلا جاتا ہے۔ جہاں منفی تصویر ابھرتی ہے اس کا مضمون بعد میں
بیان ہوگا کہ پھر اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
آگے بڑھیں تو مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ تک آپ پہنچ جاتے ہیں ۔ مالک میں خدا تعالیٰ
کی نہ صرف مالکیت کی صفت بیان ہے بلکہ ملوکیت کی صفت بھی بیان ہے یعنی مالک کے اندر سب
چیزیں داخل ہو جاتی ہیں لیکن جب يَوْمِ الدِّینِ کے ساتھ مالک کا مضاعف ہو تو ملک
يَوْمِ الدِّينِ کا مطلب یہ ہے کہ ایسا مالک جس کے قبضہ قدرت میں تمام انجام ہیں۔ کوئی چیز
اس سے بھاگ کر باہر نکل ہی نہیں سکتی ۔ ساری عمر کوئی شخص محنت کرے اور وہ سمجھے کہ میری اس کوشش

خطبات طاہر جلد ۹
769
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
میں کسی اور نے کوئی دخل نہیں دیا اور میں کامیاب ہو گیا لیکن اس محنت کا پھل گھر پہنچتے تک بھی اگر
مالک یہ فیصلہ کر لے کہ اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکے گا تو وہ فائدہ نہیں اُٹھا سکے گا۔ اگر گھر میں پہنچ بھی
جائے اور وہ بظاہر سمجھے کہ میں اپنی محنت کے پھل پر قابو پا چکا ہوں، یہ میرا ہو چکا ہے اگر مالک یہ سمجھے
کہ اس سے اس محنت کرنے والے کو فائدہ نہیں پہنچنا چاہئے تو وہ محنت کرنے والا خود دنیا سے اٹھ سکتا
ہے یا اور کوئی ایسی بلا اس پر نازل ہو سکتی ہے کہ گھر میں پھل موجود ہے لیکن محنت سے فائدہ نہیں اٹھا
سکتا تو مالک ایک ایسے کامل صاحب اختیار وجود کا تصور پیدا کرتا ہے جس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز
ہے جو سیاست کا بھی بادشاہ ہے، جو مالکیت کا بھی بادشاہ ہے اور ملوکیت کا بھی یعنی وہ تمام اختیارات
بھی رکھتا ہے جو ایک مالک اپنی کسی چیز پر رکھتا ہے۔ خواہ وہ بادشاہ ہو یا نہ ہو۔ ایک چھوٹے سے چھوٹا
غریب آدمی بھی کچھ نہ کچھ اختیار رکھتا ہے ایک روٹی کا ٹکڑا بھی اگر اس کو بھیک کے طور پر ملا ہو تو وہ اس
ٹکڑے پر تھوڑا سا اختیار رکھتا ہے۔ تو مالک کے اندر یہ تمام اختیارات آ جاتے ہیں جن میں بادشاہ کو
دخل دینے کا کوئی حق ہی نہیں پہنچتا اور اگر وہ چاہے بھی تو ہر ایک کے اختیار چھین نہیں سکتا۔ تو مالک
ایسے عظیم وجود کو کہتے ہیں جو ہر چیز کا حقیقی مالک ہے۔ چھوٹی ہو یا بڑی ہو اور ملک کے اندر بعض
ایسی باتیں ہیں یعنی بادشاہ کے اختیارات میں جو مالکیت کے دوسرے اختیارات میں نہیں ہوا کرتیں ۔
بادشاہ قانون بنا دیتا ہے، بادشاہ جب چاہے کسی کو Dispossess کردیتا ہے۔اس کے
اختیارات وقتی طور پر چھین لیتا ہے، سوائے اس کے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں جن پر انسان کا اختیار رہتا
ہی ہے وہ چھین نہیں سکتا وہ اس کو اس کی ہر چیز سے، Possession سے محروم کر سکتا ہے لیکن اس
کے خیالات کے قبضے سے محروم نہیں کر سکتا۔ پس خدا جب مالک بنتا ہے تو ہر چیز کا مالک بن جاتا ہے۔
وہ بندے کے خیالات کا بھی مالک بن جاتا ہے اور جب چاہے ان کو بھی تبدیل فرما سکتا ہے۔ وہ ہر
ذی شعور کے شعور کا مالک بن جاتا ہے اور جب وہ بادشاہ بنتا ہے تو جس سے چاہے جس کو چاہے محروم
کر دے۔ یہ مضمون قرآن کریم نے مختلف سورتوں میں مختلف آیات میں بیان فرمائے ہیں جیسا کہ
فرمایا: اللهمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ
تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ (آل عمران : ۲۷)

خطبات طاہر جلد ۹
770
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
دیتا ہے۔
یہاں مالک کا معنی صرف کسی چیز پر قبضہ کرنے والا نہیں بلکہ یہاں ملوکیت کے معنے اور
بادشاہت کے معنے بھی اس میں داخل فرما دیئے جیسا کہ میں بیان کر رہا ہوں اللهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ
کہ اے خدا! تو ملک کا بھی مالک ہے۔ یعنی صرف چیزوں کا مالک نہیں، بادشاہتوں کا اور مضامین کا بھی مالک
ہے۔ کوئی مضمون ایسا نہیں جس کا تو مالک نہ ہو اور بادشاہت بھی ایک مضمون ہے جو تیرے قبضہ قدرت میں
ہے۔ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ تو جس کو چاہتا ہے
ملک عطا فرما دیتا ہے جس سے چاہتا ہے ملک چھین لیتا ہے۔ تو ہر چیز پر قادر ہے یہ مالک کی تعریف ہے۔
تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ
وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ ( آل عمران : (۲۸) کہ اے
خدا! تو رات کو دن میں تبدیل فرما دیتا ہے۔ دن کو رات میں تبدیل فرما دیتا ہے۔ موت سے زندگی
نکالتا ہے اور زندگی سے موت نکالتا ہے۔ مردوں سے زندہ پیدا کرتا ہے اور زندوں سے مردہ پیدا کر
وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ اور جس کو چاہے بے حساب رزق عطا فرما دیتا
ہے۔ تو اس آیت نے اس مضمون کو خوب کھول دیا کہ مالک سے مراد محض کسی چیز کا مالک ان معنوں
میں نہیں ہے جن معنوں میں ہم مالک بنتے ہیں یا مالکیت کا مضمون سمجھتے ہیں بلکہ بہت ہی وسیع اور گہرا
مضمون ہے اس میں سیاست اور بادشاہت بھی داخل ہو جاتی ہے اور رزق بھی داخل ہو جاتا ہے اور قانون
سازی بھی داخل ہو جاتی ہے اور قانون پر پورا قبضہ ہونا بھی داخل ہو جاتا ہے اور قانون کا نفاذ بھی داخل ہو
جاتا ہے اور زندگی بھی اس کے ماتحت آتی ہے اور موت بھی اس کے ماتحت آتی ہے۔ گو یا مالکیت کا تصور
اتنا وسیع ہے کہ رحمانیت نے جس تخلیق کا آغاز کیا تھا اور ربوبیت نے اس تخلیق کو جن جن منازل سے
گزارا تھا اور رحمانیت اور رحیمیت نے ان کے اوپر جو جو جو ہر دکھائے ان سب کے بعد جو آخری
صورت وجود کی ابھرتی ہے اس تمام صورت پر ہر پہلو سے خدا کا مکمل قبضہ ہے۔
پس مالک کا تصور ایک بہت ہی عظیم تصور ہے اور مالک بننے کی کوشش کرنا یہ مضمون ایک
مشکل مضمون ہے لیکن اس کا تعلق پہلے مضامین سے ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ مالک ظالم بھی ہو سکتا
ہے، سفاک بھی ہو سکتا ہے کسی سے ناجائز چھین کر بھی وقتی طور پر مالک بن سکتا ہے اور ملوکیت کے اور
ملکیت کے نہایت خوفناک مظاہر ہم دیکھتے ہیں تو پھر ہم ویسا بننے کی کیسے کوشش کر سکتے ہیں لیکن

خطبات طاہر جلد ۹
771
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
امر واقعہ یہ ہے کہ جب آپ ربوبیت کے دروازے سے داخل ہو رہے ہیں اور رب بننے کی کوشش
مخلصانہ طور پر کر چکے اور کسی حد تک ربوبیت سے حصہ پالیا ، جب رحمانیت کے دروازے میں داخل
ہوئے اور رحمان بننے کی کوشش کی اور کسی حد تک رحمانیت سے حصہ پالیا جب رحیمیت کے دروازے
میں داخل ہوئے اور رحیم بننے کی کوشش کی اور رحیمیت سے کسی حد تک حصہ پالیا تو در حقیقت آپ ہی
ہیں جو مالک بننے کی صلاحیت پیدا کر چکے ہیں۔ آپ ہیں جن کا یہ حق بنتا ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ ۔
اے خدا! کچھ چیزوں میں تو ہم نے واقعہ کوشش کی اور تیرے جیسے بنے کی کوشش کرتے رہے اور کسی
حد تک بن گئے مگر ملوکیت کا مضمون ایسا ہے جس میں ہمارا دخل نہیں ہے اور ہم مالک بن نہیں سکتے
کیونکہ یہاں کامل طور پر تیرا قبضہ ہے۔ اس لئے اب تو ہمیں مالک بنا بھی دے اور یہ توفیق عطا فرما کہ
ہم ملوکیت کے وقت رب بھی ہوں اور رحمان بھی ہوں اور رحیم بھی ہوں اور تیری تمام صفات کے مظہر
ہوں اور تیرے مالک ہونے میں جو یہ ایک خاص شان پائی جاتی ہے کہ مالک ہوتے ہوئے بھی تو
دوسروں کو ملکیت عطا کر دیتا ہے یہ شان بھی ہمیں بخش۔
اب یہاں خدا کی صفات کے مطابق مالک ہونا اور بندے کی صفات کے مطابق مالک ہونا
دو الگ الگ چیزیں بن جاتی ہیں۔ ان شرائط کے ساتھ جو شرائط سورۂ فاتحہ ہمارے سامنے رکھتی ہے
جب ہم مالکیت کے مضمون پر غور کرتے ہیں اور اس کا موازنہ اس مالکیت سے کرتے ہیں جو اس
مضمون سے عاری ہے۔ ان شرائط سے عاری ہے تو زمین و آسمان کا فرق پڑتا ہے یا آسمان اور زمین کا
فرق ظاہر ہوتا ہے۔ ایسا ملک جو اس جذبے سے پاگل ہو کر کہ میری جائیداد بڑ جذبے سے پاگل ہو کر کہ میری جائیداد بڑھے میرا قبضۂ قدرت
ھے۔ ایسا بادشاہ جو اس ہوس سے پاگل ہو کر خدا کے بندوں پر حملے کرتا ہے اور اس کی مخلوقات کے
لئے ایک عذاب بن جاتا ہے کہ کسی طرح میرے ملک گیری کی ہوس پوری ہو اور میری مملکت وسیع ہو
وہ نہ رب بن سکتا ہے نہ رحمان بن سکتا ہے نہ رحیم بن سکتا ہے۔ مالکیت کسی کو دیتا نہیں بلکہ چھینتا چلا
جاتا ہے حالانکہ قرآن کریم نے مالکیت کی یہ تعریف فرمائی کہ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ
وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ - اصل حقیقی مالک وہ ہے جو عطا بھی کرتا ہے۔ صرف لیتا
ہی نہیں لیکن جب لیتا ہے تو وہ حق لیتا ہے جو اس کا ہے اور کسی اور کا حق نہیں لیتا اور جب عطا کرتا ہے تو
کسی کا حق نہیں دے رہا ہوتا بلکہ اپنی طرف سے عطا کر رہا ہوتا ہے کیونکہ کلیہ مالک وہی ہے دنیا کا

خطبات طاہر جلد ۹
772
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
بادشاہ جو ملک گیری کی ہوس کے ساتھ حملے کرتا ہے وہ ایسے حق چھین رہا ہے جو اس کے نہیں ہیں وہ
دوسرے بندگان خدا کے حقوق میں دخل اندازی کرتا ہے اور غاصب کی چھینی ہوئی چیزیں اس کو مالک
نہیں بنا دیا کرتیں۔ ان میں سے وہ کچھ کسی کو دے بھی دے اور کوئی والی مقرر کر دے اور بظاہر ملوکیت
کسی کے سپرد کر دے تو جیسا اُس کا قبضہ نا جائز ویسے اس کی عطا نا جائز اور بے معنی اور بے حقیقت لیکن
جب يَوْمِ الدِّينِ کی شرط ساتھ لگا دیں تو یہ فرق بالکل ہی نمایاں اور اتنا زیادہ واضح ہو جاتا ہے
کہ کوئی مشابہت کی شکل بھی باقی نہیں رہتی ۔
يَوْمِ الدِّینِ کا مطلب ہے جزاء سزا کے دن، آخری دن کا مالک۔ ہر چیز اس کی
طرف لوٹ جائے گی اور ایک ایسا وقت آئے گا جب کوئی دوسرا شخص ملکیت میں یا ملوکیت میں ایک
ذرہ بھر بھی اس کا شریک نہیں رہے گا۔ قرآن کریم فرماتا ہے: وَمَا أَدْرُكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
ثُمَّ مَا أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا
وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلهِ ﴾ (الانفطار : ۱۹ (۲۰) کہ تمہیں کس طرح سمجھائیں کہ يَوْمِ الدِّينِ
کیا چیز ہے۔ يَوْمِ الدِّینِ اس دور کا ، اس زمانے کا نام ہے لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ
لِنَفْسٍ شَيْئًا کوئی شخص اپنے لئے یا اپنے کسی عزیز یا تعلق والے کے لئے کسی چیز کا بھی مالک
نہیں رہے گا۔ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلهِ اور ملکیت کا امر کلیہ سو فیصد خدا کی طرف لوٹ چکا ہوگا۔
پس یہ دنیا کے بادشاہ اور دنیا کے مالک عارضی طور پر آپ کو بظاہر مالک دکھائی بھی دیں اور خدا کی
صفت ملوکیت میں شریک بھی دکھائی دیتے ہوں مگر اس طرح دنیا سے خالی ہاتھ واپس جاتے ہیں اور
اس طرح ان کی ملوکیتیں اور مالکیتیں یا ان سے چھینی جاتی ہیں یا یہ خودان سے جدا کئے جاتے ہیں کہ
بالآخر خدا کی مالکیت کا مضمون اپنی پوری شان سے بلا شرکت غیرے اُبھرتا ہے اور ہر امر اس کی طرف
لوٹ جاتا ہے۔
پس خدا کے بندے کے طور پر، اس کی ملوکیت میں حصہ لینا اس مضمون کو بہت وسیع کر دیتا
ہے اور جو خدا سے مالکیت مانگتا ہے اور خدا جیسا بن کر مالک بننے کی کوشش کرتا ہے اسے موت اس کی
ملکیت سے محروم نہیں کیا کرتی ۔ وہ ایک عالم بقاء میں رہنا سیکھ لیتا ہے۔ یہاں جو کچھ پاتا ہے وہ خدا کی
راہ میں خرچ کرتا ہے اور ساتھ ساتھ اسے اگلی دنیا میں منتقل بھی کرتا چلا جاتا ہے۔ یہاں جو بادشاہتیں

خطبات طاہر جلد ۹
773
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
خدا کی خاطر عاجزی اور انکساری سے کرتا ہے اور رب اور رحمان اور رحیم بن کر خدا کے بندوں سے
اپنے تعلقات قائم کرتا ہے بڑا ہو کر چھوٹا بنتا ہے اس کی ملوکیت بھی قیامت کے دن کے بعد خدا تعالیٰ
کی رحمت کے جلوے کی صورت میں اُسے واپس کی جائے گی اور بہت بڑھا چڑھا کر واپس کی جائے
گی۔ پس اس دنیا میں ہم کس حد تک مالک ہوں گے اور کس حد تک ملک ہوں گے اس کا تعلق اس دنیا
میں خدا کے مالک اور ملک ہونے سے ہے اور اس بات سے ہے کہ ہم نے اس مالک اور ملک سے
کس حد تک تعلق جوڑ لیا ہے۔ پس نَعْبُدُ کا ایک یہ مضمون ہے، ایک یہ مفہوم ہے کہ ہم تیری عبادت
کرتے ہیں اور تو جانتا ہے اور تو دیکھ رہا ہے کہ جو چیز تیری ہمیں پسند آ رہی ہے ہم ویسا بنے کی کوشش کر
رہے ہیں اس لئے ہمارے اخلاص میں تو کوئی شک نہیں رہا۔ اگر ہم جھوٹے ہوتے تو منہ کی تعریف
کرتے اور عملاً ہم اور رخ اختیار کرتے کسی اور سمت میں روانہ ہو جاتے مگر جس کو ہم اچھا سمجھ رہے
ہیں اس کے قدم بقدم اس کے پیچھے چلے آ رہے ہیں ۔ پس اِيَّاكَ نَعْبُدُ اے خدا ہم پورے خلوص
کے ساتھ اور تمیم قلب کے ساتھ اور دل کی گہرائیوں کے ساتھ اور اپنے اعمال کی تصدیق کے ساتھ بار
بار یہ عرض کرتے ہیں کہ ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور کسی اور کی عبادت نہیں کرتے۔
دوسرے معنوں میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی ہے۔ ایک اس کی
صفات کی پیروی ہے اس طرح جو دنیا میں ہر جگہ جلوہ گر دکھائی دیتی ہے اور اس کے لئے کسی مذہبی
احکام کی ضرورت نہیں ۔ انسان کا ربوبیت کا تصور ، رحمانیت کا تصور ، رحیمیت کا تصور اور مالکیت کا
تصور خدا کے تعلق میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے اور اپنے اپنے تصور کے مطابق جس حد تک انسان
عبدیت کی راہیں اختیار کرتا ہے وہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہنے کا حق رکھتا ہے لیکن جب خدا تعالیٰ کی طرف
سے شریعت نازل ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ صرف اپنی صفات کے جلووں سے ظاہر نہیں ہوتا بلکہ اوامر اور
نواہی کے جلووں سے ظاہر ہوتا ہے۔ احکام دیتا ہے اور بعض چیزوں سے منع کرتا ہے کہیں شجرۂ طیبہ
ہے اور کہیں شجرہ خبیثہ ہے۔ فرماتا ہے کہ شجرہ طیبہ سے جتنے پھل چاہو کھاؤ اور جس طرح چاہو کھاؤ اور
حکم دیتا ہے کہ شجرہ ممنوعہ کی طرف نہ جاؤ۔ وہ خبیث شجر ہے تو یہاں انسان روزانہ دوٹوک فیصلے کرنے
کا اہل ہو جاتا ہے یہاں اس کی سوچوں اور فکروں کا سوال نہیں رہتا بلکہ کھلم کھلا خدا کی عبودیت یا عدم
عبودیت کے مراحل اس کے سامنے آتے ہیں اور ہر مرحلے پر وہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں نے عبودیت

خطبات طاہر جلد ۹
774
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
کرنی ہے یا عبودیت سے منہ پھیرنا ہے۔
پس ان معنوں میں جب وہ ان شرائط کو پورا کرتا ہے اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ پورا کرتا ہے،
یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی حد تک پورا کرتا ہے تو وہی چار صفات کے جلوے دوبارہ ایک کے بعد دوسرے
ہمارے سامنے رقص کرتے ہوئے آجاتے ہیں ، ایک حسین نظارے کی صورت میں آ جاتے ہیں۔
ربوبیت کے معاملے میں ہم نے کسی حد تک خدا کے احکامات کی پیروی کی اور اس کی مناہی سے بچے ۔
رحمانیت کے پہلو سے ہم نے خدا تعالیٰ کے کس کس حکم کی پیروی کی اور کس کس حکم کا انکار کیا اور
رحیمیت کے پہلو سے ہم نے کس حد تک خدا تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کی یا ان کا انکار کیا اور اسی
طرح مالکیت کے پہلو سے ہم کس حد تک واقعہ خدا کے سچے بندے ثابت ہوئے یہ عبودیت کے
مضمون کو مکمل کر دیتا ہے اور اسی مضمون میں یہ نماز بھی شامل ہے جس میں ڈوب کر آپ خدا سے یہ
تعلقات قائم کر رہے ہیں۔ خدا نے ہی اپنے تعلق کا یہ ذریعہ بیان فرمایا اور سب سے زیادہ اس کو اہمیت
دی تو اس ساری دنیا کی سیر - دنیا کی سیر کے بعد جب ایک نمازی واپس اپنے حال میں لوٹتا ہے تو یہ بھی : یہ بھی پھر پہچانتا
ہے اور دیکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ میں کس حد تک نماز کے تقاضے پورے کر رہا ہوں اور کس حد تک
عدل کے ساتھ نماز کے تقاضے پورے کر رہا ہوں اور کس حد تک عدل سے بالا اور اونچا ہو کر خدا کے
حضور ایسی عبادت کر رہا ہوں کہ اگر نہ بھی کروں تو مجھ پر حرف نہیں لیکن بہت بڑھ کر سلوک کرتا ہوں
اور جب یہ مضمون شروع ہوتا ہے تو وہاں احسان کا مضمون داخل ہو جاتا ہے یعنی نماز عدل سے احسان
میں تبدیل ہونے لگتی ہے اور پہلے سے بڑھ کر حسین ہونے لگ جاتی ہے۔
اب آپ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں داخل ہوتے ہیں۔ اب دیکھیں کہ ہر شخص کا اِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ ہر دوسرے شخص سے کتنا مختلف ہو چکا ہے بظاہر ایک ہی آواز ہے کہ اے خدا! ہم تیری مدد
چاہتے ہیں اور صرف تیری مدد چاہتے ہیں تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور صرف تجھ سے مدد مانگتے ہیں لیکن
کس کس مدد کی اہلیت کے ساتھ ۔ جب بھی سوال حکومتوں میں پیش ہوا کرتے ہیں تو ان کے ساتھ ان
کے Biodatas ہوتے ہیں، ان کے اعمال نامے ہوتے ہیں جو چیز انہوں نے حاصل کی ، جو
حاصل نہ کر سکے ان سب کا خلاصہ بعض صفحات پر درج ہو کر پیش ہوا کرتا ہے۔ اگر کسی نے چپڑاسی بھی
بننا ہو تو اس کے لئے بھی کچھ صلاحیتیں درکار ہیں۔ پس وہ بادشاہ جو چپڑاسی بھی بنا سکتا ہے اور وزیر

خطبات طاہر جلد ۹
775
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
اعظم بھی بنا سکتا ہے وہ بظاہر مالک تو ہے اور قدرت تو رکھتا ہے کہ جسے چاہے چپڑاسی بنادے جسے
چاہے وزیر اعظم بنا دے مگر آنکھیں بند کر کے ایسا نہیں کرتا وہ دیکھتا ہے کہ درخواست کنندہ کے پاس
کون سی دوسری صلاحیتیں ہیں ، کون سے اس کے مددگار کوائف ہیں جن کی روشنی میں مجھے اس کے
ساتھ اپنے تعلقات میں معین فیصلہ کرنا ہے کہ کس مرتبے پر میں اس کو نافذ کروں گا ، کس مقام تک اس
کو بلند کروں گا اس کا رفع کہاں تک ہونا ہے۔
پس إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں ادنیٰ سے ادنیٰ حالت سے لے کر اعلیٰ سے اعلیٰ حالت تک کی
دعا مانگ لی گئی مگر اس بات کا فیصلہ کہ یہ دعا کس حد تک قابل قبول ہو گی یہ فیصلہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ نے
پہلے ہی کر دیا ہے اور ایک نَعْبُدُ کے مضمون کی تفصیل خدا کی نظر میں ہے اور فرشتے اس تفصیل کو لکھتے
چلے جاتے ہیں اور ایک ایسا اعمال نامہ تیار کرتے چلے جاتے ہیں جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے
کہ جب قیامت کے دن دوسری زندگی میں یہ اعمال نامہ انسان کے سامنے پیش ہوگا تو حیرت سے
کہے گا کہ مَالِ هَذَا الْكِتٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً (الكيف : ۵۰) کہ کیسی
کتاب ہے کہ کوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی نہیں چھوڑ رہی اور کوئی بڑی سے بڑی چیز بھی نہیں چھوڑ
رہی ۔ ہر چیز کا اس نے احاطہ کیا ہوا ہے۔ پس وہ احاطہ جو قیامت کے دن ہو گا وہی احاطہ اس دنیا میں
ایک نَسْتَعِین کے وقت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دعاؤں کی قبولیت میں ہر بندے سے الگ الگ
سلوک ہورہے ہوتے ہیں۔
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک دعا تھی لیکن وہ ایک ایسے شخص کی دعا
تھی جو تمام انسانوں کے رفع کے وقت خواہ وہ عام انسان تھے یا انبیاء تھے سب کو پیچھے چھوڑ گیا اور اس
کا مقام قرب ہر دوسرے نبی سے ہی بالا نہیں بلکہ تمام فرشتوں ، تمام ملائک، تمام کا ئنات میں ہر وجود
سے آگے تھا۔ پس اس مقام قرب پر جو سفارش ہوتی ہے یا دعا ہوتی ہے اس کا ایک اور مرتبہ ہے اور
دنیا میں بھی ہم یہی کچھ دیکھتے ہیں اس لئے خدا کے مضمون کو سمجھنے کے لئے کوئی غیر معمولی صلاحیتیں
درکار نہیں آپ روزمرہ کی دنیا میں اُتر کر اپنے گردو پیش میں ، اپنی فطرت اور فطرت کے نتیجے میں اپنے
تعلقات پر غور کریں جو طبعی تعلقات ہیں اور سچائی پر مبنی ہیں تو آپ کے لئے خدا تعالیٰ سے تعلقات
قائم کرنا کچھ بھی مشکل نہیں رہتا ۔ اب ایک بادشاہ کے حضور اس کا وزیر اعظم جو اس کا چہیتا بھی ہو وہ

خطبات طاہر جلد ۹
776
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
ایک درخواست پیش کرتا ہے۔ اگر چہ وہ درخواست ایسے غریبوں کی طرف سے ہے یا ایسے مجرموں کی
طرف سے ہے جن سے بادشاہ کو یا تعلق نہیں ہے یا اُن سے ناراض ہے لیکن جب وزیر اعظم وہ
درخواست پیش کرتا ہے تو اس کی حیثیت بالکل بدل جاتی ہے اور قبولیت کا ایک بڑا مرتبہ اس درخواست کو
حاصل ہو جاتا ہے ورنہ ہر کس و ناکس کو کہاں یہ طاقت حاصل ہے کہ وہ بادشاہ کی بعض دفعہ زنجیر بھی کھٹکھٹا
سکے کجا یہ کہ اس کی آواز وہاں تک پہنچے۔ تو وسیلے کا مضمون بھی اس سے شروع ہو جاتا ہے۔
اور اس مضمون کے معا بعد اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا اسی مضمون کو
آگے بڑھا رہی ہے اور نئے نئے جہان علم و معرفت کے ہمارے سامنے کھولتی ہے۔ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
مدد مانگیں تو کیا ؟ یہاں نَسْتَعِین کا عبودیت سے صرف ان معنوں میں تعلق نہیں جو میں بیان کر چکا
ہوں بلکہ نَسْتَعِينُ ایک خالی برتن ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میں کیا مانگا گیا ہے۔ نَسْتَعِينُ کا
ایک تعلق رب سے ہے، رحمان سے ہے۔ رحیم سے ہے، مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ سے ہے اور
عبادتوں سے ہے اور اس کی روشنی میں ہر چیز انسان مانگ سکتا ہے ایک تسمہ بھی خدا سے مانگتا ہے اور
مانگنا چاہئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہی فرمایا ہے کہ خدا سے صرف بڑی چیزیں
نہیں چھوٹی چیزیں بھی مانگو اور صرف چھوٹی نہیں بلکہ بڑی چیزیں بھی مانگو تو نَسْتَعِین کا ایک بہت بڑا
وسیع اور کھلا برتن ہے جس کو آپ نے کچھ نہ کچھ مانگ کر بھرنا ہے لیکن جب آپ اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کہتے ہیں تو یہاں آپ دنیاوی چیزوں سے ہٹ کر کچھ اور مانگنے لگے
ہیں۔ اب یہاں نعمتیں نہیں مانگ رہے بلکہ مراتب مانگ رہے ہیں اور ان دو باتوں میں بڑا فرق
ہے۔ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ فرمایا۔ یہ نہیں فرمایا کہ اے خدا! ہمیں اس
رستے کی طرف ہدایت دے جس پر نعمتیں ملتی ہوں نعمتیں تو جتنی مانگنی تھیں پہلے ہی مانگ چکا ہے یعنی
دنیا کی نعمتیں اور دوسری ایسی چیزیں جو نعمت کہلاتی ہیں۔ یہاں کہیں یہ نہیں فرمایا کہ اے خدا ہمیں اس
رستے کی ہدایت دے جہاں نعمتیں ملتی ہوں ۔ فرمایا اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ اس رستے کی طرف
ہدایت دے جہاں تیرے پیار حاصل کرنے والے تجھ سے انعام پانے والے چلتے ہیں۔ اب یہاں
اس دُعا میں نَعْبُدُ اور نَسْتَعِین کے دونوں مضامین اکٹھے ہو گئے ہیں ۔ یہ بتایا گیا ہے کہ روحانی
مرتبے اور قرب الہی کے لئے اگر تم دعا مانگو گے تو یہ ایک ایسا مضمون ہے جو عام حالات میں نعمتیں عطا

خطبات طاہر جلد ۹
777
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
کرنے سے مختلف مضمون ہے۔ ایک کافر جو خدا تعالیٰ کے احکامات سے کھلم کھلا بغاوت کرتا ہے وہ بھی خدا
کی نعمتوں میں حصہ پاتا ہے کیونکہ دنیا میں ہر جگہ اس کی نعمتیں پھیلی پڑی ہیں۔ کوئی ایسا انسان نہیں جو خدا کی
نعمت سے حصہ نہ پاتا ہولیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اے خدا! ہمیں اُن لوگوں
کا رستہ دے جو منعم علیہ ہیں تو نعمتیں نہیں مانگیں بلکہ خدا سے انعام یافتہ لوگ بنے کی دعا مانگی ہے اور یہاں
سارے کافر تمام خدا سے روگردان اور دنیا دارا لگ ہو جاتے ہیں اور ان کا رستہ یہاں ختم ہو جاتا ہے۔
ایک اور رستہ شروع ہوتا ہے جو قرب الہی کا رستہ ہے۔ خدا سے پیار مانگنے کا رستہ ہے اس
سے مراتب حاصل کرنے کا رستہ ہے اور اس کے متعلق ہمیں فرمایا کہ یہ رستہ تمہیں تب عطا ہوگا جب
تمہاری عبادت واقعہ ان رستوں سے گزرے گی جن رستوں سے انعام پانے والوں کی عبادتیں گزر
چکی ہیں۔ جہاں تم نعمت کی دعا نہیں مانگ رہے ہو گے بلکہ نعمت پانے والوں جیسا بننے کی دعا مانگ
رہے ہو گے اور یہ دعا پہلی دعا سے بہت زیادہ مشکل دعا ہے۔ لوگ عموماً سمجھتے ہیں اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کہنا بڑا آسان کام ہے کہ اے خدا ہمیں سیدھے رستے پر چلا۔ بس ختم
ہو گئی۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ جن لوگوں پر خدا نے انعام کیا تھا وہ تھے کون کون اور اس دنیا میں کن کن
مصیبتوں سے گزرے ہوئے ہیں ۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تمام انعام پانے والوں کے سردار تھے اور اس سے
پہلے موسیٰ نے بھی انعام پائے اور عیسی نے بھی پائے اور ابراہیم نے بھی پائے اور نوح نے بھی پائے
اور تمام گزشتہ انبیاء جن کی تاریخ قرآن کریم میں محفوظ ہے وہ لوگ ہیں جو منعم علیہم کے گروہ میں داخل
ہیں اس رستے پر چلتے رہے جس پر خدا نے انعام پانے والے انسان پیدا کئے تھے۔ انعام نہیں رکھے،
انعام حاصل کرنے والے انسان پیدا کئے تھے۔ اب ان پر آپ نظر ڈالیں تو ہر ایک کی زندگی ایک
مصیبت یعنی دنیا کی نظر میں ۔ ایسے خطر ناک مراحل سے گزرے ہیں ایسے تکلیف دہ حالات کا ساری
عمر سامنا رہا ایسی ایسی آزمائشوں میں مبتلا ہوئے ، ایسے ایسے دکھ ان پر لا دے گئے کہ جو عام انسان کی
کمر توڑ دیتے ہیں تو کیا آپ یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے خدا ہمیں وہ بنادے۔ اچانک ایک جھٹکا
انسان کو لگتا ہے اور انسان حیران رہ جاتا ہے کہ میں کہاں پہنچ گیا۔ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہتے کہتے آرام
سے میں ہر چیز مانگتا ہی چلا جا رہا تھا اور اچانک ایسے مقام پر پہنچ گیا جہاں ڈر لگتا ہے اور دل میں

خطبات طاہر جلد ۹
778
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء
خوف پیدا ہوتا ہے کہ میں کیا مانگ رہا ہوں اور اگر یہ دیانتداری سے مانگتا ہے تو پھر ہر بڑی سے بڑی
قربانی کے لئے تیار ہونے کی کوشش کرتا ہے اور اَرِنَا مَنَاسِكَنا (البقرہ:۱۲۹) کی دعا مانگ رہا ہوتا
ہے۔ یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے خدا ! مجھے میری قربان گاہیں دکھا۔ مجھے بتا کہ کہاں کہاں میرے خون
کے قطرے تیری راہوں میں بہنے چاہئیں ۔ کس کس مقام پر میرے سر قلم رے سر قلم ہونے چاہئیں اور میری
جان تجھ پر فدا ہونی چاہئے۔ کتنی عظیم لیکن ایک کتنی مہیب دعا بن جاتی ہے ان معنوں میں کہ انسان
منعم علیہم کے گروہ پر جب غور کرتا ہے تو ایک اور ہی تصویر ابھرتی ہے اور اس تصویر کے ساتھ خوف جو
پیدا ہوتا ہے اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا علاج قرآن کریم میں ہی رکھ دیا ہے۔ فرمایا : منعم علیہ
وہ نہیں جو صرف انبیاء سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ ان کے مختلف مراتب ہیں وَمَنْ يُطِعِ الله
وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ
وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (النساء:۷۰) تو اے بندو! خوف
نہ کھاؤ لیکن سچائی سے دعا ضرور مانگو۔ اگر تمہیں ابھی یہ حوصلہ نہیں کہ منعم علیہم لوگوں کے سرتا جوں جیسا
بننے کی کوشش کرو اور خدا سے یہ دعا مانگو کہ جس طرح ان کی زندگیاں گزریں ویسی ہی ہماری زندگیاں
بھی گزریں تو پھر ذرا نیچے اُتر جاؤ۔ نچلی سیڑھی پر کھڑے ہو کر دعا مانگ لو۔ وہاں نہیں ہمت پڑتی تو اس
سے نچلی سیڑھی پر کھڑے ہو کر دعا مانگ لو۔ سب سے آخری چوکھٹ پر کھڑے ہو جاؤ۔ صالحین کے اندر
ہر قسم کے لوگ شامل ہیں۔ ایسے بھی ہیں جن سے کمزوریاں بھی سرزد ہوئیں جن کے اندر زیادہ بوجھ
اٹھانے کی طاقت نہیں تھی ، اللہ ان سے درگزر فرماتا رہا مگر کسی میں تو ضرور شامل ہو اور کچھ نہ کچھ ویسے
نمونے ضرور دکھاؤ جیسے انعام پانے والوں نے اس سے پہلے دکھائے ہیں تو دیکھئے یہ سورۂ فاتحہ کی دعا
ہمیں کن کن راہوں سے گزارتی رہی ہے، کن کن نئے مطالب اور معارف کے جہان ہمارے سامنے
کھولتی جارہی ہے اور کھولتی رہی ہے اور کس طرح ہمیں رفتہ رفتہ سلیقہ سکھاتی ہے، تربیت دیتی ہے کہ
خدا تعالیٰ کی عبادت کس طرح ادا کرو، اس سے کیا فائدہ اٹھاؤ، کس طرح اس سے دلی تعلق قائم کرو لیکن
جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا یہ مضمون تو شاید اور ایک دو خطبوں کا محتاج رہے ابھی وقت ختم ہو رہا ہے۔
ایک گھنٹے کے قریب وقت گزر چکا ہے تو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تو آئندہ یا اس سے آئندہ خطبے
میں انشاء اللہ اس مضمون کو جاری رکھیں گے ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

آج 10 میں سے 10 باقی