خلیج کا بحران، عراق کی تباہی یقینی بنادی گئی ہے۔

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۱۰
36
خطبه جمعه ۱۱ جنوری ۱۹۹۱ء
لہریں ہیں جن پر یہ سوار ہو چکے ہیں اور ان سے واپسی اب ان کیلئے ممکن نہیں ۔
صرف ایک راہ واپسی کی ہے کہ تقویٰ اختیار کریں ۔ اپنے فیصلے خدا کو پیش نظر رکھ
کر کریں۔ امت مسلمہ کا عمومی مفاد پیش نظر رکھیں اور اپنے ذاتی مفاد کو قربان کرنے پر تیار ہوں۔ اگر
یہ ایسا کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ عالم اسلام کے لئے ایک نیا عظیم الشان دور رور نما ہوگا۔ وہ بھی ایک
نیا دور ہوگا جو پہلے جیسا نہیں ہوگا کیونکہ پہلے کی طرف تو اب کبھی واپس نہیں جاسکتے مگر ایک ایسا دور ہوگا
جو گزشتہ ادوار سے ہزاروں گنا بہتر ہوگا اور بہتر ہوتا چلا جائے گا۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ان کو عقل دے گا اور اگر امید نہیں تو دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو غیر معمولی طور پر عقل عطا
فرمائے اور احمدیوں کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہم بہت کمزور ہیں لیکن ہم دعا کر سکتے ، دعا کرنا جانتے
ہیں، دعاؤں کے پھل ہم نے کھائے ہوئے ہیں اور کھاتے ہیں۔ پس جب نمازوں میں
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا کیا کریں تو خصوصیت کے ساتھ موجودہ حالات کو
پیش نظر رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ سے یہ عرض کیا کریں کہ سکے اور مدینے کی بستیوں کا تقدس تو عبادت
سے وابستہ ہے اور ہمیشہ عبادت سے وابستہ رہے گا ۔ یہ بستیاں اس لئے مقدس ہیں کہ ان بستیوں میں
ابراہیم علیہ السلام اور محمد مصطفی علی
نے عبادتیں کی ہیں ۔ پس آج اس ج اس دنیا میں ان عبادتوں کو زندہ
کرنے والے ہم تیرے عاجز غلام ہیں ، اس شان کے ساتھ نہیں مگر جس حد تک بھی توفیق پاتے ہیں
ہم ان عبادتوں کو اسی طرح زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پس اے ہمارے معبود ! ہماری عبادتوں
کو قبول فرما اور ہماری مدد فرما اور آج اگر تو نے عبادت کرنے والوں کی مدد نہ کی تو دنیا سے عبادت اٹھ
جائے گی اور دنیا سے عبادت کا ذوق اٹھ جائے گا۔ پس تو ہماری التجاؤں کو قبول فرما ايَّاكَ نَعْبُدُ
ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں ، دنیا کی قوم کی طرف نہیں دیکھ رہے تیری طرف دیکھ رہے ہیں
تیرے حضور جھک رہے ہیں تو مدد فرما۔ اگر ہماری یہ دعا قبول ہو جائے اور اگر دل کی گہرائیوں سے
اٹھے اور تمام دنیا سے احمدی یہ دعائیں کر رہے ہوں تو ہرگز بعید نہیں کہ یہ دعا قبول ہو جائے تو پھر آپ
صلى الله
عروسه

خطبات طاہر جلد ۱۰
37
خطبه جمعه ۱۱ جنوری ۱۹۹۱ء
دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ Ball کسی کی کورٹ میں نہیں رہے گا Ball تقدیر الہی کی کورٹ کی طرف
واپس چلا جائے گا اور آپ کی دعائیں ہیں جن کا ہا تھ تقدیر الہی پر پڑتا ہے یا جن کا ہاتھ تقدید الہی کے
قدموں کو چھوتا ہے اور پھر تقدیر الہی آپ کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ رنگ بدلتی چلی جاتی ہے۔ اب دنیا
کو یہ بدلتے ہوئے رنگ دکھا دیں اور دنیا کو بتادیں کہ خدا آپ کا ہے اور آپ خدا کے ساتھ ہیں
خدا آپ کے ساتھ ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی