خلیج کا بحران۔ عراق کو نیست و نابود کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک کیلئے صدقات کی تحریک

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے خلیج کے بحران اور عراق پر مسلط جنگ کے ہولناک اثرات اور مسلم ممالک کے روحانی و عملی قبلہ درست نہ ہونے کے المیے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے سلطان صلاح الدین ایوبی کی صفات اور اسلامی اخلاق کے تناظر میں حقیقی قیادت کا معیار واضح کیا اور اس جنگ کے تباہ کن بین الاقوامی اور معاشی نتائج سے متنبہ کیا۔ نیز آپ نے جماعت احمدیہ کو امنِ عالم کے لیے دعاؤں اور افریقہ کے قحط زدہ ممالک کے لیے مالی قربانی اور صدقات کی تحریک فرمائی، اور خطبہ کے براہِ راست نشریاتی رابطوں کے حوالے سے جمعہ کے شرعی احکام بھی بیان فرمائے۔

موضوعات: خلیج کا بحران، سلطان صلاح الدین ایوبی، امن عالم، افریقہ میں قحط، خطبہ جمعہ کی براہ راست نشریات

خطبات طاہر جلد ۱۰
39
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
خلیج کا بحران ۔ عراق کو نیست و نابود کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے
افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک کیلئے صدقات کی تحریک ۔
( خطبه جمعه فرموده ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔
پیر صاحب پگاڑا جو پاکستان کے ایک بزرگ سیاستدان ہیں انہیں خدا تعالیٰ نے ایک خاص
ملکہ عطا فرمایا ہے۔ ان جیسا ملکہ اور کسی پاکستانی سیاستدان میں میں نے نہیں دیکھا ۔ مزاح کی زبان
میں اور لطیف مزاح میں لپیٹ کر وہ بعض دفعہ ایسی ٹھوس حقیقتیں بیان کر دیتے ہیں جو اگر ظاہری کھلے
کھلے لفظوں میں بیان کی جائیں تو ویسا اثر پیدا نہیں کر سکتیں اور ایسی باتیں بھی کہہ جاتے ہیں جو وہ بعض
حالات میں کھلم کھلا کہنا مناسب نہ سمجھتے ہوں مگر اشاروں کی اس زبان میں جو خاص طور پر مزاح میں
لپٹی ہوئی ہوتی ہے وہ اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کی خاص قدرت رکھتے ہیں۔ پیچھے کچھ عرصہ ہوا کسی
نے ان سے پوچھا کہ بتائیے کہ مشرقی پاکستان جو پہلے ہوا کرتا تھا وہاں کے ان مسائل کے متعلق آپ
کا کیا خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے مشرق کی باتیں کیا پوچھتے ہو۔ ہمارا تو قبلہ مغرب کی طرف
ہے اور مغرب ہی کو ہم سجدہ کرتے ہیں اس لئے مغرب کی باتیں پوچھو۔ کیسی لطیف بات ہے اور کتنی
گہری ہے۔ تو مزاح کے پردے میں لپٹی ہوئی لیکن ایک انتہائی دردناک حقیقت ہے جو روز بروز کھل
کر ظاہر ہوتی چلی جارہی ہے۔ وہ قو میں جو قبلہ یعنی بیت اللہ سے مشرق کی طرف واقع ہیں ان کا
ظاہری قبلہ تو بہر حال مغرب ہی کی طرف ہوگا لیکن پیر صاحب کی مراد یہ نہیں تھی بلکہ یہ مراد تھی کہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
40
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
ظاہری قبلہ مغرب کی طرف ہے اور باطنی قبلہ کسی اور طرف ہے مگر حیرت ہوتی ہے خانہ کعبہ کے محافظین
پر کہ جو بیت اللہ میں رہتے ہوئے بھی مغرب کو سجدہ کرتے ہیں۔ آج عالمی مسائل سے مسلمانوں کو
بچانے کے لئے سب سے اہم ضرورت قبلہ سیدھا کرنے کی ہے۔ جب تک ہمارا قبلہ سیدھا نہیں ہوتا
اس وقت تک ہمارا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ ایک زمانہ تھا کہ جب مسلمان قوم دو ایسے حصوں میں بٹی
ہوئی تھی کہ ایک کا قبلہ مشرق کی طرف ہو چکا تھا اور ایک کا مغرب کی طرف اور دونوں میں سے کسی کا
قبلہ بھی بیت اللہ کی طرف نہیں تھا وہ اپنے تمام مسائل میں یا مغربی قوموں کی طرف دیکھتے تھے یا
مشرقی طاقتوں کی طرف۔ جو سیاسی تبدیلیاں روس میں اور روس اور امریکہ کے تعلقات میں پیدا ہوئی
ہیں ان کے نتیجے میں اب ایک قبلہ تباہ ہو چکا ہے اور ایک ہی قبلہ باقی رہ گیا ہے ان کے لئے لیکن جو
حقیقی قبلہ کبھی تباہ نہیں ہو سکتا ، جو دائمی ہے اور ہمیشہ کے لئے مسلمانوں کے لئے نجات کا ذریعہ بنایا گیا
اس قبلے کی طرف رخ نہیں کرتے ۔
پس آج کے دور میں سب سے اہم ضرورت قبلہ درست کرنے کی ہے۔ یہ انتہائی دردناک
حالات جو اس وقت عالم اسلام پر مصیبتیں بن کر اتر رہے ہیں ، اس سے کئی قسم کے رد عمل پیدا ہور ہے
ہیں اور میں مختصراً ان سے متعلق جماعت کے سامنے وضاحت کرتا ہوں اور پھر جماعت کو نصیحت کروں
گا کہ ان کو اسلامی تعلیم کے لحاظ سے کیا ردعمل دکھانا چاہئے ۔
ایک بڑا حصہ سعودی عرب کی امامت میں یعنی مسلمان ممالک کا ایک بڑا حصہ سعودی عرب
کی امامت میں کلیہ مغرب پر اپنا انحصار کر بیٹھا ہے اور اس بات میں کوئی بھی عار نہیں اور کوئی مضائقہ
نہیں سمجھا جاتا کہ عالم اسلام پھٹتا جا رہا ہے اور دن بدن ان کے رخنے زیادہ گہرے ہوتے چلے
جا رہے ہیں۔ عراق نے جو کچھ بھی کیا ، جیسا کہ آپ خطبوں میں پہلے سن چکے ہیں۔ جماعت احمد یہ نے
کبھی بھی عراق کے کویت پر اس حملے کی تائید نہیں کی ، جماعت احمد یہ کا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کے مطابق تمہارا بھائی اگر ظالم بھی ہو تو اس کی اس طرح مدد کرو
کہ اس کے ہاتھ ظلم سے روکو۔ چنانچہ اس پہلو سے ہم نے عراق کی بارہا مدد کرنے کی کوشش کی ۔
پیغامات بھجوائے گئے ، خطبات میں بھی ہر طرح سے یہ مضامین بیان کئے کہ دو باتیں ایسی ہیں جو آپ کو
ظلم میں شریک کر دیتی ہیں اور اللہ تعالیٰ سے اگر آپ مدد چاہتے ہیں تو ظلم سے ہاتھ کھینچنا ہوگا ۔ پہلی

خطبات طاہر جلد ۱۰
41
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
بات یہ کہ کویت سے آپ کو اپنی فوجیں واپس بلا لینی چاہئیں اور عالمی برادری کے سامنے نہیں بلکہ
مسلمان برادری کے سامنے کویت کے ساتھ اپنا معاملہ طے کرنے کے لئے پیش کریں اور امن کے
ساتھ اور سمجھوتے کے ساتھ آپ کے اختلافات طے ہوں یہی قرآنی تعلیم ہے اور اسی تعلیم کے مطابق
ہم نے بغداد کو نصیحت کی ۔
دوسری بات ان کے سامنے یہ پیش کی گئی کہ باہر کے ملکوں کے نمائندے جو آپ کے ملک
میں مختلف ، خدمات خدمات پر مامور تھے اور اسی طرح مختلف سفارتکار، وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ آر کے پا پاس
امانت ہیں اور اس امانت میں آپ نے خیانت نہیں کرنی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا یہ احسان ہے کہ خواہ یہ نصیحت
ان تک پہنچی ہو یا نہ پہنچی ہو، از خود انہوں نے ایک معقول فیصلہ کیا اور مبنی بر انصاف فیصلہ کیا اور اپنے پہلے
مؤقف کو تبدیل کر کے اس منصفانہ موقف پر آگئے کہ ہمیں کسی Human Sheild کی ضرورت نہیں
ہے ، جو غیر ملکی باشندے ہیں وہ جہاں چاہیں جب چاہیں واپس جاسکتے ہیں یہاں تک کہ ان کے
اخباری نمائندگان کو بھی انہوں نے آج تک ایسی غیر معمولی سہولتیں دیئے رکھی ہیں کہ جن کے متعلق
مغرب میں بھی یہ تصور نہیں ہو سکتا کہ جب یہ اپنی زندگی اور موت کی جنگ میں اس طرح مصروف
ہوں تو اتنی آزادی کے ساتھ غیر ملکی سفارتکاروں کو حالات کا جائزہ لینے اور باہر خبریں بھجوانے کا موقعہ
دیں تو ایک پہلو سے تو وہ ظلم سے باز آگئے لیکن کویت کے مسئلے پر اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا حکمتیں
تھیں، کیا مجبوریاں تھیں کہ انہوں نے اپنا قدم واپس لینے سے انکار کر دیا اور اس انکار پر مصر رہے اس
کے نتیجے میں جو خوفناک جنگ اس وقت وہاں لڑی جارہی ہے وہ ظاہر ہے کہ بالکل یک طرفہ ہے وہ
تمام طاقتیں جو بغداد کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں ان میں مسلمانوں کا حصہ یہ ظاہر کرنے کے لئے ڈالا
گیا ہے کہ یہ کوئی اسلام اور غیر اسلام کی جنگ نہیں بلکہ ایک ظالم کے خلاف مسلمان ممالک کی مدد کے
لئے ہم قربانی کر رہے ہیں۔ اس قربانی کی حیثیت کیا ہے یہ تو سب دنیا جانتی ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ
وہ قربانی اس نوعیت کی ہے کہ غیر معمولی فوائد مغرب کو پہنچ رہے ہیں جن کا عام آدمی تصور بھی نہیں
کر سکتا۔ جو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر پرو پیگنڈا ہورہا ہے اس پرو پیگنڈا کے پس پردہ بہت سے امور
ہیں جو واقعات ہیں اور ان کو سمجھے بغیر آپ کو اندازہ نہیں ہو سکتا کہ اس خوفناک جنگ کے نتیجے میں کونسی
طاقت فائدے اٹھائے گی اور کونسی طاقت نقصان اٹھائے گی۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
42
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
جہاں تک عراق کا تعلق ہے وہ آپ جانتے ہیں کہ نقصان ہی نقصان ہے اور بہت ہی
دردناک حالات ہیں ۔ عراق کو میں نے خطبات میں یہ بھی کھلم کھلا مشورہ دیا تھا کہ تمہیں لازم تھا کہ
انتظار کرتے ۔ خدا تعالیٰ نے ایک طاقت عطا کی اس طاقت کو آگے بڑھانے کے لئے ابھی کھلا وقت
درکار تھا اس لئے جو بھی فیصلے کئے گئے ہیں کچے ہیں، بے وقت ہیں اور نامناسب ہیں اس لئے اس
وقت اس ظلم سے اپنا ہاتھ اٹھا لو اور ترقی کرو۔
جلسہ سالانہ پر میں نے عالم اسلام کو یہ توجہ دلائی تھی کہ یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں
ایک صلاح الدین عطا کر دے ۔ کچھ عرصہ ہوا جب میں نے بغداد کے حالات دیکھنے کے لئے
ٹیلیویژن چلایا تو اس میں ایک پروگرام دکھایا جا رہا تھا جس میں بعض مسلمان علماء بڑے جوش کے
ساتھ صدر صدام حسین صاحب کو صلاح الدین قرار دے رہے تھے لیکن جذبات کے نتیجے میں ، اندھی
وابستگی کے نتیجے میں صلاح الدین پیدا نہیں ہوا کرتے ۔ صلاح الدین سے میری مراد یہ نہیں تھی کہ
ایک جذباتی بت کھڑا کر دیا جائے اور اس کا نام صلاح الدین رکھ دیا جائے ۔ صلاح الدین بننے کے
لئے بہت سی صلاحیتوں کی ضرورت ہے اور ان صلاحیتوں کے علاوہ لمبے صبر کی ضرورت ہے۔ سلطان
صلاح الدین نے سب سے پہلے عالم اسلام کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی تھی ۔ زندگی کا ایک بڑا حصہ
مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوئی عرب ریاستوں کو یکجا کرنے اور ایک مرکزی حکومت بنانے پر عمر کا ایک بڑا
حصہ صرف کر دیا اور جب وہ گھر کے حالات سے پوری طرح مطمئن ہو گئے تب انہوں نے فلسطین
کے دفاع کے لئے تمام عالم کی طاقتوں کو چیلنج کیا اور دنیا جانتی ہے کہ جس طرح آج مغربی طاقتیں
بغداد کے خلاف اکٹھی ہوئی ہیں اسی طرح اس زمانے میں بلکہ اس سے بھی زیادہ شدت اور جذبے
کے ساتھ اس روح کے ساتھ کہ گویا مذہبی جنگ ہے، اس روح نے ان کے اندر دیوانگی کی ایک کیفیت
بھی پیدا کر دی تھی پس زیادہ شدت اور جذبے اور دیوانگی کے ساتھ صلاح الدین کی طاقت کو توڑنے
کے لئے مغرب نے بار بار کوششیں کیں اور باوجود اس کے کہ وہ نسبتاً کمزور تھا، باوجود اس کے کہ وہ کوئی
غیر معمولی حربی صلاحتیں یعنی جنگی صلاحیتیں نہیں رکھتا تھا اس کے باوجود ہر بار اللہ تعالیٰ اس کو فتح پر فتح
عطا کرتا چلا گیا اس میں بعض اور صفات بھی تھیں ، وہ ایک بہت نیک اور متوکل انسان تھا وہ ایک ایسا
شخص ہے جس کے متعلق یورپ کے شدید ترین معاند بھی حرف نہیں رکھ سکے کہ اس نے یہ ظلم کیا اور یہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
43
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
صلى الله
علیه
بداخلاقی کی۔ چنانچہ وہ محققین جنہوں نے بہت تلاش کیا ان میں سے بعض نے یہ اعتراف کیا کہ
صلاح الدین کے متعلق ہم نے ہر طرح سے کھوج لگایا کہ کوئی ایک بات اس کے متعلق ایسی بیان
کر سکیں کہ جس نے بنیادی طور پر انسانیت کی ناقدری کی ہو، انسانی قدروں کو ٹھکرایا ہو ظلم اور سفا کی
سے کام لیا ہو، بداخلاقی سے کام لیا ہو۔ مگر ایسی کوئی مثال اس کی زندگی میں دکھائی نہیں دی۔ ایک ہی
مثال ان کے سامنے آئی اور یہی مصنف لکھتا ہے کہ اس مثال میں بھی جس کو مغرب نے
اچھالا ، دراصل کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ وہ مثال یہ تھی کہ وہ یورپین شہزادہ جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
کے مزار کو اکھیڑنے کے لئے اس نیت کے ساتھ مدینے کی طرف روانہ ہوا تھا اور بہت قریب ؟ پہنچ
چکا تھا اور اس کے ارادے بہت بد تھے۔ اس کو صلاح الدین نے بالآخر پکڑ کر اس کی مہم کو ناکام
اور نامراد کیا اور جب وہ شہزادہ صلاح الدین کے سامنے پیش ہوا ہے تو اس وقت اس کا پیاس سے برا
حال تھا ، ایک شربت کا گلاس وہاں پڑا ہوا تھا اس نے وہ گلاس اٹھایا اور پینے لگا تھا کہ صلاح الدین
نے تلوار کی ایک ضرب سے وہ گلاس توڑ دیا کیونکہ صلاح الدین نے زیادہ حکمت عملی کے ساتھ ایک
زیادہ طاقتور فوج کو شکست دی تھی اور ان کو صحراء میں آگے پیچھے کر کے ایسے اقدام پر مجبور کر دیا جس
کے نتیجے میں وہ پانی سے محروم رہ گئے اور صلاح الدین کی یہ جنگ تلوار کی طاقت سے نہیں بلکہ اعلیٰ
حکمت عملی کے نتیجے میں جیتی گئی تھی۔ پس وہ پیاس سے تڑپتا ہوا وہاں پہنچا اور اس وقت اس شربت کے
گلاس سے اس کو محروم کر دیا گیا ۔ یہ حقین نے ایک داغ نکالا کہ یہ داغ صلاح الدین کے چہرے پر
ہے اس کے سوا ہم کچھ تلاش نہیں کر سکے ۔
یہ مؤرخ جس کی کتاب میں نے ایک لمبا عرصہ ہوا پڑھی تھی ، مجھے نام بھی یادنہیں لمبا عرصہ
پہلے پڑھی گئی تھی، وہ یہ لکھتا ہے کہ جو اعتراض کرنے والے ہیں وہ عرب مزاج کو نہیں سمجھتے اور عرب
اعلیٰ اخلاقی روایات کو نہیں سمجھتے ۔ عرب اعلیٰ اخلاقی روایات میں سے ایک یہ ہے کہ مہمان کو جو تمہارا گھر
کا پانی پی چکا ہو یا تمہارے گھر کا کھانا چکھ چکا ہو اس کو قتل نہیں کرنا چاہئے اس نے کیسا ہی بھیانک جرم
کیا ہو اور اس کا جرم اتنا بھیانک تھا یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی کے مزار کی تو ہین کہ صلاح الدین ا
جیسا عاشق رسول کسی قیمت پر اس کو معاف نہیں کر سکتا تھا۔ پس اس کے نزدیک یہ بداخلاقی تھی کہ یہ اس
کے میز سے پانی پی لیتا اور پھر وہ اس کو قتل کرتا نہ کہ یہ بداخلاقی کہ مرنے سے پہلے ایک دو سیکنڈ اور اس کو
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۱۰
44
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
پیاس میں تڑپنے رہنے دیتا۔
پس صلاح الدین ایک بہت بڑی عظیم شخصیت تھی جو اسلامی اخلاق کا ایک عظیم الشان مظاہرہ
تھا۔ ایسا حیرت انگیز مظاہرہ تھا کہ بعض مغربی مورخین نے اس کو عمر بن عبدالعزیز ثانی کہنا شروع کر دیا
اور وہ کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز میں جو صلاحیتیں جو روحانیت جو اعلیٰ اخلاق موجود تھے وہ سینکڑوں
سال کے بعد صلاح الدین کی صورت میں عرب دنیا میں دوبارہ ظاہر ہوئے ۔ پس صلاح الدین محض
جذبات سے نہیں بنا کرتے ۔ صلاح الدین نام بہت سی صلاحیتوں کا تقاضا کرتا ہے۔ پس احمدی بھی
شاید یہ پروگرام پرولا دیکھ کر جذباتی طور پر ہیجان پکڑ چکے ہوں ، وہ کہہ رہے ہوں کہ دیکھو جی ، ادھر دعا
کروائی ادھر صلاح الدین عطا ہو گیا ۔ یہ بچگانہ باتیں ہیں ۔ آپ کی سوچ پختہ ہونی چاہئے کیونکہ آپ
تمام دنیا کی راہنمائی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں میں آپ کو آپ کا یہ مقام یاد دلاتا ہوں آپ کسی ایک قوم
اور کسی ایک مذہب کی راہنمائی کے لئے نہیں بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفی کی غلامی سے آپ نے
صلى الله
سیادت کی صلاحیتیں حاصل کی ہیں اور حضرت محمد تمام دنیا کی سیادت کے لئے پیدا فرمائے گئے اور
تمام دنیا کو صحیح مشورے دینے کیلئے پیدا کئے گئے تھے۔ ایسی پختگی انسانی عقل میں کبھی واقع نہیں ہوئی
صلى صلى الله الله
جیسی حضرت محمد مصطفی ﷺ کو عقل کی پختگی عطا فرمائی گئی تھی۔ آپ کا دل بھی کامل تھا ، آپ کی عقل بھی
کامل تھی اور دل کے جذبات کو عقل میں نا جائز دخل دینے کی اجازت نہیں تھی ۔
آج کل جو انتہائی دردناک حالات گزر رہے ہیں ان میں بعض لوگوں کے لئے تو یہ ایک
ایسا ہی تماشہ ہے جیسے کبھی کرکٹ کے میچ ہور ہے ہوتے ہیں اور ان میچوں کے دوران بچے بھی اور بڑے
بھی دن رات ، دن رات تو نہیں یعنی دن کے حصے میں ٹیلی ویژن کے اردگرد بیٹھے تماشے دیکھ رہے
ہوتے ہیں۔ یہ کوئی کرکٹ کا تماشہ نہیں ہے ۔ بہت ہی خوفناک اذیتناک جنگ ہے Carpet
Bombing کا آپ نے بار بار نام سنا ہوگا اس کا مطلب ہے کہ ایک علاقے کو مکمل طور پر اس طرح
ملیا میٹ کر دیا جائے کہ کسی چیز کا کوئی نشان باقی نہ رہے اور ایک بم کے گڑھے کا تعلق دوسرے بم کے
گڑھے کے کنارے سے ملتا چلا جائے ۔ایسی بمبارڈ منٹ (Bombard ment) عراق پر کی
جارہی ہے کہ پہلی رات میں ہی ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے زیادہ طاقت کے بم وہاں
گرائے جاچکے تھے اور اس وقت سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان حالات میں جب تمام عالم اسلام

خطبات طاہر جلد ۱۰
45
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
کا دل درد سے بھرا ہوا ہے یعنی اس عالم اسلام کا جس کو اسلام سے محبت ہے جس کو انسانیت سے محبت ہے،
جس کو بنی نوع انسان کے امن سے محبت ہے ، جو انسانی قدروں کی بلندی چاہتا ہے اور کسی ایک قوم کی
عصیتی فتح کے نتیجے میں وہ نہیں ہو سکتا اس عالم اسلام کی میں بات کر رہا ہوں۔ اس عالم اسلام پر انتہائی
درد کی کیفیت طاری ہے ۔ دن رات دل دکھے ہوئے ہیں ۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ صدر صدام
کے ہر فیصلے پر صاد کر رہے ہیں ۔ ہرگز اس کا یہ مطلب نہیں۔ صدر صدام نے جو یہ فیصلہ کیا کہ اسرائیل پر وہ
سکڈ میزائلز پھینکیں اس کے نتیجے میں نقصان تو اتنا معمولی ہوا ہے کہ ایک معمولی بس کے حادثہ میں بھی اس
سے بہت زیادہ نقصان ہو جایا کرتا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں اس اس سے ہزاروں لاکھوں گنا زیادہ نقصان
ہو جاتا ہے جو Terrorist آئر لینڈ سے آکر یہاں بم کے دھماکے کرتے ہیں ان کا نقصان اس سے
بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ لیکن تمام دنیا اسرائیل پر اس حملے کے نتیجے میں Appal ہوگئی ہے، یہ الفاظ ہیں
پرائم منسٹر آف بریٹن ۔ (Prime Minister of Britain) کے کہ ہم Appal ہو گئے ہیں اس
قدر حیرت اور سکتے میں پڑ گئے ہیں اور اس قدر خوفناک تعجب انگیز تکلیف پہنچی ہے کہ لفظ نہیں ہیں اس کو
بیان کرنے کے لئے تو یہ ہمدردیاں ہیں عالمی قوتوں کی اسرائیل کے ساتھ ۔ ایسے موقع پر ایک ایسا قدم
اٹھانا کہ جس کے نتیجے میں عراقیوں کے لئے اور زیادہ تکلیف ہو اور اگر عراقیوں کو تکلیف پہنچے گی تو چونکہ
اکثر مسلمان ہیں اور اکثر عراقی جنگ کے فیصلوں میں ذمہ دار اور شریک نہیں اس لئے دنیا کے ہر شریف
انسان کو خواہ وہ مسلمان ہو یا نہ ہو اس تکلیف میں حصہ دار ہونا چاہئے ۔ پس جو تکلیف نہتے ، غریب شہریوں
کو پہنچ رہی ہے جو پہلے ہی فاقوں کا شکار ہیں اس پر ان پر ظالمانہ بمباریاں ہو رہی ہیں اور کچھ نہیں کہا
جا سکتا کہ کتنا شدید نقصان اب تک پہنچ چکا ہے ان پر تو کوئی Appal نہیں ہورہا ہے لیکن اس واقعہ پر اس
لئے Appal ہو رہے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں اسرائیل نے جب جوابی کارروائی کی
جو مظالم اب تک عراقیوں پر ہو چکے ہیں اس سے کئی گنا زیادہ مظالم ہوں گے۔ پس دراصل اس Appal
کے لفظ کے پیچھے یہ حکمت ہے اور دوسرا ایسے خطرات ہیں جو خود غرضانہ خطرات ہیں ان کو خطرہ یہ ہے کہ
اگر اس کے نتیجے میں اسرائیل نے کوئی جوابی کارروائی کی اور عالم اسلام پھٹ گیا یعنی پھٹا تو پہلے ہوا ہے
مزید پھٹ گیا اور کچھ مسلمان ممالک نے عراق کی تائید شروع کر دی تو ہمارے لئے اور مشکلات کھڑی
ہو جائیں گی تو بہر حال جو اقدامات ایسے ہیں جن کے نتیجے میں مصیبتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا میں

خطبات طاہر جلد ۱۰
46
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
کوئی بھی انسانیت اور اسلام کا سچا ہمدردان اقدامات پر خوش نہیں ہو سکتا کیونکہ اگر صدر صدام کے غلط
فیصلوں کے نتیجے میں اہل عراق کو دردناک سزائیں دی گئیں تو اس پر خوش ہونا مسلمان تو کیا ایک معمولی
ادنی انسان کو بھی زیب نہیں دیتا لیکن ساتھ ہی جب آپ ٹیلی ویژن پر وہ تصویریں دیکھتے ہیں جن میں
بے کار بیٹھے ہوئے امیر ، بھری ہوئی تجوریوں کے مالک کو بیتی اور سعودی کانوں کے ساتھ ریڈیو لگائے
بیٹھے ہوئے عراق کی تباہی کی خبروں پر قہقہے لگاتے ہیں اور ایسے مزے اڑا رہے ہیں کہ آدمی حیران ہو جاتا
ہے دیکھ کر۔ جب ان تصویروں کو آپ دیکھتے ہیں تو انسان بیان نہیں کر سکتا کہ دل کی کیا کیفیت ہوتی
ہے۔ حیرت سے دیکھتے ہیں کہ ایسے انسان بھی ہیں جو اسلام کے نام پر ساری دنیا میں اپنے تقویٰ کے
ڈھنڈورے پیٹتے رہے ہیں اور یہ بتاتے رہے ہیں کہ ہم اسلام کے صف اول کے سپاہی ہیں ہم وہ ہیں
داری
جن کے سپردخانہ کعبہ کی چابیاں کی گئی ہیں ۔ جن کے سپرد مقامات مقدسہ کی حفاظت کی عظیم ذمہ د
سونپی گئی ہے۔ ہم وہ ہیں جنہیں عالم اسلام میں خدا تعالیٰ نے عظیم سیاد تیں بخشی ہیں، یہ دعوے کرتے چلے
جارہے ہیں اور انسانی قدروں کی حالت یہ ہے کہ اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے Next Door یعنی ساتھ کے
ہمسایہ مسلمان ملک پر اس قدر خوفناک مظالم توڑے جا رہے ہیں کہ ان کے حالات جب جنگ کے بعد
سامنے آئیں گے تو مدتوں تاریخ ان کے ذکر پر روئے گی ۔ ہلاکو خان کی باتیں تو قصہ ہوچکی ہیں وہ پرانی
باتیں ہیں ۔ ہلاکو خان کو تو جنگ عظیم کی ہلاکت نے خواب بنایا تھا اور اب یہ خود اقرار کر رہے ہیں کہ جنگ
عظیم میں جو کچھ ہوا وہ کچھ بھی نہیں تھا، ویتنام میں جو بمباری ہوئی ہے اس کی باتیں چھوڑ دو ۔ اب جو
بمباری ہم کر رہے ہیں اس کی کوئی مثال بنی نوع انسان کی فوجی طاقت کے مظاہرے میں آپ کو دکھائی
نہیں دے گی۔ ان باتوں کو دیکھ کر قہقہے لگانے اور ہنسنا اور جہالت کے ساتھ ایسی طرز اختیار کرنا کہ جوکسی
شریف انسان کو زیب نہیں دیتی ۔ ایسی گھٹیا حرکتیں ، ایسے گھٹیا انداز میں نے تو پہلی دفعہ دیکھا ہے میں تو
حیران رہ گیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کو اتنی دولتوں کا مالک بنایا گیا ہے اور یہ ان کا وقار ہے اور یہ ان کی عقل
اور سمجھ بوجھ ہے۔ کسی کو یہ خیال نہیں آیا کہ استغفار کریں، کسی کو یہ خیال نہیں آیا کہ توبہ کریں۔ خدا تعالیٰ کے
دربار میں حاضر ہوں خدا تعالیٰ کی چوکھٹ پر سجدے کریں اور اس سے دعا مانگیں کہ اے خدا ہم کس
مصیبت میں پھنس گئے ہیں، مجبور ہو گئے ہیں کہ اپنے بھائیوں کو نیست و نابود کر دیں اور اس کے نتیجے میں
صدقات کریں۔ بنی نوع انسان کی ہمدردی کا اظہار کریں ، اس دولت کا صحیح استعمال کریں جس دولت کا

خطبات طاہر جلد ۱۰
47
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
ان کو امین بنایا گیا ہے۔ یہ کرنے کی بجائے یہ صرف اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب کلیہ عراق کی طاقت
ہمیشہ ہمیش کے لئے صفحہ ہستی سے مٹادی جائے اور پھر فاخرانہ انداز میں یہ واپس اپنے چھوٹے سے ملک
کویت میں داخل ہوں ۔ اور پھر مغربی طاقتیں دوبارہ آکر ان کے ملک کو از سر نو تعمیر کریں، پھر آباد کریں
جب کہ عملاً عراق صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہو۔
اب سوال یہ ہے کہ اس ساری جدوجہد کا ، اس خوفناک بین الاقوامی صورت حال کا فائدہ کس کو
پہنچ رہا ہے۔ آج صبح کے انٹرویو میں کسی نے اسرائیل کے نائب وزیر دفاع سے پوچھا کہ دیکھیں اگر آپ
نے کوئی رد عمل دکھایا یعنی ان سکڈ میزائل کے نتیجہ میں جو آپ کے بعض شہروں میں گرے لیکن زیادہ
نقصان نہیں ہوا اگر آپ نے کوئی رد عمل دکھایا تو اس کے نتیجے میں عالم اسلام کا جو ہمارے ساتھ اتحاد ہے
اس کو شدید نقصان پہنچے گا تو اس نے کہا تم کیا باتیں کرتے ہو کیسی بے عقلی کا سوال ہے۔ مجھے تو اس سوال
میں معمولی عقل کی بات بھی دکھائی نہیں دیتی ۔ اس نے کہا کیا تمہارا خیال ہے کہ یہ سعودی عرب کا احسان
ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہے اور انگلستان کے ساتھ ہے اور یورپین ممالک کے ساتھ ہے۔ کیا تمہارا خیال
ہے کہ یہ کویت کا احسان ہے یا مصر کا احسان ہے۔ یہ تو سارے تمہارے ممنون احسان ہیں۔ ان کو ایک ذرہ
بھر بھی پرواہ نہیں ہوگی کہ اسرئیل عراق کو تباہ کرے یا کوئی اور تباہ کرے یہ ممالک ہیں جو تمہارے غلام
ہیں، تمہارے ممنون احسان ہیں تم پر کامل انحصار رکھنے والے ممالک ہیں ان کو توفیق ہی نہیں ہے کہ تم سے
ناراض ہوسکیں۔ یہ جو جواب ہے اس میں بڑی گہری حقیقت ہے۔ اس سے کوئی انکار نہیں کہ اس وقت یہ
صورت حال ہو چکی ہے لیکن ایک بات سے مجھے شدید اختلاف ہے کہ اس نے کہا کہ تم نے ان پر احسان
کیا ہے۔ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ مغرب نے نہ عالم اسلام پر کوئی احسان کیا ہے اس لڑائی میں حصہ لے کر نہ
ان مسلمان ممالک پر احسان کیا ہے جن کے نام پر یہ لڑائی لڑی جارہی ہے بلکہ ہمیشہ کی طرح اپنے ان
مفادات کو حاصل کرنے کی ایک بہت ہی خوفناک کوشش ہے جو اس جدید تاریخ میں ہمیشہ سے اسی طرح
کار فرما رہی ہے۔ کوششیں ہمیشہ ہوتی رہی ہیں کہ جب بھی دنیا میں کہیں بدامنی ہو اس کے نتیجے میں زیادہ
سے زیادہ فائدہ ترقی یافتہ قوموں کو پہنچے۔
پس اس صورت حال کے پیش نظر اگر آپ مزید تجزیہ کریں تو آپ کو میری بات کی خوب سمجھ
آجائے گی کہ فائدے کس کے ہیں۔ یہ جو بے شمار جنگی ہتھیار اور جدید ترین جنگی ہتھیار میدان جنگ تک

خطبات طاہر جلد ۱۰
48
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
پہنچائے جا رہے ہیں ان پر بے انتہا خرچ آ رہا ہے۔ ارب ہا ارب ڈالرز ، آپ تصور ہی نہیں کر سکتے یوں
سمجھیں کہ دولتوں کے پہاڑ خرچ ہورہے ہیں اور ایک بات آپ نے سنی تھی کہ معاہدہ ہو چکا ہے کہ اس
میں سے نصف سعودی عرب ادا کرے گا۔ دوسرے نصف کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ دوسرا
نصف کس کس مسلمان ملک کے حصے میں آئے گا کس کے ذمے، کس کے کھاتے میں ڈالا جائے گا اور میں
آپ کو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ دوسرے نصف کا بڑا حصہ کو یت اور بحرین اور اسی طرح شیخڈم کی دوسری
ریاستیں ادا کریں گی ۔ اگر پورا نہیں تو لازماً ایک بڑا حصہ ان سے وصول کیا جائے گا۔ پس اس جنگ کا
آخری واضح نقشہ یوں ابھرتا ہے کہ کسی ایسی طاقت کو فائدہ پہنچ رہا ہے جو خود جنگ میں شریک ہی نہیں ہے
اور وہ اسرائیل ہے۔ آج کے ایک انٹرویو میں ایک مغربی مفکر یا سیاستدان نے کھل کر اس بات کو تسلیم کیا
کہ ہم جو کہتے تھے کہ عراق کو تباہ کرو۔ اب تمہیں سمجھ آگئی ہے ناں کہ کیوں کہتے تھے۔ یہ سکڈ میزائلز جو
پوری طرح چل نہیں سکے اگر یہ اسی طرح رہ جاتے اور یہ جنگ نہ ہوتی تو آخر کار ان میزائلز کو زیادہ
ہولناک طاقت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف استعمال کیا جانا تھا تو جہاں تک مقاصد کا تعلق ہے، مقصد
کے لحاظ سے اس نہایت ہی خوفناک جنگ کا فائدہ صرف اور صرف اسرئیل کو ہے۔
جہاں تک اقتصادی فوائد کا تعلق ہے یہ تمام تر فائدہ مغربی ملکوں کو ہے وجہ یہ ہے کہ جو بھی ہتھیار
یہاں استعمال کئے جارہے ہیں روس سے صلح کے نتیجے میں ان ہتھیاروں کی قیمت مٹی ہو چکی تھی کوئی بھی
حیثیت باقی نہیں رہی تھی اور جو زیادہ تر بل ہے وہ ان ہتھیاروں کی قیمت کے طور پر ہے جہاں تک
ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات ہیں وہ تو سارے کلیہ ان کے مفت تیل پر ہیں اور اگر صرف نصف بل بھی بنے
تب بھی ان کی بچت کا جو مارجن (Margin) ہے یعنی جتنے فی صد بچت ان کو ہوگی وہ بھی غیر معمولی ہے
ہے۔
پس اس جنگ کا اقتصادی فائدہ کلیہ ان مغربی طاقتوں کو حاصل ہے جو اپنے فرسودہ ہتھیار یا نئے ہتھیار
ایک ایسی جنگ میں استعمال کر رہے ہیں جس جنگ کی قیمت وہ کسی اور فریق سے وصول کر رہے ہیں ۔
پس جنگ کی محنت کرنے والے مغربی لوگ ، جنگ میں چند نقصانات اٹھانے والے یعنی چند جانی
نقصانات اٹھانے والے مغربی لوگ اور اس کے نتیجے میں بے شمار اقتصادی فائدہ حاصل کرنے والے بھی
مغربی لوگ۔ عالم اسلام کو اس کے شدید نقصانات ہیں اگر عراق کلیہ تباہ ہو جائے تو یہی نقصان ایک
بہت بڑا نقصان ہے جس کے بعد بیسیوں سال تک مسلمان روئیں گے لیکن اس کو نظر انداز بھی کر دو تو اس

خطبات طاہر جلد ۱۰
49
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
جنگ کے بعد جو نقشہ ابھرے گا وہ نہایت ہی خطرناک ہوگا۔ ایک تو یہ خطرہ فوری طور پر لاحق ہے کہ
صدر صدام نے اگر ایک اور ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی کہ اسرائیل کو اس غرض سے ملوث کرنے کی کوشش
کی کہ جو مسلمان ممالک مغربی طاقتوں کا ساتھ دے رہے ہیں وہ ان سے بٹ جائیں تو اسرائیل جب
اپنی انتہائی بہیمانہ انتقامی کارروائی کرے گا تو کسی مغربی طاقت نے اس کے ہاتھ نہیں روکنے نہ ان کو اس
بات کی پرواہ ہو گیا واہ ہوگی اور اس پر بھی ان ہی مسلمانوں کے دل دکھیں گے جو بالکل بے بس ہیں اور جن کا کوئی
اختیار نہیں ہے اور وہ اسلام اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور خدا سے شدید محبت رکھتے ہیں جو
انصاف سے محبت رکھتے ہیں۔ جو امن عالم سے محبت رکھتے ہیں اور اس کے بعد اس کے نتیجے میں تمام عالم
اسلام میں ایک بہیجان پیدا ہو جائے گا۔
اگر چہ ظاہری طور پر یہ جنگ جیت جائیں گے مگر بدامنی کے اتنے شدید خوفناک بیج بوڈالیں
گے کہ وہ جگہ جگہ اُگیں گے اور اس کے نتیجے میں پھر بدامنیاں پیدا ہوں گی اور بدامنی کی آماجگاہ مسلمان
ممالک بنیں گے۔ کہیں اس کے رد عمل میں مسلمان حکومتوں کا تختہ الٹانے کی کوشش کی جائے گی ۔ کہیں
اس کے نتیجے میں وہ خوفناک مولویت ابھرے گی جس کا قرآن سے تعلق نہیں بلکہ وسطی تاریخ سے تعلق
ہے۔Middle Ages سے تعلق ہے اور وہ قیادت جو مذہبی جنون سے تع سے تعلق رکھتی ہو بظاہر خدا کی محبت
اور رسول کی محبت اور قرآن کی محبت سے تعلق رکھتی ہو جو سیاسی نتائج کی وجہ سے ظہور پذیر ہو وہ قیادت
ہمیشہ مزید ہلاکت پیدا کرنے والی ہوتی ہے اور اقوام کو مزید پہلے سے بھی بدتر حال کی طرف لے جاتی
ہے۔ پس بے انتہاء مسائل ہیں جو اس خوفناک جنگ کے بعد ظاہر ہونے والے ہیں اور ہوتے چلے
جائیں گے اور امن عالم کے لئے ان میں سے ہر خطرہ ایک مزید خطرے کا پیش خیمہ بن جائے گا کیونکہ
اس قسم کے دھما کے جو مذہبی جنون کے نتیجے میں ہوں یا سیاسی احساس محرومی کے نتیجے میں ہوں۔ یہ
دھما کے دور دور تک اثر انداز ہوتے ہیں۔ جن کانوں تک ان کی گونج پہنچتی ہے کان وہ گونج دل کے
ارتعاش میں تبدیل کر دیا کرتے ہیں اور وہ دل کے ارتعاش پھر دماغ تک پہنچتے ہیں اور سکیموں میں بدل
جایا کرتے ہیں۔ دھما کا خواہ کویت میں ہو، خواہ مصر میں ہو، خواہ سوڈان میں ہو، دنیا کے کسی ملک میں بھی ہو
مسلمانوں کو ہر جگہ اس کی دھمک سے ایک شدید تکلیف پہنچے گی اور ہیجان پیدا ہوں گے اور اس کے نتیجے
میں اور کئی قسم کی تحریکیں جنم لیں گی اور یہ دھما کا اگر قومیت سے تعلق رکھے تو اس کے نتیجے میں قوموں میں

خطبات طاہر جلد ۱۰
50
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
اس
سے ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور ارتعاش پیدا ہوگا بہر حال بہ را ہو گا بہر حال یہ ایک لمبی تفصیل ہے اس معاملے کو وضاحت
الله
سے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ۔ آپ اسے جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بدامنی کے جو موجودہ حالات
ہیں یہ ختم ہونے کے بعد بدامنی ختم نہیں ہوگی بلکہ بہت وسیع پیمانے پر جاری ہوگی اور ایک اور خطرہ بھی ہے
کہ یہ موجودہ بدامنی ایک عالمی بدامنی میں بھی تبدیل ہو جائے اور وہ خوفناک عالمی جنگ لڑی جائے جس
کے تصور سے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ ممالک جو باہر بیٹھے ایک ملک کو تباہ کر کے
اس کے تماشے دیکھ رہے ہیں خود ان حالات میں سے گزریں جن کے نتیجے میں وہ تماش بین نہ رہیں بلکہ
تماشہ دکھانے والے بن جائیں اس لئے حالات بہت ہی خوفناک ہیں اور خطرناک ہیں اور گہرے ہیں ۔
میں جماعت احمدیہ کو یہ تلقین نہیں کرتا کہ یہ دعا کریں کہ فلاں فریق فتح مند ہو میں جماعت
احمدیہ کو یہ تلقین کرتا ہوں کہ امن عالم کے لئے دعا کریں اور اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ ہم تو حضرت
اقدس محمد مصطفی اللہ کے پیغام کے بھی عاشق ہیں ، آپ کے نام کے بھی عاشق ہیں کیونکہ اے آقا! وہ تیرا عروسه
عاشق تھا۔ اے زمین و آسمان کے مالک !! کبھی دنیا میں کوئی تیرا ایسا عاشق پیدا نہیں ہوا جیسے حضرت اقدس
محمد مصطفی تھے۔ پس ہمیں تو آپ کے نام سے آپ کے کام سے، آپ کی ذات سے، آپ کے سلسلے
سے محبت ہے اور آپ کو تمام بنی نوع انسان سے محبت تھی آپ تمام عالم کے لئے تمام عالمین کے لئے
رحمت بنائے گئے تھے۔ پس ہماری آپ کی ذات سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم تمام بنی نوع انسان کے غم
میں گھلیں اور ان کے لئے بہتری کے سامان کرنے کی کوشش کریں ہمارے پاس دعا کے سوا کچھ نہیں۔ ہم
ایک کمزور اور نہتی جماعت ہیں ایک مظلوم جماعت ہیں لیکن ہم محمد کے نام پر تیرے حضور سجدہ ریز ہوتے
ہیں اور گڑ گڑا کر دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! اس آقا کی قوم پر رحم فرما اور تمام بنی نوع انسان پر رحم فرما
اور عالمی مصائب سے ان کو بچالے خواہ وہ انسانی غلطیوں کے نتیجے میں ہیں یا بعض ایسی تقدیروں کے
نتیجے میں جن کو ہم نہیں سمجھ سکتے اور جو کچھ بھی ہو اس کے نتیجے میں فتح ہو تو اسلام کی فتح ہو فتح ہو تو انسانیت کو
فتح ہو وہ کھوئی ہوئی اخلاقی قدریں جو مشرق سے بھی مٹ چکی ہیں اور مغرب سے بھی مٹ چکی ہیں وہ
دوبارہ دنیا میں ابھریں اور دوبارہ دنیا پر غالب آئیں ۔ اے خدا اس وعدہ کو پورا فرما جس کا تو نے قرآن
میں ذکر فرمایا ہے ۔ کہ تو نے اس لئے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو دنیا میں مبعوث فرمایا تھا کہ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه (الصف: ۱۰) تا کہ اس کو اور اس کے دین کو تمام دنیا کے ادیان پر

خطبات طاہر جلد ۱۰
51
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
غالب کرے۔ پس ہم کسی قوم کی فتح کی دعا نہیں مانگتے ہم سچائی کی فتح کی دعا مانگتے ہیں۔ ہم اسلام کی فتح
کی دعا مانگتے ہیں ہم سچ کی فتح کی دعا مانگتے ہیں۔ ہم انسانی قدروں کی فتح کی دعا مانگتے ہیں ۔ اے خدا
آج اگر ہماری دعاؤں کو تو نے نہ سنا تو اس دنیا کی نجات کا کوئی سامان نہیں ہے۔ پس ہم اپنے کامل خلوص
اور کامل عجز کے ساتھ تیرے حضور سجدہ ریز ہیں اور گریہ کناں ہیں۔ ان غلاموں کی محمد مصطفی ﷺ کے
غلاموں کی التجاؤں کو سن اور دنیا میں وہ پاک انقلاب برپا فرما جس کی خاطر تو نے ہمیں بھی قائم
فرمایا ہے۔ وہ عظیم روحانی اور عالمی انقلاب برپا فرما اور ہمیں اپنی آنکھوں سے دکھا دے کہ وہ تیرے
سارے وعدے سچے نکلے جو وعدے اس انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں کہ جو ” آخرین کے ذریعے دنیا میں
بر پا ہوگا اور وہ ” آخرین“ ہم ہیں اے ہمارے آقا، تو نے ہمیں مبعوث فرمایا ہے اس لئے اپنے وعدوں کی
لاج رکھ اور ہمارے ہاتھوں وہ روحانی انقلاب برپا کر دے یعنی ہماری دعاؤں کے طفیل وہ روحانی انقلاب
برپا کر دے، جس انقلاب کے بغیر دنیا بچ نہیں سکتی۔ اللہ تعالیٰ ہماری ان عاجزانہ دعاؤں کو سنے اور ہمیں
توفیق بخشے ۔ امین ۔
اس سلسلے میں ایک اور ضروری نصیحت ہے کہ دعا کے ساتھ مصیبتوں میں صدقات کا بھی حکم
ہے۔ میں نے جب عالم اسلام کے موجودہ حالات پر غور کیا تو میری توجہ افریقہ کے ان بھوکوں کی
طرف مبذول ہوئی جو کئی ملکوں کے وسیع علاقوں میں پھیلے پڑے ہیں۔ ایسے سینیا میں بھی ، صومالیہ میں
بھی ، سوڈان میں بھی ، چاڈ میں بھی بہت سے ممالک میں کثرت کے ساتھ انسانیت بھوک سے
مررہی ہے اور انسان کو بحیثیت انسان ان کی کوئی فکر نہیں ۔ اگر کچھ فکر کی ہے تو اہل مغرب نے کی
ہے۔ ان کے ہاں ایسے پروگرام میں نے دیکھے ہیں جن کے تحت ان بھوکوں ، ننگوں ، ان یتیموں ، ان
فاقہ کشوں، ان بیماری میں مبتلا سکتے پنجروں کی تصویر میں دکھائی جاتی ہیں تا کہ بنی نوع انسان کا رحم
حرکت میں آئے اور ان کی خاطر لوگ کچھ قربانیاں پیش کریں لیکن تیل کی دولت سے مالا مال وہ
ممالک جن کے پاس تیل کے نتیجے میں دولتوں کے پہاڑ ا کٹھے ہو چکے ہیں، وہ محمد مصطفی ﷺ کی
طرف منسوب ہونے کے باوجود آپ کے پیغام کی روح کو بھلا بیٹھے ہیں اور ان کو کبھی خیال نہیں آتا
کہ ہمارے ہمسائے میں بعض غریب افریقین ملک کس طرح فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ سعودی عرب ہے
یا عراق ہے یا دوسری مسلمان طاقتیں ہیں، کویت ہو یا بحرین ہو یا شیخڈم کی اور ریاستیں ہوں خدا تعالیٰ

خطبات طاہر جلد ۱۰
52
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
نے ایک لمبے عرصہ تک ان کو بڑی بڑی دولتوں کا مالک بنائے رکھا ہے اور تو اور سوڈان ان کا ہمسایہ
ملک ہے۔ وہ مسلمان بھی ہیں لیکن فاقوں کا شکار ہورہے ہیں لیکن مالدار عرب ملکوں میں کوئی حرکت
صلى الله
پیدا نہیں ہورہی۔ کسی کو خیال نہیں آیا کہ حمد مصطفی ﷺ کے دین کی امتیازی شان کیا ہے۔ جب آپ کی
سیرت کی باتیں کی جائیں تو خدا کی محبت کے بعد سب سے زیادہ ذکر بنی نوع انسان کی محبت اور
غریب کی محبت کا آتا ہے جو سیرت محمد مصطفی ﷺ کے روشن ہیولے کی طرح ابھرتی ہے۔ یہ ہو ہی نہیں
سکتا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا نام انسان کے ذہن میں آئے اور غریبوں کے ساتھ آپ کی ہمدردی
اور ان کے ساتھ تمام عمر شفقت اور رحمت کا سلوک اچانک انسان کی نظر کو خیرہ نہ کردے ۔ محمد
مصطفی ﷺ کی روشنی میں غریب کی ہمدردی کی روشنی شامل ہے۔ ایک موقع پر آنحضرت ﷺ نے
اصلى الله
عليسة
صلى الله
فرمایا کہ اگر تم نے مجھے تلاش کرنا ہو تو غریبوں میں تلاش کرنا ۔ قیامت کے دن میں درویشوں میں ہوں
گا، غریبوں میں ہوں گا اور فرمایا ان کا خیال کرنا کیونکہ تمہاری رونقیں اور تمہاری دولتیں غریبوں کی وجہ
سے ہیں۔ ان ہی کی محنتیں ہیں جو رنگ لاتی ہیں اور پھر وہ تمہاری دولتوں میں تبدیل ہوتی ہیں۔ کم سے کم
اتنا تو کرو کہ ان سے شفقت اور محبت اور ہمدردی کا سلوک کرو۔ پس حضرت محمد ﷺ بلا شبہ تمام کا ئنات
میں سب سے زیادہ غریبوں کے ہمدرد تھے اور آپ کے نام کے صدقے خدا سے دوستیں پانے کے بعد
اور دولتوں کے پہاڑ حاصل کرنے کے بعد اپنے ہمسایہ ملکوں میں غربت کے اتھاہ گڑھوں کی طرف دیکھنا
اور دل رحم کے جذبے سے مغلوب نہ ہو جانا یہ کوئی انسانیت نہیں ہے۔ اگر یہ مسلمان ممالک دعا کی
طرف متوجہ رہتے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کی طرف متوجہ رہتے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ آج اس
بڑے خوفناک ابتلاء میں مبتلا نہ کئے جاتے۔ پس ہم اپنی غربت کے باوجود ہر نیکی کے میدان میں ان
کے لئے نمونے دکھاتے ہیں۔ اس میدان میں بھی ہم نمونے دکھائیں گے۔ پس دعائیں کریں اور ان
کو دعاؤں کی تلقین کریں۔ صدقے دیں اور ان کو صدقوں کی تلقین کریں ۔ صبر کریں اور ان کو صبر کی تلقین
کریں کیونکہ قرآن کریم کی سورتوں سے پتا چلتا ہے کہ آخری زمانے میں وہی لوگ فتح یاب ہوں گے کہ
جن کے متعلق فرمایا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد : ۱۸) کہ وہ صبر کی
تلقین صبر کے ساتھ کیا کرتے تھے یا کیا کریں گے اور رحمت کی تلقین رحمت کے ساتھ کرتے تھے۔ پس
میں نے فیصلہ کیا ہے کہ دس ہزار پاؤنڈ جو ایک بہت معمولی قطرہ ہے جماعت کی طرف سے افریقہ کے

خطبات طاہر جلد ۱۰
53
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
وو
بھوک سے فاقہ کش ممالک کیلئے پیش کروں اور حسب توفیق ذاتی طور پر پیش کروں گا اور ساری
جماعت بحیثیت جماعت بھی کچھ نہ کچھ صدقہ نکالے ۔ جماعت کے ایسے فنڈ ہوتے ہیں جن میں
صدقات یا زکوۃ وغیرہ کی رقمیں ہوتی ہیں کچھ تو لازماً مقامی غریبوں پر خرچ کرنی پڑتی ہیں ، کچھ ایسی
بھی ہوتی ہیں جو اس کے علاوہ بچ جاتی ہیں ، وہ عفو " کہ ہیں ، وہ عفو کہلا سکتی ہیں۔ تو قرآن کریم فرماتا ہے:
وَيَتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ ( البقره : ۲۲۰) اس عفو کا ایک یہ بھی معنی ہے کہ جو کچھ
تمہارے پاس ان مدات میں سے بچ سکتا ہے وہ بچاؤ اور غرباء کی خدمت پر خرچ کرو یعنی اور علاقوں والے
غرباء کی خدمت پر بھی خرچ کرو اور اسی طرح ذاتی طور پر بھی افراد جماعت خرچ کریں اگر چہ جماعت کی
ساری دولت خداہی کی دولت ہے اور خدا ہی کی خاطر نیک کام پر خرچ ہوتی ہے لیکن ایک یہ بھی میدان خدا ہی
کی خاطر خرچ کرنے کا میدان ہے۔ پس میں کوئی معین تحریک نہیں کرتا مگر میں یہ تحریک کرتا ہوں کہ خالصہ
اس نیت کے ساتھ کہ ہمارے ان صدقات کو اللہ تعالی امن عالم کے حق میں قبول فرمائے مسلمانوں
کے مصائب دور کرنے کیلئے قبول فرمائے جتنا ممکن ہو صدقات دیں ہماری دعا ئیں بھی ان دو باتوں کیلئے
وقف رہیں اور ہمارے صدقے بھی جس حد تک ہمیں توفیق ہے ان نیک کاموں پر خرچ ہوں اور یہ جو
سارے صدقات ہوں گے یہ خالصہ افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک پر خرچ کئے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پر
اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی آنکھیں کھولے جن کو قرآن نے کھلی کھلی نیکی کی تعلیم
دی تھی لیکن اس سے یہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔
آج کا یہ جو خطبہ تھا یا ابھی جاری ہے۔ یہ جاپان میں بھی سنا جا رہا ہے۔ مغربی جرمنی میں بھی سنا
جا رہا ہے۔ ماریشس میں بھی سنا جا رہا ہے ان کے علاوہ یہ خطبہ نیو یارک (امریکہ ) ڈنمارک اور بریڈفورڈ میں
بھی سنا جا رہا ہے تو یہ جو مواصلات کے نئے ذرائع ہیں حیرت انگیز ترقی کر چکے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ جو
خطبے وہاں سنتے ہیں وہ اپنے جمعہ کا اس کو حصہ نہ بنائیں۔ میں اس بات کو جائز نہیں سمجھتا کہ خطبہ کہیں اور پڑھا
جارہا ہو اور باقی لوگ باقاعدہ اس کو جمعہ کے حصے کے طور پر فریضے کی ادائیگی میں شامل کر لیں اپنا جمعہ آپ کو
الگ پڑھنا ہوگا اور پھر جاپان میں تو اس وقت وقت ہی اور ہے۔ وہاں رات کے ساڑھے گیارہ بج چکے ہیں
اس لئے وہاں تو جمعہ کا ویسے ہی سوال نہیں ہے۔ بہر حال میں آپ کو بتارہا ہوں کہ ان ممالک میں بھی یہ سنا
جارہا ہے۔ یہ سارے بھی اس تحریک میں براہ راست شامل ہوسکیں گے۔ ان کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں۔ ان

خطبات طاہر جلد ۱۰
54
خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء
میں نیکی کی بہت طلب پائی جاتی ہے کوشش کرتے ہیں کہ ہر نیکی کے مقام میں آگے قدم بڑھا ئیں اللہ تعالیٰ
اور بھی ان کو توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی