اِھدِنَا الصّرَاطَ المُستَقِیمَ، صِرَاطَ الَّذِینَ اَنعَمتَ عَلَیھِم کی عظیم دعا، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی برکات
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۰
300
خطبہ جمعہ ۵ اپریل ۱۹۹۱ء
اس کے ذہن میں گھومتے ہیں یہ نہیں کہ ہر دفعہ جب ہم اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ! کہتے ہیں تو سارے واقعات اچانک گھوم جاتے ہیں
لیکن مختلف کیفیات میں مختلف حالتوں میں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ضرور ہے جو ان حالتوں سے تعلق رکھتا
ہے اور ان پر چسپاں ہوتا ہے اس وقہ وقت کی دعا کے وقت وہ واقعہ نظر کے سامنے ابھرنا چاہئے اور ہر چیز
کے پیچھے ایک تاریخ ہے پس جب یہ فرمایا گیا کہ وہ لوگ زخمی ہونے کے باوجود تیری آواز پر لبیک کہتے
ہیں تو ایک ایسا ہی واقعہ جنگ احد کے وقت گزرا ہے وہ ایسا واقعہ ہے جس کی تاریخ میں شاید کوئی مثال
دکھائی نہ دے۔ آنحضرت ﷺ کے ایک عاشق صحابی ( حضرت سعد بن ربیع ) جب ایک عرصے تک
دکھائی نہیں دیئے اور آپ ان کے دل کی کیفیت سے باخبر تھے تو آپ نے کسی سے کہا کہ تلاش کرو
اور دیکھو کہ کہاں ہے؟ اس نے آوازیں دیں ، اس نے تلاش کیا لیکن کوئی جواب نہیں پایا آخر جب اس
نے یہ آواز دی کہ خدا کا رسول تجھے بلا رہا ہے تو زخمیوں اور لاشوں کے ڈھیر کے نیچے سے ایک کراہتی
ہوئی آواز اٹھی ۔ میں حاضر ہوں، میں یہاں ہوں ، وہ جو پہلے اتنی طاقت نہیں رکھتا تھا کہ جواب دے
صلى الله
سکتا جب اس کے کان میں یہ آواز پڑی کہ محمد رسول اللہ ﷺ مجھے تلاش کر رہے ہیں اور ان کے کہنے پر
میں آیا ہوں تو خدا جانے کہاں سے اس نے وہ طاقت اکٹھی کر لی اور لبیک لبیک کی آواز اٹھی ۔ تب
الله
اس نے یہ عرض کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ آخری سانس آنحضرت ﷺ کے قدموں میں لوں۔ مجھے وہاں
تک پہنچا دو۔ پس اس حالت میں اس نے جان دی کہ اس کا سرمحمد رسول اللہ ﷺ کے مقدس قدموں
میں پڑا ہوا تھا۔
صلى الله
پس قرآن کریم جن راہوں کو انعام پانے والوں کی راہیں قرار دیتا ہے یہ کوئی افسانوی
راہیں نہیں ہیں۔ یہ تاریخی حقیقتوں سے تعلق رکھنے والی راہیں ہیں۔ ان راہوں پر خدا کے پاک بندے
چلے ہیں اور ان کے ذکر سے قرآن کریم منور ہے ۔ پس جب ہم یہ دعا مانگتے ہیں تو ذہن میں ایسے
وجودوں اور ایسی قربانی کرنے والوں کے تصورات بھی زندہ ہونے چاہئیں ۔ یہ قربانی کرنے والوں
کے تصورات ہیں جو ہماری دعاؤں کو زندہ کریں گے ان سے خالی دعا ئیں خالی رہیں گی ۔ ذکر کے
ساتھ ذکر میں جان پڑتی ہے ۔ پس اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کے ساتھ ان تمام
پاک بندوں کا ذکر ہمارے ذہن میں گردش کرنا چاہئے ہمارے قلوب میں اس ذکر کے ساتھ ایک
خطبات طاہر جلد ۱۰
301
خطبہ جمعہ ۵ اپریل ۱۹۹۱ء
تازگی پیدا ہونی چاہئے ایک جان پڑنی چاہئے ۔ ہلچل برپا ہونی چاہئے اور ان تصورات کے ساتھ اپنی
دعاؤں کو باندھ کر ہم خدا کے حضور پیش کریں گے تو یہ دعائیں قبولیت کا مقام حاصل کریں گی اور بعض
ایسی کیفیات ان میں شامل ہو جائیں گی جن کو خدا کبھی رد نہیں کر سکتا۔ اس کی رحمت سے بعید ہے کہ ان
کیفیات والی دعاؤں کو وہ رد فرمادے۔
یہ مضمون تو بہت وسیع ہے اور اگرچہ میں نے چند آیات پر بناء کرتے ہوئے اس مضمون کو
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا سے باندھ کر نمونہ آپ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ
کیا تھا لیکن ابھی چند صفحے ہی گزرے ہیں کہ میں دیکھ رہا ہوں وقت بہت آگے گزر چکا ہے۔ اس لئے
انشاء اللہ اب آئندہ خطبے میں بعض ایسی دعا ئیں آپ کے سامنے رکھوں گا جو ان راہوں پر چلنے والوں ا
نے مانگیں اور مشکل کے وقت میں مانگیں یا خاص کیفیات کے ساتھ مانگیں اور وہ چونکہ جمعۃ الوداع
ہوگا اس لئے اس وقت ان دعاؤں کا اس جمعہ کے ساتھ ایک خاص گہرا تعلق ہوگا تو انشاء اللہ تعالیٰ
آئندہ جمعہ میں بھی یہی مضمون جاری رہے گا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں انعام پانے
والے لوگوں کی راہ پر چلا تو خدا سے کیا مانگتے ہیں اور یہ مانگتے ہوئے ہمیں کس کیفیت سے مانگنا
چاہئے؟ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رمضان سے بھر پور استفادے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ہمارے کمزوروں کو
بھی اور ہمارے طاقتوروں کے رے طاقتوروں کو بھی ہم میں سے ہر ایک شخص کو اس مقام سے آگے بڑھا دے جس مقام پر
وہ اس رمضان سے پہلے تھا۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو ۔ آمین