حضرت نوح، حضرت ابراھیم اور حضرت یوسف علیہم السالم کی دعاؤں کی عظمت اور ان کی قبولیت کے راز

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۱۰
368
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۹۱ء
جائے گا۔
یہاں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ پیدائش سے پہلے حضرت ابراھیم علیہ
الصلوۃ والسلام نے یہ دعا مانگی تھی کہ نیک اولا د چاہتا ہوں ۔ نماز پڑھنے والی اولا د چاہتا ہوں ۔اسی لئے
تیرے گھر کے پاس جہاں نہ پانی تھا نہ خوراک کا کوئی انتظام تھا، اپنے نوزائیدہ بچے کو چھوڑ دیا کہ وہ
تیری عبادت کرے اگر غذا کی اور دنیاوی لذتوں کی خواہش ہوتی تو ان آباد جگہوں سے لے کر اس
ویران جگہ میں کیوں آتا ۔ یعنی اس میں نیت کی صداقت کتنی گہری اور کتنی صفائی کے ساتھ ظاہر ہو رہی
ہے اور اس دعا کو خدا نے قبول بھی فرمالیا اس کے باوجود جب تک زندگی کا سانس ہے یہ دعا جاری رہنی
چاہئے کیونکہ عبادت پر قائم ہونے کے باوجود عابدوں کے لئے بھی امتحانات آیا کرتے ہیں اور ٹھوکر
کے مواقع پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ بعض ایسے عبادت کرنے والوں کا ذکر احادیث میں بھی ملتا ہے کہ عمر
بھر عبادت کی مگر کسی موقعہ پر کسی وجہ سے ٹھوکر کھا کر ہمیشہ کے لئے خدا سے دور جا پڑے۔ پس عبادت
کرنے والے کو تکبر سے باز رکھنے کے لئے اور خدا کی خوشخبریاں پانے کے باوجود انکسار کے ساتھ خدا
کے حضور یہ عرض کرتے رہنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ جو کچھ ہم نے عبادت میں حاصل کیا ہے
جب تک زندگی کا سانس ہے اسے خطرہ ہے۔ یہ تیری طرف سے ایک دولت اور نعمت ہے تو سہی لیکن
نعمتیں بھی تو ضائع ہو جایا کرتی ہیں اس لئے ابراہیم علیہ السلام خود پہلے اپنے لئے دعا کرتے ہیں۔
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ اے خدا مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا۔ اب بتائیں آج کل کوئی
شخص اگر بظاہر نماز پر قائم ہو چکا ہو تو اس کا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نماز پر قائم ہونے سے بھلا
کیا مقابلہ؟ کوئی نسبت ہی نہیں ہے لیکن بعض نمازی آج کل کی اس دنیا میں بڑا تکبر کر جاتے
ہیں۔ ہمیں اور کیا چاہئے ہم نماز پڑھتے ہیں اور خوب سختی سے نماز پر قائم ہیں حالانکہ سختی سے قائم ہونا
اور چیز ہے اور دل کی نرمی کے ساتھ نماز پر قائم ہونا اور چیز ہے لیکن ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا نمونہ
ہمیں بتاتا ہے کہ نماز پر قائم ہونا محفوظ مقام نہیں ہے جب تک انسان آخری سانس نہ لے اور خدا اپنی
طرف نہ بلا لے۔
پس اس دعا کو اس مضمون کو سمجھنے کے بعد ادا کیا کریں اور خدا کے حضور اپنی عبادتوں کو فخر کے
ساتھ پیش نہ کریں بلکہ عاجزی اور انکسار کے ساتھ ڈرتے ڈرتے پیش کریں اور دنیا کی طرف نگاہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
369
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۹۱ء
ڈالیں کہ اس دنیا میں بھی یہی ہوتا چلا آیا ہے اور آج بھی یہی ہوتا ہے کہ بعض دفعہ بڑے بڑے امیر،
بڑے بڑے دولت مند اچانک ایسے مصائب کا اور حوادث کا شکار ہو جاتے ہیں کہ کچھ بھی باقی نہیں
رہتا۔ ساری دولتیں مٹ جاتی ہیں جو کچھ کمائی تھی وہ سب ختم ہو گئی۔ تو اگر دنیا کی دولتیں محفوظ نہیں ہیں
تو روحانی دولت بھی ان معنوں میں محفوظ نہیں ہے۔ اگر کوئی بلا پڑے گی تو بلا ان نعمتوں کو تباہ بھی کر سکتی
ہے اس لئے دعا ہی کے ذریعے ان نعمتوں کی حفاظت کی مدد مانگنی چاہئے ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لِی
وَلِوَالِدَى اے خدا! مجھے بھی بخش دے، میرے والدین کو بھی۔ یہاں توازن پیدا کیا گیا ہے
اور اولاد کے لئے جو دعا مانگی گئی تو اس کے مقابل پر فرمایا والدین کو بھی یاد رکھا کرو، والدین کے لئے
بھی دعا کیا کرو۔ وَلِوَالِدَی میں نماز کے قیام کی دعا نہیں کیونکہ وہ فوت ہو چکے ہیں اور اکثر
صورتوں میں ہو چکے ہوتے ہیں یا بعض صورتوں میں فوت ہو چکے ہوتے ہیں اس لئے والدین کے
لئے قیام نماز کی دعا نہیں ملے گی بلکہ بخشش کی دعا ملے گی ۔ وَلِلْمُؤْمِنِينَ اور مومنوں کے لئے بھی ۔
يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ جس دن کے حساب کتاب کیا جائے۔
یہ ایک ایسا مضمون ہے جس کے متعلق آئندہ کبھی گفتگو کی ضرورت پیش آئے گی کہ ابراہیم
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے والد کے لئے جو دعا کی تھی جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کو خصوصی
اجازت دی گئی تھی تو اس کے بعد پھر اس دعا کا کیا مطلب ہے کہ وَلِوَالِدَی میرے والدین کے
لئے بھی ۔ کیا یہ وہی دعا ہے اور اس کے بعد خدا نے منع فرمایا یا یہ دعا کوئی اور مفہوم رکھتی ہے اور اسی
طرح حضرت نوح کی دعا بھی ہمیں انہیں لفظوں میں ملتی ہے کہ وَلِوَالِدَی مجھے بھی بخش دے
اور میرے والدین کو بھی بخش دے اور ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس نبی یعنی
محمد رسول الله الله ﷺ له اوران کے ماننے والوں کے لئے یہ جائز قرار نہیں دیا کہ أَنْ يَسْتَغْفِرُوا
لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبى (التوبه (۱۱۳) که خواہ وہ اقرباء ہی کیوں نہ ہوں یعنی
صرف والدین کا ذکر نہیں دوسرے اقرباء بھی شامل ہیں کہ اگر وہ مشرک ہوں تو ان کے لئے استغفار
نہیں کرنا۔ تو یہ ایک ایسا مضمون ہے جو بعض دفعہ بعض دوست پوچھتے بھی ہیں کہ اب نماز میں ہم یہ دعا
پڑھتے ہیں ۔ ہندوؤں سے اگر کوئی مسلمان ہوا ہو اور اس کے والدین مشرک ہوں تو کیا وہ نماز میں وہ
دعا نہیں پڑھے گا اور پھر سوال یہ ہے ا یہ ہے کہ کیا صحابہ یہ دعا نہیں پڑھا کرتے تھے جن میں سے اکثر کے
صلى اللهم
رض

خطبات طاہر جلد ۱۰
370
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۹۱ء
والدین مشرکین تھے تو یہ ایک مزید تحقیق طلب مضمون ہے۔ اس کے کچھ حصوں پر تو میں نے نظر ڈالی
ہے اور کچھ مفہوم سمجھ آیا ہے لیکن ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ آئندہ کسی وقت انشاء اللہ آپ کے
سامنے یہ مضمون پیش کروں گا ۔ باقی انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ کیونکہ اب وقت زیادہ ہو چکا ہے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا:
یہ خطبہ حسب سابق ماریشس اور جاپان کی جماعت بھی براہ راست سن رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ
ان کو ہمت بھی عطا فرمائے ۔ بہترین جزاء دے اور توفیق بخشے ۔ بے حد خرچ ہوتا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی
کہ یہ بے چارے کس طرح مسلسل برداشت کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں بہت برکت
دے اور خدا کی خاطر جو یہ قربانی کر رہے ہیں اس کی بہترین جزاء عطا فرمائے ۔ اس کے علاوہ انگلستان
کی ۔ ا جماعتیں ساؤتھ ہال کرائیڈن، ہنسلو ایسٹ لندن ، مانچسٹر ملھم بھی ساتھ شامل ہو چکی ہیں۔
جلنگھر
اب ایک مختصر سی اپیل کرنی ہے۔ افریقہ میں جو غربت ہے اور جو فاقہ کشی ہے اس پر بعض
دفعہ حوادث کے ذریعے تکالیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے پچھلی تحریک پر جماعت نے اللہ تعالیٰ کے
فضل سے عام حالات میں جو توقع تھی اس سے بہت بڑھ کر قربانی کا مظاہرہ فرمایا اور ان کو جو روپیہ
ہے وہ انشاء اللہ تعالیٰ بہترین رنگ میں بھوکوں کو کھانا کھلانے میں استعمال ہوگا۔ کچھ ہو رہا ہے اور
آئندہ ہم تجویز کر رہے ہیں کہ کس طرح بہتر نتائج حاصل کئے جائیں۔
لائبریا سے چونکہ بہت سے مہاجرین خانا ، نائیجریا اور سیرالیون پہنچے تھے اور وہاں کیمپوں
میں ان کی حالت بہت بری ہے اس لئے وہاں میں نے ہدایت کی تھی کہ خدام الاحمد یہ وغیرہ دوسری
تنظیمیں امیر کے ماتحت منظم پروگرام بنا کر ان کی خدمت کریں ان کی طرف سے اب مطالبے آئے
ہیں کہ ہمیں یہ یہ چیزیں چاہئیں یعنی محض روپیہ کافی نہیں ہے بلکہ بعض اجناس چاہئیں ۔ کچھ ادویہ کی
ضرورت ہے وہ ہم انشاء اللہ مہیا کر رہے ہیں۔ جہاں جہاں احمدی میڈیکل ایسوسی ایشنز پہلے بھی ایسے
کار خیر میں حصہ لیتی ہیں ان کو میں مطلع کرتا ہوں کہ جب دوائیوں کی فہرستیں آئیں گی تو ہم ان کو
بھیجوائیں گے تو وہ کوشش کریں اور اپنے طور پر بھی اندازہ لگا کر کہ اس علاقے میں کیسی کیسی بیماریاں
ہوتی ہیں ، جو دوائیں بھی مہیا کر سکتے ہیں وہ مہیا کریں ۔ دوسرا وہ کہتے ہیں کپڑوں کی بہت تکلیف
ہے، چھوٹے بچے عورتیں وغیرہ بہت برے حال میں ہیں بہت گرم کپڑے نہیں چاہئیں بلکہ ٹھنڈے یا

خطبات طاہر جلد ۱۰
371
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۹۱ء
درمیانے کپڑے چاہئیں تو آپ کے گھروں میں یعنی یورپ اور امریکہ، کینیڈا وغیرہ کی جماعتوں میں
جہاں ایسے زائد کپڑے ہوں وہ ضرور پیش کریں کیونکہ یہاں سے ہم آسانی سے بھجوا سکتے ہیں اور یہ
انتظام انصار اور خدام اور لجنہ مل کر کر سکتے ہیں باہر ملک کے امیر کا کام ہے وہ دیکھ لے۔ اگر کسی ایک
مجلس کے سپرد کرنا چاہے تو اس کے سپرد کر دے۔ بحیثیت جماعت کرنا چاہے تو بحیثیت جماعت
کرنے والے ہیں وہ اس بات کا خیال کریں کہ یہ ہیں تو بہت غریب اور بہت ضرورت مند لوگ لیکن
چونکہ ہم اصل میں ان کو پیش نہیں کر رہے بلکہ خدا کے حضور پیش کر رہے ہیں اس لئے گندے کپڑے
جس طرح وہ پنجابی میں کہتے ہیں ناں گھی ۔ سے نکلے ہوئے ان میں بل پڑے ہ ے ہوئے برے حال،
اس طرح نہ دیں کہ بد بوئیں چھٹی ہوئی ہوں ، دھو کر صاف ستھرے کر کے جس طرح آپ اپنے بچوں
کو پہنائیں اور شرم محسوس نہ کریں ۔ اس طرح کپڑوں کی حالت کر کے پھر پیش کریں ۔ اللہ تعالیٰ
جماعت کی اس قربانی کو قبول فرما فرمائے اور ہمیں بنی نوع انسان کے دکھ بانٹنے اور ان میں سکھ پھیلانے
کی توفیق عطا فرمائے : ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی