حضرت ابراہیمؑ اور رسول کریمﷺ کی دعاؤں کا تفصیلی ذکر اولاد کے لئے دعا کریں کہ وہ آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم میں مذکور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت نوحؑ اور حضرت ابراہیمؑ سمیت متعدد انبیاء کی دعاؤں کی حکمت اور گہرے مضامین بیان فرمائے۔ آپ نے دعا اور تقدیر کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے جماعت کو ان قرآنی دعاؤں سے فیض یاب ہونے کی تلقین کی۔ نیز عباد الرحمٰن کی دعاؤں کے حوالے سے گھریلو زندگی میں حسنِ اخلاق، نیک زوج اور متقی نسلوں کے قیام کی اہمیت پر تفصیلی نصیحت فرمائی۔ آخر میں آپ نے حضرت ابراہیمؑ کی لسانِ صدق کی دعا کی قبولیت اور درود شریف کے ساتھ اس کے لطیف تعلق کو واضح فرمایا۔

موضوعات: قرآنی دعائیں، انبیاء کی دعائیں، دعا اور تقدیر، تربیت اولاد اور گھریلو امن، درود شریف

خطبات طاہر جلد ۱۰
421
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
حضرت ابراھیم اور رسول کریم ﷺ کی دعاؤں کا تفصیلی ذکر
اولاد کے لئے دعا کریں کہ وہ آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔
( خطبه جمعه فرموده ۷ ارمنی ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
ان دعاؤں کا ذکر چل رہا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام یافتہ بندوں نے کیں اور جن
کا ذکر بطور خاص قرآن کریم میں محفوظ فرمایا گیا ہے۔ ایک دعا سورہ انبیاء کی آیت ۱۳ میں حضرت اقدس انا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کے طور پر محفوظ ہے ۔ قُلَ رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ
وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ (الانبیاء: ۱۱۳) کہ اس نے کہا
یعنی محمد رسول اللہ ﷺ نے کہا : رَبِّ احْكُمْ بِالْحَقِّ کہ اے میرے رب ! حق کے ساتھ
فیصلہ فرمادے وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ اور ہمارا رب
بہت رحم کرنے والا بن مانگے دینے والا ہے۔ الْمُسْتَعَانُ اور ان باتوں میں ہمارا مددگار ہے
عَلَى مَا تَصِفُون جو تم ہمارے خلاف بناتے ہو۔
صلا
اس دعا کا پس منظر اس لحاظ سے بہت دلچسپ ہے کہ اس میں پہلے زبور کی اس پیشگوئی کا
ذکر ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ الارض یعنی فلسطین کی زمین خدا تعالیٰ کے عبادت گزار،
صالح بندوں کو عطا کی جائے گی ۔ اَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ (الانبياء : ١٠٦) یہ
(اس پیشگوئی کے ) الفاظ ہیں اس سے کچھ آیات کے بعد پھر یہ آیت آتی ہے ۔
-

خطبات طاہر جلد ۱۰
422
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
صلى الله
علوسه
وَإِنْ أَدْرِى لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلى حِينِ (الانبیاء :۱۲) یعنی محمد رسول الله الله
بیان فرمارہے ہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا یا میں نہیں جانتا کہ یہ جو وعدہ ہے شاید تمہارے لئے آزمائش
کا ایک ذریعہ بنے اور مَتَاعُ إِلى حِينٍ اور کچھ عرصے کے لئے تمہیں اس سے فائدہ پہنچے۔ جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اس بات سے مطلع فرمادیا تھا کہ اگر چہ خدا تعالیٰ
کے صالح عبادت گزار بندے بہر حال اس سرزمین کے وارث بنائے جائیں گے مگر وقتی طور پر اس پر
غیروں کا قبضہ ہوگا کیونکہ یہ آیت بہر حال مسلمانوں سے متعلق آنحضرت ﷺ کا بیان شمار نہیں ہوسکتی
کیونکہ وہ وعدہ کہ جو خدا کے پاک بندوں کو اور عبادت گزار بندوں کو زمین دی جائے گی ایک مستقل
وعدہ ہے اور جس قوم کو مخاطب کر کے آنحضور یہ فرمارہے ہیں کہ وَإِنْ اَدْرِي لَعَلَّهُ
فِتْنَةٌ لَكُمْ اس سے کوئی مخالف گروہ مراد ہے مسلمان مراد نہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ تمہارے لئے
یہ کیا آزمائش لے کر آئے گی یعنی یہ زمین جس پر تم قابض ہو گئے تمہارے لئے کیا آزمائش کا موجب
بنے گی ۔ وَمَتَاعٌ إِلى حِينٍ ہاں کچھ مدت کے لئے تمہیں ضرور اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔اس
کے معاً بعد یہ دعا ہے :
صلى
الله
قُلَ رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ اے میرے رب ! حق سے فیصلہ فرمادے۔ مجھے یاد
ہے جب یہ Gulf خلیج کا تنازعہ چل رہا تھا تو اس وقت بھی میں نے بہت سوچ کر یہی دعا کرنے کی
احباب جماعت کو تلقین کی تھی کہ کسی ایک طرف کی بجائے حق کے جیتنے کی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حق کو
فتح عطا فرمائے ۔ پس چونکہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی دعا کے ساتھ یہ دعا منطبق ہو جاتی ہے
اور بعینہ اسی مضمون کی دعا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس دور کے ساتھ اس دعا کا خاص تعلق ہے
اور یہ فیصلے ابھی ہونے باقی ہیں، کسی ایک فریق کے جیتنے یا نہ جیتنے کی بحث نہیں ہے بلکہ اس تنازعہ کے
نتیجے میں جو کچھ بھی آگے جدو جہد کا ایک سلسلہ جاری ہونے والا ہے، جو حالات بھی پیدا ہوں گے
بالآخر ہماری دعا یہی ہے کہ اے خدا! حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے اور جن لوگوں کے مقدر میں یہ
سرزمین لکھی گئی ہے بالآخران تک پہنچے۔ چنانچہ اس کے بعد آنحضور ﷺ اپنے رب سے عرض کرتے
ہیں۔ وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ کہ ہمارا رب بہت ہی رحمت کرنے والا، بے انتہاء
دینے والا ، بن مانگے دینے والا ہے اور جو کچھ یہ لوگ ہم پر باتیں بناتے ہیں یا تم لوگ ہم پر باتیں بناتے
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۱۰
423
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
ہوان کے خلاف بھی ہمارا رب مددگار ہمارا رب مددگار ہوگا اور مددگار ہے ۔ پس اس ۔ پس اس وسیع تر معنے میں یہ دعا کرنی چاہئے۔
اس کے بعد دوسری دعا سورۂ المومنون کی آیت ۲۷ میں ہے۔ یہ حضرت نوح کی دعا ہے اس
سے پہلے کی آیات میں یہ ذکر ہے کہ حضرت نوح کی قوم کے سرداروں نے آپ کے متعلق طرح طرح
کی باتیں بنائیں اور کہا کہ تم محض اپنی فضیلت چاہتے ہو اور خدا کا پیغام ہم تک پہنچانا محض ایک بہانہ
ہے اور پھر یہ کہا کہ اگر خدا چاہتا تو اپنی طرف سے فرشتے نازل فرماتا۔ کجا یہ کہ تمہیں ہم پر پیغمبر بنا کر
بھجواتا جو محض ایک انسان ہو، اس سے زیادہ تمہیں کوئی حیثیت (حاصل ) نہیں اور پھر یہ بھی کہا کہ
انسان ہی نہیں ایک مجنون انسان ہو۔ تمہیں تو جنون ہو چکا ہے، دیوانے ہو گئے ہو۔ پس ہم اس
بدانجام کا انتظار کر رہے ہیں جو تمہیں پہنچے گا اس پر حضرت نوح نے یہ دعا کی کہ ۔
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ (المومنون : (۲۷) اے میرے رب ! میری نصرت فرما، بِمَا كَذَّبُونِ
بِمَا كَذَّبُونِ کا ایک ترجمہ یہ ہے اور یہی حضرت مصلح موعودؓ نے بھی کیا ہے کہ بسبب اس کے جو
انہوں نے مجھے جھٹلا دیا اور ایک اور ترجمہ جو اس سیاق و سباق میں برمحل بیٹھتا ہے وہ یہ ہے کہ
بِمَا كَذَّبُونِ میری جن باتوں میں یہ تکذیب کر رہے ہیں ویسی ہی مقابل کی نصرت عطا فرما یعنی
جن جن باتوں میں یہ میری تکذیب کرتے ہیں ایسی نصرت فرما کہ ان سب باتوں میں یہ خود جھوٹے
ثابت ہو جائیں۔اس دعا کی قبولیت کا ذکر اگلی آیت میں ملتا ہے اور وہ انہی معنوں میں ہے جن معنوں میں میں
یہ ترجمہ کر رہا ہوں ۔ فَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ أَنِ اصْعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنًا (المومنون : ۲۸) پس اس
دعا کے بعد ہم نے نوح پر وحی نازل فرمائی کہ ہماری آنکھوں کے سامنے، ہمارے دیکھتے میں ایک کشتی
بنا اور اس طرح کشتی بنا جس طرح ہم تم پر وحی نازل فرماتے ہیں ۔ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُنَا اور جب ہمارا
حکم آگیا وَفَارَ التَّنُّور اور چشموں نے خوب جوش مارنا شروع کیا فَاسْلُكَ فِيهَا مِنْ
مِنْ كُلِّ زَوْجَيْنِ تو اس وقت ہر قسم کے جاندار جو ضروری ہیں ان کے جوڑے لے لینا اور اپنے
اہل کو ساتھ لے لینا سوائے اس کے جن کے خلاف ہمارا فیصلہ گزر چکا ہو۔
وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارہ میں مجھے خطاب نہ
کرنا یعنی میرے سامنے دعا نہ کرنا ۔ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ وہ یقینا غرق کئے جائیں گے۔
پس دراصل انہوں نے حضرت نوح کو نہ صرف جھوٹا اور ریاء کار بتایا بلکہ قوم کا حضرت نوح

خطبات طاہر جلد ۱۰
424
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
کو جو خطاب ہے وہ اس بات پر ختم ہوتا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں اور ہماری آنکھوں کے سامنے کچھ
عرصے تک تم اپنے بد انجام کو پہنچنے والے ہو۔ تو یہ تھا ان کا تکذیب کا ذریعہ اور تکذیب کا جو مدعا تھا وہ
یہ تھا کہ ہمارے دیکھتے دیکھتے ہماری آنکھوں کے سامنے یہ جھوٹا ثابت ہو اور ہلاک ہو جائے ۔ پس
چونکہ حضرت نوح نے یہ دعا کی کہ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ اے میرے خدا! میری ویسی ہی
نصرت فرما جیسی یہ میری تکذیب کرتے ہیں تو بعینہ اس کی قبولیت کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے
حضرت نوح کی آنکھوں کے سامنے ان کی ہلاکت کی خبر دیدی اور ایسا ہی ہوا۔
پس یہ دعا ئیں اگر اسی پس منظر کو پیش نظر رکھ کر کی جائیں جس پس منظر میں قرآن کریم نے
ان کا ذکر فرمایا ہے تو ان کے اندر قوت بھی بہت پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا مضمون بھی بہت وسیع ہو جاتا
ہے اور حالات کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے ۔ پس جماعت احمد یہ پر بھی جہاں جہاں ایسے حالات
گزرتے ہیں یا آئندہ گزریں گے ، جماعت احمدیہ کو بھی ان دعاؤں سے اسی طرح استفادہ کرنا
چاہئے سورۃ المومنون کی آیت ۲۹ اور ۳۰ میں ایک اور دعا کا ذکر ہے جو اسی سلسلے میں ہے فَإِذَا
اسْتَوَيْتَ أَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ (المؤمنون:۲۹) پس جب تو اور جو بھی تیرے
ساتھ ہوگا کشتی پر سوار ہو جاؤ گے اور اطمینان کے ساتھ محفوظ ہو جاؤ گے فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجْنَا
مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِینَ تو پھر یہ کہنا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی تمام حمد ، سب تعریف، کامل تعریف محض
اللہ ہی کے لئے ہے ۔ الَّذِي نَجْنَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ جس خدا نے ہمیں ظالموں کی قوم
سے نجات بخشی - وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُّبْرَگا اور پھر یہ دعا کرنا کہ اے میرے رب
مجھے مبارک منزل پہ اتارنا ۔ وَأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ (المومنون : ۳۰) اور تو سب مہمان نوازوں
سے اور اتارنے والوں سے بہتر مہمان نواز اور بہتر اتارنے والا ہے۔
یہ دعا ہجرت کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔ اس سے پہلے آنحضرت ﷺ کی اس دعا کا ذکر
و
-
گزر چکا ہے جو آپ کو ہجرت کے متعلق سکھائی گئی تھی ۔ یہ دعا حضرت نوح کی دعا ہے کہ منزلا
مبر کا ہو۔ جہاں میں جاؤں دنیاوی اغراض سے نہ جاؤں بلکہ جو کچھ بھی مجھے ملے تیری طرف سے
ملے اور برکتیں عطا ہوں ۔ وہ مہاجرین جو آج مختلف ظلم کی جگہوں سے ہجرت کر رہے ہیں یا کل کریں
گے یا آئندہ زمانوں میں کریں گے ان کو ہمیشہ یہ دعا پیش نظر رکھنی چاہئے ۔ آنحضرت ما علی والی دعا تو
صلى الله
علوس

خطبات طاہر جلد ۱۰
425
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
بہت ہی جامع و مانع دعا ہے اس کے علاوہ یہ دعا بھی خاص حالات پر اطلاق پاتی ہے اور جو مہاجرین یہ
دعا نہیں بھی کر سکے ان کو اب یہ دعا اپنی دعاؤں میں شامل کر لینی چاہئے تا کہ ان کی منزل مبارک
ہوا اور خدا ہی ہے جو ان کی دیکھ بھال کرنے والا ہو اور ان کی مہمانی کرنے والا ہو۔ اس دعا کے بغیر کسی
قوم کو حقیقی میزبانی کا حق عطا نہیں ہو سکتا اور دنیا والے جو میز بانی یا مہمانی کرتے ہیں وہ ایک عارضی سی
حیثیت رکھتی ہے اس میں برکت نہیں ہوتی ۔ پس مختلف علاقوں میں جانے والے احمدی مہاجرین کو ان
ہی مسائل کا سامنا ہے۔ بعض قو میں بعض دوسری قوموں کے مقابلے پر زیادہ فراخ دل ہیں لیکن ہر جگہ
اس معاملے میں کئی قسم کی الجھنیں پیدا ہو رہی ہیں اور ویسے بھی بہت سے غیور احمدی ایسے ہیں جن کے
دلوں پر بوجھ ہے کہ ہم جو غیر قوموں کی مدد پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ جس جب تک ہمیں کام کی اجازت نہ ملے
گویا ان کی خیرات پر پل رہے ہیں ان کے لئے یہ دعا بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔ اگر یہ دعا کر کے چلتے
تو ان کے دل میں ہمیشہ پر یقین رہتا کہ میری آؤ بھگت کرنے والا دراصل خدا ہی ہے اور میری دعا کی
قبولیت کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے یہ سامان فرمائے ہیں اور اس طرح وہ کسی قسم کی نفسیاتی الجھن کا شکار
نہ ہوتے اور پھر اس مدد کے باوجود بھی جو مشکلات ہیں اور معاملات ہیں بعض دفعہ کئی قسم کی الجھنیں
پیدا ہو جاتی ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں بے برکتی بھی ہوتی ہے۔ ان سب کا علاج یہ دعا ہے کہ
رَّبِّ اَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُبْرَكًا اے میرے رب مجھے ایسی جگہ اتار اور اس طرح مجھ سے سلوک فرما
کہ میں برکتوں والی جگہ پر اترنے والا ہوں ۔ ایسی برکتیں پانے والا ہوں جو تیرے حضور سے عطا ہوتی ہیں۔
انحضرت ﷺ کو جو دعائیں سکھائی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی دعا ہے قُلْ رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِي
مَا يُوعَدُونَ رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (المومنون (۹۵،۹۴) کہ تو کہہ دے
اے میرے رب ! کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ تو مجھے اپنی زندگی میں ہی دکھا دے جو تو میرے مخالفوں سے
وعدے کرتا ہے یعنی ان سے جو وعید کرتا ہے، ان کو جو انذار فرماتا ہے۔ کیا ہو نہیں سکتا ؟ کیا ممکن نہیں۔
التجا کا ایک رنگ ہے ۔ کہ میں بھی اپنی آنکھوں سے وہ دیکھ لوں ۔ رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ
الظَّلِمِينَ اور میرے رب ! مجھے ظالموں میں شمار نہ فرمانا۔ اس کے معاً بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ
جواب ہے وَإِنَّا عَلَى أَنْ نُرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَدِرُونَ (المومنون : ۹۶) کہ یقینا ہم
اس بات پر قادر ہیں کہ جو کچھ ہم ان سے وعید کرتے ہیں تجھے بھی اس میں سے کچھ دکھا دیں۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
426
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
اس موقعہ پر ایک سوال اٹھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی قبول کرنی ہیں ۔ پھر خود ہی دعائیں
کیوں : سکھاتا ہے۔ اس میں کیا حکمت ہے؟ اور یہ جو طرز مسلسل چل رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کو
ایک طرف دعا سکھاتا ہے اور دوسری طرف اس کی قبولیت کا اعلان فرما دیتا ہے۔ اس مسئلے کو سمجھنے کے
لئے دراصل اپنے بچوں سے اپنے تعلقات پر نظر ڈالنی چاہئے ۔ وہ پیارے پیارے بچے جن کو ابھی
پوری طرح خود شعور نہیں ہوتا ، بہت سی باتیں کرنے کا سلیقہ نہیں ہوتا ۔ والدین جو پہلے سے ہی کچھ
دینے پر تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔ انہیں پہلے مانگنے کے طریقے بتاتے ہیں اور کئی طرح سے پیار کے رنگ
میں ان کو کہتے ہیں کہ تم ہم سے یہ مانگو ، اس طرح مانگو اور پھر جیب پہلے ہی بھری ہوتی ہے۔ ہاتھ مچل
رہے ہوتے ہیں کہ ادھر سے وہ مانگے اور ادھر ہم اس کو عطا کر دیں تو یہ پیار کے خاص انداز ہیں ۔ پس
انبیاء کو جو دعا ئیں سکھائی جاتی ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے محبت کے اظہار کے رنگ ہیں اور یہ بھی معلوم ہوتا
ہے کہ انبیاء اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں کرتے کلیہ خدا ہی کے ہاتھوں میں پلتے ہیں ۔جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔
ابتداء سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے
گود میں تیری رہا میں مثل طفل شیر خوار
پس ایک طفل شیر خوار کی طرح انبیاء کی کیفیت ہوتی ہے ۔ ماں باپ کی گود میں
ه
اور ہاتھوں میں کھیلتے اور انہیں سے باتیں سیکھتے ہیں اور وہی باتیں ان (در ثمین صفحہ : ۱۲۶)
کو سکھائی جاتی ہیں جو سکھانے والے کو مقبول نظر ہوں ، اس کو پیاری لگتی ہوں پس اس رنگ میں ہماری
تربیت کے بھی سامان ہو گئے جن سے براہ راست خدا کا تکلم نہیں ہوتا اور بعد میں آنیوالی نسلوں پر اللہ
تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ وہ باتیں جن کے ہم حقدار نہیں کہ خدا ہمیں براہ راست سکھائے ، اپنے
پیارے انبیاء کو کھا کر، ان کا ذکر محفوظ کر کے ہمیں بھی وہ طریقے بتا دیئے ۔ پس آنحضور ﷺ کو آپ
صلى
عليه
کے دشمنوں کا جو انجام دکھانا تھا وہ تو مقدر تھا اس کے فیصلے ہو چکے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس رنگ
میں یہ دعا سکھائی کہ گویا آپ کی طلب پر عطا ہورہا ہے اور طلب پر عطا ہونے میں اپنی ایک لذت ہے
بلا توقف یہ اطلاع فرمادی که
وَإِنَّا عَلَى أَنْ تُرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَدِرُونَ کیوں نہیں میرے بندے ہم ضرور اس
اور پھر معاً
بعد

خطبات طاہر جلد ۱۰
427
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
بات پر قادر ہیں کہ جو کچھ ہم ان کو ڈرا رہے ہیں تجھے بھی وہ دکھا دیں ۔ پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ
کی زندگی میں جو دشم زندگی میں جو دشمن پر کامل غلبہ عطا ہوا اور طرح طرح کے معاند آنحضور ﷺ کے غلاموں کے
صلى الله
علوس
ا
صلى الله
ہاتھوں عبرتناک شکست کھا کر اس دنیا سے اپنے انجام کو سدھارے۔ یہ ساری باتیں اسی دعا کے نتیجے
میں تھیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مقدر تو تھا مگر دعا کے تعلق کے ساتھ تقدیر کو باندھ دیا گیا۔ اس
سے ہمیں یہ حکمت بھی سمجھ آتی ہے کہ تقدیر اعلیٰ کا دعاؤں سے گہرا رابطہ ہے۔ اور تقدیر کے بنانے میں
دعا کام کرتی ہے۔ پس ایک پہلو جب تک تشنہ تکمیل ہو اس وقت تک تقدیر جاری نہیں ہوتی ۔ پس اس
خوش فہمی میں بیٹھے رہنا کہ فتح بہر حال ہمارے مقدر میں ہے اس لئے ہمیں کچھ کرنے یا کہنے کی
ضرورت نہیں یہ غلط ہے۔ یہ مضمون بھی اس طرز کلام سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقدیر اپنی جگہ درست لیکن
تقدیر کی طلب اپنی جگہ ضروری ہے جیسا کہ گرمی ہوتی ہے تو مون سون پہنچ جاتی ہے۔ مون سون کا اٹھنا
اپنی جگہ اپنے قانون کے مطابق ہے لیکن اس کو طلب کرنے کے لئے کسی خاص علاقے کی خاص گرمی
کی بھی ضرورت ہے۔ چنانچہ وہ گرمی اگر پوری طرح میسر نہ آئے تو مون سون تو اپنی جگہ اٹھتی ہی ہے
لیکن اس علاقے پر بعض دفعہ نہیں برستی ۔ پس اس لحاظ سے یعنی یہ مضمون تو بعینہ صادق نہیں آتا مگر یہ
ایک ملتی جلتی مثال ہے ہمیں اپنی فتح کی دعاؤں سے بھی غافل نہیں رہنا چاہئے ۔ اور یہ سمجھ کر چونکہ اللہ
تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے وعدے فرمائے ہیں کہ آخرین کے دور میں اسلام کو
تمام دیگر ادیان پر غلبہ فرماؤں گا اس لئے ہمیں کیا ضرورت ہے اس کے لئے گریہ وزاری
کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظر اس مضمون پر سب سے زیادہ گہری تھی ، اس کے باوجود
آپ نے اس قدر بے قراری سے غلبہ اسلام کی دعائیں کی ہیں کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ دعائیں کرتے
کرتے آپ کی جان نکل جائے گی ۔ چنانچہ آپ کا بہت ہی دردناک اظہار ہے۔ پس حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے یہ سنت قائم کر کے ہمیں بتا دیا کہ انبیاء اور صلحاء اور اخیار کا یہی مقام ہے اور یہی
ان کو زیب دیتا ہے کہ خدا کے وعدوں کے باوجود اس کی طلب میں اپنی جان کھونے کی کوشش کریں
اور بہت ہی گریہ وزاری کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے فضل مانگتے رہیں۔ پھر یہاں جو فرمایا گیا کہ
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (المومنون : ۹۵) یہاں الظلمین کا کیا معنی ہے اور
ﷺ دعا کر رہے
صلى الله
في الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ سے کیا مراد ہوسکتی ہے یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ آنحضرت کا یہ د

خطبات طاہر جلد ۱۰
428
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
صلى الله
۔
ہوں کہ جن ظالموں کو تو نے ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جن کے متعلق میں عرض کر رہا ہوں کہ ہماری
آنکھوں کے سامنے دکھا دے کہ تیرے وعدے پورے ہوئے ہمیں ان میں نہ شامل فرمادے ۔ یہ تو
ایک بالکل بے تکی اور بے جوڑ بات بن جائے گی ۔ پس ظالمین کے استعمال کے متعلق قرآن کریم پر
نظر ڈالنی چاہئے کہ کن کن معنوں میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ ایک دعا اس سے پہلے گزری ہے جس
میں حضرت یونس نے یہ عرض کی تھی کہ اے خدا! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اگر تو مجھ پر رح نہ فرمائے
گا اور میری بخشش نہ فرمائے گا تو میں ظالمین میں سے ہو جاؤں گا۔ وہاں ظالمین کے معنی یہ ہیں کہ
تیری بخشش اور اعتراض کرنے والا ، تیری بخشش پر تلخی محسوس کرنے والا ، تو نے گنہگاروں سے جو حسن
سلوک فرمایا اور نرمی فرمائی اور عفو سے کام لیا اس پر میرے دل میں ایک ہلکا سا میل آگیا ۔ یہ ظلم ہے تو
اس دعا کے تعلق میں جب آنحضور ﷺ فرماتے ہیں کہ اے میرے رب ہمیں ظالموں میں نہ نه دا داخل
فرمادینا تو اس کا مطلب یہ تو ہر گز نہیں بن سکتا کہ ہمیں ان لوگوں میں نہ داخل فرمادینا جن کے بدانجام
دیکھنے کی ہم تمنا کر رہے ہیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ اگر تیری تقدیر یہ ہو کہ ہم آنکھوں سے نہ دیکھیں اگر تیرا
یہی فیصلہ ہو کہ ہماری زندگیاں ختم ہو جائیں اور یہ قوم اسی طرح دندناتی پھرتی رہے اور ظلم کرتی رہے
اور ان کا بدانجام اپنی آنکھوں سے نہ دیکھیں تو ہمارے دلوں پر سکینت نازل فرمانا ہمارے دلوں پر صبر
نازل فرمانا اور ہم تیری رضا پر راضی رہنے والے ہوں اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہوں نے اس
سے پہلے جب تو نے اس کے دشمنوں سے بخشش کا سلوک فرمایا تو دل میں کسی قسم کی تنگی محسوس کی ۔
پھر سورۂ المومنوں ہی میں آیات ۹۸ اور ۹۹ میں آنحضور ﷺ کو ایک دعا سکھائی گئی۔
وہ یہ ہے: وَقُلْ رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ
أنْ يَحْضُرُونِ (المومنون: ۹۸، ۹۹) کہ اے میرے بندے ! تو مجھ سے یہ کر مجھ سے یہ دعا کر کہ
وَقُلْ رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِینِ اے میرے رب ! میں تیرے سرکش
بندوں کے وساوس اور ان کے فتنوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ
اور میں تجھ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ مجھ تک پہنچ سکیں ۔
حضرت
لوگوں کی شرارتوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ پناہ
مصلح موعودؓ نے اس کا ترجمہ یہ کیا ہے : اور تو کہہ دے اے میرے رب ! میں سرکش

خطبات طاہر جلد ۱۰
429
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
هَمَزَتِ کا اول ترجمہ وساوس ہیں اور کئی قسم کے برے خیالات ہیں: اور دراصل
شیاطین کی شرارتوں سے ان کا گہرا تعلق ہے اسی لئے حضرت مصلح موعودؓ نے اس موقعہ پر اس کا ترجمہ
شرارتیں کر دیا۔ ایسے دور جن میں مخالفین کو خاص طور پر غلبہ نصیب ہو اور وہ مومنوں سے جس طرح
چاہیں سلوک کریں ، اسی دور میں ان شرارتوں کے نتیجے میں وساوس پیدا کئے جاتے ہیں اور اپنے
موقف سے مومنین کو ہٹانے کے لئے طرح طرح کے وسو سے پھیلائے جاتے ہیں کہ دیکھوا اگر تمہارا
خدا ہوتا ، اگر تم سچے ہوتے جس پر تم ایمان لائے ہوا گر وہ واقعی خدا نے بھیجا ہوتا تو آج تم کیوں بے
سہارا چھوڑے جاتے ، کیوں تم آج ہمارے رحم و کرم پر ڈالے گئے ۔ پس شرارتوں کے ساتھ وساوس کا
گہرا تعلق ہے اور ہم نے گزشتہ ابتلاء کے دور میں پاکستان میں ( جو ابھی بھی جاری ہے ) خاص طور پر
یہ دیکھا ہے کہ پہلے احمدیوں کو ظلموں کا نشانہ بتایا جاتا ہے، طرح طرح کی شرارتیں کی جاتی ہیں اور پھر
خود ظلم کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ دیکھو ہم تو تم پر ظلم کر رہے ہیں اور ہمارا کچھ نہیں ہو رہا اس لئے ہم
سچے ہیں تم جھوٹے ہو اور بعض نادان اور جاہل کچھ ظلموں سے تنگ آکر کچھ اپنی کم نہی کی وجہ سے اس
دلیل کو مان جاتے ہیں حالانکہ شیطان اور ظلم کرنے والا سچا ہو ہی نہیں سکتا۔ جو شخص ظلم سے کام لے رہا
ہے اس ظلم کے نتیجے میں اس کی سچائی کیسے ثابت ہو گئی ۔ ظالم تو بہر حال جھوٹا ہے۔ اسی لئے قرآن کریم
نے اس کا ذکر شیاطین کے طور پر فرمایا ہے کہ یہ عجیب باغی اور شیطان لوگ ہیں۔ ایک طرف مومنوں کو
دکھ دیتے ہیں اور پھر انہی دکھوں کو ان کے ایمان کو متزلزل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں تو اے محمد
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو یہ دعا کر کہ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِيْنِ میں
شیاطین کے ہر قسم کے شر اور ان شرور کے نتیجے میں پیدا ہونے والے وساوس سے تیری پناہ مانگتا
ہوں ۔ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ بلکہ میں تو یہ پناہ مانگتا ہوں کہ ہم تک ان کی رسہ
نہ ہو۔ نہ وہ ہم تک پہنچ سکیں نہ ان کے وساوس اور ان کے شر ہمیں چھوئیں ۔
ایک دعا سورۃ المومنون آیت ۱۱۰ میں درج ہے۔ یہ خدا کے ان نیک بندوں کی دعا ہے جو
دوزخیوں کے مقابل پر جب وہ ان سے تمسخر کیا کرتے تھے تو وہ دعا مانگا کرتے تھے ۔ اس وقت اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِي يَقُولُونَ (المومنون:۱۱۰) میرے بندوں
میں سے ایک گروہ ایسا تھا کہ جب ان پر ظلم ہوئے ان سے تمسخر کا سلوک ہوا تو وہ یہ کہا کرتے تھے۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
430
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا اے ہمارے رب ! ہم تو ایمان لے آئے ہیں اس لئے ہم سے بخشش کا
سلوک فرما وَارْحَمْنَا اور ہم پر رحم فرما ۔ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المومنون : ۱۱۰) اور تو سب رحم
کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔ اس کے معاً بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے
فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا (المومنون : (1) وہ یہ دعائیں کرتے تھے ۔ یہ التجائیں کرتے تھے اور اس
کے باوجود تم انہیں مذاق کا نشانہ بنا لیتے تھے حَتَّى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِى (المومنون : 11) یہاں تک
کہ تم میرے ذکر کو بھلا بیٹھے وَكُنْتُمْ مِنْهُمْ تَضْحَكُونَ اور تم ان سے مسلسل مذاق کرتے
رہے ۔ إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ (المومنون : ۱۱۲) که
آج کے دن ؟ دن جو جزاء سزا کا دن ہے میں اپنے ان مومن بندوں کو اپنے ان مومن بندوں کو جو تمہارے ظلموں کے مقابل پر صبر کیا
کرتے تھے جزاء کی خوشخبری دیتا ہوں اور یہ بتاتا ہوں کہ أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ کہ یہی وہ لوگ
ہیں جو نجات یافتہ ہیں اور نیک انجام کو پہنچنے والے ہیں۔
صلى الله
رلوس
لو سکھائی گئی اللہ تعالیٰ
پھر سورۂ المومنون کی ۱۱۹ ویں آیت میں ایک اور دعا آنحضور ﷺ کو سکھائی
فرماتا ہے : وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المومنون : ۱۱۹) کہ اے
میرے رب! تو مجھ سے مغفرت کا سلوک فرما، وَارْحَم اور رحم کا سلوک فرما۔ وَ أَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ
تجھ سے بڑھ کر اور کوئی رحم کرنے والا نہیں ۔ سورۃ الفرقان آیات ۶۶-۶۷ میں اللہ تعالیٰ
عِبَادُ الرَّحْمَنِ کی دعا بیان فرماتا ہے عِبَادُ الرَّحْمٰنِ کا تذکرہ چل رہا ہے جس میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے یہ وہ بندے ہیں جو زمین پر نرمی اور عاجزی سے چلتے ہیں ۔ جب جاہل ان کو مخاطب
ہوتے ہیں اور ان پر طعن و تشنیع کرتے ہیں تو وہ جواباً یہ کہتے ہیں وَ إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ
قَالُوا سَلْمًا ( الفرقان: ۶۴) اور پھر اپنے رب کے حضور راتیں سجدوں اور قیام میں گزار دیتے ہیں ۔ ان کے
متعلق فرمایا کہ وہ کیا دعا میں کرتے ہیں۔ وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ
إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا (الفرقان: ۶۶، ۶۷ ) وہ
یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے اس وجہ سے وہ یہ کہتے ہیں کہ ایک
طرف دشمن کا عذاب ہے اور اس کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔ فرعون کے وقت میں جن ساحروں کو اللہ
تعالیٰ نے ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی۔ انہوں نے بھی یہی ذکر کیا تھا کہ ہم تو خدا سے زیادہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
431
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
ڈرتے ہیں کسی سے نہیں ڈرتے تو ہم پر جو چاہے عذاب نازل کر ہم نے تو صداقت کو دیکھ لیا اور پہچان
لیا اس لئے اب ہم اس صداقت سے پھرنے والے نہیں ہیں۔ پس دنیا کے عذاب اور دنیا کی
طعن و تشنیع اور دنیا کے تمسخر کے نتیجے میں ایک طرف انسانوں کا خوف پیدا ہوتا ہے اس خوف سے
صرف خدا کا خوف انسان کو بچا سکتا ہے اگر وہ دل پر غالب ہو۔ پس ان دوخوفوں کے درمیان
عباد الرحمن کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ ان کا ذکر چل رہا ہے، فرمایا ان کا فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ راتوں کو
اٹھتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں اور سجدے کرتے ہیں ۔ خدا کے حضور کھڑے ہو جاتے ہیں اور عرض
کرتے ہیں وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ اے اللہ ہمیں عذاب جہنم
کا زیادہ خوف ہے اس لئے اس عذاب کو ہم سے ٹال سے ۔ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا کیونکہ
جہنم کا عذاب جو ہے وہ تو بہت بڑی تباہی ہے دنیا کے عذاب تو اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔
نَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا کہ وہ عارضی طور پر بھی بہت برا ہے اور مستقل ٹھکانے کے
طور پر تو بدتر ہے ۔ عارضی طور پر کہہ کر دراصل دنیا کے عذاب کی طرف اشارہ فرما دیا اور بتایا کہ جس
عذاب سے تم بھاگتے ہو وہ تو عارضی ہے اور جس عذاب کی طرف تم اس کے نتیجے میں جاسکتے ہو وہ ایک
مستقل عذاب ہے لیکن عارضی حیثیت سے بھی دنیا کے عذاب کے مقابل پر آخرت کا عذاب بہت
زیادہ سخت ہوگا یعنی اگر محض عارضی بھی ہو تب بھی دنیا کی عارضی عذاب کو وہ آخرت کے عذاب پر ترجیح
دے دیتے ہیں یعنی (آخرت) کے اس عذاب کو قبول نہیں کرتے اور دنیا کے عذاب کو قبول کرنے کے
لئے آمادہ ہو جاتے ہیں ۔ پر اِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقاما اس کے یہ معنی ہیں کہ اے خدا! ۔
ہمیں تو تیرے عذاب سے اتنا ڈر لگتا ہے کہ ہم تجھ سے ہی پناہ مانگتے ہیں وہ عذاب جو تیری طرف سے
آئے اگر تھوڑا بھی ہو تو وہ بہت زیادہ تباہ کن ہوتا ہے اور نا قابل برداشت ہوتا ہے۔
پھر یہی عِبَادُ الرَّحْمٰنِ اپنی اولاد کے لئے اور اپنے اہل وعیال کے لئے
دعائیں کرتے ہیں۔ وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ( الفرقان: ۷۵) کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنی جناب سے اپنے
ازواج کی طرف سے وَذُرِّيَّتِنَا اور اپنی اولادوں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا اور ہمیں متقیوں کا امام بنانا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بعض لوگ

خطبات طاہر جلد ۱۰
432
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
ازواج سے مراد صرف بیویوں کو لیتے ہیں اور تفسیر صغیر میں بھی یہی ترجمہ ہے کہ ہم کو ہماری بیویوں کی
طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔ یہ ترجمہ کرنے کی وجہ غالباً یہ بنی کہ
شروع میں یوں معلوم ہوتا ہے جیسے مردوں سے متعلق بات ہو رہی ہے۔ عبادالرحمن خدا کے بندے اور
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ میں بھی مردوں کا ذکر ہے کہ وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں لیکن در حقیقت خدا تعالیٰ نے
جہاں مردوں کے صیغے میں بات کی ہے وہاں مومن عورتیں شامل ہیں اور ان کو اس خطاب سے نکالنے
کا ہمیں کوئی حق نہیں کیونکہ یہ نہ صرف عربی طرز کلام ہے بلکہ دنیا کی دوسری قوموں میں بھی جب ہم بنی
نوع انسان کا ذکر کرتے ہیں تو بسا اوقات مردوں کے صیغے میں بات ہو رہی ہوتی ہے اور مردوں
میں عورتیں بھی ہوتی ہیں ۔ بڑے اور چھوٹے سب اس میں شامل ہوتے ہیں تو طرز کلام یہ ہے جو
آسان ہے کہ ایک ہی صیغے کا ذکر ہو جائے اور اس میں جنس کی ہر قسم کے ہر نوع کے افراد اس جنس میں
شامل ہو جائیں ۔
پر وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنا میں مردوں ہی کو صرف دعا نہیں
سکھائی گئی ، عورتوں کو بھی دعا سکھائی گئی ہے اور ان کو اسی طرح دعا کرنی چاہئے کہ هَبْ لَنَا مِنْ
أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا کیونکہ زوج کا مطلب بیوی نہیں ہے ۔ زوج کا لفظ میاں اور بیوی دونوں پر
برابر اطلاق پاتا ہے اس لئے عورتوں کو اس دعا کو تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں وہ اس مضمون
میں شامل ہیں اور دعا کے اندر ایسے بھی زوج کے تحت ان کے خاوند شامل ہو جاتے ہیں ۔ پس اب اس
دعا کا معنی یہ ہوگا کہ اے خدا! ہمیں زندگیوں کے ساتھیوں سے خواہ وہ مرد ہوں خواہ عورتیں ہوں،
آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہماری اولاد کی طرف سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔ واجْعَلْنَا
لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا اور ہمیں متقیوں کا امام بنانا۔ ایسی نسل پیچھے چھوڑنے کی ہمیں توفیق عطا فرما جو تیری
نظر میں متقی ہوں ۔
یہ دعا ہے جس کے نتیجے میں ہمارے گھروں کے ماحول سدھر سکتے ہیں ۔ جو خطوط مجھے ملتے
ہیں ، بلا استثناءان میں روزانہ کچھ خطوط ضرور ایسے ہوتے ہیں جن میں گھریلو زندگی کی ناچاقیوں کے
نتیجے میں پیدا ہونے والے عذاب کا ذکر ہوتا ہے اور ایسے خطوط بعض دفعہ بچوں کی طرف سے بھی ملتے
ہیں۔ بچے لکھتے ہیں ہمارے ماں باپ کی آپس میں ناچاقیاں ہیں ۔ آپس میں ایک دوسرے کے

خطبات طاہر جلد ۱۰
433
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
خلاف گندی زبان استعمال کرتے ہیں ۔ گھر جہنم بنا ہوا ہے اور ہم جو بہن بھائی ہیں یوں لگتا ہے کہ
بے سہارا ہیں اور ہمارے سر پر کوئی چھت نہیں ہے۔ اس صورتحال سے ہم بہت ہی تنگ ہیں اور مشکل یہ
ہے کہ ہم کسی کی طرفداری کر نہیں سکتے ۔ اگر کسی کو سچا سمجھیں بھی تب بھی ہم کسی ایک کی طرف داری نہیں
کر سکتے۔ پھر بیویوں کے خط آتے ہیں۔ خاوندوں کے خط آتے ہیں۔ اس کے برعکس بعض خط بہت ہی
پیارے ملتے ہیں جس میں ایک بہو اپنی ساس کی ، اپنے خسر ، اپنے خاوند کی ، اپنے سارے ماحول کی
تعریف کر رہی ہوتی ہے۔ ان کے لئے دعاؤں کے لئے لکھ رہی ہوتی ہے۔ کہتی ہے میں تو ایک جنت
نشان گھر میں آگئی ہوں۔ اس طرح یہ لوگ میرا خیال کرتے ہیں ، اس طرح مجھے پیار دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جن کو اعلیٰ خلق عطا ہوں امر واقعہ یہ ہے کہ ان کے گھر جنت
نشان ہی بنتے ہیں ۔ اخلاق کی کمی کے نتیجے میں یہ دنیا ہمارے لئے جہنم بن سکتی ہے اور امر واقعہ یہ ہے
کہ اگر اخلاق گھروں کو جہنم بنا سکتے ہیں تو یہی اخلاق قوموں کو بھی جہنم میں دھکیل دیتے ہیں یہی
اخلاق بنی نوع انسان کے لئے جہنم پیدا کر دیتے ہیں۔ پس اخلاق کی بہت بڑی اہمیت ہے اور اعلیٰ
خلق کے نتیجے میں صرف ہمارے گھر ہی جنت نشان نہیں بن سکتے بلکہ ہماری گلیاں ، ہمارے شہر،
ہمارے وطن اور اس کے بعد پھر ساری دنیا کے لئے تمام سطح ارض جنت بن سکتی ہے لیکن اس کے لئے
دعاؤں کی ضرورت ہے۔ میں نے پہلے بھی بارہا احباب جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ اس دعا سے غیر
معمولی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ پھر آگے اولاد پر بھی ممتد ہو جاتی ہے اور اولاد پر بھی
اس کا فیض جاری ہوتا ہے کیونکہ اس دعا میں یہ سکھایا گیا ہے مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا اور ذریت
میں صرف پہلی نسل مراد نہیں ہے بلکہ بعد میں آنے والی نسلوں کا سلسلہ اس کے اندر آ جاتا ہے۔ قیامت
تک کے لئے انسان اپنی اولاد کے لئے جو دعائیں کرنا چاہتا ہے اس کے لئے اس سے بہتر دعا نہیں
ہو سکتی کہ اے خدا ! ہماری اولاد کو اولاد در اولاد کو ، سلسلہ اولاد کو ہماری آنکھوں کے لئے ٹھنڈک بنانا
اور وہ ٹھنڈک ان معنوں میں ہو کہ واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما کہ ہمیں متقیوں کا امام بنانا ۔ غیر متقی
کا امام نہ بنانا ، یہ بہت ہی کامل ہے دعا اور قیامت تک اثر پیدا کرنے والی ہے اور پھر یہ بھی ہمیں توجہ
دلائی ہے کہ اگر تم نے اپنے لئے اس دنیا میں جنت پیدا کر لی اور تمہاری اولا د کو یہ توفیق نہ ملے کہ وہ متقی
ہو تو تم نے جو کچھ حاصل کیا تھا عملاً اس کو کھو بیٹھو گے تمہارا سارا سرمایہ ضائع ہو جائے گا۔ تمہاری ساری

خطبات طاہر جلد ۱۰
434
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
محنتوں کا پھل جاتا رہے گا اس لئے صرف اپنے لئے فکر نہ کیا کرو، اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کی بھی
فکر کیا کرو۔
اس مضمون پر غور کر کے اگر آپ یہ دعا کریں تو آپ کے گھر کے ماحول کا ایک بہت ہی
دلکش نقشہ آنکھوں کے سامنے اُبھرتا ہے۔ بعض میاں بیوی ایک دوسرے سے راضی ہوتے ہیں مگر اُن
کے آپس میں راضی ہونے کی بناء تقویٰ نہیں ہوتی ۔ ایسے میاں بیوی بھی تو ایک دوسرے سے راضی
ہوتے ہیں جن کے گھر میں Disco چل رہا ہے ۔ گانے بجانے ہو رہے ہیں کئی قسم کی بیہودگیاں ہو
رہی ہیں ۔ بظاہر وہ گھر جنت ہے لیکن اس دعا کے آخری حصے نے بتا دیا کہ وہ جنت محض ایک فرضی
اور خیالی جنت ہے اور عارضی حیثیت کی ہے کیونکہ ایسے لوگوں کی اولا دیں پھر متقی نہیں بن سکتیں ایسے
لوگوں کی آنے والی نسلیں ان کے لئے حقیقی معنوں میں آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان مہیا نہیں
کر سکتیں ۔ تو وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا نے صرف مستقبل کی بات نہیں کی بلکہ اس زمانے میں
جو ہمیں نصیب ہوا ہے ہمارے گھروں کا ایسا نقشہ بھی کھینچ دیا جسمیں تقویٰ کی باتیں ہوں اگر تقوی کی
باتیں نہ ہوں تو اگلی نسل کو تقویٰ کہاں سے نصیب ہو جائے گا۔ پس آنکھوں کی ٹھنڈک ہو جس کا تقویٰ
سے گہرا تعلق ہو اس کے لئے دعا سکھائی گئی ہے اور اس دعا سے غفلت کے نتیجے میں میں سمجھتا ہوں
بہت سے گھر بے وجہ مصیبتوں اور آزمائشوں میں مبتلا ہیں ۔ سنجیدگی سے ہر وہ خاوند اور ہر وہ بیوی جو
اپنے لئے یہ دعا کرتی ہے ان کو میں یقین دلاتا ہوں کہ اس دعا کے نتیجے میں ان کے گھر کے نقشے بدل
جائیں گے اور ساری جماعت کا معاشرہ اتنا پاکیزہ ہو جائے گا اور اتنا بلند ہو جائے گا کہ واقعی اس بات
کا مستحق ہوگا کہ بنی نوع انسان کی راہنمائی کر سکے اور ہم ساری دنیا کو جنت دینے والے بن جائیں۔
اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔
پھر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا سورۃ الشعراء آیات ۸۴ تا ۹۰ میں بیان فرمائی
گئی ہے ۔ وہ دعا یہ ہے کہ رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ اور مجھے
صالحین میں شامل فرمادے۔ یہاں حکم کا معنی حکومت نہیں۔ حکومت بھی ہو سکتا ہے مگر صیح تعلیم مراد ہے۔ فیصلہ
کن صحیح تعلیم ۔ ایسی صحیح تعلیم جو بین ہو، جو روشن ہو، جس میں بد تعلیم سے نمایاں فرق شامل ہو۔ ہر ایسی تعلیم کو ہم
حکم کہہ سکتے ہیں ۔ پس اپنے رب سے یہ عرض کرتے ہیں ۔ ربِّ هَبْ لِي حُكْمًا اے خدا!

خطبات طاہر جلد ۱۰
435
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
مجھے کھلی کھلی روشن ، امتیازی ہدایت عطا فرما ۔ وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ اور مجھے صالحین میں شمار
فرمالے صالحین کے ساتھ میرا تعلق قائم فرمادے ۔ وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
اور بعد میں آنے والوں کی زبان پر میرا ذ کر سچائی کے ساتھ چلے۔
یہ دعا بہت ہی معنی خیز ہے ۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے جتنی گہری
اور جتنی بلند صفات سے نوازا تھا اور جس طرح آپ کے ذہن میں بار یک در بار یک مضامین نازل
فرمائے جاتے تھے ان کا اظہار آپ کی دعاؤں سے ہوتا ہے۔ اپنی دعاؤں کے آئینے میں ہمیں حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا دل دکھائی دینے لگتا ہے، آپ کی طرز فکر دکھائی دینے لگتی ہے ۔ عام طور پر
لوگ آئندہ زمانوں میں اپنی شہرت چاہتے ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا کے جتنے ہیرو Hero ہیں
وقت گزرنے کے ساتھ ان کا ذکر چلتا ہے اور بلند ہوتا رہتا ہے اور اس میں کئی قسم کے فرضی قصے بھی
داخل ہونے لگ جاتے ہیں۔ پس جس کو ہم Legendary Figures کہتے ہیں وہ انسان جو
اپنے اپنے وقتوں میں ہیرو شمار ہوئے بہت بلند مقام تک پہنچے وہ بالآخر Legend بن جاتے ہیں
اور ان کے متعلق قصے کہانیاں ، افسانے مشہور ہو جاتے ۔ نہور ہو جاتے ہیں اور بسا اوقات ، ا اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ ان کے
حقیقی وجود سے بہت بڑھ کر ان کی طرف اعلیٰ صلاحیتیں منسوب ہونے لگتی ہیں اسی کے نتیجے میں بہت
سے انبیاء کو خدا یا خدا کا بیٹا یا اس کا قریبی بتا دیا گیا اور یہ وہ طبعی رجحان ہے جس نے سلسلہ ہائے
مذاہب کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
دیکھیں حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ آپ کی قوم نے کیا سلوک کیا ہے ۔ اسی
طرح حضرت کرشن کے ساتھ حضرت رامچند رجی کے ساتھ اور بہت سے بزرگ انبیاء ایسے گزرے
ہیں جن کو وقت کے گزرنے کے ساتھ بہت بڑے مقامات اور مرتبے عطا کئے گئے ۔ حضرت ابراہیم
علیہ السلام بلند مرتبہ نہیں مانگ رہے ۔ آنے والی نسلوں سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ آپ کی حمد و ثناء
میں مصروف رہیں اور آپ کی تعریف میں بڑے بڑے قصیدے کہیں کیسی عمدہ دعا ہے:
وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقِ اے میرے رب میرے متعلق تو آئندہ جو بات بھی ہو سچی ہو۔اس
میں جھوٹ کی ادنی سی ملونی بھی نہ ہو۔ اب آپ دیکھیں کہ کس شان کے ساتھ حضرت ابراہیم کے حق
میں خدا تعالیٰ نے اس دعا کو قبول فرمایا ہے ۔ کتنا بلند مرتبہ آپ کو عطا کیا گیا ۔ ابوالانبیاء کہلائے اور آج

خطبات طاہر جلد ۱۰
436
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
رتے ہیں
کی دنیا کے مذاہب کے سلسلوں میں سے تین سب سے قوی سلسلے آپ کی طرف منسوب ہوتے
ہیں۔ یہود بھی آر آپ کی پ کی طرف منسوب ہوتے ہیں ، عیسہ ، عیسائی بھی آپ کی طرف منسوب ہوتے
اور مسلمان بھی آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں ۔ یہ وہ تین قو میں ہیں جو درحقیقت اپنی طاقت کے
لحاظ سے تمام دنیا پر غالب آنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے باوجود حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
ذات کے بارے میں کبھی کوئی مبالغہ نہیں کیا گیا ۔ ہزاروں سال گزر گئے ہیں۔ کسی نے آپ کے متعلق
فرضی قصے نہیں بنائے ۔ کوئی ایک بھی فرضی خیالی قصہ آپ کی طرف منسوب نہیں ہوا۔ اس سے آپ
اندازہ کریں کہ سچی دعاؤں میں جو دل کی گہرائیوں سے اٹھتی ہیں کتنی طاقت پیدا ہو جاتی ہے ۔ دل
سے سچ کی یہ پکار تھی کہ اے خدا ہمیشہ میری تعریف سچی رہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس دعا کو سچا
کر دکھایا۔
اسی دعا کے مطالعہ سے مجھے درود شریف میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نام کی
حکمت سمجھ آئی اور بھی بہت سے انبیاء گزرے ہیں ان کا بھی ذکر خیر درود میں چل سکتا تھا لیکن صرف
حضرت ابراہیم کو یہ اعزاز دیا گیا کہ آنحضرت ﷺ اپنی امت کو یہ درود سکھائیں: اللهم صلی علی
محمد و على ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد
مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى
ال ابراهيم انك حمید مجید ۔ اس درود سے یہ بھی سمجھ آگئی کہ لسان صدق کا اس درود کے
ساتھ بھی گہرا تعلق ہے۔ اس دعا کو اس درود کے ساتھ ملا کر پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آنحضرت
کو کما کی دعا سکھا کر حضرت ابرھیم کی دعاؤں کے ساتھ اپنی امت کو باندھ دیا اور گویا اپنے متعلق
بھی یہ دعا کر دی کہ اے خدا جس طرح ابراہیم پر تو نے سلامتی بھیجی اور اس زمانے میں بھی آپ کو
سلامتی عطا ہوئی اور آئندہ آنے والی نسلوں میں ، آئندہ آنیوالے زمانوں میں بھی ہمیشہ ابراہیم علیہ
الصلوۃ والسلام کو مس شیطان سے پاک رکھا اور لغو اور جھوٹے قصوں سے آپ کو بچایا۔ اے خدا اسی
طرح میری بھی حفاظت فرما اور میری امت کی بھی حفاظت فرما۔ بہر حال ایک مضمون نہیں یہ تو بہت ہی
وسیع مضامین ہیں کما کے تعلق میں یہ باتیں پھر انشاء اللہ بھی توفیق ملی تو میں آپ کے سامنے رکھوں
گا۔ بہت سے احمدی یہ سوال کرتے رہتے ہیں کہ کما جو کہہ دیا گیا تو اس میں کیا برابری مقصود ہے؟
صلى

خطبات طاہر جلد ۱۰
437
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
لیکن برابری مقصود نہیں ، کچھ اور مضامین بھی ہیں۔ ایک تعلق بہر حال درود شریف کا اس آیت میں
مذکور دعا سے ہے۔ وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ (الشعراء: ۸۵) کہ اے خدا!
آخرین میں میرا ذکر خیر ، سچائی کا ذکر جاری ہے اور چونکہ آخرین کا زمانہ آنحضرت علی
کو عطا ہونا تھا کیونکہ قیامت تک کے لئے آخرین کا دور آپ کا دور تھا اس لئے اگر آپ کی امت میں
آپ کا ذکر خیر سچائی کے ساتھ جاری نہ رہتا تو یہ دعا قبولیت کا سب سے بڑا ثبوت وہ وہ درود ہے جو
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سکھایا وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
(الشعرہ:۸۶) اور اے اللہ ! مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔ جنت تو خود ہی نعمت ہے۔ پھر یہ
کیا مطلب کہ مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ تو حقیقت یہ ہے کہ جنت کے بھی مختلف درجے ہیں
۔ ایک جنت نعیم ہے۔ جَنَّةِ النَّعِيمِ کے معنی میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ وہ جنت ہے جس میں انبیاء
شامل ہوتے ہیں کیونکہ ویسے تو سب نعمتوں والے خواہ وہ صالح ہوں ۔ خواہ شہید ہوں ، خواہ صدیق
ہوں یا نبی ہوں جنت میں جائیں گے اور ان معنوں میں ہر جنت جَنَّةِ النَّعِيمِ کہلا سکتی ہے مگر
النَّعِيمِ کے اندر ایک اور معنی پیدا کر دیتا ہے یعنی وہ جنت جوان لوگوں کی جنت ہے جن کو کامل
نعمت عطا ہوئی اور کامل نعمت انبیاء کو عطا ہوتی ہے پس ہرگز بعید نہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے ان معنوں میں یہ دعا کی ہو کہ مجھے جنت میں بھی انبیاء کے زمرے میں رکھنا اور وہ جنت
عطا کرنا جس میں کامل طور پر تجھ سے انعام یافتہ لوگ شامل ہوں ۔ پس آپ دیکھیں کہ اس دعا کا سورۃ
فاتحہ کی اس دعا سے کتنا گہرا رابطہ ہے کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ پر
منعم علیہ میں شامل ہونا ہے تو منعم علیہ گروہ کی وہ ساری دعائیں پیش نظر رہنی چاہئیں جو ہماری زندگی کے
مختلف حالات پر اطلاق پاتی چلی جاتی ہیں۔ پھر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام عرض کرتے ہیں ۔
وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ (الشعره : ۸۷) کہ اے میرے رب ! میرے باپ کو بھی
بخش دینا۔ میں جانتا ہوں کہ وہ گمراہ تھا اس کے باوجود تجھ سے یہ عرض کر رہا ہوں ۔ اس کے متعلق یہ
ذکر گزر چکا ہے کہ حضرت ابراہیم نے چونکہ ازر سے یہ وعدہ کر لیا تھا کہ میں تیرے لئے ضرور دعا
کروں گا اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بطور خاص یہ اجازت فرمائی کہ وہ اپنے اس وعدے کو پورا
-

خطبات طاہر جلد ۱۰
438
خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء
کریں لیکن آخر پر خدا نے ایک وقت پر آپ پر یہ ظاہر فرمادیا کہ وہ صرف گمراہ نہیں تھا بلکہ میرا دشمن تھا
اور یہ بتانا ہی کافی تھا۔ اس کے بعد پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ کے لئے کبھی دعا نہ
کی - وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ (الشعره: ۸۸) اور جس دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا اس دن مجھے
رسوا نہ کرنا ۔ يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ (الشعره : ۸۹) جب کہ انسان کے کام نہ اس کے مال
آئیں گے نہ اس کے بچے إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ (الشعرہ:۹۰) ایک ہی بات کام
آئے گی کہ خدا کے حضور کوئی صاف حضور کوئی صاف دل لے کر حاضر ہو۔ پا حاضر ہو۔ پاک دل لے کر حاضر ہو۔ ایسا دل لے کر
حاضر ہو جو خدا کے حضور جھکا رہنے والا والا ہو اور اپنے آپ کو خدا کے سپرد کر بیٹھا ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی ا
حالت میں اس دنیا سے بلائے کہ جب حضرت ابراہیم کی یہ دعا ہمارے حق میں بھی یہ گواہی دے کہ
إِلَّا مَنْ أَتَى اللهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ ہم ان لوگوں میں شمار ہوں جو ایک سلیم دل لے کر اپنے خدا
کے حضور واپس لوٹنے والے ہوں ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی