جب سے احمدیوں کو غیر مسلم قرقر دیا ہے پاکستان کے حالات دن بدن بگڑتے گئے۔ ماریشس کے جلسہ کا ذکر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ یونس کی آیات کی روشنی میں انسانی فطرت کا ذکر کیا کہ انسان مصیبت میں اللہ کو پکارتا ہے مگر نجات پاتے ہی الٰہی نشانات میں حیلے بہانے تراشنے لگتا ہے۔ انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کی قوم کی عبرت انگیز تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی بگڑتی ہوئی اخلاقی و سماجی صورتحال کا سبب جماعت احمدیہ پر مظالم اور حقیقی اسلامی عدل سے دوری کو قرار دیا۔ خطبے کے آخر میں حضور نے ماریشس کے جلسہ سالانہ کا ذکر کرتے ہوئے وہاں کی جماعت کو تبلیغِ اسلام میں سستی دور کرنے اور محنت و دعا کے ساتھ سرگرم ہونے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، آیاتِ الٰہی میں تفکر، حضرت موسیٰ اور قومِ فرعون، پاکستان کے حالات، مظالم بر جماعت احمدیہ، جلسہ سالانہ ماریشس

خطبات طاہر جلد ۱۰
775
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
جب سے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا ہے پاکستان کے
حالات دن بدن بگڑتے گئے ۔ ماریشس کے جلسہ کا ذکر
( خطبه جمعه فرموده ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء بمقام ماریشس )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِنْ بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتُهُمْ إِذَا لَهُمْ مَّكْرُ
فِي آيَاتِنَا قُلِ اللَّهُ أَسْرَعُ مَكْرًا إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا
تَمْكُرُونَ هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ حَتَّى
إِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُوا بِهَا
جَاءَ تُهَا رِيعٌ عَاصِفٌ وَجَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوا
أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ : لَبِنْ أَنجَيْتَنَا
مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ فَلَمَّا أَنْجُهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ
فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ
مَّتَاعَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا
كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (یونس : ۲۲ تا ۲۴)
یہ آیات سورۃ یونس کی ۲۲ تا ۲۴ آیات ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اور جب ہم اپنے بندوں کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں یعنی بندوں پر رحمت کا سلوک

خطبات طاہر جلد ۱۰
776
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
لوگ
فرماتے ہیں ۔ بندوں کا ترجمہ شاید درست نہیں الناس ہے یعنی لوگوں کو قطع نظر اس کے کہ وہ خدا کے
بندے بننے کی اہلیت رکھتے ہیں کہ نہیں عمومی نقطہ ہے۔ تو یوں کہنا چاہئے کہ جب ہم انسانوں کو، بنی
نوع انسان کو اپنی رحمت کا لطف چکھاتے ہیں بعد اس کے کہ ان کو کوئی مصیبت آپڑی ہو
إِذَا لَهُمْ مَّكْرُ فِي آيَاتِنَا پھر وہ ہماری آیات میں مکر کرنے لگ جاتے ہیں۔
قُلِ اللَّهُ أَسْرَعُ مَكْرًا ان سے کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ تدبیر کرنے میں سب سے زیادہ تیز ہے۔
إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ ہمارے بھیجے ہوئے ، ہمارے رسول ، ہمارے فرستادہ
وہ سب باتیں لکھ رہے ہیں جو تم مکر کے طور پر کرتے ہو۔
إِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّنْ بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُمْ یعنی ایسا گہرا انسانی فطرت کا فلسفہ بیان
ہوا ہے جس کا صرف مذہبی دنیا ہی سے نہیں بلکہ عام انسانی دلچسپیوں کے ہر دائرے سے تعلق ہے۔
ایک انسان جب کسی مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے لئے اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے اور کچھ دکھائی
نہیں دیتا اور بسا اوقات انسان سمجھتا ہے کہ میں تو گیا۔ بڑی بڑی مصیبتیں تو الگ بات ہے میں نے
دیکھا ہے کہ چھوٹی سی بیماری بھی بعض لوگوں کو اس طرح مغلوب کر دیتی ہے کہ معمولی بیماری سے بھی یہ
خود اپنے نفس میں افسانے گھڑتے رہتے ہیں۔ کسی کو کینسر ہو جاتا ہے، کسی کو کوئی اور گہری بیماری پکڑ
لیتی ہے یعنی اپنے فرضی خیالوں میں ہی اور وہم ہیں کہ پیچھا ہی نہیں چھوڑتے اور پھر انسان یہ سوچتا ہے
کہ مجھ سے یہ غلطیاں بھی ہوئی، یہ غلطیاں بھی ہوئیں آئندہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے نجات بخشی، صحت
عطا فرمائی تو میں یہ کروں گا ، یہ کروں گا۔ تو انسانی دلچسپی کے ہر دائرے سے اس گہری نفسیاتی سوچ کا
تعلق ہے کہ جب انسان مشکل میں مبتلا ہو تو بسا اوقات مشکل اس پر اس قدر غالب آ جاتی ہے کہ اسے
نجات کی کوئی راہ دکھائی نہیں دیتی اور جب خدا تعالیٰ اس مشکل کو دور فرما دیتا ہے تو فرمایا اس کے بعد
إِذَا لَهُمْ مَكْرُ فِي آيَاتِنَا پھر وہ ہماری آیات میں مکر کرنے لگ جاتے ہیں۔
یہ مضمون مذہبی دنیا پر بھی بڑی صفائی اور گہرائی کے ساتھ اطلاق پاتا ہے اور دنیا وی
معاملات میں بھی۔ مذہبی دنیا میں اس طرح کہ قرآن کریم نے ہمیں فرعون کے زمانے کے واقعات
بتائے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ بار بار فرعون کی قوم کو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام
کی پیشگوئیوں کے عین مطابق پکڑا اور جب ان کی پکڑ آئی تو وہ حضرت موسیٰ کی طرف بار بار دوڑے

خطبات طاہر جلد ۱۰
777
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
اور یہ کہا کہ ہمارے لئے دعا کرو کیونکہ اب اس بلا کو تمہاری دعا کے سوا کوئی چیز ٹال نہیں سکتی اور جب وہ
بلائل گئی تو إِذَا لَهُمْ مَّكْرُ فِي آيَاتِنَا کا دور شروع ہوا اور انہوں نے دل میں سوچا کہ ہم نے کیا
بیوقوفی کی تھی یہ تو ایک روزمرہ کا ہونے والا حادثہ تھا۔ ایک ایسا واقعہ تھا جو انسانوں کے ساتھ پیش آتا
ہی رہتا ہے۔ کبھی دریاؤں کے پانی گدلے ہو جاتے ہیں، کبھی مینڈک بڑھ جاتے ہیں، کبھی جوئیں
کثرت سے پھیل جاتی ہیں یہ تو روز مرہ کے ہونے والے واقعات ہیں ۔ ان کا موسیٰ علیہ السلام کی دعا
سے کیا تعلق ہے؟ چنانچہ ان کا جو مکر ہے وہ آیات میں شروع ہو گیا۔ یعنی دیکھی تو انہوں نے آیات
تھیں خدا کی کھلی کھلی نشانیاں دیکھی تھیں لیکن ان نشانیوں کو دنیا کی طرف منسوب کرنے لگے اور پھر
جب دوبارہ کسی بلانے پکڑا پھر بعینہ وہی حرکت کی۔ پھر حضرت موسیٰ کی طرف دوڑے، پھر دعائیں
کروائیں اور پھر اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کے نتیجے میں جب اس بلا کو ٹال دیا تو پھر دوبارہ وہی آیات
کے ساتھ مکر کا دور شروع ہو گیا۔
قرآن کریم فرماتا ہے کہ نو مرتبہ ایسا ہوا۔ نو مرتبہ موسیٰ کی بیان کردہ وعید سے تعلق رکھنے والی
یعنی انذاری پیشگوئیاں پوری ہوئیں اور ہر بار یہاں تک کہ قوم ہلاک کر دی گئی۔ مسلسل وہ اسی طرح
حضرت موسیٰ کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی آیات کے ساتھ سلوک کرتے رہے۔
یہی حال بد قسمتی سے آجکل پاکستان کا ہو رہا ہے اور دن بدن یہ صورتحال زیادہ غمگین اور
خوفناک اور پیچیدہ ہوتی چلی جارہی ہے۔ یہ عجیب بات ہے جسے وہ شاید مل کر سوچتے بھی ہیں کہ نہیں
کہ جب سے Islamisation کا نام شروع ہوا ہے یعنی ملک کے اندر اسلام کو جاری کرنا اور یہ
ضیاء الحق صاحب کے دور کا قصہ ہے وہاں سے بات چلی ہے۔ جب سے ساری قوم نے بحیثیت قوم
اسلام کے نام پر خدا کو خوش کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں مسلسل اللہ تعالیٰ کے عذاب اس قوم پر
نازل ہوتے چلے جارہے ہیں اور جگہ جگہ سے بلائیں ان کو گھیرتی چلی جا رہی ہیں۔ کوئی انسانی زندگی کا
ایسا پہلو نہیں ہے جس میں امن رہ گیا ہو، کوئی انسانی تعلقات کا ایسا دائرہ نہیں ہے جو گندہ نہ ہو چکا ہو۔
ہر وہ شہری جو پاکستان میں کسی پہلو سے زندگی بسر کر رہا ہے اس کے کوئی نہ کوئی حقوق کسی اور نے سلب
کئے ہوئے ہیں۔ اگر کسی شخص نے نہیں کئے تو حکومت نے سلب کئے ہیں ، حکومت نے نہیں کئے تو کسی
قوم نے کر لئے ہیں۔ کسی نہ کسی پہلو سے ہر شخص محسوس کرتا ہے کہ وہ آزادی سے سانس نہیں لے رہا

خطبات طاہر جلد ۱۰
778
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
مجبور اور بے اختیار ہے اور بے بس ہے اور ظلم اتنا پھیل گیا ہے، اتنا گہرائی میں جا چکا ہے کہ چھوٹے
چھوٹے معصوم بچوں کی عزت بھی محفوظ نہیں رہی ، معصوم بچیوں کی عزت بھی محفوظ نہیں رہی ۔ اغواء ہو
رہے ہیں دن بدن اور بڑی بڑی قیمتیں مانگی جاتی ہیں، بعض ایسے غریب لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خود
اپنی داستان لکھی کہ بچہ ہمارا اغوا ہو گیا ہے اور جتنا مطالبہ ہے اگر ہم ساری جائیداد بیچ دیں تب بھی وہ
مطالبہ پورا نہیں کر سکتے اور شرط یہ ہے کہ اگر ہم مطالبہ پورا نہیں کریں گے تو بچے کو قتل کر کے اس کی
لاش ہمارے پاس بھجوا دی جائے گی اور وہ لکھتے ہیں کہ یہ کوئی دھمکی نہیں یہ روزمرہ کی باتیں ہیں۔ معصوم
بچوں کو قتل کر کے واپس ماں باپ کے پاس بھجوا دیا جاتا ہے یا نہروں میں بہا دیا جاتا ہے کہ ان کے ماں
باپ وہ پیسے نہیں دے سکے ۔ چوری ،اچکا پن ، ڈاکے، بد دیانتی ، عدالتوں میں جھوٹ کوئی ایک پہلو بھی
پاکستانی زندگی کا ایسا باقی نہیں رہا جہاں اسلام جاری و ساری دکھائی دیتا ہو اور کثرت کے ساتھ خدا
تعالیٰ کی ناراضگی کی علامات ظاہر ہوتی چلی جارہی ہیں جس طرح حضرت نوح کے سیلاب نے قوم کو
غرق کیا تھا اسی طرح بدیوں اور معاصی اور بے اطمینانی اور بدامنی کا ایک سیلاب ہے جس میں ساری
قوم غرق ہوئی پڑی ہے اور ان کو یہ علم نہیں کہ ہمارے ساتھ کیوں ایسا ہو رہا ہے؟۔
آج بھی اخباروں میں بڑے دھڑلے سے اسلام کی باتیں ہو رہی ہیں۔ شریعت کے قصے
چل رہے ہیں اور مولویوں کے قبضے میں اسلام دے کر اسلام کے ساتھ حد سے زیادہ جو بیوفائی ہو سکتی تھی
وہ کی جاچکی ہے۔ یہ کوئی نہیں سوچتا کہ اگر یہ چیزیں خدا کی خاطر تھیں ، واقعی اسلام کی محبت میں تھی تھیں تو
خدا کو ب کیا ہو گیا ہے کہ اس کے بدلے میں ہمیں انعام دینے کی بجائے جوتیوں پہ جوتیاں مارتا چلا جارہا
ہے۔ ایسی نیک قوم جس نے اتنے لمبے عرصے تک پاکستان بننے کے بعد جد و جہد جاری رکھی بالآ خراس
ملک کو اسلامی بنانا ہے، ایسی نیک قوم جس نے اس جدو جہد کا دامن نہیں چھوڑا جب تک کہ ان مقاصد کو
حاصل نہیں کر لیا اور یہاں تک کہ اسمبلیاں مجبور ہو گئیں، ان کے سر جھک گئے اور آخر شریعت اسلامی
نافذ کر دی گئی ایسی قوم کو انعام ملنا چاہئے تھا یا سزاملنی چاہئے تھی ؟ یہ پہلو کوئی نہیں سوچتا۔
اور جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ یہ سب کچھ جماعت احمد یہ سے ظلم کے نتیجے میں ہے
یہاں تک تو ان کی فکر جاتی ہی نہیں۔ سوچ سے ہی محروم ہو چکے ہیں ، دماغی قوتیں سلب ہو گئی
ہیں حالانکہ یہ ایک معمولی سی بات ہے اگر احمد یہ مسئلہ نہ ہوتا تو ناممکن تھا کہ پاکستان کی سیاست

خطبات طاہر جلد ۱۰
779
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
مولویوں کو اپنی جوتی کی نوک پر بھی رکھتی ۔ صرف احمدیت کے تعلق کا خوف ہے، احمدیت کی
دیانتداری کا خوف ہے جو ہمارے سیاستدان کو دن بدن مولویوں کے سامنے جھکنے پر مجبور کرتا چلا جاتا
ہے۔ جب احمدیت سے تعلق کی دھمکی ہو تو اس دھمکی کے اثر سے نکلنے کے لئے سب کچھ کر گزرنے
کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ انصاف کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں، عقل کا دامن ہاتھ سے چھوڑ
دیتے ہیں جتنا بھی باقی ہے اور یہ نہیں سوچتے کہ دنیا کی سیاستیں اس طرح زندہ نہیں رہا کرتیں۔ پہلو
در پہلو ایک عام عدالت جاری ہے ، ایک شرعی عدالت جاری ہو گئی ، ایک عام قانون جاری ہے ایک
شرعی قانون جاری ہو گیا ہے اور چند مولویوں کے ہاتھ میں شریعت کی تعبیر اس طرح چھوڑ دی گئی کہ
شریعت کورٹ جو بھی فیصلے دیتی ہے اب ہمارے پاکستانی اسمبلیوں کے نمائندے مجبور ہو چکے ہیں۔
اپنے ہاتھوں سے انہوں نے اپنے آپ کو رسیوں میں جکڑ لیا ہے۔ جو وہ کہیں اسلام کے نام پر ایسا
کرنے پر مجبور ہیں۔ اتنا دوغلا پن پیدا ہو چکا ہے ہمارے قانون میں کہ بعض قانون دان اس پر بڑی
سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
تو ایک موسیٰ کی قوم تھی یعنی موسیٰ کے مقابل پر فرعون کی قوم میں کہنا چاہتا تھا جو ظلم کرتی تھی
اور ظلم کے بعد اتنی عقل ضرور رکھتی تھی کہ بجھتی تھی کہ ظلم کا کچھ تعلق ضرور ہے ہماری شامت ا د اعمال سے۔
بداعمالیاں ہیں تو شامت اعمال ہیں اور پھر وہ جا کر اپنے ظلموں کی معافی بھی مانگتے تھے اور استدعا بھی
کرتے تھے کہ ہمارے لئے دعا کرو اللہ تعالیٰ ان مصیبتوں کو ٹال دے اور قرآن کریم نے عبرت کے
طور پر ان کے واقعات کو ہمارے سامنے کھول کر رکھ دیا لیکن آج کے باشعور زمانے میں جبکہ تعلیم کا
چر چاہے، دنیا سمجھتی ہے کہ اتنی ترقی ہو چکی ہے، اتنا آگے نکل گئی ہے۔ اس زمانے میں عقل دنگ رہ
جاتی ہے کہ پاکستان اور بعض دوسرے ملکوں میں اتنی سوچ بھی باقی نہیں رہی کہ یہ باتوں سے آپس
میں رشتے تو ملا کر دیکھیں تب سے پاکستان مصیبت میں مبتلا ہوا ہے جب سے احمدیوں کو اسلام سے
باہر نکالا ہے۔ اسلام کے اندر اسلام کی برکت کی یہی ضمانت تھی۔ یہی وہ تعویذ تھا جس کے نام پر اسلام
کا تقدس جاری تھا اور اس تعویذ کو تو آپ نے نکال کر باہر پھینک دیا۔ پیچھے پھر اسلام کیا اور اسلام کی
برکتیں کیا سب کچھ ہاتھ سے جاتا رہا ہے اور مسلسل اس کے بعد سے سیاست گندی سے گندی ہوتی چلی
جارہی ہے ہٹتی ہی جارہی ہے، Horse Trading کا محاورہ ایسا کھلا کھلا استعمال ہوتا ہے کہ جیسے روز

خطبات طاہر جلد ۱۰
780
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
مرہ کی کوئی بات ہے کوئی شرم وحیا کی بات ہی نہیں رہی ۔ کرپشن سر سے پاؤں کے ناخنوں تک پہنچ گئی
ہے۔ کوئی زندگی کا ایسا شعبہ نہیں جہاں بد دیانتی کے بغیر کام چل سکے اور بے حیائی ایسی کہ دیکھیں سب
کہتے ہیں الحمد للہ اسلام آ رہا ہے۔ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ ہم اسلام کے قریب تر ہوتے چلے جارہے
ہیں۔ کہاں اسلام کے قریب ہو رہے ہیں؟ کسی نے کبھی نہیں سوچا۔ اگر یہ ساری بد بختی اسلام ہے تو
نعوذ باللہ من ذالک اس اسلام سے تو دوری بہتر ہے لیکن خدا گواہ ہے کہ یہ اسلام نہیں یہ
بد بختیاں تمہاری شامت اعمال ہیں۔ تم نے جو احمدیوں پر مظالم کر کے اسلام سے دوری اختیار کی ہے یہ
اس کی سزا ہے۔ ورنہ اسلام کے قرب کی تو خدا سزا نہیں دیا کرتا۔ اسلام سے قرب کی تو جزاء ہوتی ہے۔
پس یہ ساری وہ مصیبتیں جو تم پر نازل ہو رہی ہیں تمہیں کون سمجھائے اور اور کیسے سمجھائے کہ
اسلام سے قرب کے نتیجے میں نہیں بلکہ اسلام سے دوری کے نتیجے میں ہیں، اسلام کے بنیادی
حسین ، منصفانہ قوانین کو تم نے بالائے طاق رکھ دیا بلکہ بھاڑ میں جھونک دیا اور کبھی تمہارے دل میں
ادنی سی بھی ضمیر میں ادنی سا بھی چونکا نہیں دیا ضمیر کی ادنی سی کسک بھی تم نے اپنے دل میں محسوس نہیں
کی کہ ہم کیا کر رہے ہیں کس مقدس نام کو کیسے استعمال کر رہے ہیں اور مگر فِي آيَاتِنَا ہے تو وہ یہ
جاری ہے اور مسلسل چلتا چلا جا رہا ہے۔ ہر مصیبت کے لئے کوئی نہ کوئی نیا نسخہ پیش ہوتا چلا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی کہتی ہے کہ یہ جو اب مصیبتیں آئی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے جماعت اسلامی سے
انحراف کیا ہے اور اس کی باتیں نہیں مانیں اور جمعیت العلماء اسلام کہتی ہے کہ تم نے چونکہ اسلام کی
ہماری تعبیر کو قبول نہیں کیا بلکہ کوئی اور اسلام جاری کر دیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ تم سے ناراض ہو گیا
ہے۔ پہلے خدا نا راض کیوں نہیں تھا جبکہ اسلام کا نام بھی نہیں تھا۔ جبکہ انصاف کی حکومت تھی ، اس وقت
خدا کہاں چلا گیا تھا اس کی غیرت کہاں تھی؟ اچھا بھلا پاکستان تھا، ساری دنیا میں اس کی عزت
تھی ، شہرت تھی ، ہر جگہ انصاف جاری تھا۔ بد دیانتیاں تو ہر ملک میں ہوتی ہیں مگر پاکستان میں برائے
نام تھیں، بہت معمولی سی ۔ ایک پولیس کا محکمہ تھا جو بد نام تھا اب تو پولیس کا محکمہ نیک نام تو نہیں کہہ سکتے
لیکن باقی سب محکمات سے مل جل سا گیا ہے۔ سارے پولیس کے اہلکار لگتے ہیں۔ ہر جگہ نحوست
ہے جو چہروں پر لکھی جاچکی ہے۔ قرآن کریم تو فرماتا ہے
ہے، ایسی نحوست ہے جو چہروں پر
سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ (الفتح: ۳۰) ان کی نشانیاں ، ان کی پاک نور

خطبات طاہر جلد ۱۰
781
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
کی علامتیں سجدوں کے اثر سے ان کے چہروں پر لکھی گئی ہیں اور ان کے چہروں پر جگہ جگہ بے شمار جس
دائرہ کار میں آپ کا تعلق کسی حکومت کے نمائندے سے ہو آپ کو وہاں سجدوں کے نتیجے میں نور کی کوئی
علامت دکھائی نہیں دے گی بلکہ نحوست دکھائی دے گی ۔
کچھ لوگ انگلستان سے پاکستان گئے واپسی پر میں نے ان سے پوچھا انہوں نے کہا ہم
پہلے پاکستانی تھے پاکستان سے تعلق تو بہر حال ہے وہ تو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا مگر شاید اسی تعلق کی وجہ ہے
کہ بے حد دلبر داشتہ ہے رداشتہ ہو کر لوٹے ہیں بعض ماؤوں نے کہا کہ بچوں کو بڑے شوق سے لے کر گئے تھے
لیکن اتنی تکلیف ہوئی ہے جا کر آپ اندازہ نہیں کر سکتے ۔ چھوٹی سے چھوٹی چیز میں بھی رشوت نہ دو تو
کام نہیں بنتا ۔ سیٹ بک کروانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے یہاں تک بتایا کہ پی
آئی اے کے جہاز میں لاہور سے بک ہوئی ہوئی سیٹ ہمیں دینے سے انکار کر دیا سیٹیں بھر چکی ہیں۔
پھر کسی نے سمجھایا کہ بیوقوف پیسے دے دو تو تمہاری ریز روسیٹ تمہیں ملے گی۔ تو ہر شعبہ زندگی میں
بد دیانتی اپنے کمال کو پہنچ چکی ہے اور اسلام کی باتیں جو ختم ہونے میں ہی نہیں آ رہی ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں
آتی یہ کون سا اسلام ہے۔ کن رگوں میں دوڑ رہا ہے، وہ کیا خون ہے جو نعوذ باللہ من ذالك اس
نام سے پلید ہو رہا ہے یہ نام تو خونوں کو پاک کرنے والا نام تھا۔ یہ نام تو جس رگ میں دھڑ کے اس
رگ کو زندہ کر دیتا ہے۔ جس لہو میں شامل ہوا سے پاکیزہ بنادیتا ہے۔ یہ وہی نام ہے جس نے حضرت محمد
مصطفی اور آپ کے غلاموں کو نئی روحانی زندگی عطا کی تھی۔ ایک روحانی انقلاب برپا کر دیا تھا۔
آج یہ الٹ کیسے چل رہا ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے لیکن قرآن کریم جیسا کہ فرماتا ہے ان کے دلوں
پر تالے پڑ چکے ہوں ۔ اگر دلوں پر تالے پڑ چکے ہوں تو پھر کوئی علاج نہیں مگر قرآن کریم نے ساتھ یہ
بھی فرمایا کہ لَهُمْ مَّكْرُ فِي آيَاتِنَا کہ اپنے نفس کو قائل کرنے کے لئے بہانے ضرور تلاش کرتے
ہیں۔ کوئی نہ کوئی مکر بنا لیتے ہیں ۔ آجکل یہ مکر چلا ہوا ہے ملاں اپنی خفت مٹانے کی خاطر یہ عوام کو
بار آور کروانے کے لئے کہ یہ ساری نحوستیں ہماری نہیں اور ہماری فرضی شریعت کی نہیں بلکہ اس بات کی
نحوست ہیں کہ ہماری Brand کا اسلام کیوں نہیں آیا۔ پھر نواز شریف Brand کا اسلام کیوں آیا
ہے یا بے نظیر بھٹو Brand کا اسلام کیوں لایا جائے گا۔ جب تک ہماری Brand ہماری قسم کا
اسلام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک تم لوگ بچتے نہیں حالانکہ وہ آخری تنکا ہو گا جو کمر توڑنے والا ہو

خطبات طاہر جلد ۱۰
782
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
گا ۔ ابھی تک خدا کا شکر ہے کہ کسی مولوی کی مکمل Brand نہیں آئی۔ اگر وہ آجائے تو اس ملک کے
بچنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔
خدا کرے اس تنکے سے پہلے پہلے یہ لعنتوں کے بوجھ جو اپنی کمر پر لاد بیٹھے ہیں ان کو ہلکا
کرنا شروع کریں اور مكْرُ فِي آيَاتِنَا کی بجائے تفكر فى الآیات کی عادت ڈالیں ۔ مکر اور تفکر
میں یہ فرق ہے مکر کے نتیجے میں انسان بہانے تلاش کرتا ہے اور اصل وجہ کو چھپاتا ہے اور دوسری وجہیں
سوچ کر ان سے اپنے ضمیر کی غلطیوں پر پردے ڈالتا ہے لیکن تفکر کے نتیجے میں انسان گہرا ابھرتا چلا جاتا
ہے۔ وہ بات کی کنہ تک پہنچتا ہے، وہ آخری طرف جس کی وجہ سے کوئی چیز اور کوئی سلسلہ شروع ہوتا
ہے اس آخری کنہ تک پہنچ جاتا ہے اور یہ کچھ مشکل نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ کو احمدیت کے ساتھ
پاکستان کے سلوک کی تاریخ کے ساتھ ملا کر پڑھیں ہر بات ایسے کھلتی چلی جائے گی جیسے دن کی روشنی
میں آپ کچھ دیکھ رہے ہوں۔
پس ایک مضمون تو مذہبی دنیا سے تعلق رکھنے والا مضمون ہے جس کا تاریخ سے بھی تعلق ہے
حال سے بھی تعلق ہے مستقبل سے بھی رہے گا لیکن اس تعلق میں جب ہم آج کے پاکستان کا جائزہ
لیتے ہیں تو بڑا دکھ ہوتا ہے کہ سابقہ تاریخ سے استفادہ کرنے کی بجائے قو میں جب دوبارہ وہی ٹھوکر
کھاتی ہیں تو پہلے سے بڑھ کرٹھ کر کھایا کرتی ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔ پہلی غلطی دہرانے والی قو میں
اس مقام پر نہیں ٹھہرا کرتیں جو پہلی غلطی کا مقام تھا بلکہ ہمیشہ آگے بڑھ جاتی ہیں اور اسی طرح اب خدا
کی پکڑ بھی بالآخر آ گے بڑھتی ہے اور اس جاری سلسلے کو دنیا میں کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔
ایک اور پہلو اس کا ذاتی سوچوں کا پہلو ہے اور روزمرہ کی زندگی سے تعلق رکھنے والا ہے۔ وہ
یہ ہے کہ انسان جب بھی کسی مشکل میں مبتلا ہوتو ہر شخص کے دنیا کے اندر اسی قسم کا ایک سلسلہ شروع ہو
جاتا ہے وہ سوچتا ہے کہ میں کیوں اس مصیبت میں مبتلا ہوا ؟ اب میں بچوں گا تو کیسے بچوں گا ؟ اگر میں
بچ گیا تو کیا کچھ کروں گا ؟ اور دعائیں کرتا بھی ہے اور کرواتا بھی ہے بسا اوقات لیکن جب بچ جاتا
ہے تو ہمیشہ اس بچنے کا کریڈٹ یا اپنے آپ کو دیتا ہے یا اپنی کسی ہوشیاری کو دیتا ہے یا اپنے کسی علاج
کو دیتا ہے یا اور کوئی بہانہ ڈھونڈ لیتا ہے اور ہمیشہ تعریف خدا کے لئے دل میں پیدا نہیں کرتا بلکہ اپنے
لئے یا اپنی کسی ہوشیاری کے لئے تعریف کا جواز پیدا کرتا ہے۔ یہ ہمیشہ کا لفظ تو شاید درست نہ ہو کیونکہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
783
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
بہت سے لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اس ہلاکت سے بچاتا ہے لیکن یہ روزمرہ کی ایک عام انسانی
نفسیات سے تعلق رکھنے والا مسئلہ ہے۔ ایک انسان کسی مشکل میں مبتلا ہوا اور دعا بھی کی اور ہاتھ پاؤں
بھی مارے اور کوئی نہ کوئی تدبیر کہیں چل گئی یا وہ یہ سمجھا کہ اتفاق سے میرا ایک ایسا دوست آ گیا جس کو اوہ ہ سے میرا با
مدت سے جانتا تھا لیکن تعلق نہیں رہا تھا وہ موقع پر آ گیا اور میں نے اس سے بات کر لی اور جب وہ
مصیبت ٹل گئی تو اس کی تعریف جو ہے یا وہ دوست تک ختم ہو جائے گی یا اپنی ہوشیاری تک۔ میں اگر اس
وقت اس سے بات نہ کرتا تو شاید میرا مسئلہ بھی حل ہی نہ ہوتا۔ اس کو یہ خیال نہیں آتا کہ جو دعا کی تھی اس
کے نتیجے میں خدا مسبب الاسباب ہے۔ یہ کیوں نہیں سوچا اس نے کہ خدا نے دوست تو بھیجوا دیا جس
سے کبھی ملاقات نہیں رہی تھی ، خدا نے بروقت اس کے دل میں خیال پیدا کیا کہ یوں ہو گیا ہوگا۔
ایک ایسی فیملی جس کو کسی ملک کا ویز املنا مشکل تھا کیونکہ وہ مومن فیملی ہے، مومن خاندان
ہے یعنی دل کے لحاظ سے عقل کے لحاظ سے اس لئے میں ان کی مثال دیتا ہوں ۔ ان کی سوچ مختلف تھی
اس موقع پر اور اپنی مومنانہ سوچ ہے۔ ایک ایسی جگہ کا ویزا لینے کے لئے جہاں ایمبیسیز نے راستے
بند کئے ہوئے تھے کسی احمدی کو ویزا نہیں دیتی تھیں۔ انہوں نے کوشش کی اور آخر خیال آیا کہ بے دلی
سے ، یعنی کوشش تو نہیں کی لیکن پتا کیا تو پتا لگا کہ کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کے میاں نے یونہی بے دلی
سے اپنے ایک دوست سے ذکر کیا کہ خواہش تو بہت تھی میرے بچے وہاں چلے جائیں لیکن کوئی سے ذکر
صورت نہیں ہے۔ اس دوست نے کہا کہ صورت کیسے نہیں ابھی جاؤ اور جاکے درخواست دے دو اور
دیکھو پھر کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے جا کر درخواست دی، بغیر انٹرویو کے، بغیر کسی سوال جواب، بغیر بیوی
بچوں کو بلائے سب کا ویزا فورا دے دیا ۔ اب اگر مگر فِي آيَاتِنا کی سوچ ہوتی تو دماغ صرف اسی
دوست تک ٹھہرتا کہ دیکھو کتنا عظیم الشان دوست تھا کیسے موقع پر کام آیا لیکن چونکہ مومنانہ سوچ تھی
انہوں نے شروع سے آخر تک یہی کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیں جب وہ کسی بندے کے لئے تدبیر
کرتا ہے تو کس طرح تدبیر کرتا ہے۔ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس دوست سے ہمیں کوئی خیر پہنچے
گی اور بغیر کسی تدبیر کے بغیر کسی توقع کے بغیر اس علم کے کہ اس کا اس امریکی سے کوئی دور کا بھی تعلق
ہے۔ یونہی بے دلی کی سی بات تھی جو کر دی ۔ چھوڑیں جی چھوڑیں وہاں ہم کیسے جا سکتے ہیں وہاں تو کسی
احمدی کو ویزا ملنے کا سوال ہی نہیں اور معلوم ہوتا ہے اس دوست کا ایمبیسی میں کسی شخص سے گہرا تعلق تھا

خطبات طاہر جلد ۱۰
784
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
اس نے اس کو جب بھیجا ہے تو کوئی بات ہوگی لیکن اصل سبب یہ تعلق نہیں تھا اصل سبب خدا کی تقدیر تھی
اور وہ تدبیر تھی جو تقدیر کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔ تو مگر فِي آيَاتِنَا اور تفكر في آياتنا دونوں
میں فرق ہے۔
روز مرہ کی زندگی میں ہم سے بارہا یہ واقعات ہوتے ہیں۔ جب بیمار ہوتے ہیں اور اچھے
ہو جاتے ہیں تو کہتے ہیں فلاں دوائی سے فائدہ ہوا، فلاں چیز سے فائدہ ہوا۔ دوائیاں بھی کام کرتی
ہیں مگر خدا کے اذن سے کام کرتی ہیں۔ صحیح دوائی تک ذہن کا پہنچ جانا بھی اللہ کے اذن سے ہوتا ہے۔
دوائی کو اجازت بھی کام کی تب ملتی ہے جب اللہ تعالیٰ کا اذن ہو۔ پس مومن کو ہمیشہ تدبر فی آیات
کرنا چاہئے تفکر فی آیات چاہئے اور کبھی مکر فی الآیات کی عادت نہیں ڈالنی چاہئے کیونکہ یہ
ہلاک کرنے والی عادت ہے۔
جن قوموں میں انفرادی طور پر آیات میں مکر کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے بحیثیت مجموعی،
بحیثیت قوم ان کی ساری قومی فکر ہی مکر فی الآیات کی فکر بن جایا کرتی ہے۔ جیسے فرعون کی قوم
اس سے پہلے اس صورت سے ہلاک ہوئی ہے جیسا کہ اب ہم پاکستان میں بہت دردناک حالات
دیکھ رہے ہیں۔ اسی طرح کا یہ زہر ہے جو افراد میں داخل ہوتا ہے پھر قومی بیماری بن جاتا ہے اور جب
قومی بیماری بن جائے تو قوموں کو ہلاک کر دیا کرتا ہے۔ آپ اس بات پر نگران رہیں اور ہمیشہ نگران تو
رہیں تو جب بھی کسی مشکل میں مبتلا ہوں اور خدا تعالیٰ سے التجاء کر کے اس مشکل سے نجات کے لئے
خیر طلب کریں، اس خدا کی مدد طلب کریں اور وہ مشکل حل ہو جائے تو خواہ کیسے ہی بڑے بڑے بت
آپ کے سامنے کیوں نہ آئیں اور ہر ایک ان میں سے یہ دعویٰ کر رہا ہو کہ میری وجہ سے تمہارا یہ مسئلہ
حل ہوا۔ آپ ان سب بتوں کی آواز کورڈ کر دیا کریں اور گردن صرف خدا کے حضور جھکایا کریں لیکن
اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسباب کا شکریہ ادا نہیں کرنا ۔ شکریہ ادا کرنا ہے مگر اللہ کے حکم سے۔ دل پوری
طرح خدا کی رضا پر راضی رہنا چاہئے اور مطمئن رہنا چاہئے کہ جو کچھ نہیں ملامحض اللہ کے فضل سے ملا
یعنی چونکہ خدا فرماتا ہے کہ جو بندوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر ادا نہیں کرتا اس لئے صاحب
شکر بندہ بنیں اور یہی سچائی ہے، یہی توحید کامل ہے جس پر جماعت کو ہمیشہ قائم رہنا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
785
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
پیشتر اس کے کہ میں دوسرا خطبہ شروع کروں اور اس پہلے حصے کو ختم کروں میں یہ عرض کرنا
چاہتا ہوں کہ ماریشس کی جماعت کا آج جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے اور ماریشس کی جماعت نے مجھ
سے ایک خواہش کا اظہار کیا کہ یہ خطبہ جمعہ جو ہم بھی سن رہے ہوں گے یہ ہمارے جلسہ کا افتتاح بن
جائے اس لئے اس خطبہ جمعہ میں ہمیں مخاطب کر کے بھی کچھ باتیں کریں۔ تو چونکہ یہ سارا سلسلہ ریڈیو
کے وسیلے سے یعنی ٹیلی کمیونیکشن کے وسیلے سے خطبے کا دوسرے ملکوں تک پہنچنا ماریشس سے شروع ہوا
تھا اور انہی لوگوں کی Brain Wave تھی یعنی ایک خاص ان کے ذہن کی ایک لہر تھی جس سے یہ
خیال پیدا ہوا اس لئے ساری دنیا کی جماعتیں ماریشس کی بہر حال ممنون احسان ہیں جن کو فوری طور پر
براہ راست یہ آواز سننے کی توفیق مل جاتی ہے۔
ماریشس کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک بہت ہی مستعد اور مخلص جماعت ہے اور
ماریشس کے لوگ ذہین بھی ہیں اور اعلیٰ درجہ کا Sence of Humour یعنی ذوق مزاح بھی
رکھتے ہیں اور بہت کاموں میں باقاعدہ اور مستعد ہیں ۔ یہ اگرچہ جزیرہ ایسا ہے جس میں جا کر
کا خیال آتا ہے یعنی Tennison کی ایک مشہور نظم ہے Lotus Eaters جس میں
ایک ایسے جزیرے کا نقشہ کھینچا گیا ہے جہاں ہمیشہ ایک ہی سا موسم رہتا ہے۔ بہت ہریالی ہے
اور بہت سرسبزی اور شادابی ہے اور زمین بھی مہربان ہے اور آسمان بھی مہربان ہے لیکن اتنا مہربان
ہیں دونوں کے دونوں کہ لوگوں کو اپنے کاموں کے لئے کچھ کرنا نہیں پڑتا۔ اس لئے بے انتہاء سست ہو
گئے ہیں اور Lotus کھاتے رہتے ہیں یعنی افیم اور یہ سارا دن ان کا سوائے اس کے کوئی کام نہیں
افیم کھائی اور نشے میں دھت رہے اور خدا کی قدرت کے عجائب دیکھتے رہے۔
لط
ماریشس ویسے ہی جزیرہ دکھائی دیتا ہے جیسا۔۔ کی تم Lotus Eaters میں بیان
کیا گیا ہے مگر بالکل برعکس نتیجہ ظاہر کرنے والا جزیرہ۔ یہاں کہ لوگ ایسے خوبصورت جزیرے میں
ایسے دائمی اچھے موسم کا فیض پاتے ہوئے بہت محنتی ہیں، بہت مستعد ہیں۔ جماعتی کاموں میں بھی اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت باقاعدہ اور مستعد اور ہر آواز پر لبیک کہنے والے ہیں اور ذہنی لحاظ سے
اچھی اچھی باتیں ان کو سوجھتی رہتی ہیں ۔ صرف ان سے شکوہ یہ ہے کہ تبلیغ کے معاملے میں جیسا ان سے
توقع تھی آغاز میں تو وہ پوری کی لیکن اب کچھ مست ہو گئے ہیں ۔ اگر دنیا کے معاملے میں Lotus

خطبات طاہر جلد ۱۰
786
خطبه جمعه ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء
Eaters نہیں بنے تو خدا کے لئے تبلیغ کے معاملے میں تو Lotus Eaters نہ بن جاؤ۔ یہ ایک
وہ جگہ ہے جہاں ہو نا حرام ہے۔ اس لئے اگر آپ کو خدا کی نعمتوں کا جو اس نے آپ پر
نازل فرمائیں شکر ادا کرتے ہوئے پوری محنت کے ساتھ اپنے جزیرے کو وہ روحانی نعمت بھی عطا
کرنے کی کوشش کریں جس سے آپ فیضیاب ہو رہے ہیں تو واقعی دنیا میں جزیرہ ہر پہلو سے جنت
نشان بن سکتا ہے۔
اس سلسلے میں سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ آپ لوگوں کو خدا نے اچھا ذہن عطا فرمایا
ہے، ترکیبیں سوجھتی ہیں، محنت کر لیتے ہیں، لوگوں کے اندر جذب ہونے کی طاقت موجود ہے، دل
جیتنے کی طاقت موجود ہے وہ کون سی چیز ہے جس کی تبلیغ میں ضرورت ہو اور آپ کو مہیا نہ ہو؟ اس لئے
سب کچھ ہے اگر دعا کی کمی ہے تو پھر دعائیں کریں اور جس طرح بھی ہوا اپنی سابقہ کوتاہیوں کی تلافی
کرنے کی کوشش کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ماریشس کی جماعت پوری طرح مستعد ہو جائے تو جیسا
کہ ماریشس کے عام طور پر لوگ ہیں ، صاف لوگ ہیں جلدی اثر قبول کرنے والے ہیں، مخالفت کا اثر
بھی جلدی قبول کر لیتے ہیں لیکن پاکستانی میں اور ہندوستانی لوگوں کی طرح مخالفت کے رنگ کو پکا نہیں
کرتے بلکہ جہاں شفاف پانی ملا اور رنگ دھل گیا اور دوسرا رنگ چڑھ گیا لیکن خدا کا رنگ پکا ہوا کرتا
ہے۔ وہ جب چڑھتا ہے تو پھر وہ اس بات کی ضمانت خود دیتا ہے کہ وہ رنگ مستقل رہے گا۔ تو میں یہ چاہتا
ہوں جس طرح آپ نے دوسرے گندے رنگ جو آپ پر پہلے احمدی ہونے سے چڑھے ہوئے تھے ایک
دفعہ دھو ڈالے اور خدا کے رنگ میں رنگین ہوئے اور خدائی لوگوں کی صفات اپنانے کی کوشش کی ہے اگرچہ
بہت سی منزلیں ابھی اس معاملے میں طے ہونے والی ہیں میں یہ نہیں میں کہتا کہ آپ درجہ کمال کو پہنچ گئے
ہیں لیکن دنیا کی جماعتوں میں آپ کا ایک ایسا مقام ہے کہ مجھے بہت عزیز ہیں۔ اس پہلو سے میں آپ
سے توقع رکھتا ہوں اور توقع رکھنے کا حق رکھتا ہوں کہ اگر آپ خدا کے فضل کے ساتھ تبلیغ کی طرف بھر پور توجہ
دیں تو اس جزیرے کی چند سالوں میں قسمت بدل سکتی ہے اور یہ دنیا ہی میں نہیں بلکہ دین میں بھی ایک
جنت جزیرہ بن سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور اہل ماریشس کو بھی توفیق عطا فرمائے
کہ آپ کے نیک رنگ اختیار کریں اور جلد از جلد احمدیت کی پر امن آغوش میں آجائیں ۔ آمین
اس مختصر افتتاحی خطاب کے بعد اب میں اس خطبے کو ختم کرتا ہوں اور مسنون خطبہ پڑھوں گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی