نصرت بالرعب کا نشان اور جماعت احمدیہ کی تعداد کی وضاحت۔ دعا ہے کہ میری زندگی میں ایک کروڑ نئے احمدی ہو جائیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کی دنیا بھر میں تعداد اور اس سے متعلق مختلف اندازوں اور اعتراضات پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے غزوہ بدر کے قرآنی واقعات کے حوالے سے الٰہی حکمتوں کی وضاحت کی کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے مومنوں اور دشمنوں کی نگاہوں میں تعداد کے تاثر میں فرق پیدا فرمایا، اور ساتھ ہی ماضی کے تخمینوں کے پس منظر اور مخالفین کے متضاد دعووں کا جائزہ لیا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے بیعتوں کے باقاعدہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے جماعت کو دعاؤں اور دعوت الی اللہ کی بھرپور کوششوں کی ترغیب دلائی۔
موضوعات: جماعت احمدیہ کی تعداد، قرآن کریم کی تفسیر، غزوہ بدر، مخالفین کے اعتراضات، دعوت الی اللہ، بیعتوں کے اعداد و شمار
خطبات طاہر جلد ۱۰
839
خطبه جمعه ۲۵ اکتوبر ۱۹۹۱ء
نصرت بالرعب کانشان اور جماعت احمدیہ کی
پھر فرمایا:۔
تعداد کی وضاحت ۔ دعا ہے کہ میری زندگی میں
ایک کروڑ نئے احمدی ہو جائیں ۔
-
( خطبه جمعه فرموده ۲۵ راکتو بر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔
اذْ يُرِيْكَهُمُ اللَّهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلًا وَلَوْارَ يكَهُمْ كَثِيرًا
لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَلَكِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ إِنَّهُ
عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ
فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ
اَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
(الانفال : ۴۵۰۴۴)
یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے، ان کا تعلق غزوہ بدر سے ہے اور غزوہ بدر
صلى
سے پہلے کی اس رویا کا اس میں ذکر کیا گیا ہے جس میں آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالی نے دشمن کو تھوڑا
سے۔
کر کے دکھایا تھا۔ یعنی اگر چہ عملاً دشمن کی تعداد بہت زیادہ تھی مگر اس مبارک رویا میں دشمن کی تعداد
خطبات طاہر جلد ۱۰
840
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
تھوڑی کر کے دکھائی گئی اور اس ذکر کے بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم نے ان کو اپنی آنکھوں سے
دیکھا تو اس وقت تمہیں بھی تم سب کو وہ تھوڑے دکھائی دیے۔ وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ اور
خدا ان کی نگاہوں میں تمہیں تھوڑا دکھا رہا تھا۔ لِيَقْضِيَ اللهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُولاً تا کہ خدا تعالیٰ
اس معاملے کا فیصلہ صادر فرمادے جس نے ہوکر رہنا تھا۔ جو مقدر ہو چکا تھا وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ
الأمور اور خدا ہی کی طرف تمام امور لوٹائے جاتے ہیں۔
ان آیات کا تعلق مسلمانوں کی تعداد اور اس کے مقابل پر دشمن کی تعداد سے ہے اور اس کا
اس رنگ میں دکھایا جانا کہ دونوں ایک دوسرے کو اپنے سے کم دیکھ رہے تھے۔ ان آیات کا انتخاب
میں نے اس لئے کیا ہے کہ آج میں جماعت کی تعداد کے مسئلہ پر گفتگو کروں گا اور بہت سے غلط
خیالات جو پھیلے ہوئے ہیں بہت سے اعتراضات ہیں جو اس سلسلہ میں کئے جاتے ہیں اور بے یقینی
کی بعض کیفیات ہیں اس لئے ضرورت سمجھتا ہوں کہ اس موضوع پر ضرور کچھ نہ کچھ کہا جائے ۔
کچھ عرصہ پہلے مجھے ہندوستان سے کانپور سے بھی ایک خط ملا۔ اس میں یہ ذکر تھا کہ دشمن
ابھی تک ہمیں بہت ہی تھوڑا بتاتا ہے اور جہاں تک جماعت احمد یہ کا دعوی ہے کہیں ہم ایک کروڑ کی
تعداد لکھے ہوئے دیکھتے ہیں، کہیں ڈیڑھ کروڑ کی تعداد بھی سنائی دیتی ہے اس لئے عجیب ابہام کی سی
کیفیت ہے اس سلسلہ میں ضرور روشنی ڈالیں کہ اصل حقیقت کیا ہے۔
ایک کروڑ کی تعداد کا آغاز حضرت خلیفتہ استح الثالث رضی اللہ تعالیٰ کے ایک جلسہ کے موقع
پر ایک اعلان سے ہوا غالبا ۲۰ سال یا اس سے کچھ زائد عرصہ کی بات ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث یا
نے جلسہ سالانہ پر احمدیوں کی تعداد کے متعلق اپنا تخمینہ ایک کروڑ کا بتایا تھا۔ اس سے پہلے ایک مرتبہ
ایک نجی محفل میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے جماعت کی تعداد کے متعلق جو اندازہ بتایا اس پر میں جوانداز بتایا
نے مؤدبانہ یہ عرض کیا کہ میرے نزدیک اس سے بہت کم ہے جتنی آپ کا اندازہ ہے۔ آپ نے اس
بات کو قبول نہیں کیا اور تفصیل سے مجھے یاد نہیں کیا دلائل پیش فرمائے لیکن مجھے اس ساری گفتگو کے بعد
یہ اندازہ ہوا کہ بہت سی جماعتیں خصوصاً بیرونی ممالک اور پاکستان میں بعض اضلاع کی جماعتیں
حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں جب جماعت کے اندازے پیش کرتی ہیں تو پوری احتیاط سے کام
نہیں لیتیں۔ ایک ملک کے متعلق مجھے یاد ہے کہ اس کے ذکر میں آپ نے فرمایا کہ وہاں دس لاکھ کی
خطبات طاہر جلد ۱۰
841
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
تعداد پہنچ چکی ہے بعد میں مجھے بھی اس ملک کے دورہ کا موقعہ ملا لیکن میرے اندازے کے مطابق
پانچ لاکھ کے لگ بھگ تعداد تھی۔ تو اندازوں میں فرق ہوتا ہے لیکن جہاں تک میں نے اس گفتگو سے
اندازہ لگایا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کو پورا یقین تھا کہ یہی تعداد ہے اور نعوذ بالله من ذالك
اس میں
میں کسی مبالغہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چونکہ مقام ادب یہ تھا کہ اس کے! ے بعد میں نے بعد میں زبان نہ کھولتا
اس لئے اس موضوع پر پھر کبھی میں نے کسی سے گفتگو نہیں کی۔ جب
المسيح
کی۔ جب حضرت خلیفة اتسح الثالث رحمة
اللہ تعالیٰ کا وصال ہوا اور خلافت کی ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی گئی تو مجھے اکثر بیرونی ممالک میں
دورہ کے وقت اس سوال کا سامنا ہوا اور میرے لئے اس وقت یہ ایک بہت ہی مشکل مسئلہ تھا کہ جہاں
تک گزشتہ خلیفہ کی طرف سے اعلان کا تعلق ہے میرا یہ مقام نہیں تھا کہ میں اس کے خلاف کوئی رائے
ظاہر کرتا اور جہاں تک میرے اپنے تخمینہ کا تعلق تھا میں کم سمجھا کرتا تھا اس لئے ان دونوں مسائل کے
دوران سے ہمیشہ میں نے سچے گریز کی راہ یہ اختیار کی کہ جب کبھی کسی سوال کرنے والے نے سوال کیا
تو میں نے ہمیشہ یہی جواب دیا کہ جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے میں ساری دنیا کے احمدیوں کی
تعداد کا تخمینہ نہ لگا سکا ہوں نہ یہ کسی کے لئے ممکن ہے کہ حقیقتا یہ تخمینہ لگا سکے کیونکہ اس کی راہ میں بہت
سی مشکلات ہیں لیکن مجھ سے پہلے خلیفہ نے ایک تخمینہ پیش کیا تھا جو ایک کروڑ کا تھا اور یہی تخمینہ ہے جو
جماعت میں رائج ہے اور جب بھی سوال کرنے والے نے مزید کریدا اور میرے ذاتی اندازے کے
متعلق گفتگو کی تو میں نے ہمیشہ بلاتر در یہ بتایا کہ میرے خیال میں اس سے کم ہے لیکن مشکل یہ پیش آئی
کہ چونکہ با قاعدہ طور پر میں اس مقام پر نہیں تھا اور عملاً میرے لئے ممکن بھی نہیں تھا کہ پہلے تخمینے کے
متعلق جانچ پڑتال کر کے اس کی تصحیح کر سکتا اس لئے جماعت میں ہر جگہ ایک کروڑ کی تعدا د رائج ہوگئی۔
اس پر مزید یہ مشکل پیش آئی کہ بہت سے لوگوں نے اندازہ لگایا کہ اگر ۲۰ سال پہلے ایک کروڑ تعداد تھی
تو اب سوا کروڑ ہو گئی ہوگی اور بعضوں نے اس کو ڈیڑھ کروڑ بھی کر دیا اور یہ اعداد و شمار جب شائع
ہونے شروع ہوئے تو جماعت کے لئے بڑی الجھن کا سامنا تھا کہاں ایک کروڑ پھر ڈیڑھ کروڑ ، پھر
دشمن کی طرف سے تعداد بہت ہی کم تو واقعہ بہت سے ممالک کے احمدیوں کے لئے یہ ایک بہت ہی
مشکل مسئلہ بن گیا۔
لمیے
اب میں آپ کو مختصر ابتا تا ہوں کہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث رضی اللہ تعالی عنہ کے اندازے
خطبات طاہر جلد ۱۰
842
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
میں کون سے محرکات تھے، کون سے اسباب تھے جنہوں نے کام تھے جنہوں نے کام کیا ہے۔ ایک تو یہ کہ حضرت خلیفہ اسی
المسیح
الثالث اپنی صدارت کے زمانہ میں جب پاکستان کے دورے کیا کرتے تھے تو سیالکوٹ گجرات،
شیخو پورہ، سرگودھا وغیرہ میں اتنے بڑے بڑے اجتماع ہوا کرتے تھے اور جماعتیں اتنے زور کے
ساتھ شرکت کرتی تھیں اور ایسے بھر پورا خلاص کا مظاہرہ کیا کرتی تھیں ایک سرسری تخمینے میں بہت بڑی
تعداد دکھائی دیتی تھی۔ ان دوروں کے نتیجہ میں اور کچھ مختلف امراء کی ایسی رپورٹوں کے نتیجہ میں مثلاً
جن میں سے ایک کے متعلق مجھے بھی علم ہے کہ سیالکوٹ کے متعلق ایک دفعہ کسی صاحب نے ، امیر تو
نہیں
نہیں تھے مگر کسی دوسرے نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کو یہ اثر دیا کہ سیالکوٹ میں تو کوئی جگہ ہی
جہاں احمدی نہ ہوں ۔ تقریباً سارا سیالکوٹ احمدیت سے بھر گیا ہے جبکہ یہ بات امر واقعہ نہیں ہے ۔
سیالکوٹ میں جہاں جماعتوں کے گچھے ہیں اور جہاں عموماً لوگ دوروں پر جاتے ہیں۔ وہاں واقعی یہی
منظر دکھائی دیتا ہے لیکن بڑے بڑے علاقے ہیں جو بالکل خالی پڑے ہیں چنانچہ جب میں نے
دورے کئے تو میں نے یہ دیکھا اور مجھے اس سے اندازہ ہوا کہ کیوں غلطی ہو جاتی ہے کہ اگر میں صرف
احمدی علاقوں کے دورے کر کے آتا تو میرے پر بھی یہی تاثر ہوتا لیکن میں نے دوسرے علاقوں کے
بھی دورے کئے کیونکہ وقف جدید کے تابع میں یہ اندازہ لگانا چاہتا تھا کہ کون سے خلاء رہ گئے ہیں
وہاں کوشش کی جائے اور جب خلا والے علاقے دیکھے تو دیکھ کر ہول آتا تھا کہ سیالکوٹ جیسے ضلع میں
جہاں جماعت کے متعلق اتنا رعب ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں جماعت پھیل چکی ہے دسیوں میل کے
ایسے علاقے ہیں جہاں کوئی احمدی گاؤں نہیں یعنی بعض علاقوں میں ایک بھی گاؤں نہیں جہاں ایک
احمدی بھی ہو تو اس سے طبیعت پر بہت فکر مندی پیدا ہوتی تھی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض
علاقوں کے دورہ سے واقعی یہ اثر بھی پڑتا تھا کہ گویا سارا سیالکوٹ احمدیت کی جھولی میں آگیا ہے۔ تو
ایک وجہ یہ ہوگی ، دوسری وجہ یہ کہ جماعت کی تاریخ میں مختلف ادوار ایسے آئے ہیں جن میں بعض
علاقوں میں کثرت سے احمدیت پھیلی ہے اور تاریخ نے ان باتوں کو محفوظ کیا ہے اور بہت سے ایسے
ادوار ہیں جو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے دیکھے ہوئے ہیں جو مجھ سے عمر میں نے اسال بڑے تھے
اور اس کے تاثرات آپ کے ذہن پر تھے۔ چنانچہ ایک دفعہ جب آپ نے جہلم کا دورہ کیا تو حضور
نے مجلس میں بیان فرمایا کہ یہاں بڑے بڑے علاقے احمدی ہیں ۔ اس وقت صاحبزادہ مرزا منیر احمد
خطبات طاہر جلد ۱۰
843
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
صاحب نے جن کی کوٹھی پر آپ قیام فرمارہے تھے عرض کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جب یہاں تشریف لائے تھے تو ایک ہی دن میں ۱۶۰۰ بیعتیں ہوئی تھیں لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ
آہستہ آہستہ یا کہیں اور چلے گئے یا ضائع ہو گئے اور دشمن کے دباؤ کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے لیکن
اب ۶۰۰ بھی نہیں رہے اور وہ ایک دن کی بیعتیں تھیں۔ تو حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ذہن پر ان
تاریخی واقعات کا بھی اثر تھا اور امر واقعہ یہ ہے کہ لوگ جو پیچھے ہٹے ہیں وہ کلیہ پیچھے نہیں ہٹا کرتے
ان سے جب بھی تذکرہ ہو اور ذرا سا انسان کریدے تو معلوم ہوتا کہ ان کے دل میں احمدیت کی
صداقت موجود ہے اور وہ دشمن کے دباؤ کی وجہ سے گمنام ۔ سے ہو گئے ۔ تو ایک تخمینہ لگانے والا تاریخی
واقعات کو بھی اپنے تخمینے میں شامل کر سکتا ہے اور یہ اندازہ کر سکتا ہے کہ ایک علاقے میں جہاں دیہات
کے دیہات اور جہاں بہت بڑے بڑے بارسوخ آدمی چند دنوں کے اندر اندر احمدی ہوئے تھے اس
لئے اس علاقہ میں لازماً ۱۰-۲۰ ہزار کی تعداد میں لوگ احمدی ہوں گے یہ واقعہ ۱۰۰ سال پہلے کا ہے تو
اندازہ کریں کہ رفتہ رفتہ ان لوگوں میں سے ان کے بچے بھی اگر احمدی ہوں تو تعد ا کتنی بن جاتی ہے۔
پھر مجھے ایک تجربہ صوبہ سرحد کے دورے کا ہوا۔اس سے بھی مجھے اندازہ ہوا کہ کیوں سے؟
حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ذہن پر تعداد کا بہت زیادہ اثر ہے۔ میں جب کو ہاٹ گیا تو کوہاٹ سے
بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا وہ سڑک جو کوہاٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جاتی ہے۔ اس پر
بعض جگہ مجھے ایسے بورڈ آویزاں دکھائی دیئے جس سے پتہ لگتا ہے کہ احمدی گاؤں ہے اور احمدی بستی
وغیرہ اس قسم کے نام تھے جب میں نے دریافت کیا تو ایک مقامی دوست نے بتایا کہ واقعہ یہ بستیاں
احمدی تھیں اور محض نام کی بات نہیں ہے چنانچہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سوال و جواب کی ایک بہت بڑی
مجلس منعقد ہوئی جس میں اس علاقے کے اکثر معززین تشریف لائے ہوئے تھے۔ دوران گفتگو رفته
رفتہ لوگ کھلنے شروع ہوئے اور جب میں نے یہ محسوس کیا کہ ان کے دلوں پر بہت گہرا اثر ہے تو بعض
سے میں نے بات چھیڑ دی کہ یہ بات میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے اصل قصہ کیا ہے؟ تو ان
میں سے ایک صاحب نے اٹھ کر بتایا کہ واقعہ یہ ہے کہ حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید کے زیر اثر
یہ سارا علاقہ تھا اور اس وقت یعنی آپ کی شہادت کے وقت تقریباً سب کے سب احمدی ہو گئے تھے
اور اس نے بتایا کہ میرا گاؤں فلاں پہاڑ کی چوٹی پر ہے جس رستے سے آپ گزر کر آئے ہیں اسی رستے
خطبات طاہر جلد ۱۰
844
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
سے اوپر رستہ جاتا ہے میں گواہ ہوں کہ ہمارا سارا گاؤں احمدی تھا اور آج تک حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتابیں ہمارے گھر میں پڑی ہوئی ہیں کوئی آدمی جا کر دیکھنا چاہے تو لائبریری میں آپ کی
کتابیں ملتی ہیں ۔
اثر کی وجہ
پھر صوبہ سرحد کے ایک اور آدمی نے گواہی دی جو ایک وقت میں مرکزی حکومت کے وزیر
بھی رہے کہ ان کے والد بھی احمدی ، ان کے خاندان میں بہت سے احمدی اور اس علاقے میں ان کے
وجہ سے بہت سے احمدی ہوئے ہوئے لیکن بعد میں سیاست کی وجہ سے ملاں کے زور کی وجہ - وجہ سے وہ
لوگ دب گئے تو انہوں نے کہا کہ دل سے تو میں آج بھی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام سچے ہیں اور میں ابھی بھی بعض دفعہ ان کتابوں کا مطالعہ کرتا ہوں جو میرے والد کی لائبریری
میں ہیں مگر ہمت نہیں سیاست کی کمزوری ہے اس کی وجہ سے توفیق نہیں کہ کھل کر کہہ سکوں ۔ یہ بھی بتایا
کہ میرے والد مجھے قادیان لے جایا کرتے تھے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے مصافحہ کی خاطر مجھے
کہا کرتے تھے کہ آؤ میرے ساتھ چلو ( مصافحہ نہیں کہنا چاہئے آپ کے قرب کی سعادت حاصل
کرنے کے لئے صحبت کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ) کہتے ہیں جب میں پہلی دفعہ گیا تو میں نے
مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھا دیا تو میرے والد نے زور سے ہاتھ مار کر کلائی سے میرے بازو کو نیچے کیا
اور کہا کہ گھٹنوں کو ہاتھ لگاؤ تم اس لائق نہیں ہو کہ مصافحہ کرو۔ تو یہ سیاسی لحاظ سے علاقہ کے بہت معزز
انسان تھے اور دل میں گہری عقیدت بھی تھی اور بچوں پر بھی اس کا اثر رہا لیکن نام کے لحاظ سے وہ
احمدی نہیں ۔ تو چونکہ یہ دور حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے دیکھے ہوئے تھے اور ان کے بعد کے اثرات
کا میں نے مطالعہ کیا اس سے مجھے یقین تھا اور اب بھی یقین ہے کہ اگر ان سب کو شامل کر لیا جائے
اور وہ خاندان یا وہ علاقوں کے علاقے جو کسی زمانہ میں احمدی ہوئے اور بعد میں کمزوری دکھا گئے تو علاقے:
یقیناً اس تعداد میں جو حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے بیان فرمائی کوئی مبالغہ نہیں ہے لیکن جہاں تک
ارادے یا نیت کا تعلق ہے اس میں مبالغے کا سوال ہی کوئی نہیں پیدا ہوتا ۔
اب رہا یہ سوال کہ ایسا کیوں ہوا اور خدا تعالیٰ نے ایسا کیوں کرنے دیا۔ تو اس کے متعلق
قرآن کریم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ بعض دفعہ الہی حکمتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ایک جماعت اپنے
آپ کو مد مقابل کے سامنے زیادہ سمجھے اور مد مقابل کو تھوڑا سمجھے۔ نسبت کی بات ہے اگر مد مقابل تھوڑا
خطبات طاہر جلد ۱۰
845
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
صلى الله
دکھائی دیتا ہے تو مقابل پر اپنی تعداد زیادہ دکھائی دے گی اور یہ الہی حکمت ہوتی ہے چنانچہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ایک سے زائد مرتبہ یہ الہام ہوا کہ نصرت بالرعب کہ مجھے رعب کے
ذریعہ نصرت عطا کی گئی تو جماعت کا ایک رعب بھی ہے اور وہ رعب بہت بڑا ہے اس رعب کے
مقابل پر ہماری تعداد تھوڑی ہے لیکن اس رعب پر جب نظر جاتی ہے تو کروڑ سے بھی زیادہ دکھائی دیتی پر سے
ہے اور خدا تعالیٰ کی تقدیر بعض دفعہ ایسا کیا کرتی ہے۔ چنانچہ میں نے قرآن کریم کی جن آیات کی
تلاوت کی ہے اس پر کوئی جاہل مولوی تو اعتراض کر سکتا ہے مگر صاحب فراست جو انسانی نفسیات پر
نظر رکھتا ہے اس کے لئے اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مخاطب
کر کے فرمایا کہ یاد کرو وہ وقت جبکہ میں نے تجھے رویا میں دشمن کی تعداد کم دکھائی اب پہلا سوال یہ پیدا
پیدا
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دکھا رہا ہے نعوذ باللہ جھوٹی رویا دکھائی اور خدا تعالیٰ کو غلط بیانی کی کیا ضرورت تھی
اگ نعوذ باللہ مولوی کی تعریف میں یہ غلط بیانی کہلائے تو یہ عجیب و غریب بات ہے کہ اللہ تعالیٰ خود
دکھا رہا ہے اور یہ فرماتا ہے کہ میں نے ایسا کیا اور تجھے تعداد کم دکھائی تو اگر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث
کے دل پر الہی تصرف کے تابع دشمن کم اور اپنی تعداد کے زیادہ ہونے کا اثر پڑا تو اس میں تعجب کی کونسی
بات ہے۔ اسی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی ایک حکمت تھی
وَلَوْارَ يكَهُمْ كَثِيرًا لَفَشِلْتُمْ اگر تمہیں ان کی تعداد زیادہ دکھائی دی جاتی جیسا کہ
تھی اور نسبت کے لحاظ سے تم کم ہو جاتے اور وہ زیادہ ہو جاتے تو تم میں سے بہت سے ایسے کمزور ہیں
جو پھسل جاتے اور ٹھوکر کھا جاتے اور آپس میں تم لوگ اختلاف شروع کر دیتے۔ اللہ تعالی سینوں کے
راز کو بہتر جانتا ہے۔
صلى
لیکن پھر بھی یہ سوال رہ جاتا ہے کہ اس کے باوجود واقعات کے خلاف آنحضرت صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کو کیوں رویا دکھائی گئی تاثر اور چیز ہے تاثر میں غلطی لگ جایا کرتی ہے مگر اللہ رویا دکھائے
اور آنحضرت کو دکھائے اور واقعات کے خلاف ہو یہ عجیب بات ہے جو قابل فہم نہیں ہے اس کا
جواب اگلی آیت میں موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي
أَعْيُنِكُمْ قَلِيلا کہ اے مومنو! جب تم خود جاگے ہوئے اپنی آنکھوں سے ان کو دیکھ رہے تھے
اور ان کی تعداد کو کم سمجھ رہے تھے وہ وقت یاد کرو تو اللہ تعالیٰ نے رویا میں آنحضرت ﷺ کو یہ واقعہ دکھایا
صلى
خطبات طاہر جلد ۱۰
846
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
ہے ایک ایسا واقعہ جس نے ظہور میں آنا تھا جو حقیقت تھی کہ جب دشمن کے سامنے مسلمانوں کی فوج
صف آراستہ تھی اس وقت مسلمانوں نے جو اپنے اندزے کئے وہ بعینہ یہی تھے جو رڈیا کے مطابق تھے تو
معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا تصرف ایسا عظیم الشان ہے کہ غلط بات دکھائے بغیر وہ تاثر پیدا فرمادیا جس کا
پیدا فرمانا مسلمانوں کی بقا کے لئے ضروری تھا اور حیرت انگیز ہے فرمایا: وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ
إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ الہی تصرف کے مطابق جاگے ہوئے ایک چیز کا کم دکھایا جانا
یا زیادہ دکھایا جانا یہ جھوٹ میں شامل نہیں ہے اور خدائی تصرف نے مسلمانوں کو وہ نظارہ دکھا دیا جس
کے اندر ایک مصلحت یہ تھی کہ آنحضرت ﷺ کی رو یا حقیقہ سچی ثابت ہو اور یہ سارے مسلمان اس
بات کے گواہ بن جائیں کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے سچ دیکھا اور سچ فرمایا ، ورنہ اگر نعوذ باللہ ایسانہ
ہوتا اور آنحضرت ﷺ یہ کہ کر مسلمانوں کو میدان جنگ میں لے جاتے جیسا کہ آپ نے ان کو فرمایا
تھا کہ مجھے خدا نے بتایا ہے کہ دشمن کی تعداد تھوڑی سی ہے کوئی حرج نہیں ہے چلو وہاں دشمن زیادہ دکھائی
دیتا تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتنی بڑی قیامت آتی اور کتنا بڑا فتنہ پیدا ہو جاتا یعنی کمزور ایمان
والوں کے لئے ۔ سچے مومنوں کے لئے تو فتنے کا کوئی مقام نہیں ہوا کرتا اور اللہ کی شان دیکھیں کہ ان میں
سے ہر شخص ، ہر مجاہد جو اس غزوہ میں شامل تھا ہر ایک کی آنکھوں نے یہی نظارہ دیکھا جو حضرت محمد رسول اللہ
کو دکھایا گیا تھا کہ دشمن کم ہے اور آپ تعداد میں زیادہ ہیں۔
صلى الله
عليسة
صلى
پس جماعت احمدیہ کی تقویت کے لئے اور ان کو سہارا دینے کے لئے اور بہت قوی اور بڑے
دشمن کے رُعب سے بچانے کی خاطر خدا تعالیٰ نے میں سمجھتا ہوں کہ اپنے تصرف کے تابع یہ انتظام
فرمایا اس لئے حضرت خلیفہ مسیح الثالث کا جو اندازہ تھاوہ ایک الہی تصرف کے تابع تھا لیکن جب
حقیقت میں اعداد و شمار پر بحث ہو تو اس وقت احمدیوں کا اس بات پر اصرار کرنا کہ ہم ضرور اتنے ہیں یہ
درست نہیں ہے یا اس کو مزید بڑھا چڑھا کر بیان کرنا یہ بھی درست نہیں ہے اس میں احتیاط کرنی چاہئے۔
اس کا موقعہ اس لئے پیش آیا کہ ایک جگہ سے مجھے خط آیا کہ تعداد کے اوپر میری کسی سے
گفت و شنید ہوئی اور اس نے حتماً کہا کہ ہر گز تم اتنے نہیں اور میں تیار ہوں کہ میں اس بات پر مباہلہ کر
لوں ۔ ایک تو مباہلہ کا مضمون عام ہو گیا ہے یہاں تک کہ پاکستان کے ایک جاہل مولوی نے یا کسی نے
تعداد کے معاملہ میں مجھے مباہلہ کا چیلنج دیا تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے ذہن پر یہ اثر ہو گا اس لئے اس
خطبات طاہر جلد ۱۰
847
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
نے کہا کہ میں مباہلہ کرتا ہوں میں نے کہا: ہرگز مباہلہ نہیں کرنا کبھی اندازوں میں بھی مباہلے ہوئے
ہیں اور پھر تعداد کا مضمون ایسا مضمون ہی نہیں ہے جس میں مباہلے کئے جائیں ۔ کسی کی صداقت کا
مضمون ایسا مضمون ہے جس میں مباہلے کئے جاتے ہیں یہ تو ایک لغو بات ہے کہ ہر بات کو کھیل بنالو
اور مباہلہ کر لو حالانکہ مباہلے کا مطلب یہ ہے کہ خدا ضرور تمہارے مد مقابل کو تمہاری زندگی میں ہلاک یا
رسوا کر دے۔ تو کیوں خدا کی تقدیر کو آپ خواہ مخواہ اپنے ا راہ اپنے اندازوں کے تابع بنانے نانے کی کوشش کرتے ہیں۔
خدا کی تقدیر کا تقدس تقاضا کرتا ہے کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں ایسے بڑے بڑے دعوے نہ کیا کریں
تو اس لئے بھی مجھے ضرورت پیش آئی ہے کہ اس مضمون کو ایک دفعہ خوب اچھی طرح کھول دوں ۔
جہاں تک دشمن کے دعاوی کا تعلق ہے وہ ویسے ہی مضحکہ خیز ہیں اور ایک دوسرے کو
جھٹلانے والے ہیں اور اتنے لغو ہیں کہ کوئی بچہ بھی ان کو سن کر ان سے متاثر نہیں ہو سکتا میں اس کی چند
مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ وہ جو احمد یوں پرم ریوں پر مبالغے کا الزام دھرتے ہیں ان کی اپنی کہ ان کی اپنی کیفیت کیا
ہے ان کے نزدیک جماعت احمدیہ کی تعداد کیا ہے اور ان کے اندازوں میں اختلافات کیا کیا ہیں
اسکے چند نمونے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
ایشیا جو جماعت اسلامی کا ہفت روزہ رسالہ ہے ۔ ۲۹ نومبر ۱۹۷۰ء کواس نے اپنی اشاعت
میں لکھا کہ : ” پاکستان میں کروڑ مسلمان بستے ہیں جبکہ قادیانیوں کی کل تعداد چند لاکھ بھی نہیں“ یاد
رکھئے ! یہ ان کا ۲۹ رنومبر ۱۹۷۰ء کا اعلان ہے اس کے ۳ مہینے بعد ہفت روزہ چٹان میں جماعت
اسلامی کے سرکردہ لیڈ رسید اسعد گیلانی کا یہ بیان شائع ہوا کہ
مغربی حصے میں (یعنی مشرقی پاکستان کو الگ کر کے مغربی پاکستان میں ) ۲۲ لاکھ سے
زائد قادیانی اقلیت اپنے سارے وسائل کے ساتھ پیپلز پارٹی کی رضا کار تنظیم بن گئی ۔“ یعنی ۳ مہینے
پہلے چند لاکھ بھی نہیں تھے ۵ سے بھی کم اور ۳ مہینے کے بعد ۲۲ لاکھ ہو گئے جن میں اکثریت رضا کاروں
کی تھی ۔ اب اس قسم کے تخمینوں سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان میں نہ کوئی تگ نہ کوئی حساب جو
منہ میں آئے انٹ شنٹ کہتے چلے جاتے ہیں۔ کبھی جہاں دل چاہا تعداد کو کم کر دیا جہاں دل چاہا بڑھا
دیا۔ اس کے مقابل پر جو جماعت کا تخمینہ ہے وہ اگر زیادہ بھی ہو تو اس کے حقیقت سے زیادہ ہونے
کے لئے کچھ جواز بھی موجود ہیں جیسا کہ میں نے بیان کئے ہیں۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
848
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
تاریخی طور پر جماعت ایک دفعہ اتنی پھیل چکی ہے کہ ایک کروڑ سے زائد یقینا اس کی تعداد
پہنچ چکی ہے لیکن جو لوگ نام کے نہیں رہے یا خاندان کے خاندان یا علاقوں کے علاقے جو پیچھے بھی
ہٹ چکے ہیں اگر آپ ان سے رابطے کریں اور مولوی کے معلوم کرنے کا خوف ان کو دامنگیر نہ ہو تو وہ
آپ کے سامنے آج بھی یہی گواہی دیں گے۔ چنانچہ ایک دفعہ کی بات نہیں ، بیسیوں مرتبہ مجھ سے ایسا
ہوا ہے کہ وہ احمدی جن کے آباؤ اجداد احمدی تھے جو جماعت کے ریکارڈ میں ایک دفعہ احمدی کے طور پر
لکھے گئے ان کی اولا د غیر احمدی ہوتے ہوئے ؟ وئے بھی جب علیحدگی میں ملتی ہے تو تھوڑی سی بے تکلفی کے
بعد ان کے دل سے یہ آوا ز اٹھتی ہے اور وہ اقرار کرتے ہیں کہ احمدیت سچی ہے ہمارے بزرگ
والدین درست تھے ہم بھی دل سے احمدی ہیں مگر مجبور ہیں۔ بنگال میں بھی مجھے اس کا بارہا تجربہ ہوا۔
ادھر پنجاب میں ہوا، سرحد میں ہوا، ابھی کچھ عرصہ پہلے جہلم ہی کے ایک علاقے کے (جس کا میں نے
پہلے ذکر کیا ہے ) ایک معزز خاندان کے دوست تشریف لائے ہوئے تھے۔ ان سے میری بات ہوئی
انہوں نے کہا: ہاں جی ! میں جانتا ہوں ، ہمارے آباؤ اجداد سارے کے سارے، سارا علاقہ احمدی تھا
اور دل کی بات پوچھیں تو میں بھی احمدی ہوں ، اور ہمارے دل میں حضرت مسیح الموعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی صداقت جاگزیں ہے مگر مجبور ہیں ۔ ہم لوگ سیاسی بن چکے ہیں، دنیا دار ہو گئے تو اس کیلئے
ایک جواز ہے۔ ایسا جواز نہیں جو محض دور کا جواز ہو واقعہ پچھلی سوسالہ تاریخ میں جماعت ایک کروڑ کی
حدوں کو مس کر چکی ہے۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ان لوگوں سے دوبارہ رابطے زندہ کریں۔ جو لوگ
کھوئے گئے یا پیچھے ہٹے ان کو کھینچ کر لائیں۔ اس لئے اس مبالغہ میں (اگر یہ مبالغہ کہتے ہیں ) تو کوئی
ایک بنیاد موجود ہے اسے کلیہ ہوائی بات نہیں کہا جاتا مگر ان کی باتیں آپ سنیئے کیسی ہیں۔ ایک جگہ
جماعت اسلامی کے ۱۹۷۰ء کے اعلان کے مطابق چند لاکھ بھی احمدی نہیں اس سے ۱۴ سال کے بعد یعنی
۱۹۸۴ء میں مفتی مختار احمد نعیمی صاحب سیکرٹری جنرل مجلس عمل نے اعلان کیا کہ پاکستان میں قادیانیوں
کی تعداد کسی طرح بھی ایک لاکھ سے زیادہ نہیں ( روزنامہ وفاق، لاہور ۔ ۱۲ جولائی ۱۹۸۴ء) یعنی اب پہلے
تین مہینے کے اندر اندر چند لاکھ سے بڑھ کر ۲۲ لاکھ رضا کاروں تک بات پہنچ گئی پھر تقریباً ۱۴ سال کے
بعد وہ تعداد گھٹتے گھٹتے ایک لاکھ بھی نہیں رہی ۔ پھر راجہ ظفر الحق صاحب جو ایک زمانے میں مرکزی
حکومت میں وزیر تھے ان کا ایک باقاعدہ معین اعداد و شمار کے ساتھ اعلان شائع ہوا۔ وہ کہتے
خطبات طاہر جلد ۱۰
849
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
ہیں ۔ ملک میں قادیانیوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار دو سو چوالیس ہے۔“ ( روزنامہ وفاق ۔ لاہور )
اب یہ ایسی مضحکہ خیز بات ہے کہ ہر احمدی جو پاکستان کی جماعتوں کو جانتا ہے جس نے دورے کئے
ہوئے ہیں یا ویسے بھی جلسے دیکھے ہوئے ہیں اس کو پتہ ہے کہ ایک ایک جلسے میں اس سے بہت زیادہ
تعداد موجود تھی ۔ مجھے یاد ہے جب میرا پاکستان میں ۱۹۸۳ ء کا آخری جلسہ تھا تو اس میں ۲ لاکھ ۵۰ ہزار
سے زائد حاضرین شامل تھے۔ ان میں سے چند ہزار غیر احمدی بھی ہوں گے کیونکہ احمدی دوست اپنے
ساتھ لایا کرتے تھے مگر یہ تو میں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آیا ہوں اس کے بعد ان کا یہ اعلان ہے کہ ایک
لاکھ ۴ ہزار ۲۴۴ ہیں یہ حکومت کی بیان کردہ تعداد ہے۔ اب اس پر مزید چھلانگ انہوں نے یہ لگائی کہ
جینیوا میں انسانی حقوق کے عالمی کمیشن کا ایک اجلاس ہوا ، جس کے سامنے جماعت احمدیہ کے
نمائندوں نے بھی پاکستان میں احمدیوں پر گزرنے والے حالات رکھے اور حکومت کے نمائندے نے
با قاعدہ رسمی طور پر وہاں یہ اعلان کیا کہ یہ جو کہتے ہیں ہم اتنی بڑی تعداد میں ہیں اور ۔۔۔ مظالم
ہورہے ہیں اور اتنے مظالم ہو رہے ہیں یہ سب جھوٹ ہے۔ مظالم ہو بھی رہے ہیں تو تمہیں
کیا؟ چھوٹی سی تو جماعت ہے اتنی سی جماعت پر مظالم ہو بھی جائیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ چنانچہ انہوں
نے کہا کہ ہماری تحقیق کے مطابق سارے پاکستان میں جماعت احمدیہ کی تعداد ۶۰ ہزار ہے۔ تو ایک
طرف وہ بھی کم کر رہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں بھی وہ کم دکھائی دیتے ہیں تو اندازوں کی غلطیوں
میں ایک جماعت معصوم ہے اور ایک جماعت عمد أغلط بیانی سے کام لے رہی ہے لیکن یہ الہی تصرف
ہے کہ وہ ہمیں معمولی سمجھتے ہیں ۔ ہم اپنی تعداد کو ان سے زیادہ سمجھتے رہے اور دونوں باتوں فائدہ ہمیں
پہنچا ہے کیونکہ جنگ بدر میں بھی ان دونوں غلطیوں کا فائدہ مسلمانوں ہی کو پہنچا تھا اگر ایک بڑی تعداد
اپنے مد مقابل کو چھوٹا سمجھے تو وہ اسے حقیر سمجھ کر اتنے ذرائع کام میں نہیں لاتی جتنے ذرائع کی اس راتنے
جدوجہد میں ضرورت ہونی چاہئے یعنی ذرائع موجود بھی ہوتے ہیں۔ طاقت موجود ہوتی ہے لیکن
مد مقابل کو حقیر اور معمولی سمجھ کے وہ پوری کوشش کو بروئے کار نہیں لاتے اس لئے ان کا نقصان
ہوتا ہے۔ وہ جماعت جس کے مد مقابل بہت بری طاقت ہو ان کو اگر اتنی طاقت دکھائی دی جائے تو
ان کے ڈر کے مارے حوصلے پست ہو جائیں اور ان کی بقاء مشکل ہو جائے اس لئے اللہ تعالیٰ نے
نفسیاتی لحاظ سے اس غلطی کا فائدہ بھی ان کو ہی پہنچایا اور وہ اس حو صلے میں رہتے ہیں کہ نہیں دشمن ٹھیک
خطبات طاہر جلد ۱۰
850
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
ہے بڑا سہی ، ہم بھی کون سے کم ہیں ، ہماری بھی کافی تعداد ہے یہ مقابلہ خوب رہے گا اس سے ان کے
حوصلے جوان رہتے ہیں ۔ بہر حال یہ صورت حال ہے جو تعداد کے لحاظ سے مختلف نظریات اور مختلف
جہتوں سے اندازے پیش کئے گئے ہیں مگر یہ سب اندازے ہیں۔ میں نے جب بھی اس موضوع پر
غور کیا میرے دل سے ہمیشہ دو دعا میں اٹھتی رہی ہیں ۔ ایک کے بعد دوسری اور میں آج ان دعاؤں
میں بھی آپ کو شامل کرنا چاہتا ہوں اور اس مضمون کا تعلق تبلیغ کے ساتھ باندھ کر آپ کی ذمہ داری
آپ پر روشن کرنا چاہتا : کرنا چاہتا ہوں ۔ میرے دل سے ہمیشہ ایک دعا تو یہ اٹھی کہ اے اللہ ! اگر ہم کم ہیں ، ایک
کروڑ سے کتنا کم ہیں ہمیں علم نہیں لیکن تو یہ تو کر سکتا ہے کہ میری موت سے پہلے ہمیں ایک کروڑ
کر دے تا کہ اس تسلی کے ساتھ میں جان دوں کہ میرے پہلے واجب الاطاعت امام خلیفہ نے جو
اندازہ پیش کیا تھا میں مرنے سے پہلے یہ یقین سے کہہ سکوں کہ وہ اندازہ درست نکلا۔
دوسری دعا میں نے یہ کی کہ اے خدا! تو مالک ہے قادر ہے یہ بھی تو کر سکتا ہے کہ میرے
زمانے میں ایک کروڑ کر دے تا کہ ہم یہ تو کہہ سکیں کہ پہلے تو اندازے تھے اب اعداد وشمار سے ہم تمہیں
دکھاتے ہیں اور واقعات تمہاری آنکھوں کے سامنے رکھتے ہیں کہ یہ دیکھو ایک ہی خلیفہ کے زمانے
میں خدا تعالیٰ نے ایک کروڑ عطا کئے ۔ تو ان دونوں دعاؤں کی قبولیت کا تعلق تو خدا کی ذات سے ہے
وہ ارحم الراحمین ہے۔ میری تو دعا یہی ہے کہ وہ دوسری دعا قبول فرمالے لیکن جماعت کی کوششوں اور
محنتوں اور مخلصانہ جدو جہد سے بھی اس بات کا تعلق ہے، دعاؤں کو عمل تقویت دیا کرتے ہیں۔ قرآن
کریم نے اس مضمون کو خوب کھول کر بیان فرمایا ہے کہ کلمہ طیبہ کو عمل صالح رفعت عطا کرتا ہے۔ پس
دعاؤں کو بھی نیک اعمال سے رفعت عطا ہوا کرتی ہے اس لئے اگر ساری جماعت یہ کوشش کرے کہ ہم
اس دور میں ایک کروڑ اور ہو جائیں تو ہرگز بعید نہیں ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کے آثار دکھانے شروع
کر دیئے ہیں اور خدا کے فضل سے نہ صرف یہ کہ جماعت میں بیعتوں کا رجحان بڑی تیزی سے بڑھ
رہا ہے بلکہ بعض نئے علاقے سامنے آرہے ہیں جن کے متعلق توقع ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری التجاؤں کو
قبول فرمائے اور جماعت کو خدمت کی توفیق بخشے تو علاقوں کے علاقے احمدی ہوں گے۔ جہاں تک
ان اعدادو شمار کا تعلق ہے جن کے متعلق ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان میں کوئی مبالغہ نہیں ہے اور
سو فیصد درست اعداد و شمار ہیں۔ جن کے متعلق تحریری طور پر بیعتوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ وہ اب میں
خطبات طاہر جلد ۱۰
851
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ خدا کی تقدیر حرکت میں ہے اور قبولیت
دعا کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ اگر ساری جماعت دعوت الی اللہ کے کام کو سنجیدگی سے
لے اور دعائیں کر کے ہر شخص یہ کوشش کرے کہ میں ایک سے دو اور دو سے چار ہونا شروع ہو جاؤں تو
مجھے کامل یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیں خدا تعالیٰ یہ عظیم خوشخبریاں دکھائے گا۔
جب میں انگلستان پہنچا ہوں تو اس سال دسمبر ۸۴ ء تک ۴۸۴۱ بیعتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان
میں تو ہم نے ان دنوں میں ریکارڈ ظاہر کرنا بند کر دیا تھا۔ ابھی بھی بند ہیں لیکن یہ میں باہر کی دنیا کی
بتا رہا ہوں۔ اگلے سال یہ بڑھ ا یہ بڑھ کر ۹۵۲۳ ہوگئیں ۔ اس سےا۔ اگلے سال ۱۲۶۸۹ اور اس سے اگلے سال
۱۵۰۵۹ گویا پہلے تین سال میں تقریباً ۲۵ ہزار اور چوتھے سال کو ملا کر ۴۰ ہزار کے قریب ۴ سال میں
بیعتیں ہوئی ہیں اور بقیہ سالوں کا اندازہ کر لیں کہ کس طرح خدا تعالیٰ ترقی دے رہا ہے۔ اب تک
میرے یہاں قیام کے دوران موجودہ سال نکال کر ۲ لاکھ ۳۷ ہزار ۸۶۷ بیعتیں ہو چکی ہیں تو کہاں وہ
۴ ہزار فی سال کی تعداد اور کہاں یہ تیزی کے ساتھ بڑھتا ہوا رجحان کہ گزشتہ ے سال میں پہلے
چار سال کے معمولی چند ہزار شامل کر کے دو لاکھ ۳۷ ہزار بیعتیں ہو چکی ہیں اور جو موجودہ سال ہے اس
میں بھی میرا اندازہ ہے کہ چالیس کے اوپر پچاس کے لگ بھگ ہوں گی۔ اب تک جو چند مہینوں کے اعداد
و شمار آچکے ہیں۔ ان میں ۲۰ ہزار سے زائد تو موصول ہو چکی ہیں اسلئے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انشاء
اللہ تعالیٰ یہ تعداد ۵۰ کے لگ بھگ ہوگی ۔ تو اگر ۴۰ بھی شمار کریں تو ان ۸ سالوں میں کل تعداد
۲ لاکھ لے کے ہزار بنتی ۸۶۷ ہے تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان چند سالوں میں جماء جماعت کی
رفتار کو کس تیزی سے بڑھانا شروع کیا ہے اور بعض ایسے علاقے ہیں جہاں کام ہورہا ہے اور ان کے نتائج
کے متعلق میں امید رکھتا ہوں کہ جس طرح درختوں کے پھل پکنے میں کچھ وقت لیتے ہیں لیکن پکنے کا عمل
سب پھلوں پر شروع ہو چکا ہوتا ہے اسی طرح بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پھل پک رہے ہیں۔
پس اگر ہم دعاؤں میں غفلت نہ دکھائیں ، اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور جماعت کو خدمت کی
توفیق بخشے تو جو پھل پک رہے ہیں یہ اکٹھے جھولی میں گریں گے اور تھوڑے عرصے کے اندراندر
لکھوکھا بیعتیں ہو سکتی ہیں۔ پس جو باتیں میں اب آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں اس میں کوئی تخمینہ
نہیں ہے۔ یہ واقعات کی دنیا کی باتیں کر رہا ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ خدا تعالیٰ بظاہر نا ممکن دعاؤں کو
خطبات طاہر جلد ۱۰
852
خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء
بھی سن لیتا ہے اور ان کو بھی قبول فرمالیتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم دعاؤں کے ذریعہ بھی
اور نیک مخلصانہ عمل اور جد و جہد کے ذریعے بھی خدا کے فضلوں کو کھینچنے والے ہوں اور تعداد کے متعلق دشمن
جو تعلی کرتا ہے یا تمسخر آمیز باتیں کرتا ہے وہ ساری باتیں دشمن کے منہ پر پڑیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے جماعت احمد یہ کو سارے عالم میں سرخرو کرے۔ جہاں تک رعب کا تعلق ہے آج بھی آپ کا رعب
تمام عالم میں ایک کروڑ سے زائد کا رعب ہے۔ واقعہ اس تعداد کے بڑھنے سے یا ڈیڑھ گنا یا دو گنا ہونے
سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ساری دنیا میں ایک تہلکہ مچ جائے گا اور پھر ہماری رفتار کے پیمانے بڑی
تیزی کے ساتھ مزید وسعت پذیر ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ امین ۔
پس دعوت الی اللہ کے کام کو معمولی نہ جانیں۔ میں ہمیشہ اسی نیت سے آپ کو دعوت الی اللہ
کی تلقین کرتا ہوں کہ یہ دو آرزوئیں ہیں خدا کے فضل کے ساتھ پوری ہوں اور آپ کے سینے بھی کھلیں
اور میرا سینہ بھی کھلے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت دن دگنی
رات چوگنی اس تیزی سے ترقی کرے کہ دشمن کے ارادے نا کام اور نامراد ہو جائیں اور دشمن یقین
کر لے کہ وہ ہمیشہ کے لئے شکست کھا چکا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین